Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 15th November 2017 ----- 26th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانیہ کے ہندو اور سکھ کمیونٹی کے 17افراد کا دورہ روات کلر سیداں ،وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی

British Sikh and Hindu community members visit Pothwar region

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ برطانیہ کے ہندو اور سکھ کمیونٹی کے 17افراد کا دورہ روات کلر سیداں ،وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ۔وفد آج کل پاکستان میں موجود تقسیم ہند سے قبل کی عمارات کا دورہ کر رہا ہے۔کلر سیداں پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس بھی وفد کے ہمراہ تھی وفد کے ارکان روات قلعہ گئے جہاں انہوں نے قلعے کی دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا

انہوں نے مانکیالہ سٹوپا کو بھی دیکھا وہ مانکیالہ بازار بھی گھومے ساگری بھی گئے شاہ باغ کے قریب باولی کا بھی دورہ کیا ،بعد ازاں وہ کلر سیداں پہنچے جہاں انہوں نے شہر کے وسط میں واقعہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی چار دیوار ی کے اندر صدیوں پرانی عمارت بیدی محل کا تفصیلی دورہ کیا وہ اس کے تمام کمروں میں گئے اور نقش و نگار پر کمال حیر ت کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا

کہ اس تاریخی عمارت کو منہدم ہونے سے بچانے کے لیے اس کی ضروری مرمت کرکے اسے درس و تدریس کے لیے استعمال کیا جائے۔بعد ازاں وہ قلعہ سنگھنی گئے انہوں نے اپنے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں بیرونی وفود کے دوروں سے بہت سی غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں۔

Kallar Syedan; A 17 members of British Sikh and Hindu community members delegation visited Pothwar region, where they were given warm reception and full security protocol.

The delegation is on tour to see historical places in Pothwar region of Kallar Syedan, Gujar Khan and other places, The delegation arrived in Kallar Syedan and visited Sir Khem Singh Bedi palace, The were given tour of all the rooms in palace.

The delegation also visited Mankiala bazaar and visited Mankiala Stuppa as well as visiting Sagri and Bawali region, where their were large number of Sikh and Hindu living before Independence.

The Delegation visited the historical Sangni fort and saw the magnificent fort still in its beauty, The delegation speaking to pothwar.com said that their visit was a life experience and were given warm reception and thanked the Pothwari community for their reception.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سلاو میں 70 ویں پاکستان ڈے کی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا

Pakistan 70th Independence day celebrated in Slough

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔راجہ اجمل حسین)سے ----سلاو میں 70 وایں یوم پاکستان ڈے کی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے محمان خصوصی سینٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان کے علاوہ ڈاکٹر سعید الہی چیرمین ریڈ کراس زاہد حفیظ ڈپٹی ہائی کمشنر لندن لارڈ قربان حسین مئیر آف سلاو سیدہ عشرت حسین

میئر آف لیوٹن محمد ایوب صاحب میئر آف ملٹن کنگ راجہ انصر صاحب ایم پی سلاو پروگرام آرگنائزر نعیم عباس چیرمین اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل غلام عباس آف بھلا کر کلر سیداں سپوک پرسن اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل لیوٹن مجاہد عباس اوورسیز بزنس فورم پروفیسر مسعود اختر ہزاروی میڈم حناملک صاحبہ اقبال سندھو کے علاوہ برطانیہ بھر سے کونسلرز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی مقررین نے پاکستان کی تخلیق ماضی حال اور مستقبل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا

Slough; Pakistan 70th Indepemndance day was celebrated in Slough, The event was organized by Ghulam Abbass of Balakhar and Luton and Naeem Abbassi, guest of honour was local Mayor Ishrat Shah, Gen (r) Abdul Qayoum Khan and host of VIP...

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سلاو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سلاو ہائی سٹریٹ میں دوسری جنگ عظیم اور دیگر جنگوں میں ہلاک ہونے والے لاکھوں لوگوں کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی کونسل کے رہنماؤں، سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سلاو کی مئیر عشرت شاہ، سلاو کے ایم پی اور سلاو کے سابقہ مئیرز، کونسلرز اور سابقہ کونسلرز نے شر کت کی اس تقریب میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی لوگوں نے بڑی تعدادمیں اس تقریب میں شرکت کی-

some image

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد)---- اٹلی میں ایک بار پھراوپن امیگریشن کھلنے کے واضح امکانات آخری بار امیگریشن 2012 کو کھلی تھی جس میں بہت سارے غیر ملکیوں کو اٹلی کے کاغذات ملے تھے اور ان میں کافی سارے غیر ملکیوں کے کاغذات ریجیکٹ بھی کیے گئے ۔اس بار اٹالین شہریوں کی جانب سے اٹالین پارلیمنٹ میں نئے امیگریشن قانون کا مطالبہ پیش کر دیا گیا جس میں موجودہ امیگریشن قانون میں نرمی کرنے کا مطالبہ اور اٹلی میں غیر قانونی داخل ہونے والوں کو مجرم قرار دینے والا قانون ختم کیا جائے بلدیاتی انتخابات میں غیر ملکی جو قانونی طور پر اٹلی میں رہ رہے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے اٹلی میں کوئی بھی مطالبہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے 50ہزار دستخط چاہئے ہوتے ہیں یہ مطالبہ پیش کرتے وقت 80 ہزار اٹالین شہریوں کے دستخط آکٹھے کیے گئے اور اٹلی کے 15 مئیرز نے اس میں حصہ لیا ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

گزشتہ شام روات کلر سیداں روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والی پیلی ٹیکسی بھی مسروقہ نکلی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گزشتہ شام روات کلر سیداں روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والی پیلی ٹیکسی بھی مسروقہ نکلی ،جو ملزمان نے گزشتہ شام چار بجے روات کے علاقے سے چھینی تھی۔دو ملزمان مسروقہ ٹیکسی اور دیگر تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ٹیکسی میں سوار دو ملزمان نے چھپر بائی پاس پر عقب سے آنے والی جیولرز ارشد بٹ کی گاڑی کو روکا تو اسی اثنا میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گاڑی کے دروازے کھول کر ارشد بٹ اور ان کے بیٹے حمزہ کو باہر نکال کر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کیا اور ان سے دو کلو کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ٹیکسی میں سوار دونوں ملزمان گاڑی جائے وقوعہ پر چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہو گئے جبکہ دیگر ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے ۔ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ارشد بٹ اور ان کے بیٹے حمزہ بٹ کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے منگل کے روز حمزہ کو ڈس چارج کر دیا گیا جبکہ ارشد بٹ بدستور ہسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ادھر ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے قانو ن کے کٹہرے میں پیش کریں گے۔

 

برٹش کونسل کے زیر اہتمام ایک سو آٹھ تعلیمی اداروں میں مقابلہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ برٹش کونسل کے زیر اہتمام ایک سو آٹھ تعلیمی اداروں میں مقابلہ کلر سیداں کے پانچ مدارس نے برٹش کونسل کی جانب سے انٹرنیشنل سکولز ایوارڈ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی نصابی غیر نصابی سرگرمیوں ،شجر کاری،فینسی نمائش ،نیشنل ہیروز،سپورٹس گالہ اور ری سائی کلنگ کے مقابلے تھے جن میں ایک سو آٹھ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا اور کارکردگی کے اعتبار سے تحصیل کلر سیداں کے پانچ مدارس بازی لے گئے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز کلر سیداں ،دوبیرن کلاں ،موہڑہ بنی والا ،گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول چوآ خالصہ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں کو انٹر نیشنل سکول ایوارڈ سے نوازہ گیا۔یہ اعزاز ان مدارس کے پاس 2020تک رہے گا ،تقریب تقسیم انعامات میں برٹش کونسل کے ذمہ داران کے علاوہ سیکرٹری تعلیم پنجاب ملک اللہ بخش نے بھی شرکت کی ،انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے مدارس کومبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی کہ یہ اپنے معیار کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ اس کو مزید بہتر بھی بنائیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے تمام تعلیمی اداروں میں انٹرنیشنل رابطوں کے تحت مختلف نوعیت کی سرگرمیاں سنیئر ہیڈ مسٹرس کلر سیداں ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری کی نگرانی میں سال بھر جاری رہیں۔

صرافہ یونین کلر سیداں کا اجلاس, ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ صرافہ یونین کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت الطاف حسین بھٹی منعقد ہواجس میں حاجی ریاست حسین،سیٹھ محمد اعجاز بٹ،حاجی ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ عظیم اکرم،عبدالرؤف بٹ،محمد نذیر بٹ،شیخ دانش لیاقت اور دیگر نے شرکت کی اور گزشتہ شام ہونے والی ڈکیتی پر شدید غم و غصے کا اظہا کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرے اورلوٹا ہوا سامان واپس دلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سر شام ڈکیتی کی واردات نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے انہوں نے واردات میں زخمی ہونے والے جیولرز ارشد بٹ اور حمزہ کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔ادھر انجمن تاجراں شا باغ کا اجلاس زیر صدارت ماسٹر عبدالمجید منعقد ہوا جس میں ڈکیتی کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

الیکشن کی تیاری شروع کر دیں تا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر سکے۔, چوہدری ظہیر محمود

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 5 دسمبر کو اسلام آباد میں یوم تاسیس کے موقع پر اپنی بھر پورطاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کی سیاست کا رخ موڑ دے گی۔انہوں نے یہاں چوہدری زین العابدین عباس کے دفتر میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں سے پیپلز پارٹی کے صدر محمد اعجاز بٹ اور چوہدری زین العابدین جبکہ گوجر خان سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں جلوس روات چوک پہنچیں گئے جہاں سے ایک مرکزی جلوس میری قیادت میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آبادکیلئے روانہ ہو گا۔انہوں نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو حصوں میں تقسیم پی ٹی آئی اب بہت جلد چار حصوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کے مقام پر بہت جلد ایک تاریخی جلسہ منعقد ہو رہا ہے جس میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں سمیت ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر اپنی عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں تا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر سکے۔

وزیر شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے میں تا حال کوئی میگا پروجیکٹ نہ دے سکے، گیس منصوبہ بھی سست روی کا شکار

some image

سکوٹ( تحریر۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ ) ۔۔۔۔حلقہ این اے پچاس کے منتخب ایم این اے شاہد خا قان عباسی اکتوبر میں حلقے کا دورہ کر نے کا وعدہ پورا نہ کر سکے، کہوٹہ، کلر سیداں کے عوام وزیر اعظم کی شکل کو تر س رہے ہیں۔، وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد علاقے کے لیے کو ئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہوا، واحد گیس کا منصوبہ بھی سست روی کا شکار ہو گیاہے علاقے کے منتخب چیرمین بھی تا حال وزیر اعظم سے بالمشافہ ملا قات کے لیے وزیر اعظم ہاوس بلاوے کے لیے انتظار کر رہے ہیں حلقہ این اے پچاس کے منتخب ایم این اے اور مو جودہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کو وزیر اعظم کا عہدے کا حلف لیے دوماہ سے زائد عرصہ گر ز چکا ہے لیکن وہ اس عرصہ میں لندن اور امریکہ کے کئی دورے کر چکے ہیں لیکن اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز کو ایک بار بھی اپنی جھلک نئی دکھا ئی، کہوٹہ وکلر سیداں کے عوام شاہد خا قان عباسی کو بطور ایم این اے اور وفا قی وزیر کئی بار دیکھ چکے ہیں لیکن بطور وزیر اعظم ان کو دیکھنے کا اشتیاق دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، اور وہ باقی ہم وطنوں کی طرح وزیر اعظم کو روزٹی وی پر دیکھ کر گزارہ کر رہے ہیں۔

عام عوام تو دور کی بات پر علاقے کے منتخب چیرمین بھی وزیر اعظم سے ایک بار بھی باالمشافہ نہیں مل سکے اور وہ بلاوے کے لیے وزیراعظم ہاوس کے نمبر سے آنے والی کال کا انتظار کر رہے ہیں۔، دوسری جانب شاہد خا قان عباسی کے وزیر اعظم منتخب ہو نے بعد حلقے کے عوام کو خوشی تھی کہ اب علا قے میں تر قی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا لیکن تا حال سوائے گیس کے منصوبہ کے کوئی بھی پروجیکٹ شروع نہ ہو سکا اور وہ بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ اس کو مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گئے۔مقامی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے دور حکومت میں گیس منصوبہ مکمل نہ ہوا تو یہ کبھی مکمل نہیں ہو گا اور علا قے میں گیس کی فراہمی ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ کلر سیداں کی شرقی کلر سیداں یو نین کو نسلوں چوآ خالصہ، سموٹ، منیاندہ، دوبیرن کلاں اور کنوہا میں گیس کے منصوبہ میں تیزی لائی جا ئے تاکہ مو جودہ وزیر اعظم کے دور حکومت میں اس منصوبہ کو مکمل کیا جا سکے۔ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے حلقے میں چند سال قبل تعمیر ہو نے والی سڑ کیں سداکمال تا مٹور روڈ، چوک پنڈرڑی تا بیور روڈ، چوآ خالصہ تا دوبیرن کلاں روڈ، بینک چوک کنوہا تا دھمالی روڈ، سہوٹ تا دھمالی روڈ کی حالت نہایت ابتر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سڑکوں کی ازسر نو تعمیر کی جا ئے اوراس کے لیے میگا روجیکٹ کا اعلان کیا جا ئے۔اس کے علاوہ علاقے میں صحت عامہ کی صورتحال بھی انتہائی مخدوش ہے اورعوام کو زچہ وبچہ اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے کلر سیداں یا راولپنڈی کے اہسپتالوں کا رخ کر نا پڑتا ہے۔وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی مدت حکومت محض چھ ماہ رہتی ہے۔محسوس ہو تا ہے کہ وزیر اعظم کے علاقائی معاون خصو صی ان کو صحیح صورت حال سے با خبر نہیں رکھ کہ آئندہ الیکشن میں ان کی کا میابی کا دارو مدار بڑے بڑے میگا پروجیکٹ میں ہی ہے اور تر قیاتی کام نہ ہو ئے تو وزیراعظم شاہد خا قان عباسی کےآئندہ الیکشن آسان نہیں ہو گا۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اگر علا قے میں تر قیاتی کام مکمل نہ ہو سکے تو دوسرے پوٹھواری وزیر اعظم کا حال بھی آئندہ الیکشن میں سابق وزیر اعظم پرویز اشرف سے مختلف نہیں ہو گا۔

ہیپاٹائٹس بی کی تیسری اور آخری فری ویکسین305افراد کو ریشم برکت میموریل ہسپتال موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں لگائی گئی

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ ہیپاٹائٹس بی(HEP-B) کی تیسری اور آخری فری ویکسین305افراد کو ریشم برکت میموریل ہسپتال موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں لگائی گئی۔ خدیجہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر ایس عزیز اور کرنل محبوب سلطان راجہ کی نگرانی اور سماجی کارکن ممتاز مدرس ارشد محمود بھٹی کی خصوصی کاوش سے ہیپاٹائٹس بی کی آخری ویکسین 305افراد کو ریشم برکت میموریل ہسپتال نلہ مسلماناں میں لگائی گئی۔تین ڈوزیں لگنے سے ویکسین کورس مکمل ہو گیا ہے اور انشاء اللہ یہ لوگ ہیپاٹائٹس بی کی بیماری سے محفوظ رہیں گے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے خدیجہ فاؤنڈیشن کی کاوش کو سراہا اور ریشم برکت میموریل ہسپتال کے ڈائریکٹر کرنل محبوب سلطان راجہ کی جانب سے خدیجہ فاؤنڈیشن کے عملے اور ارشد محمود بھٹی کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ کی کوششوں سے موضع جنجوراور اسلوہا کی سوئی گیس منظور ہوگئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی مواڑہ مجیر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ کی کوششوں سے موضع جنجوراور اسلوہا کی سوئی گیس منظور ہوگئی ۔ کروڑوں روپے کا فنڈز بھی جاری ۔ورک لیٹر جاری ،آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ کام شروع ہو جا ئے ۔اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی اور چیئر مین یوسی مواڑہ مجیر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ PP-2کے معروف رہنماء چیئر مین یوسی مواڑہ مجیر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخمد اللہ یونین کونسل مواڑہ کے سوئی گیس کا کام بڑی تیزی سے شروع ہے مواڑہ ، نلہ ،گگاڑی اور ترنوش میں سوئی گیس پاہپ لائنیں بچھ چکی ہیں اور ان علاقوں کی سوئی گیس کی فاہلیں بھی ہم نے اپنے دفتر میں جمع ہو گیں اب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد جنجور اور مو ضع اسلوہا کے علاقوں اسلوہا مر زیاں ،اسلوہا ستیاں اور اسلوہاچوہدریاں کے لیے سوئی گیس منظور ہوگئی ۔ کروڑوں روپے کا فنڈز بھی جاری ۔جاب لیٹر جاری ،آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ کام شروع ہو جا ئے گا اور اس موقع پر سیکرٹری یوسی مواڑہ فہیم کھٹڑ، وائس چیئرمین خان شیراز خان بھی موجود تھے ۔

some image

اپوزیشن جتنی مرضی سازش کرلیں کامیابیاں ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کا مقدر بنتی رہیں گی ۔ عبد المجید مغل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہمسلم لیگ ن کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کو سخت پر شان کیا ہوا ہے ۔چیئر مین پی ٹی آئی اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہ ملک میں جتنے بھی میگا پروجیکٹ پر کام ہوا ہے وہ مسلم لیگ ن کی حلومت کے دوران ہوا ہے ملک عوام میں اس وقت سے مقبول جماعت مسلم لیگ ن ہی ہے اسی لیے چیئر مین پی ٹی آئی اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پروپیگنڈہ فیکٹریاں بن ہو جائیں گی انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی سے محالفین پر لرز طاری ہو گیا ہے سابق وزیر اعظم ان کا خاندان کسی قسم کے احتساب سے خوف زدہ نہیں اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے تو وہ اپنا نفسیاتی علاج کروائے شریف فیملی کے حوالے سے منفی پرو پیگنڈہ کرنے والے پارٹی کو توڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اور اقتصادی استحکام کے ایجندے پر کامیابی سے عمل پیرا ہے ورثے میں ملی ہوئی مالی مسائل اور بحرانوں سے جس طرح مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے نکالا وہ سب کے سامنے ہیں اپوزیشن جتنی مرضی سازش کرلیں کامیابیاں ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کا مقدر بنتی رہیں گی ۔

some image

ممبر ایم سی کہوٹہ وارڈنمبر14سید ذرین حسین شاہ کی کوششوں سے وارڈ نمبر14کی واٹر سپلائی سکیم منظور

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ وارڈنمبر14سید ذرین حسین شاہ کی کوششوں سے وارڈ نمبر14کی واٹر سپلائی سکیم منظور ۔نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید عاطف حسین شاہ بخاری کی قیادت میں کھدائی کے بعد پاہپ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا ۔ اہلیان علاقہ اور عوامی سیاسی وسماجی کی طرف سے ممبر ایم سی کہوٹہ وارڈنمبر14سید ذرین حسین شاہ ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید عاطف حسین شاہ بخاری اور چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور کا شکر یہ ۔تفصیلات کے مطابق ایم سی کہوٹہ کے ممبر وارڈنمبر14سید ذرین حسینش شاہ کی ذاتی کوششوں سے اپنی وارڈ نمبر14کے لیے واٹر سپلائی سکیم منظور کر الی جس پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید عاطف حسین شاہ بخاری کی قیادت میں کھدائی کے بعد پاہپ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیاہے اہلیان علاقہ سید اشفاق حسین شاہ ، ڈاکٹر اکرام عباسی ، شیخ قمر شہزاد ،راجہ ساجد ، زاہد ہاشمی ، ڈاکٹر طاہر ، سید فدا حسین شاہ اور دیگر اہلیان وارڈ نمبر14نے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کے بعد کام شروع کر انے پر ممبر ایم سی کہوٹہ وارڈنمبر14سید ذرین حسین شاہ ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید عاطف حسین شاہ بخاری اور چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور کا شکر یہ ادا کیا ۔

ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ شدید علیل ہو گے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبرمونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کے صاحبزادے ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ شدید علیل ہو گے تمام قائرین اوردوستوں سے ان کی جلداز جلد صحت یابی کے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے ۔

آہندہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے لیے اپنے خون کاآخری قطرے تک کو بہا دیں گئے راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آہندہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے لیے اپنے خون کاآخری قطرے تک کو بہا دیں گئے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں غریبوں کا لیڈر راجہ صغیر احمدبھاری اکثریت کا کامیاب ہو نگے مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست کا سامنا کرنا پڑھے الیکشن 2018میں دور دور تک راجہ صغیر کا مد مقابل نظر نہیں آرہا ۔الیکشن 2013میں راجہ صغیر نے جن بڑھی بڑھی طاقتوں کا ایک چٹان کی طرع مقابلہ کیا ہے وہ ان کے علاوہ کوئی نہیں کر تا ۔راجہ صغیر احمد نے 40سال سے سوہی ہوئی حلقہ پی پی ٹو کی قیادت کو نیند سے بیدار کیا انشاء الیکشن 2018میں کامیابی راجہ صغیر احمدکے قدم چومے گئی ۔ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی وسماجی شخصیات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا حلقہ پی پی ٹو کے ایم پی اے آج اگر حلقے کی چند گلیوں اور سڑکوں کے لیے فنڈز دے کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ الیکشن 2018میں حلقہ پی پی ٹو کی غیور عوام کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ صغیر احمد کا مقابلہ کر یں گئے تو یہ ان کوبتا دینا چاہتے ہیں حلقہ پی پی ٹو کی عوام کے دلوں پر جس کی حکومت ہے وہ صرف اور صرف راجہ صغیر احمد ہیں ۔حلقے کی عوام کے جینا مرنا اپنے لیڈر کے ساتھ ہے اور راجہ صغیر احمد کا جینا مر نا اپنی عوام کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2018میں راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگئے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کو ٹلی ستیاں کی 15سالہ بچی ٹریفک حا دثہ میں جا بحق

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کی 15سالہ بچی ٹریفک حا دثہ میں جا بحق، کو ٹلی ستیاں سکنہ کرل کے رہا ئشی نازک حسین کی 15سالہ بچی جو کہ چھا پر کے قریب سڑک کرا س کر تے ہو ئے راولپنڈی سے کو ٹلی ستیاں ملو ٹ آنے والی گا ڑی ہا ئی ایس نمبری5556کی زد میں آکر زندگی کی با زی ہا ر گئی جس کے نتیجہ میں گا ڑی بھی ڈرئیو ر سے بے قا بو ہو کر الٹی ہو گئی جس میں سوار مسافر بھی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فو ری طو ر پر ہسپتا ل پہنچا دیا گیا

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

چک بیلی خان میں بارش کی پہلی بوند گرنے سے بجلی غائب ہو گئی

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں بارش کی پہلی بوند گرنے سے بجلی غائب ہو گئی دن ایک بجے بند ہونے والی بجلی بوقتِ مغرب بحال کی گئی چک بیلی خان میں مرمت کے نام پر بجلی کی بندش معمول بنا ہوا ہے اور بارش یا تیز ہواؤں کا چلنا تو واپڈا والوں کے لئے ایک سنہری بہانہ ہوتا ہے اسی بہانے کو بروئے کار لاتے ہوئے موسم سرما کی پہلی بارش کا بھرپور فائدہ اٹھاتے والے چک بیلی خان کی بجلی دن ایک بجے بند کی گئی اور بوقتِ مغرب بحال کی گئی عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

چک بیلی خان میں مزید دو بوائز اور دو گرلز ہائی سکولوں کی اشد ضرورت

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں مزید دو بوائز اور دو گرلز ہائی سکولوں کی اشد ضرورت ہے لیکن کوئی اس جانب توجہ نہیں دے رہا آج سے کئی سال قبل جب چک بیلی خان کی حیثیت محض ایک گاؤں کی تھی تو چک بیلی خان میں ایک بوائز اور ایک گرلز ہائی سکو ل تھا اب طویل عرصے بعد جب چک بیلی خان ایک علاقے کے ایک مرکزی شہر کی شکل اختیار کر چکا ہے تو بھی انھی دو ہائی سکولوں پر گزارہ ہے جبکہ چک بیلی خان کے سکولوں سے صرف شہر ہی نہیں بلکہ تحصیل گوجر خان اور ضلع چکوال کے کئی دیہات کے طالب علم بھی انحصار کرتے ہیں عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان میں مزید دو بوائز اور دو گرلز ہائی سکول بنائے جائیں

some image

آئیسکو سب آفس سکھو کی بے حسی اورغفلت کی انتہا ،نواحی گاؤں چک دولت تین ماہ سے خراب ٹر انسفارمر کی جگہ موبائل ٹر انسفارمر لگا کر نیا ٹرانسفارمر لگانا بھول گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آئیسکو سب آفس سکھو کی بے حسی اورغفلت کی انتہا نواحی گاؤں چک دولت تین ماہ سے خراب ٹر انسفارمر کی جگہ موبائل ٹر انسفارمر لگا کر نیا ٹرانسفارمر لگانا بھول گئے موبائل ٹر انسفارمراہل محلہ کے لیے درد سر بن گیا گذشتہ روز ہونے والی بارش سے کر نٹ کے خطرات بڑھ گئے اہل محلہ کا فوری طور پر مستقل ٹر انسفارمر لگانے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو سے گاؤں چک دولت کے مرکزی چوک میں لگا سر انسفارمر چند ماہ قبل آسمانی بجلی گرنے سے جل گیا تھا جس کے بعد آئیسکوسب آفس سکھو اہلکاروں نے خراب ٹر انسفارمر اتار کر اس کی جگہ عارضی موبائل ٹر انسفررمر لگا دیا تقر یبا تین ماہ گزرنے کے باوجود اہلکار تاحال خراب ٹر انسفر رمر ٹھیک نہ کروا سکے جس کی وجہ سے ٹرالی میں نصب مو بائل ٹر انسفررمر گاڑیوں اور پیدل گزرنے والوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے جبکہ گذشتہ روز ہونے والی بارش سے موبائل ٹر الی میں کرنٹ کے خطرات بڑھ گئے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ موبا ئل ٹرانسفر رمر کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتاہے انہوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی طور پر نصب مو بائل ٹرانسفررمر کوہٹاکر مستقل طور پرٹرانسفر رمر لگایا جائے تاکہ اہل محلہ کی پر یشانی ختم ہوسکے

some image

مندرہ چکوال روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحے کی نوک پر ڈیر ی فارم کے ملا زموں کورسیوں سے باندھ کر لاکھوں ما لیت کے قیمتی جانور لے گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحے کی نوک پر ڈیر ی فارم کے ملا زموں کورسیوں سے باندھ کر لاکھوں ما لیت کے قیمتی جانور لے گئے تفصیلات کے مطابق طاہر محمودمغل سکنہ بہیر کلیال نے جاتلی پولیس کودر خواست ہوئے بتایا کہ میر ا دولتالہ موڑ پر ڈیری فارم ہے گذشتہ رات 6ڈاکوجن میں ایک کے پاس کلاشنکوف اور دو کے پاس پسٹل تھا فارم کی دیوار پھلا نگ کر اندر داخل ہوئے اور اسلحے کی نوک پر فارم میں موجود دو ملاز موں کورسیوں سے باندھ دیا اور نو قیمتی جانور جن میں پانچ گا ئیں، بھینسااور چھو ٹے بچے شامل تھے جن کی مالیت تقر بیا پندرہ لاکھ تھی اپنے ساتھ لائے ہوئے ٹرک میں ڈال کر لے گئے جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے دونوں ملاموں کے موبائل بھی ساتھ لے گئے پولیس نے مز ید کار وائی شروع کر دی

غربی گوجرخان کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نہم و دہم کی زبردستی شام کی کلاسزکے نام پر طلبا و طلبات کو لوٹنے لگے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ غربی گوجرخان کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نہم و دہم زبردستی شام کی کلاسزکے نام پر طلبا و طلبات کو لوٹنے لگے بچیوں کو سکول ٹائم کے بعد شام کی کلاسز نہیں پڑھا سکتے والدین سکول مالکان شام کی کلاسز پر بضد والدین نے اپنی بچیوں کو سکولز میں جانے سے روک دیا اس کشمکش کے نتیجے میں والدین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو کر رہ گے اعلی احکام سے سکول مالکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران پرائیویٹ سکول مالکان کے سامنے بے بس پچھلے کئی سالوں سے غربی گوجرخان میں قائم بیشترپرائیویٹ سکولوں کے مالکان نہم اور دہم کلاسوں میں پڑھنے والے طلبا و طلبات کو زبردستی شام کی کلاسوں کا اجرا کر کے ان سے 600روپے اضافی فیس وصول کرلوٹ مار کا بازار سر گرم کر رکھا ہے دوسری طرف والدین ایک تو زیادہ فیس ادا کرنے سے قاصردوسرا وہ اپنی بچیوں کو سکول تائم کے بعد شام کی کلاسز پڑھانے کو تیار نہیں جبکہ سکول مالکان اس بات پر بضد ہیں کہ ہم یہ کلاسیں لیں گے جس وجہ سے والدین شدیدذہنی دباؤ کا شکار ہو کر متعدد نے تو بچیوں کو سکول چھڑوا دیا جبکہ بعض نے شام کی کلاسز نہ لینے کی شرط مانے تک گھروں میں بٹھا لیا والدین نے محکمہ ایجو کیشن کے اعلی افسران اس سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

some image

مورخہ19نومبر بروز اتوار حضر ت پیر سید فتح شاہ جی کا 62واں سالانہ عرس مبارک بمقام پنڈوری سیداں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مورخہ19نومبر بروز اتوار حضر ت پیر سید فتح شاہ جی کا 62واں سالانہ عرس مبارک بمقام پنڈوری سیداں نزدیک جبر زیر صدارت پیر سید سجا د حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ پنڈوری سیداں منعقد ہو رہا ہے جس میں مفتی سبخان رضا سبخانی سمیت مقامی علماء اکرام خطاب کریں گئے اور ہدیہ نعت پیش کر یں گے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

ملک میں جمہوریت کے روپ میں آمریت قائم ہے , چوہدری جاوید کوثر

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے روپ میں امریت قائم ہے قوم عوامی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ کرئے کرپٹ اور نااہل حکمران آئندہ انتخابات میں کہیں نظر نہیں آئیں گئے کیونکہ عوام کرپٹ اور نااہل لوگوں کو خوب پہچان لیا ہے اور انتخابات میں ضرور حساب لے گی اور تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں گئے انہوں نے کہا تحریک انصاف ہی اب عوام کو مشکلات سے نکالے گی پیپلز پارٹی کے پانچ سال دور کی ترقی اور مسلم لیگ (ن) کی دور حکومت کی دور کارکردگی عوام کے سامنے ہے جو انتہائی مایوس کن ہے صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی ٹکٹ کے پی پی تھری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرئے گی ہم تسلیم کریں گئے لیکن ٹکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے جلد عوام کو خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا ہمیں بچوں اور قوم کا مستقبل سنوارنے کے لیے قابل ایمان دار اور اہل لوگوں کا انتخاب کرنا ہو گا معاشرے کے لوگوں کا فرض ہے کہ بہترین لوگوں کو سیاست میں کامیاب کروائیں انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کا سونامی ان لٹیروں کا خاتمہ کریں گا ۔

ضلعی ادبی مقابلہ جات ہائیر سکینڈری سکول بیول نے میدان مار لیا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ضلعی ادبی مقابلہ جات ہائیر سکینڈری سکول بیول نے میدان مار لیا،اسلامیہ سکول نمبر 04راولپنڈی میں منعقدہ ادبی مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیول نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کیں مقابلے میں ضلع بھر کے 20ہائی سکولز کے طلباء نے حصہ لیا تلاوت میں توصیف حسین،تقریر میں محمداحسن اور ملی نغمے میں محمدمصدق نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کامیابی پر پرنسپل سعید اختر،شہزاد احمد،نصیر وارثی،سعید وارثی،راجہ جبار،راجہ اشتیاق،راجہ شوکت ،صدیق بھٹی،صدیق بٹ،نعیم شاہد،محمدفہیم،منظور حسین،علامہ حافظ محمداکرام،علامہ حافظ شبیر ساجد، محمد عرفان کو مبارکباد پیش کی ۔

یونین کونسل ساہنگ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمدغفور شاکر کے بیٹے ملک تیمور کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔یونین کونسل ساہنگ کی گھگڑ فیملی کی نوجوان قیادت عاطف کیانی ،افضال کیانی،شہباز کیانی،احسن کیانی،حسنین کیانی،سبطین کیانی،جواد کیانی ،طیب کیانی،محمدعبداللہ کیانی نے یونین کونسل ساہنگ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمدغفور شاکر کے بیٹے ملک تیمور کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے کڑی سے کڑی سزادی جائے, خطیب جامع مسجد قاضیاں محمد منیر الحسن

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے کڑی سے کڑی سزادی جائے یہ ملک ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اس ملک میں ناموس رسالت کے خلاف بات کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد قاضیاں محمد منیر الحسن نے اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے خطیب محمد منیر شازلی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے ناموس رسالت میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزادینے کا مطالبہ کیا ہے

اپوزیشن جماعتوں کو اپنی عوامی مقبولیت بڑھانے کا یہ سستا ذریعہ کوئی فائدہ نہیں دے گا . , افتخار احمد وارثی

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے تمام مقامی عہدیدار یونین کونسل کی سطح پر فعال و متحرک ہو جائیں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے بے بنیاد پراپیگنڈے کا موثر توڑ کرنے کیلئے عوام رابطہ مہم شروع کریں . انہوں نے یہ بات اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران وہاں ملنے والے لیگی کارکنوں اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی لیڈر میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں اور اعلی عدالتوں میں پہلے بھی ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا اور آئیندہ بھی وہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے . انہو ں نے کہا کہ ہمارے اس ٹرائل پر اپوزیشن جماعتیں بے بنیاد پراپیگنڈہ کرکے عوام کو ورغلا رہی ہیں مگر عوام عملی خدمت کی سیاست اور محض کھوکھلے نعروں کے درمیان فرق کو اچھی طرح جان چکے ہیں . انہوں یونین کونسلوں کے مقامی عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یک جہتی پیدا کریں اور اپوزیشن جماعتوں کے پراپیگنڈے کا موثر توڑ کرنے کیلئے عوام الناس سے رابطہ کرکے انہیں نہ صرف مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی سیاست باور کروائیں بلکہ انہیں بتائیں کہ مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے نالاں ہو کر بے بنیاد واویلا کر رہے ہیں . انہو ں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی عوامی مقبولیت بڑھانے کا یہ سستا ذریعہ کوئی فائدہ نہیں دے گا .

قاضیاں میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے پچاس لاکھ روپے منظور کردیئے ہیں, چوہدری ناصر تاج

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصر تاج نے کہاکہ تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے قاضیاں میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے پچاس لاکھ روپے منظور کردیئے ہیں اور رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں درپیش تمام مسائل کا خاتمہ اب یقینی ہوجائے گا تحصیل گوجرخان کے لیگی قائدین نے عوام کی خدمت کے عملی نمونے پیش کیے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی توجہ دی ہے تاکہ عوام کی تمام بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں اور اُن کو ریلیف حاصل ہوان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کی تحصیل گوجرخان سے جیت یقینی ہے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے لیگی قائدین نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے اور کھوکھلے نعرلے لگانے کی بجائے ترقیاتی کاموں کے عملی نمونے پیش کیے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

سینئر صحافی تجزیہ کار ، کالم نگار حبیب الرحمن طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سینئر صحافی تجزیہ کار ، کالم نگار حبیب الرحمن طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی عمر77سال تھی ،کافی عرصہ سے گردوں کاعارضہ لاحق تھا،مرحوم سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل ،حافظ سلیم خلیل، حافظ نسیم خلیل اور حافظ عامر خلیل (ایس پی راولپنڈی)کے بڑے بھائی ،سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حافظ ایس اے رحمان کے چھوٹے بھائی تھے ،حبیب الرحمان1940میں غیر منقسم ہندوہستان کے شہر انبالا میں پیدا ہوئے ، انہیں بچپن سے لکھائی پڑھائی خصوصاً اخبار بینی کا شوق تھا، سات سال کی عمر میں تقسیم ہند کے بعد خاندان کیساتھ ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور راولپنڈی میں سکونت اختیار کی، وہیں سے ابتدائی تعلیم کے بعد اردو میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ، حبیب الرحمان نے زمانہ طالب علمی میں ہی صحافت کا آغاز کیا۔ حبیب الرحمن نے صحافت کا آغاز 1959میں راولپنڈی سے کیا۔ مرحوم گزشتہ57سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ رہے اور ملک بھر میں مختلف صحافتی اداروں میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں مرحوم کی وصیت کے پیش نظر ان کا جسد خاکی راولپنڈی منتقل کیا جائے گا ، جہاں انہیں اپنے والد الحاج حافظ خلیل احمد مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔دریں اثنا چیئرمین سینٹ رضاربانی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری ،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نےسینئر صحافی حبیب الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ علاوہ ازیں راجہ ظفرالحق ،اعتزاز احسن اور نیئر بخاری نے بھی حبیب الرحمنٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

 

پیپلزپارٹی نے اپنے یوم تاسیس کے سلسلے میں 5دسمبرکو پریڈ گرائونڈ میں بھرپور طاقت کے مظاہرہ کو حتمی شکل دے دی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پیپلزپارٹی نے اپنے یوم تاسیس کے سلسلے میں 5دسمبرکو پریڈ گرائونڈ میں بھرپور طاقت کے مظاہرہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پیپلزپارٹی نے سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ ، پنجاب ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کارکنوں کوجلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی کی تنظیموں نے یوم تاسیس منانے کےلئے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں، پاکستان ریلوے کو کراچی ، حیدرآباد اور سکھر سے کارکنوںکولانے کےلئے تین ٹرینیں بک کرنے کی درخواست دے دی گئی ،پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وہ یوم تاتیس کو زبردست انداز میں منائیں گے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سٹی اور ضلعی تنظیموں کو عوام سے قریبی رابطہ کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اسلام آباد میں قیام کریں گے اور وہ پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور اس تاریخی جلسے کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں آگاہی حاصل کریں گے ۔

پاکستان کارواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) تجارتی خسارہ 32فیصد اضافے کے ساتھ 12کھرب78ارب روپے ہو گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان کارواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) تجارتی خسارہ 32فیصد اضافے کے ساتھ 12کھرب78ارب روپے ہو گیا ہے ، چار ماہ میں 7کھرب43ارب75کروڑ روپے کی برآمدات اور 20کھرب21ارب55کروڑ روپے کی درآمدات ہوئی ہیں ، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اگرچہ برآمدات میں چار ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم تجارتی خسارہ میں کمی نہیں آئی کیونکہ درآمدات میں بدستور اضافہ ہورہا ہے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں برآمدات میں ستمبر کے مقابلے میں تقریباً13فیصد اور اکتوبر2016کے مقابلے میں تقریباً9فیصد اضافہ ہوا ہے ، اکتوبر میں ایک کھرب98ارب92کروڑ روپے کی برآمدات ہوئیں ، گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک کھرب 76ارب43کروڑ روپے اور اکتوبر 2016میں ایک کھرب 83ارب روپے کی برآمدات ہوئیں تھیں ، اکتوبرمیں پاکستان کی درآمدات میں ستمبر کے مقابلے میں 10فیصد اور اکتوبر 2016کے مقابلے میں ساڑھے 24فیصد اضافہ ہواہے ، اکتوبر 2017میں پانچ کھرب 20ارب روپے کی مصنوعات درآمدکی گئیں جبکہ ستمبر میں چار کھرب 71ارب روپے کی درآمدات ہوئی تھیں ، اکتوبر 2016میں پاکستان نے چار کھرب 17ارب 10کروڑ روپے کی مصنوعات بیرون ملک سے درآمدکی ہیں، حکومت نے درآمدات میں کمی کے لیے متعدد پرتعیش اور دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی ہے تاہم پانچ سالہ تجارتی پالیسی پر نظر ثانی مکمل نہیں ہو سکی اور وزارت تجارت نظر ثانی شدہ تجارتی پالیسی جاری نہیں کر سکی ہے ، وزارت تجارت نے تین ماہ قبل موجودہ تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر کام شروع کیا تھا ۔

Jhelum News

جہلمکی خبریں

some image

سابق سٹی ناظم رفیق بھولا نے ایم پی اے کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

دینہ، نمائندہ پوتھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔۔ دینہ کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق سٹی ناظم مغل رفیق بھولا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ایم پی اے کی نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت سٹی ناظم اپنے علقے کے لوگوں کی خدمت کر چکا ہوں۔میرا کسی سے اختلاف نہیں ہے ابھی پارٹی کا فیصلہ نہیں کیا۔ عوام کی پر زور فرمائش پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد پارٹی کا اعلان بھی جلد ہی کروں گا۔میرے لیے تمام لیڈر قابل عزت ہیں۔ دینہ کے مسائل دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈڈیال ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال ڈاکٹر سردار منظور احمد کی قیادت میں پولیو کی اگاہی مہم کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال ڈاکٹر سردار منظور احمد کی قیادت میں پولیو کی اگاہی مہم کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا واک میں شریک بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو کی آگاہی درج تھی ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال ڈاکٹر سردار منظور احمدکی قیادت میں سر کار ی ہسپتا ل ڈڈیال سے پو لیو کی اگا ہی کے لیے واک کا اہتما م کیا گیا واک میں سر کا ر ی ہسپتا ل ڈڈیال کے سٹا ف ، تحصیلدار ڈدیال چوہدری قیصر اسلم, صدر پریس کلب ڈڈیال انور لطیف ڈار, صدر ڈڈیال پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق، سابق صدر عبدالشاہد چوہدری, ڈاکٹر ساجد, ڈاکٹر رؤوف, پولیو کی ٹیم کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔واک سر کا ر ی ہسپتا ل ڈڈیال سے شروع ہو ئی اور مقبو ل بٹ شہید چو ک میں اہتما م پذیر ہوئی ۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال سردار ڈاکٹر منظور احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پولیو ٹیموں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے آزاد کشمیر پولیو فری ریاست ہو چکی ہے لیکن پاکستا ن ابھی تک فر ی نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہا ں بھی خطر ہ موجو د ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر احسن انداز میں لوگوں کو پولیو کے متعلق آگاہی دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی نسلوں کو معزوری سے بچانے کیلئے 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔

ڈڈیال کے سماجی شخصیت شعیب خان نے صحافیوں سے بات چیت

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسلام آبادد ھر نے میں موجود شرکاء پر اگر لاٹھی چارج کی گئی تو وفاقی حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ختم نبوت ہر کلمہ گو مسلمان کا ایمان کا لازمی جز ہے وزیر قانون زاہد حامد کو فارغ کر کے فل فور دھرنے کے شرکاء کے مطالبات منظور کیے جائے یہ نا صرف شرکاء کے مطالبات ہیں بلکہ ہر کلمہ گو مسلمان کے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار ڈڈیال کے سماجی شخصیت شعیب خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے نکلا ا ہوا لانگ مارچ کے شرکاء کی عزمت کو سلام پیش کرتے ہیں ختم نبوت ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے ختم نبوت پر ڈاکہ مارنے والے زاہد حامد کو فل فور فارغ کیا جائے اور دھرنے کے شرکاء کے مطالبات منظور کیے جائے قادیانی لابی پاکستان میں کسی صورت منظور نہیں ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں لہذا حکومت دھرنے کے شرکاء کو کبھی بھی اکیلے نا سمجھے یہ سب مسلمانوں کا معاملہ ہے اگر حکومت نے ایسا اقدام کیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ہم خادم حسین رضوی صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کو کھبی بھی اکیلا نا سمجھا جائے۔

ڈڈیال آج تر قی کی راہ پر گا مز ن ہے, ایم ایل اے چوہدر ی مسعود خالد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایم ایل اے چوہدر ی مسعود خالد کی د ن را ت محنت کے نتیجہ سے ڈڈیال آج تر قی کی راہ پر گا مز ن ہے ڈڈیال میں سڑ کو ں کا کا م تیز ی سے شروع ہے ڈڈیال میں تما م کا م میر ٹ پر ہو رہے ہیں نو جوا ن انتظا میہ سے تھا نے اور کچہر ی میں بھی بہت تبد یلی آئی ہے ان خیا لات کا اظہا ر راجہ آزاد خان نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ایم ایل اے چو ہدر ی مسعود خالد کی و جہ سے ڈڈیال میں تیز ی سے تبد یلی آئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ڈڈیال میں تر قیا تی کا مو ں کا جال بچھا دیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ڈڈیال میں تحصیل انتظامیہ میر کے کے مد نظر کا م کر رہی ہے امیر ہو یاغر یب سب کے لیے قانو ن بر ابر ہے کسی میں کسی قسم کا کو ئی فرق نہیں کیا جا ر ہا یہ بھی ایم ایل اے چو ہدر ی مسعودخالد کی بدولت ہو پایا ہے جنہو ں نے نو جو ا ن انتظا میہ کو ڈڈیال میں لگا یا اورآج تھا نے کچہر ے کی حا لت بہتر ہو ئی ۔انہو ں نے کہا کہ ڈڈیال میں انشا ء اللہ بہت جلد ترقیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا دیا جا ئے گا اور سارے کا سا ر کر یڈیٹ ایم ایل اے چو ہدر ی مسعود خالد کو جا ئے گا ۔

حبیب بینک آرہ جٹاں تا زمان چوک روڈ کا آخر ی سروے مکمل

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایم ایل اے چوہدر ی مسعود خالد کی د ن را ت محنت کی و جہ سے عوا م کا د یر ینہ مطا لبہ پو را ہو نے کے قر یب حبیب بینک آرہ جٹاں تا زمان چوک روڈ کا آخر ی سروے مکمل ہوچکا ہے جس کی لمبائی 1.75کلو میٹر ہوگی اور کارپیٹ20فٹ۔شولڈر 3فٹ۔مکمل چوڑائی 26 فٹ ہوگی۔تفصیل کے مطابق ایم ایل اے چوہدر ی مسعود خا لد کی د ن را ت محنت کی و جہ سے ڈڈیال میں تیز ی سے بہتر ی آرہی ہے ۔حبیب بینک آرہ جٹاں تا زمان چوک روڈ کا آخر ی سروے مکمل ہوچکا ہے جس کی لمبائی 1.75کلو میٹر ہوگی اور کارپیٹ20فٹ۔شولڈر 3فٹ۔مکمل چوڑائی 26 فٹ ہوگی اور بہت جلدمنظو ر ی کے بعد اس پر کا م شروع ہو جائے گا ۔سروے ٹیم کے ہمراہ چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ ،عبد الغفور چغتائی ،مشتاق چغتائی ، چوہدری شاہد عزیز ودیگر لوگ موجود تھے۔

گز شتہ تین مہینو ں میں چو دہ دفعہ مر مت ہو نے وا لا بو سٹر حسب معمول پھر دھو کا د ے گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ گز شتہ تین مہینو ں میں چو دہ دفعہ مر مت ہو نے وا لا بو سٹر حسب معمول پھر دھو کا د ے گیا با ر با ر شکا یا ت کے با جو د محکمے کے کا نو ں پر جو ں تک نہیں ر ینگتی 13ہزار فٹ پائپ لائن کوبو سٹر چلا نے سے قا صر ایکسین واٹر سپلا ئی کے بیا ن اور حقیقی صورتحال میں تضاد ۔تفصیل کے مطابق ستمبر کے مہینے سے لے کر آج 13 نومبر تک بمشکل کوئی 10 دن ہی لوگوں کو پانی ملا ہو گا اور محکمے کے آفیسران پچھلے 4 مہینوں سے مردہ بوسٹر میں جان ڈالنے کی بھرپور تگ و دو میں ہیں لیکن سوائے بوسٹر کی مرمت کا لاکھوں میں بل بننے کے عوام کو ذرہ بھی ریلیف نہیں ملا۔ مشہور زمانہ واٹر سپلائی ڈڈیال چھپراں کا بوسٹر محکمے کے آفیسران کے لیئے سونے کی چڑیا بنا ہوا ہے جس کی بار بار مرمت پر بل منظور ہو رہے ہیں لیکن اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں وہ ذلیل و خوار ہو کر ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور۔ایکسین واٹر سپلا ئی مظہر اقبا ل نے صحافیوں سے بو سٹر کے حو الہ سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہاکہ گز شتہ ما ہ بھی بوسٹر کی نئی شافٹ اور نئے بیر نگ ڈالے گئے لیکن صحافیو ں نے جب موقع پر جا کر د یکھا تو و ہی پر انی شافٹ سے کا م چلا یا جا ر ہا تھا مزید ایکسین کا کہنا تھا کہ ڈڈیال کا دوسرا بوسٹر جو کہ پچھلے تقریبا" 5 سالوں سے لاپتہ ہے وہ بھی ان کے پاس پڑا ہے جو کہ ناکارہ ہو چکا ہے.ایک سوال کے جواب میں ایکسین صاحب کا کہنا تھا کہ واٹرسپلائی سے ٹینک کا فاصلہ 12 سے 13 ہزار فٹ ہے اور یہ لائن زیادہ لمبی ہونے کی وجہ بوسٹر اس کا لوڈ برداشت نہیں کر سکتا اور بار بار بیرنگ ٹوٹ جاتے ہیں بوسٹر لائن کی لمبائی کے لحاظ سے کم پاور کا ہے اور پرانا بھی ہو چکا ہے جس کا حل نیا اور زیادہ پاور کا بوسٹر ہے۔نئی شافٹ کا بتا کر پرانی شافٹ سے کام چلانے کی کوشش پیسے کے نقصان کا ذمہ دار کون ؟دوسرا بوسٹر جو ایکسین صاحب کے پاس پڑا ہے اس کے ناکارہ ہونے کا ذمہ دار کون؟13000 فٹ لمبی لائن اور واٹرسپلائی سکیم کے سروے کے بعد بوسٹر اگر اس لائن کو نہیں چلا سکتا تو ذمہ دار کون؟عوا م علاقہ نے ایم ایل اے ڈڈیال چوہدر ی مسعود خا لد سے انکو ائر ی کروا کر اصل حقا ئق سامنے لا نے کامطالبہ کر دیا ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مسلم لیگ ن یوسی سموٹ کے صدر چوہدری محمد طارق کے والد محترم چوہدری غلام رسول انتقال کر گئے

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ موضع سموٹ ڈھوک منجوٹھیاں والے چوہدری ریاض کے بھائی ‘ چوہدری غلام احمد کے چچا اور چوہدری طارق کے والد چوہدری غلام رسول تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ شام ساڑھے چار بجے ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کو ٹلی ستیاں لہترا ڑ کی معرو ف سماجی شخصیت ڈا کٹر ضیغم ہا دی کی اہلیہ انتقا ل کر گئیں ، نما ز جنا زہ آبا ئی گا ؤں لہترا ڑ میں ادا کی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں لہترا ڑ کی معرو ف سماجی شخصیت ڈا کٹر ضیغم ہا دی کی اہلیہ انتقا ل کر گئی ن نما ز جنا زہ آبا ئی گا ؤں لہترا ڑ میں ادا کی گئی نام ز جنا زہ میں سا بق ایم این اے غلا م مرتضی ستی ، جا وید اقبا ل ستی ، شو کت علی عبا سی ، بلا ل یا مین ستی ،خو رشید ستی ایڈووکیٹ ، کرنل جا وید کمال را جہ ، کر نل ذا ہد ستی ، کما نڈو عبد الزما ن ستی ، چئرمی راجہ اما ن اللہ ستی ، چئرمین ابرا ر حسین شا ہ, چئرمین میونسپل کمیٹی را جہ الطا ف ایڈووکیٹ ، وا ئس چئرمین ڈا کٹر زر اقبا ل ستی ، کو نسلر آسر مقصود ستی ، را جہ زبیر احمد ، راجہ زعفران دھنیا ل ، سا بق نا ظم بشیر ستی، رینج آفیسر مری گزارہ را جہ ہا رون ، حا جی زا ہد عرف زیدی ، صا حبزا دہ حق منیر حسین ، شیخ محمد آمین ، آڈٹ آفیسر پرویز خا ن ، سب انجنئیرحبیب الرحمن و دیگر بڑی تعدا د میں مختلف مکا تب فکر کے لو گوں نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ جاوید اختر لنگڑیال نے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ نوجوان صحافی مرزا عتیق الرحمن کے تایا زاد بھائی محمدشکیل کی وفات پر ایم پی اے افتخاراحمدوارثی،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، صدر آر یو جے گوجرخان چوہدری محمداخلاق،چیئرمین راجہ شوکت وارثی،وائس چیئرمین انجم رشید وارثی،جنرل کونسلر ماسٹر فیاض،کونسلر بلدیہ کلرسیداں راجہ طارق،ملک ضمیر،کلرسیداں کے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،جنر ل کونسلر طارق عباسی نے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔یونین کونسل ساہنگ کی ممتاز شخصیت راجہ شفاعت علی کیانی ،راجہ بابر اقبال،ماسٹر محمدشکیل ،محمدابرار،ماسٹر محمدغفور شاکر نے یونین کونسل ساہنگ کے جنرل کونسلر محمدکامران قریشی کے جوانسالہ بیٹے عمار قریشی کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا او ردعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

Picture of the Day