Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 31st December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ملک بھر میں ضلعی پاسپورٹ دفاتر قائم کیے جائیں گے، چوہدری نثار علی خان

Ch Nisar announces to establish passport offices in all districts

some image

اسلام آباد، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں نادرا ہیڈکوراٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جلد ہی تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر قائم کر دئیے جائیں گے۔ہم تشویش ناک صورتحال سے گزررہے ہیں، پاکستان کے شہری بیرون ملک میں دہشت گردی میں پکڑے گئے اور بدنامی پاکستان کی ہوئی۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے گئے، جو انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور ناممکن جب کہ غلط کام کرنا انتہائی آسان ہے، مگر حکومت نے جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر خصوصی توجہ دی اور تنقید کے باوجود 6 مہینے میں یہ کام مکمل ہوکیا۔

وزیر داخلہ نے صحافیوں کا بتایا کہ شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کے عمل کے دوران مجھ پر کافی دباؤ رہا اور اسمبلی اور میڈیا میں کافی تنقید کی گئی، ہم نے نادرا کے ایماندار افسران کے ساتھ ملکر ان ساڑھے تین سالوں میں ساڑھے 4 لاکھ شناختی کارڈ بلاک اور 32 ہزار سے زائد پاسپورٹ منسوخ کیے۔

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ 2011 سے پہلے شناختی کارڈ کی جانچ پرتال نہیں ہوئی تاہم یہ ہمارے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اور قومی شہریت بیچنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں لہذا جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک ہوئے ہیں۔ ان کی بحالی کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں، جبکہ بلاک شناختی کارڈ 1978 سے پہلے کا رکارڈ پیش کرنے پر ریونیوڈپارٹمنٹ سے بحال ہوجائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھ پر کیچڑ اچھالنے والے اچھالتے رہیں، خانانی اور کالیا کیس کا بیشتر ریکارڈ ضائع کیا جا چکا ہے، جبکہ سیاست کے نام پر عجیب کھچڑی پکائی جارہی ہے، کچھ لوگوں کو اداروں کے ایسے سربراہ چاہئیں جو ان کو کرپشن پر نہ پکڑیں۔ سینئر لوگ اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں، جج کسی کا بھائی رشتہ دار نہیں ہوتا اور نہ ہی جج کا کسی پارٹی سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

Islamabad; Interior Minister Chaudhary Nisar Ali Khan said the government is taking bold steps to eliminate corruption from NADRA. Addressing a ceremony after inauguration of Online Complaint System at NADRA in Islamabad, he announced establishment of passport office in all districts of the country from February next year.

He said that twenty thousand Passports have been cancelled. In question-answer session, he said that after steps taken by the government, no one can now come to Pakistan without valid documents.

Minister for Interior and Narcotics Control Chaudhary Nisar Ali Khan also inaugurated Online Complaint Management and Feedback System of NADRA. According to Interior Ministry, the system will allow any NADRA applicant to register a complaint against a NADRA employee who may have treated the applicant in an unprofessional or discourteous manner.

At the inauguration, NADRA will show a demonstration in which an applicant’s tracking ID would be entered and the system will automatically display the list of all NADRA employees that applicant had encountered at each stage respectively. “We will select an employee and register the complaint. The complaint will automatically trigger a penalty in the employee’s performance-based incentive amount,” a ministry spokesman said.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

ڈائمنڈ روڈ مسجد سلاو میں یمنی کیتھولک نے اسلام قبول کر لیا

Catholic from Yemen converts to Islam at Slough Masjid

سلاو، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔۔ ڈائمنڈ روڈ مسجد سلاو میں یمنی کیتھولک نے اسلام قبول کر لیا۔ حافظ عدنان ظہیر کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ انھوں نے نو مسلم کو کلمہ پڑھوایا۔۔ قبولیت اسلام کے بعد مذکورہ شخص کا نام محمد حبیب رکھا گیا۔۔ اس موقع پر حاضرین کی خوشی دیدنی تھی۔ تقریب کے آخر میں دعا کی گئی۔

Slough; A Catholic man from Yemen converted to Islam at Jammia Masjid Slough, The ceremony was conducted by Hafiz Adnan Zaheer of Thathi, Gujar Khan, who is Imam at the Jammia Masjid. The man has been named as Mohammad Habib.

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سمندر پار تنظیم نو کے لیے کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی

Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari has made coordination committee of the party overseas restructuring

پیرس(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم , زاہد مصطفی اعوان )۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سمندر پار تنظیم نو کے لیے کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔اس کمیٹی میں بشیر ریاض، راجہ پرویز اشرف، رانا آفتاب، رحمان ملک، ندیم اصغر کائرہ، شرجیل میمن، افسر شاہد، اظہر بریلوی، حافظ طارق محمود اور چودھری عبدالمجید شامل ہیں۔یہ کمیٹی بھی صوبائی تنظیموں کی طرح سمندر پارکارکنان سے رابطہ کرکے ان سے پارٹی کی تنظیم نو کے لیے تجاویز اور مشورے مرتب کرکے حتمی سفارشات تیار کرے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اوورسیز کمیٹی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بی بی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کے لئے ٹھوس فیصلے کئے ہیں،پاکستان کی طرح یورپ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی ۔انھوں نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی پارٹی کی مضبوطی کے لئے جیالے کارکنوں کو آگے لائے گی ،اوورسیز کمیٹی نام نہاد اور پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو پارٹی سے نکال باہر کرے ۔ڈاکٹر ارشا د علی کمبوہ نے مذید کہا کہ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان میں ایک مضبوط آپوزیشن موجود ہے ،سی پیک اور ایران سے گیس جیسے بڑے منصوبے بھی آصف زرداری نے ہی ملک کو دیئے ۔اور ملکی ترقی کے لئے ہر پریشر برداشت کیا ۔دیار غیر میں بسنے والے جیالے بی بی شہید ۔آسف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

یو سی چو آ خا لصہ کے پسما ند ہ تر ین گا ؤ ں ر جا م میں 30لا کھ ر و پے کی لا گت سے تعمیر ہو نے و ا لی ر ا بطہ سڑ ک کا ا فتتا ح

Inauguration ceremony of road work in Rajaam, UC Choa Khalsa

some image

کلر سید اں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,ا کر ا م ا لحق قر یشی )----   و فا قی و ز یر پٹر و لیم و قد ر تی و سا ئل شا ہد خا قا ن عبا سی نے کہا ہے کہ مسا ئل کے پہا ڑ ن لیگ کی حکو مت کو و ر ثے میں ملے ما ضی کے حکمر ا نو ں نے مسا ئل حل کر نے پر تو جہ نہ د ی ملکی معیشت خر ا ب حا لت میں ملی ا و ر بر سو ں کے بگڑ ے ہو ئے کا م تین بر س میں د ر ست کر نا پڑ ے ہم نے د ن ر ا ت ا نتھک محنت کی آ ئند ہ د سمبر سے ملک بھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ ختم ہو جا ئے گی ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے یو سی چو آ خا لصہ کے پسما ند ہ تر ین گا ؤ ں ر جا م میں 30لا کھ ر و پے کی لا گت سے تعمیر ہو نے و ا لی ر ا بطہ سڑ ک کے ا فتتا ح کے بعد ا یک تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جس کی صد ا ر ت مسلم لیگی ر ہنما چو ہد ر ی ا ما نت حسین نے کی تقر یب میں چےئر مین یو سی چو آ خا لصہ سید ر ا حت علی شا ہ ،و ا ئس چےئر مین نمبر د ا ر عز یز ا حمد ،ر ا جہ گلستا ن خا ن ،حا فظ عثما ن عبا سی ،صو بید ار میجر عبد ا لر ز ا ق ،نمبر د ا ر ا سد عز یز ،غلا م نقی ،حا جی محبو ب حسین ،حا جی عبد ا لو حید ،ما سٹر سا جد ا و ر د یگر ر ہنما بھی مو جو د تھے شا ہد خا قا ن عبا سی نے کہا کہ عو ا م کے مسا ئل حل کر نا ہما ر ی ا و لین ذ مہ د ا ر ی ہے آ ج کے د و ر میں بھی لو گو ں کو سڑ ک کی سہو لت نہ ہو نا تو جہ طلب با ت ہے محد و د و سا ئل کے با و جو د مسا ئل کے حل کے لیے خو شا ں ہیں ر جا م ر و ڈ کو بہت جلد مکمل کر د یا جا ئے گا و ز یر ا عظم نو ا ز شر یف کے ا علا ن کے مطا بق بہت جلد کلر سید اں سے د ھا ن گلی د و ر یہ سڑ ک پر کا م شر و ع ہو جا ئے سو ئی گیس کی فر ا ہمی کے لیے کا م جا ر ی ہے جس پر ا ر بو ں کی لا گت آ ئے گی مد ا ر س کی ا پ گر یڈ یشن ا و رر ا بطہ سڑ کو ں کی تعمیر کے فیصلے کا ا ختیا ر بلد یا تی چےئر مینو ں کو د ے د یا ہے ا نہو ں نے کہا کہ ہم نے تین بر س کی قلیل مد ت میں ملکی معیشت کو بہتر کیا د ہشت گر د ی پر قا بو پایا ا و ر یہ سب عو ا م کی و و ٹو ں کا نتیجہ ہے 2013کے ا نتخا با ت میں عو ا م نے و و ٹ کی پر چی کے ذ ر یعے ا نقلا ب بر پا کیا ہم نے تین بر س میں ماضی کے مسا ئل حل کیے آ ج ملک میں جمہو ر یت پر و ا ن چڑ ھ ر ہی ہے جمہو ریت کا کو ئی نعم البد ل نہیں تر قی کے تما م ر ا ستے جمہو ر یت سے گز ر تے ہیں ما ضی کے تجر با ت سے ملک کو نقصا ن ہو ا مگر آ ج یہ با ت سب کو سمجھ آ چکی ہے کہ جمہو ر یت ہی مسا ئل کا و ا حد حل ہے آ ج ملک کی بیشتر سیا سی جما عتیں ا قتد ا ر میں ہیں ا نہو ں نے کہا کہ تعلیمی تر قی کے بغیر ملکی تر قی کے خو ا ب کی تعبیر ممکن نہیں جد ید ا و ر معیا ر ی تعلیم نا گز یر ہو چکی ہے ا نہو ں نے بلد یا تی ا ر کا ن پر ز و ر د یا کہ و ہ تعمیر و تر قی کے منصو بو ں پر نگا ہ ر کھیں ا و ر معیا ر ی کا م کو یقینی بنا ئیں ا س سے قبل شا ہد خا قا ن عبا سی کو چو آ ر و ڈ سے جلو س کی شکل میں جلسہ گا ہ تک لا یا گیا ا و ر لو گو ں نے ا ن پر گل پا شی کی ۔

آج لوگ ر ا جہ محمد ر یا ست مر حو م کو یا د کر تے ہیں تو ا س کی و جہ ان کی عو ا می خد ما ت ہیں، شاہد خاقان عباسی

Late Raja M Riasat is remembered for his contributions, Shahid Khaqan Abbasi

some image some image

کلر سید اں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,ا کر ا م ا لحق قر یشی )----  و فاقی و ز یر پٹر و لیم شا ہد خا قا ن عبا سی کے جلسہ ر جا م کے مو قع پر پیپلز پا ر ٹی کے مر حو م ر ہنما ر ا جہ محمد ر یا ست کا با ر ہا مر تبہ کی خد ما ت کا ذ کر ہو ا تو شا ہد خا قا ن عبا سی نے کہا کہ ا گر عو ا م آ ج بھی ر ا جہ محمد ر یا ست مر حو م کو یا د کر تے ہیں تو ا س کی و جہ ان کی و ہ عو ا می خد ما ت ہیں جن کو لو گ بھلا نہیں سکتے ۔

ا سسٹنٹ ڈ ا ئریکٹر لو کل گو ر نمنٹ ر ا و لپنڈ ی ا للہ د تہ نجمی نے 4یو سیز کے سیکر ٹر ی حضر ا ت کے تبا د لے کر د یے

Union council secretaries transferred in Kallar Syedan

کلر سید اں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,ا کر ا م ا لحق قر یشی )----  ا سسٹنٹ ڈ ا ئریکٹر لو کل گو ر نمنٹ ر ا و لپنڈ ی ا للہ د تہ نجمی نے 4یو سیز کے سیکر ٹر ی حضر ا ت کے تبا د لے کر د یے یو سی کلر سید اں کو بلد یہ میں ضم ہو نے کے بعدسیکر ٹر ی مر ز ا مظفر ا قبا ل بیگ کو کلر سید اں سے چو آ خا لصہ ،ا حمد نو ا ز کو منیا ند ہ سے سمو ٹ ،عبد ا لغفا ر کیا نی کو چو آ خا لصہ سے بشند و ٹ ا و ر ر ضو ا ن محمو د کو د و بیر ن کلا ں سے بھلا کھر تعینا تی کے ا حکا ما ت جا ر ی کر د یے جبکہ یو سیز میں مو جو د ضلع کو نسل کے تما م ملا ز مین کو ر ا و ل ا و ر پو ٹھو ہا ر ٹا ؤ ن منتقل کر د یا گیا ۔

بلد یہ کو نسلر حا جی محمد ا سحا ق کی بیٹی کی ر خصتی گز شتہ ر و ز عبد ا لبا سط ر ا جہ سے با خیر و خو بی ا نجا م پا گئی

Wedding of daughter of councillor Haji M Ishaq celebrated in Kallar Syedan

کلر سید اں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,ا کر ا م ا لحق قر یشی )----  بلد یہ کو نسلر حا جی محمد ا سحا ق کی بیٹی کی ر خصتی گز شتہ ر و ز عبد ا لبا سط ر ا جہ سے با خیر و خو بی ا نجا م پا گئی جس میں بلد یہ کو نسلر ز صو بید ا ر ظفر بیگ ،ٹھیکید ا ر محمد لطیف ،عا بد حسین ز اہد ی ،ر ا جہ کا مر ا ن ،ر اجہ خلیق ا حمد ،جنید بھٹی ،سیٹھ ضا بر ،معر و ف بز نس مین ر ا جہ محمد ا لیا س ،ا ظہر محمو د مر ز ا ،مسلم لیگ ن منگا ل کے صد ر محمد ر مضا ن ،مرز ا ر ا شد صحا فیو ں معز ز ین علا قہ نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

چوہدری رزاق کے گھر وفاقی وزیر ایم این اے شاہد خاقان عباسی کی آمد

MNA Shahid Khaqan Abbasi arrives at the residence of Ch Razaq in Takal

some image

کلر سید اں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,ا کر ا م ا لحق قر یشی )----  رجام داخلی سنگنی ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ۔ٹکال یوسی چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری رزاق کے گھر ایم این اے خاقان عباسی کی آمد کے موقع پر رجام داخلی ٹکال یوسی چوآخالصہ کے صوبیدار شبیر صاحب نے اپنے پرائمری سکول رجام کی خستہ حالت اور تعلیم نہ ہونے کے برابر اور روڈ سہوٹ تا رجام کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ روڈ رپئیر کا کام گرانٹ منظور ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی کئی بار اس روڈ کے بارے میں یونین کونسل کی سطح سے لے کر آپ کےآفس میں بھی اس روڈ کے بارے میں مطالبہ کیا گیا عباسی صاحب نے ان کے مطالبات کو غور سے سنا اور ان کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیمُ الشان پروگرام

Millad to be held on 7th Jan in Tal Khalsa

some image some image

تل خالصہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ۔ راشد جنجوعہ) ۔۔۔ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیمُ الشان پروگرام سات جنوری بروز ہفتہ دوپہر ایک بجے سے نماز عصر تک نورانی مسجد کمبی شریف میں منعقد ہو رہا ہے ، جس کی صدارات جناب پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمود حسین قادری چشتی صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ حضور بابا سائیں غلام قادر و پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سید آباد شریف فرمائیں گے ، اس کے علاوہ اس پروگرام میں علاقے بھر کے معروف علمائے دین اور نعت خوان حضرات شرکت کریں گے، انجمن نوجوان اہلسنت کے ارکان جناب راجہ مظہر جنجوعہ، راجہ فیصر جنجوعہ ، راجہ یاسر جنجوعہ ، راجہ نبیل جنجوعہ ، بلال وارثی ، حسن علی اور دیگر نے تمام محبان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے

دادا پیر کالا سلطان خیل مقبرہ کی تعمیر کے لیے بیالیس لاکھ ستر ہزار روپے کے عطیات جمع ہو ئے۔ راجہ محمد خالد

Raja Khalid gives details on construction of Dada pir Kala shrine in Sultan Khail

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ راجہ سلطان محمود عرف دادا پیر کالا کے مقبرہ کی تعمیر کے لیے کل بیالیس لاکھ ستر ہزار روپے کے عطیات جمع ہو ئے۔مقبرہ کی تعمیر انشاء اللہ اپریل میں مکمل ہو جا ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کو نسل اور بزرگ مسلم لیگی رہنما راجہ محمد خالد آف بگلہ راجگان نے برطانیہ سے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام بڑے عطیات بر طانیہ میں جنجو عہ قوم سے تعلق رکھنے والوں نے دیئے اور اس میں اہلیان بگلہ راجگان سب سے آگئے ہیں۔جو عطیات جمع ہو ئے انکی تفصیل اس طرح ہے کہ مو ضع بگلہ راجگان سے ستائیس لاکھ پچھتر ہزار روپے، سلطان خیل چارلاکھ اسی ہزار روپے، مٹور تین لاکھ،میرا دولاکھ پچاس ہزار روپے، پروٹھہ موڑی ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے، گھوئی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور بمنیال داخلی مٹور کے لوگوں نے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے کے عطیات دیئے۔ اس کے علاوہ بھی بعض مو ضع جات سے عوام نے تعاون کیا ان سب کے بھی ہم مشکو رہیں۔ انشاء اللہ عوام کے عطیات کو درست مقام پر ہی استعمال کیا جا ئے گا۔ میں ذاتی طور پر کام کی دیگر ساتھیوں سے مل کر نگرانی کر رہا ہوں۔ راجہ محمد خالد نے کہا کہ مقبرہ کی تعمیر کا مقصد آئندہ آنے والی نسلوں کواپنے آباؤ اجدادکی تاریخ سے اگاہ رکھنا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی قسم کی معلومات کے لیے مجھ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں اور میٹرک2016 کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں پاکستان سویٹ ہومز کے ایم ڈی زمرد خان کی طرف سے پرتکلف دعوت کا اہتمام

Pakistan sweet homes MD holds reception for student awards function

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں اور میٹرک2016 کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں پاکستان سویٹ ہومز کے ایم ڈی زمرد خان کی طرف سے پرتکلف دعوت کا اہتمام۔ حسن اختر راجہ ایڈووکیٹ چیئرمین این ای سی کی قیادت میں کمیٹی کے ارکان، طلباء و طالبات، کونسلرز، سماجی شخصیات، صحافی حضرات، ہیڈماسٹرز اور اساتذہ کرام پاکستان سویٹ ہومز پہنچے تو زمرد خان اور حاجی قمر زمان منہاس نے استقبال کیا۔ پاکستان سویٹ ہومز کے تمام شعبوں کا چوہدری حق نواز نے دورہ کرایا اور پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر زمردخان اور راجہ حسن اختر نے شرکا دعوت سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پرنسپل راجہ ندیم احمد، ہیڈماسٹر راجہ محمد شبیر، کونسلر عاطف بٹ، ارشد محمود بھٹی، چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ، محمد منشا، چوہدری محمد کامران، راجہ سعادت، شفیق بھٹی، نمبردار راجہ امیر قابل، سابق ناظم راجہ منظور حسین، ماسٹر وحید بھٹی بھی موجود تھے۔

میڈم ثمین انعم ایس ڈی او ہائی وے پنجاب کا دوبیرن تا کھڈ کارپٹ روڈکا دورہ،اگلے ماہ تمام کاموں کے ٹینڈر ہو جائیں گے،چوہدری صداقت

SDO Highway, Samin Inam inspects Doberan Kallan to Khad road works

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔چوہدری صداقت حسین کی خصوصی کاوش سے دوبیرن کلاں تاکھڈ تک کارپٹ روڈ مکمل ہو چکی ہے،روڈ کے ساتھ حفاظتی دیواروں پر تیزی سے کام جاری ہے جو ایک ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی خصوصی درخواست پر محکمہ ہائی وے پنجاب میں ایس ڈی اومیڈم سمین انعم نے دوبیرن تا کھڈ تک دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا ،انہوں نے حفاظتی دیواروں،نکاسی آب اور کھڈ کے قریب پلی کو کشادہ کرنے کے احکامات جاری کئے،اور کہا کہ جلد ہی روڈ کے دونوں اطراف آئی کیٹس بھی لگا دئیے جائیں گے،انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر حفاظتی دیواروں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے،انہوں نے نمبل سائن بورڈ جلد لگانے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں،اس موقع پر چےئرمین چوہدری صداقت حسین،سب انجینئر خالد محمود،چےئرمین زکوۃٰ کمیٹی بناہل راجہ طاہر بھی موجود تھے،چوہدری صداقت حسین نے چھ یونین کونسلوں کے تمام پروجیکٹ پر جلد ہی کاموں کا آغاز کرانے پر معاون خصوصی سی ایم پنجاب راجہ محمد علی،چےئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا جاری منصوبوں اور حالیہ چھ یونین کونسلوں کے لئے ترقیاتی گرانٹس دینے پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ تمام اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کے اگلے ہفتے ٹینڈر ہونا شروع ہو جائیں گئے،جس سے علاقے میں انقلاب آ جائے گا،ان منصوبوں میں روڈز،گلیات،واٹر بور،سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی جانب سے کہوٹہ کلب میں تاریخی اور انتہائی کامیاب فری میڈیکل کیمپ اور سیمینار کا انعقاد

Free medical camp set up by Dr M Arif Qureshi in Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی جانب سے کہوٹہ کلب میں تاریخی اور انتہائی کامیاب فری میڈیکل کیمپ اور سیمینار کا انعقاد ۔5000 سے زائد افراد مستفید ہوئے بے شمار لوگوں کو پہلی بار اپنے اندر چُھپی ہوئی بیمایوں کافری ٹیسٹوں کے زریعے پتہ چلا کیمپ کا افتتاح کیمپ میں سب سے پہلے پہنچنے والے انتہائی مستحق مریض سے کرایا گیا کیمپ کے دوسرے دن ریجن کی تاریخ کا سب سے بہترین میٖڈیکل سیمینار منعقد کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ معالج چیئرمین الائیڈہسپتال و پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر محمد عمر، ممتاز ماہرامراض دل پروفیسر سید محمد فیا ض شاہ ،شوگر کے انتہائی ممتازمعالج پولی کلینک شعبہ شوگر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور ملک اور فرض شناس پولیس آفیسر جمیل احمد ہاشمی ممتاز ماہر تعلیم برگیڈیئرجاوید احمد ستی اور پاکستان اکیڈمی آف جنرل فزیشن کے صدر ڈاکٹر آصف صلاح الدین جنرل سیکٹری ڈاکٹر وقار اعوان نے امراض کے پھیلاو اور روک تھام پرسہر حاصل لیکچر دیا انتہائی کامیاب اور پروقار سیمینار اور ہزاروں نادار غریب اور مفلس افراد کیلیے کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کرنے پرپروفیسر محمد عمراور سیمینار کے شرکاء کے علاوہ پاکستان اور دنیاں بھر سے ہزاروں افراد نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے اس انتہائی احسن اقدام کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کو حقیقی مسیحا قرار دیاڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اس تار یخی اور انتہائی کامیاب کیمپ اور سیمینار منعقد کرنے میں دست و بازو بننے والے تمام افراد ڈاکٹرز اورانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ا للہ تعالی کا خصوصی کرم قرار دیا۔

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔۔ عوامی، سیاسی،سماجی اور مذہبی خدمات پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہوٹہ کی تاریخ میں اتنا بڑا فری میڈیکل کیمپ ہونا کہوٹہ کی خوش قسمتی ہے ۔ممتاز معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے اس اقدام پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارکہوٹہ کی ممتاز مذہبی شخصیت معروف تاجر شیخ عبدالشکور، ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی،عمران علی ستی آف درنکوٹ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی سلیم نے ایک مشترکہ بیان مین کیا انھوں نے کہا کہ ہز اروں غریب عوام الشہباز میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے ہیں 50روپے سے 6ہزار روپے تک کے ٹیسٹ بلکل فری کیے گئے جو کہ ایک غریب انسان کیلئے کرانا بہت مشکل تھا ۔اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی لوگ تھے جو غربت کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں کروا سکتے تھے اُنھے بیماریوں کا پتہ نہ لگتا تھا اس فری مییک کیمپ کی بدولت انھے بیماریوں کا علم ہوا جس کی وجہ سے وہ فوری اپنا علاج کروا سکیں گئے انھوں نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے اس اقدام پر انھیں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے مزید کہا کہ سیمنار کا انعقاد بھی شہریوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا راوالپنڈی اور اسلام آباد کے سنئیر ڈاکٹرز نے بمیاریوں کے متعلق مفید مورے دیے جس سے شہریوں میں بیماریوں کے متعلق آگاہی ہوئی انھوں نے ڈاکتر عارف قریشی کو مبارک باد دی ۔

ایم پی اے پی پی ٹو کا وعدہ وفا نہ ہو سکا۔, یونین کونسل دکھالی کا رہائشی معزوز ندیم احمد

MPA has failed to keep his job promise, Nadeem Ahmed

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ----ایم پی اے پی پی ٹو کا وعدہ وفا نہ ہو سکا۔درخواست منظور کر نے کے باجود یونین کونسل دکھالی کا رہائشی معزوز ندیم احمد کی جگہ پر راولپنڈی کا رہائشی تعیتات.دونوں آنکھوں کی بینائی سے معزور ندیم احمد دردر کی ٹھو کریں کھانے لگا ۔ایم پی اے پی پی ٹو کے خلاف معززین علاقہ کا شدید احتجاج ۔آئندہ الیکشن میں کوئی بڑا فیصلہ کر نے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے رہائشی ندیم اختر ولدزر محمد نے بتایا کہ میں نے معزوروں کے کوٹے پر گورنمنٹ ہائی سکول دکھالی میں نوکری کے لیے درخواست دی میرے پاس حکومت پاکستان کی طرف سے جاری معزوز افراد کا سرٹیفکیٹ بھی ہے میں اپنے حلقے کے ایم پی اے راجہ محمد علی سے بھی منظور کرائی انہوں نے وہ درخواست ریکمنٹ کی میں مطمن ہو گیا کہ مجھے اپنے گھر کے پاس نوکری مل جائے گئی مگر مجھے بعد میں پتہ چلا کہ میری جگہ دوسرے حلقے راولپنڈی شہر کا رہائشی چوہدری عامر ولد میر داد تعینات ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میرے ساتھ سراسر زیاتی ہے میں معززر آدمی ہوں یہ میرے ساتھ بڑی ناانصافی ہے ۔اس موقع پر دکھالی گاوں کے کثیر تعداد میں معززین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معزور شخص کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حلقہ پی پی ٹو کے منتخب چیئرمینوں کے اجلاس

MNA Shahid Khaqan Abbassi holds meeting with elected chairmen for development projects announcement by PM on his visit to Kahuta

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حلقہ پی پی ٹو کے منتخب چیئرمینوں کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے دورہ کہوٹہ میں اعلان کردہ خصوصی پیکج کے حوالے سے ترقیاتی منصوبے طلب کر لیئے گئے ۔سو کلومیٹر روڈ کے تحت ہر یونین کونسل سے چھ کلومیٹر سڑکوں کے دو منصوبے جبکہ (12) ہائر سکینڈری سکولز کی منظوری بھی میرٹ پر کی جائے گی ۔ ان خیا لات کااظہار چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ میجر(ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے بتایا کہ گزشتہ روز حلقہ پی پی ٹو کے (15) چیئرمینوں کا اجلاس وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبر ضلع کونسل راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ ، حافظ عثمان عباسی ، بلال یامین ستی ، ماسٹر (ر) ظہورعباسی ، راجہ سجاد ستی (منا) ، راجہ شوکت ، راجہ عامر مظہر ، راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، راجہ اشتیاق ، راجہ ممتاز ، ماسٹر (ر) چوہدری یونس ، پرویز اقبال قا دری ، راحت شاہ چوآخالصہ ، شفقت نلہ مسلماناں ، چوہدری صداقت منیاندہ ، وائس چیئرمین سموٹ نے بھی شرکت ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے منتخب چیئرمینوں کو یقین دلایا کہ میاں نواز شریف نے دورہ کہوٹہ نرڑ کے موقع پر جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیاتھا ۔ ان پر عملدر آمد کے حوالے سے آغاز ہو گیا ہے ۔ حلقہ پی پی ٹو میں 16یونین کونسلز کے چیئرمین اپنی اپنی یونین کونسل سے چھ کلومیٹر سڑکوں کے دو منصوبے دیں گے ۔ جبکہ حلقہ بھرمیں وزیر زعظم کے اعلان کردہ (12) ہائرسکینڈری سکولز کے قیام کے لیئے میرٹ پر کام ہوگا ۔ جہاں تعلیمی سہولیات نہ ہیں ۔ ان علاقوں کو ترجیح دیں گے ۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار

Professional beggars invade Kahuta bazaar

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار ۔ بھیک نہ ملنے پر گالی گلوچ جبکہ خوبرو بھکار نین نو جوانوں کو دعوت گناہ بھی دے رہی ہیں ۔ شہریوں کی زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ۔ صبح ہوتے ہی کہوٹہ شہر کے بازاروں ، گلی محلوں اور گردونواح میں بھیک مانگنا شروع کرتے ہیں ۔ جوکہ تاجروںِ ،شہریوں کے لیئے شدید مشکلات کا سبب بھی بنے ہوئے ہیں ۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی گاؤں راماں کے درجنوں ڈیمانڈ نوٹس صارفین تک پہنچے سے قبل غائب اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

Authorities asked to take notice after demand notice disappear in village Raman

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی گاؤں راماں کے درجنوں ڈیمانڈ نوٹس صارفین تک پہنچے سے قبل غائب اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ گاؤں راماں کے متعدد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس غائب ہونے سے تشویش کی لہر دوڑ گی ان کی گمشدگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب نصیر ،عامر اور دیگر نے گاؤں کی ایک سماجی شخصیت کے ذریعے دفتر میں رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان دونوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوئے ایک ماہ سے زاہد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انہوں نے استفارہ کیا کہ ہمیں تو نہیں ملے تو جواب ملا کہ ہم جو بھی ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتے ہیں وہ بذریعہ ڈاک صارف کو بھیج دیا جاتا ہے اگر آپ تک نہیں پہنچے تو ان کی تو ڈیٹ بھی ایکسپائیر ہو چکی ہو گی آپ اپنے پوسٹ آفس سے پتاکریں پوسٹ ماسٹر کا موقف یہ تھا کہ میں نے تین دن قبل چارج سنبھالا ہے یہ ریکارڈ چیک کر کے ہی بتایا جا سکتا ہے کہ اگر یہ پوسٹ آفس میں پہنچے ہیں تو صارف تک کیوں نہیں پہنچائے گے ہماری اعلی احکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرائیں جائیں

نشان حیدر پر یس کلب جاتلی کے انتخابات 2017کے لیے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا

Raja Saddique Kiyani elected as President press club Naishan e Haider Jatli

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نشان حیدر پر یس کلب جاتلی کے انتخابات 2017کے لیے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا جاری اعلامیہ کے مطابق بورڈ کی سر بر اہی راجہ صدیق کیانی صدر پر یس کلب دولتالہ کر یں گے جبکہ ممبر ان میں محمدریاض چشتی،محمد نجیب جرال،چوہدری عامر مقبول اور چوہدری صغیر ہوں گے بورڈ نشان حیدر پر یس کلب جاتلی کے الیکشن 2017کا با قاعدہ شیدڈل جاری کر ئے گا

راجہ محمد جاوید اخلاص کی ذاتی کاوشوں سے دولتالہ کی مر کز ی روڈ پر کام تیز ی رفتاری سے جاری ہو چکا ہے

Raja Javed Ikhlas credited for work taking place on Daultala main road

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ وزیر اعظم محمد نواز شر یف نے ملک کوتر قی کی راہ پر گا مز ن کر دیا ہے چوہدری نثار علی خان کی ملک وقوم کے لیے بے مثال خدمات عوام کے سامنے ہے پیپلز پار ٹی ایک سازش کے تحت ان کی ذات پر کیچڑاچھال رہی ہے ان سے استغفی کا مطالبہ بلا جواز ہے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دولتالہ میں جاری تر قیاتی کاموں کے حوالے سے لیگی قا ئد ین کی کاوشیں قا بل ستا ئش ہیں ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی عوام کی بلا تفر یق خدمت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دولتالہ کے رہنما و کوا ڈنیٹر پی پی فورراجہ نعیم نواز نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی پا ر لیمانی سیکر ٹیری راجہ محمد جاوید اخلاص کی ذاتی کاوشوں سے دولتالہ کی مر کز ی روڈ پر کام تیز ی رفتاری سے جاری ہو چکا ہے یہ منصوبہ ڈھائی کروڑکی لاگت سے مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ بلد یاتی انتخابات میں قا ئد ین راجہ جاوید اخلاص اورراجہ شوکت عز یز بھٹی نے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو ہر حال میں مکمل کر کے عو امی عدالت میں سر غرو ہوں گے

تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کے دوران ایک ڈاکٹر جانبحق

Dr Yawar Abbas killed in traffic accident in Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کے دوران ایک ڈاکٹر جانبحق ،2 شدید زخمی حادثہ کا مرتکب ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار مقدمہ درج روات پولیس کے مطابق گزشتہ روز چک بیلی خان روڈ پر شیخ زادہ سٹاپ کے قریب آئیل ٹینکر نمبری JQ0519 کے ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالی کیری گاڑی نمبریRI584 کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر یاور عباس ،غلام عباس اور انکے والد ڈاکٹر عدالت شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر یاور عباس دم توڑ گئے ۔

تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی

Rawat police takes action against criminal elements in the region

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی ،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ،6 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات جاوید کیانی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے منشیات فروش محمد خان کے قبضہ سے10 کپی شراب ،ظہیر احمد کے قبضہ سے210 گرام چرس ،عدنان اختر کے قبضہ سے10 لیٹر شراب ،محمدعمران کے قبضہ سے4 لیٹر شراب ،خالد حلیم سے 250 گرام چرس ،احسان اللہ سے 15 کپی شراب ،محمد بلال سے پسٹل30بور ،اکرام الحق سے پسٹل30بور ،وقار علی سے پسٹل32 بور ،عدنان علی سے پسٹل30 بور برآمدگی کے علاوہ اشتہاریوں کو پناہ دینے والے ملزمان ابرار حسین ،منصور احمد ،تصور حسین ،محمد شہباز ،مسعود احمد ،اشفاق احمد کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے

ماہ مارچ میں سالانہ امتحانات کے پیش نظر ملک بھر میں مردم شماری کا شیڈول تبدیل کیا جائے

Demand for postponement of census due to election taking place in March

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ ماہ مارچ میں سالانہ امتحانات کے پیش نظر ملک بھر میں مردم شماری کا شیڈول تبدیل کیا جائے ،اساتذہ کی مردم شماری ڈیوٹی کے دوران امتحانات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سکولوں میں زیرتعلیم طلباء طالبات کے والدین یاسر محمود ،عامر علی ،محمد جمیل ،زاہد حسین ،مہربان حسین ،اظہر علی ،محمد حامد ،محمد آزاد و دیگر نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مردم شماری کا کام 15 مارچ 2017 سے شروع ہو رہا ہے جبکہ اسی ماہ میں بچوں کے سالانہ امتحانات ہوتے ہیں جسکے پیش نظر پرائمری ،مڈل اور میٹرک کے امتحانات متاثر ہوں گئے انھوں نے مردم شماری کا شیڈول مارچ کی بجائے اپریل میں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

چک بیلی خان کے ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے جعلی نوٹ نکلنے کا انکشاف

Allegations of fake notes coming out of ATM machine in Chak Bale Khan Bank

some image

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔چک بیلی خان کے ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے جعلی نوٹ نکلنے کا انکشاف کیا گیا ہے تاہم بینک انتظامیہ دعویدار کے اس الزام کو ماننے سے انکار کر رہی ہے محمد نقاش ولد محمد فاضل نے بتایا کہ اس نے چک بیلی خان میں چکوال روڈ پر قائم ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالی جو استعمال کرنے لگا تو JB3461777 نمبر کا حامل ایک ہزار روپے کا ایک نوٹ جعلی تھا محمد نقاش نے بینک کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کیا تو برانچ عملہ نے اس کے دعویٰ کو سچ ماننے سے انکار کر دیا دوسری جانب نوٹ وصول کرنے والے شخص محمد نقاش نے اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کے لئے کہا کہ اگر اس کا مقصد جعلی نوٹ کو چلانا ہوتا تو وہ بینک کی بجائے کسی سادہ لوح شخص کو تھما دیتا محمد نقاش نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بینک جیسی جگہ اور اس میں بھی اے ٹی ایم مشین جہاں لوگ سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں وہاں اس واقعہ کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے محمد نقاش نے کہا کہ بینک انتظامیہ کا اس بات پر نوٹس نہ لینا مزید باعث افسوس ہے اور نہیں اپنے اس دعویٰ پر کوئی عار نہیں کہ یہ نوٹ مذکورہ بینک کی اے ٹی ایم مشین سے ہی نکلا تھا

دارلعلم کمپلیکس گگن شریف نزد چک بیلی خان میں سیرت النبیؐ کانفرنس

Seerat ul Nabi conference held in Chak bale khan

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔جماعت اسلامی پاکستان کے راہنماؤں شمس الرحمٰن سواتی ، جناب خالد محمود مرزا اور جناب پیر حکیم محبوب اشرف صاحب نے دارلعلم کمپلیکس گگن شریف نزد چک بیلی خان میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بقا نبی کریمؐ کے اسوۂ حسنہ پر چلنے میں ہی ہے آپؐ کی سیرت پر ہی عمل پیرا ہو کر ہی درست راستے کا انتخاب کیا جا سکتا ہے مقررین نے کہا آج دنیا کاہر شخص بے چینی کی کیفیت میں مبتلا ہے اس کی وجہ صرف صرف سنتِ نبوی ؐ کو ترک کردینا ہے تقریب سے مولانا عبدالرحیم، جناب چوہدری عطا ربانی اور چوہدری امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا اس سے قبل وہاں محفلِ نعت کا بھی اہتمام کیا گیا بعد ازاں نثار بھائی نے مہمانوں کی مقامی روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم مدنی جامع مسجد رجام داخلی سنگنی

Millad celebrations at Jammia Masjid, Rajaam, Sangni

some image some image some image some image

رجام داخلی سنگنی (پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔ چوہدری امجد محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم مدنی جامع مسجد رجام داخلی سنگنی میں زیرصدارت سرپرستی صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب اور اہلیان علاقہ نے بھر پور شرکت کی خصوصی خطاب جناب حافظ سید ثاقب حسین شاہ آزاد کشمیر نے کیا جناب مولوی اصغر عباسی صاحب نے نعت رسول مقبول بڑے اچھے انداز میں پیش کی ۔مولانا صاحب نے سادے الفاظ میں بتایا کہ کسی کو تکلیف نہ پنچاو آج کل سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے یہ ہمارے حضور پاک کی ایک سنت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں بہتری آسکتی ہے نماز پنجگانہ ادا کریں اس کی اشد ضرورت ہے ۔

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔کونسلر یوسی اسلام پورہ چوہدری اورنگزیب نے گوجرخان سے نومنتخب چےئرمین شاہد صرا ف اور وائس چےئرمین خواجہ نعیم قیوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی ضلعی اورتحصیل قیادت کااتحاد خوش آئنداقدام ہے

District and local education authorities cooperation by teachers organisations welcomed

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ اساتذہ کے وسیع مفاد اوران کے حقوق کے تحفظ کی خاطر آزادکشمیر کے اساتذہ کے قائدین سیدنذیر حسین شاہ اورسردار عارف شاہین کی قیادت میں آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی ضلعی اورتحصیل قیادت کااتحاد خوش آئنداقدام ہے اساتذہ اس کازبردست خیرمقدم کرتے ہیں اوردلی مسرت کااظہارکرتے ہیں مکمل حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں مرکزی ضلعی اورتحصیل قیادت کواس تار یخ ساز فیصلہ پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کاشکریہ اداکرتے ہیں اساتذہ قا ئدین سیدنذیر حسین شاہ سردارعارف شاہین چودھری محمدمنیر نازمرکزی سیکرٹری جنرل چودھری محمدسعیدعالم ضلعی صدر ملک اسداللہ صدر تحصیل میرپور سمیت تمام مرکزی ضلعی وتحصیل عہدیداروں کی قیادت پرزبردست اعتماد کااظہارکرتے ہیں اوراس توقع کااظہاربھی کرتے ہیں کہ جن مقاصد کی خاطریہ اتحاد عمل میں لایاگیاہے ان مقاصد کے حصول اوراساتذہ کے حقوق کے تحفظ کی خاطرکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گااساتذہ قیادت کے ہرفیصلہ کاخیرمقدم کریں گے اوربھرپور ساتھ دیں گے ان خیالات کااظہار آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماؤں چودھری اللہ دتہ بسمل چودھری محمدشبیرمحمدآصف امان اللہ غازی محمدیوسف طاہرچودھری محمداکرام محمداسحاق چوہان قاضی شاہدقریشی خواجہ محمدفاروق شاداحمدفراز راجہ محمدفاروق قاضی محمدنویدنے اپنے ایک بیان میں کیاہے

چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جمعیت علماجموں وکشمیر کے صدرآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے کہاہے کہ دنیابھرمیں پھیلے ہوئے کروڑوں فرزندان توحیدشریعت اسلامیہ پرکاربندہیںآزادکشمیر کے اندر شرعی عدالتوں کاقیام ایک تاریخ ساز فیصلہ تھاجس سے آزادکشمیر کاتشخص اجاگرہواشریعت اسلامیہ اہل ایمان کے دل کی آواز ہے انہوں نے ان خیالات کااظہارآستانہ عالیہ فیض پورشریف میں جمعتہ المبارک کے بڑ ے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے مسلمانوں نے قیام پاکستان کے بعدعملی جدوجہدکے ذریعے آزادکشمیر کے خطہ کوآزاد کرایااورریاست جموں وکشمیر کی آزادی کی بنیاد ہی اسلامی نظام کانفاذ ہے شرعی عدالتوں کے قیام کے بعداگران پربھرپو ر توجہ دی جاتی تواسکے بہترین ثمرات ظاہر ہوتے ریاست کے آزادخطہ کی آزادی کے بعدابتدائی عرصہ میں کرنل سیدعلی احمدشاہ نے اپنے دور صدارت میں آزادکشمیرکے اندر شرعی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاان کے بعدسردار محمدعبدالقیوم خان اور سردارسکندر حیات خان نے اپنے اپنے ادوار میں شرعی عدالتی نظام کواورزیادہ مضبوط ومستحکم کیاانہوں نے کہاکہ 1977ء میں انہوں ( پیرمحمدعتیق الرحمن ) نے جنرل محمدضیاء الحق کے ساتھ ملاقات کی اورآزادکشمیر میں اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کامطالبہ کیاجوانہوں نے تسلیم کیااوردوہفتے کے بعدآزادکشمیر میں اسلامی نظریاتی کونسل قائم کردی گئی جواسوقت سے لے کرآج تک معینہ وقت کے لئے قائم ہوتی رہی اورآج تک کام کررہی ہے تاہم اگراسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی عملی جامعہ پہنایاجاتاتوآزادکشمیر میں شرعی نظام کے لئے اورتحریک آزادی کشمیر پردوررس اثرات مرتب ہوتے انہوں نے کہاکہ ہم آزادکشمیر کے خطہ میں مکمل اسلامی نظام کانفاذ چاہتے ہیں باقی تمام نظام آزمائے جاچکے ہیں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چو ہد ر ی محمد نجیب کی و ا لد ہ کی نما ز جنا ز ہ چو کپنڈ و ر ی کے نز د یک گا ؤ ں چھپر میں ا د ا کی گئی

Namaz e janaza of mother of Ch M Najeeb held in Chappar, Chauk Pindori

کلر سید اں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,ا کر ا م ا لحق قر یشی )----  نو جو ا ن مسلم لیگی ر ہنما چو ہد ر ی ا بر ا ر حسین کی نا نی ا و ر چو ہد ر ی محمد نجیب کی و ا لد ہ کی نما ز جنا ز ہ چو کپنڈ و ر ی کے نز د یک گا ؤ ں چھپر میں ا د ا کی گئی جس میں سا بق ا یم پی ا ے محمو د شو کت بھٹی ،سا بق تحصیل نا ظم ملک سہیل ا شر ف ،چےئر مین یو سی ر ا جہ فیصل ،طا ر ق یا سین کیا نی ،ر ا جہ شہز ا د یو نس ،عبد ا لحمید مغل ،و ا ئس چےئر مین ر ا جہ ا فتخا ر ا حمد بھو لا ،چےئر مین ز کو ۃ کمیٹی ر ا جہ ا سما عیل ا عظم ،مسلم لیگ یو تھ و نگ پی پی 5کے صد ر چو ہد ر ی غلا م سر و ر ،ممبر ضلع کو نسل چو ہد ر ی کا مر ا ن عز یز ا یڈٖ و وکیٹ ،کو نسلر ا یم سی ر ا جہ خلیق ا حمد ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صد ر چو ہد ر ی عبد ا لغفا ر ،مسلم لیگ یو تھ و نگ کے نا ئب صد ر چو ہد ر ی عز یز ،ٹیچر یو نین کے مر کز ی ر ہنما ڈ ا کتر چو ہد ر ی صغیر عا لم ،سر د ا ر صلا ح ا لد ین ،ا حسا ن ا حمد قر یشی ،آ ئیسکو و ا پڈ ا کے سا بق چیف ر ا جہ سعید ا حمد چو ہا ن ،سا بق نا ئب نا ظم مد ا ح حسین شا ہ ،ر ا جہ یا سر بشیر ا یڈ و و کیٹ ا و ر د یگر نے شر کت کی ۔

سماجی شخصیت حاجی کرمداد کا سفر آخرت،ڈھوک چوہان میں سپر د خاک کر دیا گیا

Haji Karamdad passed away in Dhok Chohan, Manianda

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک چوہان منیاندہ،فرمان علی چوہان ہانگ کانگ کے ماموں و سسر ،حاجی غلام محمد یو کے،چوہدری علی حیدر،انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،سابق کونسلر چوہدری بہادر کے قریبی رشتے دار ،حاجی کرمداد رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جناز ہ دن تین بجے ادا کی گئی،نماز جنازہ کی امامت پیر مفتی محمود نے فرمائی،نماز جنازہ میں چےئرمین چوہدری صداقت حسین،وائس چےئرمین توفیق تاج کیانی،سابق ناظم محمد تاج کیانی،حاجی چوہدری محمد یونس منہاس،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد ایوب،چوہدری ظہیر سلطان،سابق امیدوار چےئرمین نثار کیانی،ماسٹر محمد رمضان منہاس،علامہ منصور احمدلنگڑیال،قاری محمد یاسین لنگڑیال،چوہدری طارق ہانگ کانگ،ماسٹر محمد سلیمان نقشبندی،چوہدری محمد رشید،ماسٹر طارق منہاس، راجہ طاہر بناہل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ملک پور سائیں محمد شریف کی اہلیہ محترمہ صاحبزادہ افتخار اور صاحبزادہ تنویر کی والدہ محترمہ کی وفات پر مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق ،ممراز شیخ اور ملک انجم نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day

Professor M Nisar Ur Rehman Sadique Imam at Jammia Masjid Jabber given reception on his return from Umrah, Picture by Mumraz Sheikh

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image