Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 28th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

مقامی پولیس کو اطلاع دیے بغیر ڈڈیال کچہری سے نوجوان کو اٹھانا روات پولیس کو مہنگا پڑھ گیا مقامی افراد نے روات پولیس کے اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی

Rawat police beaten up in Dadyal after trying to arrest man without warrant in Dadyal, AJK

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ مقامی پولیس کو اطلاع دیے بغیر ڈڈیال کچہری سے نوجوان کو اٹھانا روات پولیس کو مہنگا پڑھ گیا مقامی افراد نے روات پولیس کے اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی سابق امیدوار اسمبلی سمیت درجنوں افراد نے روات پولیس سے نوجوان عرفان کو گرفتار کرنے سے پہلے وارنٹ گرفتاری اور مقامی پولیس یا مجسٹریٹ سے اجازت کے بارے میں پوچھا تو روات پولیس کے ساتھ نہ مقامی پولیس تھی نہ وارنٹ گرفتاری جس پر کچہری میں موجود درجنوں افراد نے پولیس اہلکاروں پر تھپڑوں کی بارش کر دی عوام علاقہ ڈڈیال کا روات پولیس کی بدمعاشی کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطا بق روات پولیس کے اہلکاروں نے ایک معمولی سی درخواست پر ڈڈیال کے نوجوان محمد عرفان کو کچہری سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہاں پر عرفان کے وکیل سمیت مقامی افراد نے روات پولیس کے اہلکاروں سے پہلے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں پوچھا جو ان کے پاس نہیں تھا بعد میں مقامی افراد نے مقامی پولیس یا مجسٹریٹ سے اجازت کے بارے میں پوچھا تو روات پولیس کے پاس وہ بھی نہیں تھا اس پر مقامی افراد نے روات پولیس کے اہلکاروں پر تھپڑوں کی بارش کر دی عوام علاقہ ڈڈیال نے روات پولیس کی بد معاشی کے خلاف شدیدی احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ روات پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Dadyal, AJK; The Rawat police got more then they were bargained as they were slapped and kicked as they arrived in Dadyal without a warrant of arrest. To make matters worse the incident happened in the court.

According to Dadyal police who told pothwar.com that, Mohammad Arfan was appearing in Dadyal court, when Rawat police arrived without informing local police or having a arrest warrant to take the prisoner.

At the court the Rawat police were asked to produce arrest warrant which they did not have, a row broke out between arrested men's relatives and Rawat police, The Rawat police officials were slapped in the face and kicked about.

The Local police in Dadyal were also furious and have asked police authorities in Rawalpindi to take action against Rawat police who were behaving like goons and not going about according to law.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

راچڈیل سے ہائی ویکمب آتے ہوئے عابد نذیر اور ان کے اہل خانہ شدید حادثے کا شکار

Nazir family of five injured in motorway crash as they traevlled from Rochdale to High Wycombe

some image

مانچسٹر، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ راچڈیل سے ہائی ویکمب آتے ہوئے عابد نذیر اور ان کے اہل خانہ ٹریف حادثے کا شکار ہو گئے۔ گاڑی میں ان کے علاوہ انکی اہلیہ، شازیہ کوثر،اور ان کے تین بچے قیس، بلال اور حلیمہ سوار تھے۔ تمام اہل خانہ کو شدید چوٹیں آئیں اور انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔ عابد نذیر کی اہلیہ شازیہ کوثر کی حالت ابھی تک خطرے سے باہر نہیں آئی۔ اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ انتہائی سیریس کنڈیشن میں ہیں۔

Manchester; A mother remains in a critical condition in hospital after a family-of-five were involved in a horrific motorway smash. Shazia Khousar, 37, her husband Abid Nazir, 38, and their three children Qais 11, Bilal, nine, and one-year-old Haleema, of Spotland, Rochdale, were travelling to visit relatives in High Wycombe and Luton on Friday when their Jeep Renegade crashed with a lorry near Watford Gap services on the M1 in Northamptonshire. The family were all seriously injured and had to be airlifted to hospital. Shazia is still fighting for her life at the University Hospital, Coventry.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)----   چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد دوہفتوں کے نجی دورہ پر اسپین روانہ ہو گئے۔ اسلام آباد آئیر پورٹ پر دوست واحباب نے انھیں الوداع کیا۔روانگی سے قبل پو ٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے راجہ ندیم احمد نے کہا کہ وہ انتہائی اہم ذاتی امور نمٹانے یورپ کے دورہ پر رونہ ہو رہے ہیں اورانشاء اللہ جلد وطن واپس آئیں گئے۔

 سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،افتخار وارثی)----   سلاو کےمشہور بزنس مین چوہدری صفدر حسین بیول میں اپنا نیا کاروبار جوجوز فاسٹ فوڈز شروع کرنے کے بعد گزشتہ روز برطانیہ پہنچ آئے- یادرہے کہ چوہدری صفدر حسین سلاو کے بعد بیول میں بھی اپنا نیا کاروبار جوجوز فاسٹ فوڈز کے نام سے شروع کیا ہے جس پر بیول اور اس کے گردونواح کے رہائشیوں نے جوجوز فاسٹ فوڈز کھولنے پر چوہدری صفدر حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیول میں ایسے فوڈز کی مانگ تھی-

some image

Above, Bewal group meeting in Manchester offered special prayers for good health of Ch Sajid of bewal, Picture by Habib Rashid

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

مرکز چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے, وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

Survey for gas supply in UC Choa Khalsa has started, Shahid Khaqan Abbassi

some image some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----   وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مرکز چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے بہت جلد کلرسیداں دان گلی روڈ کی تعمیر و توسیع کو بھی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان اور نمبردار اسد عزیز سے ملاقات کے دوران کیا ۔شاہد عباسی نے کہا کہ انرجی بحران ہمیں ورثے میں ملے تھے مگر ہم نے ماضی کی حکومت کی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کی بجائے دن رات محنت کی جس کے نتیجے میں انرجی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو ئے ہیں دھرنا دینے والے اور حکومت کے خلاف تحریک کی دھمکیاں دینے والے قوم کو اپنے ماضی کے ریکارڈ سے آگاہ کریں ،پیپلزپارٹی کا دور حکومت لوگ ابھی بھولے نہیں ہیں اور نہ ہی کے پی کے میں دود ھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ یو سی چوآخالصہ،کنوہا،سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے سروے کا کام جاری ہے آئندہ چند ایام میں منیاندہ میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے سروے شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

راجا بازارراولپنڈی سے چوآخالصہ اے سی کوسٹر سروس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

Preprations being made for Choa Khalsa to Raja Bazaar AC bus service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----  راجا بازارراولپنڈی سے چوآخالصہ اے سی کوسٹر سروس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ،یہ سروس آئندہ چند ایام میں شروع کی جائے گی جس کے لیئے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے سپریٹینڈینٹ آصف خان اور بس مالکان نے منگل کی شام چوآخالصہ کا دور ہ کیا اس دوران طے کیا گیا کہ اے سی کوسٹر سروس یو سی چوآخالصہ کے دفتر سے راجا بازار کے لیئے روانہ ہوا کرے گی ،ا س موقع پر چیئرمین یو سی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ،چیئرمین چوہدری شفقت محمود ،شیخ محمد حنیف ،شیخ میثم طمہار ،سید عقیل حیدر ایڈووکیٹ ،سید توصیف حسین شاہ او ر دیگر شہری بھی موجود تھے چیئرمین راحت علی شاہ نے چوآخالصہ سے راجا بازار اے سی کوسٹر سروس کی منظوری کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چوآخالصہ اور گردونواح کے درجنوں دیہات کے لوگوں کوآمدورفت کی معیاری اور بہتر سہولت میسر آئے گی ۔

کلر سیداں پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Saila Shamim Akhtar of Jaswala registers police report against her neighbours

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----  کلر سیداں پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سائلہ شمیم اختر زوجہ محمد رمضان سکنہ جسوالہ نے معزز عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے پڑوسیوں گلفراز ولد محمد گلزار۔محمد ولد گلزار،شاہ نواز عرف شانی ،فدا حسین ولد گلزار نے ڈیڈھ ماہ قبل مار پیٹ کے دوران چار ماہ کا بچہ جو کہ شکم مادر میں تھا کو ضائع کر دیا تھا جس کی میڈیکل کے ذریعے بھی تصدیق ہو ئی،ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج ہوا ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے اور بعد ازاں ملزم شاہنواز عرف شانی کو گرفتار کر لیا گیا۔17 ستمبر 2016 کو بوقت رات دس بجے ملزمان محمد گلفراز،شاہ نوازنے میرے گھر پر دھاوا بول دیا ،گھر کے مرکزی دروازے پر پتھراؤ کیا اور اسلحہ کے زور پر ملزمان اندر داخل ہو کر مجھ پر حملہ آوور ہو گئے،گالم گلوچ کی اور مجھے پکڑ کر باہر کی طرح گھسیٹنا شروع کر دیاجس سے میرے کپڑے پھٹ گئے ،مجھے باہر لے جانے لگے تو اسی اثنا میں شوہر محمد رمضان آ گیا ۔مجھے چھڑانے کیلئے شوہر کے چچا محمد تعظیم آگے بڑھے تو انہوں نے چچا پر اسلحہ تان لیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے اپنے گھر لے گئے ۔وجہ عناد سابقہ رنجش بتائی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرنے سے قبل اپنے گریبانوں میں جھانکے, راجہ خلیق احمد

PPP should look at their own selves before criticising Ch Nisar Ali Khan, Raja Khaleeq Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----  ممبر بلدیہ کلرسیدا ں راجہ خلیق احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرنے سے قبل اپنے گریبانوں میں جھانکے ،ان کا پانچ سالہ دور بدترین دور تھا جس میں بجلی میسر تھی نہ گیس دستیا ب تھی سی این جی کے لیئے لوگوں کو راتیں سڑکوں پر بسر کرنا پڑتی تھیں روزانہ پانچ دس خود کش دھماکے ہوتے تھے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی دن رات محنت کے سبب دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی سی این جی اسٹیشنز پر بغیر قطار میں لگے سی این جی حاصل کی جا سکتی ہے ریلوے کا نظام بہت بہتر ہوا مگر پیپلز پارٹی حکمران جماعت کی ان کا وشوں اور عوامی اعتماد پر پریشان ہے اور اسے اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ پنجاب کی حد تک مسلم لیگ ن اگلا الیکشن پھر جیت لے گی پی ٹی آئی ہو یا پیپلز پارٹی عوام نے ان دونوں کو مسترد کیا ہے اور آنے والے انتخابات میں پنجاب میں انہیں امیدوار بھی دستیاب نہ ہو ں گے اور اگلا الیکشن مسلم لیگ ن کے شیر ایک بار پھر جیت جائیں گے۔

نلہ مسلماناں ڈھو ک جنڈی میرا چوہدری محمد عامر (اٹلی)، چوہدری محمد قمر، چوہدری محمد اکرام (اٹلی) کی رہاش گاہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ

Millad celebrated in Dhok Jandi Maira, Nala Musalmana

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام:راشد محمود راجہ )۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈھو ک جنڈی میرا چوہدری محمد عامر (اٹلی)، چوہدری محمد قمر، چوہدری محمد اکرام (اٹلی) کی رہاش گاہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ منقعد ہوئی ۔ جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ قاری سلیم شہزاد (اسلام آباد) نے فرمایا۔اور حضورﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول جناب محمد آفتاب چشتی (سرصوبہ شاہ) قاری محمد شفیق (جنڈ) نے نچھاور کیے۔ مقامی علمائے کرام اوراہلیانِ علاقہ نے جلسہ ھذا میں کیثرتعداد میں شرکت فرمائی۔محفل کے اختتام پر خصوصی لنگر کا انتظام کیا گیا۔

نلہ مسلماناں ڈہوک مغل مسجد گلزارِمدینہ میں ایک نہایت خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ

Millad celebrated at Masjid Gulzar Madina, Dhok Mughal, Nala Musalmana

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کوم،راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈہوک مغل مسجد گلزارِمدینہ میں ایک نہائت خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ منعقد کی گئی۔جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ اسرار احمد نوری نے فرمایا۔اور حضورﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول جناب حضرت علامہ حافظ عبدالشکور نقشبدی نچھاور کیے۔جلسے میں دور اور نزدیک سے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت فرمائی۔ انتظام وانصرام مسجد کمیٹی نے ادا کیے۔

راولپنڈی،اسلام آباد ریجن میں پہلے قرآن شریف محل کا افتتاح بدست وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف ہوا

Quran and religious books collection centre opened in Chauk Pindori

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔میل سٹاپ چوکپنڈوڑی تحصیل کلر سیداں میں پہلے قرآن شریف محل کی بنیاد ملک محمد ریاض ان کے بیٹوں ملک عاطف ریاض،ملک ثاقب ریاض نے رکھ دی ہے ،جس کا افتتاح وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کیا،ان کو بتایا گیا کہ ہمارے ریجن میں شہیدقرآن پاک ،مقدس اوراق جمع کرنے کے لئے باقائدہ جگہ نہیں تھی ،اللہ پاک نے ہمیں توفیق عطا فرمائی کہ ہم نے دو عدد کنویں کھدوائے جس میں ان کو محفوظ کیا جائے گا،وفاقی وزیر نے سب سے پہلے مقدس اوراق کنویں میں ڈالے اوراس امر پر ملک محمد ریاض اینڈسنز کی کاوش کو سراہا،ملک محمد ریاض نے مزید بتایا کہ مقدس کو ہمارے پاس جمع کرانے کے لئے کسی درخواست کی ضرروت نہیں بلکہ یہ تمام کام فی سبیل اللہ اور دین کی سر بلندی کے لئے کیا جا رہا ہے،یہاں پر تمام شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق مفت جمع کئے جائیں گئے،یہ ادارہ کلر سیداں سے جاتے ہوئے چوک پنڈوڑی سے چندسو گز فاصلے پر میل سٹاپ کے قریب مدرسہ خلفائے راشدین کے ساتھ بنایا گیا ہے ،یہ راولپنڈی ،اسلام آباد میں شہید قرآن پاک و مقدس اوراق محفوظ کرنے کا پہلا ادارہ ہے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----  یوتھ ونگ سرکل کے رہنما عامر سیف کیانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے حلقے کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے جس پر علاقہ کے لوگ ان کے انتہائی مشکور ہیں انہوں نے حلقہ لور ہ میں یونیورسٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ممبر ضلع کونسل اور ممتاز سیاسی و سماجی کا رکن میڈم نبیلہ انعام اور لیڈی کونسلر یوسی سوئیں کونسل نوشادبیگم نے پریس کلب کلرسیداں (پر وگریسوگروپ )کی نئی باڈی کی تشکیل پرسرپرست اعلی شیخ نوید احمد ،چےئرمین قیصر اقبال ادریسی،صدرریاض ملک،سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ،جنرل سیکرٹری عاطف علی ادریسی ،نائب صدر اول کاشف علی،نائب صدر دوم چوہدری جواد مجید ،سید مبارک نقوی،دلنواز فیصل خان سیکرٹری اطلاعات سرمد بٹ،جوائنٹ سیکرٹری ایم۔اے صبور ملک،سیکرٹری خزانہ یاسر ملک ،آفس سیکرٹری ارشد چوہدری اورپروگریسو گروپ کی مجلس عاملہ کے اراکین کو دلی کی گہرئیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس اُمید کا اظہا ر کیا کی پروگریسوگروپ علاقے میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپناکرداراد اکرے گا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ پنڈی روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے میران کار میں سوار کہوٹہ کے نوجوان شدید زخمی

Speeding car on Kahuta Pindi road causes accident, one injured

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ پنڈی روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے میران کار میں سوار کہوٹہ کے نوجوان شدید زخمی ۔ایک نوجوان کی بازو ں بھی ٹوٹ گیا ۔جائے حادثہ پر سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج مطیع الرحمن ، وارڈن راجہ مستنصرآف مٹور ، پوسٹ وارڈ ن عبد الشکور کھٹڑ ، استاد بلال موقع پر پہنچ گئے جبکہ زخمیوں کو الخدمت فنڈویشن کی ایمبو لینس پر ہسپتا ل لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے رہائشی نوجوان محمد سہیل ولد جعفر ، شہزاد ولد محمد رفیق اور ،محمد سہیل ولد محمد رفیق اپنی میران کار پر راولپنڈی جا رہے تھے کہ پنیالی کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹیو ٹا ہائی نمبری SIXA-086نے ایک ڈنمپر کو ٹکر ماری اور کے بعد میران کار کو بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہو گئے ۔

some image

سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک

City Traffic police Kahuta organise traffic awareness walk

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سٹی ٹریک پولیس کہوٹہ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک ۔سٹی ٹی او راولپنڈی یوسف شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آفاق وزیر خان ، چیئر مینMCراجہ ظہور اکبر،ٹریفک مجسٹریٹ عامر خان،ممبر مونسپل کمیٹی راجہ وحید احمد خان ،ڈی ایس پی کہوٹہ ملک اعجاز ،ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن سمیت دیگر ممبران مونسپل کمیٹی کہوٹہ ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں ، معززین علاقہ ،ٹرانسپوٹروں اور تاجروں نے شر کت ۔عوام اور ٹرانسپوٹروں میں ٹریفک قوانین شعور آگاہی کے سلسلے میں پفلنٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔واک ٹریفک دفتر سے اسسٹنٹ کمشنر آفس تک کی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق سٹی ٹریک پولیس کہوٹہ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک کا اہتما م کیا گیا جس میں سٹی ٹی او راولپنڈی یوسف شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آفاق وزیر خان ، چیئر مینMCراجہ ظہور اکبر،ٹریفک مجسٹریٹ عامر خان،ممبر مونسپل کمیٹی راجہ وحید احمد خان ،ڈی ایس پی کہوٹہ ملک اعجاز ،ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن ، ممبر مونسپل کمیٹی راجہ فیصل عزیز ،ممبر مونسپل کمیٹی زرین شاہ ،جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد ،سردار ایم رضاء آف بیور ،سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج مطیع الرحمن کیانی ، راجہ مستنصر آف مٹور ، عمران علی ، راجہ عمران رشید ، راجہ کلیم ، زاہد ستی ، واحد ، مختار احمد قریشی ، راجہ ندیم ، عتیق الرحمن بھٹی ، ملک عاصم سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔اس موقع پر عوام اور ٹرانسپوٹروں میں پملنٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

some image

سال گزرنے کے بعد منتخب بلدیاتی امیدوارں کواختیارات مل رہے ہیں , وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی

After one year elected members are being given local authority power, Asad Mahmood Satti

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اسال گزرنے کے بعد منتخب بلدیاتی امیدوارں کواختیارات مل رہے ہیں انشاء اللہ2جنوری 2017بروز سموار کو اپنی یونین کونسل کے دفتر میں بیٹھوں گا چیئر مین یوسی ہوتھلہ اور تمام ممبران یونین کونسل ہوتھلہ بھی موجود ہوں گئے عوام کے مساہل حل ہونے کا وقت آگیا ہے انشاء اللہ بہہت جلد عوامی رابطے کے لیے آفس بھی بناہیں گئے جہاں عوام کے مساہل سنے کے بعد ا ن کو حل کیا جائے گا اب اختیارات کی منتقلی کے بعد باقاعدہ فنڈز ملیں گئے اور ان کو عوام کی مشاورت سے کام کر یں گئے۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر جنرل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ راجہ گلزار احمد عرف راجہ گلزاری ، جنر ل کونسلر رفاقت قریشی ، یوتھ کونسلر منیب احمد راجہ ، سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ ، مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکر ٹری راجہ حفیظ آسی اور دیگر افراد بھی موجودتھے ۔ اسد محمود ستی نے کہاکہ عوام علاقہ نے ہمیں منتخب کیا ہے اور اپنے فیصلے عوام پر مسلط نہیں کر یں بلکہ تمام فیصلے عوام کی مشاورت سے کیے جاہیں اہل علاقہ نے جو ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ان کو مایوسی نہیں ہو گئی ۔

ستائیس دسمبرپاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے

27th Dec remembered as black day by PPP members after assignation of Benazir Bhutto

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ستائیس دسمبرپاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہار پی واے او کے ضلعی رہنما ایم ذرین اعوان ،پی پی پی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء "فرزند پوٹھوار "راجہ شکیل کیانی ،خورشید خان اور اشرف کیانینے بی بی شہید کی9ویں بر سی کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔بھٹو خا ندا ن کی سیاسی تا ریخ خو ن سے رنگین ہے پا کستا ن کی سالمیت ،ترقی اور بقا اور استحکام کے لیے جیتنی قر بانیا ں بھٹو خا ندا ن نے دی ہیں شا ید ہی دنیا کی تا ریخ میں اس کی مثا ل مو جو د ہو بے شک امرا نہ جبر و ظلم کے باوجو د بھٹو کا طلسم آج بھی نہ صر ف زندہ اور جا وید ہے بلکہ چا رو ں طر ف پھیلا ہو اہے بلکہ ہر طر ف آج بھی بھٹو زند ہ ہے کی گو نج سنا ئی دے رہی ہے آج کا دن پیپلز پا رٹی کے لیے یہ سیا ہ تر ین دن ہے انہوں کہا ہے کہ بی بی آپ پا کستا ن نہ آ ئیں آ پ کی جا ن کو خطرہ ہے ہما ری بہا در قا ئد نے کہا کہ مین اپنی پا کستا نی قوم کے اندر مر نے کو تر جیح دیتی ہو ں میں ڈر نے وا لی نہیں ہو ں ہما ری نسل نے پا کستا ن کے لیے قر با نیا ں دی ہیں پا کستا ن پیپلز پا رٹی کو نہ کو ئی ختم کر سکا ہے نہ کو ئی ختم کر سکے ہے پیپلز پا رٹی کے اندر شہیدیو ں کا خو ن شا مل ہے آخر میں انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے در جا ت کی بلندی کے لیے خصو صی دعا بھی کی ۔

الحاج راجہ ریاست علی اینڈ سنز کی طرف سے منعقد کی گئی محفل میلاد

Millad organised by Al Haj Raja Riasat Ali and family in Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔ پیارے نبی ﷺ کی سیرت ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ ہے حضور ؑ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہوس سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ شبیر چشتی نے الحاج راجہ ریاست علی اینڈ سنز کی طرف سے منعقد کی گئی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل سے علامہ تنو یر عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم حضورؑ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو باعمل بنائیں اسی میں ہماری کامیابی ہے محفل سے خصوصی نعت الحاج صوفی ظفر اقبال ظفر نے پیارے نبی ؑ کی شان میں مداح سرائی کی اور نوجوان نعت خوان محمد آصف نے بھی حضورؑ کی شان بیان کی محفل میں صوبیدار میجر (ر) مخمور اکبر، کمانڈر (ر) سلطان محمود، خان بشیر خان، مرزا ظفر ، چوہدری آصف نورانی ، حکیم امجد نواز جنجوعہ ، ماسٹر محمد نواز جنجوعہ ، سائیں پرویز اختر، مرزا پرویز اختر، محمد الیاس ، نواز ش علی کیانی، واجد حسین ، ارسلان بٹ اور علاقے بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

شہربھر میں تمام چوراہوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ۔ ون وے کی خلاف ورزی ، اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول بن چکی

Public complaints over illegals stops set up in Kahuta

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ شکایات کا خوف ،شہربھر میں درجنوں غیر قانونی اڈے جبکہ دن ایک بجے کے دعوت نامے دے کرچیف ٹریفک آفیسر (SSP) چوہدری شاہد علی یوسف مقرر وقت سے دو گھنٹے قبل پہنچ گئے ۔ برائے نام ’’ واک بر ائے ٹریفک آگاہی مہم ‘‘ میں اے سی ، ڈی ایس پی سمیت سرکاری اہلکاروں اور وارڈنز کی بھر مار صرف چند شہری شامل ہوسکے ۔ تفصیل کے مطابق انچارج ٹریفک سیکٹر کہوٹہ مطیع الرحمن نے دعوت نامے ارسال کیئے جن پر درج تھا ۔ کہ ’’ 27دسمبر2016بروز منگل دن ایک بجے کہوٹہ شہر میں ایک ٹریفک آگاہی مہم واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی CTOراولپنڈی SSPچوہدری شاہد علی یوسف مقرر ہ وقت دن ایک بجے سے دوگھنٹے قبل ہی کہوٹہ آگئے ۔ اور واک شروع کر دی ۔ واک میں اے سی کہوٹہ ڈاکٹر آفاق وزیر ڈی ایس پی کہوٹہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ شہربھر میں تمام چوراہوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ۔ ون وے کی خلاف ورزی ، اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے ۔

تجاوزات کی بھر مار ، سٹریٹ لائٹس خراب ، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

Local TMA officials deplored over encroachment

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ تجاوزات کی بھر مار ، سٹریٹ لائٹس خراب ، شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔ ٹی ایم اے افسران دفاتر میں مزے لینے لگے ۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈاکٹر آفاق وزیر نے لیٹ آنا معمول بنالیا ۔ کہوٹہ کے شہریوں محمد طاہر ، تنویر ، اعجاز کاشف اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیکر بری الزمہ ہے ۔ افسران روزانہ دفاتر لیٹ آتے ہیں ۔ اے سی کہوٹہ آفاق وزیر بھی دفتر میں دیر سے آتے ہیں ۔

ممتاز ماہر تعلیم اور سوشل ورکر مسز ارم وسیم جنجوعہ کے لیئے شاندار خدمات پر شہریوں کی جانب سے گولڈ میڈل دینے کا اعلان

Announcement to award gold medal to social worker Iram Wasim Janjua

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ ممتاز ماہر تعلیم اور سوشل ورکر مسز ارم وسیم جنجوعہ کے لیئے شاندار خدمات پر شہریوں کی جانب سے گولڈ میڈل دینے کا اعلان ۔ پر وقا ر تقریب عنقریب انعقاد پذیر ہوگی ۔ جس میں نامور شخصیات اور مختلف محکموں ، اداروں میں بہترین خدمات پر کہوٹہ کی شخصیات کو ایوارڈ شیلڈز اور میڈلز جبکہ اس موقع پر بہترین سماجی اور تعلیمی خدمات پر مسز ارم وسیم جنجوعہ کو شہریوں کی جانب سے گولڈ میڈلز دیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں مختلف سماجی تنظیموں او ر دیگر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مسز ارم وسیم جنجوعہ گزشتہ کئی سالوں سے سماجی شعبہ میں غریب نادر افراد کی نہ صرف مالی امداد بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات کو مفت تعلیمی سہولت بھی فراہم کررہی ہیں ۔ اور ارم سکول و کالج کے پرنسپل کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

محکمہ جنگلا ت کے اہلکار کی آڑ میں مقامی افرا دکو گزارہ حقو ق سے محروم کر دیا گیا

Public complaint over land take over in collaboration with Forrest dept officials

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ محکمہ جنگلا ت کے اہلکار کی آڑ میں مقامی افرا دکو گزارہ حقو ق سے محروم کر دیا گیا ۔عوام علا قہ شدید اضطرا ب کا شکا ر محکمہ کے اعلی حکا م سمیت وزیر اعلی پنجا ب ، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کیمطا بق تحصیل مری یو سی بن کے رہا ئشی خا ن افسر نے سیکرٹر ی فا ریسٹ پنجا ب ،چیف کنزیویٹر اور دیگر محکمہ کے حکا م کو درخواست دیتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ محکمہ جنگلا ت کے اہلکا ر ہیڈ کلرک افتخا ر کی آڑ میں اس کے قریبی رشتہ دا روں جن میں محمد نعیم وغیرہ نے تقریبا 40کنا ل اراضی جو کہ گزارہ دیہہ ہے پر نا جا ئز قبضہ کیا ہوا ہے اور گا ؤں کے کسی شخص کو اس میں دا خل نہیں ہو نے دیتے جبکہ اسی آڑ میں جنگل اور گزارہ کا بھی شدید نقصا ن کیا جا چکا ہے جس میں بڑے پیما نے پر لکڑی اور پتھر فرو خت کر دئیے گئے جنگل /11 69 میں سوائے چیل کے بیا ڑ اور دیا ر نہیں ملیں گے سب لکڑی چو ری کر لی گئی ہے انہوں نے میڈیا کے نما ئندوں کو تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے مذ کو رہ گزارہ اور جنگل کیساتھ ملکیتی زمین خرید کر جب مکا ن تعمیر کر نا شرو ع کیے تو محکمہ جنگلا ت کے اہلکا ر ہیڈ کلرک افتخا ر نے محکمہ کے دیگراہلکا روں کو موقعہ پر بھیج کر مکان کی تعمیر رکوا دی جس سے انکا شدید ما ل نقصا ن بھی ہے انہوں بتا یا کہ تقریبا 2سال قبل بھی محکمہ کے ایک ڈی ایف لیاقت جعفری کو انکوا ئری سونپی گئی جو کہ موقعہ پر گئے بغیر راستے سے واپس چلے گئے تھے اور کہا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے آئیں گے جسکی بنیا دی وجہ محکمہ میں مو جو د محکمہ کے اہلکا ر ہیڈ کلرک افتخا ر با بو افتخا ر سے ملی بھگت ہے مزید بتا یا کہ مذکو رہ با لا افرا د نے یہاں سے پتھر تو ڑ کر اپنے مکا نا ت بھی تعمیر کر رہے جس کی قانون میں سخت مما نت ہے اور ہر طرف ملبہ پھیلا کر گا ؤں کے لو گوں کو بھی شدید مشکلا ت میں ڈا لا ہوا ہے انہوں نے محکمہ کے اعلی حکا م سمیت وزیر اعلی پنجا ب ، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے کہ صا ف شفا ف انکوائری کسی ایما ندا ر آفیسر سے کروائی جا ئے تا کہ گا ؤں کے لو گوں کی مشکلا ت میں کمی اور انہیں گزارہ سے حقو ق بھی مل سکیں ۔

پی ٹی آئی یو تھ ونگ کا کو ٹلی ستیاں میں زبر دست پا ور شو

Power show held by PTI Youth wing organisation in Kotli Sattian

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پی ٹی آئی یو تھ ونگ کا کو ٹلی ستیاں میں زبر دست پا ور شو ، صوبا ئی وضلعی قیا دت سمیت بڑی تعدا د پا رٹی رہنما ؤں ۔آئی ایس ایف اور یو تھ ونگ کے نوجوانوں کی شرکت ،نو منتخب صدر عقیل ستی و جزل سیکرٹری خا ور ستی کی قیا دت پر بھر پو ر اعتما د کا اظہا ر مہمان گرامی میں سیکرٹری انفا رمین شما لی پنجا ب سا جد علی قریشی ،ڈویزنل صدر ملک عظیم جزل سیکرٹری شیخ فہد ، ضلعی صدر نو ید افتخا ر ،ضلعی رہنما ء شکیل ستی عرف پا پا ، جزل سیکرٹری تحصیل کو ٹلی ستیاں راجہ زعفران ،سنئر نا ئب صدر تحصیل کو ٹلی ستیاں طا لب حسین ستی نے شرکت کی ،پی ٹی آئی یو تھ ونگ کے نوجوان ظا لمو ں ، کرپٹ حکمرانوں کیخلا ف عملی میدا ن میں آکر اپنے قا ئد کی آواز بنیں ہم جھکنے اور بکنے والے نہیں ہر ظلم کیخلا ف سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار کا کردا ر ادا کریں گے گروپو ں سے نکل کر پی ٹی آئی نے منشو ر کے لیے کا م کر یں گے نو منتخب صدر عقیل ستی کا عزم تفصیلا ت کیمطا بق پی ٹی آئی یو تھ ونگ کو ٹلی ستیاں نے اپنے تعا رفی پرو گرام میں زبرست پا ور شو کروائی جسمیں بڑی تعدا دمیں نو جوانو ں کی شرکت سمیت پنجا ب و ضلعی قیادت کی شرکت نے نوجوانوں کے حو صلے بلند کر دئے

مقررین سیکرٹری انفا رمین شما لی پنجا ب سا جد علی قریشی ،ڈویزنل صدر ملک عظیم جزل سیکرٹری شیخ فہد ، ضلعی صدر نو ید افتخا ر ،ضلعی رہنما ء شکیل ستی عرف پا پا ، جزل سیکرٹری تحصیل کو ٹلی ستیاں راجہ زعفران، نو منتخب صدر یو تھ ونگ پی ٹی آئی عقیل ستی ، جزل سیکرٹری خا ور ستی ،عثما ن منطو ر ستی و دیگر نے اپنے خطا با ت میں کہا کہ حکمران ذاتی مفا دا ت اور اپنے لوگوں کو عہدوں پر نوازنے میں مصروف ہیں جبکہ قا ئد تحریک انصا ف عمران خا ن غریب کے حقو ق کی با ت کرتے ہیں پی ٹی آئی کے منشو ر میں یہی با ت ہے کہ غریب اور امیر کے لیے ایک کتا ب ایک نصا ب ہو تا کہ غریبوں کو بھی اعلی عہدوں پر خدما ت سر انجا م دینے کا موقعہ مل سکے مقررین نے کہا کہ جب بھی کسی ملک و قوم کی تقدیر بدلی اس میں نوجوانوں کا ہمیشہ اہم کردا ر رہا یہی وجہ ہے کہ قا ئد تحریک انصا ف عمران خا ن نے ہمیشہ نوجوانو ں کے حقو ق کے لیے آواز بلند کی اس سے قبل سیاسی جما عتیں نوجوانوں کو کو ئی ترجیحی نہیں دیتی تھیں پی ٹی آئی کے نوجوان جس جذ بے کیساتھ کا م کر رہے ہیں انشاء اللہ پیا رے پاکستان سے کرپٹ ،جا گیردا رانہ ، ٹا ؤٹ مافیا ، چو رو ں اور لٹیروں کے نظا م کا خا تمہ ہو کر رہے گا عمران خا ن پاکستان میں اس نظا م کے لیے کوشا ں ہیں جس کے ذریعے ہر غریب شخص کو امیروں کے برا بر حقو ق مل سکیں بہت جلد اپنے خا ندا ن کو نوازنے والوں کا سورج غروب ہو نے والا ہے عوام آئندہ انتخا با ت میں اس نظا م سے چھٹکا رے کے لیے ووٹ کی پر چی کے ذریعے اپنا کر دا ر ادا کریں۔آخر میں صوبا ئی وضلعی قیا دت نے شاندا ر پرو گرا م کے انعقاد پر عقیل ستی اور انکی ٹیم کو مبارکبا د بھی پیش کی ۔

some image some image

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

بارشیں نہ ہونے سے گندم کی فصل متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خشک سالی کی وجہ سے فلو ،نمونیا ،کھانسی اور بخارمیں مبتلا مریضوں میں اضافہ

Farmers effected by no rain fall in Pothwar region and increase on illness virus also reported

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔بارشیں نہ ہونے سے گندم کی فصل متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خشک سالی کی وجہ سے فلو ،نمونیا ،کھانسی اور بخارمیں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہونے لگا بلخصوص چھوٹے بچوں کی کثیر تعداد ہے اور جلد کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں بیماریوں کی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے جبکہ کسانوں کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری تک بارش نہ ہوئی تو گندم کی فصل ناقابل استعمال ہو گی دوسری جانب چھوٹے پودے اور درخت بھی خشک ہونے لگے ہیں دریاؤں نالوں میں پانی کے اخراج سے موسمی بہاریں بھی ماند پڑ چکی ہیں

عوام کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے , پولیس چوکی انچارج قاضیاں سب انسپکٹر راجہ خالد محمود

Crime rate can be brought down with public support, Inspector Raja Khalid Mahmood, Qazian check post

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ پولیس چوکی انچارج قاضیاں سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے چوکی کے ایریا میں عوام کو تحفظ فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو کہ برائیوں کو اجاگر کرتے ہیں اور پولیس کے تعاون سے برائیوں کا خاتمہ کیا جاتا ہے اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشوں اور جوائے کے اڈوں کا خاتمہ کردیا گیا غیر قانونی لوگوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس ضمن میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ لوگ ہمارے معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا پیٹرول ایجنسی مالکان کو باقاعدہ آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر قانونی کام نہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا سائلین کو انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں عوام جرائم کے خاتمہ کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالیں تو جرائم کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اور شریف شہریوں کے لیے انصاف کی فراہمی کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں اور ٹاؤٹ مافیہ کی کوئی بات انصاف کے تقاضے میں نہیں سنی جاتی ہے ،

تحریک منہاج القرآن جبر کے صدر شیخ عبدالقدوس نے مقامی کالج میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب

Sheikh Abdul Qadoos addresses at seminar in local college in Jabber

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ کسی بھی قوم کے تابناک مستقبل کا انحصار اس کے تعلیمی نظام پر ہوتا ہے اگر تعلیمی نظام شعور و ملت کی تشکیل کا فریضہ ادا کر سکے تو قوم ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکتی ہے اور معاشرہ تہذیب و تمدن اور شائستگی و فلاح کی منزل حاصل کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن جبر کے صدر شیخ عبدالقدوس نے مقامی کالج میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اس حقیقت پرسب کا اتفاق ہے کہ تعلیم ہی ثقافت کی نئی نسل تک منتقلی کا ذریعہ ہے اور تعلیم ہی سے سوچنے کا اسلوب درست ہوتا ہے استعداد کو فروٖغ ملتا ہے تخیل پروان چڑھتا ہے ذوق نظر پیدا ہوتا ہے معرفت الٰہی حاصل ہوتی ہے اخلاق و سیرت کی تعمیر ہوتی ہے غور و فکر تدبر و تفکر فہم و ادراک اور عقل و شعور میں اضافہ ہوتا ہے اور بہترین افرادی قوت پیدا ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ علم کی اشاعت ہو گی تو پرہیزگاری جسمانی تربیت اور احترام انسانیت کا شعور حاصل ہو گا اسلامی تعلیمات کے مطابق اگر تعلیم سے مذکورہ بالا فوائد حاصل ہوں تو تبھی تعلیم کے تمام تر مقاصد پورے ہو سکتے ہیں بصورت دیگر تعلیم محض چند کتب کے یاد کر لینے کا نام نہیں۔

کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پونے دو کروڑ روپے کی لاگت کا ورک آرڈر جار ی کر دیا

Two Caror rps work ordered to solve low voltage electricity problems

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پونے دو کروڑ روپے کی لاگت کا ورک آرڈر جار ی کر دیا ،سموٹ فیڈر جس میں اسلام پورہ جبر کے تمام تردیہات آتے ہیں ان میں آئے دن بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ برقرار رہتا تھا اور لوگوں کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جلنے لگی تھی واپڈا کے اعلیٰ حکام چیف ایگزیگٹیو رانا عبدالجبار ،آپریشن ڈائریکٹر محمد کلیم ،ایکسین گوجرخان سعید احمد مخدوم ،ایس،ای عبدالجبار اور ایس ڈی او بھڈانہ جواد حسین نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے پونے دو کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروانے کے بعد ورک آرڈر جاری کردیاگیا اور جلد ہی تمام قصبات میں نئی مین لائن جاری کر کے اس مسئلے کو حل کر نے کے لیے احکامات جاری کردئیے جبکہ اہلیان علاقہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سمیت مسلم لیگی قیادت ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی اور راجہ محمد طارق آف رتالہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے علاقے میں کم وولٹیج کے مسئلے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کروانے کے لیے پونے دو کروڑ روپے منظور کروائے ۔

حکومت قوم کے اعتماد پر پوری اتر رہی ہے, نائب صدر یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان سردار عبدالقیوم آ ف پلینہ

Government has met the exepctation of people, Sardar Abdul Qayoum of Phalina

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔نائب صدر یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان سردار عبدالقیوم آ ف پلینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قوم کے اعتماد پر پوری اتر رہی ہے منتخب نمائندے اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ ادا کر رہے ہیں ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اورایم پی اے چوہدر ی افتخار احمد واثی کے انتہائی ممنون ہیں جو تحصیل بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کے لیے کوشاں ہیں اور وقت دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت جلد برسراقتدار آئے گی انہوں نے کہا راجہ طارق محمود اور چوہدری محبوب حسین آف لس جس طرح شرقی گوجرخان کے علاقوں میں تعمیرو ترقی کے کام کر رہے ہیں نہ تو ماضی میں ملی ہے اور نہ ہی مستبقل میں ملے گی سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر اور گیس کا منصوبہ مسلم لیگی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاآئندہ الیکشن میں تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ (ن)اپنے ترقیاتی کاموں کی بدولت واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ۔

مسلم لیگ کی مقامی قیادت نے ہمیشہ عملی کا م کروائے ہیں, چوہدری اورنگزیب

Ch Aurangzaib appreciates local PNL-N leaders contributions in development

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔کونسلر یوسی اسلا م پورہ چوہدری اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ کی مقامی قیادت نے ہمیشہ عملی کا م کروائے ہیں بورگیاں کوٹلہ سڑک اور نیو اسلام آباد ڈہوک پٹیاں کی سڑک کو تعمیر کرکے مقامی قیادت نے ہمارے دل جیت لیے ہیں ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی ،چوہدری محبوب حسین آف لس اور راجہ طارق محمود کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مزکورہ سڑکوں کو تعمیر کرکے علاقہ عوام کے لیے سفری سہولت میسر کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گئے ۔

صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی کو سال2016ء میں بہترین صحافتی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ

President press club Daultala Raja Sadique Kiyani awarded

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی کو سال2016ء میں بہترین صحافتی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پر چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان،جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنما راجہ محمد جواد،مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راجہ طاہر اکبر کیانی،ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم نواز،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نقوی،صدر ٹرانسپورٹ یونین دولتالہ سید نذیر حسین شاہ ،صدر انجمن تحفظ تاجران عبدالوحید راجہ ،سابق ناظم چوہدری محمد سعید ،راجہ مجید،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما احسن محمود مرزا ،وائس چیئرمین یونین کونسل دولتالہ ٹو مرزا محمد منیر ،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یٰسین دوکھوہا،چوہدری مدثر یٰسین ،چوہدری عرفان منیر گجر کسانہ ،چوہدری محمد شہزاد کسانہ ،راجہ عقیل عباس ،عادل حسین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات پر انہیں داد تحسین پیش کی ہے

سید علی شاہ کی تھانہ جاتلی کے دورے پر پریس کلب دولتالہ کے ایک وفد سے گفتگو

ASP Gujar Khan Syed Ali Shah meets with press at Jatli police station

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ،منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،جرائم پیشہ عناصر کے گرد پولیس کا گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ،گوجرخان سرکل کے تھانوں میں خصوصی طور پر کرائم سیل قائم کئے جا چکے ہیں جو ایس ایچ اوز کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کا قلع قمع کر رہے ہیں،یہ باتیںASPگوجرخان سید علی شاہ نے تھانہ جاتلی کے دورے پر پریس کلب دولتالہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد کی قیادت صدر پریس کلب راجہ صدیق کیانی کر رہے تھے جبکہ یاسر مغل،ایم سلیم شیخ،رانا ابرار صدف اور راجہ محمد علی بھی ہمرہ تھے ،دوران گفتگو ASPکا مزید کہنا تھا کہ پولیس اورعوام کے درمیان بہترین تعلقات جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس میں میڈیا کا کردار بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے ،انہوں نے بتایا کہ گوجرخان سرکل کے تینوں تھانوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہو چکی ہے جبکہ اس میں مزید بہتری کیلئے اسقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

some image

جاتلی کے علاقہ ڈھوک حیدری کا نوجوا ن سوزوکی کی چھت سے گر کر جاں بحق

Man falls from roof top and dies in Dhok Haidre, Jatli

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ ڈھوک حیدری کا نوجوا ن سوزوکی کی چھت سے گر کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق ڈھوک حیدری کا رہائشی جو کہ راولپنڈی بحریہ میں ملازمت کرتا تھا وہ کام سے واپسی پر اپنے رہائشی کیمپ جانے کے لیے گاڑی کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا جمپ لگنے سے 32 سالہ غلام حسین گر گیا اور سر میں شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے اسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا گزشتہ روز اس کی میت آبائی گاؤں لائی گی تو ہر طرف کہرام مچ گیا اس کی نمازہ جنازہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

قتل یا خود کشی گاؤں جاتلی سے غیر آباد کنواں سے مسخ شدہ عورت کی لاش برآمد

Body of a women found at a derlic water well in Jatli village

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ قتل یا خود کشی گاؤں جاتلی سے غیر آباد کنواں سے مسخ شدہ عورت کی لاش برآمد تفصیلات کے ایس ایچ او ملک نعیم نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے بذریعہ فون پر اطلاع ملی کہ گاؤں جاتلی میں واقع عرصہ دراز سے غیر آباد کنواں جو کہ پانی سے بھرا ہوا ہے اس میں لاش پڑی ہوئی ہے تو میں نے فوری طور پر بھاری نفری جن میں سب انسپکٹر مہر ممتاز ،اے ایس آئی مرزا مسعود اورلیڈیز پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے تو دیکھا تو عورت کی لاش تھی پولیس اور گاؤں کے لوگوں نے مل کر لاش کو باہر نکالا تو وہ مسخ شدہ تھی اوردیکھنے میں عمر 30/25 سال تھی اور چہرہ نا قابل شناخت تھا اور سرخ کلر کی سویٹر ،اور سبز کلر کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان ہسپتال بھجوا دی ہے قبل از وقت کچھ نہیں بتایا جا سکتا رپورٹ آنے کے بعد ہی واضع ہو سکے گا

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )مورخہ3جنوری بروز منگل بعد از نماز عشاء بمقام ہردو سرکھی نزدیک تھاتھی زیر صدارت سید سلطان علی شاہ بنگالی شریف ایک محفل سروئے کونین زیر سرپرستی قاری محمد رفیق جامی منعقد ہو رہی ہے جس میں خطیب اعظم راولپنڈی علامہ مفتی محمد حنیف قریشی خصوصی خطاب کے لیے تشریف لائیں گئے اور محفل میں آنے والے تمام احباب بذریعہ قرعہ اندازی کنزالایمان کے پانچ مدنی تحفے تقسیم کیے جائیں گئے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )مورخہ 2جنوری بروز سوموار بعد از نماز عشاء بمقام مسجد پیم نوشاہی میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلادالنبی ﷺ زیر صدارت پروفیسر نثار ارحمن صدیقی منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت کے لیے گوجرخان سے محمد ظہیر چشتی تشریف لائیں گئے اور مولانا امیتاز احمد سلطانی حصوصی خطاب فرمائیں گئے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )مسلم لیگ (ن) یوسی اسلام پورہ کے کونسلر خواجہ شوکت عزیز نے گوجرخان کے نومنتخب چےئرمین شاہدصراف اور وائس چےئرمین خواجہ نعیم قیوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )خطیب جامع مسجد اسلام پورہ جبر پروفیسر محمد نثار الرحمن صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے جن کا استقبال دوت احباب نے ائیرپورٹ پر کیا ادھر کونسلر یوسی اسلام پورہ چوہدری اورنگزیب ،راجہ محمد فیاض ،شیخ پرویز اختر ،صوبیدار حاجی محمد اشرف اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی مبارکبادپیش کی ۔

some image

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

سابق چئیرمین ملک عارف آف توتنیاں کے صاحبزادے حاجی ملک راقب شہزاد رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Haji Malik Raqib Shezad celebrated in Totaniyan, Taxila

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق چئیرمین ملک عارف آف توتنیاں کے صاحبزادے حاجی ملک راقب شہزاد رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ،انکی دعوت ولیمہ انکے آبائی گاؤں توتنیاں میں منعقد ہوئی، تقریب میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان، چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود، چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں ملک محمد داؤد، سابق امیدوار برائے چئیرمین حاجی ابرار خان، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ثاقب شہزاد خان، ماسٹر عرب زمان، حاجی جاوید صراف،صافی بشیر، حاجی ہمایوں خان، حاجی نعمت خان شنواری، سید رضا عباس ایڈووکیٹ، چوہدری ایوب، میر شاہین، تنویرالسلام مغل، حاجی اللہ مال، شیخ سہیل، ملک اعظم کولیاں،عبدالقدیر قریشی، سید عمران حیدر ،عامر شاہ آف کینال ٹاؤن، سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات،وکلاء، سول و فوجی افسران، صحافیوں نے شرکت کی۔

some image some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ تحریک انصاف کے راہنما و سابق ناظم سید چن شاہ کاظمی نے کہا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،انکے قول و فعل میں واضع تضاد موجود ہے، میاں نواز شریف کے پانامہ لیکس نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کر کے رکھ دیا ہے،عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہیں،ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان ،(مرحوم ) سابق ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان کی حلقہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا سید چن شاہ کاظمی نے کہا کہ ملک ے اندر جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے، تمام اہم وزارتیں وزیر اعظم نے خود اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں،ہماری خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہے،حکمران بھارت نوازی میں اتنے آگے جا چکے ہیں کہ وہ اپنے وطن کی اسا س کو بھی بھول چکے ہیں، نیشنل ایکشن پروگرام پر مکمل کام نہیں ہو رہا ہے اور نہ ملکی دولت لوٹنے والے کے خلاف منظم کاروائی،انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر بھی شہریوں کا استحصال کیا گیا ،میونسپل کمیٹی کے فنڈز کی بندر بانٹ کی گئی اور من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے گئے،غیر معیاری کام کرائے گئے تین ماہ سے ایک چوک سرائے کالا کا کام مکمل نہ ہو سکا بھاری ٹریفک نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

ٹیکسلا(حاجی محمد سلیم )ممتاز ماہر تعلیم سنئیر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایچ آئی ٹی ٹیکسلا کینٹ سید اعجا کلیم اللہ شاہ کی بہترین تعلیمی و انتظامی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکرٹری تعلیم لاہور نے بذریعہ نوٹیفیکیشن انکی بحثیت ممبر ثانوی تعلیمی بورڈ دابورہ تین سال کے لئے نامزدگی کی ہے ،دی فاؤنڈرز ایجوکیشن سوسائٹی کے سربراہ ماہر تعلیم عطاالرحمن چوہدری، سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر طاہر درانی،سید ارشاد النبی، چوہدری خالد محبوب، ڈاکٹر شوکت حیات، ملک محمد امین، ملک محمد یونس، عطاالمنعم چوہدری، صابر جمیل اعوان، پروفیسر عثمان گل، آصف کاشمیری، جارج زمان، سید اختر علی شاہ، ملک محبوب حسین، نے سید اعجاز کلیم اللہ شاہ کی دوباری تعیناتی پر کہا ہے کہ یہ عہدہ انھیں انکی قائدانہ صلاحیتوں اور انتظامی امور میں دلچسبی کے باعث ملا ہے ہم انھیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہترین امور سرانجام کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق کونسلر بزم ادب ٹیکسلا کے سرپرست اعلی طارق سرور اعوان نے کہا ہے کہ ہم نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ،اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر عمران سعید اعوان، ارسلان اعوان،رمیض اعوان بھی موجود تھے، طارق سرور اعوان نے کہا کہ ہم نے اہلیان ٹیکسلا کی بھرپور خدمت کی اور آیئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہمیں قوی امید ہے کہ نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ ٹیکسلا کی تعمیروترقی میں اہم رول ادا کرینگے اور خصوصاً ٹیکسلا کے باسیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما سید عامر شاہ آف کینال ٹاؤن نے کہا ہے کہ ہم پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ اسٹیشن کمانڈر ،اور ممبر کینٹ بورڈ واہ ملک محمود حسین کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ ٹاؤنز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا اس موقع پر ثاقب شہزاد خان،حاجی ہمایوں خان، چوہدری ایوب، سجاد خان جدون، ملک اعجاز بھی موجود تھے، سید عامر شاہ نے کہا کہ پریذیڈنٹ نے کینال ٹاؤن کا دورہ کیا اور عوامی مسائل سے متعلق اہل علاقہ سے استفسار کیا ہم نے انھیں کینال ٹاؤن کے مسائل سے اگاہ کیا،جس پر انھوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل بہت جلد حل ہو جائیں گے ،ہم پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ اور ممبر کینٹ بورڈ واہ وارڈ نمبر 1ملک محمود خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

ڈڈیال تارکین وطن کا شہر ہے۔ چوہدری طارق فاروق

Dadyal is city of immigrants, Ch Tariq Farooq

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سنےئر وزیربرائے فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ زراعت لائیوسٹاک چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ڈڈیال تارکین وطن کا شہر ہے تارکین وطن بیرون ملک جاکر دن رات انتھک محنت کرتے ہیں پیسہ کماتا ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ واپس آکر اپنے ملک میں انوسٹ کرتے ہیں اس ملک کو بہتر بنانے میں میں ڈڈیال میرپور کے لوگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ضلع میرپور کے لوگوں کے لئے جولوگوں نے قربانیا ں دی ہیں وہ رائیگان نہیں جائیں گئی ان نشاء وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں یہاں کے ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار اد کریں گئیاور لوگوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کر یں گئے انہوں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے آزاد کشمیر کو فیڈزدلیے ہیں اور ایک کو خوشخبری بھی سنائی کہ جلدمیاں نواز شریف آزاد کشمیر تشریف کارہے ہیں وہ اس وقت کا ایک بہت بڑا پیکج ک اعلان کر یں ان خیالات کا اظہار انہوں ڈڈیال بہاری (پنور)میں نمبردار شریف اوران کے بیٹے چوہدری محمد افضل کی طرف سے دی گئے عشالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کئے اس موقع پر ایم ایل ا ے چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے کہا کے ڈی چوہدری کا ذکر کیا انہوں نے کہاکہ میاں محمد بخش سوسانٹی کے لئے بے شمار خدمات ہیں جن سے ان بہت کچھ سیکھنے کو ملے چوہدری مسعودخالد نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ ڈڈیال کے مسائل حل کر یں کی کوشش کروں آخر انہوں سنےئر وزیرکا چوہد ری فاروق کا شکر یہ اد کیا آخر میں نمبردار شریف واہلناں بہاری (پنور) مہمان کا اورصحافیوں کا شکر یہ ادا کیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ مخترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سا لا نہ بر سی ڈڈیا ل میں انتہا ئی عقیدت واخترام کے سا تھ منا نا اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کر تے ہیں مخترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہو ریت کی خا طر اپنی جا ن نچھا ور کر دی شہید جمہوریت مخترمہ بے نظیر بھٹو کی نو یں بر سی کے موقع پر ہم عزم کر تے ہیں کہ ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جہدوجد جا ری رکھیں گے اور ان کی جلا ئی ہو ئی شمع کو رو شن رکھیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر سابق وزیر اوقاف چو ہدری محمد افسر شا ہد نے مر حو مہ کے ایصا ل ثو اب کے لیے منعقدادعا ئے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قعہ پر ڈڈیا ل کی سا تو ں یو نین کو نسلو ں سے پیپلز پا رٹی کے جیا لو ں اور سما جی کمیو نٹی کے نما ئندوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی تقر یب میں سابق تحصیل صدر پی پی نمبردار الطا ف ارشد ،را جہ آزاد خا ن ،چو ہدری محمد شبیر ،سابق ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ خو اجہ محمد نذیر ،عبد الشا ہد چو ہدری ،لقما ن انجم ایڈووکیٹ،حفیظ ایڈووکیٹ ،عدنا ن شو کت ایڈووکیٹ ، سابق چیر مین زکو ۃ کمیٹی چو ہدری سا جدمحمو د گجر،چو ہدری وقار اختر گجر ،حا فظ افتخا ر ،سید مسر ت حسین شا ہ ،عقیل احمد مغل ،چو ہدری نا در جٹ ،عبید رٹو ی ،چو ہدری عابد و دیگر نے شر کت کی ۔چو ہدری محمد افسر شا ہد نے کہا کہ پیپلز پا رٹی شہیدو ں کی جما عت ہے شہیدوں کو خرا ج تحسین پیش کر نا اور ان کے نقش قدم پر چلنا ہمارا مشن ہے ظلم اور جبر کے خلا ف بے نظیر بھٹو سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار کی ما ند تھی اور جمہو ریت کے لیے ان کی خدما ت لا زوال ہیں ہم کو چا ہیے کہ ہم بھی کسی صورت ظلم اور جبر سے سمجھو تہ نہ کر یں جبکہ غر یب مزدور کسان لا چا ر کے حقوق کی جنگ لڑنے میدا ن میں نکلیں ہم آج کے دن دعا گو ہیں کہ اللہ پا ک مر حو مہ کو کرو ٹ کرو ٹ جنت الفردو س نصیب فرما ئے امین

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حضرت پیر سید عارف حسین شاہ پناگ شریف نے کہا ہے کہ پاک ذات جس نے بنی نوع انسان پر حسان عظیم کرتے ہوئے اپنے محبوب کے زریعے اپنے بندوں کو پہچان کرائی اور ایساچشمہ ہدایت اپنے بندوں کو کلام کا تعبیں فرقان حمیدکی شکل عطاکیا جو پوری کائنات کیلئے راہ ہدایت ہے یہی وجہ ہے بنی اکرم نور مجسم تاجدار مدنیہ کی برکات سے دونوں جہاں کو علم کی روشنی نصیب ہوئی ہے ان خیالات اکا اظہار انہوں جشن عیدمیلاد البنی ﷺکی عظیم انشان محفل میلاد حیدری ہوٹل بھلوٹ مہمان خصوصی کی مثبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا اپنے نبی آخری الزمان کی خوشی کا جزبہ دیدار کا دن ہو تا ہے ہر مومن کے دل میں عشق محبت کی عقید توں بھری محبت ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا دن مسلمانوں کے لئے ایک بڑی خوشی کا دن ہے یہ مہینہ رحمت عظمتوں خصور ﷺ کے اسوحسنہ کو اپنی زندگیوں کامحور اور عاشق رسول و محبت بنالیا جا ئے تو دنیا و آخرت سنور سکتی ہے آپ ﷺ کی ولادت خدا وند کریم کا تمام بنی نوع انسا ن اور تمام محلوقا ت پر بڑا ایک احسان ہے آپ ﷺ کی آمد سے کائنات عالم سے گمراہی اور تایکی ہمیشہ کے لئے ختم کر دیااور اپنے علیٰ اخلاق اور لازوال کردار کی وجہ سے غیر مسلموں کے قلوب کو بھی فتح کیا پتھر اور گالی کے جواب میں بھی آپ کی زبان مبارک سے مشرکین کے لئے دعا نکلی ہر سو میلاد البنی ﷺکی محفلیں عنقاد پریز ہو ہیں آج میں جس دور میں وہاں پر انتے ٹائم نہیں ہو پھر بھی یہاں کافی ہیں اس موقع پر نعت خوان قاری محمد اسحاق،محمد طارق سطانی ،ساجد نیازی ،سفیر حسیں ،محمد الیاس ،قاری ضمیرحسین نے خطاب کیا محفل کا اہتمام چوہدری مصفطے گجر نے کیا تھا آخر میں پیر سید عارف حسین شاہ پناگ نے دعاکی دعا میں تمام مسلمانوں کے لئے دعاکی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سب ڈویژن ڈڈیال میں اندھیری نگری ڈاکوراج ۔نامعلوم چور رات کی تایکی میں کریانہ سٹور ،ٹائر شاپ کے قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے پولیس کی گشت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام علاقہ اور تاجر برادری میں خوف و ہراس اور عدم تحٖفظ کا احساس شدت اختیار کرگیا تفصیلات کے مطابق یژن ڈڈیال میں چوروں ڈاکوؤں کر رحم کرم پر گزشتہ تین سالوں کے اند سینکڑوں چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے ناصر ٹائر سروس رٹہ ،اور کریانہ سٹور رٹہ کے تالے توڑکر ہزاروں روپے دوعد نیومکمل ٹائر سگریٹ ،دیگر اشیاء لے اڑے ذر یع کے مطابق رٹہ کے مقام گھر کے دروزے کے باہر ایک موٹرسائیکل چوری ہوا ہے اور رٹہ کے رہائشی مکانوں کے اندار قائم دوکانوں کے تالے بھی توڑے گئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ عرصہ سب ڈویژن ڈڈیال میں چوری اور ڈکیتی کی وار دتوں میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے ان میں بیشتر واردتوں کے کیسرپورٹ نہیں ہو ئی ہے عوام علاقہ اور تاجروں میں عدم تحفظ کا شدت اختیار کر گیا اور انہوں نے اعلی حکامسے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری افضل ڈھوک بوٹا بیول ، ڈاکٹر اسلم مرحوم کے چھوٹے بھائی تقدیر الہی سے وفات پا گئے

Ch Afzal of Dhok Boota passed away in Birmingham

چوہدری افضل ڈھوک بوٹا بیول ، ڈاکٹر اسلم مرحوم کے چھوٹے بھائی تقدیر الہی سے وفات پا گئے ہیں . ان کی نماز جنازہ آج کریڈلے ہیتھ مسجد میں ادا کی گئی اور آج میت کو پاکستان لے جایا جا رہا ہے ... اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

ملک پور کے رہائشی سائیں محمد شریف کی زوجہ اور سائیں محمد تنویر کی والدہ وفات پا گئیں

Wife of Sain M sharif passed away in Malik Pur

some image

(اسلام پورہ جبر/نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم/محمد انجم ملک )سائیں محمد شریف کی زوجہ اور سائیں محمد تنویر کی والدہ وفات پائیں گیئں ملک پور کے رہائشی سائیں محمد شریف کی زوجہ اور سائیں محمد تنویر کی والدہ وفات پا گئیں جن کو بعد نماز جنازہ ملک پور میں سپرد خاک کر دیا گیا.نماز جنازہ میں ہر طبقہء فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی رابطہ نمبر 0301 5581233

some image some image

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ))اسلام پورہ جبر کے صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے چےئرمین یوسی بیول نمبردار عباس کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )ممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست نے چےئرمین یوسی بیول نمبردار عباس کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ولواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ نمبردار عبدالقدیر، عبدالنصیر چوہدری،خان نواز ،حاجی محمدنذیر کاہلیاں والوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل کوری دولال راجہ عبدالمجید ممتاز قانون دان راجہ عبدالقیوم کے بھانجے سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ محمد اکرم کی وفات پر نہایت افسوس کا اظہار کہا اور مرحوم کے لیے دعا معغفرت کی۔

Picture of the Day

PTI Supporters in Kotli Sattian, Picture by Naveed Ahmed Satti

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image