Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 18th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

حکومت پاکستان کا قومی شناختی کارڈ نادرا سے متعلق نیا اعلان

Pakistan government announces Nadra to Issue only Smart Cards from 2017

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, افتخار وارثی)---- حکومت پاکستان نے جنوری2017 سے نارمل شناختی کارڈ بند کرنے کا فیصلہ کر دیا اور نئے سم کارڈ کے اجراء کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم جنوری سے نیشنل ڈیتا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سم والے شناختی کارڈز یعنی اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نارمل شناختی کارڈ یا لغو عام میں بغیر سم والے شناختی کارڈز کو بند کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نادرا 31 دسمبر کے بعد سے سم والے اسمارٹ شناختی کارڈز کا اجرا کرے گا۔ جبکہ نادرا کے ایگزیکٹو سینٹرز نے 31 دسمبر سے قبل ہی بغیر سم والے شناختی کارڈز بند کر دئے گئے ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ کے احکامات کے برعکس شہریوں کو دوگنی قیمت میں شناختی کارڈ کا اجرا کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین ، ملازمین اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے نادرا کے ایگزیکٹو سینٹر پر نارمل فیس کے ساتھ بغیر سم والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز نہیں بنائے جاتے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایگزیکٹو سینٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ مذکورہ سینٹر پر سم والے شناختی کارڈز 400 روپے کی نارمل فیس کے عوض بنائے جاتے تھے۔ عملے نے بتایا کہ گذشتہ روز تک سینٹر میں سم والے کارڈز بنائے جاتے تھے لیکن اب ان کا اجراء بھی بند کردیا گیا ہے۔ عملے کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک ایگزیکٹو سینٹر ہے اس لئے یہاں سے اب 800 روپے کی دوگنا فیس کے عوض ہی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ اس عملے کے مطابق رواں برس 31 دسمبر کے بعد نادرا کے کسی بھی سینٹر سے بغیر سم والے کارڈ کا اجرا نہیں ہو گا۔اور اس پالیسی کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔ ایگزیکٹو سینٹر کے عملے نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود نادرا دفتر نے بغیر سم والے یا نارمل شناختی کارڈز کا اجراء پہلے ہی بند کر رکھا ہے۔عملے کا کہنا ہے کہ چونکہ اس سینٹر کی آمدن بہت کم ہے، لہٰذا اس سینٹر سے محض سم والے اسمارٹ کارڈز جاری کئے جاتے ہیں جن کی فیس بھی دو گناہوتی ہے۔ صورف اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا مقصد اس سینٹر کے اخراجات پورے کرنا بھی ہے۔ نئے کارڈ بنوانے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے لو -

London; The National Database and Registration Authority (adra) has announced to issue only smart national identity cards (SNICs) from January 1, 2017, as issuance of normal CINCs (cards without SIM) will be stopped.

According to a private news channel, issuance of normal CINCs has been halted at executive centres of Nadra before December 31.

On the other hand, despite the order of Interior minister, officials of Nadra are issuing CNIC against the double fee of Rs 800 instead of normal fee that is Rs 400 at an executive centre located in the premises of the Parliament.

Officials informed that earlier smart cards were issued on single fee at the centre, adding that now cards were being issued against double fee in order to meet expenses of the centre located in the Parliament.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

سلاو اسلامک ٹرسٹ جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ کے زیر اہتمام جلوس میلاد النبی بروز اتوار کو ہوگا

One of largest millad procession to take place in Slough today Sunday 18th Dec

some image

سسلاو( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,افتخار وارثی)---- سلاو اسلامک ٹرسٹ جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ کے زیر اہتمام جلوس میلاد النبی بروز اتوار کو ہوگا- تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح سلاو مرکزی جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ کے زیر اہتمام جلوس میلاد النبی بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے سٹوک پوجز لین نزد اورلکس بریج سے شروع ہو گا اور ایلیمین ایونیو، شگ کاف لین، ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا ڈائمنڈ روڈ جامع مسجد میں اختتام پذیر ہو گا اس کے بعد ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں نامور نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی اقبال چشتی صاحب کا ہوگا سٹیج سیکرٹری کے فرائض خطیب جامع مسجد جناب حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب اپنے خوبصورت انداز میں سر انجام دیں گے جلسہ کے اختتام پر لنگر بھی دیا جائے گا تمام حضرات اس جلوس اور جلسے میں شرکت فرما کر ثواب دراین حاصل کریں-

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی اپوزیشن 2018 کا انتظار کرے, شاہد خاقان عباسی

Government will fulfill their term, opposition has to wait, Shahid Khaqan Abbassi

ککلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----    وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی اپوزیشن 2018 کا انتظار کرے پی ٹی آئی اداروں کی تضحیک کا موجب بن رہی ہے اس کا ایجنڈا آئینی ہے نہ جمہوری اس نے ہماری روایات اور اقدار پر حملہ کیا ہے بی ایچ یو چوآخالصہ اور تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن پر توجہ دیں گے کلر دان گلی سڑک کی جلد توسیع کریں گے سوئی گیس کی فراہمی کے لئے جائزہ لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ کے قریب مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا سے ان کے والد محترم محمد اشرف کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،چیئرمین سید راحت علی شاہ،صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ داؤد اکبر،ایاز گجر،چیف مہربان حسین ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،ملک آفتاب احمد،سلطان پرویز کیانی،عدنان بشارت،ڈاکٹر رفعت اقبال،راجہ شفیق الحق،انسپکٹر لال حسین اور دیگر بھی موجود تھے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ عام انتخابات کے بعد سے دھرنوں کی سیاست کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے گزشتہ انتخابات ن لیگ نے نہیں کرائے بلکہ انتخابات نگران حکومتوں نے کرائے تھے پی ٹی آئی کو انتخابی دھاندلی صرف پنجاب میں نظر آتی ہے کے پی کے میں نہیں ،پی ٹی آئی ن لیگ کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہے اسے سی پیک بھی ہضم نہیں ہو رہا پیپلز پارٹی میں مقابلے کی سکت نہیں ان کا ماضی بدترین کرپشن سے عبارت ہے یہ آ ج کس منہ سے کرپشن کی باتیں کر رہے ہیں ،یہ کل تک سوئیس اکاؤنٹس اور سرے محل سے انکاری تھے آج ان کے مالک ہیں اپوزیشن ایوان کے اندر تعمیری کردار ادا کرے گلی کوچوں اور بازاروں میں دھرنے دینے سے حکومتیں تبدیل نہیں کی جا سکتیں ن لیگ کو حکومت خیرات میں نہیں ملی عوام نے گزشتہ عام انتخابات میں ہمیں پوری قوت سے کامیاب کرایا توانائی اور دہشتگردی کے بحران ہمیں ورثے میں ملے ہم نے دن رات محنت کی جس کے نتیجے میں آج ملک ترقی کر رہا ہے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی اور توانائی کے بحران پر قابو پا لیا گیا انہوں نے کہا کہ کلرسیداں دا ن گلی سڑک کی توسیع کا کام جلد شروع ہو گا وزیر اعظم نوا زشریف کے دورہ نرڑ کے اعلانات پر بھی جلد عمل درآمد ہو گا بیشتر قصبوں کو سوئی گیس فراہم کریں گے چوآخالصہ کے تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن پر توجہ دیں گے ،انہوں نے مرکز صحت چوآخالصہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی کہ بی ایچ یو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے ،وفاقی وزیر نے ڈاکٹر اور عملے کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چوآخالصہ میں آر ایچ سی کے قیام کی پوری کوشش کریں گے۔

الائیڈ سکول کلرسیداں کے سپورٹس گالہ کی رنگا رنگ تقریب

Sports gala held at Allied school Kallar syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----  اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں چوہدری ربنواز منہاس نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں نے میعاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ان میں الائیڈ سکول ایک ہے ، مقابلے کے رجحان سے سرکاری مدارس میں نظم و نسق اور معیار بہتر بنانے میں بڑی مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ سکول کلرسیداں کے سپورٹس گالہ کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ادارہ کے ایم ڈی چوہدری ظہیر نے کی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ انتھک محنت کر کے اپنے علاقہ اور ملک کا نام روشن کریں، عثمان اکبر نے کہا کہ الائیڈ سکولز بچوں کو سچ بولنے والا انسان بناتا ہے کلرسیداں کیمپس نے تعلیمی اور کھیلوں کی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ، انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ کے لیے انسان کا جسمانی طور پر چاق و چوبند اور توانا ہونا ضروری ہے ادارہ کی پرنسپل سیدہ ساجدہ نے کہا کہ الائیڈ سکول بچوں کی نظریاتی فکری تربیت بھی کرتا ہے تا کہ یہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ انسان کوشش کر کے آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے مگر اس کے لیے جذبہ اور ہمت درکار ہے ، بچوں کی ذہنی نشوو نما کے ساتھ ساتھ ان کا جسمانی طور پر چاق و چوبند ہونا بھی ضروری ہے ۔ تقریب میں ارکان بلدیہ شیخ عبدالقدوس، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، ملک زبیر احمد ، چوہدری مشتاق حسین کے علاوہ چودھری طارق تاج، سابق سٹی نائب ناظم چودھری زین العابدین عباس،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری، ٹی او آرندیم احمد اور طلبہ و طالبات کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلرسیداں سے چوری ہونے والا ٹویوٹا ہائی ایس بلوچستان کے ضلع خضدار سے برآمد

Toyota high ace stolen from Kanoha found in Baluchistan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----  کلرسیداں سے چوری ہونے والا ٹویوٹا ہائی ایس بلوچستان کے ضلع خضدار سے برآمد ،ملزم گرفتار کلرسیداں پولیس گاڑی اور ملزم کو لینے بلوچستان روانہ ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق موہڑہ دھیال موضع کنوہا کے معین حیدر نے گزشتہ ہفتے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس نے اپنا مسافر ہائی ایس ٹویوٹا RIR9249 کنڈیکٹر مبین سکنہ ساگری کو ورکشاپ لے جانے کے لیئے بھیجا تھا مگر وہ گاڑی ورکشاپ لے جانے کی بجائے چوری کر کے لے گیا ایک ہفتے بعد خضدار کے علاقے میں واقعہ ایک پکٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کو روک کر مبین سے سوالات کیئے تو اس نے سچ اگل دیا ،وہ گاڑی کو کلرسیداں سے بھگا کر بلوچستان کے دور دراز علاقے میں کیوں گیا یہ سوال ابھی تشنہ ہے تاہم کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی نصیر گاڑی اور ملزم کو لینے بلوچستان پہنچ گئے ہیں ۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت چار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے

Police case registered against no tenancy agreement in Kallar syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----  تھانہ کلر سیداں پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت چار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے دوران چیکنگ جناح کالونی کلر سیداں میں بابر عباس سکنہ طوطہ کے مکان کو چیک کیا تو وہاں موجود کرائے دار غلام حسین سکنہ سوات نے دریافت پر بتایا کہ اس نے یہ مکان بابر عباس سے 35 سو روپے ماہوار پر کرائے پر حاصل کیا ۔ثبوت طلب کرنے مذکورہ کسی قسم کا کوئی تحریری معاہدہ بابت کرایہ داری پیش کرنے میں ناکام رہا۔دریں اثناء جناح کالونی میں ہی مالک مکان سجاد اور کرائے دار وقاص سکنہ شیخوپورہ کیخلاف بھی کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ کلر سیداں میں ون ویلنگ کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج

CCase registered against motorcyclists for one wheeling

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----  تھانہ کلر سیداں پولیس نے ون ویلنگ کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس معمول کی چیکنگ میں گگھڑ چوک کلر سیداں میں موجود تھی کہ ایک نوجوان جس کا بعد میں نام عامر محمود سکنہ ڈھوک صابری معلوم ہوا اپنے موٹر سائیکل سی ڈی 70 پر انتہائی تیز رفتارمیں ون ویلنگ کرتے ہوئے آر ہا تھا جب کہ اس کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات میں نہ تھے کو گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثناء محمد زمان سکنہ لونی جسیال اور توفیق سکنہ سروہا جو اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے آ رہے تھے کیخلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس میں ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس، سیکورٹی آرڈیننس اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 16ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

Police case registered against 16 people for sound ordnance

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)----  راولپنڈی پولیس نے ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس، سیکورٹی آرڈیننس اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 16ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جامعہ مسجد خاتم النبین کے خطیب مولانا حافظ وسیم ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے جامعہ مسجد سکھو کے مولانا محمد آصف ، جامعہ مسجد اہلحدیث کے مولانا ناصر اعجاز ، جامعہ مسجد گھڑی افغاناں کے مولانا عابد خان ، جامعہ مسجد عمر فاروق سمو کے مولانا غلام مرتضٰی ،تھانہ مری پولیس نے جامعہ مسجد علی المرتضیٰ کے خطیب عمر خطاب نے حکومت کی پابندی کے باوجود بلند آواز میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال کر کے ارتکاب جرم کرنے پر 6 پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے تھانہ سٹی پولیس نے ہوٹل العزیم کے میجر محمد قیوم ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مارگلہ پٹرولیم پمپ ، حمزہ پٹرولیم پمپ ، مدینہ پٹرولیم پمپ ، عثمان پٹرولیم پمپ ، حیدر CNG تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قریشی جیولرز کے مالک پر سیکورٹی گارڈ ، CCTV کیمرے اور سیکورٹی آلارم نہ رکھنے کا ارتکاب جرم کر نے پر 10/14 پنجاب سیکورٹی آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد حسن اور تھانہ گوجر خان پولیس نے بلال حسین کو وال چاکنگ کرنے پر مقدمات درج کر لیے ۔

مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن اور رہنما اخترا قبال بھٹی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی 5کے سینئر نائب صدر مقرر

Akhtar Iqbal Bhatti appointed vice president PML-N Youth wing

کلر سیداں ( قیصرا قبال ادریسی ،نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن اور رہنما اخترا قبال بھٹی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی 5کے سینئر نائب صدر مقرر ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلر سیداں میں یوتھ ونگ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے اختر اقبال بھٹی کو باضابطہ حلقہ پی پی 5کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے اس موقع پر جاسم کنول راہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور چوہدری نثارعلی خان کے سپاہی ہیں اس موقع پراختر اقبال بھٹی نے کہا کہ میں چوہدری نثارعلی خان اور انجینئر قمرا لسلام راجہ کا سپاہی ہوں اور جاسم کنول راہی کی قیادت میں ن لیگ کو مضبوط اور فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کرونگا ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

 کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)---- ہہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے لیے ایک روزہ فری کیمپ 24دسمبر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں لگایا جارہاہے جہاں ماہرین مریضوں کا مفت معائنہ کے علاوہ ان کو ویکسین بھی فراہم کریں گے۔

Kahuta  NEWS

کہوٹہ کی خبریں

بلال یامین ستی کاضلع رالپنڈی کا وائس چیئر مین بنناوقت کی اہم ضرورت ہے۔, عمران علی ستی

Imran Ali Satti applauds Bilal Yameen satti appointment as Distt Rawalpindi council vice chairman as necesatty

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ عمران علی ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلال یامین ستی کاضلع رالپنڈی کا وائس چیئر مین بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔حلقہ پی پی ٹو کے ہزاروں افراد کے دلوں کی دھڑکن بلال یامین ستی کو ضلع راولپنڈی کا وائس چیئر مین بنایا جائے ۔بلال یامین ستی نے اپنے سابقہ دور ناظمیت میں اپنی یونین کونسل کے علاوہ تحصیل کہوٹہ کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی لاکھوں روپے کے کام کرائے ۔پڑھی لکھی نوجوان قیادت ہیں اور سیاسی شعور بھی رکھتے ہیں اس سے پہلے وہ اپنی یونین کونسل نڑھ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اور ان کے والد محتر م سابق صوبائی وزیر جناب کر نل (ر) محمد یامین ستی وہ عظیم ہستی تھے جن کو آج بھی اہل علاقہ ان کو نام لیتے ہیں تو ادب و احترام کے ساتھ کیوں کہ انہوں نے اپنے دور میں وہ کام کیے جو کوئی بھی سیاسی عہدے دار نہیں کر سکتا ۔بلال یامین ستی کی بھانجی محترمہ ثوبیہ انور ستی جو اس وقتM.P.Aکی سیٹ پر اور حکومتی سیٹ اًپ کا ایک حصہ ہیں اس لیے بلال یامین ستی کا ضلع راولپنڈی کا وائس چیئر مین بنانابہت لازمی ہے کیونکہ ان سے بہتر اس وقت موجودہ حکومت سے اور کوئی بھی کام نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عمران علی ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کو عوام کے مساہل حل کرنے کا اتنا جنون ہے کہ گذشتہ ماہ قبل انہوں نے اپنی یونین کونسل کے علاوہ یونین کونسل ہوتھلہ کے عوامی مساہل کو دیکھتے ہوئے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو چیئر مین یوسی نڑھ بلایامین ستی نے اپنی بھانجی M.P.Aمحتر مہ ثوبیہ انور ستی سے یونین کونسل ہوتھلہ کے منظور کرائے جس میں ڈھنگور سیداں میں 10لاکھ ، سنگھوٹ ستیاں میں6لاکھ،نڑالہ میں18لاکھ80ہزار،کنیسرستیاں میں 19لاکھ اور کلیال میں11لاکھ روپے کے کام ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اہل علاقہ چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی اور ایم پی اے میڈم ثوبیہ انور ستی کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورموجودہ حکومت کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کو ضلع راولپنڈی کا وائس چیئر مین بنایا جائے۔

ہم سیاست میں رہ کر منافقت کی سیاست کا گند صاف کر دیں گے ،راجہ رفاقت جنجوعہ

We will stay clean and get rid politics of hypocrisy in politics , Raja Rafaqat Janjua

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سیاست میں رہ کر منافقت کی سیاست کا گند صاف کر دیں گے۔میر جعفر اور میر صادق کے "پیروکاروں"نے پر دور میں مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایااور آئندہ بھی وہ اپنی ان حرکتوں سے باز آنے والے نہیں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان ان کو اچھی طرع پہچان لیں اور مسلم لیگ ن کے خلاف کی ان کی مذموم سازشوں کو نکام بنانے کے لیے ایک پیلٹ فارم پر اگھٹے ہو جاہیں ۔ ممبرٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ، ممبرٹاون مونسپل کمیٹی حاجی ملک عبد الروف اور ملک محمد یٰسین کا کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو قرآن پاک کے حلف کی پاسدار ی کر نے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم آئندہ بھی بلدیاتی الیکشن میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گئے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی کی گذشتہ روز ہونے والی پریس کانفرس میں جو انہوں نے اعلانات کیے تھے ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انہو ں نے کہا کہقائدمسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز ،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورچیئر مین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی ائے راجہ محمد علی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے اپنے اس دور حکومت میں بھی بے تر قیاقی کام کرائے اور بہت سے منصوبے زیر تعمیر ہیں انشاء اللہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو کی غیور عوام کے توقعات پر پورااترہیں گئے اور انشاء اللہ حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر ہیں گئے۔

حلقہ پی پی ٹو کے ووٹروں کی عزت نفس کو بحال کیا ہے, راجہ صغیر احمد

I Have restored respect for PP2 constituncy voters, Raja Sagheer Ahmed

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی پی ٹو کے ووٹروں کی عزت نفس کو بحال کیا ہے اجارہ داری کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے الیکشن2018ووٹوں کے لیے میں ایک ایک گھر جانا پڑے گا اسلام آباد میں بیٹھ کر حلقہ پی پی ٹو میں سیاست کر نے کا دور چلا گیا ہے قیمتی گاڑیوں کی آرام دہ سیٹوں پر بیٹھے والوں اور کروڑوں کی ملکیت کے محلات میں رہنے والوں کو غریبوں کے حقوق کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ ہم غریب لوگوں میں عدل و انصاف کی بالادستی چاہتے ہیں۔مامے چاچے کی سیاست ہو رہی تمام جاننے والے افراد کا کام ہو رہا ہے غریب آدمی در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے جو باتیں الیکشن2013میں حلقہ پی پی ٹو کی عوام سے کہیں وہ ایک بھی سچی ثابت نہیں ہوئی جو اپنی تقاریر میں کہا کرتے تھے کہ ہمارا جینا مر نا عوام کے ساتھ ہے اور ہر ماہ کہوٹہ میں بیٹھ کر عوام کے مساہل سنیں گئے وہ آج عوام سے ملنا تک گہوارہ نہیں کرتے انشاء اللہ وقت قریب ہے الیکشن 2018میں ان ذاتی مفادات کی ساست کر نے والوں کا کہڑا احتساب کرئیں گے۔ان خیالا ت کا راجہ صغیر احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹونے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پرراجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ عمیر جنجوعہ ،چوہدری آصف، وائس چیئر مین یوسی مٹورراجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر، جنرل کونسلر راجہ عباس پپو، یوتھ کونسلر راجہ احتشام کاظم ، جنر ل کونسلر راجہ احمد نواز ، جنر ل کونسلر راجہ اعجاز ، جنر ل کونسلر راجہ عرفان سرور ، کسان کونسلر راجہ مالک داد،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ حیدر آف ممیام ،راجہ عمران آف ممیام،سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ ، راجہ شوکت ستی آف سون ، راجہ کامران ستی آف بڑائٹیاں، راجہ ذوالفقار ستی آف کتھیل ہون ، چوہدری اسد آف سموٹ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ میرے تمام ووٹر سپورٹر ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہیں اور اپنے اتحاد کو اسی طرع قائم ودائم رکھیں وہ وقت دور نہیں جب ہم کو کامیابی حاصل ہو گئی الیکشن انشاء اللہ2018میں عوام کی دعاوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

وا پڈا کے تک ما ر میٹر ریڈر نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا ،بل اور میٹر پر مو جو د یو نٹ میں بہت بڑا تضا د ،صا رفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا

Wapda meters accused of sending accissive to false reading

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وا پڈا کے تک ما ر میٹر ریڈر نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا ،بل اور میٹر پر مو جو د یو نٹ میں بہت بڑا تضا د ،صا رفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا ،بلا وڑہ کے رہا ئشی با بو محمدبشا رت نے بتا یا کہ ان کے میٹرپر10-12-2016تک5252یونٹ ہیں جبکہ اس سے قبل ہی 5257یو نٹس کا بل 10-10-2016 کو انہوں نے جمع کر وایا دیا تھا جبکہ ابھی جو بل بھیجا ہے اس پر 648یو نٹ کا 10537رو پے کا بل بھیج دیا گیا انہوں نے بتا یا کہ نہ تو یہاں پر کو ئی فیکٹری ہے اور نہ ہی کا ئی کا رخا نہ بلکہ وہ گھریلو سا رف ہیں جن کی سا بقہ بلوں میں مو جو د یو نٹ جو کہ استعما ل ہو ئی ہیں ہر ما ہ میں40سے 50کے درمیان رہی ہیں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میرا گھر سڑک کے با لکل قریب ہے وہا ں پر اگر یہ حا ل ہے تو دور دراز علا قوں میں رہنے والے صا رفین با لخصوص متعد د گھرا نے ایسے ہیں جہا ں بل درستگی کے لیے نیو مری جا نے والا کو ئی شخص نہیں ہو تا انہیں شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ تا ہے انہوں نے چئر مین آئیسکو ،ایکسین بہا رہ کہو اور ایس ڈی او نیو مری سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ متعلقہ میٹر ریڈر کیخلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے اور صا رفین کی مشکلا ت کو کم کر نے کے لیے بلوں کی درستگی کے لیے ہفتے میں کم ازکم دو دن واپڈا کا ایک اہلکا ر کو ٹلی ستیاں کمپلینٹ آفس میں بٹھایا جا ئے تا کہ صا رفین کی مشکلا ت کم ہو سکیں۔

بلا ل یا مین ستی چئرمین یو سی نڑھ کو وا ئس چئرمین ضلع راولپنڈی کے لیے نا مزد ہو نے پر مبا رکبا د

Bilal Yameen Satti congratulated on being appointed vice chairman of Distt Rawalpindi council

some image some image some image

مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کے رہنما ء واجد حسین ستی نے اپنے ایک بیان میں بلا ل یا مین ستی چئرمین یو سی نڑھ کو وا ئس چئرمین ضلع راولپنڈی کے لیے نا مزد ہو نے مبا رکبا د پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اس موقع پر چئرمین پاکستان مسلم لیگ ن را جہ ظفر الحق ، وفا قی وزیر پٹرولیم شا ہد خا قا ن عبا سی، وفا قی وزیر دا خلہ چو ہدری نثا ر علی خا ن ،صو با ئی وزیررا جہ اشفا ق سر ور ، کے مشکو ر ہیں جنہوں ستی قبیلہ کو عزت بخشتے ہو ئے محسن کو ہسار کرنل یا مین ستی مرحو م کے بیٹے بلا ل یا مین ستی کو وا ئس چئرمین ضلع راولپنڈی کے لیے نا مزد کیا انہو ں نے کہا پاکستا ن مسلم لیگ ن کی قیا دت نے بلا ل یا مین ستی کو وا ئس چئرمین ضلع راولپنڈی کے لیے نا مزد کر کے نہ صرف حلقہ این اے پچا س بلکہ ضلع راولپنڈی میں پا رٹی کے استحکا م کے لیے اہم فیصلہ کیا امید ہے بلا ل یا مین ستی ضلع راولپنڈی کی سیا ست میں ایک اہم کردا ر ادا کر سکیں گے وہ اس سے قبل بھی بلدیا تی سیا ست میں اہم کردا ر ادا کر چکے

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

میانہ پھمبل بچے کی ہلاکت کا کیس ، گناہگاروں کو چھوڑیں گے نہیں, ملک نعیم ایس ایچ او تھانہ جاتلی

Those who murdered child in Miana Phimbal will be arrested, SHO Malik Naeem

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ میانہ پھمبل بچے کی ہلاکت کا کیس ، گناہگاروں کو چھوڑیں گے نہیں بے گناہوں کو چھیڑیں گے نہیں، پولیس اپنا کام ایمانداری سے کر رہی ہے ، ایس ایچ او ملک نعیم کی صحافیوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دولتالہ پریس کلب اور نشان حید پریس کلب جاتلی کے صحافیوں نے ملک نعیم ایس ایچ او تھانہ جاتلی سے ملاقات کی احسن نامی بچے کے قتل کے کیس کے بارے میں ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ کیس انتہائی سنگین ہے 7ATAکے دفعات سنگین دفعات ہیں پولیس اپنا کام ایمانداری سے کر رہی ہیں اور گناہ گاروں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور بے گناہ لوگوں کو کسی صورت پابند سلاسل نہیں کریں گے پولیس کو عوام کا تعاون بھی درکار ہوتا ہے 42افراد ضمانت پر ہیں اس کیس کو جلد حل کرنے کے لیے اعلی افسران کے احکامات بھی ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا فیصلہ جلد اور میرٹ پر کیا جائے تا کے مرحوم بچے کے لواحقین کو انصاف مل سکے ۔

اسلام پورہ جبر شہر کی واٹر سپلائی سکیم طویل عرصہ سے بند شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

Residents suffer in Islam purra jabber region with water supply being shut down ages ago

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ اسلام پورہ جبر شہر کی واٹر سپلائی سکیم طویل عرصہ سے بند شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے طویل عرصہ سے واٹر سپلائی سکیم بند ہونے کی وجہ سے مین پائپ زنگ آلودہ ہو کر ناکارہ ہو گئے ہیں گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر کے ساتھ طویل عرصہ قبل واٹر ٹینکی تعمیر ہو ئی تھی اور تقریباایک ماہ تک چالو ہوئی او ر عوام کو پانی کی سہولت میسر ہوئی تھی لیکن دوبارہ پانی کی سہولت فراہم نہ کر سکی عوام گندے جوہڑوں سے پانی پینے پر مجبور ہیں اور مختلف بیماریاں بھی جنم لیے رہی ہیں علاقہ عوام پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے مہنگا ترین بارہ سو سے لیکر تین ہزار روپے تک واٹر ٹینکر ڈلوانے پر مجبور ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بیول ‘ گیس دھما کے میں زخمی ہونے والا نوجوان عمر بلوچ زندگی کی بازی ہار گیا

Umar Baloch of village Burj, Bewal, injured in gas cylinder explosion dies

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔ گیس لیکج سے ہونے والے دھما کے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا دلہا دن رات موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔بیول کے نواحی علاقہ برج کا رہائشی نوجوان عمر شبیر بلوچ گزشتہ روز اپنی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ واپس گھر آیا ۔ رات گئے گیس ہیٹرجلاتے ہی دھماکے سے آگ بڑھک اٹھی جس کے نتیجے میں دونوں دلہا دلہن بری طرح جھلس گئے۔ دونوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال اسلا م آبادمنتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان چند گھنٹے بعد ہی اللہ کو پیارا ہو گیا تاہم دلہن ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ عمرشبیر بلوچ کی میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا نوجوان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی دن ایک بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپر د خاک کردیا گیا ہے ۔ مسلم لیگی ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ، ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی اور علاقے بھر کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ،اساتذہ ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شر کت کی۔

some image

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے مزید دومنشیات فروش کے قبضے سے 295 گرام چرس بر آمد کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے ایس ایچ او ملک نعیم کی خصوصی ہدایت پرپولیس نے ذبیر شاہ سے 165 گرام اور محمد عدیل سے 130گرام چرس برآمد کر کے 9B کے تحت مقدمات درج رکر لیے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آج جاتلی اڈہ پر درس قرآن کا اہتمامتفصیلات کے مطابق آج دن دس بجے جاتلی اڈہ بمقام مولوی اشتیاق کی مارکیٹ میں درس قرآن میں قاری محمد سعید اور راجہ عمیر امیر جماعت اسلامی گوجرخان کا خصوصی خطاب ہو گا اہل علاقہ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گی ہے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔آج 18دسمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء بمقام محمدی مسجد ڈہوک حاجیاں میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت احسان الحق چشتی کلر سیداں اور خصوصی خطاب حضرت علامہ عبدالجبار فدائی چکوال والوں کا ہو گا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے

Mirpur News

میرپور کی خبریں

گورنمنٹ بو ائز ہا ئی سکول چھتروہ کے صدر معلم محمد عدا لت را نا کی ریٹا ئر منٹ کی ایک پُر وقا ر تقریب

Master Mohammad Adalat retires at boys high school, Chattro

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ گورنمنٹ بو ائز ہا ئی سکول چھتروہ کے صدر معلم محمد عدا لت را نا کی ریٹا ئر منٹ کی ایک پُر وقا ر تقریب زیر صدارت ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آ فیسر میرپور راشد ترا ب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری حفیظ الر حمان چو ہدری وائس چیئر مین آ ل پا کستا ن گورنمنٹ ایپملا ئز کنفیڈ ریشن نے کہا کہ ریٹا ئر منٹ پر ایسی تقریب کا انعقاد حو صلہ افزا ہے اس سے اُسا تذہ کی سارا سال محنت کی حو صلہ افزا ئی ہو ئی ہے اور اسا تذہ میں کا م کر نے کا جز بہ پیدا ہو تا ہے اس موقع پر قاری حفیظ الر حمان نے کہا کہ آ ئندہ جو بھر تیا ں NTSکے ذریعے ہو ں گی اس میں میرٹ کی بحا لی ہو گی اور محکمہ کے اندر اہلیت کے حا مل اُسا تذہ بھر تی ہو نگے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اُسا تذہ اکرا م آزاد کشمیر کے اندر ایک بے چینی بھی پا ئی جا تی ہے پر مو شن کے سلسلہ میں پچاس فیصد کو ٹہ بذریعہ سنیا رٹی اور پچا س فیصد ڈا ئر یکٹ کو ٹہ پر عمل کر نے سے اس بے چینی کا خا تمہ ہو سکتا ہے بذریعہ خبر ہذا حکو مت آزاد کشمیر سے اُسا تذہ کا مطا لبہ ہے کہ اُسا تذہ کے اندر پر موشن کے سلسلے میں پا ئی جا نے والی بے چینی کا ازالہ اگر کر دیا جا ئے تو حکو مت کے ساتھ بھر پور تعا ون کریں گے حکومت کے ویژ ن کو عملی جا معہ پہنا نے کے لئے آزاد کشمیر بھر کے اُسا تذہ مثا لی کردار ادا کرینگے۔دیگر مقررین میں صدر معلم ہا ئی سکول ڈڈیال چو ہدری محمد الیا س ،ما سٹر مطلو ب حسین چھتروہ،محمد لیاقت ریٹا ئر ڈ صدر معلم سعید انجم ، سخا وت محمود غو ری، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے ریٹا ئر ہو نے والے صدر معلم کو شاندار الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا اور زندگی کو پُر امن اورآسودہ حال گزارنے کے لئے نیک خو اہشا ت کا اظہار کیا۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزاد جموں کشمیر کا سابق مشیر ہوں ، ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوں ۔ ناڑ تھانہ کے تفتیشی افضال احمد راجہ نے مجھے 6گھنٹے بغیر کوئی مقدمہ درج کیے حبس بے بجا میں رکھا اور پھر گھر جانے دیا۔ ان خیالات کا اظہار ملک محمد نذیر نے صحافیوں سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24اکتوبرکے دن12بجے کے لگ بھگ میں ڈڈیال سے ناڑ جا رہا تھا کہ راجدھانی کے قریب ایک موڑ پر دوسری جانب سے ایک تیز رفتار کار نے میری کاری کو ٹکر مار دی اس حادثے کی ساری غلطی مخالف سمت سے آنے والی کار کی تھی۔ غلظی پر ان کی اور اپنے اثر و رسوخ سے وہاں موقع پر پولیس بلا کر مجھے گرفتار کرا دیا ۔ پولیس مجھے تھانہ ناڑ میں لر گئی اور بغیر کوئی مقدمہ درج کیے مجھے تھانے میں بٹھائے رکھا گیا میں مریض ہوں میری کار میں پڑی میری درائیاں بھی نکالنے نہیں دی گئی ۔ مجھ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ ہے تو ایک عام آدمی کے ساتھ کیا ہو گا۔ میں SPکوٹلی سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے اس معاملے کو فوری حل کریں اور ظلم اورنا انصافی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ گزشتہ دنوں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے شعبہ تشخص امراض کے زیر اہتمام تحصیل ڈڈیال میں جانوروں میں پائے جانے والے کرموں کی خورد بینی تشخیص اور تھنوں میں پائے جانے والے مرض فاسٹائٹس کی تشخیص کیلئے رمضان انصاری ڈیری فارم پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت ڈیریز انوسٹیگیشن آفیسر ڈاکٹر مطلوب حسین ADIOصاحب ضلع میرپور ڈاکٹر خواجہ شوکت احمد اور وٹرنری آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محب الرحمن نے کی تحصیل بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیری فارمر حضرات امراض کی تشخیص کیلئے دودھ و گوبر کے سمپل لے کر کیمپ میں شرکت کیلئے آئے۔ ICIانٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر سبطین و دیگر نے فارمرز کو مفت ادویات بھی تقسیم کی۔ ڈاکٹر طالب نے فارمرز کو جانوروں کی متوازن خوراک اور کرم کش ادویات کے متعلق مفید معلومات فراہم کی۔ ڈاکٹر خواجہ شوکت احمد نے فارمرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں منہ کھر اور بھیڑ بکریوں کے خطرناک مرض کاٹا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری قائم ہے۔ اگر کسی جانور کو یہ امراض لاحق ہوں تو وہ نمونہ جات متعلقہ ڈاکٹر کے توصل سے لیب بھیجن تشخیص کے بعد اس فارمر کو مفت ویکسین بھی فراہم کی جائے گی ڈاکٹر محب الرحمن نے مرض کا کاٹا اور منہ کھر کی علامات و بیماری کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات پر لیچکر دیا۔ فارمرز حضرات میں سے رمضان انصاری، نے ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ، ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ، ڈاکٹر طالب حسین، کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ اسی طرح ہمیں سہولیات فراہم کرتا رہا تو انشاء اللہ آزاد کشمیر خصوصاً تحصیل ڈڈیال میں دودھ و گوشت کی پیداوار سب سے بہتر ہو گی۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

شہزاد یسین کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا

Millad held on eisal aswaab dua observed for late Shezad Yaseen in Slough

some image

سلاو (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----شہزاد یسین کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا- تفصیلات کے مطابق سلاو سے تعلق رکھنے والے ایک نہایت ہی شریف ،نیک اور سچا عاشق رسول نثار یسین جو کہ پاکستان میں ایک ٹریفک حادثے میں فوت ہو گیا تھا اس کے گھر واقع سلاو لہیک ایونیو میں گزشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد سجائی گئی جس کی صدارت پیر نقیب الرحمن صاحب اور شہزادہ حسن حسیب الرحمن نے کی علماء کرام اور نعت خواں حضرات اور عاشق رسول اللہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی- مشہور نعت خواں قاری شاہد محمود نے اپنے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کر کے محفل میں چار چاند لگا دیئے- محفل کے اختتام پر شہزاد یسین کے لیے خصوصی دعا کی گئی

ناروے کی معروف پاکستانی نژادشخصیت جنرل اشرف کی نمازجنازہ اوسلومیں اداکردی گئی، بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے

Namaz e janaza of Gen Ashraf held in Oslo, Norway

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)----ناروے کی معروف پاکستانی نژاد سماجی شخصیت محمداشرف المعروف جنرل اشرف کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں جنازہ میں شریک ہوکرمرحوم کو افسردگی و غم واندوہ کے عالم میں رخصت کیااوران کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اوران سے تعزیت کااظہارکیا۔ ممتازنارویجن پاکستانی عالم دین اورغوثیہ مسلم سوسائٹی اوسلوکے خطیب مفتی زبیرتبسم نے نمازمیت کی امامت کرائی اور جنرل اشرف کی سماجی اوردینی خدمات پر گفتگوکی۔یادرہے کہ جنرل اشرف سترکی دہائی میں ناروے آئے ۔ وہ مرکزی جماعت اہل سنت اوسلو کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پرفائض رہے اوردیگر ذمہ داریاں نبھائیں۔علم و ادب سے بھی کافی دلچسپی رکھتے تھے۔ نمازجنازہ اوسلوکے قرب میں واقع جامعہ مسجد سندرے نورد ستراندمسلم سنٹر۔موٹنس رودکی پارکنگ میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ کے اجتماع میں شریک لوگوں نے مرحوم جنرل اشرف کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ جنرل اشرف ایک متحرک سماجی شخص تھے اور ان کاشمار ان افراد میں ہوتاہے جن کاناروے میں پاکستانیوں کے پہلے پہلے دینی اداروں کے قیام میں کلیدی کردارہے۔ وہ ایسے افرادمیں سے ایک تھے جنہوں نے اپنا ذاتی اوربچوں کا وقت بھی دینی اداروں کودیااور سماجی ومذہبی خدمات میں مصروف رہے۔ نمازجنازہ میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں بزم نقشبند کے امام قاری نذیراختر، نائب امام مرکزی جماعت مولانا شیرازمدنی ، ورلڈ اسلامک مشن ہولملیا کے امام قاری خالد، مسلم سنٹرموٹنس رود کے امام مولاناطاہرعزیز، ممتازکاروباری شخصیت شیخ طارق محمود(اوسلوبیل سنٹر)، مرکزی جماعت اہل سنت کے حاجی اشرف، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ شہبازطارق، اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر مرزا محمدذوالفقار،جنرل سیکرٹری راشداعوان، سابق صدر مرزاانوربیگ اورسوسائٹی کے سابق عہدیداران اقبال اخترخان اور راجہ فیاض احمد ، پاک۔ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور ،پی پی پی ناروے کے سینئرنائب صدر علی اصغرشاہد، پی پی پی کے سینئر رہنماء الیاس کھوکھر، سیاسی وسماجی شخصیت انجم وڑائچ ،مرکزی جماعت اہل سنت کے سابق صدر ملک محمد رضااور ان بھائی ملک اقبال قابل ذکر ہیں۔مرحوم جنرل اشرف کی تدفین اتوار کے روز پاکستان کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاواہ کے قریب ان کے آبائی گاؤ ں پیت مست میں ہوگی ۔جنرل اشرف کے فرزند محمدطارق نے بتایاکہ مرحوم کی خواہش کے مطابق ، انہیں ان کے والدین کے پہلومیں سپردخاک کیاجائے گا۔

تعزیت

Condolences

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔جاپان میں مقیم عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین چوہدری غالب حسین ،چوہدری بشارت حسین اور دیگر نے ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجا،پر وفیسر ڈاکٹر رفعت اقبال راجااور شفیق الحق راجا کے والد محترم کپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجا کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرماتے ہو ئے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سلاو( نماہندہپوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) کیپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجہ کی وفات پر اظہار تعزیت- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ محمد ظریف راجہ اور پروفیسر ڈاکٹر رفعت اقبال راجہ کے والد کیپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجہ کی وفات پر برطانیہ سلاو میں مقیم ڈھوک بلندیاں کے رہائشی چوہدری محمد اصغر نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی چوہدری اصغر نے نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کیپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجہ ایک نہایت ہی عمدہ شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر سنسر بورڈ و مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد ظریف راجا کے والد محترم کی وفات پر مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وفاقی وزیر سنیٹر پر ویز رشید ، سابق چیئر مین کہوٹہ ٹاون راجہ محمد یعقوب ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، جنرل سیکر ٹری حامد ستی ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ، راجہ وقار محوب نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والےASF کے نوجوان احسن غفار کی رسم چہلم میں شرکت کے لیے اس کے آبائی گاؤں بینس پہنچگے ان کے ہمراہ جاتلی یوسی کے وائس چیرمین راجہ زیشان اکبر شانی،راجہ ببر ،راجہ طارق ،حمید سلیم کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ انکے ہمراہ تھے اس کے دُعا میں شرکت کے بعد انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا کی

some image

some image

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   گوجرخان سے رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی نے چوآخالصہ جا کر محمد ظریف راجا سے ان کے والد کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے معروف لیگی رہنما چوہدری امانت حسین سے ان کی رہائش گاہ ٹکال جا کر ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پرماسٹر ساجد حسین او ر دیگر بھی موجود تھے ،جاوید اخلاص نے مسلم لیگ ن کے لئے چوہدری امانت حسین کی خدمات کو سراہا۔

Picture of the Day

Delegation from Coventry visited pothwar.com. Picture by Mohammad Naseer Raja

some image

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image