Our _Blog_

Our Daily News

Monday 26th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

چھٹاسالانہ ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ تحصیل کلرسیداں، گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز، عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈز اور نقد انعامات کی بارش

6th Annual educational awards held in Kallar Syedan

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔ چھٹاسالانہ ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ تحصیل کلرسیداں، گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز، عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈز اور نقد انعامات کی بارش۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایم ڈی بیت المال، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان اور قمر منہاس تھے۔ نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں کے زیرِاہتمام چھٹا تعلیمی ایوارڈ میلہ سپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے تمام گورنمنٹ ہائی سکولوں کے طلباء و طالبات جنہوں نےA اورA+ گریڈ یا پھر اپنے سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی انھیں نقد انعامات اور اعزازات سے نوازا گا جبکہ بوائز اور گرلز سکولوں کی ٹاپ چھ پوزیشن ہولڈرز کو بلترتیب گولڈ،سلور اور براؤنز میڈلز دیے گے۔ گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کے محمد شعیب وحیدنے تحصیل بھر کے گورنمنٹ بوائز سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں گولڈ میڈل اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول چوآ خالصہ کے نعمان حبیب نے دوسری پوزیشن کی جس پر انھیں سلور میڈل جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بکھڑال کے طلحہ احمد خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں براؤنز میڈل سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی طالبہ رابیت ایمان نے تحصیل بھر کے گرلز گورنمنٹ سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں گولڈ میڈل اورصالح انفال نے تحصیل میں دوسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں سلور میڈل جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں کی طالبہ صباء احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں براؤنز میڈل سے نوازا گیا۔

یہ میڈلز اعجاز بٹ بشیر سن صراف کے خصوصی تعاون سے گزشتہ تین سالوں سے دیے جا رہے ہیں۔ پرائیویٹ سکولوں میں اور مجموعی طور پر ٹاپ کرنے والی طالبہ سائرہ مبین نے میٹرک کے امتحان میں1043نمبر لے کر تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں عظمت بٹ ایڈووکیٹ کے خصوصی تعاون سے گولڈ میڈ سے نوازا گیا۔ سو فیصد رزلٹ یا اعلیٰ کارکردگی پر پانچ گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈز کو سپیشل شیلڈز دی گئیں جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں ہیڈ مسٹرس ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چوآ خالصہ کی پرنسپل نصاس اختر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں کے ہیڈماسٹر معروف حسین اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بکھڑال کے ہیڈماسٹر عبدالقیوم کے نام شامل ہیں۔ اس تقریب میں مجموعی طور پر250 طلباء و طالبات میں عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈز، میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی زمرد خان، راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر و مرکزی چیئرمین، حافظ سہیل اشرف، ماہرِ تعلیم ممتاز علی بھٹی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود بھٹی، چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ اور محمد عزیر نے تقریب سے خطاب کیا اور قمر منہاس، سردار بشیر خان ایڈووکیٹ، عبداالجبار بھٹی بینک منیجر، عبدالغفار پرنسپل، محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ، قاضی احسان الحق قریشی، راجہ ظفر محمود، راجہ قمر ایڈووکیٹ، عامر بھٹی ایڈووکیٹ، سماجی و سیاسی شخصیات، صحافی حضرات، اساتذہ کرام ، طلبا و طالبات کے والدین اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

Kallar Syedan; The 6th Annual educational awards mela was held at Kallar Syedan sports ground, where medal were awarded to those students who achieved A or A plus exam results in schools in Tehsil Kallar Syedan.

Guest of honour at the occasion were Ex MD Bait ULmaal, Chairman Pakistan sweet homes Zamurad Khan and Qamar Minhas from Hong Kong, who awarded gold medals and bonze medals to students.

Mohammad Shoaib Waheed of government high school Doberan achieved 1st position from all the schools in Tehsil Kallar Syedan, runner up was Noman Habib of government high sec school, Choa Khalsa, while the third position was achieved by Talah Ahmed Khalid of government high school Bakhral.

While in girls section, Rabit Iman of government high school, Kallar Syedan achieved 1st position from all the schools in Tehsil Kallar Syedan, while runner up was Saliha Infal from the same school and the 3rd position went to Sabha Ahmed of government high school, Nalla Musalmana.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو ( نماہندہپوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- فیصل حسین کو چار سال کی سزا سنا دی گئی- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنگسٹن کورٹ نے فیصل حسین کو ایک خاتون کا مسلسل ہراساں اور باز رہنے کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرتے رہنے پچاس پچاس بار فون کالز اور میسجز کرنے اور خاتون کا بازاروں دکانوں پر تعاقب کرتے رہنے اور خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے کے مجموعی طور تیرہ الزامات کے تحت چار سال کی سزا سنا دی گئی

(پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے پیرس(زاہد مصطفی اعوان )----پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر نے قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے ملک پاکستان آزاد کروا کر یا اور میاں نواز شریف نے اس کی حفاطت اور ترقی کی ذمہ اپنے کندھوں پر اٹھائی ۔قائد اعظم نے پاکستان کو آزاد کرو ا کے مسلمانوں پر احسان کیا ہے ۔کلمہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے پاکستان کے لئے مسلمانوں نے بہت قربانیاں دیں۔انھوں نے کہا کہ اب ہم سب پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہوں ۔اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔چوہدری شاہین اختر نے مذید کہا ہے کہ میرے قائد نواز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام پیدا کیا ،انھوں نے کہا کہ اب یورپ سمیت تمام ممالک میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت میں اضافہ ہو اہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے سی پیک کا تحفہ پاکستانی عوام کو دیا ہے اب ملک ترقی کی منازل طے کرے گا ۔

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پاکستان بیورو آف اسٹیٹس نے مردم شماری و خانہ شماری کے لئے سینسراسسٹنٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا

Pakistan state bureau name senior assistance names foe census

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----پاکستان بیورو آف اسٹیٹس نے مردم شماری و خانہ شماری کے لئے سینسراسسٹنٹس کے ناموں کا اعلان کردیا ، ناصر علی جنجوعہ کلرسیداں میں مردم شماری کے انچارج ہونگے، مردم شماری کے لیے ضلع بھر میں 11افسران کا تقرر کردیا گیا جو درج ذیل ہیں، تحصیل راولپنڈی محمد جنید، سید لال حسین، راولپنڈی کینٹ عمار خان، چک لالہ کینٹ بلال تصدق، تحصیل ٹیکسلا کاشف اقبال، واہ کینٹ سید مدثر شاہ، تحصیل کہوٹہ عمران طارق، تحصیل کلرسیداں ناصر علی جنجوعہ، تحصیل مری و مری کینٹ عبدالماجد قریشی، تحصیل کوٹلی ستیاں رضوان احمد، تحصیل گوجرخا ن رضوان سرور ۔ یادرہے کہ سپریم کورٹ نے سویوموٹوکیس میں مردم شمار ی کے حوالے سے حکومت کوحکم دیاہے کہ وہ آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملک میں مردم شماری کویقینی بنائے، مردم شماری کے بعدقومی اور صوبائی حلقہ جات کے ساتھ ساتھ یونین کونسلوں کی تعدادمیں بھی آبادی کے اعتبارسے اضافہ ہوگا۔ اورلوگوں کی اس دیرینہ خواہش کی بھی تکمیل ممکن ہوسکے گی کہ پوری تحصیل کلرسیداں کوکسی بھی ایک حلقے میں شامل کیاجائے۔ اس طرح کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں کی کلرسیداں حلقے میں شمولیت کے قومی امکانات ہیں

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کلرسیداں کوضلع راولپنڈی کامثالی ہسپتال بنانے کافیصلہ

THQ hospital in Kallar Syedan to be made a example hospital in Distt Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کلرسیداں کوضلع راولپنڈی کامثالی ہسپتال بنانے کافیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی درخواست پر ایک این جی او نے تمام جدیدسہولیات اور مشینری کی فراہمی پرآمادگی ظاہرکردی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں چودھری رب نوازخان منہاس نے ٹی ایچ کیوکلرسیداں کوضلع بھرکاجدیداور معیاری ہسپتال بنانے کے لئے اقدامات کاآغاز کردیاہے۔ جس کے تحت کلرسیداں ہسپتال میں ہروہ جدیدمشینری اور سہولیات دستیاب ہوں گی جوراولپنڈی شہر کے ہسپتالوں میں بھی موجودنہیں۔ اے سی کلرسیداں کی درخواست پر ایک بین الاقوامی این جی اوکے نمائندگان نے ٹی ایچ کیوہسپتال کلرسیداں کادورہ کیااوراسے جدیداور مثالی ہسپتال بنانے کے لئے کروڑوں روپے کی جدیدمشینری فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ درجن سے زائد جدیدبیڈز فراہم کئے جائیں گے۔ جن میں سے ایک بیڈ کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے۔ این جی او زچہ بچہ کے لئے بھی جدیدسہولیات سے مزین مشینری ،بیڈز فراہم کرے گی اور بہت جلد اس کے لئے جدیدمشینری سے لداکینٹینر برطانیہ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگا۔ جس کی فراہمی کے بعدکلرسیداں ہسپتال پوٹھوارکاجدیدترین سہولیات سے مزین ہسپتال کادرجہ پالے گا۔

کمال ماڈل پبلک سکول چوکپنڈوڑی میں تین روزہ فن گالا کا اختتام ہو گیا

Three day fun gala at Kamal model public school in Chauk pindori comes to close

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----کمال ماڈل پبلک سکول چوکپنڈوڑی میں تین روزہ فن گالا کا اختتام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمال ماڈل پبلک سکول چوکپنڈوڑی میں تین روزہ فن گالا کی تقریبات اختتام پذیر ہو گی ۔فن گالا تقریبات میں بچوں کے لیے مختلف جھولے،ٹیبلو، میجک شو،ڈرامہ اور کھانے کے مختلف سٹائل لگائے گے تھے جس میں بچوں اور والدین نے بھرپور شرکت کی اور پرنسپل سے درخواست کی کہ سکول کے اندر اس طرح کی غیرنصابی سر گرمیا ں ہر سال منعقد کر وائے تاکہ بچوں کو سکو ل کے اندر ہی سیروتفریح کا موقع مل سکے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مہما ن خصوصی پرنسپل یونیک ماڈل سکول شاہ باغ انٹرنیشنل کراٹے ماسٹر پرویز اقبال ،راجہ یاسر دانیال اکرم ،پرنسپل علی گڑھ ماڈل سکول ڈھیری مادھوراشد ظہیرتھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسر دانیال راجہ اورپرویز اقبال نے کہا کہ فن گالا کا آغاز کر کے سکول انتظامیہ نے بہت اچھا اقدام کیا ہے اس سے سکول کے بچوں کو سکول کے اندار ہی غیر نصابی سر گرمیوں اور تفر یح کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سپورٹس گالا اور فن گالا جیسی تقریبات ہونی چاہیے اس سے بچوں میں اعتمادقائم ہوتا ہے افتتاح کا با قاعدہ آغاز دعا سے ہوا، فن گالا میں سکول ہذا کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔

حاجی قمر زمان منہاس کی بیٹی کی شادی عزیزم ارسلان احمد منہاس کے ساتھ بخیروخوبی انجام پائی

Wedding of daughter of Qamar Zaman Mihas of Hong Kong takes place in Manianda

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔حاجی محمد بشیر منہاس(مرحوم) کی پوتی حاجی قمر زمان منہاس کی بیٹی کی شادی عزیزم ارسلان احمد منہاس کے ساتھ بخیروخوبی انجام پائی اس پروقار موقع پر کلرسیداں کے شادی ھال میں ایک عظیم الشان پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں وفاقی وزیر مذبیی امور پیر آمین حسنات حسین،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد بلال سابق وفاقی وزیر ڈائریکٹر ہوم سویٹ زمرد خان،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،امیدوار پی پی2راجہ صغیر احمد،نائب تحصیلدار مرزا منصور احمد،ممبر بلدیہ عابد زاہدی،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد ایوب،پیر سید منصورحسین شاہ،پیرخلفیہ حاجی محمد شریف، پیر سیدطاہر عباس شاہ،حاجی محمد اسلم بانی،چوہدری توقیر اسلم،چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،سابق امیدوار ناظم ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل،سابق امیدوار چیئرمین منیاندہ نثار احمد کیانی،سٹر حاجی طارق منہاس ماسٹر محمدرمضان منہاس،سابق ضلعی کونسلرچوہدری نذیر، سیکرٹری حاجی اورنگزیب منہاس،پیپلز پارٹی یونین کونسل منیاندہ کے صدر چوہدری اکرام الحق،بینک منیجر محمد عظیم،بینک منیجرچوہدری وارث،بینک منیجر تصور حسین منہاس، راجہ ثقلق بابو ظفر اقبال ممیام،فخر سرصوبہ شاہ عبدالقدوس بٹ،جنرل کونسلر حاجی محمد منیر منہاس،ماسٹر لطیف نگڑیال،سابق کونسلر بہادرعلی چوہان،عبدالقیوم منہاس،حافظ عبدالرحمن منہاس،راجہ محمد ذاکر،چوہدری محمد یونس،سابق کونسلر محمد شکیل منہاس،اویس منیر منہاس،پرنسپل دوبئی سکول اظہر محمود منہاس،پیرسید مبارک حسین شاہ اوردیگر سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سکوٹ، چیرمین راجہ ندیم احمد کے پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب

Chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed at the opening ceremony of Public sectrate office in Sakot

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے، کیمرہ مین قیصر محمود)۔۔۔۔ چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے سکوٹ میں راجہ علی اصغر پلازہ میں واقع پبلک سیکر ٹریٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہو ئی۔اس مو قع پر سکوٹ، سینتھہ، ممیال، ممیام، سلطان خیل، دوبیرن کلاں اور پلالہ سیداں سے مسلم لیگی رہنماؤں، کونسلرز ، عمائدین علا قہ اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس آفس کا مقصد عوام سے رابطہ میں رہنا ہے اور انشاء اللہ ہر جمعہ کو میں اس دفتر میں مو جود ہوں اور علا قے کے عوام اپنے مسائل کے حوالے سے مجھ سے جمعہ کے دن ملاقات کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلد یاتی اداروں کو انشاء اللہ یکم جنوری سے اختیارت ملنے والے ہیں اور ہم یکسو ہو کر علا قے کے لوگوں کے مسائل حل کر یں گئے۔ انھوں نے دوکانداروں، ٹرانسپورٹروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو تلقین کی کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ناجائز منافع خوری نہ کر یں ۔ سبزی فروش ، قصائی اور حجام صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ راجہ ندیم احمد نے کہا کہ راجہ محمد علی کی جانب سے منظور کردہ گرانٹس کے ٹینڈر انشاء اللہ آئندہ ماہ ہو جا ئیں گئے اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پو رے ہوں گئے۔ آخرمیں راجہ علی اصغر پلازہ اور مسلم لیگ(ن) کے پبلک سیکرٹیریٹ کی کا میابی کی دعا کی گئی اور مہانوں کی گرما گرم حلوے، مٹھائی، پکوڑوں سموسوں اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔ چیرمین یو سی کنو ہا پرویز قادی، وائس چیرمین یو سی دوبیرن کلاں ٹھیکیدار راجہ محمد بشا رت اور سابق نائب ناظم یو سی کنو ہا طارق وینس بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ چیرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ علی اصغر آف بھٹھی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Sakot, Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

دار ارقم سکول اینڈ کالج کلر سیداں کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دور،دستور پاکستان گیلری کا وزٹ کرایا گیا،سینٹ کی کاروائی بھی ملاحظہ کی

Dar Arqam school trip to the Parliament house in Islamabad

اسلام آباد(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔اسلام آباد،چیف ایگزیکٹیو دار ارقم کلر سیداں کیمپس محمدتوقیر اعوان، پرنسپل،ٹیچرز ،طلبا و طالبات نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ،دستور پاکستان گیلری کے وزٹ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ حکومت نے پہلی بار پانچ سال کی مدت پوری کی اور حالیہ حکومت بھی اپنے پانچ سال مکمل کریگی،گیلری میں ۱۹۴۷ سے لیکر آج تک تمام نشیب و فراز کو واضع گیا گیا تھا،اس کے بعد سینٹ کا سیشن شروع تھا براہ راست کاروائی ملاحظہ کی گئی،طلبا و طالبات کے لئے یہ پہلا موقع تھا کہ سینٹ کی کاروائی براہ راست ملاحظہ کی۔

Islamabad - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----ٹی ایم اے کلرسیداں کے اہلکار ملک اشتیاق حسین، صوفی محمد شفیق، مقامی قصاب رشید خلجی، اسد علوی اور حاجی بشارت ٹیلر عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عباس بٹ علیل ہوگئے انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے احباب نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

A1 Drycleaner shop on Kotli link road, Kahuta robbed on gun point

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔دو ڈاکووں نے نومتخب چیئرمینMCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر کے پڑوسی غریب پر دیسی دوکاندار سے اسلحہ کی نوک پر13ہزار روپے لوٹ لیے مذامت پر ڈاکووں نے پسٹل کا بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ میں درخواست دے دی گی ۔عوامی حلقوں کا محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی لنک روڈ پر واقع (اے ون)ڈرائی کلینرکے مالک ایبٹ آباد کے رہائشی محمد یسین ولد حاجی محمد یوسف نے نمائندے کو بتایا کہ میں کل مورخہ 23دسمبر کو رات 9بجے اپنی دوکان بند کر نے والا تھا کہ دو نوجوان لڑکے جن کی عمر25سے28سال کے درمیان ہے اور جنہوں نے چادریں اوڑھ رکھیں تھی آئے اور مجھ پر پسٹل تان لیا اور میری جیب سے نقدی13ہزار روپے نکال لیے میر ے مذمت کرنے پر انہوں نے پسٹل کا بٹ میرے سر پر مارا اور میں شدید زخمی ہو گیا ۔محمد یسین نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں دروخواست دے دی جبکہ انہوں نے محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میں غریب آدمی ہوں خدا را میری داد رسی کی جائے اور ان نامعلوم ڈاکووں کا سراخ لگایا جائے۔

some image

ایس ایس پی آپریشن سید حسیب شاہ کے اعزاز میں پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی ملک اعجاز نے ایک الوادعی پارٹی رکھی

Farewell party held for SSP operations, Syed Habib Shah in Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایس ایس پی آپریشن سید حسیب شاہ کے اعزاز میں پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی ملک اعجاز نے ایک الوادعی پارٹی رکھی جس میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد ، ملک طارق ، صحافی ملک عامر محمود ، صحافی ملک شاہد محمود اور صحافی ملک زبیر سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔یاد رہے کہ ایس ایس پی آپریشن سید حسیب شاہ جو اپنی ملازمت کی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے اپنے دوران ملازمت احسن طریقے سے ڈیوٹی کی جس پر تمام شرکاء نے ان کو خراج تحسین پیش کی ۔

some image

ایس ایچ اؤ تھا نہ کہو ٹہ سر دا ر شکیل احمد کااشتہا ری ملزمان اور منشیا ت فرو شوں کے خلاف گر ینڈ آپر یشن

SHO Kahuta, Sardar Shakeel Ahmed takes out grand operation against criminals in the region

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ آر پی اوراولپنڈی اور سی پی اؤ را ولپنڈی کی خصو صی ہدا یت پر ایس ایچ اؤ تھا نہ کہو ٹہ سر دا ر شکیل احمد کااشتہا ری ملزمان اور منشیا ت فرو شوں کے خلاف گر ینڈ آپر یشن متعدد گر فتا ر کر لیئے ۔ایک اور کاروائی میں بد نا م زما نہ لکڑی چو ر وقا ص حسین کو بھر دھر لیا ۔چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد اور ان کے عملے کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔تفصیلا ت کے مطا بق آر پی اؤ فخر سلطا ن را جہ سی پی اؤ اسرا ر احمد عبا سی کی خصو صی ہدا یت پر ایس ایچ اؤ سر دا ر شکیل احمد نے ٹیمیں تشکیل دیں کا میا ب کا رو ا ئیا ں کر تے ہو ئے متعدد اشتہا ری۔اسلحہ فرو ش ۔ منشیا ت فرو ش گر فتا ر کر کے بڑے گھر پہنچا دیئے جن میں محمد عا صم ولد محمد تعظیم سا کن سد یو ٹ کہو ٹہ ۔رحمت اللہ ولد نشا ر سا کن او تر ینہ کہو ٹہ ۔طلعت سجا د وا لد خدا دا د سا کن گڑ ھیٹ کہو ٹہ ۔ اسرا ر ولد محمد عا رف سا کن انو ر کہو ٹہ ۔ وقا ر حسین ولد دا د حسین سا کن انو ر کہو ٹہ ۔ طیب بشیر ولد شبیر کہو ٹہ ۔ شہبا ز احمد ولد محمد عر بی سا کن کہو ٹہ ۔ تنو یر احمد ولد محمد محمد عر بی کہو ٹہ ۔سعو د دا د وا لد محمد دا د سا کن جیو ڑہ ۔ محمد عقیل ولد محمد شفیع سا کن بیو ر اور بد نا م زما نہ لکڑ ی چو ر وقا ر حسین ولد محمد اختر سا کن کلیا ل تحصیل کلر سیدا ں کو گر فتا ر کر کے بے گھر پہنچا دیا گیا ایس ایچ اؤ سر دا ر شکیل احمد نے نما ئندہ خصو صی سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کسی صو رت جرا ئم پیشہ افرا د میر ی گر فت سے نہیں بچیں گے اور ایسے لو گو ں کو کیفر کر دا ر تک پہنچا یا جا ئے گا ٹمبر ما فیا ۔ لینڈ ما فیا ۔ پر چی جوا ریو ں ۔ اسلحہ ۔ منشیا ت فرو شو ں کا گھیرا ہم نے مز ید تنگ کر دیا ہے بہت جلد کہو ٹہ کو کر نمیل افرا د سے پا ک کر دیا جا ئے گا سر دا ر شکیل احمد نے مز ید کہا کہ کرا یہ دا ری ایکٹ کی خلا ف ور زی کر نے وا لے ما لکا ن اور کرا یہ دا رو ں کے خلا ف ایکشن لینا شرو ع کر دیا ہے متعدد افرا د کے خلا ف مقد ما ت در ج کئے ہیں اور وا ل چا کنگ سلنڈرو ں کی غیر قا نو نی منتقلی کے خلا ف بھی کا روا ئی کر رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ زیر اہتمام 25دسمبر کے حوالے سے زبردست تقریب کا اہتمام

PML-N Youth wing Kahuta celebrate Qaid day

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ زیر اہتمام 25دسمبر کے حوالے سے زبردست تقریب کا اہتمام۔قاہد اعظم محمد علی جناح ؒ اورقاہد مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ملک پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا ہے اور انشاء اللہ وہی اس کو ترقی کی تمام منازل تہہ کرائے گی۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں کو اپنا کر ہی قوم متحد ہو سکتی ہے۔ موجودہ تمام مسائل سے سنگین حالات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام پاکستانی سبز جھنڈے تلے اگٹھے ہو کر ملک دشمن عناصر کی تمام مذموم عزائم کوناکام بنائیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی140ویں اور قاہد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے دیگر عہدیدار راجہ ذیشا ن اصغر ستی آف نڑھ مبشر ستی آف پنجاڑ،عبد الحمید لودھی ،عابد عباسی ، قمر نواز جنجوعہ ، راجہ وقار محبوب ، راجہ تمور، راشد ستی اور دیگر کارکن موجود تھے راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جب دیکھا کہ کانگرس مسلمانوں کو انکے حقوق نہیں دلا رہی انکے ساتھ ذیادتی کر رہی ہے تو انہوں نے مسلم لیگ کا قیام رکھا۔ اور مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر ملک حاصل کیا انشاء اللہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

کہوٹہ الائنس گروپ کی کامیابی کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ یہ کہوٹہ شہر کی عوام کی کامیابی ہے, راجہ ظہور اکبر

Alliance group victory is all because of the support of local public, Raja Zahoor Akbar

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ ظہور اکبر چیئر مین MCکہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ الائنس گروپ کی کامیابی کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ یہ کہوٹہ شہر کی عوام کی کامیابی ہے ۔ناکامی کی لکیر پیٹنے والے آئندہ بلدیاتی الیکشن تک کا انتظار کرہیں۔ عوام خدمات کی سابقہ روایا ت کو بر قرار رکھتے ہوئے کہوٹہ شہر کی ترقی کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دوں گا ۔ان خیالا ت کا اظہار نو منتخب چیئر مین مونسپل کمیٹی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ظہور اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی عوام کے تمام بنیادی مساہل بلخصوص پینے کا صاف پانی جو ایک بڑا مسلہ ہے اس کو حل کر نے کے لیے دن رات ایک کر دوں گا ۔کہوٹہ شہر میں گیس لوڈ شیڈنگ کا جو بڑا مسلہ بنا ہوا ہے وہ انشاء اللہ2ہفتوں میں حل ہو جا ئے گا انشاء اللہ آنے والے دوہفتوں کے بعد گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گئی انہوں نے کہا کہ مونسپل کمیٹی کی ہر وارڈ کی سطح پر سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے انتظامات کیے جاہیں گئے ۔ہر وارڈ کو سیکٹر کا نام دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ناکامی کی لکیر پیٹنے والے آئندہ بلدیاتی الیکشن تک کا انتظار کرہیں شہر کی بہتری کے لیے کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ سے بہتر کوئی فورم نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ (KDA)میں تمام سیاسی کارکنوں کی وابستگی بر قرار رکھتے ہوئے شہریوں ، تاجروں ، مزدوروں ، کسانوں اور دیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آہیں اور کہوٹہ کی بہتری اور تعمیروترقی کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارئے اس قافلے میں شامل ہو کر یہ ثابت کریں کہ ہم کہوٹہ میں تعمیرو ترقی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے تمام عہدیداروں ،کارکنوں اور ممبران مونسپل کمیٹی کا شکر یہ ادا کر تا ہوں اور ان سے ایک وعدہ کر تاہوں کہ انشاء اللہ شہر کی تعمیر ترقی کے لیے جو بھی کام کیے جایں گئے وہ تمام ان کی مشاورت سے کیے جاہیں گئے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں و مری کے وفدکی صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور کے ہمرا ہ حمزہ شہبا ز شریف سے ما ڈل ٹا ؤن لا ہور میں ملا قات

PML-N Kotli Sattian delegation meets with Humza Sharif

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں و مری کے وفدکی صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور کے ہمرا ہ حمزہ شہبا ز شریف سے ما ڈل ٹا ؤن لا ہور میں ملا قات ،کو ٹلی ستیاں کی یونین کو نسلوں کی غیر منصفا نہ تقسیم سے بلدیاتی انتخابا ت کے التوا بارے حمزہ شہباز شریف کو اگا ہ کیا گیا وفد میں صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق کے علاوہ سیکرٹری لوکل گو رنمنٹ پنجا ب، ممبر مرکزی کونسل مسلم لیگ ن حاجی زاہد حسین ستی ، ممبر وزیر اعلی پیکج عمل درآمد کمیٹی حاجی ذاہد حسین ستی ، صدر با ر ایسوی ایشن کو ٹلی ستیاں راجہ شوکت ستی ایڈووکیٹ ،صدر مسلم لیگ ن مری دفتر عبا سی ، جزل سیکرٹری حق نواز عبا سی شامل مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ؤں کا کہنا تھاحمزہ شہبا زشریف کو کو ٹلی ستیاں کی یونین کو نسلوں کی غیر منصفا نہ تقسیم سے یہاں پر بلدیا تی انتخا با ت کے التواء سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے متعلق تفصیل سے اگا ہ کیا گیا جس پر انہوں نے بہت جلد یونین کو نسلوں کی بحا لی یقین دہا نی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد کو ٹلی ستیاں کے عوام کو خوش خبری دی جا ئے گی۔

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ یونین کو نسل گھو ڑا گلی چٹہ مو ڑ دھا ر جا وا میں سوئی گیس فراہمی پر وزیر پٹرولیم شا ہد خا قان عبا سی ۔ صو با ئی وزیر راجہ اشفا ق سرور، کوآرڈینیٹرحا فظ عثما ن عبا سی ،سا بق جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب راجہ عتیق سرور، امیدوار برائے چئرمین ضمیر عبا سی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے اہلیا ن علا قہ جن میں حا جی محمدعارف، محمد ریا سف ،حاجی نو بہا ر عبا سی ، محمد مسعو د عبا سی ، نمبر دا ر سیا ب عبا سی ،صمد عباسی ،ظہیر عبا سی ، نصیر عبا سی ، سیدیرامتیاز عباسی ،سعید بھٹی ،فاضل بھٹی ،حمید بھٹی نے کہا کہ منتخب ممبران قومی و صو با ئی اسمبلی نے انتخا با ت میں کیا وعدہ سچ کر دکھایا جس پر ہم اہل علا قہ ان کے مشکو ر ہیں اور انہیں یقین دلا تے ہیںآئندہ 5 انتخا با ت میں کا میابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گی ن لیگ نے ہمیشہ اس خطہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردا ر ادا کیا

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تو صیف ستی کوکو آرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی ون مقرر کر دیا گیا،ضلعی صدر یوتھ ونگ راولپنڈی جاسم کنول راہی نے انہیں مری و کو ٹلی ستیاں میں تنظیم سازی کے لیے ٹا سک دے دیا نومنتخب کو آرڈینیٹر توصیف ستی نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ انہوں نے کو ٹلی ستیاں کی یونین کونسلوں میں دن رات محنت کر کے سینکڑوں نوجوانوں کو یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم پر متحد کیا اور اب تنظیم سا زی کا سلسلہ شروع کر رکھا بہت جلد مری سے بھی یوتھ ونگ کے تحصیل کے عہدیدا روں کا انتخا ب کیا جا ئے گا جو کہ یونین کو نسلوں کی سطح تک تنظیم سازی کریں گییوتھ ونگ کے نوجوان صدر کیپٹن صفدر ، عابد شیر علی ،شکیل اعوان اور جا سم کنول راہی کی قیادت میں متحد ہیں دونوں تحصیلوں میں تنثیم سازی کا عمل مکمل کر کے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ یوتھ کے نوجوانوں میں ایک نئی سوچ پیدا کر دی گئی کہ وہ ملک و قوم کے راشن مستقبل کے لیے کام کر نے والے اور محب وطن قائد میاں محمد نواز شریف کے ہا تھ مظبوط کر نے سے ہی اس ملک کی بقا و سلامتی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیر اہتما م آج 25اپریل کو کو ٹلی ستیاں میں تعارفی پروفرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نو منتخب صدر یو تھ ونگ پی ٹی آئی کو ٹلی ستیاں عقیل ستی اور خا ور اقبال ستی جزل سیکرٹری ضلعی قیادت اور پارٹی عہدیداران،اور آئی ایس ایف اور یوتھ کے نوجوانوں کے اعزاز میں اعشا ئیہ دیں گے

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

جاتلی ،دیوی ،رتیال ،جھونگل ،بہیر ،ڈھوک سیداں ،شیخ پور ،راماں اور دیگر دیہات میں پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث متعد د گھروں کی قیمتی الیکڑونک اشیا جل گئیں

Home appliances burnt out in Jatli, Raman region villages due to low voltage electricity

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی ،دیوی ،رتیال ،جھونگل ،بہیر ،ڈھوک سیداں ،شیخ پور ،راماں اور دیگر دیہات میں پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث متعد د گھروں کی قیمتی الیکڑونک ایشا جل گی عوام سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق جاتلی اور گردو نواح کے دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا جس کے باعث لوگوں کے گھروں میں فریج ،موٹریں اور دیگر قیمتی ایشیا جلنے سے شدید نقصان لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنا سر ا سر زیادتی ہے اگر لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ بد دستور جاری رہا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے ہماری اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

مرکزی میلاد کمیٹی نے پُر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، پیر سید دیوان شاہ ساجد شاہ آستانہ عالیہ نڑالی شریف نے خصوصی شرکت کی

Pir Syed Deewan Shah of Narali Shareef guest at millad reception

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مرکزی میلاد کمیٹی نے پُر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، علماء کونسل دعوت اسلامی اور میلاد کمیٹیوں کے سربراہان کے کثیر تعداد میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی لبیک یا رسول اللہ میلاد کمیٹی دولتالہ کے جنرل سیکر ٹری ٹھیکدار ظہور نے اپنی رہائش گا ہ پر علماء میلاد کمیٹی دعوت اسلامی کے اراکین کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا پیر سید دیوان شاہ ساجد شاہ آستانہ عالیہ نڑالی شریف نے خصوصی شرکت کی تقریب میں سیکرٹری اطلاعات یاسر مغل نے تمام علماء اراکین میلاد کمیٹی دعوت اسلامی کے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی لبیک یا رسول اللہ میلاد کمیٹی کا پلیٹ فارم سے ہی ہر سال عید میلادلنبی ﷺ کے جلوس کا انعقادکیا جاتا ہے مرکزی میلاد کمیٹی موضعات کے تمام کمیٹیوں کو مذید فعال کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گی تمام اراکین کا شکریہ جنہوں نے مرکزی جلوس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا قاری بشیر قاری غفور مذمل مشتاق مختار رضوی ممتاز سماجی شیخ اکرام ریاض ارسلان ریاض سمیت صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی نے شرکت کی۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے دولتالہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام

Qaid e Azam 140th birthday celebrated by Suliman foundation

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے دولتالہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام ،سیاسی سماجی شخصیات شرکت کریں گی ،سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا ، ،تفصیلات کے مطابق سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی خصوصی ہدایات پر دولتالہ میں آج یوم قائد اعظم شایان شان انداز میں منایا جا رہا ہے ،اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد سلیمان پلازہ میں کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ،قائد اعظم محمد جناحؒ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کی جائے گی ،تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا ہے ،فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے امت مسلمہ کو ایک مضبوط قلعہ فراہم کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کے شاندار مستقبل کی جنگ بہترین انداز میں لڑتے ہوئے مملکت خداد پاکستان کا قیام ممکن کر دکھایا ہے ،ان کا یوم پیدائش ہم سب کیلئے ایک تشکر اور تفکر کا موقع ہے جہاں ان کے یوم پیدائش کو شایان شان انداز میں منایا جا رہا ہے وہاں آج کے دن ہم سب کو اس عہد کی تجدید بھی کرنی ہے کہ ہم بابائے قوم کی تلقین ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قومی وقار اور ترقی و خوشحالی کا سبب بنیں گے

کرسمس کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کیلئے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے تحائف کی تقسیم

Christian community given presents on Christmas celebrations in Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ کرسمس کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کیلئے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے تحائف کی تقسیم ،عیسائیوں کی جانب سے اظہار تشکر ،رہائش کیلئے حکومت سے کالونی بنانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کیلئے خصوصی تحائف کی تقسیم (اتوار) کی جا رہی ہے ،اس موقع پر سلیمان پلازہ دولتالہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں علاقہ میں موجود عیسائی رہائشیوں کو مدعو کیا گیا ہے ،تقریب میں فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ تحائف تقسیم کریں گے ،دولتالہ رہائشی صدیق مسیح کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر شیخ محمد ساجد کی جانب سے عیسائی کمیونٹی کو یاد رکھنا ،تحائف کی تقسیم خیر سگالی کا اہم ترین قدم ہے اس پر ہم سب ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ دولتالہ میں درجن بھر سے زائد عیسائی خاندان آباد ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر کے پاس رہائش کی سہولت نہیں ہے حکومت دولتالہ میں عیسائیوں کیلئے کالونی بنائے تاکہ بچوں کو سر چھپانے کی جگہ میسر ہو سکے

پنڈوری راجگان راجہ فارض کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Raja Fayaz Kiyani celebrated in village Pindori Rajgaan, Jabber

some image

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ پنڈوری راجگان راجہ فارض کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی راہشگاہ پنڈوری راجگان میں کیا جس میں راجہ فارض کیانی کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

Christian community in Taxila congratulated on x-mas

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے تحریک انصاف اقلیتوں کو حا صل آئینی حقوق کا تحفظ کرے گی کرسمس دنیا کے عیسائیوں کے لیئے خوشیاں منانے کا دن ہے یہ یسوع مسیح کی تعلیمات اور پیغامات کی بھی عکاسی کرتا ہے جو کہ پیار ، محبت، امن،برداشت اور پوری انسانیت کے ساتھ ہمدردی کرنا ہے قوم مسیحی برادری کی حب الوطنی اور امن اور برداشت کی کوششوں کو سراہتی ہے حضرت عیسی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برادری کے ساتھ مسلمانوں کے لیئے بھی مقدس اور قابل احترام ہے اور ہمیں ملکر کرسمس کا تہوار منانے سے اتحاد،یگانگت،محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے پاکستان کے قیام،ترقی،خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے حضرت عیسی ؑ درگزر،بھائی چارے کی تعلیمات کا منبع ہے ہمیں چاہیے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کر کے اپنے کل کو اپنے آج سے بہتر بنائیں آج جتنی ضرورت محبت،درگزر،مفاہمت کی ہے اس سے پہلے کھبی نہ تھی ان خیالات کا اظہار ایم این اے غلام سرور خان نے کرسمس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان اور دو جنگوں میں بھی مسیحی برادری نے بے شمار قربانیاں دیں ان کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور واہ ٹیکسلا چکری چونترہ کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا میں جعلی شیمپواور صابن اور ادویات کی فروخت کا انکشاف ،عوام سر کی مختلف بیماریوں کا شکار ،روٹی دس روپے فروخت ہونے لگی ۔سٹیکر پرنٹ کروا کے ٹیکسلا اور گرد ونواح میں جعلی شیمپواور صابن کھلے عام فروخت ہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا وگرونواح کے چھوٹے وبڑے جنرل سٹوروں میں جعلی شیمپواور صابن کھلے عام فروخت ہورہے ہیں ملٹی نیشنل کمپنی سے ملتے جلتے سٹیکر بنوا کر عوام کو جعلی شیمپو،صابن اور مشروبات تھما دیے جاتے ہیں دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ٹیکسلا میں پرئس کنٹرول کمیٹی کا وجود ہی نہیں ہے دوکاندار من مرضی کی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں ہوٹل والے دس روپے کی روٹی فروخت کر رہے ہیں ،انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان،ٹیکسلا میں کوہسار کالونی ،وحدت کالونی ،ٹیکسلا بازار ،ٹھٹھہ خلیل روڈ اورسرائے کالا چوک میں کھلے عام دونمبر اشیاء فروخت ہورہی ہیں جبکہ میڈکل سٹوروں پر ادویات بھی جعلی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے عوام دونمبر ادویات اور اشیاء خریدنے پر مجبور متلقہ اداروں نے چپ ساد رکھی ہے جب متلقہ اداروں سے رابطہ کیا جاتا ہے تو انسپکٹر حضرات ایک دوسرے پر ڈال کر خود بری ہوجاتے ہیں زرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر جعلی ادویات فروخت کرنے والوں پر شفقت کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی باقائدہ خدمت کی جاتی ہے سالوں سے ٹیکسلا برجمان ڈرگ انسپکٹرعوام کی خدمت کرنے کے بجائے جعال سازوں کی خدمت کررہے ہیں ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ سعید آف کرموال نے کہا ہے کہ ہم چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں ٹیکسلا شہر کے لئے جن شخصیات کو نامزد کیا وہ نہ صرف باعمل، باکردار ہیں بلکہ دیانتدار اور بے داغ ماضی کی حامل ہیں ،ہم سید محمود حسین شاہ کو میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کا چئیرمین ذیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا،راجہ سعید نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے فیصلے ہمیشہ تاریکی ہوا کرتے ہیں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے انکی نامزدگی قابل ستائش ہے، چئیرمین اور وائس چئیرمین بے داغ کردار کے مالک اور تجربہ کار اور باعمل ہیں ہم انھیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ وہ ٹیکسلا شہر کو کوخوبصورت بنانے اور اہلیان ٹیکسلا کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر (ر) کرنل کاظم رضا، زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سفیر خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی دلدار خان،سابق ناظم حاجی شیخ صوفیان مسعود،حاجی محمد ضرار اعوان، گوہر علی خان، ارشد محمود ملک، حاجی ہمایوں خان، سید سلطان شاہ کاظمی، راجہ نجیب عباسی،میر یاسر،سید عمران حیدر، سردار راقب زمان خان، ملک اویس، ماسٹر عرب زمان ،چئیرمین ملک داؤد، چئیرمین علی اصغر اعوان، چئیرمین عرفان خان ایڈووکیٹ،سابق چئیرمین ملک عارف توتنیاں،سید عامر شاہ کینال ٹاؤن، راجہ سعید کرمول، ابراھیم یوسف خان، طارق سرور اعوان سعید اعوان، ارسلان اعوان، رمیض اعوان نے نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، نومنتخ وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

تحصیل ضلعی اور مرکزی سطح پر الیکشن کا ہو نا ضروری ہے

Elections should take place at District and local level, Abdul Wahid Ch

آزاد کشمیر،ڈڈیال، (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سو اداعظم تنظیم غیر جریدہ کو آ ئے روز خو د سا ختہ نما ئندو ں نے گھر کی لو نڈی بنا کر رکھ دیا ہے۔ نام نہا د تنظیمی نما ئندے ہزارو ں غیر جر یدہ ملازمین کے مستقبل کو داؤ پر لگا ئے ہو ئے ہیں۔آزاد کشمیر کے ہزارو ں با شعور غیرت مند ملا زمین تنظیم غیر جر یدہ پر مسلط خو د ساختہ نما ئندو ں کو من پسند عہدو ں پر بندر با نٹ نہیں کر نے دیں گے۔ تنظیم غیر جریدہ چند سالو ں سے ان نام نہاد خود ساختہ نما ئندو ں کی وجہ سے اپنی اصل حیثیت کھو چکی ہے تنظیم غیر جریدہ کے منظم افعا ل ہو نے کا واحد حل تحصیل ضلعی اور مرکزی سطح پر الیکشن کا ہو نا ضروری ہے ۔پسند نا پسند کی بنیاد پر عہدو ں کی بندر با نٹ نے تنظیم غیر جریدہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے اب انشا ء اللہ تنظیم کے اندر چور دروازے سے جسکی لا ٹھی اسکی بھینس والی پا لیسی پر سلیکشن نامزد گیا ں نہیں ہو نے دی جا ئیگی۔تنظیم غیر جریدہ غیر فعا ل سے ملا زمین بے شمار بنیا دی مسا ئل کی دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں سنیارٹی اور میرٹ کاقتل معمول بن چکا ہے ۔بے ضا بطہ سر گر میو ں کی رو ک تھا م کے لئے تنظیم غیر جریدہ کے الیکشن ضروری ہیں۔تنظیم غیر جر یدہ ہیں با قا عدہ استحصا ل عمل کے ذریعے نڈر بے باک اور ایما ندار قیادت کی ضرورت ہے ۔ا ن خیالا ت کا اظہار تنظیم غیر جریدہ کے تحصیل سابق صدر عبدالو حید چو ہدری نے اپنے اخباری بیا ن میں کہا کہ ضلع میر پور کے با شعور غیر جر یدہ ملا زمین چر لوٹھپہ کے ذریعے من پسند پا لیسی پر ضلعی تنظیم پر مسلط نہیں ہو نے دینگے۔ بہت جلد ضلع میرپور کے غیر جر یدہ ملا زمین انتخا ب کے ذریعے دیانتدار ملا زمین پر مشتمل قیادت کا چنا ؤ کرینگے۔ تمام غیر جریدہ ملا زمین تنظیم غیر جریدہ کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔

آزاد کشمیر،ڈڈیال، (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایس پی میر پور اور ڈی ایس پی ڈڈیال کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ڈڈیال راجہ محمد الیاس کی اعلی کاکردگی دو منشیات فروش گرفتار تفصیل کے مطابق دوران گشت میں ایس ایچ اوتھانہ ڈڈیال راجہ الیاس،ایڈیشنل ایچ او راجہ جاوید الرحمن ،ڈی ایف سی گلبہار حسین ،ڈی ،خرم مشتاق،امجد شاہ اور دیگرنے رٹہ کے مقام پرملزم شیراز حسین ولد محمد مشتاق قوم شیخ سکنہ رٹہ سے 500گرام چرس،گردا برآمد جبکہ محمد حنیف ولد محمد صدیق قوم شیخ سکنہ رٹہ سے ہیروئن برآمدہوئی جس میں عوام علاقہ کی جانب سے کاروئیاں جا رہی رکھنے کا مطالبہ کیاہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق امیدوارجنرل کونسلرنمبردار چوہدری لیاقت علی خان کی اہلیہ محترمہ کا سفر آخرت،کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Wife of Nambardar Ch Liaqut passed away in Kanoha

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کنوہا،سابق امیدوار جنرل کونسلر نمبردار چوہدری لیاقت علی خان کی اہلیہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ،ان کی نماز جنازہ تین بجے ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صدر مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں چوہدری عبد الغفار،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،ممبر بار کونسل پنجاب واصف علی چوہدری ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز ایڈووکیٹ،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری، وائس چےئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر،صدر مسلم لیگ ن یو سی کنوہا سید شہاب ثاقب پاشا،جنرل کونسلر چوہدری محمد شفیق گجر،جنرل کونسلر راجہ عاصم صدیق،جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ،عامر حسین بھٹی ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کے رہنما علی اصغر بھٹی،راجہ اختر لنگڑیال ، چچا منظور ارجام،مسلم لیگ ن یو تھ کے رہنما شہزاد مالک مغل،حاجی غلام رسول مغل،نمبردار عبد العزیز،حافظ راجہ شہزاد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سابق کونسلر ظفر محمود راجہ چھنی کلر سیداں کی ہمشیرہ محترمہ کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Sister of ex councillor Zaffar Mahmood Raja passed away in Channi, Kallar Syedan

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک چھنی کلر سیداں،سابق کونسلر ظفر محمود راجہ کی ہمشیرہ محترمہ شبیر احمد راجہ امریکہ کی خوشدامن،تبسم شبیر راجہ کی نانی ،احسن غضنفر راجہ کی دادی صاحبہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ تین بجے ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ممبر ضلع کونسل کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں چوہدری عبد الغفار، سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،ممبر بلدیہ شیخ حسن ریاض،ممبر بلدیہ راجہ خلیق احمد،ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،مسلم لیگی رہنما صوبیدار حاجی غلام ربانی،پروفیسر ڈاکٹر ربنواز راجہ،راجہ افتخار پکھڑال،راجہ ناصر بشیر،امجد حسین بگھاروی، چوہدری ایاز گجر،سمیت وکلاء،اساتذہ، علماء،سیاسی و سماجی نمائندؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رابطہ نمبر تبسم شبیر راجہ۔03005174617

بھیائی مہر علی ، حاجی عبدالرحمان انتقال کر گئے

Haji Abdul Rehman passed away in Bhiye Mehar Ali

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔بھیائی مہر علی کی معروف کا روباری شخصیات عبدالغٖفور، عبدالرحیم، محمد جمیل، محمد ناظم( حال مقیم سعودی عرب) کے والد محترم حاجی عبدالرحمان طویل علالت کے بعدا نتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر پچانوے سال تھی اوران کو فالج کا عارضہ لاحق تھا۔مرحوم کی میت کو نماز جنازہ کے بعدآبائی قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

بھلاکھر، معروف پولٹری فارمر ملک محمد نصیر انتقال کر گئے

Famous poultry farm owner Malik M Naseer passed away in Balakhar

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)بھلاکھرکی معروف کاروباری شخصیت اورپولٹری فارمر ملک محمد نصیر گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ ملک عمران نصیر اور ٹرانسپورٹر ملک کامران کے والد محترم تھے۔ انکی عمر 72 سال سے زائد تھی۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد نواں شہر بھلاکھر کے آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

باؤا غلام حسین انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ڈھوک صوفی محمد صادق پنڈمیرگالہ میں اداکی گئی

Baba Ghulam Hussain passed away in Dhok Sufi M Sadiq, Pind Mirgala

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔پنڈمیرگالہ محمد اشتیاق بوبی (حال مقیم ہانگ کانک)کے سسرنعت خوان محمد آفتاب احمد چشتی کے ماموں باؤا غلام حسین انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ ڈھوک صوفی محمد صادق پنڈمیرگالہ میں اداکی گئی نماز جنازہ میں وائس چیئرمین سموٹ راجہ عرفان الحق،سابق نائب ناظم منیاندہ حاجی احمد سعید،جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی،سابق امیدوار ناظم ماسٹرحاجی محمد آزاد مغل،سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کژیہر تعداد میں شرکت کی ..

پنڈوڑہ ہردو کے چوہدری امدادحسین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے

Ch Imdad Hussain passed away in Pindora Hardo, Sir sooba shah

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ پنڈوڑہ ہردو کے چوہدری امدادحسین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ پنڈوڑہ ہردو میں ادکی گئی نماز جناز میں پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری محمد ایوب،وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق نائب ناظم چوہدری بابرضمیر،سابق امیدوار وائس چیئرمین سموٹ چوہدری مختار احمد ماسٹر لطیف نگڑیال،سابق نائب ناظم حاجی احمد سعید جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی،سیاسی سماجہ کاروباری لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر شیخ جنید احمد کوثر نرسنگ ہوم کلر سیداں و سر صوبہ شاہ کے نو مولود کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Child of Dr Sheikh Junaid Ahmed passed away in Kallar syedan

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کلر سیداں،ڈاکٹر شیخ جنید احمد کے بیٹے،ڈاکٹر شیخ عدیل احمدکوثر نرسنگ ہوم، کلر سیداں و سر صوبہ شاہ کا بھتیجا رضائے الہٰی سے وفات پا گیا ہے ،نماز جنازہ دن اڑھائی بجے کلر سیداں گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،ممبر بلدیہ حسن ریاض،ممبر بلدیہ عابد زیدی،ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،ممبر بلدیہ راجہ خلیق احمد،ممبر بلدیہ چوہدری محمد اخلاق،پروفیسر ڈاکٹر ربنواز راجہ،چوہدری محمد عمران،صوبیدار حاجی غلام ربانی،صحافی یاسر،صحافی جاوید اقبال پرنس ، سمیت تاجروں ،وکلاء،اساتذہ،سیاسی و سماجی نمائندؤں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رابطہ نمبر ڈاکٹر شیخ جنید احمد۔03065592560

محمد یاسین لنگڑیال کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا

Dua observed for late M Yasin in Morra Langaryal, Choa Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ،سیلم محبوب لنگڑیال کے بھائی ،محمد یاسین لنگڑیال کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اہلیان موہڑہ لنگڑیال اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----کلرسیداں کے صراف چوہدری توقیر اسلم ، عمران سرور مرزا اور اکرام الحق قریشی نے اسلام آباد کے معروف بزنس مین ملک محمد فیاض سے ان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کونسلرو ں راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس،ملک اشتیاق حسین ،چوہدری طارق تاج،شیخ ندیم احمد،مسعود بھٹی ،نعیم بنارس اور دیگر نے چیئرمین یو سی ساگری راجہ شہزاد یونس سے ان کے چچا کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لیئے فاتحہ خوانی کی ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)-----پریس کلب کلرسیداں کے سینئر نائب صدر چوہدری شہباز رشید کی نانی کی و فا ت پر پر یس کلب کلر سید اں کا ا جلا س ز یر صد ا ر ت صد ر چو ہد ر ی محمد عا مر ہو ا ،جس میں سر پر ست ا علی ا کر ا م ا لحق قر یشی ،چےئر مین جا و ید چشتی ،جنر ل سیکر ٹر ی ر ا جہ محمد سعید ،سیکر ٹر ی ا نفا ر میشن تحصیل ر پو ر ٹر ر و ز نا مہ سما ء محمد جا و ید ا قبا ل ،نا ئب صد و ر پر و یز ا قبا ل وکی ،شبیر شا نی ،جو ا ئنٹ سیکر ٹر ی محمد جا و ید ،خز ا نچی محمد شبیر ،نا صر بشیر ر ا جہ ،محمد سہیل ،ر ا جہ محمد ا سر ا ر و د یگر نے تعز یت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کی مغفر ت کی د عا کی ہے اور چوہدری شہباز رشید سے افسوس کیا۔

بیول( نماہندہپوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----ریڈنگ میں مقیم بیول کے رہائشی شیخ نیر کے بھائی شیخ ابرار عرف گڈو جس کا گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا تھا اس کی رسم قل ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- ادھر برطانیہ میں مقیم بیول کے رہائشیوں چوہدری یاسر علی، چوہدری محمد عارف، امجد عباس، چوہدری محمد شفیق، چوہدری محمد اشتیاق،چوہدری محمد اخلاق، چوہدری نصیر وارثی بریڈ فورڈ بشارت حسین بریڈ فورڈ، رضا علی، تنویر پاشا، حامد رضا اور عادل جہانگیر نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

Picture of the Day

Millad rally in Slough, Picture by Iftikhar Warsi

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image