Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 15th June 2017 ----- 20th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی اور کار میں تصادم کے بعد نامعلوم افراد کا ان پر حملہ

Boxer Amir Khan attacked in road rage in Bolton, UK

some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔۔ باکسر عامر خان کی رینج روور غلط ٹرن لینے کے بعد برطانیہ کے علاقے بولٹن میں ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کر کے گلی میں گھیر لیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا ، باکسر کو ایک حملہ آور نے مکہ بھی رسید کیا ۔ ٹریفک حادثے کے وقت عامر خان اپنی گاڑی میں گھر کی جانب آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والی کار میں سوار متعدد افراد نے انہیں ایک جگہ روک کر حملہ کیا اور مکا بھی مارااور پھر اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے ، واقعے کے بعد باکسر عامر خان نے پولیس کو طلب کیا جنہوں نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے بعد دونوں اطراف سے جھگڑا شروع ہوا جو ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر گیا تاہم ٹریفک حادثے کی وجہ باکسر عامر خان کی غلط ڈرائیونگ تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ اگلی گاڑی والے ڈرائیور یعنی باکسر عامر خان نے غلط ٹرن لیا جس کے بعد پچھلی کار سے تصادم ہوا اور پھرجھگڑا شروع ہو گیا ۔ مشتعل افراد نے پہلی گاڑی والے کو مکا رسید کیا اور پھر فرار ہو گئے

LONDON – Boxer Amir Khan of village Mator, Kahuta was attacked during a terrifying road rage incident after being chased through the streets by a group of men, as things seem to go bad to worse for the boxing champion in recent times.

Amir Khan was forced to call police after he was pranged by another vehicle as he drove through his hometown in a white Range Rover. Several men then jumped out of another car and one swung a punch at Amir during the confrontation in Bolton, Gtr Manchester.

Amir, 30, called cops following the incident, which was apparently prompted by him making a wrong turn, but no arrests have been made. A Greater Manchester Police spokeswoman said: “We were called to reports of road rage incident/assault.”

“It appears the person driving has made a wrong turn and this has angered the person behind them and there’s been an altercation. The driver of the first car was punched. There were no arrests

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

سروسز کو آپ گریڈ کرنے کیلئے پی آئی ایم یو لاہور کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی تزئین و آرائش،طبی آلات کی فراہمی سمیت ڈائیلانسز یونٹ اور آئی سی یو وارڈ کے قیام کیلئے سروے مکمل کر لیا

Survey completed for the upgrading of THQ hospital in Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سروسز کو آپ گریڈ کرنے کیلئے پی آئی ایم یو لاہور کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی تزئین و آرائش،طبی آلات کی فراہمی سمیت ڈائیلانسز یونٹ اور آئی سی یو وارڈ کے قیام کیلئے سروے مکمل کر لیا ہے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ہسپتال میں گردوں کی صفائی کیلئے ڈائیلانسز کے قیام اور آئی سی یو وارڈ کیلئے اپنی سروے رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ایم ایس نے بتایا کہ لیبارٹری میں ہر قسم کے ٹیسٹوں کی تکمیل کیلئے جدید مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے جس سے مریضوں کو ٹیسٹوں کے سلسلے میں اب بازار کا رخ نہیں کرنا پڑے گا جبکہ ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل کیلئے سو کے وی کا ایک عدد جنریٹر اور ڈینٹل یونٹ کے قیام کیلئے بھی ڈپٹی کمشنر سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے جنہیں 20 جون سے قبل ہسپتال میں نصب کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیملی ہسپتال اور ایمرجنسی وارڈ میں ایک ایک الیکٹرک واٹر کولزر سمیت مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کے بیٹھنے کیلئے سیمنٹ کے بینچوں کا انتظامات بھی جلد کر لیا جائے گا تا کہ ہسپتال میں آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

 

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں آنے والا نوجوان اپنے موٹر سائیکل سے محروم

Patient has his motorbike stolen at THQ hospital in Kallar syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ٹریفک حادثہ میں طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں آنے والا نوجوان اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق عبدالقدیر نامی موٹر سائیکل سوار جو واپڈا دفتر کے سامنے مخالف سمت سے آنے والے رکشے کیساتھ تصادم کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا کا موٹر سائیکل روڈ کے ساتھ کھڑا کر کے مقامی افراد اسے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے آئے ۔موٹر سائیکل سوار جب ابتدائی طبی امداد کے بعد موٹر سائیکل کیلئے جائے حادثہ پر واپس گیا تو اس کا موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا جو تلاش کے باوجود بھی اس کا سراغ نہ لگ سے۔

گودام میں چھاپہ مار کر جنسی اور غیر معیاری ادویات برآمد

Man arrested for storing fake and low standard medicines

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ایک گودام میں چھاپہ مار کر جنسی اور غیر معیاری ادویات برآمد کرنے پر ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل ،اے سی صدر تسلیم علی خان،ڈرگ انسپکٹرز ، تھانہ روات میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرام اور لیڈی کانسٹیبل کو کیش ایوارڈ دینے کیلئے 16 جون کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت کے ڈی سی او اور موجودہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر تسلیم علی خان نے ضلعی ڈرگ انسپکٹر نوید انور، جواد احسن،اے ایس آئی محمد اکرام اور لیڈی کانسٹیبل سحرش ناز کے ہمراہ 19 دسمبر 2016 کو تھانہ روات کی حدود میں واقع ایک گودام میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کر کے محمد عرفان نامی شخص کیخلاف زیر دفعہ 23/27 ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کی قیا د ت میں چےئر مین چو ہد ر ی صد ا قت حسین ،چےئر مین ماسٹر پر و یز قا د ر ی و د یگر کے ہمر ا ہ ا یک جلو س ا سلا م آ با د جا ئے گا

MPA Raja M Ali to take out rally to greet PM at JIT hearing

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف کی جے آ ئی ٹی میں آ ج پیشی کے مو قع پر ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کی قیا د ت میں چےئر مین چو ہد ر ی صد ا قت حسین ،چےئر مین ماسٹر پر و یز قا د ر ی و د یگر کے ہمر ا ہ ا یک جلو س ا سلا م آ با د جا ئے گا جہا ں و ہ ا پنے محبو ب قا ئد و ز یر ا عظم میا ں محمد نو ا ز شر یف کی پیشی کے مو قع پر بھر پو ر ا ستقبا ل کر یں گے ۔

گو ر نمنٹ ا یلمینٹر ی سکو ل بنا ہل کو ہا ئی سکو ل کا د ر جہ د لو ا نے پر ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کا شکر یہ

Raja M Ali thanked for upgrading Banhal elementary school

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چےئر مین یو سی منیا ند ہ چو ہد ر ی صد ا قت حسین ،و ا ئس چےئر مین تو فیق تا ج کیا نی ،سا بق نا ظم محمد تا ج کیا نی ،میجر ر یٹا ئر ڈ شبیر ا حمد ،چو ہد ر ی غا لب حسین ،ما سٹر طا ر ق منہا س ،ما سٹر ر مضا ن منہا س ،ٹھیکید ا ر پر و یز ،چو ہد ر ی یو نس منہا س ،صد ر مسلم لیگ ن منیا ند ہ حا جی فر ید ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہد ر ی سہیل ا حمد و ا ہلیا ن د یگر نے گو ر نمنٹ ا یلمینٹر ی سکو ل بنا ہل کو ہا ئی سکو ل کا د ر جہ د لو ا نے پر ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کا شکر یہ ا د ا کر تے ہو ئے کہا کہ ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کی کا و شو ں سے سکو ل کو ہا ئی سکو ل کا د ر جہ ا و ر علا قہ بھر میں میگا پر ا جیکٹ کی تکمیل پر ا ہل علا قہ ا ن کے شکر گز ا ر ہیں

فیس بک اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کر کے فیس بک کے فرینڈز سے ان کی آئی ڈیز سے مجبوری کا بہانا بنا کر پندرہ پندرہ ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے مانگنے شروع کر رکھے ہیں

Facebook accounts hacked in Kallar syedan for money purposes

some image some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ اور تحصیل کلرسیداں کے ممتاز نعت خواں محمد احسان الحق چشتی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کر کے فیس بک کے فرینڈز سے ان کی آئی ڈیز سے مجبوری کا بہانا بنا کر پندرہ پندرہ ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے مانگنے شروع کر رکھے ہیں اور بعض لوگوں سے نوسرباز ہیکرز نے رقم ہتھیا لی ہے۔ لہٰذا عوام الناس فیس بک پر ایسے پیغامات سے محتاط رہیں اور کسی کی فیس بک آئی ڈی سے آنے والے اس طرح کے میسج پر ہر گز عمل نہ کریں۔ اہلِ علاقہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

نواز شریف قوم کے مجرم ہیں گاڈ فادر جے آئی ٹی خرید نہیں سکتے, راجہ ساجد جاوید

PM is guilty of his crime, Raja Sajid Javed, PTI

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ نواز شریف قوم کے مجرم ہیں گاڈ فادر جے آئی ٹی خرید نہیں سکتے اس لیے دھمکا رہے ہیں جے آئی ٹی کے سامنے ن لیگ کے گلوؤں کوتماشا نہیں لگانے دیں گے قوم جے آئی ٹی ممبران کی پشت پر کھڑی ہے قانون کی حکمرانی کے لیے طاقتور کو قانون کے تابع بنایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 52راجہ ساجد جاوید نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کے بچوں کا پراپرٹی کا اربوں روپے کا کاروبارہے سعودی عرب میں ہل میٹل نامی سٹیل مل لگائی انہیں یہ سب بتانا تھا کہ انہوں نے سب کچھ کیسے بنایا تاہم وہ ابھی تک اپنا ذریعہ آمدن بتانے سے قاصر ہیں جس کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اقتدار میں رہ کر کرپشن کی ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ کی جو سب سے بڑا جرم ہے نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہو کر ایسا ظاہر کر رہے ہیں جیساکوئی احسان کر رہے ہوں نواز شریف قوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف فوجداری تفتیش ہور ہی ہے انہیں استعفی دینا چاہیے وہ اخلاقی اور قانونی طور پر وزیر اعظم رہنے کا جواز نہیں رکھتے ۔

ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے, کرنل (ر) اجمل صابر راجہ

PML-N led government has failed the nation, Ajmal Sabir Raja

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ تحریک انصاف حلقہ این اے 52سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے پاس کوئی مربوط پلاننگ نہیں پاکستانی عوام کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے حکمران اپنی کی گئی غلطیوں کو سدھارنے میں لگے ہوئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آئندہ عام انتخابات تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کرنل اجمل صابر راجانے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ حکمرانوں کے کالے کرتو توں سے واقف ہوچکے ہیں پانامہ لیکس اور ڈان لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے عوام مثبت تبدیلی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں انصاف کا کا بول بالا ہوگا اور قانون امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہوگا ۔

ٹھکیدار اور پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے یونین کونسل کنوہا میں بننے والی گلیات میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

Contractor alleged to be using low standard material on construction of road works in Kanoha

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ ٹھکیدار اور پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے یونین کونسل کنوہا میں بننے والی گلیات میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف مقامی بااثر سیاسی شخصیات نے ٹینڈرز کے برعکس گلیات پختہ کرالیں جنرل کونسلرز یونین کونسل کنوہا عمران ظفر بھٹی ، چوہدری شفیق، گلفراز بٹ ، راجہ غلام نقی ، راجہ عاصم ، میڈیم برجیس گیلانی ، راجہ ناہید ، راجہ سعید ، زینت بیگم کامشترکہ بیان ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کنوہا کے کونسلر زنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹھکیدارمحمد یوسف نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ سے ملی بھگت کر کے گلیات کی پختگی میں ناقص میٹریل کاا استعمال کر رہا ہے کہ جبکہ نمبردار اسد عزیز نے محکمہ اور ٹھکیدار سے ملی بھگت کر کے ٹینڈرزمیں شامل گلیات کی پختگی کے بجائے دوسری گلیات پختہ کروا رہا ہے جو کہ سر اسرنا انصافی ہے کونسلرز نے کہا کہ نمبردار اسد عزیز کو وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی آشیر باد حاصل ہے جو گرانٹس میں ردو بدل کر کے ٹینڈرز میں شائع کردہ گلیوں کے بجائے من پسند جگہوں پر گرانٹس لگا رہا ہے جو کہ اہلیان علاقہ کے ساتھ سخت زیادتی ہے کونسلرز نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کر لیا ہے کونسلرز نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سارے معاملہ کی انکوائری کریں اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

شاہ باغ کلر سیداں ۔ یاسر ملک ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔ ۔۔۔ عید کے قریب آتے ہی شاہ باغ کلر سیداں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار کچھ تو نابینہ اور معذوربھکاری جوان لڑکیوں کو ساتھ لے کر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں جو نوجوان نسل میں سرے عام فعاشی پھیلا رہے ہیں کچھ لیے بغیر جان ہی نہیں چھوڑتے بازاروں میں خریدی کرنا عذاب بن چکا ہے بھیک نہ ملنے پر بددعائیں دینا شروع ہو جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اہل علاقہ نے حکام بالا سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلانہ راجگان میں ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے دی گئی 42لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک کا کام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلانہ راجگان میں ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے دی گئی 42لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک کا کام شروع ہو گیا اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ۔عوام کی خدمت راجہ محمد علی کی پہچان ہے ۔ہم اہل علاقہ احسان کا بدلہ احسان سے چکاتے ہیں الیکشن 2018میں اپنا قیمتی ووٹ ہمیشہ کی طرع راجہ محمد علی کو دے کر دوبارہ کامیاب کر یں گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹوراجہ محمد علی کی طرف سے جاری کروڑوں رپوے کی گرانٹ سے ترقیاتی کام جاری ہیں گذشتہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلانہ راجگان میں42لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ سٹرک کا کام شروع ہوا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، کونسلر راجہ ندیم احمد ، چیئر مین ذکوۃ کمیٹی راجہ مصطفی،راجہ عابد کلانہ ، راجہ حق نواز ،عاصی جنجوعہ اور دیگر افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر کا م شروع کر نے سے پہلے دعاء بھی کی گئی ۔راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ عوام کی خدمت راجہ محمد علی کی پہنچان ہے حلقہ پی پی ٹو کی19یونین کونسلوں میں42کرورڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے ترقیاتی کام جاری ہیں انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل ہونگئے ۔

some image

ممیام راجگان کے لیے جاری20لاکھ کی گرانٹ سے راجہ ثقلین آف ممیام کے زیر نگرانی مختلف گلیات کا کام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ممیام راجگان کے لیے جاری20لاکھ کی گرانٹ سے راجہ ثقلین آف ممیام کے زیر نگرانی مختلف گلیات کا کام شروع۔ عوام علاقہ کا وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،راجہ صغیر احمد آف مٹور ،راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ علی رضا ء کونسلر اور راجہ عباس پپوکا تہ دل سے شکر یہ ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ممیام راجگان کے لیے علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کی خصوصی درخواست پر ممیام راجگان کے لیے20لاکھ خصوصی گرانٹ جاری کی جس سے انہوں نے دربار عالیہ سید فضل شاہ بخاریؒ کو جانے والے گلی کو سمیت دیگر گلیات تعمیر کی ۔فنڈز کی ترسیل پر عوام علاقہ نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،راجہ صغیر احمد آف مٹور ،راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ علی رضا ء کونسلر اور راجہ عباس پپوکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے اور کہا کہ انشاء اللہ ہم اہل علاقہ الیکشن 2018میں اپناقیمتی ووٹ صرف اور صرف شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کو ہی دیں اور اپنے ان امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر یں گئے ۔

some image

مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے دفتر میںیونین کونسلوں کے چیئر مینوں اور مسلم لیگی عہدیداروں کا اجلاس

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی خصوصی ہدایت پرراجہ محمد بشیر کی صدارت، ڈاکٹرمحمد عارف قریشی اور راجہ رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے دفتر میںیونین کونسلوں کے چیئر مینوں اور مسلم لیگی عہدیداروں کا اجلاس ۔آج وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پراپنے قاہد سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑا جلوس راونہ ہو گا ۔جس کی قیادت MPAحلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کر یں ۔ مسلم لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کا اپنے قاہد اظہار یکجہتی کے اپنی اپنی یوسی سے جلوس لانے کی یقین دہانی ۔اجلاس میں چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمد کو مدعو ناں کر نے پرچیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبد الروف جنجوعہ کا اجلاس سے احتجاجاً واک آوٹ ۔جنہیں بعد میں چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہراور دیگرچیئر مین راضی کر واپس لے ۔ تفصیلات ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر کی زیر صدارت ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام یونین کونسلوں کے چیئر مینوں اور مسلم لیگی عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ، چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر محمد یونس ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ، وائس چیئر مین سردار طاہر محمود ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ علی اصغر ،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت ھسین ایڈوکیٹ ،حاجی منشی ریاض ،راجہ سجاد بیور ، راجہ عابد کلانہ ، راجہ پہلوان ستی ،راجہ زعفران لونہ ،علیم کھٹر ،عاصی جنجوعہ ،حامد ستی سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہر چیئر مین اور مسلم لیگی عہدیداراپنی اپنی یونین کونسل سے جلوس لائے گا جو نیشنل بینک کہوٹہ کے سامنے گروانڈ میں اگھٹے ہوں گئے جہاں سے تما م کے تمام ایک جلوس کی شکل میں ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی قیادت میں اسلام آباد کو روانہ ہو گا جہاں اپنے قاہد میاں محمد نواز سے اظہار یکجہتی کیا جا ئے گا ۔

some image

محکمہ صحت کے ڈی ۔ڈی ۔ایچ ۔او کہوٹہ کی غفلت ۔بی۔ ایچ۔ یو ۔ بیور تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی عوام کے لیئے وبال جان بن گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ صحت کے ڈی ۔ڈی ۔ایچ ۔او کہوٹہ کی غفلت ۔بی۔ ایچ۔ یو ۔ بیور تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی عوام کے لیئے وبال جان بن گیا۔ ڈاکٹر غائب ، دوائیاں غائب، مریض رلا نے لگے۔ ڈی۔ ایچ۔ او۔ راولپنڈی فوری نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق بی۔ ایچ ۔ یو۔بیور کے نا ہل اور نا لائق عملہ کی وجہ سے مر یض سخت پریشان ہیں۔ دور درازسے مریض پیدل سفر کر کے یہاں آتے ہیں لیکن مایوس ہو کر وا پس لو ٹ جا تے ہیں ۔گزاشتہ روز سردار محمد آفتاب اپنے چارسالہ ننھے صہام کو سخت بیماری کی حالت میں لے کر ہسپتال آیا تو ڈاکٹر اپنے کمرے میں موجود نہ تھا بلکہ دوسرے کمرے میں سٹاف کے ساتھ گپوں میں مشغول تھا۔ جب ڈاکٹر باہر آیا تو ہسپتال کا ٹائم ختم ہو چکا تھا۔ جسکی وجہ سے بچے کو شد ید پر یشانی کا سا منا کرنا پڑا۔ اہل علاقہ نے ڈی۔ ڈی۔ایچ۔اواور ای ڈی او ہلتھ راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ فوری تحقیق کی جا ئے اور ڈاکٹر کے خلا ف کاروائی کی جائے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد ظہیر اچانک گزشتہ دن سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ میں بغیر شیڈول پر آئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد ظہیر اچانک گزشتہ دن سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ میں بغیر شیڈول پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء عبدالرحمن مرزا کی رہائشگاہ پر آئے وہاں انہوں نے تحصیل گوجرخان ، سٹی گوجرخان و ضلع راولپنڈی کی سیاسی صورتحال پر عبدالرحمن مرزا کے ساتھ گفتگو کی ، تمام تر حالات کے بارے میں آگا ہ کیا عبدالرحمن مرزا نے سیاق و سباق کے ساتھ ترکوال سے لیکر کنگر مندہال تک مسہ کسوال سے لیکر کلیام اعوان تک تنظیمی صورتحال ، جیالوں میں پائی جانے والی مایوسی اور جیالوں کی خواہشات کے بارے ضلع قیادت کو آگاہ کیا ، ضلع صدر چوہدری ظہیر نے اس دوران نمائندہ نوائے وقت سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ عبدالرحمن مرزا کا شمار پاکستان کے صف اول کے رہنماؤں میں ہوتا ہے ، ان کے والد محترم ، عبدالرحمن مرزا اور انکے بھائیوں نے سید نور حسین شاہ اور میرے والد نے مل کر ایوبی آمریت کا مقابلہ کیا اور ضیاء کے دور آمریت میں قید وبند کی صعبتیں برداشت کیں ، عبدالرحمن مرزا اور راجہ پرویز اشرف مل کر پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت میں تبدیل کریں گے اس موقع پر ضلعی صدر عبدالرحمن مرزا کے ہمراہ ان کے والد کی قبر پر گئے اس موقع پر مختصر وقت میں اہل محلہ اور کارکنوں کا جم غفیر اکھٹا ہو گیا ، عبدالرحمن مرزا کے والد کی قبر پر ضلعی صدر نے پھول نچھاور کئے اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ، بعدازاں سرور اینڈ شریف حویلی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب بھی کیا انہوں نے اپنے خطاب میں جیالوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ،نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ کی قیادت میں مل کر پارٹی کا فعال اور مضبو ط کریں ، افطار ڈنر میں مبشر طفیل، ملک بلال مختار، صوبیدار مجید، لال خان ، حبیب الرحمن مرزا، احمد حبیب، عبداللہ شریف ، پہاپا اصغر، سید شیر حسین شاہ، سٹی گوجرخان کے جنرل سیکریٹری عمران کامی، عبدالرزاق مرزا، عمر رسول، زبیر رسول، حاجی منیر ، زاہد، خالد الیکٹریشن، قیصراور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں عبدالرحمن مرزا کی قیادت میں ایک وفد سینٹ کے سابق چیئرمین و مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری سے ملکی سیاسی صورتحال اور راولپنڈی ڈویژن کی ابتر صورتحال اور تحصیل گوجرخان اور سٹی گوجرخان میں من پسند فیصلوں سے اعلیٰ قیادت کو زبانی طور پر آگاہ کیا تھا، ضلعی صدر کا اچانک سرور اینڈ شریف حویلی میں آنا اور نیئر بخاری سے عبدالرحمن مرزا کی ملاقات نے پیپلزپارٹی کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے ، کارکنان اور عوام کے زبانوں پر عبدالرحمن مرزا کا نام اچھے لفظوں میں سننے میں آ رہا ہے

امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں بعد نماز ظہر تاوقت افطارمجلس عزا منعقد ہوگی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سالانہ مجلس عزا و جلوس بسلسلہ شہادت حضرت علیؓ 21,20,19رمضان المبارک پروگرام کے مطابق 19 رمضان المبارک سید مروت حسین سالار ماتمی تنظیم غلامان قاسم گوجرخان کے زیر اہتمام امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں بعد نماز ظہر تاوقت افطارمجلس عزا منعقد ہوگی ذاکر غلام عباس بلوچ، ذاکر علی احمد جوئیہ، ذاکر سروش عنصر بخاری، حسین بخش زرگر،شاعر اہلبیت حسیب شوکت خطاب کریں گے بعد از افطار تکیہ شہیداں رہائش گاہ سید مروت حسین ، سید عقیل حیدر جلوس علم برآمد ہوگا اور امام بارگاہ سے شبیہہ تابوت حضرت علیؓ برآمد ہوگا معروف ماتمی دستے نوحہ خوانی ماتم داری زنجیر زنی کریں گے بیس رمضان دربار بابا سید فقیر شاہ بخاری مجلس عزاوماتم داری ہوگی اکیس رمضان المبارک مرکزی امام بارگاہ میں زیر اہتمام پسران سید فرمان علی شاہ بخاری مرحوم مجلس وافطاری ہوگی بعد از افطار درباربابا پہلوان شاہ کاظمی جلوس علم اورسید مقدر حسین کاظمی کی رہائش گاہ سے شبیہہ تابوت حضرت علیؓ برآمد ہوگا

عوام سے ہونے والی ناانصافی پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جائے گا, خالد محمود جنجوعہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ عوام سے ہونے والی ناانصافی پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جائے گا بلند وبانگ دعوے کرکے اقتدارحاصل کرنے والے ایوانوں میں جا کر عوام اور ان کے مسائل کو بھول جاتے ہیں ہم صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی سیاست کریں گے اور ان کے مسائل کو بطریق احسن حل کرکے دکھائیں گے ان خیالات کااظہار معروف شخصیت خالد محمود جنجوعہ امیدوار برائے حلقہ پی پی تھری نے پوٹھوہار پریس کے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کیلئے صحیح معنوں میں کوشش کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کے مسائل اور مشکلات ختم نہ ہوں جھوٹ کی سیاست اور جھوٹے وعدے اور اعلانات کسی صورت نہ کئے جائیں عوام کی خدمت کی سیاست کرنی چاہیے اور ان کے مسائل کو ختم کرنا چاہیے راجہ خالد نے مزید کہا کہ علاقے کی موجودہ صورتحال دیکھ کر حلقہ پی پی تھری سے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر چکا ہوں اور عوام نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے دوست احباب میرے فیصلے کے ساتھ ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر کے دکھائیں گے افطارڈنر میں صحافیوں سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم وقاص نعیم کی ضمانت بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحبASJ گوجرخان سے منظور

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم وقاص نعیم کی ضمانت بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحبASJ گوجرخان سے منظور ، ملزم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی تفصیل اس طرح سے ہے کہ سکنہ محلہ حیال گلیانہ کے امجد شہزاد ولد امیر زمان نے ایک تحریری درخواست تھانہ گوجرخان میں گزاری کہ ملزم وقاص نعیم نے میرے حقیقی بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ نمبر 50مورخہ 22-01-2017بجرم 302ت پ درج رجسٹر ہوا، ملزم وقاص نعیم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب ASJگوجرخان زیر سماعت تھی ملزم وقاص نعیم کے وکیل عامر شفیق قریشی اپنے دلائل دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ نے وقاص نعیم کو بدنیتی سے مقدمہ ہذا میں ملوث کیا ہے جو بالکل بے گناہ ہے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب ASJگوجرخان نے ملزم وقاص نعیم کی ضمانت منظور فرماتے ہوئے اڈیالہ جیل سے فوری رہائی کا حکم صادر فرمایا ۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

ڈھوک محبوب شہید پکا کھوہ بیول روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروایا اور صرف گیڑا اور بجری ڈال دی باقی تعمیراتی کام تاحال التواء کا شکا ر ہے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ الحاج بشیر علی تارکین وطن چارٹرڈ سیکرٹری لندن و سابقہ مجسٹریٹ درجہ اول اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ساڑھے تین سال کی مسلسل اور ان تھک جدوجہد کے بعد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے 2015-16کے بجٹ میں ڈھوک محبوب شہید پکا کھوہ بیول کے لیے ایک ہزار فٹ لنک روڈ کی منظوری دی اور 10,67000روپے کے فنڈ منظور کیے جو اس وقت ضلع کونسل راولپنڈی کے پاس موجود ہیں الحاج بشیر علی نے مزید کہاکہ ایم پی اے پی پی تھری افتخاراحمدوارثی نے فروری کے آخری ایام میں اس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروایا اور صرف گیڑا اور بجری ڈال دی باقی تعمیراتی کام تاحال التواء کا شکا ر ہے جس کے بارے میں متعدد بار ایم پی اے کو درخواست کرچکا ہوں تاکہ آنے والی مون سون کی بارشوں یہ روڈ گڑھوں اور کھڈوں میں تبدیل نہ ہوجائے لیکن آج تک یہ ممکن نہ ہوسکا ۔

واپڈا اہلکاروں کی نااہلی کے باعث مل اعوان،ڈریال ،باغ پور اور دیگر ملحقہ دیہات میں بجلی خراب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ واپڈا اہلکاروں کی نااہلی کے باعث مل اعوان،ڈریال ،باغ پور اور دیگر ملحقہ دیہات میں بجلی خراب ،چوبیس گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی اہلیان علاقہ سراپا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مل اعوان،ڈریال ،باغ پور اور دیگر ملحقہ دیہات میں بجلی خراب ہوگئی جس کی متعدد بار واپڈا آفس میں شکایات کی گئی لیکن عملہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا بالاآخر چوبیس گھنٹے بعد اہلیان علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دی جس کے بعد واپڈا اہلکار موقع پر گئے اور بجلی دوبارہ بحال کی چوبیس گھنٹے بجلی بند رہنے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اہلیان علاقہ نے واپڈا ملازمین کی من مانیوں کاسختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل گوجرخان راجہ پرویز اشرف کے چاہنے والوں کاگڑھ ہے, محسن صغیر بھٹی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری محسن صغیر بھٹی نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان راجہ پرویز اشرف کے چاہنے والوں کاگڑھ ہے اور الیکشن 2018میں راجہ پرویزاشرف کی کامیابی تحصیل گوجرخان کی کامیابی ہے اس لیے اہلیان گوجرخان برادری ازم،پارٹی ازم سے بالاتر ہوکر راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کروانے کے لیے ابھی سے محنت کریں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے پیپلزپارٹی بیول کے رہنما و سابق صدر انجمن تاجران بیول حافظ عمران منظور کی طرف سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں،ورکرز ،کارکنان اور دوست احباب کو دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرانے ناراض کارکن اور ورکرز کو بھی آگے لایا جائے اور اُن کے گلے شکوے دور کیے جائیں گئے اور اُن کو وہ مقام دلایا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں بیول آکر دلی خوشی ہوئی ہے آپ تمام احباب کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آخر میں حافظ عمران منظور نے تمام احباب کی آمد پر اُن کا بھرپو رشکریہ ادا کیا۔

حافظ عمران منظور کی طرف سے افطاری کا اہتمام پی پی پی کے رہنماؤں کی شرکت

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ تحصیل گوجرخان راجہ پرویز اشرف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے اور الیکشن 2018 میں راجہ پرویز اشرف کی کامیابی تحصیل گوجرخان کی کامیابی ہے اس لیے اہلیان گوجرخان برادری ازم اور پارٹی ازم سے بالاتر ہو کر راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کروانے کے لیے ابھی سے محنت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی بیول کے رہنما و سابق صدر انجمن تاجران بیول حافظ عمران منظور کی طرف سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں،ورکرز ،کارکنان اور دوست احباب کو دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرانے ناراض کارکن اور ورکرز کو بھی آگے لایا جائے گا اور ان کے گلے شکوے دور کیے جائیں گے اور ان کو وہ مقام دلایا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں بیول آکر دلی خوشی ہوئی آپ تمام احباب کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آخر میں حافظ عمران منظور نے تمام احباب کی آمد پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

راولپنڈی خان پور کے نواحی علاقے سورج گلی میں کریش مشین پر ہیوی بلاسٹینگ قریبی آبادی پر پتھروں کی بارش

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی خان پور کے نواحی علاقے سورج گلی میں کریش مشین پر ہیوی بلاسٹینگ قریبی آبادی پر پتھروں کی بارش معتدد مکانوں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا گھر میں رکھا سامان بھی ٹوٹ پھُوٹ کا شکار ہو گیا۔پتھر لگنے سے خاتون سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے حطار انڈسٹری روڈ اور سورج گلی روڈ پر احتجاج شروع کر دیا۔مظاہرین کا چیف جسٹس وفاقی اور کے پی کے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا رمضان المبارک کے دوران روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا رمضان المبارک کے دوران روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ اس ضمن میں راولپنڈ ی کے مختلف تھانو ں میں بھکاریوں کے خلاف 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت اب تک5 4 ایف آئی آر درج کروا دیں 25بچوں کو بھیگ مانگنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جبکہ کل 85 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ضلع پولیس کا مشترکہ خصوصی اینٹی بیگرز سکواڈ رمضان المبارک کے دوران راولپنڈی کی شاہراؤں اور چوراہوں میں روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی عمل میں لا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک 45ایف آئی آر درج کروا کر 85بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور25 بچوں کو بھیگ مانگنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی یو سف علی شاہد نے اس سلسلے میں شہریوں سے درخواست کی شہریوں کو بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272616 پر رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی آن گراؤنڈ شاہراؤں پر عوام الناس کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

ڈڈیال کے نواحی گا ؤ ں میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو دھکا دے کر دریا میں برد کر دیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کے نواحی گا ؤ ں میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو دھکا دے کر دریا میں برد کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے نواحی گا ؤ ں بلتھی خادم آباد کے مقام پر ظاہر ولد خوشی محمد نامی شخص نے گھریلوجھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی کو دھکادے برد ریا کر دیا مقامی لوگوں نے طاہر نامی شخص کو موقع پر پکڑلیا اور پوچھ گچھ کی جس پر طاہر نے بتایا کے اس نے اپنی بیوی کو دریا میں دھکا دے دیا مگر تب دیر ہو چکی تھی لڑکی جان کی بازہار گئی جس پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی موقع پر ایس ایچ او تھا نہ ڈڈیال عماد ڈار مع نفر ی پہنچ گئے لاش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچادی پولیس کو ملزم کو حراست میں لے لیا ہے مزید تفتیش جارہی ہے

ڈڈیال شہرمیں گذشتہ کئی دنوں سے پانی کی شدید قلت ۔ شہر بھر میں پانی بہران پیدا ہو گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال شہرمیں گذشتہ کئی دنوں سے پانی کی شدید قلت ۔ شہر بھر میں پانی بہران پیدا ہو گیا ۔ کبھی محکمہ واٹر سپلائی کی موٹریں خراب ، کبھی اہلکاروں کی من مانیاں۔ شہر بھر میں کربلا کا سماں ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ خواجگان، سیکٹر 3، اور دیگر سیکٹرز کے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واٹر سپلائی کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے واٹر سپلائی مکمل بند جسکی وجہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اہلیان محلہ نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ہیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فوری طور پر معاملے کو حل کروائیں وگرنہ ڈڈیال کی سڑکوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ پانی کی قلت کی وجہ سے شہری گھروں اور مسجدوں میں ٹینکر ڈھلوانے پر مجبور ، جبکہ غریب عوام کے پاس پانی کے ٹینکر ڈھلوانے کیلئے بھی پیسے نہیں ۔ اہلیان محلہ کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کرپٹ اہلکار وں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے واٹر سپلائی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور پانی کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرے وگرنہ سڑکوں پر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واٹر سپلائی اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

حاجی محمدخلیل مرحوم کی زوجہ رضائے الہی سے برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں وفات پاگئی

Wife of Late Haji M Khalil of faiz Pur Shareef passed away in Bradford

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی محمدخلیل مرحوم کی زوجہ محترمہ اورچودھری محمدآفتاب اورچودھری لیاقت علی آف بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم یونین کونسل فیض پورشریف ضلع میرپور کی والدہ محترمہ اورچودھری محمداعجاز کی خالہ محترمہ رضائے الہی سے برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں وفات پاگئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ منگل کی شب8 بجے بیڈفورڈ میں اداکی گئی مرحومہ کاجسدخاکی 15جون بروزجمعرات بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم لایاجائے گا اور اسی روز بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں نماز جنازہ اداکی جائے گی مرحومہ کوبوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاجائے گا ۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن اساتذہ جموں وکشمیرضلع میرپور کے پریس سیکرٹری اللہ دتہ بسمل نے انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے مرکز ی پریس سیکرٹری شیخ معراج خالدکی والدہ محترمہ کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ ملک محمود سلطان ،ملک اسد،ماسٹر گلفرازاور چوہدری غلام مرتضی نے بیول کے معروف ماہر تعلیم چوہدری غلام مرتضی کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اورلواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعا کی۔

Picture of the Day

Central Masjid edinburgh, Ediburgh .... Ramadan Mubarak

some image

The Central Masjid is at the very heart of the Scottish capital city. It is Edinburgh’s main masjid and cultural centre for the resident Muslim community.

It was officially opened in 1998, and has continued to serve the community in and around Edinburgh, alongside fostering warm ties of mutual understanding and integration with the wider Scottish community.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics