Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 21st December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

گیارھویں سالانہ سکاٹش ایشن بزنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

Asian business awards held in Scotland

some image some image some image

سکاٹ لینڈ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ گیارھویں سالانہ سکاٹش ایشن بزنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں کیا گیا۔ جس میں بزنس آف دی ائیر،بیسٹ پروفیشنل آف دی ائیر، اور سپرٹ آف سکاٹ لینڈ کے ایوارڈ کے علاوہ کئی دوسرے اعزازات بھی شامل تھے۔سکاٹش ایوارڈز کے بانی اور سی ای او عرفان یونس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشحال سکاٹ لینڈ میں سکاٹش ایشین کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اسے سراہا جانا چاہیئے۔

ایوارڈ کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ فاروق حسین کو پولیس میں ان کی خدمات کے عوض بیسٹ ان سول سروسز دیا گیا۔ کبابش گرل سکاٹ لینڈ کو فوڈ اسٹیبلشمنٹ آف دی ائیر، مبین اکرم کو رائزنگ سٹار آف دی ائیر اور پروفیشنل آف دی ائیر کا ایوارڈ پروفیسر نوید ستار کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ کاسمیٹک فیلڈ میں رخسانہ اکبر، میڈیا ینگ ایچیر میں عاقب افضل، بزنس ریٹیل میں عطا جیولرز، بیسٹ پروفیشنل ان بزنس میں واجد علی بشیر، اور دیگر شامل ہیں۔

Scotland - Businesses were honoured at the 11th annual Scottish Asian Business Awards. Accolades included Business of the Year, Best Professional of the Year and Spirit of Scotland Award, amongst many others. Irfan Younis, CEO and Founder of the Scottish Asian Business Awards said: “Every year the number of nominations for the Scottish Asian Business Awards continues to show examples of innovation and this year we had that with no exception.

The contribution made by people of Asian heritage to a prosperous Scotland needs to be applauded at the highest level.” In addition, the awards helped to raise funds for the official charity partner, The Oceanic Well Foundation.

Best in Civil/Third Sector went to Faroque Hussain (Police Scotland, Kilmarnock)

Food Establishment of the Year went to Kebabish Grill (Glasgow)

Rising Star of the Year went to Mobeen Akram (First Mortgage, Edinburgh)

Professional of the Year went to Prof Naveed Sattar (University of Glasgow, Glasgow)

The Abid Bashir Entrepreneur of the Year Award went to Rukhsana Akbar (Rxy Cosmetics, Edinburgh)

Young Achiever of the Year went to Aqib Afzal (AqMedia, Glasgow)

Retail Business of the Year went to Ataa Jewellers (Glasgow)

Best Professional in Business went to Wajid Ali Bashir (Abacus Accounting, Glasgow)

SME Businessman of the Year went to Faisal Choudhry (Travel & Co, Glasgow)

Spirit of Scotland Award went to Muhammed Sultan (Charcoals, Glasgow)

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

راجہ جاوید آف دوبیرن سلاو کے گھر محفل میلاد منعقد ہوئی

Millad celebrations at the residence of Raja Javed of Doberan Kallan in Slough

سلاو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی )----   راجہ جاوید آف دوبیرن سلاو کے گھر محفل میلاد منعقد ہوئی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت سلاو کے مشہور نعت خواں خالد صاحب نے پیش کی- خصوصی خطاب سلاو جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ کے خطیب حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے کیا اور کہا کہ راجہ جاوید صاحب خوش نصیب ہیں جن کو اپنے گھر میں میلاد کی محفل سجانا نصیب ہوئی- محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور لنگر بھی دیا گیا- راجہ جاوید نے محفل میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

some image some image some image some image

علاقہ پوٹھوار اور یوکے کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ وزارت کیانی کی طرف سے, اشتیاق چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ

Raja Wazarat Kiyani holds reception for Ch M Ishtiaq in Dewsbury

some image some image

ڈیوزبری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی )----۔علاقہ پوٹھوار اور یوکے کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ وزارت کیانی کی طرف سے چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ راجہ بشارت کیانی ، رضوان کیانی ، راجہ علی قدرکیانی ، حاجی یونس صاحب ، راجہ شفقت سمیت دوست احباب کی شرکت ۔ حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہِ خیال اور خاص کر علاقائی مسائل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اشتیاق چوہدری نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کو بتایا کہ موجودہ گورنمنٹ اور خاص کر راجہ جاوید اخلاص ایم این اے کی قیادت میں گوجرخان کے حلقے میں تعمیروترقی کے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہیں جن میں اسلام پورہ جبر کے گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے اور باقی جو فنڈز بھی اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے درکار ہیں مہیا کیے جائیں گے اور بجلی کے مسائل میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اسلام پورہ جبر اور گردونواح کی عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے واپڈا کا لوکل سب آفس بہت جلد اپنا کام کرنا شروع کر دے گا جس کی منظوری راجہ جاوید اخلاص صاحب لے چکے ہیں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

چوہدری ربنواز خان منہاس نے پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کر دیا

Polio campaign launched for children under five in Kallar syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)---- اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر محکمہ صحت نے انہیں بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں دو لاکھ 9 ہزار سے زائد کی آبادی میں 34 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کیلئے 334 افراد پر مشتمل محکمہ صحت کا عملہ گھر گھر جا کر یہ قومی فریضہ سر انجام دے گا جبکہ 12کے قریب یوسی میڈیکل آفیسرز ان کے ہمراہ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ 11یونین کونسلوں میں 86موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 15 فکسڈ اور 04 ٹرانزٹ ٹیمیں 16 ایرنا انچارج کی زیر نگرانی اس خصوصی مہم کو کامیاب بنائیں گی۔پولیو مہم 21دسمبر تک جاری رہے گی۔

چوآ خالصہ سے راجہ بازار راولپنڈی اے سی کوسٹر سروس بسوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

Air conditioned bus service to start from Kallar syedan to Choa Khalsa

some image some image

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)---- چوآ خالصہ سے راجہ بازار راولپنڈی اے سی کوسٹر سروس بسوں کی تزھین و آرائش کا کام مکمل ،بسیں کلر سیداں اڈے پر منتقل کر دی گئیں ان کے رنگ میں بلیو پٹی ڈال کر اسے قدر ے مختلف تیار کیا گیا ہے ۔یہ بہت جلد چوآ خالصہ سے راجہ بازار اپنی سروس شروع کریں گی۔

چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ ملک و قوم کی جنگ لڑی ہے، شیخ عبدالقدوس

Shekh Abdul Qadoos praises Ch Nisar Ali Khan for his contributions to the Nation

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)---- رکن بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ ملک و قوم کی جنگ لڑی ہے ان کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا اور ملک میں امن کے خواب کی عملی تعبیر ممکن ہوئی ۔انہو ں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تاریخ ہمیشہ چوہدری نثار علی خان کی خدمات کو زریں باب کی حیثیت سے یاد رکھے گی ان کے خلاف باتیں کرنے والے دراصل دہشتگردوں کی زبان بول رہے ہیں ۔یہ لوگ خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں چوہدری نثا ر علی خان اس بار بھی سر خرو ہوں گے اور ان کے ناقدین کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا ۔چوہدری نثار علی خان نے اپنی سیاسی زندگی میں اپنا قائد بدلا نہ ہی جماعت جبکہ ان کے مخالفین نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہے ۔اپوزیشن قومی ترقی اور ملک میں امن کے قیام پر پریشان ہے اور اسے آئندہ الیکشن میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے جس سے بوکھلا کر انہوں نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے ۔

چوہدری نثار علی خان کے خلاف اپوزیشن کی دشنام طرازی کی شدید الفاظ میں مذمت

Kallar syedan councillor deplore opposition remarks against Ch Nisar Ali Khan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)---- ارکان بلدیہ چوہدری اخلاق حسین،چوہدری ضیارب حسین اور چوہدری نعیم بنارس نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف اپوزیشن کی دشنام طرازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کی جو تاریخ رقم کی ہے قوم اس کو بھولی نہیں ہے ۔لوٹ مار کر کے قومی خزانے کو خالی کرنے اور اداروں کو تباہ کرنے والی پیپلز پارٹی کو چوہدری نثار علی خان پر الزام تراشی کا کوئی حق نہیں ۔بلاول یہ مت بھولیں کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نہیں ان کی والدہ محترمہ کا نام موجود ہے ،بلاول پہلے اپنے گھر کی خبر لیں۔

پانامہ میں بے نظیر‘عمران خان اور جہانگیرترین کے نام آتے ہیں‘وزیراعظم کے بیٹوں کاتوبیرون ملک کاروبارہے‘ان کی جانب سے آف شور کمپنیاں بنانامعمول کی بات ہے‘ جاویدہاشمی کی پوٹھوارڈاٹ کام سے باتیں

Javed Hashmi arrives residence of M Zarif Raja in Choa Khalsa

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک سنگال چوآ خالصہ،تحصیل کلر سیداں۔سابق وفاقی وزیرمخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس میں بے نظیربھٹو، عمران خان اور جہانگیرترین کے نام آتے ہیں جبکہ میاں نوازشریف کے بیٹوں کاکاروبارملک سے باہرہے، اس لئے ان پر الزامات ثابت نہیں کئے جاسکتے، ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنیاں بنانامعمول ہے، اگرتوپیساملک سے باہر گیاہوتاتوپھرتوجرم تھالیکن اگرمیاں نوازشریف کے بیٹوں نے اپنے کاروباری اثاثوں کے حوالے سے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں تواس میں کیا غیرقانونی ہے، اس لئے شایدسپریم کورٹ میں کچھ بھی ثابت نہ کیاجاسکے ،وہ گزشتہ روز ڈھوک سنگال میں ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ محمدظریف راجا،پروفیسر ڈاکٹر رفعت اقبال راجا،شفیق الحق راجاکے والدمحترم کپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجا کی وفات پر اظہارتعزیت کے بعد پوٹھوارڈاٹ کام سے غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ پوٹھوارصوبہ بنانے کے لئے سب سے پہلے میں نے آوازبلندکی تھی، یہ خوب صورت علاقہ ہے ، یہاں ایک الگ صوبہ اشدضروری ہے، اب بھی میرایہی مطالبہ ہے کہ زیادہ صوبے بنائے جائیں ، تاکہ لوگوں کوحقوق ملیں۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)---- تحصیل انتظامیہ کی کاروائی دس دوکانداروں کو 19ہزار کا جرمانہ کیا گیا،نائب تحصیلدار خورشید عباسی ،ڈاکٹر شائستہ ظہور،ڈاکٹر ہاجرہ قدیر،عبدالجبار،زاہد حیدری نے کنوہا ،چوآ خالصہ اور بینک چوک میں کاروائی کرتے ہوئے شہزاد،شعیب،آفتاب ،گلاب خان،بشارت محمود،صنم رشید،طاہر عباس اور عمران علی کو 19ہزار کا جرمانہ کیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ چھنی بازار میں گلی ملک پلازہ میں "بی کے"ٹریڈز کا افتتاح

Opening ceremony of Malik Plaza at Channi bazaar Kahuta

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ چھنی بازار میں گلی ملک پلازہ میں "بی کے"ٹریڈز کا افتتاح ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ ،سید صداقت حسین شاہ ، راجہ جلیل آف لونہ اور ملک فدا آف بھون نے افتتاح کیا اور کاروبار میں ترقی کی دعا ء بھی مانگی ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ چھنی بازار میں ملک پلازہ کی گلی میں کاروباری سنٹر "بی کے"ٹریڈز کا افتتاح ہوا افتتاح معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں ، کسان کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ سید صداقت حسین شاہ ،جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ ،معروف کاروباری شخصیت ملک فدا آف بھون نے کیا اس موقع پر انہوں نے آنر نعمان کیانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں ترقی کے لیے دعاء بھی نعما ن کیانی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ضلعی الیکشن مکمل ہونے کے بہت جلد اختیارات مل جاہیں گئے ۔ سجاد ستی چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ

Elected chairman will get local power after Distt elections are completed, Sajjad Satti, UC Khadyot

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سجاد ستی چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی الیکشن مکمل ہونے کے بہت جلد اختیارات مل جاہیں گئے ۔اختیارات ملتے ہی اپنی یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا الیکشن میں عوام سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے ہوں گئے ۔عوام کو مایوس نہیں ہونے دوں گا اپنی یونین کونسل کے ایک ایک گاوں ایک ڈھوک اور ان کے مساہل سے واقف ہوں بہت سارے کام بھی کرائے ہیں مگر میری یونین کونسل پہاڑی بلٹ ہونے کیوجہ سے مساہل میں ابھی تک کوئی خاصی کمی نہیں آئی انشاء اللہ2017ترقیاتی کاموں کا سال ثابت ہو گا ۔ا ن خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے صدر و چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا اانہوں نے کہا کہ ا نہو ں نے کہا کہ ہما ر ی کا میا بی سے یو نین کو نسل کھڈیوٹ میں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گا ما ضی میں یہاں سے صرف ووٹیں یو نین لی جاتی تھیں کام کے حوالے سے ہماری یونین کو نسل کھڈیوٹ کو نظر ا ند ا ز کیا گیا جس سے بے پنا ہ مسا ئل کا سا منے ہے عو ا م سے مشا و ر ت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غا ز کیا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل کھڈیوٹ کی غیور عوام نے 5د سمبر کے د ن مخا لفین کو شکست سے د و چا ر کر کے علا قے کے عز ت کی پگ ہما ر ے سر پے ر کھ د ی ہے جس سے ہم ا نہیں کبھی ما یو س نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرون سپورٹروں کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں جنوں نے میری توقعات سے بڑھ چڑھ کر دن رات اپنی نیندیں میری کامیابی کے لیے قربان کیں ۔میں تازیست آپ کا احسان مند رہو ں گا۔ پانچ دسمبر کو الیکشن کا عمل ختم، وعدے جو کئے گئے ان پر عمل پیرا ہونے کے لئے وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں،ان کے لئے یو سی اور وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل جن میں تعلیم،صحت اور ذرائع آمد و رفت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس میں عوام کا مکمل تعاون درکار ہو گا،ہم سب ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں سب مل کر علاقے کی ترقی میں دن رات محنت سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھے گابلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جارہی رکھوں گا یونین کونسل کھڈیوٹ کی عوام کے کام ذاتی کام سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے یونین کونسل کھڈیوٹ کی عوام نے جس طرح مجھے ووٹ کی پرچی دے کر مجھ پر احسان کیا بالکل اسی طرح میں علاقہ کے کام کروا کے ان کا احسان کا بدلہ لوٹانگا ۔

کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کا ایک ایک ممبر عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے, راجہ ظہور اکبر

Every member of alliance group aim to serve public, Raja Zahoor Akbar

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ ظہور اکبر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ امیدوار برائے چیئر مین ایم سی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کامیاب ہو کر کہوٹہ میں ترقیاقی کاموں کا جھال بچھا دوں گا بلا تفریق کام ہو نگئے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا عوام کی خد مت ہمارے گروپ کا خاصہ ہے پہلے بھی کہوٹہ میں کروڑوں رپوے کے ترقیاتی کام کر ائے انشاء اللہ کیت کر ایک مر تبہ پھر کہوٹہ کی تقدید بدل دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم کہوٹہ سٹی ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی امیدوار برائے چیئر مین حاجی راجہ ظہور اکبر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خد مت ہی ہمارے گروپ کی پہچان ہے کہوٹہ ڈویلپمنٹ الانس گروپ کا ایک ایک ممبر عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے انشاء اللہ کہوٹہ کی عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نگئے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ناظم اپنے دور میں بے شمارترقیاتی کام اور موجودہ دور میں بھی شاہد خاقان عباسی ، حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کی وساطت سوئی گیس کے بے شمار منصوبے پایہ تکیل تک پہنچائے اور کئی محلوں میں بے شمار گلیاں بھی تعمیر کروائی انشاء اللہ کہوٹہ کا چیئر مین منتخب ہو کر کہوٹہ کی عوام کے تمام مساہل حل کروں گا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

محکمہ ایجوکیشن کی غفلت گور نمنٹ ایلمینٹری سکول چک دولت میں تعینات درجہ چہارم کے دونوں ملازم کو روانگی کے پروانے جاری

Parents safety concern at Gov elementary school, Chak Daulat where security guard are transferred

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ محکمہ ایجوکیشن کی غفلت گور نمنٹ ایلمینٹری سکول چک دولت میں تعینات درجہ چہارم کے دونوں ملازم کو روانگی کے پروانے جاری سکول کی سینکڑوں بچیاں اور خواتین اسا تذہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں والدین کا احتجاج بچے سکول سے اٹھانے کی دھمکی، غفلت بر تنے والے اہلکاروں کے خلاف کارو ائی کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت پنجاب گور نمنٹ سکولوں میں سیکو رٹی کے ٹھوس اقدامات کر نے کے واضح احکامات جاری کر رہی ہے تو دوسری طرف محکمہ ایجوکیشن نے گور نمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چک دولت میں تعینات درجہ چہارم کے دو ملازموں سکول کہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے اچانک ان کو یہاں سے ٹرانسفر کر دیا گیا جس سے سکول میں زیر تعلیم ڈھا ئی سو کے قر یب بچیاں اور خواتین اسا تذہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ہیں سیکو رٹی خدشات کی وجہ سے طا لبات اور خواتین اُساتذہ کودر س وتد ریس میں پر یشانیوں کا سامنا ہے مذکورہ سکول میں پہلے ہی متعدہ بار چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں اور دونوں ملا ز مین کا ایک ساتھ ٹر ا نسفر سمجھ سے بالا ترہے جبکہ سکول کی با نڈوری وال بھی چار فٹ ہے سکول کے سامنے سے مصروف سڑک گزرتی ہے جہاں سے کوئی بھی با آسانی پھلانگ سکتا ہے سکیورٹی کی مناسب اقدامات اور درجہ چہارم کے تبادلے سے بچیوں کے والدین نے بھی عدم اطمیان کا اظہار کر تے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دونوں ملا زمین کے تبادلے منسوخ کیے جا ئیں اور سکول کی چار دیواری اونچا کیاجائے بصورت دیگر ہم اپنی بچیوں کو سکول سے اٹھانے پر مجبور ہوجا ئیں گے

some image

مندرہ چکوال روڈکے ساتھ پانی کی نکاسی کے لیے تعمیر کی جانے والی ڈرین لائن تاجروں اور سڑک سے ملحقہ آبادیوں کے لیے وبال جان بن گئی

Drain lines built on Mandra Chakwal road becoming obstacle for traders

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈکے ساتھ پانی کی نکاسی کے لیے تعمیر کی جانے والی ڈرین لائن تاجروں اور سڑک سے ملحقہ آبادیوں کے لیے وبال جان بن گی اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ کے ساتھ آبادیوں اور مارکیٹوں کا روز مرہ استعمال کے پانی کے لیے بنائی جانے والی ڈرین لائنیں تعمیر توکی جا رہی ہیں لیکن ان کی اُونچائی دوکانوں سے اُونچی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی چوڑائی دو فٹ سے زیادہ ہونے سے لوگوں کو دوکانوں ہسپتالوں میں پہنچنے کے لیے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاجروں ،ٹرانسپوٹروں اور سڑک کے قریب بسنے والے مکینوں نے جب روڈ پر کام کرنے والے عملے سے پوچھا کہ کیا آپ ڈرین لائن کی تعمیر کے بعد اس کی باہر والی سائیڈوں پر مٹی اور قریبی آبادیوں یا مارکیٹوں کے آگ سے گزرنے والی ڈرین لائینوں کو اُوپر لنٹر ڈال کر انہیں کور کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اس روڈ کے ساتھ جتنی لنک روڈیں ہیں ان کے آگے سے گزرنے والی لائینوں پر لنڑ ڈالیں گے باقی تمام کے تمام اُوپن رہیں گے جس سے قریبی آبادیوں اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گی انہوں نے اعلی احکام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ ہماری ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے

آئیسکو سب ڈویژن جاتلی بجلی کے بلوں کی بروقت ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات

Electricity consumers in Jatli region facing problems due to bills arriving late

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آئیسکو سب ڈویژن جاتلی بجلی کے بلوں کی بروقت ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ایس ڈی او اسٹاف کی کمی کے بہانے تراشنے لگا تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی مہینوں سے بجلی کے بل جمع کروانے کی آخری تاریخ سے ایک دو دن قبل بلوں کی ترسیل کی جاتی ہے جس سے لوگوں کو بل جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے مغل ،داتا ،گورسیاں ،ڈھوک سیداں ،دیوی ،جوال ،اور دیگر دیہات کے صارفین کا کہنا ہے کہ ایک توبل دیر سے ہمارے گاؤں میں پہنچتے ہیں اور وہ بھی قریبی دوکانوں یامسجدوں میں رکھ جاتے ہیں جس وجہ سے اکثر اوقات ہمیں بل تاریخ گزرنے کے بعد ملتے ہیں اور اس کا خمیازہ جرمانے کی صورت میں ہمیں بھگتنا پڑتا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سرا سر زیادتی ہے اور بلوں کی دیر سے ترسیل کے بارے میں ایس ڈی او کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ بھی کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیاہماری اعلی احکام سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ترسیل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے

تھانہ جاتلی پولیس ان ایکشن ،کرائے کی رہائشیوں کے کوائف تھانے میں جمع نہ کروانے والوں اور ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج

Jatli police arrest landlords over none tenancy agreement

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس ان ایکشن کرائے کی رہائشوں کے کوائف تھانے میں جمع نہ کروانے والوں اور ان کے ملکان کے خلاف مقدمات درج گزشتہ روز ایس ایچ او کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جاتلی ،رتیال ،دولتالہ ،سید اور دیگر ملحقہ دیہات میں کریک ڈاون کرتے ہوئے ملکان سمیت چھ پختونوں کے خلاف پنجاب ریذ یڈنسی ایکٹ 2015کے تحت مقدمات دج کر لیے ایس ایچ او ملک نعیم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

تمام کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیے، جنرل کونسلر یونین کونسل قاضیاں راجہ جلیل احمد

Corrupt politicians should be brought to face charges, Councillor UC Qazian, Raja Jalil Ahmed

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔جنرل کونسلر یونین کونسل قاضیاں راجہ جلیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کے لیے ہمارے بڑوں نے بیشمار قربانیاں دی ہیں جس کے بعد انگریز اور ہندوں جیسے مکار شاطر قوم سے وطن عزیز حاصل کیا گیا آزادی اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ بہت بڑی نعمت ہے وطن عزیز سے محبت ایمان کا حصہ ہے وہ گزشتہ روز جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا بدقسمتی سے قائد اعظم کے بعد وطن عزیز اغیار کے ہاتھوں چلا آ رہا ہے ہر کسی نے اپنے مفاد کی سیاست کی اور عوام کو نظر انداز کیا جا تا رہا یہی المیہ ہے کہ ہم دنیا بھر میں اس طرح اپنی پہچان نہیں بنا سکے جس طر ح پہچان ہونی چاہیے تھی انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے تمام کرپٹ سیاستدانوں کا اختساب ہونا چاہیے جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انہوں نے کہا جب تک کرپٹ لوگوں کا اختساب نہیں ہو گا تب تک وون عزیز ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا اورنہ ہی دنیا میں اپنی ایک واضع پہچان بنا سکتا ہے۔

ہمارا دور حکومت ہر حوالے سے مثالی رہا، پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد

PPP term was a example for the nation, Waheed Murad, UC Qazian

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔۔ پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ ہمارا دور حکومت ہر حوالے سے مثالی رہا عوام تک تمام سہولیات پہنچا کر راجہ بردران نے حق نمائندگی ادا کیا اس کے برعکس موجودہ حکمرانوں نے عوام دشمنی میں تمام حدیں پھلانگ دی ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات زمین پر نظر آ رہے ہیں تحصیل گوجرخان میں گھر گھر سوئی گیس کی سہولت دینا راجہ پرویز اشرف کا کارنامہ ہے پارٹی کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں سیاست کی جنت عوام کے قدموں تلے ہیں راجہ پرویز اشرف نے دونشان حیدر کی دھرتی کو سنوارنے کے لیے بلاتفریق تعمیر و ترقی کے میگا پروجیکٹس دئیے جس کی وجہ سے آج لوگ راجہ پرویز اشر ف کے گیت گا رہے ہیں انہوں نے کہا ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ احسان الحق پیپلز پارٹی کے قیمتی کارکن ہیں انشاء اللہ بہت جلد ایک تقریب یونین کونسل قاضیاں میں جس میں راجہ پرویز اشرف سمیت پیپلز پارٹی کے تمام عہددران کارکنان شرکت کریں گئے اور راجہ احسان الحق باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گئے ۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی چوہدری صفدر حسین سے ملاقات

Ex MNA Ch M Riaz visits restaurant opened by Ch Safdar Hussain of Slough in Bewal

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی)---- سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نےگزشتہ روز بیول اور سلاو کے مشہور بزنس مین چوہدری صفدر حسین سے جوجوز فاسٹ فوڈز اور جوجوز کڑاہی اینڈ گرل ریسٹورنٹ واقع بیول میں خصوصی ملاقات کی اور چوہدری صفدر حسین کو بیول میں نیا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی- سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے چوہدری صفدر کے نئے کاروبار کی تعریف کی اور کہا کہ بیول جیسے مشہور شہر میں ایسے کاروبار کا ہونا ضروری تھا بیول کی عوام کی مانگ تھی جو چوہدری صفدر حسین نے پوری کر دی- چوہدری صفدر حسین نے چوہدری محمد ریاض کو پورے کاروبار کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی چوہدری محمد ریاض نے چوہدری صفدر حسین کے والد ٹھیکیدار چوہدری فیض علی مرحوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار فیض علی مرحوم کا سیاست اور بزنس کی وجہ سے علاقہ میں ایک بڑا نام تھا مجھے امید ہے چوہدری صفدر حسین اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کا نام زندہ رکھے گا- چوہدری محمد ریاض کے ساتھ بیول سے مسلم لیگ ن کے رہنما صوبیدار محمد ریاض اور شیخ طارق محمود سیٹھی بھی موجود تھے چوہدری محمد ریاض نے جوجوز فاسٹ فوڈز کے منیجر چوہدری وسیم عباس، چوہدری عمر فاروق اور جوجوز کڑاہی اینڈ گرل کے منیجر چوہدری فاروق سے بھی ملاقات کی - چوہدری صفدر حسین نے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کا جوجوز میں تشریف لانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا-

کمال ہیومیوپیتھک میڈیکل کالج گوجرخان میں سالانہ تقسیم ایوارڈ ز کی رنگا رنگ تقریب،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف مہمان خصوصی

Kamal homeopathic medical college, Gujar khan annual awards held with ex PM Raja Parvez Ashraf

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کمال ہیومیوپیتھک میڈ یکل کالج اور ہسپتال گوجرخان میں سالانہ تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب راجہ پرویز اشرف تھے،پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،نعت کے بعد بڑی تعداد میں مقررین نے کمال ہیومیوپیتھک کالج اور ہسپتال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی، پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید قریشی نے سپاسنامہ پیش کیا،اور اس ادارہ کی علاقے کے لئے کی اور کی جانے والی کاشوں سے مندوبین کو آگاہ کیا،انہوں نے آئے ہوئے تمام مہمانوں اور ادارے کے ساتھ منسلک خواتین و حضرات ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا،پروگرام کے دوران ٹیبلو ،ملی نغمے اور قوالی نصیر چشتی قوال و ہمنوا نے پیش کی،مہمان گرامی میں سابق صدور نیشنل کونسل فار ہیومیو پیتھی پر وفیسر ڈاکٹر پرویز اختر قریشی،پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری دیگر میں ڈاکٹر وقار احمد بھٹی،ڈاکٹر ربنواز راجہ،اظہر محمود بھٹی،پرویز اختر بھٹی،حافظ محمد طاہر یامین،ڈاکٹر خالد محمود دھمالی،حافظ مدثر،امیر عبد اللہ،مریم بی بی،زاہرہ شامل ہیں شیراز مغل نے اپنے شاعری مجموعے کی نئی کتاب پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید قریشی کو پیش کی،سٹاف ممبران میں ڈاکٹر چمن علی سلطان،ڈاکٹر مسعود احمد،لیڈی ڈاکٹر شازیہ ارم،ڈاکٹر صبا قریشی،ڈاکٹر محمد راجب،قیصر سلیم قریشی،شوکت علی قریشی،لیڈ ی ڈاکٹر نادیہ عمبرین علی،ڈاکٹر منتظر امام،محمد عارف شامل ہیں ،ڈاکٹر ربنواز راجہ چوآ خالصہ کو وزٹنگ لیکچرار مقرر کر دیا گیا۔آخر میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ کار کردگی پر ڈاکٹرز اور سٹاف کو ایوارڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔

Gujar Khan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پر یس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی،جنر ل سیکر ٹری چوہدری صغیر ،دیگر عہدرار محمد ریاض چشتی،نجیب جرال،چوہدری عامرمقبول،قا سم علی قاسم،یاسر مغل،رانا ابر ار کنول،عادل نواز کیانی اور جبکہ نشان حید ر پر یس کلب جاتلی کے صدر سید امجد شاہ،جنرل سیکر ٹری راجہ محمد علی ،راجہ ابو بکر،راجہ پرویز اختر ،ملک مسعود قاضی یعقوب اور انور شمس اور دیگر نے پوٹھوار پر یس کلب گوجر خان کے جنر ل سیکر ٹری ملک جاوید اقبال کو بہتر ین صحا فتی خدمات پر ایوارڈ ملنے پر مباک باد پیش کی ہے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات ،اور شراب فروش کو دھر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے ایس ایچ او ملک نعیم کی خصوصی ہدایت پر سخاوت حسین سے 1100 گرام چرس جبکہ عامر شہزاد سے چھ کپی شراب بر آمد کر کے زیر دفعہ 9cاور4/3 کے تحت مقدمات درج کر لیے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر کے صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے پوٹھوہار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال اور دولتالہ کے سینئر صحافی صدیق کیانی کو ادارہ کی طرف سے بہترین صحافتی کارکردگی پر ایوارڈ ز ملنے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے گئے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔کلرسیداں پریس کلب کے انتخابات میں اکرام الحق قریشی کو سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد عامر کو صدر اور دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر اسلام پورہ جبر کے ممتاز تاجر شیخ قیصر قیوم اور قاضی آصف آف پیم نے دلی مبارکباد پیش کی ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر کے مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے ڈاکٹر افتخار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

some image

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا

Qaid e Azam memorial volleyball tournamnet in its last stages

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،سینئیر گروپ سے ایڈمن کلب واہ اور حیات کلب صوابی جبکہ جونئیر گروپ کی طرف سے خان کلب ٹیکسلااور واہ یونیورسٹی کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، آج ان ٹیموں کے مابین تعلیم القران ہائی سکول ٹیکسلا کے گروانڈ میں فائنل میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میچز کے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلاشاہد عمران مارتھ ہونگے،فائنل میچ جیتنے والی سینئیر گروپ کی ٹیم کو دس ہزار روپے نقد انعام جبکہ ونر اپ ٹرافی دی جائے گی،رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار نقد اور رنر اپ ٹرافی دی جائے گی اسی طرح جونئیر گروپ میں ونر اپ ٹیم کو پانچ ہزار نقد اور ونر اپ ٹرافی ، رنر اپ ٹیم کو دھائی ہزار روپے نقد اور رنر اپ ٹرافی دی جائے گی،قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شیخ محمد علی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی کونسلر طاہر محمود طاہری نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کے حامل مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ایڈمن کلب کے کھلاڑی مسعود خان کو ٹرافی دی،چیف آرگنائزر شیخ محمد علی نے تعلیم القران ہائی سکول کے پرنسپل شیر محمد خان کو احسن اقدامات اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کے راہنما ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے طرز عمل نے ثابت کر دیا کہ جو بات ساڑھے تین سال سے عمران خان اور ہم کہہ رہے تھے وہی حقیقت نکلی، ان کے قول و فعل میں واضع تضاد موجود ہے،موجودہ حکمرانوں نے جہاں ایک جانب قوم کا استحصال کیا وہیں پر دوسری جانب ملکی اداروں کو تباہی کے دہانوں پر پہنچا دیا، آج نہ صرف تحریک انصاف بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے قول و فعل میں واضع تضاد موجود ہے،اگر اب بھی قوم نہ سمجھی تو شاید تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ،ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال سامنے آئی ہے اسکا ہم ساڑھے تین سال سے برملا اظہار کر رہے ہیں،موجودہ حکمران نہ قوم سے مخلص ہیں اور نہ ملک سے ،ملک اندر منافع بخش قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ہے شاہد خاقان عباسی کی اپنی ائر لائن ترقی پر گامزن ہے جبکہ قومی ائر لائن خسارے میں، میاں برادران کے خاندان کی اسٹیل ملیں تو ترقی کر رہی ہیں مگر قومی ادارہ کراچی سٹیل مل خسارے میں،ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات نہ ہونے سے عوام دم توڑ رہے ہیں مگر حکمران طبقہ بیرون ممالک عوام کے خرچے پر علاج کرا رہا ہے ،ملک کے اندر دہشت گردی، چوری ڈکیتی ،راہزنی، لاقانونیت، اقربا پروری، کمشن مافیا،لینڈ مافیا عروج پر ہے مگر عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اداروں میں محنت کشوں کو سرپلس قرار دیا جا رہا ہے ملک کے منافع بخش اداروں کو نجکاری کے نام پر بیچا جا رہاہے،ملکی قرضے خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں آخر حکمران کیا چاہتے ہیں،اس وقت ملک نازک ترین دور سے گذر رہا ہے،آج اگر تمام اپوزیشن جماعتوں کا جو متفقہ مطالبہ ہے وہ وقت کی اہم ترین ضروت ہے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے لئے صدر ملک عمر خالد اور جنرل سیکرٹری علی حسین خان کو مقرر کر دیا گیا، ملک عمر خالد اور علی حسین خان کو نامزدگی کا نوٹیفیکیشن پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے صدر عامر کیانی اورجنرل سیکرٹری عطااللہ خان شادی خیل ،ڈاسٹرکٹ راولپنڈی کے صدر محمد عظیم نے دیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحریک انصاف یوتھ ونگ ٹیکسلا علی حسین خان نے کہا کہ ہم تحصیل ٹیکسلا کے نوجوانوں کے متحرک کرینگے اور آنے والے انتخابات میں یوتگ ونگ تحریک انصاف بھرپور کردار ادا کریگی،تحصیل صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف ملک عمر خالد نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری قیادت نے سونپی ہے انشااللہ وہ نہ صرف احسن طریقے سے ادا کرینگے بلکہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو فعال کرنے کے لئے اپنے قائدین کی سرپرستی میں دن رات محنت کرینگے ،تاکہ نوجوان طبقہ جو کہ ملک کے اندر طبقاتی نظام کے خاتمے کا خواہاں ہے انھیں کی سرپرستی کی جاسکے ۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ اسٹیٹ لائف کے سیکٹر ہیڈ نصرومن اللہ خان کے صاحبزادے صمصام خان رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ،انکی دعوت ولیمہ ہالی دے ان میں کی گئی ،دعوت ولیمہ میں وفاقی مذہبی امور وزیر سردار محمد یوسف،سنیٹر ساجد میر، ایم این اے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،ایم پی اے احمد علی دریشک،جنرل طارق، زونل ہیڈ لاہور چوہدری محمد ممتاز، زونل ہیڈ اسد علی شاہ، سیکٹرز ہیڈ نواز عباسی، ملک ادریس، چوہدری جاوید، ایریا منیجرز پرویز چھٹہ، مظر علی، انور جنجوعہ، سیلز آفیسرمحمد نجیب عباسی، کے علاوہ سول و فوجی افسران، سیلز منیجرز، سیلز آفیسر اور سیلز ریپ،و عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

شیخ ابرار اٹلی سے پاکستان چھٹیاں منانے گئے کہ فرشتہ اجل نے آلیا

Sheikh Ibrar of Italy passed away while on holidays in Bewal after suffering fatal heart attack

some image

بیول، نمائنہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔۔۔شیخ ابرار اٹلی میں ملازمت کی غرض سے رہائش پذیر تھے اور پچھلے دنوں بخیریت پاکستان اپنے اہل خانہ کے ساتھ چٹھیاں منانے گئے جہاں انھیں دل کا شدید دورہ پڑا اور اور وہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔

Picture of the Day

View of village Bhorra Hayal, Picture by Waqar Hussain Mirza

some image

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image