• HOME
  • Pothwar News
  • Teh Kahuta
  • Teh Gujarkhan
  • Teh Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • Contact Us
  • Search
 
Saturday 21st January 2012 Safar ul Muzzaffar 26th, 1433 A H
Previous day News >>>>>>> Website Phone 0044-7763249391 email pothwar@yahoo.co.uk
سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اسلم آف موہڑہ دھیال (کنوہا )حرکت قلب بند ہو جانے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے
Ex Head teacher Ch M Aslam of Morra Dhayal, Kanoha passed away
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،موہڑہ دھیال یوسی کنوہا، سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اسلم دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم نے پوری زندگی تعلیم کی خدمت کرتے ہوئے گزاری وہ دو مرتبہ گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں ایک ایک دفعہ چوآ خالصہ ، بیول اورجبر میں ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائز رہے مرحوم چوہدری صاحب نیک اور شفیق انسان تھے ان کے ہزاروں شاگرد اس وقت دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بندہ ناچیز نے بھی چار سال تک ان سے تعلیم حاصل کی,سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نےاقراء ماڈل سکول کے نام سے کلر سیداں میں ایک تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی جس کا شمار کلر سیداں کے کامیاب سکولوں میں ہوتا ہے۔وہ طویل عرصہ سے جماعت اسلامی سے وابسطہ تھے۔ان کی عمر تقریباً پچاسی سال تھی مرحوم چوہدری صاحب کے چھ فرزند ارجمند ہیں ماسٹر چوہدری محمد طیب چوہدری احسن چوہدری طارق چوہدری تبارک چوہدری نوید اور چوہدری راشد نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی قبرستان موہڑہ دھیا ل میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اساتذہ کرام صحافیوں وکلاء سیاسی وسماجی نمائندوں اور علاقہ بھر سے معززین نے شرکت فرما کر مرحوم ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اسلم صاحب کی بلندئی درجات کے لئے دعا فرمائی
رابطہ نمبر ماسٹر چوہدری محمد طیب03015105503
Morra Dhayal, UC Kanoha, Kallar Syedan - The well respected ex head teacher Master Ch Mohammad Aslam, 85,  has sadly passed away after suffering fatal heart attack, Namaz e janaza was performed in Morra Dhayal in front hundreds of people.
 
Master Aslam was well known figure in education, he had served as head teacher at Kallar Syedan, Choa Khalsa, Bewal and Jabber high schools.
After retirement Master Aslam set up Iqra model school in Kallar Syedan and was supporting Jammat e Islami party. For condolences please call on Master Ch M Teyyab on 0092-3015105503
Pictures by Jhangir Afzal, Bewal
 
 
تھانہ کلر سیداں پولیس نے اسلحہ کی نوک پر 11 لاکھ روپے کی رقم چھیننے کے الزام میں محسن الحق بھٹی پر مقدمہ درج کر لیا
سر صوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,حبیب قر یشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے اسلحہ کی نوک پر 11 لاکھ روپے کی رقم چھیننے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق مدعی حبیب الرحمان ولد محمد اسلم سکنہ گوجر خان روڈ کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ وہ بیرون ملک مقیم ہے اور آج کل پاکستان آیا ہوا ہے۔میرا مسمی محسن الحق بھٹی ولد صغیر حسین سکنہ موہڑہ دھیال کیساتھ زمین کا سودا مبلغ گیارہ لاکھ روپے کے حوض طے ہوا۔ رقم وصول کرنے کے بعد زمین کا انتقال کروانے حلقہ پٹواری کے پاس گیا، مسمی محمد یاسین سکنہ پنڈ بہنسو بھی میرے ہمراہ تھا۔ جونہی ہم سر صوبہ شاہ میں حلقہ پٹوار کے دفتر کے قریب پہنچے تو اسی دوران مسمی محسن الحق بھٹی بھی آ گیا اور آتے ہی اسلحہ کی نوک پر گیارہ لاکھ روپے کی رقم چھین لی اور کیری   میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ کلر سیداں نے زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
British Pakistani coned of 11 lakh rupees in Sir sooba shah
Sir Sooba Shah, Kallar Syedan - Habib Ur Rehman son of M Aslam who is on tour to Kallar Syedan has registered a police report in which he claims that he made a deal with Mohasan Ul Haq Bhatti son of Sagheer of Morra Dhayal to buy land for 11 lakh rupees, when he went to register the land in Sir sooba shah, Mohsin who was selling the land to me pointed gun at me and snatched all the money and fled.
 
انچارج ٹریفک پولیس کہوٹہ کا پریشر ہارن کے خلاف کاروائی 18گاڑیوں کے چالان ،بھاری جرمانہ عائد۔
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) انچارج ٹریفک پولیس کہوٹہ کا پریشر ہارن کے خلاف کاروائی 18گاڑیوں کے چالان بھاری جرمانہ عائد۔ تفصیل کے مطابق انچارج انسپکٹر سعی محمد کی زیر نگرانی بھرپور کاروائی کے دوران پریشر اور میوزیکل ہارن استعمال کرنے وال گاڑیوں کے خالف کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن س زائد ہارن قبضہ میں لے لئے اور کہا کہ کسی کو نہ بخشیں گے بغیر سفارش اور دباؤ کاروائی ہوگی۔
Kahuta police take action against vehicle with pressure horn
Kahuta - The Kahuta police have been taking action against vehicles with pressure horn installed. The drivers with pressure horn and musical horns' were fined and the pressure horn were taken off and confiscated.
 
جسٹس عظمت سعید شیخ نے کلر سیداں کمپلیکس کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات جاری کر دئیے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب جسٹس عظمت سعید شیخ نے کلر سیداں کمپلیکس کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات جاری کر دئیے۔کلرسیداں بار ایسوسی ایشن بھی جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس کے اقدامات پر اظہار اطمینان۔ تفصیل کے مطابق کلر سیداں بار کے سابق صدر چوہدری واصف علی چودھری ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس سے ملاقات کر کے انہیں کلر سیداں میں بنچ اور بار کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کمپلیکس کی جلد تعمیر کی درخواست کی ، جس پر جناب چیف جسٹس نے رجسٹرار ہائی کورٹ جناب سہیل ناصر کو ہدایت کی کہ وہ کلر سیداں جو ڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کیلئے آراضی کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں ۔
Chief justice orders judicial complex for Kallar Syedan
Kallar Syedan - The chief justice Lahore, Justice Azmat Saeed Sheikh has ordered the construction of judicial complex in Kallar Syedan. The work has been ordered to start soon.
 
ٹیلی فون ایکسچینج بیول کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) جہانگیرافضل۔ ٹیلی فون ایکسچینج بیول کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شام تقریباً سات بجے بیول سموٹ روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب دو مو ٹر سائیکل اندھیرے اور تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار سید محبت شاہ ولد سید بہادر شاہ سکنہ ڈھیری سیداں سموٹ سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھی خاتون اور دوسرا موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔سید محبت شاہ عرف ببو شاہ جانوروں کی خرید و فروخت اور گوشت کا کاروبار کرتا تھا۔ اس کے ایک بھائی سید صفدر شاہ کی بیول میں سموسہ چارٹ کی دکان ہے۔
Two motorbikes collide near Bewal telephone exchange, one dead
Bewal, Gujar Khan - Two motor bikes collided head on at 7pm on Samot road near telephone exchange, The motorcyclist Syed Mohabat Shah nick name Babu Shah died on spot, while the other rider with women passenger had minor injuries. Syed Mohabbat Shah was from Dheri Syedan, Samot Sir and was a cattle dealer, his brother Syed Safdar Shah has samosa chart shop in Bewal bazaar.
 
Death announcements انتقال پر ملال 
دو ماہ قبل وفات پا جانے والے مرحوم حاجی نمبردار محمد تاج مغل کی اہلیہ محترمہ دار فانی سے کوچ کر گئی
Wife of Late Haji Nambardar M Taj passed away in Sahot Hayal
 
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین، سہوٹ حیال اوپر موہڑہ، دو ماہ قبل وفات پا جانے والے حاجی نمبردار محمد تاج مغل کی اہلیہ محترمہ رضاء الہی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی مرحومہ مائی صاحبہ حاجی شوکت مغل فرانس شفاقت مغل فرانس اور رفاقت مغل کی والدہ محترمہ تھیں نماز جنازہ کی امامت کے فرائض مولانا محمد کلیم یوسف نے ادا کئے نماز جنازہ میں تمام مکتبہء فکر کے افراد نے شرکت فرمائی
رابطہ نمبر رفاقت مغل00923009751870
موہڑہ پھڈیال کے محمد شبیر۔محمد سیعد۔محمد حنیف کے والدہ انتقال کر گی
Mother of M Shabbir of Mohra Padiyal has passed away
 
سر صو بہ شاہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, حبیب الر حمن قر یشی ) موہڑہ پھڈیال کے محمد شبیر۔محمد سیعد۔محمد حنیف کے والدہ انتقال کر گی ان کی نماز جنازہ موڑہ پھڈیال میں ادا کی گی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی یاد رہا گزشتہ جمعہ المارک کو ان کے والد کا ا نتقال ہو گیا تھا۔آج جمعہ ایک ہفتہ بود ان کی والدہ اللہ کی پیاری ہوگی۔
سروہا چودھریاں میں  انجمن تاجران مغل بازار کے رہنماچودھری عبدالطیف کے والد محترم کا انتقال ہوگیا
Father of Ch Abdul Latif of Saroha Chaudhrian passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ انجمن تاجران مغل بازار کے رہنماچودھری عبدالطیف کے والد محترم کا انتقال ہوگیا،مرحوم کو آبائی گاؤں سروہا چودھریاں میں سپردخاک کردیاگیا۔نماز جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں ملک سہیل اشرف ،ممتاز قانون دان سردار محمداسحاق خان سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سابق نائب ناظم سٹی کلرسیداں راجہ ظفر محمود کے علاوہ انجمن تاجران کے سرپرستوں،صدور،جنرل سیکرٹریز ،سماجی وسیاسی شخصیات اور کاروباری حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موہڑہ پھڈیال میں   صوبیدارمیجر(ر) محمدجی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
Subaidar Major (r) Mohammad Ji of Mohra Phadiyal passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ صوبیدارمیجر(ر) محمدجی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔مرحوم کو آبائی گاؤں موہڑہ پھڈیال میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں علاقہ بھرسے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Social and political news ...
Gujar Khan News...
پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
PPP Deplored after further increase on fuel prices
بھاٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) اسد محمود جنجوعہ) پاکستان اس وقت تاریخ کی بد ترین صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ اس وقت سب سے زیادہ مشکلات غریب عوام کو پیش آرہی ہیں۔ حکومت نے پچھلے چار سالوں کے دوران پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہا ہے۔ اس وقت ملک کی صورتحال اتنی نازک ہو چکی ہے کہ گھر سے باہر نکلنے والے آدمی کو یہ تک بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ گھر زندہ واپس آ بھی سکے گا یا نہیں۔ حکومت نے ریلوے ، سٹیل ملز اورپی آئی اے کو خسارے میں ڈال دیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ تو کر دیا گیا مگر اس کے باوجود بھی گیس نہیں مل رہی ہے۔ صنعتوں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کو روزگار نہیں مل رہا۔ ان تمام حالات کے باوجود حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ ہر مہینے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرتی جارہی ہے۔
ان تمام حالات کی ذمہ داری حکومت پر تو عائد ہوتی ہی ہے مگر عوام کی بے حسی بھی اس میں برابر کی شریک ہے۔ عرب ممالک میں انقلاب آنے کے بعدبپاکستانی عوام کو بھی اس بارے میں سوچنا چائیے تھا مگر یہاں کے لوگ صرف بیانوں تک ہی محدود ہیں اگر کوئی کہے کہ وہ احتجاج کرے گا تو یاپھر اسے ڈرا دھمکا کہ اس کا منہ بند کر دیا جاتا ہے یا پھر اسے کچھ رقم دے کر اس کا منہ بند کرا دیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں روات میں سٹوڈنٹس نے سی این جی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا اور یہ احتجاج چھ گھنٹے تک جاری رہا ۔ اس کے بعد حکومت نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی مگر سی این جی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آ سکی اور ٹرانسپورٹ یونین بھی اپنے مطالبات منوا کر پیچھے ہوگئی۔
موجودہ حکومت کے چار سال
پٹرول اٹھاون روپے سے بڑھ کر نوے روپے فی لیٹڑ
سی این جی پینتالیس سے بڑھ کر چہتر روپے کلو
بجلی اڑھائی روپے یونٹ سے بڑھ کر سات روپے یونٹ
چینی پچیس روپے سے بڑھ کر ستر روپے فی کلو
ٹیکس پندرہ فیصد سے بڑھ کر اکیس فیصد
اس کے علاوہ بھی اگر کوئی بھی شے کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے تو کوئی ایسی شے نہیں جس کی قیمت میں سو فیصد سے زیادہ کا اضافہ نہ ہوا ہو۔ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنا حق حاصل کررنے کے لئے باہر نکلیں اور پوری دنیا کو بتا دیں کہ ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے ۔
Kallar Syedan News...
عدالتی اشتہاری ،مفرورنا جائز اسلحہ ، چرس اور شراب برامد جبکہ اند ھے قتل کا سراغ لگا کر چالا ن عدالت میں پیش کر دیے
Wanted criminals arrested by Kallar police and appeare in front of judge
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔سی پی او راولپنڈی اظہر حمیدکھوکھر، ایس پی صدر وحیدالرحمان خٹک کی خصوصی ھدایت پر تھا نہ کلرسیداں کے ایس ایچ او چوہدری امتیا ز نے ڈی ایس پی ملک ارشا د کی زیر نگرانی کا روائی کرتے ہوے عدالتی اشتہاری ،مفرورنا جائز اسلحہ ، چرس اور شراب برامد جبکہ اند ھے قتل کا سراغ لگا کر چالا ن عدالت میں پیش کر دیے تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ اوچوہدری امتیا ز نے ما ہ دسمبر ، جنوری کے دوران کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے عدالتی اشتہاری ایک فوجی مفرور ، دو عدد 30بور بمعہ دو رونڈ 115گرام چرس 7بوتل شراب اور چار اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ جدید خطوط پر تحقیق کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا کر الگ الگ مقدمات درج کر لیے 107/51کے 13اور 107/150کے 48کیس رجسٹر کیے شاپس اینڈ سیکیورٹی میں تین دکانداروں کے خلاف قلندرے مرتب جبکہ 6دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیا گزشتہ دن صحافیوں کو خصوصی گفتگو کے دوران SHOچوہدری امتیاز نے کہا کہ گشت کا نظام موثر جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں تا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ کلرسیداں میں ہرنئے آنے والے اسی طرح کے بلندوبانگ دعوے تو کئے لیکن عملی طورپر راجہ محمدبشارت کے علاوہ کسی بھی کچھ نہ دیا اور جب یہ لوگ یہاں سے چلے گئے تو عوام کو معلوم ہوا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے آنے والے جرائم کی بڑھوتری میں اہم ترین کردار ادا کرتے رہے۔
عوام بے حال ،حکومت اقتدار کھیل رہی ہے ،نجینئرز قمر ا لا سلا م ر ا جہ
Qamar Ul Islam MPA deplores current inflation where public no longer can afford to buy
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)محمدجاویدچشتی ۔ عوام بے حال ،حکومت اقتدار اقتدار کھیل رہی ہے ،مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی،منافع بخش ادارے تباہ ہوگئے ،ملک عزیز کسی مسیحا کا منتظر،حالت مریض جاں بہ لب،مہنگائی ،بے روزگاری،اقربا پروری،لاقانونیت اور دہشت گردی سے قوم پہلے ہی نڈھال تھی کہ گیس اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے قوم کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیاہے ،اور اس پر ستم یہ کہ موجودہ حکمران آئندہ بھی خدمت جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔خدا کے لئے اس ملک اور اس کے عوام پر رحم کیا جائے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر مختلف سیا سی جما عتو ں کے قا ئد ین نے سر و ے کے د و ر ا ن کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی انجینئرز قمر ا لا سلا م ر ا جہ نے کہا کہ بجلی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے کا ر و با ر ز ند گی معطل ہو کر ر ہ گیا ہے و فا قی حکو مت بنیا د ی مسا ئل کے حل میں بر ی طر ح نا کا م ہو چکی ہے ۔سا بق ٹاؤن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف نے کہا کہ گیس ا و ر بجلی کے بحر ا ن نے عا م آ د می کے معیا ر ز ند گی کو بری طرح متا ثر کیا ہے حکو مت کو ہنگا می بنیا د و ں پر ا س بحر ا ن سے نجا ت د لا نے کے لیے تما م و سا ئل بر و ئے کا ر لا نا ہو ں گے ۔مسلم لیگ ن فیڈ ر ل کو نسل کے ر کن شیخ عبد ا لقد و س و سا بق نا ظم شیخ حسن ر یا ض نے کہا کہ گیس پر لیو ی ٹیکس ا و ر فیو ل ا یڈ جسٹمنٹ کی مد میں زر د ا ر ی حکو مت نے عو ا م کی جیبوں پر ڈ ا کہ ڈ ا لاہے جو کہ تکلیف دہ امرہے ۔سا بق نا ظم ا عجا ز بٹ ،پی پی ر ہنما نصیر ا ختر بھٹی نے کہا کہ سا بقہ حکو مت نے ملکی و سا ئل کو بے د ر یغ لو ٹا جس سے بحر ا ن جنم لے ر ہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے مسائل حل کئے ہیں۔ سا بق نا ئب نا ظم ر ا جہ نو ید قیصر ا و ر جنر ل سیکر ٹر ی مسلم لیگ (ق) حا جی جا و ید ا ختر نے کہا کہ مسا ئل سے تنگ عو ا م سا بق صد ر پر و یز مشر ف کے د و ر کو یا د کر ر ہے ہیں مسلم لیگ ن یو سی د ر کا لی معمو ر ی کے صد ر حاجی ا خلا ق حسین،جنر ل سیکر ٹر ی و حید جنجو عہ ،ر ا بطہ کمیٹی یو سی گف کے ممبرراجہ ا سما عیل ا عظم ،مسلم لیگ ن تحصیل کو ا ر ڈ ینٹر طا ر ق تا ج چودھری اور لیگی راہنما چوہدری نعیم بنارس کا کہناتھا کہ کا ر و با ر ی طبقہ پر یشا ن ا و ر نو بت فا قو ں تک آ ن پہنچی ہے جبکہ حکو مت خو ا ب خر گو ش کے مز ے لے ر ہی ہے پا کستا ن تحر یک ا نصا ف حلقہ پی پی 2کے ر ہنما چو ہد ر ی شہر یا ر طا ر ق ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکو متی کر پشن،بد ا نتظا می ا و ر عیا شیو ں نے ملک کو بحر ا نو ں سے د و چا ر کر د یا ہے جب تک محنت کش طبقہ خو ش حا ل نہ ہو گا ملک تر قی نہیں کر سکتا ۔اسی لئے پوری قوم تحریک انصاف کی جانب نگاہیں لگائے عمران خان کے دیدہ ودل فرش راہ کئے ہوئے ہیں۔
 
پی آئی اے روزانہ سات کروڑ روپے خسارے پر"چل "رہاہے
PIA loosing 7 Karor rupees daily
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام )محمدجاویدچشتی ۔پی آئی اے روزانہ سات کروڑ روپے خسارے پر"چل "رہاہے ،پہلے ہی اس فضائی کمپنی میں ملازمین کی تعداد زیادہ تھی صرف"2000"موجودہ حکومت نے بھرتی کردیئے ہیں۔ایک سیون فورسیون بوئنگ طیارے کی عمر27سال ہوچکی لیکن وہ ابھی تک ریٹائرڈ نہیں ہوسکا ،حاضر سروس چیئرمین یا منیجنگ ڈائریکٹر لامحدود اپنے لئے اور اپنی فیملی کے لئے مفت ٹکٹ کر دنیا بھر کی سیر کا لطف اٹھاسکتا ہے ۔یہ انکشافات ہیں وزیر دفاع چودھری احمد مختار کے جو کہ انھوں نے سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کئے ۔سوال یہ ہے کہ پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والا کون ہے ؟پاکستان بھر کے منافع میں چلنے والے اداروں کو کنگال کرنے والے آخر کون لوگ ہیں؟باکمال لوگ اور لاجواب سروس میں پی آئی اے ملازمین کا رویہ مسافروں سے ایک تھانے کے ایس ایچ او کی طرح ہوتاہے اور وہ کسی بھی مسافر کو منہ تک لگانا گوارہ نہیں کرتے ۔اکثر طیارے آدھے سے زیادہ خالی جاتے ہیں لیکن عام آدمی کو ٹکٹ دستیاب ہی نہیں ۔حاضر سروس چیئرمین اور منیجنگ ڈائیریکٹر جب ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں تو اس کے باوجود مفت ٹکٹ کی سہولت انھیں میسر رہتی ہے ۔جہاز بڑھاپے کو پہنچ چکے لیکن نئے جہاز خریدنے کے لئے رقم ہی نہیں ۔26ہوائی اڈے آپریشنل ہیں جبکہ مناسب ٹریفک نہ ہونے کے باعث 7ہوائی اڈے بند کردیئے گئے ہیں۔پاکستان کے عوام سوال کرتے ہیں کہ پاکستان سٹیل ملز ہویا پاکستان ریلوے،پی آئی اے ہو یا بجلی اور گیس ،آخر ان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کے خلاف کب ایکشن ہوگا؟
 
ریت کا بھرا ٹرک روڈ کراسنک کرتے ہوئے سر صوبہ شاہ کے قریب موڑہ نگڑیال میں الٹنے سے بچ گیا
Truck loaded with sand survives overturning in Morra Nagrial, Choa
سر صو بہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ,حبیب الر حمن قر یشی )ریت کا بھرا ٹرک روڈ کراسنک کرتے ہوئے سر صوبہ شاہ کے قریب موڑہ نگڑیال میں الٹ ہو تے ہوتے بچ گیا مگر اس کے ٹائر زمین کے اندر گھس گیے۔یہ ٹرک سر صو شاہ والے نعیم کا ہے اور ریت حا جی محمد صدیق مہناس کی تھی۔
 
موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ,مسلم لیگ ن کے سینر رہنماء و معروف قانون دان کامران عزیز ایڈووکیٹ
Current PPP government has failed, Kamran Aziz advocate
چوک پنڈوڑی ( قیصراقبال ادریسی ، نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) مسلم لیگ ن کے سینر رہنماء و معروف قانون دان کامران عزیز ایڈووکیٹ کے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ، اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ملک اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے ، ملک کی بہتری کے لیے فوری الیکشن کرائے جائیں ، ا ن خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی مثبت پالیسیاں ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گی اس سلسلے میں مسلم لیگ ن ایک موثر اور پائیدار پالیساں مرتب کررہی ہے جس سے ملک میں حقیقی انقلاب آئے گا ، انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی حلقہ اور ملک کے عوام کے بہتر انداز میں ترجمانی کررہے ہیں انہوں نے حلقہ این اے 52میں اربوں روپے کی ترقیاتی کام کروا کر سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ۔ حلقہ کی عوام آئندہ الیکشن میں چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی ۔
 
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور عدلیہ کے وقار کو اولیت دی ہے ،حاجی نواز کھوکھر
PPP Party has always respected constitution and supreme court, Haji Nawaz Khokar
چوک پنڈوڑی ( قیصراقبال ادریسی ، نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) سابق ڈپٹی سپیکر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے متوقع امیداور حلقہ این اے 52حاجی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور عدلیہ کے وقار کو اولیت دی ہے ،صدر زرداری کو آئین کے تحت استثنی حاصل ہے ، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوکر تاریخ رقم کی ہے جو جمہوریت کی فتح ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پرصحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی اور مقررہ وقت پر ہی الیکشن ہوں گے مخالفین سینٹ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی واضع اکثریت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 52میں کامیاب عوام کی محرمیوں کا آزالہ کریں گے جس کے لیے جلد حلقہ میں عوامی مہم کا آغاز کریں گے ۔
 
کلرسیداں کی معلومات دوسرے مرحلے میں ٹی ایم اے کمپلیکس ،مغل بازار نیاز بیکرز تک اور گوجرخان چوک ، گوجرخان روڈ ،ڈگری کالج، تحصیل آفس اور کچری تک چوہدری الفت حسین اور جاوید چشتی کے ساتھ سیر کیجئے ویڈیو پانچ حصوں پر مشتمل ہے
Video on Kallar Syedan by Ch Ulfat Hussain and Javed Chishti
 
Kahuta News...
بورڈ آف گورنرز گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے لئے نئے ممبران نامزد کر دیئے گئے
Board of governors appointed at gov degree college, Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)بورڈ آف گورنرز گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے لئے نئے ممبران نامزد کر دیئے گئے حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجابنے راجہ محمد علی، شوکت اقبال جنجوعہ، بریگیڈئیر(ر) جاوید احمد کو گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے بورڈ آف گورنرز گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کیلئے نئے ممبرز نامزد کرتے ہوئے ان کا باقاعدہ ممبر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
Sports News...
گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر ہو گئیں
Annual sports games end at gov degree college, Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ مہمان خصوصی ممبر سائنس کے۔آر۔ایل اعجاز احمد مختار، پرنسپل محمد شبیر راجہ اور فزیکل ایجوکیشن کی انچارج مسز لیلیٰ امتیاز نے اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے کالج کیلئے دو کروڑ روپے سالانہ کی یقین دہانی کے باعث ادارے میں نئی توانائی آگئی۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ سالانہ کھیلوں کے سلسلے میں اختتامی اور پروقار و شاندار تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تمام کھیلیں کالج کی فزیکل ایجوکیشن کی انچارج مسز لیلیٰ امتیاز عالم جنجوعہ کی زیرنگرانی منعقد کرائے گئے طلباء کے مقابلے قائد ہاؤس جبکہ طالبات کے مقابلے عائشہ ہاؤس نے جیتے۔ اسی طرح کالج کی طالبہ سعدیہ مختار کو بہترین اتھلیٹ جبکہ طالبعلم عتیق الرحمن کو طلباء میں بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا یہ مقابلے تقریباََ ایک ہفتے سے زائد کالج گراؤنڈ میں جاری رہے۔ آخر میں کالج کے طالبعلم احسان سعید نے خوبصورت انداز میں نغمہ بھی پیش کیا جن پر معززین اور طلبا و طالبات نے زبردست داد دی۔ مہمان خصوصی اعجا زمختار نے شاندار کھیلوں پر مبارکباد دی۔ جبکہ پرنسپل محمد شبیر راجہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر عارف جاوید نے اپنے روائتی خوبصورت انداز میں سرانجام دیئے۔
Your comments
Name: ali / UK

Email Address: ali.z.786@hotmail.com

Comments: can you please upload pictures of my village, sai, kahuta
 
Name: raja shakeel of dhaki/sagri

Email Address: shaqszamy@hotmail.com

Comments: Brother it very good knowledge able program but you must include other parts of pothwar as well.Even they are in teh rawalpindi,i have many many villages to write but keeping in short ,you know them verywell,i live in canada and i reed pothwar.com regulerly,please aswer me if you can about it,we are pothwari ,and we are proud of our culture.
 
Name: Raja Zubair Abbas of Sahote Badhal

Email Address: zubairabbasraja@gmail.com

Comments: Aap ke coverage best hay sirf aik cheiz jis main kuch weakness hay woh yeh k news reading k doran pata chalta hay k jumlay aapas main mix ho gae hain ya pehla jumla baad main aur baad ka pehlay likha hoa hay jaisa k aaj ke aik accident ke khabar the jis main motor cycle ke marham pati karwai hay
agar yeh cheizz bhe khatam ho jae to aur bhe best ho jae ga
Name: babar frm kanoha

Email Address: muhammadbabar2009@yahoo.co.uk

Comments: I LIKE POTHWAR.COM
Picture of the day
Pindora, pic by Ch Ulffat Hussain
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar