Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 29th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

اصغر آباد دودہلی سے بھلاکھر سہی پل تک سڑک کی تعمیر مکمل

Road works completed from Dodilli to Balakhar, Kallar Syedan

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔ اہلیان دودہلی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، دودہلی سے سہی پل بھلاکھر سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی، دودہلی( اصغر آباد) سے سہی بھلاکھرپل تک کاسفر صرف پانچ منٹ کا رہ گیا، اہلیان علاقہ کی جانب سے چوہدری نثار علی کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطا بق وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی فراہم کردہ تقریبا ایک کروڑستاسٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے دودہلی کی ڈھوک اصغر آباد سے سہی پل تک کنکریٹ روڈ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جس سے اہلیان دودہلی کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف دودہلی بلکہ، سکوٹ، سینتھہ، بھیائی مہر علی، ممیام، باغ جمیری اور دیگر علاقوں کا بھلاکھر سے رابطہ آسان ہو گیا ہے اب اہل علاقہ بجائے بذریعہ دھمالی، جو چھہ ممدوت کے دودہلی کے راستے بھلاکھر کا سفر کر سکتے ہیں۔ اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر کرانے پر وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے قارئین کی دلچسپی کے لیے اصغر آباد دودہلی سے سہی پل تک سڑک کی سیر پیش خدمت ہے۔ویڈیو ملاحضہ فر مائیں۔

Sakot, Kallar Syedan; The road works from Asghar Abbad, Dodilli to Balakhar has been completed, This was major demand of local public from the region as Ch Nisar Ali Khan was once again thanked for his contributions in his constituency.

A Total of One Caror and 67 Lakh rupees was spent on the road work project from Dodilli to Balakhar, The road worth has completed up to Sehi Bridge and will benefit villages of Sakot, Saintha, Bhiye Mehar Ali, Mamyam, Baghjmiri.

The new road work will divert traffic to Balkahar istead of long journey of Dhamali and Jocha Mamdot.

For more please watch the video below...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

کاظمی برادران آف مانچسٹر کی جانب سے زندگی بیول نی کے گروپ میں پارٹی کا اہتمام

Kazmi brothers host Bewal group reception in Manchester

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،افتخار وارثی)---- کاظمی برادران آف مانچسٹر کی جانب سے زندگی بیول نی کے گروپ میں پارٹی کا اہتمام- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانچسٹر میں کاظمی برادران آف بیول کی طرف سے زندگی بیول نی گروپ کے تمام دوستوں کے اعزاز میں ایک زبردست پارٹی کا اہتمام کیا جس میں حبیب الرشید، یسین بھٹی،علی عمران کاظمی،سبط حسین کاظمی،قیصر کاظمی،اختر محمود،زوار شاہ،عمران شکیل،چوہدری تبریز،عمران شکیل،عقیل کاظمی،شہزاد قریشی،حسنین شاہ،ساجد بٹ،خورشید سحری،چوہدری کامران اور ضمیر تبسم نے شرکت کی اور خوب محفل جمائی- حبیب الرشید کے خوبصورت گیت، یسین بھٹی اور علی عمران کاظمی کی شاعری نے میٹنگ میں چار چاند لگا دیئے اور تمام دوستوں نے خوب انجوائے کیا- آخر میں چوہدری ساجد صاحب اور سانول حبیب کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی- زندگی بیول نی گروپ جو بہت ہی ایکٹیو ہے تمام دوست اس گروپ کی وجہ سے ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

داخلہ لینے کالج جانے والا نوجوان طالب علم موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

Teenager from village Mangal killed in a motorbike accident

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی) ----داخلہ لینے کالج جانے والا نوجوان طالب علم موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ساتھی محفوظ رہا ،تفصیلات کے مطابق کلرسیدا ں کے گاؤں منگال کا سولہ سالہ نوجوان جواد اپنے ایک دوست کے ہمراہ روات میں واقع ٹیکنیکل کالج میں داخلے کے لئے فارم لینے گھر سے اپنے ایک دوست کے ہمراہ موٹرسائیل پر روانہ ہوا تھا اس نے روات کلرسیداں روڈ پر لونی کے قریب مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیئے ٹرن لیا ہی تھا کہ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا اسے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا ،ادھر جواد کی نما زجنازہ گاؤں منگال میں ادا کی گئی جس میں حاجی محمدا سحاق،حاجی ریاست حسین ،حاجی مشکور حسین ،صوفی ضابر حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب

Qaid e Azam day celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی) ----مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے کلرسیداں کی تعمیر و ترقی کا سارا کریڈٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو جاتاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے رہنما عزیز چوہدری کی جانب سے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی ،غلام سرور عادل،راجہ اسمائیل اعظم ،ارسلان قریشی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد،قمر سلطان،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،راجہ افتخار پکھڑال اور عمران بھٹی نے بھی شرکت کی۔چوہدری عبدالغفار نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی نظریہ پاکستان کی حقیقی محافظ ہے یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی نے کہا کہ یوتھ کا مقام ناچ گانے نہیں تصور اقبا ل اور فرمان قائد اعظم کی نگہبانی ہے ،ہم ناچ گانے پر نہیں نظریہ اسلام و پاکستا ن پر پختہ یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں یوتھ ونگ کو مستحکم کر رہے ہیں ۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اس سے قبل چوک پنڈوڑی میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین راجہ فیصل منور ،عابد زاہدی،مدثر خالداور دیگر بھی موجود تھے ۔

کلر سید اں میں محمد ا عجا ز بٹ کے آ فس میں محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9و یں بر سی

PPP Kallar Syedan observe death anniversary of Benazir Bhutto

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی) ----پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے صد ر چو ہد ر ی ظہیر محمو د سلطا ن نے کہا ہے کہ بھٹو خا ند ا ن نے ملک کے لیے بے شما ر قر با نیا ں د ی ہیں بے نظیر بھٹو شہید ا یک نظر یے کا نا م تھا جنہو ں نے غر یب عو ا م کو ز با ن د ی ا و ر جینے کا حق د یا پیپلز پا ر ٹی کا د و ر حکو مت جمہو ر یت کا د و ر حکو مت تھا بلا و ل بھٹو پیپلز پا ر ٹی کے لیے ا مید کی کر ن ہیں ہم سب کو مل کر پیپلز پا ر ٹی کو متحد کر نے کے لیے د ن ر ا ت کا م کر نا ہو گا سا بق صد ر آ صف علی ز ر د ا ر ی کی و ا پسی سے پیپلز پا ر ٹی کے و ر کر و ں میں نئی جا ن آ گئی ہے آ ئند ہ حکو مت پیپلز پا ر ٹی کی ہو گی ۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے بد ھ کے ر و ز کلر سید اں میں محمد ا عجا ز بٹ کے آ فس میں محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9و یں بر سی کے مو قع پر خطا ب کے د و ر ا ن کیاچو ہد ر ی ظہیر نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی ملک کی و ہ و ا حد جما عت تھی کہ جس نے ا پنے د و ر میں 5سا لہ د و ر ا قتد ا ر مکمل کیا ا نہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کا و ر کر کسی سے ڈ ر تا نہیں ا عجا ز بٹ نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کے پر چم کو بلند کر کے پا ر ٹی کو ز ند ہ ر کھنا ہے محمد ا عجا ز بٹ نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی نے ر و ٹی، کپڑ ا مکا ن کا وعدہ پو ر ا کیا پیپلز پا ر ٹی نے ا یٹمی پلا نٹ کی بنیا د ر کھی ا و ر بھٹو ا یک ا نقلا ب کا نا م ہے ا س مو قع پر سید طا ہر شا ہ کا ظمی ،ما سٹر طا ہر،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،محمد فیا ض کیا نی ،عا طف ا عجا ز بٹ ،نو ید ا ختر مغل ،ر ا جہ سعید ،چو ہد ر ی ذ و ا لفقا ر ،سیدثمر عبا س شا ہ ،محمد ا ختر ،ملک ند یم آ ف جسو ا لہ ،ا ظہر بھٹی ،بشیر علو ی ،حفیظ علو ی سمیت پیپلز پا ر ٹی کے و ر کر و ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ۔

کلرسیداں منڈی مویشیاں کے نام پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کی کاروائی

Traffic police takes action against encroachment at Kallar Syedan cattle market

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی) ----کلرسیداں منڈی مویشیاں کے نام پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کی کاروائی ،تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک وارڈنز انچارج عمران خان اور ٹی ایم اے کے انسپکٹرز زاہد حیدری اور یاسر قریشی نے چوآ روڈ پر موجود تہہ بازاری اور ریڑھیوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں وہاں سے ہٹا دیا اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ادھر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے آئندہ سوموار بازارمیں چوآ روڈ کے شولڈرز پر کسی بھی گاڑ ی یا موٹرسائیکل کو پارک کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

مقامی صحافی عبدالعزیزپاشا کی پو لیس کی اغواء کے مقدمے میں ضمانت منظور

Journalist Abdul Aziz Pasha released on bail

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی) ----مقامی صحافی عبدالعزیزپاشا کی پو لیس کی اغواء کے مقدمے میں ضمانت منظور ،تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 281بجرم365Bت پ بعدالت جناب عرفان سعید ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی میں عبدالعزیزپاشاکی درخواست برائے ضمانت دائر کی گئی ،جہاں عدالت نے سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ کے دلائل پر اتفاق کرتے ہو ئے ضمانت منظور کر لی ۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی 5 کے سینئر نائب صدر اختر اقبال بھٹی کی رہائش گاہ چوک پنڈوڑی میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب

PM Nawaz Sharif birthday celebrated in Chauk Pindori

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری نثار علی خان کا ہراول دستہ ہے نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نوجوانوں کی فلاح بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے یوتھ ونگ کے عہدے داران اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کے ویژن کے مطابق غریب اور مظلوم افراد کا سہارا بنیں معاشرے میں رسہ گیروں اور غاصبوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں اور عام آدمی کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑیں ۔ ان خیالات کااظہاریو تھ ونگ ضلعی جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی ، ممبر بلدیہ کلرسیداں عابدزاہدی ، چیرمین یوسی گف راجہ فیصل منور، حسن سرائیکی ، شیخ توقیر، مدثر خالد ، راجہ فیصل صغیر، ارسلان قریشی اور دیگرمقررین نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی 5 کے سینئر نائب صدر اختر اقبال بھٹی کی رہائش گاہ چوک پنڈوڑی میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ، اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حلقہ پی پی پانچ میں منتخب قیادت کی مشاورت سے یونین کونسل کی سطح پر یوتھ ونگ کو بھر پور طریقے سے ممنظم کیا جائے ، تقریب میں ممبر بلدیہ چوہدری ضیارب،خلیق احمد راجہ مقامی عمائدین چوہدری اویس ساجد ، ناصر قیوم فری ، ملک اکمل اسحاق ، حسن اختر بھٹی ، کونسلر مبینجنجوعہ ،ساجد علی مرزا ، ماسٹر ضمیر ، بابو عبدالجبار، شاہد قریشی سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں اور عہدے داروں نے شرکت کی ۔

some image

چھٹا سالانہ ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ گزشتہ روز کلرسیداں میں ہوا

6th annual educational awards held in Kallar syedan

some image some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔چھٹا سالانہ ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ گزشتہ روز کلرسیداں سپورٹس میں ہوا۔جس میں تحصیل سطح کے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات،گولڈ،میڈلز،ایوارڈ دیئے گے ۔تقریب کے مہان خصوصی چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمردخان تھے ۔باقی سکولوں کی طرح گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کے سابق معلم مرزاحاجی محمود الحسن کے فرزند محمد اسد علی کو ایوارڈ سے نواز گیا جس نے سائنس گروپ میں 765نمبر حاصل کرگے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا ۔

عقب بنک الفلاح،راجپوت کیش اینڈ کیری کلر سیداں کا یکم جنوری کو افتتاح ہو گا،پہلی بار سستے دام جو آخر تک قائم رہیں گے

Raja Ishtiaq of Dhok Lass to open cash and carry in Kallar syedan

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔پوٹھوار گریپس گارڈن ڈھوک لس کی جانب سے عوامی خدمت کا ایک اور احسن اقدام کھانے ،پینے اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء عوامی ریٹ پر دستیاب ہوں گی،ان کا کہنہ ہے کہ بلدنگ ہماری اپنی ہونے کی وجہ سے عوام کو تمام اشیاء پر چالیس پچاس اور سو روپے تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا،ہر چیز ہر انسان کی پہنچ میں ہو گی،مہنگائی کا ختمہ ر،خدمت کو اولیت اور کوالٹی کی جانچ پڑتال پر کوئی پابندی نہیں،ہم نے دو نمبری اشیاء کو ختم کر کے اے ون اشیاء کو معترف کرا کر ،جس طرح گریپس کو دنیا بھر میں معترف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،اسی طر ح انشاء اللہ ایک چھت کے نیچے آپ کی خدمت کر کے اللہ کے حضور سرخرو ہونا چاہتے ہیں،تمام دوست و احباب یکم جنوری کو پروقار تقریب کا حصہ ضرور بنئے گا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ شہر میں سوئی گیس پریشر کی کمی کا مسلہ حل ہو گیا

Low pressure gas supply issue in Kahuta resolved

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں سوئی گیس پریشر کی کمی کا مسلہ حل ہو گیا ۔دودن سے لگا تا ر 24گھنٹے فل گیس پریشر کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی شخصیات کا وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، معاونین خصوصی ممبر ضلع کونسل شوکت جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی کا تہ دل سے شکریہ ۔ وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی حلقہ NA50میں ترقیاتی کام کرانے کے لیے کوشاں ہیں شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ شاہد عباسی کی غیر موجودگی میں اپنے حلقے کی عوام کے تمام مساہل حل کر رہے ان کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ حلقے کے تمام مساہل حل ہوں گئے۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ ، نوجوان مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز ،صدر مسلم لیگ ن و چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجادستی ، چیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ او ر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں سے سوئی گیس پریشر کا مسلہ حل کرنے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، معاونین خصوصی ممبر ضلع کونسل شوکت جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں2017میں کہوٹہ شہر کا کوئی بھی گھر گیس کی سہولت سے محروم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں جتنے بھی بڑھے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ ن کیے ہیں انشاء اللہ آنے وقت میں بھی مسلم لیگ ن عوام کے تمام مساہل حل کرئے گئی ۔

جامع مسجد بلال بلوہا نزد فلور مل میں ممتاز عالم دین حضرت مولانا فاروق الحسن قادری,خطاب

Hazrat Mollana Farooq Al Hassan Qadri address at Jammia Masjid Bilal

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حضرت مولانا فاروق الحسن قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی پاک ﷺاللہ پاک کا سب سے بڑا شاہکار ہے۔زمین آسمان، چرند ، پرند،انسان ، حیوان حتیٰ کہ کاہنات کا ایک ایک ذرہ نبی پاک ﷺ کا صدقے معرض وجود میں آیااللہ پاک نے اگر اپنے حبیب ﷺ کو پیدا ناں کرنا ہوتا تو کوئی بھی چیز نہ پیدا کرتا آپﷺکی آمد باعث رحمت تھی،اور قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اے حبیبﷺفرما دیجئے کہ اللہ کے فضل وکرم پر خوب خوشیاں مناؤ،قرآن پاک کی اس آیت سے واضح ہو جاتا ہے ہمیں اللہ پاک کی تمام تر نعمتوں اور اللہ پاک کے فضل و کرم کا شکر ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد بلال بلوہا نزد فلور مل میں ممتاز عالم دین حضرت مولانا فاروق الحسن قادری نے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پرسید اسد حسنین اوردیگر نعت خواں نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچاور کیے۔اس موقع پر حافظ حبیب الرحمن ، صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری ،میلاد کمیٹی کے اراکین عبد الرحمن بھٹی ،حاجی افتخار ،غلام مرتضی صابری ، حافظ صغیر احمد قادری خطیب جامع مسجد الخلیل ،حافظ قدید احمد ،شاہ رخ بھٹی ،ماسٹر علی اصغر،شاہ عبداللہ رحمن بھٹی،محمد رافیع بھٹی،محمد توقیر بھٹی ، محمد مشتاق ، ظفر حسین سمیت دیگر علمائے کرام اور معززین علاقہ نے شر کت کی۔ اپنے خطاب میں علماء نے کہا کہ ہمیں اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کالاکھ بار شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ آنکھیں بھی نعمت ہمارا یہ چلنا پھرنابولنا بھی نعمت ،یہ اللہ پاک کی وہ نعمت ہے جس کا لاکھوں بار شکر بھی ادا کیاجائے تو کم ہے، جو لوگ عرب کی تاریخ سے واقف ہیں،وہ اس بات کو بہتر طریقے سے سمجھے گئے کہ آپ ﷺ کی آمد نہ صرف عرب والوں کے لئے بلکہ کائنات کی ہر مخلوق کے لئے باعث برکت ہے ، آپﷺکی آمد سے پہلے اہل عرب والے اندھیروں اور جالیت کا سفر کررہے تھے مگر آپ ﷺ کی آمد کے بعداہل عرب سے جاہلیت کے بادل چھٹ گئے،امیر غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق مٹ گیا آپ ﷺ نے فرمایا کسی امیر کو کسی غریب پر کسی کالے کو کسی گورے پر کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ،فوقیت صرف تقویٰ کی بنا پر حاصل کی جا سکتی ہے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رگوں میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹوجیسے شہیدوں کا خون دوڑتا ہے

PPP Kotli Sattian observe Benazir Bhutto death anniversary

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رگوں میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹوجیسے شہیدوں کا خون دوڑتا ہے جس کے خاتمے کی تمنا کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے مگر جب تک بھٹوز کا ایک بھی جیالا زندہ ہے پی پی پی پر کوئی آنچ نہیں آئیگی . ان خیالات کا اظہا ر ر سابق ضلعی صدر پی پی راولپنڈی راجہ شو کت علی عبا سی ، سابق ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی ، سا بق صدر کوٹلی ستیاں ثنا ء الحق ستی ،سابق صدر خواتین ونگ شا زیہ تبسم دھنیال ،مرکزی رہنما ء تو صیف پرویز ستی پی ایس ایف کے رہنما ء نا ظر سعید ستی ، سابق ضلعی جزل سیکرٹری پی پی پی ضلع راولپنڈی عاشق عبا سی ، سابق جزل سیکرٹری کو ٹلی ستیاں تبسم منیر ستی ، کو نسلر آئی ایٹ احتشام ستی مو ن ،و دیگر نے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چئیرمین پاکستان پیپلز پار بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب کا دورہ کریں گے اور پی پی پی کے کارکنوں سے خود مل کر پارٹی کو متحرک و فعال بنانے کا لائحہ عمل دیں گے . انہوں نے کہا کہ آج بہت سارے لوگ اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پی پی پی ختم ہو جائے اور ان کیلئے راستہ صاف ہو مگر جس پارٹی کی مرکزی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور جمہوریت کا بقاء وفروغ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہو وہ بھلا نو آموز کھلاڑیوں کے ہاتھوں قوم کا مستقبل کس طرح دے سکتی ہے . انہوں نے کہا کہ وقتی اونچ نیچ سے ہم گھبرانے والے نہیں . ہماری اصل طاقت وہ نظریاتی جیالے ہیں جو آج بھی پارٹی قیادت کی پشت پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے .

some image

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

some image some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کو ٹلی ستیاں کے جزل سیکرٹری راجہ ظفران دھنیال نے کہا ہے کہ عمران خان حقیقی آذادی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں دھاندلی کی پیدوار ،ٹیکس چور اور کرپٹ حکمران جلد اپنے انجام تک پہنچنے والے ہیں تاریخ کے بدترین کرپت حکمرانوں کا سفر آخرت شروع ہوچکا ہے چند خاندان پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کر کے عوام کو یر غمال بنائے ہوئے ہیں موجودہ سیاسی حالات نئے انتخابات کی طرف جارہے ہیں اپنے بیان میں راجہ ظفران دھنیال نے کہا بہت جلد قوم کو نئے پاکستان کی خوشخبری ملنے والی ہے نواز شریف کے استعفی تک دھر نا جاری رہے گا ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ نا ئب صدرکو ہسار عوامی رابطہ کو نسل معروف سماجی شخصیت احسان ستی نے پنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی سلامتی ،استحکام اور ترقی کے لئے دن رات کام کرنے اور ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کا پاکستان آج دشمنوں کے نرغے میں ہے اور ملک دشمن قوتوں نے یہاں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم چیف آف آرمی سٹاف کے شانہ بشانہ ارض پاک کو دہشت گردوں سے خالی کرنے کے لئے پر عزم ہے احسان ستی نے کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے ہم سب کومل کر کام کرنا ہوگا ، دنیا کاترقی یا فتہ اورباوقار ملک بننے کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد ، یکجہتی اور اخوت کے جذبوں کو فروغ دینا چاہیے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء سابق امیدوار قو می و صو با ئی اسمبلی حلقہ این اے پچا س کی معروف سیا سی و سما جی شخصیت جا وید اقبا ل ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی دہشت گردی اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تکاسکی پشت پنا ہی کر نے والے غیر ملکی آقا ؤ ں کی مدد بند نہ کی جا ئے پاکستان میں مو جو د دہشت گردوں اور دہشتگردوں کو پاکستان مخا لف ممالک کی حما ئت اور پشت پنا ہی حا صل ہے ایسے مما لک کے مذمو م ارادوں کو دنیا کے سا منے بے نقا ب کر نے کے لیے ایک مو ثر خا رجہ پا لیسی کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں نہ ہی تو کو ئی خا رجہ پا لیسی ہے اور نہ ہی وزیر خا رجہ دہشت گردی کے خا تمے کے لیے پاک فو ج نے بے مثا ل اور شا ندا ر کا رکردگی کا مظا ہرہ پیش کیا اور دنیا کے اندر اپنی صلا حیتوں کا لو ہا منوا یا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک با صلا حیت سفا رت کا ر کو وزیر خا رجہ بنا کر ایک ایسی خا رجہ پالیسی بنا ئی جا ئے جو پاکستان مخا لف قوتو ں کے ان نا پا ک ارادوں کو دنیا کے سا منے سفارتی محا ذ پر مقا بلہ کر سکے اور دنیا پر یہ عیا ں کر سکے کہ اپنے آپ کو بڑی جمہو ریت کہلوانے والو ں کے اصل چہرے کیا ہیں ان چہرو ں کو عالمی سفا رتی محا ذ پر صرف ایک خا رجہ پا لیسی ہی بے نقا ب کر سکتی ہے؂

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

بیول میں بے نظیر بھٹو کی نویں برسی منائی گئی

Benazir Bhutto death anniversary observed at PPP office in Bewal

some image some image some image

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،افتخار وارثی)---- محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی بیول پیپلزپارٹی کے دفتر میں منائی گئی- بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی تھی ان کی ملک کے لیے بے شمار خدمات ہیں جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گئی محترمہ نے ہمیشہ پاکستانی عوام اور ملک کے بہتری کے لیے بہترین اقدامات کیے محترمہ کی 18اکتوبر کووطن واپسی صرف پاکستان کے عوام کی طرف واپسی نہیں تھی بلکہ یہ اس نظریاتی فکری اور سیاسی ورثے کی طرف واپسی تھی جس کی بنیاد 30سال پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی تھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو اپنے ملک اور عوام سے بے حد لگاؤ تھا جس کی وجہ سے اُنہوں نے واضح خطرات کے باوجود وطن واپسی کا قصد باندھا اور 27دسمبر کو پاکستانی عوام کے لیے اپنی جان کی قربانی دے دی محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہید ہوکر اپنے آپ کو تاریخ کے دھارے میں امر کر لیا ان خیالات کااظہار محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی بیول کے دفتر میں ایک دعائیہ تقریب سے پیپلزپارٹی بیول کے رہنماؤں چوہدری محمود،طاہر بٹ ،لالہ شبیر اور مرزا خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی بیول کے رہنما ملک طارق،عزیز الرحمن ساجد،مرزا کامران ،احسن فراز ،نزاکت مغل،ڈاکٹر علی،حمزہ نثار ،ایاز وارثی اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی -

سنیئر مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل کے بھانجے چوہدری فیصل کے دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

Walliam cermony of Ch faisal held in Islamabad

some image

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،افتخار وارثی)---- سنیئر مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل کے بھانجے چوہدری فیصل کے دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئ- ولیمہ کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سینیٹر ظفر علی شاہ ،ایم این اے ملک ابرار،ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، میئر راولپنڈی سردار نسیم ،سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض،سابق ایم این اے اسلام آباد انجم عقیل خان،ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی،سابق ٹاون ناظم چوہدری عظیم، تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر، سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر، مسلم لیگ ن یوسی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین،سابق امیدوار برائے چئیرمین بلدیہ گوجرخان ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، راجہ علی اصغر، مسلم لیگی رہنما ملک فیاض، سابق کونسلر چوہدری صفدر ،چوہدری توقیر اسلم کے علاوہ مذہبی و سماجی شخصیات، وکلاء، تاجروں، اساتذہ، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی- آخر میں چوہدری جمیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خوشیوں میں شرکت کر کے عزت بخشی

عہدوں کی انہیں ضرورت ہوتی ہے جو عہدوں کے لیے مسلم لیگ ن میں آئے- چوہدری ریاض

I dont serve for the greed of a position in PML-N, Ch Riaz

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،افتخار وارثی)---- سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کا جانثار سپاہی ہوں مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں عہدے کی ضرورت ہونے ہوتی ہے جو عہدوں کے لیے مسلم لیگ ن میں آئے اور اپنوں کو نواز رہے ہیں- چوہدری محمد ریاض نے مزید کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب یہ مفاد پرست اپنے انجام کو پہنچیں گے اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام ملے گا میرے حامیوں نے جس طرح نواز شریف کا ساتھ دیا مجھے ان پر فخر ہے اور یہی کارکن مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں- چوہدری محمد ریاض نے بلدیہ گوجرخان کے اپوزیشن ارکان اور شہر کی نمایاں شخصیات میں ناشتے کا بھی اہتمام کیا جس میں چئیرمین کے سابق امیدوار ثاقب بیگ ایڈووکیٹ، اپوزیشن لیڈر مرزا بشیر، شہزادہ خان ، انجمن تاجراں کے صدر چوہدری محمد اقبال،حاجی حبیب، مرزا امیر زمان، شیخ افضل اور مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ اب سب مل کر شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے حصہ لیں یہ نہ سوچیں کہ ان کسطرح غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے سے ہرایا گیا- ناشتے کی تقریب کے شرکا نے زبردست الفاظ میں شہزادہ خان اور ثاقب بیگ ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ڈٹ کر غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کیا-

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ور شپ ڈسا ئپلز آرگنا زیشن اور تما م مسیحی اہل وطن دلی طو ر پر حکو مت پا کستا ن کو کر سمس کے مبا رک مو قع پر لو ڈشیڈنگ نہ کر نے پر اُن کے شکر گز ار ہیں

Christian community thank for no load shedding during x-mas in Taxila

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت لالہ ریاض ایدھی آف سہال نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے اب منتخب نمایندے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ہم چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں چکری روڈ کی تعمیر کے لئے بھاری گرانٹس کا اجراء کیا، ہمارا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ ہے کہ چکری سہال کی آبادیوں میں کوئی بڑا ہسپتال موجود نہ ہے جس سے اہل علاقہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، یونین کونسل پڑیا، یونین کونسل چکری، یونین کونسل کولیاں حمید اور یونین کونسل سہال میں لاکھوں کی اابادی ہے مگر کوئی بڑا سرکاری ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور اہل علاقہ کے غریب کسان پچاس کلو میٹر دور راولپنڈی اپنے مریض پہنچاتے پہنچاتے اپنی عزیزوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں از راہ کرم اس علاقہ میں ایک بڑا سرکاری ہسپتال بنا کر اہل علاقہ کی دعائیں حاصل کریں ۔

some image some image some image

ٹیکسلا(حاجی محمد سلیم)ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا وارڈ نمبر 5ملک پرویز اختر ٹھکیدار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ذات ہر قسم کے شک و شبہے سے بالا تر ہے، چوہدری نثار علی خان نے دن رات اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر ملک و قوم کی خدمت کی ،جسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، ان خیالات اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا،ملک پرویز اختر نے کہا کہ کچھ لوگ بلا جواز چوہدری نثار علی خان کی ذات کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر وہ نہیں جانتے کہ اس سے پہلے بھی بڑی سازشیں کی گئیں مگر ہر دفعہ مخالفین کو ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا،عوام کی بلاتفریق خدمت کا عمل جاری رکھیں گے، وارڈ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر مہربانیاں کی ہیں میں انکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کراؤں گا، انشاللہ بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا،عوام کی بلا تفریق خدمت ہی ہمارا مشن ہے،اس سے قبل بھی اہل علاقہ کی خدمت کی اور آیندہ بھی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق امیدوار برائے میونسپل کمیٹی ٹیکسلا وارڈ نمبر1ارشد محمود ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کی نمایندگی کا حق ادا کر دیا ہے،سی پیک منصوبے سے جہاں ایک جانب ملکی معیشت مضبوط ہو گی، بے روز گاری میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی،دوسری جانب بھارت سمیت کئی مخالف ممالک کو اس منصوبے سے سخت چڑ ہے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کاوشوں سے ملک کے اندر امن و امان کی فضا سازگار ہوئی اور کاروبار زندگی رواں دواں ہوا،انرجی کرائسز پر بھی حکومتی ترجیحات قابل ستائش ہیں، سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین اور ذیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ارشد محمود ملک نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا، ارشد محمود ملک نے کہا کہ انشااللہ انتخابات2018بھی مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی، عوامی طاقت اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے جیتے گی اور حکومت بھی مسلم لیگ(ن) کی ہی ہو گی، سڑکوں کی سیاست عوام نے دفن کر دی جبکہ اب کوئی نیا شعبدہ باز قوم کو ورغلا نہیں سکتا، کسی کے آنے اور کسی کے جانے سے ملکی سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،انھوں نے کہا کہ قوم بہتر جانتی ہے کہ کونسی سیاسی جماعت انکی خدمت کر رہی ہے اور کون کون سی سیاسی جماعتیں ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں ،ہم نے پہلے بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کی اور مستقبل قریب میں بھی عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے، ٹیکسلا شہر کی نظامت کے لئے وفاقی وزیر داخلہ کے فیصلے قابل تحسین ہیں ،ہم سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا اور ذیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ایکس سروس میں سوسائٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر (ر) کرنل کاظم رضا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بہترین فیصلہ کر کے ٹیکسلا کے عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا ہے،ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں چئیرمین سید محمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ کی کامیابی ٹیکسلا کے باسیوں کے لئے نیک شگون ہے،دونوں عہدیدار نہ صرف باکردار ،باعمل اور اصول پرست شخصیات کے حامل ہیں بلکہ دونوں کا ماضی و حال بے داغ ہے اور وہ اپنے عہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اہلیان ٹیکسلا کے لئے بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نومنتخب چئیرمین مین نسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ اور نومنتخب وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر سابق امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ ٹیکسلا وارڈ نمبر1حاجی محمد ضرار اعوان، راجہ محمد نجیب عباسی بھی انکے ہمراہ تھے،ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر (ر) کرنل کاظم رضا نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کی چئیرمین اور وائس چئیرمین شپ کے لئے جو تاریخی فیصلہ کیا وہ قابل ستائش ہے اور لیگی ممبران نے اپنے قائد کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ ،اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ کا کامیاب کیا ہم انکے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں،ہمیں قوی امید ہے کہ بطور چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ اور بطور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ اپنی توانائیاں اہل ٹیکسلا کی خدمت میں صرف کرینگے اور ٹیکسلا شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی میں بھی اہم کردار ادا کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب اور بلاول بھٹو فورس کے راہنما سید زاہد الحسن زیدی نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دیکر ملک میں جمہوریت کو بحال کیا اور ایک آمر سے قوم کی جان چھڑوائی ،آج اگر عدلیہ خود مختار ہے، پارلیمان کی بالا دستی ہے،تو اسکے پیچھے بھی ایک قیمتی جان کی قربانی کی کہانی ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب اور بلاول بھٹو فورس کے راہنما سید زاہد الحسن زیدی نے راولپنڈی میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضی اور دعا میں شرکت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے راہنما ملک نجیب الرحمن ارشد، ملک آصف محمود، سید ضیا ء حسین شاہ، راجہ ظریف ستی، سید خادم حسین شاہ، زاہد الحسن زیدی،مقصود خان اور امیر حیدر شامل تھے، سیس زاہد الحسن زیدی نے کہا کہ ہم اپنے شہداء قائدین کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینگے بلکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار، اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، محنت کشوں کو انکے حقوق، کسانوں کی مکمل بحالی، ریڑی بانوں اور ہاریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اپنے قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک ربنواز نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں ایمان طاہر کی کامیابی ( ر) میجر طاہر صادق کی عوام دوستی اور علاقہ کے لیے بے پناہ خدمات کا نتیجہ ہے عوام نے میجر طاہر صادق پر ایک بار پھرا عتماداظہار کر کے حکومتی مشینری کو بری طرح مسترد کر دیا ہے ہم دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے نومنتخب چئیرپرسن ضلع اٹک ایمان طاہر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا اس موقع پر وائس چئیرمین یونین کونسل جلالہ حاجی ملک محمد یونس،ملک مشتاق ،ملک صغیر احمد بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ( ر) میجر طاہر صادق کی ضلع اٹک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اس سے قبل بھی اہل اٹک نے ہمیشہ ( ر) میجر طاہر صادق کا ساتھ دیا اور موجودہ چئیر مین شپ کے الیکشن میں بھی ممبران نے ثابت کر دیا کہ ضلع اٹک ( ر) میجر طاہر صادق کا گڑھ ہے اور رہے گا ،انھوں نے کہا ایک جان وفاقی اور پنجاب کی حکومت اور انتظامیہ تگی تو دوسری جانب عوام کی خدمت کرنے والے تھے آخر فتح عوام کی خدمت کرنے والوں کے حصے میں آئی اور تمام حکومتی زرائع دھرے کے دھرے رہ گئے،ہم ان تمام معزز ممبران کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے کمال استقامت کا ثبوت دیا اور چئیرپرسن ایمان طاہر کو کامیاب کیا۔

some image some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

گورنمنٹ پرائمری سکول بن بروٹیاں کی تعمیر وترقی کے لئے 20لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور

20 Lakh grant approved for Gov primary school in Ban Barootian

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ چودھری عبدالغفور گجرحاجی شکور جہانگیراخترارشدمحمودسفیان علی عثما ن علی انصر محمودسہگل محمدکامران آکاش سہگل ریاض قریشی یاسرچودھری چےئرمین اعظم نے ممبراسمبلی جاویداقبال سے گورنمنٹ پرائمری سکول بن بروٹیاں کی تعمیر وترقی کے لئے 20لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کرانے پردلی ا ظہار تشکر کیاہے اورکہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق کی قابل فخر قیادت میں پاکستا ن اور آزادکشمیر تعمیر وترقی کی راہ پرگامزن ہے حکومت پاکستا ن اور حکومت آزادکشمیر کے گڈگورنس کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لئے موجودہ حکومتوں کے اقدامات اطمینان بخش ہیں عوام توقع کرتے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گاانہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان اورممبراسمبلی راجہ جا ویداقبال سے اپیل کی کہ وہ بن بروٹیاں کے غریب عوام کونیوٹاؤن چکسواری کے نالے کی طغیانی سے ان کی آبادی کومحفوظ بنانے کے لئے ضروری اورفور ی اقدامات بھی کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک اخبار ی بیان میں کیاہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

یونین کونسل پنجاڑ کے گاوں سرانہی کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ساجد محمود ، ماجد محمود کے بہنوئی گذشتہ دنوں وفات پا گئے

Brother in law of social and political personality Sajid Mahmood of Sarain, Panjar passed away

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔۔ یونین کونسل پنجاڑ کے گاوں سرانہی کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ساجد محمود ، ماجد محمود کے بہنوئی گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے ان کی وفات پر خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام ، پاپا مشتاق ، ماجد حسین ، پریس کلب کہوٹہ کے نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا ء بھی کی ۔

سینتھہ، حوالدار(ر) محمد ولایت کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Wife of Hawaldar (r) M Walliat passed away in Saintha

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔ڈھوک کھوجی نی ہیل مو ضع سینتھہ کے رہائشی حوالدار(ر) محمد ولایت کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر تقریبا ستر سال تھی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سینتھہ میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی میت کوآبائی قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

تعزیت

Condolences

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ تعلیم القران ہائی سکول ٹیکسلا محمد طیب جالندھری کی وفات پر دی فاونڈرز ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عطاء الرحمن چوہدری ،شیخ قمر احمد،زاہد رفیق ،حافظ محمد رمضان ،عطاء المنعم چوہدری ،سعید الرحمن ،طاہر دورانی ،راجہ طارق محمود ،کمال عبدالجلیل خان،چوہدری عبدالطیف نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day

Students of Darul uloom mohi ul Islam Siddiquia Mohra Hasnal Nala Muslimana with Principal Allama Qari Abdul Shako, Picture by Raja Rashid

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image