Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 17th June 2017 ----- 22nd Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

راجہ محمد علی کی قیادت میں کلرسیداں اور کہوٹہ سے آنے والی لیگی کارکنوں کی ریلی کو فیض آباد کے مقام پر روک لیا گیا

جبکہ شوکت بھٹی کی قیادت میں گوجرخان سے آنے والی ن لیگ کی ریلی اسلام آبا د پہنچنے میں کامیاب

Convoy led by MPA Raja M Ali stopped by police on way to Islamabad

some image some image

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں کلرسیداں اور کہوٹہ سے آنے والی لیگی کارکنوں کی ریلی کو فیض آباد کے مقام پر روک لیا گیا وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی دو کلرسیداں اور کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ،کارکنوں کی ریلی ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں اسلام آباد جوائنٹ انویسٹی گیشن کے دفتر کی جانب روانہ ہوئی تھی جسے اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد کے مقام پر ہی روک لیا اور آگے نہ جانے دیا۔

جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے غیر متعلقہ افراد کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے سے روکے رکھا۔جبکہ شوکت بھٹی کی قیادت میں گوجرخان سے آنے والی ن لیگ کی ریلی اسلام آبا د پہنچنے میں کامیاب ہو گئی لیکن انہیں بھی جوڈیشل اکیڈمی کے قریب نہ پہنچنے دیا گیا ۔

Rawalpindi; The convey led by MPA for constituency PP2, Raja Mohammad Ali along with PML-N activist from Tehsil Kallar Syedan and Kahuta were not able to protest in Islamabad as the convey was stopped by the police, in Faiz Abbad in Rawalpindi.

Another convey led by MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti from Gujar Khan was able to sneak through but still were unable but were forced not to enter Judicial academy area.

The protesters had arrived in support of Prime Minister Nawaz Sharif, who was appearing before the Panama Papers joint investigation team (JIT) in Islamabad.

The prime minister arrived at the JIT secretariat amid tight security and an extensive protocol around 11:15am. He appeared comfortable and relaxed upon arrival and waved at party workers, responding to their slogans and chants before entering the building. He was accompanied by his brother Shahbaz Sharif and one of his sons. The number of PML-N workers and lawyers supporting the PM kept swelling near the JIT secretariat in spite of the premier's earlier directive to party leaders and supporters to not converge at the venue.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پنجاب بھر سے کلین سویپ کامیابی حاصل کرے گی, پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری جاوید کوثر نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو

PTI will clean sweep at coming election, Ch Javed Kausar

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں پر احتجاج کرنے والے یہ مت بھولیں کہ آج عمران خان کی سیاست کی بدولت ہی ملک کے وزیر اعظم ان کے بھائی اور بیٹوں کو تفتیشی ٹیم کے سامنے گھنٹوں پیش ہونا پڑ رہا ہے۔یہ عمران خان کی بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف علم لے کر نکلی ہے نوازشریف خاندان اس کے نشانے پر ہے قطری خط تماشہ بنا ہوا ہے نواز شریف خاندان کو منی ٹریل بتانا ہو گی یا گھر جانا ہو گا دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب نواز شریف نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان کئی دھائیوں سے ملک پر حکمرانی کر رہا ہے یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی ان کے کاروباری ایمپائر کو اس طرح چیلنج کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کا الزام وزیر اعظم کے خاندان پر ہے اسے صاف بھی خود ہی کرنا ہو گا ،انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پنجاب بھر سے کلین سویپ کامیابی حاصل کرے گی اور کرپشن کے بادشاہوں کو ان کے گھروں میں شکست فاش دے گی۔

 

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں فرزاندان توحید تحصیل کلر سیداں کے طول و عرض کی مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے

Large number of people observe aitcaaf in Masjid's around Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں فرزاندان توحید تحصیل کلر سیداں کے طول و عرض کی مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ،گاؤں ہو یا شہر تمام مساجد میں لوگوں کی کثیر تعداد عبادات الٰہی اور استغفار کے لیے جمعہ کو بعد نماز عصر اعتکاف بیٹھ گئی ہے جس سے مساجد میں تراویح کے بعد کی رونق میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ سڑک کی دورویہ تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر نا شاہد خاقان عباسی کا کارنامہ ہے, راجہ گلستان خان

some image some image

Raja Gulstan Khan praises contributions of Shahid Khaqan Abbassi

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مرکز چوآ خالصہ کے لیے اربوں کے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کر کے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کنوہا چوآ خالصہ اور سموٹ کو پہلے مرحلے میں سوئی گیس کی فراہمی کا فیصلہ درست ہے جس کے بعد مرحلہ وار پروگرام کے تحت باقی آبادیوں کو بھی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔گیس کی فراہمی سے عوامی سطح پر انقلاب برپا ہو گا اور مسلم لیگ ن کی نیک نامی اور باالخصوص شاہد خاقان عباسی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ سڑک کی دورویہ تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر نا شاہد خاقان عباسی کا کارنامہ ہے جس سے مخالفین بوکھلا اٹھے ہیں ،انتخابات میں عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا ساتھ دے گی اور مخالفین کو بدترین شکست سے دو چار کر ے گی ۔

ہیکرز کا کلر سیداں پر دھاوا ،معروف نعت خوان احسان الحق چشتی سمیت متعدد افراد کے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے

Facebook accounts being hacked in Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ہیکرز کا کلر سیداں پر دھاوا ،معروف نعت خوان احسان الحق چشتی سمیت متعدد افراد کے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے ۔ہیکرز نے نہ صرف لوگوں کو گالیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بلکہ وہ لوگوں سے ذاتی حیثیت میں مالی امداد بھی حاصل کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ملک کے نامور نعت خوان احسان الحق چشتی ،چوہدری کامران عزیز ایڈوکیٹ ،مرزا تنویر الحق اور دیگر کے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی

Authorities in Kallar Syedan take action against traders for selling goods above set rates

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبیرن شہر میں تین دکانداروں کو مجوعی طور پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دکاندار من مانے ریٹ لگا کر گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف تھے جبکہ بعد دکانداروں نے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کر رکھے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں تحصیل صدرپی پی پی محمد اعجازبٹ، ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ و دیگر عہدیداران کی شرکت

PPP Kallar Syedan officils from Kallar Syedan attend Iftari given by Bilawal Bhutto

some image some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں تحصیل صدرپی پی پی محمد اعجازبٹ، ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ و دیگر عہدیداران کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ ہاؤس اسلام آبادمیں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ضلعی عہدیداران اور تحصیل عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پی پی پی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ ، ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ ، جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت ، راجہ نور الہی سمیت کثیر تعدادمیں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر محمد اعجاز بٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، قمرزمان کائرہ سے بھی ملاقات کی اور تحصیل کلر سیداں میں پی پی پی کو مزید فعال اور مضبوط کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلانہ راجگان کے لیے42لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکریہ, راجہ محمد ریاض آف کلانہ راجگان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ محمد ریاض آف کلانہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلانہ راجگان کے لیے42لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ان کی طرف سے دی گئی 42لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک کا کام شروع ہے اہل علاقہ کا یہ درینہ مسلہ تھا جو انہوں نے حل کیااہم اہلیان علاقہ اوربیرون ممالک دوہبی،ابو ذہبی،امریکہ، انگلینڈ سعودی عرب ، فرانس اور اٹلی میں رہائش پزیر کلانہ راجگان کی عوام چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور ان کے صاحبزادے ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ اد ا کرتے ہیں عوام کی خدمت راجہ محمد علی کی پہچان ہے ۔ہم اہل علاقہ احسان کا بدلہ احسان سے چکاتے ہیں الیکشن 2018میں اپنا قیمتی ووٹ ہمیشہ کی طرع راجہ محمد علی کو دے کر دوبارہ کامیاب کر یں گئے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض آف کلانہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ یم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے دیے گے فنڈز سے گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلانہ راجگان میں42لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ سٹرک کا کام شروع ہو گیا ہے اس سے اہل علاقہ کا بہت بڑا مسلہ حل ہوا ہے یہ ہم اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ تھا جوا یم پی اے راجہ محمد علی نے حل کیاہے انشاء اللہ کلانہ راجگان کی جنجوعہ راجپوت برادری سمیت دیگر تمام برادریاں ہمیشہ کی طرع الیکشن2018میں بھی اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ محمد علی کو ہی دیں گئے تاکہ وہ کامیاب ہو کر رہتے ہوئے کام بھی کریں ۔

گذشتہ روزمیاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کر نے کے لیے MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی قیادت میں سینکڑوں افراد اور گاڑیوں پر مشتمل جلوس اسلام آباد روانہ ہوا

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ گذشتہ روزمیاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کر نے کے لیے MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی قیادت میں سینکڑوں افراد اور گاڑیوں پر مشتمل جلوس اسلام آباد روانہ ہوا تھا جس کو اسلام آباد فیض آباد سے آگئے پولیس کی طرف سے لگی ہوئی رکاوٹوں کی وجہ سے رکنا پڑھا جتنی دیر میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش رہے یہ جلوس MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی قیادت میں شدید گرمی ،دھوپ میں وہاں پر موجود رہا ۔اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں اجہ ندیم احمد ، چیئر مین یونین کونسل بیو ر راجہ محمد فیاض ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،چیئر مین یونین کونسل کنوہا پر وزیر قادری ،چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر یونس،چیئر مین یونین کونسل سجاد ستی، وائس چیئر مین بیورسردار طاہر محمود،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر،صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین ،سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنما راجہ علی اصغر ،عاصی جنجوعہ ، سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کرئے گئی مخالفین جتنی مر ضی کوشش کر لیں انشاء اللہ جیت ملک کی غیو ر عوام کی ہو گئی عوام کو پتہ ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کرنے کے لیے کوشاں انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن ہی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرئے گئی ۔

محمکہ مال تحصیل کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبا ل کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محمکہ مال تحصیل کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبا ل کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر ۔وفاقی وزیرپٹرولیم کے معان خصوصی سمیت بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مال تحصیل کہوٹہ کے پٹواری اور انجمن پٹواریاں تحصیل کہوٹہ کے نائب صدر علاقے کی معروف سماجی شخصیت راجہ عبرت اقبال نے ہر سال کی طرع اس سال بھی ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتما م کیا جس میں وفاقی وزیرپٹرولیم کے معان خصوصی حافظ عثمان عباسی ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈوکیٹ معروف قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ،خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضٰی ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ظفر اقبال بگہاروی،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ،گردآور محکمہ مال کہوٹہ چوہدری افتخار ،پٹواری لالہ صابر ، پٹورای عامر محمود ،پٹواری ملک امام بخش ،پٹواری ملک بنی یامین ، معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام ، جنرل کونسل راجہ عباس پپو ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان ، معروف کاروباری شخصیت ملک آصف آف چھنی ، سعید عباسی ، خرم عباسی ، راجہ ذوالفقار ستی آف کتھیل ہون ، راجہ عمران آف ممیام،جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری ، ماسٹر راجہ اخلاق،راجہ احمد صغیر ، راجہ دہشی آف ممیام ،راجہ امجد ، ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔راجہ عبرت اقبال نے اپنی سابقہ جاری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تمام مہمانوں کو پر تکلف کھانا کھلایا تمام مہمانوں نے راجہ عبرت اقبال کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

some image

محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او امتیاز صدیقی کا لکڑی چوروں ، ٹمبر مافیا کے خلاف ایکشن

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او امتیاز صدیقی کا لکڑی چوروں ، ٹمبر مافیا کے خلاف ایکشن ۔ تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج ۔ با اثر سیاسی شخصیات کی مداخلت اور سفارش پر اصل لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی ۔ رشوت اور سفارش سے کہوٹہ کے جنگلات میدانوں میں تبدیل ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی ایف او امتیاز صدیقی نے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہمراہ عملہ کیرل کی طرف سے واپسی کے موقع پر جنگل نمبری (33) بمقام راجروٹ روڈ ملزمان اپنی جیپ نمبری BA-4759جنگل کے اندر نقصان کر رہے تھے ۔ منع لرنے پر حملہ آور ہوئے اور گالم گلوچ کی ۔ اور گرفتار ملزم زبردستی گاڑی کو بھگانے میں اپنے بڑے بھائی کی وجہ سے گاڑی بھگانے میں معاون ثابت ہوا ۔ جنگل چوروں ملزمان احسان ولد آصف سکنہ راجروٹ ، اویس ولد آصف اور سہیل ولد آصف ساکنان راجروٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ 427-506-186ت پ کے تحت مقدمہ در ج کر لیا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجر خان میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور جوئے کا مکروہ دھندہ آر پی او راولپنڈی ریجن نے سخت نوٹس لے لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجر خان میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور جوئے کا مکروہ دھندہ آر پی او راولپنڈی ریجن نے سخت نوٹس لے لیا خفیہ انکوائری میں مقامی پولیس کے اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے ساتھ گہرے روابط کا انکشاف اے ایس پی سے سات دنوں میں جوا ب طلب کر لیا آر پی او نے اے ایس پی توحید الرحمان میمن سے منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ پوچھ لی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آر پی او نے گوجر خان میں منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے اور اے ایس پی توحید الرحمان سے سات دنوں میں جواب طلبی کر لی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف درجنوں شکایات کے باوجود موجودہ اے ایس پی نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ان شکایات پر آر پی او نے خفیہ انکوائری کی جس میں مقامی پولیس کے بعض اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے گہرے رابطے بھی آر پی او کے نوٹس میں لائے گئے اور یہی رابطے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں بڑی رکاوٹ ہیں آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ نے اے ایس پی توحید الرحمان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے سات دنوں میں اس امر کا جواب طلب کر لیا ہے کہ انھوں نے تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے

چیک ڈس آنر مقدمہ کے ملزم ساجد محمود کی ضمانت منظور

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیک ڈس آنر مقدمہ کے ملزم ساجد محمود کی ضمانت منظور، جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرخان نے عدیل مجید قریشی کے ایک لاکھ روپے مچلکے ضمانت پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ملزم کو پولیس تھانہ گوجرخان 15جون 2017ء کو زیردفعہ 489ایف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا ملزم پر الزام تھا اس نے کیری ڈبہ کے لین دین کے عوض تین لاکھ روپے کا چیک دیا تھا درخواست ضمانت کے موقع پر ملزم کے وکیل محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

امیدوار حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر نے گزشتہ روز تحصیل گوجرخان کے تمام صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ہر میدان میں میاں برادرا ن پر کوئی الزام ثابت نہ ہو سکے گا 1986ء سے لے کر اب تک ہر دور میں ان کا احتساب ہوا اور میاں برادران سرخرو ہوئے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی جب جب میاں نوازشریف نے ملک پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا تب مخالفین نے ا ن کیخلاف سازشیں شروع کر دیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر نے گزشتہ روز تحصیل گوجرخان کے تمام صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیتے ہوئے خطاب کیا راجہ علی اصغر نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جو راجہ جاوید اخلاص کی کاوشوں کا ثمر ہے اور بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے والا ہے راجہ علی اصغر نے کہا کہ آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا دھرنا سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی پاکستان کی عوام باشعور ہے اب انہیں اپنے اچھے برے کی پہچان آگئی ہے سی پیک جیسے منصوبے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگامیاں برادران اور چوہدری نثار علی خان پاکستان کو خطرات سے نکال کر اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا راجہ علی اصغر نے کہا کہ عمران خان اب پانامہ لیکس کے بعد کوئی نئی سازش سوچ رہا ہے جس سے پاکستان میں ترقی کا سفر رک سکے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

بیول کے نواحی گاؤں موہڑہ گجراں میں نا معلوم بکری چور بکریاں اٹھا کر لے گئے ، مالک کو لاکھوں کا ٹیکہ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول کے نواحی گاؤں موہڑہ گجراں میں نا معلوم بکری چور بکریاں اٹھا کر لے گئے ، مالک کو لاکھوں کا ٹیکہ۔گزشتہ دن صبح صبح کے وقت میں جب ہلکی ہلکی بارش آ سمان پر چھائی تو اس وقت موہڑہ گجراں کے رہائشی را جہ جہانگیر کی بکریاں روڈ کے نزدیک ایک کھیت میں چر رہی تھیں اور بارش کی وجہ سے ایک جگہ اگٹھی تھیں اس وقت ایک پک گاڑی آ ئی جس میں نامعلوم افراد نے وہ بکریاں اٹھا اٹھا کر اس پک اپ گا ڑی میں ڈا لنا شروع کر دیںیہ نامعلوم چور نو بکریاں جن کی مالیت تین لاکھ کے قریب بنتی ہے وہ گاڑی میں ڈا ل چکے تھے ۔اتنے میں ان کا ہمسایہ رہائشی را جہ ندیم باہر آ یا اپنی گاڑی کو سٹارٹ کر نے کے لئے اس نے ان افراد کو دیکھا تو انہوں نے را جہ ندیم پر پستول تا ن لیا اور اسے ڈرا دھمکا کر وہاں سے واپس گھر کے اندر بھگا دیا اور بعد ازاں پک اپ گاڑی سٹارٹ کر کہ بھاگ گئے ۔

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

آر پی او راولپنڈی کا نوٹس ،تھانہ روات کی حدود فیز8 سے شرفاء کو اٹھانے اور بھاری رشوت لیکر چھوڑنے والے پولیس چوکی گلریز کے کار خاص اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ آر پی او راولپنڈی کا نوٹس ،تھانہ روات کی حدود فیز8 سے شرفاء کو اٹھانے اور بھاری رشوت لیکر چھوڑنے والے پولیس چوکی گلریز کے کار خاص اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم ،ڈی ایس پی سول لائن فرحان اسلم نے ملوث اہلکاروں کو طلب کر لیا کچھ دن قبل پولیس چوکی گلریز کے کار خاص اہلکاروں عصمت اللہ ،ملک منیر ،عامر ،تبسم ستی نے غفار اورسلمان نامی نوجوانوں کو فیز8 سے غیر قانونی طور پر پرائیویٹ گاڑی میں ڈالا اور چوکی گلریز لے گئے جہاں پر اہلکاروں نے منشیات کے سنگین مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیکر 47 ہزار روپے رشوت بٹور لی اور اگلے روز چھوڑ دیا ،واقعہ پر آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ نے فوری نوٹس لیکر ڈی ایس پی سول لائن فرحان اسلم کو تحقیقات کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

قتل یا حادثہ ،تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں واقع زیرتعمیر کوٹھی سے ملنے والی نوجوان کی نعش روات پولیس کے لئیے معمہ بن گئی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ قتل یا حادثہ ،تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں واقع زیرتعمیر کوٹھی سے ملنے والی نوجوان کی نعش روات پولیس کے لئیے معمہ بن گئی5 دن گزرنے کے باوجود مقامی پولیس پر اسرار موت کی وجہ کا تعین نہ کر سکی ،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر شیخ اعجاز کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ کا اندراج کر دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے نواحی علاقہ فیز8 میں واقع زیرتعمیر کوٹھی کے اندر 22 سالہ نوجوان عابد علی کی نعش پڑی ہوئی تھی جسکے منہ سے خون جاری تھا اطلاع ملنے پر روات پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کروا کر ورثاء کے حوالے کر دی تاہم اس سلسلہ میں سب انسپکٹر شیخ اعجاز نے بتایا کہ متوفی نوجوان آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور بطور چوکیدار تھا جسکی موت زیرتعمیر کوٹھی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے تاہم متوفی نوجوان کے ورثاء نے پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کرتے ہوئے حکام بالا سے اصل حقائق منظر عام پر لانے اور فوری انصاف کی اپیل کی ہے ۔

تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں منشیات فروشی ،جواء بازی کے اڈے دوبارہ چلنے لگے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں منشیات فروشی ،جواء بازی کے اڈے دوبارہ چلنے لگے بھکاریوں اور جیب تراشوں کی بھرمار ،بار بار تعینات سفارشی چوکی انچارج روک تھام میں ناکام ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے انچارج سب انسپکٹر ارشد کی مبینہ ملی بھگت اور چشم پوشی کے باعث روات میں منشیات فروشی اور جواء بازی کی محفلیں دوبارہ سجنے لگی ہیں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مایہ ناز جواری یہاں مخصوص مقامات پر قسمت آزمائی کرتے ہیں اور لاکھوں روپے کی رقم داؤ پر لگائی جاتی ہے شمس کالونی ،نیوی روڈ پر منشیات کی خریدو فروخت کا کام بھی وسیع پیمانے پر جاری ہے بھکاریوں کے خلاف پابندی کے واضح احکات مے باوجود شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار ہے جبکہ جیب تراشوں کے مؤثر نیٹ ورک کے باعث مسافر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بھاری جمع پونجی سے بھی محروم ہو چکے ہیں عوام علاقہ نے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی سے جرائم کی فوری روک تھام اور بار بار تعینات چوکی انچارج کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں کلرسیداں اور کہوٹہ سے آنے والی لیگی کارکنوں کی ریلی کو فیض آباد کے مقام پر روک لیا گیا

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں کلرسیداں اور کہوٹہ سے آنے والی لیگی کارکنوں کی ریلی کو فیض آباد کے مقام پر روک لیا گیا وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی دو کلرسیداں اور کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ،کارکنوں کی ریلی ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں اسلام آباد جوائنٹ انویسٹی گیشن کے دفتر کی جانب روانہ ہوئی تھی جسے اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد کے مقام پر ہی روک لیا اور آگے نہ جانے دیا۔جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے غیر متعلقہ افراد کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے سے روکے رکھا۔جبکہ شوکت بھٹی کی قیادت میں گوجرخان سے آنے والی ن لیگ کی ریلی اسلام آبا د پہنچنے میں کامیاب ہو گئی لیکن انہیں بھی جوڈیشل اکیڈمی کے قریب نہ پہنچنے دیا گیا ۔

ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کے دوران سکتھ روڈ چوک میں وارڈن سہیل شہزاد پر فائرنگ.گولی بائیں پسلی پر لگی

some image some image

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کے دوران سکتھ روڈ چوک میں وارڈن سہیل شہزاد پر فائرنگ.گولی بائیں پسلی پر لگی اور دائی پسلی سے نکل کر دائیں بازو کو بھی زخمی کرتے ہوئے نکل گئی.وارڈن زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا.بے نظیر ہسپتال میں وارڈن کا آپریشن کیا گیا.اپلائیڈ فار 70 موٹر سا ئیکل پر سوار نقاب پوش ون ویلر نے روکنے پر فائرنگ کر دی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی او یوسف علی شاہد موقع پر پہنچ گئے.واقعہ صبح کے وقت ون ویلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران پیش آیا۔

اگلے نو دن اہم ہیں جے آئی ٹی نواز شریف کے بعد مریم نواز شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو بھی طلب کرے گی, شیخ رشید احمد

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے اگلے نو دن اہم ہیں جے آئی ٹی نواز شریف کے بعد مریم نواز شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو بھی طلب کرے گی اسحاق ڈار نے اپنا بیان بدلا تو وہ جیل جائیں گے اور نہ بدلا تو نواز شریف جیل جائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری عدنان کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں خطاب کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان پر واضع کیا ہے کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں پہلا یہ کہ جماعت اسلامی عوامی تحریک و لیگ عمران خان کے ساتھ ہو اور اگر عوام کا پیسہ کھانے والے انجام کو نہ پہنچے تو دوسری صورت میں ہم جیل بھرو تحریک شروع کریں گے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نندی پور پراجیکٹ بیچ چکے ہیں شریف فیملی جاتی امرآ کے علاوہ سب بیچ دیں گے پپو ری چیکنگ کے بعد باقی تین پرچوں میں بھی فیل ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے سیاست دانوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے سیاست دانوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی،الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر ) صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ کیپٹن صفدر نے اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی یو اے ای سے ملنے والی گاڑی بھی اثاثوں میں ظاہر کی۔کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔ کیپٹن (ر ) صفدر نے سعودی عرب میں اپنی گاڑی فروخت کرکے 20لاکھ روپے مالیت ظاہر کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی 19 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ شاہ محمود قریشی 50 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ جہانگیرخان ترین نے اپنے گوشوارے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ذکر نہیں کیا،الیکشن کمیشن جہانگیر ترین نے استعمال میں پانچ گاڑیاں ظاہر کیں ہیں ۔ خورشید شاہ 3 کروڑ روپے سے زائداثاثوں کے مالک ہیں ۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سیزائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ اسحاق ڈار نے اثاثوں میں 23 ہزار 825 روپے کااسلحہ بھی ظاہر کیاہے۔ اسحاق ڈار بیرون ملک کسی جائیداد کے مالک نہیں ہیں ۔ سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کی کارروائی۔اردو یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

some image

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ اسلام آباد پولیس کی کارروائی۔اردو یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم شہباز الیاس ولد الطاف الیاس یونیورسٹی کے گردو نواح میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزم سے ایک کلو 56گرام چرس برآمد کر لی گئی۔تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے چیئرمین تنظیمی بورڈ فدا حسین کیانی کو ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل تعینات کرنے پراظہارتشکر

some image

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پریس کلب چکسواری کے صدر سمیت دیگرتمام عہدیداروں واراکین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر و چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ فاروق حیدر خان سے مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے چیئرمین تنظیمی بورڈ فدا حسین کیانی کو ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل تعینات کرنے پراظہارتشکر کیاہے اور فدا حسین کیا نی کو ڈائر یکٹر جنرل کشمیر لبر یشن سیل تعینا ت ہو نے پردلی مبارک باد پیش کی ہے اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اظہارتشکرکرنے والوں میں چکسواری پر یس کلب چکسواری کے صدر مر زا محمد نذیر سینئر نا ئب صدر غلا م مرتضیٰ عطاری نا ئب صدور حافظ شہریا ر بسمل چودھری عنصر اصغر تنو یر احمد عطاری سیکر ٹر ی جنرل قا ضی جہا نگیر احمد ڈپٹی سیکر ٹری جنرل شہزاد صارم سیکر ٹر ی مالیا ت عابد حسین مر زا سیکر ٹری نشرو اشاعت شہزاد عظیم شامل ہیں ۔

کشمیریو ں کی منزل پا کستا ن ہے, حاجی ذوالفقار علی خا ن

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آ ل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفر نس کے مر کزی سالار علیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہاکہ13جولائی سے 19جولا ئی تک ہفتہ الحاق پا کستا ن منا نے کا مقصد جو 13جولا ئی 1931 کو شہدا کشمیر نے اپنے جا نو ں کا نذرانہ دے کر آ زادی کی شمع جلا ئی تھی جو آج تک جاری ہے 19جولا ئی 1947کو کشمیر یو ں نے الحاق پا کستا ن کی قرارداد پا س کی تھی کہ ریاست جمو ں و کشمیر کی مکمل آ زادی اور الحاق پا کستا ن تک تحریک آ زاد ی کشمیر کی جدوجہد جاری رہے گی ہر سال کی طرح ہفتہ الحاق پا کستا ن اس لئے منایا جاتا ہے کہ کشمیریو ں کی منزل پا کستا ن ہے اور ہم اپنی منزل حاصل کر نے کے لئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہو ں نے ہفتہ الحاق پا کستا ن منا نے کے حوالے سے مسلم کا نفر نس کا رکنو ں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر حلقہ نمبر دو کے صدر حاجی عبدلجبار سیکرٹر ی جنرل واجد محمود سہگل باو ا محمد شریف چودھری محمد اقبال اور دیگر کا نفر نسی کا رکن موجود تھے ۔

حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل چودھری غضنفراقبال خواجہ محمداحتشام حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیر اخترچودھری محمداعجاز چودھری مقصوداحمدطاہرمنشی چودھری عبدالرشیدنے حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش کی ہے۔

مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں نماز جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب

some image

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل نظام زندگی اور جامع دستور حیات ہے، دہشت گردی ، مذہبی انتہا پسندی کی دین اسلام میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں ،یہود ہنود کی سازشوں کوباہمی اتحاد واتفاق ،علم ، طاقت اور دانائی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ،عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور دین کی بنیاد ہے ،رمضان المبارک کا آخری عشرہ دوزخ کی آگ سے نجات کا ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں نماز جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ڈڈیال کے نو احی گا ؤ ں بٹھروعی کے مقامی پر معمولی تلخ کلامی پر شاہدولد عجائب حسین قوم جٹ ساکن بٹھروعی کو قتل کر دیا ملزم گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کے نو احی گا ؤ ں بٹھروعی کے مقامی پر معمولی تلخ کلامی پر شاہدولد عجائب حسین قوم جٹ ساکن بٹھروعی کو قتل کر دیا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ مقتول شاہدحسین اور ملزمان عاطف حسین ولد عارف قوم ملک ساکن بٹھروعی اور زغفران ولد مہربان قوم جٹ ساکن بٹھروعی کے درمیان گزشتہ روز آپس میں معمولی سے بات پر تلخ کلامی ہوئی لڑائی شروع ہو گی لڑائی میں ڈنڈوں کا آزاد استعمال ہوا جس میں شاہد حسین ولد عجائب حسین شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طوری پر اسلام آباد ریفر کردیا گیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جابحق ہو گیا ایس ایچ او تھا نہ ڈڈیال عماد ڈار مع نفری بٹھروعی کے مقام پر پہنچ گے ملزمان زغفران ولد مہربان ،عاطف ولد ریاض ساکناں بٹھروعی کو گرفتار کر لیا جس کی مزید تفتیش جارہی ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چودھری محمدآفتاب اور چودھری لیاقت علی کی والدہ محترمہ کوگزشتہ روزبوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

Mother of Ch Aftab passed away in Bradford, buried in Dhok Captain M Salim, Chakswari

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ چودھری محمدآفتاب اور چودھری لیاقت علی کی والدہ محترمہ اورچودھری محمداعجاز کی خالہ محترمہ کوگزشتہ روزبوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوبرطانیہ کے شہربیڈفورڈ میں وفات پاگئی تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں اداکی گئی نماز جنازہ جمعیت علما جموں وکشمیر کے صدرآستانہ عالیہ فیض پورشر یف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے پڑھائی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت ہرطبقہ فکرکے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

حاجی چوہدری محمد بوستان کو دھمیال چکسواری کے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا

Haji Ch M Bostan passed away in Dhamiyal, Chakswari

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ چوہدری محمد زبیر اور چوہدری محمد عزیز کے والد محترم حاجی چوہدری محمد بوستان کو دھمیال چکسواری کے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیاجو والے طویل علالت بعد وفات پا گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ دھمیال چکسواری میں ادا کی گئی نماز جنازہ قاری نور گل سیالوی نے پڑھائی نماز جنازہ میں عظیم بخش چوہدری ،سائیں چوہدری ذوالفقار علی ،ایس ایچ او سکندر اعظم،مولانا محمد محفوظ چشتی ،چوہدری محمد جمیل اعظم ،راجہ شجاعت علی ،چوہدری محمد اقبال آف تلواڑہ ،حاجی محمد قربان ،ڈاکٹر چوہدری مشتاق ،ڈاکٹر چوہدری ثاقب مشتاق راجہ خالد محمود آف کوٹ قندو خان ،خواجہ محمد فاروق لون ،ماسٹر راجہ محمد شہباز خان سمیت تمام مکاتب فکرکے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ملوٹ شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی پیشوا الحاج پیر مقبول حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Wife of Al Haj Pir Maqbool Hussain passed away in Malot Shareef

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) ملوٹ شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی پیشوا الحاج پیر مقبول حسین کی اہلیہ محترمہ اور معروف دینی سکالر علامہ مولانا خضر حسین نقشبندی قادری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از جمعہ ملوٹ شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے پڑھائی اور علاقہ کے بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روزبوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم جاکر چودھری محمدآفتاب اور چودھری لیاقت علی کی والدہ محترمہ اورچودھری محمداعجاز کی خالہ محترمہ کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے سیکرٹری اطلاعات اللہ دتہ بسمل نے دربارعالیہ ملوٹ شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی پیشوا الحاج پیر مقبول حسین کی اہلیہ محترمہ اور معروف دینی سکالر علامہ مولانا خضر حسین نقشبندی قادری اورڈاکٹرمحمدزکریاکی والدہ محترمہ کے انتقال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

جامعہ غوثیہ معصومیہ کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ ازرم حمید چشتی منعقد ہوا جس میں برطانیہ کے معروف عالم دین عبدالعزیز چشتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو سراہا گیا اور کہا گیاکہ مرحوم نے ساری زندگی پاکستان اور برطانیہ میں دین اسلام کا پیغام عام کرنے میں بسر کر دی،مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سماجی شخصیت کیپٹن محمد رشید مغل کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد ، چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ مغل آباد جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

some image

Picture of the Day

City central Masjid, Hanley, Stoke on Trent .... Ramadan Muabark

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics