Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 20th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

میلاد کمیٹی سلاؤ اسلامک ٹرسٹ کے زیر اہتمام اڑتیسواں سالانہ جلوس میلاد النبی ﷺ

Thousands of people lined up in streets of Slough for Millad celebrations .

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی) ----   مرکزی جلوس میلاد کمیٹی سلاؤ اسلامک ٹرسٹ کے زیر اہتمام 38 واں سالانہ جلوس میلاد النبیﷺپورے جوش وخروش ومذہبی جذبے اور شان وشوکت سے نکالا گیا جلوس کی قیادت علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ‘ علامہ حافظ عدنان ظہیر ‘ملک مظہر علی خان‘حاجی صوفی محمد افضل‘ مولاناحافظ ارشدمحمود ‘ مولانا قاری محمد نواز چشتی‘مولانا حافظ حفیظ الرحمنٰ‘چوہدری محمد افضل‘راجہ محمد زراعت‘چوہدری آزاد حسین‘‘ حاجی محمد عارف ‘راجہ محمد فیاض ‘چوہدری محمد شفیق ‘قاری محمد منیر‘راجہ محمد اسحاق ‘دیگرمشائخ عظام‘علماء کرام سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کی جلوس کا آغاز سالٹ ہل پارک نزد جامع مسجد مونٹم لین سے ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت فرمائی جلوس کی روانگی پر سرد ابر آلود موسم یکدم موسم بہار کا منظر پیش کرنے لگا

جلوس کے سارے راستے عاشقان رسولﷺدرود وسلام ‘نعت خوانی اور کلمہ طیبہ کا ذکر بلند آواز سے کرتے رہے رنگ برنگی بینرز اور غباروں نے جلوس کو چار چاند لگا دئیے جلوس میں بچوں ‘نوجوانوں اور خوتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت فرمائی جلوس کے راستے میں استقبا لیہ سٹیج بنائے گئے تھے اور شرکا جلوس کی فروٹ‘ مٹھائی ‘سموسوں اور مشروبات سے بھر پور تواضع کی گئی راستے بھر میں خواتین بچوں کے ہمراہ جلوس کے استقبال کے لئے موجود تھے غیر مسلموں نے بھی جلوس کا پرتپاق استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا

پولیس نے بھر پور تعاون سے جلوس کے سارے راستے ٹریفک کو کنٹرول کیا جلوس کے راستے میں ٹریفک کو بند کر دیا عاشقان رسولﷺ کے بلند آواز نعرہ تکبیر نعرہ رسالت سے سلاؤ کے در ودیوار گونجتے رہے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے رحمت خدا عاشقان رسول ﷺ پر برس رہی ہے جلوس میلاد ﷺسٹوک پوجز لین ‘ایلمین ایونیو ‘ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈ روڈ بہنچ کر اختتام پذیر ہوا سلام بحضور سرور کونین پیش کیا گیا علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ نے کامیاب جلوس میلاد ﷺکے انعقاد پر مسلمانان سلاؤ کو مباکباد دی اور اجتماعی دعا کروائی جس میں شرکا جلوس کی حاجات سلامتی اور ملک پاکستان اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی

بعد نماز ظہر جلسہ میلاد النبی ﷺ منعقد ہوا جس سے مفتی محمد اقبال چشتیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کا میلاد منانا عبادت کا درجہ رکھتا ہے حضور ﷺ سراپا رحمت بن کر آئے پروفیسر محمد اطہرنے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن پاک میں بار بار اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کی عظمت کا ذکر فرمایا اور حضور ﷺ کی عظمت کی گواہی ہر دور میں صحابہ کرامؓ غوث قطب ابدال ولی دیتے آئے ہیں اور میلاد منانے والے یقیناً حضور کی رحمت کے حقدار ہیں مولانا حافظ فضل محمد قادری نے انگلش خطاب میں حضور ﷺ کے میلاد منانے کی فضیلت بڑے مدللل انداز میں بیان فرمائی قاری محمد منیر یونس ایڈووکیٹ نے قرات اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کیا درود وسلام دعا کے بعد تمام حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔جلسہ کی نظامت کے فرائض خطیب مسجد علامہ محمد عدنان ظہیر نے بڑے خوبصورت اندار میں انجام وئیے۔

Slough; Thousands of people lined up in streets of Slough for Millad celebrations, The procession was peaceful with members of public along with other communities coming out to see the procession.

Slough Islamic trust had organised the millad procession, The millad rally was led by Hafiz Adnan Zaheer and Sufi Mohammad Afzal Chairman of Islamic trust well known Diamond road Masjid.

Despite rainfall the procession was one of the largest millad rally in UK, Slough Islamic trust were praised for organising a peaceful event, where the organising team made sure all went smooth, including making sure not any litter was left on street as the staff members carried bin liners for disposal.

The Millad rally started at salt hill park via stoke poges lane in to Eliman ave, Shaggy calf lane and in to Wexham road and finally leading to Diamond road and Masjid.

This year rally had very large number of women participating with children who were carrying green flags, members of public distributed Sweets, Samosa's, tea and many other coked food.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اقراء سکول میں سجائی گئی میلاد کی محفل

Millad celebrated at Iqra school in Slough

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی) ----    میلاد النبی کی محفلیں سجانے والے خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں- محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں- ہر کسی کے نصیب میں یہ محفل سجانا نہیں ہوتا اور ایسی محفلوں میں آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں- ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد سلاو ڈائمنڈ روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے گزشتہ روز اقراء سکول میں سجائی گئی میلاد کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو بھی ایسی تربیت کریں کہ وہ آپ کے بعد بھی آقا کا میلاد مناتے رہیں- اس محفل میلاد کا انعقاد جناب ہمایوں خان اور مسز وحیدہ نے کیا اس محفل میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود قادری، احمد رضا قادری اور حافظ نور سلطان کے علاوہ مقامی نعت خواں جمیل صاحب نے بھی ہدیہ نعت پیش کر کے محفل میں چار چاند لگا دیئے اس محفل پاک میں مردوں اور عورتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کینسر طرفسے نعرے گونج رہے تھے- محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا

some image some image some image some image

نلہ مسلماناں اور وٹفورڈ کےمحمد عدنان خالد کی رسم نکاح کی تقریب پارک رائل لندن میں منعقد کی گئی

Nikah ceremony of M Adnan Khalid of Nala Musalmana and Watford took place in Park Royal, London

some image

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ نلہ مسلماناں اور وٹفورڈ کےمحمد عدنان خالد کی رسم نکاح کی تقریب، ایبے مینر ہال، پارک رائل لندن میں منعقد کی گئی۔نکاح کی خوبصورت تقریب میں ان کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔ وٹفورڈ جامعہ مسجد کے امام اور خطیب نے خطبہ نکاح میں خوبصورت انداز میں قرآنی آیات اور احادیث کے حوالہ جات کے ساتھ اردو اور انگریزی زبان میں رشتہ ازدواج کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی۔

پی آئی اے کالے بکروں کا صدقہ دینے کے بجائے اپنی کالی بھیڑوں کی قربانی دے

PIA staff sacrifice black goat as ATR operations resume

some image

سٹوک آن ٹرینٹ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،پنوں خان منہاس)۔۔۔۔ پی آئی اے کالے بکروں کا صدقہ دینے کے بجائے اپنی کالی بھیڑوں کی قربانی دے۔باکمال لوگ لاجواب پرواز کا نعرہ لگانے والی پاکستان کی قومی ائیر لائن جس پر سفر کرتے وقت ہر پاکستانی فخر محسوس کرتا تھاآج کل مصیبتیں ٹالنے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دی رہی ہے۔بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ حیران کن خبر آئی کہ پی آئی اے نے اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز کی اُڑان سے پہلے ائیر پورٹ گراؤنڈ (رَن وائے) پر کالے بکرے کا صدقہ دیا۔ صدقہ مصیبتیں ضرور ٹالتا ہے،لیکن اگر جہازوں کی مناسب دیکھ بھال کیے بغیر اُن کو اُڑایا جائے گا تو پھر کسی حادثہ کے بعد یہی کہا جائے گا کہ صدقہ موت کے سوا تمام مصیبتیں ٹالتا ہے۔یہ ہیں الفاظ اُن چند پاکستانیوں کو جو قومی ائیر لائن کے ٹکٹ خریدنے کے لیے گزشتہ روز سٹوک آن ٹرینٹ کے ایک ٹریول ایجنٹ کے پاس پہنچے تھے۔ٹریول ایجنٹ نے بتایا کہ فیس بک اور سوشل میڈیا پر بھی اس خبر پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں۔دین سے واقف لوگوں کا تو ایمان ہے کہ صدقہ مصیبتیں ٹالتا ہے لیکن مغر ب میں پلنے والی نئی نسل سوال اُٹھارہی ہے کہ کیا اےئرپورٹ گراؤنڈ پر ذبح کیے گئے کا لے بکرے کا گوشت کسی غریب کو بھی دیا گیا ۔یا۔کہ بڑی تونڈوں والی کرپٹ انتظامیہ ہی سری پائے تک ہضم کرگئی ہے؟۔ پاکستانیوں کی فیوریٹ ائیر لائن کے بارے میں جب اس طرح کی خبریں آتی ہیں تو وہ سوال اُٹھاتے ہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ پی آئی اے اگر قومی اثاثہ ہے تو بیرون ملک میں محنت کرنے والے پاکستانیوں کی وجہ سے ہے

پاکستانی چاہے برطانیہ میں ہوں یاعرب ممالک میں اُن کی شکایات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کبھی جہاز کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر ۔کبھی مسافر وں کا سامان پیچھے رہ جانا۔جہاز میں رہ جانے والی اشیاء کا غائب ہو جانا۔ غائب ہونے والی چیزوںLost Property کے نام سے ناواقف جہاز کا سٹاف۔ کبھی ناقص کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی شکایات۔ تین ہفتے قبل ایک برٹش پاکستانی فیملی جب پاکستان پہنچی تو اُن کو لینے کے لیے جو ٹیوٹا گاڑی بُک کروائی گئی ائیر پورٹ پر پہنچنے سے پچاس گز کے فاصلے پر اس کا چالان ہوگیا کہ گاڑی کو اس روٹ پر آنے سے پہلے روٹ پرمٹ لینے چاہیے تھا؟۔پوٹھوار اور آزاد کشمیر سے اسلام آباد ائیر پورٹ کے لیے بکنگ پر آنے والی ہر ٹیوٹا گاڑی کا چالان کاٹا گیا۔مسافروں کو لینے کے لیے اندر جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوتی ،چھوٹے چھوٹے بچوں اور بڑے بڑے سوٹ کیسوں والے مسافروں کو قلیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ٹرالی۔ یا۔ ریڑھی کی پرچی پر ستر روپے لکھے ہوتے ہیں اور لیے چار سو روپے جاتے ہیں۔ائیر پورٹ سے باہر نکلتے ہیں بھکاریوں کی فوج مسافروں کو گھیرے میں لے لی لیتی ہے۔بیرون ملک میں پلنے والی نئی نسل کو اس طرح کے امیج پاکستان کے بارے میں بُری تصویر پیش کرتے ہیں۔

لیکن بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کس سے فریاد کریں؟۔ سب کا اتفاق ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بعد اگر کوئی طاقتور شخصیت حکومت میں ہے تو وہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان صاحب ہیں بلکہ ایک تجزیہ نگار کا تو یہ کہنا ہے کہ موجودہ نظام کے طوطے کی جان وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ میں ہے۔چوہدری نثار جب چاہیں اس طوطے کی گردن مروڑکر نظام کو ختم کرسکتے ہیں۔تجزیہ نگار کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثار بذات خود اچھے آدمی ہیں اورکرپٹ نہیں ہیں ۔اگر واقعی ایسا ہے تو پھر تحصیل کلر سے تعلق رکھنے وہ معززین علاقہ جو چوہدری صاحب سے کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتے وہ اُن کی توجہ اس طرف بھی دلائیں کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے وہ کوئی عملی اقدامات کریں۔یاد رہے کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں میں اکثریت آزاد کشمیرکے لوگوں کی ہے ان کے بعد اکثریت پوٹھوار کے لوگوں کی ہے جن کے منتخب نمائندے شاہد خاقان عباسی،راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری نثار علی خان ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا تعلق بھی پوٹھوار سے ہی ہے۔ایک بزرگ پاکستانی شہری نے ان چار بڑے ناموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے بڑے نام اور پھر بھی مسائل کے انبار ؟؟؟۔

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی) ----  سلاو اسلامک ٹرسٹ جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ نے پوٹھوار ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوٹھوار ڈاٹ کام کے رپورٹر افتخار وارثی اور چیرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہرسال سلاو اسلامک ٹرسٹ جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ کے زیر اہتمام نکلنے والے جلوس اور جلسے کی مکمل کوریج کرتے ہیں سلاو اسلامک ٹرسٹ جامع مسجد ڈائمنڈ پوٹھوار ڈاٹ کام کی تہہ دل سے مشکور ہے اور پوٹھوار ڈاٹ کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

حاجی چوہدری محمد یونس منہاس کی جانب سے سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام منیاندہ میں کیا گیا،مفتی محمد لیاقت علی کا خطاب

Millad held at the residence of Ch M Younis of Coventry in Manianda

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک گلی والی منیاندہ،دین اسلام کے ارکان پر پابند رہنے سے ہی نجات ہے،علامہ مفتی محمد لیاقت علی نقشبندی خطیب اعظم راولپنڈی کا خطاب،خصوصی نعت سید امبر علی شاہ ترمذی ،نعیم اختر نقشبندی نے پیش کی،نقابت کے فرائض حافظ محمد رضوان نے ادا کئے،یہ محفل زیر صدارت پیر منصور حسین شاہ گیلانی ،زیر نگرانی مولانا محمد رضا نقشبندی خطیب جامع مسجد ہذا و اہلیان ڈھوک گلی والی ،یہ محفل ہر سال حاجی چوہدری محمد یونس منہاس یو کے اپنے والدین کریمین کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کرتے چلے آ رہے ہیں،محفل میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

راجہ صدام اجمل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دوست و احباب کے اعزاز میں دعوت ولیمہ کا انعقاد

Raja Sadam Ajmal congratulated on his wedding in Morra Vaince, Kanoha

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔موہڑ ہ وینس کنوہا،راجہ محمد اجمل کے صاحبزادے،راجہ دانش اجمل فرانس کے بھائی ،راجہ صدام حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،دوست و احباب ،عزیز و اقارب کے اعزاز میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمدمٹور،صاحبزادہ سائیں عباس چکڑالی ،راجہ محمد سعید،جنرل کونسلر راجہ ناہید،کسان کونسلر راجہ محمد سعید،راجہ محمد عبد اللہ عابد،نعیم اقبال،محمد سعید،راجہ کامران ظہور،راجہ سکندر،راجہ عمر،عاطف بشیر،ماسٹر اسد حسین، کامران حسین،صوبیدار ظہور اقبال،راجہ عدنان،راجہ جلیل،محمد رفیق،محمد شبیر ،محمد کبیر،عابد حسین پی ٹی سی ایل،محمد طاہر،لقمان سعودی عرب، راجہ ذیشان یو اے ای،راجہ آصف سہو ٹ وینس،راجہ عرفان،نذیر یو اے ای،ملک دانیال،قاسم قریشی سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد اہلیان ڈھوک بنگیال کی جانب سے کیا گیا

Millad celebrations in Dhok Bangyal, Choa Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ،ہر سال کی طرح امسال بھی میلاڈ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا،جس میں نعت خوانان عظام اور علماء کرام نے حضور رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

چوہدری ناظم علی رشتہ ازدواج میں منسلک،دعوت ولیمہ کا اہتمام تل خالصہ میں کیا گیا

Wallima of Ch Nazim Ali held in Tal Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )چوہدری الفت حسین۔۔۔۔تل خالصہ،چوہدری ناظم علی ولد چوہدری شوکت علی مرحوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،ان کی شادی خانہ آبادی مرحوم محمد لطیف کی صاحبزادی سے انجام پائی،دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر و مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سابق ناظم یو سی کنوہا حاجی غلام ظہیر،مسلم لیگ ن فرانس کے چےئرمین راجہ علی اصغر،چےئرمین یو سی چنگا بنگیال راجہ شوکت علی وارثی،چےئرمین یو سی سوئیں چیمیاں ملک شیر افگن،راجہ زاہد خورشید، ڈاکٹر طارق،چوہدری توقیر اسلم پوٹھوہار جیولرز،ڈاکٹرچوہدری علی اصغر لنگڑیال،حاجی ابرار حسین،ارکان میونسپل کمیٹی کلر سیداں شیخ احسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،راجہ ظفر محمود،حاجی چوہدری غلام ربانی،چوہدری غلام نورانی سعودی عرب،چوہدری حسن علی سعودی عرب،چوہدری ہاشم خان، چوہدری شکیل،غلام جیلانی،چوہدری محمد محب اللہ،حاجی چوہدری محمد خان،ملک الیاس،چوہدری امین،چوہدری رشید یو کے، چوہدری امیر افضل،نجم الحسن ملک،وقار الحسن ملک،چوہدری افضال سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

some image

YASRAB MUNIR S/O MUNIR HUSSAIN (EX TEACHER OF GOVT HIGH SCHOOL DHAMALI )VILL SATHWANI RELATIVE Cousin of Rafaqat Shabir Canada and Yasir Mehmood UAE Brother of Badar Munir. Walima held at 17/12/16 waleema Attend by Chairman and voice chairman of uc Kanoha Nambardar Abdul Aziz Asad Aziz and all other Teachers and politicians.

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

گورنمنٹ اسپیشل سکول کہوٹہ کی ناکافی بلڈنگ بچوں کولانے والی سرکاری گاڑیاں 24گھنٹے سکول کے باہر کھڑی رہتی ہیں

Parents safety concern over bus being parked in front of gov special school, Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ گورنمنٹ اسپیشل سکول کہوٹہ کی ناقافی بلڈنگ بچوں کولانے والی سرکاری گاڑیاں 24گھنٹے سکول کے باہر کھڑی رہتی ہیں جو کسی وقت بھی کسی بڑھے حادثے کا شکار بن سکتی ہیں ۔سکول کی بلڈنگ چھوٹی بلڈنگ ہونے کی وجہ سے اور بھی کافی سارے مساہل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خودنوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گہنگے ،بہرے ، نابینے بچوں کا سکول گورنمنٹ اسپیشل سکول کی بلڈنگ ناقافی ہونے کی وجہ سے مساہل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔سکول کی سرکاری بسیں سکول کے اندر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لب سڑک کھڑی رہتی ہیں 24گھنٹے اسی طرع بے یارومدگار کھڑی رہنے والی سرکاری بسیں کو کسی وقت بھی کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے عوامی حلقوں نے اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس نازک معاملے پر فی الفور نوٹس لیا جائے اور سکول کی بلڈنگ کسی اچھی سی جگہ پر منتقل کی جائے ۔

some image

راجہ رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے زیر صدارت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا اجلاس کثیر تعداد میں کارکنوں کی شر کت

Large number of people participate in PML-N Youth wing meeting held under guidance of Raja Rafaqat Janjua

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے زیر صدارت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا اجلاس کثیر تعداد میں کارکنوں کی شر کت ۔اپنے محبوب قائدین میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف ، راجہ محمد ظفر الحق ، راجہ محمد علی ، کیپٹن صفدر، عابد شیر علی ، ملک شکیل اعوان ، ملک وسیم اعوان اور جاسم کنول راہی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے پی ٹی آئی نوجوانوں کی قوت کوسڑکوں پر لانے کے بجاے مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کو دیکھنے کے کے لیے پاکستان سے محبت اور کھلی آنکھیں ہونی چائے بند آنکھوں سے وزیر اعظم بننے کا خواب ،دھندلی ،اور خرابیاں ہی نظر آسکتی ہیں پاکستان بند کرنے کے بجائے حقیقی نئے پاکستان کے لیے چیرمین تحریک انصاف موجودہ حکومت کا ساتھ دئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رفاقت جنجوعہ نے مسلم لیگ ن کے دفتر میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک حقیقی معنون میں ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے آئندسال2018 میں بجلی اور گیس کی لوڈشیٹنگ کاانشاء اللہ خاتمہ ہو جائے گا نوجوانوں کو روزگار ملے گا آسان اقساط پر گاڑیاں بھی ملیں گی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آے گی گوادر سے خیبر تک صنعتوں کا جال بچھے گا موٹر وے اور میٹروبسییں سفرکو آسان بنارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹوراجہ محمد علی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے حلقے پر ترقیاتی کاموں کے حولے سے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں انشاء اللہ حلقہ پی پی ٹو کی عوام کے تمام مساہل انکی دہلیز پر ہی حل ہوں گے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کامعاون خصوصی منتخب ہونے پر مبارکباد, راجہ علی اصغر

Raja Ali Asghar congratulates MPA Raja M Ali on his appointment as envoy to CM

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ علی اصغررہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کامعاون خصوصی منتخب ہونے پر مبارکباد اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انشاء اللہ عظیم پاب کا عظیم بیٹا راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹوکے تمام مساہل حل کریں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم پا کستا ن کا دو رہ کہو ٹہ سے تر قی کی نئی را ئیں کھلیں گی ۔انشا اللہ 2018تک تما م منصو بے پا یہ تکمیل تک پہنچ جا ئیں گے مسلم لیگ ن کے قا ئد نے اپنے ووٹر ز سے ان کیلئے لا زوا ل محبت کا حق ادا کر دیا کہو ٹہ تا را ولپنڈی دو رو یہ ایکسپر یس ھا ئی وے سہا لہ ریلو ے پھا ٹک پر پل ۔ تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل کو ما ڈل بنا نے ۔علا قہ کیلئے 100کلو میٹر سڑ ک بنا نے ۔ ہر یو نین کو نسل میں بجلی گیس پہنچا نے اور کہوٹہ نڑھ کو سیا حتی مقا م کیلئے 50کرو ڑ کا اعلا ن ۔علا قہ کی تقد یر بد ل دے گا انہوں نے مزید کہا کہ میا ں محمد نوا ز شر یف ۔ سنیٹر را جہ محمد ظفر الحق ۔ ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے علا قہ کے عوا م کے دل جیت لیئے ہیں ار بو ں رو پے کے پیکج سے تر قی کی را ئیں کھلیں گی عوا م کا معیا ر زند گی بلند ہو گا اور تما م سہو لتیں عوا م کو ان کی دہلیز پر میسر ہو نگی انہو ں نے کہا کہ میا ں نوا ز شر یف کے دو ر ہ نڑ ھ کہو ٹہ سے مسلم لیگی ور کر و ں کے حو صلے بلند ہو گے ہیں اور انشا اللہ آئیندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن پہلے سے زیا دہ مضبو ط منظم اور فعا ل ہو گی اور بھر پو ر کا میا بی حا صل کر یگی ۔

یونین کونسل مٹور کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے حقیقی طورپرسیاسی شعورکا ثبوت پیش کیا, راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر

Raja Tauqir applauds voters in UC Mator

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیر مین یو سی مٹورنے اپنے بیان میں کہا کہ یونین کونسل مٹور کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے حقیقی طورپرسیاسی شعورکا ثبوت پیش کیا عوام علاقہ 5سمبرکا ایک دن ہمارے لیے نکالاانشاء اللہ اپنی ساری زندگی عوام علاقہ کے نام وقف کر تا ہوں ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر وائس چیئر مین یونین کونسل مٹور نے یونین کونسل مٹور کے دفتر میں صحافیوں اور علاقے کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران اللہ، جنرل کونسلر راجہ اعجاز ، جنرل کونسلرراجہ عرفان سرور ، جنرل کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ، جنرل کونسلرراجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان، کسان کونسلر راجہ مالک داد،راجہ بلال آف مٹور ، راجہ طارق سرور،راجہ سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔راجہ توقیرنے مزید کہا کہ میں مٹور، میرا ،سنگھڑال،تھاتھی ، پلوٹ ، بگلہ، کلوٹ ، گلور ، تھوہا،بمنیال اور یونین کونسل مٹور کے دیگرعلاقوں کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے 5دسمبر کو ایک مثبت فیصلہ کیا انشاء اللہ عوام علاقہ کو اس کے بہتر اثرات نظرآہیں گے ۔عوام نے حق سچ کی سیاست کا ساتھ دیا انشاء اللہ اب علاقے میں حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

نوجوان سماجی شخصیت نعمان اکرم رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Noman Akram celebrated at Shaadi hall, Kahuta

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان سماجی شخصیت نعمان اکرم رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی نوجوان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عزیز الرحمن آف مواڑہ ، راجہ مجتبیٰ سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی،وکلا، اساتذاہ ، صحافیوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت اس موقع پر دولہا نعمان اکرم کو ان کے دوست راجہ عزیز الرحمن آف مواڑہ ، راجہ مجتبیٰ اور دیگر دوستوں نے مبارکباد پیش کی اور نئی زند گی کے لیے دعا کی ۔

بلال یامین ستی کی وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی نامزدگی سے حلقہ این اے 50اور پی پی ٹو میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری

PP2 and NA 51 position strong with Bilal Yameen Satti being elected as vice chairman Distt Rawalpindi council

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ بلال یامین ستی کی وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی نامزدگی سے حلقہ این اے 50اور پی پی ٹو میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری اور جماعت مزید مضبوط ہوگی ۔ حلقہ پی پی ٹو کے سات چیئرمینوں نے بلال یامین ستی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ راجہ ندیم کی دستبرداری پر مشکور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارایک مشترکہ بیان میں چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی، چیئرمین کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی ، چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز ، راجہ اشتیاق چیئرمین مٹور ، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس نے کیا ۔ منتخب چیئرمینون نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت چوہدری نثا رعلی خان ، سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ، شاہد خاقان عباسی ، اور راجہ اشفاق سرور کا بلال یامین کے نام پر اتفاق کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ بلال یامین ستی ۔ حلقہ این اے 50میں پی پی ون اور پی پی ٹو میں یکساں مقبول ہیں ۔ ان کی نامزدگی سے مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 50میں مزید مضبوط ہوگی ۔ میاں نواز شریف کے کا میاب جلسہ اور بہترین و شاندار انتظامات بھی بلال یامین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ تمام چیئرمینوں نے راجہ ندیم چیئرمین یوسی دوبیرن کی بلال یامین کے حق میں دستبرداری پر ان کا مشترکہ طور پر شکریہ ادا کیا ۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں چیئرمین شپ کے لیئے پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر راجہ وحید احمد مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظہور اکبر کو ووٹ دیں گے

PTI Candidate Raja Waheed Ahmed announces to support Pml-N candidate

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں چیئرمین شپ کے لیئے پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر راجہ وحید احمد مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظہور اکبر کو ووٹی دیں گے ۔جبکہ پیپلزپارٹی کے حاجی راجہ جہان عالم اور راجہ ا مان اللہ غازی وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے دست راست مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظہور اکبر کی کامیابی کے لیئے میدان میں کود پڑے ۔ راجہ ظہور اکبر نہ صرف حلف سے منحرف ہوئے بلکہ مامے اور چاچے کی سیاست نے نظریات کو دفن کر دیا ۔صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ و صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی کی مخالفت میں پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی سر کردہ شخصیات میدان میں کود پڑیں ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئرمین کے لیئے ون ٹو ون دو امیدوار وں صدر پیپلز پارٹی و الفتح گروپ آصف ربانی قریشی اور رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ ظہور اکبر گروپ ( حلف سے منحرف ہونے والے ) کے مابین ہوگا ۔ راجہ ظہور اکبر گروپ کے دو کونسلروں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ملک عبدالرؤف نے گروپ سے استعفٰی دے کر اپنے راستے گروپ سے جدا کر لیئے ۔ جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ورکروں نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے پر پارٹی قیادت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہوٹہ شہر میں مسلم لیگ(ن) کو مضبوط کرنے پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ورکروں ، کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ورکر نالاں ہیں اور تحریک انصاف و پیپلز پارٹی کا گراف بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ ہائی کمان ایکشن لے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظہور اکبر اور ملک غلام مرتضیٰ نے حلف سے منحرف ہو کر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ جس پر گروپ کے اندر سخت رد عمل سامنے آیا ہے ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

گاؤں راماں میں راتوں رات بنائی جانے والی قبر کا معمہ حل ہو گیا

Mystery of grave dug during the night in village Raman solved

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گاؤں راماں میں راتوں رات بنائی جانے والی قبر کا معمہ حل ہو گیا اہل دیہہ نے اورنگزیب اور دیگر کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق چند دن قبل گاؤں راماں میں راتوں رات بنائی جانے والی قبر کا معاملہ پرنٹ میڈیا میں ہائی لائٹ ہونے کی وجہ سے پولیس نے بھی گاؤں والوں کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں فریقوں کو تھانے میں بلا کر معاملہ حل کرنے کا کہا تو بچے کے لواحقین نے چار دن کی مہلت مانگی حاجی اورنگزیب ،اور گاؤں کے دیگر افراد کی موجودگی میں قبر کشائی کر کے بچے کی میت کو دوسرے گاؤں میں لے جا کر اس کی تدفین کر دی جس پر اہل دیہہ نے قبر کی خوش اسلوبی سے دوسرے گاؤں منتقلی پر زیب ویلفیر سوسائٹی کے صدر حاجی اُرنگزیب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

جاتلی ،حصال کے مکینوں کا روز انہ سفر کرنیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار صلااح احوال کا مطالبہ

Commuters on Hasal, Jatli region ask highway authorities to rake notice of  road

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی ،حصال کے مکینوں کا روز انہ سفر کرنیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار صلااح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ان دونوں گاؤں کے علاوہ درجنوں دیہات کے لوگوں کو دولتالہ پہنچانے والا تقریبا ڈیڈھ کلو میٹرلمبی سڑک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس کی پختگی کی گی لیکن پانی کی نکاسی کا مناسب انتطام نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اب اس راستے پر گاڑیوں کا چلنا تو دور کی بات بارش کے دنوں میں اس پر پیدل چلنا مشکل ہی نہیں بلکے نا ممکن ہو چکا ہے اہل علاقہ کے مکینوں اور اس پر روز مرہ سفر کرنے والے مسافروں نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے اس کی نئے سرے سے پختگی کا پُر زور مطالبہ کیا ہے

انتظامیہ کی غفلت کے باعث جاتلی ،رتیال اور دیگر سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں کے پائیدانوں کے ساتھ لٹکے بیگ پیدل چلنے والوں کے لئے وبال جاں

Safety concern over bags hanging from school buses on Ratyal Jatli route

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔انتظامیہ کی غفلت کے باعث جاتلی ،رتیال اور دیگر سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں کے پائیدانوں کے ساتھلٹکے بیگ پیدل چلنے اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے وبال جان بن گے تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی غفلت کے باعث سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو سکولوں میں پہنچانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے اپنی بچت کے لیے سکول بیگ پائیدانوں سے لٹکا دیتے ہیں جس وجہ سے اکثر اوقات یہ حادثے کا سبب بن چکے ہیں وارڈن پولیس والے ان سے بخوبی آگاہ ہیں اس کے باوجود وہ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے

آئیسکو سب ڈویثرن بیول میں بجلی کے نئے میٹر نایاب،صارفین ذلیل و خوار ہونے لگے

Shortage of electricity meters causing problems in Bewal region

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ آئیسکو سب ڈویثرن بیول میں بجلی کے نئے میٹر نایاب،صارفین ذلیل و خوار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق آئیسکوسب ڈویثرن بیول میں نئے میٹر نہیں آرہے جس کی وجہ سے صارفین ذلیل وخوار ہورہے ہیں صارفین نے چھ ،چھ ماہ قبل درخواستیں جمع کرو ا کر ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے ہوئے ہیں لیکن میٹر نہ ہونے کے باعث اُن کے کنکشن نہیں لگائے جارہے ہیں ایس ڈی او آئیسکوسب ڈویثرن بیول کا کہنا ہے کہ واپڈا کے اعلی حکام نئے میٹر ایشو نہیں کر رہے ہیں جبکہ بیول اور گردونواح کے عوام روز بروز دفتر کے چکر لگا لگا کے تھک چکے ہیں اور اُن کے کنکشن نہیں لگائے جارہے ہیں بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

پی ایف ڈبلیو مزدورو ں کی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے, ماسٹر ٹرینرزپاکستان ورکرز فیڈریشن سید عطااللہ شاہ

PFW is non political organisation, Syed Atta Ullah Shah

some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ماسٹر ٹرینرزپاکستان ورکرز فیڈریشن سید عطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ایف ڈبلیو مزدورو ں کی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جسکی ملکی سطح کے علاوہ بین الاقوامی طور پر بھی نمایندگی ہے، جو مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی ہے،مقامی حکومتوں بلدیاتی نمایندگان کا اپنا ایک مضبوط سٹ اپ ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن آپکی قدر و قیمت کو تسلیم کرتے ہوئے آپ کے کردار کو موثر بنانے کے لئے لیبر قوانین سے آپ کی استداد کار میں اضافہ کی خواہاں ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین عثمان کھٹر میں چئیرمین ملک ایاز کے دفتر میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ،،بلدیاتی نمایندے اور لیبر قوانین ،،سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود،وائس چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر عبیدالرحمن، چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران، وائس چئیرمین حاجی مسکین،کونسلرز محمد جمیل خرم پراچہ، منظور مسح خرم پراچہ، رانا محمد امین عثمان کھٹر، محمد اقبال عثمان کھٹر، ارشد محمودگوہدو، ظہور الہی کولیاں، شفاقت علی بجاڑ،، عبدالسلام بہوٹی پنڈ، سجاول خان لب ٹھٹھو، محمد ریاض لب ٹھٹھو ،عبدالرشید لب ٹھٹھو، اسامہ آصف لب ٹھٹھو، نسیم اخترخرم پراچہ، ثمینہ یاسمین عثمان کھٹر، بشرا بی بی لب ٹھٹھو ،سید غلام مرتضیٰ شاہ موجود تھی عوامی نمایندوں کو لیبر قوانین سے اگاہی کے لئے بروشرز دئیے گئے ۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ حاجی محمد سلیم )مسلم لیگ(ن) کے راہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی حب الوطنی اور ملکی خدمات کا زمانہ معترف ہے،انھوں نے اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر دن رات ملک کے اندر امن و امان قائم کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرو آزما ہونے کے لئے کام کیا ، جو لوگ آج بلا جواز ایشو کھڑے کر رہے ہیں پہلے وہ اپنی کارکردگی اور ملک و قوم کے لئے کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیں ،فخر پاکستان چوہدری نثار علی خان جیسے لیڈو بہت کم پیدا ہوتے ہیں ،پہلے بھی مخالفین نے سازشیں کیں اور انھیں منہ کی کھانی پڑی اور اب بھی انکی کوئی دال نہیں گلے گی، پوری قوم چوہدری نثار علی خان کی خدمات سے واقف ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ،خان سفیر خان نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت معرض وجود میں آئی اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی تحریکیں شروع کر رکھی ہیں،مگر اس کے باوجود میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان نے ثابت قدمی کے ساتھ نہ صرف بحرانوں کا مقابلہ کیا قوم کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے فضا سازگار بنائی، اور دہشت گردی کے کاتمے میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دن رات محنت کی اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا، کراچی کی روشنیاں بحال کیں اور سی پیک جیسے منصوبوں کو تقویت ملی اور ملکی معیشت میں بہتری آئی،آج پوری قوم وفاقی وزیر داخلہ کی پشت پر کھڑی ہے،بلا جواز ایشو بنا کر سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کرنے والے ہر فورم پر ناکام ہونگے،چوہدری نثار علی خان نے ملک کے اندر امن قائم کیا اور ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

ٹیکسلا(نمائندہ پھوٹھوارڈاٹ کام ۔حاجی محمد سلیم)اولڈ ایج پینیفٹ EOBIکے ملازمین جنکی نمایندگی جاوید قمر شاکر کر رہے تھے انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ای او بی آئی ملازمین کو پہلے نیشنل بنک سے پنشن ملتی تھی اب پنشن الفلاح بنک میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے، وہاں پنشنروں نے اپنے اکاؤنٹ کھلے اور اے ٹی ایم کارڈ بھی بنوا لئے مگر دو ماہ سے ای او بی آئی پنشنر پنشن سے محروم ہیں اور بنک احکام کہتے ہیں کہ ابھی تک ای او بی آئی والے کی پنشن نہیں اائی ہماری متعلقہ حکام سے گذارش ہے کہ برائے مہربانی EOBIپنشنروں کی پنشن الفلاح بنک میں بھجی جائے تاکہ ان پنشنوروں کے گھر کے چولہے بھی جل سکیں ،اور ای او بی آئی کے پنشنروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ بزم ادب ٹیکسلا کے زیر اہتمام میلاد النبیﷺ کے حوالے سے نعتیہ مشاعرہ رہائش گاہ سرپرست اعلیٰ بزم ادب طارق سرور اعوان منعقد ہوا، جسمین بزم ادنب کے اراکین و مہمان شاعروں نے اپنے اپنے نعتیہ کلام پیش کئے، اس موقع پر صدر بزم ادب تصور حسین تصور ، غلام شبیر اشکی، طاہر یحیٰ،احسن طاہر شاہ، طارق بشیر، شہزاد عادل، لالہ فضل شاہ، عابد حسین شاہ،اسد علی حیدری، شیخ خالد محمود سمیت دیگر اراکین اور معززین علاقہ بھی موجود تھے، شعراء کرام نے نبی اکرم ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے ،اس پرونور محفل کو سجانے میں بزم ادب ٹیکسلا نے حسب سابق بہترین انتظامات کئے اور شرکاء تقریب کے لئے پر تکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی صا حب کو وائس چیئرمین علما ء وشا ئح کو نسل آزاد کشمیر منتخب ہو نے پر مبا رکباد

Saibzada Fazal Ul Haq Naqshbandi congratulated on being appointed vice chairman of Ulma

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی صا حب کو وائس چیئرمین علما ء وشا ئح کو نسل آزاد کشمیر منتخب ہو نے پر مبا رکباد پیش کی ۔انہو ں نے کہا صا حبزادہ فضل الحق نقشبندی صا حب سچے عا شق رسو لﷺ اور مذہبی سماجی طور پر متحر ک رہنے والی شخصیت ہیں۔ اُمید کر تے ہیں آ پ ریاست کے اندر اسلا می قو انین کے عملی تقاضے اور معا شرہ کے اندازہ غیر شرعی اقدا مات غلط قسم کے خرا فات کے خلا ف کو شش کرئے گے۔ ان خیالا ت کا اظہار الحاج جمیل اقبال ملک صدر معا ون خصوصی تنظیم المدارس اہلسنت آزاد کشمیر علامہ عا شق ثشتی، محمد سلیما ن چشتی، آ صف جمیل ملک ،سکندر جمیل ملک، مفتی طلحہ نفیس، سید آ صف شاہ، قاری طا ہر محمود ،مظہر نقشبندی، دیگر نے صا حبزادہ فضل الحق نقشبندی کو مبارکباد پیش کی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 12ربیع الاول شریف کے مرکزی جلو س اور میلا د ریلی اور دیگر پرو گرا مو ں کو شا یا ن شان بنا نے پر تمام تنظیما ت اہلسنت و جما عت انجمن تا جرا ں میڈ یا مقا می انتظا میہ میلا د کمیٹیو ں علما ء و شا ئح دیگر زیلی انجمنو ں کے شکر گزا ر ہیں جنہو ں نے بارہ ربیع الاول شریف کے مرکزی جلوس میں قا فلہ درقافلہ شر کت کی۔ان خیالات کا اظہار الحا ج جمیل اقبا ل ملک صدر جماعت اہلسنت نے میڈ یا کے نما ئندو ں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ تمام شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مشکور ہیں جنہو ں نے اپنی نبی کریم ﷺ سے والہا نہ عقیدت وابستگی کا اظہارکرتے ہو ئے تمام پرو گرا مو ں میں شرکت کی ۔با لخصوص اے۔سی ڈڈیال سردار ندیم نے انتہا ئی عقیدت و محبت سے میلا د شریف کے پرو گرا مو ں میں دلچسپی لیکر پیش پیش رہے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سیاسی وسماجی شخصیت کپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجہ کے ایصال ثواب کے لئے ڈھوک سنگال میں دعائے قل کی محفل کا انعقاد

Dua e Qul observed for late M Ashraf Raja in Dhok Sangal, Choa Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک سنگال چوآ خالصہ،ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان و سینئر نائب صدر مسلم لیگ برطانیہ محمد ظریف راجا،پروفیسر ڈاکٹر رفعت اقبال راجہ،سعودی عرب میں مقیم شفیق الحق راجہ کے والد محترم سیاسی و سماجی شخصیت کپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے قل کی محفل کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون کمال ہاشمی،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چےئرمین یو سی چوآ خالصہ آغا سید راحت علی شاہ،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،چےئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،،چےئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چےئرمین یو سی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں راجہ گلستان خان،ممبر میونسپل کمیٹی عابد زاہدی،ممبر میونسپل کمیٹی راجہ خلیق احمد،انسپکٹر راجہ لال،پرویز کیانی یو کے،صدر مسلم لیگ ن یو سی چوآ خالصہ صوبیدار میجر عبد الرزاق،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال پاکستانی،راجہ گلفراز ایڈووکیٹ،ایس پی راجہ ظہیر ارشد لنگڑیال،پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی،چیف مہربان حسین،،چوہدری ایاز گجر،چوہدری وقاص احمد گجر،ماسٹر چوہدری محمد رمضان گجر،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،صحافی جاوید اقبال پرنس،مسعود بھٹی سعید بیکرز، چوہدری نصرت اقبال بھٹھی،ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر، ماسٹر چوہدری انصر محمود،بابو راجہ جاوید لنگڑیال، چچا محمد خان لاہوری،چوہدری محمد شبیر لنگڑیال ،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،مولانا شاکری سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تعزیت

Condolences

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پریس کلب بیول کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شر کت کی اجلاس میں محمدشبیر بلوچ کے صاحبزادے عمر شبیربلوچ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہا رکرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ شیخ جاوید اختر او رشیخ ادریس سیٹھی نے ڈھوک برج کے رہائشی محمدشبیر بلوچ کے صاحبزادے عمر شبیربلوچ کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ ممبرسنسر بورڈ آف پاکستان محمد ظریف راجہ کے والدکیپٹن محمد اشرف کی وفات پر سابق پرنسپل جناح پبلک سکول صوبیدار محمد اشرف نے اہل خانہ سے نہایت افسوس کا اظہار کیا۔اور انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن محمد اشرف اللہ کو پیارے ہوگئے ان کی جدائی کا گہرہ دکھ ہے۔میری ان کے ساتھ زمانہ طالب علمی سے ایک پرخلوص لگاؤ تھا۔جوآخر منقطع ہوگیا۔کیپٹن محمد اشرف نہایت ہی مخلص دوستوں کے دوست اور بھائیوں کے بھائی تھے۔انھوں نے اپنی زندگی کو غربا کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے خودداری اور شائتگی پر استوار کیا۔وہ لباس میں نفاست گفتگو میں صاف گوئی لجہ میں دیماپن خطاب میں اپنائیت اور طرف گفتار سے ہراجنبی کو گرویدہ بنا لیتے تھے۔ان کی مذبیی اور ادبی خدمات کے علی الرغم علمی میدان میں اپنی اولاد،خاندان اور قرب وجوار میں فکر وعمل کا چراغ روشن کیا۔ان کی عملی زندگی معاشرئے کو شائستہ بنانے کے لیے قابل تقلید ہے۔اللہ تعالے ان جوار رحمت میں رکھے اور اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا کرے۔

Picture of the Day

Wedding of Adnan Parvez son of Khalid Parvez of Morra Hasnal, Nala Musalmana, Picture by Mohammad Naseer Raja

some image

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image