• HOME
  • Pothwar News
  • Teh Kahuta
  • Teh Gujarkhan
  • Teh Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • Contact Us
  • Search
  
Tuesday 23rd January 2012 Safar ul Muzzaffar 29th, 1433 A H
Previous day News >>>>>>> Website Phone 0044-7763249391 email pothwar@yahoo.co.uk
گاؤں منگال میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ،کچن کی چھت اڑ گئی ، دیواروں میں دراڑیں
Village Mangal shocked by gas explosion early in the morning
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔گاؤں منگال میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ،کچن کی چھت اڑ گئی ، دیواروں میں دراڑیں ،دھماکہ صبح چار بجے ہوا ، آواز سن کر پورا گاؤں جاگ اٹھا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔تفصیل کے مطابق قاری ظفر محمود ساکن منگال کے گھر کچن میں رات بھر گیس لیک ہوتی رہی ،جب صبح چار بجے برقی رو آئی تو اس سے پورے کچن میں آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکہ ہوا جس سے کچن کی چھت اڑ گئی اور یواروں میں گہرے شگاف پڑگئے ،دھماکے کی آواز سے پورا گاؤں جاگ اٹھا ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Mangal, Kallar Syedan - The villagers in Mangal were shocked at gas explosion in the village, it seemed a bomb had gone as everyone came out to see what had happened.
The gas leakage happened at the residence of Qari Zaffar Mahmood, the gas leaked all night and exploded in early in the morning, The kitchen roof was torn apart and deep cracks appeared on the house walls after impact of the explosion.
The incident happened at 4am and luckily no one was in the kitchen area at the time of explosion. No one was seriously hurt.
 
Death announcements انتقال پر ملال 
موہڑہ دلیلیاں ڈریال میں  ٹی ایم اے کلرسیداں میں شعبہ اکاؤنٹ کے ملازم طاہر محمود کے چچا کا انتقال ہوگیا
Uncle of Tahir Mahmood (TMA) passed away in Morra Lalyan, Daryal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ٹی ایم اے کلرسیداں میں شعبہ اکاؤنٹ کے ملازم طاہر محمود کے چچا کا انتقال ہوگیا مرحوم کو آبائی گاؤں موہڑہ دلیلیاں ڈریال میں سپردخاک کردیاگیا ،نماز جنازہ میں علاقہ بھرسے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
سید رسول بٹ ولد محمد عالم بٹ مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا
Syed Rasool Butt of Sahot Badhal passed away
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،سہوٹ بدھال، سید رسول بٹ رضاء الہی سے وفات پا گئے ہیں وہ کافی عرصہ ہپٹائٹیس سی میں مبتلا رہنے کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے مرحوم نے اپنی تمام زندگی ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی میں بسر کی نماز جنازہ آبائی قبرستان سہوٹ بدھال میں رات آٹھ بجے ادا کی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت فرما کر مرحوم کی بلندئی درجات کے لئے دعا فرمائی مرحوم سید رسول بٹ ،نصیر بٹ قذافی بٹ یو اے ای تنویر بٹ شفیق بٹ نوید بٹ بابر بٹ کے چچا زاد بھائی ہیں
سر صوبہ شاہ کے نواحی گاؤں پہر حالی میں حاجی محمد ریاض (مرحوم) کی دعائے چہلم
Dua e Chelum observed for late Haji M Riaz in Pehar Hali
سر صوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی) سر صوبہ شاہ کے نواحی گاؤں پہر حالی میں حاجی محمد ریاض (مرحوم) کی دعائے چہلم کے سلسلہ میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا ، اس محفل پاک کی صدارت مفتی سید اسحاق شاہ گیلانی الازہری نے کی جبکہ سید محسن علی شاہ، عقیل عابد واثی مفتی محمد لیاقت، آفتاب احمد چشتی اور ماسٹر نعیم اختر نقشبندی نے نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ خصوصی خطاب علامہ پروفیسر عبد الصبور سیفی  نے کیا جس میں انہوں نے ایصال ثواب کو موضوع پر بیان فرمایا۔ نقابت کے فرائض حافظ عبد الرؤف نے ادا کئے۔ اس موقع پرعلاقائی اور ملکی سطح کی شخصیات ایم این اے شاہد خاقان عباسی، ایم پی اے کرنل شبیر اعوان، سابقہ ایم پی اے شوکت بھٹی، پی پی پی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ قمر مسعود کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔پیر سید غلام نظام الدین جامی آف گولڑہ شریفنے بطور خاص اس محفل پاک میں شرکت کی۔ دعا دن1بجے ہوئی اور اس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ اہلیانِ محفل نے حاجی امیر زمان، حاجی محمد اشرف ظفر اقبال اور مسعود ریاض سے تعزیت کی اور حاجی محمد ریاض (مرحوم) کی بلندی ء درجات کیلئے فاتحہ پڑھی۔
 
حاجی شوکت مغل فرانس کی والدہ محترمہ ومرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے اٹلی میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
Eisal e aswaab observed late mother of Haji Shaukat Mughal of France in Italy
 
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین، اٹلی، حاجی شوکت مغل فرانس شفاقت مغل فرانس اور رفاقت مغل کی والد ہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے اٹلی میں تعزیتی اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں ان کی مرحومہ و مغفورہ والدہ صاحبہ کی بلندئی درجات کے لئے دعا کی گئی دعا اور تعزیت میں اٹلی سے حاجی شوکت حسین مغل شفاقت مغل صداقت مغل ضیافت مغل نوید مغل اسرار مغل شیراز مغل حفیظ مغل شاہد مغل زاہد مغل مناظر مغل یاسر مغل طیب مغل سجاد مغل اور کامران مغل شامل ہیں ناروے سے چوہدری نذر خان چوہدری مظہر حسین چوہدری عجب خان چوہدری ظہور حسین انگلینڈ سے چوہدری نوید احمد چوہدری عامر حسین شہزاد مغل پرویز مغل اسپین سے چوہدری اسرار چوہدری وقار یو اے ای سے چوہدری سجاد حسین راجہ رفیق چوہدری محمد اخلاق اور سعودی عرب سے راجہ وحید خالد نے بھی حاجی شوکت مغل اور ان کے بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ محرومہ مائی صاحبہ کو اللہ پاک کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین
 
Social and political news ...
Gujar Khan News...
تحریک انصاف گوجرخان اختلافات کا شکار۔فرحت فہیم بھٹی اور چودھری محمد عظیم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خصوصی رپورٹ۔
Cracks between new and old Tahrek e insaaf leaders in Gujar Khan
ہڈرزفیلڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ساجد محمود سے۔ جب ملک کے دیگر حصوں کی طرح گوجرخان میں بھی عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا تو ایسے سیاستدان جو موقع کی تلاش میں تھے انہوں نے تحریکِ انصاف میں اپنا سیاسی مستقبل روشن دیکھ کر پرانی پارٹی یا پارٹیوں سے رشتہ توڑتے ہوئے (کوئی اسے اصولی اختلاف بھی کہہ سکتا ہے) نئے سیٹ اپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ہر باخبر شخص جانتا ہے کہ تحریک انصاف کی بنیادوں میں مرحوم نسیم ڈار کا ایک خاص کردار تھا اس کے بعد پروفیسر محمد رفیق کی عمران خان کے لیے اپنے مخصوص طریقے سے کی گئی لابینگ کا بھی بڑا عمل دخل تھا(جن کا قریبی عزیز سابق کرکٹر حمید الدین بھی سیاست کے میدان میں موجود ہے اور آنیدہ کے سیٹ اپ میں ان کی موجودگی کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا) کچھ عرصہ قبل عمران خان نے لنڈن کے ایک معروف کاروباری شخص فرحت فہیم بھٹی جن کا اؔٓبائی تعلق گوجرخان ہی سے ہے کو قائل کیا کہ وہ ملک جا کر تحریکِ انصاف کے لیے کام کریں۔ بھٹی صاحب نے خان صاحب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آی کو گوجر خان میں منظم کرنا شروع کیا۔بھٹی صاحب نے چن چن کر تحریک انصاف کے سپورٹرز کو تلاش کیا اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم دیا۔ بیول کے ماسٹر اللہ دتہ اور ان کے دوستوں نے ان سے بھرپور تعاون کیا جس کے نتیجے میں فرحت فہیم تحصیل کے باقی حصوں کی طرح شرقی حصے میں بھی متعارف ہوئے۔ عمران کے تیس اکتوبر کے جلسے کے بعد شرقی گوجر خان سے چودھری محمد عظیم اور جاوید کوثر کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ق کے کچھ دیگر لوگوں نے بھی عمران کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کہا جا رہا تھا کہ غربی گوجر خان کے چودھری ساجد سمیت ق لیگ کی باقی قیادت بھی ان کے ساتھ ہے اور وہ سب مل کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ گوجر خان کے شہزاد اظہر اور چودھری ساجد سمیت باقی بیشتر لوگ ابھی تک مسلم لیگ ق کا ہی حصہ ہیں اور وہ آنیدہ کے لیے پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اپنا مستقبل وہاں ہی تلاش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کو اپنے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چودھری محمد عظیم نے تحریکِ انصاف میں شمولیت سے پہلے فرحت فہیم بھٹی اور دیگر ضلعی اور صوبائی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ فرحت فہیم بھٹی اور چعدھری عظیم کے درمیان کچھ معاملات بھی طے ہوئے تھے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ان معاملات میں ایک یہ بھی تھا کہ عظیم صوبائی حلقہ پی پی تین کے امیدوار ہونگے جبکہ فرحت فہیم بھٹی این اے اکاون سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے۔ اب عظیم خود قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا نہ صرف ارادہ رکھتے ہیں بلکہ اسکا کھلے عام اظہار بھی کر رہے ہیں جسے تحریک انصاف کے پرانے کارکن اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں غربی گوجرخان کے مقام پر پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن وہ پہلی جگہ تھی جہاں ان اختلافات کا اظہار باقاعدہ سٹیج سے ہوا اور چودھری عظیم وقت سے پہلے ہی اپنی تقریر کر کے چلتے بنے۔اس سے پہلے سٹیج سے چودھری عظیم کے بارے میں کچھ ذومعنی باتیں کیں گئیں اور ردِ عمل کے طور پر عظیم نے بھی کچھ ایسا تاثر دینے کی کوشش کی کہ مجھے عمران خان کی حمایت حاصل ہے۔ اس پروگرام میں چودھری عظیم نے کہا کہ میں پہلے تقریر کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے عمران خان نے میریٹ ہوٹل میں مدعو کیا ہے۔ گویا یہ ایک قسم کا اشارہ تھا کہ میں عمران کے کتنے قریب ہوں۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کو معلوم ہوا ہے کہ تحریکِ انصاف کے پرانے کارکنوں یا دوسرے لفظوں میں فرحت فہیم بھٹی کے حامیوں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ چودھری محمد عظیم نہ صرف خود فرحت فہیم بھٹی کا پتا کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ صوبائی حلقے پی پی تین میں بھی اپنی مرضی کا امیدوار لانا چاہتے ہیں۔ ابھی تک پرفیسر احمد رفیق نے اپنے پتے شو نہیں کیے ورنہ یہ کچھڑی شاید اب تک پک چکی ہوتی۔ کہا جا رہا ہے کہ فہیم بھٹی اپنی جگہ مطمعن ہیں کہ خان صاحب نے ان سے وعدہ کیا ہوا ہے اور عمران خان اپنے وعدہ کا پاس کرتے ہوئے سر انور پرویز کو بھی مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔
Gujar Khan - The Tahreek e insaaf party in Gujar Khan is already showing cracks in amongst their ranks in Gujar Khan. The newly defected leader from PML-Q Ch Azeem has been showing upper hand over Farhat Fahim Bhatti, who has vowed that Imran Khan will keep his promises and Sir Parvez Anwar will not allowed to use his influence. 
شرپسند عناصر کو بھتہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ چوہدری اورنگزیب
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )جہانگیر افضل۔ چوہدری محمد اورنگزیب سیکرٹری جنر ل پی پی پی تحصیل گوجر خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے غلط افواہ پھیلائی ہے کہ میں بُھتہ دے کر جی رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے والے بے چارے ذہنی مریض ہیں۔ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھاہے ‘میں موت سے نہیں ڈرتا۔ موت کا ایک وقت مقرر ہے ہر کسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ برٹش نیشنلٹی ہونے کے باوجو د پاکستان میں کاروبار کر رہا ہو ں اس کی وجہ صرف اپنے وطن ،اپنے لوگوں ،اپنے علاقہ سے محبت ہے۔ اپنے علاقہ کے غریب عوام کی خدمت کرنا اپنا اولین فر ض سمجھتا ہوں۔ اگر یہاں بھتہ دے کر رہنا پڑاتو میں واپس یوکے جانے کو ترجیح دوں گا۔اس لیے میں دوستوں وغیرہ کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ غلط افو اہیں پھیلانے کے بجائے اللہ اور پیارے نبیﷺ کی خوشنودی کے لیے کام کریں۔ اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔
Ch Aurangzaib deplores false allegations against him
Islam purra jabber, Gujar Khan - Businessman Ch Aurngzaib of Mohra Bhuttian has deplored allegations against him that he is paying in order to stay alive. Ch Aurangzaib said, if he had been threatened he would have left the country, as he holds British passport, these are mere allegations.
یو سی سوئیں چیمیاں کے گاؤں چلو چکڑال میں گزشتہ رات نا معلوم چورٹرانسفارمر اتار کر اس میں سے قیمتی میٹل نکال کر فرار ہو گئے
Village Chulo Chakral electricity transformer stolen
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )وقاص الرحمن وارثی۔چور ٹرانسفارمر سے قیمتی اشیاء لیکر فرار ،علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہا یو سی سوئیں چیمیاں کے گاؤں چلو چکڑال میں گزشتہ رات نا معلوم چور 100KVکا ٹرانسفارمر اتار کر اس میں سے قیمتی میٹل نکال کر فرار ہو گئے جس سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اہلیانِ علاقہ نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹرانسفارمر لگا کر علاقہ کی بجلی بحال کر کے مصیبت سے نجات دلائی جائے۔
Chulo Chakral, UC Sui Cheemian, Gujar Khan - The electricity transformer of village Chulo Chakral was taken off during the night and all expensive inner material of the transformer stolen. The village has been left in the dark after the theft.
ڈھوک حاجیاں کا رہائشی  مسافر ویگن کی چھت سے گِر کر جان کی بازی ہار بیٹھا
M Arshad of village Dhok Hajian dies after falling from wagon roof
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )وقاص الرحمن وارثی۔مسافر ویگن کی چھت سے گِر کر جان کی بازی ہار بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک حاجیاں کا رہائشی محمد ارشد جو اپنے سامان کی حفاظت کے لیے ویگن کی چھت پر بیٹھ کر گوجرخان سے اسلام پورہ جبر آرہا تھا کہ بھڈانہ کے قریب اچانک ویگن کی چھت سے نیچے گر گیا سر پر شدید چوٹیں آئیں اور زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال میں پہنچایا گیا ہسپتال میں محمد ارشد تین دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملا جسے گزشتہ روز ڈھوک حاجیاں میں سپردِخاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Dhok Haajian, Gujar Khan - M Arshad of Dhok Hajian fell off the roof of the wagon he was travelling in, It is reported that Arshad was travelling from Gujar Khan to Islam purra jabber and fell off near Bhadana and died.
ماں جی ٹرسٹ بیول کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے تقریباً پچاس غریب اور نادار طلباء میں کاپیاں اور شوز تقسیم
Maa ji trust free shoes and stationary to Kanoha high school
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )وقاص الرحمن وارثی۔ماں جی ٹرسٹ بیول کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے تقریباً پچاس غریب اور نادار طلباء میں کاپیاں اور شوز تقسیم کیے گئے جس پر ہیڈ ماسٹر اللہ دتہ و جملہ سٹاف نے ماں جی ٹرسٹ کے بانی اقبال بھٹی ،اظہر محمود بھٹی اور ملک غفور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے غریب اور یتیم بچوں میں مفت کتابیں اور شوز تقسیم کیے۔
Islam purr jabber, Gujar Khan - Charity Maa ji trust provided donated shoes and stationary to 50 students who can not afford to purchase. The Kanoha high school thanked the charity r the support.
مرزا شکور کے گھر ہونیوالی ڈکیتی اور چند دنوں میں لگاتار دوسرا ٹرانسفارمرچوری کرنیوالے مجرموں کو فی ا لفور گرفتار کیا جائے ,راجہ احسان الحق
PML-N Officials condemned and demand to end of robberies in Jabber region
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )وقاص الرحمن وارثی۔مرزا شکور کے گھر ہونیوالی ڈکیتی اور چند دنوں میں لگاتار دوسرا ٹرانسفارمرچوری کرنیوالے مجرموں کو فی ا لفور گرفتار کیا جائے شرقی گوجرخان میں آئے روز وارداتوں سے اہلیانِ علاقہ نہ صرف تزبذب کا شکار ہے بلکہ لوگوں میں پائے جانیوالے خوف و ہراس نے معمول کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے خادمِ اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، آئی جی پنجاب بالخصوص سی ۔پی ۔او ا ز خود نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوجرخان میں ایسے فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر تعینات کریں جو اپنی صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے نہ صرف چوروں ڈکیتوں کو گرفتار کریں بلکہ جن علاقوں میں وارداتیں ہو رہی ہیں وہاں وہ باقاعدہ پولیس گشت کا اہتمام بھی کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) مرکزی سیکریٹیر یٹ کے چیف کوارڈینیٹر اور سیکرٹری انفارمیشن راجہ احسان الحق نے مرزا لیاقت ،غضنفر مغل اور چوہدری ایاز کے ہمراہ بیول پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہامحکمہ واپڈا کے اعلی حکام بھی آئے روز ٹرانسفارمر چوری کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کوئی ایسا مضبوط لائحہ عمل تیار کریں جو اس کی چوری کی روک تھام میں موثر ثابت ہو۔
Islam purra jabber, Gujar Khan - A Press conference was held at Bewal press club by PML-N information secretary Raja Ehasan Ul Haq, in which he condemned the robbery at the residence of Mirza Shakoor, The PML-N officials asked for immediate arrest of the men who committed the robbery and police action to stop growing number of robberies in the area.
Kallar Syedan News...
چوہدری نثارعلی خان کی عظیم کارنامہ، چوک پنڈوری تا بھاٹہ روڈ کی منظوری دے دی گئی۔
Road construction grant announced for Chauk Pindori to Bhatta
بھاٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) اسد محمود جنجوعہ)چوہدری نثار علی خان نے چوک پنڈوری تا بھاٹہ روڈ کی منظوری دے دی۔ بھاٹہ روڈ کے لئے پانچ کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔چوہدری نثار علی خان کے اس کارنامے پرمسلم لیگ(ن) کے رہنما ایڈوکیٹ خورشید عالم جنجوعہ، راجہ یاسر نواز جنجوعہ اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے علاوہ اہلیانِ علاقہ نے چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اس اقدام سے پتا چلتا ہے کہ چوہدری نثار علی خان صرف عوامی خدمت کے لئے ہی الیکشن لڑتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت آنے پر ہم مسلم لیگ(ن)اور چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ہوں گے۔ یاد رہے کہ بھاٹہ تا چوک پنڈوری روڈ پچھلے تین سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کی حالت کھنڈرات سے بھی بد تر ہو چکی ہے۔
Bhatta / Chauk Pindori - Ch Nisar Ali Khan has announced five karor rupee grant for the construction of Chauk Pindori to Bhatta road. The opposition leader was applauded for his support in getting the grant.
دوبیر ن کلاں میں جشن آمد رسولﷺ کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
Schedule for eid millad un Nabi all set in Doberan Kallan
دوبیرن کلاں ؛۔نمایندہ پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی دوبیر ن کلاں میں جشن آمد رسولﷺ کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور تما م انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔گزشتہ ادوار کی طر ح اس سال بھی پورے بازار کو بینرز اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گااور پورے بازار میں تمام دوکاندار اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اپنی دوکانوں کو سجائیں گے۔جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر سٹیج بنائے جائیں گے ۔دوبیر ن کلاں اور گردونواح کے علاقوں سے تمام میلاد کمیٹیاں(جن میں کھناہدہ،نلہ مسلماناں،موہڑہ لمیاں،پنڈبینسو،سداکمال،نمبل اور گردونواح سے جلوس صبح 9بجے دارالعلوم غوثیہ مہریہ اتفاق ٹاوٗن مین پہنچیں گے۔اور پھر وہاں سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں مین بازار سے ہوتا ہوا الغازی بیکرز پر رُکے گااور پھر وہاں سے مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں میں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس لانے والے تمام میلاد کیمٹیوں کو خوبصورت شیلڈیں تحفہ میں دی جائیں گی اور لنگر کا وسیع انتظام کیاجائے گا۔جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے دوبیر ن کلاں میں بازار اور مخیر حضرات نے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Doberan Kallan, Kallar Syedan - The schedule for the eid millad un Nabi celebrations have been organised and are ready for the procession rallies from Khanadah, Nalla Musalmana, Mohra Lambiyan, Pind Bhainso, Sadda Kamal and Nambal.
دوبیرن کلاں اور سہوٹ سے ایک وفد نے پیرعلاوٗالدین صدیقی نیریاں شریف سے ملاقات کی
Delegation from Sahot and Doberan meet Pir Alloudin Saddique
دوبیرن کلاں ؛۔نمایندہ پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی دوبیرن کلاں اور سہوٹ سے ایک وفد نے پیرعلاوٗالدین صدیقی نیریاں شریف سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت پرنسپل محی الدین صدیقیہ یونیورسٹی سہوٹ پروفیسر نثار الرحمن نے کی انکے ہمراہ چوہدری آصف نورانی ،راجہ یاسر علی صدیقی ،چوہدری محمد ریاست ،چوہدری محمدرشید ،حاجی محمد شبیر ،راجہ محمد ارشد ،مولانا عبد الصبور ۔ڈاکٹر محمد تمریز ،محمد فاضل بٹ اور م منیرچشتی شامل تھے۔وفد نے راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاوٗن میں آستانہ عالیہ پر پیرطریقت رہبرسریعت حضرات پیرعلاوہ الدین صدیقی سجادہ نشین دربارعالیہ نیریاں شریف سے ربیع الاوٗل کے مبارک مہینے کے سلسلے میں ملاقات کی۔پیرعلاوہ صدیقی نے تمام مریدین اورمسلمانان اسلام سے کہا کہ حضور کا میلاد شایان شان طریقے سے منائیں جس سے آپکے گھر بار میں برکتیں نازل ہوں گی۔
Doberan Kallan, Kallar Syedan - A delegation from Sahot and Doberan, led by Proffessor Nisar Ul Rehamn met Pir Alloudin Saddique in Satellite town to discuss the eid millad un Nabi activities inn the region.
اگر سرائیکی  اور ہزارہ صوبہ بن سکتا ہے تو صوبہ پوٹھوار بھی بن سکتا ہے۔راجہ شکیل کیانی
 Why not Pothwar as a new province, Shakil Kiyani
دوبیرن کلاں:۔نمایندہ پوٹھوار ڈاٹ کام منیرچشتی اگر سرائیکی صوبہ بن سکتا ہے اور جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبہ بن سکتا ہے تو صوبہ پوٹھوار بھی بن سکتا ہے۔ہمیں بھی وہی سہولتیں ملنی چاہیے۔ہم بھی پاکستان کے باسی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شحضیت راجہ شکیل کیانی نے ہمارے نمایندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں علیحدہ صوبہ بنانے کی باتیں ہورہی ہیں ۔استحکام پاکستان کے لیے پوٹھوار ہار کے عوام نے بھی کافی قربانیاں دی ہیں۔ان قربانیوں کے صلے میں صوبہ پوٹھوار ہار اب ناگزیر ہے۔اب پوٹھوار کو علیحدہ صوبہ بناکر تمام سہولتیں مہیاکی جائیں۔ہمیں بھی سہولتیں ملنی چاہیے۔
Doberan Kallan, Kallar Syedan - Shakil Kiyani of Burton on Trent and Doberan Kallan said if other areas of Punjab can be made in to province then it is about time the Punjab government made Pothwar region as a province.
ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروقی نے کہا ہے کہ تھانہ کلرسیداں کی حدود میں وارداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
SSP Yasin Farooqi vows to fight against criminals in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروقی نے کہا ہے کہ تھانہ کلرسیداں کی حدود میں وارداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرین کی لوٹی ہوئی جمع پونجی برآمد کرکے لوگوں کا اعتماد بحال کیاجائے۔40کی تعداد میں مذید نفری تھانہ میں بھیجی جارہی ہے ،برطانیہ پلٹ شخص سے 11لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم کی گرفتار ی یقینی بنائی جائے ،کوئی کتناہی بااثر کیوں نہ ہو اگر وہ مجرم ہے تو قانونی کاروائی ضروری کی جائے گی۔ٹی ایم اے کلرسیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مذید کہنا تھا کہ لائنسنس یافتہ اسلحہ اپنی حفاظت کے لئے پاس رکھاجائے ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تسنیم علی خان ،مسلم لیگ مرکزی کونسل کے رکن شیخ عبدالقدوس،لیگی رہنما حاجی غلام ربانی،ایس پی صدر عبدالوحید خٹک،ڈی ایس پی کہوٹہ کلرسیداں ملک محمدارشاد اور ایس ایچ او کلرسیداں بھی موجود تھے۔متاثرین میں سے سابق نائب ناظم کنوہا راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ڈکیتی کی سنگین واردات میں 40/50لاکھ کا نقصان ہوا لیکن تاحال ایک بھی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا،صدر انجمن تاجران چوآروڈ طارق تاج چودھری نے شکایت کی کہ شوکت جیولرز پر دن دیہاڑے 4کروڑ سے زائد کی چوری ہوئی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ،مہیرہ سنگال میں سنگین ڈکیتی پر بھی تاحال خاموشی ہے ۔جس پر ڈی ایس پی ملک ارشاد نے بتایا کہ بہت جلد ان وارداروں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے۔پیر گھراٹہ سے سید خالد حسین شاہ اور عامر قدوس قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن پولیس نے مقدمات درج نہ کئے۔پولیس میں بھرتی کروانے کے نام پر 1لاکھ80ہزار روپے لینے والے رفاقت حسین کے خلاف فوری طورپر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ۔ڈی ایس پی ملک ارشاد نے کہا کہ ٹاؤٹ مافیا کے قلع قمع کے لئے سائلین خود اپنے کاموں کے سلسلہ میں پولیس افسران سے ملیں اگرکام نہ ہوتو ڈائریکٹ رابطہ کیاجائے ۔اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل کلرسیداں کے لئے علیحدہ سے ڈی ایس پی کی پوسٹ دی جائے ۔یاسین فاروقی نے اس مطالبے کو حکام بالا تک پہنچانے کا عندیہ ظاہر کیا۔
Kallar Syedan - A Open court session was held in Kallar Syedan, Public were invited to come and ask questions and tell of any grievances they have. SSP Yasin Farooqi promised the audience that he has taken serious notice notice of robberies in the area and will do everything possible to arrest people responsible for it.
جنوری دن گیارہ بجے ٹی ایم اے ہال میں آر پی او راولپنڈی کپٹن محمدزبیر کھلی کچہری لگارہے ہیں
RPO Rwalpindi top hold open session at TMA Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔28جنوری دن گیارہ بجے ٹی ایم اے ہال میں آر پی او راولپنڈی کپٹن محمدزبیر کھلی کچہری لگارہے ہیں ،جن لوگوں کو پولیس سے کسی قسم کی شکایت ہووہ اپنی شکایات کے ازالے کے رجوع کرسکتے ہیں۔
Kallar Syedan - RPO Rawalpindi, Captain M Zubair will hold open court session at Kallar TMA hall at 11am on 28th January, members of public are invited to take part in the session.
اس روشنی کے دور میں بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سر صوبہ شاہ کی قسمت سے تاریکی کے بادل نہ چھٹ سکے
Sir sooba shah girls, high school staff jobs still vacant
سر صوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)حبیب الرحمن قریشی) اس روشنی کے دور میں بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سر صوبہ شاہ کی قسمت سے تاریکی کے بادل نہ چھٹ سکے۔ 2007میں سکول کو ہائی کا درجہ تو دیا گیا مگر سٹاف تا حال میسر نہ آسکا۔ اس وقت بھی سکول میں ٹیچرز کی چھ آسامیاں خالی ہیں جبکہ سٹاف روم میں فرنیچر نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہیڈ مسٹریس کے آفس کا فرنیچر بھی ماضی بعید کے دریچے کھولنے پر مجبور کر دیتا ہے۔گرلز ہائی سکول کی دیوار اتنی اونچی ہے کہ پردے کا انتظام جیسے مہیا  ہی نہ ہو۔ اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس سکول کی زبوں حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے بر وقت مثبت اقدامات کئے جائیں تا کہ طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے۔
Sir sooba shah, Kallar Syedan - The Sir sooba shah girls high school still has six vacant jobs to be filled, the teacher shortage has still not been filled since the school was upgraded in 2007, the school still has no furniture.
کلرسیداں کی معلومات بیدی محل سے مندر اورکلر سیداں کی خوبصورت مسجد کی سیر ،کلرسیداں کے بارے میں جاوید چشتی کیاکہتے ہیں، چوہدری الفت حسین اور جاوید چشتی کے ساتھ سیر کیجئے ویڈیو پانچ حصوں پر مشتمل تھی اپنے خیالات کا ضرور اظہار کیجئے گا آگے آپ کومرید چوک کی بھی سیر کرائی جائے گی
Introduction of Kallar Syedan by Ch Ulffat Hussain and Javed Chishti (pt5)
 
Daultala News...
میانہ موہڑہ تا نڑالی لنک روڈ کھنڈرات میں تبدیل
Miana Morra to Narali link in need of repair
دولتا لہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال۔ میانہ موہڑہ تا نڑالی لنک روڈ کھنڈرات میں تبدیل، عوامی نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا، لاکھوں روپے کی قیمتی گاڑیاں روڈ نہ ہونے سے تباہ، دو کلومیٹر کا کرایہ بیس روپے مار غریب لوگوں کو، عوام کے خیر خواہوں نے آنکھیں موند لیں، عوامی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کا مرکزی گاؤں نڑالی کی تمام لنک روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور خدشہ ہے کہ وہاں گاڑیوں پہ پہنچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائے گا، کھنڈرات میں تبدیل اس روڈ پر گاڑیوں والوں نے کرایے بھی بڑھا دیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ٹوٹے پھوٹے روڈ کی وجہ سے ہماری لاکھوں روپے کی قیمتی گاڑیاں تباہ و برباد ہو گئی ہیں ہم کرایے نہ بڑھائیں تو اور کیا کریں، عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورتِ حال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
Daultala - The Miana Morra to Narali link road is in need of repair, the road is broken in pieces and pot holes, The highway authorities are urged to take action and repair the road.  
کچھ شر پسند عناصر مجھے بلیک میل کرنے کے لیے گھٹیا الزام لگا رہے ہیں‘ سابق ناظم یونین کونسل راماں مرزا عنایت اللہ
Allegations are laid against me to black mail me, Ex nazim Raman
دولتا لہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال۔ شرپسند عناصرساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ہماری ذات پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، کبھی غلط کام کیا نہ اس کی کبھی حوصلہ افزائی کی، دو نمبر کام کرنے والے ہم سے کسی حمایت کی توقع نہ رکھیں، ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل راماں مرزا عنایت اللہ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر مجھے بلیک میل کرنے کے لیے گھٹیا الزام لگا رہے ہیں، ہمیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہم نے ہمیشہ حق اورسچ کا ساتھ دیا، ہم پر کیچڑ اچھالنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ہمارا ماضی ہمارے کردار کا گواہ ہے۔
Daultala - The ex nazim of uc Raman, Mirza Anait Ullah said that allegations had been put against him in order to black mail me, Mirza Anait said he will fight the allegations has he has done nothing wrong.
 
ٹاہلی مو ڑ پٹرولنگ چیک پوسٹ سے اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیا
Public relief as police check post is set at Tali morr
دولتا لہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد نجیب جرال۔ ٹاہلی مو ڑ پٹرولنگ چیک پوسٹ سے اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ، حکام بالا نے ملک آصف جاوید اعوان جیسے فرض شناس اور محنتی آفیسر کو بطور انچارج تعنیات کرکے عوام کے دل جیت لیے ، ان خیا لات کا اظہار سابق جنرل کونسلر یو سی پنجگراں کلاں حاجی محمد یعقوب اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالرؤف صابری نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ ٹاہلی موڑکے قیام اور حکام بالا کی طرف سے ملک آصف جاوید اعوان جیسے فرض شناس اور محنتی آفیسر بطور انچارج لگانے پر مسرت کا اظہار کیا
Daultala - Haji M Yaqoob along with othr villagers have applauded the check post at Tali Morr, He said the public now can feel safe after the check post was set up.
Kahuta News...
نظام کی تبدیلی کی خاطر اس وقت پوری قوم عمران خان کو ایک مسیحا کے طورپر دیکھ رہی ہے ,راجہ طارق محبوب کیانی
Time for change to Tahreek e insaaf, Raja Tariq Mahboob  Kiyani
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ) نظام کی تبدیلی کی خاطر اس وقت پوری قوم عمران خان کو ایک مسیحا کے طورپر دیکھ رہی ہے ۔ ہمار ا سیاسی نہیں بلکہ ملی فریضہ ہے کہ تحریک انصاف کا ساتھ دیکر ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کریں تحریک انصاف نعروں سے نہیں عملی طور پر ملک تبدیلی لائے گی ضلعی ناظم کی حیثیت سے 4سال راولپنڈی ضلع کے عوام کی خدمت کی ہے مگر کبھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی اسلا م آباد سے 40کلو میٹر کے فاصلہ پر کوٹلی ستیاں موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث پسماندہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی ناظم و کنونیئر تحریک انصاف ضلعی رابطہ کمیٹی راجہ طارق محبوب کیانی نے کوٹلی ستیاں مین ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ترمیم پاس کروانے سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا راولپنڈی میں کروڑوں روپے کا غیر ضروری فلائی اوور تعمیر کیا جارہا ہے عوام کی نظریاتی سیاست کو چھوڑ کر ووٹ کا درست استعمال کر کے کرپٹ نظام کو ختم کرنا ہوگا۔تحریک انصاف شمالی پنجاب کے آرگنائزز پرفیسر صداقت علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک شخص نہیں بلکہ تبدیلی کا بام ہے عوام کی مایوسی دور کرنا تحریک انصاف سے منشور کا اہم حصہ ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے ا۔ اس موقعہ پر انہوں نے سابق ناظم میجر (ر) لطاسب ستی کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک کا منشور ملک سے کرپشن ، نا انصافی اور بیروزگاری کو ختم کر کے دم لیں گے وزراء کی کالونیاں ختم کر کے ان مین کالج اور سکول بنائیں گے۔ حضرت عمرؓ کے دور کو سامنے رکھ کر ملکی نظام چلانا عوام سے ہمارا وعدہ ہے ۔تقریب سے میجر (ر) لطاسب ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوٹلی ستیاں کو نمائندگی کا حق دیا جائے عوام دونوں پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور تحریک انصاف کو عوام تیسری قوت کے طور پر ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں دیگر مقررین میں، راجہ محمد اکرم ستی، فہیم ستی آرگنائزز حلقہ پی پی ون ڈاکٹر فیاض ، نوید اقبال ستی ، کامران ستی ، سفارش ستی ،واصم ستی، ابرار ستی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے PTIکے قائد عمران خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سابق ناظم بھتیاں میجر (ر) لطاسب ستی نے سابق کونسلروں حاجی گل انداز، صوبیدار(ر) محمد تاج ، محمد صابر ، صوبیدار مشتاق ، نمبر دار راجہ حنیف اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔یو سی ملوٹ ستیاں محمد اکرم ستی یوسی و گہل سے راجہ مہربان سابق کونسلر ، یو سی دھیر کوٹ ستیاں سے کونسلر سابق مشتاق ستی ، سابق کونسلر افتخار ستی ، منور ستی ، صبیر ستی ، انجم کبیر ستی ، وگہل سے نوید اقبال ستی صدر پی پی پی تحصیل چو آسیدن شاہ ضلع چکوال یو سی درنوئیاں سے شاہین ستی ، سانٹھ سرولہ سے حاجی اشراف ستی ، سفارش ستی اور دیگر درجنوں افراد نے ملکی نظام کی تبدیلی کی خاطر پاکستان تحریک انصاف مین شمولیت کا اعلان کیا تحریک انصاف حلقہ پی پی ون کے ڈپٹی آرگنائزر یاسرمحمو د ستی نے خطاب میں نئے شامل ہونے والے سینکڑوں افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی اب کوٹلی ستیاں سے کشمیر میں داخل ہو چکا ہے اور عوامجو ق در جوق اس میں شامل ہونا اعزاز سمجھتے ہیں تحریک انصاف میں نئی شمولیت کرنے والے اکثریت لوگ سابقہ مسلم لیگی اور پیپلز پارٹی کے تھے۔
Kotli Sattian - Raja Mahboob Kiyani addressing a large crowd in Kotli Sattian has urged the public to make change in political system of Pakistan and join Tahreek e insaaf.
کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ اور غلام ربانی قریشی گروپ بھاری اکثریت سے شکست
Ghulam Rabbani Qureshi group looses Bar association elections
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ اور غلام ربانی قریشی گروپ بھاری اکثریت سے شکست کھا گیا۔ وکلاء کے اعتماد پر پورا اُتریں گے۔ کہوٹہ بار کی تعمیر و ترقی کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وکلاء نے ہمیشہ عدلیہ اور جمہوریت کیلئے حق و سچ کی صدا بلند کی۔ وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار نومنتخب اراکین بار صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ ، نائب صدر راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری راجہ افشار محبوب جنجوعہ ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ راشد محمود نے وکلاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر بار نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کہوٹہ بار کے ناموں کا اعلان کیا جس کے تحت ممبران نے ممتاز سینیٹر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، ام ریاض ستی، سردار محمد عمران ، نصیر ستی ، زاہد ستی، لائبریری سیکرٹری کے لئے شیخ ذیشان ، راجہ عمران اقبال کو فنانس سیکرٹری اور سردار محمد عباس کو آڈیٹربنایا گیا۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ اصولوں کی جنگ لڑی۔ عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے لئے وکلاء نے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ہم وکلا ء کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
Kahuta - Th group associated with Ghulam Rabbani Qureshi has lost Bar association election in Kahuta, the winning group of Raja Saeed (pml-n) won the election and Raja Zaffar ul Haq came to congratulate them.
تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز میں کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا
Sport tournament starts in all union councils of Kahuta
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے تحت تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز میں کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈاکٹر رفیق سہتو، ماہر تعلیم راجہ امجد اقبال اور تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ شمس توحید عباسی نے کرکٹ ، والی بال و دیگر گیمز کا افتتاح کیا۔ جہاں کے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں خادمِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تعلیم کے بعد کھیلوں کے میدان میں بھی لوہا منوا لیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے تحت تحصیل سپورٹس کونسل کہوٹہ کے چئرمین راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کی زیر نگرانی تحصیل کہوٹہ میں تمام یونین کونسلز میں کھیلوں کے سالانہ مقابلے شروع ہو گئے ہیں یونین کونسلز میں کرکٹ ، پنجاڑ، نرڑ، مٹور ، بیور اور اربن شمالیI، جنوبیII سمیت تمام یونین کونسلز میں کرکٹ، فٹبال ، والی بال اور دیگر کھیلیں ہوئیں۔ افتتاحی تقریبات کے مہمانانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈاکٹر محمد رفیق سہتو، راجہ امجد اقبال ڈی ڈی ای او شمس توحید عباسی اور ٹی ایم او مخدوم احمد بلال ، سردار امین ثاقب تھے۔ مقررین نے وزیر اعلیٰ کے اس پروگرام کو سراہا جبکہ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں شاندار پروگرام ہوئے۔
Kahuta - Sport festival  tournament is being held at all the union councils of Kahuta, the guest of honour was M Rafiq Satho the assistant commissions of Kahuta. 
District Mirpur News ....
حاجی منظور حسین آف بوعہ کلاں کے فرزند اورماسٹر محمدمختار انجم کے بھتیجے عاطف منظور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
Wedding celebrations of Atif Manzoor in Boha Kalaln
چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی منظور حسین آف بوعہ کلاں کے فرزند اورماسٹر محمدمختار انجم کے بھتیجے عاطف منظور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ ولیمہ کی تقریب چکسواری کے معروف میرج ہال روپیال میرج ہال میں منعقد ہوئی ۔ ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماکیپٹن (ر) محمدسرفراز خان محمدنذیر انقلابی سابق امیدوار اسمبلی محمدعارف چودھری سابق امیدوار اسمبلی چودھری شوکت فرید ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی چےئرمین محمدمالک راجہ محمدریاض حاجی راجہ محمدبوستان خان عظیم رحمت کرنل (ر) محمدمعروف محمدامین چودھری محمدگل بہار حاجی محمدمہربان حاجی محمدرزاق اے ڈی چودھری سیکرٹری جنرل تعلیمی کمیٹی ڈھانگری بہادر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میر پور کے چیف آرگنائز ر حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر حاجی چودھری محمدسلیم آف ڈھانگری بہادر چودھری محمدیعقوب خان سابق کونسلرلالہ چودھری محمدمنشاء ڈاکٹر محمدشکیل قاضی محمدالیاس خواجہ محمدادریس چودھری بشارت حسین چودھری محبوب اصغر محمداسماعیل حاجی محمدافتخار طلعت افضل سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں معززین وعوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Chaksawari - Wedding of Atif Manzoor was celbrted in Boha Kallan, Atif is son of Haji Manzoor Hussain. The wedding was celebrated at Rupial marriage hall in Chaksawari.
 
چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیردوراندیش اورمدبرسیاستدان ہیں ۔ چودھری محمداعجا ز
Prim Minster Azaad Kashmir given full support and appaluded
چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپار ٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماچودھری محمداعجا زنے کہاہے کہ چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیردوراندیش اورمدبرسیاستدان ہیں ۔ چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرنے آزادخطہ میں تعلیمی انقلاب برپاکردیا۔آزادکشمیرمیں دومیڈ یکل کالج کاقیام تاریخی کارنامہ ہے جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت آزادخطہ کے عوام کی فلاح بہبودکے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔عوام خوشگوارتبدیلیاں محسوس کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ حلقہ چکسواری میں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوچکاہے ۔اسلام گڑھ میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکردیا۔حلقہ چکسواری میں تعلیمی ادروں کاجال بچھایاجارہاہے ۔انھوں نے کہا کہ چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرحلقہ چکسواری کے عوام کے مسائل سے آشناہیں ۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرحلقہ چکسوری کے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرحلقہ چکسواری سے کارکردگی کی بنیادپرچھ مرتبہ ممبراسمبلی منتخب ہوئے ۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرحلقہ چکسواری کے عوام کی توقعات پرپورااتریں گے۔حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاچکے ہیں جنھیں تعمیروترقی نظرنہیں آرہی وہ اپنی آنکھوں کاعلاج کرائیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے خلاف کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔پیپلزپارٹی کے جیالے جمہوریت پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
Chaksawari - Ch M Ijaz of PPP Azaad Kashmir has applauded the contributions of Prime Minister Azaad Kashmir in the region, his development worked was outlined and appreciated in Chaksawari.
UK News...
راجہ کامران عارف ،یونیورسٹی آف ویلز سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
Raja Kamran Arif achieves LLM degree at university of Wales
ووکنگ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ساجد جنجوعہ) خطۂ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کے شہری اوربرطانوی اسٹوڈنٹ راجہ کامران عارف کو یونیورسٹی آف ویلز سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دعوت کا اہتمام کیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری شبیر احمد آف پنیام حال مقیم برطانیہ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری علی اصغر آف ریڈنگ اورمیڈن ہیڈ کے چوہدری مشتاق حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کمیونٹی نے انہیں مبارکباد دی اور مٹھائی سے منہ میٹھا کیا اور برطانوی تعلیمی ادارے سے اعلیٰ تعلیم اور ڈگری حاصل کرنے انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
Woking, Surrey - Raja Kamran Arif has achived LLM degree at the university of Wales, Ch M Shabbir of Painam along with family and friends congratulated Raja Arif.
تحریکِ انصاف یوکے نے سائوتھ ایسٹ کے لیے پارٹی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ پینل میں بیول موہڑہ دھمیال کے خلیل احمد سدھن بھی شامل۔
Khalil Ahmed Sudhan of Morra Dhamiyal selected for elections of PTI elections
ہڈرزفیلڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ساجد محمود سے۔ یو کے میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی ہوئی پاکستان کی سیاسی جماعت تحریکِ انصاف نے سائوتھ ایسٹ میں پہلی بار پارٹی کے اراکین کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا موقع دیکر ایک مثال قائم کر دی ہے۔ انتخابات کے لیے چوبیس سے چھبیس جنوری تک آن لائن پولنگ ہوگی جس کے لیے ارکان ووٹروں کو آن لائن ہی ای بیلٹ دے دیے گئے ہیں جن پر ووٹ ڈالنے کی ہدایات درج ہیں۔ اعلان کردہ پینل میں موہڑہ دھمیال ، بیول اور سائوتھمٹن ،یوکے کے خلیل احمد سدھن میں شامل ہیں جو کہ نائب صدارت کے لیے امیدوار ہیں۔پوٹھوار ڈاٹ کوم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خلیل احمد سدھن نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ بیول کے گائوں موہڑہ دھمیال میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم پاکستان میں ہی مکمل کرنے کے بعد یوکے آگئے۔ یہاں آنے کے بعد میں نے اپنی کمیونٹی کے لیئے کام کرنا شروع کر دیا اور مسجد کمیٹی کے علاوہ بھی مقامی کمیونٹی کے لیے خدمات سر انجام دیتا چلا آیا ہوں۔ خلیل احمد سدھن ونچسٹر ٹیکسی کے بانی اور ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سدھن فونرل سروس کے بھی بانی رکن ہیں۔ تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ دو ہی پارٹیاں انتخابات جیتتی چلی آئی ہیں اور یہ پارٹیاں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ پاکستان کو ایک باصلاحیت، دیانتدار، دلیر اور پڑھی لکھی قیادت کی اشد ضرورت ہے اور یہ ضرورت عمران خان ہی پوری کر سکتا ہے۔ میں خان صاحب کا ایک عرصہ سے خاموش حامی تھا لیکن دو ہزار دس میں باقاعدہ تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ پارٹی منشور اور پارٹی کا پیغام عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ پارتی کے ذیادہ سے ذیادہ ڈونرز تلاش کر سکیں اوراس کے لیے وہ کمیونٹی میں موجود اپنے اثرورسوخ کو بروئکار لایئں گے۔
Huddersfield, UK - Khalil Ahmed Sudhan of Morra Dhamiyal has been selected to contest elections of PTI in South East of England. Khalil who was born and raised in Morra Dhamiyal is contesting to be vice President of the PTI in South East.
 
بریڈفورڈ میں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات، نقاب پوش وارداتیے جیولری کی دوکان سے ہزاروں پائوڈز کا سونا لوٹ کر فرار
Masked men raid Qaiser jewellers in Bradford
ہڈرزفیلڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ساجد محمود سے۔ اوک لائن منیگھم بریڈ فورڈ میں قیصر جیولرز دوکان لوٹ لی گئی۔ہفتہ شام تقریباً ساڑھے چھ بجے باون سالہ احتشام ڈار اور انکا بھتیجا پنتیس سالہ شعیب ابھی دوکان بند کرنے ہی والے تھے کہ مسلحہ نقاب پوش وارداتیوں نے دوکان کے عقبی دورازے سے داخل ہو کر سونا لوٹ لیا۔ احتشام ڈار کے مطابق جونہی وہ اندر داخل ہوئے انہوں نے ہمیں کہا کہ حرکت مت کرنا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ میں نے کائونٹر کے پیچھے سے چھلانگ لگائی اور باہر نکل آیا ۔میرا بھتیجا بھی میرے ساتھ تھا۔ ڈاکو تعداد میں چار تھے اور وہ سب ہی سفید فام انگریز تھے۔ ایک کے ہاتھ میں چھری تھی جس نے اس چھری سے کائونٹر کا شیشہ توڑا جبکہ اس کے ساتھ والا دوسرا تھیلے میں سونا ڈالنے لگا۔ دوسرے دو وارداتیوں نے تجوری سے سونا لیا۔ تجوری سے سونا لینے والوں میں سے ایک نے نقاب پہنا ہوا تھا جبکہ دوسرے نے بھی اپنا منہ چھپایا ہوا تھا۔ اسی دوران انہوں نے دو تھیلے بھرنے کے بعد باہر جا کر گاڑی سے دو مزید تھیلے بھی لائے۔ ڈار کا کہنا تھا کہ ذیادہ تر جیولری تجوری میں تھی کیونکہ ہم کلوزینگ کر رہے تھے۔ اس کے بعد وہ اپنی گاڑی فور x فور میں فرار ہو گئے۔ ڈار نے مزید کہا کہ تجوری کھلی تھی اس لیے یہ ان کا آسان حدف بنی۔ اپنے بیان میں احتشام نے بتایا کہ اس نے جمہ کے روز بھی اس طرھ کی ایک مشکوک کار دیکھی تھی ۔ جب میری نظر ان پر پڑی تو انہوں نے گاڑی کی بتیاں بند کر دیں تھیں لیکن میں دیکھنے میں کامیاب ہو گیا کہ وہ تعداد میں پانچ تھے۔ پھر میں نے ڈکیتی سے تھوڑی دیر پہلے بھی مشکوک کار دیکھی۔ واردات کے دوران وہ کالے رنگ کے دستانے پہنے ہوئے تھے اور دوکان کے اندر آنے والوں میں سے دو کا قد چھ فٹ کے قریب تھا۔ واردات سے قبل انہوں نے گاڑی دیوار کے ساتھ ٹکرائی۔ جیولری کی مالیت کا تخمینہ ایک لاکھ پائونڈز کے قریب کہا جا رہا ہے۔
Bradford, UK - Police are appealing for witnesses after two masked men believed to be armed with machetes raided an Asian jewellers. At around 6:30pm, two masked men entered the store on Oak Lane, in the Manningham area of Bradford armed.

The men subsequently smashed a glass cabinet and made away with a large amount of jewellery. No one was injured during the incident, however; staff were left shaken. Detective Inspector Vicky Lawrance of Bradford South CID said: "Prior to this offence occurring, a number of witnesses saw a blue or green coloured Mitsubishi Shogun parked close by.

"Both men left the store and entered the vehicle which is believed to have been driven by a third man. There may also have been a female occupant.
Spain News...
جشن عید میلادالنبیﷺکے سلسلہ میں 29جنوری بروزاتوار دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام جلوس نکالا جائے گا
Spanish pothwari to take out millad procession in Spain
سپین(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ویلنسیا,زعفران اصغر چوھان ,جشن عید میلادالنبیﷺکے سلسلہ میں 29جنوری بروزاتوار دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام جلوس نکالا جائے گا۔تما م اسلامی بھائیوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ویلنسیا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام جشنِ عید میلاد النبیﷺ کاجلوس نکالا جائے گاویلنسیا سے خادمِ اہلسنت محمد ارشد قادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 29جنوری بروز اتوار بعد نمازظہر بمقام فیضان عطارصلات ویلنسیا اسپین سے بسلسلہ جشنِ عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالا جائے گا جس میں تمام اہلِ اسلام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔تمام اسلامی بھائیوں سے اپیل ہے کہ وقت کی پابندی لازمی ہے ۔مزید رابطہ 960912655 . 632266850. c santa teresa no 9 mislata valencia spain. metro 3 I/5
Valencia, Spain - A Procession rally to celebrate eid millad un Nabi will betaken out on 29th Jan in Valencia. All locals are requested to be in Valencia and take part in the procession. 
پکا کھوہ بیول اور ہکمنڈ وائک یو کے کے خان نزیر کا دورہ اٹلی کے موقع پر ساجد ہاشمی، شاہد ہاشمی اور انصار ہاشمی کے ساتھ گروپ فوٹو
Khan Nazir Khan tour of Italy
Italy - Khan Nazir of Pakka Khoo and Heckmondwyke, UK, visited Italy and met Pothwari community, in the picture is Khan Nazir with, Sajid Hshmi, Shahid Hashmi and Ansar Hashmi.
 
Sports News...
تحصیل کلرسیداں،سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل موہ لئے
Sports festival starts in Kalalr Syedan with musical opening cermony
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔تحصیل کلرسیداں،سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل موہ لئے ۔ایک نجی سکول کے طلبہ نے جگنی جبکہ علاقہ بھر سے معروف گھوڑوں نے ڈھول پر رقص کرکے سماں باندھ دیا،پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری جاویدچشتی نے نقابت کے فرائض احسن انداز میں نبھا کر خوب داد وصول کی۔سپورٹس گراؤنڈ کو قبضہ مافیا سے چھڑانے پر قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کے حق میں تماشائیوں کی تالیاں،سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران حاجی محمدریاست،چودھری زین العابدین عباس،صدر انجمن تاجران مغل بازار کلرسیداں راجہ شاہدپکھڑال ،جنرل سیکرٹری امجدحسین بگھاروی،صدر انجمن تاجران چوآ روڈ چودھری طارق تاج،صدر پریس کلب کلرسیداں اکرام الحق قریشی ،چیئرمین راجہ محمدعجائب ،ڈپٹی سیکرٹری راجہ محمدسعید،نائب صدر جاوید اقبال،سیکرٹری مالیات عبدالرحمن بٹ،ممتاز صحافی چودھری الفت حسین آف سہوٹ،پریس فوٹو گرافر محمدجاوید،تحصیل دار کلرسیداں مرزا منصور احمد،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمداکرم،سابق پولیس انسپکٹر چودھری محمدضمیر،سابق ناظم سٹی کلرسیداں شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفرمحمود،سابق نائب ناظم گف راجہ عامر ندیم ،سابق صدر بارایسوسی ایشن کلرسیداں واصف علی چودھری ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما صوبیدار حاجی غلام ربانی ،بابائے بلدیات چیئرمین چودھری محمداشرف،سابق تحصیل دار چودھری محمدحسین ،نوجوان کاروباری وسماجی شخصیت چودھری شفقت محمود،ڈاکٹر مشتاق احمدسحر،سماجی شخصیت سارہ ناصر کے والد ناصر حسین کے علاوہ علاقہ بھرے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف کی خصو صی ہدایت پر یوسی کی سطح پر سپورٹس میلے کا انعقاد سوموار صبح 10بجے ہو ا جہاں اسٹنٹ کمشنر تسنیم علیخان نے تقریب کی صدارت جبکہ سیف گیمز کراٹے گولڈ میڈ لسٹ سارہ ناصرنے مہمان خصوصی، سلور میڈلسٹ فیصل شہزادنے مہما ن گرامی کی حیثیت سے شرکت کی ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب کلرسیداں جاویدچشتی نے سرانجام دیئے۔سارہ ناصر نے مشعل روشن کی جسے بعد ازاں کراٹے کے انٹر نیشنل کھلاڑی پرویز اقبال وکی کی قیادت میں کھلاڑیوں نے مغل بازار ،مین بازار ،چوآ روڈ کا چکر لگایا۔ الصفہ پبلک سکول کے ننھے بچوں نے مشہور لوک گیت جگنی پر ٹیبلو پرفارم کر کے خوب داد وصول کی ۔گھوڑوں کے روایتی رقص نے سماں باندھ دیا ۔کبڈی میچ میں نیوپوٹھوہار کلب جسوالہ نے بٹ کلب کمبیلی کو شکست دی جبکہ کبڈی فائنل نیو پوٹھوہار کلب نے محسن کلب کلر کو شکست دے دی۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے اسٹنٹ کمشنر تسنیم علی خان نے کہا کہ نوجوانوں کے شایاں شان اقدامات اور ٹیلنٹ کو صحیح سمت دینے کے لیے فیسٹیول سنگ میل ثابت ہو گا ۔پنجاب حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں سارہ ناصر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہو ئے گولڈ میڈل حاصل کرکے میں نے اپنا خواب پو را کیا ،پوٹھوہار کی زرخیز مٹی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہوں نے کھیلوں میں خواتین اور بچیوں کی شرکت پر بھی زور دیا ۔قبل ازیں مسلم لیگ ن یوسی درکالی معمور ی کے صدرحاجی اخلاق، جنرل سیکرٹری وحید جنجوعہ نے یوسی درکالی معموری ، یوسی بشندوٹ میں لیگی راہنماؤں ندیم اسامہ اور چوہدری نعیم بنارس جبکہ یوسی کنوہا میں مسلم لیگ ن کے ضلعی آرگنائزر چوہدری اسد عزیز ،راجہ عاشق حسین ،سید شہاب الدین،صوبیدار منیرنے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں کھیلوں کا افتتاح کیا ۔یوسی کنوہا میں کرکٹ کے افتتاحی میچ میں عثمانیہ کلب کنوہا نے بھٹی کلب موہڑہ دھیال کو شکست دے دی۔
Kallar Syedan - The sports festival in Kalalr Syedan has started in Kallar Syedan sports ground, At the opening ceremony children played music of Arif Lohar and horse dance was displayed.
 
پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012، یونین کونسل دوبیر ن کلاں میں تمام کھیلوں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
Punjab sports festival kicks off in Doberan Kallan
دوبیرن کلاں ؛(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)منیرچشتی پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012کے تما م یونین کونسل دوبیر ن کلاں میں تمام کھیلوں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سیکرٹری یونین کونسل چوہدری رضوان چوہان ،جاوید اقبال ،ظہور اختر نے مختلف کھیلوں کے لیے ٹیموں کے کوائف مکمل کر لیے ہیں ۔جن میں کرکٹ ،فٹ بال ،کبڈی،بیڈ منٹن اور اتھیلیٹکس کی ٹیمیں شامل ہیں ۔کھیلیں 23جنوری کو پوری تحصیل کلرسیداں کی 11یونین کونسل میں شروع ہو ں گی۔
Doberan Kallan, Kallar Syedan - Sports festival 2012 schedule are all organised and the sports festival has kicked off in Doberan Kallan.
 
یونین کونسل سموٹ اور یونین کونسل منیاندہ میں سپورٹس میلہ کی پُر وقار افتتاحی تقریب
Opening ceremony of sports festival in UC Samot and Maniyanda
سر صوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام,حبیب الرحمن قریشی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے36اضلاع میں سپورٹس میلہ 2012کا انعقاد کیا گیا، اسی سلسلہ میں یونین کونسل سموٹ اور یونین کونسل منیاندہ میں سپورٹس میلہ کی پُر وقار افتتاحی تقریب ہوئی۔ یونین کونسل سموٹ میں سابقہ کونسلر چوہدری جمیل اکر م نےسپورٹس میلہ کا افتتاح کیا، کرکٹ میں یونین کونسل کی آٹھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ طاہر کلب دھمنوہا اور وقار کلب سموٹ کے مابین ہوا جس میں وقار کلب نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل سموٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمداخلاق، نمبر دار منظور ، صوبیدار محمد جاوید نے شرکت کی۔ تمام میچز سیکرٹری یونین کونسل سموٹ راجہ طاہر محمود کے زیر نگرانی انعقاد پذیر ہوئے۔ جبکہ یونین کونسل منیاندہ میں با ضابطہ افتتاح قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ ٹھیکیدار چوہدری محمد پرویز نے کیا اس موقع پر ماسٹر طارق محمود، چوہدری اللہ دتہ ، چوہدری علی بہادر چوہان ، ہیڈ ماسٹر راجہ محمد ندیم ، صدر پنجاب ٹیجرز یونین ماسٹر محمد رمضان اورکلر سیداں کے طاہر رزاق نے بطور خاص شرکت کی۔فائنل میچ انچھوہا کلب اور پنڈ میر گالہ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں پنڈ میر گالہ کلب نے کامیابی حاصل کی۔ یونین کونسل منیاندہ کے میچز سیکرٹری یونین کونسل احمد نواز اور ملک جمیل کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ آج 24 جنوری کو یونین کونسل منیاندہ میں فٹ بال کےمقابلے ہوں گے۔ اس پُر وقار موقع پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مظاہرے نے دیکھنے والی چشمان کو ورطہ ء حیرت میں ڈال دیا۔ پنڈوڑہ ہر دو کے چوہدری محمد ارشد حال مقیم برمنگھم کے گھوڑے ’’جانِ حیدر‘‘ کے اپنے فن کی بدولت داد و تحسین وصول کی۔
Sir sooba shah, Kallar Syedan - The sports festival started in UC Samot and Maniyanda region, The opening ceremony guest of honour was Ch Jamil Akhtar.
 
یوسی چوآخالصہ میں والی بال کے میچ سے فیسٹول کا آغاز ہوا
Sports festival starts  in Choa Khalsa with volleyball tournament
چوآخالصہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )مقصود علی :پنجاب سپورٹس فیسٹول 2012کا آغا ز حکومت پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سپورٹس فیسٹول 2012کا آغاز یونین کونسل کی سطح پر ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں یوسی چوآخالصہ میں والی بال کے میچ سے فیسٹول کا آغاز ہوا اور آج دن بھر میں علاقہ بھر کی والی بال کی ٹیموں نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ گلستان خان اور تحصیل دار کلرسیداں مرزا منصور نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ کھیل کے میدان آباد کرکے لوگوں کو سستی تفریح مہیا کی جائے۔تقریر سے طاہر محمودبھٹی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان نسل کی غیر نصابی سرگرمیوں کے زریعے جسمانی وذہنی نشوونماکی جائے۔
Choa Khalsa, Kallar Syedan - The opening ceremony of sports festival was held in Choa Khalsa, guest of honour was Mirza Mansoor. The tournement kicked with volleyball games.
 
Showbiz News...
کلاسک گھوڑا ڈانس میلہ موہڑہ نگڑیال2000ء جھلکیاں ملاحظہ کیجئے
Horse dance at vintage Morra Nagrial mela in 2000
 
Your comments
Name: tanveer ahmed chattah/mahndar/uk

Email Address: tanchattah@hotmail.com

Comments: To the editor thanks for shoeing more of your news in english all your reporters are good in their own fields keep up the good work you are doing for the pothwari community to all the readers in hong Kong zaffar shah sends you his salaam his enjoying his holiday
 
Name: mojee choudry village hardo pindora

Email Address: www.lovelymojee@yahoo.com

Comments: haji sahid bht bht nice aap ne interveiw main baat kahui subhan allah
 
Name: Waqas Ahmed, Kallar Syedan

Email Address: waqas.education@gmail.com

Comments: Today i am very happy to see the new template of Pothwar.com . Now the website is looking so beautiful. Keep it up.
Picture of the day
کلر سیداں سپورٹس میلہ کے موقع پر سکول کے بچوں نے عارف لوہار کی جوگنی پر عمدہ پرفارمنس دی
 
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar