| 64سال میں ہم کہاں ہیں ہم کو کہاں ہونا چاہیے تھا یوسی منیاندہ اور یوسی نلہ مسلماناں میں کام کی کارگردگی اور مسائل پر مبنی رپورٹ |
| Lack of development in rural area's of UC Maniyanda and Nalla Musalmana |
![]() |
| سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،نمبل یو سی منیاندہ،یو سی نلہ مسلماناں، آزادی پاکستان کو چونسٹھ سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے شروع دن سے ہی اس ایریا کو نظر انداز کیا گیااور خاص کر تھانہ کلر سیداں حدود موجودہ کلر سیداں تحصیل کو تعلیم،ہسپتال اور سٹرکوں جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا آج کے دور میں اگر آپ ان علاقوں کا وزٹ کریں تو پتھر دور کی یاد تازہ ہو جائے گی صوبائی حکومت ہو یا وفاقی آج دن تک اس علاقہ کو نمائندگی کا حق نہیں دیا گیا باہر کے لوگ یہاں سے بھاری اکثریت سے جیت کر یہاں کے حاصل کردہ فنڈ اپنے اپنے علاقے کی آرائش و زیبائش پر خرچ کرتے آئے ہیں یہ ایریا پاکستان کے کسی علاقہ سے کم خوبصورت نہیں ہے یہاں کے لوگوں کے گوناگوں مسائل دن بدن ابتر صورت اختیار کر تے جارہے ہیں لوگوں کی امیدیں دم توڑتی اور آخر سانسیں لیتی نظر آتی ہیں آنے والی ہر حکومت اس علاقے میں بورڈ لگانا فرائض منصبی سمجھتی ہے لیکن اگر آپ کا کہیں گزر ہو تو دیکھنا نہ بھولئے گا کہ بورڈ کے دونوں اطرف میں پچاس فٹ روڈ تو ہو گا لیکن آگے پیچھے تین چار کلومیٹر پیدل چلنا بھی دشوارمعلوم ہوتا ہے مریض کو جب کلر سیداں ہسپتال یا راولپنڈی لے جانا ہو تو عزیز و اقارب کی جان پر بنی ہوتی ہے ۔ہم ہر بار کسی نہ کسی نئی چال کا شکار ہوتے چلے آئے ہیں ہر الیکشن پر ہمیں پچاس یا سو فٹ گلی یا روڈ دے کراگلے پانچ سال کے لئے خرید لیا جاتا ہے بناہل کے رہائشی جاپان میں مقیم چوہدری غالب حسین نے انسان دوستی کے ناطے 2010ء میں صوبیدار مستابر حسین شہیدمیموریل ہسپتال کی بنیادی رکھی جو کہ عزم نو ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر انتظام عملی میدان میں کار ہائے نمایاں انجام دینے میں مصروف عمل ہے یہاں پر غریب نادار اور یتیموں کا مفت علاج کیا جاتا ہے یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ ڈاکٹر کا تھا پانی روڈ سکول کی بہتر فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ڈاکٹر یہاں آنے کو تیار نہیں تھا چوہدری غالب حسین کے کہنے پر ڈاکٹر رب نواز راجہ نے انسانی خدمت کی بناء پر یہ چیلنج قبول کیا اور اسی طرح لیڈی ڈاکٹر غزالہ ملک جو بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے یہاں پوسٹ ہوئیں جہاد سمجھ کر خدمات انجام دے رہی ہیں ویسے تو پورا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا ........جاری ہے! |

