| Sunday 22nd January 2012 |
|
Safar ul Muzzaffar 27th, 1433 A H |
![]() |
||
| Previous day News >>>>>>> | Website Phone 0044-7763249391 email pothwar@yahoo.co.uk | |
| کوونٹری، برطانیہ کے سابق لارڈ مئیر شبیر احمد کے بھائی کو کلر سیداں میں گیارہ لاکھ روپوں سے محروم کردیا گیا | ||
![]() |
||
| Ex Lord Mayor, Coventry, Shabbir Ahmed's brother robbed of 11 lakh rupees on gun point in Kallar Syedan | ||
![]() |
||
| کاونٹری،(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سرصوبہ شاہ بازار میں دِن یہاڑے رقم چھین لینے کی واردات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔ واردات کا شکار ہونے والے مدعی حبیب الرحمٰن کا تعلق انگلینڈ کے شہر کاونٹری سے بتایا گیا ہے اور وہ کاونٹری کے سابق لارڈ میر شبیر احمد کا بڑا بھائی بھی ہے۔مدعی کا بنیادی تعلق دوبیرن کلاں کے قریبی علاقے سہر سے بتایا جاتا ہے۔مدعی کے خاندان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مدعی سرصوبہ شاہ کے سابق سکول ماسٹر محمد افسر منہاس آف منیاندہ کابرادر نسبتی اور کزن بھی ہے۔مدعی حبیب الرحمٰن نے کلر سیداں میں بھی رہائش گاہ بنائی ہوئی ہے۔ دِن دیہاڑے بھرے بازار میں اتنی بڑی واردات پر علاقہ کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ہانگ کانگ۔ ۔مڈل ایسٹ۔چین۔ سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے نمائندگان سے رابطہ کر کے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ | ||
|
Coventry, UK -
Habib Ur Rehman who was robbed of 11 lakh rupees on gun point in
Sir sooba shah, is elder brother of Shabbir Ahmed who was ex
Lord Mayor of Coventry in UK (pictured above). Habib Ur Rehman had made deal to buy land, but when he was on his way to register land he was robbed on gun point from the very person who selling him the land. The person who has been accused of gun point robbery is Mohassan Ul Haq Bhatti of Mohra Dhayal in Kallar Syedan. The armed robbery has raised concern amongst pothwari community living abroad. |
||
| بے حیائی اور فحاشی کے خلاف تنظیم اسلامی گوجرخان کی جی ٹی روڈ پر ریلی | ||
![]() |
||
![]() |
||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ بے حیائی اور فحاشی کے خلاف تنظیم اسلامی جی ٹی روڈ پر ریلی جامع مسجد العابد سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہوئی چوک گوجرخان میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاروق حسین امیر تنظیم اسلامی، محمد نعمان، راجہ احمد بلال نے کہا کہ جب تک ہم توبہ کر کے اپنے گھر سے اسلامی معاشرت کا آغاز نہیں کرتے اس وقت تک بے حیائی کو روکنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ مخلوط تعلیمی اداروں اور کیبل انٹرنیٹ اور موبائل سروسز ہمارے معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں جن کی اصلاح کرنا نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جب تک نظام خلافت قائم نہیں ہوتا اس وقت تک بے حیائی کو فروغ دینے والے حکمران شیطان کی غلامی کرتے رہیں گے | ||
| Jammat e Islami take out rally against obscenity in Gujar Khan | ||
| Gujar Khan - The Jammat e Islami had taken out a rally after namaz e jumma on GT road to protest at growing obscene material shon on cable and internet, concern was also shown on misuse of mobile phone. | ||
| عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا ‘ مقتول مرزا عبدالرزاق کالا کے فرزند مرزا واجد رزاق کا بیان | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ مقتول مرزا عبدالرزاق کے فرزند مرزا واجد رزاق نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے ان کے والد نے اپنی زندگی میں ہی اپنے دشمنوں سے آگاہ کر دیا تھا ایک عالم دین مختاررضوی نے پریس کانفرنس میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی پر الزام لگا کر معاملے کو نیا رخ دینے کی بھونڈی کوشش کی ہے عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔ | ||
| We will accept court ruling, Mirza Wajid Razaq, Sasral | ||
| Sasral, Gujar Khan - Mirza Wajid Razaq son of murdered Chairman Kala ahs vowed to take the men who murdered to face the justice and will accept the court ruling when it happens. In a twist religious scholar Mukhtar Rizvi has pointed at MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti for the murder of Chairman Kala. | ||
| پرانے رتیال کے مشہور مقدمہ میں نامزد ملزم جمیل احمد عرف کھانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور | ||
|
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر
ملک۔ علاقہ مجسٹریٹ ملک عمران یعقوب کی عدالت نے تھانہ
گوجرخان میں پرانے رتیال کے مشہور مقدمہ میں نامزد ملزم جمیل احمد
عرف کھانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ملزم کی
طرف سے پیروی راجہ عمرفاروق طالب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی محمد
رزاق ولد سجاول خان سکنہ سہالہ منہاس نے تحریری درخواست تھانہ
گوجرخان میں دی کہ اس کے گھر کے اندر جمیل احمد عرف کھانی وغیرہ
مسلح ہو کر داخل ہوئے اور اس کو اور اس کے دیگر اہل خانہ کو زود
وکوب کیا اور ہوائی فائرنگ کی جس پر تھانہ گوجرخان میں 10-12-11کو
مقدمہ درج ہوا ملز م کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے راجہ عمر فاروق
طالب ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بدنیتی کی بنا پر مقدمہ درج
رجسٹر کیا گیا ہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی
درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی اور 50ہزار کا مچلکہ
ضمانت جمع کرانے کا حکم صادر فرمایا |
||
| Jamil Ahmed of Purana Ratiyal bailed | ||
| Gujar Khan - M Razaq of Sihala had registered police case against Jamil Ahmed of Purana Ratiyal for entering his residence and opening fire, The magistrate after the hearing decided to release Jamil on bail. | ||
| Social and political news ... | ||
![]() |
||
| Gujar Khan News... | ||
| نظام کی تبدیلی سے ہی ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف ہیلتھ کیئر افتتاحی تقریب سے شرکاء کا خطاب | ||
| Poltical system in need of change, Tahreek ee insaaf, Gujar | ||
![]() |
||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اقتدارکو طول دینے کیلئے تعمیر و ترقی کے جھوٹے دعوے کیے درحقیقت عوام کے حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے عوام حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں اب نظام کی تبدیلی سے ہی ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے تحریک انصاف کا منشور اپنے وطن عزیز کی بقا و سلامتی سے مربوط ہے گوجرخان میں مفلس اور غریب افراد کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انصاف ہیلتھ کیئر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں ایک چھت کے نیچے تمام ٹیسٹ ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ سپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات کئے جائیں جارہے ہیں ان خیالات کااظہار راجہ فرحت فہیم بھٹی، چوہدری محمد عظیم ، چوہدری جاوید کوثر، راجہ سرمد،سلطان نعیم کیانی، سائیں فاروق، چوہدری عابد ایڈووکیٹ ،معراج گل اور نایا ب خاور نے گزشتہ روز انصاف ہیلتھ کیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہرکیانی نے بطور خاص شرکت کی جبکہ تقریب میں ملک خالد مظہر، خالد جاوید آہیر،ڈارتحریک انصاف برطانیہ کے رہنما عمران ڈار چوہدری راشد، چوہدری فدا حسین سمیت اہلیان علاقہ اور تحریک انصاف کے کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل راجہ نعیم مجید نے باقاعدہ فیتا کاٹ کر ڈسپنسری کا افتتاح کیا مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے حکومت ناقص پالیسیوں سے ملک کو مزید تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے آج گیس بجلی کی بندش سے انڈسٹری بند پڑی ہے اور بیروزگاری کے سبب غریب مزدور دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن خوشحالی کے نعرے لگا کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی خیر خواہی کی ضامن ہے جو ایسا منشور لے کر آئی ہے جن پر چل کر پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی لوگوں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر انقلاب لائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی زندگی عوام کیلئے وقف کر رکھی ہے اور انہوں نے اپنے لوگوں کیلئے ایک بڑا ہسپتال قائم کیا جو انسانی خدمت کی زندہ مثال ہے اس کی تقلید کرتے ہوئے ہر سطح پر عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی | ||
| ریاستی اداروں کے اختیارات کا تعین آئینی طور پر ہو چکا ہے ان کے درمیان تصادم ملکی مفاد کے منافی ہے‘ راجہ امیر اکبر ایڈووکیٹ | ||
| Prime Minister appearing at Supreme court appaluded, Raja Amir Akbar adv | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ بارایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدر راجہ امیر اکبر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی اداروں کے اختیارات کا تعین آئینی طور پر ہو چکا ہے ان کے درمیان تصادم ملکی مفاد کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر عدالت کی آئینی حیثیت اور اتھارٹی کو تسلیم کیا جو خوش آئند ہے سپریم کورٹ نے ان کو اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے موقع دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئین نے صدر کو استثناء دے رکھی ہے اس لئے انہوں نے خط نہیں لکھا ان کا موقف قابل غور ہے کہ کیا انہوں نے اپنے مشیروں کے مشورے پر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 248کی روشنی میں صدر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے اس لئے انہوں نے سوئس کورٹس کو خط تحریر نہیں کیا اب اس پر غور کرنا عدالت کے اختیار میں ہے دوسری بات صدر کے استثناء کے متعلق ہے اس کا فیصلہ بھی سپریم کورت ہی کرنے کی مجاز ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس آئینی مسئلہ کو حل کیا جائے تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا | ||
| گوجرخان کے کارکنوں کی آواز سید نور حسین شاہ کو سینٹ ٹکٹ جاری کیا جائے‘ پی پی پی گوجرخان | ||
| Syed Noor Hussain Shah should be given senate seat, PPP Gujar Khan | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سیکرٹری جنرل پی پی پی راجہ عمران کامی ، سینئر نائب صدر خاقان بابر کیانی، بلاول بھٹو فورس صوبہ پنجاب کے صدر راجہ خاور اقبال، بلاول بھٹو فورس تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ صدام حسین ، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان آزاد کشمیر کے صدر محمد کبیر جنجوعہ ، پی وائی اور تحصیل گوجرخان کے نائب صدر راجہ ظفر اقبا؛ ، نائب صدر سٹی رب نواز راجہ، پی پی پی تحصل گوجرخان کے سینئر نائب صدر چوہدری عامر خورشید ، راجہ ادریس اختر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ، چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور سے پر زور مطالبہ کیا کہ پی پی پی ضلع راولپنڈی کے سابق سیکرٹری جنرل تحصیل گوجرخان کے کارکنوں کی آواز سید نور حسین شاہ کو سینٹ ٹکٹ جاری کیا جائے سید نور حسین شاہ نے ہر دور میں پارٹی پرچم کو بلند رکھا انہوں نے پارٹی کیلئے جیلیں کاٹیں، ماریں کھائی مگر ان کے مشن کو کوئی رکاوٹ نہ آئی سید نور حسین شاہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان رہنماؤں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے پرزور مطالبہ کیا کہ سید نور حسین شاہ کو سینٹ ٹکٹ دیکگر ثابت کریں کہ پیپلز پارٹی غریبوں ، مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے | ||
| گوجرخان ‘ جماعت پنجم و ہشتم کے طلبہ کو رولنمبر سلپس نہ ملنے کی صورت میں اے ای او ظفر اقبال غوثی سے رابطہ کی ہدایت | ||
| Class 5/6 not given roll number slips in Gujar Khan | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ اے ای او ظفر اقبال کے اعلامیہ کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات کے دوران رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہیں تو وہ فوراً گورنمنٹ بوائز سکول نمبر2حیاتسر روڈمیں ان سے رابطہ کریں | ||
| ٹی ایم اے کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ‘ مرکزی انجمن تاجران | ||
| Traders challenge TMA, Gujar Khan over increase on tax | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ ٹی ایم اے کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا مرکزی انجمن تاجران نے ٹی ایم اے کے اس فیصلہ کو مسترد کرنے کا اعلان کر دیا مرکزی انجمن تاجران کے بانی حاجی چوہدری محمد اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز ٹی ایم اے کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے ٹیکسوں کے ممکنہ اضافہ پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور تحریری سفارشات پیش کیں تاجروں نے کہا کہ وہ ٹی ایم اے کو کسی صورت اضافی ٹیکس ادا نہیں کریں گے وفد میں حاجی محمد اصغر قریشی، حاجی عمردراز، شہزادہ خان، راجہ محمد جواد، حاجی اکرم صراف اور چوہدری رفیق شامل تھے | ||
| مختلف حادثات میں 2افراد زخمی ‘ ایک کی حالت تشویشناک | ||
| Two injured in traffic accident in Guliana, Gujar Khan | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ مختلف حادثات میں 2افراد زخمی، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پہلے حادثے میں ثاقب محمود پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے حادثے میں نوید اقبال ولد محمود حسین ساکن باؤلیال گلیانہ روڈ پر پیدل گوجرخان کی طرف آرہا تھا کہ ایک تیز رفتار رکشہ کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا | ||
| چیئرمین عبدالرزاق قتل کیس میں علامہ مختار رضوی کو ملوث کرنے پر جے یو پی کی شدیدالفاظ میں مذمت | ||
| G U P Condemns allegations of murder of Chairman Kala on Allama Mukhtar Rizvi | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عامروزیر ملک۔ جمعیت علمائے پاکستان حلقہ پی پی 4کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت حافظ عبدالقدوس منعقد ہوا اجلاس میں مقامی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی ایماء پر چیئرمین عبدالرزاق قتل کیس میں ممتاز عالم دین علامہ مختار رضوی کو ملوث کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر اپنے مخصوص مفادات کی خاطر اس قتل میں بے گناہوں کوملوث کر رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم پی اے شوکت بھٹی اور مقامی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو قتل جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث کرنے کی پالیسی ترک کریں ایم پی اے مقتول عبدالرزاق کے قتل کو سیاسی رنگ نہ دیں مقررین نے کہا کہ علامہ مختار رضوی کا اس قتل سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا اجلاس میں راجہ فاروق اعظم راجہ محمد رزاق صاحبزادہ اخلاق جلالی راجہ علی اصغر غلام حسین اور راجہ محمد مشتاق نے بطور خاص شرکت کی | ||
| روات پولیس نے جی ٹی روڈ پر دوران ناکہ بندی بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ایک ملزم گرفتار | ||
| Large quantity of alcohol ceased on gt road, Rawat | ||
| روات(عقیل چوہدری نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات پولیس نے جی ٹی روڈ پر دوران ناکہ بندی بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ،1250 بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر ملک یوسف نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر روات جی ٹی روڈ پر دوران ناکہ بندی لاہور سے روات کی طرف آنیوالی کرولا کار نمبری ایف ڈی ڈبلیو 8910 کو روک کر دوران تلاشی 1250 بوتل شراب برآمد کرکے سرغنہ نثار علی ولد سردار علی سکنہ ڈھوک علی اکبر صادق آباد کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ عبدالغفار ولد اللہ دتہٰ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کے مطابق منشیات قریبی علاقوں میں سپلائی کیلئے لائی جا رہی تھی تاہم ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ | ||
| پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اس کو گرانا اتنا آسان نہیں , صدر یونین کونسل سوئیں چیمیاں راجہ حاجی طارق | ||
| PPP Will coming election, Raja Haji Tariq, Sui Cheemian | ||
![]() |
||
|
جسوالہ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
عزیزالرحمان چوہدری سے۔۔ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت
ہے اس کو گرانا اتنا آسان نہیں پہلے کی طرح آئندہ الیکشن میں بھی
اپنے قائد پرویز اشرف اور طارق کیانی کو کامیاب کروایں گے،صدر
یونین کونسل سوئیں چیمیاں راجہ حاجی طارق عرف کمانڈرآف جسوالہ کی
صحافیوں سے خصوصی بات چیت تفصیلات کے مطابق گجر خان کی یونین کونسل
سوئیں چیمیاں کے پارٹی صدرراجہ حاجی طارق عرف کمانڈر نے صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اس کو
گرانا اتنا آسان نہیں پہلے کی طرح آئندہ الیکشن میں بھی اپنے قائد
پرویز اشرف اور طارق کیانی کو کامیاب کروایں گے اور انشااللہ آہندہ
حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ جسوالہ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عزیزالرحمان چوہدری سے۔۔ پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران اور ممبران نے کلر سیداں کے نواحی سوئیں چیمیاں کے رہائشی اے ایس آئی ارشد چیمہ کے بہنوئی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیئے صبر کی دعا کی ہے |
||
| گو جرخان ‘ کالج طلباء کو حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت دی گئی | ||
| Fire training speech by principal Irfan Salim | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کی ٹریننگ کا مقصد طلباء کو کسی بھی حادثہ سے بچاؤ کیلئے اہمیت کی حامل ہے یہ بات فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوجرخان کے پرنسپل عرفان سلیم نے ریسکیو 1122کی طرف سے کالج طلباء کو حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں دی گئی ٹرننگ کے دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس ٹرننگ کا مقصد مشکل حالات میں طلباء کو ذہنی طور پر حالات سے عہدہ برآں ہونے اور اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب ہے ریسیکو 1122کی اس ٹرننگ پر فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوجرخان کے پرنسپل اور سٹاف نے ریسکیو 1122کی طرف سے طلباء کو دی گئی ٹرننگ پر ان کا شکریہ ادا کیا | ||
| جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے میلاد کمیٹیوں نے پروگرام ترتیب دینا شروع کر دیئے | ||
| Jashn e millad activities organised in Tehsil Gujar Khan | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تحصیل بھر میں میلاد کمیٹیوں نے پروگرام ترتیب دینا شروع کر دیئے میلاد کمیٹی خواجہ محمد حنیف (مرحوم) مین بازار سکھو روڈ کی طرف سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق 11ربیع الاول بعداز نماز مغرب تلاوت کلام پاک حافظ عبدالمالک فرمائیں گے جبکہ نعت خواں حافظ عقیل احمد، ساتھی (منہاج نعت کونسل لاہور) ہدیہ نعت پیش کریں گے محفل شعر خوانی میں حافظ مظہر آف ککھڑا اور اسد علی آف کہوٹہ حصہ لیں گے | ||
| مطوعہ ‘ سکول کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاریں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ کا باعث ہیں ‘ عدالت کا حکم امتنائی | ||
| Live electricity cables over Matoa school, danger for students | ||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)عامر وزیر ملک۔ مطوعہ کے قریب فوجی فاؤنڈیشن سکول کیلئے حاصل کردہ عمارت کے چھت کے اوپر چھ فٹ کے فاصلہ سے گزرنے والی ایک لاکھ32ہزار وولٹیج بجلی کی لائنیں جو انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ کا باعث ہے اس کے خلاف زیر تعلیم طلباء کے والدین نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا سول جج گوجرخان اظہر اقبال کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سکول کی انتظامیہ کو 28جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے زیر تعلیم بچوں کے والدین کی طرف سے ممتاز قانون دان سعیدین خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول نگائل کیمپس جہاں کم وبیش ایک ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں سے گلیانہ موڑ سے مطوعہ کے قریب ایک ایسی عمارت میں منتقل کیا جا رہا ہے جس عمارت کی چھت کے اوپر سے بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن گزر رہی ہے اور اس لائن کی چھت سے 6فٹ کا فاصلہ ہے جبکہ عمارت کے ساتھ ہی سی این جی اسٹیشن بھی موجود ہے ان تنصیبات کی موجودگی نہ صرف طلباء کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتی ہے بلکہ سنگین نوعیت کا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے ایڈووکیٹ سعیدین خان نے عدالت کو مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان چوہدری ربنواز منہاس نے اخباری خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مجوزہ عمارت کا بذات خود معائنہ کیا اور اس عمارت کو سکول کیلئے انتہائی خطرناک قرا ردیتے ہوئے فوجی فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ایک چھٹی بھی تحریر کی جس میں سکول انتظامیہ کو ایسے خطرناک اقدام سے بازرہنے کی تاکید کی ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکھو کے قریب موضع کھبل میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت پر سے ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن کے گزرنے سے اس کے دروازوں اور کھڑکیوں میں کرنٹ آرہا تھا اور وہاں پر موجود طلباء اور اساتذہ نے سکول میں کلاسیں لگانے سے انکار کر دیا تھا اور وہ عمارت تاحال قابل استعمال ہے جبکہ فوجی فاؤنڈیشن جو کہ طلباء سے بھاری فیسیں وصول کر رہی ہے معصوم طلباء کو ایک ایسی عمارت میں جھونک رہی ہے جہاں پر ان کو سکن کینسر بلڈ کینسر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ ہے اور حادثے کی صورت میں ان کی زندگی کا چراغ گل ہو سکتا ہے ادھر واپڈا کے افسران نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مالک عمارت کو بھی ایک نوٹس جاری کر دیا ہے اور کسی طرح کے حادثے کی ذمہ داری اس پر ڈال دی ہے سعیدین خان جو کہ شہری ایکشن کمیٹی کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ عدالت نے سکول کی منتقلی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو 28جنوری کو طلب کر لیاہے | ||
![]() |
||
| Kallar Syedan News... | ||
| سداکمال تا مٹور روڈ کی تعمیر،بھٹھی والی چڑھائی اور موڑکو ختم کیا جائے ، عوامی حلقوں کا مطالبہ | ||
| Demand to constructors to remove sharp bend and steep hill entrance at village Bhathi point | ||
![]() |
||
| سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے)سکوٹ ،ممیام، سینتھہ، دودہلی، بگلہ اور گر د ونواح کے مقامی حلقوں نے محکمہ ہا ئی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سداکمال تامٹور روڈ جس پر تعمیراتی کام جا ری ہے ، بھٹھی کی مقام پر سڑک پرآنے والی چڑھائی جو کہ علاقے کے لیے وبال جان بنی ہو ئی ہے کو ختم کیا جائے کیونکہ اس چڑھائی اور موڑ کی وجہ سے لوڈ گا ڑیاں نہیں چل سکتی اور علاقے میں تعمیراتی سامان لانا بہت مشکل ہے، حال ہی میں متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے چڑھائی کم کر نے کی کو شش کی گئی ہے لیکن وہ نہ ہو نے کے برابر ہے، مقامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چڑھائی کے ساتھ ساتھ موڑ کو بھی کم کیا جائے تا کہ عوام کو ایک اہم مسئلہ سے نجات مل جا ئے | ||
| بیکڑا آباد یو سی منیاندہ، تحریک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب، گزشتہ دنوں رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 2بیرسٹر چوہدری شہر یار طارق ولد جسٹس (ر) چوہدری طارق آف سموٹ نے دفتر کا افتتاح اور خطاب کیا جھلکیاں ملاحظہ کیجئے | ||
| Opening ceremony of Tahreek e insaaf office in Maniyanda | ||
![]() |
||
| کلرسیداں کی معلومات گوجر خان چوک سے چوآ خالصہ کشمیر روڈ ،سوزوکی اڈہ ،مغل شاپنگ سنٹر، عادل مارکیٹ ، پریس کلب کلر سیداں، ویگن اڈہ، مویشی منڈی کلر، چوہان پلازہ، مرید چوک تک چوہدری الفت حسین اور جاوید چشتی کے ساتھ سیر کیجئے ویڈیو پانچ حصوں پر مشتمل ہے | ||
| Kallar Syedan video by Ch Ulffat Hussain and Javed Chishti | ||
| دو حصے آپ ملاحظہ کر چکے ہیں پارٹ تھری حاضرے خدمت ہے | ||
| Kahuta News... | ||
| موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کر دیا , راجہ محمد رفاقت | ||
| The current PPP gov disaster for the country, Raja M Rafaqat | ||
![]() |
||
| کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کر دیا آئے روز ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا بجلی گیس کی بدترین لوڈ ترین لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں ٹیکس لگا کر عوام کا جینا محال کر دیا گیا روٹی، کپڑااور مکان عوام کو دینے والی غریبوں کسانوں مزدوروں کی پارٹی نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کے سرگرم کارکن و سابق یوتھ ونگ کے صدر راجہ محمد رفاقت نے تحریری بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے تمام ادارے تباہ ہوگئے ہر طرف رشوت کے بغیر کوئی ممکن نہیں رہا بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری نے عوام کو زندہ درگور کر دیا اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ قائد میاں نواز شریف ملک کی بقاء سلامتی اور 16کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اُنہوں نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی اورملک میں جمہوریت کی خاطر جدوجہدکی اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سونامی ریت کی دیوار ثابت ہوگا آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ | ||
| کہوٹہ شہر میں خود ساختہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عروج پر ہے ہر دوکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ریٹ مقررہ ہے | ||
| No price control at Kahuta bazaar, traders charge at will | ||
| کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) کہوٹہ شہر میں خود ساختہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عروج پر ہے ہر دوکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ریٹ مقررہ ہے شہر میں د ودھ دہی ملاوٹ شدہ فروخت کیا جاتا ہے جبکہ ہوٹلوں پر باسی کھانے عوا م کوکھلائے جاتے ہیں ہوٹلوں پر صفائی کا کوئی انتظام نہ ہے برتن گندے اور غیر معیاری پانی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچن گندگی سے بھرے رہتے ہیں مگرمحکمہ ہیلتھ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں شہر میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہ ہے شہر میں دو نمبر ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں عوام حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباََ دو ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن متعلقہ آفیسر نے شہر کا دورہ نہ کیا مقامی انتظامیہ دفتروں سے نکلنے کی زحمت نہیں کرتے ہر طرف لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہے اُنہوں نے اعلیٰ حکام س اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ | ||
| District Mirpur News .... | ||
![]() |
||
| چودھری محمداعجاز بانی چئرمین کیپٹن محمدسلیم میموریل ویلفیئرٹرسٹ بوعہ اپنا برطانیہ کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے | ||
| Ch M Ijaz Chairman of Captain M Salim Memorial welfare trust returns to UK | ||
| فیض پورشریف ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری محمداعجاز بانی چئرمین کیپٹن محمدسلیم میموریل ویلفےئرٹرسٹ بوعہ اپنا برطانیہ کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ ان کاوطن واپسی پر ویلفےئرٹرسٹ کے عہدیداروں ان کے عزیز اقارب اوردوست احباب نے استقبال کیااوران کی وطن واپسی کازبردست خیر مقدم کیا۔ ان سے ملاقات کی اورکامیاب دورے پر مبارک بادپیش کی | ||
![]() |
||
| UK News... | ||
| Holland News... | ||
| ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان | ||
| Dutch Pothwari decide to join Tahreek e insaaf in Holland | ||
| ہالینڈ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ہالینڈ میں مقیم پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیات نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے جن میں غلام مرتضٰے کیانی ڈھوک چوہدری گوہر والی ٹکال‘ پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد حسین ‘ نائب صدر پرویز ایوب‘کشمیر سینٹر کے ڈائریکٹر زیب خان صدر کشمیر سینٹر ہالینڈ خواجہ خورشید احمد‘ سعید ڈا‘ کاروباری شخصیات میں محمد اقبال۔محمد شفیق بٹ۔ انصر زیدی۔ ماسٹر انور کاش۔ راجہ فاروق حیدر نمائندہ جنگ لنڈن۔افضال بھٹی اور محمد تاج شامل ہیں تقریب کے شرکاء کاکہنا تھا کہ ملک کو موجودہ تشویشناک صورتِ حا ل سے صرف پاکستان تحریکِ انصاف ہی نکال سکتی ہے اور دنیا میں ایک مہذب ملک کے طور پر مقام دلا سکتی ہے۔ملک کے موجودہ خراب حالات کی وجہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور (ن)لیگ کا منفی کردار ہے۔۔موجودہ حکومت بیرونِ ممالک کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے ۔آئین کی خالق جماعت آئین کو پاؤں کے نیچے روندنے پہ تُلی ہوئی ہے (ن)لیگ جو اب لانگ مارچ اسمبیلیوں سے استعفے اور کرپشن کے خلاف ڈرامے رچا رہی ہے صرف اور صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کو لوٹنے کرپشن کرنے‘پی آئی اے ریلوے اور سوئی گیس بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ملک کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اورسیز کیمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ جتنا جلد ہو سکے اس کرپٹ اور ناپاک حکومت سے جان چھڑائی جائے اور ان کا احتساب کیا جائے۔ تحریکِ انصاف میں شامل ہو نے والے افراد نے پورے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اپنے قائد عمران خان پہ پورے اعتماد اورا ن کے لئے نیک تمنائیں کا اظہار کیا ۔ | ||
| پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آبادکے صدر اور انٹرنیشنل مزدور لیڈر بشارت اعوان کی ذوجہ معترمہ انتقال کر گئی ہیں | ||
| Wife of Basharat Awan of Holland passed away in Abbotabbad | ||
| پاکستان ڈچ کمیونٹی کو نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاح دی جاتی ہے کہ ایمسٹرڈیم کے رہائشی اور پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آبادکے صدر اور انٹرنیشنل مزدور لیڈر بشارت اعوان کی ذوجہ معترمہ پاکستان میں انتقال کر گئی ہیں نماز جنازہ ایبٹ آبادمیں 22 جنوری مقامی ٹائم تین بجے ادا کی جائے گی، اس موقعہ پرپاکستان ڈچ کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اﷲ تعا لیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبروجمیل دے،آمین | ||
| For condolences please call on 0031-685372800 Mobile Holland, 0092-992372206 Home Pakistan | ||
| Sports News... | ||
| وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کے حوالے سے تحصیل کلر سیداں کی یو نین کو نسل سموٹ کے شیڈول کا اعلان | ||
| Sports schedule in UC Samot announced | ||
![]() |
||
| سرصو بہ شاہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,حبیب الر حمن قر یشی )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کے حوالے سے تحصیل کلر سیداں کی یو نین کو نسل سموٹ شیڈول کرکٹ 23 جنوری کو طاہر کلب بمقابلہ ماجد کلب۔وقار کلب بمقابلہ سا جد کلب۔اظہر کلب کھوئی لس بمقابلہ اظہر کلب ولا یت آباد۔اخلاق کلب سموٹ بمقابلہ عباس کلب سموٹ کے مقابلہ ہو گا۔24جنوری والی بال پول نمبر 1ساجد منگا کلب بمقابلہ عمران کلب۔ منیر کلب بمقابلہ سا جد کلب ڈھوک صوفی صادق پنڈمیرگالہ۔پول 2عامر جمیل بمقابلہ اشتیاق کلب ۔راشد کلب بمقابلہ نعیم کلب اور عامر شہزاد بائی کے مقابلہ ہو گا۔25جنوری فٹ بال ملک خلیل کلب بمقابلہ شاہد کلب سموٹ جبکہ عثمان کلب بائی جے مقابلہ ہو گا ۔26جنوری بیڈمنٹن کے مقابلے ہو گئے۔ 27جنوری کبڈی خلیق کلب بمقابلہ غضنفر کلب اور خضر کلب بائی کے درمیان ہو گا ۔یہ تمام میچ سیکرٹری راجہ طاہر کی زیر نگرانی ہو گے ۔راج طاہر محمود نے متعلقہ کھیلوں کے پر وگرام معیاری بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔اور کہا کھیلوں کے یہ مقابلے مثالی اور یاد گار ہو ں گے۔ | ||
| Your comments | ||
|
Name: iqbal rathore bradford (BEWAL) / UK Email Address: rathore786uk@yahoo.com / USA Comments: verysad news.ch aslam sahib will be remember long time may allah give him a place in janit, my condolence go to his family@ friend,he was my best teacher,never angry always smiling ang giving you good advice, may allah grant him paradise, ameen.i have no words to praise him |
||
|
Name: USMAN vill Saroha chudarya Email Address: Usman_dear@yahoo.com Comments: Sallam Janb ya site bohat achi hai our es ka har page bohat khobsurt andz sy set kiya gaya hai gud keep it up G |
||
|
Name: hassan jahangir mohra nagrial / Pakistan Email Address: jhassan90@yahoo.com Comments: this website is so nice..... keep it up..... |
||
|
Name: Raja Saqib Manhas "NARA panjwar" Email Address: Msaqibmanhas@gmail.com Comments: Pothohar mujhe boht pasand hy bcz mera aba.o.ajdad barsun sy kahuta ke ak shehar uc nara ke nawahe gaon main rehte chale aa rahy hain. Yahan ka culture aor khas kar pothohari ashar mujhe boht pasand hain. |
||
|
Name: Raja Saqib manhas Nara Email Address: Msaqibmanhas@gmail.com Comments: Pothohar is the amazing place i like it's culture,poetry and loak mila's. Cites |
||
| Picture of the day | ||
| Duhangalli old wooden bridge used by pedestrians | ||
|
|
||















