• HOME
  • Pothwar News
  • Kahuta
  • Gujarkhan
  • Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Showbiz
  • About us
  • Search
Friday 15th June, 2012 Rajab 24th, 1433 A H
Share This link  
<<<<<<  Previous day News Next day News >>>>>>       
بریڈ فورڈ میں شمیم اختر نے اپنی بیٹی  نائلہ کو ارینج شادی سے انکار کرنے پر اغوا کر کے ڈرگز دینی شروع کر دیں
From left.. Shamin Akhter, Zahid Mahmood and Shamraiz Khan will all be sentenced
Mother Shamin Akhtar kidnapped and drugged her daughter after she refused arranged marriage
بریڈفورڈ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔بریڈفورڈ میں ایک ماں نے اپنی ہی بیٹی کو اغوا کر کے اس وقت ڈرگز کھلانی شروع کر دیں جب اس نے فیملی  کی طے کی گئی شادی کرنے سے انکار کر دیا۔اٹھاون سالہ شمیم اختر نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی نائلہ افسر کو اپنی بہن کے ہاں بیاہنا چاہا مگر نائلہ نے وہاں شادی سے انکار کر دیا۔جس پر نائلہ کی ماں اس کے چونتیس سالہ بھائی شمریز خان اور بہنوئی زاہد محمود نے مل کر اسے قیدکر دیا۔ اور دو مواقع پر اسے جان بوجھ کر ڈرگز کھلائیں
 نائلہ کے والد ستاون سالہ محمد خان اور تیس سالہ بہن صائمہ محمود کو اس کیس میں ملوث نہیں پایا گیا۔اپنے کزن  امریز خان سے منگنی توڑنے کے بعد نائلہ نے گھر سے بھاگ کر نیو کاسل میں اپنی مرضی کے ایک شخص سے شادی رچا لی۔کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔پولیس نے اس ماں کی جانب سے کئے گئے مظالم کو کسی بھی بچے کے لئے بد ترین نائٹ میئرز قرار دیا۔ نائل کی ماں کو جولائی میں جیل بھیجا جائے گا۔
Bradford - A Bradford mother has been found guilty of drugging and kidnapping her daughter after she refused to enter an arranged marriage.

Shamin Akhtar, 58, took the drastic action after her youngest daughter Naila Afsar refused to honour a pact she had made with her sister, for their children to marry.

Her son Shamrez Khan, 34, of Moor Avenue, Great Horton, Bradford, and her son-in-law Zahid Mahmood, 36, of Empress Street, Accrington, also pleaded guilty to false imprisonment, kidnap and two counts of administering a drug with intent.

The victim’s father Mohammed Khan, 57, of Scotchman Road, Manningham, and her sister Saima Mahmood, 30, of Accrington, were both cleared of wrongdoing by the jury.

After breaking off the engagement to her first cousin Amraiz Khan, Naila Afsar ran away to Newcastle to secretively marry the man of her choice because she thought she would be killed. Detectives have described the mother-of-eight’s crime as “every child’s worst nightmare”. She will be sentenced in July at court hearing.
ممتاز دینی شخصیت اور جامعہ محی الاسلام صدیقیہ، پنڈوڑہ ہردو تحصیل کلر سیداں کے منتظم اعلیٰ حاجی محمد شریف صاحب برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے
سٹوک آن ٹرینٹ(پوٹھوارڈاٹ کوم) ممتاز دینی شخصیت اور جامعہ محی الاسلام صدیقیہ، پنڈوڑہ ہردو تحصیل کلر سیداں کے منتظم اعلیٰ حاجی محمد شریف صاحب برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔حاجی محمد شریف صاحب نارتھ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے دوستوں کی خصوصی ریکویسٹ پر برطانیہ آئے ہیں ۔ چند ماہ پہلے وہ اپنا دورہ برطانیہ ادھوراچھوڑ کر پاکستان واپس چلے گئے تھے،جب انہیں اپنے برادر نسبتی کی بیماری کی اطلاع ملی تھی۔ حاجی محمد شریف صاحب کا دورہ نارتھ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ آج سے شروع ہورہا ہے ۔ ملاقات کی خواہش مند حضرات ڈائرکٹ اس نمبر پر حاجی صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔07574490694
Haji M Sharif of Pindora Hardo has arrived in UK

Stoke on Trent - Haji Mohammad Sharif of well known Jammia Sadiqiya, Pindora Hardo has arrived for a short tour of UK.

Haji M Sharif will be touring in UK and if anyone wishes to contact Haji sahib, please call on 07574490694

Diamond jubilee celebrations in Chesham by Pothwari community
 
Kahuta News.. کہوٹہ کی خبریں
راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ کے 30رکنی وفد سے ملاقات کی 
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،عزت و تکریم پیسے سے نہیں فرض شناسی اعلیٰ کردار اور مخلوق خدا کی دعاؤں سے ملتی ہے ناجائز دولت سے حاصل ہونے والا جاہ و جلال عارضی ہوتا ہے اور آخر رسوائی ہوتی ہے ملک میں کرپشن انتہا پر ہے۔ اب عوام مخلص اور دیانتدار قیادت چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار چےئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سینٹ میں صنعت و پیداوار کے منتخب ہونے والے قائمہ کمیٹی چےئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ کے 30رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت ممتاز مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چےئرمین بلدیہ راجہ محمد یعقوب ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ، آزاد کشمیر کے صدر سابق وائس چےئرمین قاضی عبدلقیوم مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر ملک غلام مرتضیٰ اور شیخ برادری کے صدر قای شیخ صدیق کر رہے تھے۔ راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ جو منصب عوام کی دعاؤں اور اعلیٰ کردار کی حثیت سے ملتا ہے یہ اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ؐ کی خاص عنایت ہوتی ہے۔ اس عنائیت پر اللہ اور سول ؐ کا شکر گزار ہونا چاہیے اور ان کے احکامات کی روشنی میں فرائض سرانجام دینے چہیں۔ آج ملک میں کرپشن اور اداروں کو بدنام کی انتہا ہو چکی ہے۔ یہ سب کچھ ناجائز دولت کی کمائی سے ہو رہا ہے آخر ایک دِن اس فرعونیت کا حساب دینا ہو گا۔ اب عوام بیدار ہو چکے ہیں چھے اوربرے کی تمیز جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی دِلی دُعاؤں کے سوا میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ دفد نے چےئرمین قائمہ کمیٹی منتخب ہونے پر راجہ محمد ظفر الحق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملک و قوم اور علاقہ کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی بھی موجود تھے۔
A Delegation meets Raja Zaffar Ul Haq in Kahuta

Kahuta - A 30 Members of delegation have met with Senator Raja Zaffar Ul Haq in Khauta. The delegation was led by Dr Mohammad Arif Qureshi.

In the meeting local and national issues were discussed by the delegation.

Kallar Syedan News... تحصیل کلر سیداں کی خبریں
کلرسیداں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،سات افراد گرفتار
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)کلرسیداں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،سات افراد گرفتار،جوئے پر لگی ینتیس ہزار سے زائد کی رقم اور ساٹھ ہزار روپے کے نو موبائل فون برآمد کر لیئے گئے،گاؤں کمبیلی مرزا کے مقامی افراد کا واقعے پر شدید احتجاج اور انکوائری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر اشرف بھٹی نے گاؤں طوطا میں چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی اور تاش کے پتوں پر جوا کھیلتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ینتیس ہزار سے زائد کی نقدی اور ساٹھ ہزار کی مالیت کے نو موبائل فون برآمد کر لئے۔گرفتار ہونے والوں میں ابرار ولد اشرف،عمران ولد ریاض،شعبان ولد مہراب،اشفاق ولد غلام حسین سکنہ مرزا کمبیلی،عنصر ولد انور،سلیمان ولد قمر الزماں سکنہ طوطہ اور عدنان ولد اشرف سکنہ درکالی معموری شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ادھر گاؤں مرزا کمبیلی کے مقامی لوگوں نے پولیس کاروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور گاؤں میں پولیس کے خلاف احتجاجی مطاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ پولیس نے قانون شکنی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے بقول کلرسیداں پولیس نے گوجرخان کی حدود میں کاروائی کر کے درختوں کی کٹائی کے بعد کھانا کھانے میں مصروف افراد کو گرفتار کر کے ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔جبکہ کلرسیداں پولیس نے مرزا کمبیلی ے بعض افراد کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا خوف و خطر کاروائی جاری رہے گی۔
Police claim gamblers were arrested in Kambeeli Mirza
Kallar Syedan - Seven men were arrested by police in Kambeeli Mirza, the police claim the men were arrested red handed while gambling, cash and phones were confiscated.
How ever the Kambeeli Mirza locals completely disagree and claim men were arrested unlawfully.
راجہ محمد زر آف میرہ سنگال نے ملک کی معروف تعمیراتی کمپنی سے عمارت خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے سرگرم راہنما راجہ محمد زر آف میرہ سنگال نے ملک کے معروف تعمیراتی کمپنی سے عمارت خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کلرسیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایک بڑے تعمیراتی گروپ نے کلرسیداں کے گاؤں میرہ سنگال میں سکول اور ڈسپنسری کے لئے ان سے عمارت کرائے پر حاصل کی تھی جس کی شرائط پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ادارہ کے با اثر افراد تحریری شرائط پر عمل کرتے ہیں اور نہ ہی عمارت خالی کرنے کو تیار ہیں ۔ایگریمنٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،انہوں ن ے اعلٰی حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
Raja M Zarr of Maira Sangal threatened by his lodgers
Kallar Syedan - Raja M Zarr who has rented building to a construction company, has been threatened after giving them notice to vacate. Raja M Zarr has asked authorities to take notice of the companies threats.
چھ سال سے بند واٹر سپلائی اسکیم لونی سلیال کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا فوری نوٹس ۔چھ سال سے بند واٹر سپلائی اسکیم لونی سلیال کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے۔خبر میں بتایا گیا تھا کہ چھ برس قبل ٹرانسفارمر چوری ہونے کے باعث آب نوشی اسکیم بند ہو گئی تھی جو تاحال بند ہے اور مقامی لوگوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،خواتین دور دراز کے دیہات سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے پبلک ہیلتھ انجینیئرکنگ کو واٹر سپلائی اسکیم لونی کو فوری بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کا حکم دیا ہے جس پر اہلکاروں نے لونی کا دورہ کیا اور اسکیم کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ چوبیس گھنٹوں کے اندر چوہدری نثار علی خان کو پہنچا دی۔
Ch Nisar Ali Khan orders to reinstall water supply in Looni Salyal
Kallar Syedan - The Looni Salyal water supply which was shut down 6 years ago, it has been ordered by Ch Nisar Ali Khan to be reinstalled.
پوٹھوار ڈاٹ کوم عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل کے ممبران اور نمبل سے افراد نے گاؤں کڑاتھا یوسی منیاندہ کا دورہ کیا
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،کڑاتھا یوسی منیاندہ موضع بناہل، عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ بناہل کے ممبران ماموں لیاقت ڈاکٹر رب نواز راجہ نمبل سے راجہ عاشق حسین اور محمد زاہدبھی ہمراہ تھے گزشتہ ہفتے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے چیف ایڈیٹر جہانگیر افضل نے بھی کنوایں کی کھدائی کے سلسلے میں دورہ کیا تھا کنویں پر کام جاری ہے جس میں زیادہ کاوش یوکے اور یو اے ای سے بہن بھائیوں کی ہے عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین جاپان سے چوہدری غالب حسین نے بھی اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے ویڈیو پیش خدمت ہے
Work on village Karrath water well continues
Kallar Syedan - For more please watch video below..
 
ٹریکٹر چور ی میں ملوث محمد اخلاق سہوٹ بگیال کے کسی قول وفعل کا نہ پہلے اور نہ اب میرے ساتھ کوئی تعلق ہے مولانا محمد سلیمان نقشبندی
Man who stole tractor has nothing to do with me, Mollana M Suliman Naqshbandi
 Sahot - For more please watch video below-
 
ہائی سکول روڈ چوآ خالصہ میں لگا ایک کلو واٹ کا ٹرا نسفارمر،بجلی کے انتہائی کم وولٹیج ہونے کی وجہ سے برقی آلات نے چلنے سے انکار کر دیا
چوآ خالصہ( نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کام )مقصودعلی :ہائی سکول روڈ چوآ خالصہ میں لگا ایک کلو واٹ کا ٹرا نسفارمربجلی کے انتہائی کم وولٹیج ہونے کی وجہ سے برقی آلات نے چلنے سے انکار کر دیا لائن پر میٹروں کی بھر مار کم بجلی سے کئی گھروں میں برقی آلات کے جلنے کی اطلاعات تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ مین بازار ہائی سکول روڈ میں لگا ٹرا نسفارمر میں محلہ سادات ،سکول روڈ ،محلہ اکبری لائن کی بجلی وولٹیج انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں لگے برقی آلات نے چلنے سے انکار کردیا وولیٹج اتنے کم ہیں کہ سخت گرمی کی وجہ سے لوگوں کی اشیائی ضرورت کی چیزیں ،پانی ،برف کے حصول میں سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہاہے پانی موٹریں نہ چلنے سے لوگ پانی نہیں بھر سکتے جبکہ گھروں میں ٹھنڈے پانی کے لیے بھی شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے دوسری طرف لائن پر میڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی دن رات وولٹیج بہت کم ہیں جبکہ کئی گھروں میں برقی آلات کے جل جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں شہریوں نے محکمہ برقیات سے اس لائن کے وولٹیج کے لیے ٹرا کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ یہا ں پر 3kvکا ٹرانسفارمر ہونا چاہیے تاکہ گھروں میں چلنے والے برقی آلات صحیح طریقے سے کام کر سکے ہیں
High voltage electrical equipment dont work due to low voltage transformer

Choha Khalsa, Kallar Syedan - The low voltage electricity transformer install near choha high school can not provide electricity demand due to low voltage.

The locals in Mohalla Akbri have asked to be provided with better voltage transformer.

Gujar Khan News... تحصیل گوجر خان کی خبریں
گولین میں ایک مرد اور تین خواتین بکری چوروں کو علاقے کے عوام نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا
اسلام پورہ جبر(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ سے۔ بکری چور وں کو علاقہ عوام نے پکڑ کر حوالے پولیس کر دیا ،تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں گولین ملک پور اور اسکے گردونواح میں بکری چور ایک مرد اورتین خواتین جو گوجرخان سے نواحی گاؤں گولین آئے تھے انہوں نے نے چار بکریوں کو پکڑ لیا کیری ڈبہ میں ڈال کر پنچگراں کی جانب جا رہے تھے کہ پنچگراں کے قریب ہی کیری ڈبہ میں گیس ختم ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گیس کی تلاش میں تھا کہ گولین ملک پور اور رتالہ کی علاقہ عوام نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بکری چورمحمد خلیل ولد محمد شریف پنڈ وڑہ بھائی خان اور تین خواتین کو پکڑ کر کیری ڈبہ اور چار بکریوں سمیت پولیس تھانہ گوجر خان کے حوالے کر دیا نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔
Gang arrested for stealing goats in Goleen Malik Pur

Islam Purra Jabber, Gujar Khan - Mohammad Khalil (pictured left) son of M Sharif of Pindora Bhai Khan along with three women, were arrested after stealing four goats from Malik Pur and Goleen area and were heading towards Panjgran. The Pothwar.com team arrived on the scene.

Goat thief M Khalil was only caught because he ran out of petrol and local villagers caught up to get back their loved goats. The three women along with M Khalil were handed to Gujar Khan police after the villagers made sure to everyone the identity of the goat thief as he was paraded.

سید پیر علی شاہ کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 17 جون بروز اتوار ڈھوک پیراں رتالہ شریف میں منعقد ہو رہا ہے
سلام پورہ جبر(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ سے۔سید پیر علی شاہ کا سالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی سجادہ نشین دربار عالیہ رتالہ شریف سید سجاد حسین شاہ مورخہ 17 جون بروز اتوار ڈھوک پیراں رتالہ شریف میں منعقد ہو رہا ہے جس میں تلاوت قرآن پاک اسد حسین شاہ چشتی صابری ،خصوصی خطاب قاری ظہور احمد اسد خطیب جامع مسجد پنڈوڑی بنگیال اور دیگرمقامی علمائے کرام فرمائیں گئے ،ساڑھے گیارہ بجے ختم ہو گا اسکے بعد لنگر تقسیم ہو گا ۔
Dhok Peeran, Rattala mela announcement
Gujar Khan -The Syed Pir Ali Shah annual urs mubarak will be held on 17th June in Dhok Peeran in Rattala, The mela will be held under guidance of Syed Sajjad Hussain Shah.
تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزمان پرویز اورگلستان عرف تانی ساکنان کڑولی، بری کر دیا
گوجرخان (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عبدالستار نیازی) تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل نمبر817/11بجرم/34 302ت پ کے ملزمان پرویز ولد مہربان اورگلستان عرف تانی ولد محمد رمضان ساکنان کڑولی، گوجرخان کو بعدالت جناب چوہدری محمدالیاس صاحب ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان نے بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق علی زمان ولد محمد اقبال ساکن مانکیالہ مسلم، تحصیل گوجرخان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملزم ظفر اقبال کے ساتھ مل کر عبدالغفار برادر مستغیث کو گھر بلا کر رقم کے لین دین پر قتل کر دیا تھا۔ پرویز اور گلستان کی جانب سے معروف قانون دان مرزا عمر اسداللہ ایڈووکیٹ نے ملزمان کے جانب سے دلائل دئیے جن سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزمان کومقدمہ سے بری کر دیا۔
Karoli men cleared of murder and set free
Gujar Khan -Parvez and Ramzan of village Karoli have been set free, both men were charged with murder of Abdul Ghaffar.
بیول ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق چار شدید زخمی
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل ۔ بیول ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق چار شدید زخمی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتا ل میں داخل کر ا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھتھی کے قریب بیول روڈ پر بیول سے کلر کی طرف جاتی ہو ئی کار اور تیز رفتار کیری میں تصادم ہو گیا ۔حاڈثہ شدید ہو نے کی وجہ سے محمد اسرار سکنہ موہڑہ ہفیال کی آٹھ سالہ بیٹی سرینہ اسرار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جب کہ زخمیوں میں سابق ناظم یو سی بیول مرزا محمد منیر کی بہن ، بھتیجا فرقان کار ڈرائیور ،بھتیجی ، اسرار کی والدہ اور کیری ڈرائیورشوکت سکنہ موہڑہ جنڈی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتا ل میں داخل کرا دیا گیا سرینہ اسرار کو رات 8:00بجے نماز جنازہ کے بعد موہڑہ ہفیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیا ت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
Four injured one dead in accident in Bewal
Gujar Khan - Sarina Israr, 8, daughter of M Israr of Morra Hafiyal has been killed in a traffic accident, The other four who were injured in accident were Sister of Mirza M Munir, Farqan, Mother of Israr and carry driver Shaukat.
 
Daultala News.. دولتالہ کی خبریں
تھانہ جاتلی کے علاقہ آہدی موڑ پرمہران کار کا خوفناک حادثہ
دولتالہ(محمد نجیب جرال,نمائند ہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)تھانہ جاتلی کے علاقہ آہدی موڑ پرمہران کار کا خوفناک حادثہ،مہران گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی،گاڑی مکمل طور پر جل کر خاک،کار ڈرائیور اور ساتھی معمولی زخمی،اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تھانہ جاتلی کے علاقہ آہدی موڑ پرمہران کار موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی،گاڑی مکمل طور پر جل گئی جبکہ ڈرائیور اور ساتھی معمولی زخمی ہوئے،
Mehran car smashes in to a tree in Ahdi Morr, Jatli

Daultala - A Mehran car smashed in to a tree and caught fire as it tried to save a motorcyclist coming from opposite direction, the incident happened near Adhi Morr in Jatli,

 The driver survived the accident with minor bruises. The car was completely burnt in the fire.

 
Messages..
 چوآ خالصہ کے مشہور اور معروف فٹبال کے کھلاڑی سید تطہیر حیدر نقوی کے فرزند ،سید مدثر حیدری نقوی ،سید غدیر حیدرنقوی حال مقیم فرانس ،سید مدبر حیدر نقوی( مرحوم) کے بھتیجے اور سید لیاقت علی شاہ کے پوتے سید مدبر حیدر نقوی کی پہلی سالگرہ گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ چوآ خالصہ میں منعقد کی گئی جس میں ان کے دوست احباب اوررشتہ داروں نے شرکت کی اور سید مدبر حیدر نقوی کی پہلی سالگرہ پر اسے مبارک باد اور نیک دعائیں دی یہ بھی یاد رہے کہ بچے کا نام اس کے مرحوم چچا سید مدبر حیدر نقوی کے نام پر رکھا گیا جو چوآ خالصہ کی سیاسی ،سماجی او ر معاشرتی شخصیت تھی
 
Death announcements .
انتقال پر ملال
ڈھوک کسی کے نثار بٹ محمد اخلاق یو کے،محمدرمضان یوکے، کے والد محمدیوسف بٹ انگلینڈ میں گزشتہ روز انتقال کر گئے
Namaz e janaza of M Yousif Butt in Dhok Kassi, who passed away in UK
سرصوبہ شاہ(حبیب الرحمن قریشی,نمائند ہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)سر صوبہ شاہ کے نواحی گاؤں ڈھوک کسی کے نثار بٹ محمد اخلاق یو کے،محمدرمضان یوکے، کے والد محمدیوسف بٹ انگلینڈ میں گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کاجسدخاکی چودہ جون بروز جمعرات پاکستان لایا گیا نماز جنازہ شام تین بجے سرصوبہ شاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ حافظ محمد اخلاق نے پڑھائی۔نمازجنازہ میں پی پی پی کلرسیداں کے صدر راجہ قمر مسعود ،نائب صدر سابق ممبرضلع کونسل راجہ رب نواز خان،پی پی پی سموٹ کے صدرراجہ علی اصغر،پی پی دو کے امیدوار راجہ صغیر مٹور،چوہدری اکرام، سیاسی سماجی کاروباری ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رابطہ نمبر03015115861
For last Picture please click here >>>>
حاجی راجہ محمد علی یو کے کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا قل کا انعقاد کیا گیا مرحوم نے اپنی تمام جائیداد دینی مدرسے کیلئے وقف کر دی
Dua e Qul observed for late Haji Raja M Ali of London in Dhok Bangyal, Choha Khalsa
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،ڈھوک بنگیال یو سی چوآ خالصہ، مرحوم حاجی راجہ محمد علی یوکے کی روح کو ایصال ثواب کے لئے محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی خطاب پیر سید عبد القادر شاہ آف راولپنڈی نے فرمایا مرحوم حاجی صاحب زندگی بھر دین کی خدمت کرتے رہے انہوں نے اپنی تمام زمین دینی مدراسے کیلئے وقف کر دی تھی جس پر بنیادیں مکمل ہو چکی ہیں ان کے بیٹوں راجہ عبد الرقیب قادری راجہ عبد المجید یو کے اور راجہ عبد الکریم یوکے نے کہا کہ باقی کام ہم انشااللہ مکمل کرایں گئے مر حوم راجہ صاحب راجہ اکمل حسین یو کے کے خسر صوبیدار راجہ کرامت حسین کے بھائی حاجی راجہ ظہور حسین کے بہنوئی سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ اور ڈاکٹر ربنواز راجہ کے کزن تھے اس محفل پاک میں علاقہ بھر سے افراد نے شرکت فرما کر مرحوم و مغفور کی بلندئی درجات کے لئے دعا فرمائی
Share This link  
Your comments آپ کی رائے
Name: tanveer ahmed chattah/mahndar/uk

Email Address: tanchattah@hotmail.com

Comments: Two arrested for selling contaminated milk in Gujar Khan.These two should have been flogged in public for selling such contaminated product and then may be a lesson would have been learnt all corrupt good for nothing dishonest buggars should be taken to the central square and should be face blackened and then publicly flogged.
 
Name: ch muhammad adeel uk moza dhamyal / uk

Email Address: adeel_20_20@hotmail.co.uk

Comments: very nice updates about news and keep us in touch in uk.thanks for all the team of potwar.com
 
Name: Saddique Awan smote

Email Address: s18eek@googlemail.com

Comments: I need to bring to your attention water supply for Dhoke Master Abdul Khaliq has been disconected dispite the residents paying the monthly bill's no notice was given by the water supply committee, but there reason was that that some households in the Dhoke do not pay the monthly bills.
My hose and others in theDhoke were left with no water supply and a mosque is also left with no water supply. Please can you contact me on 03455207326, Bilal Ahmed from Smote s/o Late Haji Mohammed Fiaz and ex bank manager bewal.
Name: Raja Irshad Hussain Nambal

Email Address: irshadhussain@googlemail com

Comments: Well don Pothwar com
Picture of the day                                                                آج کی تصویر
Spectators at mela in Latore Syedan in Kahuta
 

Important information for the website viewers...                         ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات
Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem.
 
1. Install browser 9, any older version will cause problem
2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer.
 
iphone and ipad
All flash files are not compatable with apple company which makes ipad and iphone, for this you may not be able to see picture files.
 
Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@yahoo.co.uk. Please note it is all free and their are no charges .
 
Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@yahoo.co.uk and we will get back to you.
 
Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers.
 
News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news.
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar