• HOME
  • Pothwar News
  • Kahuta
  • Gujarkhan
  • Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Showbiz
  • About us
  • Search
Thursday 20th September, 2012 Zul-Qaadah 2nd, 1433 A H
Share   Tweet  
<<<<<<  Previous day News Next day News >>>>>>
مندرہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک جاں بحق تین شدید زخمی
The injured below taken to hospital in Manra
One dead 3 injured from Dadyal in a accident in Mandra
Report by Dost Mohammad, Mandra
مندرہ( پوٹھوار ڈاٹ کوم)مندرہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک جان بحق تین شدید زخمی ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال سے ایئر پورٹ راولپنڈی جانے والی کارنمبر LRU-1469 کو ایل آر بی ٹی نزدمندرہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیاتیز رفتاری کے باعث کاربے قابو ہو کر کئی فرلائنگ کھاتی ہوئی فٹ باتھ پر چڑھ گی اس میں سوار محمد اقبال ساکن ڈھڈیال مو قع پر جاں بحق ہو گیا اور محمد خان ولد علی محمد،خرم شہزاد ولد منظور احمد زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والے محمد اقبال کی میت تحصیل ہیڈ کو ا ٹر گوجر خان منتقل کر دی گئی اور دیگر زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ منتقل کر دیا گیا طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا،وا ضع رہے کہ رواں ماہ میں اِسی جگہ پر تیز رفتاری کے با عث پیش آنے والا چوتھا حا دثہ ہے۔تیز رفتاری کو روکنے میں موٹروے نیشنل ہائی وے پولیس مکمل طور پر ناکام ہیں۔۔۔۔
Dadyal / Mandra, Gujar Khan - A Family travelling from Dadyal to Airport were involved in a accident in which one died while three were taken to hospital.

According to report the car was over speeding as it headed to airport and overturned flipped many times near Mandra toll plaza. Three men were taken to hospital while one died at the scene of accident.

The car registration was LRU-1469, the dead person has been named as Mohammad Iqbal while three injured are Mohammad Khan, Khurram Shezad.

This is fourth accident in a month at this point in Mandra, National highway have so far failed to stop speeding cars.
UK News... 
انگلینڈ میں مقیم بہنوں اوربھائیوں کے تعاون سے تین لاکھ ساٹھ ہزار کی امتحانی کرسیاں سر صوبہ شاہ میں پہنچ گئی ہیں
سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،سر صوبہ شاہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب نے چند ماہ پہلے امتحانی ہال کیلئے کرسیوں کی اپیل کی تھی جس پرحاجی محمد جاوید ولد حاجی باقر خان اور سٹوک ان ٹرینٹ یو کے میں مقیم بہنوں اور بھائیوں نے خصوصی دلچسپی لی حاجی محمد جاوید نے ایک سو پچیس کر سیاں مہیا کر دی تھیں جبکہ باقی ایک سو پچیس کرسیاں بھی گزشتہ دن سکول میں پہنچ گئی ہیں یاد رہے کہ اس میں محمد ظروف مالی یوکے کی بھی خصوصی کاوش شامل ہے خواتین و حضرات کی اس بے لوث کاوش پر ہیڈ ماسٹر راجہ محمد ندیم خصوصی دعوت پر تشریف لائے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او کلر سیداں محمود الحسن ماسٹر محمد اخلاق ماسٹر راجہ حامد محمود ماسٹر طارق محمود منہاس ماسٹر شکیل احمد ماسٹر عابد ربانی ماسٹر واجد علی ماسٹر مرزا محمود حسین عامر فیاض ماسٹر طالب حسین سیفی ماسٹر انصر وحید ماسٹر مطلوب حسین اورماسٹرمحمود حسین مغل نے دل کی اتھاہ گہرایوں سے شکریہ ادا کیا ہے پوٹھوار ڈاٹ کو م کے چےئر مین محمد نصیر راجہ وپوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم حاجی محمد جاوید اورسٹوک ان ٹرینٹ یو کے میں مقیم خواتین و حضرات کی صحت و زندگی اور رزق میں برکت کیلئے خصوصی طور پر دعا کی
UK Pothwari donate chairs to Sir sooba shah school
Sir Sooba Shah, Kallar Syedan - School chairs valued at 1,60,000 rupees have been kindly donated by pothwar.com viewrs  in UK to Sir sooba shah high school.

The appeal was made by the school couple of months ago, Special thanks to Haji M Javed of Stoke on Trent, M Zaroof Mali and rest of the viewers who have not given their names. The head teacher Raja M Nadim thanked the UK Pothwari community for their donation and support.
پالک کھانے سے دماغ کی کمزوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔جرمنی کی اولم یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق
سٹوک آن ٹرینٹ(پوٹھوار ڈاٹ کوم) پالک کھانے سے دماغ کی کمزوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔جرمنی کی اولم یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں انسانی جسم میں وٹا من سی اور بہٹا کروٹن کی کم مقدار کو دماغی کمزوری اور انتشار کا سبب قراردیاہے ۔جس کی کمی پالک کے استعمال سے پوری کی جاسکتی ہے۔تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ خرمانی(خوبانی)
اور گاجر بھی انٹی آکیسڈنٹ سے بھرپور پھل اور سبزیوں میں شمار ہونے کی وجہ سے ڈی منشیا اور الزائمر جیسی دماغی کمزوری میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔یا درہے کہ ڈی منشیا اور الزئمرس ایک دماغی مرض ہے ۔انسان کی یاداشت کمزور ہوجانے سے یا ختم ہو جانے کے بعد مریض بھوک اور پیاس کو بھی بھول جاتا ہے۔ہمدرد لواحقین اور اسپتال کا عملہ مریض کو زبردستی خوراک کھلاتا ہے۔اس مرض پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ آہستہ آہستہ انسان کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے ۔فاسٹ فوڈ کے اس دور کی ثقیل اور دیر ہضم بھاری خوراک مثلاََ مُرغ مسلم ،چکن تکہ،کڑاہی گوشت اور چپل کباب کھانے والے کچھ لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ سبزیاں کھانے سے وہ کمزور ہوجائیں گے۔اگر ایسا ہوتا تو بھارت کے سبزی خور ہندو اور دُنیا بھر کے ویجی ٹہرین کب کے اس دُنیا سے رخصت ہوچکے ہوتے ۔یہ بھی یاد رہے کہ جرمن یونیورسٹی کی تحقیق کے بعد سفارش کی گئی پالک ،خوبانی اور گاجر وغیرہ اُسی وقت اپنا اثر دکھاتی ہیں جب یہ زندگی کے پہلے حصے میں استعمال کی جائیں یا بیمار ہونے سے کچھ عرصہ پہلے کھائی جائیں ۔ بڑھاپا آنے پریا مرض کی گرفت میں پھنس جانے کے بعد جب پانی سر سے گزر جائے تو پھریہ فروٹ اور سبزیاں بابا جی کے کام نہیں آتیں البتہ ختم شریف میں پالک کے پکوڑے گاجر کا حلوہ اور خوبانی کا کسٹرڈ اپنی خوبیاں
ظاہر کرسکتاہے۔
Spinach could help beat dementia and Alzheimer's
Stoke on Trent - Researchers at Germany's Ulm University have discovered a link between low vitamin C, carotene levels and dementia and alzheimer's. Suggesting antioxident rich fruit and vegetables such as Spinach, Carrots and Apricts could help fight the disease's
devasting symptoms.
سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کی سیر ملاحظہ کیجئے
 
Tour of Beautiful Edinburgh in Scotland
Edinburgh, Scotland - For more please watch video below...

Kahuta News... 
حکومت پاکستان امریکہ سے تمام سفارتی تجارتی تعلقات ختم کرے اور اپنے سفیر کو فی الفور واپس بلائے ,پیر سید زبیر احمد شاہ
کہوٹہ: نمائندپوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر,حکومت پاکستان امریکہ سے تمام صفارتی تجارتی تعلقات ختم کریں اور اپنے سفیر کو فل فور واپس بلائیں توہین آمیز فلم کی نمائش سے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے۔ ناپاک جسارت کرنے والے فلم میکر کو سرعام پھانسی دی جائے۔ کیونکہ ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو پوری دنیا کے ایک ہولناک خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملعون فلم میکر کیخلاف تحصیل کہوٹہ میں ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی تاجروں نے تمام شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ریلی سے پیر سید زبیر احمد شاہ، مولانا عبدالشکور حمادی، مولانا حافظ ادریس ہاشمی، حافظ ظہور نقیبی، حافظ عبداللہ ،حافظ غلام حسین قادری، مولانا عبداللہ عباسی، غلام مرتضیٰ صابری، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک غلام مرتضیٰ، سردار مسعود ، ملک طاہر اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تمام اسلام دشمن عناصر مسلمانان عالم کو ایذا پہنچانے کیلئے گھنونی شازشیں کر رہے ہیں یہ اسلام دشمن عناصر کبھی خاکے بناتے ہیں اور کبھی کتابیں لکھتے ہیں اور اب ایک ملعون فلم میکر نے ناپاک جسارت کرتے ہوئے توہین امیز فلم بنائی جس سے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کو سخت اذیت پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہود نصار کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے ۔ اس لیے تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر ان اسلام دشمن ممالک کا قطعہ تعلق کریں۔ اور ملعون فلم میکر کو سرعام پھانسی دی جائے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دُعا کی گئی۔ اور امریکی پرچم کو نظرآتش کیا گیا۔
Protest rally demands closure of diplomatic links
Kahuta - A Protest rally was held in Kahuta to deplore anti Islam film made in US, The protestors are demanding to have all diplomatic links shut down with US.
یونین کونسل مٹور کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ،مسلم لیگ ن کی قیادت کے لیے کڑا امتحا ن پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی دو  میں مسلم لیگ ن2 گروپوں میں تقسیم
تھوہا خالصہ، تحصیل کہوٹہ ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم،راجہ طیب ) تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع مسلم لیگ ن دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ایک گروپ سینیٹر مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق اور اُن کے بیٹے سابق MPA راجہ محمد علی کے ساتھ جبکہ دوسرا گروپ راجہ صغیر احمدکے ساتھ ہے اور ممبر قومی اسمبلی (NA-50) شاہد خاقان عباسی بھی راجہ صغیر احمد کی حمایت کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ یونین کونسل مٹور علاقہ تھوہا خالصہ اور (PP-2)کی دوسری یونین کو نسلوں سے کچھ روز قبل تقریباں 300 گاڑیوں پر مشتمل ایک جلوس نکال کر راجہ صغیر نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور کہوٹہ شہر میں ایک جلسے سے بھی خطاب کیا ہے شاہد خاقان عباسی نے سرِعام اس جلسے میں شرکت کر کے راجہ صغیر کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب سینیٹر مسلم لیگ (ن) ر اجہ ظفر الحق اور اُن کے بیٹے سابق MPA راجہ محمد علی ابھی تک مکمل طور پر خاموش نظر آرہے ہیں اور ان کی طرف سے کسی قسم کا کو ئی رد عمل سامنے نہیں آ رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کے مسلم لیگ ن کی قیادت آنے والے دنوں میں کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔کیا مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے پُرانے وفادار ساتھی اور بزرگ رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق اور اُن کے پرانے سا تھیوں کے درمیان اختلاف ختم کروا سکے گی یا اسے ان اختلافات کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست (PP-2)سے محروم ہونا پڑے گا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔
PML-N Split in two groups in Kahuta
Thoa Khalsa, Kahuta - The political map in Kahuta is changing for the PML-N, One group is with Shahid Khaqan Abbsi while the second group is with Raja Zaffar ul Haq, Raja Sagheer Ahmed who is opponent of Raja M Ali showed his political support when he brought in convey of around alleged 300 vehicles to eid millan party.
Kallar Syedan News... 
ڈھوک صوفی صادق (پنڈمیرگالہ) کے رہائشی ظہیرسلطان قریشی کے مکان حالیہ بارشوں کے باعث گر گئے
سرصو بہشاہ (حبیب الرحمن قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سرصو بہ شاہ کے نواحی گاؤں ڈھوک صوفی صادق (پنڈمیرگالہ) کے ریائشی ظہیرسلطان قریشی کے مکان حالیہ بارشوں کے باعث گر گے۔ تفصلایت کے مطابق ڈھوک صوفی صادق کے ظہیر سلطان قریشی کے مکان شدید بارشوں کی وجہ سے گر گے جانی تو کوئی نقصان تو نہیں ہو مگر مالی نقصان نے کمر توڑ ڈالی۔اہل گاؤں دوست احباب نے کافی کوششوں کے بعد ٹھوٹا پھوٹا سامان نکلا مگر کوئی چیز صحیح نہیں نکلی
House of Zaheer collapse in Pind Mirgala due to rain fall
Kallar Syedan - The house of Zaheer Sultan Qureshi in Dhok Sufi Sadiq in Pind Mirgala collapsed due to heavy rain fall in Sir sooba shah, the family survived the house collapse but lost most of their possessions.
 
یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کے بعد سکوٹ کے معززین نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ یونین کونسل کے حوالے سے بات چیت کی
Sakot public view of demand for Union council in Sakot
Kallar Syedan - for more please watch video below...
 
پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر یو کے سے بھائی نے گورنمنٹ گرلز سکول نلہ مسلماناں کی حالت بہتر کرنے کیلئے عطیہ ارسال کیا
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،نلہ مسلماناں، پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر ڈھوک سرہل کے رہائشی انگلینڈ میں مقیم محمد وحید ولد محمد شریف نے سکول کی حالت بہتر کرنے کیلئے دس ہزار روپے روانہ کئے ہیں جو کہ کمیٹی کو مل گئے ہیں ان کے اس نیک اقدام پر مس نگہت یاسمین سکول کے تمام سٹاف اور پرنسپل صاحبہ نے محمد وحید یوکے اورپوٹھوار ڈاٹ کوم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے
Donation for girls school after video report
Kallar Syedan - After the pothwar.com report on girls school in Nalla Musalmana, M Waheed son of M Sharif of Dhok Sarhal has donated money to improve the condition of the girls school, The response by Nalla mUsalmana residence is that they did not know the school was in this bad condition as men never enter in to girls school. The school principal has thanked for the donation.
محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں میں بے بی شو کا انعقاد
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوا رڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر منعقد ہونے والے پنجاب یو تھ فیسٹیول کے تحت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس راولپنڈی کے تحت بنیادی مر کز صحت دوبیرن کلاں میں ایک بے بی شو منعقد کیا۔ بے بی شو میں دو سال سے تین سال کے بچو ں نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت اقراء روضتہ لااطفال سینتھہ سکوٹ کے طالب علم راجہ ذیشان انوار نے حاصل کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ انوار الحق نے سر انجام دئیے۔ انچارج فلاحی مرکز چوآخالصہ میڈم فر ح ناز نے ماں اور بچے کی صحت کے موضو ع پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ علی اصغر آف بھٹھی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بے بی شو میں نہ پہنچ سکے۔ سابق کو نسلر ملک شیر محمد نے صحت مند بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Distt population office Pindi holds seminar in Doberan Kallan
Kallar Syedan - The Distt population office Pindi held a seminar at Doberan Kallan health centre to provide information known as baby show. Guest of honour at the seminar was Raja Ali Asghar of Bhathi.
 
Gujar Khan News... 
گو رنمنٹ بوائز ہائی سکول دریالہ سیگن کے سینئر ٹیچر محمد غیاث ا پنی مدت ملازمت مکمل ہو نے پر سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے
اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ گو رنمنٹ بوائز ہائی سکول دریالہ سیگن کے سینئر ٹیچر محمد غیاث ا پنی مدت ملازمت مکمل ہو نے پر سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق اے ای او ،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گو رنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چنگا بنگیال ملک عدالت ، سابق ہیڈ ماسٹر گو رنمنٹ بوائز ہائی سکول تھمالی محمد اکرم بٹ ،سابق ہیڈ ماسٹر دریالہ سیگن عبدالحمید ،معززین علاقہ ،اور اساتذہ کرا م نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر دریالہ سیگن را جہ الطا ف ، ہیڈ ماسٹر محمد اکرم بٹ ، ہیڈ ماسٹر عبدالحمید ،ہیڈ ماسٹر ملک عدالت نے ریٹائرڈ ہو نے والے ٹیچر محمد غیاث کی تعلیمی خدمات کی تعریف کی اور ان کے لئے آنے والے ریٹا ئرڈ زندگی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
M Ghayas retires at Daryala Segan school
Gujar Khan - A Farewell party was given in honour of senior teacher Mohamamd Ghayas who retired from teaching at gov boys high school, Daryala Segan.
 
گوجرخان میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف چالان
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔چیف ٹریفک راولپنڈی سید اشتیاق حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک گوجرخان انسپکٹر عبدالرشید کی گوجرخان میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف 389چالان اور حکومت پنجاب کے خزانہ میں 10920روپے جمع کروائے اور جبکہ بدوں کاغذات گاڑیوں کو تھانہ میں بند کیا گیا انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ٹرانسپورٹر اپنا قبلہ درست کر لیں اوورلوڈنگ زائد کرای اور سواریوں سے بدتمیزی سے اجتناب کریں قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی گاڑیاں چلائیں
Law breaking motorist handed fines in Gujar Khan
Gujar Khan -The traffic in charge, Gujar Khan, Insp Abdul Rashid handed fines to 389 motorist for breaking rules and regulations.
گوجرخان شہر کے سابقہ پٹواری اظہر کیانی کے خلاف جاری انکوائری میں ساتھ نہ دینے پر موجودہ پٹواری کو معطل کر دیا گیا
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔محکمہ ریونیو کا کرپٹ مافیا جیت گیا‘ کرپشن پر سمجھوتہ نہ کرنے والے پٹواری کو جعل سازی کے ذریعے معطل کر دیا گیا‘ ایکشن کمیٹی مرکزی انجمن تاجران اور سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاج ‘ کرپٹ عملہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر روڈ بلاک کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے سابقہ پٹواری اظہر کیانی کی طر ف سے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر عوام کی جائیداد کے مالکانہ حقوق میں رد وبدل کے سلسلے میں جاری انکوائری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے والے موجودہ پٹواری جمیل کو معطل کر دیا گیا ہے موجودہ پٹواری کو معطل کرنے کا جوازبناتے ہوئے اس کی طرف سے دو سال قبل چھوڑے ہوئے حلقے کے کاغذات میں جعل سازی کے ذریعے رد وبدل کیا گیا یاد رہے کہ سابقہ پٹواری اظہر کیانی نے لینڈ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کر کے جی ٹی روڈ پرایک انتہائی قیمتی جائیداد سے جعل سازی کے ذریعے اصل مالکان کو محروم کردیا گیا تھاجس کی باقاعدہ انکوائری طلعت گوندل ڈی او کے پاس موجود ہے ادھر کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر معطل ہونے والے پٹواری جمیل کے ساتھ ایکشن کمیٹی گوجرخان کے صدر سعیدین خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری فرزندعلی چوہدری مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد اقبال مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ادریس پرویز اقبال مغل خواجہ جہانگیر جنگو و دیگر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عملہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے اسسٹنٹ کمشنر ربنواز منہاس تحصیلدار طارق میر اور دوسر ے کرپٹ عملہ کے خلاف جب تک کارروائی نہیں ہوتی اس وقت تک اس کے خلاف احتجاج جاری رہے گا انہوں نے صوبائی حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کرپٹ ٹولہ کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو تین دنوں کے بعد جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا
Gujar Khan patvari suspended after failing to provide information on corruption

Gujar Khan - Current patvari, Gujar Khan, Ajmal has been suspended after failing to provide information on ex patvari Azhar Kiyani.

Azhar Kiyani is facing legal action and committing fraud on lad papers in Gujar Khan.

,گستاخانہ فلم امت مسلمہ کی غیرت پر حملہ اور بدترین عالمی دشتگردی ہےصاحبزادہ سید اعجاز حیدر شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ بابا سائیں مرچوسرکار قلندر
اسلام پورہ جبر (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ سے۔صاحبزادہ سید اعجاز حیدر شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ بابا سائیں مرچوسرکار قلندرنے نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی نبی آخرالزمانﷺکی ذات بابرکات ہمیں اپنی جانوں سے بڑھ کر عزیز ہے اس میں ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ۔ہم اپنے حکمرانوں اور تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ امریکہ سے سفارتی بائیکاٹ کیا جائے بالخصوص امریکی سفیر کا ملک سے نکالاجائے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث تمام افراد کو کھری سے کھری سزا دی جائے
Anti Islam film is national terrorism, Syed Ijaz Haider Shah

Gujar Khan - Syed Ijaz Haider Shah of  Darbar Sain Mirchoo has deplored the anti Islam film made in US.

Syed Ijaz Haider Shah Said that the government should break all political ties with the US.

عظیم الشان ’’عظمت رسول ﷺ ریلی ‘‘کا انعقاد 21 ستمبر بروز جمعتہ المبارک دن 11بجے گلیانہ موڑ تا گوجرخان کیاجائے گا
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا عبدالستار نیازی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام عظیم الشان ’’عظمت رسول ﷺ ریلی ‘‘کا انعقاد 21 ستمبر بروز جمعتہ المبارک دن 11بجے گلیانہ موڑ تا گوجرخان کیاجائے گا۔ جس میں خصوصی طور پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخا ن کی 16یونین کونسلز کے ایگزیکٹو ممبران ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ شرکت کریں گے۔ اس عظیم الشان ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان پیر سید صدیق حسین شاہ کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کو دعوت دی ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
Minhaj ul Quran to hold rally on 21st Sept
Gujar Khan -The Tehreek e insaaf rally in Gujar Khan will commence on 21st September at Gulina Morr, The rally will be held under supervision of Pir Syed Sadique Shah.
کرائم ڈائری ,زاہد شفیق قریشی
Mandra crime diary by Zahid Shafique Qureshi
نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,تھانہ مندرہ گزشتہ کئی سالوں سے جرائم پیشہ عناصر کے لیے علاقہ غیربنا ہوا ھے متعدد وارداتوں سے جہاں جرائم کا گراف بڑھا ھے وہاں ان کی نوعیت میں بھی حیرت انگیز تنوع نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارباب بست و کشاد کی کار کر دگی کے پول کھول دیئے ہیں خصوصا اسوقت حیرت ،خوف اور اسرار کی تہیں دبیز ہو جاتی ہیں جب قانون کے محافظ ہوس اوراور اختیارکے نشے میں مدہوش تھانوں کو امن کا گہوارہ بنانے کے بجائے وہاں مقتل سجا دیں تفتیشی افسران اور ماتحت اہلکاروں نے تھانہ مندرہ کی تعیناتی کو مال پانی بنانے کے لیے قانون کو بیوپار سمجھتے ہوئے مقدمات کی سوداگری کا ذریعہ بنا لیا ھے اکثرمقدمات اہلکاروں کی نااہلی، کرپشن اور بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئے یہی وجہ ھے کہ جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے اتنے بڑھ گئے کہ وہ قانون کیساتھ کھلواڑ کرنے لگے لیکن گزشتہ دنوں تھانہ مندرہ کے اہلکاروں کے نجی ٹارچر سیل میں ایک ایسا واقعہ پیش آیاجس سے نہ صرف علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی دھند گہری دبیز ہوئی بلکہ سرکل گوجرخان کے علاقہ تھانہ مندرہ میں ہر طرف جنگل کے قانون کا راج دکھائی دینے لگا
دس ستمبر2012 کی خونی صبح مندرہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک ایسا واقعہ وقوع پذیر ہوا جسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں ظلم اوربربریت کی ایک ایسی داستاں رقم ہوئی جس سے زمین کا سینہ کانپ اٹھے انسانی روپ میں بھیڑیوں کی چند ٹکوں کی ہوس میں اتنی سفاکی ،انسانیت کی اسقدر تذلیل کہ قلم احاطہ تحریر میں نہ لا سکے تفصیل اس اجمال کی کچھ یو ںھے کہ 26جون کو کلیام اعوان کے رہائشی ملک راشد کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں لاکھوں روہے کے قیمتی سامان کو لوٹ لیا گیا تھا دوران انویسٹی گیشن ایک ڈکیتی میں لوٹا گیا ایک موبائل میر داد سکنہ سرخ ڈھن تحصیل سوہاوہ جو کہ راولپنڈی بکرا منڈی گروٹی میں مرغ فروشی کا کام کرتا تھاسے بر آمد ہوا موقف متوفی کے لواحقین کا کہنا ھے کہ تھانہ مندرہ کے اے ایس آئی ملک فیاض نے میر داد کو چھ ستمبر کو اٹھا لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے یہ موبائل خریدا ھے اس کی بے گناہی ثابت ہونے کے باوجود اہلکاروں نے اسے چھوڑنے کے لیے ایک لاکھ روپے کا تقاضہ کیا لواحقین کے مطابق ڈیمانڈ نہ پوری ہونے پر پولیس تھانہ مندرہ کے جلاد صفت اہلکاروں اے ایس آئی ملک فیاض،اور کانسٹیبلوں عدنان اور احتشام نے ڈکیتی کے مبینہ ملزم پرکئی روز مسلسل مبینہ وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد مار ڈالا اور ظلم کی یہ داستاں اسی پر موقوف نہ ہوئی بلکہ جب انہیں لگا کہ ملزم27سالہ میر داد دم توڑ گیا ھے تو انہوں نے اپنی جان چھڑانے کے لیے اسے ذبح کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جبکہ ممتازقانون دان و سابق ناظم راجہ نوید سجاد اٰیڈوکیٹ نے بتایا کہ مقتول میر دادقانون پسند شہری تھا اور اس پر اس سے پہلے کسی بھی جرم میں نہ تو اس پر کوئی مقدمہ تھا اور نہ ہی وہ کسی جرم میں ملوث تھاجبکہ پولیس کا موقف ھے کہ ملزم نے خود کشی کی ھے جبکہ تحقیق کے مطابق بھی اس شک کو تقویت ملتی ھے کہ یہ خود کشی سے زیادہ قتل عمد ھے پہلی بات کہ آر ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ کے مطابق جب مذکورہ اہلکا رمضروب کو کٹے ہوئے گلے کیساتھ رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ لائے تو انہوں نے ڈاکٹر کو ملزم کا تعارف اے ایس آئی میر داد کے حوالہ سے کرایا جو کہ ان کی حواس باختگی کا کھلا ثبوت ھے شک کی دوسری بڑی وجہ مضروب کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے ہسپتال کی ایمبولینس میں ہولی فیملی ہاسپیٹل راولپنڈی ریفر کیاگیا جہاں پہنچ کر مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تو پولیس اہلکار نعش کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تیسری اور اہم بات یہ کہ مضروب کی گردن پر تین انچ لمبا اور ایک سے ڈیڑھ انچ گہرا زخم تھاجب کہ کوئی بھی انسان اپنی گردن پر اتنی آسانی سے اس طرح تیز دھار آلہ نہیں چلا سکتا جبکہ اس واقعہ کا افسوسناک ترین پہلو یہ ھے کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس تھانہ مندرہ کے اہلکاروں کے نجی ٹارچر سیل واقع جی ٹی روڈ مندرہ چکوال موڑ کے قریب واقع ہوئی ہلاکت کی خبر سن کر متوفی کے لواحقین اور اہلیان علاقہ نے تھانہ مندرہ کا گھیراؤ کر لیا اورٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کیے رکھا اطلاع پر انتہائی با صلاحیت نوجوان ایس پی صدر وحید خٹک اور ڈی ایس پی گوجرخان اقبال کاظمی نے اپنی بہترین حکمت عملی سے عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کیساتھ انصاف ہوگا اور ملوث اہلکاروں کیساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف زیر دفعہ302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ھے جس پر مظاہرین نے روڈ کو کھول دیا یہاں ایک بات قابل ذکر ھے کہ پولیس حکام نے جلد بازی میں ایف آئی آرکا اندراج کرتے ہوئے شکور نامی ہیڈ کانسٹیبل محرر کو بھی مقدمے میں ملوث کر دیا جس کا اس معاملے سے سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا جبکہ ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والے ایس ایچ او ملک آصف نواز کو بھی بعد میں معطل کر دیا گیاجبکہ ان کا بھی واقع سے براہ راست کوئی تعلق نہ بنتا تھا اندوہناک واقعہ کے بعد سی پی او راولپنڈی نے اچھی شہرت کے حامل ،با صلاحیت اور ایماندار پولیس آفیسر انسپکٹر خان شبیر خان کوخصوصی ٹاسک دے کر ایس ایچ او مندرہ تعینات کیا گیا جنہوں نے اپنی تعیناتی کے فورا بعد ہی میڈیاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس کی جدید خطوط پر تفتیش کریں گئے اور ملوث ملزمان سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اظہر حمید کھوکھر نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ھے میں اس پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتں صرف کر دونگا ()
Showbiz News... شو بز نیوز
راجہ طیب نے کے ٹو ٹی وی کے پروگرام جی کراں میں بطور صحافی اور کمپئیر شرکت کی اور سید آل عمران کے ساتھ خصوصی گفتگو کی
Raja Teayyab meets Syed Al Imran on TV programme
تھوہا خالصہ، تحصیل کہوٹہ ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گذشتہ روز پوٹھوار ڈاٹ کوم کے رپورٹر راجہ طیب نے کے ٹو ٹی وی کے پروگرام جی کراں میں بطور صحافی اور کمپئیر شرکت کی اور سید آل عمران کے ساتھ خصوصی گفتگو کی پروگرام کے میزبان سید آل عمران نے راجہ طیب کی کاوشوں کوخوب سراہا ۔راجہ طیب نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے اپنی صحافت کا آغاز کیا تھا۔ اور اب وہ پنج ریڈیو (یو ایس اے) پر ایک پوٹھواری پروگرام کے میزبان اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ ان کے پروگرام کانام موجاں ای موجاں ہے۔ جو کے انٹر نیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں سُنا جاتا ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروزا ضا فہ ہو رہا ہے۔
عرس پیر سید اصغر علی شاہ بخاری ؒ موہڑہ نگڑیال کے موقع پر قوالی کا خوبصورت انداز ،،آگئے سرکار ﷺمیں بسم اللہ کراں،،
Qawali show at Morra Nagrial mela
 
Sports News.. .
سپورٹس نیوز
پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012تحصیل کہوٹہ میں مقابلہ جات شروع ہو گئے
Punjab youth sports festival next schedule commences in Kahuta
کہوٹہ: نمائندپوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر,پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012تحصیل کہوٹہ میں مقابلہ جات شروع ہو گے جس میں پہلے دن قرأت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں منعقد ہوئے جس میں تحصیل بھر کی 14یونین کونسلوں سے نعت خوانی اور قاری حضرات نے حصہ لیا اس موقع پر سابق ناظم شمالی کہوٹہ Iراجہ ظہور اکبر ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، تحصیل سپورٹ آفیسر شمس توحید عباسی، مولانا ادریس ہاشمی ، راجہ فیصل، راجہ عمران ضمیر، اشرف کیانی، شیخ قاری محمد صدیق کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ ججیز کے فرائضپروفیسر آصف کھٹڑ ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، قاری محمد صغیر نے ادا کیے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حافظ محمد بشارت یوسی پنجاڑ، احسن ظفر ہوتھلہ جبکہ تیسری پوزیشن عبدالعزیز یوسی کھلول نے حاصل کی۔ جبکہ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن منیر احمد کہوٹہ شمالی ، دوسری شاہد علی یو سی پنجاڑ، تیسری محمد عرفان دوبیرن خورد نے حاصل کی مقابلہ جات میں آج پنجہ آزمائی کے مقابلے کہوٹہ کلب میں ہونگے۔
تحصیل میں سپورٹس یوتھ فیسٹیول میں دوسرے مرحلے تک حصہ لینے والوں کی تعداد 11700سے زائد ہو گئی
Nearly 12,000 students take part in next round of sports festival in Gujar Khan
گوجرخان ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)تحصیل میں سپورٹس یوتھ فیسٹیول میں دوسرے مرحلے تک حصہ لینے والوں کی تعداد 11700سے زائد ہو گئی ہے یونین کونسل سطح پر 4000سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس طرح کل جیتنے والوں کی تعداد 1344ہو گئی ہے مورخہ27ستمبر صبح 8بجے بمقام ملک سی این جی مخالف سمت اسسٹنٹ کمشنر آفس 205اڑھائی کلو میٹر کی فن ریس دوڑ سوار محمد حسین شہید سپورٹس اسٹیڈیم تک ہوگی حصہ لینے والے اس موبائل نمبر پر رابطہ کریں0314-5605445 ٹی او آر گوجرخان کو تحصیل لیول دیے گئے شیڈول کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل متعلقہ گراؤنڈ مقام پر اپنی اپنی ٹیمیں کھلاڑی لے کر صبح 8بجے آئیں گے وہیں ڈراز نکال کر قواعد و ضوابط کے مطابق کھیل شرو ع ہوں گے تیسرے مرحلے کے یہ کھیل 29ستمبر تک کھیلے جائیں گے
اسپورٹس مقابلوں میں تحصیل کلرسیداں کے نو سو سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے
افتتاحی تقریب آج ہو گی،اسسٹنٹ کمشنر تسنیم علی مہمان خصوصی ہوں گے
Third round of sports festival takes part in Kallar Syedan
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پنجاب یوتھ اینڈ اسپورٹس مقابلوں کا تیسرا مرحلہ آج سے کلرسیداں میں شروع ہو رہا ہے جو ہفتہ بھر جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں تحصیل کلرسیداں کے ایک ہزار کے قریب کھلاڑی شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب آج ہو گی ،اسسٹنٹ کمشنر تسنیم علی خان مہمان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ اینڈ اسپورٹس مقابلوں کا تیسرا مرحلہ انٹر یونین کونسلز مقابلے آجن سے کلرسیداں میں شروع ہو رہے ہیں جن میں تحصیل کلرسیداں کی گیارہ یونین کونسلوں کے نو سو سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں کبڈی،ہاکی،والی بال،فٹ بال،کرکٹ،رسہ کشی ،باسکٹ بال،ٹیبل ٹینس،بیڈ منٹن،سنوکر اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے ،افتتاحی تقریب آج صبح نو بجے ہو گی جس میں اسسٹنٹ کمشنر تسنیم علی خان مقابلوں کا افتتاح کریں گے افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے علاقہ شہری بھی شرکت کریں گے،گھڑ ڈانس ،لڈی کے علاوہ عطاری گروپ قوالی بھی پیش کرے گا،کبڈی کا افتتاحی میچ کلرسیداں اور گف کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی نگرانی سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،چوہدری اخلاق اور ماسٹر تاج کریں گے۔
 
Death announcements .
انتقال پر ملال
چوآ خالصہ محلہ راجگان سابق ناظم راجہ محمد ریاست مرحوم کی ہمشیرہ صاحبہ،راجہ حیدرعلی مرحوم کی اہلیہ قضائے الہی سے انتقال فر ما گئیں
Wife of late Haider Ali and sister of late Raja M Riasat passed away in Choha Khalsa
چوآ خالصہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )مقصود علی : چوآ خالصہ محلہ راجگان سابق ناظم راجہ محمد ریاست مرحوم کی ہمشیرہ صاحبہ،راجہ حیدرعلی مرحوم کی اہلیہ محترمہ راجہ ذوالفقارعلی کی والدہ محترمہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں راجہ قمر مسعود کی پھوپھی صاحبہ قضائے الہی سے انتقال فر ما گئی ہیں مرحومہ کا نماز جنازہ بروز جمعرات دن گیارہ بجے ادا کی جائے گئی
رابطہ نمبر راجہ قمر مسعود 03009509386
Brief News and Messages...
چوآ خالصہ,مقصود علی : چوآ خالصہ میں 21ستمبر بعد از نماز جمعہ تحفظ نامو س رسالت کے سلسلے میں ایک ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں علاقہ کے تمام علماء اور عاشقان رسول شرکت کریں گئے یہ ریلی سرصوبہ شاہ سے شروع ہو گی اور دربار سید اصغر علی شاہ کے مقام پر اختتام پذیر ہو گی تمام جملہ اہل اسلام سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
 
گوجرخان ۔ٹی ایم اے کا ناجائز تجاوزات کے خلا ف آپریشن گزشتہ روز ٹاؤن آفیسر ریگولیشن چوہدری تنویر عباس گجر نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر محمد اجمل وارثی سپروائزر خواجہ بلال سلیم نے بمعہ عملہ تجاوزات نے لنڈا بازار مین بازار ٹرنک بازار سبزی منڈی میں آپریشن کیا اور ناجائز تجاوزات کے مرتکب افراد کا سامان ضبط کر کے وارننگ دی کہ آئندہ اجتناب کیا جائے
 
گوجرخان , تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل افیئر راجہ فرحت فہیم بھٹی کے اعلامیہ کے مطابق گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف 21ستمبر بروز جمعہ دن3بجے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر سے چوک گوجرخان تک پرامن ریلی نکالی جائے گی
 
گوجرخان ,حضورر ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی یہ مسلمانون کی آن اور دین کا معاملہ ہے ان خیالات کا اظہارر مقررین نے اسلام پورا جبر میں امریکی فلم کے خلاف احتجاجی ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے مفتی حسیب احمد قادری ،سید اعجازحسین شاہ،راجہ منظر حسین قادری اعجازاحمد قادری، ،ظہر عباس قادری،احسن بھٹی نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ فلم بنانے والے تما م کردار واجب قتل ہیں حکومت پاکستان معذرت خوانہ رویہ ترک کرکے ایک اسلامی ریاست کا کردار ادا کرے
 
گوجرخان ,ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کیلئے حکومت پنجاب ڈاکٹر ظفرگوندل ای ڈی او ایچ کی زیر نگرانی ہفتہ منا رہی ہے جس کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج گوجرخان میں پاتھ فائنڈر کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں گوجرخان تحصیل ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرجاوید ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہیلتھ منصور ریاض پراجیکٹ کوارڈنیٹر مسز فرحت پرنسپل گرلز کالج گوجرخان اور تحصیل ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے شرکت کی سیمینار میں طلبہ نے تقریر کیں اور ڈاکٹرز نے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتایا سیمینار کے آخر میں شیلڈ دی گئیں جو کہ ڈاکٹر جاوید ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نے دی
 
گوجرخان (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوجرخان کے ناظم خالد مبین کی طر ف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 4اور 5اکتوبر کو چناب نگر (ربوہ) منعقد ہو رہی ہے کانفرنس میں تمام دینی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے خالد مبین نے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ عالم کفر اسلام کے خلاف اور ایک منصوبہ بندی کے تحت اہانت رسولؐ کی مہم چلا رہا ہے کبھی توہین آمیز خاکے کبھی کارٹون اور اب شیطانی فلم کا اجراء اسلا م کے خلاف یہود وہنود کی سازش ہے کانفرنس کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے ان حالات میں یہ بات ضروری ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اسلامی ممالک کے حکمران اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفےٰؐ کی اتباع کر کے عقیدت کا اظہار کریں خالد مبین نے ایک قومی اخبار کی طرف سے قادیانی گرومرزا سرور کی تقریب کی غیر معمولی کوریج دینے کی پرزور مذمت کی اور قادیانیت نوازی کی بدترین مثال قرار دیا انہوں نے کہا کہ وہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی مذموم حرکت کے مرتکب ہو رہے ہیں
 
گوجرخان ,پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے صدر قاضی محمد شاہد مسعود کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی ملعون کی طرف سے رسول پاکؐ کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف 21ستمبر بروز جمعہ گیارہ بجے دن گلیانہ موڑ سے تحریک منہاج القرآن اور اس کی ذیلی فورسز پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی ریلی چوک گوجرخان پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لے گی اور مقررین خطاب کریں گے
 
گوجرخان ,انٹرمیڈیٹ راولپنڈی بورڈکے ا متحان میں جینٹری کالج کے ہونہار طالبعلم و جماعت اسلامی بیول کے رہنما حاجی اخلاق کے فرزندمطہر عثمان احمد نے کامرس گروپ میں کالج کے طلبہ و طالبات میں اول پوزیشن حاصل کی مطہر عثمان احمدنے اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کرام کی انتھک محنت ، جینٹری کالج کے پر نسپل راجہ محمد حاشرکی رہنمائی وکالج کے بہترین تعلیمی ماحول اور والدین کی دعاؤں کا نیتجہ قرار دیاہے انہوں نے کہا کہ امتحانات کی تیاری میں بجلی کی لود شیڈنگ بہت برا اثر ڈالتی ہے حکومت کو چاہیئے قوم کو بجلی بحران سے چھٹکارہ دلائے
 
گوجرخان ,انجمن امامیہ اثناء عشریہ گوجرخان کے زیرا ہتمام گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی مرکزی انجمن تاجراں ضلع بناؤ تحریک اور پیپلزپارٹی اور منہاج القرآن کے کارکنوں کی بھی شرکت چوک جی ٹی روڈ پر امریکی صدر کے پتلے اور پرچم نذر آتش جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ پر ٹریفک بلاک رہی تحفظ ناموس رسالت ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محسن صغیر بھٹی حاجی چوہدری محمد اقبال سید ندیم عباس بخاری سید اسجد شہزاد سید مقدر کاظمی سید منتظر امام راجہ عمران کامی قاسم صغیر بھٹی قاضی شاہد محمود ایڈووکیٹ سید کاظم نقوی مولانا انوار حسین ودیگر نے کہا کہ گستاخانہ فلم عالمی امن کے خلاف بہت بڑی سازش ہے مسلمان اپنے پیارے نبیؐ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں گستاخ رسولؐ کی سزا صرف اور صرف موت ہے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی سفارتی عملے کو فوری طور پر ملک سے نکال دے پوری دنیا میں مسلما ن اس ناپاک امریکی سازش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا ک ہم یہود وہنود کی سازش کو اسی صورت میں ناکام بنا سکتے ہیں جب ہماری صفوں میں مکمل اتحاد ہو آج کے مظاہرے سے ثا بت ہو گیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبیؐ کی عزت وحرمت پر تمام اختلافات بھلا کر کٹ مرنے کو تیار ہیں اس موقع پر امریکہ کے خلاف زبردست احتجاجی نعرے لگائے گئے جبکہ امریکی صدر اور گستاخانہ فلم بنانے والے سام بیسائل کے پتلے نذر آتش کرنے سے پہلے انہیں چوک میں پھانسی لگائی گئی جبکہ امریکی پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا
 
مندرہ,مسلمان فلمی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کریں،سب کچھ بر داشت ہے لیکن محمدﷺ کی اور شعا ئر اللہؓ کی شان میں گستا خی ہر گز بر داشت نہیں کر یں گے،ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی پیشوأصاحبزادہ مخدوم ارشد محمود القر یشی القادری گمٹی شریف مندرہ نے تو ہین آمیز فلم کے خلاف خصوصی نشست میں کیا،انہوں نے کہا کہ تمام امتِ مسلماں کو یکجہ ہو کرکفار کا مقا بلہ کر ہو گا،اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قا نون سازی کی جا ئے کہ جس کے تحت کسی بھی مسئلک و مذہب کے آثارِ قدثیہ کی تو ہین کو قابلِ تعزیز جرم قرار دیا جائے،متنا زعہ تو ہین آمیز فلم کو فی الفور بند کیا جا ئے،اور ا یسی فلم بنا نے وا لوں کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کو ئی ایسی جسارت نہ کر سکے،تمام نو جوا نا نِ پاکستان صبر کا مظا ہرہ کریں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے سے گر یز کریں۔
 
مندرہ(نامہ نگار) غلام ہیں غلام ہیں رسول ﷺ کے غلام ہیں غلامی رسول ﷺ میں موت بھی قبول ہیں گو امر یکہ گو ،مندرہ میں توہین آمیز فلم کے خلاف ایم ایس ایف(ن)مندرہ کی ا حتجاجی ر یلی، مظا ہر ین نے مندرہ پر یس کلب کے سا منے د ھرنا دیا،مظا ہرین کی امر یکہ کے خلاف نعرے با زی، مظا ہر ین نے پلے کا رڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،تفصیلات کے مطابق ایم ایس ایف (ن) مندرہ کی ا حتجاجی ریلی مو ہڑہ مندو سے نکا لی گئی جو جی ٹی روڈ ،ٹھنڈی سڑک سے ہو تی ہوئی مندرہ پر یس کلب پہنچی اور اپنا احتجاج ریکا رڈ کر وایا،ریلی میں شر یک مقر رین میں سینئیر نائب صدر ملک سجاد بشیر،ضلعی جو ا ئنٹ سیکر ٹری راولپنڈی ر ا جہ کلیم اور سٹی صدرگو جر خان عمر زوا لفقار نے مندرہ پر یس کلب کے سامنے ریلی خطاب کیا اور حکومت پر زور دیا کہ امر یکہ سمیت اقوامِ متحدہ سے پر زور ا حتجاج کرے تا کہ آئندہ ایسے تو ہین اقدا مات نہ ہوں،مظا ہر ین نے پلے کا رڈ اور بینرز اْٹھا ر کھے تھے جن پر پاک رسولﷺ کی شان میں اور ا مر یکہ،صدر اوبامہ اورمنحوس پا دری ٹیری جو نز کے مخالف نعرے د ر ج تھے مظا ہرین نے اپنا احتجاج پر یس کلب مندرہ میں ر یکا رڈ کر وایا
 
اسلام پورہ جبر ,ممراز شیخ سے۔ناروے کے شہر اوسلو میں مقیم پوٹھوار ڈاٹ کوم کے نماہندے اور تحریک مہناج القرآن کے رہنماء عقیل قادر کو قرآن پاک کا نارویجن زبان میں مکمل ترجمہ کروانے پر اور شیخ الا اسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے ہاتھوں تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر اسلام پورہ جبر (جاڑی)کے ٹھیکیدار حاجی محمدریاست،محمد قدیر،محمد خلیل،محمدندیم ،محمد جمیل اور محمود بھٹی نے عقیل قادر کی اس کارکردگی کو سراہا اور مبارک باد پیش کی
 
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)امریکی فلم کے خلاف آج کلرسیداں میں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی ،انجمن تاجراں کی طرف سے شٹر ڈاؤن کا اعلان،تمام سیاسی،مذہبی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے ریلی میں شرکت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں نے امریکی فلم کے
اعلان ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں نے امریکی فلم کے خلاف آج بروز جمعرات بعد دوپہر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پنڈی روڈ،مغل بازار،مین بازار،گوجرخان روڈ،چوآ روڈ،مرید چوک سمیت تمام بازاروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی اور تمام کاروباری ادارے بند رہیں گے ،سہ پہر تین بجے مرید چوک سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں انجمن تاجراں کے علاوہ جماعت اہل سنت،سنی تحریک،سیرت کمیٹی،ادارہ منہاج القرآن،جماعت اسلامی،جمعیت علمائے پاکستان،پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،ایم ایس ایف ایپکا،ٹی ایم اے ایمپلائز یونین،یوتھ کونسل اور شہری شرکت کریں گے ۔شرکائے ریلی چوآ روڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچیں گے جہاں مقررین خطاب کریں گے۔
 
سرصوبہ شاہ (حبیب الر حمن قریشی)21ستمبر بعد نماز جمعہ دربار سید اصغرعلی شاہ تحفظ ناموس رسالتﷺکے نام سے ایک ریلی منعقد ہورہی یے جس میں علاقے کے تمام علماء کرام شرکت فرمائیں گے۔سرصوبہ شاہ سے خلیفہ ضمیر نقشبندی،پنڈروہ ہردو سے حاجی محمد شریف،العباس درالعلام سے پیر سید منصور حسین شاہ کی زیرصدارت سے جلوس روانہ ہو گے۔
Your comments آپ کی رائے
Name: jatli vallage bajar .ikram orr kami

Email Address: libra_yarish@yahoo.com

Comments: Raja Javed Ashraf and Raja Tariq Kiyani announced gas supply and road works for Rukhia Shareef as the locals celebrated with dhol beat and horse dance.
 
Name: doberan kalan

Email Address: yasar_mh@yahoo.com

Comments: most beautiful village on the earth my mother land
 
Name: abdul sahot bagial

Email Address: asaboor@hotmail.co.uk

Comments: Aslam olaikum 2 all brotheres & sisters
(petiton against the blasphemy film :plz plz plz sign the pettion to ban this horrible film:

click here
http://www.change.org/en-GB/petitions/government-ban-the-film-innocence-of-muslims-everywhere

plz copy and paste shukria
get signing and pass on (jazakAllah)
Name: afzaal

Email Address: afzal2729@gmail.com

Comments: good efforts pls. keep it up
Name: Saadat Raja( Darkali Sher Shahi)agla mohra

Email Address: sahadatraja@yahoo.com

Comments: potowar.com is a good local news site .i like it but some more information about every village ,union council ,important places and area sholud be there.Good job done and good luck for future.thanks s raja
Name: sui cheemian / uk

Email Address: abasi@hotmail.co.uk

Comments: I love pakistan. Please upload a video or picture of the village Sui Cheemian. Thank you. Great Pothwar
Picture of the day                                                                آج کی تصویر
Wet day in Choha Khalsa on way to Morra Nagrial, picture by Ch Ulfat Hussain
 

Important information for the website viewers...                         ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات
Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem.
 
1. Install browser 9, any older version will cause problem
2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer.
 
Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@live.co.uk. Please note it is all free and their are no charges .
 
Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@live.co.uk and we will get back to you.
 
Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers.
 
News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news.
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar