Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 24th and Sunday 25th December 2016

Please note we are closed on 25th due to public holidays in Pakistan

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بابائے قوم، بانی پاکستان، محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب، خطہ پوٹھوار کے باسی بھی اپنے اپنے انداز میں منا رہے ہیں

Pothwar region along with rest of country and abroad celebrate Quaid e Azam 140th birthday

some image

خطہ پوٹھوار، نمائندہ خصوصی۔۔۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں ا ٓباد پوٹھواری اپنے اپنے انداز میں بابائے قوم کی سالگرہ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ حکومتی سطح پر تمام ٹی وی چینلز، ریڈیو چینل ،اخبارات اور دیگرادارے سات دن کی خصوصی نشریات اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے لئے قومی نغمات کے ساتھ ساتھ ٹیبلو کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے ایک نئے وطن کا حصول، آزادی کا حصول وہ کارنامہ تھا جو بابائے قوم نے تن تنہا انجام دیا۔آج بھی ہر پاکستانی ان کے لئے اپنے دل میں مقدس جذبات رکھتا ہے۔آج ہمیں بابائے قوم کے فرمودات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے اور اور ان کے وژن کے مطابق پاکستان کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ اور دنیا کو یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم مر جانے والوں کی یاد میں صرف دن نہیں مناتے بلکہ ان کی زندگی کے فرمودات کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں۔

Kallar syedan; The 140th Birth anniversary of Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah is being observed across Pakistan and abroad. Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah was born on December 25, 1876 in Karachi. The day is celebrated with great fervor to mark the birth of a great leader and founder of Pakistan. December 25 is a national holiday every year.

Electronic media including television and radio channels is airing special documentaries relating his life work and his most famous quotes. At his tomb in Karachi the change of the guards ceremony will be held and special prayers offered.

Mohammad Ali Jinnah was the creator of a national homeland for the Muslims of the Subcontinent. He retains a sacred space in Pakistan’s history. Muhammad Ali Jinnah was a lawyer politician and statesman and later known as the founder of Pakistan.

Special programmes are scheduled to be held across the country to shed light on the Quaid’s struggle for creation of Pakistan and to highlight his guiding principles of unity, faith and discipline. It is a public holiday and national flag will be hoisted atop all public and private buildings.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پنجاب ہائی وے کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ایک ہفتہ قبل مرمت کی جانے والی پلی منہدم ہو گئی

Punjab highway repair work falls apart after one week at Allied chauk bridge in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   پنجاب ہائی وے کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ایک ہفتہ قبل مرمت کی جانے والی پلی منہدم ہو گئی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ہائی وے افسران سے باز پرس کریں تفصیلات کے مطابق چند برس قبل ہائی وے نے کروڑوں کی لاگت سے کلرسیداں بائی پاس تعمیر کیا تھا چند ماہ قبل بائی پاس پر واقع الائیڈ چوک میں پلی میں سوراخ ہو گیا اور پلی کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا ہائی وے نے اس کی مرمت کی مگر ریت کا گھروند ہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور گزشتہ ماہ پھر منہدم ہو گیا ہائی وے نے ا سکی ایک بار پھر مرمت کی اور کئی ایام بعد اسے ٹریفک کے لیئے کھولا تو پہلے ہی روز پلی پھر منہدم ہو گئی اور ہائی وے نے اس کے ارد گرد پتھر رکھ کر ٹریفک روک دی اسی طرح دان گلی رو ڈ پر بھی شاہ خاکی پل پر دو برس قبل سوراخ ہو گیا تھا جو تاحال مرمت نہ ہو سکا اور اس کے ارد گرد پتھر رکھ کر راستہ ہی بند کر دیا گیا مقامی حلقوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہائی وے کے افسران کی نااہلی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

مسلم لیگ ن یو تھ و نگ سٹی کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے حق میں جمعہ کی شا م ا یک ر یلی نکا لی

PML-N Youth wing take a rally out in support of Ch Nisar Ali Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   مسلم لیگ ن یو تھ و نگ سٹی کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے حق میں جمعہ کی شا م ا یک ر یلی نکا لی گئی جس کی قیا دت مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی جا سم کنو ل ر ا ہی ، عز یز چو ہد ر ی،سٹی صد ر شیخ حسن سر ا ئیکی ، محمد ا کمل ،محمد حبیب ، شیخ تو قیر ا حمد نے کی مو ٹر سا ئیکل ر یلی کلر با ئی پا س سے شر و ع ہو کر مین چو ک میں ا ختتا م پذ یر ہو ئی شر کا ء ر یلی میں و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا رعلی خا ن کے حق میں بینر ا ٹھا ر کھے تھے ر یلی کے ا ختتا م پر مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی جا سم کنو ل ر ا ہی نے کہا ہے کہ و فا قی و ز یر د اخلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن ا نتہا ئی ز یر ک سیا ست د ا د ن ا و ر قا بل فخر لیڈ ر ہیں ا و ر ہر د لعز یز عو ا می لیڈ ر کی شخصیت کے خلا ف منفی پر ا پیگنڈ ا کر نے و ا لو ں کو منہ کی کھا نا پڑ ے گی و ہ مسلم لیگ ن کا قیمتی سر ما یہ ہیں ا ن کا طو یل سیا سی کےئر بے د ا غ ا و ر پا ک ہے چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن جیسے نڈ ر ا و ر بے با ک لیڈ ر کے خلا ف ا پو ز یشن کو ا یسے با تیں کر نے سے پہلے ا پنے گر یبا ن میں جھا نکنا چا ہیے شیخ حسن سر ا ئیکی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ا ہل کلر سید اں کے نو جو ا نو ں نے ثا بت کر د یا کہ و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن ا ن کے ہر د لعز یز لیڈ ر ہیں ا و ر و ہ ا پنے قا ئد کے لیے ہر مید ا ن لڑ نے کے لیے تیا ر ہیں ر یلی میں نو جو ا نو ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ۔

حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ہیلتھ لائن کا آغاز کر دیا

Health line set up to take complaints from patients at government run hospitals

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ہیلتھ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں بجلی کا نہ ہونا،ڈاکٹر/عملہ سے متعلق شکایات،ادویات کی عدم دستیابی،ایکسرے اور ای سی جی مشینوں کی خرابی اور دیگر شکایات کی صورت میں فوری پر ہیلتھ لائن ٹول فری کال نمبر 0800 99000 پر رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے ۔

کلر سیداں پولیس کی مخبر کی اطلاع پر کارروائی ، منشیات فروش کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1100 سو گرام چرس برآمد

Kallar Syedan police arrest drug dealer

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1100 سو گرام چرس برآمد کر کے نائن سی کا مقدمہ درج کر لیا۔منشیات فروش عبدالرؤف سکنہ نئی آبادی اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کرنے کیلئے ہاتھ میں شاپنگ بیگ پکڑے جا رہا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی شاپنگ بیگ کو زمین پر پھینک کر بھاگ نکلا اور پولیس کے تعاقب کے باوجود رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔دریں اثناء پولیس نے سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے وال چاکنگ ایکٹ کے تحت چھ جبکہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت پانچ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سات افراد کو مجموعی طور پر 80 ہزار روپے جرمانہ

Kallar Syedan police charge seven people over tenancy agreement

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سات افراد کو مجموعی طور پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے کرایہ دار شیراز قیصر،شہزاد احمد اور مالک مکان محمد جان کو چالیس ہزار،کرائے دار محمد اجمل اور مالک مکان شہزاد کامران کو بیس ہزار جبکہ کرائے دار عابد حسین اور مالک مکان غضنفر علی کو بھی مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔دریں اثناء شاپس میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے چھ دکانداروں کیخلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔دوران چیکنگ دکانوں میں الارم سسٹم سمیت سکیورٹی گارڈ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ تھے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں سکولز فوکس پروگرام کے تحت خصوصی لیکچر کا اہتمام

Live stock dept hold lecture at girls high school, Kallar syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   زندگی میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے پالتو جانوروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں سکولز فوکس پروگرام کے تحت خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں کی انچارج ڈاکٹرشائستہ ظہور اور ڈاکٹر حاجرہ قادر نے جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کی ویکسی نیشن کی اہمیت کے حوالے سے طلباء اور خواتین اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال اور وبائی امراض کی روک تھام کیلئے گھر میں موجود تمام جانوروں ،مرغیوں اور دیگر پرندوں کی ویکسی نیشن انتہائی ضروری عمل ہے۔اس موقع پر ویٹرنری ڈاکٹر صاحباں نے بتایا کہ اگر دودھ دینے والے جانوروں کے تھنوں میں انفکشن ہو جائے تو اس کیلئے سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں رابطہ میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی نہ برتی جائے تا کہ اس مرض پر ہر ممکنہ طریقہ سے قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا سکیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ جانوروں اور پرندوں کا بروقت علاج معالجہ نہ ہونے کی صورت میں بعض خطرناک قسم کی بیماریاں انسانوں میں بھی منتقل ہونے کا خدشہ لاحق ہو سکتاہے۔

سدا کمال کے حاجی راجہ محمد تاج یو کے،راجہ آصف یو کے و اہلیان سداکمال کی جانب سے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے لئے محبت بھرا جشن

Raja Taj and Raja Asif of Slough hold pothwar.com reception in Sadda Kamal to hand over awarded trophies

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،ارسلان ارشد بھٹی۔۔۔۔سدا کمال کے لوگ جب بھی پوٹھوار ڈاٹ کوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں تو ان کی محبتیں سمیٹنا مشکل ہو جاتا ہے،جہاں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے قارئین اور ناظرین دنیا بھر میں پھیلے ہو ئے ہیں وہاں یورپ میں ان محبتوں کی کہانی لازوال ہے،گزشتہ ماہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سترھویں یوم تاسیس منعقد کاونٹری یو کے میں بانی و چےئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ،ایم زیڈ بھٹی ایم بی ای،حبیب رشید،راجہ عمر حیات،مسرت عزیز کی جانب سے بہترین ثقافتی خدمات پر چچا محمد خان لاہوری،چالیس سالہ نڈر صحافتی خدمات پر سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کو ایوارڈ سے نوازا گیا،وہاں بندہ ناچیز کو وٹفورڈ یو کے میں محمد زرین بھٹی یو کے ٹیالہ،محمد منیر بھٹی یو کے ٹیالہ،محمد الیاس بھٹی ٹیالہ یو کے اور بھٹی برادران کی جانب سے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا،ان حضرات کی یہ محبتیں مجھ پر قرض رہیں گی اور اس مشن کے لئے مشعل راہ رہیں گی،حاجی راجہ محمد تاج یو کے ،راجہ آصف یو کے نے ہمیں صرف ایوارڈ سے ہی نہیں نوازا بلکہ اپنے گھر میں پوٹھوارڈاٹ کوم کی سترھویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور دوست و احباب کے لئے لنگر کا خوبصورت انتظام کیا،پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم حاجی راجہ محمد تاج یو کے،راجہ آصف یو کے،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر،راجہ سعید،صوبیدار محمد فیاض،نمبردار راجہ افضال،راجہ شہزادکی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،مہمان گرامی میں پٹواری چوہدری عبد القدوس،پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی ،لیاقت بھٹی سمیت اہلیان سدا کمال کے معززین نے بھر پور شرکت کی،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر نے چےئرمین محمد نصیر راجہ بمعہ جملہ ٹیم کے لئے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا،چچا محمد خان لاہو ری ،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی ،بندہ ناچیزاس محبت بھرے جشن پر حاجی راجہ محمد تاج یو کے ،راجہ آصف یو کے اور اہلیان سدا کمال کے مشکور ہیں،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی اور چچا محمد خان لاہوری نے اپنے بارے میں کیا کہا ،بندۂ ناچیز کی خاموشی ۔؟ ویڈیوز میں ملاحظہ فرمائیے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ کہوٹہ مونسپل کمیٹی کے انتخابات میں ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کی شاندار کامیابی پر چیئرمین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئرمین ملک غلام مرتضی کو امیدوار پی پی 2راجہ صغیر احمد گروپ یونین کونسل منیاندہ سے سابق امیدوار چیئرمین راجہ نثار احمد ،وائس چیئرمین حاجی ابرار حسین،جنرل کونسلر حاجی عبدالقدیر راجہ،جنرل کونسلر حاجی منیر حسین منہاس،جنرل کونسلر حاجی غضنفرعلی مغل،راجہ محمد اسلم،سیکرٹری حاجی اورنگزیب منہاس،عبدالقیوم منہاس،حافظ عبدالجبار،حافظ عبدالرحمن منہاس،اوردیگرنے ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

الشہباز میڈیکل کمپلیکس کے" آنر"معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی25سالہ شاندارخدمات کی تکمیل کے موقع پر سے ملک کے نامور ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Free medical camp set up by Al Shabaz medical complex in Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔۔ الشہباز میڈیکل کمپلیکس کے" آنر"معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی25سالہ شاندارخدمات کی تکمیل کے موقع پر سے ملک کے نامور ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔سینکڑوں غریب افراد مستعفید ۔شوگر ، ہیپاٹائیٹس،جگر، معدہ ، بلڈ پریشراور آنکھوں کا فر ی معانیہ۔غریب نادار بے بیواوں اور بے اسرا مریضوں کا جولیاں اٹھا کر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ان کی صحت یابی لمبی عمر اور ان کی خیر وبر کت کے لیے دوعائیں ۔تفصیلات کے مطابق الشہباز میڈیکل کمپلیکس کی25سالہ شاندارخدمات کے تکمیل کے موقع پرالشہباز میڈیکل کمپلیکس کے " آنر"معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک بہت ہی احسن اقدام کیا انہوں نے کہوٹہ کلب میں میں ملک کے نامور ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل ایک بہت بڑا فری کیمپ لگایا گیا جس میں ٹسیٹ برائے جگر ،ہیپاٹائیٹسA,B,C،کولیسٹرول ،ٹی ،بی،شوگر ، کیلشیم،خون کی مقدارHB، ہڈیوں اوراعصابی کمزورہوں کے ٹیسٹ اور سانسو دمہ کے ٹیسٹ بلکل مفت کیے گئے ۔تما م مریضوں نے جولیاں اٹھا کر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو دوعائیں دیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب نادار غریب لوگوں کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے ۔

some image

بلال یامین ستی کوضلع وائس چیئر مین نامزد کر نے پر مسلم لیگ ن کے مر کزی قائدین کا تہ دل شکر یہ

PML-N Leaders thanked for supporting Bilal Yameen Satti

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ بلال یامین ستی کوضلع وائس چیئر مین نامزد کر نے پر مسلم لیگ ن کے مر کزی قاہدین چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان اور راجہ جاوید اخلاص کا تہ دل شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔کام کر نے صلاحیت سے سرشار عظیم باپ کے عظیم بیٹے بلال یامین ستی کا وائس چیئر مین ضلع راولپنڈی بننے کے بعد حلقہ پی پی ٹو میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیاء دو ر شروع ہوگا بلال یامین ستی کاضلع رالپنڈی کا وائس چیئر مین بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ، صدر مسلم لیگ ن وچیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عمران علی ستی ، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل اورسیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ بلال یامین ستی نے اپنے سابقہ دور ناظمیت میں اپنی یونین کونسل نڑھ کے علاوہ تحصیل کہوٹہ کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی لاکھوں روپے کے کام کرائے ۔پڑھی لکھی نوجوان قیادت ہیں اور سیاسی شعور بھی رکھتے ہیں اس سے پہلے وہ اپنی یونین کونسل نڑھ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اور ان کے والد محتر م سابق صوبائی وزیر جناب کر نل (ر) محمد یامین ستی وہ عظیم ہستی تھے جن کو آج بھی اہل علاقہ ان کو نام لیتے ہیں تو ادب و احترام کے ساتھ کیوں کہ انہوں نے اپنے دور میں وہ کام کیے جو کوئی بھی سیاسی عہدے دار نہیں کر سکتا ۔بلال یامین ستی کی بھانجی محترمہ ثوبیہ انور ستی جو اس وقتM.P.Aکی سیٹ پر اور حکومتی سیٹ اًپ کا ایک حصہ ہیں اس لیے بلال یامین ستی کا ضلع راولپنڈی کا وائس چیئر مین بنانابہت لازمی ہے کیونکہ ان سے بہتر اس وقت موجودہ حکومت سے اور کوئی بھی کام نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا ہم مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے تمام ورکر کارکن بلال یامین ستی کو ضلع وائس چیئر مین نامزد کر نے پر مسلم لیگ ن کے مر کزی قاہدین چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان اور راجہ جاوید اخلاص کا تہ دل شکر یہ ادا کرتے ہیں

some image

یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ میں ہاوسززمیں کھیلوں کے مقابلے جاری

Sports tournament being held at Unique model sec school, Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ میں ہاوسززمیں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ۔گذشتہ روزہاوسززکے مقابلہ جات میں جس میں کر کٹ کے مقابلے میں ٹیپواورجناح ہاوس کے درمیان بہت سخت مقابلہ ہوا جس میں ٹیپو ہاوس نے پہلی پوزیشن لے کر کامیاب ہا گیا اور اقبال ہاوس دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جناح ہاوس اور قدیدہاوس بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ۔ اس موقع پر یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کے پرنسپل معروف ماہر تعلیم راجہ رفاقت جنجوعہ نے تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کر نے شاباش دی ۔

some image

الیکشن میں ہار جیت میدان کا حصہ ہے , الفتح گروپ کے صدر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی

Winning and loosing is part of election, Asif Rabbani Qureshi

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ الفتح گروپ کے صدر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا الیکشن میں ہار جیت میدان کا حصہ ہے ہمارے حوصلے ان بھی اسی طرع بلند ہیں نہ کبھی کسی سے ڈرا ہوں نہ کسی کے آگئے جھکا ہوں اور نہ کسی لالچ کے تحت اپنی غیور عوام کی ووٹوں کو سودابادی کی صرف اللہ پاک کی ذات دے ڈرتا ہوں اور اسی کے آگے اپنا سر جھکاتا ہوں جوتمام کائینات کا حقیقی مالک ہے جو کسی انسان کو جب عزت دیتا ہے تو کوئی بھی نہیں چھین سکتا اور جب وہ چھین لیتا ہے تو کوئی بھی دے نہیں سکتا انشاء اللہ الفتح گروپ ایک نئے جوش و لولے کے ساتھ اپنی عوام کی خدمت کر ئے گا میں اپنے تمام ووٹروں ،سپورٹروں اور اپنے گورپ کے دیگر ممبران کا تہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہوں میرے گھر کے دروازے عوام کے 24گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معرف سیاسی وسماجی الفتح گروپ کے صدر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا جوپیارمحبت اہلیان کہوٹہ نے دیا ہے ساری زند گی نہیں بھلا سکتا سیاست میں تھا سیاست میں ہوں اور سیاست میں رہوں گا اور سیاست کو عبادت سمجھتاہوں اپنی ساری زندگی اہلیان کہوٹہ کے نام کر تا ہو جب تک دم میں دم ہے اپنے علاقے کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گاانہوں نے کہا کہ میرے گورپ کے دیگر ممبران ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نواز قریشی ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ اورممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آخری دم تک میرا ساتھ دیا اور میرے شانہ بشانہ کھڑئے رہے ہم کہوٹہ کی تعمیر ترقی کے لیے آئے ہیں اس سے پہلے بھی بے شمار کام کرائے اور انشاء اللہ اب کی بار بھی اپنی عوام کے تمام مساہل حل کروں گا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

تحصیل آفیسر پاپولیشن ویلفئیراظہر محمود کا چک بیلی خان اور نواحی علاقہ کے پاپولیشن ویلفئیر سنٹرز کا دورہ

Tehsil Gujar Khan population welfare officer tours Chak bale khan region

گوجرخان،چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر راولپنڈی محترمہ شیری سخن کی ہدایت پرتحصیل آفیسر پاپولیشن ویلفئیراظہر محمود نے چک بیلی خان اور نواحی علاقہ کے پاپولیشن ویلئفئیر سنٹرز کا دورہ کیا جہاں سنٹرز کے سٹاف میل و فیمیل ویلفئیر اسسٹنٹس و دیگر سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا تحصیل آفیسر نے سوشل موبیلائزر ز کی کارکردگی کو بھی چیک کیا اور اس کی مکمل رپورٹ بھی مرکز کو ارسال کی تحصیل آفیسر نے جہاں سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کہا وہاں انہیں ڈسٹرکٹ آفیسر محترمہ شیریں سخن کی جانب سے کام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت بھی کی۔

بیول کے مشہور دکاندار حوالدار یوسف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس لوٹ آئے

Well known Bewal trader Hawaldar M Yousif returns home after performing Umra

some image

بیول(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول کے مشہور دکاندار محمد یوسف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ آئے- تفصیلات کے مطابق بیول بازار کے مشہور و معروف دکاندار حوالدار محمد یوسف آف سوہیں حافظاں اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ آئے بیول سے تعلق رکھنے والے دکاندار حضرات نے محمد یوسف کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، سید محمود حسین شاہ چئیرمین ، زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے

Syed Mahmod Hussain shah of PML-N wins municipal committee Taxila election

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، سید محمود حسین شاہ چئیرمین ، زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے، ریٹرننگ آفیسر فریحہ امین نے نتائج کا اعلان کیا، پی ٹی آئی نے کل بارہ جبکہ مسلم لیگ ن نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے ، مسلم لیگ ن کی چھ ووٹوں کی برتری برقرار رہی، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے آج بروز جمعرات الیکشن ہوئے ، ہاوس میں موجود تیس کونسلرز نے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے چناو کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ٹی آئی کے کونسلران اپنے قائد عمار صدیق خان کے ہمراہ ٹیکسلا کچہری میں داخل ہوئے ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین ملک پرویز اور سرفراز شاہ سمیت دیگر کونسلران موجود تھے،جبکہ مسلم لیگ ن کا قافلہ اپنے سپہ سالار ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کی قیادت میں ٹیکسلا کچہری داخل ہوا، جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کونسلران سمیت ن لیگ کے زعماء شہزادہ سید عمران حیدر نقوی ایڈووکیٹ سید وقاص نقوی، سید مظہر حسین شاہ،سید سلطان شاہ کاظمی،زیلدار سید ظہیر االحسن شاہ ، سید وسیم شاہ، سید اسرار حسین شاہ ، بابو حسنین ، و دیگر موجود تھے،الیکشن ریٹرننگ آفیسر فریحہ امین کے زیر نگرانی منعقد ہوئے، نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کل اٹھارہ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کل بارہ ووٹ حاصل کئے اس طرح چھ ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سید محمود حسین شاہ چئیرمین اور زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے،اس موقع پر تمام شرکاء کے لئے بابو حسنین شاہ کی طرف سے خصوصی پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ، جبکہ سید وسیم شاہ اور سید اسرار شاہ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے،

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا پولیس کے وارے نیارے غریب دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرکا سلسلہ نہ تھم سکا ۔پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے غریب دوکانداروں کے خلاف آغاز جبکہ بڑے مگر مچھوں اور سیاسی آشیرباد کے حامل دوکاندار وں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ،پولیس افسران اپنی سالانہ کارگزاری پوری کرنے کے چکر میں غریب رکشہ ڈرئیوروں اور دوکانداروں کے خلاف مقدمیں درج کر کے سرخ رو ہونے لگے ، دوکانداروں کیمرے نصب کرنے کا فوری آرڈر اور خدمت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف مقدمیں درج ہونا شروع ہوگئے زرائع کے مطابق پولیس نے غریب رکشہ ڈرائیوروں اور چھوٹی دوکانوں پر عرصہ سے ہوئی وال چاکنگ کی پاداش میں رشوت کا بازار گرم کر لیا ہے جو دوکاندار خدمت نہیں کر رہا اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے جبکہ بڑے اداروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی وہ کھلے عام تھانوں کی دیواروں پر بھی وال چاکنگ کر رکھی ہے ۔عوامی حلقوں نے چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ غریب دوکانداروں پر رحم کرتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے پولیس اہلکاروں سے جان چھڑائی جائے ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ٹیکسلا سٹی کے راہنما میر جاوید درویش نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریات، سوچ اور ویژن کا نام ہے،بلاول بھٹو کی قیادت میں کارکنان پیپلز پارٹی متحدہیں،جو لگ کل تک پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات دیتے نہیں تھکتے تھے آج انکا وزیر اعظم خود سابق صدر آصف علی زرداری کے ملک آنے پر خوشی سے نہال ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،میر جاوید نے کہا کہ اب لیگیوں کو سانپ سونگھ گیا ہے ،آصف علی زرداری کی وطن واپسی میاں برادران کے چہرے کھل اٹھے ہیں وہ جانتے ہین کہ اگر پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے خلاف احتجاج شروع کردیا تو پھر حکومت کا قائم رہنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے،آج بھی موجودہ پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے،بلاول بھٹو زرداری نے تمام کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور جیالے ایک بار پھر اپنے قائدین کے مشن کو ااگے بڑھانے کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنا کردار ادا کرینگے،پیپلز پارٹی کی قیادت کی خونین قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہیں ،انشااللہ ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی 1970والی پوزیشن پر آئی گی ۔

اردو خبر کی تفصیل

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں گذشتہ روز گلبرگ کالونی واہ کینٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عمار صدیق خان کے پی اے فہیم اقبال مٹو کی رہائشگاہ پر ایک پر رونق کرسمس تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سا بق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان اور منصور حیات خان تھے تقریب میں ملک ادریس آف ملپور،عدنان بشیر خان ،نجات ولی،چوہدری عامر،عمران عباس خان کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر عمار صدیق خان اور منصور خان نے کرسمس کیک کا ٹا اور فہیم اقبال مٹو اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پرعمارصدیق خان نے کہا کہ قائد اعظم کا 11ستمبر کا خطاب اقلیتوں کو ملک میں مساوی حقوق دینے کے لیئے ہمارے لیئے مشعل راہ ہے اس لیئے ہم سب کو اس مملکت خداداد میں مل جل کر اتفاق ،اتحاد،بھائی چارے ،یگانگت کو فروغ دینا چا ہیے ۔

some image

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

با ر ایسو سی ایشن ڈڈیال کا اجلاس زیر صدارت مرزامحمد رفیق صدر بار ڈڈیال منعقد

Bar association Dadyal threatens to take action over proposed land price

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ با ر ایسو سی ایشن ڈڈیال کا اجلاس زیر صدارت مرزامحمد رفیق صدر بار ڈڈیال منعقد ہو ا۔اور جناب کلکٹر ضلع میرپور کی جا نب سے جاری شدہ نو ٹیفکیشن نمبر3192/95محررہ3/12/16جس کی رو سے میو نسپل کمیٹی تحصیل ڈڈیال کی حدود میں واقع ارا ضیا ت کی قیمت کا تعین کیاگیا ہے۔کی نسبت غور و حو ص کیا گیا۔جس پر بعداز بحث و تمحیض بذیل متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔نمبر۱۔یہ کہ جناب کلکٹر صا حب ضلع میر پور کی جانب سے میو نسپل کمیٹی ڈڈیال کی حدود میں واقع اراضیا ت کی نسبت متعلقہ مو اضعا ت،بھلو ٹ،منڈی،سہالیہ،ٹھا رہ،ڈھینگل، کی نسبت جو قیمت فی مر کہ کے حسا ب سے مقرر کی گئی ہے۔جو عو ام علاقہ با لخصوص عو ام النا س واقع اندر حدود مو اضعات بالا کے حقوق کے منا فی ہو نے کی وجہ سے ناقابل قبو ل ہے۔ارا کین با ر ایسو سی ایشن ڈڈیال جناب کلکٹر صا حب ضلع میرپور کے اس اقدا م کی بھر پور مذ مت کرتے ہیں۔اورفل فور نو ٹیفکیشن نمبر ی3192/95مندر جہ بالا کی منسو خی کے لئے ملتمس ہیں۔ نمبر ۲:یہ کہ بار ایسوسی ایشن ڈڈیال نے متفقہ طور پر قراداد بھی منظور کی ہے اگر جناب کلکٹر صا حب ضلع میرپور نے اپنی جنا ب سے جاری شدہ نو ٹیفکیشن اندر ایک ہفتہ منظور نہ کیا تو بار ایسویسی ایشن ڈڈیال اس بارے بھی بھرپور احتجاج کر نے پر مجبو ر ہو گی۔ نمبر۳:یہ کہ بار ایسوسی ایشن ڈڈیال نے متفقہ طور پر یہ قراداد بھی منظور کی ہے اگر جنا ب کلکٹر صا حب ضلع میرپور اعو ام علاقہ واندرہل کے حقوق کو مد نظر رکھے بغیر نو ٹیفکیشن منظور نہ کیا تو بارا ایسو سی ایشن اپنے ہمراہ اعو ام علاقہ اندرہل و سو ل سو سا ئٹی کے بشمول احتجاج کر نے پر مجبور ہو گی اور ایسی صورت میں کسی بھی نا خو شگوار واقع کے رو نما ہو نے کی صورت میں ذمہ داری مقا می انتظا میہ و صا حب کلکٹر پر ہو گی۔ تحریر:22/12/16نمبر۴:یہ کہ مندر جہ بالا قراداد کی نقو ل بذ یل احکا م کو برا ئے ملا حظہ وکارروائی ارسال خدمت ہے۔ ۱:جناب صدر آزاد حکو مت ریاست جمو ں و کشمیر:۲:جنا ب وزیر اعظم آزاد حکو مت ریاست جمو ں و کشمیر:۳:جناب وزیر مال آزاد حکو مت ریاست جمو ں و کشمیر:۴:جناب مسعود خالد صا حب ممبر قا نون ساز اسمبلی حلقہ ۔ایل۔اے۔ون آزاد کشمیر:۵:سنئیر ممبر ریو نیو بورڈ آزاد حکومت ریاست جمو ں وکشمیر:۶:کمشنر صا حب ضلع میرپو ر آزاد کشمیر:۷:ڈپٹی کمشنر کلکٹر ضلع میرپور آزاد کشمیر:۸:اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال ضلع میرپور::::::صدر بار ایسو یسی ایشن ڈڈیال مراز محمد رفیق ایڈووکیٹ؛؛؛

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کے چچا ،ریٹائرڈ سب انسپکٹرراجہ محمد افضل انتقا ل کر گئے

Retired sub inspector Raja M Afzal passed away in Sagri

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کے چچا ،ریٹائرڈ سب انسپکٹرراجہ محمد افضل انتقا ل کر گئے نما زجنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں وزیر داخلہ کے معاونین خصوصی شیخ محمد اسلم ،شیخ ساجد الرحمٰن،چیئرمین زبیر کیانی،چیئرمین فیصل منور،چیئرمین عامر جمشید،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،راجہ افتخار پکھڑال،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،مناظر اقبال جنجوعہ،راجہ محمد امین ،راجہ آفتاب کے علاوہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ،ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی،ڈاکٹر محمد صدیق،انسپکٹر جہانگیر،راجہ طارق محمود آف سموٹ نے چوآخالصہ جا کر محمد ظریف راجا سے ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعذیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لیئے فاتحہ خوانی کی ۔

Picture of the Day

Raja Zahoor Akbar and the winning election team in Kahuta, Picture by Kabir Ahmed Janjua

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image