Our _Blog_

Our Daily News

Friday 30th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

گورنمنٹ ہائی سکول بکھڑال کی والی بال ٹیم نے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے فائنل میں جہلم کو شکست دے کر ڈویژنل چیمپیئن کا اعزاز برقرار رکھا

Gov High school, Bakhral, Kallar Syedan win Divisional volleyball championship

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----    گورنمنٹ ہائی سکول بکھڑال کی والی بال ٹیم نے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے فائنل میں جہلم کو شکست دے کر ڈویژنل چیمپیئن کا اعزاز برقرار رکھاانٹر ڈسٹرکٹ بورڈ مقابلے اسپورٹس اسٹیڈیم لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوئے جس کا فائنل گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل بکھڑال اور جہلم کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک سیٹ جیت لیا تاہم بکھڑال کی ٹیم نے تیسرے سیٹ میں جہلم کو ہرا کر نہ صرف ڈویژنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اس اعزاز کا دفاع بھی کیا ۔ٹیم کپتا ن عبداللہ بن زاہد ،خضر ،جمال اور رضوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اسی ٹیم نے ضلعی فائنل میں گوجرخان کو بھی شکست دی تھی ادھر چیئرمین یو سی گف راجہ فیصل منور ،وائس چیئرمین راجہ افتخار بھولا نے ٹیم کوچ چوہدری فرحان،کپتان عبداللہ بن زاہد اور دیگر کھلاڑیوں کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

Kallar Syedan; Government high school Bakhral have won Divisional championship in Volleyball and have retained their record as holders of the trophy, Local villager celebrated the victory in Kallar syedan.

The Volleyball District final was being played at Liaqut Bagh sports stadium in Rawalpindi, The final was between Government high school Bakhral and Jhelum.

Both teams played excellent and won first two matches one each and on third match Bakhral defeated Jhelum to be crowned Divisional championship in Volleyball.

Bakhral team captain Abdullah Bin Zaid, Khizar, Jamal and Rizwan were outstanding in the match, Local political leaders in UC Guff have congratulated the team,

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

حاجی محمد شریف صاحب ان دنوں برطانیہ کے مختصر دورے پر

Haji M Sharif arrive in UK for short tour

وکنگ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)-----  حاجی محمد شریف صاحب ان دنوں برطانیہ کے مختصر دورے پر ووکنگ میں قیام پذیر ہیں جہاں انہوں نے شاہ جہاں مسجد کا دورہ کیا اور ان کا استقبال ووکنگ کی کمیونٹی اور مسجد کے امام حافظ محمد سعید ہاشمی صاحب نے کیا جن کا تعلق سر صوبہ شاہ شبہے

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

دوبیرن کلاں چوآ خالصہ روڈ کی بلا تاخیر تعمیر و توسیع کر کے لوگو ں کو سفری مشکلات سے نجات دلائی جائے,ملک آفتاب حسین

Travel difficulties of public should be solved by constructing Doberan Kallan to Choa Khalsa road, Malik Aftab Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  مسلم لیگ ن کھناہدہ کے صدر ملک آفتاب حسین نے ارکان اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی سے مطالبہ کیا ہے کہ دوبیرن کلاں چوآ خالصہ روڈ کی بلا تاخیر تعمیر و توسیع کر کے لوگو ں کو سفری مشکلات سے نجات دلائی جائے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سڑک نہ صرف یو سی لہڑی ،نلہ مسلماناں ،دوبیرن کلاں کو چوآخالصہ سے ملاتی ہے بلکہ درجنوں دیہات و قصبات کو گوجرخان اور آزاد کشمیر سے بھی ملاتی ہے اس سڑک پر جا بجا گڑھے پڑے ہیں اور چار کلومیٹر کا فاصلہ نصف گھنٹے سے کم وقت میں طے نہیں ہوتا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوبیرن کلاں چوآخالصہ روڈ کو بلا تاخیر سولہ فٹ کشادہ تعمیر کر کے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔

تحصیل کلر سیداں میں 26 خواتین کو مفت جھوٹی ویہڑی کی تقسیم

26 Women donated with free cattle on Punjab gov project in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں میں بسنے والی خواتین کو معاشی طور پر فعال کرنے کیلئے مفت مویشی تقسیم کرنے کے خودکار منصوبہ کے تحت تحصیل کلر سیداں میں مجوعی طور پر 26 خواتین جن میں یوسی کنوہا کی 06، گف میں 07،بشندوٹ میں 06 اور غزن آباد میں 07 محنت کش خواتین قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب قرار پائیں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے مویشی(جھوٹی/ویہڑی) تقسیم کی گئی ۔ ایڈیشنل ویٹرنری پرنسپل ویٹرنری آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر شائستہ ظہور اور ویٹرنری آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر حاجرہ قادر اور ویٹرنری آفیسر صوبیہ ممتاز نے یہاں کلر سیداں کی میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں میرٹ کو حاص اہمیت دی گئی ہے اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہ مویشی صرف ضرورت مند خواتین تک ہی پہنچ پائیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل انتہائی شفافیت سے مکمل کیا گیاہے ۔ویٹرنرنی ڈاکٹر حاجرہ قادر نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں 26 خواتین کو مفت جھوٹی ویہڑی کی تقسیم کی ہے ۔چےئرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری،چےئرمین یوسی گف راجہ فیصل منور،چےئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی اور چےئرمین یوسی غزن آباد طارق یاسین کیانی بھی موجود تھے۔

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کلر سیداں کے عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس

Chemist and drug association hold meeting in Chauk Pindori to deplore Government planned regulations

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کلر سیداں کے عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز چوکپنڈوری میں ہوا محمد رشید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شاہ باغ،چوکپنڈوری،کلر سیداں،چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں ،باغ جمیری اور سموٹ کی کیمسٹ برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے کیمسٹ اینڈ ہول سیلرز کے حوالے سے متوقع قوانین کے بارے میں معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور حکومت کو خبردار کیا گیا کہ وہ اس طرح کے ظالمانہ قوانین کو ہم پر لاگو کرنے سے باز رہے بصورت دیگر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن حکومت کیخلاف اپنا لائحہ عمل ترتیب دینے پر مجبور ہو جائے گی۔

دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو سے زائد کی چرس برآمد

Two drug dealers arrested by police in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ غلام شبیر نے دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو سے زائد کی چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دہئے۔پولیس آفیسر نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابرار حسین سکنہ ڈڈیال (آزاد کشمیر) کے قبضہ سے 400 گرام جبکہ ملزم طارق محمود سکنہ ڈھوک کالیاں بشندوٹ کے قبضہ سے 640 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔منشیات فروش اپنے مخصوص گاہکوں میں چرس فروخت کرنے کیلئے پیدل جا رہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی ایک واردات

Pakistan karyana store in Chauk Pindori burgled during the night

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چور کریانہ اسٹور کے تالے کاٹ کر دکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔عتیق الرحمان سکنہ موہڑہ کھوہ داخلی چوکپنڈوری نے پولیس کو بتایا کہ چوکپنڈوری میں پاکستان کریانہ اسٹور کے نام سے دکان کرتا ہے۔گزشتہ رات نامعلوم چور اس کی دکان کے تالے کاٹ کر دکان میں موجود پانچ کلوگھی کے چھ ڈبے،مارون سیگریٹ کے دو ڈبے،دس بوتل شمپو اور بارہ سو روپے کی ریزگاری چوری کر کے لے گئے ہیں۔

سر د یو ں کے مو سم میں کلر سید اں شہر ا و ر گر د و نو ا ح میں سو ئی گیس کے کم پر یشر کی و جہ سے گھر یلو صا ر فین خو ا تین کو شد ید مشکلا ت

Gas supply goes to low pressure on arrival of cold weather

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  سر د یو ں کے مو سم میں کلر سید اں شہر ا و ر گر د و نو ا ح سو ئی گیس کے کم پر یشر کی و جہ سے گھر یلو صا ر فین خو ا تین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا با لخصو ص کھا نے پکا نے کے ا و قات کے میں سو ئی گیس کی بند ش سے لو گو ں کو کھا نا پکا نے میں پر یشا نی کا سا منا ۔تفصیلا ت کے مطا بق سر د یو ں کے مو سم میں کلر سید اں ا و ر گر د و نو ا ح میں سی ا ین جی ا سٹیشنو ں کے چا لو ہو نے پر گھر یلو صا ر فین کو ہر ر و ز گیس کے کم پر یشر کا سا منا کر نا پڑ تا ہے جس سے شا م کے ا و قا ت میں گھر و ں میں کھا نا پکا نے ا و ر د یگر ا مو ا ر خا نہ د ا ر ی میں مشکلا ت کا سا منا ر ہتا ہے گھر یلو صا ر فین نے ا ر با ب ا ختیا ر سے گیس کے کم پر یشر کو پو ر ا کر نے ا و ر ہفتہ میں سی ا ین جی ا سٹیشنو ں کو سو ئی گیس بند ش کا پا بند کر نے ا و ر گھر یلو صا ر فین کو پو ر ا گیس پر یشر فر ا ہم کر نیکا مطا لبہ کیا ہے

کلر سید اں میں ٹر یفک و ا ر ڈ ن کی بہتر ڈ یوٹی سر ا نجا م د ینے و ا لے ا فسر ا ن کی تعینا تی کا مطا لبہ

Kallar traders demand transfer of traffic warden

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  سی ٹی ا و ر ا و لپنڈ ی یو سف علی شا ہد کی جا نب سے کلر سید اں میں تعینا ت ٹر یفک و ا ر ڈ ن چو ہد ر ی ما جد ا و ر ر ا شد کیا نی کا ر ا و لپنڈ ی سٹی ٹر ا نسفر پر مقا می تا جر و ں نے ا پنے ر د ے عمل د یتے ہو ئے کہا کہ د ر جہ با لا و ا ر ڈ ن ا فسر ا ن نے ا پنی 8ما ہ کی کا ر کر د گی نے سا ت سو سے ز ا ئد چا لا ن کیے ا و ر ٹر یفک کے نظا م کو بلا تعطل جا ر ی ر کھا ا یسے و ا ر ڈ ن کی ٹر ا نسفر سمجھ سے با لا تر ہے ا نہو ں نے د و نو ں و ا ر ڈ ن کی کا ر کر د گی کو ز بر د ست ا لفا ظ میں خر ا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے ا ن کی جگہ بہتر ڈ یوٹی سر ا نجا م د ینے و ا لے ا فسر ا ن کی تعینا تی کا مطا لبہ کیا ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  دربار عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن اکتیس دسمبر بروز ہفتہ بعد نما زعصر جامعہ مسجد موہڑہ حیال نزد چوک پنڈوڑی میں میلاد النبی کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

زیر تعمیر مسجد المصطفےٰ ﷺ و دارالعلوم خوشبوئے مدینہ نلہ مسلماناں ڈہوک بنڈوڑیاں کا سنگ بنیاد

Under construction Masjid in Dhok Bandoorian, Nala Musalmana

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کوم،راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ زیر تعمیر مسجد المصطفےٰ ﷺ و دارالعلوم خوشبوئے مدینہ نلہ مسلماناں ڈہوک بنڈوڑیاں تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی سنگِ بنیاد:

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈھوک پیر محمد جنڈ نجاز میں فلاح اُمت گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا

Enagoration cermony held for girls collge in Dhok Pir Mohammad, Jand Nijar

some image some image some image some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل ۔۔۔۔ فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی قاضیاں و جنڈنجار کے زیر اہتمام ڈھوک پیر محمد میں فلاح اُمت گرلز کالج جنڈ نجار کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی تھے۔اس گرلز کالج کے لئے لاکھوں روپے مالیت کی زمین کا عطیہ راجہ نذیر(یوکے) ‘ راجہ عدنان نذیر(یوکے)،راجہ قیصر نذیر‘ راجہ محمد رشید، راجہ محمد زاہداور سابق کونسلر راجہ محمد صدیق مرحوم کے اہل خانہ نے دیا ہے۔ تقریب سے راجہ جاوید اخلاص، چوہدری افتخار وارثی، پروفیسر بشارت میرزا اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کے میزبان قاضی قیصر نے بتایا کہ فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی اس قبل میڈیکل کمپلیکس تعمیر کرچکی ہے اور کامیابی سے چلا رہی ہے۔ہم اب تک نوے لاکھ سے زائد رقم تعلیم اور صحت پر خرچ کر چکے ہیں یہ سب لوگوں کے مالی تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ہم راجہ نذیر ، راجہ عدنان نذیر ، انکی فیملی اور دیگر تعاون کرنے والے احباب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو علاقے کی فلاح و بہبود میں ہمارا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

featured image

Please click on the pictures to view full large size of the above pictures.

برُج بیول ‘ گھر میں گیس دھما کے سے جاں بحق ہونے والے دلہا عمر بلوچ کی دلہن بھی چل بسی

Wife of Umar Shabbir Baloch passed away in Bewal after suffering injuries from gas explosion

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔۔۔۔۔ گھر میں گیس لیکج سے جاں بحق ہونے والے دلہا کے چند روز بعدزخمی دلہن بھی چل بسی۔ تفصیلات کے مطابق یوسی بیول کے گاؤں برج میں ولیمہ کی رات ہی عمر شبیر بلوچ اور اسکی دلہن اپنے گھر میں گیس کے شدید دھماکے کی وجہ سے بھڑک اٹھنے والی �آگ سے جھلس گئے تھے جنہیں اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دلہا عمر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز ہی چل بسا تھا جبکہ اس کی دلہن آج وفات پاگئی جسے نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ گیس دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا تھااور دلہن کے جہیز سمیت گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ ریسکیو 1122نے آکر کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا تھا

دولتالہ سکھو میں پرائس مجسٹریٹ کی کاروائی ،گراں فروشی پر12افراد کے چالان

Twleve people handed fines at by Daultala Sukho price majestarte

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ سکھو میں پرائس مجسٹریٹ کی کاروائی ،گراں فروشی پر12افراد کے چالان،14000روپے جرمانے،LPGکی غیرقانونی ری فلنگ پر 2افراد کیخلاف FIRدرج ،واقعات کے مطابق پرائس مجسٹریٹ رانا نایاب خان نے ریڈر ملک عمران کے ہمراہ گزشتہ روز دولتالہ ،سکھو کا اچانک دورہ کیا اور مارکیٹ میں نرخوں کے جائزے لیتے ہوئے12گراں فروشوں کیخلاف چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پر14000روپے کے جرمانے کئے ،اسی دوران LPGکی غیر قانونی ری فلنگ پر2افراد کیخلاف زیر دفعہ 285/286ت پ FIRدرج کی گئی ہے ،عوامی حلقوں کی جانب سے گراں فروشی کیخلاف اقدامات پر ہونے والی کاروائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دولتالہ میں گراں فروشی کا رحجان زور پکڑ چکا ہے اور ناجائز منافع خوری کے باعث عام آدمی کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گراں فروشی پر پرائس مجسٹریٹ کی کاروائی لائق تحسین ہے ،گراں فروشی کیخلاف مزید سخت اقدامات اٹھا کر لوگوں کو گراں فروشی سے نجات دلائی جائے ،میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹ رانا نایاب خان کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ریٹ لسٹ کے مطابق نرخوں کی پابندی اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنا بہت ضروری ہے

صوبائی الیکشن کے لیے اپنی پارٹی کے لیے ابھی سے ورک شروع کر دیا ہے , پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید مغل

PPP has started to work on coming elections, Javed Mughal

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ می و صوبائی الیکشن کے لیے اپنی پارٹی کے لیے ابھی سے ورک شروع کر دیا ہے آصف علی زرداری ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کی سیاست کوسیاسی مخالفین بھی مانتے ہیں جب انہوں نے وطن واپسی کا اعلان کیا تو موجوہ حکومت کے حکمران ان کی واپسی کا بے چینی سے انتظار اس لیے رکر رہے تھے انہیں پورا یقین تھا کہ ان کی واپسی دھماکہ دار ہو گی ان کا ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد اسمبلی میں پہنچنا ایک نیک شگون ہو گی ان کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد سیاسی مخالفینوں کے کیمپوں پر مایوسی کے بادل چھا گے ہیں ان اس بات کا ڈر ہے کہ یہ حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک دفعہ پھر اقتدار میں آ کر جمہوریت کو مذید مضبوط کرے گی انشااﷲ2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر کے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو اور بے روز گاروں کو روز گار فراہم کرے گی ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی ان خیالات کا اظہار کیا پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید مغل نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا

پاک پلیٹ فارم چوہدری نثار علی خان لورز کے نام سے بنایا گیا, چوہدری ضیافت حسین

Pak Lovers plat form is made on Ch Nisar Ali Khan name, Ch Ziafat Hussain

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ چوہدری نثار علی خان کا نام استحکام پاکستان کی ضمانت ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اعلی کردار کا مظاہرہ کرنے والے اور ملکی مفاد کے فیصلوں پر ڈٹ جانے والے ، اصولوں پر سودے بازی نہ کرنے والے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ٹائیگرز نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے چوہدری نثار علی خان لورز کا نام دیا ہے ان خیالات کااظہار جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری ضیافت حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر سے چوہدری نثار علی خان سے دلی محبت کرنے والے جانثار وں نے رابطہ کیا اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا کہا جس کے لئے ان کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ایک خالصتاً کرپشن سے پاک پلیٹ فارم چوہدری نثار علی خان لورز کے نام سے بنایا گیا جس میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

اسلام پورہ جبر شہر اور اس کے گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار

Professional beggars invade jabber bazaar and surrounding region

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر شہر اور اس کے گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ۔بھیک نہ ملنے پر گالی گلوچ اور بددعائیں دینا بھکاریوں کا معمول بنا ہوا ہے دوسری جانب خوبرو بھکارنیں نوجوانوں کو دعوت گناہ بھی دے رہی ہیں بڑی تعداد میں بھکاریوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے صبح ہوتے ہی یہ افراد جبر شہر اور گلی محلوں میں بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں جو شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ اسلام پورہ جبر شہر میں موجود بھکاریوں کے خلاف فوری آپریشن کریں

موسم سرما میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن قابو نہ ہوسکا

Unannounced load shedding out of control in Jabber region

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔موسم سرما میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن قابو نہ ہوسکا اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں دو دو گھنٹے لگاتار بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما میں طویل لوڈ شیڈنگ کرنا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا موسم سرما میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت بلکل ناکام ہو چکی ہے دو دو گھنٹے لگاتار بجلی بند ہونے سے عوام ذہنی غذاب میں مبتلا ہو گئی ہے مساجد میں پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ نماز فجر اور نماز عشاء اندھیرے میں ادا کرنا پڑ رہی ہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے ملک و قوم کے لئے لازوال قربانی دی, ملک شاہد نواز گجر

Benazir Bhutto shaheed death anniversary observed in Taxila

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ٹیکسلا سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری ملک شاہد نواز گجر نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے ملک و قوم کے لئے لازوال قربانی دی، قوم کو جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت دی، اورایک آمر سے قوم کی جان چھڑائی،اگر دیکھا جائے تو پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے،دنیا کی سیاسی جماعتوں میں ایسی کوئی مثال نہیں مل سکتی جسطرح پیپلز پارٹی کے قائدین نے عوام کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہو، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاڑکانہ گڑھی خدا بخش سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ جسطرح شہید ذوالفقار علی بھٹو ،اور شہید جمہوریت بے نطیر بھٹو کی برسی پر عوام کا جم غفیر ہوتا ہے اسطرح کی مثال دنیا میں کہیں نہیں مل سکتی،کسی اور سیاسی کی برسی پر اس طرح کا جم غفیر اکٹھا نہیں ہو سکتا، آج بھی کارکنان پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداء قائدین کے نظریات کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں،بلاول بھٹو کی قیادت میں کارکنان پیپلز پارٹی متحرک ہو چکے ہیں اور اب ہر جانب پیپلز پارٹی کا پرچم لہرائے گا ،چونکہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کی نمایندگی کرتی ہے اس لئے ملک کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما ڈائریکٹر کوہستان ہاؤس حاجی نصیرالدین نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے،ہم لارے لپے کی سیاست کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر حسن کالونی ٹیکسلا کینٹ کے سوئی گیس کے توسیع منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حاجی محمد ضرار اعوان نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ کے عوام کے لئے ہم دن رات حاضر ہیں، اضافی آبادیوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکسلا کینٹ کے عوام کا کوئی مسلہ باقی نہیں رہے گا،سیوریج اور سڑک کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں حسن کالونی میں مین گلی سے لیکر نالے تل سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر مرزا سعید، محمد عظیم، میاں حفیظ سمیت دیگر اہلیان حسن کالونی موجود تھے، حاجی نصیر الدین نے کہا کہ ٹیکسلا کینٹ کی مضافاتی آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیوریج، سڑکوں اور بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، حاجی محمد ضرار اعوان اور زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے ہمیشہ اہلیان ٹیکسلا کینٹ کی ترجمانی کی ہے جہاں جہاں ٹرانسارفمر کی ضرورت تھی وہاں وہاں نئے ٹرانسفارمر نصب کئے جا رہے ہیں، اس موقع پر سابق امیدوار کینٹ بورڈ ٹیکسلا حاجی محمد ضرار اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیکسلا کینٹ کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرارہے ہیں اس گلی میں سوئی گیس کی لائن موجود نہ تھی جس سے اہل گلی کو شدید پریشانی کا سامنا تھا ہم چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں ہماری عرضی پر شفقت فرماتے ہوئے گیس کی اضافی لائن کی منظور دی جس پر ااج سے کام شروع ہو گیا ہے، زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے کہا کہ انشااللہ اہلیان کینٹ بورڈ کے مسائل حل کراکر دم لیں گے، جن جن گلیات میں گیس اور بجلی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے بلا تفریق انکے مسائل حل ہونگے۔

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چھپر نزد چوک پنڈوڑی میں, ر یٹائرڈ مدرس محمد نجیب کی والدہ انتقال کر گئیں

Mother of Master M Najeeb passed away in Chappar, Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  ریٹائرڈ مدرس محمد نجیب کی والدہ انتقال کر گئیں نما زجنازہ آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے گاؤ ں چھپر نزد چوک پنڈوڑی میں ادا کی جائے گی ۔

مہر ہ سنگا ل میں یا سر ملک کی نا نی ا نتقا ل کر گئیں

Mother of Yasir Malik passed away in Maira Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----  یا سر ملک کی نا نی گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گئیں مر حو مہ کی نما ز جنا ز ہ آ ج بر و ز جمعہ د ن 1بجے مہر ہ سنگا ل میں ا د ا کی جا ئے گی ۔

محترم نمبردار محمدحسین کے رسم قل کی تقریب

Bewal, Dua e qul observed for late Nambardar M Hussain

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ مسلمانوں کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ مدینہ منورہ کو اپنا قبلہ بنائیں والدین کی خدمت میں ہی عظمت ہے آج مسلمان صرف اس لیے بھٹک رہا ہے کہ وہ حضور پاک ﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں سے ہٹ چکا ہے ہمیں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے اس میں ہماری دیناوی اور آخرت کی کامیابی ہے جن لوگوں نے والدین کی خدمت کی وہی کامیاب و کامران ہوئے ان خیالات کااظہار پروفیسر محمدآزاد نے چیئرمین یو سی بیول نمبردار عباس کے والد محترم نمبردار محمدحسین کے رسم قل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین محمدخان بھٹی، چیئرمین چوہدری ناصر تاج،چیئرمین محمدالطاف ،محمدجہانگیر بھٹی سابق ناظم،مسلم لیگ ن یو سی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین،وائس چیئرمین مرزا منیر، معروف سیاسی شخصیت حاجی محمد اسلم، مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی، جنرل کونسلر چوہدری خورشید ایڈووکیٹ،جنرل کونسلر چوہدری شکیل،جنرل کونسلر شبیر ہاشمی ،پیپلزپارٹی بیول کے رہنما مرز اخورشید کے علاوہ اساتذہ،وکلاء،صحافیوں ،تاجروں ،پولیس افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ماسٹر عابد حسین کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق چند دن قبل ماسٹر عابد آف میانہ پھمبل کے والد کی وفات پر دولتالہ پریس کلب کے صدر صدیق کیانی ،جنرل سیکرٹری ،صغیر احمد چوہدری ، نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صدر امجد حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی اور دیگر ممبران اظہار افسوس کیا

some image

Above; Death anniversary of mother of Raja Mubarak Khan, In picture are Sahibzada Irfan Shah, Raja Ali Asghar, Shiraz Kiyani, Ch Ghulam Hussain, Ch AD and Ch Arif.

Picture of the Day

Millad celebrations in Slough, Picture by Iftikhar Warsi

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image