| Wednesday 25th January 2012 |
|
Rabi ul awal 01, 1433 A H |
![]() |
||
| Previous day News >>>>>>> | Website Phone 0044-7763249391 email pothwar@yahoo.co.uk | |
| سات سالہ بچی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے والے سابق پولیس اہلکار کو اٹھارہ سال قید کی سزا۔ میری زندگی کا بدصورت ترین کیس تھا۔ جج کے ریمارکس | ||
![]() |
||
| Policeman M Younis who raped girl, seven, is jailed for 18 years in High Wycombe, UK | ||
![]() |
||
| ہڈرزفیلد(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ساجد محمود سے۔ پولیس کی نوکری سے نکالے گئے پیڈوفائل(بچوں سے جنسی ذیادتی کرنے والا) تینتالیس سالہ محمد یونس کو گھنائونے جرم میں مجرم قرار پانے کے بعد اٹھارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ الزبری کرائون کورٹ کو بتایا گیا کہ محمد یونس ایک سات سال کی بچی کو آٹھ سال تک ریپ کرتا رہا (بچی کا نام قانونی وجوہ کی بنا پر نہیں بتایا جا رہا) یونس پر پندرہ سنگین نوعیت کے الزامات تھے لیکن انہوں نے ان الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔ یونس نے معصوم بچی کو اس وقت سے جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا جب اس کی (بچی) عمر ابھی سات سال تھی ، اب بچی کی عمر پندرہ سال ہے۔ سابق پولیس اہلکار کے بارے میں بتایا گیا کہ جب سے اس کی اپنی بیوی نے اس کے ساتھ جنسی عمل کرنے سے انکار کیا تھا تب سے وہ اس قسم کی گھنائونی کاروائیاں کر رہا ہے۔ ہائی ویکومب کے مکین یونس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ پاکستان سے یو کے آیا اور ایک پڑھے لکھےنہایت ہی معزز خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔اس کی دو بہنیں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ ٹیچر تھی جبکہ اس کے والد پاکستان فوج کے رٹائرڈ کرنل تھے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ یونس ناخوشگوار ازدواجی زندگی کی وجہ سے نروس بریک ڈائون کا شکار ہوا اور اسی دوران اس کا موجودہ کردار پروان چڑھا۔ جج شریڈان نے کہا کہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ ثقافتی اور خاندانی زندگی کے بارے میں تمہارے خیالات ایک جیسے نہیں ہیں۔ تمہیں پولیس نوکری سے نکالا گیا کیونکہ تم اس کے لیے قطعی موزوں نہیں تھے۔ تم گلیوں میں شراب پی کر جاتے اور ٹریفک روکتے۔ تم اپنے خلاف شکایات درج کرانے والے گواہوں کو دھمکاتے اور تم نے ایک چودہ سالہ لڑکی کو بھی اپنے ساتھ ڈیٹ پر بلایا۔ یونس کو اٹھارہ سال قید کے علاوہ بھی سولہ سال سے کم عمر افراد سے اکیلے میں ملنے سے منع کر دیا گیا ہے۔اسے غیر معینہ مدت تک سیکس اوفینڈرز رجسٹر پر بھی ڈال دیا گیا۔ یاد رہے کہ یونس کو اس وقت تھامس ویلی پولیس سے نکال دیا گیا تھا جب اس نے اپنے خلاف شکایات کرنے پر گواہوں کو بار بار دھمکایا تھا۔ | ||
|
High Wycombe, UK - Mohammed Younas a policeman was starting an
18-year jail sentence today for sex abuse which a judge
described as one of the ‘most despicable’ cases he had ever
heard. The 43-year-old officer was sacked from Thames Valley Police after being disciplined for repeatedly threatening witnesses who had lodged complaints against him. He had also phoned a 14-year-old girl witness in a case he was dealing with and asking her to go on a date him. Judge Francis Sheriden jailed paedophile policeman Mohammed Younas after hearing how he raped a girl who was just seven years old and continued to abuse her for eight years. He had also turned up to work drunk after consuming a bottle of vodka and was found wandering the streets randomly stopping traffic whilst on duty. Despite his dismissal from the force, the judge heard that the sexual abuse of the girl, who cannot be identified for legal reasons, increased, ‘This was the most despicable offence. It's hard to imagine a worse case,’ Judge Sheridan told the disgraced constable as he stood in the dock at Aylesbury Crown Court. |
||
| لیبیا سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہو گئی | ||
![]() |
||
| سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) لیبیا کے جنگی حالات کی وجہ سے واپس آنے والوں کی واپسی شر وع ہو گئی ہے۔ خطہ پوٹھوار سے کئی افراد جو کہ گزشتہ سال واپس آئے تھے لیبیا کے لیے روانہ ہو گئے۔تاہم یہ واپسی محدود تعداد میں ہے اور لیبیا کے حالات مکمل طور پر ٹھیک نہ ہو نے کی وجہ سے زیادہ تر پاکستانی ابھی بھی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ | ||
| Pothwari Libyans start returning to home in Libya | ||
| Sakot, Kallar Syedan - The Pakistani who had been caught in war in Libya and left the country are slowly returning to Libya, Many Pothwari who had been at home are making their way back to Libya. | ||
| سمیرہ گلزرین ساکن نمب سابق لیڈی پولیس انسپکٹر تھانہ وومن راولپنڈی کے خلاف چیک ڈس آنر کیس میں ایک سال قید اور 20ہزار جرمانے کی سزا سنا دی | ||
![]() |
||
| کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام )محمدجاویدچشتی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ کلرسیداں سلطان اصغر چٹھہ نے چیک ڈس آنر کیس میں سابق پولیس انسپکٹر کو ایک سال قید اور 20ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔تھانہ کلرسیداں میں افتخار احمد کی مدعیت میں ملزمہ سمیرہ گلزرین ساکن نمب سابق لیڈی پولیس انسپکٹر تھانہ وومن راولپنڈی کے خلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج ہواتھا ۔پولیس نے ملزمہ کاچالان پیش عدالت کیا اور شہادتوں کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ کلرسیداں سلطان اصغر چٹھہ نے ملزمہ کو ایک سال قید اور بیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ملزمہ سزا کے خلاف اپیل کرے گی۔ | ||
| Ex women cop, Sumaira Gulzareen of village Namb given 1 year jail | ||
| Namb, Kallar Syedan - A Police case was registered against ex women police officer Sumaira Gulzareen for giving a check which was dishonoured at the bank. The police officer was given 1year jail sentence and 20,000 rupee fine. Sumaira who worked as police officer at Rawalpindi women police station, has appealed against the sentence. | ||
| مرید چوک میں شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی،معمولی نقصان کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا | ||
![]() |
||
| جسوالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عزیزالرحمان چوہدری سے۔ مرید چوک میں شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی،معمولی نقصان کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی مرید چواک میں آٹو ڈیکوریشن کی ایک دکان میں شام کے وقت شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی آس پاس کے دکانداروں نے بر وقت مالک دکان کو فون کرکے بلا یا جس کی وجہ سے معمولی نقصان کے بعد آگ پر قابو پا لیا، | ||
| Short circuit fire spreads in Mureed Chauk | ||
| Jaswala, Kallar Syedan - The auto decoration shop in Mureed Chauk caught fire, The nearby traders saw the fire and acted quickley before it could cause any damage. | ||
| تھانہ جاتلی‘ چک نابن میں یاسر رحمن قتل کیس کا فیصلہ‘ ملزم محمد شاہ کو سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا | ||
![]() |
||
|
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر
ملک۔ تھانہ جاتلی کے گاؤں چک نابن میں یاسر رحمن قتل کیس کا
فیصلہ ملزم محمد شاہ کو سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم
مدعی کی پیروی معروف ماہر قانون محمد سعید اختر راجہ ایڈووکیٹ اور
محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ نے کی تفصیلات کے مطابق 3جولائی
2008ء کو زمین کے تنازعہ پر ملزم محمد شاہ نے 8ایم ایم رائفل سے
فائرنگ کر کے چک نابن کے رہائشی نوجوان یاسر رحمن کو اس وقت قتل کر
دیا جب وہ اپنے والد کے ہمراہ اپنے کھیتوں میں ٹریکٹرسے ہل چلا
رہاتھا تھانہ جاتلی پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کو بے گناہ قرار
دیا تھا جس پر مدعی نے استغاثہ دائر کر کے عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن جج راولپنڈی نذیر احمد گجانہ نے
روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت کی اورفیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو
ایک لاکھ روپے جرمانہ اور سزائے موت کا حکم سنایا |
||
| M Shezad given death sentence for murder in Jatli | ||
| Chak Naban, Jatli, Gujar Khan- M Shah has been given death sentence and one lakh rupee fine by the judge, Shah murdered Yasir Rehman of village Chak Naban has he was driving his tractor. | ||
| غازی ملک ممتاز قادری کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی مرید چوک(کلر سیداں) میں صبح نو بجے شروع ہو گی اور براستہ چوک پنڈوری ،ساگری، مانکیالہ، روات سے ہوتی ہوئی ماڈل ٹاؤن ہمک میں جائے گی | ||
![]() |
||
|
بھاٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اسد محمود
جنجوعہ) رابطہ کمیٹی سنی تحریک کے کارکنوں کی میٹنگ کلر
سیداں میں منعقد ہوئی جاس میں سنی تحریک کے علماء اور کارکنوں نے
شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹھائیس جنوری بروز ہفتہ
کو غازی ملک ممتاز قادری کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی مرید
چوک(کلر سیداں) میں صبح نو بجے شروع ہو گیاور براستہ چوک پنڈوری
،ساگری، شاہ باغ، مانکیالہ، ڈھوک میجر، روات سے ہوتی ہوئی ماڈل
ٹاؤن ہمک میں جائے گی۔ اس ریلی میں سنی تحریک، شباب اسلامی
اورادارہ صراط مستقیم کے علماء کرام شرکت کریں گے۔ علماء کرام نے
تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت فرما کر غازی
ممتاز قادری کا ساتھ دیں ۔
|
||
| Rally to be taken out in support for Ghazi Malik Mamtaz Qadri | ||
| Bhatta, Gujar Khan - Sunni Tahreek committe held a meeting in Kallar Syedan, in which it was decided that a rally will be taken out on 28th Jan in support of Mumtaz Qadri, The rally will commence from Mureed Chauk, Kallar Syedan via, Chauk Pindori, Sagri to Humak. | ||
| Death announcements انتقال پر ملال | ||
| معروف تاجر محمد بشارت کے والد حاجی خادم انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ وارڈ نمبر7میں ادا کی گئی | ||
| Haji Khadam of ward 7 has sadly passed away | ||
|
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر
ملک۔معروف تاجر محمد بشارت کے والد اور عاصم بشارت حافظ
شہزاد کے دادا حاجی خادم انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ وارڈ
نمبر7میں ادا کی گئی اس سانحہ ارتحال پر سخاوت حسین مغل، صاحبزادہ
عمران فاضل چشتی، احسن شیخ، خواجہ محمد فیاض نے اظہار تعزیت کیا
اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی 25جنوری بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام بلال مسجد بلیام شریف جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلسہ منعقد ہو رہا ہے |
||
| خان شبیر خان کی والدہ محترمہ کو گاؤں دوبیرن کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا | ||
| Mother of Khan Sher Khan passed away in Doberan Kallan | ||
| کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ آل پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ایمپلائز یونین کے مرکزی راہنما خان شبیر خان کی والدہ محترمہ کو گاؤں دوبیرن کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن راجہ محمد صدیق،بریگیڈےئر منیر حسین جرال، مرکزی چےئرمین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ویلفےئر ایسوسی ایشن راجہ سلطان شیر افگن،سینئر وائس چےئر میں آل پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ایمپلائز ایسوسی ایشن چوہدری محمد عامر،مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ، صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن سید رضا عباس نقوی ایڈووکیٹ، راجہ صغیر، ڈاکٹر مرزا سجاد بیگ آف کنوہا،سابق ممبر ضلع کونسل صوبیدار مقصود احمد، انجمن پٹواریاں کے مرکزی صدر صوفی بشیر خان، تحصیل صدر چوہدری جمیل اختر اور پرنسپل الصفہ ماڈل سکول دوبیرن کلاں چوہدری آصف نورانی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ | ||
| رابطہ نمبر خان شبیرخان؛۔03005126697 | ||
| Social and political news ... | ||
![]() |
||
| Gujar Khan News... | ||
| اس سال بھی عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منا ئی جائے گی ‘ راجہ عبدالصبور کیانی مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان کے رہنما راجہ عبدالصبور کیانی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی اور میلاد کے جلوس ایک نظم کے تحت نکالے جائیں گے وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر میلاد کمیٹی کے صدر حاجی شیخ عبدالغنی چوہدری گل محمود نوید طاہر و دیگر بھی موجود تھے راجہ عبدالصبور کیانی نے کہا کہ 12ربیع الاول کو مطوعہ ریلوے اسٹیشن وارڈنمبر3سے آنے والے جلوس صبح 9بجے مسجد مولوی اسماعیل ریلوے روڈ کے مقام پر اکٹھے ہونگے جہاں پر میلاد جلوس کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ربنواز منہاس چوہدری اور پیر سید سلطان علی ہمدانی کریں گے جلوس دن 12بجے جب چوک گوجرخان پہنچے گا تو دوسرے علاقوں سکھو روڈ جی ٹی روڈ اور گلیانہ روڈ سے آنے والے جلوس بھی اس بڑے جلوس میں شامل ہو جائیں گے جہاں سے یہ بڑا جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا گلزار مدینہ مسجد سے ٹرن لے کر قصائی گلی سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا اس دوران گڑ منڈی سمیت بڑے بڑے اسٹیجوں پر علمائے اہلسنت خطاب کریں گے اور محافل نعت ہونگی راجہ عبدالصبور کیانی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح شہر میں خوبصورت چراغاں ہوگا اور اس سلسلے میں سب سے خوب صورت چراغاں کرنے والے شخص کو انعام بھی دیا جائے گا جبکہ جلوس کے اختتام پر مرکزی جامع مسجد کے باہر شرکائے جلوس کو دینی کتب دی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ یکم ربیع الاول سے لے کر 12ربیع الاول تک بزم فیضان رضاکے زیر اہتمام جامع مسجد راجگان میں بعد نماز عشاء روزانہ میلاد جلوس نکالے جائیں گے | ||
| Eid ul mubarak will be celebrated Celebrate Eid Milad-un-Nabi (SAW) with Religious Zeal, Fervor, | ||
| Gujar Khan - The Gujar Kahn milad committe has announced that the Celebrate Eid millad un Nabi (SAW) with Religious Zeal, Fervor just like every year, The Miiad celebrations start today. | ||
| پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے ‘ عید میلاد النبی ﷺ پانچ فروری بروز اتوار ہوگی | ||
![]() |
||
| بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )جہانگیر افضل۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہےلہٰذا عید میلاد النبی ﷺ پانچ فروری بروز اتوار ہوگی۔ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔ پورے ملک کی طرح بیول اور گرد ونواح کے علاقوں میں بھی عید میلاد النبی ؐ کے جلسے منعقد ہوتے ہیں اور بارہ ربیع الاول کو جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علما کرام اس موقع پر محبت رسول ؐ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں اتباع رسول ؐ کا جذبہ بھی ابھاریں اور انہیں سیرت النبیؐ سے روشناس کرایا جائے تاکہ وہ اغیار کی پیروی کرنے کی بجائے رسول پاک ﷺ کو اپنا آئیڈیل بنائیں اور اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول ؐکے سانچے میں ڈھال سکیں۔ | ||
| New Rabiul Awwal moon sighted, Eid-e-Milad-un-Nabi will be on Feb 5 | ||
|
Bewal, Gujar Khan -
The new Rabiul Awwal moon was sighted in parts of Pakistan on
Tuesday. Eid-e-Milad-un-Nabi will fall on February 5, 2012
(Sunday). As this religious occasion approaches, different
buildings and shrines in Bewal are decorated with colourful
lights. A number of programmes are chalked out by religious organisations to celebrate the birth of Holy Prophet Hazrat Muhammad (Peace Be Upon Him) with great reverence and devotion. Different Naat committees organise Mehfil-e-Naat and people take out huge processions with green flags |
||
| شوکت عزیز بھٹی بیول تا اسلام پورہ جبر روڈ کی تعمیر کا وعدہ پوراکریں‘ ندیم اختر چوہدری دھیڑہ کنیال اینڈ یوکے | ||
|
|
||
| بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )جہانگیر افضل۔ ہم بیول تا چوآ خالصہ اور بیول تا سموٹ روڈ بنانے پرسنیٹر راجہ ظفر الحق کے انتہائی مشکور ہیں۔ اس سے اہلیانِ بیول ‘ سموٹ ‘ ٹکال اور قرب و جوار کی سفری مشکلات میں بہت حد تک کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ سے آئے ہوئے ندیم اختر چوہدری سکنہ دھیڑہ کنیال و بریڈ فورڈ اور چوہدری نثار احمد سکنہ دھیڑہ کنیال و لئی کراس نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بیول تا اسلام پورہ جبر روڈ تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ہم راجہ شوکت بھٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس روڈ کی مرمت کے لئے فی الفور فنڈز جاری کئے جائیں اور اگر فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے تو جبرروڈ کی جلد تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ | ||
| Raja Zaffar ul applauded by visiting UK locals in Bewal | ||
| Bewal, Gujar Khan - Nadim Akhtar and Ch Nisar Ahmed who are on visit to Pakistan have applauded Raja Zaffar Ul Haq for the construction of Bewal to Choha and Bewal to Samot road. They also have urged Raja Shaukat Aziz Bhatti to provide funds for Bewal to Jabber road, which he has promised. | ||
| پریس کلب بیول کا اجلاس‘ شیخ عابد کو متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کر لیا گیا | ||
![]() |
||
|
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )جہانگیر افضل ۔ پریس کلب بیول کا
اجلاس نو منتخب صدر چوہدری مظہر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس
میں جنرل سیکریٹری طارق ایوب اور ارکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں
متفقہ طور پر شیخ عابد کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ نو منتخب
عہدہداران نے حلف لیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام
دینے کا عہد کیااور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے
عزم کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر نے پریس
کلب بیول کے نو منتخب عہدہداروں کو مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر
کی ہے کہ وہ اعلیٰ صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض
منصبی انتہائی زمہ داری سے ادا کریں گے۔ |
||
| Sheikh Abid elected vice President of Bewal press club | ||
| Bewal, Gujar Khan - The Bewal press club election was held under the supervision of Ch Mazhar Hussain, Sheikh Abid was duly elected as the new Vice President of Bewal press club. | ||
| پٹواری نے جہلیاری بھائی خان ، مندرہ کےغریب آدمی کی قیمتی زمین مدرسہ فیض الاسلام کے نام کر دی | ||
| مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )حکومت پنجاب کے لئے گڈ گورننس کی ایک اور بدترین مثال اتھرے پٹواری نے غریب آدمی کی قیمتی زمین مدرسہ فیض الاسلام کے نام کر دی پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں متاثرہ شخص کو زمین کا فرد نہیں دے رہا مجبوتر ہو کر چوہدری نثار علی خان کو داد رسی کے ئلے درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلیاری بھائی خان کے رہائشی ملک گلستان ولد اکبر علی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کے نام اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہے اور اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بارہ کنال اور تیرہ مرلے کی زمین 1970,71میں خریدی جس کا قبضہ اس کے پاس تھا کچھ عرصہ قبل محکم مال کے اہلکاروں نے کاغذات میں دوبدل کر کے بھاری رشوت کے عوض مذکورہ رقبہ کو چار کنال سات مرلے ظاہر کیا اور بقایا اراضی فیض الاسلام مندرہ کے نام انتقال کر دی جس کا مجھے کچھ علم نہ تھا میں نے حلقہ پٹواری فیض فرید سے رابطہ کیا تو اس نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم نے تمہارا رقبہ فروخت کر دیا ہے میں نے واقعات کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو مطلع بھی کیا جنہوں نے متعدد بار محکمہ مال کے ذمہ داروں بشمول پٹواری فیض فرید کو طلب کیا لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود فیض فرید وغیرہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں حاضر ہو نہیں رہے اب یہ لوگ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں میری اعلیٰ حکومتی عہدہ داروں سے درخواست ہے کہ خدارا ان کرپٹ اور بے لگام اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کی دادرسی کی جائے | ||
| Patvari illegally transfers land to Faiz ul Islam school | ||
| Mandra, Gujar Khan - Malik Gulstan of Jaliyari Bhai Khan has accused local patvari for transferring his land to well known local Faiz ul Islam school, Gulstan said i never gave the school any land and want the land transferred back to his name. | ||
| Kallar Syedan News... | ||
| حکومت میمو ایشو پر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرے۔شاہد خاقان عباسی | ||
| کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میمو ایشو پر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرے۔رحمان ملک کے دھمکی آمیز بیانات نے منصور اعجاز کی پاکستان آمد روک دی۔ نواز شریف ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 40 لاکھ روپے کی لاگت سے نوتعمیر گڑہالہ تا سہر سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ سے ٹکراؤ کی دانستہ پالیسی اپنائی، پارلیمان کو سپریم قرار دینے والے وزیر اعظم ڈراؤن حملوں کیخلاف منظور کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کراتے۔حکومت منصور اعجاز کی پاکستان آمد روکنے میں کامیاب ہو گئی مگر میمو ایشواس کے گلے کی ہڈی ہے جو اگلتی ہے نہ نگلی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ حکمران تو شہید ہونے کو تیار ہیں انہیں جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کہوٹہ کے سابق وزراء نے حلقہ کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔ ہم نے چوکپنڈوری سے بیور براستہ مٹور نارہ ،سدا کمال سے مٹور اور پنڈی کہوٹہ روڈ کی تعمیر و کشادگی کا کام شروع کر رکھاہے۔ تمام دیہات میں مدارس کی حالت زار بہتر بنائی جا رہی ہے۔ تقریب سے قاضی عقیق احمد۔حاجی محمد اقبال۔ ماسٹر سلطان، حاجی امتیاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ | ||
| The PPP Gov should not use threatening behaviour towards memo issue, Shahid K Abbasi | ||
| Kallar Syedan - The local MNA Shahid Khaqan Abbasi said that the current PPP gov is using threatening behaviour towards memo issue and are forcinf Mansoor Ijaz not to come back to Pakistan. | ||
| تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم ،فعال اور متحرک کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے | ||
| کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم ،فعال اور متحرک کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے اور پی پی پی اور ن لیگ کے دھوکہ کھائے ہوئے عوام بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور آنے والے الیکشن میں دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کی جیت کا راستہ نہیں روک سکتی اور ہمارا سونامی تمام استحصالی سیاستدانوں کا بوریا بستر گول کر دے گا۔راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان ہماری جماعت کا ہراول دستہ ہیں جو گھر گھر جا کر عوام کو جماعت کے منشور سے آگاہ کرینگے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ دو دو مرتبہ بر سر اقتدار آنے والی دونوں بڑی جماعتوں نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری،گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بدترین بحران میں دھکیل دے دیا ہے یہ وہ سیاستدان ہیں جو کل ایک میز پر اکٹھے بیٹھے تھے مگر آج نورا کشتی کر کے ایک مرتبہ پھر عوام کو بے وقوف بنانے میں جتے ہوئے ہیں لیکن اب عوام اپنی نمائندگی کا حق نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کی شیڈول آتے ہی ان جماعتوں میں منتظر لوگ انہیں چھوڑدیں گے اور تمام استحصالی ٹولے اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے ،عوام بہت سے سنگین مسائل سے دوچار ہے مگر حکمران ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل چراہ کے گاؤں آڑہ میں حاجی عبدالخالق اور رفاقت حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عامر خفیظ،فیضان شہزاد ،عنصر محمود ،تنویر حسین،محمد ادریس راجہ،راجہ شہزاد،حاجی عبدالخالق،رفاقت حسین، محمد رفیق ، ابرار حسین،مظہر ،عامر شہزاد،محمد بنارس،راشد شہزاد، حاجی خالد پرویز،تنویرحسین،منیر حسین،نعمان خان،عرفان حسین،عامر حفیظ و دیگر نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 49 کے امیدوار راجہ خرم نواز کے حق حمائت کا اعلان کیا ان کو یقین دہانی کر وائی کے آئندہ الیکشن میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ | ||
| Tahreek e insaaf are driving in to every union council, Raja Khurram Nawaz | ||
| Kallar Syedan - Raja Khurram Nawaz candidate for PTI in NA49 said that the PTI has spread to evry union council, and the two other parties know that. | ||
| چوآخالصہ اور کلر سیداں میں عید میلاد النبی ؐ کا شیڈول | ||
| Eid millad un Nabi schedules in Choa Khalsa and Kallar Syedan | ||
![]() |
||
![]() |
||
| دھان گلی پل قدرتی نظاروں سے بھر پور خطہ پوٹھوار کی واحد سیر گاہ جہاں پر دریا کی سیر کے لئے کشتیاں بھی موجود ہیں | ||
![]() |
||
|
|
||
| Boat trips on river Jhelum at Dhungalli | ||
| District Mirpur News .... | ||
![]() |
||
| ضلع کونسل کے فنڈزمیرے پاس عوام کی امانت ہیں۔چودھری شوکت فریدایڈ ووکیٹ ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل کوٹلی | ||
| Ch Shaukat promises to use funds in interest of Kotli council | ||
| چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چودھری شوکت فریدایڈ ووکیٹ ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل کوٹلی نے کہا کہ آج جومقام عزت ملی یہ اللہ تعالیٰ کاخصوصی فضل وکرم ہے ۔عوام کی خدمت مقصدحیات ہے ۔پارٹی قیادت کامشکورہوں جنھوں نے مجھ پراعتمادکیا۔پارٹی قیادت کے اعتمادپرپورااترنے کی کوشش کروں گا۔ضلع کوٹلی کوماڈل ضلع بنائیں گے ۔عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ۔عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کریں گے ۔ضلع کونسل کے فنڈزمیرے پاس عوام کی امانت ہیں۔ضلع کونسل کے فنڈزایمانداری سے خرچ کریں گے ۔عوام کی بلاتحصیص برادری،جماعت ،علاقہ خدمت کریں گے ۔عوام کے لیے میرے دفترکے دروازے ہروقت کھلے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری پریس کلب کے سینئرنائب صدرشبیراحمدچودھری سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔شبیراحمدچودھری نے چودھری شوکت فریدایڈ ووکیٹ کوایڈ منسٹریٹرضلع کونسل کوٹلی تعینات ہونے پرمبارکبادپیش کی اور چودھری شوکت فریدایڈ ووکیٹ کی ایڈ منسٹریٹرضلع کونسل کوٹلی تعیناتی کاخیرمقدم کیا۔شبیراحمدچودھری نے چودھری شوکت فریدایڈ ووکیٹ کوچکسواری پریس کلب کے دورے کی دعوت دی جوانھوں نے قبول کرلی ۔چودھری شوکت فریدایڈ ووکیٹ نے کہا کہ عوام کی محبت مقصدحیات ہے ۔عوام کے اعتمادکوٹھیس نہیں پہنچاؤں گا | ||
![]() ![]() |
||
| Chaksawari - The administrator distt council Kotli, Ch Shaukat Farid said in his statement that he will make the district as an example district and the funds collected are public property and will be used to improve the development of the region. | ||
| بارواں کی معروف شخصیت چودھری منشی خان پرقاتلانہ حملہ ملزم فرارمقدمہ درج | ||
| چک سواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)بارواں کی معروف شخصیت چودھری منشی خان پرقاتلانہ حملہ ملزم فرارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق معروف شخصیت چودھری منشی خان ولدنورمحمدقوم گجرساکن ڈھوک میرا بارواں منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے تقریباً گاؤں کی مسجدمیں نمازفجراداکرنے کے بعدواپس گھرجارہے تھے ۔گھرکے قریب گلی میں نامعلوم مسلح شخص کھڑاتھاجس نے قتل کی نیت سے چودھری منشی خان پرفائرنگ کی ۔گولی چودھری منشی خان کی ران لگی ۔ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا۔فائرنگ کی آوازسن کراہل محلہ جمع ہوگئے ۔انھوں نے چودھری منشی خان کوہسپتال پہنچایا۔طبی امدادکے بعدڈاکٹرنے چودھری منشی خان کومیرپوریفرکردیا۔پولیس تھانہ چکسواری نے چودھری منشی خان کی درخواست پرنامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ زیردفعاتAPC109,337,324 درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔علاقہ میں شدیدخوف ہراس پایاجاتاہے | ||
| Ch Munshi Khan attacked while on his away to Masjid in Dhok Mira Barvan | ||
| Chaksawari - Ch Munshi Khan was on his way to Masjid at 6.30 am when a sniper shot at him, The villagers gathered and Ch Munshi Khan was taken to hospital. The identity of the gunmen is unknown. | ||
| محمدنذیرانقلابی کی قیادت میں وفدنے کشمیرہاؤس اسلام آبادمیں راجہ فاروق حیدرسابق وزیراعظم آزادکشمیروچیف آرگنائزرمسلم لیگ (ن) آزادکشمیرسے ملاقات کی | ||
| چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) محمدنذیرانقلابی سابق امیدواراسمبلی حلقہ چکسواری کی قیادت میں وفدنے کشمیرہاؤس اسلام آبادمیں راجہ فاروق حیدرسابق وزیراعظم آزادکشمیروچیف آرگنائزرمسلم لیگ (ن) آزادکشمیرسے ملاقات کی ۔وفدمیں راجہ محمدیوسف بندوروی سابق پولیٹیکل کوارڈینٹربرائے اوورسیزوزیراعظم آزادکشمیراورراجہ محمدبوستان شامل تھے۔راجہ فاروق حیدرخان نے راجہ محمدیوسف بندوری کومسلم لیگ (ن) آزادکشمیربرطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کاممبرنامزدکیا۔راجہ فاروق حیدرخان نے راجہ یوسف بندوروی کوہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیربرطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چےئرمین راجہ زبیراقبال اورسیکرٹری راجہ ادریس کے ساتھ ملکربرطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کریں۔ راجہ یوسف بندوروی نے راجہ محمدادریس کومسلم لیگ (ن) برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری نامزدکرنے پرراجہ فاروق حیدرخان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیے راجہ ادریس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں | ||
| M Nazir Inqalabi leads delegation to Kashmir House | ||
| Chaksawari - A Delegation led by M Nazir Inqalabi went to Kashmir House in Islamabad to meet Raja Farooq Haider and the Prime Minister. The delegation thanked the appointment of Raja Farooq Haider in UK. | ||
| پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی رہنماعظیم بخش چودھری نے کہا کہ راجہ فاروق حیدرفرمائشی پروگرام بندکریں | ||
|
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے
مرکزی رہنماعظیم بخش چودھری نے کہا کہ راجہ فاروق حیدرفرمائشی
پروگرام بندکریں ۔راجہ فاروق حید ردوسروں کی خوشنودی کے بجائے اپنی
پالیسی واضح کریں ۔آزادخطہ میں ن لیگ مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ن لیگ
تین چارلوگوں فاروق حیدر،شاہ غلام قادر،طارق فاروق ،راجہ
نصیرچودھری سعیدکی جماعت بن چکی ہے ۔ن لیگ اوریوتھ ونگ ایک دوسرے
کے خلاف برسرپیکارہیں ۔برطانیہ میں ن لیگ میں ایک مخصوص برادری
کونوازنے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔جماعتیں بنانے چلانے کے لیے
لیڈروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ن لیگ میں کوئی لیڈرنہیں ۔پاکستان
پیپلزپارٹی صدرپاکستان آصف علی زرداری ،بلاول بھٹوزرداری اورفریال
تالپورکی قیادت میں متحدہے ۔آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی
آئینی مدت کرے گی ۔آزادکشمیرمیں دوبارہ انتخابات کامطالبہ کرنے
والے آرام کریں ۔عوام نے انتخابات میں پیپلزپارٹی کوبھاری مینڈیٹ
دیاہے ۔پیپلزپارٹی چوردوروازے سے نہیں بلکہ عوامی طاقت سے
اقتدارمیں آئی ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری پریس کلب کے
صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا |
||
| Raja Farooq Haider should stop request programmes, Azeem Buksh Ch | ||
| Chaksawari - The PPP Azaad Kashmir, activist Azeem Buksh Ch said it is about time Raja Farooq Haider gave his own manifesto rather then taking request programmes from the locals. | ||
| Mirriam Adrees awarded at Chaksawari gov girls degree college | ||
![]() |
||
![]() |
||
| UK News... | ||
| چک مرزا کے حاجی ظفر کو چیشم میں تحریک انصاف کا صدر چن لیا گیا | ||
![]() |
||
![]() |
||
| Haji Zaffar of Chak Mirza elected PTI President in Chesham, UK | ||
|
Chesham, UK -
PTI Chesham held elections for the new committee. The
election commissioner was councillor MZ Bhatti MBE .the election was
aimed to announce committee members, there are large number of
peoples who encourages PTI programme and ready to support .all
the members of PTI Chesham decided to go to
Pakistan during comming election in Pakistan to support PTI in
Pakistan .
The list of elected members is, President Raja Zafar Ali, Chairman Chaudhry Qaser Mahmood, Vice chairman Ghulam Jillani, sectary, Ch Tahir, joint sectary, Haji Abdul Razaq, financial sec Tahir Paracha, press sec and Ch Sajid. |
||
| برطانیہ کے اسپتالوں میں روزانہ چار افراد بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں،برطانوی اخبارات کا انکشاف | ||
![]() |
||
| سٹوک آن ٹرینٹ (پوٹھوار ڈاٹ کوم) برطانیہ کے اسپتالوں میں روزانہ چار افراد بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں،برطانوی اخبارات کا انکشاف ۔برطانوی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ اور انسانیت کی قدر کرنے والے ملک میں ہر روز تقریباََ چار افراد اسپتالوں میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے مررہے ہیں۔ ڈیلی میل اور ڈیلی ٹیلیگراف میں شائع ہونے والی اس سنسنی خیز خبر نے برطانیہ بھر کے اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔اسپتالوں کا سٹاف مکمل چوکس یعنی فُل الرٹ ہو گیا ۔اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد ایسے مریضوں کی ہے جو یاداشت ختم ہوجانے والے مرض الزائمرس میں مبتلا ہوتے ہیں۔ایسے مریض بھوک اور پیاس سے لاتعلق ہوجاتے ہیں اور اُن کو فورس فیڈ یعنی زبردستی کھانا کھلایا جاتا ہے اور پانی بھی زبردستی ہی پلایا جاتا ہے۔ ایسے مریضوں کو ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اسپتال کا سٹاف مقررہ وقت پر دوائی کی طرح کھانا کھلانے اور پانی پلانے کا بھی پابند ہوتا ہے ۔ چونکہ اس مرض میں مبتلا مریض کا منہ کھول کر اُس کو زبردستی کھانا کھلانا اور پانی پلانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ۔ نرسوں کو ایک طرف سے لواحقین کی طرف سے سختی کرنے کی تنقید کا خطرہ ہوتا ہے اور دوسری طرف انتظامیہ سے غفلت برتنے پر ڈانٹ کی فکر رہتی ہے۔ شاید اسی لیے اعدا دوشمار اکھٹے کرنے والے ادارے اور اخبارات نے اِن اموات کی براہ راست ذمہ داری اسپتالوں پر نہیں ڈالی ۔لیکن مریضوں کے حقوق کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کی سربراہ کیتھرین مرفی نے کہا ہے کہ یہ اعداد وشمار ہمارے بہت ہی قیمتی قومی ادارہ صحت (این ایچ ایس)کے لیے بُری خبر ہیں ۔ براہ راست ذمہ دار نہ ٹہرائے جانے کے باوجود اس خبر نے اسپتالوں کے سٹاف کو فکر میں ڈال دیا ہے۔راقم نے آج جب ایک مقامی اسپتال میں اپنے ایک بزرگ رشتہ دار کی بیمار پُرسی کے موقع پر حالات کا جائزہ لیا تو اندازہ ہوتا تھا کہ اسپتال کا سٹاف پوری طرح الرٹ ہے۔ماضی میں اگر کسی کو کچھ شکایتیں تھیں بھی تووہ اخبارات کی مہربانی سے دور ہوگئی ہوں گی ۔کاش کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو کہ میڈیا کی نشاندہی پر لوگ شرمندہ ہوکر ایمانداری سے کام کاج میں مصروف ہو جائیں۔دریں اثنا انگریزی اخبار ایکسپریس نے امریکہ کی کالیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے حوالے سے لکھاہے کہ اخبارات اور میگزین میں شائع ہونے والی پہلیاں یا کراس ورڈز جنھیں پزل بھی کہا جاتا ہے ان کو حل کرنے سے یاداشت کھو جانے والے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس طرح کی مصروفیات سے انسانی دماغ متحرک رہتا ہے اور آگے آنے والے حالات کا ذہنی طور پر جائزہ لینے کا منتظر بھی۔ بجائے اس کے کہ بے بسی کے عالم میں یہ فریاد کرتے کرتے دُعا قبول ہوجائے کہ ؛ یادِماضی عذاب ہے یا رب ۔چھین لے مجھ سے حافظہ میرا۔ | ||
| Four patients die each day from hunger in hospital | ||
|
Stoke on Trent, UK
- Dehydration or malnutrition was linked to 25 deaths every week
last year, either directly or as a contributing factor.
According to data from the Office for National Statistics,155
patients died from dehydration while 48 died of malnutrition in
2010. Another 812 patients were suffering from dehydration when they died and 301 with malnutrition, however neither was their direct cause of death, While some patients went hungry or thirsty because of conditions that made it difficult to eat or drink, such as Alzheimer's, campaigners said no one should be dying from starvation or dehydration. Katherine Murphy, chief executive of the Patients Association, said the figures were a “terrible indictment” on the NHS |
||
| ممتاز دینی شخصیت اور دارلعلوم صدیقیہ پنڈوڑہ ہر دو تحصیل کلر سیدان کے منتظم اعلیٰ حاجی محمد شریف صاحب بوجہ ایمرجنسی پاکستان روانہ ہوگئے ہیں | ||
|
|
||
| سٹوک آن ٹرینٹ (پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممتاز دینی شخصیت اور دارلعلوم صدیقیہ پنڈوڑہ ہر دو تحصیل کلر سیدان کے منتظم اعلیٰ حاجی محمد شریف صاحب بوجہ ایمرجنسی پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔حاجی صاحب نے شمالی انگلینڈ کے کچھ شہروں کے علاوہ سکاٹ لینڈ میں گلاسگو اور ایڈنبراہ کا دورہ بھی کرنا تھااور دوستوں سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔لیکن پاکستان سے اُن کے برادر نسبتی کی صحت زیادہ خراب ہونے اطلاع آنے پر انھوں نے دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد ہنگامی طور پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔ اُن کی واپسی لندن ائیر پورٹ سے ہوئی۔ پاکستان روانگی کے وقت حاجی صاحب نے اُن دوستوں سے معذرت بھی کی جن کے ساتھ طے شدہ پروگرام کے تحت وہ ملاقات نہ کرسکے۔دارلعلوم کے نظام کو چلانے کے سلسلے میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ویڈیو انٹر ویو ۔ تصاویر اور خبریں شائع کرنے پر دارلعلوم کے انچارج نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس ویب سائٹ نے دُنیا کے کونے کونے میں بسنے والے اہلِ پوٹھوار کو علاقائی حالات سے باخبر رکھا ہوا ہے۔ سنگریلہ کے چوہدری خادم حسین کی رہائش گاہ پر ماسٹر محمد الیاس کی موجودگی میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد شریف صاحب نے بتایا کہ وہ ایسٹ لندن۔ووکنگ۔لیوٹن۔واٹفورڈ۔ایلسبری۔ملٹن کینز۔ کاونٹری۔برمنگھم۔ آسٹن۔کریڈلی ہیتھ۔ سمال ہیتھ۔آلم راک اور ٹیلفورڈ میں دوستوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ اپنے دورہ کاونٹری کے دوران انہوں نے حجاز کالج کے پرنسپل بیرسٹر فیض الا قطاب سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی کامیابی کے لیے دُعا کی اور دارلعلوم کے سلسلے تعاون کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ بھی دُعاؤں کے ساتھ ادا کیا۔ | ||
| Haji M Sharif cuts short UK tour and return home to Pindora Hardo | ||
| Stoke on Trent, UK - Haji Mohammad Sharif who was on tour of UK had to cut the tour short and return home in a emergency, The brother in law of Haji M Sharif has fell seriously ill and Haji Sharif wanted to be with him. | ||
| درکال کے جاوید اختر نے پوٹھوار کے علاقے کی یہ خوبصورت تصاویر قارئین کے لئے پیش کی ہیں | ||
| J Akhtar of Dharkal sent pictures of his trip to Dharkal and Pothwar region | ||
| Sports News... | ||
| پنجاب سپورٹس فیسٹول ،ہر ایونٹ پوٹھوار ڈاٹ کو م کے سنگ | ||
![]() |
||
| (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)رنگا رنگ تقریب کلر سیداں میں پنجاب حکومت کی طرف سے سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد، کبڈی،گھوڑا ڈانس، بحریہ فاؤنڈیشن کے طالب علموں کا پی ٹی شواور انٹرنیشنل کھلاڑی پرویز وکی کا حکومت پنجاب کو خراج تحسین ،صحت مند ماحول کے لئے گراؤنڈ آباد کرنے ہوں گئے یہ مقابلے دو فروری تک جاری رہیں گئے | ||
| Sports festival video from Kallar Syedan | ||
| چوآ خالصہ میں جاری پنجاب سپورٹس فیسٹول یوسی سطح پر منعقد کھیلوں میں دوسرے د ن فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا | ||
![]() |
||
|
چوآ خالصہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )مقصود علی: چوآ خالصہ میں
جاری پنجاب سپورٹس فیسٹول یوسی سطح پر منعقد کھیلوں میں دوسرے د ن
فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا والی بال کا
فائنل میچ ضیاء الحسن کلب چوآ اور شاری کلب پہر حالی کے درمیان
کھیلا گیا جس میں یہ میچ ضیاء الحسن کلب چوآ خالصہ نے جیت لیا جبکہ
فٹ بال سیمی فائنل میچز میں شاہین کلب سہوٹ بگیال اور ینگ کلب
موہڑہ ہیراں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شاہین کلب سہوٹ بگیال نے
جیت لیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ جواد کلب چوآ اور مہریہ کلب
ٹکال کے درمیان کھیلا گیا جس میں جواد کلب نے یہ میچ جیت لیا کل فٹ
بال کا فائنل میچ ہو گا جو شاہین کلب سہوٹ اور جواد کلب چوآ کے
درمیان صبح دس بجے کھیلا جائے گا
|
||
| Zia Ul Hassan club win volleyball tournament in Choa Khalsa | ||
![]() |
||
| Choa Khalsa, Kallar Syedan- Zia Ul Hassan defeated Shari club, Pehar Hali to win volleyball tournament and final of football will be held between Jawad fc, Choa and Shaheen club, Sahot. | ||
| والی بال ،فائنل کوہسار کلب نلہ مسلماناں اور آشیانہ کلب پنڈ بینسو کے درمیا ن کھیلا گیا۔جو کہ کوہسار کلب نلہ مسلماناں نے جیت لیاہے۔ | ||
![]() |
||
| دوبیرن کلاں :۔ نمایندہ پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی پنجاب سپورٹس میلہ 2012کے تحت یونین کونسل نلہ مسلماناں میں سپورٹس میلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما صوبیدار مقصود علی ،لیاقت علی بھٹی, کونسلر محمد حنیف ،سابق نائب ناظم تحصیل کلر سیداں راجہ محمد نواز جنجوعہ ،صوبیدار منظور حسین راجہ،اصغر کیانی ،ملک قمرسیلم اور دیگر نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔میلے کے پہلے دن والی بال ہوا جس میں9 ٹیموں نے شرکت کی اوربہت ہی دلچسپ اور شاندار مقابلے ہوئے ۔مقابلے کا انعقاد سیکرٹری یونین کونسل اشتیاق احمد ،ماسٹر نجابت حسین ،ماسٹرقمر زمان ،ماسٹر خضر حیات نے کیاہے۔فائنل کوہسار کلب نلہ مسلماناں اور آشیانہ کلب پنڈ بینسو کے درمیا ن کھیلا گیا۔جو کہ کوہسار کلب نلہ مسلماناں نے جیت لیاہے۔ | ||
| Kohasar club Nalla Musalmana crush Pind Bhainso in final | ||
| Doberan Kallan, Kallar Syedan - Kohassar club, Nalla Musalmana defeated Ashiana Club, Pind Bhainso to win volleyball tournament in Punjab sports festival. | ||
| فائنل میں اتفاق کلب تھلہ نے دوبیرن کلاں کو شکست دی ۔ | ||
| دوبیرن کلاں :۔پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی یونین کونسل دوبیرن کلاں میں سپورٹس فیسٹیول 2012کے تحت کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب مسلم لیگ تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبد الغفار ،راجہ صغیر احمد ،راجہ سعید احمد،ملک مقصود علی ،ملک بابو الطاف ،سیکرٹری یونین کونسل جاوید اقبال ،چوہدری رضوان محمود ،ظہور احمد ،پٹواری چوہدری سیلم احمد اور تحصیل کلرسیداں سے نائب تحصیلدار خورشید عباسی ،قانون گوکلاخان ،دوبیرن کلاں کے نوجوان مسلم لیگی کارکن راجہ ظفر اقبال کیانی نے انتظامات کیے تھے۔افتتاحی تقریب سے چوہدری عبد العفارتحصیل صدر مسلم لیگ ن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل لیول کا سپورٹس پروگرام حکومت پنجاب کی اہم کاوش ہے۔نوجوان قوم کا اہم سرمایہ ہیں ۔کسی بھی تعصب سے پاک ہو کر اس ایونٹ کو کامیاب بنایا جائے گا 23جنوری کو والی بال کے میچ ہوئے جس میں پانچ ٹیمو ں نے شرکت کی اور فائنل میں اتفاق کلب تھلہ نے دوبیرن کلاں کو شکست دی ۔ جتنے والی اور دوئم آنے والی ٹیمو ں میں راجہ ندیم احمد سابق ناظم ،چوہدری عبد الغفار اور راجہ ثقلین آف ممیام کی طرف سے ٹرافیاں دی گئیں اور راجہ سعید آف بھٹھی نے جتنے والی ٹیم کو نقد4000 روپے انعام بھی دیاہے۔کھیلوں کے باقی مقابلے28 جنوری تک جاری رہیں گے۔ | ||
| Thalla shock mighty Doberan by wining the final | ||
| Doberan Kallan - Mighty Doberan Kallan were bundled out of the final by little Thalla, The Doberan Kallan were out played by Thalla who won the 4,000 rupee prize from Raja Saeed of Spain and Bhathi. | ||
| Your comments | ||
|
Name: Muhammad Sarfaraz UK/Chakyala Email Address: sajoo.8723@rocketmail.com Comments: I want to pay my condolences to Master Tayab Sahib and Tabarak Sahib and share their sadness on the death of their beloved father Head Master Muhammad Aslam Sahib,May Allaha bless him with Janah.Head Master Aslam Sahib was my english teacher in 1983. He was a very religious man.May Allah bless his soul with peace, Ameen. |
||
|
Name: Raja Naqeeb frm syalian umar khan Email Address: Naqeebn47@yahoo.com Comments: Thnx potohar.com for daily events updates |
||
|
Name: Sahil / mamyam /Pakistan Email Address: sahil_f21 Comments: plz add union concil games pic.any ways very nice web site?keep it up.specialy 4 mr anwar sakot. |
||
|
Name: mazhar hussain / uk Email Address: hussain_mazhar @hotmail.co.uk Comments: wah bhai pakitaneo..sadar se le kar aam admi tak lotere,,,regret what happened to Habib Sahib..i kno him..shareef admi..how can u people live like this? |
||
|
Name: Mohammed Yaseen village Kandore and Rochdale UK Email Address: m.yaseen@live.co.uk Comments: I visit the potwar.com daily and its a very good website. I also like looking at the photos and the videos of this website. Welldone all the team Mohammed Yaseen |
||
| Picture of the day | ||
| Kanoha Masjid | ||
|
|
||












.jpg)












