Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 27th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ٹیکسلا کے علاقہ محلہ مکراں میں انگلینڈ پلٹ نوجوان پرنامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ

British Pakistani is shot and injured on arrival in his native village in Pakistan

some image some image

Above; Syed Faizan Naqvi of Croydon, London and door riddled with bullets in his native village in Taxila

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا کے علاقہ محلہ مکراں میں انگلینڈ پلٹ نوجوان پرنامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ ، نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزمان موقع ورادت سے فرار، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ محلہ مکراں کے رہائشی تیس سالہ فیضان نقوی کے گھررات گیارہ بجے کے قریب انکی رہائش گاہ محلہ مکراں میں کوئی اجنبی شخص آیا اور گھر کے دروازے پر دستک دی ،جونہی فیضان باہر نکلا اس نے فائرنگ شروع کردی،جس سے فیضان نقوی شدید زخمی ہوگیا جسے اہل خانہ نے فوری طور پر سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کیا،فیضان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ فیضان چار روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آیا تھا، اہلخانہ کے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں،ادہر پولیس تھانہ ٹیکسلا نے اہل خانہ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا،اور کسی کی تفتیش شروع کردی۔

Taxila; Syed Faizan Naqvi was shot and injured when he arrived in his native village in Taxila, According to the police, Faizan Naqvi arrived in village Mohalla Makran, Taxila from Croydon, England.

At 11pm a unknown armed man knocked at their front door, Faisal Naqvi went to open the door and the armed men started to shoot, the front door was hit with hail of bullets.

Faizan Naqvi was injured and taken to the hospital where he is recovering and is very lucky man to survive the attack, Faizan family told pothwar.com that they have no enemies in the area and do not know why Faizan was targeted.

Taxila police have registered a attempted murder case and are investigating while the family is living in fear after the incident.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن سلاؤ کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اُن کو خراج عقیدت پیش

سلاؤ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن سلاؤ کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سلاؤ کے صدر ملک مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم جیسی عظیم شخصیت کی رہنمائی میں دنیا میں ایک مسلم ریاست کا وجود اللہ تعالیٰ احسان عظیم ہے قائد اعظم جیسی شخصیت صدیوں بعد کسی قوم کو نصیب ہوتی ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستان جیسی عظیم اسلامی سلطنت وجود میں آئی قائد اعظم نے آزادی کی جنگ اس لئے لڑی تاکہ برصغیر کے مسلمان آزادی سے اپنے ملک میں زندگی گذار سکیں اور پاکستان اسلامی دنیا کی رہنمائی کرے وزیر اعظم نواز شریف قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں دنیا کا عظیم ملک بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کا یوم پیدائش کا ایک دن ہونا بھی اس بات کی غمازی ہے کہ میاں نواز شریف قائد اعظم کے پاکستان کو سازشوں کے باوجود ایٹمی قوت بنانے کے بعد مضبوط معاشی اور فلاعی ریاست بنانے میں کامیاب ہوں گے خطیب سلاؤ علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ نے خطاب کرتے کہا کہ قائد اعظم پاکستان حاصل کرنے میں اس لئے کامیاب ہوئے کہ اُن کے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں تھا

قائد اعظم اور اُن کے رفقا قومی جذبہ سے سرشار تھے جس کی بدولت اُس وقت کے مشائخ عظام نے بھی پوری قوت کے ساتھ میدان عمل میں آ کر اُن کی حمایت کا اعلان کیا پاکستان کے حکمران اور عوام اللہ اور رسولﷺ کے نظام اور قائد اعظم کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی فلاع پا سکتے ہیں جنرل سیکر ٹری آی یو خضر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کی حفاظت کا حق ادا نہ کر سکے اوردشمن کی سازش سے ملک دو لخت ہو گیالیکن وزیر اعظم نواز شریف نے جب سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاہے دشمن بھارت پر پاکستان کا خوف ہے انشااللہ اب ہم نواز شریف کی قیادت میں قائد اعظم کے پاکستان کی حفاظت کا مشن جاری رکھیں گے ایڈیشنل سیکر ٹری چوہدری افضل نے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اصول ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں اُن پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک مثالی قوم بن سکتے ہیں اس موقع پر مشہور نعت خوان رانا محمد ارشد سہروردی نے حضور ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ خطیب سلاؤ علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ نے قائد اعظم کے ایصال ثواب اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

some image some image

پاکستان مسلم لیگ ن سلاؤکے زیر اہتمام قائد اعظم اور وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ملک مظہر‘آئی یو خضر‘چوہدری افضل چوہدری رفیق‘راجہ سہیل‘رانا ارشداور خطیب سلاؤ سید شاہ مجتبیٰ شاہ دیگر کاکنوں کے ہمراہ کیک کاٹنے کے بعد قائد اعظم کے ایصال ثواب اور وزیر اعظم نواز شریف کی درازی عمر کی دعا کر رہے ہیں

حضور اکرم صل علی علیہ و آلہ و سلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتی ہیں- حافظ عدنان

Millad organised by M Amjad in Slough

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،  افتخار وارثی)---- حضور اکرم صل علی علیہ و آلہ و سلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتی ہیں- خوش نصیب لوگ ہیں جو آقا کے میلاد کی محفلیں اپنے گھروں میں سجاتے ہیں اس بات کا اظہار خطیب جامع مسجد سلاو ڈائمنڈ روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے محمد امجد کی طرف سے سجائی گئی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے مزید کہا کہ امجد صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں اتنی خوبصورت محفل اپنے گھر میں سجائی حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے مزید کہا کہ محمد امجد ہرسال اپنے گھر واقع سینٹ جونز روڈ سلاو میں میلاد کی محفل سجاتے ہیں- محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت سلاو کے مشہور نعت خواں خالد صاحب نے پیش کی- امجد صاحب نے آخر میں تمام عاشق رسول اللہ ص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس میلاد کی محفل میں شرکت کی

Slough - For more details, Please watch the video below...

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جیسے سیاستدان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، حسن نثار

Interior minister Ch Nisar Ali Khan can make change in Pakistan, Hassan Nisar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جیسے سیاستدان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں چوہدری نثار علی خان نے اپنی تیس سالہ سیاست میں اپنے دامن کو کسی بھی طرح دنیا کی غلاظت اور لالچ سے بچا کر رکھا ہے اور یہ بات ہمارے آج کے معاشرے میں بہت دشوار ہے ان خیالات کا اظہار معروف تجزیہ نگار حسن نثارنے بلدیہ کلرسیداں کے رکن شیخ عبدالقدوس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جیسے لوگ ہی اس قوم کو منزل کی طرف لے جا سکتے ہیں جن لوگوں کے اپنے دامن داغدار ہوں وہ قوموں کی رہنمائی نہیں کر سکتے شیخ عبدالقدوس نے حسن نثار کے بیان پر ا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان پورے ملک کے لیئے باعث فخر شخصیت ہیں ۔

والد کا جنازہ پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر سی پی او راولپنڈی کے خلاف چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخاب کے لوگ سراپا احتجاج

Friends and relatives fury at CPO Pindi for not allowing jailed man to attend fathers funeral in Kallar Syedan

کلرسیداں ( قیصراقبال ادریسی نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام )۔۔۔۔ والد کا جنازہ پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر سی پی او راولپنڈی کے خلاف چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخاب کے لوگ سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت افتخار ملنگی کے والد محترم گزشتہ دنوں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ کے لیے اڈیالہ جیل میں حوالاتی متوفی کے بڑے بیٹے مختار خان کو والد کا پے رول پر نمازہ جنازہ پڑھنے کے لیے سی پی او راولپنڈی نے اجازت دینے سے انکار کردیا جس سے نماز جنازہ میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات نے سخت غم و غصے کااظہار کرتے ہوے کہا کہ قانون موجود ہونے کے باوجود سی پی او راولپنڈی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور بیٹے کو والد کا جنازہ پڑھنے کی اجازت نہ دی جس پر پاکستان بار کونسل کے ظفر کندوال ایڈووکیٹ، راجہ محمد فرازخان ایڈووکیٹ، راجہ شاہد محمو د ایڈووکیٹ ، ملک محسن کلیامی ایڈووکیٹ ، چوہدری اظہر محمود ایڈووکیٹ ، ضمیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے سی پی او راولپنڈی کے ناروا سلو ک پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ حوالاتی مختار خان کے بھائی راجہ آفتاب ربانی اور راجہ لطیف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے سی پی او کے ناروا سلوک کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نادرا نے خواتین کے لیے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنا دیا

Nadra makes regulation changes for women in order to get Nadra card more easily

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام )۔۔۔ نادرا نے خواتین کے لیے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنا دیا ، ملک میں خواتین کی بھرپور رجسڑیشن کی نئی پالیسی کے تحت خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود خاندان کے کسی بھی حقیقی رشتہ دار جس میں ولد والدہ ، بھائی بہین اور خاوند شامل ہیں کی تصدیق اور ضمانت پر شناختی کارڈ جاری کردیا جائے گا ایسی خواتین جن کے پاس نکاح نامہ موجود نہ ہو وہ اپنے خاوند کے ساتھ بنوانا چاہتی ہیں انہیں اشٹام پیپر پر بیان حلفی دینا ہو گا ،نادرا ذرائع کے مطابق اس پالیسی کے تحت ملک میں خواتین کی رجسڑیشن زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے خواتین کو آسانیاں فراہم کرنے کی پالیسی متعارف کرائی ہے، قبل ازیں اس طرح کے کیسز میں کاغذات کی عدم دستیابی پر شہریوں کو کورٹ کیس کرنے کے لیے کہا جاتا تھا اس پالیسی سے کورٹ کیسز سے شہریوں کو چھٹکارہ مل جائے گا ۔ عوامی حلقوں نے خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کم کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انصر محمود بھٹی ولد علی افسر بھٹی کی دعوت ولیمہ کا انعقاد ڈھوک سرھل میں کیا گیا،دوست و احباب کی بھر پور شرکت

Walliam celebration of Ansar Mahmood Bhatti takes place in Dhok Sarhal, Nala Musalmana

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک سرھل،نلہ مسلماناں،علی اصغر بھٹی،علی اکبر بھٹی،علی احمد بھٹی،محمد زبیر بھٹی،محمد عظیم بھٹی،بابو محمد لطیف،حاجی عبد الغنی،محمد فرید بھٹی،سابق امیدوار چےئرمین محمد تنویر بھٹی،محمد محفوظ بھٹی کے قریبی رشتے دار انصر محمود بھٹی ولد علی افسر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،ان کی شادی خانہ آبادی چوہدری فضل حسین مرحوم کی صاحبزادی سے انجام پائی،دوست و احباب،عزیز و اقارب کے اعزاز میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں چےئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،وائس چےئرمین ٹھکیدار راجہ بشارت،سابق امیدوار چےئرمین راجہ نثار کیانی،چوہدری نصرت اقبال بھٹھی یو کے،مسلم لیگی رہنماراجہ اصغر بھٹھی اسپین،راجہ فیصل کھناہدہ،پروفیسر ڈاکٹر ربنواز راجہ، پرویز اختر بھٹی،لیاقت علی بھٹی،پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،چوہدری محمد جمشید ،چوہدری واجد قاضیاں،چوہدری غلام حسین سمیت اہلیان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ادھر جاپان سے عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین چوہدری غالب حسین نے انصر محمود بھٹی کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک با دی ہے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

دی سمارٹ سکول میں کڈزفن فیئر کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب

Children at Smart school Kallar syedan enjoy fun gala day

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )چوہدری الفت حسین۔۔۔۔پرنسپل دی سما ر ٹ سکو ل ماہ رخ عا ر ف نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں اعلی تعلیم یافتہ اسٹاف بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر مامور کیا گیا ہے جن کا مقصد بچوں کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا کرنا ہے بچے قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ،آج کا بچہ کل کا قائد ہے،اس لئے ضروری ہے کہ والدین اور اساتذہ مل کر ان کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا تو ا ر کے روز کلر سیداں میں قائم ایک نجی تعلیمی ادارے دی سمارٹ سکول میں کڈزفن فےئر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں و ا لد ین ا و ر بچو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س مو قع پر سکو ل ہذ ا کا سٹا ف محمد یا سر سیف ا لر حما ن ،صا ئمہ خر م ،ر ا بعہ ا ر با ب کر ن نذ یر خد یجہ کو ثر ،محمد شکیل ،محمد ضیا ء ،غلا م ا ظہر ،مصبا ح ا و ر د یگر بھی مو جو د تھے پر نسپل نے کہا کہ ادارہ میں کمپیوٹر لیب سمیت سائنس لیب اور دیگر جدید قسم کی تدریسی سہولیات میسر ہیں ۔ناظرہ کی کلاسز بھی جاری ہیں اور انگلش کی اسپیشل کلاسز کا بھی اجراء ہو چکا ہے تا کہ بچوں کو انگریزی میں عبور حاصل ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد بچوں کو رٹا سسٹم سے نکال کر انہیں لکھنے اور پڑھنے کی طاقت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 230 سے زائد برانچیں کام کر رہی ہیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب پربا کر دیا ہے ۔تقریب میں ورائٹی شو،نشانہ بازی سمیت مزاحیہ خاکے اور ٹیبلو شو بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور کھل کر داد دی۔تقریب میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  سی ٹی او راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کلرسیدا ں سٹی ٹریفک وارڈنز کے انچارج عمران خان کو اعلیٰ کارکردگی پر نقد رقم اور تعریفی سند دیتے ہوئے تلقین کی کہ شہریوں کو ٹریفک قواعد سے آگاہ کیا جائے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہماری ترجیح ہونی چاہیئے ،انہوں نے کلرسیداں سٹی وارڈن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاباش دی۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

کو ٹلی ستیاں گھریلو تنا زعہ پر لڑکی قتل حقیقی چچا نے اپنی 22سالہ بھتیجی کو گو لی ما ر کر قتل کر دیا

Yasir Mahmood murders his own niece in village Khatayan, Kotli Sattian

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں گھریلو تنا زعہ پر لڑکی قتل حقیقی چچا نے اپنی 22سالہ بھتیجی کو گو لی ما ر کر قتل کر دیا ، تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں کے گا ؤں کھٹیا ں کی رہا ئشی عریدہ عروج دخترپرویز اختر جسے اسکے حقیقی چچا یا سر محمو د ولد محمد یوسف نے گھریلو تنا زعہ پر پسٹل سے فا ئر کر کے قتل کر دیاواقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او تھا نیہ کو ٹلی ستیاں راجہ صبو ر نفری کے ہمرا ہ موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نعش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پو سٹما رٹم کے لیے بھجوا دی

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ یونین کو نسل گھو ڑا گلی چٹہ مو ڑ دھا ر جا وا میں سوئی گیس فراہمی پر وزیر پٹرولیم شا ہد خا قان عبا سی ۔ صو با ئی وزیر راجہ اشفا ق سرور، کوآرڈینیٹرحا فظ عثما ن عبا سی ،سا بق جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب راجہ عتیق سرور، امیدوار برائے چئرمین ضمیر عبا سی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے اہلیا ن علا قہ جن میں حا جی محمدعارف، محمد ریا سف ،حاجی نو بہا ر عبا سی ، محمد مسعو د عبا سی ، نمبر دا ر سیا ب عبا سی ،صمد عباسی ،ظہیر عبا سی ، نصیر عبا سی ، سیدیرامتیاز عباسی ،سعید بھٹی ،فاضل بھٹی ،حمید بھٹی نے کہا کہ منتخب ممبران قومی و صو با ئی اسمبلی نے انتخا با ت میں کیا وعدہ سچ کر دکھایا جس پر ہم اہل علا قہ ان کے مشکو ر ہیں اور انہیں یقین دلا تے ہیںآئندہ 5 انتخا با ت میں کا میابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گی ن لیگ نے ہمیشہ اس خطہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردا ر ادا کیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف ملوٹ ستیاں کی نئی تنظیم کی نوٹیفیکشن کے تقریب مڈوے ہوٹل ملوٹ ستیاں میں ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصو صی سابق امیدوار این اے 50 صداقت علی عباسی، سابق امیدوار حلقہ پی پی 1جاوید اقبال ستی تھے ویگر مہان گرامی صدر کوٹلی ستیاں میجر(ر) لطاسب ستی، جنرل سیکرٹری راجہ زاعفران، یوتھ ونگ صدر عقیل شکیل ستی، جزل سیکرٹرہی خا ور ستی ،سابق صدر عثمان منظور ستی اور دیگر بھی موجود تھے نو منتخب عہدیداروں میں نوٹیفیکشین دیے گئے جن میں صدر ملوٹ سیتاں ڈاکٹر قمر الزمان ستی، سنئیر نائب صدر قاری شفیق ستی، نائب صدر صغیرستی، ڈاکٹر ادریس ستی،امیتاز ستی، فرحت محمودستی ، جوائنٹ سیکرٹری شعیب الرحمن ،سیکرٹر ی انفارمیشن ظہیر احمد ستی، سیکرٹری یوتھ صبورستی، سیکرٹری ویلفئرتصدق محمود ستی اور سنئیر نائب صدر کوٹلی ستیاں شاہنواز ستی کو نوٹیفیکشن دیے گئے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے صداقت علی عباسی نے کہاکہ آج خوشی کا مقام ہے کہ کو ٹلی ستیاں میں تحریک انصاف کی بنیاد میں اور صفدر زمان ستی نے ملوٹ ستیاں سے رکھی گئی تھی اور آج کی باقاعدہ تنظیم کا قیام بھی ملوٹ سیتاں سے رکھا گیا ہے کوٹلی ستیاں کی عوام کے ساتھ رشتہ چولی دامن کی طر ح ہے کوٹلی ستیاں کو پسماندہ کرنے والی قوتوں کو آنے والے الیکشن میں شکت دیں گے اور کوٹلی ستیاں کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے۔ سابق امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی ون جاوید اقبال ستی نے کہا کہ اپنے حق کے لیے تمام قوتوں کو اپنے حق کے لیے اکھٹا ہو نا پڑے گا کوٹلی ستیاں کی پسماندگی کے ذمہ دار موجودہ حکومتی نااہل قیادت ہے جس نے کو ٹلی ستیاں کوپسماندہ رکھا اور کوٹلی ستیاں کواس کا حق نہیں دیا گیا ۔آنے والا الیکشن کوٹلی ستیاں کی عوام کے لیے اہم ہے انہوں نے ترقی کا راستہ اختیار کرنا ہے یا پسماندگی گا۔جاوید اقبال ستی نے مزید کہا کہ بلک واٹر سپلائی سکیم کوٹلی ستیاں کے سونے کی کان کی طرح تھی الیکن ہما رے نااہل نمائندوں نے اس کو روکا تاکہ کوٹلی ستیاں کی عوام ترقی یافتہ نہ ہو جائیں۔ تقریب سے صدر کوٹلی ستیاں تحریک انصاف میجر(ر) لطاسب ستی،شاہنوازستی، راجہ ذاعفران جنرل سیکرٹری، عقیل شکیل ستی صدر یوتھ ونگ اور دیگرنے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں صدر ملوٹ ستیاں ڈاکٹر قمر الزمان ستی نے کہا کہ ملوٹ ستیاں کی تنظیم کو ایک مثالی تنظیم بنائیں گے ا ور ملوٹ ستیاں کو تحریک انصاف کا گڑھ ثابت کر یں گے اور تمام کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیا جاے گا۔

some image

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کی ٹکر سے خاتون جانبحق

Women killed in a fatal accident by Toyota high ace on GT road Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کی ٹکر سے خاتون جانبحق ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روات سے گوجرخان جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی نمبری MMQ3636 کی ٹکر لگنے سے روڈ کے کنارے کھڑی خاتون کوثر نساء زوجہ جابر حسین جانبحق ہو گئی روات پولیس کے مطابق لواحقین نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیکر کسی قسم کی کاروائی سے انکار کر دیا ہے ۔

رورل سرکل کے تھانہ جات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں و اہلکاروں کی روانگی نہ ہو سکی

Police officers to be transferred on public complaints still not transferred

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ رورل سرکل کے تھانہ جات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں و اہلکاروں کی روانگی نہ ہو سکی ،تبادلہ کے احکامات کاغذوں تک محدود ،ملازمین بدستور لوٹ مار میں مصروف،جرائم بڑھنے لگے تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او آفس راولپنڈی کی او ایس آئی برانچ کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث رورل سرکل کے تھانہ جات جنمیں روات ،کلرسیداں ،مندرہ ،چونترہ ،کہوٹہ ،گوجرخان و دیگر شامل ہیں میں تعینات متعدد تھانیدار و اہلکار ایسے ہیں جنکا کئی ہفتے قبل افسران بالا کے حکم پر تبادلہ کیا جا چکا ہے مگر مذکورہ مقامی افسران ،محرر اور متعلقہ برانچ انچارج و عملہ کی پشت پناہی کے باعث بدستور وہیں تعینات ہیں جن میں بیشتر مقامی افسران کے کار خاص بن کر بھتہ وصولی میں مصروف ہیں عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے تبادلہ کیاحکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور ایسے کرپٹ اہلکاروں کی پشت پناہی کرنے والے برانچ عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جاتلی اڈہ پر عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل کا انعقاد

Millad celebrated at Jatli adda

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں راجہ آصف کی زیر سرپرستی محفل میلاد کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی اڈہ پر عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل کا انعقاد کیا گیا ماسٹر غالب نے نعت پڑھی اس کے بعد علامہ قاری زبیر (بینس ) نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایمانوں کا دارومدار حضور ﷺ کی محبت سے ہے آپ ﷺ کی دنیا میں آمد سے ہر طرف اُجالا ہو گیاہم حضور ﷺ کی ولادت کو ہر سال جوش خروش سے مناتے ہیں محفل میں پیپلز پارٹی جاتلی کے مرکزی رہنما راجہ شازی ،جہانگیر ،بابو غلام حسین ،ماسٹر غالب شفقت ،خورشید صراف ،ملک عرفان ،راجہ محمد علی ، صابر ،خاور شاہ ،حنیف اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی محفل کے اختتام پر ملک کی امن سلامتی اور باران رحمت کے لیے خصوصی دُعا کی گی اور لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا

دیوی کی سماجی شخصیت راجہ محمد اسحاق کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ

Wedding of Qasim Ishaq son of Raja M Ishaq celebrated in Devi

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دیوی کی سماجی شخصیت راجہ محمد اسحاق کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کے علاقہ دیوی میں دیوی کی معروف سماجی شخصیت راجہ اسحاق کے بیٹے قاسم اسحاق کی دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ، چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،گوہر حمید ،راجہ شاہد،بابو ارشد،راجہ اورنگزیب چیرمین یوسی چیہان ،انسپکٹر راجہ عبد الرشید ،پیپلز پارٹی کے رہنماراجہ مسعود سرور جاتلی، سابق ایس ڈی او محمد یعقوب ، کونسلر حبیب الرحمان یوسی کنیٹ خلیل ،راجہ حفیظ ایس پی (ر) راجہ عبد القیوم ،راجہ محمود ،ڈاکٹر عنایت الرحمن ، جنرل سیکرٹری نشان حیدر پریس کلب جاتلی راجہ محمد علی ،سینر نائب صدر راجہ ابو بکر ، دیگر سرکاری اور سول افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

دولتالہ میں یوم قائد اعظم شایان شان انداز میں منایا گیا

Qaid e Azam day celebrated in Daultala

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ میں یوم قائد اعظم شایان شان انداز میں منایا گیا ،سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام ،سیاسی سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت،بابائے قوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی جانب سے یوم قائد اعظم ؒ پر دولتالہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس،وائس چیئرمین محمد سعید شیخ،وائس چیئرمین دولتالہ ٹو مرزا محمد منیر ،سابق نائب ناظمین حاجی جان محمد ،شیخ شبیر احمد ،کونسلرز رانا محمد فاروق ،محمد اکبر شاد،یوتھ کونسلر شیخ محمد آفتاب،قاری عبدالستار توحیدی،حاجی تحسین خان،بابو محمد یوسف سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے عمائدین کیساتھ مل کر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر شیخ محمد ساجد نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی شخصیت مسلمانوں کیلئے ایک نجات دہندہ تھی جنہوں نے اپنی ذہانت ،تدبر اورسیاسی بصیرت سے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کو حاصل کردکھایا ،یہ انہی کے مرہون منت ہے کہ آج پاکستان کی صورت میں عالم اسلام کو ایک مضبوط قلعہ حاصل ہو سکے ہیں ،ان کی بے لوث اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس عہد کی تجدید ضروری ہے کہ ہم بابائے قوم کے فرمان کے مطابق ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں گے

آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک دفعہ پھر بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کر ے گی۔ چوہدری محبوب آف لس

We will coming election on our efforts, Ch Mahboob of Lass

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق اُمیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری محبوب آف لس نے کہا کہ تحصیل بھر میں بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا ہمارا منشور ہے انشااللہ ترقیاتی کاموں کا جال تحصیل گوجرخان کے پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچایا جائے گا کیونکہ لیگی قائدین عوام کی خدمت کا عملی جذبہ رکھتے ہیں اس لیے یہ کوشش کی جائے گئی کہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جائیں شرقی گوجرخان کے جو بھی علاقے سابقہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظر انداز ہوئے ہیں اُن میں ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا ا ن خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تحصیل گوجرخان کے موجودہ اراکین اسمبلی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اُنہوں نے ہمیشہ بلا تفریق عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے بے شمار علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اورجو علاقے رہ گئے ہیں وہاں بھی جلد ازجلد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گئے اور انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک دفعہ پھر بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کر ئے گئی۔

حکمرانوں کے خاندان اور دوست و احباب قانون سے بالاتر بنے ہوئے ہیں, پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء محمد علی شہزاد بھٹی

Current leaders and relatives and friends have become above law, M Ali Shezad Bhatti, PTI

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء محمد علی شہزاد بھٹی نے کہا ہے کہ قومی مشاہیر کے ایام کے موقع پر حکومتوں اور مملکت کے سربراہان کی جانب سے بیانات جاری کردینے سے قانون کی حکمرانی لاگو نہیں ہوتی بلکہ اس پر عمل بھی کرنا ہوتا ہے . حکمران اس طرح کے بیانات جاری کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں . انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم قائد کے موقع پر قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کے بیانات جاری کرنے والے کس منہ سے یہ باتیں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے خاندان اور دوست و احباب قانون سے بالاتر بنے ہوئے ہیں اور جمہوریت کا خون کرکے اقتدار سے بھی الگ ہونے کو تیار نہیں . انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے قول و فعل کا یہ تضاد پوری قوم اچھی طرح جان چکی ہے جو ان کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے .

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ چیئرمین یو سی سوئیں چیمیاں ملک شیر افگن اور ملک تنویر نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی اور گوجرخان کے نومنتخب میئر شاہد صراف کو مبارکباد پیش کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ شاہد صراف عوام کی فلاح وبہبود اور علاقہ کے بہتری کے ساتھ ساتھ پارٹی کو فعال اور منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ملک فقیر آف لڑ کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر جشن عیدمیلادالنبیﷺ

Millad celebrated at the residence of Malik Faqeer of Larki in Taxila

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،حاجی محمد سلیم )----   علامہ پیر راشد کلیامی نے کہا ہے کہ نبی اکرمْﷺ کا میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حضور اکرم ﷺ جب اس دنیا میں تشریف لائے تو جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،اہل ایمان آج سرکار کی آمد پر نہ صرف در دیوار سجاتے ہیں بلکہ قریہ قریہ نگر نگر درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں ،اسی میں ہماری شفاعت ہے اور اسی میں ہماری بخشش ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں ملک فقیر آف لڑ کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر جشن عیدمیلادالنبیﷺکے سلسلے میں منعقدہ بابرکت اور پر نور محفل سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے خطیب اعلیٰ عبدالحمید،نے بھی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ حافظ ملک شبیر آف ٹھٹھہ خلیل و دیگر ثناء خوان مصطفیﷺ نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس تقریب باسعید میں ملک نصیر آف بھڈانہ،حاجی بنارس ،ملک عزیز، حاجی عظیم خان، محمد نقاش، و دیگر عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی،علمائے کرام نے حضور اکرم ﷺ کی طیبہ مبارکہ پر مفصل روشنی ڈالی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں میلاد مصطفیﷺ کی حقیقت سے اہل ایمان کو روشناس کرایا، ملک فقیر آف لڑ ،اور ملک عزیز اور انکے دیگر خاندان کی جانب سے شرکائے تقریب کے لئے پر تکلف طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ،تقریب کے اختتام پر حضور اکرمﷺ کے پرو درود وسلام بھیجا گیا اور خصوصی دعا کرائی گئی، ملک فقیر اور ملک عزیز نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،حاجی محمد سلیم )----  مسلم لیگ (ن) کے راہنما چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سیاسی بصیرت سے زمانہ معترف ہے، انھوں نے ٹیکسلا سٹی کے لئے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے عہدوں کے لئے بہترین شخصیات کو نامزد کیا ،ہم نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلاسید محمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ سید محمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ اپنی تمام تر توانائیاں اہلیان ٹیکسلا کے لئے صرف کرینگے،اور جہاں ایک جانب ٹیکسلا کے باسیوں کے مسائل حل ہونگے وہاں دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی نوازشات سے تحصیل ٹیکسلا کے مسائل حل ہونگے اوع عوام کو ریلیف ملے گا،تمام منتخب بلدیاتی ممبران و چئیرمین اپنے اپنے علاقوں میں بلاتفریق خدمت کو عملی جامعہ پہنائیں گے تاکہ حقیقی معنوں بلدیاتی گورنمنٹ کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق چئیرمین ملک عارف آف توتنیاں کے صاحبزادے حاجی ملک راقب شہزاد رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ،انکی دعوت ولیمہ انکے آبائی گاؤں توتنیاں میں منعقد ہوئی، تقریب میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان، چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود، چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں ملک محمد داؤد، سابق امیدوار برائے چئیرمین حاجی ابرار خان، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ثاقب شہزاد خان، ماسٹر عرب زمان، حاجی جاوید صراف،صافی بشیر، حاجی ہمایوں خان، حاجی نعمت خان شنواری، سید رضا عباس ایڈووکیٹ، چوہدری ایوب، میر شاہین، تنویرالسلام مغل، حاجی اللہ مال، شیخ سہیل، ملک اعظم کولیاں،عبدالقدیر قریشی، سید عمران حیدر ،عامر شاہ آف کینال ٹاؤن، سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات،وکلاء، سول و فوجی افسران، صحافیوں نے شرکت کی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

تاسب حسین کوسیاست میں آکرلوگوں کی خدمت کرناچاہیے, کرنل (ر) محمدمعروف

Tasib Hussain should be serving public by joining politics, Col. (r) M Mahroof

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماکرنل (ر) محمدمعروف نے اپنے خطاب میں کہاکہ حجاب تھاکہ حاجی تاسب حسین صدر معلم کاسابق وزیراعظم آزادکشمیر کے بہت قریب ہیں ان کاپیپلزپارٹی سے تعلق ہے جب ان سے ملاقات ہوئی میرے ذہن کانقشہ بدل گیااخلاق سے پیش آئے دور اندیشی کامظاہر ہ کیاتاثرتبدیل ہوگیاقابل اورذہین لوگ حکومت کے قریب ہوتے ہیں تاسب حسین کوسیاست میںآکرلوگوں کی خدمت کرناچاہے ان کوشاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتاہوں سوسائٹی میں تبدیلی لاسکتے ہیں میں یہ سمجھتاہوں کہ انہوں نے محکمہ تعلیم میں اپناوقت ضائع کیاہے انہیں سیاست کرناچاہیے تھی تعلیم دنیاکوتبدیل کرنے کابڑاہتھیارہے اس کوچلانے والے ماہرہوں اگراساتذہ تبدیل ہوجائیں توملک کانقشہ بدل جائے گااداروں کوسیاست سے پاک کرناہوگااساتذہ معمارقوم ہیں میں توقع کی جاسکتی ہے کہ جہاں گنجائش ہوگی اصلاح کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں حاجی چودھری تاسب حسین صدر معلم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرمنعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔

چودھری محمدسعیدوزیر سپورٹس یوتھ کلچرامور منگلاڈیم و ایم ڈی اے آزادکشمیر نے کہاہے کہ وز یراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف آزادکشمیر کے دورے کے موقع پرآزادکشمیر کے لئے تاریخی پیکیج کااعلان کریں گے ستمبر2017 ء لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی2020 ء میں پاکستا ن ایشیاکاترقی یافتہ ملک ہوگامیرپور بھی سی پیک کاحصہ بنے گا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اداروں کی مضبوطی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ہم کوئی کام جلدی میں نہیں کرناچاہتے عوا م کااعتمادبحال کریں گے کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ہرادارے میں شفافیت لائیں گے ماضی میں اداروں میں سیاسی مد اخلت رہی ہے ادارے سیاسی مداخلت کی وجہ سے کمزور ہوئے ہیں نظام کوٹھیک کرنے کے لئے لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے ہرشخص یہ چاہتاہے کہ اس کے گھرکے باہرہرسہولت ہومگراس کے بدلے میں وہ کچھ دینے کے لئے تیارنہیں ہم کسی من وسلوی کاانتظار نہ کریں ہم اپنے آپ کوبدلناہوگااورنظام کوٹھیک کرناہوگا11لاکھ کشمیری بیرون ملک آبادہیں ان کاوطن سے محبت کارشتہ ہے ان کی بدولت ہمارکام چل رہاہے وہ سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں ہم ان کے مسائل حل کریں گے ان کااعتمادبحال کریں گے وہ سرمایہ کاری کریں گے ہم انہیں قابل اعتماد ماحول فراہم کریں گے چک ہریام پل جلدمکمل ہوگااین ٹی ایس وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کاکارنامہ ہے جس کاسب نے خیرمقدم کیاہے

پی ایس سی میں باکردار لوگ آئے ہیں ہم معیار استاد پرکوئی کمپرومائز نہیں کریں گے سب کاکوٹہ ہے مگرعام آدمی کاکوئی کوٹہ نہیں ہے میرپور کاسترارب روپیہ لوٹ کرباہر لے جایاگیااہلیان چکسواری نے چکسواری آمدپر کوئی پذیرائی بخشی ہے جوشاندار استقبال کیاگیاہے یہ سب سادگی سے ہوناچاہیے تھاپریکٹیکل آدمی ہوں والدین کی دعاؤں کانتیجہ ہے جوکامیابی ملی ہے والدصاحب کی خواہش تھی کہ ڈاکٹربنوں والدہ کی خواہش تھی ممبراسمبلی بنوں اللہ تعالٰی کے کاموں میں حکمت ہوتی ہے2010ء میں سیاست میں آیاٹکٹ نہ ملارنجیدہ ہوا2015ء کے ضمنی الیکشن کی آزمائش سے بچ گیا2016 ء کے الیکشن میں میرپور کے عوام کی محبت سے بڑی عزت ملی میں نے بھی ابتدائی تعلیم اسی ادارے سے حاصل کی رواداری ہماری سوسائٹی کاحسن ہے ہمیں علاقائی ترقی کے لئے مل جل کرکام کرناچاہیے حاجی تاسب حسین صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری نے اس ادارے کوخون جگردیاہے لگی لپٹی کے بغیر تاسب صاحب کے ساتھی ان کی خدمات کی تعریف کررہے ہیں انہیں آج ریٹائرمنٹ کے موقع پرجوان کے ساتھیوں نے جس اندازسے خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی شاندار خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیااس سے ثابت ہواہے کہ بے داغ کردار لے کرجارہے ہیں عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرہورہے ہیں بڑااعزاز ہے میرپور کے کچھ اداروں کی عمارتوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے سابقہ حکومت کویہ کیوں نظرنہیں آیاتعلیمی پیکیج میں کھڑی شریف کانام نہیں وہاں بھی غریبوں کی بچیاں اوربچے ہیں میں علاقہ اوراداروں کی اصلاح کرناچاہتاہوں میری کوشش ہوگی کہ عوام نے جوتوقعات وابستہ کی ہے ان پرپوراتروں میں عوام کی توقعات پرپورانہ اترسکوں تویہ منصب چھوڑدوں گاجومجھ سے بہترہوگااس کوموقع دو ں گاانہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے سٹاف کی جانب سے حاجی چودھری تاسب حسین صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کی حسب استدعاریٹائرمنٹ کے موقع پردی گئی پرخلوص الوداعی پارٹی کے موقع پرمنعقدہ پروقار الوداعی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کی صدارت سردار عبدالشکور صدیقی ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور نے کی انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے باوقار سٹاف نے باوقار صدرمعلم حاجی چودھری تاسب حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرباوقار تقریب اورپرخلوص الوداعی پارٹی کااہتمام کیا

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ریٹائرڈ پٹو ا ر ی صا د ق حسین طو یل علا لت کے بعد ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ مو ہڑ ہ پھڈ یا ل میں ا د ا کی گئی

Patvari Sadiq Hussain passed away in Morra Phadiyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  ریٹائرڈ پٹو ا ر ی صا د ق حسین طو یل علا لت کے بعد ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ مو ہڑ ہ پھڈ یا ل میں ا د ا کی گئی جس میں چو ہد ر ی کا مر ا ن عز یز ا یڈ و و کیٹ ،محمد ا عجا ز بٹ ،چےئر مین چو ہد ر ی محمد ا شر ف ، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ر ا جہ طا ر ق محمو د ،صو بید ا ر غلا م ر با نی ،مسعو د ا حمد بھٹی ،ر ا جہ محمد فیا ض ا و ر پٹو ا ر یو ں نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

بھڈانہ میں حاجی محمدرفیق رضائے الہی سے انتقال کر گئے

Haji M Rafique passed away in Bhadana

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پرنسپل انوار مدینہ ماڈل کالج نٹرالی جبیر راجہ اشتیاق نذیر کے کزن حاجی محمدرفیق رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نما ز جنازہ اُن کے آبائی قبرستان بھڈانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیا سی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاتلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار نظر کو سپر د خاک کر دیا گیا

Well known social and political personality Subaidar Nazar passed away in Jatli

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار نظر کو سپر د خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پچھلے تیس سال سے سیاست سے وابستگی رکھنے والے معروف شخصیت صوبیدارنظر جو کسی تعارف کے محتاج نہ تھے انہیں سیاست کا کافی تجربہ تھا گزشتہ روز ان کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نمازہ جنازہ میں چیرمین یوسی جاتلی چوہدری ابرار رشید ،کونسلر راجہ سبطین ،راجہ عثمان ،راجہ اسد ،راجہ زاہد ،ادریس ،نعیم عُرف گوگا ،صغیر ،پیپلز جاتلی کے رہنما راجہ شازی ،مسعود سرور کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سلاو میں مقیم منجوٹھ کے رہائشی محمد اسلم بھٹی کے والد انتقال کر گئے

Father of M Aslam Bhatti passed away in Manjotha, Bewal

some image

سلاو (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو میں مقیم منجوٹھ کے رہائشی محمد اسلم بھٹی ،چیئرمین یو سی بیول نمبردار عباس کے والد محترم رضائے الہی سے انتقال کرگئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعداُ ن کے آبائی قبرستان منجوٹھہ میں سپر دخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی،ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی ،سابق ٹاؤن ناظم چوہدری عظیم،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محبوب آف لس،چیئرمین قاضیاں چوہدری ناصرتاج،مسلم لیگ ن یو سی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین، ملک فیاض، مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی کے علاوہ تحصیل بھر کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،جنرل کونسلرز،وکلاء،صحافیوں،تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلم بھٹی جو کہ سلاو میں مقیم ہیں اپنے والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی پاکستان روانہ ہو گئے-

محمد سلیم کے سالانہ ختم کی محفل سلاو میں منعقد ہوئی

Death anniversary of M Saleem observed in Slough

some image some image some image

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,افتخار وارثی) ----سلاو کی مشہور شخصیت طاہر سلیم کے والد محترم محمد سلیم کے سالانہ ختم پاک کی محفل طاہر بھائی کے گھر واقع سلاو میں منعقد ہوئی جس میں طاہر بھائی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی خصوصی دعا خطیب جامع مسجد سلاو ڈائمنڈ روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے کی-

تعزیت

Condolences

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ نظریاتی گروپ کے قائد سابق اُمیدوار برائے چیئرمین بلدیہ گوجرخان ثاقب علی بیگ نے چیئرمین یو سی بیول نمبردار عباس کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔مسلم لیگ ن یو سی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین،مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی،جنرل کونسلر چوہدری خورشید ایڈووکیٹ اور جنرل کونسلر چوہدری شکیل نے چیئرمین یو سی بیول نمبردار عباس کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے متوفی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔پرنسپل انوار مدینہ ماڈل کالج نٹرالی جبیر راجہ اشتیاق نذیر نے حاجی محمدرفیق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبرو جمیل کے لیے دعا کی۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت کہہ کر طبل جنگ بجانے والی پاکستان پیپلز پارٹی خود مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جنہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جس قسم کا احتجاج کرنے جا رہے ہیں اس سے بڑا احتجاج کرکے تحریک انصاف نے بھی دیکھ لیا ہے مگر وہ ہماری حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکی . یہ بات انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) ۔۔۔۔ ممتاز سماجی شخصیت راجہ افتخار ملنگی کے والد محترم کے انتقال پر سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی ، سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف ، پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر بشیر راجہ ، پی ٹی آئی کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی ، انجمن تاجران چوک پنڈوڑی کے صدر چوہدری محمد حنیف ، چیرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی ، چیرمین یوسی گف راجہ فیصل منور، چیرمین یوسی غزن آباد طارق کیانی مسلم لیگی رہنماؤں سید مداح حسین شاہ ،ظفر عباس مغل ، راجہ مناظر جنجوعہ ، نعیم قریشی ، جاوید مرزانے راجہ افتخار ملنگی کے گھر جا کر ان سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، غلام مصطفےٰ مغل نے پریس کلب کلرسیداں کے سینئر نائب صدر چوہدری شہباز رشید کی نانی،راجہ افتخار ملنگی کے والد اور بھورہ حیال کی کاروباری شخصیت محمد طارق کی و فا ت پرالگ الگ تعز یت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مین کے لیے دعا مغفر ت کی۔

Picture of the Day

Main bazaar Kahuta, Picture by Kabir Ahmed Janjua

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image