Our _Blog_

Our Daily News

Friday 23rd December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

چوہدری نثار الحق کا قاتل گرفتار، سیپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی، ستارہ مارکیٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

Man who murdered Ch Nisar Ul Haq arrested by police

some image

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم شاہد ہاشمی ----چوہدری نثار الحق کا قاتل گرفتار..سیپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی ستاراہ مارکیٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق کیپٹین ر محمد الیاس SPانوسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد کی خصوصی ہدایت اور راہنمائی میں انچارج ہومی سائیڈ یونٹ رورل سرکل انسپکٹر الفت عارف،انسپکٹر بشارت شاہ ، سب انسپکٹر سیف اللہ معہ ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم نے شب و روز کی محنت کرتے ہوئے لرزہ خیز واردات کے مرکزی ملزم شکیل احمد عباسی ولد ولایت خان سکنہ ڈنہ گرینی تھانہ لورہ ضلع ایبٹ آباد جو کہ واردات کے بعد موقعہ سے دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو گیا تھا دوران فراری ایبٹ آباد،فیصل آباد،سیالکوٹ اور پشاورمیں اس کا پیچھا کرتے کرتے بالا آخر جب وہ اپنی بہن کو ملنے بہارہ کہو کی طرف پہنچا تو حکمت عملی کے مطابق گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتلایا کہ سٹار ہوٹل کے مالک نثارالحق کیساتھ ہوٹل کی ایڈوانس سیکورٹی کی رقم مبلغ 30 لاکھ کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا جس کی بابت بزریعہ فون بھی نثار الحق کیساتھ بحث وتکرار ہوئی ہے بروز وقوعہ نثارالحق ہوٹل خالی کروانےکے لیے آیا جس پر اشتعال میں آکر میں نے پسٹل کے سیدھے فائرنثار الحق پر کیے جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیا دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیےSIU ٹیم ہر جگہ چھاپے مار رہی ہےآئیدہ ملزم کو پیش عدالت کر کے اسلحہ آتشین کی برآمدگی کے لیے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جائے گا مزید ملزم سے تفتیش جاری ہے جناب SSP صاحب ساجد کیانی صاحب نے اس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے

Gujar Khan; The man wanted for murder of PTI leader from Bewal in Gujar Khan has been arrested by Islamabad. Ch Nisar Ul Haq was shot dead in his office at Sitara Market Islamabad.

A special investigation unit led by Captain M Ilyas , Inspector Arif, Inspector Basharat Shah, Inspector Saif Ullah and sub inspector Basharat Shah arrested Shakil Ahmed Abbassi son Wallait Khan.

According to the police who told pothwar.com that Shakil Ahmed Abbassi after murdering Ch Nisar Ul Haq fled and was chased to Abbotabbad, Faislabad, Sialkot and Peshawar and was finally chased in Bahar Khoo where he was planning to meet his sister, when he arrived at his sister home he was arrested.

Police also told that the murder was committed over 30 Lakh rps dispute between Ch Nisar Ul haq and Shakeel Ahmed Abbassi of village Dena Fraini, Lora in Distt Abbottabbad. The team who made the arrest are being planned to be awarded.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

ڈائمنڈ روڈ مسجد سلاو میں میلاد کی خوبصورت محفل منعقد ہوئی

Millad held in Slough jammia masjid by Raja Hanif and friends

some image some image some image

سلاو( نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)۔۔۔۔۔ ڈائمنڈ روڈ مسجد سلاو محفل میلاد کی خوبصورت محفل منعقد ہوئی- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلاو میں مقیم چک مرزا کلرسیداں کے رہائشی راجہ محمد حنیف، وسیم چوہدری اور طاہر سلیم نے ایک میلاد پاک کا ایک خوبصورت پروگرام منعقد کرایا جس میں خصوصی خطاب خطیب پاکستان جناب ہزاروی صاحب نے کیا اور میلاد منانے کے حوالے سے خطاب کیا- اس میلاد کی محفل میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید طاہر عباس شاہ ترمذی نے اپنے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کی اس کے علاوہ مقامی نعت خواں جمیل صاحب، خالد صاحب اور حاجی محمد عارف آف منجوٹھ نے ہدیہ نعت پیش کی- سٹیج سیکرٹری کے فرائض خطیب جامع مسجد سلاو حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے اپنے خوبصورت انداز میں ادا کیے- اس محفل میلاد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل کے اختتام پر لنگر بھی دیا گیا- آخر میں راجہ محمد حنیف نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس میلاد کی محفل میں شرکت کی- مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

شیخ عبدالقدوس ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں, صوبیدار ظفر بیگ

Subaidar Zaffar Baig applauds Sheikh Abdul Qadoos as asset in Kallar syedan

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----بلدیہ کلرسیداں کے رکن صوبیدار ظفر بیگ نے کہا ہے کہ شیخ عبدالقدوس ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو متحد رکھنے کے لیئے مثبت رویہ اختیار کیئے رکھا اگر کسی کو ان کی صاف گوئی سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ اس کا بدلہ مسلم لیگ ن سے نہ لے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ہر قسم کی گروپ بندی ختم کرنے کا عہد کرنے والے آج پھر گروپ بندی کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں جس کا کوئی جوا زنہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب یہ بات طے ہو گئی ہے کہ چیئرمین وائس چیئرمین کا فیصلہ چوہدر ی نثارعلی خان کریں گے جس کو تمام کونسلرز تسلیم کریں گے تو پھر گروپ بندی قائم کرنے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے ۔

پنجاب کی دیگر تحصیلوں کی طرح بلدیہ کلرسیداں کے انتخابات کا انعقاد نہ ہو سکا

Election fail to take place in Tehsil Kallar syedan as planned for 22 Dec

22کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)--- دسمبر کو پنجاب کی دیگر تحصیلوں کی طرح بلدیہ کلرسیداں کے انتخابات کا انعقاد نہ ہو سکا بلدیہ کلرسیداں کے 31 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ن کے 28 ارکان ہونے کے باوجود کونسلرز متفقہ امیدواروں کا فیصلہ نہ کر سکے اور دو گروپ ایک دوسرے کے مقابلے میں آ کھڑے ہوئے دونوں اطراف سے چیئرمین وائس چیئرمین کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرا کے مسلم لیگ ن کو مسلم لیگ ن کے ہی مقابلے میں لا کھڑا کیا گیا جس کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں گروپوں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا حکم دیا جس کے بعد کلرسیداں کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے اب الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا جس کے بعد چوہدر ی نثار علی خان چیئرمین وائس چیئرمین کو نامزد کریں گے جو بلامقابلہ کامیابی کا اعزاز حاصل کرے گا ۔

چوہدری نثار دوسروں پر الزامات لگا کر عوام کی توجہ جسٹس قاضی کمیشن رپورٹ سے تبدیل نہیں کرسکتے،راجہ غلام قنبر

Ch Nisar Ali Khan can not change public interest on Justice Qazi commission report

کلرسیداں(قیصراقبال ادریسی نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) ۔۔۔۔ چوہدری نثار دوسروں پر الزامات لگا کر عوام کی توجہ جسٹس قاضی کمیشن رپورٹ سے تبدیل نہیں کرسکتے۔ چوہدری نثار کو قاضی کمیشن میں لگائے گئے اعتراضات کا جواب دینا چاہیئے۔ وہ حسب سابق کام کے بنائے پریس کانفرسز کر کے لوگوں کی توجہ بٹا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزیوتھ آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے رہنما راجہ غلام قنبر نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ راجہ قنبر نے مزید کہا کہ قاضی کمیشن رپورٹ میں چوہدری نثار کو ایک غیر ذمہ دار اور غافل وزیر داخلہ قرار دیا گیا ہے۔کمیشن رپورٹ کے بعد چوہدری نثار وزارت داخلہ میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ اب دوسروں پر الزامات کے بنائے چوہدری نثار استعفٰی دے کر اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔ سرے محل،اوردیگر مقدمات کی بابت چوہدری نثار کے قائد کی وضاحت اور اس وقت کے احتساب سیل کے سربراہ کی معافی کا سب کو معلوم ہے۔ منی لانڈرنگ میں مدد دینے والا آج وزیر خزانہ ہے پہلے ان سے پوچھیں۔ اب جب چوہدری نثار کی غفلت و نااہلی ایک معزز جج نے عیاں کر دی ہے تو وہ حواس باختہ ہو کر دوبارہ خود ساختہ الزاما ت کا ورد کر رہے ہیں۔ راجہ قنبر نے کہا کہ چیئرمین بلاول کی پنجاب آمد نے استعماری قوتوں کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے چار نکات نہ مانے گئے تو پھر جیالے ہر حال میں دمادم مست قلندر کریں گے۔ ن لیگ کا مقابلہ اب برگر کارکنو ں سے نہیں بلکہ کوڑے کھانے والوں سے ہوگا۔

سلطان خیل، جنجوعہ قوم کے جدامجد راجہ سلطان حمد المعروف دادا پیر کالا کے دربار کا تعمیراتی کام تیزی سے جا ری

Construction work being carried out at Dada Pir Kala darbar in Sultan Khail near Sakot

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے ، کیمرہ مین قیصر محمود)۔۔۔۔ کلر سیداں کے شمال مشرق میں تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے سرحد پر گاؤں سلطان خیل میں پہاڑی کی چوٹی پر جنجو عہ قوم کے جد امجد راجہ سلطان احمد المعروف دادا پیر کالا کی قبر موجود ہے۔ جس پر علا قہ کے جنجوعہ قوم کے عمائدین نے مل کر دربار کا تعمیراتی کام شر وع کیا اور اس کے لیے سعودی عرب، برطانیہ ، یو اے ای میں مقیم اہلیان علا قہ نے دل کھول کر مدد کی جس سے در بار کا کام تیزی سے جا ری ہے۔مزکورہ کام سابق ممبر ضلع کونسل راجہ محمد خالدآف بگلہ راجگان، بگلہ راجگان کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر، مسلم لیگ(ن) شفیلڈ( برطانیہ) کے رہنما راجہ حسن اختر آف بگلہ راجگان، میجر (ر) جا وید آف پنڈ بھینسو، راجہ عبدالقیوم آف سلطان خیل اور ممیام، مٹور، میرا، بگلہ راجگان، سلطان خیل اور پنڈ بھینسو کے عمائدین کے زیر نگرانی جا ری ہے۔ تعمیراتی کام کی موجودہ صو رتحال کے بارے میں پوٹھوار ڈاٹ کی ٹیم کی جانب سے تیارہ کردہ ویڈیو رپورٹ ملا حضہ فر مائیں۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

چوآ خالصہ میں ہزاروں کی تعداد میں پرندے خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں

Birds in Choa Khalsa region of Pothwar

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔خطہ پوٹھوہار میں نایاب پرندے خطے کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں،ان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے،جو حلال نہیں ان کو شکار کرنے والوں کے ساتھ سختی نمٹا جائے،حلال پرندوں کو انڈوں اور بچوں کے زمانے میں شکار نہ کیا جائے،چوآ خالصہ میں ہزاروں کی تعداد میں پرندے خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(قیصراقبال ادریسی نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام )۔۔۔۔ ممبر ضلع کونسل اور ممتاز سیاسی و سماجی کا رکن میڈم نبیلہ انعام اور لیڈی کونسلر یوسی سوئیں کونسل نوشادبیگم نے پریس کلب کلرسیداں (پر وگریسوگروپ )کی نئی باڈی کی تشکیل پرسرپرست اعلی شیخ نوید احمد ،چےئرمین قیصر اقبال ادریسی،صدرریاض ملک،سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ،جنرل سیکرٹری عاطف علی ادریسی ،نائب صدر اول کاشف علی،نائب صدر دوم چوہدری جواد مجید ،سیکرٹری اطلاعات سرمد بٹ،جوائنٹ سیکرٹری ایم۔اے صبور ملک،سیکرٹری خزانہ یاسر ملک ،آفس سیکرٹری ارشد چوہدری اورپروگریسو گروپ کی مجلس عاملہ کے اراکین کو دلی کی گہرئیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس اُمید کا اظہا ر کیا کی پروگریسوگروپ علاقے میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپناکرداراد اکرے گا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)---پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نو منتخب صدر راجہ شاہد مبارک کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں گے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ مونسپل کمیٹی کے انتخابات میں ڈویلپمنٹ الائنس گروپ نے میدان مار لیا

Raja Zahoor group devlopment alliance wins election in Kahuta

some image some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ مونسپل کمیٹی کے انتخابات میں ڈویلپمنٹ الائنس گروپ نے میدان مار لیا ۔ کہوٹہ کی چیئر مینی کا تاج راجہ ظہور اکبر اور ملک غلام مر تضی کے سر پر سج گیا ۔راجہ ظہور اکبر نے12جبکہ مخالف گروپ الفتح کے صدرآصف ربانی قریشی نے6ووٹیں حاصل کیں۔ منتخب چیئر مین مونسپل کمیٹی اور وائس چیئر مین کا ہمراہ ممبران مونسپل کمیٹی ،ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے عہدیداران اور سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کہوٹہ شہر کا دروہ ۔تاجروں کی طرف سے پر تباک استقبال منوں پھولوں کی پتیاں نچاور کی ۔ ممبرضلع کونسل شوکت جنجوعہ اور خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد کی خصوصی شر کت ۔تحصیل کہوٹہ کی 10یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کی طرف سے منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین کو مبارکباد ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے آخری مر حلے میں مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے الیکشن میں کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کی طرف سے چیئر مین راجہ ظہور اکبر جبکہ وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی دوسری جانب سے الفتح گروپ کی طرف سے آصف ربانی قریشی جبکہ وائس چیئر مین حاجی ارشد محمود نے الیکشن میں حصہ لیا ۔بیس ممبران ٹاون مونسپل کمیٹی کے ہاوس میں سے 12ممبران بشمول راجہ ظہور اکبر وہ تھے اور دوسری جانب آصف ربانی قریشی سمیت6ممبر تھے 2ممبران راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور حاجی ملک عبد الروف نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا ۔پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی اور سر کاری حکم کے مطابق 2بجے فیصلہ سنا دیا گیا جس کے مطابق ڈویلپمنٹ الائنس گروپ نے میدان مار لیا راجہ ظہور اکبراور ملک غلام مر تضیٰ نے12جبکہ الفتح گروپ کے آصف ربانی قریشی اور حاجی ارشد محمود نے6ووٹیں حاصل کیں ۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی راجہ ظہور اکبراور ملک غلام مر تضیٰ کے حامیوں نے فلک شگاف نعرے لگائے اور پورے شہر کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی ممبر کونسل شوکت اقبال جنجوعہ اور خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد نے خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی راجہ وحید احمد خان ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین شاہ ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی قاضی عبد القیوم ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی راجہ فیصل عزیز، لیڈیزممبر ٹاون مونسپل کمیٹی شازیہ نورین ، لیڈزممبر ٹاون مونسپل کمیٹی شازیہ اسرار ،اقلیتی ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی ڈاکٹر کریسٹو فر یوسف ، یوتھ کونسلر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی ملک عثمان اقبال ، لیبرکونسلرممبر ٹاون مونسپل کمیٹی اسحق کھٹڑ، ملک شوکت مہان ، راجہ غازی امان اللہ ، شوکت ستی آف سون ، قار ی شیخ صدیق ، حاجی محمدسلیم سمیت سینکڑوں کارکن موجودتھے ۔

میجر(ر)عبدالروف جنجوعہ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ کی صدارت میں حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ و کلر سیداں کی پندرہ یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا مشتر کہ اجلاس

15 union council elected chairman hold meeting under guidance of Major Abdul Rauf Janjua of UC Moawra

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ میجر(ر)عبدلروف جنجوعہ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ کی صدارت میں حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ و کلر سیداں کی پندرہ یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا مشتر کہ اجلاس ہم ایم این اے اور ایم پی اے کے بازوں ہیں ٹی ایم اے کہوٹہ میں موجود فنڈز کی منصفانہ تقسیم ناں کی گئی تو ہم کورٹ سے رجوع کر یں گئے۔الیکشن میں عوام سے کیے ہوئے وعدے پو رے کر نے کے لیے ایم این اے شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی ہمارے مطالبات سنیں اور ان حل کر یں تاکہ آنے والے میں آسانی پیدا ہو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دور کہوٹہ کے موقع پر جو اعلانات ہوئے تھے ان پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبد الروف جنجوعہ نے گیلانیہ پلیس میں ماہانہ اجلاس کے سلسلے مین یونین کونسل لہڑی کے چیئر مین راجہ ممتاز کی طرف سے دیے گئے ایک پر تکلف کھانے کی دعوت کے بعد حلقہ پی پی ٹو کے چیئر مینوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع ممبر کو نسل شوکت اقبال جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی نامز د امیدوار برائے وائس چیئر مین ضلع کونسل، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، چیئر مین یونین کونسل دوبیر ن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت ، چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتاق احمد ، چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر یونس ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز، چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت حسین ، چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت شاہ ، چیئر مین یونین کونسل کنوہاپرویز قادری ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ سمیت دیگر افراد نے شریک تھے ۔

some image

دو کونسلروں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ملک عبدالرؤف نے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے بطور احتجاج بائیکا ٹ کیا اور ووٹ نہ دیا

Raja Saeed Ahmed advocate and Malik Abdul Rauf protest by not voting

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،عمران ضمیر ---  وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگی رہنما حاجی راجہ ظہوراکبر نے پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی کو میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئرمین کے الیکشن میں شکست دیدی ۔ دو کونسلروں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ملک عبدالرؤ ف نے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے بطور احتجاج ووٹ نہ دیا اور بائیکاٹ کیا ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئرمین شپ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگی رہنما حاجی راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ نے (12) ووٹ لیئے ۔ جبکہ مد مقابل آصف ربانی قریشی صدر الفتح گروپ وصدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ نے(6) ووٹ حاصل کیئے ۔ دو کونسلروں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ملک عبدالرؤف نے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے بطور احتجاج بائیکا ٹ کیا اور ووٹ نہ دیا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

ایکسیلشرسکول بیول میں سپورٹس گالا ‘ سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Sports gala held at Excelsior school, Bewal

some image some image some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل---- ایکسیلشرسکول بیول میں سپورٹس گالا ‘ سکول نے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق برگیڈیئر(ریٹائرڈ) طارق سعید کے قائم کردہ ایکسیلشیئر (پری کیڈٹ ) سکول سسٹم میں گزشتہ دنوں سپورٹس ویک منایا گیا جس میں سکول کے بچوں کو انکی ذہنی و جسمانی صلاحیتو ں کے مطابق مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے گئے۔ بچوں نے سپورٹس چارٹس اور ڈرائنگ بورڈ کے علاوہ سکول کی چار دیواری پر مختلف قسم کی ڈرائنگ کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سپورٹس میں کرکٹ ، بیڈ منٹن ‘ میوزیکل چیئر ‘ رسہ کشی‘ دوڑ‘ فوڈ گیم‘ ریبٹ ریس اور پی ٹی شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔بچوں نے ان گیمز میں بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔سکول پرنسپل مس نجمہ ایوب اور وائس پرنسپل مس غزالہ اشرف نے طلبا و طالبات کی پرفارمنس کی داد دی اورسپورٹس سرگرمیوں کا بہتر انتظام کرنے پر کلیم غالب، غوثیہ فردوس‘ مسز سمیرا وحیداور مس سائرہ الطاف کی کارکردگی کو سراہا۔

او ایس آئی برانچ کی مبینہ ملی بھگت اور بھتہ وصولی کے باعث رورل سرکل کے تھانہ جات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں و اہلکاروں کی روانگی نہ ہو سکی

Transferred police officials not shifted due to OSI branch officers not taking action

روات(چوہدریء عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔او ایس آئی برانچ کی مبینہ ملی بھگت اور بھتہ وصولی کے باعث رورل سرکل کے تھانہ جات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں و اہلکاروں کی روانگی نہ ہو سکی ،تبادلہ کے احکامات کاغذوں تک محدود ،ملازمین بدستور لوٹ مار میں مصروف تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او آفس راولپنڈی کی او ایس آئی برانچ کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت اور کرپشن کے باعث رورل سرکل کے تھانہ جات جنمیں روات ،کلرسیداں ،مندرہ ،چونترہ ،کہوٹہ ،گوجرخان و دیگر شامل ہیں میں تعینات متعدد تھانیدار و اہلکار ایسے ہیں جنکا کئی ہفتوں سے افسران بالا کے حکم پر تبادلہ کیا جا چکا ہے مگر مذکورہ مقامی افسران ،محرر اور متعلقہ برانچ انچارج و عملہ کی پشت پناہی کے باعث بدستور وہیں تعینات ہیں اور ایسے اہلکاروں کی روانگی کی بجائے مال پانی بٹورنے کیلئے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے تبادلہ کیاحکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور ایسے کرپٹ اہلکاروں کی پشت پناہی کرنے والے برانچ عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوران ڈکیتی ہزاروں روپے جمع پونجی ،موبائیل فون سے محروم ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور دو ہفتے گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم

Taxi driver from village Takht Parri fails to get justice after being robbed on gun point as police demand bribe

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔دوران ڈکیتی ہزاروں روپے جمع پونجی ،موبائیل فون سے محروم ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور دو ہفتے گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ،تفتیشی سب انسپکٹر غلام عباس نے بھاری رشوت نہ ملنے پر مقدمہ کے اندراج سے انکار کر دیا سائلین کو دھکے دیکر تھانہ روات سے نکال دیاافسران بالا کو دی جانے والی درخواستیں غائب ، آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ تخت پڑی کے رہائشیوں اشفاق احمد ،نصیر احمد ،شیراز احمد نے بتایا کہ مورخہ4 دسمبر 5 مسلح ڈاکوؤں نے ہمارے ٹیکسی ڈرائیور زاہد محمود کو تخت پڑی روڈ موہڑہ میرال کے قریب گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 12 ہزار روپے نقدی ،موبائیل فون ودیگر اشیاء چھین لیں جس پر تحریری درخواست لیکر انصاف کیلئے تھانہ روات گئے تو سب انسپکٹر غلام عباس نے درخواست وصولی کی بجائے پہلے رشوت کا تقاضا کیا اور پھر ہمیں بے عذت کر کے تھانہ سے نکال دیا متاثرین نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری اور ذاتی نوٹس کی اپیل کی ہے

تھانہ روات کے علاقہ میں18 سالہ دوشیزہ پاؤں پھسلنے کے باعث کنویں میں ڈوب کر جانبحق

A teenage girl falls in to well and died in village Dhakala, Rawat

روات(ناچوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں18 سالہ دوشیزہ پاؤں پھسلنے کے باعث کنویں میں ڈوب کر جانبحق ،کئی گھنٹوں بعد نعش کنویں سے نکال لی گئی روات پولیس کے مطابق نواحی علاقہ ڈہکالہ کی رہائشی 18 سالہ نوجوان لڑکی ح دختر محمد ارشد کنویں سے پانی نکال رہی تھی کہ اس دوران اسکا پاؤں پھسل گیا اور وہ کنویں میں گر گئی جسے کئی گھنٹے کوششوں کے بعد پانی سے نکال لیا گیا تاہم ورثاء نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کر دیا ۔

تحریک منہاج االقرآن بورگی وینس کے زیر اہتمام 25دسمبر کو بلال مسجد بورگی وینس بڑا گاؤں میں جشن عید میلا د النبی ﷺمنعقد ہو گی

Millad to be held in Borgi Vance on 25th Dec

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ تحریک منہاج االقرآن بورگی وینس کے زیر اہتمام 25دسمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء بمقام بلال مسجد بورگی وینس بڑا گاؤں میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلا د النبی ﷺ منعقد ہورہی ہے جس میں نقابت کے فرائض محمد شہباز حفیظ القادری دیں گئے حافظ قاری محمد اقبال نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک ہو گی جبکہ خصوصی نعت قاری غلام مصطفی نقشبندی کی ہو گی اور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان شاگرد شیخ السلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری حضرت علامہ محمد شکیل ثانی خصوصی خطاب فرمائیں گئے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سماجی شخصیت حاجی راجہ محمد ذاکر کا سفر آخرت ،نمبل میں سپرد خاک کر دیا گیا

Haji Raja M Zakir passed away in village Nambal

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔نمبل یو سی منیاندہ،راجہ محمد ضیارب،راجہ بشارت یو کے،راجہ ثاقب سعودی عرب،راجہ واصف کے والد محترم ،سماجی شخصیت حاجی راجہ محمد ذاکر رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں،ان کی نماز جناز ہ تین بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ،نماز جناز ہ کی امامت قاضی محمد فیاض نے فرمائی،نماز جنازہ میں صوبید ار حاجی غلام ربانی،ماسٹر محمد ظہیر،ماسٹر محمد اشفاق ملک سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

جاوا ،کہوٹہ میں صادق عباسی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

Sadiq Abbassi passed away in village Java, Kahuta

کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،۔۔۔۔۔۔ جاوا، کہوٹہ کے صادق عباسی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم راجہ جاوید اخلاص کے صاحبزادے راجہ قاسم جاوید اخلاص کے خسر تھے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گئی۔ مزید معلومات کے لئے راجہ قاسم جاوید اخلاص کے نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Kahuta; Sadiq Abbassi father in law of Qasim Javed Ikhlas has sadly passed away in village Java, Kahuta. For condolonces please phone Qasim ikhlas on 07552495497.

نوجوان عتیق الرحمن نقشبندی کے ایصال ثواب کے لئے موہڑہ پھڈیال میں دعائے چہلم اور میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد

Millad held on dua for late Atiq ur Rehman Naqshbandi in Morra Phadiyal

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔موہڑ ہ پھڈیال کلر سیداں،مولانا مطلوب حسین نقشبندی مجددی آستانہ عالیہ موہڑہ پھڈیال کے فرزند ،حبیب الرحمن نقشبندی،شفیق الرحمن نقشبندی،حافظ حفیظ الرحمن نقشبندی،حافظ محمد رمضان نقشبندی، حافظ محمد فیضان نقشبندی کے بھائی،منظور حسین،محبوب حسین،محمود حسین اور مقصود حسین کے بھتیجے،عبد الرحمن،عابد الرحمن،محمد شعبان شاہد محمود،زاہد محمود ساجد الرحمن کے کزن ،نوجوان عتیق الرحمن نقشبندی کے ایصال ثواب کے لئے دعائے چہلم کا انعقاد کیا گیا،لاریب کتاب کی تلاوت سے قاری محمد اجمل قادری نے محفل کا آغاز کیا،خصوصی نعت حافظ محمد عاصم نے پیش کی،خصوصی خطاب مولانا محمد ریاض الدین صدیقی خطیب اعظم سیالکوٹ نے فرمایا،اس محفل میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تعزیت

Condolences

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد وارثی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ظفر چشتی نے چوآخالصہ جا کر محمد ظریف راجا سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پرا ظہار تعذیت کیا۔

لیوٹن برطانیہ { نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم}--- جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سابق سیکرٹری لیوٹن برانچ عقیل بٹ کے والد ، ڈاکٹر طاہر محمود لون ،خواجہ زاہد لون کے بہنوئی طالب حسین بٹ کی وفات پر برطانیہ کی مذہبی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔مرحوم انتہای ملنسار اور اچھے اخلاق کے مالک تھے ۔ ان کی وفات اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کے حلقہ احباب کے لئے بھی تکلیف دہ ہے ۔ ہم ان کی وفات پر عقیل بٹ و اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ تعزیت کرنے والوں میں شوکت مقبول بٹ ، عباس بٹ ، محمود کشمیری ، صابر گل ، زبیر اقبال کیانی ، ڈاکٹر گل زمان بٹ ،کونسلر ریاض بٹ ، شیخ محمد اسلم ،کونسلر راجا وحید ، مسعود رانا ، طارق بٹ ، شبیر ملک ، وسیم اسلم ،ندیم اسلم ، ممتاز بٹ، آصف مسعود چوہدری ،تحسین گیلانی ، صادق سبحانی ،عاصم مرزا ، ظہیر الدین ، لائق علی خان ، نواز مجید ، ابرار قریشی ،پروفیسر امتیاز چوہدری ، سردار الطاف ، ساجد شاہین ،توقیر مرزا ، توصیف کیانی ، اسرار خان ، صفدر شاہ ، عبدالواحد سبحانی ، تیمور اعظم لون ، فیاض رشید ،سجاد راجا ، شفیق انقلابی ، سردار مشتاق ، اسد لطیف ڈار ، عمیر امجد راٹھور ، شاہد ملک، امجد لون ،اشتیاق بٹ ، کامریڈ اصغر ملک ،ظفر کھوکھر ، فیصل قریشی و دیگر شامل ہیں ۔

some image

Picture of the Day

Mian Saleem and friends organised Christmas lunch with all other community leaders attending function in Reading, Picture by Habib Rashid

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image