Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 20th June 2017 ----- 25 Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

لندن میں ایک وین مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

اس واقعے کے بعد ایک 48 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے

One dead 10 people left injured after terrorist strike worshippers leaving Masjid in London

some image some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ لندن میں ایک وین مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ایک وین اس وقت فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگوں پر چڑھ دوڑی جب وہ آدھی رات کے قریب سیون سسٹرز روڈ پر فنزبری پارک کی مسجد میں نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔

اس واقعے کے بعد ایک 48 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔مسلم کونسل برطانیہ کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔ تنظیم نے کہا ہے کہ یہ اسلام دشمنی کا شدت پسندانہ مظہر ہے اور اس نے مساجد کے گرد مزید سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ خاصا مصروف تھا کیونکہ رمضان کے سبب بہت سے لوگ نماز ادا کرنے آئے تھے۔وزیرِ اعظم تھریسا مے نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں اس واقعے پر بات کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اس واقعے کو ممکنہ دہشت گردی قرار دے رہی ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم نے اسے ہولناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے ہیں اور ان کے عزیزوں کے ساتھ ہیں۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ سیون سسٹرز روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ہنگامی خدمات کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس حادثے کی ایک آن لائن ویڈیو میں لوگوں کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے اور ایک آدمی ایک زخمی کو ہنگامی طبی امداد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

London; One man died and 10 people were left injured after a man drove a van into worshippers close to the Muslim Welfare House in Finsbury Park. A white man aged 48 has been arrested on suspicion of attempted murder. Metropolitan Police Commissioner Cressida Dick said the incident was "quite clearly an attack on Muslims".

Prime Minister Theresa May says the terror attack near a north London masjid is "every bit as sickening" as other recent ones to hit the UK. She said the community would see more police, including armed officers, in the area, "particularly around religious establishments".

The attack happened shortly after midnight when a group of people helping a man who had collapsed on the pavement were hit by the van. The man has died..

It is the fourth terror attack in the UK in three months, after incidents in Westminster, Manchester and on London Bridge. Police said all the victims of the attack were Muslim and many were believed to have just left evening prayers after breaking the Ramadan fast.

some image

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اردو ہیڈلائن

Pakistan thrash India as Pakistani supporters celebrate in UK

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سنہ 2017 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن انڈیا کو ناقابلِ یقین شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیت لی ہے۔ ایک عرصے سے پاکستان کی ٹیم اپنے ملک میں کرکٹ نہیں پا رہی، یہاں تک کہ اسے جلاوطن ٹیم کہا جانے لگا تھا، لیکن اس پس منظر کے باوجود آج اوول کرکٹ گراؤنڈ میں اس ٹیم نے کرکٹ کی دنیا ایک بڑی ٹیم کو ہر شعبے میں مات دے دی۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کے محمد نصیر راجہ نے اپنے احباب کے ہمراہ فائنل میچ دیکھا اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعد پاکستان کا میچ دیکھنے کا مزا آیالندن میں ایک گرم ترین دن ہونے کے باوجود پاکستانی شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اور انڈین ٹیم کو شکست سے دوچار ہوتے دیکھ کر انڈین فینز نے آہستہ آہستہ گراونڈ چھوڑنا شروع کردیا۔گوجرخان کے محمد عامر اپنی مکمل فارم میں نظر آئے۔پاکستان کے میچ جیتتے ہی یہاں برطانیہ میں بھی تقریبات کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔

London; Pakistan produced an incredible display to thrash fierce rivals India and win the Champions Trophy at The Oval. Fakhar Zaman hit a spectacular century to propel Pakistan to 338-4 in the scorching south London sunshine.

Mohammad Amir then tore through the India top order to help reduce the defending champions to 54-5. India eventually limped to 158, Pakistan winning by 180 runs to take their first global 50-over title since 1992.

Large number of Pothwari supporters were their to witness the historical match as the Indian fans started to pour out of the ground after Virat Kohli was caught of the bowling of Mohammad Amir of village Changa Maira in Gujar Khan.

Their was celebrations up and down the country in UK by Pakistani supporters celebrating a historical victory.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

راجہ محمد علی کی ہدایت پر سموٹ سے کالیاں سہلیاں روڈ کی مرمت کا کام شروع

Work starts on Samot to Kaaliyan Siyalian road works on the instruction of MPA Raja M Ali

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی کی ہدایت پر سموٹ سے کالیاں سہلیاں روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا منصوبے پر 25لاکھ کی لاگت آئے گی۔مسلم لیگ ن کے مقامی صدر چوہدری محمد طارق ،چوہدری جمیل اکرم،فہد جمیل،چوہدری اظہر،راجہ محمد حفیظ،راجہ صدر حسین،راجہ زمان،راجہ جاوید،راجہ ادیب،چوہدری مہربان اور چوہدری کبیر نے سڑک کی مرمت کا کام شروع ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گردونواح کے لوگوں کو طویل سفری مشکلات سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد سموٹ میں مذید منصوبے بھی شروع کئیے جا رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کے مسائل کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

 

جانس خان کو کلر سیداں میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

Man shot and injured by motorcyclist in Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ،پشاور سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ جانس خان کو کلر سیداں میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔اسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا پشاور کے نواحی گاؤں درمنگی کا جانس خان ولد سیف الرحمان گزشتہ کچھ عرصے سے جناح کالونی کلر سیداں میں رہائش پذیر تھا پیر کے روز وہ پکڈنڈی کے کنارے بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر ولی خان اور نا معلوم شخص آئے جنہوں نے جانس خان کی شناخت کے بعد اس پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ملزمان کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے اور فریقین کے درمیان درینہ دشمنی بھی تھی ۔زخمی جانس خان کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں سے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹر جانس خان کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔

کلر سیداں اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد موسلا دھار بارش ،لوگوں کے چہرے کھل اٹھے

Heavy rainfall in Kallar Syedan brings smile on public faces

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد موسلا دھار بارش ،لوگوں کے چہرے کھل اٹھے پیاسی زمین کو قرار آیا تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد پیر کے روز وقفے وقفے کے ساتھ کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا اور عام لوگوں کے چہرے کھل اٹھے پیاسی زمین کو قرار آیا ۔بازار ندی نالوں میں بدل گئے اور بازاروں میں طویل مدت کے بعد پانی کی روانی دیکھی گئی جس سے گرمی کی شدت میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ۔

پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم دلی مبارکباد, عالم گیر خان درانی

Pakistani national team congratulated on winning ICC Trophy

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یو سی شاہ فیصل کالونی کے وائس چئیر مین عالم گیر خان درانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے چمپئین ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر قوم کے دل جیت لئیے ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بھارت کو مقام عبرت بنا دیا،جس پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم دلی مبارکباد کے مستحق ہے۔

شیخ عبدالقدوس کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سروہا میں افطار ڈنر

Iftari reception held for Sheikh Abdul Qadoos in Saroha

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کلر سیداں کے کونسلر چوہدری مشتاق نے چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سروہا میں افطار ڈنر دیا جس میں وائس چئیر مین چوہدری ضیارب،شیخ حسن ریاض ،راجہ ظفر محمود ،چوہدری محمد اشرف ،چوہدری اخلاق حسین ،پرویز اختر منہاس ،راجہ طارق محمود ،راجہ کامران عابد،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،زین العابدین عباس،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے

some image

Ch Wasif Ali advocate departs for short stay in UK

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ،ان کا قیام لند ن کے نواحی علاقے ریڈنگ میں ہو گا جہاں وہ مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

موضع انچھوہا ڈھوک قریشیاں تا ڈھوک خلفیہ مفتی محمود اختر14لاکھ روپے سے گلی تعمیر

Road works completed in anchoa from Dhok Qureshian to Dhok Khalifa Mufti Mahmood

some image some image some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔موضع انچھوہا ڈھوک قریشیاں تا ڈھوک خلفیہ مفتی محمود اختر14لاکھ روپے سے گلی تعمیر چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی کی وساطت سے معاون وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف راجہ محمد علی ایم پی اے پی پی 2 نے14لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرکے اس گلی کو پختہ کیا۔اس موقع پر راجہ محمد علی ،چوہدری صداقت حسین توفیق تاج کیانی کا سابق امیدوار جنرکونسلر چوہدی محمد عباس۔بزرگ رہنما حاجی لیاقت علی منہاس، ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،بابو ظہورمنہاس،محمد منظورمنہاس،محمد یاسین منہاس،پرویز اخترمنہاس،محمد ذرالفقارمنہاس،محمد اورنگریب منہاس،محمد جاویدمنہاس،محمد نویدمنہاس،ڈاکٹر محمد ارشدمنہاس،محمد ازرم منہاس،محمد رشیدمنہاس،سابق امیدوار جنرل کونسلر حاجی محمد نوازمنہاس،محمد ایازمنہاس،محمد گلفرازمنہاس،محمد ظہورمنہاس،وسیم عباس منہاس،محمد شبیرمنہاس،محمد فاروق منہاس،حافظ احسن فاروق منہاس،محمد سعیدمنہاس،حافظ محمدناصررضامنہاس،محمد شاہدعلی منہاس،حامد علی منہاس،زاہد علی منہاس، عرفان علی منہاس،محمد قاسم منہاس،طاہرمحمودمنہاس،زاہد محمودمنہاس،عبدالرحمن منہاس،محمدآمین منہاس،حاجی محمدصابرقریشی،منشاء حسین صدیقی۔محمد نویدمنہاس،محمدیاسرمنہاس،محمد رمضان منہاس،محمد مختارمنہاس،محمد گلفرازمنہاس،وارث ظہورمنہاس،محمد علی امیرمنہاس،رحمت حسین منہاس،شاہزیب فاروق منہاس،ساجدمحمودمنہاس،محمد صفدرمنہاس نے شکریہ ادا کیا اور اس گلی کوپختہ کرنے پر ان مبارک باد بھی پیش کی۔

چوآ خالصہ میں پہلی سوغات سویٹس اینڈ بیکرز کی افتتاحی تقریب،عوام نے مسرت کا اظہار کیا

Inauguration ceremony of sweet and bakers store at Choa Khalsa bazaar

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ قدیمی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں مرکزی حیثیت کا حامل دیہاتی شہر ہے ،یہاں سویٹس اینڈ بیکرز کی دوکان نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کلر سیداں کا رخ کرنا پڑتا تھا،نلہ مسلماناں کے ملک رؤف ،ملک طالب اور حافظ چوہدری وحید نے عوام کی سہولت کے لئے کاروبار کا آغاز کیا ہے،افتتاحی تقریب میں تحصیلدار چوہدری محمد حسین ، چےئرمین یو سی نلہ ،مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چےئرمین یو سی چوآ خالصہ آغا سید راحت علی،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،گرداور چوہدری محمد اشفاق،پٹوار ی چوہدری عبد القدوس،پٹواری چوہدری تنویر،پٹواری چوہدری جمیل،خان بشیر خان،چوہدری عمران قمر،چوہدری ابرار گجر،ایس ایم چوہدری عبد الرزاق،وادی جنجوعہ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم راشد محمود راجہ،بھٹی پرویز،بھٹی وقار سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،افطاری اور بہترین انتظام کیا گیا تھا،

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

پاکستانی ٹیم کی جیت کہوٹہ میں جشن کا سماں قومی ٹیم کی فتح پر کہوٹہ شہر میں جلوس نکالا گیا آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستانی ٹیم کی جیت کہوٹہ میں جشن کا سماں قومی ٹیم کی فتح پر کہوٹہ شہر میں جلوس نکالا گیا آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر ان کاغرور خاک میں ملا کر عید سے پہلے ہی عید کرائی دی۔پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا کر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے زخموں پر مر ہم رکھی ہے۔ سرفراز خان ، مخر زمان ، محمد عامر ، حسن علی و دیگر کو زبردست خراج تحسین ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی عبد الحمید مغل ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ،ممتاز مسلم لیگی رہنماء حلقہ پی پی ٹوراجہ محمد سعید، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،ممتاز مسلم لیگی رہنماء حلقہ پی پی ٹو راجہ علی اصغر،وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، ممتاز مسلم لیگی رہنماء حلقہ پی پی ٹوراجہ وحید احمد آف گوہڑہ راجگان،یونین کونسل دکھالی کے کونسلر راجہ شاہد اجمل اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر اور ازلی دشمن کو عبرت ناک شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج ٹیم نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ انہوں نے کہاتما م کھلاڑیوں نے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے قومی ٹیم نے جو محنت کی ہے اس سے جہاں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے وہاں پر ہی آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی بے انتہاء خوشی ہوئی ہے خوشی کے اس موقع پر ہم اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف، چیئر مین مسلم لیگ ن سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاک آرمی کے سپہ سالار جنرل باجوہ نے کھلاڑیوں کوعمرئے کرانے کا اعلان کیا ہے اس کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں ملک کا بچہ بچہ خوشی سے نہال ہے ۔

صداقت علی عباسی کے اعزاز میں پنجاڑ کے پر تکلف مقام پر افطاری

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ناصر نذیر ، کاشف ،طلحہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے پچاس کے رہنماء صداقت علی عباسی کے اعزاز میں پنجاڑ کے پر تکلف مقام پر افطاری ۔سوشل میڈ یا کے معروف پیج "اپنا کہوٹہ"کے آنر محمد عامر سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شر کت ۔ اس موقع پرصداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوتھ پارٹی کا اہم حصہ ہے ملک کا نوجوان قاہد محترم جناب عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بڑی ڈھٹائی کے ساتھ زبردستی کرسی پر براجمان ہیں عدالتی فیصلے کی روشنی میں وہ اس عہدے سے محروم ہوچکے ہیں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اور ایک نئے پاکستان کی جہدوجہد کر رہی ہے ایسا نیا پاکستان جو کرپشن رشوت سے پاک ہوگا عام آدمی کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا انشاء اللہ2018میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کامیابی حاصل کر ئے گئی ۔

some image

کہوٹہ کی عوام سے رمضان سستے بازار کے نام پر دھوکہ

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کی عوام سے رمضان سستے بازار کے نام پر دھوکہ ۔کہوٹہ رمضان بازار سستے بازارمیں اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی گلے سڑھے پھل فروٹ جبکہ چینی کا کوٹی ڈی سی او کے حکم کے باوجود بڑھایا نہ گیا حکومت کی طرف سے لاکھوں کا فنڈز ملنے کے باوجو د عوام کو ریلیف نہ مل سکا جبکہ کہوٹہ شہر میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے لیموں فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ جبکہ انتظامیہ خاموش رہی یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت اور دو نمبر دالیں ،بیسن فروخت کی جا رہی ہیں ملازمین نے مقامی دوکانداروں سے بھی سامان لے کر فروخت کر رہے ہیں یوٹیلیٹی سٹور بجائے عوام کو ریلیف دینے کے بیماریاں بانٹنے میں مصروف شکایات کرنے پر کہا جاتا ہے کہ اوپر والا عملہ ذمہ دار ہے جو یہ دو نمبر مال بھیچتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ خداراہ رمضان کے اس مقدس مہینے کو دولت کمانے کا ذریعہ نہ بتایا جائے بلکہ ناجائز ضائع خوری بند کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

کہوٹہ شہر میں بھکاریوں کا سونامی آگیا ۔شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں بھکاریوں کا سونامی آگیا ۔شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار۔بھکاریوں نے جگہ جگہ ڈیڑے لگائے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان عورتوں کی زیادہ تعداد ہے وہ نہ صرف سفید پوش لوگوں کے گلے پر جاتی ہیں بلکہ رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سر عام کھانا پینا بھی کرتے ہیں اور شہر اور گلی محلوں میں نوجوانوں کو غیر اخلاقی حرکات کر کے گناہ کی دعوت دیتی ہیں انکی وجہ سے مستحق لوگ بھی صدقہ خیرات سے محروم رہتے ہیں اورستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ آج تک انتظامیہ نے انکو نہ چیک کیا اور نہ انکے خلاف کاروائی کی نہ جانے یہ کس کس جگہ سے یہاں آتے ہیں اور کسی وقت بھی کوی حادثہ رونما ہو سکتا ہے شہریوں نے انتظامیہ اور پولیس تھانہ کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انکو چیک کیا جائے اور انکے خلاف کارواء کی جائے

کہوٹہ شہر میں عید الفطر قریب آتے ہی ٹریفک کا رش بھر گیا

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں عید الفطر قریب آتے ہی ٹریفک کا رش بھر گیا مین بازار اور دیگر جگہوں پر سڑکوں کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کر کے لوگ خرید و فروخت میں مصروف ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کو کھرا نہ ہونے دیا جائے اور مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کی جاءں تاکہ شہر میں رش کم ہو سکے انھوں نے کہا کہ ایک لفٹر بھی وارڈن کو مہیا کیا جائے شہریوں نے مزید کہا کہ آخری عشرہ میں مین بازار موتی بازار و دیگر بازاروں میں پولیس اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور گش کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی ناخشگوار واقع پیش نہ آئے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

صحافیوں کے اعزاز میں منی گالف کلب بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دیئے گئے ایک افطار ڈنر

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملکی ترقی اور معیشت کا پہیہ رو کنے کی سازشیں ایک بار پھر عر وج پر ہیں اور ملکی ترقی کے مخالف نہیں چاہتے کہ اس ملک کے عوام خوشحال ہوں اور پھلیں پھو لیں ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ طا ہر کیانی نے پو ٹھو ہار پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں منی گالف کلب بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دیئے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو غیر ضروری معا ملات میں الجھا کر ملک میں افرا تفری اور انتشار پیدا کیا جا رہا ہے جبکہ واحد راہنما میں جن بد عنوانی اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں پا نامہ لیکس کو لیکر ملکی ترقی کا دانستہ راستہ رو کا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تو پا نامہ میں نام تک نہیں تھا مگر ان کو بھی بلا یا گیا جس سے ثابت ہو تا ہے کہ صرف شریف فیملی کا ہی احتساب ہو رہا ہے جو پہلے بھی مشرف اور بھٹو اور زرداری دور کڑے احتساب سے گذر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مو جودہ سیاسی کشمکش سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور شاید یہی ایجنڈا عمران خان کو دیا گیا ہے طاہر کیانی نے مقامی سیاست کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ میں حلقہ پی پی 3سے صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہوں او مجھے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے کے واضح امکا نات ہیں تا ہم میرے دیگر بھائی جو ٹکٹ کے لیے کو ششیں کر رہے ہیں یہ انکا حق ہے کسی کو اس سے نا راض ہو نے کی ضرورت نہیں ہے۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ میں نے گو جر خان کے عوام کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھا یا ہے وہ ہر حال میں جا ری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اعتراف ہے کہ شہر کی حالت ٹھیک نہیں اور لوگوں میں ما یوسی پھیل رہی ہے مگر میں بتا دوں کہ اب بلدیہ گو جر خان کو فنڈز مل گئے ہیں اور پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص اور چئیرمین شا ہد صراف جلد شہر کے لیے کاموں کا آ غاز کر رہے ہیں

راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں گزشتہ روز حاجی لیاقت اور حاجی فراخت علی نے افطار ڈنر

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ممبر قومی اسمبلی و پارلیمارنی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں گزشتہ روز حاجی لیاقت اور حاجی فراخت علی نے افطار ڈنر اور ختم شریف کا اہتمام اپنی رہائشگاہ صندل راجگان میں کیا ، جس میں راجہ جاوید اخلاص ایم این اے کے علاوہ شاہد صراف چیئرمین بلدیہ گوجرخان، ندیم شاہ بخاری ، غفار قریشی ،ڈاکٹر وحید قریشی، راجہ محمد رسول بھٹی چیئرمین یونین کونسل مانکیالہ مسلم ، وائس چیئرمین چوہدری افتخار، راجہ شکیل، شوکت وارثی چیئرمین یوسی چنگا بنگیال، راجہ خالد، راجہ سعادت آف صندل، راجہ ظفر ، راجہ اکرام برکت، راجہ انور، فدا حسین و دیگر نے شرکت کی ، راجہ جاوید اخلاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ، تکیہ بابا رحیم شاہ تا صندل روڈ کی تعمیر کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے فنڈ کا اعلان کیا، راجہ جاوید اخلاص کا کہنا تھا کہ جلد اس روڈ کا کام شروع ہو گا، علاقہ کی دیگر بنیادی مسائل بھی حل ہوں گے ، اس موقع پر انہوں نے حاجی لیاقت اور حاجی فراخت علی کا شکریہ ادا کیا

عوامی وزیراعظم میاں نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر پوری دنیا میں پاکستانی قم کا سرفخر سے بلند کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ طارق جاوید شیخ فنانس سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی وزیراعظم میاں نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر پوری دنیا میں پاکستانی قم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے وزیراعظم پاکستان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں جمہوریت ہے اور ادارے مضبوط ہیں اداروں کی مضبوطی کیلئے وزیراعظم پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ان کی فیملی جے آئی ٹی میں بھی باعزت سرخروہونگے اور آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن پور ے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی

گوجرخان شہر میں پانی کا بحران برقرار شہری آبادی میں پانی کی سپلائی کا نظام بہتر نہ ہو سکا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں پانی کا بحران برقرار شہری آبادی میں پانی کی سپلائی کا نظام بہتر نہ ہو سکا شدید گرمی اور ماہ رمضان میں پانی میسر نہ ہونے سے آبادی مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا بلدیہ گوجرخان شہر میں پانی کی سپلائی کو بہتر کر ے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں بلدیہ کی طرف سے سپلائی کیا جانے والا پانی کئی کئی روز نواحی آبادیوں کو سپلائی نہیں کیا جاتا شدید گرمی کے باعث پانی میسر نہ ہونے سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پانی سپلائی کا نظام کو بہتر کیا جائے

پولیس تھانہ مندرہ نے کرپشن اورقانون سے تجاوز کومعمول بنا لیا

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ پولیس تھانہ مندرہ نے کرپشن اورقانون سے تجاوز کومعمول بنا لیا، با اثر شخصیات کی ایما پر الیکشن میں مخالفت کرنے والے مزدور نوجوان پر دس لٹر شراب کا مقدمہ درج کر دیاہم پولیس کی کرپشن اور لاقانونیت اور نوجوان کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہرپلیٹ فارم پر احتجاج کریں گیاان خیالات کا اظہار یونین کونسل کوری دولال کے چیئر مین مامون الرشید قریشی ، وائس چیئر مین راجہ ساجد کونسلر سردار فیصل اور کونسلرطاہر رشید اور آفتاب بلا کے ولد محمد ریاض نے میڈیاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آفتاب عرف بلا سکنہ ستھو ایک غریب مزدور ھے جس نے الیکشن میں ہمارے پینل کی حمائت کی اور ہم جیت گے جو کہ ہمارے مخالف گروپ کو اس بات کا رنج تھا مخالف گروپ کی با اثر شخصیت نے پولیس تھانہ مندرہ کے سب انسپکٹر ظہور سے ملی بھگت کر کے غریب مزدور پر دس لٹر شراب کا مقدمہ درج کرادیا حالانکہ جب آفتاب کو ناکہ پر روکا گیا تو اس وقت آفتاب کیساتھ موٹر سائیکل پر دو اور نوجوان بھی سوار تھے اسکے علاوہ عینی شاہدین بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ پولیس نے موٹر سائیکل کے ٹاپے تک کھول کر دیکھے لیکن اسے کوئی چیز نہ ملی تو نوجوانوں کو تھانہ لے جا کر وہاں شراب کا مقدمہ درج کر دیا گیاجنرل کونسلر سردار فیصل نے بتایا کہ جب اس سلسلہ میں میں نے ایس ایچ او سردار ذوالفقار سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بے گناہ نوجوان پر منشیات ڈل کر اچھا نہیں کیا تو اس نے انتہائی فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری بات تک سننا بھی گوارہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ عدلیہ سے لیکر ہر مجاز پلیٹ فارم پر اس پولیس گردی کے خلاف آواز اٹھائیں گیانہوں وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب ، آر پی او ،سی پی او راول پنڈی اوراے ایس پی گوجرخان سے اس واقعہ کی کھلی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے

تحصیل انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے مندرہ اور گردو نواح کے دیہات وقصبات ماہ مقدس میں بھی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ تحصیل انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے مندرہ اور گردو نواح کے دیہات وقصبات ماہ مقدس میں بھی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر،پرائس کنٹرول کمیٹیاں گدھے کے سر سے سینگوں کی طرح غائب ،فوڈ انسپکٹر کی آنکھیں سکۂ رائج الوقت کی چمک کی چکا چوند نے چندھیا دیں مندرہ اور گردو نواح میں سبزی ،فروٹ اور گوشت من مقانے نرخوں پر فروخت ہو رھا ھے اس پر ستم ظریفی یہ ھے کہ گلی سڑی سبزی ،فروٹ اور مضر صحت اور پانی ملا گوشت مضر صحت دودھ ،دہی بیکری کا سامان عوام خریدنے پر مجبور ہیں معروف سیاسی وسماجی شخصیات صدر پیپلز پارٹی ساہنگ شیر حسین شاہ، اکرام شاہ ایڈوکیٹ، مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما ملک غضنفر قدرت کلیامی،پیپلز پارٹی کے تحصیلی راہنما چوہدری رضی حسنین،امیدوارچیئر مین راجہ زاہد صدیقی،کونسلرسردار فیصل کوری ، عدیل بھٹی بجنیال ،ڈاکٹر سید غلام عباس شاہ دیرہ،نے کہا ھے کہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے والی اتھارٹیز صرف گوجرخان شہر کا دورہ کر کے اور فوٹو سیشن کرا کے اپنے فرائض منصبی سے عہداء برا ء ہو جاتے ہیں جس سے سب سے زیادہ متاثر مندرہ اور گردو نواح کے دیہات و قصبات کے عوام ہو رھے ہیں جہاں چیکنگ اتھارٹیز نہ ہونے سے عوام گلے سڑے پھل ،مضر صحت سبزی انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے غیر معیاری جعلی مشروبات دیگر اشیاء کی دھڑلے سے فروخت جاری ھے کوئی پوچھنے والا نہیں ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر ز کی آنکھیں منتھلیوں نے چکا چوند کر رکھی ہیں اسسٹنٹ کمشنر صرف گوجرخان کو ہی اپنی خدمات سے مستفید نہ کریں بلکہ گردو نواح کے دیہات وقصبات بھی ان کی رعایا میں آتے ہیں

پاکستا ن پیپلز پارٹی کے نومنتخب ڈپٹی سیکریٹری تحصیل گوجرخان راجہ قادر نواز قادری نے میڈیا سے گفتگو

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق کی جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کیا ھے ہم بھی اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم بھی اس فکر و فلسفے کی آبیاری اپنے لہو سے کریں گیایہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی طرہ امتیاز ھے کہ وہ اپنے اہل،متحرک و جانثار ورکروں اور کارکنوں کو ان کی کار کردگی کی بنیاد پر پارٹی میں اہم مقام دے کر انہیں پذیرائی کے پھولوں سے نوازا جاتا ھے ان خیالات کا اظہارپاکستا ن پیپلز پارٹی کے نومنتخب ڈپٹی سیکریٹری تحصیل گوجرخان راجہ قادر نواز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے اپنے قائدین چیئرمین بلاول بھٹو،سابقہ وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف،سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف،راجہ خرم پرویز جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن،الحاج فرخ اقبال صدر پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان اور راجہ محسن صغیر بھٹی جنرل سیکرٹری تحصیل گوجرخا ن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

صوبا ئی اسمبلی راجہ شوکت عز یز بھٹی نے دولتالہ کے دورے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کے معاشی و اقتصادی ویژن کی وجہ سے وطن عزیز نے تیزی سے اقوام عالم میں اپنا وقار بلند کرلیا ہے ،حکومت کی معاشی ،اقتصادی پالیسیاں ملک کو صحیح راستے پر لیکر جا رہی ہیں دولتالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے مرکزی روڈ پر کام جلد مکمل کیا جا ئے گا کارکر دگی کی بنیا د پر آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی بنے گی ان خیالات کا اظہار رکن صوبا ئی اسمبلی راجہ شوکت عز یز بھٹی نے دولتالہ کے دورے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیااس موقع پر راجہ نعیم نواز،شیخ شبیر،چوہدری شفقت حسین،ظہیر احمد اور دیگر بھی ان کے ہمر اہ تھے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے حلقہ پی پی فور کے تمام مسائل کو ختم کر کے دم لیں گے حلقے میں اربوں کے منصوبے جاری ہیں ہم نے اپنے ہر وعدے کی پاسداری کی انہوں نے کہا عوامی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن بنایا جارہا ہے تا دم آخر گوجرخان کی مٹی سے وفا کا رشتہ نبھاتے رہیں گے وہ وقت دور نہیں جب تحصیل گوجرخان کے قریہ قریہ بستی بستی تمام بنیادی سہولیات سے سرفراز ہوں گے

some image

تھانہ جاتلی پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع 50لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع 50لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجرخان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جاتلی سید ضمیر حیدر کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فہیم ،شمیم،انتظار احمد ،سجاد حیدر اور گل اقبال سے 50لیٹر شراب بر آمد کر کے ان کے خلاف مقدامات درج کر لیے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے اوول میں کرکٹ چمپین ٹرافی میں انڈیا کو شکست دینے پر اور فائنل جیتنے پر بیول او ر اس کے گردو نواح میں بھر پور طریقے سے جشن منایا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے اوول میں کرکٹ چمپین ٹرافی میں انڈیا کو شکست دینے پر اور فائنل جیتنے پر بیول او ر اس کے گردو نواح میں بھر پور طریقے سے جشن منایا گیا کرکٹ کے شائقین نے دل کھول کر آ تش بازی کی ،اور ہوائی فائرنگ کی اور پاکستان کے لئے بآ واز بلند نعرہ با زی کی ۔گزشتہ دن چیمیپین ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کے میچ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھی رہی اور پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعائیں کر نے لگی اور فخر کی عمدہ بیٹنگ اور عامر اورحسن کی تباہ کن باؤلنگ پر ایک دوسرے کو مبارک بادین دینے لگے اور گلے ملنے لگے اور بلند نعرے لگا ئے گئے جب کہ اس خوشی کے موقع پر ہر طرف ہوائی فائرنگ ، آ تش با زی کی گئی

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت پٹوار سرکل تخت پڑی کے ریکارڈ میں زمینوں میں خرد برد

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت پٹوار سرکل تخت پڑی کے ریکارڈ میں زمینوں میں خرد برد اور بیضابطگیاں معمول ،سفارشی بنیادوں پر تعینات اعلیٰ سیاسی شخصیت کا چہیتا پٹواری مقامی زمینداروں کے جائز کاموں میں بھی رکاوٹ بن گیا ،بھاری رشوت کے بغیر فرد اور انتقال ناممکن ،درجنوں تحریری شکایات کے باوجود اے سی صدر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ،زمین مالکان کی بھرپور احتجاج کی دھمکی ،تفصیلات کے مطابق یو سی تخت پڑی کے نو منتخب جنرل کونسلر مرزا خان ،سہیل طارق ،قیصر محمود ،محمد عمران ،محمود قریشی ،محمد یاسین ،سعید قریشی ،جمیل احمد ،عزیزالرحمان سمیت دیگر درجنوں سائلین نے پٹوار سرکل تخت پڑی میں دو سال سے تعینات پٹوار ی خورشید عرف پپوکی چیرہ دستیوں ،لوٹ مار اور خرد برد کے متعلق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو تحریری درخواستیں دیں مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ مال کے ضلعی افسران اسسٹنٹ کمشنر صدر اور اے جی ڈی سی سائلین کو انکوائری کے نام پر دفاتر بلا کر خوار کر رہے ہیں جبکہ بااثر پپو پٹواری کے خلاف ٹھوس شواہد کے باوجود اس کے خلاف کاروائی کی بجائے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے دوسری جانب بڑھتے عوامی احتجاج کے مد نظر مبینہ ملی بھگت سے پٹواری کو ایک ماہ کی چھٹی دیکر عمرہ کیلئے روانہ کروا دیا گیا معززین نے احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے مذکورہ پٹواری اور اسکی سرپرستی کرنیوالے افسران کی فوری معطلی مطالبہ کیا ہے ۔

آر پی او راولپنڈی کی جانب سے جرائم پیشہ افرادکے خلاف مؤثر اور کامیاب کاروائیوں

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔۔۔ آر پی او راولپنڈی کی جانب سے جرائم پیشہ افرادکے خلاف مؤثر اور کامیاب کاروائیوں پر تھانہ روات کے سب انسپکٹر رانا اکبر اور سب انسپکٹر غلام شبیر کو تعریفی اسناد اور ہزاروں روپے نقد انعام کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ نے گزشتہ روز اچھی کارکردگی دکھانے اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سب انسپکٹر رانا محمد اکبر کو10 ہزار روپے نقد اور سی سی ٹو سرٹیفیکیٹ جبکہ سب انسپکٹر غلام شبیر حال تعینات کلرسیداں کو بھی حسن کارکردگی پر 10 ہزار روپے نقد اور سی سی ٹو سرٹیفیکیٹ جاری کئیے ،انعامات حاصل کرنے والے دونوں تفتیشی تھانیداروں کا شمار فرض شناس اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

چوہدری اظہر صادق نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

پی ٹی ڈڈیال کی افطار پارٹی بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی افطار پارٹی میں ہزاروں افراد کی شرکت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی ٹی ڈڈیال کی افطار پارٹی بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی افطار پارٹی میں ہزاروں افراد کی شرکت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی حکومتی پارٹی مسلم لیگ ن نے کچھ دن قبل ڈڈیال میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں جلسہ منعقد کیا تھا جس میں بمشکل 400افراد شریک ہوئے جبکہ اس کے کچھ دن بعد پیپلز پارٹی نے چوہدری لطیف اکبر اور دیگر قائدین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں 400سے زائد افراد نہیں تھے ان دونوں جلسوں کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد نے شرکت کر کے مخالفین کی نیند حرام کر دی یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی افطاری کے دن ہی انڈیا اور پاکستان کا میچ بھی تھا اس کے باوجود ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلز اور شہر سے بڑی تعداد میں قافلے شریک ہوئے پی تی آئی کے کامیاب شو نے جہاں حکومتی پارٹی کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے تو ایسے میں عوام علاقہ ڈڈیال میں چوہدری اظہر صادق کی مقبولیت بھی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

some image

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں الیکشن کیسے جیتا حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے ان کی کارکردگی صفر ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پی ٹی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام بخوبی واقف ہے کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں الیکشن کیسے جیتا حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے ان کی کارکردگی صفر ہے آزاد کشمیر بھر میں انتقامی کاروائیاں جبکہ ضلع میرپور میں قبضہ مافیا کا راج ہے عمران خان پاکستان میں مسلم لیگ ن کے جعلی شیروں کو سڑکوں پر گھسیٹ رہا ہے بہت جلد مسلم لیگ ن کا جنازہ نکلنے والا ہے مسئلہ کشمیر عالم فورم پر اٹھانے کیلئے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں منعقد ہونے والے جی 20کانفرنس جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونل ٹرمپ بھی شرکت کریں گے وہاں کانفرنس کے باہر ہزاروں کشمیریوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کروں گا ڈڈیال پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ڈڈیال کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطار پارٹی سے ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلز اور شہر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب سے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق، ضلعی چیف آرگنائزر خان ظفر خان، سابق صدر بار ندیم کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری تاج چیف، خواجہ محمد عارف ، کائنات حبیب، یوتھ کے چوہدری اسد اور دیگر نے بھی خطاب کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزاد کشمیر بھر کارکنان کا تحفظ کریں گے اگر ہمارے کارکنان کے ساتھ کسی نے انتقامی کاروائی کرنے کی غلطی کی تو اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی پاکستان میں عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو سڑکوں پر گھسیٹنا شروع کر دیا یہاں ہم ان کو گھسیٹیں گے ۔

موجودہ حکومت نے ایک سال میں ڈڈیال کے اندر قبضے، انتقامی کاروائیاں اور میرٹ کی پامالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی ٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ڈڈیال کے اندر قبضے، انتقامی کاروائیاں اور میرٹ کی پامالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا میں مسعود خالد کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ پیپلز پارٹی کو دینے والا چیلنج مجھے دیں اور استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کروائیں اگر میں الیکشن ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا انہوں نے کہا کہ اگر میرے کسی کارکن کی طرف ہاتھ اٹھا تو ہم وہ ہاتھ روکنا بھی اور توڑنا بھی جانتے ہیں میں حلقہ میں موجود ہوں اپنے کارکنان کا تحفظ کرنا جانتا ہوں ایم ایل اے مسعود خالد نے پیپلز پارٹی کو جو چیلنج دیا اس کا ٹھیک سے جواب نہیں دیا گیالہذا میں جواب دیتے ہوئے چیلنج قبول کرتا ہو ں دوبارہ الیکشن کروائیں اگر مجھے ہرا دیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ہر بار الیکشن کمیشن اور نادرہ کام نہیں آئے گا ہر بار اضافی پانچ ہزار ووٹ بھی نہیں ملتا دھاندلی کی پیداوار حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہیں انہوں نے کہا کہ میں ڈڈیال کے عوام کے ہر دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور عوام مجھے ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور انتقامی تبادلوں کا جو سلسلہ جاری ہے ان سب پر اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گیانہوں نے کہا کہ میں دن رات کارکنان کے ساتھ رابطے میں ہوں کارکنان کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑوں گا ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

معروف سماجی شخصیت سابقہ کونسلر حاجی مظہر حسین عباسی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Kallar Syedan; Wife ex councillor Haji Mazhar Hussain passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ معروف سماجی شخصیت سابقہ کونسلر حاجی مظہر حسین عباسی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ، چوہدری عظیم ،سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف،وائس چیئرمین ایم سی چوہدری محمد ضیارب ، ممبر ایم سی شیخ حسن ریاض، چوہدری توقیر اسلم سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

تعزیت

Condolences

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت رئیس آف گل پیڑہ چوہدری غلام صابر ،کاروباری شخصیت محمد حنیف ملنگی،پنجاب پولیس کے محمداسمعٰیل بھٹی اور زاہد شفیق قریشی نے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر انچارج ہومی سائیڈ یونٹ صدر سرکل راولپنڈی قیصر نسیم قریشی کے بیٹے محمد عمر کی نا گہانی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع دولتالہ جاکر ان سے تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے سیکرٹری اطلاعات اللہ دتہ بسمل اورآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماراجہ محمدفاروق نے دربارعالیہ ملوٹ شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی پیشوا الحاج پیر مقبول حسین کی اہلیہ محترمہ اور معروف دینی سکالر علامہ مولانا صاحبزادہ خضرقریشی اورڈاکٹرمحمدزکریاکی والدہ محترمہ کے انتقال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری محمدآفتاب چودھری لیاقت علی کی والدہ محترمہ اورچودھری محمداعجاز کی خالہ محترمہ کی رسم قل گزشتہ روز بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں اد اکی گئی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کااہتمام کیاگیادعائے مغفرت کی گئی دعائیہ تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہرطبقہ فکرکے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی علامہ سیدکلیم الحسن گیلانی نے دعاکرائی قاری عبدالمجیدنے ختم شریف پڑھادعائیہ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیاتلاوت کلام پاک کے بعدہدیہ نعت پیش کیاگیا اس موقع پرافطار ڈنر کااہتمام بھی کیاگیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نشان حیدر پریس کلب جاتلی کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر امجد حسین شاہ منعقدہ ہوا جس میں داتا بٹ کی انتہائی بزرگ اور محترم شخصیت راجہ غلام رسول کی وفات پر ان کے درجات کی بُلندی اور مغفرت کے لیے دُعا کی گی اجلاس میں جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ،محمد انور شمس ،راجہ اسحاق ،پرویز اختر ،ملک مسعود ،ڈاکٹر زبیر ،قاضی یعقوب نے بھی شرکت کی

Picture of the Day

Masjid-e-Noor-Ul-Islam, Bolton .... Ramadan Mubarak

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image