| Tuesday 18th September, 2012 |
|
Shawwal , 1433 A H | |||
|
|||||
| <<<<<< Previous day News | Next day News >>>>>> | ||||
| پاکستانی نژاد برطانویوں پر مادرِ وطن میں عرصہ حیات تنگ ۔ تازہ واردات میں ڈیوزبری(برطانیہ)کی عائشہ علی کو لاہور(پاکستان) کی لبرٹی چوک مارکیٹ میں اغوا کر لیا گیا۔ | |||||
![]() |
|||||
| Ayesha Ali of Dewsbury kidnapped at liberty chauk while on holidays | |||||
![]() |
|||||
| ہڈرزفیلڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ساجد محمود سے۔ مدینہ کی اسلامی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر قائم ہونے والی دوسری ریاست کے طور پر سمجھا جانے والا مملکتِ خداداد پاکستان جہاں اندورونی بدامنی، افرا تفری، لاقانونیت، غربت، لاچارگی، بے بسی اور بیشمار بحرانوں کا شکار ہے وہاں بیرونِ ممالک میں مقیم ایسے پاکستانیوں کے لیئے بھی ایک ممنوعہ علاقہ بنتا جا رہا ہے جو اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیئے بھی ایک کثیر زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں۔ ایسے لوگ جب حسین خواب سجائے پیاروں سے ملنے وطن کا رخ کرتے ہیں تو عموماً ہوائی اڈے پر اترنے کے ساتھ ہی خوب چکنا چور کرنے کا بندوبست کر دیا جاتا ہے۔ ہوائی اڈے پر ذلیل ہوتے ہوئے سرکاری لوٹ مار کے بعد جب یہ لوگ گھر کی راہ لیتے ہیں تو راہزنوں کو شکار بن جاتے ہیں اور رہی سہی کسر اپنے ہی پیاروں میں پہنچ کر پوری ہوجاتی ہے۔پیسے کے آسان حصول کے لیئے اپنوں اور غیروں کی طمع اور لالچ اپنا رنگ دکھاتی ہے جس پر اکثر اوقات پردیسی مادرِ وطن میں جان گنوا دیتے ہیں۔ لینڈ مافیا پر تو شاید دنیا کے کسی بھی ملک(بشمول پاکستان جہاں وارداتیں ہوتیں ہیں) کا کوئی قانون نافذ نہیں ہوتا اور وہ سرکاری اہلکاروں (پٹواریوں وغیرہ )کے ساتھ مل کر پردیسیوں کو ایسا شکار کرتے ہیں کہ وہ جان بچا کر زندگی کی جمع پونجی وہی چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ ایسی واردوتوں کا شکار اکثر لوگ پاکستانی نژاد برطانوی ہوتے ہیں۔حال ہی میں ایک معروف صحافی کو جو زمین کے معاملات سلجھانے گیا تھا ،جان بچا کر بھاگنا پڑا۔ اب تو ہائوسینگ سوسائٹیاں متنازعہ(اصل میں متنازعہ نہیں ہوتیں لیکن ایک خاص سازش اور طریقہ کار کے تحت متنازعہ بنا دی جاتی ہیں) زمین کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیتی ہیں اورپھر جس طرح وہ پردیسیوں سے معاملہ کرتیں ہیں اس پر کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں رہ جاتی۔ جو لوگ خوش قسمتی سے اس طرح کی وارداتوں سے بچ جاتے ہیں ان کا رستہ اغواکار پہلے ہی سے دیکھ رہے ہوتے ہیں جو برطانوی لوگوں کو ایک ذیادہ پیسے دینے والا شکار گردانتے ہوئے اغوا کر لیتے ہیں۔ اس طرح کے کیسس میں بھی کبھی کبھار اپنے ہی ملوث نکلتے ہیں۔ جہلم سے اغوا برائے تاوان کا واقع ابھی لوگوں کی یاداشات سے محو نہیں ہوا جب ایک بچے کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ واپسی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس قسم کی ایک تازہ واردات میں برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر (ڈیوزبری) سے پاکستان(کشمیر میرپور)گئی ہوئی بائیس سالہ عائشہ علی کو لاہور لبرٹی چوک مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ عائشہ بھی ایک ایسی گینگ کا شکار بنی ہے جو غیر ملکیوں کو تاوان کے لیئے اغوا کرتی ہے۔ عائشہ اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ تھی جن کا کہنا ہے کہ عائشہ صرف چند منٹوں کے لیئے ہی نظروں سے اوجھل ہوئی اور اغوا کر لی گئی۔ اغوا کے وقت عائشہ کے پاس پاسپورٹ، رقم یا کوئی قیمتی دستاویز نہیں تھی۔ بدقسمت عائشہ ایک شادی میں شرکت کے لیئے پاکستان گئی تھی اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں کشمیر (میرپور) میں قیام پزیر رہی جبکہ اب ان کی برطانیہ کی طرف واپسی صرف چند دنوں کی بات تھی۔ | |||||
|
Dewsbury, UK -
Ayesha Ali of Mirpur and
Dewsbury has been kidnapped in Lahore as she went for shopping
in Liberty Chuak, The kidnapping has left the British Pakistani
community shocked in horror. Ayesha Ali, 22, from Dewsbury, Yorkshire, was in the country for a family wedding and was due to return home this week. Police fear she is being held for ransom by one of the criminal gangs that regularly target foreign nationals of Pakistani origin. She went missing during a visit to Liberty Chowk market on Saturday with her sister and brother-in-law, Abdul Rauf Ali, who said she was out of sight for only a matter of minutes. “She came to Pakistan a few weeks ago and was planning to leave for UK in next few days. She did not have passport, cash or any other document with her at the time of disappearance,” he said. “She went missing in minutes when she told her sister to wait for her in a shop and she went to collect her purse from their car.” |
|||||
| UK News... | |||||
![]() |
|||||
| والسال برطانیہ میں ایک دوکاندار پرممنوعہ سکن کئیر کریم بیچنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا | |||||
|
والسال نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔والسال برطانیہ میں ایک دوکاندار
پرممنوعہ سکن کئیر کریم
بیچنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔محمد راشد کو اس وقت بیس ہزار
پائونڈز جرمانہ عائد کیا گیا جب اس کے قبضے سے ممنوعہ کریم
پکڑی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کہ مذکورہ کریم کے اند سٹیرائڈز بہت
مقدار میں موجود تھے اور اس کا بیچنا قانون کی رو سے غلط تھا مگر
اس کے باوجود محمد راشد اسے سکن کی مختلف بیماریوں کے لئے لوگوں کو
فروخت کرتا رہا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ مذکورہ دوا صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کی جاسکتی ہے مگر محمد راشد جو نہ تو فارمسسٹ تھا نہ ہی ڈاکٹر پھر بھی وہ لوگوں کو کریم فروخت کرتا رہا۔ |
|||||
| Walsall trader fined for £20,000 selling banned skin cream | |||||
|
Walsall, Mohammed
Rashid, a shopkeeper from the Walsall has been fined £20,000 and
given a suspended prison sentence for selling hundreds of tubs
of banned skin cream. Mohammed Rashid, who was neither a doctor nor qualified pharmacist, sold Super Soraderm at M&T Supermarket in Caldmore Road, Walsall. Despite being told it contained potentially harmful steroids, Rashid continued to sell the product – often used to treat young children with skin problems. He imported the cream from Pakistan and sold around 50 pots of it a month “under the counter” at £12.99 a time. Prosecutor John Evans told Wolverhampton Crown Court yesterday that Super Soraderm had a string of side effects and should only be used sparingly after being prescribed by doctors. Experts launched an investigation when two children became ill after being treated with Super Soraderm. Neither was definitely linked to 54-year-old Rashid’s store but investigators later bought a tub of the cream from the M&T Supermarket he ran with his brother in 2010. Mr Evans said: “When ‘Super Soraderm’ was written on a piece of paper and shown to a member of staff, he reached under the counter and handed over a small box containing a tub of the cream.” M&T Supermarket Ltd pleaded guilty to selling the product on May 29, 2010, and possessing 54 boxes of it with intent to supply on June 24 of that year and was fined £20,000. Rashid, its sole director from Dams Road, Walsall, admitted the same offences through “consent, connivance or neglect” and was given a nine-month prison sentence suspended for two years with 200 hours unpaid work. He and the firm were told to pay the £6,994 costs of the case between them. |
|||||
| کشمیری ایسوسی ایشن کے تحت یوم پاکستان کی تقریب میں مئیر کونسلر ضمیر خان، جاوید اقبال، کونسلر پرویز اور کونسلر پرویز اخترکا خطاب | |||||
![]() |
|||||
![]() |
|||||
| بلیک برن( شکیل سلام)(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بلیک برن کے کشمیری ایسوسی ایشن کے ہال میں جشن یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مانچسٹر کے قونصل جنرل احسان اللہ بانٹھ نے پاکستان کا تاریخی پس منظر پیش کرنے کے بعد کہا ہے کہ آپ لوگ ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور اللہ تعالی نے آپ کو موقع فراہم کیا ہے کہ آپ برطانیہ کے تعلیمی اور معاشرتی سسٹم کے تحت اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ آپ کا یہ تجربہ اور رہنمائی پاکستان میں آباد لوگوں کے لئے بہت اہم ہوسکتا ہے۔ آج کے اس دور میں جہاں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپ کمپیوٹر اور سکائیپ کے ذریعے بچوں کو یہاں بیٹھے بیٹھے تعلیم مہیا کرسکتے ہیں اور ایک ڈاکٹر کئی مریضوں کو دیکھ کر اس کی تشخیص کرسکتا ہے۔ ہمیں اب مل کر ضل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا تعلق ایک شخص سے ہے جو ہم خود ہیں۔ اگر ہم اپنے آپ کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں تو ہم ایک بہتر معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔ کمیونٹی ہم آہنگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان اللہ بانٹھ نے کہا کہ اس دنیا کا آغاز آدم اور حوا سے ہوا۔ آپ پاکستان سے برطانیہ آئے اور کچھ لوگ امریکہ اور دیگر ممالک میں آباد ہوئے۔ برطانیہ میں لوگ دوسرے ممالک میں آباد ہورہے ہیں اور اس طرح یہ تاریخی سفر جاری و ساری رہے گا۔ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور ان کے جذبات اور نظریات جاننا چاہئے اور ان سے تعلقات اور میل جول رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس ملک کہ سیاسی نظام میں برابر کے شریک ہوں۔کشمیری ایسوسی ایشن کے چیرمین جاوید اقبال نے کہا کہ محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان بنانے کی پیچھے جو حقائق تھے اس میں یہ ظاہر تھا کہ بھارت میں مسلمان کسی حالت میں بھی بہتر زندگی نہیں گزار سکتے اور آج اس کا منہ بولتا ثبوت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وتشدد کے واقعات ہیں۔ بھارت نے ان تک ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔ اور اس کے لئے انہوں نے اقوام متحدہ کی قرار داد وں کو رد کردیا ہے۔ لیکن آج محمد علی جناح کی کاوشوں سے ہم پاکستان میں آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ کشمیریی ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 33ہزار پونڈ کے عطیات جمع کئے۔ قونصلیٹ آفس کی طرف سے شناختی کارڈ کے لئے سرجری کا اہتمام کیا گیا ۔ اب ہم بلیک برن کے مئیر کی چیریٹی جہاں وہ کمیونٹی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں اس کے لئے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے مئیر کء چیریٹی اور ان کے کاموں کی حمایت کی اپیل کی۔بلیک برن کے مئیر کونسلر ضمیر خان نے کشمیری ایسوسی ایشن اور جاوید اقبال کی کمیونٹی میں کاموں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی چریٹی ایسٹ لنکا شائر ہاسپس ہے جو کینسر میں مبتلا لوگوں کو ان کی زندگی کے آخری لمحات میں مدد اور تعاون مہیا کرتی ہے اور مائیل آف سمائیل بچوں کی چیریٹی ہے بیمار بچوں کے لئے خصوصی تفریحی سرگرمیاں مہیا کرنا ہے تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھرے۔انہوں نے کشمیری ایسوسی ایشن کی طرف سے 300پونڈ کے عطیات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔باسٹویل وارڈ کے کونسلر پرویزاختر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے جبکہ قاری ذوالفقار نے تلاوت قرآن پاک اور علی حیدر نے نعتیہ کلام پیش کیا۔کونسلر افتخار حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ | |||||
| Jashn e Azaadi celebrated by Kashmiri association Manchester | |||||
![]() ![]() |
|||||
| Manchester - The Kashmiri association celebrated Jashn e Azaadi in Manchester, guest of honour at the occasion was Ahsan Ullah Banth from Manchester council general and local councillors. | |||||
| کلیام شریف کے سائیں شعبان فرید اپنا دورہ مختصر کر کے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں | |||||
| سلائو نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔کلیام شریف کے سائیں شعبان فرید اپنا دورہ مختصر کر کے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ان کے فادر ان لا ،جو ان کے چچا بھی ہیں شدید علیل ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے اپنا برطانیہ کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔لائی کراس میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔مزید معلومات کے لئے موہڑہ نگڑیال کے راجہ عبد الرئوف سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ | |||||
| Sain Shahban Fareed of Kalyam Shareef to cut short tour and return home | |||||
|
Slough - Sian
Shahban Farid of Kalyam Shareef who was on tour of UK, had cut
short his tour to return back home, The father In law of Sain
Shahban Farid, Sain Ikram has been taken ill seriously. All the engagement had to be cut short including the jalsa in Lye cross. Before departing Sain Shahban was guest of honour at the residence Ghulam Dastageer of Bhata and Slough at a khatam and millad. for further info please call Raja Abdul Rauf of Morra Nagrial and Walthamstow on 07930329461 |
|||||
| گولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی اتوار تیئس ستمبر کو پاکستان سے ہیتھرو ائرپورٹ پر تشریف لارہے ہیں۔ | |||||
| Announcement - Pir Nizam ud Din jami of Golra Shareef will arrive at Heathrow airport on Sunday 23rd September, for further information please call Javed Sahib of Langley, Slough and Thoa Khalsa on 07861166786 | |||||
| Kahuta News... | |||||
![]() |
|||||
| راجہ بشیر متوقع صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ بیان بازی سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں ,راجہ ظہور اکبر | |||||
|
|||||
| کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر,راجہ بشیر متوقع صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ بیان بازی سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی بلا تفریق تمام علاقوں کی خدمت کی راجہ بشیر نے یونین کونسلوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ اور دو سال کے دوران دو کروڑ سے زیادہ کام اپنی یونین کونسل میں کرائے۔ کارکنوں تنظیموں کو نظر انداز کیا۔ اُس وقت راجہ بشیر کو تنظیموں کی یاد نہ آئی۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے اعزاز میں مسلم لیگی کارکنوں عہدیداروں اور تنظیموں کی کثیر تعداد میں شمولیت سے راجہ بشیر کی منفی سیاست کا پول کھل گیا۔ راجہ بشیر نے مسلم لیگی عہدداران اور کارکنوں کو ایم این اے شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکت سے منع کیا مگر راجہ بشیر اپنے مشن میں ناکام رہے۔ غیر جانبدار کمیٹی قائم کر کے حق و سچ کو سامنے لایا جائے اور تحقیقات کی جائیں ان خیالات کااظہار بیت المال ضلع راولپنڈی کے ممبر راجہ ظہور اکبر ، سابق ناظم کہوٹہ سٹی راجہ ظفر اقبال بگہاروی راہنما مسلم لیگ ن ، ایم شفیق عباسی اور سابق ممبر ڈسٹرکٹ راولپنڈی سردار دوست محمد نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ بشیر کو اپنے رویے پر معزرت کرنی چاہیے اور مسلم لیگ میں گروہ بندی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوقع تحصیل صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ نے اپنا ہر ذاتی و اجتماعی کام مسلم لیگ ن کے ایم این اے شاہد خاقان عباسی سے کرایا شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ قائدانہ رول ادا کیا راجہ بشیر نے دو سال کے دوران دو کروڑ کے ترقیاتی کام تنظمیوں کی مشاورت کے بغیر کرائے۔ انہوں نے ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بلاتفریق ترقیاتی کام تنظیوں اور کارکنوں کی مشاورت سے مکمل کرائے۔ راجہ بشیر کو بیان بازی سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ راجہ بشیر کے مسلم لیگی ہونے پر آج انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگی رہنماوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کرنے کیلئے اور سچ اور جھوٹ کو سامنے لانے کے لیے غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے۔ | |||||
| PML-N Tug of war in Kahuta over eid millan party | |||||
| Kahuta - The PML-N officials are arguing with each other like children over a eid millan party, Raja Bashir, The President PML-N Kahuta then made personal remarks against MNA Shahid Khaqan Abbasi which were deplored. | |||||
| شاہد خاقان عباسی ایم این اے مسلم لیگ ن کی عید ملن پارٹی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا شو تھا,غلام مرتضیٰ ستی | |||||
| کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر,سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایم این اے مسلم لیگ ن کی عید ملن پارٹی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا شو تھا۔ پٹواریوں، عملہ صفائی، ٹی ایم اے ملازمین، سمیت یونین کونسل کے سیکرٹریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی قیادت میں بھرپور شرکت کی۔ سرکاری ملازمین کو حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ حکومتی ملازمین سیاست کے بجائے عوامی خدمت کو ترجہح دیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی حکومت اپنا عرصہ پورا کرے گی اور انشاء اللہ آئندہ پنجاب سمیت پورے ملک پر پی پی پی کی حکومت ہو گی۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی پی پی پی ضلع راولپنڈی کے صدر غلام مرتضیٰ ستی نے تحصیل کہوٹہ کے محلہ چھنی اعوان ، ڈولیاں یو سی شمالی Iمیں دو مقامات پر بڑی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے غلام مرتضیٰ ستی کی آئندہ الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ مرتضیٰ ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں محترمہ مہرین انور راجہ دیگر نمایندوں اور میں نے کروڑوں کے ترقیاتی منصوبہ شروع کیے کہوٹہ میں پاسپورٹ آفس ، جی پی او اور مختلف مقامات پر گلیات ہماری جماعت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ این اے پچاس کے ایم این اے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ عوام باشعور ہیں اور کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں آئندہ الیکشن میں بہتر فیصلہ کریں گے۔ | |||||
| Ghulam Murtaza Satti deplores eid millan party drama | |||||
| Kahuta - Ghulam Murtaza Satti said the eid millan party given in honour of MNA Shahid Khaqan Abbasi was a tehsil municipal administration show. | |||||
| Kallar Syedan News... | |||||
![]() |
|||||
| پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کلرسیداں کے وکلاء کی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ | |||||
![]() |
|||||
| کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان بار کونسل کی اپیل پر امریکی فلم کے خلاف وکلاء کی ہڑتال اور عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ!بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مذمتی قرارداد کی منظوری،تفصیلات کے مطابق امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر کلرسیداں کے وکلاء نے پیر کے روز ہڑتال کی اور عدالتی بائیکاٹ کیا۔بعد ازاں بار روم میں مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سردار حسن رضا نے کی ،اجلاس میں بانو جہانگیر راجہ،گلفراز احمد راجہ،عامر محمود بھٹی،کامران عزیز چوہدری اور سیکرٹری بار اطہر احمد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں امریکی فلم کے خلاف مزمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ | |||||
| Bar council Kallar Syedan announces strike and demonstration | |||||
| Kallar Syedan - Bar council Kallar Syedan will strike on Monday and will hold demonstration to protest against American anti Islam film. | |||||
| عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ بناہل میں کل مورخہ انیس ستمبر کو محکمہ صحت حکومت پنجاب کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا ئے گا | |||||
![]() |
|||||
| سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،بناہل یو سی منیاندہ کلر سیداں،عز م نو ویلفےئرٹرسٹ بناہل و صوبیدار مستابر حسین شہید میموریل ہسپتال کے زیر انتظام انیس ستمبر کو محکمہ صحت حکومت پنجاب کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے سمینار اور فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا جس میں الٹر ساؤنڈ فری شوگر ٹیسٹ اور شوگر سے متعلق مفت ادویات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ ڈنیگی سے حفاظت کس طرح ممکن ہے بتایا جائے گاپروگرام صبح دس بجے سے لیکر سہہ پہر اڑھائی بجے تک جاری رہے گا جس میں ڈاکٹر فرزانہ ظفر ایم آر سی ایچ تحصیل کلر سیداں ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر مشتاق احمد سحر بی ایچ یو سر صوبہ شاہ سے ڈاکٹر صائمہ بتول ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ضلع راولپنڈی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر عظمٰی حیات کے علاوہ بہت سے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اس فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کریں گئے چےئر مین چوہدری غالب حسین اور ڈاکٹر ربنواز راجہ نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہمارے پسماندہ علاقے کا انتخاب کیا ہے جس سے غریب عوام کو صحت کے حوالے سے ریلیف ملے گا | |||||
| Medical camp to be set up in Banhal | |||||
| Kallar Syedan - A Free medical is to be set up in Banhal in association with Mustabar Hussain Shaheed memorial hospital on 19th Sept, a free medical seminar will also be held. | |||||
| گاؤں گاؤ ں سیر کے سلسلے میں آج کا انتخاب لُونی جندراں ،سیری ،پیکاں ،بمعہ گنگال اورمضافات صرف پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ | |||||
| Pothwar.com tour of Looni Jandran, Seri, Paikan and Bima Gangal | |||||
| Kallar Syedan - For more please watch video below... | |||||
| ماہلی راجگان کے راجہ فہیم جاویدولد صوبیدار راجہ محمد جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا | |||||
| Wallima celebrations of Raja Fahim Javed of Mahli Rajgan | |||||
| Kallar Syedan - For more please watch video below... | |||||
| سکرانہ ڈھوک کنڈ میں اشراق کیا نی اور آفانی کیانی کے فارم ہاؤس(الحقانی ڈیریز) کا پوٹھوار یوں کے لئے پیغام | |||||
| سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،سکرانہ ڈھوک کنڈ، اشراق کیا نی اور آفاق کیانی جو کہ دونوں بھائی ہیں اور کراچی میں ملازمت پیشہ ہیں اپنی محنت اور لگن سے گراس روٹ سے کاروبار شروع کرنے کے نتیجے میں آج الحقانی ڈیریزفارم ہاؤس کے مالک ہیں اور اس میں مزید ترقی کی طرف گامزن ہیں ان کے اس فارم میں اس وقت بیل،گائے ، بھنسیں اور دوسرے جانور شامل ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علاقے کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر یہ کام شروع کیا ہے اس میں ہمارا بھی فائدہ ہے اور لوگوں کو بھی خاص دودھ پینے کو مل رہا ہے شوق کی خاطر دوڑ والے بیل بھی پالے ہوئے ہیں ان کا کہنہ ہے کہ یہ شوق بھی ہے اور پوٹھواری ثقافت بھی اس موقع پر چوہدری محمد جہانگیر ڈھوک بلندیاں اور محمود مرزا آکاش فوٹوز چوآ خالصہ بھی موجود تھے فارم ہاؤس کی ویڈیو پیش خدمت ہے | |||||
| Farm house of Ishraq Kiyanai and Afani Kiyani in Dhok Kund | |||||
| Kallar Syedan - For more please watch video below... | |||||
| Gujar Khan News... | |||||
![]() |
|||||
| جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار وں نے نوجوان لڑکی کو کچل دیا | |||||
| Report by Dost Mohammad, Mandra | |||||
| گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم)جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار وں نے نوجوان لڑکی کو کچل دیا لڑکی موقع پر ہلاک جبکہ تینوں موٹرسائیکل سوار زخمی تفصیلات کے مطابق تبسم شاہین دختر عبدالرزاق بازار سے سودا سلف خریدنے کے بعد سول کلب گوجرخان کے سامنے سے جی ٹی روڈ کراس کر رہی تھی کہ جھنڈا کے رہائشی تین سگے بھائی نبیل، عدیل اور ہمایوں ایک ہی موٹر سائیکل پر انتہائی تیز رفتار ی سے آتے ہوئے اسے ٹکر دی ماری جس کی وجہ سے تینوں موٹرسائیکل سوار بھائیوں سمیت لڑکی شدید زخمی ہوئی جنہیں اٹھا کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر تبسم شاہین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملی جبکہ حادثہ کے ذمہ دار تینوں موٹر سائیکل سوار بھائیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے یہ بھی بتایا گیا کہ ان میں سے نبیل شدید زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے | |||||
| Young girl killed in accident near civil club | |||||
| Gujar Khan - Tubassum Shaheen was killed while crossing road near civil club, Gujar Khan, she collided with brothers Nabil, Adil and Hamayun all on same motorbike, the brothers were also taken to hospital with injuries. | |||||
| ملک کے اندر ڈینگی کی وبا سخت صورتحال اختیار کر چکی ہے | |||||
![]() |
|||||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ملک کے اندر ڈینگی کی وبا سخت صورتحال اختیار کر چکی ہے اور محلہ بابو گلاب میں بھینسوں کا باڑا بنا ہوا ہے بھینسوں کے باڑہ کی وجہ سے علاقہ میں سخت غلاظت ہے بھینسوں کی وجہ سے ڈینگی کی وبا زیادہ ہوتی ہے اہلیان وارڈ نمبر1کی عوام نے ڈی سی او راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کہا ہے کہ انہوں نے ٹی ایم اے گوجرخان کو سپرے کیلئے متعدد بار درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان خیالات کااظہار راجہ افتخار وزیر، ٹھیکیدار بنارس، سید غالب حسین شاہ، حاجی محمد سروس اور ٹھیکیدار نذیر محمد و دیگر اہلیان علاقہ نے اپنے مشترکہ تحریری بیان میں کیا | |||||
| Mohalla Babu Gulab haven for dengue virus | |||||
| Gujar Khan -The Mohalla Babu Gulab in Gujar Khan is alleged to be haven for dengue virus, this is due to buffalo yard which is in open public place and breeding dengue virus. | |||||
| امریکی فلم کے خلاف دینی جماعتوں کا چوک جی ٹی روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ | |||||
![]() |
|||||
| گوجرخان ,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مرکزی میلا دمصطفےٰؐ کمیٹی گوجرخان کے زیر اہتمام توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف دینی جماعتوں کا چوک جی ٹی روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ سینکڑوں شہریوں کی شرکت امریکہ واسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے چوک جی ٹی روڈ میں بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالصبور کیانی، علامہ محمود الحسن چوہان، علامہ قاری اقبال شاکر، حافظ خلیل رضوی، علامہ حافظ محمد اکبر، قاری طیب، علامہ فرخ اعجاز سیالوی، محمد ضمیر قادری، حافظ محمد سفیر، حاجی محمد شفیق اور حافظ محمد ابرار نے کہا کہ امریکہ نے رسولؐ کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے امریکہ کی اس ناپاک سازش کے پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے مسلمان شان رسالتؐ کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں امریکہ فلم بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جس کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ نے مسلم ممالک میں امریکی سفارتخانوں کے تحفظ کی آڑ میں اپنی فوجیں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے مقررین نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ صدر زرداری کی عزت کی خاطر تو اپنا سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں لیکن شان رسالتؐ میں امریکی گستاخی کے خلاف انہوں نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا امریکہ سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا جائے لیکن حکومت کو عوامی احتجاج کا احساس نہیں مقررین نے کہا کہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو بند کیا جائے مسلمان اپنا سب کچھ حضورؐ پرقربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اس دوران شہرکی مختلف مساجد سے جلوس چوک جی ٹی روڈ پہنچتے رہے اجتماع کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی | |||||
| Thousands march against American anti Islam film | |||||
| Gujar Khan -Thousands of people marched in Chauk, GT road to protest against anti American film which was published on YouTube. | |||||
| ییٹرول کل سے 6روپے82پیسے فی لیٹر مہنگا ہو جائے گا | |||||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی منظوری دے یپٹرول کل سے 6روپے82پیسے فی لیٹر مہنگا ہو جائے گا ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کمی کی منظوری دی گئی جب کہ ایچ او بی سی ایک روپے 50پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور مٹی کاتیل 62پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ | |||||
| Fuel prices increased once again | |||||
| Gujar Khan -The price of petrol has been increased by 6.82 rupees as from today, while the diesel price has been decreased by 1.75 rupees. | |||||
| عظیم الشان احتجاجی ریلی صندل اڈا سکھو روڈ گوجرخان سے نکالی جائے گی | |||||
| گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)انجمن امامیہ مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ محسن علی صغیر بھٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف بدھ 19ستمبر2012ء صبح 10بجے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی صندل اڈھ سکھو روڈ گوجرخان سے نکالی جائے گی راجہ محسن علی صغیر بھٹی نے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کارکنان اور عاشقان رسولؐ سے شرکت کی اپیل کی ہے | |||||
| Public rally to be taken out from Sandhal road | |||||
| Gujar Khan - Jammia Masjid and Imam Bargha will take out rally on Wednesday to protest against American anti Islam film. | |||||
|
Death announcements .
انتقال پر ملال
| |||||
| فرانس کے بزنس مین چوہدری ندیم افضل آف ڈھیرو کہنہ کی نانی اماں طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں | |||||
| Grandmother of Ch Nadim Afzal of Paris passed away | |||||
| پیرس(زاہد مصطفی اعوان )(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممتاز مسلم لیگی رہنما اور بزنس مین چوہدری ندیم افضل آف ڈھیرو کہنہ کی نانی اماں طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔مرحومہ کی نما زجنازہ ان آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق ممتاز مسلم لیگی رہنما اور بزنس مین چوہدری ندیم افضل آف ڈھیرو کہنہ کی نانی اماں طویل علالت کے بعد وفات پا گئی ہیں ۔مرحومہ کی خبر سنتے ہی پیرس میں مقیم پاکستانیوں نے چوہدری ندیم افضل آف ڈھیرو کہنہ کی نانی اماں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مرحومہ کی نما زجنازہ ان آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی ۔مرحومہ کو ان کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔چوہدری شاہین اختر ۔چوہدری فضل الہی آف مراڑ پور ۔میاں ساجد ۔چوہدری ریاض پاپا ۔راجہ علی اصغر ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر جاوید اختر بٹ ۔چوہدری ممتاز پکھووال ۔چوہدری اقبال خونن ۔شیخ نصیر احمد ۔چوہدری غضنفر وڑائچ ۔اوردوسرے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ | |||||
| Statements and Messages... | |||||
| کلرسیداں, محمدجاویدچشتی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ میں گنہگارہوں۔بہت سی خامیوں کے ساتھ ایک اعزاز حاصل ہے کہ آقاﷺ میں آپ سے اپنے ماں باپ اور اولاد سے زیادہ محبت کرتاہوں۔میرے باپ کوکوئی گالی دے یا ماں کو ،مجھے مطعون کرے یا میر ی اولاد کو میرے جسم کے بال کبھی کھڑے نہیں ہوئے ۔میری آنکھوں سے آنسو کبھی رواں نہیں ہوئے ۔لیکن جب سے ملعون کی بنائی ہوئی فلم دیکھی ہے ،میرے اوسان خطا ہیں،میرے جسم کے بال کھڑے ہیں ،میری آنکھیں سرخ ہیں اور جسم میں اک آگ لگی ہوئی ہے ۔اگر وہ ملعون اور فلم میں کام کرنے والے بدکردار مجھے مل جائیں تو ان کے جسم کے ٹکڑے کرکے فرحت محسوس کروں۔لیکن میرے آقا ﷺ میں شرمندہ ہوں کہ میں اب تک زندہ ہوں۔آپ کی اس قدر توہین کی گئی اور میں زندہ ہوں۔آپ کے کردار پر انگلی اٹھائی گئی اور میں زندہ ہوں۔آپ کی ناموس پر حملہ کیا گیاہے اور میں زندہ ہوں۔لیکن اے مدینہ کے تاجدار ﷺ اور اے مجھ ایسے گہنگار کی شفاعت کرنے والے آقاﷺ اس پر تھوڑا اطمینان بھی ہے کہ عالم اسلام میں اس فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک اضطراب ہے جو بڑھتاجارہاہے ۔عشاق کا جوش ہے جو کہ دیدنی ہے ۔لیبیا میں امریکی سفارت خانے پر حملہ اور امریکی کی موت پر ،یمن میں امریکی سفارت خانے کو نذر آتش کرنے پر ،دیگر ممالک میں عشاق کی جانب سے بھرپور احتجاج پر ۔کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ پاکستان کے حکمران امریکہ سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں اور امریکی سفارت کار کو یہاں سے فوری نکل جانے کا حکم دیں۔خداکی قسم وہ وقت دور نہیں جب عشاق مصطفی ﷺ خود یہ کام سرانجام دیں گے لیکن اس وقت حکمرانوں کو بھی اپنے امریکی آقاؤں کے ساتھ جانا ہوگا ،ان شاء اللہ وہ وقت بہت قریب ہے۔ | |||||
| گوجرخان ,اساتذہ و سکول کونسل کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور بچوں کو نہ تعلیم دینے پر معلم محمد امجد حسین کی ٹرانسفر ہوئی معلم مذکور نے کورٹ کا سہارا لیا اورعرصہ دس ماہ سے غیر حاضر ہے اور مفت کی تنخواہ لے رہا ہے اس میں کچھ افسران بالا بھی ملوث ہیں ہم DYDEOاور EDOسے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ٹیچر کی تنخواہ بند کی جائے جو اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہا ہے | |||||
| گوجرخان ,ایس ایچ او گوجرخان نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اور جوئے کے اڈوں کو بند کرا کے شہریوں پر احسان عظیم کیا ان خیالات کااظہار خواجہ جہانگیر حاجی یٰسین حاجی محموشیخ بدر منیر اور خواجہ اورنگزیب نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہری ایس ایچ او خان ستار کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا زبردست خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے تھوڑے عرصے میں شہر کو معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے شریف شہریوں کو جینے کا حق دیا شہری ایس ایچ او کے ہر اس اقدام کو سراہیں گے جس سے شہر میں جرائم میں کمی ہوگی آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فرض شناس ایس ایچ او تعینات کر کے گوجرخان شہر کے باسیوں پر احسان کیا | |||||
| کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پا کستا ن تحر یک ا نصا ف خو ا تین و نگ حلقہ پی پی 5کی ر ہنماصد ر تحصیل کلر سید ا ں محتر مہ فر ح آ غا نے ا پنے تحر یر ی بیا ن میں کہا ہے کہ تحر یک ا نصا ف کے قا ئد عمر ا ن خا ن ملک میں حقیقی تبد یلی کے لیے جد و جہد کر ر ہے ہیں مہنگا ئی ا و ر بے ر و ز گا ر ی کا خا تمہ سستے ا و ر فو ر ی ا نصاف کی فر ا ہمی ا و ر و سا ئل کی بلا ا متیا ز تقسیم تحر یک کا میشن ہے ا نہو ں نے کہا کہ 24ستمبر کو پا کستا ن تحر یک ا نصا ف پر یس کلب ر ا و لپنڈ ی کے سا منے ا ہل تشیع پر ہو نے و ا لے غیر مہذ ب و ا قعا ت ا و ر ٹا ر گٹ کلنگ کے خلا ف ا حتجا جی مظا ہر ہ کرے گی۔ | |||||
| سٹوک آن ٹرینٹ, قائداعظم کے آباؤاجداد کا تعلق پنجاب کے راجپوت خاندان سے تھا۔اس کا انکشاف مشہور دانشور ڈاکٹر انور سدید نے چند روز قبل لکھے گئے اپنے ایک کالم میں کیا ہے۔قائد اعظم کے اسلاف ’’پنجابی مسلمان راجپوت ‘‘ تھے، کے عنوان سے شائع ہونے والے اس کالم میں لکھا ہے کہ :اُردو ادب کے ایک سنجیدہ نظر مورخ محمد عبداللہ شاہ کے مطابق ’’جب نواب آف باغ پت (کالا باغ نہیں) نے قائد اعظم سے کہا کہ آپ کا خاندان تو تجارت پیشہ ہے، پھر آپ میں یہ گھن گرج کہاں سے آئی ہے؟ تو قائد اعظم نے فرمایا:میں پنجابی مسلم راجپوت ہوں۔کئی پشتیں گزریں میرے ایک جد کاٹھیاواڑ(بھارتی گجرات) چلے گئے تھے۔ وہاں انھوں نے ایک خوجہ کی لڑکی سے شادی کرلی اور انہی کے خاندان میں مل گئے۔اس وقت سے ہم لوگ خوجوں میں شمار ہونے لگے۔قائد اعظم نے مزید فرمایا کہ میرے جد جو کاٹھیاواڑ چلے گئے تھے وہ ضلع منٹگمری (ساہیوال) کے رہنے والے تھے۔محمد عبداللہ قریشی نے قائد اعظم کی اس روایت کو نواب چھتاری کے پرائیویٹ سیکریٹری صفیر (صغیر ) احمد عباسی سے منسوب کیا جو اس وقت مجلس میں موجود تھے۔یاد رہے کہ ویکیپڈیا کے مطابق خوجہ برصغیر ،پاک و ہند کا ایک مسلمان فرقہ ہے ۔خوجوں کی اپنی روایت کے مطابق ان کا تعلق ہندؤں کی ایک شاخ لوہانہ سے تھاجو زیریں سندھ اور کچھ گجرات میں آباد تھی،اور اب بھی زیادہ تر انہی علاقوں میں آباد ہے۔یہ لوگ چودھویں صدی عیسوی میں ایک ایرانی اسماعیلی مبلغ پیر صدر الدین کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوئے۔خوجہ کا لقب بھی انہی بذرگ کاتجویز شدہ ہے جو فارس (ایران )میں خواجہ کا مترادف اور ہندی میں لفظ ٹھاکریا سردار کے ہم معنی ہے۔خوجے تین مسلکوں میں تقسیم ہیں۔ایک اسماعیلی خوجے،جو آغا خان کو اپنا رہنما مانتے ہیں۔دوسرے سُنی خوجے جو زیادہ تر بمبئی میں آباد ہیں۔ تیسرے شیعہ خوجے ،ان کی تعدادچند ہزار ہے جو بمبئی اور زنجبار میں آباد میں ہیں۔ویکی پیڈیاکے مطابق سُنی اور شیعہ خوجے آغا خان کو اپنا رہنما نہیں مانتے۔خوجہ بہت متمول(دولت مند) اور تجارت پیشہ قوم ہے۔اور برصغیر پاک وہند کے علاوہ مشرقی افریقہ اوربرما وغیرہ میں بھی آباد ہیں۔ اس انکشاف کے بعدکہ قائد اعظم راجپوت خاندان کے چشم و چراغ تھے ،پاکستان و کشمیر کے جن علاقوں میں برادری ازم کی سیاست کا زور ہے وہاں کی سیاست میں بھی ممکنہ تیزی آسکتی ہے۔پوٹھوار کا علاقہ برادری ازم کی سیاست سے کافی حد تک بچاہے اُس کاثبوت یہ ہے کہ بزرگ سیاستدان راجہ محمد ظفرالحق کے سب سے بڑے سپورٹر چوہدری محمداکرم مرحوم آف سموٹ ہوا کرتے تھے ۔جبکہ پنجاب اسمبلی کے سابق ممبر چوہدری محمدخالد مرحوم کے سب سے بڑے سپورٹر راجہ محمد ریاست مرحوم آف چوآخالصہ تھے۔ان چاروں شخصیات کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے برادری ازم سے ہٹ کر میرٹ اور نظریات کی سیاست کی۔ | |||||
|
کلرسیداں, محمدجاویدچشتی ۔کائنات کے ذرے
ذرے کے لئے رحمت بن کرآنے والی ذات ﷺ سے مسلمان کس قدر محبت کرتے
ہیں اس کا اندازہ شاید یہود وہنود نہیں لگاسکتے۔یہ وہ باب ہے جس
میں کسی بھی مسلک کا کوئی اختلاف نہیں۔اہل بیت سے محبت کرنے والے
اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اہل بیت رضوان اللہ تعالیٰ علہیم
اجمعین کی عظمت رسول ﷺ سے رشتہ اور تعلق کی وجہ سے ہے ،صحابہ کو
چاہنے والے جانتے ہیں کہ ابو بکرؓ فقط ابو قحافہ کے بیٹے ہی ہوتے
اگر دامان مصطفی ﷺ نصیب نہ ہوتا،عمرؓ فقط اپنے نسب دانی کے فن سے
جانے جاتے اگر دہلیز مصطفی ﷺ کی دریوزہ گری نہ کرتے۔عثمانؓ کو
ذوالنورین کا لقب پائے رسالت مآب ﷺ تھامنے کی وجہ سے میسر آیا اور
علیؓ کو شیر خداکی عظمتوں سے نوازنے والی ذات محمدرّسول اللہ ﷺ ہی
ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ اللہ کی وحدانیت اور
توحید خالص کا درس زمانے میں عام نہ ہوتا اگر ذات رسالت مآب ﷺ کی
جلوہ گری نہ ہوتی۔کسی مصری مفکر نے کیا خوب کہاہے کہ اگر پیغمبر ﷺ
کی ذات کو بیچ میں سے نکال دیاجائے تودین نام کی کوئی چیز ہمارے
پاس باقی نہیں رہ جاتی ۔یہ وہ عظیم ذات ہے کہ اگر کوئی چاہے تو اس
پر ایمان لائے یا نہ لائے یہ اسے اختیار حاصل ہے لیکن کائنات میں
کوئی بھی ایسا ذی روح نہیں جسے اس ذات گرامی ﷺ کی توہین کی اجازت
ہو۔یہ وہ جرم عظیم ہے کہ جس کو معاف کرنے کی بھی کائنات میں کسی کو
اجازت نہیں۔گستاخ رسول ﷺکی سزا صرف موت ہے ،موت! گستاخانہ فلم
بنانے والوں کا انجام بہت قریب ہے۔ بتلا دو گستاخ نبی ﷺ کو غیرتِ مسلم زندہ ہے ان پر مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے |
|||||
| اسلام پورہ جبر,ممراز شیخ سے۔ امریکی یہودی فلم ساز کی جانب سے گستاخانہ فلم بنائے جانے کے خلاف آج بروز منگل اسلام پورہ جبر رتالہ موڑ سے دربار چوک تک ایک ریلی ینگ اتحاد کمیٹی ،سنی تحریک ،تحریک منہا ج القرآن ،انجمن وارثیہ اور انجمن پاسپان رضا کے زیر سر پرستی نکالی جائے گئی اس ریلی میں شرکت کے لئے ہر خا ص و عام کو دن گیارہ بجے رتالہ موڑ پر آنے کی اپیل کی گئی ۔ | |||||
| چوک پنڈوڑی قیصراقبال ادریسی , چوہدری حسن اختر کے ناگہانی انتقال سے کلرسیداں کی عوام ایک عظیم مخلص عوام دوست لیڈر سے محروم ہوگی ، مرحوم ہر دل عزیز شخصیت اور پیپلزپارٹی کا عظیم سرمایہ تھے ان کے بعد پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار سابق پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار حلقہ پی پی 5بیرسٹر چوہدری ظفر اقبال نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری حسن اختر خداداد صلاحتوں اور بے شمار خوبیوں کے مالک تھے جنہوں نے کلرسیداں میں عوام کی خدمت کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنی غیر متذلزل وابستگی رکھی اور پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے غریب عوام کی بھر پور خدمت کی ، انہوں نے چوہدری حسن اختر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے | |||||
| چوک پنڈوڑی قیصراقبال ادریسی , چوک پنڈوڑی سے کہوٹہ روٹ پر چلنے والی بس ٹرانسپورٹ کا عملہ مسافروں کے ساتھ بدتمزی کرتا ہے اور زائد کرایہ وصول کرنا معمول بنا رکھا ہے ، اگر کوئی مسافر اعتراض کرے تو اس کے ساتھ انتہائی بدتمزی کی جاتی ہے اور اسے گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے ، اس بات کی شکائت کہوٹہ کے رہائشی عبدالرحمن نے صحافیوں کو تحریری درخواست میں کی ،جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ میں ٹی ایم اے کلرسیداں میں ملازمت کرتاہوں اور میں روزانہ کہوٹہ سے کلرسیداں سفر کرتا ہوں چند روز قبل میں بس نمبرRLE;3387پر چیک پوسٹ سے بیٹھا بسکنڈیکٹر نے مجھ سے 45روپے کرایہ وصول کیا جس پر میں نے کہا کہ چوک پنڈوڑی سے کہوٹہ کا کرایہ ہے چیک پوسٹ سے نہیں تو اس اعتراض پر اس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور مجھے بس سے اتار دینے کی دھمکی دی ، عبدالرحمن نے سیکرٹری آر ٹی اے ، ایس پی ٹریفک اور ایس ایچ او کلرسیداں سے مطالبہ کیا ہے کہ چوک پنڈوڑی سے کہوٹہ روٹ پر چلنے والی بس عملہ کے خلاف زائد کرایہ وصولی اور مسافروں کے ساتھ بدتمزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ | |||||
| چوک پنڈوڑی قیصراقبال ادریسی , پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلر سیداں کے عہدیداروں نے محکمہ تعلیم میں بے جا سیاسی مداخلت، جبری تبادلوں، تعلیمی اداروں کے ادغام ،ایجوکیٹرز اساتذہ کی تاریخ تقرری سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف اور سفری الاؤنسز میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں 18 ستمبر روز منگل (کل) دن 11 بجے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کلر سیداں میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر سید انوار حسین شاہ، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب سید ظہور حسین شاہ، صدرپنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلر سیداں راجہ ندیم احمد، سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلر سیداں محمد شفیق بھٹی سمیت مرد وخواتین اساتذہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے جبکہ 20 ستمبر کو ضلع بھر کے اساتذہ راولپنڈی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی میں شرکت کر کے ای ڈی او آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ | |||||
| چوک پنڈوڑی قیصراقبال ادریسی , پیپلزپارٹی تحصیل راولپنڈی کے سینئر نائب صدر شاہد بشراعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود این اے 52اور پی پی 5میں پارٹی کارکن درپیش مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہوئے ہیں ، ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوے پیپلزپارٹی کے وزرا ، عہدے داران اوراس حلقے سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کی طرف سے کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس طرز عمل کی وجہ سے کارکن مایوسی میں علم بغاوت بلند کرنے کے درپے ہیں ، بجلی و گیس کے التواء کے شکار منصوبوں ، ملازمتوں کے حصول میں رکاوٹیں اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے کارکنوں میں پیدا ہونے والا اشتعال احتجاج کی شکل اختیار کرسکتا ہے اگر پارٹی کی مرکزی قیادت نے اس حلقے کے کارکنوں کی اشک شوئی نہ کی درپیش مسائل کے حل کے لیے کوئی فوری حکمت علی وضع نہ کی تو ان حلقوں میں پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، شاہد بشیر اعوان نے صدر آصف علی اور محترم فریال تالپورسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ این اے 52اور پی پی 5کے کارکنوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور این اے 52میں کارکنوں کی خواہش کے مطا بق این اے 52کا ٹکٹ محترمہ فرزانہ راجہ کو دیا جائے۔ | |||||
| Your comments | |||||
|
Name: waqas khalique warsi Email Address: waqas_khalique2010@hotmail.co.uk Comments: bhoot khushi hoti ha jab apna village ke news dakhta oo tu master afzal sahib k unao na news k bhoot achay tarkay sa saranjam day rahay hain.... |
|||||
|
Name: Tasaddaq Hammas Email Address: tasaddaq.hammas@yahoo.com Comments: aoa,I am basically from kashmir,I wanted to write an aritcle on pothwari shers.If I fif are you willing to post it |
|||||
|
Name: Qasim UAE Email Address: rajaqasim4@yahoo.com Comments: ap ka pothwar nos |
|||||
|
Name: Junaid Akhtar ,Mak Doke Bhattian Email Address: Junaidakhtar54@yahoo.com Comments: Ma Village Mak Dhoke Bhattian ma rehat ho.Haal hi ma hamri village ki road bni thi.jo kay Chudery Nisar nay benwai thi.Allah ka bohat shuker ha kay hamaray village ki road ben gai.Liken roar adhi bni ha.ab sirf Village kay darmiyan road Banni baki reh gai ha.Mrei huwaish ha kay meray village ki road ben jay.Or hamaray village ma GAS bi nhi ha.Allah karay hamaray village ma yeh 2 kam ho jay.Meri bat Chudery Nisar ya Kisi Leader Tak ponchai jay.Ta kay wo hamar kam ker sakay. |
|||||
| Picture of the day آج کی تصویر | |||||
| Sunset as seen from Doberan Kallan by Munir Chishti | |||||
|
|
|||||
|
|
|||||
![]() |
|||||
| Important information for the website viewers... ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات | |||||
| Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem. | |||||
| 1. Install browser 9, any older version will cause problem | |||||
|
|
|||||
| 2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer. | |||||
| Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@live.co.uk. Please note it is all free and their are no charges . | |||||
| Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@live.co.uk and we will get back to you. | |||||
| Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers. | |||||
| News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news. | |||||




.jpg)

.jpg)
.jpg)









