Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 28th November 2017 ----- 9th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سکرانہ یوسی منیاندہ میں مکان کی تعمیر کے تنازعہ پر ماں بیٹا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

Mother and her son shot dead over land dispute in Sakrana, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ دیوار تعمیر کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا ،آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے ماں بیٹا کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاں بحق ہونے والا بیس سالہ شاہزیب گورنمنٹ کالج میں تھرڈ ائیر کا طالبعلم تھا فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمی ہونے والے دونوں باپ بیٹا تھے۔یہ لرزہ خیز واقعہ یوسی منیاندہ کے گاؤں سکرانہ میں پیش آیا

محمد وقار ولد عطار حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بھائی محمد اشفاق ہانگ کانگ میں مقیم ہے ، آٹھ برس قبل ہم نے 18 کنال پر مشتمل رقبہ خریدا تھا جس کا ملزمان نے سول کورٹ میں کیس دائر کر رکھا ہے ۔پیر کی صبح ملزمان متنازع جگہ پر تعمیرات کر رہے تھے جنہیں میری بھاوج شبانہ ناز اور بھتیجے شاہ زیب نے ایسا کرنے سے منع کیا جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور پسٹل نکال کر ان پر گولیاں برسانی شروع کردیں جس کے نتیجہ میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر مقتولہ شبانہ ناز کا بھائی سجاد اکمل کیانی اپنے بیٹے شہر یار کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جن کو دیکھتے ہی ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں باپ بیٹا بھی زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے باپ بیٹے اور مقتولین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں مقتولین کا پوسٹمارٹم ہونے کی بعد ان کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

کلر سیداں پولیس نے ملزمان کلیم الرحمان اور اس کے ودنوں بیٹوں صائم کلیم اور شفیق کلیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مقتولہ شبانہ اشفاق سابق ناظم یوسی منیاندہ محمد تاج کیانی کی خواہر نسبتی اور وائس چیئر مین توفیق تاج کیانی کی خالہ تھی۔

مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ماں بیٹا کی نماز جنازہ آج بروز منگل دن تین بجے سکرانہ براستہ بیکڑ آباد میں ادا کی جائے گی ۔

Kallar Syedan; A Mother and her son have been shot dead, while two further people are seriously injured over land dispute, The tragic incident happened in village Sakrana, UC Manianda in Tehsil Kallar Syedan. Police case has been registered against Kaleem Ur Rehman and his sons Saim and Shafiq for the attack and murder.

According to Kallar Syedan police, who told pothwar.com, that, a row had broken out between the relatives over a construction of a house in village Sakrana, The heated row led to Shazaib, 22 son of Mohammad Ashfaq now settled in Honk Kong, being shot dead along with his mother Shabana Naz.

Further two people were also injured identified as Sher Yar and Sajjad, Both men were taken to THQ hospital in Kallar Syedan, before being transferred to hospital in Rawalpindi.

Kallar syedan police are investigating the incident, it is alleged that those responsible for the murder fled but one has been arrested. The bodies of murdered and son were handed back to the family after post mortem and namaz e janaza will be held today Tuesday at 3pm.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

(پیرس(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،زاہد مصطفی اعوان سے -----رواں سال میں بحیرہ روم اور خشکی سے یورپ جانے کے لیے پناہ گزین اپنی زندگیوں کو داو پر لگانے کے عمل کا جاری رکھے ہوئے ہیں انٹر نیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM)نے اطلاع دی ہے کہ یورپ کی بحیرہ روم کے کنارے واقع سرحدیں پناہ گزینوں کے لیے 147جان لیوا ترین148 علاقے ہونے کی خصوصیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق امسال کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے کی کوشش کے دوران راستوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 80 ہے۔آئی او ایم کی رپورٹ کے مطابق ان پناہ گزینوں کی اکثریت سمندر میں ڈوب کر یا پھر خشک علاقوں سے گزرتے وقت پیاس سے ہلاک ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تقریباً تین ہزار افراد بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے کی کوشش کے دوران جان بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ جنوری 2000 سے ابتک بحیرہ روم میں ڈوبنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 33 ہزار 800 ہے۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

فیض آباد میں جاری دھرنے کے خاتمے پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ فیض آباد میں جاری دھرنے کے خاتمے پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ٹی چوک سے مظاہرین کے چلے جانے کے بعد روات سے پیر ودھائی اسلام آباد اور راولپنڈی راجہ بازار کے لیے ٹریفک معمول کے مطابق چل پڑی ۔عام افراد نے صورتحال کا معمول پر آنے پراطمینان کا اظہار کیا جبکہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ بار بار کے دھرنوں سے اسلام آباد حکومت بری طرح سے کمزور ہوئی اوریہ بات ثابت ہو گئی کہ کوئی بھی جتھہ اسلام آبا د پر لشکر کشی کر کے نظام زندگی تلپٹ کر سکتا ہے ۔حکومتی رٹ کہئیں بھی نظر نہ آئی بعض لوگوں کے مطابق حکومت ابتداء میں ہی ایک وفاقی وزیر کی قربانی دے دیتی تو اس سے آج جگ ہنسائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔حکومت کی بے بسی پر لوگ مختلف تبصرے کرتے رہے جبکہ کئی افراد اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پربھی رائے زنی کرتے رہے ۔

 

جامعہ مسجد قبا موہڑہ وینس کنوہا میں میلاد النبیﷺ کی تقریب تین دسمبر بروز اتوار دن بارہ بجے منعقد ہو رہی ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جامعہ مسجد قبا موہڑہ وینس کنوہا میں میلاد النبیﷺ کی تقریب تین دسمبر بروز اتوار دن بارہ بجے منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت عابد وحید گیلانی کریں گے ،تقریب سے پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی ،سید رومان علی،سید مقصود حسین شاہ،خرم ظہئیر گیلانی ،حافظ محمد نسیم،حافظ یاسر وارثی اور دیگر خطاب کریں گے جبکہ صبح دس بجے میلاد النبی کا جلو س بھی نکالا جائے گا۔

دارالعلو م مہریہ چشتیہ سنمبل سموٹ میں ایک عظیم الشان جلسہ جشن میلاد مصطفےﷺ

some image

سرصوبہ شاہ(ننائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔ دارالعلو م مہریہ چشتیہ سنمبل سموٹ میں ایک عظیم الشان جلسہ جشن میلاد مصطفےﷺ و دستار فضیلت ہورہا ہے جس میں تلاوت قاری محمد رفیق نقشبندیARY QTVؒ ٓلاہور نے کی اور خصوصی خطا ب پیر سید شمس الرحمن مشہدی خطیب اعظم سیال شریف کا نے کیا۔خصوصی نعت شریف ریاض احمد قادری راولپنڈی کی ہوئی ۔ دیگر نعت خوانوں میں ما سٹر نعیم اختر نقشبندی حا فظ ندیم اختر کلیامی یہ بابرکت محفل زیر صدارت پیرسید سلطان علی شاہ ہمدانی اور زیرنگرانی حضرت علامہ حافظ وقاری محمد شفیق سلطانی کے ہوئی۔آخر میں بچوں کی دستار بندی ہوئی۔

سرصوبہ شاہ بازار میں دھرنے کی حمائت میں سرصوبہ شاہ کے باراز تمام دوکانداروں نے اپنی دوکانے بند کر کے پرامن ریلی نکلی

some image

سرصوبہ شاہ(ننائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔سرصوبہ شاہ بازار میں دھرنے کی حمائت میں سرصوبہ شاہ کے باراز تمام دوکانداروں نے اپنی دوکانے بند کر کے پرامن ریلی نکلی اور بازار کے چوک میں مقامی علما اکرام نے خطاب کیا جن میں راجہ ارشد،حافظ اکرام ضیائی،قاری نسیم اخترارشدی،حافظ عبدالروف،صاحبزادہ حافظ وقاری عاصم شریف نقشبندی،نے جبکہ دعا پیر خلفیہ حاجی محمد شریف نے کی۔مقرین نے حکومت کو شدید تنقیت کا نشانہ بنا۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی اٹھارویں سالگرہ،چیئرمین محمد نصیر راجہ اور جملہ ٹیم کو خراج تحسین۔خطہ پوٹھوار و آزاد کشمیر کمیونٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار،استحکام پاکستان اور عالم اسلام کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سہوٹ کلیال کلر سیداں،گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے میڈیا سنٹرو رہائش گاہ چوہدری سجاد حسین،چوہدری عمران قمرمیں زیر صدارت انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر پوٹھوار ڈاٹ کوم کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،پوٹھوار ڈاٹ کو م نے چےئرمین محمد نصیر راجہ کی قیادت میں گزشتہ اٹھارہ سالوں پر محیط عرصہ میں سیاسی،سماجی،فلاحی، معاشرتی اور مذہبی خبروں کو نیک جذبات کے ساتھ پیش کر کے خبر کی دنیا میں اہم مقام حاصل کیا ہے،محمد نصیر راجہ اور جملہ ٹیم کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا،حاجی چوہدری محمد یونس منہاس یوکے،چوہدری غالب حسین جاپان،محمد زرین بھٹی یو کے،حاجی منیر بھٹی یو کے،پنوں خان منہاس یو کے،ملک افتخار ہانگ کانگ اور بہت بڑی تعداد جو خطے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کی علاقے کے لئے خدمات کو سراہا گیا،گزشتہ کئی سالوں کی طرح امسال بھی تقریب سجانے میں چوہدری نذر خان ناروے،چوہدری سجاد حسین یو اے ای، چوہدری عامر حسین یو کے،چوہدری محمد عدنان یو کے،راجہ محمد رفیق یو اے ای،راجہ عاشق محمود یو اے ای،سابق کونسلر چوہدری وحید امجدنے اہم کردار ادا کیا،ہم دنیا بھر میں مقیم دوستوں کے شکر گذار ہیں کہ جنہوں نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں پیغامات سے نوازا،اس تقریب کو چار چاند لگانے والوں میں انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،حاجی چوہدری محمد رشید،راجہ افتخار احمد پکھڑال،ایس ایم محمد الیاس راجہ،چوہدری وادی حسین پکھڑال،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،سینئر صحافی جہانگیر افضل ہاشمی،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ،ماسٹر ارشد محمودبھٹی،حبیب الرحمن قریشی،انوار الحق راجہ،وقاص الرحمن وارثی،ملک یاسر ،راجہ فیصل صغیر،ممراز شیخ، محمد انجم ملک،ڈاکٹر ربنواز راجہ،چوہدری وقاص گجر ، چوہدری محمد جہانگیر ،راجہ طیب کلیال،ملک جہانگیر احمد،چوہدری طالب حسین،امجد حسین بگھاروی،بابر شہزاد،محمد جاوید چشتی،جاوید اقبال پرنس،وحید راجہ،پرویز بھٹی، وقار بھٹی،چوہدری محمد اخلاق،راجہ محمد وقاص،راجہ محمد شہزاد، حافظ محمد احتشام،شاہزیب فاروق،چوہدری فیضان ،چوہدری اکرام سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی،پرنسپل محی الدین اسلامک یونیورسٹی سہوٹ علامہ اللہ دتہ نے عالم اسلام ،استحکام و خوشحال پاکستان،پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جملہ ٹیم و کمیونٹی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی، خوبصورت کیک ،،سوغات بیکرز،کی جانب سے پیش کیا گیا، نمائندہ گان پوٹھوار ڈاٹ کوم کو چوہدری سجاد حسین یو اے ای،چوہدری عامر حسین یوکے کی جانب سے اٹھارویں سالگرہ کی مناسبت سے شیلڈ پیش کی گئیں۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

حکومتِ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، قاضی ظہور الحق

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ حکومتِ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، قاضی ظہور الحق۔ حکومت پنجاب کے تعلیم کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بدولت پنجاب کے کے تعلیمی اداروں کی نہ صرف ظاہری حالت بلکہ تعلیمی حالت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس کی بدولت سرکاری تعلیمی ادارے بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے برابر بلکہ ان سے بہتر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ مدارس کی نرسری پریپ اور دیگر کلاسز میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے۔ انھوں نے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہا۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے پنشر حضرات جن کی عمر یکم جولائی 2017سے 80سال یا اس سے زائد ہے اور یہ 2001سے پہلے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں وہ اپنے بقایہ جات کے حصول کے لیے اپنی درخواست اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب لاہور میں فوری جمع کرائیں۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

جیوڑہ تا پدریاں پڑکہ سڑک کے لیے شاہد خاقان عباسی کی طرف سے45لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفر اقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مرزا مسعود کی درخواست پر شاہد خاقان عباسی کی طرف سے 45لاکھ روپے کی گرانٹ جاری۔جیوڑہ تا پدریاں پڑکہ سڑک کے لیے شاہد خاقان عباسی کی طرف سے45لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری ہوئی جس کا گذشتہ روز افتتاح ہوا۔اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مرزا مسعود کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفر بگہاروی اور وائس چیئرمین مرزا مسعود کی خصوصی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاوں جیوڑہ تا پدریاں پڑکہ سڑک کے لیے 45لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کری دی جس کا گذشتہ روزچیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مرزا مسعود نے ہمراہ جنرل کونسلر رحاجی مرزا جہانگیر ، راجہ ذوالفقارعلی ستی ، راشد محمود ستی ،ٹھکیدارراجہ ساجدآف ہوتھلہ اور دیگر معززین کے سٹرک کا افتتاح ہوا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مرزا مسعود نے کہا کہ انشاء اللہ اپنی یوسی کے تمام مساہل حل کر یں گے عوام سے کیے ہوئے ایک ایک وعدئے کی پاسداری کر یں گے ۔اس موقع پر علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفر بگہاروی اور وائس چیئرمین مرزا مسعود کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

some image

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں انجمن فدایان رسول ﷺکی میٹنگ 12ربیع الاول کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں انجمن فدایان رسول ﷺکی میٹنگ 12ربیع الاول کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی کہوٹہ شہر میں تیاریاں عروج پر شہر کو دلہن کی طرع سجایا جائیگاجبکہ دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کو بر قی قمقمے سے سجا دیا ،شہر میں خوبصورت بینرز سے بھی سجا یا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں تیاریاں عروج پرہیں مر کزی جامع مسجد کہوٹہ میں انجمن فدایان رسولﷺکے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور مرکزی جامع مسجد کمیٹی کہوٹہ کے راجہ امتیاز عالم کے زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی جامع مسجد کہوٹہ کے خطیب مولانا ادریس ہاشمی،پروفیسر عبد الصبور سیفی ،شیخ عبد الشکور رانا،شیخ محمو دحسین،چوہدری قیصر جنداران ، شیخ خالد ، رانا غلام مر تضی ،حاجی ملک منیر اعوان ،شیخ زاہد سیفی،صوفی قیوم ،عابد چاٹ والا، شیخ اشتیاق احمد،شیخ فارس محمود ،راجہ احمر اور دیگر کمیٹی کے ارکان نے شر کت نے اس سلسلے میں تمام پروگرام حتمی شکل دے دی ہے۔جلوس صبح10بجے مر کزی جامع مسجد سے روانہ ہو گا جہاں وہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا واپس مرکزی جامع مسجد اختتام پزید ہو گا جبکہ شمع محمد ﷺکے پروانوں کے چہرے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کہوٹہ شہرمے معزز دوکاندارشہرکواس طرع سے سجاتے ہیں کہ کہوٹہ کے گردنواع کے دیہات اورآزاد کشمیر سے لوگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں ۔

some image

راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ ۔ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے راجہ صغیر احمدآف مٹور کی بھرپور حمائت

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ ۔ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے راجہ صغیر احمدآف مٹور کی بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا ۔الیکشن قریب آتے ہی راجہ صغیر احمد کی مقبولیت 2013کے الیکشن سے دو گناہ زیاد ہ ہو گئی ۔ عوامی قاقلے جوق در جوق راجہ صغیر احمد کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ 2018میں پی پی ٹو کا MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور ہو گا ۔ عوام کے لیے درد دل رکھنے والے اس عظیم انسان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزرتا ہے ۔حلقہ پی پی ٹو میں راجہ صغیر احمد آف مٹور کے تمام کارکن، ورکر اور سپورٹر اپنے محبوب لیڈر کی کامیابی کے لیے اپنا تن ، من ،دھن نچاور کر دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل چوآخالصہ کے گاوں موہڑہ لنگڑیال کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ ہو ئی جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری لیاقت ،چوہدری سہراب ، چوہدری عدیل ،چوہدری وقاص (بحرین ) امجد حسین انجم ، راجہ فیضان لنگڑیال،راجہ نذاکت حسین پپولنگڑیال ، راجہ توصیف لنگڑیال ،راجہ احسن علی لنگڑیال ، راجہ سہیل اصغر لنگڑیال ، راجہ فیصل یعقوب ، راجہ طبیب کلیال ، کامران بٹ ڈھوک مغلاں ، سرفرازسیٹھی ڈھوک مغلاں اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پرموجود تمام افراد نے خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹور کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور کہا کہ راجہ صغیر احمد وہ واحد سیاسی شخصیت ہیں جو عوامی لیڈر ہیں ہر خاص و عام کے درمیان موجود ہوتے ہیں اور سب کے ساتھ برابری کا بر تاوکرتے ہیں کسی میں چھوٹا بڑا کوئی بھی نہیں ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں راجہ صغیر احمدآف مٹور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

مسلمان اپنے آقا کا میلاد نہای ت ادب و احترام کے ساتھ مناہیں گئے ۔ راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے کہا کہ مسلمان اپنے آقائے کا میلاد نہائت ادب و احترام کے ساتھ مناہیں گئے ۔نبی آخرت الزماں حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ تمام امہ مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے آپﷺکی آمد باعث رحمت تھی،اور قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اے حبیبﷺفرما دیجئے کہ اللہ کے فضل وکرم پر خوب خوشیاں مناؤ،قرآن پاک کی اس آیت سے واضح ہو جاتا ہے ہمیں اللہ پاک کی تمام تر نعمتوں اور اللہ پاک کے فضل و کرم کا شکر ادا کرنا چاہیے ،ہمیں اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کالاکھ بار شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ آنکھیں بھی نعمت ہمارا یہ چلنا پھرنابولنا بھی نعمت ،یہ اللہ پاک کی وہ نعمت ہے جس کا لاکھوں بار شکر بھی ادا کیاجائے تو کم ہے ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ جو لوگ عرب کی تاریخ سے واقف ہیں،وہ اس بات کو بہتر طریقے سے سمجھے گئے کہ آپ ﷺ کی آمد نہ صرف عرب والوں کے لئے بلکہ کائنات کی ہر مخلوق کے لئے باعث برکت ہے ، آپﷺکی آمد سے پہلے اہل عرب والے اندھیروں اور جالیت کا سفر کررہے تھے مگر آپ ﷺ کی آمد کے بعداہل عرب سے جاہلیت کے بادل چھٹ گئے،امیر غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق مٹ گیا آپ ﷺ نے فرمایا کسی امیر کو کسی غریب پر کسی کالے کو کسی گورے پر کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ،فوقیت صرف تقویٰ کی بنا پر حاصل کی جا سکتی ہے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔

تحریک آزادی کے فنڈز سے لندن میں جا کر بے ہودہ انڈین لڑکیوں کا ڈانس دیکھنے والے صدر آزاد کشمیر کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحریک آزادی کے فنڈز سے لندن میں جا کر بے ہودہ انڈین لڑکیوں کا ڈانس دیکھنے والے صدر آزاد کشمیر کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے انھوں نے کلب میں شراب و شباب اور انڈین لڑکیوں کا ڈانس دیکھ کر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کشمیر فنڈز سے لاکھوں روپے خرچ کر کے تحریک آزادی کے مقاصد اجاگر کرنے کے بجائے تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل کہوٹہ کے صدر قاضی عبدالقیوم نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جنرل سیکرٹری نثار احمد خان ، سیکرٹری اطلاعات عبدلمجید لودھی ، محمد اشرف کیانی ،اصغر حسین کیانی اور دیگر نے شرکت کی انھوں نے شدید الفاظ میں اسکی مذمت کی اور انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے اور کہا کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر 8لاکھ بھارتی فوج ظلم ڈھا رہی ہے پاکستانی حکومت اور آزاد کشمیر حکموت آواز بلند کرے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

چک بیلی خان کے بازاروں میں پیشہ ور بھکارنوں اور خواجہ سراؤں کی بھر مار کی وجہ سے بازار بدکاری کے ماحول کے فروغ کا باعث بننے لگے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے بازاروں میں پیشہ ور بھکارنوں اور خواجہ سراؤں کی بھر مار کی وجہ سے بازار بدکاری کے ماحول کے فروغ کا باعث بننے لگے ہیں رزقِ حلال کمانے کے لئے بنائی جانے والی دکانیں جو نہی کھلتی ہیں پیشہ ور بھکارنیں ساتھ ہی آکر نوجوان دکانداروں گھیرا ڈال لیتی ہیں عزت و غیرت سے عاری یہ بھکارنیں گاہکوں کی موجودگی میں بھی فحش کلامی سے باز نہیں آتیں ان کا سب سے بڑا ٹارگٹ آٹو ورکشاپس میں موجود موٹر مکینکس کے وہ شاگرد ہوتے ہیں جنہیں سکول نہ پڑھنے کی وجہ سے گاڑیوں کا کام سیکھنے ورکشاپس میں بھیجا جا تا ہے یہ نو عمر جن کی تربیت میں پہلے ہی کمی ہوتی ہے ان فحش بھکارنوں کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں بات صرف بے راہ روی تک ہی نہیں رہتی بلکہ ورکشاپس سے چوری کر کے ان فحشاؤں کے پیٹ بھرنے کے لئے مزید برائیوں میں بھی پھنستے چلے جاتے ہیں رہی کسر خواجہ سرا اور خواجہ سراؤں کے روپ میںآنے والے مرد نکال دیتے ہیں جن کا فحش لباس ہی بازار میں آنے والے ہر عزت دار کا سر شرم سے جھکا دیتا ہے بدقسمتی سے پولیس سمیت کوئی بھی ذمہ دار اس طرف توجہ نہیں دیتا عوامی حلقو نے ذمہ دار اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دے کر نسلِ نو کو تباہی سے بچایا جائے ۔

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں لگائی جانے والی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں فوج کا کردار قابلِ تحسین ہے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی پی5کے راہنما چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں لگائی جانے والی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں فوج کا کردار قابلِ تحسین ہے بد قسمتی سے جو کام حکومت کا بنتا تھا وہ فوج نے کر دکھایا نا اہل حکومت کے غلط فیصلوں نے ملک کو اس نوبت تک پہنچا دیا تھا کہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جاتا لیکن خدا کا شکر ہے کہ ملک بڑی تباہی سے بچ گیا اب ضروری ہے کہ حکومت مستعفی ہو کر نئے انتخابات کروائے کہیں ایسا نہ ہو کہ نااہلوں کی یہ حکومت ملک کو کسی اور بڑے بحران سے دوچار کر دے

some image

۔ دیرینہ دشمنی کا شا خسانہ تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا بٹ میں پانچ افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دیرینہ دشمنی کا شا خسانہ تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا بٹ میں پانچ افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان روانہ کر دیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق مقتول کی والدہ نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شام 5بجے کے قریب میں اور میرا بیٹا عمران ولد عبدالخالق گھر میں موجود تھے عمران گھر کے قریب دوکان سے سگریٹ لینے کے لیے نکالا تو اس کے پیچھے پیچھے میں بھی گھر کا سواد سلف لینے نکلی جب میں اور میرا بیٹا دوکان کے سامنے پہنچے تو سامنے سے محمد سلیم مسلح8MMرائفل ،ناصر اقبال مسلح کلاشنکوف ،شاہد اقبال مسلح کلاشنکوف آگے جبکہ ہماری پچھلی جانب گلی سے راشد مسلح 7MMرائفل ،ظفر اقبال مسلح کلاشکوف آگے اور ہمیں گھیر لیا ناصر اور ظفرنے للکارا کہ عمران آج زندہ بچ کر نہ جائے سلیم ،شاہد ،ناصر نے ہم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی میرا بیٹافائرنگ سے بچنے کے لیے گیٹ کی جانب بھاگا تو سلیم نے سیدھا فائر میرے بیٹے پر کیا جو اسے بائیں ٹانگ پر لگا یہ مضروب ہو کر گر پڑا ہو گیا اس کے بعد تمام ملزمان نے مجھے پر فائرنگ کی میں خوشی قسمتی سے بچ گی پولیس نے زیر دفعہ302/148/149کے تحت مقدمہ درج کر لیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ داتا بٹ میں قتل ہونے والے نوجوان کو آہوں سیسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاؤں داتا بٹ میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے عمران خالق کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں داتا بٹ ادا کر دی جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دیہی واٹر سپلائی سکیموںکے کنٹرول کیلئے ہر تحصیل میں سات رکنی (کمیٹیاں)سی بی اوز تشکیل دیدی ہیں

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دیہی واٹر سپلائی سکیموںکے کنٹرول کیلئے ہر تحصیل میں سات رکنی (کمیٹیاں)سی بی اوز تشکیل دیدی ہیں۔جن کے سربراہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے۔ہر دیہی تحصیل میں کمیٹی(سی بی اوز)میں چیئرمین،جنرل سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اورمقامی آبادی کے کم از کم پانچ افراد ہوں گے۔دیگر ارکان میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر،سب انجینئر پی ایچ ڈی اور سیکرٹری یونین کونسل ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے کوارڈینیٹ کرکے پندرہ دنوں میں سی بی اوز کو رجسٹرڈ کرائیں گے۔یہ واٹر سکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے تعمیر کی گئیں ہیں۔سی بی اوز ان کے آپریشن اور مینٹی نینس کی ذمہ دار ہوں گی۔

 

فیض آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باوجود راولپنڈی کی انتظامیہ کوئی قابل ذکر کارکردگی یا حکمت عملی دکھانے میں کامیاب نظر نہیں آ رہی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔فیض آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باوجود راولپنڈی کی انتظامیہ کوئی قابل ذکر کارکردگی یا حکمت عملی دکھانے میں کامیاب نظر نہیں آ رہی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن جنہوں نے چند روز قبل چارج لیا145 اور چارج لیتے ہی فیض آباد دھرنے کا جائزہ لیا تھا145 اُنکی طرف سے کوئی اہم ہدایت تاحال میڈیا کو جاری نہیں ہوئی۔ یہی حال راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا ہے۔ ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے باوجود ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا۔ انتظامی اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سرکاری افسران سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن کوئی افسر کوئی قابل ذکر حکمت عملی بتانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ بار بار کے سوال کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی صرف اتنا ہی بتا سکے کہ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے جبکہ انتظامی افسران کی اکثریت نے چپ سادھے رکھی۔ کئی افسران تو کنی کتراتے رہے145 حالانکہ حال ہی میں تین اسسٹنٹ کمشنروں کو مجسٹریٹس کے اختیارات بھی مل گئے ہیں لیکن وہ بھی فیلڈ میں دکھائی نہ دیئے۔ افسران حکمت عملی کو مخفی رکھنے کی کوششوں میں مصروف نظر آئے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے 27اور 28نومبر (پیر اور منگل) کو ہونے والے سٹیٹسٹکس اور کیمسٹری کے پریکٹیکل ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) کی ہدایت کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 27اور 28نومبر (پیر اور منگل) کو ہونے والے سٹیٹسٹکس اور کیمسٹری کے پریکٹیکل ملتوی کر دیئے ہیں ، ترجمان راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق دونوں مضامین کے پریکٹیکل کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

احتجاجی دھرنا میں موجود پولیس اہلکار امجد نامی قادیانی نےاسلام قبول کر لیا

کوٹلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- شہید چوک کوٹلی آزادکشمیر میں دھرنا میں موجود ایک قادیانی پولیس اہلکار امجد نے دوران ڈیوٹی اپنے افسران کی موجودگی میں اسلام قبول کر لیا دھرنےمیں امجد کے اسلام قبول کرنے کے بعد فضا نعروں سے گونج اٹھی سب لوگوں نے امجد کو اسلام قبول کرنے ہر مبارکباد دی مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور امجد کو گلے مل مل کر ہار پہنائے گے- امجد نےدھرنے میں تقریر سننے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا -

Picture of the Day