• HOME
  • Pothwar News
  • Teh Kahuta
  • Teh Gujarkhan
  • Teh Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • Contact Us
  • Search
        
Monday 23rd January 2012 Safar ul Muzzaffar 28, 1433 A H
Previous day News >>>>>>> Website Phone 0044-7763249391 email pothwar@yahoo.co.uk
برمنگھم کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری اظہر اقبال کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا
Azhar Iqbal of Birmingham shot dead in front of his wife and child while on holidays in Rawalpindi
برمنگھم،برطانیہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) برطانوی دفتر خارجہ اور مقامی ممبر پارلیمنٹ پاکستان میں قتل کیے گئے اظہر اقبال کی بیوہ کی مدد کرنے کو آگے بڑھے ہیں۔برمنگھم کے علاقہ سٹریچ فورڈ کی روبینہ مختار کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری خاوند اظہر اقبال کو گیارہ جنوری کے دن راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا تھا۔روبینہ کے مطابق وہ اپنے بچوں سمیت تین ہفتے کی چھٹیاں گزارنے پاکستان گئے تھے۔شاپنگ سے واپس آتے وقت دو مسلحہ افراد نے ان کو روک کر سب کچھ حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔اِسی دوران ہاتھ پائی شروع ہوگئی اور مسلحہ ڈاکوؤں کی دو گولیاں افضل اقبال کو لگیں۔ڈاکوموٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔افضل اقبال کو اسپتال پہنچایا گیا مگر اسپتال کے سٹاف کی سُستی اور غفلت سے افضل اقبال دم توڑ گیا۔ روبینہ کی نو سالہ بیٹی کے مطابق اسپتال کے عملہ نے یہ کہہ کر اُس کے باپ کو طبی مدد نہ کی کہ اُن کے ساتھ کوئی مرد رشتہ دار موجود نہیں ہے۔روبینہ کے مطابق اُس کو بعد میں پتا چلا کہ جھگڑے کے دوران چلنے والی ایک گولی اُس کے پیر پر بھی لگی ہے ،جس کا علاج دوسرے اسپتال سے کرایا گیا ہے ۔ روبینہ کے مطابق پاکستانی پولیس نے اُس کی کوئی خاص مدد نہیں کی ۔ہر دوسرے تیسرے دِن وہی سوالات دوہراے جاتے ہیں۔روبینہ کے مطابق اس کو محسوس ہورہا ہے کہ کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ روبینہ کے مقامی ایم پی جان ہیمنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مجاز اداروں کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ ’’ہم بھول نہیں سکتے‘‘ اسپتال کی غفلت اور دوسرے اداروں کی ذمہ داری کے جوابات ضروری ہیں۔ ۔اس کے ساتھ ہی برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان میں متاثرہ خاندان کی مدد کر رہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کاونٹری کے سابق لارڈ میر شبیر احمد کے بڑے بھائی حبیب الرحمٰن کو بھی راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے قصبے سرصوبہ شاہ میں دن دیہاڑے بھرے بازار میں اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا تھا۔حبیب الرحمٰن بھی برطانوی نژاد پاکستانی شہری ہے۔برطانوی دفتر خارجہ اور انگریز ممبران پارلیمنٹ کی متاثرہ خاندانوں سے ہمدرددیاں پاکستان کے حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔آئندہ کبھی پاکستان نہ جانے کا ارادہ ظاہر کرنے والے ایک پاکستانی کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ ہمیں آسان شکار سمجھ کر وہاں کے کچھ لوگ ہم ہر وقت جال بچھائے رہتے ہیں ،پولیس اور دیگر ادارے بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔برطانوی نژاد پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم سے ایک سوال جنم لے رہا ہے کہ ، کیا پاکستان برٹش پاکستانیوں کے لیے ’’نو گو ‘‘ ایریا بنتا جارہا ہے؟۔کیا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے برٹش پاکستانیوں کی اولادوں کو پاکستان نہ جانے کا جواز فراہم کر رہے ہیں؟۔یہ بات بھی حقیقت بن کے سامنے آچکی ہے برٹش پاکستانیوں کے اکثریتی علاقوں آزاد کشمیر اور راولپنڈی ڈویژن کے سیاستدان برٹش پاکستانیوں کے مسائل کو قومی سطع پر حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
 
Birmingham, UK - A Brave Birmingham dad Azhar Iqbal was shot dead in Rawalpindi as he desperately tried to protect his family, his widow revealed last night. Azhar Iqbal, 39, from Stechford, Birmingham was shot in the stomach as he wrestled with two masked men in front of his wife Rubana Mukhtar and stepdaughter Maha Munir as they returned from a shopping trip.

The gunmen confronted the family on a street in Rawalpindi, demanding their valuables. But after Azhar handed over a mobile phone, he tried to fight the thieves off. Speaking from Rawalpindi, distraught Rubana, 34, said: “Azhar wasn’t scared when those men confronted us. He tried to push them away and died trying to protect me and Maha. He would have done anything for his family.”

The ordeal happened  just a few minutes away from Azhar’s parents’ home, but has only just come to light as British Embassy staff investigate. British-born Rubana, who works as an administrator and married Azhar in August 2008 in Pakistan, said: “We were just returning to my in-laws’ home after a shopping trip.

“We were due to fly back to the UK a few days later. We’d made the journey quite a few times and felt perfectly safe. It was only minutes away from the house. Next thing I knew, two masked men blocked our way. They took out guns and started loading them in front of us. They demanded: ‘Give us your things’. My husband handed over his mobile phone. I was wearing two rings and I started to take them off but as I did this, there was a struggle between my husband and the gunmen.

A shot was fired and it went into my foot. The gun went off two more times and my husband fell to the ground as the men ran off. Azhar was conscious and was saying: ‘I’ve been shot in the stomach’. I quickly called my in-laws for help. My husband was still able to tell me where we were.

I opened his jacket to tend to the wound and by that time a crowd was gathering. They picked Azhar up to take him to hospital and I realised I had been shot, too. He was taken to the military hospital and I was taken to a different one. She added: “By the time my sister-in-law and daughter went over to see my husband they found him lying in a pool of blood. The doctors and nurses were refusing to tend to him because they said a male relative needed to be present.

My daughter said he was just lying on a trolley. He died soon afterwards. Maha said to me she believes that he would be alive today if they had treated him straight away. I had no idea what was going on. I didn’t find out that he was dead until I got back home. It was Rubana’s second marriage and the couple were blissfully happy.

“It’s difficult to describe how I feel,” she wept. “I keep thinking he’s coming back home in a minute. We were best friends. He thought of everyone and was such a kind man. We had such a happy marriage. I just can’t believe this has happened. Now Rubana has the difficult task of getting justice for her husband, who worked as a manager at the Halal meat counter in Asda, Perry Barr, and was popular with customers.

A Foreign Office spokesman said: “We understand that this is a distressing time for the family and we are doing everything we can to assist them. Consular staff are liaising with the Pakistan local authorities and are providing regular assistance to the family.”
 
کلرسیداں ڈاکوؤں کی یلغار،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ایک ماہ کے وقفے کے بعد تیسری بڑی ڈکیتی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ کلرسیداں ڈاکوؤں کی یلغار،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ایک ماہ کے وقفے کے بعد تیسری بڑی ڈکیتی ،متاثرہ شخص خون آلود قمیص کے ساتھ چودھری نثار علی خان کے سامنے پیش ،پولیس ذمہ داریاں پوری کرے ،راجہ زر،شوکت جیولرز اور راجہ اظہرکے گھر ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم ۔نامعلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔مزاحمت پر دو معمر خواتین سمیت چار افراد پر شدید تشدد،علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک ماہ کے وقفہ میں ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات میں دس کے قریب نامعلوم نقاب پوش ڈاکو جو جدید اسلحہ سے لیس تھے میرہ سنگال میں حاجی محمد زر خان کے گھر میں داخل ہوئے اور بچوں سمیت خواتین اور مردوں کو ایک کمرے میں رسیوں سے باندھ کر ان کے منہ پر کپڑے ٹھونس دئیے اور کمروں کی تلاشی کے دوران دو لاکھ 75 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی، ایک ہزار روپے کے برطانوی نوٹ اور 60 تولے سونا چوری کر کے فرار ہو گئے۔ مزاحمت کرنے پر حاجی زر خان، ان کے داماد راجہ عبدالوحید اور دو معمر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر ڈالا۔ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری امیتاز احمد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔یاد رہے کہ 14/15 دسمبر کی درمیانی شب کنوہا کے علاقہ میں بھی ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں میں نمعلوم ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے تھے جس کا تا حال پولیس سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔کلر سیداں میں ڈکیتی، چوری، رہزنی اور نقب زنی کی پے در پے وارداتوں پر عوامی حلقوں نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،دریں اثناء ڈکیتی اور چوری سے متاثرہ متعدد افراد گزشتہ روز چودھری نثار علی خان کی یہاں ٹی ایم اے آمد کا سن کر ان کے سامنے پیش ہوگئے جس پر انھوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سوموار کو ایس ایس پی آپریشن،جبکہ تین دنوں کے بعد سی پی او کوکھلی کچہری لگا کر متاثرین کی داد رسی کرنے اور ملزمان کو ایک ہفتہ میں گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا۔
Armed robbery at the residence of Haji Zar Khan in Mangal, family left in pool of blood
Mangal, Kallar Syedan - The residence of Haji Zar Khan was attacked by armed gunmen, the family were tied and tortured, before the gunmen robbed the family of all cash and goods. Haji Zar Khan appeared in front of Ch Nisar Ali Khan in blood stained clothes and told him of the ordeal his family had gone through, the robberies are continually happening in various parts of Kallar Syeadn.
یونین کونسل سموٹ کے پسماندہ ترین دیہات موضع بالیماہ ،سنگریلہ اور تھبہ کے مکینوں کا بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی پر کلرسیداں میں مظاہرہ
 
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ یونین کونسل سموٹ کے پسماندہ ترین دیہات موضع بالیماہ ،سنگریلہ اور تھبہ کے مکینوں کا بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی پر کلرسیداں میں مظاہرہ ، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینز اٹھا رکھے تھے جن پر بنیادی سہولیات دینے کے لئے مطالبات درج تھے۔تحریک انصاف پی پی 2کے رہنما کا بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی۔چودھری خادم حسین آف بالیماہ اینڈیوکے کا ٹیلی فون پر برطانیہ سے اظہار یکجہتی۔گزشتہ روز پریس کلب کلرسیداں کے سامنے موضع بالیماں ،سنگریلہ اور تھبہ کے مکینوں نے سماجی شخصیت راجہ محمدجہانگیر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی پی 2تحریک انصاف کے رہنما چودھری شہریار طارق نے کہا کہ مذکورہ دیہات کے مکینوں میں پسماندگی کی وجہ سے احساس محرومی بڑھ رہاہے ،اور یہ احساس محرومی حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ ان دیہات میں بنیادی انسانی ضروریات پانی،سڑک ،ہسپتال ،بجلی ،گیس اور تعلیم کی سہولیات سرے سے موجود ہی نہیں،جبکہ حکمران شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں تحریک انصاف ان سب کا احتساب کرے گی۔انھوں نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے مذکورہ دیہات کا ایک ہفتے کے اندر دورہ بھی کرنے کا اعلان کیا۔سماجی شخصیت راجہ محمدجہانگیر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے سامنے دریا کے اس پار آزادکشمیر کے دیہات میں جملہ ضروریات زندگی موجودہیں جبکہ ہم پتھر کے زمانے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے مذکورہ دیہاتوں میں خصوصی فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر فنڈز نہ دیئے گئے تو پریس کلب کرسیداں کے سامنے 8مارچ سے علامتی بھوک ہڑتال کروں گا۔
Residence of rural area's of  Kallar Syedan hold a rally to protest at lack of development projects in their area
Kallar Syedan - A protest rally was taken out by the residence of rural villages Sangriala, Ballimah, Thaba of Tehsil Kallar Syedan, the rally was organised by Raja Jhangir and Ch Khadam of Stoke on Trent, UK.
The protestors were complaining of not getting any electricity water or road construction in the area since the independence. Ch Sher Yar Tariq of PTI was their to give full support to the protestors.
 
چکڑالی بدہال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) جہانگیرافضل۔ چکڑالی بدہال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ محمد صابر نے پولیس تھانہ گوجر خان کو بتایا کہ عمران اور عامر پسران محبوب حسین نے خاندانی رنجش کی بنا پر میرے بیٹے شکیل پر تیس بور پسٹل سے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تین گولیاں اس کے بازو اور جسم پر لگیں۔ میڈیکل کروانے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمی کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Long running feud leads man being shot in Chakrali Badhal
Chakrali Badhla, Gujar Khan - M Shakil son of M Sabir was shot and injured by Amir and Imran son of Mahboob Hussain in Chakrali Badhal. Shakil has been admitted in hospital with 3 gun shots, it is reported that reason for the attack, was long running feud between the families.
 
ڈھوک چوہدری امانت ٹکال میں نکاسی آب کا بندوبست کر دیا گیا ہے
 
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) جہانگیرافضل۔ ڈھوک چوہدری امانت ٹکال میں نکاسی آب کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ عرصہ دراز سے سڑک پر پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ بارش کے علاوہ عام دنوں میں بھی کئی کئی فٹ پانی سڑک پر کھڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کے کپڑے اکثر خراب ہو جاتے تھے جبکہ پیڈل چلنا انتہائی مشکل تھا۔ سڑک کی تعمیر سے نالیاں بھی بند ہو گئی تھیں۔ اب مغرب کی سمت نالہ کانسی کی طرف نکاسی آب کے لئے نالی بنائی جا رہی ہے جس سے اہلیان علاقہ کا دیرنہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔
Sewage work completed in Dhok Ch Amanat, Takal
Takal, Kallar Syedan - The villagers in Dhok Ch Amanat, Takal at last can feel relived after the construction of sewage on streets of the village, the villagers n past suffered as the water was blocked on main streets of the village.
 
Social and political news ...
Gujar Khan News...
حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے‘ چوہدری محمد ریاض
PPP Could not solve fuel issue in four years and not likely to do in next six months, Ch Riaz
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جبکہ قومی وسائل کی لوٹ مار کو فوقیت دی جو حکمران چار سالہ دور حکومت میں بجلی اور گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کر سکے وہ چھ ماہ میں کیا حل کریں گے حکمرانوں کے عوام دشمن ایجنڈا اور جھوٹ سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے عوام کے مسائل میں اضافہ اور غربت بڑھ گئی ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران اعلان کہ وہ چھ ماہ میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے کے تناظر میں اپنے بیان میں ردعمل کے طور پر کہی چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ این آر او کے تحت برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈے پر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے ملک و ملت کی بہتری اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر قومی ادارے ریلوے پی آئی اے واپڈا سٹیل ملز وغیرہ تباہ کئے اس ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیٹرولیم کی مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہر پندرھواڑے اضافہ کر کے عوام پر اس قدر مہنگائی مسلط کی کہ انہیں تن وجان کا رشتہ قائم رکھنا ناممکن ہو گیاچوہدری محمد ریاض نے کہا کہ اب حالات ایسے پیدا ہورہے ہیں کہ میاں نوا زشریف کی قیادت میں تمام مسلم لیگی دھڑے اکٹھے ہو کر ملک کو درپیش اندرونی بیرونی خطرات اور عوام کو درپیش گھمبیر مسائل سے نجات دلانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں اور انشاء اللہ اب بہت جلد ظالم حکمرانوں کو اپنے ظلم اور کرپشن کا حساب دینا پڑے گا
Gujar Khan - Ch Riaz said in his speech that the PPP led gov has totally failed to solve the electricity gas load shedding issue in last four years and they will not solve in next six months as they are promising. Ch Riaz bitterly deplored the PPP gov and called them as working on USA and UK agenda rather the working for people of Pakistan.
نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے ‘ راجہ فرحت فہیم بھٹی پی ٹی آئی گوجرخان
Corrupt politicians have put security of the nation on line, Raja Farhat Bhatti
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر راجہ فرحت فہیم بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے عوام گیس اور بجلی کو رورہے ہیں لیکن حکمران اس مسئلہ کے پائیدار حل کی بجائے محض ڈنگ پٹاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں گیس و بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے ملکی معشیت تباہ اور کارخانوں کی بندش سے بیروزگاری کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے سبب معاشرتی بگاڑ پیدا ہوچکااور حکمران گڈگورنس کے نعرے لگا کر اپنی سیاسی دوکان چمکا رہے ہیں تو دوسری طرف روٹی کپڑا اور مکان کا منشور لانے والی بڑی پارٹی عوام کو سڑکوں پر لے آئی ہے آج نہ گیس ہے نہ بجلی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے راجہ فرحت فہیم بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی اصولی سیاست کی وجہ سے لوگ بالخصوص نوجوان جوق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں عوام عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے
Gujar Khan - Raja Farhat Fahim Bhatti of PTI, addressed public in Gujar Khan and told them that the corrupt current gov is leading the nation to brink of disaster.
فرینڈز آف ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام " آپ کا منشور اورنوجوان کا شعور" کے عنوان سے سیمینار
Seminar held by friends of humanity welfare organisation
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ گزشتہ روز فرینڈز آف ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام ایک سیمینار" آپ کا منشور اورنوجوان کا شعور"کے عنوان سے ہومنٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کے تحصیل انچارج ڈاکٹر رضوان شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نایاب خاور ایڈووکیٹ اور پی آر سی پی کے جنرل سیکرٹری محمد فہیم ذوالفقار نے شرکت کی سیمینار کا آغاز تلاوت کلاک پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا جس کے بعد پارٹیوں کے نمائندگان نے اپنا اپنا منشور پیش کیا نایاب خاور نے تعلیمی ایمرجنسی کی بات کی ایم کیو ایم نے صوبائی خود مختاری پر زور دیا جبکہ پی آر سی پی نے نوجوانوں کی بہتر تربیت پر زور دیا شرکائے سیمینار نے نمائندگان سے سوالات کئے جن کے جواب دیے گئے آخر میں ہیومنٹی کے کوارڈی نیٹر عدنان یونس بٹ ایڈووکیٹ نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا
Gujar Khan - A Seminar was held by friends of humanity welfare organisation, who invited all the leaders from political parties to give their views. The party members from PTI, MQM answered the public questions during the seminar.
زرداری، مشرف اور عمران تینوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے۔حکیم امجد نواز جنجوعہ
Zardari, Musaharraf and Imran all part of same gang, Hakeem Amjad N Janjua, Bhatta
بھاٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اسد محمود جنجوعہ)مسلم لیگ (ن) اصولی جماعت ہے۔ جس کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ میاں نواز شریف ہی ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ زرداری، عمران اور مشرف کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے اور ان کا مقصد صرف عوام کو لوٹنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینےئر رہنما حکیم امجد نواز جنجوعہ آف بھاٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کو پاکستان میں لانے کے لئے زرداری اور عمران کا معائدہ ہو چکا ہے اور اس معائدے کے تحت مشر ف پاکستان آکر عمران خان کے ساتھ مل جائیں گے اور اگلے الیکشن میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اس وقت ملک کے واحد انسان ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور وہ اس مشن میں میاں صاحبان کے شانہ بشانہ چلنے کو تیا ر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کوری دولال سے ہمیشہ مسل لیگ(ن) نے کامیابی حاصل کی اور اس دفعہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے مخالف نہیں مگر عوام کے دشمنوں کے مخالف ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر عوام دشمن کی مخالفت کریں گے۔
Bhatta, Gujar Khan - Hakeem Amjad Nawaz Janjua of Bhatta, said in his statement that the public should realise that Zardari, Musahrraf and Imran are part of same group who are making deals with each other and it is about time the public realises that.
 
Kallar Syedan News...
چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ جو شخص کرکٹ کی کپتانی کے دوران اپنی ٹیم کااعتماد حاصل نہ سکا وہ قوم کا اعتماد خاک حاصل کرے گا
Ch Nisar Ali Khan deplores Imran Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ جو شخص کرکٹ کی کپتانی کے دوران اپنی ٹیم کااعتماد حاصل نہ سکا وہ قوم کا اعتماد خاک حاصل کرے گا،عمران خان نے سیاست میں نت نئی قلابازیوں اور اپنے موقف پر ہٹنے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے ،جملہ اپوزیشن پارٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر جلد ہی جمع کرکے ایک آزاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کرانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا،ٹی ایم اے میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ 64سالوں سالوں میں پاکستان میں ہر قسم کی حکومتیں آئیں مگر یہ حکومت جس قدر نااہل ترین اور بدعنوان ترین ہے ،اس کی مثال نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہے لیکنیہہرصورت پانچ سال پورے کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے حالات وواقعات نے حکومت کو اپنی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے جس نے نکلنا ان کے بس کی بات نہیں اور آمدہ الیکشن میں ایک بدترین شکست موجودہ حکمرانوں کی منتظر ہے ۔انھوں نے کہا کہ گومگو کی صورت حال میں چند مداری نما کھلاڑی بھی اقتدار کی کرسی پر مسلط ہونے کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،جو شخص کرکٹ میں اپنی ٹیم کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا وہ قوم کا اعتماد کیسے حاصل کرسکتاہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران نے اپنے دور کرکٹ میں تو بلا شبہ کچھ ریکارڈ بنائے اور توڑے ہیں لیکن سیاست میں انھوں نے نت نئی قلابازیاں کھانے اور اپنے موقف سے ہٹنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے ،عمران خان کی شخصیت اور سیاست تضادات کا مجموعہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مشرف لیگ کے مستردشدہ سیاست دانوں کو ساتھ ملا کر عمران ایسا ہی انقلاب لاناچاہتے ہیں جو مشرف نے اپنے ساڑھے آٹھ سالہ سیاہ دور حکومت میں لایاتھا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لانگ مارچ ہو یا کیری لوگر بل ،این آر او ہو یا سیلز ٹیکس ،ڈی ایچ اے بل ہو یا پھر موجودہ حالات اپوزیشن نے وہی کردار ادا کیا ہے جو پارلیمانی نظام میں اپوزیشن کرسکتی تھی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے بعض اتحادی جن کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے سامنے نہیں بلکہ وہ زرداری کے سامنے جواب دہ ہیں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل ہے جب تک یہ لوگ اپنے ماضی سے شرمندہ ہوکر توبہ نہیں کریں گے حکومت من مانیاں کرتی رہے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف کا کہناتھا کہ جملہ اپوزیشن پارٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک آزاد الیکشن کمیشن کے ذریعے شفاف انتخابات کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھایاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ (ق) لیگ کی زرداری سے محبت میں اقتدار کی تراوت کا بہت اثر ہے جب تک اس محبت میں دراڑ اور اقتدار کی تراوت و حلاوت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ان کے اتحاد مشکل ہے ،جبکہ فنگشنل مسلم لیگ اور ہم خیال سے اتحاد آخری مرحلے میں ہے ۔انھوں نے بغیر نام لئے چودھری شجاعت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیز کے اتحاد کی بات غیر منطقی اور ان ہونی ہے ۔انھوں نے میمو کیس کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں آزاد ہے اور بڑا ہے ،یہ ایک غیر منطقی بحث ہے کہ فلاں ادارہ بڑا ہے ہے اور فلاں اس سے چھوٹا۔انھوں نے کہا کہ میمو کیس سپریم کورٹ لے جانے کو دووجوہات تھیں ایک یہ کہ پارلیمنٹ کے پاس وہ ذرائع اور طریقہ کار نہیں تھاجس سے حقائق تک رسائی ہوسکتی اور دوسرا جہاں حکومت اکثریت میں ہو تو وہ پارلیمنٹ میں اپنی من مانی کرتی ایسی صورت میں ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ تھا اور وہ سپریم کورٹ تھا۔قبل ازیں انھوں نے کارکنوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کئے ۔
Kallar Syedan - Opposition leader Ch Nisar Khan told public in his speech that Imran Khan could not get the confidence of his team mates during his Pakistan captaincy he is unlikely to get the confidence of the nation. 
پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل جنر ل سیکر ٹر ی محمد ا عجا ز بٹ کے صا جز ا د ے جنید ا عجا ز بٹ کی د عو ت و لیمہ
Wallima party of Junaid Butt in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل جنر ل سیکر ٹر ی محمد ا عجا ز بٹ کے صا جز ا د ے جنید ا عجا ز بٹ کی د عو ت و لیمہ سیا سی ا جتما ع میں تبد یل جس میں سا بق ڈ پٹی ا سپیکر حا جی نو ا ز کھو کھر ،مسلم لیگ ق کے مر کز ی نا ئب صد ر محمد نا صر ر ا جہ ،پی پی کے ضلعی صد ر شو کت عبا سی ،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،پی پی پی کے تحصیل صد ر ا جہ قمر مسعو د ،سا بق نا ظمین شیخ حسن ر یا ض ،حا جی غلا م ظہیر ،فضل حسین ،ن لیگ کے تحصیل کو ا ر ڈ ینٹر طا ر ق تا ج ،پی پی کے نصیر ا ختر بھٹی ،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،نو ید مغل ،جا و ید لنگڑ یا ل ،چو ہد ر ی ا کر ا م ،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم سمیت ٹھیکد ا ر مر ز ا منصو ر ،چو ہد ر ی و ا صف علی ا یڈ وو کیٹ سمیت صحا فیو ں معز ز ین علا قہ نے شر کت کی ا و ر جنید ا عجا ز کو ر شتہ ا ز و ا ج سے منسلک ہو نے پر مبا ر کبا د ی ۔
Kallar Syedan - The wedding wallima of Junaid Butt was celebrated in Kallar Syedan, Junaid is son of famous jeweller and PPP gen sec Ijaz Butt, Large number of political figures were at the party in Kallar Syedan.
کلرسیداں کی معلومات گوجر خا ن چوک سے مین بازار، پرانا کنواں ،پوسٹ آفس، گورنمنٹ ہائی سکول ،بیدی محل (باوے ناں محل )تک چوہدری الفت حسین اور جاوید چشتی کے ساتھ سیر کیجئے ویڈیو پانچ حصوں پر مشتمل ہے تین حصے آپ ملاحظہ کر چکے ہیں پارٹ فورسے لطف اٹھائیے
Introduction of Kallar Syedan by Ch Ulffat Hussain and Javed Chishti
 
Please click on the video to watch the documentary
سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کاروائی
Traffic police take action against law breaking motorist in Rawat
روات( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کاروائی ،220 گاڑیوں کے چالان ،ایک لاکھ روپے جرمانہ ،متعدد گاڑیاں بند تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے سرکل انچارج انسپکٹر جنید محسن ،ثاقب ایوب ،محمد ناصر اور وحید خان نے روات کلر روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران زائد کرایہ ،مسافروں سے بدتمیزی ،کم عمر ڈرائیونگ اور کالے شیشے جیسی خلاف ورزی پر سینکڑوں گاڑیوں کے چالان کر کے بھاری جرمانہ کیا جبکہ 20 سے زائد گاڑیوں میں لگے غیر قانونی پریشر ہارن بھی اتار لئیے گئے ۔
Rawat - Over 220 motorist were handed fines for breaking traffic rules and regulations in Rawat. One lakh rupee was deposited in gov funds from the fines.
موجودہ بحرانوں سے پاکستان کو صرف تحریکِ انصاف ہی نکال سکتی ہے,موجودہ بحرانوں سے پاکستان کو صرف تحریکِ انصاف ہی نکال سکتی ہے۔نواز شریف زرداری کی باری ختم ہوچکی ہے آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے ,امیدوار راجہ خرم نواز
Tahreek e insaaf can only lead country in to the future, Raja Khurram Nawaz
( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)موجودہ بحرانوں سے پاکستان کو صرف تحریکِ انصاف ہی نکال سکتی ہے۔نواز شریف زرداری کی باری ختم ہوچکی ہے آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے ,امیدوار راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کے اندر تبدیلی لا سکتی ہے ۔عمران خان کے نظریات ان کی سوچ پاکستان کے لوگوں کے مسائل کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے ہیں اس لیے پاکستان کے مسائل کا واحد حل صرف اور صرف عمران خان ہی ہے۔پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام موجودہ حکمرانوں کی گندی سیاست سے تنگ آچکے ہیں صدر آصف علی زرداری، یوسف رضاگیلانی اور دیگر حکمرانوں نے عوام کو بے روزگاری، مہنگائی کے سواء کچھ نہیں دیا۔ ملک کے اندر آئے روز بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ مہنگائی میں اضافہ،بم دھماکے غربت یہ سب موجودہ حکمرانوں کی مہربانیاں ہیں اب عوام پاکستان کے اندر تبدیلی چاہتے ہیں آنے والا دور پاکستان تحریکِ انصاف کا ہو گاان خیالات کا اظہار راجہ خرم نواز نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین، کارکنان اور اخباری نمائندوں سے ملاقات میں کیااس موقع پر علاقہ کے معززین نے راجہ خرم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مکمل ساتھ دینے کا یقین دلایا۔
Rawalpindi - Raja Khurram Nawaz , PTI Candidate for NA49 speaking to media said that the PTI is the only party to lead the country in to the future and make changes.
Kahuta / Kotli Sattian News...
کہوٹہ میں عیدمیلادالنبیؐ شیان شان طریقے سے منایا جائے گا شہر بھر کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔
Kahuta to be decorated on arrival of eid millad un Nabi celebrations
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)کہوٹہ میں عیدمیلادالنبیؐ شیان شان طریقے سے منایا جائے گا شہر بھر کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔ جلوس مقررہ راستوں سے گذرتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا علماء کرام خطاب فرمائیں گے اور نعت خوانی ہوگی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں جشن عیدمیلاالنبیؐ کے سلسلہ میں ایک اجلاس زیر صدارت سید زبیر حسین شاہ منعقد ہوا جس میں علامہ ادریس ہاشمی،علامہ محمد افضل رضوی، علامہ صوبیدار فضل کریم، علامہ آصف القادری، صاحبزادہ زاہد محبوب صابری، علامہ عبدالمجید نقشبندی، علامہ نصیر الدین بابر، علامہ رضوان بیگ، حافظ محمد الیاس، علامہ آفتا ب و دیگر علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں جشن عید میلادالنبی ؐ شیان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی اور پیر پگارا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
Kahuta - Eid Millad un Nabi celebrations have been organised , the rally will be taken out in supervision of Syed Zubair Hussain, the rally will arrive at Jammia Masjid, the Khauta bazaar will be decorated during the religious celebrations.
نظام کی تبدیلی کی خاطر اس وقت پوری قوم عمران خان کو ایک مسیحا کے طورپر دیکھ رہی ہے ,راجہ طارق محبوب کیانی
Nation looking forward to Imran Kahn for change, Raja Tariq Mahboob Kiyani, Kotli Sattian
کوٹلی ستیاں  (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)) نظام کی تبدیلی کی خاطر اس وقت پوری قوم عمران خان کو ایک مسیحا کے طورپر دیکھ رہی ہے ۔ ہمار ا سیاسی نہیں بلکہ ملی فریضہ ہے کہ تحریک انصاف کا ساتھ دیکر ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کریں تحریک انصاف نعروں سے نہیں عملی طور پر ملک تبدیلی لائے گی ضلعی ناظم کی حیثیت سے 4سال راولپنڈی ضلع کے عوام کی خدمت کی ہے مگر کبھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی اسلا م آباد سے 40کلو میٹر کے فاصلہ پر کوٹلی ستیاں موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث پسماندہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی ناظم و کنونیئر تحریک انصاف ضلعی رابطہ کمیٹی راجہ طارق محبوب کیانی نے کوٹلی ستیاں مین ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ترمیم پاس کروانے سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا راولپنڈی میں کروڑوں روپے کا غیر ضروری فلائی اوور تعمیر کیا جارہا ہے عوام کی نظریاتی سیاست کو چھوڑ کر ووٹ کا درست استعمال کر کے کرپٹ نظام کو ختم کرنا ہوگا۔تحریک انصاف شمالی پنجاب کے آرگنائزز پرفیسر صداقت علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک شخص نہیں بلکہ تبدیلی کا بام ہے عوام کی مایوسی دور کرنا تحریک انصاف سے منشور کا اہم حصہ ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے ا۔ اس موقعہ پر انہوں نے سابق ناظم میجر (ر) لطاسب ستی کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک کا منشور ملک سے کرپشن ، نا انصافی اور بیروزگاری کو ختم کر کے دم لیں گے وزراء کی کالونیاں ختم کر کے ان مین کالج اور سکول بنائیں گے۔ حضرت عمرؓ کے دور کو سامنے رکھ کر ملکی نظام چلانا عوام سے ہمارا وعدہ ہے ۔تقریب سے میجر (ر) لطاسب ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوٹلی ستیاں کو نمائندگی کا حق دیا جائے عوام دونوں پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور تحریک انصاف کو عوام تیسری قوت کے طور پر ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں دیگر مقررین میں، راجہ محمد اکرم ستی، فہیم ستی آرگنائزز حلقہ پی پی ون ڈاکٹر فیاض ، نوید اقبال ستی ، کامران ستی ، سفارش ستی ،واصم ستی، ابرار ستی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے PTIکے قائد عمران خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سابق ناظم بھتیاں میجر (ر) لطاسب ستی نے سابق کونسلروں حاجی گل انداز، صوبیدار(ر) محمد تاج ، محمد صابر ، صوبیدار مشتاق ، نمبر دار راجہ حنیف اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔یو سی ملوٹ ستیاں محمد اکرم ستی یوسی و گہل سے راجہ مہربان سابق کونسلر ، یو سی دھیر کوٹ ستیاں سے کونسلر سابق مشتاق ستی ، سابق کونسلر افتخار ستی ، منور ستی ، صبیر ستی ، انجم کبیر ستی ، وگہل سے نوید اقبال ستی صدر پی پی پی تحصیل چو آسیدن شاہ ضلع چکوال یو سی درنوئیاں سے شاہین ستی ، سانٹھ سرولہ سے حاجی اشراف ستی ، سفارش ستی اور دیگر درجنوں افراد نے ملکی نظام کی تبدیلی کی خاطر پاکستان تحریک انصاف مین شمولیت کا اعلان کیا تحریک انصاف حلقہ پی پی ون کے ڈپٹی آرگنائزر یاسرمحمو د ستی نے خطاب میں نئے شامل ہونے والے سینکڑوں افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی اب کوٹلی ستیاں سے کشمیر میں داخل ہو چکا ہے اور عوام
جو ق در جوق اس میں شامل ہونا اعزاز سمجھتے ہیں تحریک انصاف میں نئی شمولیت کرنے والے اکثریت لوگ سابقہ مسلم لیگی اور پیپلز پارٹی کے تھے۔
Kotli Sattian - Raja Tariq Mahboob who was addressing public in Kotli Sattian told the public, that all the Pakistan nation is looking forward to Imran Khan for change, he also alleged that the corrupt politicians will never look after the poor.
District Mirpur News ....
النور و یلفےئر ٹرسٹ چکسواری کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس حاجی محمد امین افسر بانی چیئرمین کی صدارت میں منعقد ہوا
Al Noor welfare trust hold meeting in Chaksawari
چکسواری( نمائندہ پوڑٹھوارڈاٹ کوم) النور و یلفےئر ٹرسٹ چکسواری کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس حاجی محمد امین افسر بانی چیئرمین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں النور ویلفئیر ٹرسٹ کے پراجیکٹ صفہ ماڈل کالج و ہاسٹل کی زیر تعمیر عمارت کی تکمیل کے لیے پچاس لاکھ روپے کے فنڈ ز اکٹھے کرنے کے لیے مجوزہ چیریٹی واک کے بارے میں تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔ حتمی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ٹرسٹ کا چیریٹی واک کے حوالے سے دوسرا اجلاس چند روز بعد طلب کیا جائے گا۔اجلاس میں ٹرسٹ کے عہدیداروں مولانا عبدالغفور، باوا محمد یونس، حاجی چوہدری محمد یونس، حاجی چوہدری تاسب حسین، حاجی رحمت علی،چوہدری نثار حسین، چوہدری خوشنود علی، چوہدری افتخار حسین، محمد طارق بٹ، چوہدری ریاست علی ، حبیب الرحمن ، رقیب رضااور ٹرسٹ کے میڈیا ایڈوائزر اے ڈی چوہدری نے شرکت کی۔
Chaksawari - The Alnoor welfare trust held a meeting in Chaksawari under the supervision of Haji Amin, The members were told that 50 lkh rupees were collected for the construction work at Saffa model college and hostel.
 
چوہدری خالد حسین آف میراہ کلیال کو چکسواری میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے
Public demand for appointment of Ch Khalid Hussain of Maira Kalyal
چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پیپلز پارٹی حلقہ 2کے راہنماؤں چوہدری مشتاق احمد ،چوہدری گلزرین،چوہدری اقبال ،چوہدری ذولقرنین،منیر صابر چوہدری،صوفی نذر حسین،حاجی نذیر حسین پاشا آف سسرال و دیگر نے کہا ہے کی چوہدری خالد حسین آف میراہ کلیال کو چکسواری میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری خالد حسین کی پیپلز پارٹی کے لیے بے پناء خدمات ہیں اور ان کے ایڈمنسٹریٹر بننے سے چکسواری میں ایک نئے دور آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری خالد حسین ایک با صلاحیت، درد دل رکھنے والے اور ایماندار شخص ہیں اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن ہیں ان کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے کارکنو ں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ چوہدری خالد حسین کو میونسپل کمیٹی چکسواری کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے ۔اور کارکنوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔
 پیپلز پارٹی حلقہ 2 کے مرکزی راہنما چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری گلزرین، حاجی محمد اعظم،چوہدری محمد اقبال ،چوہدری وقار احمد ، نوید نذر، منیر صابر چوہدری آف سسرال و دیگر نے چکسواری پریس کلب کی نو منتخب باڈی صدر یاسر ممتاز چوہدری،سینئر نائب صدر افراز محمود راجہ،نائب صدر محمد تاج جالب، عابد حسین مرزا،سیکریٹری جنرل عنصر محمود غزالی، سیکریٹری مالیات ڈاکٹر عبدالخالق،سیکریٹری نشرواشاعت زاہد نور کو دلی مبارکابد پیش کی ہے اور امید کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران چکسواری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار اداء کریں گے۔
Chaksawari - PP2 Constituency workers have demanded that Ch Khalid Hussain of village Maira Kalyal should be appointed as administrator of municipal committee, Chaksawari.
پاکستان میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرشعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ
We will not let any conspiracy against democracy, Nabila Ayub
چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرشعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستان میں جمہوریت کی خاطرپیپلزپارٹی کے قائدین نے جانوں نذرانے پیش کیے۔آمرسے معاہدہ کرکے ملک سے بھاگنے والے آمریت کی راہ ہموارکررہے ہیں ۔جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کومنہ کی کھانا پڑے گی ۔سیدیوسف رضاگیلانی وزیراعظم پاکستان نے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوکراعلیٰ مثال پیش کی ۔عدلیہ کی آزادی کے لیے پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جانوں کی قربانی دی۔پیپلزپارٹی عدالتوں پرحملے نہیں بلکہ عدالتوں کااحترام کرتی ہے ۔پیپلزپارٹی نے کبھی عدالتوں سے لڑائی نہیں کی۔اداروں کے ٹکراؤکی سازشیں کرنے والوں کومایوسی ہوگی ۔وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرے گی ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادخطہ میں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازکردیا۔شہیدذوالفقارعلی بھٹوشہیدبے نظیربھٹوکے نظریات افکارپرعمل پیراچودھری عبدالمجیدویراعظم آزادکشمیرنے عوام کی فلاح بہبودکے لیے میگاپراجیکٹس کاآغازکردیا۔انھوں نے کہا کہ صوابدیدی عہدوں پرنظریاتی کارکنان کوتعینات کیاجارہاہے
Chaksawari - PPP Women sec for Azaad Kashmir, Nabila advocate has condemned the conspires against the democratic led PPP government, She said theses are the same oppostion leaders who fled the country after making deals with dictator.
UK News...
راچڈیل برطانیہ کے ہمایوں اشرف کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل کی سزا سنائی گئی
 graduate jailed for keeping machine guns for gangsters in Rochdale, UK
Rochdale, UK - A deadly sub-machine gun was seized from a former high-flying graduate who was looking after it for gangsters. Humayun Ashraf was caught with the Vigernon M2 9mm after cops swooped on his Audi A3.

The 31-year-old computer whizz, of Marigold Street, Rochdale, has a masters degree in business and once enjoyed well-paid jobs at the Royal Bank of Scotland and a Canary Wharf investment company.

But when a business he set up failed he was left owing thousands to underworld financiers who pressured him into hiding the gun.

Ashraf has now been jailed for five-and-a-half years at Manchester Crown Court after he admitted possessing a prohibited weapon, driving while disqualified, driving with no insurance and breaching a suspended sentence passed for dangerous driving.
راچڈیل برطانیہ  نمایندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔ راچڈیل کے ہمایوں اشرف کو ایک گینگسٹر کے لئے اپنی کار میں سب مشین گن رکھنے کے الزام میں ساڑھے پانچ سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔اکتی سالہ کمپیوٹر ماسٹر لندن میں ایک عمدہ جاب سر انجام دے رہاتھا مگر جب اس کا پنا بزنس ہی تلپٹ ہو گیا تو ایک انڈرورلڈ کے کے فائنانسر کے پریشر میں آکر اس کی گن کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کی مگر پکڑا گیا۔
بلیک برن برطانیہ میں چھبیس سالہ ضمیر اقبال کو ایک ٹین ایجر کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں جیل کی سزا کا سامنا
Taxi driver Zameer Iqbal faces jail sentence for sex attack in Blackburn
Blackburn, UK - Zameer Iqbal, taxi driver who sexually assaulted a teenage passenger who fell asleep in the back of his cab has been told he will be jailed. Zameer Arshad, 26, drove the teenager to a house in Accrington and ordered her to go upstairs where he sexually assaulted her.

Speaking in court the victim said she had been ‘stupidly drunk’ on the night of the attack. Arshad admitted having sexual contact with the victim but claimed it had been consensual. But he was found guilty of sexual assault by a unanimous jury.

The victim told Burnley Crown Court that she had woken up in the taxi outside an empty house with Arshad and another man. She said that she was then ordered to go upstairs to an empty room with a single bed and asked for sex by Arshad.

When she resisted he sexually assaulted her. She tried to escape but found the front door was locked. After the attack the teenage girl was dropped off in the street by Arshad. She then recognised a man who allowed her to sleep in his car overnight. Arshad was remanded in custody for sentencing.

The other man has never been traced by police. Prosecutor J Rodikis told the court that Arshad picked up the girl . The teenager told the court she had been sick, was stumbling around and described herself as being ‘unbelievably out of it’.
Arshad has now been placed on the sex offenders register and was remanded in custody for sentencing on Friday, February 10. Judge Beverley Lunt said: "The sentence will be one of imprisonment and he will be placed on the sex offenders register
بلیک برن برطانیہ  نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔ٹیکسی ڈرائیور چھبیس سالہ ضمیر اقبال کو جنسی زیادتیکے لازم میں جیل کی سزا کا سامان ہے پولیس کےمطابق ضمیر اقبال نے ایک ٹین ایجر کو نشے کی حالت میں اٹھایا مگر اسے اس کے گھر پر چھوڑنے کی بجائے ایک اور جگہ لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ضمیر اقبال کے بیان کے مطابق اس فعل میں لڑکی کی مرضی بھی شامل تھی مگر عدالت کا کہنا ہے کہ ضمیر اقبال کو اس جرم پر جیل کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جرمنی کے دورہ سے واپسی پر لندن ایر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں اس موقع پر
مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل ‘مسلم لیگی رہنما ملک مظہرعلی خان‘راجہ سجاد حسین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
PML-N Members of Pothwari community at London Heathrow airport on departure of Mian Shabaz Sharif
 
 
Sports News...
سن2000ء بیل دوڑ کی جھلکیاں میلہ موہڑہ نگڑیال جس میں کشمیر سے بھی بیلوں نے دوڑ میں حصہ لیا
Bull races in Morra Nagrial on vintage 2000 mela
 
 
آج صبح 9بجے تحصیل کلرسیداں میں پنجاب سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب
Sports festival kicks off in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔آج صبح 9بجے تحصیل کلرسیداں میں پنجاب سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہورہی ہے،جس میں تحصیل بھر سے معززین علاقہ ،سماجی شخصیات،محکموں کے سربراہان،کھلاڑی اور کسان شرکت کریں گے ۔کھیلوں میں کرکٹ ٹیپ بال میں 97ٹیمیں،ہاکی 5ٹیمیں،فٹ بال 46ٹیمیں،والی بال 97ٹیمیں،بیڈمنٹن 150کھلاڑی،اتھلیٹکس 180کھلاڑی جبکہ کبڈی میں 19ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔انتہائی رنگا رنگ تقریب سپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں صبح 9بجے شروع ہوگی جس کی مہمان خصوصی سارک گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہونہار کھلاڑی سارہ ناصر ہوں گی جبکہ تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تسنیم علی خان کریں گے ۔تقریب کی میزبانی یونین کونسل کلرسیداں کے سیکرٹری مظفر اقبال بیگ کریں گے جبکہ خصوصی انتظامات کے لئے مسلم لیگ(ن) تحصیل کلرسیداں کے رہنماؤں شیخ عبدالقدوس،شیخ حسن ریاض،حاجی غلام ربانی اور دیگر انتظامیہ سے شانہ بشانہ کام کریں گے۔
Kallar Syedan, The Punjab Sports festival commenced in Kallar Syedan at 9am this morning, Teams from around the tehsil will take part in the tournament.
موہڑہ پھپھڑہ میں بیل دوڑ کاانعقاد کیا گیا ہے تمام خواہش مند بیل مالکان کو شرکت کی دعوت
Owners of bulls invited to take part in Phapra mela
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ چیئرمین ملک فیض احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پوٹھوہار کی ثقافت کے پیش نظر مورخہ 3فروری بروز جمعہ بمقام موہڑہ پھپھڑہ میں بیل دوڑ کاانعقاد کیا گیا ہے تمام خواہش مند بیل مالکان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جیتنے والوں کو خصوصی انعامات دیئے جائیں گے
Gujar Khan - Bull races will be held at Mohra Phapra on 3rd February, Chairman Malik Fayaz Ahmed has requested bull owners to come and take part in the bull races.
Showbiz News...
ثاقب زمان ساقی کی کلر سیداں میں براے راست پرفارمنس،، کودر گیا او وعدہ
Performance of singer  Saqib Zaman Saqi in Kallar Syedan
 
Your comments
Name: Kallar Syedan, Choa Khalsa, Bewal

Email Address: rajatalha7@yahoo.com

Comments: ALLAH (CH M ASLAM) KO JANNAT MAY ALA JAGA ANAYAT FARMAY ORR UN K TAMAM SAGHIRA KABHIRA GHUNA MAAF FARMA.......... INNA LILAHY WA INNA ILAHY RAJIOUN
 
Name: Sajid Hussain. Nala Musalmana/Doberan Kalan - Maidenhead UK

Email Address: Sajh786@gmail.com

Comments: Assalam u Alaikum to Ch Ulffat Sahib & Javed Chishti Sahib;; We're always looking for great people who serve for Great Nation; there are no doubts about you are one of them; your effort to showing us pothwar villages and fastest growing city like Dist Kallar Syedan. What I have seen in the last three parts Kallar Syedan documentary, I have not seen many places before even though I lived Nala Musalmana/Doberan Kalan and so many time to kallar Syedan, I am sure so many other brother/Sisters enjoyed to visit Kallar Syedan while they are sitting in drawing room. Once again big thanks to Ch Ulfatt & javed Chisti and one request please uplode Doberan Kallan Shaher Vidio. Please keep doing the good things that you are doing for Pothwari community!!!
 
Name: azmat village tota

Email Address: azmat_ali2003@yahoo.com

Comments: mea dubai mea hotta hon jab kbi mea apni pothwar ki vedio dakta hon too mojey apney village yaad aa jatta hy.tanks
Name: tahir m villege pakka khan pur / UK

Email Address: tahir98@hotmail.co.uk

Comments: i think best of photwar news site
Name: yasir khurshid,[europe spain]dhok kaniat anchoa

Email Address: samir.yasir@live.com

Comments: salaam javeed chishti sahib aur ch ulfat janab bahoot khushi hoi app ney kaller syedan dekhaya muj jesey hazaron log hein jo 8,10 saal sey apny mlq sey door hein jab ham apney mulq aur khass tor par apny ilaqy ko dekhty hein to jo khushi hamein hoti hay wo khushi sirf pardesi hi biyan kar sakta hay khear app ki bahoot bahoot maher bani aur javeed sahib mein app sey phone par bat karna chahta hoon likin app ka no nahee hay mery pas kiya app muj ko apna no dena pasand kro ghey agher apna mob no dena howa to is mob no par sms kar dena janab yeh mera mob no hay 0034632340115,0034634124209,0034634242611 ,yeh 3 mery mob no hein app kisi aik par sms kar dena apna no ,mera taluq sar suba shah k dhook kaniat sey hay
Picture of the day
Beautiful Rattala Masjid
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us/a> Contact us Pothwar