• HOME
  • Pothwar News
  • Kahuta
  • Gujarkhan
  • Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Showbiz
  • About us
  • Search
Tuesday 26th June, 2012 Shaban 5th, 1433 A H
Share This link  
<<<<<<  Previous day News Next day News >>>>>>>
شمالی انگلینڈ کے شہر نیلسن کی ۷۵ سالہ فقراز بیگم کو پاکستان میں قتل کردیا گیا
Fukraz Begum, 75, of Nelson, UK, beaten to death in Pakistan
نیلسن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) شمالی انگلینڈ کے شہر نیلسن کی ۷۵ سالہ فقراز بیگم کو پاکستان میں قتل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق فقراز بیگم سرائے عالمگیر میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں جب اُن کے سر پر کسی بھاری چیز سے حملہ کیا گیا اور وہ موقع پرہی دم توڑ گئیں۔ مرحومہ ساٹھ سال سے نیلسن میں مقیم تھیں ۔مرحومہ ایک شادی میں شرکت کے لیے پاکستان گئی تھیں۔ فقراز بیگم نے ۹ بیٹے اور بیٹیاں اور بیس سے زائد پوتے پوتیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔مرحومہ کے خاندان نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان میں برٹش پاکستانیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم میں گزشتہ چند سال سے زبردست اضافہ ہو اہے ۔خیال کیا جاتا ہے کہ ایسی اکثر وارداتوں میں قریبی رشتہ دار ملوث ہوتے ہیں جو کرائے کے جرائم پیشہ افراد کے ذریعے برٹش پاکستانیوں کو ڈرا دھمکا کر یا قتل کر کے ان کے مال و جائداد پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک برٹش پاکستانی صحافی نے گزشتہ ہفتہ پاکستان جانے کا ارداہ اس وقت ملتوی کردیا تھا جب اس کو اطلاع ملی کہ پاکستان میں اس کی جان کو خطرہ ہے اور وہ اپنی جان یا اپنی جائداد میں سے ایک کا انتخاب کر لے۔
Nelson - The Family of a Nelson grandmother, Fukraz Begum who was brutally murdered in Pakistan have called for police to bring her killers to justice. Bruitaly killed Fukraz Begum, 75, who lived in Nelson for 60 years.

Fukraz Begum, 75, was hit over the head with a heavy weapon when two people broke into the house . Ms Begum, who was in Pakistan for a family wedding and holiday, was alone when she was attacked.

She lived in Every Street, Nelson, for 60 years and had nine children and more than 20 grandchildren who live in or near to the town. Police said she was killed in a ‘sustained and violent attack’.

Ms Begum had run an Asian clothes shop in Railway Street before she retired. Her son, Nadeem Rafiq, who runs a business in Nelson town centre, said his mum’s death had ‘torn the family apart’.He said the family had been given gruesome details about their mum’s death after her body was found in the kitchen by one of his cousins who lived nearby.

Local police said she was beaten to death by a heavy, blunt instrument. My mum was on the phone to my sister when she said she had to go because of a knock on the door. We hadn’t heard anything a few hours later so one of my cousins went to check. He climbed over the wall and noticed the doors were open so he went in and found her lying dead in the kitchen, which is when the alarm was raised.

“She was really beaten badly. Some of the details were horrific and it something that nobody should have to go through.This has hit my family really hard, it has broken us. We were so close to our mum and can’t believe that somebody would do this to her. Those who saw the room where she was murdered said they will never forget what they saw, it is a horrifying thought.

Mr Rafiq said: “My mum came to this country when she was 15, she has lived here virtually all her life and raised all her children here. Mr Rafiq said that he believes two of those under suspicion were members of the extended family, who had approached Ms Begum for a loan just days before she died.

He said: “There was a lot of gold jewellery stolen from the house as well when she was murdered, which I’m sure will be sold on to make money.”Ms Begum had been over in Pakistan for eight weeks before she was killed.

UK News... 
سٹوک آن ٹرینٹ کے خورشید احمد ہاشمی کے بیٹے سبطین مصطفٰی خورشید ہاشمی کی شادی ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی کی دختر سے سرانجام پائی
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی,(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مڈلینڈ کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں مقیم پیڈ بھینسو کے کاروباری اور لیبر پارٹی کے راہنما خورشید احمد ہاشمی کے بیٹے سبطین مصطفٰی خورشید ہاشمی کی شادی ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی کی دختر صدرہ فاطمہ ہاشمی سے میرٹ ھوٹل اسلام آباد میں سرانجام پائی۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ،معروف اسکالر ڈاکٹر ساجد الرحمان نے نکاح کی دعا کرائی۔تقریب میں قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان،مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر نیر حسین بخاری ،چیئرمین پاکستان بیت المال زمرد خان،سابق نیول چیف مرزاعبدالعزیز ،پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمود،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما صداقت عباسی،خان غلام سرور ،طارق کیانی،راجہ طارق مرتضیٰ ،چوہدری جاوید کوثر،وزیراعظم کے مشیر راجہ غلام مرتضٰی ستی،ارکان پنجاب اسمبلی ضیاء اللٰہ شاہ ،کرنل شبیر اعوان،سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ قمر مسعود،کلر بار کے سابق صدر چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،روزنامہ نوائے وقت کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر جاوید صدیق،نواز رضا،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے علاوہ اعلٰی سول اور فوجی حکام اور معززین کے علاوہ برطانیہ اے آئی ہوئی تین سفید فام خواتین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
Wedding of SM Khurshid Hashmi of Stoke on Trent in Islamabad
Stoke on Trent - The wedding of Sibtain Mustafa Khurshid Hashmi was celebrated in Islamabad Marriot hotel, Sibtain married Sidra Fatima Hashmi daughter of SP Islamabad, Jamil Hashmi.
At the wedding were Dr Abdul Qadir, Raja M Zaffar Ul Haq, Raja Parvez Ashraf and many others while nikha was performed by Dr Sajid Ur Rehman.
پاکستان ویلفیعر ایسوسی ایشن ساؤتھ ہمپٹن اپنی ،ممبران اور سب پاکستانی کمیونٹی ساؤتھ ہمپٹن کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کوپاکستان کے وزیرِاعظم منتخب ہونے پرایسوسی ایشن کے صدر آصف علی بیگ لاہوری اور سیکریٹری احمد حسین اخمد بیولی پُرجوش مُبارک باد پیش کرتے ہیں.
((ساؤتھ ہمپٹن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ساؤتھ ہمپٹن میں جناب خالد مسعُود کی ایک شاعرانہ محفل)آج مورخہ ۲۴ جُون ۲۰۱۲ کو ساؤتھ ہمپٹن پارک ہوٹل میں شام ساڑھے چھ بجے بڑے اِحترام کے ساتھ منائی گئی. یہ محفل حلقہ شعروادب ساؤتھ ہمپٹن کی طرف سے منائی گئی. محفل کا آغاز حلقہ شعرو ادب کے نائیب صدر قاضی مُختار احمد کی تلاوت سے ہُوا .نعت رسول مقبول جناب محمد فاروق سلیمی صاحب نے پڑھی. ارشاد بیگ صاحب نے محدی حسن صاحب مرحوم کی یاد گار میں ایک گانا گایا. محمد عباس صاحب نے کلام بابا بُلے شاہ بڑے پُرسرورانداز میں پیش کیا. محمد ضمیر خان تبسّم صا حب نے اپنا کلام حاضرین کو سُنایا.سٹیج سیکٹری فیصل جاوید اپنے ایک خاص انداز سے حاضرین مُخاطب سے رہے. اسد علی قریشی صاحب نے کلام علامہ اِقبال سُنایا.قیصر وحید صاحب ، سیدحسن عسکری صاحب زیارت حسین نے اپنا اپناکلام سُنایا. پروفیسر ذاکر حسین سلیمی مانچسٹر سے تشریف لائے تھے. اِنہوں نے حلقہ شعرو ادب کی حوصلہ افضائی کی اور نئی خواہشات اور آئندہ مزیدترقی کی تمنا کی. آخر میں آج کے مہمان خصُوصی جناب خالد مسعُود صاحب کو وقت دِیا گیا.جناب خالد مسعُود صاحب نے حاضرین کو اپنے کلام و شاعری سے خُوب لطف اندوز کیا. اِن کا خاص پیغام انگلستان میں رہنے والوں کے لئے یہ تھا کہ اپنے بچّوں کو پاکستان کی قومی زبان یعنی اُردُو ضرور لکھنا پڑھنا سیکھائیں.پروگرام کے آخر میں حاضرین کا حلقہ شعرو ادب کی اِس انجمن نے ریفریشمنٹ کے ساتھ تشریف لانے کا شُکریہ ادا کیا
Southampton celebrate Raja Parvez Ashraf becoming Prime Minister
Southampton - The Pakistan welfare association, Southampton celebrated Raja Parvez Ashraf becoming Prime Minister by hold a poetry evening at Park Hotel.
France News... 
یورپین والی بال ٹورنامنٹ کے بعد سپین میں بھی سبط مذمل کی والی بال ٹیم نے میدان مار لیا
پیرس(زاہد مصطفی اعوان,(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بلے جی بلے ،ریاست ولنسیا اورسبط مذمل بلے ۔یورپین والی بال ٹورنامنٹ کے بعد سپین میں بھی سبط مذمل کی والی بال ٹیم نے میدان مار لیا ،فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے مبارک بادوں کے ڈھیڑ ،تفصیل کے مطابق حاجی مذمل حسین جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرکردہ رہنما بھی ہیں نے میدان سیاست کے بعد کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوا لیا ہے ۔دو ہفتے قبل فرانس میں جاری والی بال ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی کے بعد سپین میں جاری ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے ۔فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے حاجی مذمل کے ریسٹورینٹ پر جمع ہو کر شاند ار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور والی بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی ۔چوہدری شاہین اختر ،راجہ علی اصغر۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ۔جاوید بٹ ،پاپا ریاض ۔چوہدری اعظم ۔زاہد مصطفی اعوان ۔راجہ چنگیز ۔راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ ، عاصم ایاز آرائیں ،اور دوسرے کیمونٹی لیڈران نے حاجی مذمل کو سپین والی بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔
Volleyball tournament held by Pakistani community in Spain
Paris - Haji Muzamal Hussain was congratulated after holding a volleyball tournament in France, the competition has spread to Spain where the local Pakistani community held a volleyball tournament.
Kallar Syedan News... 
واپڈا نے تحصیل گوجرخان کی چار یونین کونسلوں متوعہ بھڈانہ ،چنگہ بنگیال اور سوئی چیمیاں کے گیارہ دیہات کو چوآخالصہ سب ڈویژن سے الگ کر کے بیول اور بیول سے سموٹ اور ملحقہ علاقوں کو چوآخالصہ سب ڈویژن سے منسلک کر دیا
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)واپڈا نے تحصیل گوجرخان کی چار یونین کونسلوں متوعہ بھڈانہ ،چنگہ بنگیال اور سوئی چیمیاں کے گیارہ دیہات کو چوآخالصہ سب ڈویژن سے الگ کر کے بیول اور بیول سے سموٹ اور ملحقہ علاقوں کو چوآخالصہ سب ڈویژن سے منسلک کر دیا گیا۔تیرہ برس قبل ریلوے روڈ گوجرخان شہر کے ملحقہ علاقوں اور شرقی گوجرخان کی چار یونین کونسلوں مطوعہ ،چنگا بنگیال ،بھڈانہ اور سوئی چیمیاں کے درجنوں دیہات کو پچیس کلومیٹر دور چوآخالصہ سب ڈویژن سے منسلک کر دیا گیا تھا اس سے ہزاروں صارفین کو مشکلات لاحق تھیں۔واپدا حکام نے تحصیل گوجرخان کے دیہات عارف کنیال کور نصیب،باغ پور،سرائے پکا،باگساناں،ہرڑ،گوریاں،ڈریال،کمبی،موہرہ بگو،مل اعوان،اور باغ کو چوآخالصہ سے الگ کر کے عارضی طور پر بیول میں شامل کر دیا گیا جہاں سے انہیں سب ڈویژن بھڈانہ کو منتقل کر دیا جائے گا۔جبکہ تحصیل گوجرخان کے دیہات تل خالصہ،تل سیداں،تل مہاجران،کلرسیداں کے دیہات منگلورہ ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیا ل،سروہا بدستور چوآخالصہ سب ڈویژن کا حصہ رہیں گے البتہ بیول سب ڈویژن کے دیہات کاہلیاں،سیاہلی عمر خان،گاڑھہ،دم نوہا،چلو میرگالا،اور سموٹ کو چوآخالصہ سب ڈویژن سے منسلک کر دیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
Wapda remove four Gujar Khan union councils from Choha sub divison
Kallar Syedan - Four union councils of Gujar Khan, Matoa, Bhadana, Changa Bangyal and Sui Cheemian have been removed from Choha Sub division and linked with Bewal and Samot sub divisions.
تحصیل کلرسیداں میں محکمہ مال میں تحصیلدار سمیت چھیالیس خالی آسامیاں
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تحصیل کلرسیداں میں محکمہ مال میں تحصیلدار سمیت چھیالیس خالی آسامیاں خادم اعلٰی شہباز شریف کی گورنس کی اپنی مثال آپ ہیں۔کلرسیداں کو تحصیل کا درجہ ملے نو برس گزر گئے مگر بیشتر آسامیاں آج بھی تعیناتی کی منتظر ہیں۔کلرک اور کلاسفور کی چھ چھ آسامیاں موجود ہیں جو روز اول سے خالی چلی آرہی ہیں۔نائب قاصدین کی منظور آسامیان سترہ ہیں جبکہ تعیناتی ایک کی ہوئی ہے اور اکلوتا نائب قاصد سترہ قاصدین کی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے جبکہ گذشتہ آتھ ماہ سے تحصیلدار کی آسامی بھی خالی ہے جس سے تقسیم کے مقدمات کی سماعت نہیں کی جا رہی اور لوگوں کے مسائل میں بھی بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔
Forty vacant positions at finance dept in Kallar Syedan
Kallar Syedan - The tehsil Kalalr Syedan finance dept still has forty positions still to be filled despite being upgraded to tehsil 9 years ago.
چوہدری محمد شعبان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،سہوٹ کلیال،چوہدری محمد شعبان ولد چوہدری محمد فاروق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی شادی خانہ آبادی یو اے ای میں مقیم چوہدری محمد نصیر کی دختر سے بخیر و خوبی انجام پائی چوہدری محمد شعبان یوکے میں مقیم حاجی چوہدری محمد صابر کے نواسے حافظ محمد کلیم کے پھوپھی زادچوہدری محمد نصیر کے بھتیجے ڈاکٹر محمد تمریز حاجی چوہدری محمد منیرکے بھانجے انسپکٹرحاجی چوہدری محمد ضمیرسابق کونسلر چوہدری وحید امجد کے قریبی رشتے دار ہیں شادی کی خوشیوں میں دوست و احباب اور رشتے داروں نے بھر پور شرکت کی اور دولہا چوہدری محمد شعبان کو زندگی کے نئے سفر کی مبارک باد دی
Wedding celebration of Ch M Shahban in Sahot Kalyal
Sahot Kalyal, Kallar Syedan- For more please watch video below...
 
Gujar Khan News... 
کرپٹ گرداور کا کمال جھگڑا پٹوار حلقہ کٹیام کی زمین کا، مکان گرا دیا ۔پٹوار حلقہ بلیام پنڈوری میں محکمہ مال اور پولیس کی ملی بھگت
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کرپٹ گرداور کا کمال جھگڑا پٹوار حلقہ کٹیام کی زمین کا، مکان گرا دیا پٹوار حلقہ بلیام پنڈوری میں محکمہ مال اور پولیس کی ملی بھگت سے ظلم کا شکار ہونے والا شخص پوٹھوہار پریس کلب پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل تھاتھی کے نواحی قصبہ مکھیالہ کے رہائشی سردار شوکت علی نے گزشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے مقامی اہلکاروں کے ہاھتوں اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی روئیداد بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے بااثر اور مالدار شخصیت محمد جہانگیر محمد شبیر اور لیاقت کے ساتھ پٹوار حلقہ کٹیام کے خسرہ نمبر3004 کی بابت میرا کیس چل رہاتھا جو میں مجاز عدالت سے ہا رگیامحمد جہانگیر نے اپنی دولت کے بل بوتے پرمحکمہ مال کے کرپٹ گرداور اور محمد الیاس اور حلقہ پٹواری نعیم اقبال کے ساتھ مل کر جھگڑے کی زمین کی بجائے دوسرے پٹوار حلقہ بلیام پنڈوری میں 20سال پہلے میرے مکان کو سرکاری مشینری کے ذریعے گرا دیا اور لاکھوں روپے مالیتی مکان تہہ وبالا کر دیا اس موقع پر مقامی پولیس کی بھاری تعداد کی مدد بھی انہیں حاصل تھی پریس کانفرنس کے موقع پر یونین کونسل تھاتھی کے سابقہ نائب ناظم چوہدری ظفراقبال سابقہ کونسلر حاجی جاوید احمد سابقہ کونسلر راجہ عبداللطیف اور نمبردار سلطان احمد بھی موجود تھے سردار شوکت علی نے بتایا کہ بااثر شخصیت جہانگیر وغیرہ نے محکمہ مال اور پولیس کے ساتھ ملی بھگت کر کے دہشت گردی کا اقدام کیا ہے جس پر گڈ گورنس کے داعی وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور ایک غریب اور بے بس گھرانہ کو پوری زندگی کی جمع پونجی سے بنایا گیا مکان گرانے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے ذمہ دار حکومتی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا
یونین کونسل تھاتھی کی پرائمری مسلم لیگ ن کے صدر وسابقہ کونسلر راجہ عبداللطیف نے کہا ہے کہ بلیام پنڈوری کے رہائشی سردار شوکت علی کے ساتھ ظلم کی داستان رقم کرنے والاگرداور راجہ محمد الیاس ایک کرپٹ حکومتی اہلکار ہے جو پہلے بھی کئی دفعہ اپنی کرپشن کی وجہ سے معطل ہو چکا ہے وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ک ررہے تھے راجہ عبداللطیف نے کہا کہ کرپٹ گرداور راجہ الیاس دو سال قبل کرپشن کی وجہ سے نوکری سے برخواست کر دیا گیا تھا کیونکہ شرقی گوجرخان کے محکمہ مال میں جعل سازی ثابت ہو گئی تھی بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوکری پر نہ صرف بحال کر دیا گیا بلکہ اسے دوبارہ اسی علاقے میں واپس بھیج دیا گیا جو اہلیان شرقی گوجرخان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے کہا کہ نوکری سے برخواست ہونے کے بعد دوبارہ بحالی پر اسے اسی علاقے میں تعینات کرنے کا نوٹس لیں کیونکہ اس کی کرپشن اور لوگوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے اقدامات کی وجہ سے اہلیان گوجرخان سخت مایوس ہو رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کیلئے سخت نقصان ہو رہا ہے
Land mafia accused of taking over land in Makhiyala, Thathi
Gujar Khan -Sardar Shaukat Ali held a press conference and alleged that M Jhangir, M Shabbir and Liaqut have taken over his land with help from corrupt police and tehsildar.
ٹی ایم اے گوجرخان میں پانی بکنے لگا ،مٹھی گرم ہونے پر ٹی ایم اے کے افسران مین لائینوں سے کنکشن دینے لگے
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ٹی ایم اے گوجرخان میں پانی بکنے لگا ،مٹھی گرم ہونے پر ٹی ایم اے کے افسران مین لائینوں سے کنکشن دینے لگے ،نذرانے نہ چڑھانے والوں کو ہفتوں پانی کا انتظار کرنا پڑتا ہے ،سخت گرمی کے موسم میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ،خادم اعلیٰ پنجاب کرپٹ بیورکریسی اور اُس کے کارندوں کو اگر لگام نہیں دے سکتے تو گُڈ گورنس کا جھوٹانعرہ لگانا چھوڑ دیں ٹی ایم اے گوجرخان میں کئی سالوں سے تعنیات سب انجینئر ارشد حمید کی سربراہی میں لائن مینوں حامد اور راشد کی من مانیوں کے باعث گوجرخان شہر اور اس کی نواحی آبادیوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں من پسند علاقوں میںآئے روز پانی کی سپلائی دی جاتی ہے جبکہ دیگر عوام کو بجلی کا بہانا بنا کے کئی کئی ہفتوں پانی کی سپلائی نہیں کی جاتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے راہنما ظہیر اختر خواجہ ، طارق بٹ، قاری حفظ الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایڈمیسٹر ٹی ایم اے گوجرخان سمیت دیگر افسران اپنے فرنیشڈ دفاتر میں براجمان اپنی تنخواہیں تو باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں مگر اپنے فرائص انجام دینے کی بجائے افسر شاہی کے مزے لے رہے ہیں جس کے باعث کرپٹ عملہ اپنی من مانیاں کر رہا ہے اور غریب عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے ہم گُڈ گورنس کے دعوے دار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اگر کرپٹ بیورکریسی اور اُس کہ کارندوں کو اگر لگام نہیں دے سکتے تو گُڈ گورنس کہ اس جھوٹے نعرے کو لگانا چھوڑ دیں
TMA Accused of giving water links to the one who give bribe
Gujar Khan -The TMA Gujar Khan are alleged to have been giving water links to the residence who hand bribe first, the allegation was made by Zaheer Akhtar Khawaja.
 
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے پر گوجرخان کے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈکٹیٹر کے دست راست اور تانگہ پارٹی کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طرف سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے پر گوجرخان کے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ضمانتیں ضبط کررانے والا شخص آج بازاری زبان استعمال کر کے خبر وں میں رہنے کی کوششوں میں مصروف ہے راجہ ربنواز نے کہا کہ 8سال تک مشرف کی گود میں بیٹھنے والاآج اس عوامی وزیراعظم پر سطحی انداز میں تنقید کر رہا ہے جو ایک عام کارکن سے وزارت عظمی تک پہنچا راجہ محمد ادریس نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو تکلیف یہ ہے کہ راولپنڈی میں اقتدار کیلئے جھوٹ بولنے اور پارٹیاں بدلنے کے باوجود ایک ڈکٹیٹر کے ترجمان سے آگے نہ بڑھ سکے مگر پارٹی سے وفاداری کی وجہ سے راجہ پرویز اشرف وزیراعظم بن بیٹھے راجہ عمران کامی نے کہا کہ شیخ رشید احمد کی باتوں کا برا منانے کی ضرورت نہیں راولپنڈی کے عوام نے ان کے ہوش و حواس اڑا کے رکھ دیئے ہیں اب ان کا کوئی کام نہیں کہ شام کو سرخی پاؤڈر لگا کر خود کو چینلز کے سامنے پیش کردیئے ہیں اور جس چینل پر کسی وجہ سے معزز مہمان دستیاب نہ ہو وہاں شیخ صاحب براجمان ہو جاتے ہیں اور انہوں نے اپنی سطح کی بات کرنا ہوتی ہے ان سے بہتر زبان کی ہمیں توقع نہیں
Gujar Khan locals deplore Sheikh Rashid for attack on Prime Minister
Gujar Khan - The residence of Gujar Khan have deplored Sheikh Rashid after made verbal attack on Prime Minister Raja Parvez Ashraf.
 
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرخان کے تمام ڈاکٹروں کی ہڑتال
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرخان کے تمام ڈاکٹروں کی ہڑتال مریض ذلیل وخوار ہوتے رہے تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجا ب کی کال پر حکومت پنجاب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گوجرخان میں بھی سرکاری ڈاکٹروں نے بھرپور ہڑتال کی ٹی ایچ کیوہسپتال گوجرخان کی او پی ڈی بند کر دی گئی جبکہ صرف ایمرجنسی میں مریضوں کو چیک کیا گیا سوموار کا دن ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں دور دراز سے آنے والے مریضوں کا رش رہا اور مریض چیک اپ کیلئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز ولیڈی ڈاکٹرز کی منت سماجت کرتے رہے لیکن ڈاکٹرز نے معمول کے مریضوں کو دیکھنے سے انکار کر دیا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وقار ڈاکٹر نوید ملک لیڈی ڈاکٹر صابرہ اور دیگر نے ہڑتال میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ صرف ایمرجنسی میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور ڈاکٹر جمشید مریضوں کا معائنہ کرتے رہے یہ امر واضح ہو کہ صوبائی محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی کے باعث تاحال ڈاکٹروں کا سروس اسٹریکچر نہیں طے ہو سکا اور اس مطالبے کی منظوری کیلئے پنجاب بھر کے سرکاری ڈاکٹرگزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے کوشاں ہیں
Doctors in Gujar Khan on strike
Gujar Khan -The patients are suffering badly in Gujar Khan after all the doctors went on strike which was called by Young doctors association.
وزارت عظمیٰ  گوجرخان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ,راجہ جاوید اخلاص
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وزارت عظمیٰ جہاں گوجرخان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے وہاں یہ پرویز اشرف اور گوجرخان کے نام کیلئے بہت بڑا چیلنج بھی ہے ان خیالات کااظہار سابق ضلع ناظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جاوید اخلاص نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی گوجرخان کے سپوتوں نے اس دھرتی کا نام روشن کیا گوجرخان کے دو نشان حیدر حاصل کرنے والوں سرور شہید اور سوار محمد حسین شہید نے دنیا میں گوجرخان کا نام بلند کیا سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد افضل ظلہ نے اپنی قابلیت اور حق وانصاف کی بدولت گوجرخان کا نام روشن کیا جنرل سوار خان نے بھی بحیثیت گورنر گوجرخان کے نام کو دھبہ نہیں لگنے دیا اور اب چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی نے فوج او ر ادارے کے ساتھ ساتھ گوجرخان کا نام بھی روشن کیا راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو پاکستان کا سب سے بڑا منصب وزارت عظمیٰ ملا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے آئین پاکستان کی سربلندی کیلئے سپریم کورٹ کا حکم تسلیم کریں گے اور صدر پاکستان کی کرپشن کا 600کروڑ واپس لانے کیلئے سوئس حکام کو خط لکھیں گے اس طرح گوجرخان کا ہی نہیں دنیا میں پاکستان کا نام بھی روشن ہوگا
It is honour for Gujar Khan to have local as Prime Minister, Raja Javed Ikhlas
Gujar Khan - Raja Javed Ikhlas was humble on his statement after he gave statement in which he applauded Raja Parvez Ashraf on becoming Prime Minister and a honour for all of Gujar Khan.
Showbiz News... شو بز نیوز
خرم شہزاد میوزک گروپ جہلم کی ڈھول پرفارمنس
Khurram Shezad Music group of Jhelum performance
Sahot Kalyal, Kallar Syedan - For more please watch video below..
 
Messages...
ایس ڈی او آئیسکو چوآخالصہ الطاف کھوکھر تربیتی کورس کے لئے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک روانہ ہو گئے۔
 
مسلم لیگ یونین کونسل کونتریلہ کے صدر راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ میاں محمد نوازشریف ہی وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں پاکستانی عوام کی امیدوں کے مرکز اب میاں نوازشریف ہی ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر رکھا ہے جس کے باعث ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے مزدور بے روزگار اور فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں آمدہ انتخابات مسلم لیگ کلین سویپ کرے گی
 
حاجی چوہدری جاوید خانپور چوہدری یوسف تھاتھی باوا یوسف تھاتھی چوہدری مانی خانپور محمد سرورخانپور نے راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے
 
پوٹھوہار پریس کلب کے سا بق صدر قاضی عبدالرشید لودھی جو آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں نے راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی ہے گوجرخان یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر رکن ملک نصیر احمد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالرشید لودھی نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا وزیراعظم بننا گوجرخان کے لئے ایک اعزاز ہے اور بیرون ممالک گوجرخان کے لوگوں کے سرفخر سے بلند ہو گئے ہیں قاضی عبدالرشید نے اس توقع کااظہار کیا کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے اور گوجرخان کی تقدیر بدلیں گے
 
راجہ پرویز اشرف کے و زیراعظم بننے پر گوجرخان میں جشن کا سلسلہ جاری نوجوان قانون دان سہیل کیانی کے دفتر میں چاولوں کی دیگیں تقسیم کی گئیں اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اس موقع پر سہیل کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا وزیراعظم بننے سے اہل گوجرخان کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں
Death announcements .
انتقال پر ملال
موہڑہ نگڑیال کی مشہور شخصیات چوہدری محمد تنویر ،چوہدری محمد منیر ،چوہدری محمد نصیر ،چوہدری محمد سلیمان کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال فر ماگئیں
Mother of Ch M Tanvir, Ch M Munir, Ch M Naseer and Ch M Suliman passed away in Morra Nagrial, Choha Khalsa
چوآ خالصہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) مقصودعلی : موہڑہ نگڑیال کی مشہور شخصیات چوہدری محمد تنویر ،چوہدری محمد منیر ،چوہدری محمد نصیر ،چوہدری محمد سلیمان کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال فر ماگئی مرحومہ کا نماز جنازہ دن گیارہ بجے حافظ منصور ظہور نے ادا کرائی اور مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان موہڑہ نگڑیال میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی
رابطہ نمبر:03005113189
اراضی چور مل میں کلرسیداں تحصیل بناؤ تحریک کے بانی فرزند علی جسوال مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں
Wife of late Farzand Ali Jaswal passed away in Arazi Chor Mall
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم))کلرسیداں تحصیل بناؤ تحریک کے بانی فرزند علی جسوال مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ اراضی چور مل میں ادا کی گئی ،جس میں سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض،انجمن تاجراں کلرسیداں کے صدر تارق تاج اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ٹکال کے سماجی کارکن بشیر مغل کے کزن حسن اختر کو ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا
Hassan Akhtar of Takal passed away
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ٹکال کے سماجی کارکن بشیر مغل کے کزن حسن اختر کو ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی،پی ٹی آئی کے چوہدری جاوید کوثر اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ جی !عدالت کے ساتھ ملکہ ترنم کی بھی سُن لیں،شاعر ریاض الر حمٰن ساغر ،انتخاب پنوں خان منہاس
چِٹھی ’’ذرا سیاں جی کے نام لکھ دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھپی باتیں سچ سچ تمام لکھ دے
لکھ دے کے میرے عوام بے قرار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے خلاف اُٹھنے کو سب تیار ہیں
مجھ کو میری عدالت عظمیٰ نے کہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وقت زیادہ نہیں ،باقی دِن دو چار ہیں
دینا ہے یہ فرض انجام لکھ دے
اربوں روپے جو’’ سوئیز بنکوں‘‘ میں پڑے ہیں۔۔۔ملک میں لاؤ سارے ضد پر اڑے ہیں
ایسا نہ ہوا تو مجھے گھر بھیج دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگلے الیکشن بھی سر پہ کھڑے ہیں
آرہا ہے مجھ پہ الزام لکھ دے
کر نہیں پائے کچھ ہم چار سال میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی رہے ہیں ملکی عوام برے حال میں
لکھے بنا چٹھی اب ہوگا نہ گزارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دم نہیں باقی اب ہماری کسی چال میں
کرنا پڑے گا اب یہ کام لکھ دے
میری اس چٹھی کا جواب ایسا لکھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گول مول کوئی حساب لکھنا
بیچ کی کہانی کوئی سمجھ نہ پائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سہہ سکے صدر ، عذاب ایسا لکھنا
ہو چکے ہیں ہیں بڑے بدنام لکھ دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چٹھی ’’ذرا سیاں جی کے نام لکھ
Share This link  
Your comments آپ کی رائے
Name: Ch Naz, BRADFORD UK

Email Address: CHNAZ@HOTMAIL.CO.UK

Comments: ASALAAM ALEY KUM ALL BROTHERS SISTERS WELL COME TO RAJA PARVEEZ ASHRAF TO THE PRIMEINSTER OF PAKISTAN GUJAR KHAN PUBLIC OF THE PAKISTAN VERY HAPPY AND PROUDE ON RAJA ASHRAF IF HE RESPECT THE COURT NOT THE ZARDARI HE MUST NOT BOTH SAME LEVEL ZARDARI IS ONLY 5 YEARS GAME BUT JUSTICT COURT FOR EVER DONT MAKE THE MISTAKE I HOPE SO YOUR GOING TO MAKE FUTURE OF GUJAR KHAN PEER. MOHAMMED NAZIR BRADFORD
 
Name: Mohammed Nasar Saleem

Email Address: SALEEMNAS@AOL.COM

Comments: Salaam, i would like to thank you for what you are doing for all the pothwar community! and educating the rest of Pakistan of who and what pothwar is (i myself am born and raised in the UK), i believe this is the true Pakistan! We need to find more ways in preserving the pothwar area for future generations, because of the fast development occurring on a daily basis!
I also would like to add that the camera man or journalist who goes around reporting in the movie clips, is amazing person, great personality, just the right fit for pothwar.com
Who is this person?

Salaam
M N SALEEM New York USA
 
Name: M.RAEES, DOBERAN KALAN

Email Address: muhammadraees95@yahoo.com

Comments: pervaiz ashraf pe boht se ilzam lage hue hain agar yh humari awam k tmam problems solve kr dain to phir hum in ko hero mane gay jo kai mushkil lgta ha.
Name: majid naz

Email Address: majidnaz60@yahoo.com

Comments: pothwar ki web side bouth achi h is ne hum pardeson ko is web side ne ba-khabar rakha h.
Name: muhammad irfan from itly vill jocha mamdoat batahri kallar syedan

Email Address: irfanjochamamdoat@gmail.com

Comments: assalam o alaikum mujay bohat khushi hui latwal mele ki videos dekh kar .thank you very much
Name: Talib Hussain Raja Nala Musalmana (Barcelona Spain)

Email Address: hussain.bcn@hotmail.com

Comments: mubarak to Raja Pervaz Ashraf for becoming the new prime minister of pakistan
Name: imran

Email Address: ihaq@pafkiet.edu.pk

Comments: all pothwar team aslam alukum.first of all thanks upload video Kabbadi match at Mela Latwal in Balakhar,its unbelive video,very very thanks pothwar managment,
Picture of the day                                                                آج کی تصویر
View of Kahuta by Ch Ulffat Hussain
 

Important information for the website viewers...                         ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات
Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem.
 
1. Install browser 9, any older version will cause problem
2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer.
 
iphone and ipad
All flash files are not compatable with apple company which makes ipad and iphone, for this you may not be able to see picture files.
 
Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@yahoo.co.uk. Please note it is all free and their are no charges .
 
Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@yahoo.co.uk and we will get back to you.
 
Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers.
 
News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news.
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar