• HOME
  • Pothwar News
  • Kahuta
  • Gujarkhan
  • Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Showbiz
  • About us
  • Search
Monday 16th July, 2012 Shaban 25th, 1433 A H
Share This link  
<<<<<<  Previous day News Next day News >>>>>>>
میگا پراجیکٹس کے اعلانات کرنے والے پہلے ریلوے انڈر پاس میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کرائیں‘ چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
PPP should solve Gujar Khan underpass mess before any further projects, Ch Javed Kausar
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عامر وزیر ملک۔تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری محمد اصغر اور چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس اور تعمیر وترقی کے اعلانات کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ پہلے 32کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بنائے گئے ریلوے انڈر پاس میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کرائیں اور برساتی موسم میں بھی اس انڈر پاس کو چالو کرائیں انہوں نے کہا کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی کے 32کروڑ روپے ریلوے انڈر پاس میں غرق کر دیے جبکہ یہ انڈر پاس سہولت کی بجائے عوام کیلئے زحمت بن چکاہے ذرا سی بارش ہونے کی صورت میں درجنوں فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تالاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس کی وجہ سے نواحی آبادی جھنڈا کے رہائشیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس کے دعوے کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی بجائے پہلے سے تعمیر کئے گئے اس انڈر پاس کو چالو کرائیں تاکہ قوم کے 32کروڑ روپے ضائع ہونے سے بچ جائیں اور عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں
Gujar Khan - Ch Javed Kausar of Tehreek e insaaf has urged PPP officials to first sort the mess they have created before announcing any further disastrous mega projects.

Ch Javed Kausar said that 33 Karor rupee was wasted by the PPP on Gujar Khan railway underpass, during rain fall it becomes a 32 Karor rupee swimming pool and no one even had thought of sewage access for the water while constructing the underpass.

Ch Javed Kausar also told the PPP not to make people fool, the underpass project was a faliure and the public suffer has they are diconected to travel by mega underpass swimming pool.
 
UK News... 
شمسی توانائی پیدا کرنے والے پینل کی تنصیب کے لئے مدرسے کی انتظامیہ کو مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے،حاجی محمد شریف
سلائو نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔پنڈوڑہ ہردو میں واقع مدرسہ محی السلام صدیقیہ کے حاجی محمد شریف صاحب آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں۔انھوں نے کلر سیداں کے بیرون ملک آبد افراد سے اپیل کی ہے کہ مدرسے میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پینل کی تنصیب کے لئے مدرسے کی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ آئے روز کی لوڈ شیڈنگ کے باوجودمدرسے کا نظام بہتر طور پر چلانے میں مدد مل سکے۔
It is time to put solar power in use, Haji M Sharif, Pindora Hardo
Slough - Haji M Sharif of Pindora Hardo Madrassa was in Slough, in his request to locals he has asked to install solar power panels at the madrassa, for more please watch video below..
 
اسلام پورہ جبر کی نازرین اختر نوٹنگھم کے سکول میں اسلامک سٹڈیز کی ٹیچر تعینات
نوٹنگھم،برطانیہ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔اسلام پورہ جبر کے راجہ ذوالفقار کی صاحبزادی نازرین اختر جامعہ الہدٰی اسلامک سکول میں اسلامیات اور عربی کی ٹیچر تعینات کی گئی ہیں۔ نازرین علی نے تین سال مذکورہ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور اسی سکول سے امتحان پاس کیا۔
Nazreen Ali of Islam purra jabber appointed teacher of Islamic studies
Nottingham - Nazreen Ali daughter Raja Zulfiqar Ali has been appointed  Aalima of Islamic and Arabic Teaching at the Jamme UL Hudda Islamic School in Nottingham.

Nazreen Ali studied at the school for 3 years and came third overall as well as passing her degree to become a teacher of Islamic studies.

her father, uncle Raja Khalil Iqbal, her grandfather Hajji Habib Iqbal as well as her mother, grandmother and brothers and sisters Irfan Ali, Zeesan Ali, Amreen Ali attended her graduation ceremony at the well known jamia.

The family said We are very proud of her and how hard she has worked. In the west to see such dedication to her faith is very special to us. We wish her all the success in this world and offer Mubarak
Kallar Syedan News... 
عالمی یو م آبادی کے حوالہ سے تحصیل پاپولیشن آفس کہوٹہ میں علما کانفرنس کا انعقاد
سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) عالمی یوم آبادی کے حوالہ سے تحصیل پاپولیشن آفس کہوٹہ میں ایک علما کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں کہوٹہ اور کلر سیداں کے علما ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد تحصیل کہوٹہ کے سو شل موبیلائزر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ کا نفرنس کی صدارت تحصیل پاپولیشن آفیسر منیر احمد نے کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ کانفرنس میں تحصیل پاپولیشن آفیسر منیر نے بڑھتی ہو ئی آبادی اور اسکے منفی اثرات پر روشنی ڈالی اور علما ء کرام کو اسلامی حوالہ سے بہبود آبادی کے پر وگرام پر بریفنگ دی ا وربتایا کہ بہبود آبادی کا پر وگرام اسلامی اصولوں سے متصادم نہیں ہے ۔ اس موقع پر علما نے بہبود آبادی کے پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے جن کے تحصیل آفیسر اور سوشل موبیلائز نے متاثر کن جوابات دئیے۔ کانفرنس کے آخر میں ملکی ترقی وخو شحالی کے لیے خصوصی د عا کی گئی ۔
Religious scholars meeting held in Kahuta over population
Kahuta - A Meeting was held at population office in Kahuta, Senior scholars from Kahuta and Kallar Syedan were invited and briefed on current growth of the population, views were exchanged with scholars on population growth.
Gujar Khan News... 
این اے اکاون سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چوہدری محمد ریاض کو دیا جائے‘ خان اسماعیل خان بیول
بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔ بیول کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار اسماعیل خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری محمد ریاض مسلم لیگ( ن )کا اثا ثہ ہیں انہوں نے ہر مشکل دور میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا‘ مارشل لاء دورمیں مصیبتیں اور سختیاں جھیلیں لیکن ان کے پاؤں میں ذرا بھی لغزش نہ آئی۔انہوں نے ہمیشہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ساتھ دیا ۔انہوں نے مشرف دور میں بھی تحصیل گو جر خا ن میں مسلم لیگ ن کو منظم رکھا۔ این اے اکاون سے پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چوہدری محمد ریاض کو دیا جا ئے کیوں کہ یہ مسلم لیگی کارکنوں کے دل کی آواز ہے اس کے برعکس ایسے افراد جو پارٹیاں بدلنے کے ماہر ہیں اور ان کی وفاداریاں آج ایک پارٹی کے ساتھ تو کل دوسری پارٹی کے ساتھ ہوتی ہیں ان کی منزل صرف اور صرف اقتدار ہے ایسے افرا د کو پارٹی ٹکٹ دینا سرا سرناانصا فی ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف تحصیل گو جر خان بالخصوص این اے اکاون میں ٹکٹ کے فیصلے کرنے سے پہلے پرا نے مسلم لیگی اور پارٹی وفادار وں کو ترجیح دیں۔
Ch Riaz to get NA51 ticket, Imail Khan
Gujar Khan -Thekadar Ismail Khan a well known social and political personality from Bewal has urged the PML-N leadership to give NA51 constituency ticket to Ch M Riaz.
گھریلو جھگڑے کا شاخشانہ ‘ پولیس کانسٹیبل نے فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عامر وزیر ملک۔ گھریلو جھگڑے کا شاخشانہ ‘ پولیس کانسٹیبل نے فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ آہیر داخلی مسہ کسوال کے رہائشی پولیس کانسٹیبل توصیف الرحمان ولد محمد عباس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا اور ناچاقی کے سلسلے میں ایک مقدمہ مقامی فیملی کورٹ میں زیر سماعت تھا جس کی آج تاریخ پیشی تھی ان لڑائی جھگڑوں اور عدالتی معاملات سے تنگ آکر گزشتہ روز اس نے اپنی بارہ بور بندوق سے سر میں فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیامتوفی کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں پر اسے شام گئے سپرد خاک کر دیا گیا
Missa Kaswal cop commits suicide after row with his wife
Gujar Khan -Police constable, Tauseef Ur Rehman son of M Abbas committed suicide by shooting himself dead, Tauseef was going through court proceeding with his wife and is believed could not take anymore.
 
قصاب مردہ جانور کا گوشت فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ‘ 2ہزار روپے جرمانہ
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عامر وزیر ملک۔ مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ٹی ایم اے کے اہلکار بروقت پہنچ گئے ملزم کو موقع پر دھر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے چیف آفیسر چاند مبین کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کی نگائل عمرخان کے رہائشی محمد نواز کی بکری کسی وجہ سے مر گئی جسے وہ حلال ظاہر کر کے اس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش میں ہے اطلاع ملتے ہی چیف آفیسر چاند مبین نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور سروس روڈ پر ملزم کو دھر لیا ملزم کو موقع پر ہی 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ مردہ بکری کا گوشت تلف کر دیا گیا
Butcher arrested after selling meat of dead goat
Gujar Khan - A Butcher was arrested and fined 2,000 rupees after he had been caught selling meat of dead goat, The goat of M Nawaz of village Nigayal Umar Khan had died and the butcher had picked it up.
الیکشن کمیشن کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان نے شوکت بھٹی ایم پی اے ڈگری تبدیلی کی انکوائری شروع کر دی
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عامر وزیر ملک۔ شوکت بھٹی ایم پی اے جعلی ڈگری کیس الیکشن کمیشن کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان نے ڈگری تبدیلی کی انکوائری شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان فرح ناز تارڑ نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق یونیفکیشن بلاک کے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے کاغذات نامزدگی کے ریکارڈ میں مبینہ جعلی ڈگری کی تبدیلی کی انکوائری شروع کر دی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز تاریخ پیشی پر درخواست دہندہ میجر(ر)افتخار کیانی موجود تھے جبکہ ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی اور عدالتی اہلمد نوٹس کے باوجود حاضر نہ تھے عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی 17جولائی مقرر کر کے تینوں فریقوں کو طلب کر لیا ہے یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل سیشن جج گورجرخان کو کاغذات نامزدگی میں ڈگری تبدیلی کے سلسلے میں انکوائری رپورٹ 25جولائی تک پیش کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں
Session judge, Gujar Khan orders inquiry in to MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti degree
Gujar Khan - On the orders of election commission , the session judge, Gujar Khan has called a inquiry in to change of Degree of MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti. The election commission has recommended that the report should by submitted by 25th July.
پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل مطوعہ اور ینگ ویلفیئر سوسائٹی صندل کھینگر کے زیر انتظام ایک عظیم الشان جلسہ
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عامر وزیر ملک۔ پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل مطوعہ اور ینگ ویلفیئر سوسائٹی صندل کھینگر کے زیر انتظام ایک عظیم الشان جلسہ صندل کھینگر میں منعقد ہوا اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے برادر اصغر راجہ جاوید اشرف ایم پی اے راجہ محمد طارق کیانی اور قائم مقام تحصیل صدر راجہ محسن صغیر بھٹی نے خطاب کیا راجہ جاوید اشرف نے صندل کھینگر کیلئے روڈز گلیوں اور واٹر سپلائی کی منظوری دے دی اور کہا کہ 25جولائی سے مانکیالہ اور صندل کو گیس فراہمی منصوبہ پر کام شروع ہو جائے گاوزیراعظم پاکستان راجہ جاوید اشرف نے گوجرخان کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں جو کہ کسی سیاسی تفریق کے بغیر میرٹ پر استعمال کئے جائیں گے راجہ طارق کیانی نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان کا نام دنیا میں بلند کیا ہے اور اہلیان گوجرخان کو اپنے اس سپوت پر فخر ہے راجہ محسن بھٹی نے راجہ پرویز اشرف راجہ جاوید اشرف اور راجہ طارق کیانی کا صندل کی تعمیر وترقی کے منصوبوں میں دلچسپی پر شکریہ ادا کیا آخر میں راجہ طارق کیانی کی 35لاکھ گرانٹ سے بننے والی غازی عباس علمبردار روڈ کا افتتاح کیا گیا
PPP Rally held in Sandhal Khingar
Gujar Khan - PPP, UC Matoa and young welfare society Sandhal Khingar held a meeting, Thee PPP announced to supply gas, water and road development in the union council.
مسجد موہڑہ بھٹیاں چکڑالی بدال اور مضافات کی سیر پیش خدمت ہے اسد محمود کی استدعا پر پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ٹیم نے دورہ کیا
Construction of Masjid in Morra Bhattian, Chakrali Badhal
Chakrali Badhal - For more information please watch video below..
 
 
Daultala News.. دولتالہ کی خبریں
تھانہ جاتلی کی حدود میں ڈکیتی و فائرنگ کی وارداتیں
دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمدنجیب جرال)تھانہ جاتلی کی حدود میں ڈکیتی و فائرنگ کی وارداتیں ، ڈکیتوں کا محنت کش کو جمع پونجی سے محروم اور مشکوک گاڑی کو روکنے پر پٹرولنگ پولیس پر مسلح افراد کی فائرنگ ، پولیس تھانہ جاتلی نے مقدمات درج کرلیے، تفصیلا ت کے مطابق وحید احمد نے اپنی درخواست میں بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے دیوی داتا روڈ پر ڈہوک سیداں کے قریب سوزوکی مہران میں سوار دو مسلح افراد نے انہیں روک کر بانوے ہزار روپے اور دو موبائل فونز سے محروم کردیا ، ایک اور واقعے میں ڈی ایس پی گوجرخان کے حکم پر پی ایچ پی ٹھاکرہ موڑ کے اہلکاروں نے سب انسپکٹر محمد اسماعیل کی سربراہی میں چھینہ کسی میں ناکہ لگایا، کرولا کار نمبری RLD-396کومشکوک سمجھ کر اسے روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار پانچ افراد نے پٹرولنگ پولیس پر فائرنگ کردی، پٹرولنگ پولیس نے ان کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس تھانہ جاتلی نے زیر دفعہ 324/357, 148/149نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Gun fires exchanges between bandits and police in Jatli
Daultala - Armed bandits in Jatli held gun fight with police before escaping, before the gang fled they had robbed Waheed Ahmed on Devi data road near Dhok Syedan.
یونین کونسل موہڑہ نوری کے گاؤں موہڑہ ٹوپیاں کا وفد راجہ جاوید اشرف سے سنگر ہاؤس ملاقات کرے گا ا
دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمدنجیب جرال)یونین کونسل موہڑہ نوری کے گاؤں موہڑہ ٹوپیاں کا وفد گاؤں میں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان سے نجات کیلئے آج پیپلز پارٹی گوجر خان کے سربراہ راجہ جاوید اشرف سے سنگر ہاؤس ملاقات کرے گا اور ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے سمیت ترقیاتی پراجیکٹ کی تکمیل کی اپیل کی جائے گی موہڑہ ٹوپیاں سے ایک وفدجن میں چوہدری عارف ،صوبیدار محفوظ سمیت دیگر افراد شامل ہوں گے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء تنویر کوثر اقبال کی سربراہی میں راجہ جاوید اشرف سے ملاقات کرے گا اوران سے گاؤں میں سوئی گیس کے جلد افتتاح سمیت لنک روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے اہل دیہات کو شدید کوفت کا سامنا ہے کی ریپئرنگ کی درخواست کرے گا ۔
UC Morra Noori officials to meet Raja Javed Ashraf
Daultala - A Morra Topiyan, UC Morra Noori delegation is to meet Raja Javed Ashraf to dicuss develpment projects.
قتل کا مشہور ملزم یاسر محمود ولد خالد محمود سکنہ کونتریلہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی
دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمدنجیب جرال)پولیس تھانہ جاتلی نے قتل کا نامزد ملزم گرفتارکر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی نے گذشتہ روز ڈرامائی اندار میں قتل کا مشہور ملزم یاسر محمود ولد خالد محمود سکنہ کونتریلہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،یاد رہے کہ یاسر محمود نے گذشتہ دنوں فائرکر کے ایک لڑکے کو موت کے گھات اتار دیا تھا،
Murderer Yasir Mahmmod of Kontrila arrested
Daultala - The wanted criminal, Yasir Mahmood of Kontrila has been arrested by Jatli police, Yasir was wanted for murder of young man few days ago.
Kashmir News... 
انجمن نوجوانان اسلام چکسوار ی کے زیر اہتمام 18جولائی بروزبد ھ دس بجے دن مرکزی عیدگاہ میلاد نگر دھمیال میں عظم الشان جلسہ
چکسوار ی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) انجمن نوجوانان اسلام چکسوار ی کے زیر اہتمام 18جولائی بروزبد ھ دس بجے دن مرکزی عیدگاہ میلاد نگر دھمیال میں عظم الشان جلسہ عام بسلسلہ 27واں سا لانہ یوم تاسیس دارالمطالعہ جماعت اہلسنت چکسوار ی زیر صدار ت پیر طریقت رہبرشریعت مبلغ اسلام صد ر جمعیت علماجموں وکشمیر وآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن ایم ایل اے منعقد ہوگا۔ جمعیت علماجموں وکشمیر کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمدمحفوظ چشتی جلسہ عام کی نگرانی کریں گے ۔ مولانا حافظ محمدیوسف رضوی ( ٹوکے والی سرکار ) کاخصوصی خطاب ہوگا۔ قاری ذوالفقار احمدصدیقی اورقاری محمدنورگل سیالوی تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے ۔ صاحبزادہ حافظ محمدحامدرضانقیب محفل ہوں گے ۔ اس مبارک موقع پر حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن مدرسہ غوثیہ معینیہ برکات القرآن میلاد نکر دھمیال کے فارغ التحصیل حفاظ کرام حافظ محمدامریزچشتی مہر روڈو ٹھیکریاں ، حافظ عبدالمصطفٰے نقشبندی درہ شیر خان تتہ پانی کوٹلی ، حافظ محمداویس چشتی دھنہ کوٹلی اورحافظ راشدمحمود راولاکوٹ کی دستاربندی کریں گے ۔
Meeting to be held in Eid Gha Millad Nagar Dhamiyal
Chaksawari - Youm e Tehseen will be observed on 18th July, the meeting will be held at eid gha millad Naggar Dhamiyal under the guidance Pir M Atiq Ur Rehman.
Sports News.. .
سپورٹس نیوز
کشمیر جنگل ہوٹل کے نزدیک سر صوبہ شاہ میں کالے تیتر کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا
Black Francolin (Tittar) competition held in Pindora, Sir sooba shah
سہو ٹ کلیال (نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین ،حبیب الرحمن قریشی ،سر صوبہ شاہ کے نزدیک کالے تیتر کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیاآزاد کشمیر اورپاکستان بھر سے شائقین نے شرکت کی شائقین نے بتایا کہ عرصہ دراز سے پنجاب میں کالے تیتر کالائسنس بند ہے جبکہ اسلام آباد اور باقی تینوں صوبوں میں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے تیتر کو مارنے کیلئے تو لائسنس موجود ہے لیکن گھریلو لائسنس پر مکمل پابندی ہے جو سرا سر شائقین کے ساتھ زیادتی ہے ۔سرصوبہ شاہ میں راجہ محمد اسلم (مرحوم) آل پاکستان سیاہ تیتر زیر نگرانی محمد طارق ہوا۔جس میں پانچ سو کے لگ بھگ سیاہ تیتر شوقین نے اپنے اپنے تیتر لائیں۔ زبردست مقابلہ کے بعدپہلا انعام استادامان گروپ پشاور دوسرا انعام چوہدری کامران کلرسیداں تیسرا انعام نعمان آزاد کشمیر۔ چھوتھا انعام عبداللہ کوہاٹ۔پانچوں انوام حیات اللہ پشاور نے حاصل کیا۔کل انعامات 35ہزار نقد اور ٹرافیاں تھا۔
 
عامر خان لاس ویگاس میں ڈینی گارسیا کے ہاتھوں شکست کےشکار
لاس ویگاس نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔عامر خان لاس ویگاس میں ڈینی گارسیا سے صرف چوتھ رائونڈ ہی میں ہار گئے ہیں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ پچھلے چھ ماہ ان کے لئے بہت ٹف ثابت ہوئے جب وہ لی مونٹ پیٹرسن سے ہار گئے تھے۔مگر وہ ایک بار پھر ایک امریکن کے ہی ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے۔
Brave Amir Khan suffers crushing defeat in Las Vegas, USA
Los Vegas, USA - Amir Khan's career lies in tatters after he suffered a devastating second successive defeat in Las Vegas as Danny Garcia knocked him down three times en route to a fourth-round stoppage win.

The 25-year-old British Pothwari from Mator, Kahuta, admitted recently that he had endured the toughest spell of his career after a torrid six months which saw him suffer a controversial defeat by Lamont Peterson and a bitter fall-out which saw their rematch scrapped after the American tested positive for synthetic testosterone.

Khan, who had perhaps naively talked about fighting Floyd Mayweather in the near future, had the WBA belt he lost that night returned to him but lost that to Garcia as the American caused a huge upset to retain his own WBC crown and become a unified champion at the Mandalay Bay Events Centre.

Khan came into the fight with a record of 26-2 with 18 knockout wins while Garcia boasted 23 wins, 14 early, and no defeats. Despite Khan coming off a defeat in his last bout, the Briton was a heavy betting favourite and the majority of the 7,000-strong crowd were in his corner.
Messages...
دولتا لہ معر و ف کا رو با ری ، سیا سی و سما جی رہنما ء اورPSO کے ڈیلر حا جی محمد اجمل چو ہا ن نجی دور ے پر انگلینڈ روا نہ ، وہ وہاں رشتہ داروں کے علاوہ دوست احباب سے ملیں گے، پاکستانی کمیونٹی ان کے لیے وہاں ان کی آمد کی بے چینی سے منتظر ہے، وہ وہاں اپنے علاقے کے لوگوں سے خطاب بھی کریں گے،
 
پی پی پی کے رہنماؤں راجہ محسن صغیر بھٹی طاہر راحیل اعوان راجہ عمران کامی راجہ فیصل کیانی خاقان با بر کیانی کبیر جنجوعہ ندیم اعوان اور چوہدری محمد عمران نے اپنے ایک مشترکہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 17جولائی بروز منگل کو گوجرخان شہر میں پی پی پی کا ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا
Death announcements .
انتقال پر ملال
قصبہ گلیانہ کے وارنٹ آفیسر محمد ایوب مغل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
Warrant officer, M Ayub Mughal of Guliana passed away
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وارنٹ آفیسر محمد ایوب مغل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جن کو ان کے آبائی قصبہ گلیانہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی
Share This link  
Your comments آپ کی رائے
Name: Yasir Mehmood Salgran / Dubai

Email Address: yasir.m777@gmail.com

Comments: I m very thankfull to all pothwar news team because i m in dubai and getting all updates news about our area in every morning with the help of pothwar team.
 
Name: Zahid Hameed Qazi

Email Address: zhqazi@yahoo.com

Comments: Would someone take care of the Kahuta road being repaired, specially from Aliot onwards towards Kahuta
 
Name: Talib Hussain Raja Nala Musalmana (Barcelona Spain)

Email Address: hussain.bcn@hotmail.com

Comments: pothwar.com zinda baad,,
Picture of the day                                                                آج کی تصویر
View of Mankiala to Sagri by Ch Ulffat Hussain
 

Important information for the website viewers...                         ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات
Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem.
 
1. Install browser 9, any older version will cause problem
2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer.
 
iphone and ipad
All flash files are not compatable with apple company which makes ipad and iphone, for this you may not be able to see picture files.
 
Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@live.co.uk. Please note it is all free and their are no charges .
 
Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@live.co.uk and we will get back to you.
 
Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers.
 
News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news.
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar