• HOME
  • Pothwar News
  • Teh Kahuta
  • Teh Gujarkhan
  • Teh Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • Contact Us
  • Search
     
Friday 27th January 2012 Rabi Ul Awaal 03, 1433 A H
Previous day News >>>>>>> Website  email pothwar@yahoo.co.uk

موہڑہ کنیال‘ موہڑہ گجراں اورمنجوٹھہ کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے کام جاری ہے

Gas work supply work gets started in Manjotha, Morra Knaiyal and Morra Gujran

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔موہڑہ کنیال‘ موہڑہ گجراں اورمنجوٹھہ کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے کام شروع ہو چکا ہے۔ گیس پائپ لائن پچھانے کے لئے کھدائی کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو کچھ مسائل کا بھی سامنا ہے۔بالخصوص بارش کے دنوں میں پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والے افراد کو بہت مشکل پیش آتی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں جلد کمی آسکے۔

Bewal, Gujar Khan - Work to supply gas in the region of Manjotha, Morra Kaniyal and Morra Gujran has started, The local street have been dug up to install gas pipes.

The villagers delighted of the gas supply are also facing daily disturbance as the roads are dug up and get filled with rain, making walking difficult while the motorist are also facing problems driving.

 

مندرہ میں پاک عمان مائیکرو فناس بینک لمیٹڈ کا شاندار افتتاح

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مندرہ میں پاک عمان مائیکرو فناس بینک لمیٹڈ کا شاندار افتتاح،یہ بینک عوام الناس کو اپنے کاروبار کے لیے قرضے فراہم کرے گا،مندرہ کے قیام سے اس بینک کے زریعے کم آمدنی والے افراد کو چھوٹے قرضے کی فراہمی سے ان کے کاروبار میں مزید ترقی آ سکے گی ،تفصیلات کے مطابق مندرہ میں پاک عمان بینک کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی سابق ناظم یو سی گھنگریلہ راجہ بشیر احمد ایڈوکیٹ ،برانچ منیجر گوجر خان غلام اکبر نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس طرح کے مالیاتی ادارے ملک وقوم کی تعمیر ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہے پاک عمان بینک چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرکے نہ صرف ان افراد کے کاروبار کو مضبوط کرنے میں اہم ثابت ہوگا بلکہ ملکی معشیت کی بہتری کے لیے بھی اس کا کردار انہایت ہم ہو گا، مندرہ میں پاک عمان بینک کے آغاز سے اس علاقہ کے افراد کو اپنے کاروبار کی وساطت کے لیے مالیاتی مدد حاصل ہوئی جس سے علاقہ میں روزگاربڑھے گا،اور اس خطہ کے عوام کو ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھر پور موقع فراہم ہو گا ،امید ہے ہمارے اس علاقہ کے لوگ پاک عمان مائیکرو فنانس بینک مندرہ کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گئے ،اس موقع پر علاقہ معززین کے علاوہ سروس سنٹر انچارج مندرہ خرم شہزاد ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس گوجر خان کے صدر دوست محمد خان ،صدر پریس کلب دولتالہ سراج الحق ملک ،نامور صحافی اور اخبار فروش یونین گوجر خان کے صدر منیر مہلوترا،سیلز آفیسر بابر حسین ،ایڈیشنل سیکرٹری پی پی پی چوہدری اسرار گجر،راہنما پی پی پی تحصیل گوجر خان راجہ امتیاز نے خصوصی شرکت کی

New Bank opens in Mandra

Mandra, Gujar Khan - Pak Oman Bank has opened in Mandra, The Bank will provide loans for low earning families. Gust of honour at the opening ceremony was ex nazim, UC Gungrial, Raja Bashir Ahmed advocate.
 
تھانہ جاتلی قتل کیس ‘ عدالت نے قاسم علی عابد اور یاور مشتاق کو باعزت طور پر بری کر دیا

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال کی عدالت نے تھانہ جاتلی قتل کیس کے ملزمان قاسم علی عابدپسران افتخار حسین اور یاور مشتاق ولد مشتاق احمد کو مقدمہ قتل سے باعزت طور پر بری کر دیاملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے عمر فاروق ولد اشفاق حسین ساکن موہڑہ فاطمہ کا گلاگھونٹ کر قتل کر دیا تھا جس پر پولیس تھانہ جاتلی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھیج دیا ملزمان کی جانب سے مرزا عمر اسداللہ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی

Yavar Mushtaq has murder case dropped against him in Morra Fatima

Gujar Khan - Yavar Mushtaq had been arrested for the murder of Umar Farooq in Morra Fatima, The session judge M Naveed Iqbal overturned the charges and set free Yavar.
 
چنگا میرا لنک روڈ پر سرشام ڈکیتی‘ درجن بھر مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر متعدد مسافروں کو لوٹ لیا
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ چنگا میرا لنک روڈ پر سرشام ڈکیتی کی دلیرانہ واردات درجن بھر مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر متعدد مسافروں کو لوٹ لیا خواتین کے زیورات اتار لئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے درجن بھر سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے مل اعوان روڈ پر درخت کاٹ کر سڑک بلاک کر کے گاڑیوں کے مسافروں سے نقدی موبائل فون اور خواتین کے زیورات اتار لئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ادھر پولیس تھانہ گوجرخان کے مطابق ڈکیتی کی مزکورہ واردات کے حوالے سے پہلے کسی بھی مسافر نے ان سے رابطہ قائم نہیں کیا

Armed robbery committed on Changa Maira link road

Changa Maira , Gujar Khan - Armed gang blocked Changa Maira link road by putting tree on the road, all the motorist travelling on the link road were then robbed on gun point. 
 
Death announcements انتقال پر ملال 
سکوٹ، ڈاکٹر اخلاق کے والد ، سینتھہ، راجہ با غ علی انتقال کر گئے
Mohammad Sabir of Sakot and Raja Bagh Ali of Saintha passed away
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) موضع سکوٹ کے ڈاکٹر اخلاق احمد کے والد محترم اور ڈاکٹر مبار ک علی کے چچا محمد صابر انتقال کر گئے۔ درین ثنا موضع سینتھہ کے ممتاز شعر خواں راجہ با غ علی انتقال کر گئے ۔ مرحومین کو نماز جنازہ کے بعد اپنے اپنے آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔
موضع بھلاکھر کے گاؤں اپراں باغ میں حوالدار حاجی قربان حسین رضائے الہٰی سے وفات پا گئے
Haji Havaldar Qurban Hussain of Apran Bagh, Balakhar, passed away
سہی راجگان (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) محمد اسرار راجہ -موضع بھلاکھر کے گاؤں اپراں باغ میں فداحسین،شاہد حسین کے والد محترم موضع بھلاکھر کی مشہور سماجی شخصیت حاجی مہربان حسین اور مطلوب کے بھائی حوالدار حاجی قربان حسین رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں اپراں باغ میں 4بجے ادا کی گئی جس میں کلر پریس کلب کے صدر اکرام الحق قریشی،صحافی راجہ اسرارسابق ضلعی ممبر چوہدری نذیر،چوہدری فرید،مسلم لیگی رہنماچوہدری عبدلغفار،چوہدری کامران ،چوہدری واصف ایڈووکیٹ،راجہ اشرف،کامران کیانی اور اس کے علاوہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی بخشش اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لیے دعا کی۔علاقے کی تمام غریب اور بے سہارا عوام ایک مسیحا سے محروم ہو گئی ہر شخص کی آنکھ آنسووں سے نم تھی اورزبان سے مرحوم کی مغفرت کیلیے دعا یاکلمات نکل رہے تھے۔
 
For last picture of late Haji Qurban Hussain please click here >>>
جسوالہ کے رہائشی چوہدری محمد ایوب کے بھائی اور برمنگھم میں مقیم محمد ایوب کے تایا گزشتہ روز انتقال کر گئے
Brother of Ch M ayub passed away in Jaswala
جسوالہ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عزیزالرحمان چوہدری سے۔۔ جسوالہ کے رہائشی چوہدری محمد ایوب کے بھائی اور برمنگھم میں مقیم محمد فاروق کے تایا انتقال کر گئے مرحوم گورنر ہاؤس لاہور میں ملازمت کرتے تھے نپہلی نماز جنازہ لاہور ادا ہونے کے بعد میت کو آبائی گاؤں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد شام چھ بجے سپرد خاک کر دیا گیا
 
Social and political news ...
Gujar Khan News...
قوم بھوک سے مر رہی ہے جبکہ 8ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد کی سٹریٹ لائٹس تبدیل کی جا رہی ہیں‘ چوہدری ریاض
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ قوم بھوک اور افلاس کا شکار دم توڑ رہی ہے اور حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کررہی ہے لیکن اسے کوئی ریلیف دینے کی بجائے 8ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد کی سٹریٹ لائٹس تبدیل کی جا رہی ہیں اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیا جا رہا ہے کمیشن مافیا حکمران عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے ذاتی مفاد کی خاطر اربوں روپے اللوں تللوں پر لٹا رہے ہیں یہ بات مسلم لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے اسلام آباد کی سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی کے بارے میں ایک نجی ٹی وی پر چلنے والی خبر کے تناظر میں اپنے ردعمل کے طور پر کہی خبر کے مطابق 8ارب روپے اشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیا جائے گا جو یورو میں تبدیل کر کے مہنگی ترین سٹریٹ لائٹس خریدی جائیں گی جبکہ اسٹریٹ لائٹس کی درآمد پر ایک ارب 53کروڑ روپیہ ڈیوٹی بھی ادا کرنا ہوگی جبکہ حکومت کو ساڑھے چھ ارب روپے کا نقصان ہوگا چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ حیرت اس بات کی ہے کہ حکومت تھرکول پراجیکٹ سے بجلی گیس اور ڈیزل کی پیداوار کیلئے تھرکول پراجیکٹ کے کرتا دھرتا ممتا زایٹمی سائنس دان ثمرمبارک مند کو 5ارب روپے دینے کو تیار نہیں کیونکہ یہاں سے کمیشن کی گنجائش نہیں لیکن دوسری طرف اسلام آباد اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 8ارب کا قرضہ لیا جا رہا ہے جبکہ اس منصوبہ سے حکومت کو سارھے چھ ارب روپے کے نقصان کے علاوہ ایک ارب 53کروڑ روپے درآمدی ڈیوٹی بھی ادا کرنا پڑے گی چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ایک غریب ملک کے حکمران عوام کو تو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں لیکن اپنے ذاتی مفاد کی خاطر 8ارب روپے اسلام آباد میں سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی پر لٹا رہے ہیں اور وہ بھی ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لے کر، اسے کیا کہیے؟

Governments spends 8 billion rupee on street lights while public face starvation, Ch Riaz

Gujar Khan - Ch M Riaz has criticised PPP government on spending 8 billion rupees to install street lights in Islamabad, while the rest of the country is sitting in dark and of starvation.
 
بھڈانہ ‘ طلعت محمود وارثی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی مورخہ 30جنوری 2012 کو منعقد ہوگی
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ قصبہ بھڈانہ کی معروف شخصیت طلعت محمود وارثی نے حسب سابق اپنے فرزند رفعت بشیر وارثی تاشفین بشیر وارثی کی سالگرہ کے موقع پر میلاد مصطفیؐ کا انعقاد مورخہ 30جنوری 2012ء بروز سوموار بوقت 2بجے دن اپنی رہائش گاہ بھڈانہ میں کیا ہے تقریب کی صدارت امیر جماعت اہلسنت راولپنڈی ڈویژن پیر سید ریاض الحسن شاہ کریں گے جبکہ نعت مقبول رسولؐ طارق عزیز اپنی پرسوز آواز میں پیش کریں گے خصوصی خطاب ڈاکٹر فقیر تنویر شاہ وارثی کریں گے تقریب میں ٹی ایم او گوجرخان ملک واجد علی ٹی او ریگولیشن ملک ساجد محمود کونسل آفیسر کاشف عدنان کیانی ممتاز مسلم لیگی رہنما افتخار احمد وارثی سابق ناظمین جہانگیر احمد بھٹی چوہدری محمد ظہیر خان ضمیر احمد خان راجہ عبدالغفور کیانی ہوں گے تقریب کے اختتام پر پیر سید ریاض الحسن شاہ اپنے دست مبارک سے دونوں فرزندان کی دستاربندی فرمائیں گے۔

Eid millad un Nabi to be celebrated on 30th Jan in Bhadana

Bhadana, Gujar Khan - Talat Mahmood Warsi is to celebrated eid millad un Nabi on birthday of son in Bhadana. Guest of honour will be Dr Faqir Tanvir Shah Warsi.
 
مختلف واقعات میں دو افراد شدید زخمی ‘ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہستپال میں طبی امداد دی گئی
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ مختلف واقعات میں دو افراد شدید زخمی زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہستپال میں طبی امداد دی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ مین ایک خونخوار کتے نے 12سالہ حمزہ ولد محمد تاج ساکن ہیلیاں کو بری طرح کاٹ ڈالا جبکہ دوسرے واقعہ میں ایاز علی ولد جاوید اختر ساکن چنگا بنگیال گھر میں اپنے پسٹل کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ایاز علی بری طرح زخمی ہو گیا پولیس تھانہ گوجرخان نے اتفاقیہ حادثے کی رپورٹ درج کر لی

Changa Bangyal man shoots himself accidentally

Changa Bangyal, Gujar Khan - Ayaz Ali of Changa Bangyal was taken to hospital with gun shot injuries when he accidently pulled trigger while cleaning the gun.
 
گوجرخان مقامی صحافی کے ساتھ ٹی ایم اے کے سب انجینئر کی بدتمیزی ،صحافی سراپا احتجاج بن گے
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ گوجرخان مقامی صحافی کے ساتھ ٹی ایم اے کے سب انجینئر کی بدتمیزی ،صحافی سراپا احتجاج بن گے پوٹھوہار پریس کلب میں ہنگامی اجلاس ،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کو معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ،ارشد حمید اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی پریس کلب پہنچ گئے معذرت کرلی تفصیلات کے مطابق گوجرخان کی آبادی کو پانی کی فراہمی میں امتیازی سلوک پر وارڈ نمبر2 کے مکینوں نے احتجاج کیا جس کی بابت قومی اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں گزشتہ روز مقامی صحافی خواجہ ظہیر کے ساتھ سب انجینئر ارشد حمید کی بدتمیزی پر تمام صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز منہاس کو شکایت کی جبکہ واقعہ کی درخواست ڈی ایس پی سید اقبال کاظمی کو دے دی دریں اثنا پریس کلب میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے قبل سب انجینئر ارشد حمیدپریس کلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے معذرت کرلی اور غلط فہمی کودور کیا

TMA Employee apologises for insulting journalist

Gujar Khan - A Row was defused in Gujar Khan after TMA Engineer apologised for insulting local journalist Khawaja Zaheer Ahmed.
 
مسہ کسوال ‘ امسال بھی جشن عیدمیلادالنبی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ‘ آستانہ عالیہ فاروق آباد
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ حضورنبی کریمؐ کی آمد اس دین اسلام کی آمد تھی جس نے تمام تر ادیان کے فرسودہ نظام بدل کر رکھ دیے اور ا نسانیت کو افراط و تفریط کے گرداب سے نکال کر اعتدال پر فائز کر دیا آپؐ کی آمد سے بے سہاروں کو سہارا یتیموں کو آسرا اور بھولی بھٹکی انسنایت کو راہ ہدایت نصیب ہوئی آج ہدایت کا چراغ آپؐ کے طفیل ہی روشن ہے ان خیالات کااظہار خواجہ وخواجگان حضرت پیر محمد فاروق نقشبندی قادری قلندری نے عید میلاد النبیؐ کے پروگرام کو حتمی شکل دیئے جانے کے سلسلے میں آستانہ عالیہ فاروق آباد نزد مسہ کسوال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حسب سابق امسال بھی جشن عیدمیلادالنبیؐ12ربیع الاول بمطابق5فروری شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس میں خطابات ذیشان داعی انقلاب نظام مصطفیؐ حضرت علامہ پروفیسر محمد الیاس قمر القادری اور فخرالسادات علامہ مولانا سید عبدالسلام شاہ فرمائیں گے اور ہدیہ نعت راجہ طاہر عباس قادری حافظ وحید نواز اور میاں خضر حسین پیش کریں گے جبکہ نقابت کے فرائض حافظ حبیب الرحمان نقشبندی اور الحاج محمد اخلاق ارشد نقشبندی ادا کریں گے مذکورہ تقریب صبح 9بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی بعد از نماز ظہر دعا اور لنگرتقسیم کیا جائے گا

Eid millad un Nabi to be celebrted in Missa Kaswal on 5th Feb

Missa Kaswal, Gujar Khan - The eid miillad un Nabi procession will be held in Missa Kaswal on 5th Feb.
 
روات اور مانکیالہ میں واقع ہوٹل مالکان صارفین کو باسی اور مضر صحت کھانے کھلانے لگے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
روات(عقیل چوہدری نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات اور مانکیالہ میں واقع ہوٹل مالکان صارفین کو باسی اور مضر صحت کھانے کھلانے لگے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،تفصیلات کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مانکیالہ ،شاہ باغ اور روات کے بعض ہوٹلوں میں انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث گاہکوں کو باسی اور مضر صحت کھانے مہنگے داموں کھلائے جاتے ہیں جبکہ ان ہوٹلوں پر کام کرنے والا عملہ بھی صفائی کے اصولوں سے عاری ہے ہوٹلوں کے کچن میں اکثر بدبو نمایاں ہوتی ہے مصالحہ جات بھی انتہائی غیر معیاری ہیں عوامی حلقوں نے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

Hotels in Rawat Mankila allged to be selling out of date food

Rawat - Health authorities are being asked to take action against hotel owners in Rawat Mankiala region who are selling food which is out of date.
 
تھانہ روات پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن
روات(عقیل چوہدری نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ سمیت چوری کی گاڑیاں برآمد ،82 اشتہاری ملزمان گرفتار لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے درجنوں ملزمان کو پابند سلاسل کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اظہر حمید کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات انسپکٹر ملک محمد یوسف نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ سال89 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی 11 گاڑیاں ،شراب کی مجموعی طور پر 4700 بوتل ،15 کلو چرس ،ایک کلو ہیروئین ،3 کلاشنکوف ،10 رائفل ،63 پسٹل برآمد کرنے کے علاوہ 82 اشتہاری ،273 عدالتی مفرور سمیت متعدد ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کر لیا جبکہ جرائم کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت انتہائی کمی واقع ہوئی عوام علاقہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت اور کامیاب کاروائیوں پر ایس ایچ او روات کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے ۔

Rawat police action against local criminals

Rawat - The Rawat police did grand operation in Rawat against local criminals. Large amount of arsenal along with stolen cars was confiscated.
 
جشن عید میلاد النبی کی آمد، پورے گاؤں بھاٹہ کو جھنڈوں سے لہرا دیا گیا

بھاٹہ(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, اسد محمود جنجوعہ) جشن میلاد النبی کی آمد،مذہبی تنظیم بزمِ جانثاران مصطفی نے علاقے بھر کو جھنڈوں سے لہرا دیا گیا۔ روڈ کے کنارے ہر گھر میں سبز جھنڈا لگایا گیا۔ مسجد اور مینار کو بھی لائٹوں کی مدد سے روشن کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع الاول کو محفلیں منعقد کی جائیں گی۔ بزم جانثارانِ مصطفی کے نائب صدر محمد اشفاق جنجوعہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع الاول کو علاقے بھر میں دیے روشن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال علاقے بھر کے لوگوں کی مدد سے محافل منعقد کی جاتی ہیں اورآئندہ بھی وہ اس کام کو جاری رکھیں گے۔

Bhatta gets decorated on arrival of eid millad un Nabi

Bhatta, Gujar Khan - The Bhatta village masjid and homes have been decorated with tinsels and other decorations.
 
روات اسلام آباد، پروفیسر عبدالرؤف رؤفی اینڈ سنز نے حاجی محمد ساجد فرانس کی رہائش گاہ پر اپنی خوبصورت آواز میں دف کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کیا،،اللہ ہا کرم اللہ اللہ ،،ملاحظہ کیجئے
 

Naat by Proff Abdul Rauf Roomi and sons at the residence of Haji M Sajid's residence

 
تھانہ جاتلی کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزمان محمد ریاض کو سیشن جج راولپنڈی نے بری کر دیا
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ تھانہ جاتلی کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزمان محمد ریاض کو سیشن جج راولپنڈی نے بری کر دیا ملزم کی طرف سے کیس کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ نے کی تفصیلات کے مطابق خدابخش ساکن نابن جنجوعہ نے تھانہ جاتلی میں ایف آئی آر درج کروائی کہ مورخہ 3جولائی2008ء کو ملزمان محمد ریاض اور محمد شاہ مسلح ہو کر آئے اور اس کے بیٹے یاسر رحمان کو فائرنگ کر کے ناحق قتل کر دیا جبکہ گواہان کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو غلط طور پر مقدمہ ہذا میں ملوث کیا گیا ہے دلائل سننے کے بعد نذیر احمد گیانہ سیشن جج نے ملزم کو بری کر دیا

Jatli murder case alleged killer M Riaz set free

Jatli, Gujar Khan - M Riaz and M Shah who were charged for the murder of Ysair Rehman have both been set free after the judge overturned the original verdict.
 
Kallar Syedan News...

کلرسیداں پولیس کی کاروائی ،35 کپی شراب برآمد،

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔کلرسیداں پولیس کی کاروائی ،35 کپی شراب برآمد، سب انسپکٹر چوہدری گلزار احمدنے مخبر اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم محمد رمضان عرف بھٹو ولد محمد اشرف سکنہ سہولٹ بگیال کے قبضہ سے 35 کپی دیسی شراب برآمد کر لی۔ ملزم راولپنڈی سے شراب خرید کر فروخت کرنے کیلئے گھر لے جا رہا تھا کہ رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔

35 Bottles of alcohol seized by police in Kallar Syedan

Kallar Syedan - M Ramzan nick name Bhutto of village Sahot Baghyal was arrested by police in possession of 35 bottles of alcohol.
 
خطہ پوٹھوار میں مکان کی چھت ڈالنے(لنٹر ڈالنے) کے دن کا ماحول

سکوٹ(رپورٹ، راجہ انوار الحق نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے) موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک مڈل کلاس کے آدمی کا نیا مکان بنا نا نہایت ہی مشکل ہو گیا ہے۔بلڈنگ میٹریل ریت، بجری، سریا، سیمنٹ اور اینٹ کی قیمتیں آسمان سے با تیں کر رہی ہیں،لیکن جب ایک عام آدمی بڑی جدوجہد سے اپنا مکان بنانا شر و ع کر تا ہے، نقشہ بنا تا ہے بنیا دیں تیار کر اتا ہے، اینٹوں کی چنا ئی کر اتا ہے ، اور بعد ازاں آخری مرحلہ ہے جس دن وہ مکان کی چھت ڈالتا ہے یہ سب سے مشکل اور اہم مرحلہ ہو تا ہے ۔ اس دن مالک مکان کی کیفت عجیب ہو تی ہے ایک طرف اس کا ذہن کام کی پر یشانی میں لگا ہو تا ہے اور دوسری جانب اس نے اس اہم موقعہ پر اپنے دوست واحباب اور عزیر واقارب کو کھانے کی دعوت پر بلا یا ہو تا ہے۔ (پاکستان کے دوسرے علاقوں میں لنٹر والے دن کھانے کی دعوت کا رواج عام نہیں) کیونکہ خطہ پوٹھوار میں ایک روایت بر سوں سے چلی آ رہی ہے۔ عام طور پرکھانے میں مر غی کا سالن اور زردہ(میٹھے چاول ) پیش کیے جاتے ہیں۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم نے اس دن کے ماحول کے حوالہ سے ایک ویڈیو تیار کی ہے۔ دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
 

Roof lentor tradition in Pothwar

Sakot, Kallar Syedan - It is big day when you have roof over your head when building house in Pothwar, please watch above video by Ch Anwar Ul Haq.
 
Daultala News...
راجہ نذیر دولتالہ‘ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب ہو گئے

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال ۔پاکستان پیپلز پارٹی دولتالہ کے رہنما راجہ نذیر ضلع راولپنڈی کے پارٹی کے ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا اظہار تشکر ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی دولتالہ کے رہنما راجہ نذیر کو ممبر ایگزیکٹو کونسل ضلع راولپنڈی منتخب کر لیا گیا، ان کے انتخاب پر پارٹی کے کارکنو ں نے ڈویژنل کوآرڈینیٹر راجہ پرویز اشرف، صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ اور ضلعی صدر راجہ شوکت عباسی کا کارکنوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے راجہ نذیر کے انتخاب پر شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ راجہ نذیر PPPکے دیرینہ کارکن ہیں اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نبھاتے رہے ہیں

Raja Nazir of PPP Daultala appointed at executive council

Daultala - Raja Nazir Ahmed of PPP branch of Daultala has been appointed as member of executive coucil, Distt Rawalpindi.
 
غربی گوجرخان کی یونین کونسلز پنجگراں، دیوی سید کسراں میں پانی کی شدید قلت
دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال ۔(سروے رپورٹ)غربی گوجرخان کی یونین کونسلز پنجگراں، دیوی سید کسراں میں پانی کی شدید قلت، بارہا کی اپیلوں کے باوجود ایوانِ اقتدار میں بیٹھے ہوئے صاحبان کی سماعتیں متاثر نہ ہوسکیں، عورتیں گھڑوں اور لادو جانوروں پر دور دور سے پانی لاتی ہیں، کوئی بھی منصوبہ دیر پا ثابت نہیں ہوتا ، مخیر حضرات کی کوششوں کے باوجود یہ کمی دور نہیں ہوئی ، بلوچستان کا منظر پیش کرتی ہوئی ان علاقوں کی خواتین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے داد رسی کی اپیل، دولتالہ پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق گوجرخان کے مغرب میں واقع یونین کونسلز میں پانی کی شدید قلت ہے ،اس جدید دور میں بھی یہ علاقے بلوچستان کا منظر پیش کرتے ہیں، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہاں پانی کی قلت سے ارباب اقتدار کو آگاہ کیا جاچکا ہے، یہاں کی خواتین جو اپنے سروں پر اور لادو جانوروں پر پانی لاتی ہیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی داد رسی فرمائیں۔

Water shortage in uc Panjgaran, Devi and Syed Kasran

Daultala - Water shortage in UC Panjgaran, Devi and Syed Kasaran is serious currently that women have to carry pitchers on their heads to get water.
 
UK News...
لنکاشائر کی شہناز حسین کو مارگیج فراڈ کیس میں مجرم پایا گیا
شہناز حسین ایک کامیاب کاروبار چلا رہی تھی، کالج کی لیکچرار اور کمیونٹی میں ایک اہم مقام رکھتی تھی

بلیک برن(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, شکیل سلام) لنکاشائر کی کامیاب کاروباری اور سماجی شخصیت شہناز حسین کو 360,000 پونڈ کے مارگیج فراڈ کیس میں مجرم قرار دیا گیا لیکن وہ جیل کی سزا سے بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلیک برن کالج کی سابق لیکچرار اور کاروباری شخصیت جس نے مقامی کمیونٹی کے لئے بہت کچھ کیا وہ اپنے خاوند سے طلاق کے بعد برنلے میں اپنے مکان کی ملکیت حاصل کرنے کے لئے جعلی دستاویزات تیار کیں جس میں اپنے سابق خاوند مظہر حسین کے جعلی دستخط کئے۔پریسٹن کراؤ ن کورٹ میں جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہناز حسین کی یہ حرکت تلخ طلاق کا نتیجہ ہے۔ شہناز حسین علاقہ میں جج کے فرائض بھی انجام دے رہی تھیں۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیاکہ شہناز حسین نے کمیونٹی میں اپنا اعلی مقام حاصل کیا اور اب وہ سب کچھ کھو بیٹھیہے۔ جج نے سزا کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہناز حسین کو جیل بھیجنا اس کا کوئی حل نہیں ہے لہذا اسے ایک سال کی suspended سزا دی جارہی ہے جس میں 300گھنٹوں کے لئے کمیونٹی میں کام کرنے کی سزا شامل ہے ۔

Shahnaz Hussain has convicted of a £360,000 mortgage fraud has walked free from court

Blackburn, UK - A Pakistani woman Shahnaz Hussain has convicted of a £360,000 mortgage fraud has walked free from court. Judge said he was satisfied that Shanaz Hussain had acted ‘wholly uncharacteristically’, during a bitter divorce, when she forged her husband’s signature on several key documents.
The JP and mother-of-four Hussain, from Haslingden, is a former co-director of the Lincoln Group of Companies and said to be a pillar of the community.
But she was convicted after a Preston Crown Court trial of submitting a host of forged documents to secure the transfer of her matrimonial home from her former husband Mazhar.
Passing sentence Judge said: “Having achieved so much you find yourself having fallen to the ground from a great height.”
But the judge ruled that the failure of her 20-year marriage, and an ‘acrimonious divorce’ was the explanation for her behaviour.
And he said that the public interest would not be served by sending Hussain, who is no longer a magistrate, directly to prison.
Hussain, 39, who was found guilty of seven fraud offences, was given a 12-month prison sentence, suspended for two years. She must also complete 300 hours community service.
 

 
Mohammed Alyas, a crooked Bradford property developer jailed in Bradford
Bradford, UK - Mohammed Alyas, a crooked Bradford property developer has been ordered by a Court to stump up £140,000 of his ill-gotten gains. Mohammed Alyas, 45, of Seldon Street, Little Horton, was jailed for three years four months for conspiracy to defraud in 2007. He tried to illegally obtain ownership of four properties in the Bradford and Halifax areas and sell them on.

Alyas succeeded in registering his name to one of the properties which he sold for £100,000. Following a two-day confiscation hearing at Bradford Crown Court, he has been given three months to pay back £140,000 or face a further two years and three months in jail.

Two victims of Alyas’s fraudulent activities are to be compensated for their losses. After the hearing, Temporary Detective Chief Inspector Fran Naughton, of the force’s Economic Crime Unit, said: “Alyas would submit false and forged documentation to the Land Registry Office in order to obtain ownership of properties. He sold two properties on to unsuspecting developers and made £140,000 as a result. I am delighted that Alyas has been forced to pay back his ill-gotten gains and that his victims have been compensated.”
 
Sports News...
 یوسی غزن آباد میں منعقد ہ پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام بدھ کے روز شوٹنگ والی بال کا انعقاد ہوا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ یوسی غزن آباد میں منعقد ہ پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام بدھ کے روز شوٹنگ والی بال کا انعقاد ہوا جس میں جٹال کلب اور فرینڈز کلب موہٹرہ بختاں کے درمیان کھیلا گیا جو جٹا ل کلب نے شاندار مقابلے کے بعد جیت لیا اس موقع پر دونوں ٹیمو ں میں انعا مات تقسیم کیے گئے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی آ ف جٹا ل دیا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کلر سیداں کے صدر چوہدر ی عبدالغفا ر تھے دیگرمہمانوں میں ماسٹر عبدالمجید ،عامر شبیر،چوہدری ابرار،چوہدری فاروق،محمد شفیق اور آرگنائزر سیکرٹری یوسی غزن آباد عمران کیا نی اور اختر بھٹی بھی موجود تھے ۔

Jatal club win volleyball tournament in UC Ghazan abbad

Kallar Syedan - Jatal club defeated Morra Bakhatan to win the volleyball tournament in UC Ghazana Abbad.
 
پنجاب سپورٹس فیسٹیول یو سی کنوہا میں سہوٹ نے کنوہا کوکبڈی کے فائنل میں شکست دیدی

سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین، یوسی کنوہا، پنجاب سپورٹس فیسٹیول کی گیماگیمی جاری ہے صحت مندانہ ماحول کھیل کے بغیر ممکن نہیں اس سے جوانوں میں آگے بڑنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑتا ہے سکول سے فارغ ہونے کے بعد یونین کونسل لیول پر یہ احسن اقدام ہے ہم خادم اعلی میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ان گیموں کو گراس روٹ سے شروع کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما و چیف آرگنائزر یوسی کنوہا چوہدری اسد عزیز نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات میں کیا ان کے ہمراہ سیکرٹری افتخار احمد سیکرٹری اکمل نواز چوہدری طالب حسین محمد عرفا ن مرزا محمد نعیم اور صوبیدار محمد منیرتھے آج کبڈی کا فائنل میچ تھا جوکہ سہوٹ نے جیت لیا عفت بٹ نے بہترین کھیل کا مظاہر کیا اور تماشیوں نے خوب داد دی کل یو سی کنوہا میں سپورٹس فیسٹیول کا آ خری دن ہے صرف اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Sahot win Kabbadi tournament

 
Kanoha Kalalr Syedan - Sahot have defeated Kanoha to win the kabbadi comptetion in Sports festival.
 

جواد فٹبال کلب چوآخالصہ نے شاہین فٹ بال کلب سہوٹ بنگیال کو-0 14 گول سے شکست دے کر یوسی چوآ خالصہ کی پہلی فٹ بال ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا

چوآ خالصہ (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کام )مقصودعلی :چوآخالصہ راجہ محمد ریاست شہید سپورٹس میں جاری پنجاب فیسٹول یوسی سطح پر فٹ بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے جس میں جواد فٹبال کلب چوآخالصہ نے شاہین فٹ بال کلب سہوٹ بنگیال کو-0 14 گول سے شکست دے کر یوسی چوآ خالصہ کی پہلی فٹ بال ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا اس ٹورنامنٹ میں فٹ بال کی علاقہ کی 8ٹیموں نے حصہ لیا جس میں جواد کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس نے پورے ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 23گول کیے اور اس پر کوئی گول نہ ہو سکا اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی صد ر مسلم لیگ یو سی چوآخالصہ جناب صوبیدار میجر عبدالرزاق تھے اور ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ تحصیل کلر سیداں راجہ گلستان خان سابق کونسلر حاجی عبدالوحید ٹیم کوچ محمد اسحق حیدری جن کا میچ کے قبل دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

Mighty Choa thrash Shait Baghyal 14-0 in Football

Choa Khalsa, Kallar Syedan - The best football team in Pothwar showed their skills as they thrashed Sahot Baghyal, 14-0 to win football tournament at Raja M Riasat shaheed stadium.
 
Showbiz News...
پوٹھواری فنکار نیر بھٹی کے ساتھ نیچرل پارک چوآ خالصہ میں گپ شپ
Pothwari artist Nayya Bhatti of Choa Khalsa on video with pothwar.com
Your comments
Name: Abid Hussain

Email Address: abidh32@gmail.com

Comments: Ulfat Chaudry best news deena per mubarik
 
Name: irfan from mora malkan

Email Address: irfan_hussain@gmx.com

Comments: salaam to all the pothwar team, you are doing an amazing job keep up the hard work also can you please upload a video of my village please and thank you
 
Name: Sarfraz Atiq (Village: Sehr) / USA

Email Address: sarfrazatiq@gmail.com

Comments: AOA,

Pothwar.com is really informative website and you people are really working hard to make it more impressive.
But I have noticed one thing that in tehsil Kahuta, u have missed one union council that is LEHRHI that includes villages like LEHRHI, SEHR, Salgran.

Sehr is very advanced village with respect to education. In govt high school Sehr student got position even in pindi board. Many ex-students are engineers working in/out of country.

So kindly include these areas also. I can update you about he news of the area.
Thanks.
Name: RAJA NADEEM GUJAR KHAN /spain

Email Address: NADEEMRAJA2@GMAIL.COM

Comments: MEHERBANI KAR K MANKIALA SE CH EHTSHAM GUJAR KA INTERVIEW LAIN AUR POTHWAR.COM PE LAGAIEN
Name: kanoha / uk

Email Address: jammyboi786@hotmail.co.uk

Comments: why aint there no news about the robberys in kanoha?what are the police are doing about it?im a british born pakistani born and bred in uk.
Name: Atif /Slough/Chack Mirza

Email Address: atifa2us@yahoo.com

Comments: it makes no sense when people living in uk talk about pak politics or elections- it makes my laugh when people sitting here and going on on oh we do this and that to pak- most of them are working in factories or driving taxi 24:7 but posting their vidoes here telling pak nations that we are member of this & that - this is lot of non-sense. DO your own , if you really care about pakistan then go there and do something there.
Name: abdul jabbar vill punjgrian khurd

Email Address: abduljabbarsgd@yahoo.com

Comments: my village situated from soud bhaddana .it is in gujarkhan thana jtli near tanween village .population is 1200 .very poor village .no health dispensery road are ruin.
 
Picture of the day

View of Beor, Kahuta by Sajid Saddique of Bhora Hayal

 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar