| Monday 25th June, 2012 |
|
Shaban 4th, 1433 A H |
![]() |
||
| Share This link | ||
| <<<<<< Previous day News | Next day News >>>>>>> | |
| ٹمبر مافیا لکڑی چوروں اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز میں گھنے جنگلات میں آگ لگادی گئی | ||
![]() |
||
| Timber mafia sets fire to jungle in Kahuta | ||
| Atif Zahoor Narma silent_tune_2010@yahoo.com | ||
| کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) ٹمبر مافیا لکڑی چوروں اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز میں گھنے جنگلات میں آگ لگادی گئی۔ لمبے لمبے قد آور چیل کے درخت آگ کی لپیٹ میں آگئے جبکہ پرندے اور جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں ہر سال اسی موسم میں درختوں کو آگ لگائی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی دیہات نرڑ، پنجاڑ، کھدیوٹ کے ایریا میں واقع گھنے جنگلات میں لکڑی چوروں اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے کٹے ہوئے درختوں کے نشانات مٹانے کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی آگ لگادی ہے جس سے یونین کونسل بیور، لہڑی، ٹھٹھر، سنبلاہ، دھلیتر، نرڑ، پنجاڑ، ریسٹ ہاؤس پنجاڑ کے اردگرد ، سلٹھہ اور گردونواح میں چیل کے بڑے بڑے درخت جل گئے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دوسرے تیسرے روز رات کے وقت کہوٹہ سے لکڑی کی غیرقانونی کٹائی کرکے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں میں لوڈ کرکے غیر قانونی لکڑی کی بلیک کا سلسلہ دیدہ دلیری سے محکمانہ ملی بھگت سے جاری ہے۔ | ||
|
Kahuta -
The timber mafia have set fire to jungle
in Kahuta, the incident has happened in Narr, Panjar and
Khadyot, this is done to erase any sign of trees cut illegally.
According to report that the trees are cut to smuggle with help of forest authorities with timber mafia and then the jungle is set light so no trace of tree cutting is left, this has happened in jungles adjoining various union councils of Kahuta. As well as loss to the humans , the animals and wild life in jungles is also badly effected, locals have asked authorties to take action as this time of the year the jungle are set fire by land mafia while during the year they cut the trees. |
||
| UK News... | ||
![]() |
||
| بریڈفورڈ میں ایک مسجد کی جانب سے مدد کی اپیل | ||
| Waqar Babar Mughal, Sahot Hayal | ||
| Bradford Masjid in desperate need of help | ||
| Bradford - A Bradford Masjid is in desperate need of help, for more please watch video below.. | ||
| Please contact..Malik Fayaz 07916075146 M Khalid 07545318338 | ||
| Kahuta News... | ||
![]() |
||
| کہوٹہ تاآڑی سیداں سڑک کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا | ||
| کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)کہوٹہ تاآڑی سیداں سڑک کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا ناقص اور غیر معیاری میٹریل شہریوں، ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج۔ صدر ٹرانسپورٹ یونین کہوٹہ راجہ سعید احمد ، معروف ٹرانسپورٹر راجہ امتیاز عالم، صدر پولٹری ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ رضوان گل کیانی نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار نے انتہائی سست روی سے کام جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ناقص اور غیر معیاری میٹریل بھی سڑک کی تعمیر میں استعما ل ہو رہا ہے محکمہ ہائی وے پنجاب کا کوئی آفیسر، سب انجینئر وغیرہ موقع پر موجود نہ ہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں ورنہ ٹرانسپورٹر احتجاج کرنے پر موجود ہونگے۔ | ||
| Kahuat to Ari Syedan road works hit by corruption | ||
| Ari Syedan, Kahuta - The public and transporters have reacted angrily after it was revealed that the material used on Kahuta to Ari Syedan is low standard, The highway authorities have been urged to do investigation work done by contractor. | ||
| ضلع راولپنڈی میں ترقی پانے والے اساتذہ کے تبادلے۔ رشوت دو اور من پسند سکول کے آرڈرلے لو | ||
| کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)ضلع راولپنڈی میں ترقی پانے والے اساتذہ کے تبادلے۔ رشوت دو اور من پسند سکول کے آرڈرلے لو۔ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نرڑ میں ایک سکول میں ایک سیٹ کیلئے تین اساتیوں کے آرڈر جاری کر دیئے گئے استانیاں آرڈر لیکر سکول پہنچیں تو ایک تیسری بعد میں آرڈر لانے والی کو لگادیا گیا جس پر استانیاں آپس میں الجھ پڑیں۔ ای ڈی او کے پی اے ذوالفقار کی من مانیاں۔ غیر اخلاقی گفتگو پر معززین کا شدید احتجاج ۔ فی ٹیچر تبادلے کیلئے بیس بیس ہزار رشوت ٹیچروں نے دی۔ خادم اعلیٰ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش کو نوٹس لیں۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں درجنوں استانیوں و معززین نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن اساتذہ نے رشوت نہیں دی یا کسی سیاسی شخصیت کی سفارش نہ کروائی ان کا تبادلہ دور دراز علاقوں میں کر دیا گیا جبکہ رشوت بیس بیس ہزار روپے لیکر اساتذہ کو من پسند سکولوں میں لگایا گیا ہے ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور کے موبائل نمبر0321-5704416پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ ہی نہ کیا جبکہ ای ڈی او کے پی اے ذوالفقار کے موبائل نمبر0333-5127306پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا اس بارے میں ای ڈی او صاحب خود بتائیں گے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مورین میں SSTآرٹس کی خالی پوسٹ کیلئے محکمہ نے پہلے9جون 2012کو آرڈر نمبری3517کے تحے ایک استانی کو بھیجا مگر بعد اسی دن 9جون2012کو آرڈر نمبری3537بعد میں جاری کرکے ایک خاتوں ٹیچر تعینات کر دیا جبکہ ان دونوں کے علاوہ ایک اور ٹیچر کے آرڈر بھی اسی سکول میں کئے گئے اس سے قبل بھی کچھ ماہ پہلے رشوت لیکر بتادیئے گئے تھے۔ | ||
| Three teachers appointed at same vacncy at Narr girls school | ||
| Narr, Kahuta - A Complaint has been lodged due to corruption, their was one vacancy at girls school in Narr, while the authorities appointed three teachers at the same post, leaving the teachers to argue. A inquiry has been called at bribes being taken to appoint teachers at school of your choice. | ||
| چوہدری اظہر غیاث کا نومنتخب صدر راولپنڈی ڈویژنل یونین آف جرنلٹس راجہ گلشن ضمیر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام | ||
|
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) کپڑے کے ممتاز تاجر چوہدری اظہر
غیاث کا نومنتخب صدر راولپنڈی ڈویژنل یونین آف جرنلٹس راجہ گلشن
ضمیر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا راجہ گلشن
ضمیر کا ڈویژن کے صحافیوں کا صدر بننا خوش آئندہے اور تحصیل کہوٹہ
کیلئے اعزاز کا باعث ہے عشائیہ میں ڈاکٹر، پروفیسر ، تاجروں ،
وکلاء، مذہبی سیاسی و سماجی اور سابق ناظمین کے علاوہ صحافیوں نے
بھی شرکت کی تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف تاجر چوہدری اظہر غیاث
نے حاجی راجہ گلشن ضمیر کے ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی بننے
پر گزشتہ رات ایک پرتکلف عشائیہ دیا۔ اس موقع پر میزبان چوہدری
اظہر غیاث نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی شام راجہ گلشن ضمیر کے
نام ہے راجہ گلشن ضمیر کا ڈویژنل صدر بننا ہمارے لئے باعث فخر ہے
آخر میں راجہ گلشن ضمیر نے میزبان چوہدری اظہر غیاث کا شکریہ ادا
کیا اور کہا کہ میں ان کے خلوص اور پیار کو کبھی نہیں بھلا سکتا
عشائیہ میں ڈاکٹر، وکلاء ، پروفیسرز، نوجوان، سیاسی و سماجی مذہبی
شخصیات، سابق ناظمین و کونسلرز،تاجروں، صحافیوں اور معززین علاقہ
نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھانے کے بعد آخر میں مہمانوں کی تواضع
کیلئے مینگو پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ |
||
| Ch Azhar Ghayas gives party in honour of Raja Gulshan Zamir | ||
| Kallar Syedan - The well known cloth mercahnt of Kahuta, Ch Azhar Ghayas gave party in honour of Raja Gulsham Zamir and gave him full support at distt Rawalpindi divisional election in future. | ||
| Kallar Syedan News... | ||
![]() |
||
| راجہ پرویز اشرف کا وزیر اعظم بنناجمہوریت کی فتح ہے ، محمد اعجاز بٹ | ||
![]() |
||
| کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام )محمدجاویدچشتی۔ راجہ پرویز اشرف کا وزیر اعظم بنناجمہوریت کی فتح ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دیں ، صدر آصف علی زرداری کے اس فیصلے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نومنتخب وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ ، سٹی صدر چوہدری زین العابدین عباس، جنرل سیکرٹری محمد نصیر اختر بھٹی اور پی واے او تحصیل کلرسیداں کے صدر بلا ل قیوم چغتائی نے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نوید اختر مغل ، بابو حسن اختر ،چوہدری لطیف ، چوہدری ذوالفقار ،اسرار احمد وارثی ، چوہدری حسن اختر ، زوہیب اکرام بھی موجود تھے ۔رہنماؤں نے کہا کہ ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری کے اس مدبرانہ فیصلے کی مکمل حمائت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے پاس جو وقت رہ گیا ہے اس دوران عوام کو بہتر ریلیف فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بننے کی خوشی میں کارکنوں نے مبارک بادیں دیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی | ||
| Democracy is winner after election of Raja Parvez Ashraf, M Ijaz Butt | ||
Kallar Syedan - M Ijaz Butt, gen sec, PPP, Kallar Syedan has praised election victory of Raja Pravez Ashraf. M Ijaz Butt siad the election victory of Raja Parvez Ashraf has been victory for the democracy and we applaud President Asif Ali Zardari. |
||
| معروف سماجی کارکن راجہ جہانگیر اختر المعروف انا ہزارے کی قیادت میں پریس کلب کلرسیداں کے باہر اظہار تشکر کی ریلی | ||
![]() |
||
| کلرسیداں( اکرام الحق قریشی, نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام )دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع دیہات بالیماں،ترنی،پیجا،سنگھریلا اور تھبہ میں بجلی کے لئے گرانٹ کی فراہمی پر مقامی لوگوں نے ملک کے معروف سماجی کارکن راجہ جہانگیر اختر المعروف انا ہزارے کی قیادت میں پریس کلب کلرسیداں کے باہر اظہار تشکر کی ریلی نکالی جس میں سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض ،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،انجمن تاجراں کے صدر طارق تاج اور بزرگ مسلم لیگی راہنما شیخ محمد اکرم نے بھی شرکت کی۔راجہ جہانگیر اختر نے مسلم لیگ ن نواز شریف،شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی زندہ باد کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار پسماندہ دیہات کے لئے فنڈ مختص کیا گیا ہے جس کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر جاتا ہے۔پنجاب حکومت نے این اے پچاس میں بجلی کی فراہمی کے لئے اٹھارہ کروڑ روپے کا اعلان کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی بھوک ہڑتال کی مگر کسی نے نہیں پوچھا اس بار کلرسیداں میں بھوک ہڑتال کی تو مسلم لیگ ن کی قیادت نے فوری نوٹس لیا ۔انہوں نے اعلان کیا کے پسماندہ دیہات کے عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ | ||
| Rally taken in support of social worker Raja Jhangir Akhtar | ||
| Kallar Syedan - A Rally was taken outside press club, Kallar Syedan, The social worker Raja Jhangir was applauded as well as slogans were shouted in favour of PML-N for giving grants to Sangriala, Balimah and surrounding villages on banks of river Jhelum. | ||
| ساتواں آل پاکستان سیاہ تیتر ٹورنامنٹ چوآ خالصہ میں منعقد کیا گیا | ||
![]() |
||
| سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،چوآ خالصہ،پوٹھواریوں کی وجہ سے بہت سے ثقافتی پروگرام زندہ و تابندا ہیں اسی طرح کالے تیتر کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں شوقین حضرات شرکت فرماتے ہیں ہرسال کی طرح امسال بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری وقاص گجر چوہدری صولت چوہان ڈاکٹر طاہر اصغر بابو سجاد احمد طارق ضمیر منیاندہ چوہدری عمران عزیز سعودی عرب اور چوہدری رمضان سموٹ کی کاوشیں شامل ہیں اس ٹورنامنٹ کے مہمان گرامی میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ایم ایل اے آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق مسلم لیگ کلر سیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار سابق نائب ناظم راجہ داؤد اکبر مسلم لیگ کلر سیداں کے سیکرٹری راجہ گلستان خان مسلم لیگ یوسی چوآ خالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزق اور چوہدری ایاز احمد گجر شامل ہیں | ||
| 7th annual all Pakistan black Tittar tournement | ||
| Kallar Syedan - A 7th Black tittar tournament is being held in Choha Khalsa, for more please watch video below.. | ||
| یو اے ای میں مقیم چوہدری محمد نصیر کے فرزند ارجمند چوہدری محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں | ||
| سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،سہوٹ کلیال،چوہدری محمد وسیم ولد چوہدری محمد نصیر یو اے ای رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی شادی خانہ آبادی چوہدری محمد فاروق کی دختر سے انجام پائی چوہدری محمد وسیم چوہدری محمد صابر یو کے کے نواسے حافظ محمد کلیم یوکے چوہدری تنویرکے چچازاد ماسٹر چوہدری منیر ڈاکٹر چوہدری تمریز اختر چوہدری نجابت کے بھتیجے ہیں اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد ضمیر بھی موجود تھے دوست و احباب نے شادی میں شرکت فرما کر اس خوشی کے موقع کو مزید چار چاند لگا دئیے | ||
| Wedding celebrations of Ch M Wasim in Sahot Kalyal | ||
| Kallar Syedan - For more please watch video below... | ||
| صدر پی پی پی تحصیل کلر سیداں راجہ قمر مسعود اور کارکنوں نے وزیر اعظم پاکستان جناب راجہ پرویز اشرف صاحب کو مبارک باد دی | ||
| PPP, President Kallar Syedan, Raja Qamar Masood appaluds Prime Minsiter Raja Parvez Ashraf | ||
| Kallar Syedan - For more please watch video below.. | ||
| چوآ خالصہ بنیادی مرکز صحت میں گزشتہ روز جرمنی کی این جی او جوھا نیٹر انٹرنیشنل نے فرسٹ ایڈ کا کورس مکمل کروایا | ||
![]() |
||
| چوآ خالصہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) مقصودعلی : چوآ خالصہ بنیادی مرکز صحت میں گزشتہ روز جرمنی کی این جی او جوھا انٹر نیشنل نے فرسٹ ایڈ کا کورس ہسپتال موجود عملہ سمیت علاقہ کی خواتین کو فرسٹ ایڈ کی طعبی امداد کا کورس مکمل کروایا جس میں ہسپتال کے عملہ اور دیگر خواتین نے بڑی دلچسپی ،محنت اور لگن سے تین روز کورس کو ختم کیا کورس کے اختتام پر ایک پرتکلف اورتقریب کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں مکمل کرنے والی خواتین میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئی | ||
| First aid course for women in Choha Khalsa | ||
|
Choha Khalsa, Kallar Syedan - A First aid course for women was organised by German NGO in Choha Khalsa. The ladies were made aware and given information on how to deal in emergency situation. The women who completed the course were then given certificate. Left picture of the women who received certificate, please click on the picture to view full size picture. |
||
| چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں علاقہ نوتھیہ روڈ اور تھانہ کلرسیداں کی حدود میں ڈکیتی کی واردات | ||
![]() |
||
| چوک پنڈوڑی ( قیصراقبال ادریسی ، نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں علاقہ نوتھیہ روڈ اور تھانہ کلرسیداں کی حدود میں ڈکیٹی کی واردات ، چار نامعلوم ڈاکوؤں نے روڈ بلا ک کرکے متعدد گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روک کر شہریوں کو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یونین کونسل غزن آباد کے رہنماء چوہدری ابرار حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ساڑھے تین بجے نوتھیہ روڈ دربار معصوم شاہ کے قریب نوتھیہ چوک میں پیش آیا جہاں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے روڈ پر پتھر رکھ کر روڈبلاک کردی جس کی زد میں آکر صبح سبزی منڈی جانے والے افراد جن میں نعمان فیاض سے 22000روپے اور ایک عددموبائل ، فرید سے 25000/روپے اور ایک عدد موبائل ، سوزوکی ڈرائیور ندیم افضل سے 2عدد موبائل فونز،محمد عدنان جو ایبٹ آبا د نوکری پر جارہا تھا سے 3000/روپے نقد اور موبائل فون اور محمد نواز ولد محمد شریف ساکن تھانہ صدر ڈسکہ سیالکوٹ جو بابا غلام بادشا کے میلے میں موت کا کنواں لے کر چار ٹرکوں پر آرہے تھے کو روک کر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے 1800/روپے نقدی اور موبائل فونز چھین کر وسیم اختر ساکن ساگری جو ایک ایکس کار نمبری 9566 سواری لے کر موہڑ ہ بختاں جارہا تھا کو روک کر اس سے 1500روپے نقدی اور گاڑی چھین کر اس میں بیٹھ کر اڑھائی کلو میٹر کے فاصلے پر سیدیوٹ کے قریب گاڑی کھڑی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔چوہدری ابرار نے کہا کہ میں6بجے جائے وقوعہ پرپہنچ گیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ کلرسیداں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ | ||
| Fruit and veg wholesalers robbed on gun point in Nothia road | ||
|
Kallar Syedan - The
local fruit and veg
wholesalers who travel early in morning to buy stock were robbed on
gun point. |
||
| ایک کارکن کے وزیر اعظم بننے سے کارکنوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں,کرنل (ر) ملک شبیر اعوان | ||
![]() |
||
| سرصوبہ شاہ(حبیب الرحمن قریشی,نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)ممبر پنجاب اسمبلی کرنل (ر) ملک شبیر اعوان چوہدری عابد خان پی پی پی منیاندہ کے صدر چوہدری اکرام الحق نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف پارٹی کے ایک کارکن ہیں ایک کارکن کے وزیر اعظم بننے سے کارکنوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف ملک میں نہیں اپنی پارٹی کے اندر جہموریت کی قائل ہے۔انھوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کے سر فخر سے بلند ہوگیا ہے عوام صدر آصف علی زرداری اور راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں ضلع راولپنڈی سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کر یں گی | ||
| Party workers encouraged at Raja Parvez Ashraf success | ||
| Sir Sooba Shah, Kallar Syedan - MPA Col (r) Shabbir Awan said that the party workers have been encouraged at Raja Parvez AShraf being made Prime Minister of Pakistan, he was just party worker and has reached to this position which is brilliant for party workers. | ||
| پاکستان پیپلز پارٹی کی مفلسی یا پاکستان کی بد نصیبی ؟ظفر اقبال کیانی | ||
![]() |
||
| دوبیرن کلاں؛۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی -دوبیر ن کلاں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما ظفر اقبال کیانی نے ہمارے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑھ کر پاکستان پیپلز پارٹی پر اور کیا برا وقت آسکتاہے کہ ان کو قربانی کے لیے ملک بھر سے کوئی وزیر اعظم ملاتو وہ بھی پوری قوم کو بجلی کے عذاب میں ڈالنے والا راجہ پرویز اشرف ملا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کی بدنصیبی ہے کہ راجہ پرویز اشرف جیسا شخص وزیراعظم بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی دور اندیشی تھی کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو مدت پوری کرنے دی۔میاں نواز شریف کو بخوبی اندازہ تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ زرداری لیگ اپنی موت آپ مر جائے گی ۔آج وہ وقت آگیا ہے۔میاں نواز شریف کے ساتھ جو شانہ بشانہ لوگ چلے ہیں ان کا ذکر نہ کرنا مناسب نہ ہوگا کہ راجہ ظفرالحق سنیٹر اور چوہدری نثار علیخان نے میاں برادران کا بھر پور ساتھ دیا ہے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ | ||
| Worst time for PPP, Zaffar Iqbal Kiyani | ||
| Doberan Kallan - Zafafr Iqbal Kiyani speaking to Pothwar.com said this is worst time for PPP, they even could not find a Prime Minister, the one they have chosen is worst of them all with his record. | ||
| گرمی کی شد ت کو کم کرنے کے لیے لسی پینے کے چھے شوقین بےہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے | ||
| دوبیرن کلاں؛۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی - گرمی کی شد ت کو کم کرنے کے لیے لسی پینے کے چھے شوقین نے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔ہسپتال میں بروقت طبی امداد کر کے انھیں ہو ش میں لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق دوبیر ن کلاں تاجر یونین کے رہنما چوہدری ظفر اقبال ،چوہدری ظہیر احمد ،چوہدری محمد ایوب ،چوہدری یسین ،چوہدری آصف اور گلفراز نے دوپہر کو کھانے کے ساتھ لسی پی ،چند لمحوں پر چوہدری ایوب اور چوہدری ظہیر کو الٹیاں ،قے وغیر ہ شروع ہو گئیں جنھیں فوری طور پر نزد کی نجی ہسپتال لے جایا گیا جہا ں پر انکا معدہ صاف کیا گیا اور پھر باقی بھی بے ہوش ہوگئے اور پھر انھیں بھی فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹر کی بروقت طبی امداد نے سب کو مزید بیمار ہونے سے بچالیا۔سب تاجروں نے کہا کہ گرمی ختم کرنے کا شوق ہمیں ہسپتال تک لے گیا اب وہ لسی کم ہی پیءں گے۔ | ||
| Dobearn locals taken to hospital after drinking lassi | ||
| Kallar Syedan -Ch Zaheer and Ch M ayub were both taken to hospital after drinking lass at lunch time, the pair were drinking lassi to cool down in heat wave. | ||
| Gujar Khan News... | ||
![]() |
||
| راجہ پرویز اشرف کی بدولت شرقی علاقوں کی عوام نے بھی وزیر اعظم ہاؤس دیکھ لیا | ||
![]() |
||
| اسلام پورہ جبر(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ سے شرقی گوجرخان علاقہ عوام کے بھاگ جھاگ اٹھے ،پرویز اشرف کی بدولت وزیر اعظم ہاؤس بھی دیکھ لیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر ہفتہ کی شام پانچ بجے سے سات بجے تک ہر خاص و عام کے لئے اعوان وزیر اعظم کھولا گیا تھا کہ تحصیل گوجر خان کے شرقی علاقوں اسلام پورہ جبر ،بیول اورقاضیاں میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دینے کے لئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گے اور اپنے آپ کو وزیر اعظم ہاؤس میں پا کر خوشی سے بھولے نہیں سما رہے تھے اور راجہ چھا گیا راجہ ساڈ�آوئیے ای آوے کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ | ||
| Local public flock to Prim Minister house | ||
| Gujar Khan -The local villagers in Gujar Khan went to congratulate Raja Parvez Ashraf on his appointment as Prime Minister, The doors were opened between 5-7pm for everyone to come in to Prime Minister house. | ||
| اسلام پورہ جبر میں سپیڈ بریکر نہ بنانے کے باعث حادثات معمول بن گئے | ||
| اسلام پورہ جبر(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ سے۔اسلام پورہ جبر میں سپیڈ بریکر نہ بنانے کے باعث حادثات معمول بن گئے ،احکام سے سپیڈ بریکر بنانے کا فوری مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق حبیب چوک سے لے کر جبر بازار سے گزرتی ہوئی سڑک چھوبیس فٹ چوری تھاتھی تک پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہے ،نئی نئی سڑک سڑک مکمل ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری کی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے ،بار بار تحریری طور پر آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ جات عمل در آمد نہیں کر رہا جسکی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ،علاقہ عوام نے اعلی حکام سے اسلام پورہ جبر شہر میں فوری سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے | ||
| Speed breaker demand for Islam purra jabber bazaar | ||
| Gujar Khan -The locals have urged to have speed breakers installed in Islam purra jabber, high number of accidents have been reported due to no speed breakers in the area. | ||
| راجہ پرویز اشرف کے وزیراعظم کاعہدہ ملنے کی خبر سنتے ہی اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں ان کے آبائی گھر موہری راجگان جمع ہوگئے | ||
![]() |
||
| کونتر یلہ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )محمد تنویر راجہ :۔خطہ پوٹھوار کے دل گوجر خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم کاعہدہ ملنے کی خبر سنتے ہی اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں راجہ پرویز اشرف کے آبائی گاؤں موہری راجگان میں واقع رہائش گاہ پر جمع ہوگئے ۔ اس موقع پر لو گوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔لو گ ایک دوسرے کوگلے مل کر مبارک باد دیتے رہے۔،مٹھائیاں تقسیم ہوتی رہیں۔ڈھول کی تھاپ پر رقص ،بھنٹگرے ،اتش بازی کی گئی۔اہل علاقہ کے لو گ اس قدر خوش تھے کہ جیسے عیدکا تہوار منا رہے ہوں۔پوٹھوار ڈاٹ کوم کے نمائند ے سے باتیں کرتے ہوئے راجہ حاجی محمد اختر، راجہ محمد آیوب، راجہ محمد یونس، راجہ محمد عنصر جاوید،راجہ محمد یوسف، راجہ محمد مبین پاشا، راجہ محمد عبدالروف، راجہ تصور شاہد، راجہ حاجی محمد احسان الحق ،راجہ محمد یعقوب انجم وغیرہ نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف کے وزیراعظم بننے کی اس قدر خوشی ہوئی کہ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔اور اس کے ساتھ ہی راجہ صاحب پر بڑی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے ۔اللہ پاک راجہ صاحب کو پیارے وطن کو درپیش چیلنجز توانائی ، مہنگائی ،غربت ،بے روزگاری اور دہشت گردی جیسے مسائل کو باخوبی حل کرنے میں مدد فرمائے۔آمین۔ | ||
| Large crowd gather at village Moori Rajgaan home of new Prime Minister | ||
| Kauntrila, Gujar Khan - Large number of villagers got together in Moori Rajgaan, sweets were distributed and local danced on dhol beat after Raja Parvez Ashraf was elected Prime Minister of Pakistan. | ||
| Daultala News.. دولتالہ کی خبریں | ||
| وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ میں حکومت کے خلاف ’’ سول نافرمانی تحریک‘‘شروع,نڑالی اور بھاٹہ کے عوام کا الگ الگ اجلاس | ||
![]() |
||
| دولتالہ(محمد نجیب جرال, نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ میں حکومت کے خلاف ’’ سول نافرمانی تحریک‘‘شروع کرنے کا اعلان ہوگیا۔بھاٹہ کے لوگوں نے حکومت کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دے دی، باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یونین کونسل نڑالی اور بھاٹہ کے عوام کا الگ الگ اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اور اگر 20جولائی تک لوڈ شیڈنگ مکمل ختم نہ ہوئی تو نڑالی اور بھاٹہ کا کوئی فرد بل جمع نہیں کرائے گااور ہر ہفتے مندرہ جی ٹی روڈ مندرہ بند کی جائے گی۔اگر واپڈا اہلکاروں نے بجلی کے میٹر اتارنے کی کوشش کی تو ان کی دھنائی کی جائے گی، اگر پھر بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو جی ٹی روڈ مندرہ کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا جائے گا۔اہلیانِ بھاٹہ نے کلر سیداں ،روات، گوجرخان اور دولتالہ کے عوام سے بھی درخواستک کی ہے کہ وہ بھی اس تحریک میں ان کا ساتھ دیں ۔گردونواح کے علاقوں میں رہنے والے سینکڑوں افراد نے اس تحریک میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، | ||
| Narali and Bhatta announce to start programme of disobedient | ||
| Daultala - The region of Bhatta and Narali have threatened to call in protest of disobedient against load shedding, the area comes under the Prime Minister, Raja Parvez Ashraf constituency. | ||
| Showbiz News... شو بز نیوز | ||
| خرم شہزاد میوزک گروپ جہلم کی پرفارمنس ،،جدوں ہولی جئی لیندا ایں میرا ناں میں تھاں مر جانی آں | ||
| Khurram Shezad musical group perform | ||
| For more please watch video below.. | ||
|
Sports News..
.
سپورٹس نیوز
|
||
| میلہ لٹوال سیداں بھلاکھر میں کبڈی کا کانٹے دار مقابلہ ہوا مہما ن خصوصی سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف تھے | ||
| Kabbadi match at Mela Latwal in Balakhar | ||
| میلہ بائیں بھلاکھر میں کبڈی میچ کا انعقاد | ||
![]() |
||
| سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے، فوٹوگرافر شہزاد حسین) بھیائی مہر علی کے نواحی قصبہ بائیں (موضع بھلا کھر) میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ ہارث آف منگلورہ اور راجہ رمیض آف بھٹھی سکوٹ کی ٹیموں کے در میان کا نٹے دار مقابلہ ہوا، شاندار میچ کے بعد17,20 سے راجہ رمیض ( راجہ طلعت) کی ٹیم نے جیت لیا۔ شہباز بھٹی آف چک مرزا کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی راجہ علی اصغر آف بھٹھی نے انعامات تقسیم کیے۔ | ||
| Mela Bahiyn in Balakhar | ||
| Messages... | ||
| کلرسیداں کے چار رکنی وفدنے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سینیئر نائب صدرراجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی۔راجہ پرویز اشرف نے وفد کو بتایا کہ ملک کو موجود سنگین مسائل کا خاتمہ ان کی ترجیح ہو گی،وہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ملک کے مسائل کے حل کے لئے ایوان کے تمام ارکان کو اپنی توانائیاں صرف کرنا ہو گی ،انہوں نے وفد کو کہا کہ وہ مطمئن رہیں ،توانائی سمیت تمام بحران حل کر کے دم لیں گے۔ | ||
| سینئر صحافی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عامر وزیر ملک عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ پر عزیز واقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے ا نہیں الوداع کیا | ||
| راجہ پرویز اشرف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی جشن منایا اٹلی میں مقیم نوجوان بزنس مین حمید نظامی نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو بنایا راجہ پرویزاشرف کے وزیراعظم بننے سے بیرون ملک مقیم پوٹھوہار کے لوگوں کے سرفخر سے بلند ہو گئے ہیں لوگ ایک دوسرے کو مبارک بادیں دیتے رہے راجہ پرویز اشرف کے وزیراعظم بننے کی خوشی کااظہار کیا حمید نظامی نے کہا کہ جس طرح بیرون ملک مقیم لوگوں نے اہل گوجرخان کو مبارک بادیں دی اس سے ان کے سرفخر سے بلند ہو گئے ہیں اوریہ بات ان کیلئے باعث اعزازہے | ||
| ۔حضرت با با معصوم بادشاہ کے عرس کے سلسلہ میں کروٹہ کے مقام پر محفل مشاعرہ و شعرخوانی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت خطہ پوٹھوہار کے معروف شاعر بھٹی اشفاق بادل نے کی جبکہ نقابت کے فرائض انجمن محبان مصطفےٰؐ مسہ کسوال کے سرپرست اعلیٰ قمر افضال نے اد اکئے دیگر شعرائے کرام میں بشارت حسین راجہ محمد الیاس عبدالرزاق جاوید قیصر بشارت حسین پنچھی نے شرکت کی شعر خوانی کے فن سے راجہ قمر اور بابر سانول نے اپنے سازندوں کے ہمراہ سامعین کو محظوظ کیا | ||
| یونین کونسل تھاتھی کے رہاشی ندیم کیانی ،نعیم کیانی ،الطاف کیانی ،راجہ مطلوب کیانی ،عاصم الطاف کیانی ،امجد خیام ،خرم شہزاد اور چوہدری محمد اسحاق ساہنگ نے راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مباک باد دی اور کہا خطہ پوٹھوہار سے وزیر اعظم منتخب ہونا اہل پوٹھوہار کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن کو ملک کا وزیر اعظم نامزد کیا۔ | ||
| ڈیوزبری انگلیڈ سے پیپلز پارٹی ڈیوزبری کے صدر ملک محمد خان (کلرسیداں)سنیئر نائب صدر حاجی محمد نسیم (بیول) نائب صدر محمد نزاک کیانی (پھلینہ) نے نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارک باد دیتے ہو کہا کہ ان کے انتخاب سے جہموریت کا وقار بلند ہوا ہے۔اپنے ٹیلی فون بیان میں انھوں نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال میں نئے وزیر اعظم کا کر دار نہایت اہمیت کاحامل ہے۔پاکستان کی عوام یہی توقع رکھتے ہیں کہ نو منتخب وزیراعظم ملک کو در پیش اندرونی اور بیرونی مشکلات سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ | ||
| پاکستان پیپلز پارٹی دوبیرن کلاں کے رہنما اور برٹن (برطانیہ) کے صدر راجہ شکیل کیانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور جمہوریت کی بساط پلٹنے کے خواہشمند سیاسی ٹھیکیدار ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے ہیں اور ذلت و رسوائی ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھر ان کا مقدر بنی ہے۔راجہ پرویز اشرف جیسے پارٹی کے مخلص لیڈر کا وزیر اعظم بننے سے پارٹی کا رکنوں کا مورال بلند ہوا ہے۔راجہ پرویز اشرف کی پارٹی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں وہ ایک بااصول اور باکردار آدمی ہیں راجہ شکیل کیانی نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے پارٹی کے برے وقت میں وفا داری نبھائی ہے اور وہی یہ کارکنوں کی بھی اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔صدر زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بناکر جہا ں جمہوریت کے بدترین دشمنوں سے انتقام لیا ہے وہیں یہ انکی امیدوں پر انکی امیدوں پر پانی پھیر کر انکی سازشوں کوناکام بنایا ہے صدرزرداری نے پارٹی کے مخلص رہنماوں اور کارکنوں کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔ | ||
| بلیک برن کے راجہ بابر افضل اور راجہ زبیر افضل جن کے والدراجہ امرت افضل کا تعلق گولین سے ہے انہوں نے راجہ پروہز اشرف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ | ||
| Share This link | ||
| Your comments آپ کی رائے | ||
|
Name: Sajid Yaqoob Qureshi (Pind Mir Gala) Email Address: Sajidyaqoobqureshi@yahoo.com Comments: pothwar.com is my best site in whole world |
||
|
Name: Raja Irshad Hussain Nambal Email Address: irshadhussain@googlemail com Comments: Aslam o alacom to all pakistani and muslim bro and sister and pothwar com |
||
|
Name: Fakhar Ul Hussain Email Address: fak.hussain@googlemail.com Comments: I have been watching with great sadness that our local MNA Raja Pervez Ashraf has been sworn in as the priminister of Pakistan.I doubt very much if a more corrupt candidate could have been found.If this man is not capable of managing energy issues how can he manage the affairs of 7th nuclear power of the world.Its a very sad day for my country and its prople.I hope his tenure is going to be short lived thing.INSHALLAH |
||
| Picture of the day آج کی تصویر | ||
| Largest Grapes farm at Dhok Lass in Dobran Kallan, Kallar Syedan picture by Ch Ulffat Hussain | ||
|
|
||
|
|
||
| Important information for the website viewers... ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات | ||
| Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem. | ||
| 1. Install browser 9, any older version will cause problem | ||
|
|
||
| 2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer. | ||
| iphone and ipad | ||
| All flash files are not compatable with apple company which makes ipad and iphone, for this you may not be able to see picture files. | ||
| Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@yahoo.co.uk. Please note it is all free and their are no charges . | ||
| Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@yahoo.co.uk and we will get back to you. | ||
| Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers. | ||
| News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news. | ||


















