• HOME
  • Pothwar News
  • Teh Kahuta
  • Teh Gujarkhan
  • Teh Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • Contact Us
  • Search
   
Thursday 26th January 2012 Rabi Ul Awaal 02, 1433 A H
Previous day News >>>>>>> Website Phone 0044-7763249391 email pothwar@yahoo.co.uk
سوئیں چیمیاں کے سابق کونسلر و ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی مظہر حسین عباسی کا جوانسالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Son of ex uc Sui Sui Cheemian councillor, Haji Mazhar Hussain killed in accident
مرزا کمبیلی (نمائندگان پوٹھوارڈاٹ کام)چوہدری الفت حسین ،جاوید چشتی ،دوا کام آئی نہ دعا نے کام کیا،موت نے سب کو شکست دے دی،چھ روز تک زندگی موت سے لڑتی رہی لیکن آخر اٹل حقیقت نے اپنا لوہا منوالیا۔محمدرحیم عباسی (یواے ای)اور محمدعمر عباسی کے بھائی محمدنوید عباسی کے سفر آخرت کے مناظر ،ہر آنکھ اشک بار تھی،مرحوم کا والد حسرت ویاس کی تصویر بنا تھا جبکہ مرحوم کے چھوٹا بیٹا کہہ رہاتھا کہ میرے ابو اللہ میاں کے پاس کیوں جارہے ہیں؟اس سوال کا کسی کے پاس سوائے آنسوؤں کے جواب نہ تھا،مرحوم کے دوآپریشن ہوئے اور تیس بوتل خون لگا لیکن زندگی روٹھ چکی تھی اس لئے لاکھ منائے نہ مانی ۔گورنمنٹ ہائی سکول مرزا کمبیلی کے ننھے منے طلبہ نے بھی بہت دعائیں کیں لیکن موت نے مسکرا کر کہا کہ جب میں آتی ہوں تو دعائیں کارگر نہیں رہتی ۔ سابق کونسلر یونین کونسل سوئیں چیمیاں کا جواں سال صاحبزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق،مرحوم چار معصوم بچوں کا باپ تھا،حاد ثہ کلرسیداں میں پیش آیا تھا جہاں اس کے اوپر سے ٹرک گزر گیا تھا۔آبائی گاؤں مرزا کمبیلی میں سپردخاک،نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتاز سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق سابق کونسلر یونین کونسل سوئیں چیمیاں اور کلرسیداں کے تاجر حاجی مظہر حسین کا بیٹا محمدنویدعباسی کلرسیداں میں موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ حادثہ پیش آگیا اور عقبی جانب سے آنے والے ٹرک نے اسے بری طرح کچل دیا تھا،مضروب کو انتہائی تشویش ناک حالت میں سنٹرل ہسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا مگر چھ روز تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز وہ جاں بحق ہوگیا۔مرحوم کو آبائی گاؤں مرزا کمبیلی میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما افتخار احمد وارثی ،سابق ناظم سوئیں چیمیاں صاحبزادہ بدرمنیر،سابق نائب ناظم سٹی کلرسیداں راجہ ظفر محمود،صدر انجمن تاجران مین بازار صوفی محمدجاوید،صدر انجمن تاجران گوجرخان روڈ محمدضیارب شہابو،سجادہ نشین موہڑہ بھگو شریف صاحبزادہ محمود قادری ،سابق انسپکٹر پولیس اور سماجی شخصیت چوہدری محمدضمیر،نوجوان قانون دان چودھری اسدرحمان ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی اخلاق حسین اور ممتاز سماجی شخصیت چودھری تنویراخترشیرازی سابق کونسلر چوہدری وحید امجدکے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔پریس کلب کلرسیداں کے صدر اکرام الحق قریشی ،جنرل سیکرٹری جاویدچشتی ،ممتاز صحافی اور رکن پریس کلب چودھری الفت حسین ،چیئرمین پریس کلب راجہ محمدعجائب خان معہ کابینہ ،جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول مرزا کمبیلی نے اظہار تعزیت کیا ہے اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے
رابطہ نمبر حاجی مظہر حسین :03348550710
Mirza Kambeeli - Mohammad Navid Abbasi son of ex councillor, union council Sui Cheemian, Haji Mazhar Hussain Abbasi has been killed in accident, Nadim was on his motorbike, when he fell off and was run over by a truck coming from opposite direction. Namaza e janaza was performed in Mirza Kambeeli by a very large number of crowd.
 
 
سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلرسیداں میں پانچ افسران سمیت 45 پولیس اہکار تعینات کر دئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلرسیداں میں پانچ آفسران سمیت 45 پولیس اہکار تعینات کر دہے ہیں جبکہ تھانہ کلر سیداں کی حدود میں دس کے قریب پیکٹ پوائنٹس قائم کر کے دو پیٹرولنگ گاڑیوں موٹرسائیکلوں کے ذریعے پولیس کے گشت نظام کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے۔یہ بات تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری امتیاز احمد نے بدھ کے روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ کنوہا میں ہونے والی ڈکیتی کی دو وارداتوں سمیت میرہ سنگال میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اصل ملزمان پولیس کی حراست میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ سی پی اوراولپنڈی اظہر حمید کھوکھر کی ہدایت پر کلر سیداں شہر سمیت، چوکپنڈوری، مرید چوک،گوجر خان روڈ، پھلینہ روڈ، سکوٹ موڑ، سرصوبہ شاہ، آراضی پل،بینک چوک کنوہا اور شاہ باغ میں پولیس کی پیکٹ پوائنٹس قائم کر دی گئی ہیں جہاں پولیس کے اہکارافسران کی زیر نگرانی دو شفٹوں پر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں جبکہ دو پیٹرولنگ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے ممکنہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس افسران گشت کے ذریعے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
CPO Rawalpindi appoints five more police force to combat growing crime in Kallar
Kallar Syedan - After growing number of robberies committed in Kallar Syedan, the CPO Rawalpindi has ordered appointment five more police force at Kallar police station. SHO Insp Ch Imtiaz Ahmed said we have now force of 45 police officers working at Kallar police station. The appointment has been made due to instruction of Ch Nisar Ali Khan.
 
Death announcements انتقال پر ملال 
رنجالی ‘ صغیر احمد چوہدری کی پھوپھی گزشتہ روز انتقال فرما گئیں
Aunt of Safeer Ahmed Ch passed away in village Ranjali
دولتالہ(نما ئندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال۔ سابق صدر دولتالہ پریس کلب صغیر احمد چوہدری کی پھوپھی کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں رنجالی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پریس کلب کے صدر سراج الحق ملک، نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان نوید اسلم فرحت،سابق ناظم یونین کونسل اڈیالہ وکی، ناظم منگھوٹ میجر افتخار کیانی اور چوہدری غضنفر علی آرائیں نے شرکت کی،
Social and political news ...
Gujar Khan News...
عوام جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کواطلاع دیں
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔ عوام جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کواطلاع دیں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ شرقی گوجرخان میں ایک تھانے کی پر پوزل بجھوا دی گئی ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد قاضیاں میں ایک تھانہ قائم ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی گوجرخان سید اقبال کاظمی نے سوئیں حافظاں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وہ ایس ایچ او کے ہمراہ نمبردار برکت کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی تفصیلات جاننے کے لئے آئے تھے۔ ڈی ایس پی نے مزید کہا اسلام پورہ جبر سوئیں چیمیاں چوک پولیس رات بھر عوام کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے گی جبکہ حبیب چوک میں پولیس چوبیس گھنٹے موجود رہے گی تا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے ۔ ڈی ایس پی اقبال کاظمی اور ایس ایچ او راجہ اختر نے نمبردار برکت کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے سلسلہ میں متاثرہ خاندان کوبتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں اور بہت جلد ڈکیتی کے مجرموں کا سراغ لگا لیاجائے گا اور بہت جلد بیول میں عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
Public should inform about criminals in their area
Bewal, Gujar Khan - SP Gujar Khan said that the public should inform the police of local criminals operating in the area, The police chief also promised to open a police station in Qaziazn.
 
کوٹلہ میں لنگڑیال چوک کے قریب  مزدا اور ٹریکٹر کی آمنے سامنے ٹکر ۔ٹریکٹر سوار موقع پر ہی جاں بحق
گلیانہ ( (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ آفتاب احمد ,زاہد مصطفی اعوان )مزدا اور ٹریکٹر کی آمنے سامنے ٹکر ۔ٹریکٹر سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق کوٹلہ میں لنگڑیال چوک کے قریب مزدا اور ٹریکٹر کی آپس میں ٹکڑ ہو گئی جس سے نواحی موضع لا ٹھوڑی کا رہائشی خرم موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
tractor driver killed in accident in Kotla
Guliana - M Khurram of village Lathori, a tractor driver was killed when his tractor collided head on with a on coming vehicle. The accident happened near Langrayal, Chauk in Kotla.
ماسٹر خالد محمود آف ملکہ کے صاحبزادہ سعد کامران خالد کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پا گئی
گلیانہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ آفتاب احمد ,زاہد مصطفی اعوان )ماسٹر خالد محمود آف ملکہ کے صاحبزادہ سعد کامران خالد کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پا گئی ۔معززین علاقہ کی بھر پور شرکت ۔تفصیل کے مطابق ماسٹر خالد محمود اعوان آیونان کے صاحبزادہ سعد کامران خالد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں ۔سعد کامران خالد کی بارات نواحی موضع سمرالہ گئی ۔دوسرے دن ملکہ میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات کے علاوہ سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں چوہدری تنویر رضا آف کوٹلہ ۔چوہدری عارف ایڈووکیٹ ۔راجہ آفتاب احمد ۔پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان ۔ملک محمد یونس اعوان ۔طارق شریف گلیانہ ۔چوہدری عبدالحق ۔ملک احمد حسن اعوان ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی
Wedding of Saad Kamran Khalid celebrated in Malika
Guliana - The wedding of Saad Kamran Khalid son of Master Khalid was celebrted in Malika, Saad has married from village Samrala.  (last picture of Khurram, warning graphic picture >>>)
روالپنڈی سے چکوال جانے والی کار کو رکھ موڑ کے قریب حادثہ ،دو خواتین سمیت چار افرادشدید زخمی
مندرہ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)روالپنڈی سے چکوال جانے والی کار کو رکھ موڑ کے قریب حادثہ ،دو خواتین سمیت چار افرادشدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چکوال جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث رکھ موڑ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو گی جس کے نتیجہ میں وقاص ولد نثار ،مقدس بی بی ولد محمد بشیر ،اقراء ولد محمد بشیر ،جنید ولد رشید ساکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ کے بعد راولپنڈی منتقل کر دی گی
Four people injured in car accident near Rakh Morr
Mandra, Gujar Khan - A Family travelling from Rawalpindi to Chakwal were involved in accident near Rakh Morr. Four people were taken to hospital, the incident happened due to speeding and the driver not being able to control the car at sharp bend.
 
ربیع الاول کی آمد پر بیول بازار میں ریلی نکالی گئی
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )جہانگیر افضل۔ آمدِ ربیع الاول کے موقع پر مذہبی تنظیموں کے زیر انتظام بیول میں ریلی نکالی گئی جو سموٹ روذ سے شروع ہو کر مرکزی جامع مسجد پر ختم ہوئی۔ ریلی کو بازار سے گزارا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ایک سوزوکی پر لاؤڈ سپیکر پر نعت خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
Procession rally held on arrival of eid millad un Nabi in Bewal
Bewal, Gujar Khan - A Procession rally was taken out from Samot to Jammia Masjid Bewal, on the arrival of Eid Milald Un Nabi in Bewal.
حرا سکول بیول کے طالب علم شہر یار نعت رسول مقبول پیش کرہے ہیں
Naat by Shehryar of Hira School, Bewal
 
Kallar Syedan News...
گورنمنٹ ہائی سکول مرزا کمبیلی کے اساتذہ وطالب علموں نے  سپورٹ کرنے پرپاکستانی کمیونٹی اورپوٹھوار ڈاٹ کوم کا شکریہادا کیا
 
 
کلر سیداں(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم) جاوید چشتی +چوہدری الفت حسین ،گورنمنٹ ہائی سکول مرزا کمبیلی کے اساتذہ وطالب علموں نے پاکستانی کمیونٹی اورپوٹھوار ڈاٹ کوم کا شکریہ ادا کیا اس کار خیر میں حصہ لینے والوں میں ایک صاحب جرمنی اور دوسرے انگلینڈ میں مقیم ہیں انہوں نے اپنے نام راز میں رکھنے کو کہا ہے اساتذہ اور طالب علموں کے جذبات ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے
Mirza Kambeeli staff and students appreciate support for the school
Mirza Kambeeli, Kallar Syedan - The staff students of Gov high school, Mirza Kambeela relay their message through above video..
منیاندہ میں عید میلاد النبیؐ ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے

Eid Millad un Nabi rally to be held on 1st Feb in Maniyanda
Sir sooba shah, Kallar Syedan - The eid millad un Nabi proession rally will be held on 1st Feb and will commence from Jammia masjid, Maniyanda Khas.
 
کنوہا کلر سیداں میں عید میلاد النبی ؐ اٹھائیس فروری کو منائی جائے گی
Eid Millad un Nabi procession to be held in Kanoha on 28th Jan
 Kanoha, Kallar Syedan - The eid Millad un Nabi procession will commence from Bank Chauk Kanoha on 28th Jan, under the guidance of Munir Hussain Shah.
 
پوٹھوار ڈاٹ کوم کی طرف سے خوبصورت نعت محمد نوید چشتی کلر سیداں کی آواز میں ملاحظہ کیجئے
Naat by M Naveed Chishti of Kallar Syedan
 
Daultala News...
میرا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہے‘ ڈاکٹر ابرار مرزا
دولتالہ(نما ئندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال۔ میرا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہے ،راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجر خان کے ہیرو ہیں ،راجہ پرویز اشرف کے ترقیاتی کاموں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،،ان خیالات کا اظہار جنرل سیکر ٹری پاکستان پیپلز پارٹی یو سی منگھوٹ ڈاکٹر ابرار مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میراجینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہے اور تحصیل گوجر خان میں تمام پیپلز پارٹی کے کارکن راجہ پرویز اشرف کی سر پرستی میں متحد ہیں راجہ پرویز اشرف اہلیان منگھوٹ سے گیس کا وعدہ پورا کریں گے ،راجہ پرویز اشرف ہمارے ہیرو ہیں اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور انکے ترقیاتی کاموں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور انکا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد پر پورے اعتماد کا اعلان کرتے ہیں اور مخالفین کی قیاص آرائیاں ہمیشہ کے لیے دفن ہوں گی۔
Dr Ibrar Mirza committed to PPP
Daultala - Dr Ibrar Mirza said in his statement that he is committed with PPP for life, the UC Manghot also gave full support to Raja Parvez Ashraf.
کٹاریاں روڈ نہر کا منظر کا پیش کرنے لگی پیدل چلنے والوں کو دقت کا سامنا
دولتالہ(نما ئندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال۔ ڈہوک کٹاریاں تا پہلی پلی مین روڈ نہر کا منظر کا پیش کرنے لگی پیدل چلنے والوں کو دقت کا سامنا، کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نکاسی آب کی صورت حال کو بہتر کر لیا جائے، عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ تجارتی برادری نے بھی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈہوک کٹاریاں پلی سے نکاسی کا راستہ بند ہونے سے شہر بھر کے گٹروں کا پانی سڑک پر بہنے لگا ہے، تعفن اور گندگی سے پیدل چلنے والوں کے لیے صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہو گئی ہے، گاڑیوں کے ٹائروں کے چھینٹوں سے راہگیروں کو لباس پاک رکھنا مشکل ہو گیا ہے، عوام و سماجی حلقوں ہائی ویز اتھارتی کے اعلیٰ حکام سے صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کا کہا ہے،
Katarian road not even good for pedastrains
Daultala - The Dhok Khataraian road condition is so bad it is even not worth using for pedestrians let alone motorist, the highway authorities are urged to take action and repair road.
 
پی پی 4کی سیاسی صورتِ حال کا اجمالی جائزہ
تحریر: سراج الحق ملک
The current political situation in PP4 - Shuraj Ul Haq Malik
(نما ئندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حلقہ پی پی 4تقریباً سترہ یونین کونسلزپر مشتمل ہے ، سیاسی لحاظ سے یہ بڑی قدآور شخصیات کا حلقہ ہے،سابق وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف اور سابق ناظم ضلع راولپنڈی راجہ جاوید اخلاص سمیت راجہ شوکت عزیز بھٹی، مرزا تجمل حسین، چوہدری ساجد محمود، بریگیڈئیر حسن، میجر افتخار کیانی، کرنل عباس اور راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ وغیرہ کا تعلق اسی حلقہ سے ہے،
پاکستان تحریک انصاف نے جو ہلچل مچائی ہے اس کے اثرات کسی حد تک یہاں بھی پڑے ہیں، دولتالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کوئی قابلِ ذکر تعدادموجود نہیں تھی، سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس کی وجہ کسی قدآور شخصیت کا موجود نہ ہونا بتائی ہے، اب جبکہ چوہدری ساجد محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے تو حلقہ پی پی4میں تحریکِ انصاف کے ووٹ بینک میں زبردست اضافہ ہو گا،چوہدری ساجد محمود بڑی نفیس اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں، ان کا تعلق ایک مضبوط سیاسی گھرانے سے ہے، ان کے والد چوہدری عاشق حسین (مرحوم) مرکز کونسل کے بلامقابلہ چئیرمین، ممبر ضلع کونسل اور بلامقابلہ چئیرمین یونین کونسل دولتالہ رہے ہیں، 18سال بینک میں ملازمت کی ،1997ء میں پہلی بار ٹاؤ ن کمیٹی دولتالہ کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے اور اس کے بعد 2005ء میں ناظم کا الیکشن جیتا،اس کے باوجود ان کی ذات پر کبھی بھی کسی قسم کی کرپشن کا کو ئی الزام نہیں آیا،عوام کے لیے کچھ کر سکنے کا جذبہ اور ہمت رکھتے ہیں،بہت وسیع حلقہ احباب اور قبیلہ رکھتے ہیں، صوبائی اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں،
بریگیڈئر حسن پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ہیں، درویش منش انسان ہیں، ان کے خیالات اور نظریات دیکھ کر اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں تو PPPکے بجائے کسی مذہبی جماعت میں ہونا چاہیے تھا،ایم ایس سی قائداعظم یونیورسٹی سے کیا، 1992ء میں فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کیا، ان کے چار صاحبزادے ہیں، منیر احمد اپنی یونین کونسل کا نائب ناظم رہ چکا ہے، بریگیڈئر حسن کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات تب سنوریں گے جب لیڈر ٹھیک ہوں گے، اگر قیادت سلجھی ہوئی اور دیانت دار نہیں ہوگی تو ملک بحرانوں سے دوچار رہے گا، عام خیال یہ کیا جاتا ہے کہ اپنے سابقہ دور ممبرشپ میں علاقے کی خاطر خواہ خدمت نہ کرسکنے کی وجہ سے عوام نے انہیں 2008ء کے الیکشن میں نظرانداز کر دیا، اب بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے امیدوار متوقع ہیں۔
حلقہ PP-4سے موجودہ ممبرصوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی سابق جج اور ایک عوامی لیڈر راجہ عبدالعزیز بھٹی کے سپوت ہیں، ان کے والد بہت جراء ت مند دلیر اور بہادر انسان تھے، اپنے والد محترم کی طرح شوکت عزیز بھٹی بھی عوام میں بہت ہر دلعزیز ہیں،بیرون ملک یونیورسٹی سے گریجوایشن کر رکھی ہے، اپنی یونین کونسل میں دو بار بلامقابلہ ناظم منتخب ہوئے، تحصیل کونسل کا الیکشن اتنے منظّم طریقے سے لڑا کہ سرکاری امیدوار چوہدری محمد عظیم ہارتے ہارتے بچے، بڑی دلچسپ گفتگو کرتے ہیں حاضرین ان کی باتوں سے محظوظ ہوتے ہیں، دھڑے بندی کی سیاست میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے لیے آخری حد تک بھی چلے جاتے ہیں، ان کی سیاست بھی وہی تھانے کچہری اور پٹواری والی رائج سیاست ہے اور اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہیں، مشرف دور میں جب پوری ق لیگ لوگوں کی پرویز مشرف سے نفرت کی آگ میں بھسم ہوگئی اس وقت راجہ شوکت عزیز بھٹی صرف personal reputation and popularityکی وجہ سے حلقہ PP-4سے کامیاب ہوئے، کامیاب ہونے کے بعد بھی انہوں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا پورا خیال رکھا ہے، ق لیگ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکے ہیں اور حلقہ PP-4سے مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار ہیں،
جماعت اسلامی پاکستان نے ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے رہنماؤں کا کہنا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ اگر انہیں ووٹ نہیں ملتے تو یہ ناکامی جماعت اسلامی کی نہیں بلکہ ان لوگوں کی ہے جنہیں اچھے امیدواروں کے چناؤ کا موقع نہیں دیا جاتا ، اسی کا ہی نتیجہ ہے کہ چونسٹھ سال سے ملک پر کرپٹ ٹولہ قابض رہا ہے، جماعت اسلامی کے پاس ہمیشہ پڑھی لکھی قیادت موجود رہی ہے، حلقہ پی پی 4 میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا اگر امیدوار کسی کے پاس ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے، مرزا تجمل حسین انتہائی پڑھے لکھے، ذہین اور سلجھے ہوئے شخص ہیں، سچائی اور دیانت میں ان کا کوئی ثانی نہیں،کالج دور سے ہی طلبہ سیاست میں حصہ لیتے رہے ہیں،طویل عرصہ سے جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر اور ضلعی شوریٰ کے رکن چلے آرہے ہیں، اس وقت بھی حلقہ پی پی4کے امیر ضلعی شوریٰ کے رکن ہیں، مرزا تجمل حسین کی پی ایچ ڈی تکمیلی مراحل میں ہے،ماہر تعلیم بھی ہیں، دو بار محمد خان بھٹی کے ساتھ یونین کونسل نڑالی کے نائب ناظم رہ چکے ہیں، اپنے دور نائب نظامت میں اپنی صلاحیتوں کا اچھی طرح مظاہرہ کیا، بہت زبردست مقرر ہیں، عوام بالخصوص نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں، جو کہتے ہیں کردکھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، 2008ء میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار تھے لیکن بائیکاٹ کی وجہ سے الیکشن نہ لڑ سکے، جماعت اسلامی کے ووٹ بینک کے علاوہ مضبوط ذاتی حلقہ احباب بھی رکھتے ہیں،
کردار اور تعلیم کے لحاظ سے مرزا تجمل حسین سر فہرست اس کے بعد بریگیڈئر حسن، چوہدری ساجد محمود اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کا نمبر آتا ہے، اگر رائج سیاست کے لحاظ سے مقبولیت دیکھی جائے تو راجہ شوکت عزیز بھٹی سرِفہرست پھر باقیوں کا نمبر آتا ہے، بہرحال اصل صورتِ حال اور مقبولیت کا پتہ تب چلے گا جب انتخابات کی بساط بچھے گی اور امیدوار اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے منشور کے ساتھ میدان عمل میں اتریں گے۔
 
Kahuta News...
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کر کے نوجوان کی حوصلہ افزائی کی ہے
کہوٹہ: نماندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کر کے نوجوان کی جو حوصلہ آفزائی کی ہے وہ قابل تعریف ہے نوجوان نسل کا ان مقابلوں میں حصہ لینے سے ایک صحت مند معاشرہ قائم کرنے میں مدد ملے گی تحصیل کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کے زیر نگرانی شروع ہونے والے کھیل انتہائی احسن طریقے سے چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے نوجوان رہنما (فخر کہوٹہ) راجہ محمد رفاقت جنجوعہ نے گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ میں جاری کھیلوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں ہوئے اتھلیٹکس میں لونگ جمپ، 100میٹر و 400میٹر دوڑ کے مقابلے ہوئے جس میں طلبا ء کا جوش و خروش مثالی تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ملک کو درپیش مسائل سے صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ہے نکال سکتی ہے انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا
 
Kahuta - The Kahuta sports festival started under the guidance of ex MPA Raja Mohammad Ali, The chief minister of Punjab was applauded for organising the sports festival in Punjab.
ملکی سیاست میں تبدیلی صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے ,ہارون ہاشمی
کہوٹہ: نماندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ہارون ہاشمی نے کہا کہ ملکی سیاست میں تبدیلی صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے نورا کُشتی کرنے والے ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے۔ تحریک انصاف ملک میں کرپشن سے پاک نظام قائم کرے گی، موجودہ حکومت نے ملک کو لوٹنے کے علاوہ کچھ نہ کیا ادارے دیوالیہ ہو گے مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر ہے آئے روز بجلی گیس کے نرخ بڑھا کر غریبوں کا خون نچوڑہ جا رہا ہے ملک میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی ٹو کے رہنما ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ہارون ہاشمی نے کہوٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہرجگہ عمران خان کے جس طرح کامیاب جلسے منعقد ہو رہے ہیں موجودہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اس انقلاب ہیں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں عمران خان کے آنے سے تحریک انصاف پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو علاقے کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان گھروں سے نکلیں اور چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کندھے کیساتھ کندھا ملائیں تا کہ ملک میں کرپشن سے پاک صاف نئی قیادت لائی جا سکے۔
Chang can only come with PTI, Haroon Hashmi
Kahuta - Haroon Hashmi of PTI said that in order to get rid of these corrupt political sytem and political leaders, only PTI can bring change.
 
آئندہ الیکشن میں مفاد پرست ٹولے کو کلین بولڈ کروں گا۔راجہ صغیر احمد
کہوٹہ: نماندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام، راجہ صغیر احمد نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے حلقے کی عوام کے بھرپور تعاون سے آئندہ الیکشن میں مفاد پرست ٹولے کو کلین بولڈ کروں گا۔ مامے چاچے کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے سبز باغ دکھا کر ووٹیں نہیں لی جا سکتی عوام آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر صحیح فیصلہ کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو فرزند مٹور راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی ٹو سے ہر الیکشن میں ووٹیں لے کر اسلام آباد جانے والے آج حلقے کے چکر کاٹ رہے ہیں عوام کو پھر جھوٹی تسلیاں دے کر آئندہ الیکشن میں ووٹیں دینے کے لیے آمادہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ کے ارمانوں کا خون کرنے والے کس منہ سے لوگوں کے پاس آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ آئندہ الیکشن میں میرا ساتھ دیں۔ کیونکہ میرا الیکشن مفادات کی سیاست کرنے والوں کے لیے موت ثابت ہو گا۔
Opportunist political leaders will be clean bowled, Raja Sagheer Ahmed
Kahuta - Raja Sagheer Ahmed said that the political leaders in Kahuta who only have personal interest on becoming leaders will be clean bowled at coming elections.
 
District Mirpur News ....
چکسواری ٹریفک پولیس کی کارروائی متعددگاڑیوں سے پریشرہارن،غیرنمونہ نمبر پلیٹیں،جعلی پریس پلیٹیں
چک سواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )چکسواری ٹریفک پولیس کی کارروائی متعددگاڑیوں سے پریشرہارن،غیرنمونہ نمبر پلیٹیں،جعلی پریس پلیٹیں ،کالے شیشے اتروائے کم عمرڈرائیوروں کووارننگ تفصیلات کے مطابق چودھری منیرحسین ایس ایس پی میرپورکی خصوصی ہدایت پرسیدصادق حسین شاہ انچارج ٹریفک پولیس چکسواری نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمتعددگاڑیوں کے چالان کیے۔ متعددگاڑیوں سے پریشرہارن،غیرنمونہ نمبر پلیٹیں،جعلی پریس پلیٹیں ،کالے شیشے اتروائے۔سیدصادق حسین شاہ نے کم عمرڈرائیوروں کووارننگ دی ۔سیدصادق حسین شاہ نے ڈرائیوروں کوہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کااحترام کریں ۔دوران سفرگاڑی کے کاغذات پاس رکھیں ۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے کم عمربچوں کوگاڑی موٹرسائیکل نہ چلانے دیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے سیدصادق حسین شاہ انچارج ٹریفک پولیس چکسواری کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا
Chaksawri traffic police act against law breaking motorist
Chaksawari - The traffic police have been operating operation against motorist who are breaking law, in Chaksawari it is real concern over motorist using banned pressure horns, fake number plates, fake press plates and dark tinted windows.
راجہ یوسف بندوروی کی مسلم لیگ (ن) آزادکشمیربرطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ممبرنامزدگی خوش آئندہے
چک سواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماوسابق چئرمین زکوۃ وعشرکمیٹی ضلع میرپورراجہ محمدریاض نے کہا کہ راجہ یوسف بندوروی کی مسلم لیگ (ن) آزادکشمیربرطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ممبرنامزدگی خوش آئندہے۔برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرمضبوط قوت بن کرابھررہی ہے۔ راجہ یوسف بندوروی کومسلم لیگ (ن) آزادکشمیربرطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ممبرنامزدکرنے پرراجہ فاروق حیدرخان سابق وزیراعظم آزادکشمیرکے مشکورہیں ۔راجہ فاروق حیدرنے راجہ محمد یوسف بندوروی کوجوذمہ داری سونپی اس کوبطریق احسن نبھائیں گے۔راجہ ریاض نے راجہ یوسف بندوروی کومسلم لیگ (ن) آزادکشمیربرطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ممبرنامزدہونے پرمبارکبادپیش کی# چک چک سواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )محمدصغیرراجپوت کونسلرناٹنگھم کونسل برطانیہ نے کہا کہ چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرتعمیروترقی کے ہیروہیں ۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکے مسائل سے آگاہ ہیں ۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرعوامی مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔اسلام گڑھ بازارکی سڑک کی تعمیرپرچودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکے مشکورہیں ۔اسلام گڑھ میں پاسپورٹ آفس شناختی کارڈ آفس کے قیام اورچک ہریام پل کی تعمیرکے کام کے آغازکاکریڈٹ چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکوجاتاہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ محمدصغیرراجپوت کونسلرناٹیکھم کونسل برطانیہ گزشتہ روزبرطانیہ سے آبائی گاؤں اسلام گڑھ پہنچ گئے ہیں ۔
Appointment of Raja Yousif welcomed 
Chaksawari - The social and political leaders in Chaksawari have welcomed the appointment of Raja Yousf Bandori at PML-N organising committee in UK.
 
میر پور کے ھیڈکلرک بابوچودھری عبدالمجید آف سہار کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ملالپر تعزیت کا اظہار
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی چودھری تاسب حسین مرکزی رہنماانجمن اساتذ ہ جموں وکشمیر آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنماحاجی چودھری محمدبشیر پر واز چودھری خادم حسین محمدشکیل شاہدچودھری محمدسعیدعالم صدر آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن راجہ خضرالرحمن سینئر نائب صدر محمدعجائب نائب صدر راجہ گل بہار اکرم نائب صدر حاجی محمدممتاز اے ای او حاجی اخلاق احمددانش قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان چودھری محمدیاسین نگیال گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے صدر معلم راجہ وقار احمدخان اور اساتذہ کرام گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف ) کے صدر معلم چودھری گل بہار حسین اساتذہ چودھری محمدرمضان حاجی چودھری محمدنواز بابو خالدحسین قاضی محمدشاہد امان اللہ غازی راجہ محمدافسر راجہ ذوالفقار علی تعلیمی کمیٹی ڈھانگری بہادر کے عہدیداروں حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم چودھری محمداعجاز چودھری منیر اختر چودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری محمداقبال المعروف صوفی محمداقبال چودھری کرامت حسین کوٹھوی چودھری قربان حسین سہروی منشی چودھری عبدالرشید اے ڈی چودھری اور مولاناصوفی محمدشبیر قادری سینئر نائب صدر پیپلز علمافورم برطانیہ نے ڈی ای او آفس میر پور کے ھیڈکلرک بابوچودھری عبدالمجید آف سہار کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے ۔ مرحومہ کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔
Mother of Ch Abdul Majeed of Sahar passed away
Chaksawari - The mother of Babu, Ch Abdul Majeed, head clerk at DEO office Mirpur, has sadly passed away in village Sahar.
UK News...
بلیک برن میں نئی ماؤں کے لئے صحت کا پروگرام 26جنوری کو منعقد ہوگا
ایکرنگٹن روڈ کمیونٹی سنٹر میں اس پروگرام میں نئی ماؤں کو صحت کے بارے میں اہم معلومات دی جائیگی
بلیک برن(شکیل سلام، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) بلیک برن میں نئی ماؤں کے لئے صحت کا پروگرام 26جنوری کو منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام یکرنگٹن روڈ کمیونٹی سنٹر میں صبح ساڑھے دس بجے ہوگا اور پروگرام کے بعد کھانا بھی کھلایا جائے گا۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والی ہر عورت کو پانچ پونڈ کی رقم بھی دی جائے گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ان نئی ماؤں کے لئے ہے جن کے ہاں پچھلے ایک سال کے دوران بچہ کی پیدائش ہوئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں آباد پاکستانی اور دیگر ایشیائی عورتوں میں بچے کی پیدائشکے بعد ڈپریشن مقامی انگریز عورتوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔یہ ڈپریشن 10سے15فیصد تک ہوتا ہے جبکہ لنکاشائر اور مانچسٹر میں پاکستانی عورتوں میں اس کی شرع17سے19فیصد ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس قسم کے ڈپریشن سے ان ماوں کو ایک ہی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پاکستانی عورتوں کو گھریلو حالات اور تعلقات کی وجہ سے زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اب لنکاشائر اور مانچسٹر میں ایشیائی عورتوں میں بچوں کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کے بارے میں مانچسٹر یونیورسٹی اور لنکا شائر کئیر فاؤنڈیشن ٹرسٹ مل کر ایک ریسرچ کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بلیک برن کے میں پہلا صحت کا دن جمعرات کو منعقد ہوگا۔ڈاکٹر نصرت حسین نے پوٹھوار ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے مندرہ میں بھی اس ٹیم نے پوٹھواری عورتوں کے بارے میں ریسرچ کی تھی۔ برطانیہ میں بھیعورتوں کے ساتھ کام کیا اور معلوم ہوا کہ اس قسم کے ڈپریشن کی وجہ بڑے خاندان کے ساتھ رہنا، خاندان میں مرد اور عورت کا کردار اورزبان کا مسئلہ سامنے آیا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ برطانیہ آباد ہونے والی اکژعورتیں تنہائی، رشتہ داروں کی طرف سے تعاون نہ ملنے اوراجنبی ملک اور ماحول میں مشکلات کا سامنا کرنے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر نصرت حسین نے کہا کہ اب وہ لنکاشائر اور مانچسٹر میں ایسی عورتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے ہاں گزشتہ سال بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاکہ وہ ان سے ڈپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ اس سے مقامی پاکستانی اور ایشیائی عورتوں کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کرکے ان کا موثر علاج کرنے میں مدد ملے گی۔ریسرچ ٹیم مقامی ڈاکٹروں کی سرجری اور دوسرے اداروں سے مل کر عورتوں کو اس ریسرچ میں شامل کررہی ہیں۔ڈاکٹر نصرت حسین نے لنکاشائر اور مانچسٹر میں آباد پوٹھواری کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ان کی مدد کریں۔ اس کے علاوہ ا مقامی ایشیائی کمیونٹی لیڈروں اور علماء کرام سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ریسرچ ٹیم کی مدد کریں تاکہ عورتوں کو بہتر طور پر مدد اور تعاون مہیا کیا جاسکے۔مزید معلومات کے لئے ریسرچ ٹیم سے 0161 306 7927 یا 07905 055 494پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پوٹھوار ڈاٹ کام کے نمائندہ شکیل سلام سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Blackburn, UK - A health focus group to be held at Accrington Road Community centre to promote better health for new mums on Thursday 26th January 2012 at 10.30am. Each mum will get £5 towards travel cost/out of pocket expenses and lunch. There will be child care facility.
Dr Nasim Choudry organising an event for Blackburn Focus Group for Mums, aimed specifically for mums with children under one year old. Please support this event where possible, and pass this mail onto those who may be interested. The event is taking place on Thursday, 26th January 2012.
 
تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین کا چیشم میں اظہار خیال
Newly PTI members of Kallar Syedan in Chesham, UK give their views
 
 
 
 
لندن میں عید میلاد النبی ؐ کا سب سے بڑا جلسہ بارہ فروری کو ہو گا
The largest public eid millad un Nabi procession to be held on 12th Jan in London
Walthamstow, London - The Walthamstow eid millad un Nabi proeccession will be held on 12th Feb, under the guidance of Pir Syed Abdul Qadir Jillani.
 
Sports News...
سا رہ نا صر نے مشعل ر و شن کر کے کر ا ٹے کے ما یہ نا ز کھلا ڑ ی ا و ر ا یو ا ر ڈ ہو لڈ ر پر و یز ا قبا ل و کی کو د ی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) محمدجاویدچشتی ۔پنجا ب سپو ر ٹس فیسٹو ل کے ا فتتا ح تقر یب کے مو قع پر نیشنل ا نٹر نیشنل ایو ا ر ڈ ہو لڈ ر سا ئر ہ نا صر نے مشعل ر و شن کر کے کر ا ٹے کے ما یہ نا ز کھلا ڑ ی ا و ر ا یو ا ر ڈ ہو لڈ ر پر و یز ا قبا ل و کی کو د ی جنہو ں نے د یگر کر ا ٹے کے کھلا ڑ یو ں کا شف ا قبا ل ،و لید ا ختر ر ا جہ ،سر د ا ر محمد آ فا ق ،و قا ر لطیف کے ہمر ا ہ مشعل لیکر شہر کا چکر لگا کر علا قہ میں نئی ر و ا یت کی بنیا د ر کھی ا س مو قع پر شہر یو ں ا و ر کھلا ڑ یو ں نے خو ب د ل کھو ل کر د ا د د ی مشعل کے ہمر ا ہ شہر کا چکر لگا نے کے د ر ا ن و ا ر ڈ ن ا نسپکٹر ہا ر و ن نے پر و ٹو کو ل کے فر ا ز سر ا نجا م دیئے۔
Saira Nasir lifts sports torch in Kallar Syedan
Kallar Syedan - The commonwealth champion, Sara Nasir held sports festival torch to the stadium before handing it to coach, Parvez Vickey.
 
پنجاب سپورٹس فیسٹول، سکوٹ کر کٹ ٹیم نے ممیام کر کٹ ٹیم کو ہر ا کر تحصیل سطع کے مقابلوں کے لیے کو الیفائی کر لیا
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی حکم پر منعقد ہو نے والے یو سی سکوٹ سطع کے کر کٹ مقابلوں میں یو نائیٹڈ ٹائیگر کر کٹ کلب سکوٹ نے فائنل میں ممیام کر کٹ کلب کو شکست دیکر تحصیل کلر سیداں کے مقابلوں کے لیے کو الیفائی کر لیا۔ سکوٹ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سکوٹ ٹیم نے ممیام کی ٹیم کو چھ اوور میں66رنز کا ٹارگٹ دیا۔جو کہ ممیام کرکٹ کلب پورا نہ کر سکا اور سکوٹ کر کٹ کلب نے14رنز سے میچ جیت لیا،سکوٹ کر کٹ کلب کے سید احمد شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے30رنز بنائے جن میں تین چھکے اور دو چو کے شامل تھے۔ وہ مین آف دی میچ قرار پا ئے۔ جبکہ سکوٹ کر کٹ کلب کے ہی منیر شاہ اور سبحان کو مین آف دی ٹو رنامنٹ قرار دیا گیا۔ سکوٹ کی کرکٹ ٹیم نے اب تحصیل سطع کے مقابلوں کے لیے کو الیفائی کر لیا ہے۔ ٹو رنا منٹ میں، جنجوعہ کرکٹ کلب ممیام، ممیال کر کٹ کلب، چکیالہ کر کٹ کلب، دوبیرن کر کٹ کلب دوبیرن ، شاہین کر کٹ کلب دوبیرن تھلہ کر کٹ کلب نے شرکت کی۔
Sakot defeat Mamyam to win cricket tournament
Sakot, Kallar Syedan - Sakot have defeated Mamyam to win the cricket tournament, Sakot now will play net round in Kallar Syedan.
 
یونین کونسل گف کلر سیداں میں کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز
بھورہ حیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ،ساجد محمود صدیقی , وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ پنجاب سپورٹس فیسٹیو ل کے سلسلہ میں تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل گف میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی یونین کونسل گف کی معروف سماجی شخصیت حاجی عبدالحمید مغل تھے ۔جنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے ان کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گی ۔اس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال کے طلباء نے مختلف قسم کے تفریحی پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کے پہلے دن کرکٹ کے مقابلے پیش کئے گئے یہ مقابلہ چوہدری کرکٹ کلب پنڈوڑی نے جیت لیا ۔ آخرمیں مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے ہمیں اپنے کھیل کے ذریعے محبت، اتحاد اور روا داری کا پیغام دینا چاہئے ۔
Sports festival kicks off in UC Guff as Club Pindori win cricket
Bhorra Hayal - The sports festival tournament started in UC Guff, guest of honour was Haji ABdul Hamid Mughal at the opening ceremony, The cricket comptetion was won by cricket club Pindori.
یونین کونسل گف کلر سیداں میں مہمانوں اور ٹیموں کا گروپ فوٹو
 
 
Showbiz News...
پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے جاری فٹ بال مقابلے جعفری فٹ بال کلب نے جیت لیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) محمدجاویدچشتی ۔پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے جاری فٹ بال مقابلے جعفری فٹ بال کلب نے جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں یوسی غزن آباد کی کل 4ٹیموں نے شرکت کی جس کا فائنل جعفر ی فٹ بال کلب نے تین صفر سے جیت لیاتینوں گول عزیر الحسن نے کیے فائنل میچ کے مہمانان گرامی ماسٹر ضمیر،سید مداح شاہ ،ماسٹر عبدالمجید ،عامر شبیر تھے دیگر مہمانوں میں چوہدری شعیب ،راجہ محمد شفیق اور حاجی عبدالرزاق بھی موجو دتھے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سیکرٹری یوسی غزن آباد عمران کیا نی اور اختر بھٹی تھے
Jaffri club win football tournenemt
Kallar Syedan - Jaffri football club have won football tournament, four teams from UC Ghazan Abbad had participated in the tournament.
Your comments
Name: ali asghar mirza kambeel

Email Address: asif3823141@gmail.com

Comments: can we please photos of our village mirza kambeel.i miss people and streets very much
 
Name: Sajid Hussain: Nala Musalmana/Doberan Kallan - Maidenhead UK

Email Address: sajh786@gmail.com

Comments: Salaam to Ch Ulfat Sahib and Javed Chishti Sahib: Aap ki koshesh ko Salaam karty haen, jo Video Documentary aap ne Kallar Syedan kay bary main dikhahi Aur Kallar Syedan kay masial ko high light kya, ab Dua hai k Arbab e aktyar in per twaja dain. Khas ker Education aur Health. Aik bar pher aap ka shukria jo gher bethay hum ko apny POTHWAR ki sair karahi, I love Pothwat :: Pothwar Zinda Baad : PAKISTAN Painda Baad.
 
Name: Tariq Raja / kallay saydan

Email Address: tariq94@hotmail.co.uk

Comments: I visit the potwar.com daily and its a very good website. I also like looking at the photos and the videos of this website.
Welldone all the team....tariq.raja
Name: amjad hussain,kallar

Email Address: amjad8234@yahoo.com

Comments: my beloved vebsite pothwar.com also love the work for pothwar of respected aziz ch and jahangir afzal sb
Name: asad mehmood from bhata

Email Address: asad440@live.com

Comments: hum tmam readers ki raye say is website ko mazeed behtar karain gay. thanks for all readers
Picture of the day
Union council Beor, Kahuta head office, By Sajid Saddique
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar