Our _Blog_

Our Daily News

Friday 16th June 2017 ----- 21st Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

رمضان المبارک کی سحری کے لئے بیدار ہونے والے مسلمانوں نے پڑوسیوں کی جانیں بچا کر امت کا سر فخر سے بلند کردیا

Muslims who were awake for Ramadan hailed as heroes for helping to save people at Grenfell Tower fire

some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ لندن کے گرین فیل ٹاورمیں آتشزدگی کے بعد متاثرہ خاندانوں کی مدد میں سحری کیلئے اٹھے مسلمان پیش پیش رہے،برطانوی میڈیا نے مسلمانوں کی ہمدردی اورمدد کے جذبے کوقابل تعریف قراردیا۔ لندن میں مسلمانوں کی ہمدردی اور بہادری کے چرچے، مسلم کیمونٹی کے قابل تقلید کردار کو برطانوی میڈیا نے خراج تحسین پیش کیا اور مسلم کمیونٹی برطانوی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی کے بعد مسلمانوں نے اپنے پڑوسیوں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن گرینفل ٹاور میں آتشزدگی کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے سب سے پہلے افراد مسلمان تھے، انہوں نے اپنے سوئے ہوئے پڑوسیوں کے دروازوں کو کھٹکھٹاتے ہوئے عمارت میں لگی آگ کا بتا کر انہیں چوکنا کیا اور عمارت سے باہر نکلنے میں ان کی مدد کی۔ سحری کے لئے بیدارہونے والے مسلمانوں نے آگ کی لپیٹ میں آئی عمارت میں پھنسے لوگوں کو باہرنکالا، متاثرہ افراد کا کہنا تھا مسلمانوں نے نہ صرف جانیں بچائیں بلکہ کھانا اورکپڑے بھی فراہم کئے

ٹاور میں آگ رات کو تقریباً دو سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی جب اکثر لوگ سو چکے ہوتے ہیں تاہم چونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے لہٰذا مسلمان خاندان سحری کی تیاریوں کی وجہ سے جاگ رہے تھے اور انہوں عمارت میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانوی میڈیا نے مسلم کیمونٹی کےکردار کوسراہتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا۔ جن لوگوں کے فلیٹ اس آتشزدگی کی لپیٹ میں آئے ان کے لئے مساجد کو کھول دیا گیا اور انہیں کھانے پینے کی اشیاءدی گئیں ، کئی مسلمانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے غیر ملکی پڑوسیوں کی جانیں بچائیں۔

گرین فال ٹاور کی رہائشی نادیہ یوسف نے کہا کہ وہ سحر کی تیاری میں مصروف تھیں کہ آگ کا پتہ چلا اور انہوں نے کئی مرد و خواتین اور بچوں کو بچانے میں ساتھیوں کی مدد کی ٹاور کی رہائشی راشدہ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے وقت کئی مسلمان سحری کے لئے بیدار ہوا تھے، مسلمان نماز تراویح کے بعد سوتے بھی نہیں اس لئے کئی افراد کی جانیں اسی وجہ سے بچائی جا سکیں۔مسلمان مرد و خواتین ریسیکیو کی گاڑیوں اور ایمبولینسز کی آوازیں سن کر باہر نکلے تو انہیں آگ کے شعلے دکھائی دئیے انہوں نے فوری طور پر لوگوں کو اٹھانا شروع کردیا او راپنی جانوں پر کھیل کر آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی فیملیز کو باہر نکالا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

London; Muslims who were awake for Ramadan have been hailed as heroes after helping to save their sleeping neighbours from the horrific Grenfell Tower fire. Residents who had stayed up for Sehri saw the inferno break out just before 1am.

People who were up for Swhri told of how they smelled smoke in the early hours of Wednesday morning and began running around, frantically banging on people's doors to wake them up. They were dubbed a 'lifeline' in helping to get people out of their flats, amid claims that fire alarms and sprinklers were not working in the west London block.

A number of Islamic cultural centres and mosques like the Al-Manaar Mosque have opened their doors to help those affected. The culural heritage centre wrote on Facebook: 'Al-Manaar Mosque and Centre are open for use as a temporary shelter by anyone affected by the fire at Grenfell Tower.

'Anyone of any faith or no faith is most welcome to walk in to have some rest, sleep, and or have some water and food. 'Al-Manaar staff and volunteers will also be trying to deliver water, dates, and other emergency essentials to the affected area. Our thoughts and prayers are with you during this difficult time.

'Most of the people I could see were Muslim. They have also been providing food and clothes.'Even far as people from Slough region have been collecting food and cloths to deliver to victims.

Prime Minister Theresa May has ordered a full public inquiry into the fire that engulfed a west London block of flats, killing at least 17 people. That figure is expected to rise, as fire chiefs have said they do not expect to find any more survivors in the burnt-out Grenfell Tower, in north Kensington.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی ایل ایچ وی کی غفلت اور لا پرواہی کی بدولت ایک ماں اپنے پیارے بچے کو جنم دینے کے بعد موت کی وادی میں اتر گئی

Mother dies giving birth to baby due to negligence at THQ hospital, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی ایل ایچ وی کی غفلت اور لا پرواہی کی بدولت ایک ماں اپنے پیارے بچے کو جنم دینے کے بعد موت کی وادی میں اتر گئی زچگی کئی گھٹنے جاری زچہ کی پیدائش کے دوران خاتوان کی ناف مڈوائف نے نا سمجھی کی بنا پر غلط کا ٹ دی جس کی وجہ سے ماں کو نازک حالت میں بے نظیر ہسپتال میں پہنچایا گیا ٹی ایچ کیو کلر سیداں کے میڑنٹی ہوم میں سوموار کی شب تل خالصہ کے مزدور پیشہ شخص خالد محمود کی بیوی کو زچگی کے لیے ٹی ایچ کیو کلرسیداں کے میٹرنٹی ہوم میں لایا گیا کیس پیچیدہ ہونے کے باوجود سئینر لیڈی ڈاکٹر خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اور جوئینر مڈوائف نے جبراً زچگی کرنے کی کوشش کی اور 3بجے شب سے لیکر صبح ساڑھے سات بجے تک تک اسی چکر میں رہی اواسی ر دوران نو مولود کی پیدائش ہوگی لیکن اس دوران بچے کھینچاتانی کے دوران خاتون کی ناف کاٹ دی گئی جس کی وجہ سے خاتون کے جسم سے خون بہناشروع ہو گیا جو مڈوائف کے کنٹرول سے باہر ہو گیا جب اس نے خاتون کی یہ حالت دیکھی تو فورا لیڈی ڈاکٹر کو اطلاع دی۔جس پر لیڈی ڈاکٹر نے ان کو ریسکو 1122کے ذریعے بینظیر ہسپتال راولپنڈی پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے لواحقین کو بتایا کہ زچگی کے دوران ماں کی ناف غلط کاٹ دی گئی جس کی وجہ سے جسم سے سارا خون بہہ گیا ہے اس کی زندگی خطرے میں جس کے لیے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاتون کو نالائق مڈوائف اور لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے موت کے منہ اترا گیا ہے کیس پیچیدہ ہونے کے باوجود انھوں نے جبرا زچگی کرنے کی کوشش کے دوران خاتون کو اذیت سے دوچار کیا گیا جو سرا سر ظلم ہے انھیں جبرا زچگی کرنے کے بجائے پہلے ہی راولپنڈی ریفر کر دیا جانا چاہئیے تھا۔ ایک خاتون لیڈی ڈاکٹر اور مڈوائف کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گی لیکن یہ ہلاکت خیز واقعہ اپنی نوعیت کا شاید پہلا واقعہ نہ تھا کے نااہل لیڈی ڈاکٹر اور مڈوائف نے دوران زچگی بچے کو پیٹ سے نکالتے ہوئے ناف کاٹ دی خالد محمود کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر اور مڈوائف کی لاپراوہی کی وجہ سے اس کی بیوی کی جان لی ہے۔اس نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،یاد رہے کہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون پریس کلب چوآ خالصہ کے رکن محمد طیب کی ہمشیرہ تھیں۔

 

چوآ خالصہ کی تمام یونین کونسلوں سے لیگی ارکان کے جلوس اسلام آباد پہنچے

PML-N activist from UC Choa Khalsa take rally out for PM in Islamabad

some image some image some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکز چوآ خالصہ کی تمام یونین کونسلوں سے لیگی ارکان کے جلوس اسلام آباد پہنچے ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے چوآ خالصہ سے لیگی کارکن یو سی صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق ،یوسی منیاندہ سے چئیر مین چوہدری صداقت حسین،یوسی دوبیرن کلاں سے چئیر مین راجہ ندیم احمد،یوسی کنوہا سے چئیر مین راجہ پرویز اختر قادری،یوسی سموٹ سے فہد جمیل چوہدری،یو سی نلہ مسلماناں سے تنویر بھٹی کی قیادت میں لیگی کارکنوں کے جلوس نکالے گئے جو کہوٹہ پہنچے جہاں سے مرکزی جلوس ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوا۔اس موقع پر راجہ محمد علی نے کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ مسلم لیگ کے وزیر اعظم نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کر کے ملکی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کی ہے ۔نواز شریف کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں ایک ایجنڈے کے تحت انہیں اس میں ملوث کیا جا رہا ہے مخالفین کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اس طرح کی حرکتوں سے قومی ترقی کی رفتار کم کر کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں کے بجائے 2018کے انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں ہم ماضی کی طرح ایک بار پھر انہیں پوری قو ت سے شکست فاش دیں گے۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے چوری کرنے کے الزام میں دو افغانیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police case registered against Afghan men for burglary in Kanoha

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے چوری کرنے کے الزام میں دو افغانیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد وسیم ولد محمد شریف سکنہ کنوہا نے اپنی تحریری درخواست میں پولیس کو بتایا کہ میں اپنے کزن پرویز حسین ولد محمد فاضل جو کہ بیرون ملک مقیم ہے کی کوٹھی کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔چند یوم قبل میں نے کوٹھی کھولی تو دیکھا کہ تین عدد واش روم اور ایک عدد کچن کا مکمل سامان غائب ہے ،میں نے اپنے طور پر پتہ کیامگر کچھ سراغ نہ لگ سکا۔گزشتہ روز صبح دس بجے ،میں اپنے گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اسی دوران کوٹھی کے باہر ایک موٹر سائیکل آ کر رکا جس پر دو نمعلوم لڑکے سوار تھے۔وہ موٹر سائیکل کو کوٹھی کے باہر کھڑا کر کے کوٹھی کے عقبی حصے کی جانب چلے گئے ۔میں اپنے بڑے بھائی اور دیگر افراد کو لے کر کوٹھی کی جانب آ گیا ۔میں نے کوٹھی کے عقبی حصے پر رہائشی ایک افغانی سے استفسار کیا کہ یہ دو لڑکے کون ہیں تو اس نے بتایا کہ یہ کچرا وغیرہ اٹھاتے ہیں ،اسی دوران میں نے دیکھا کہ کوٹھی کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی ،میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوٹھی میں داخل ہو گیا تو دیکھا کوٹھی کے اندر دونوں لڑکے موجود تھے جو ہمیں دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے جنہیں ہم نے تعاقب کر کے پکڑ لیاجنہوں نے دریافت کرنے پر اپنے نام دلاور خان اور تجاور خان سکنائے بڑکی چوہان گوجرخان بتائے،میں نے وہاں رہائش پذیر پٹھانوں سے دریافت کیا انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیامگر وہاں موجود پٹھان کے ایک بچے نے بتایا کہ یہ لڑکے ہماری والدہ کے پاس آئے تھے ،ہماری والدہ نے انہیں منع کر دیا کہ وہ اب یہاں نہ آیا کریں ۔

موٹر سائیکل سوار محمد اسرار سکنہ موہڑہ پھڈیال شدید زخمی ہو گیا۔مقامی افراد اسے ہسپتال پہنچایا

M Israr of Morra Phadiyal injured in a accident

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ،جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ۔ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری کے قریب ٹیالہ موڑ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد اسرار سکنہ موہڑہ پھڈیال شدید زخمی ہو گیا۔مقامی افراد اسے ہسپتال پہنچایا۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرم شتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے والد کیخلاف مقدمہ درج

Police case registered against M Hanif for helping flee a fugitive in Kanoha

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرم شتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے والد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ مجرم اشتہاری ارشد محمود بٹ ولد محمد حنیف سکنہ کنوہا اس وقت اپنے گھر میں موجود ہے ،اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے جس پر پولیس نے رات ساڑھے 9 بجے کے قریب مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مار ا تو ملزم کے والد محمد حنیف ولد غلام نبی نے باآواز بلند کہا کہ ارشد پولیس آ گئی ہے بھاگ جاؤ جس پرمجرم اشتہاری ارشد بٹ دیوار پھلانگ کر بھاگ پڑا،جس کا تعاقب کیا گیا مگر اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا

لیگی کونسلر ٹھیکیدار محمد لطیف کے خلاف درج مقدمہ کلر سیداں پولیس نے خارج کر دیا

Police drop case against PML-N activist Thekadar M Latif

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ لیگی کونسلر ٹھیکیدار محمد لطیف کے خلاف درج مقدمہ کلر سیداں پولیس نے خارج کر دیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اس مقدمہ سے متعلق شکائت پر جھوٹے مقدمے کے اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کہوٹہ ملک اعجاز کو میرٹ پر انکوائری کر نے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر ڈی ایس پی نے انکوائری مکمل کر کے گزشتہ روز مقدمہ خارج کر دیا اراکین بلدیہ ٹھکیدار محمد لطیف ، عابد زاہدی ، حاجی محمد اسحاق ، جنید بھٹی ، راجہ خلیق ، سیٹھ محمد ضابر ، راجہ کامران عابد ، آصف منہاس، وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس اور دیگر نے مشترکہ طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے لیگی ممبر کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج کا نوٹس لیا واضع رہے کہ گاؤں پنڈ بھینسو کے رہائشی یامین کیانی کی مدعیت میں کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل ممبر بلدیہ ٹھکیدار محمد لطیف سمیت 7افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا جو اب خارج کر دیا گیا ہے ۔ممبر بلدیہ ٹھکیدار محمد لطیف نے اپنے اخباری بیان میں ان اراکین بلدیہ اور لیگی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس موقع پر ان کے حق میں آواز بلند کی ۔

ٹھکیدار اسد عزیز کے متعلق شائع ہونے والی خبر سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے , یونین کونسل کنوہا کے کسان کونسلر راجہ سعید

I have nothing to do with news published against Thekadar Asad Aziz

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ یونین کونسل کنوہا کے کسان کونسلر راجہ سعید نے کہا ہے کہ ٹھکیدار اسد عزیز کے متعلق شائع ہونے والی خبر سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے خبر میرے علم میں لائے بغیر شائع کروائی گئی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں واضع رہے کہ گزشتہ روز یونین کونسل کنوہا کے کونسلرز نے مشترکہ طور پر اپنے ایک اخباری بیان میں یوسی کنوہا میں ناقص میٹریل کے استعمال اور نمبر دار اسد عزیز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حافظ عثمان عباسی کی آشیر باد سے ٹینڈر زمیں ردو بدل کرکے من پسند افراد کی گلیات پختہ کر وارہے ہیں ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کر نے کے لیے MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی قیادت میں سینکڑوں افراد اور گاڑیوں پر مشتمل جلوس اسلام آباد روانہ

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کر نے کے لیے MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی قیادت میں سینکڑوں افراد اور گاڑیوں پر مشتمل جلوس اسلام آباد روانہ ۔مختلف یونین کونسلوں سے جلوس صبح7بجے ہی کہوٹہ نیشنل بینک کے سامنے پہنچنا شروع ہوگئے تھے جہاں سے 9بجے کے قریب ایک بہت بڑا جلوس ایم پی اے راجہ محمد علی اور یوسینز چیئر مینزراجہ ندیم احمد ، راجہ محمد فیاض ، راجہ عامر مظہر ، چوہدری صداقت حسین ، پر وزیر قادری ، ماسٹر ظہور عباسی ، راجہ شوکت حسین ، ماسٹر یونس،سجاد ستی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ۔ مسلم لیگ ن وفاق کی علامت ہیں ۔سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گئے ۔ملک کی عوام کو پتہ ہے کہ عوام کی خدمت کون کر رہا ہے اور ترقیاتی کاموں میں ڑوڑھے کو ن اٹکا رہا ہے ۔انشاء اللہ2018میں بھی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی بنے گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر کہوٹہ سے ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنوں ورکروں کا ایک بہت برا جلوس اسلام آباد روازنہ ہوا۔ حلقہ پی پی ٹو کی مختلف یونین کونسلوں سے جلوس صبح سویرئے ہی آنا شروع ہو گئے تھے ۔یونین کونسل دبیرن کلاں سے چیئرمین راجہ ندیم احمد ، ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ علی اصغر ،ٹھیکیدار محمد بشارت ،یونین کونسل منیاندہ سے چیئر مین چوہدری صداقت حسین اور یونین کونسل کنوہا سے چیئر مین پروزیر قادری کی قیادت میں سینکڑوں افراد اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بہت بڑا جلوس آیا جو میاں محمدنواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف م راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی زندہ باد کے نعرئے لگا رہے تھے ۔یونین کونسل ہوتھلہ ایک ایک بہت بڑا جلوس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل کی قیادت میں آیا ،یونین کونسل بیور ایک بہت بڑا جلوس چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ محمد فیاض ، وائس چیئر مین سردار طاہر محمود، راجہ محمد بشیر اور راجہ نذاکت حسین کی قیادت میں آیا، یونین کونسل کھڈیوٹ سے چیئر مین سجاد ستی ، یونین کونسل پنجاڑ سے چیئر مین ماسٹر محمد ظہور عباسی ، یونین کونسل نار ہ سے چیئر مین ماسٹر محمد یونس اور یونین کونسل دکھالی چیئر مین راجہ محمد شوکت کی قیادت میں جلوس آئے جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ محمد بشیر ، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شر کت ۔اس موقع پر ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کرئے گئی مخالفین جتنی مر ضی کوشش کر لیں انشاء اللہ جیت ملک کی غیو ر عوام کی ہو گئی عوام کو پتہ ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کرنے کے لیے کوشاں انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن ہی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرئے گئی ۔

some image

مونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئر مین ملک غلام مر تضٰی منعقد ہوا ۔تمام ممبران کی بھر پور شر کت

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ٍ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئر مین ملک غلام مر تضٰی منعقد ہوا ۔تمام ممبران کی بھر پور شر کت ۔اجلاس میں چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، ممبران مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، آصف ربانی قریشی ، مظہر اقبال بھٹی ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ماسٹر محمد نواز قریشی ، حاجی ارشد محمود ، حاجی ملک عبد الروف ، راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ، قاضی اخلاق کھٹڑ ، قاضی عبد القیوم ، سید ذرین شاہ ، راجہ فیصل عزیز، ملک عثمان ،شازیہ نورین ، شازیہ اسرار ، سفینہ شاہین سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر آصف ربانی قریشی اور عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ نے اپنی اپنی وارڈوں کے مساہل سے آگاہ کیا اور کہا کہ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ممبران کی ایک میٹنگ ہر ماہ ہونی چاہے تاکہ تمام ممبران اپنے اپنے مساہل سے آگاہ کر سکیں ۔راجہ وحید احمد خان ، قاضی اخلاق کھٹڑ اور قاضی عبد القیوم نے کہا انشاء اللہ کہوٹہ شہر کی عوام کو پینے کا صاف پانی ایک ایک گھر مہیا کیا جائے گا ۔اڈہ پارکینگ فیس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اس حوالے سے یہ طے پایا کہ 7رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گئی جو شہر کا دورہ کرئے گئی جوگاڑیوں کے اڈے کے لیے جگہ مختص کرئے گئی اور اگلے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر ئے گئی 7رکنی کمیٹی میں ممبران مونسپل کمیٹی قاضی عبد القیوم ، آصف ریانی قریشی ، قاضی اخلاق کھٹڑ،مظہر اقبال بھٹی،حاجی ارشد محمود ،سید ذرین شاہ اور راجہ فیصل عزیز شامل ہیں ۔اپنے خطاب میں چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ مل جل کر ہم سب کہوٹہ شہر کی تعمیر وترقی کے لیے کام کر یں گئے ۔

some image

وائس چیئر مین اسد محمو د ستی کی کال پر افطار پارٹی میں بھر شر کت کر نے پر اہلیان یوسی ہوتھلہ کا بھر پور شکریہ,چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ وائس چیئر مین اسد محمو د ستی کی کال پر افطار پارٹی میں بھر شر کت کر نے پر اہلیان یوسی ہوتھلہ کا بھر پور شکریہ ادا کر تاہوں ۔ان خیالات کا معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا گذشتہ دنوں میرے وائس چیئر مین اسد محمود ستی نے ایک افطار پارٹی دی تھی جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت یوسیزز کے چیئر مینز، چیئر مین ایم سی کہوٹہ ،ممبران مونسپل کمیٹی سمیت یونین کونسل ہوتھلہ کی تمام برادریوں کی سرکر دہ شخصیات نے شر کت کی انہوں نے اسد محمود ستی کی مختصر سی کال پر اپنی بھر پور حاضری دیاور ہمیں عزت بخشی انہوں نے کہا میں اپنی طرف سے افطار پارٹی میں شامل ہو نے والے مسلم لیگ ن کے رہنماوں ، بلدیاتی نمائندوں ،نوجوانوں ،بوڑھوں کا دل سے شکرادا کرتاہوں جنہوں سینکڑوں کی تعداد میں شر کت کر ہماری محفل کو رونق بخشی ۔انہوں نے کہا میری یونین کونسل تمام برادریاں ،مسلم لیگی ورکر اگھٹے ہیں اور اگھٹے رہیں گئے اور الیکشن2018میں اپنا ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہو دیں گئے ۔

کہوٹہ کے طول و عرض میں اربوں روپے سے گیس کی فراہمی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی بدولت ہے, بلال یامین ستی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ چےئر مین یو سی نڑھ بلال یامین ستی نے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کے طول و عرض میں اربوں روپے سے گیس کی فراہمی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی بدولت ہے سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے جو گیس لگانے کا دعوہٰ کیا ہے وہ سرا سر جھوٹ ہے اس حوالہ سے میں غلام مرتضیٰ ستی کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں وہ ثابت کریں کہ کہوٹہ و دیگر علاقوں میں گیس کے حوالہ سے انکا کوئی کردار رہا ہے بلال یامین ستی نے کہا کہ کل بروز جمع دن 11بجے کہوٹہ پریس کلب میں مناظرے کیلئے آجائیں میں بھی ثبوتوں سمیت مناظرے کیلئے حاضر ہونگا انھوں نے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے اور ذاتی مفادات حاصل کرنے سے عوام کے دل خریدے نہیں جاسکتے ہوتھلہ اور دھپری میں وفاقی وزیر شاہد عباسی کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹیاں اس بات کی غماز ہیں کہ عوام شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں جہنوں نے کہوٹہ کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں و دیگر علاقوں میں گاؤں گاؤں گیس پہنچائی ہے اور اربوں کے دیگر ترقیاتی کام کرائے عوام جانتے ہیں کہ اس علاقہ کی خدمت کون کر رہا ہے

میاں نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر کہوٹہ سے تمام یونین کونسلز مسلم لیگی عہدیداران اور ورکروزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے جائیں گے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے عہدیداران اور چےئر مینوں کا اجلاس آج وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر کہوٹہ سے تمام یونین کونسلز مسلم لیگی عہدیداران اور ورکروزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کہوٹہ کے دفتر میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل صدر راجہ بشیر ، سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی ، چےئر مین یو سی نڑھ بلال یامین ، چیئرمین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ ، چےئر مین ہوتھلہ عامر مظہر ، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی ، چےئر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، چےئر مین یو سی کنوہا پرویز قادر ی ، چےئر مین یو سی بیور راجہ فیاض ،چیئرمین نارہ ماسٹر(ر)محمدیونس ،یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں ورکروں بلدیاتی نمائندون نے شرکت کی ۔راجہ محمد بشیر نے کہا کہ ایم پی اے راجہ محمد علی کی ہدایت پر یہ اجلاس منعقد ہو ا اور آج کہوٹہ سے بڑی تعداد میں ورکر اور کارکن وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے جائیں گے۔آ خر میں فیصلہ کیا گیا کہ آج بروز جمعرات صبح 8بجے کہوٹہ سے جلوس اسلام آباد جائے گا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان میں گرانفروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائی اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چالیس ہزار جرمانہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں گرانفروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائی اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چالیس ہزار جرمانہ اور ایک دوکاندار کو گرین آٹے کے تھیلے کے علاوہ آٹا فروخت کرنے پر تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی تفصیلات کے مطابق اسپیشل پرائس کنٹرو مجسٹریٹ ملک طارق امیر اور ملک عامر شہزاد نے گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں اشیاء خورد ونوش کے ریٹ کو چیک کیا سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ پر فروٹ سبزی دودھ دہی اور دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجموعی طور پر چالیس ہزار جرمانہ کیا شہر میں پیکج آٹا کی فروخت کو بھی چیک کیا گیا ریلوے روڈ کے ایک دوکاندار کو گرین آٹے کے تھیلے کے ساتھ وائٹ آٹابھی فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد فاروق نے سخت ایکشن لیا اور اس کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی ملک عامر شہزاد نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق سستا آٹا اور دیگر اشیاء خورد ونوش سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے گا

گوجرخان ریلوے روڈ تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہروقت گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ریلوے روڈ تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہروقت گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں ریلوے روڈ سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو باآسانی بنایا جائے شرقی گوجرخان کے عوام کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ ریلوے روڈ پھاٹک سے لے کر چوک گوجرخان تک ٹریفک کی فوری آمد ورفت کیلئے ریلوے روڈ پر پھیلے ہوئے تجاوزات مافیا کا خاتمہ کیا جائے اور رکشوں اور ریڑھے وغیرہ کے اسٹیڈ کو بھی ختم کیا جائے تاکہ ریلوے وڈ سے ٹریفک کی روانی باآسانی جاری رہے

حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر نے بھرپور اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی

some image

جرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی، مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر نے بھرپور اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں اور لوگوں نے شرکت کی راجہ علی اصغر کی طرف سے شہر بھر میں میاں نوازشریف اور پارٹی قیادت کی تصاویر کے پینافلیکس بھی آویزاں کئے گئے شرکاء نے کتبے اٹھائے ہوئے تھے اور ریلی میں شریک گاڑیوں پر بھی پینا فلیکس لگائے گئے

خطیر ترقیاتی منصوبوں پر راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے شکر گزار ہیں, یونین کونسل گہنگریلہ کے وائس چیئر مین چوہدری پرویز سوڑہ

some image some image some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر پیپلز پارٹی دور حکومت میں مسلم لیگ ن کے وابستگان سے کی گئی زیادتیوں کا زالہ کر دیا ھے راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی ن ے اپنے کردار و عمل سے ثابت کر دیا ھے کہ قیادت اہل و با صلاحیت ہوں تو ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر ہی رہتا ھے یونین کونسل گہنگریلہ کے عوام گیس جیسی سہولت کی فراہمی ،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ کروڑوں روپے کے خطیر ترقیاتی منصوبوں پر راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے شکر گزار ہیں اور آمدہ الیکشن میں یونین کونسل گہنگریلہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گہنگریلہ کے وائس چیئر مین چوہدری پرویز سوڑہ نے یونین کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری ریاض بھٹی نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی حلقہ کا مان اور فخر ہیں جن کی ذاتی دلچسپی اور شبانہ روز کاوشوں سے گیس فراہمی کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع ھے گیس جیسی سہولت پوری یونین کونسل میں بلا تفریق میسر آئے گی ہم آمدہ الیکشن میں قومی اور صوبائی سیٹیں مسلم لیگ ن کو گفٹ کریں گیاس موقع پر کونسلرز ممبر اورنگزیب چٹھہ،مظہر حسین قریشی،ملک منیر تنوچ،یوتھ کونسلرچوہدری علی گل عکاس ،راجہ نواز سوڑہ،کسان کونسلر صوبیدار قدوس چٹھہ و دیگر نے بھی خطاب کیا

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

تھانہ کورال کے علاقے ، عرفان آبادمیں ڈکیتی کی واردات

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔تھانہ کورال کے علاقے ، عرفان آبادمیں ڈکیتی کی واردات ۔3 مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اہلخانہ کا کہنا ہے کے ڈاکو پشتو زبان میں بات کر رہے تھے ۔ڈاکووں نے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔پولیس بروقت اطلاع کے باوجود واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچی۔پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کی خدمات موٹرویز پولیس کے حوالے کردی گئیں

some image

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کی خدمات موٹرویز پولیس کے حوالے کردی گئیں ۔، گریڈ 19 کے محمد علی نیکوکارہ کو وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ بحال کیا تھا۔ ، محمد علی نیکوکارہ کو دھرنے کے دوران وزیر داخلہ کا حکم نہ ماننے کے خلاف نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے نیکوکاراہ کی نئی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

میاں نواز شریف کی جمعرات کو JIT میں پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جمعرات کو JIT میں پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ گارڈن فلائی اوور سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا راستہ بند ھوگا۔شہری صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ استعمال کریں۔ الشفاء ہسپتال سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا روڈ بند ھو گا۔شہری بیکن ھاوس روڈ استعمال کریں میر ظفراللہ جمالی روڈ سے گلی 7سیکٹر ایچ ایٹ فور کی طرف راستہ بند ھوگا۔شہری میر ظفراللہ جمالی روڈ استعمال کریں۔

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جمعرات کو JIT میں پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جمعرات کو JIT میں پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ گارڈن فلائی اوور سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا راستہ بند ھوگا۔شہری صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ استعمال کریں۔ الشفاء ہسپتال سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا روڈ بند ھو گا۔شہری بیکن ھاوس روڈ استعمال کریں میر ظفراللہ جمالی روڈ سے گلی 7سیکٹر ایچ ایٹ فور کی طرف راستہ بند ھوگا۔شہری میر ظفراللہ جمالی روڈ استعمال کریں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کے وہ جمعرات کے روز درجہ ذیل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سفر کریں تاکہ اُن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کل جے آئی ٹی اجلاس کے سلسلہ میں میڈیا کی گاڑیوں کے لئے جوڈیشل اکیڈمی الشفاء کی طرف جگہ مختص کر دی گئی ہے۔ تمام ڈی ایس این جیز وہاں پارک ہوں گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

پوری قوم میاں محمدنوازشریف کے ساتھ ہے ۔, راجہ خضرحیات

چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ(ن) ضلع سرگودھاکے صدر، راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی کے بھائی راجہ خضرحیات نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے پاکستان کوبحرانوں سے نکال کرترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیا۔ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف پاکستان کوایشین ٹائیگرزبنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔اسلام دشمن اورپاکستان دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں ۔ ماضی میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اٹیمی دھماکے کرکے پاکستان کوناقابل تسخیرقوت بنایاتوبھی پاکستان کے خلاف سازشیں کی گئیں اب پاکستان میں بجلی کے بحران اور دہشت گردی کاخاتمہ ہوچکاہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی خوشحالی کے نئے سفردورکاآغازہوچکاہے تواسلام دشمن اورپاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی سازشیں کررہے ہیں ۔کھلاڑی اورمولوی اسلام دشمن اورپاکستان دشمن قوتوں کے مہرے بنے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ راجہ خضرحیات نے کہاکہ پوری قوم میاں محمدنوازشریف کے ساتھ ہے ۔قوم میاں محمدنوازشریف کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کوخاک میں ملادیگی ۔پاکستان میں عا م انتخابات2018 ؁ء میں ہی ہوں گے اورمیا ں محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیادپر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری منظورحسین حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری منیراخترچودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری غضفنراقبال منشی چودھری عبدالرشیدچودھری آصٖف کریم خواجہ محمداحتشام آف ڈومال حاجی چودھری عبدلروف چودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم محمدقاسم آٖ ف محمودآباد چودھری منور حسین ہارون اقبال خواجہ طاہرعزیز چودھری بشارت حسین اورراجہ تفسیر احمدخان نے چودھری محمدآفتاب اور چودھری لیاقت علی کی والدہ محترمہ اورچودھری محمداعجاز بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم کی خالہ محترمہ کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور حاجی تاسب حسین (ر) صدرمعلم خالدمحمودصدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف حاجی اخلا ق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان نے چودھری محمدآفتاب اورچودھری لیاقت علی کی والدہ محترمہ اورچودھری محمداعجاز کی خالہ محترمہ کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Picture of the Day

Manchester Central Masjid .... Ramadan Mubarak

some image

In December 1968 it was decided to build a new masjid, an architect was appointed and a collection was started. A semi-detached house next door which belonged to a Syrian Brother was donated it towards the new project in 1970. The first Imam and President of the Jamiat was Mr Abdullah Kasas and the Secretary Mr Akbar Ali O.B.E. who is an Engineer by profession currently lives in Liverpool.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics