Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 15th April 2018 ----- 28th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کے کراٹے کھلاڑیوں نے پنجاب انٹر ڈویثرن کراٹے چیمپین شپ واضع اکثریت سے جیت لی

Kallar Syedan players won Punjab inter division Karate championship

some image

شاہ باغ ،کلر سیداں ۔ یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کے کراٹے کھلاڑیوں نے پنجاب انٹر ڈویثرن کراٹے چیمپین شپ واضع اکثریت سے جیت لی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جاری پنجاب انٹر دویثر ن کراٹے اختتام پذیر ہو گی چمپین شپ میں پنجاب کے 9 ڈویثرن نے شرکت کی

چمپین شپ راولپنڈی ڈویثرن نے5گولڈ میڈل 4سلور میڈل اور ایک براوئنز میڈل 135پوائنٹس کے ساتھ اول فیصل آباد 40پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سرگودھا نے 35پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

راولپنڈی ڈویثرن کی نمائندگی ٹیم منیجر تنویر احمد کوچ پرویز اقبال اور JKAٹیگر کوچ شرافت علی نے کی چیمپین شپ میں خالد خان ،سید عقاب،ریحان احمد ،منصور احمد ،کاشف نے گولڈ میڈل جبکہ محمد اعجاز ،نوافل ،عدیل احمد ،بلال خان نے سلور میڈل حاصل کیے

ٹیم کی شاندار کامیابی پر چیرمین JKAاسلام آباد پاکستان افضل حسین جعفری ،ایم پی اے قمرالاسلام راجہ ،ڈی ایس او وحید بابر ،ڈی ایس او جہلم شمس توحید عباسی ،یاسر دانیال اکرم راجہ ،ناصر بٹ ،سردار محمد اشتیاق اور نےئر جمال اکرم راجہ نے ٹیم منیجر تنویر احمد اور کوچ پرویز اقبال ،شرافت علی کو مبارک باد دی ۔

Shah Bagh, Kallar Syedan; Unique model school in Shah Bagh, Tehsil Kallar Syedan has won Punjab divisional Karate championship, the school is one of leading Karate sports specialist currently in Pakistan.

The Punjab divisional Karate championship were being held in Faisalabad, in which nine division participated, The winning division was District Rawalpindi with unique model school, Kallar Syedan.

The Rawalpindi division won the Karate championship with 5 gold medals, 4 silver medals, 1 bronze medal and achieved 1st position with 135 points. Faisalabad were runners up with 40 points while Sargodha achieved 3rd position with mere 35 points.

The Unique model school coach Parvez Iqbal and the Manager Tanvir Ahmed were both awarded and praised for their contributions in Karate. Unique model school have won many championship and are leading Karate school in the country.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ کی مشہور کاروباری شخصیت چوہدری آفتاب کی بیٹی کی شادی کی تقریبات لندن کے مشہور ہال میں ہوئی

Wedding of daughter of businessman Ch Aftab celebrated in London

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت چوہدری آفتاب آف ہائی ویکمب کی بیٹی کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز لندن کے مشہور ہال میں منعقد ہوئی

جس میں صدر اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل نعیم عباسی ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی میاں سلیم ، راجہ عادل کیانی ، عابد حسین، چوہدری عارف ، چوہدری افتخار، کونسلرماجد ، کونسلر آصف، کونسلر محبوب بھٹی، کونسلر سعید، چوہدری منیر ، چوہدری مظہر، راجہ مسرت اقبال، ضیا احمد، شیراز حسین ، محمد مسعود ، چوہدری اللہ دتہ، راجہ داد، دانیال اور چوہدری لقمان سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اور چوہدری آفتاب کی بیٹی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں چوہدری آفتاب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری خوشی میں شرکت کر کے ہمیں عزت بخشی -

London; Wedding of daughter of businessman Ch aftab Hussain of village Kingar, Gujar Khan was celebrated at a posh hotel in London, large number of social and political personalities were present at the occasion.

سلاو کونسلرراجہ فیاض کے بیٹے حسیب فیاض نے لندن سے ماسٹر ڈگری حاصل کر لی - عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد

Raja Haseeb achieves Masters degree at London uni

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سلاو کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت و پیرش کونسلر راجہ محمد فیاض کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ ق کلر سیداں کے صدر راجہ محمد اخلاق کے بھانجے حسیب فیاض نے بی پی پی یونیورسٹی لندن سے ماسٹر ڈگری حاصل کر لی-

حسیب فیاض نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد کہاکے یہ سب میری ماں باپ اور فیملی کی مدد اور دعا سے ہوا میری فیملی نے میری بہت مدد کی ان کی محنت رنگ لے آئی - حسیب فیاض کو ڈگری ملنے پر عزیز و اقارب اور دوست احباب نے مبارکباد پیش کی-

Slough; Raja Haseeb Fayyaz son of Raja Muhammad Fayyaz parish councilor Wexham Slough and Nephew of Raja Muhammad Akhlaq president Muslim League Q tehsil Kallar Syedan got master degree in international marketing from bpp university London.

Raja Haseeb said its all my parents and family helps and duas that I got msc degree and I will try my best to do betterment of my country Pakistan and Uk whatever I will be able to do best for both countries۔

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ تین مئی کو ہونے والے لوکل انتخابات کیلئے مختلف امیدواروں کی الیکشن مہم میں تیزی آگئی، بریڈفورڈ میں ڈور ٹو ڈور پارٹی امیدوار اور ان کے سپورٹرز عوام کو اپنی اپنی پارٹی کا منشور پمفلٹ کی صورت میں پہنچا رہے ہیں۔ برطانوی سیاست میں جہاں ایشیائی کمیونٹی کا بڑا حصہ ہے وہاں پاکستانی خواتین بھی لوکل انتخابات میں مختلف پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ الیکشن لڑیں گی۔ بریڈفورڈ کونسل کی 90سیٹوں میں 28پر ایشیائی امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 25 پاکستان و کشمیر نژاد ہیں، 7خواتین بھی شامل ہیں۔ کونسل نے اگلے ماہ ہونے والے بریڈفورڈ کونسل کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ آج کل لندن کی گلیوں میں نوجوان گینگز کے مابین قتل و غارت گری کا بازار بہت گرم ہے جس پر حکام ہی نہیں شہری بھی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں 60سے زائد نوجوان ایک دوسرے گروہوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔ گوکہ اعدادوشمار کے حوالے سے ہمیشہ ہی سرکاری اعدادوشمار کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس وقت لندن کے اعدادوشمار بتا رہے ہیں کہ لندن ایسی وارداتوں کے حوالے سے نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔

 

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پا کستا ن تحر یک ا نصا ف عو ا م کی مقبو ل تر ین جما عت بن چکی ہے, آ صف محمو د کیا نی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے سا بق تحصیل صد ر آ صف محمو د کیا نی نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحر یک ا نصا ف عو ا م کی مقبو ل تر ین جما عت بن چکی ہے ہما ر ا ا نتخا بی منشو ر حقیقت پسند ا نہ ہو گا تحر یک ا نصا ف کی حکو مت تعلیم ا و ر صحت کے شعبو ں میں بنیا د ی ا و ر ا نقلا بی ا صلا حا ت لا ئے گی ا و ر پو ر ے ملک میں ہم آ ہنگ ا یک یکسا ں نظا م تعلیم ر ا ئج ہو گا 2018کے ا لیکشن میں تحر یک ا نصا ف بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب ہو گی ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ا پنے ا خبا ر ی بیا ن میں کیا ا نہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں نو ا ز شر یف کی تا حیا ت نا ا ہلی کے بعد ن لیگ ا نتشا ر کا شکا ر ہو چکی ہے ا و ر ن لیگ کے ا مید و ا ر پی ٹی آ ئی میں شا مل ہو کر آ ئند ہ ا لیکشن میں حصہ لیں گے قا ئد عمر ا ن خا ن کے و یثر ن کے مطا بق پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کی مقبو لت میں د ن بد ن ا ضا فہ ہو ر ہا ہے ۔

کیا عوام ٹیکس نہیں دیتے،آپ اس ایک بل سے اندازہ کر سکتے ہیں،عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کہا جا رہا ہے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے ،آپ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ جو تصویر ہے یہ پی ٹی سی ایل کے ماہانہ بل کی ہے اسی طرح بجلی،گیس کے بلوں میں بھی ٹیکس کا استعمال بے دریغ کیا جاتا ہے،بڑے ہوٹل ہوں یا بار بی کیو ،الیکڑونک کی کوئی بھی مصنوعات خریدیں،یا پھر روز مرہ کی گھریلو اشیا ء خریدیں،موٹر وے پر جائیںیا جی ٹی روڈ پر بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑے گا،اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات بھی آپ بڑا ٹیکس ادا کر کے خریداری کرتے ہیں لیکن حکومت کہتی ہے کہ ٹیکس بہت کم لوگ دیتے ہیں،اسوقت تمام بوجھ حکومت نے غریب عوام پر ڈال دیا ہے،اتنی آمدن نہیں جتنا ٹیکس ادا کر دیا جاتا ہے،جس کے گھر بجلی کا میٹر لگا ہوا ہے اس کے پاس ٹیلی وثیرن ہے تب بھی اور اگر نہیں ہے تب بھی پی ٹی وی کوپینتالیس روپے ہر ماہ ادا کرنے ہوں گئے،آپ مندرجہ بالا بل میں دیکھ سکتے ہیں کہ چودہ سو بل ہے اور چار سو روپے ٹیکس لیا جا رہا ہے،اسی طرح موبائل فون میں ٹاپ اپ کرنے سے سو میں سے پچیس روپے کاٹ لئے جاتے ہیں اور ہر کا ل پر کمپنی علیحدہ اپنا ٹیکس کاٹ لیتی ہے،دوستو ! پھر بھی ہم ترقی کر رہے ہیں ،ووٹ ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے دیتے ہیں کہ ہمارے پیارے نمائندگان اسمبلیوں میں جا کر قانون سازی کریں اور جہاں ہمارے ٹیکسوں سے ان کو مرعات ملتی ہیں ،وہاں پر ان کا فرض ہے کہ وہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کریں،تعلیم و صحت سمیت تمام شعبہ ء زندگی میں ہر آدمی کی پہنچ کو یقینی بنائیں،ہمارے سیاست دان الیکشن کے دنوں میں تو نظر آتے ہیں اس کے بعد پانچ سال عوام چراغ لے کر ڈھونڈتے رہتے ہیں، کیونکہ الیکشن کے بعد وہ اپنے ملک کی حفاظت میں مگن ہو جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائدین اپنے اندرونی اختلاف کو ختم کرکے متحد ہوجائیں، محمد جمیل بنگیال

some image

کلرسیداں( پوٹھوہار ڈاٹ کام، قیصراقبال ادریسی )----مسلم لیگ ن کے قائدین اپنے اندرونی اختلاف کو ختم کرکے متحد ہوجائیں، جماعت مشکل دور سے گزر رہی ہے ، قومی سطح پر جماعت کو کارکنان کی سپورٹ کی ضرورت ہے ، مقامی سطح پر بھی لیگی تنظمیں اندرونی اختلافات کو پس پشت ڈال کر جماعت کی مضبوطی اور قائدین کے ترقی یافتہ پاکستان کے ایجنڈے کے فروغ کے لیے تمام تر توانائیاں سرف کریں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی رہنماء محمد جمیل بنگیال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہو ں نے کہا کہ دینا دیکھ رہی ہے کہ جمہوری راستے پر عمل پیرا قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف پستوں کا حساب دے رہے ہیں ، میاں نواز شریف کی قیادت میں کارکناں کو متحد ہو کر آمدہ قومی انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

پارٹی نے ٹکٹ دیا تو حلقہ پی پی سات سے الیکشن میں حصہ لوں گا ، سید جنید عباس

some image

کلرسیداں( پوٹھوہار ڈاٹ کام، قیصراقبال ادریسی )---- پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے رہنما اور سابق انفارمیشن سیکرٹری سید جنید عباس نے کہا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ دیا تو حلقہ پی پی سات سے الیکشن میں حصہ لوں گا ، عمران خان اور پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو سیٹ جیت کر تحفہ دوں گا ، تھانہ اور پٹوارکلچر کا خاتمہ ، تعلیم کے نظام میں بہتری ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع اور صحت کے نظام میں بہتری پی ٹی آئی کا منشور ہے اس پر گامزن ہوکر عوام کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نیا پاکستان بنا کر رہے جس میں غریب اور امیر کے لیے ایک ہی قانون ہوگا ۔

راجہ محمد حفیظ آف عمر ساہلیاں یونین کونسل سموٹ کا شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ یونین کونسل سموٹ میں گیس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر چیرمین راجہ محمد حفیظ آف عمر ساہلیاں یونین کونسل سموٹ نے شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یوسی سموٹ میں پسماندگی کا خاتمہ کررہے ہیں بے شک علاقہ بھر میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے علاقے میں گیس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں سے عام آدمی کو ریلف ملے گا اور عوامی مسائل حل ہو نگے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 2018کے الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کا باضابطہ افتتاح آج 15اپریل کوچوآخالصہ میں ہو رہاہے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر کا باضابطہ افتتاح آج 15اپریل بروز اتوار شام 4بجے چوآ خالصہ میں ہورہا ہے اس افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کی ضلعی قیادت سمیت امیدوار براے قومی اسمبلی ،مرتضی ستی ،صداقت عباسی ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جاوید کوثر ،مرزا نعیم بھی شرکت کریں گئے سیکرٹری انفارمیشن مبشر عباس نے میدْیا کو بتایا مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے انشااللہ 15اپریل کو اس کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا

موضع نمبل رہائش گاہ چوہدری اکرام الحق تا مین سڑک کے لیے پندرہ لاکھ سے گلی مکمل

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔) یونین کونسل میناندہ موضع نمبل رہائش گاہ چوہدری اکرام الحق تا مین سڑک کے لیے پندرہ لاکھ سے گلی مکمل۔گلی کے لیے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف راجہ محمد علی ظفر ایڈوکیٹ ایم پی اے نے اپنی خصوصی گرانٹ سے گلی تعمیر کروانے پر سابق جنرل کونسلر چوہدری اکرام الحق ے راجہ محمد علی چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی کا شکریہ اداکیا،

سابق ایم پی اے کرنل (ر)شبیر اعوان کے بیٹے ملک احمد شا زیب نے حلقہ پی پی 8گوجرخان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروا دی

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔سابق ایم پی اے کرنل (ر)شبیر اعوان کے بیٹے ملک احمد شا زیب نے حلقہ پی پی 8گوجرخان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروا دی۔وہ کیڈٹ کالج حسن ابدال اور برمنگم سٹی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ورلڈبینک اورملٹی نیشل میں کمپنی اعلی سطح پر کام کرنے کے بعد اب حلقہ پی پی 8تحریک انصاف کے ٹکٹ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔علاقہ کی عوام نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سابق ایم پی اے کرنل (ر)شبیراعوان نے این اے61سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کی درخواست جمع کروا دی

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔سابق ایم پی اے کرنل (ر)شبیراعوان نے این اے61سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کی درخواست جمع کروا دی۔کرنل شبیر اعوان نے 2002میں سیاست کا آغاز کیا اور حلقہ پی پی دو سے الیکشن لڑے اور چندسو ووٹ پر الیکشن ہارے اور 2008کے الیکشن میں ایک مارجن سے الیکشن جیت کر ایم پی اے منتخب ہوکر پانچ سال علاقہ کی خدمت کی۔ ان کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں ۔سیاسی مخالفین بھی ا نکی ایمانداری کی گواہی دیتے ہیں۔تحریک انصاف نے انہیں حلقہ این اے61راولپنڈی کینٹ سے ٹکٹ دیا۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

دوبیرن کلاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) محمد وقار ۔۔۔۔ راجہ ندیم احمد چےئرمین یوسی دوبیرن کلاں سردار حنیف کی بلاک فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر دعا مانگ رہے ہیں اس موقع پر پوٹھواری شاعر راجہ ابراہیم ، خان شبیر خان، لیاقت بلوچ ، چوہدری جلیل سابق کونسلر یوسی دوبیرن کلاں موجود ہیں

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ کے علاقہ سالگراں دریائے جہلم سے نامعلوم عورت کی نعش برآمد

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے علاقہ سالگراں دریائے جہلم سے نامعلوم عورت کی نعش برآمد ۔خدمت خلق سہنسہ ٹرسٹ نے تابوت میں پیک کر کے تحصیل ہیڈ کواٹر سہنسہ میں منتقل کر دیا جہاں پولیس نے DNAٹیسٹ کے سنمپل لے کر امانتا دفنا دیا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ تحصیل کہوٹہ کی یوسی لہڑی کے گاؤں سالگراں کے قریب دریائے جہلم میں ایک 30سے35سال عمر کی عورت کی نعش ملی جس کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی جسے خدمت خلق سہنسہ ٹرسٹ اہلکار ستار ، جاسم ،عبد القیوم ہولاڑ اور پولیس تھانہ سہنسہ نے موقع پر جا کر نعش کو تابوت میں پیک کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سہنسہ میں منتقل کر دیا جہاں پولیس نے اپنی ضروری کاروائی کی اور ڈی این اے ٹیسٹ کے سنمپل لے کر نعش کو امانتاً دفنا دیا ۔

some image

شام پر حملے کی پرزور مذمت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین چوہدری شفقت محمود، راجہ محمد شکیل کیانی، عبد الحمید مغل ، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،ملک حاجی منیر اعوان اور ملک فیاض اعوان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے شام پر حملے پرزور مذمت کر تے ہیں ۔امریکہ کی طرف سے صرف مسلمان ممالک کو ہی نشانہ بنانا قابل مذمت ہے مسلمان ممالک اپنا چپ کا روزہ توڑیں اور اسلام کے نام پر ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر یہود ہنود کے تمام عزائم کو ناکام بناہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے57کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک حاجی منیر اعوان اور سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان آف بھون نے اپنے ایک مشتر کہ مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان ظلم کی چکی میں پسے جا رہے ہیں اس وجہ ایک دین سے دوری ہے جب دین پر چلتے ہوئے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے چلیں گئے تو پھر آپس میں ممالک کی دیواریں ختم ہو جاہیں گی کہ یہ برما کا ہے ،یہ کشمیر کا ہے ، یہ بوسینا کا ہے ، یہ فلطسین کا ہے اور یہ فلاح ہے یہ فلاح ۔جب قرآن پاک پڑھیں گے اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر چلیں گئے تو اس وقت ہم سب ایک قوم ہو جاہیں اور وہ قوم مسلمان ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک ایک ہی جھنڈے تلے ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہوکر "سپرپاور" اللہ پاک سے مدد مانگیں اور جب اللہ پاک کی مدد شامل حا ل ہوتی ہے تو پھر313ہزاروں پر فتح حاصل کر لیتے ہیں ۔

سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر خرم ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر خرم ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب گیلانیہ شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی،سابق ڈی ایس پی مجید کیانی آف کلیال، معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

بین الاقوامی طاقتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوئی, خواجہ محمد جہانگیر

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایٹمی دھماکہ کرنے والے کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کے پیچھے ایک بین الاقوامی سازش کارفرما ہے نوازشریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جواقدامات کئے، بین الاقوامی طاقتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوئی لہذا نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ملک کی سیاست سے فارغ کرایا گیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے خواجہ محمد جہانگیر، چوہدری ضیافت حسین، ملک عابد اعوان،عدنان، سہیل عباس کیانی، خضر اسلام قریشی،چوہدری سہیل اشرف، آصف خان، حبیب مغل، ملک حارث، شفقت اقبال، حاجی بابونواب نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے نااہل تو کیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا نوازشریف ایک نظریہ کا نام ہے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ احتساب ہونا چاہیے لیکن احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کریں گے جس نے ملک کو ترقی یافتہ بنایا ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا لوڈشیڈنگ ختم کی ایسے شخص کو تاحیات نااہل کرنا پاکستان کے ساتھ زیادتی اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے میاں نوازشریف کے جانثار ساتھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

میاں محمد نوازشریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا, سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ میاں محمد نوازشریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا موٹر وے میٹرو بس سی پیک جیسے منصوبے ملکی ترقی کا باعث بنے ایسے شخص کو سیاست سے آؤٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف شریف خاندان کا احتساب ہی کیوں، میاں نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک سے میاں محمد نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ملک میں صحیح معنوں میں ترقی ہوئی انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف جیسے محب وطن رہنما کیخلاف فیصلوں کو باشعور عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور ان فیصلوں کے اثرات آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ایک اشارے پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

some image

کنکاں پکی گئیاں موضع ٹکال میں کٹائی کا کام جاری

بیول(راجہ طارق ایوب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)---- موضع ٹکال ڈھوک لمیاں میں گندم کی کٹائی کا کام شروع ہو گیا ہے ملک برادران نے باقاعدہ طور پر گندم کی کٹائی کا کام شروع کر دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج بساکی کی پہلی تاریخ ہے جس میں گندم کی کٹائی لازمی شروع کر دینی چاہیے اس سلسلے میں ملک اسد محمود اعوان صاحب نے باقاعدہ طور پر خود ٹکال میں گندم کی کٹائی کر کے اپنے آباؤاجداد کی ثقافت کو ابھی تک زندہ رکھا ہوا ہے اور جتنے بھی زمیندار بھائی ہیں ان کے لیے بھی ملک اسد اعوان صاحب نے مشورہ دیا ہے وہ بھی کٹائی کا شروع کر دیں.ٹکال ڈ ھوک لمیاں کی جانی پہچانی شیخصیات ملک برادران نے ہر میدان میں اپنا نام منوایا ہے سیاست ہو یا اور کوئی بھی کام ہو ہر فیلڈ میں ملک برادران کا نام لیا جاتا ہے.

سوئی چیمیاں کے گاؤں مانکرائے میں سابق کونسلر راجہ محمد یعقوب کا نواسے اور حاجی سعید کا بیٹے جنید نے خودکشی کر لی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔سوئی چیمیاں کے گاؤں مانکرائے میں سابق کونسلر راجہ محمد یعقوب کا نواسا اور حاجی سعید کا بیٹا جنید نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی تھی جس کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ،صوبیدار حاجی محمد اشرف ،ملک فیاض آف سندھو سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ نوجوان کی نماز جنازہ میرا شمس کے فیاض نظامی نے پڑھائی ۔

پہلی بار موہڑہ بھٹٰیاں میں کام ہو رہا ہے، مختلف گلیوں کی پختگی کا کام شروع

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔حاجی چوہدری محمد رشید آف موہڑہ بھٹیاں نے چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار موہڑہ بھٹٰیاں میں کام ہو رہا ہے مختلف گلیوں کی پختگی کا کام شروع ہو گیا ہے راجہ جمشید احمد کانی کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی قیادت میں ہمارے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں یہی اصل تبدیلی ہے بغیر کسی ذاتی مفاد کے سب کے ترقیاتی کام کرانا تحریک انصاف کا بنیادی منشور ہے انہوں نے مزید کہا وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت بنائے گی ۔

چوہدری وحید جٹ کے چھوٹے بھائی چوہدری شاہد محمود رشتہ زازدواج سے منسلک ہو گئے

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔چوہدری وحید جٹ کے چھوٹے بھائی چوہدری شاہد محمود رشتہ زازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اپنی رہائشگاہ موہڑی پلاں محمد ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں چوہدری شاہد محمود کے عزیز و اقارب سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور چوہدری شاہد محمود کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

چوہدری ظفر محمود آف تھاتھی کا قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔چوہدری ظفر محمود آف تھاتھی نے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا این اے 58اور پی پی 8سے امیدوار ہوں اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا کیونکہ میں نے کبھی کرپشن نہیں کی میں نے ہمیشہ غریب اور مظلوم لوگوں کا ساتھ دیا ہے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ایس پی کیپٹن (ر) بلال اختر کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مقرر دیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ایس پی کیپٹن (ر) بلال اختر کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مقرر دیا گیا ہے ۔سی ٹی اور راولپنڈی یوسف شاہد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں ۔بلا ل اختر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

 

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں حکومتی جماعت کے موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی سے لیکر چیئرمین یونین کونسل تک کی سطح پر بھرپور سرپرستی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں حکومتی جماعت کے موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی سے لیکر چیئرمین یونین کونسل تک کی سطح پر بھرپور سرپرستی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ریکارڈ بلانقشہ و خلاف نقشہ تعمیرات اور تجاوزات نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی کے نوٹس لینے پر چند روز حالات بہتر رہے مگر اب پھر سے صورتحال شرمناک حد تک جا پہنچی ہے۔ تجاوزات کی آڑ میں ایک ایک علاقے سے ماہانہ لاکھوں روپے لیا جانے والا بھتہ انسپکٹر سے لیکر حیثیت کے مطابق تمام افسران اور سیاسی سرپرستوں میں تقسیم ہوتا ہے، صرف راولپنڈی کا باڑہ بازار جہاں 250 سے زائد چھابہ فروش ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دیکر ایک مسلم لیگی رہنما کی نگرانی میں پوری سڑک پر قابض ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہائی کورٹ کے نوٹس لینے پر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے باڑہ مارکیٹ کی اس سڑک سے پچاس فیصد تجاوزات ہٹاکر یہاں سوزوکی سٹینڈ بنا دیا تھا جس کی وجہ سے صورتحال قدرے بہتر ہونے کے علاوہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا تھا کہ پہلے سے لیاقت روڈ پر بنے اس سوزوکی سٹینڈ کے خاتمہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آگئی تھی مگر سائز کے مطابق فی چھابہ پندرہ تا پچاس ہزار روپے ماہانہ بھتہ لیکر اپنے سیاسی سرپرستوں تک پہنچانے والا مافیا متحرک ہوگیا اور بالآخر احکامات ملنے پر میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے باڑہ مارکیٹ سے سوزوکی سٹینڈ ختم کروا دیا جس پر قبضہ مافیا نے باقاعدہ جشن منایا اور 80فٹ چوڑی اور 400فٹ لمبی سڑک پر دوبارہ قبضہ کیلئے ساتھ دینے پر عصمت اللہ خان کی طرف سے مسلم لیگ ن کے سابق اراکین قومی اسمبلی حنیف عباسی، شکیل اعوان اور میئر راولپنڈی سردار نسیم کے حق میں شکریہ کے باقاعدہ بینرآویزاں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے ملازمین ساجد مغل، نواز بھٹی اور رفاقت وغیرہ نے ترتیب کے ساتھ تمام چھابے لگوا کر قبضہ مافیا کو باقاعدہ مبارکباد بھی دی، کچھ ایسی ہی اندھیر نگری لال حویلی کے سامنے بھی دیکھنے کو ملے گی جہاں کارپوریشن کا ایک انتہائی بااثر کلرک نذیر زادہ جسے چیف آفیسر نے پورے شہر کے چاروں سیکٹروں کا چارج سونپا ہوا ہے نے باقاعدہ چھابے لگوا رکھے ہیں جبکہ جمعہ کے روز ایک خاتون پوری سڑک پر بازار لگواتی ہے لیکن کسی کی مجال نہیں کہ اس سے پوچھ سکے۔ شہریوں نے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ہونے والے قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر اچھے کاموں کی طرح اس کرپشن، لاقانونیت اور اندھیر نگری کا بھی نوٹس لیں کیونکہ تجاوزات سے پیدا ہونے والے مسائل نے ہماری زندگی مشکل بنا رکھی ہے۔

اوپی ایف ہائوسنگ سکیم چتر پڑی میر پو ر آزاد کشمیر کی بحالی کے لئے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور ادارہ ترقیات میر پور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔اوپی ایف ہائوسنگ سکیم چتر پڑی میر پو ر آزاد کشمیر کی بحالی کے لئے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور ادارہ ترقیات میر پور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کے انتہائی موثر اثرات مرتب ہوں گے،تارکین وطن کے سرمایہ کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں،اگر ہم نے مستقبل کے چیلنجوں کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی نہ کی تو ہم ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے،ایم ڈی اوپی ایف حبیب الرحمنٰ گیلانی نے تارکین وطن کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی ،انہوں نے کہا کہ میر پور تارکین وطن کا شہر ہے اور اس شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اوپی ایف کے اختیار میں جو کچھ ہوگا وہ کرے گا ،ڈائریکٹر اوپی ایف بورڈ آف گورنرزجہانگیر منہاس نے کہاکہ اس مفاہمتی یاداشت کی بدولت اوپی ایف ہائوسنگ سکیم چتر پڑی کے ترقیاتی کاموں کو بہتر سے بہتر انداز میں مکمل کیا جاسکے گا یہ سہرا موجودہ بورڈ اور اوپی ایف انتظامیہ کے سر جاتاہے۔

Jhelum News

جہلمکی خبریں

some image

راجہ سفیر اکبر کا تحصیل سوہاوہ کے خوبصورت مگر پسماندہ ترین علاقے چندو کا دورہ

کچے راستے کو پختہ کرنے اور برساتی نالے پر پل کی تعمیرکے لئے اپنے ذاتی خرچ سے خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان

some image

جہلم،سوہاوہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ظفرغوری )۔۔۔۔ راجہ سفیر اکبر کا تحصیل سوہاوہ کے خوبصورت مگر پسماندہ ترین علاقے چندو کا دورہ،ہزاروں کی آبادی پر مشتمل دیہاتوں میں آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والے کچے راستے کو پختہ کرنے اور برساتی نالے پر پل کی تعمیرکے لئے اپنے ذاتی خرچ سے خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان ، اہالی علاقہ کی جانب سے خیر مقدم اور بھرپورتعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان اور آمدہ جنرل الیکشن میں متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 25 راجہ سفیر اکبر نے تحصیل سوہاوہ کے انتہائی خوبصورت مگر پسماندہ ترین علاقے چندو کا دورہ کیا۔ چند روز قبل راجہ عمر کیانی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ راجہ سفیر اکبر سے ملاقات کرکے انکو اپنے علاقے کی پسماندگی سے آگاہ کیا او ر اس ترقی یافتہ دور میں اپنے لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے چندو کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی

جسے قبول کرتے ہوئے راجہ سفیر اکبر گزشتہ روز چندو پہنچے تو راجہ عمر کیانی اور انکے ساتھیوں چوہدری ربنواز، راجہ خالدمحمود، حاجی راجہ بنارس،راجہ محمد غازی، چوہدری حسن نواز، چوہدری باسط، راجہ فخرزمان، چوہدری نثار، چوہدری ضمیر،چوہدری افتخار، چوہدی مطلوب ، چوہدری عامر، چوہدری واجد، چوہدری حفیظ الرحمن،وسیم مرزا،احمد مرزا، اعجاز قریشی، راجہ زاہد محمود، چوہدری شریف، چوہدری ابرار، چوہدری تاج، چوہدری نعیم(یوکے)، چوہدری مدثر(یوکے)، چوہدری جہانگیر(یوکے)، راجہ جہانگیر، راجہ مزمل، راجہ وقاص، سلیم بھٹی، شیربھٹی، راجہ اویس، راجہ قدوس ، راجہ تجارب، راجہ فاروق، چوہدری عمران اور اہالی علاقہ کی کثیرتعداد نے انکا والہانہ استقبال کیا ۔ بکڑالہ گاؤں سے لیکر چندو گاؤں تک راجہ سفیر اکبر کو ایک ریلی کی صورت میں لیجایا گیا اور جگہ جگہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جو چندو اور گردونواح کے دیہاتوں کے رہنے والوں کی راجہ سفیر اکبر سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر اہالی علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سفیر اکبر نے کہا کہ مجھے اس گاؤں میں آکرجس قدر پیار ملا وہ میں کبھی بھلا نہیں پاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت علاقہ ہے مگر ارباب اختیار کی عدم توجہی اور جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں کے باعث یہاں کے رہنے والوں کو جو مشکلات درپیش ہیں انکو بیان کرنا انتہائی دشوار امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں علاقے کے لوگوں کی پسماندگی کو دور کرنے کا عزم لیکر میدان سیاست میں آیا ہوں مجھے آپ سب بھائیوں کا تعاون حاصل رہا تو انشاء اللہ میں نہ صرف چندو اور ملحقہ دیہاتوں بلکہ تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ کے ہر پسماندہ علاقے کے لئے اپنی بھرپور کاوشوں سے ترقی وخوشحالی کے دروازے کھول دونگا۔صحت وتعیم سمیت ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر راجہ سفیر اکبر نے برساتی نالے سے گزر کر گاؤں میں آنے والے کچے راستے کو پختہ کرنے اور برساتی نالے پر پل کی تعمیر کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ کچے راستے کے بارے میں اہالی علاقہ نے بتایا کہ بارشوں میں ہمارے گاؤں کا رابطہ شہر سے کٹ جاتا ہے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں کسی مریض کو ہسپتال تک پہنچانا ممکن نہیں رہتا جس کی وجہ سے متعدد اموات واقع ہوچکی ہیں۔ راستے کی پختگی کے وعدے پر اہالی علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے راجہ سفیر اکبر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انکی الیکشن مہم کے لئے جان لڑادینے کا وعدہ کیا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

صوفی محمد یعقوب شہید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پور شریف کے ہونہارطالب علم محمد غفورکااعزاز

some image

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم)---- صوفی محمد یعقوب شہید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پور شریف کے ہونہارطالب علم محمد غفور ولد محمد ایوب نے ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ جماعت پنجم کے سالانہ امتحان2018ء نے 411 نمبر لے کر حلقہ نمبر 2چکسواری کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی جبکہ ضلع میرپور سرکاری تعلیمی ادارو ں کے طلبہ میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی اور اعزاز پر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر یونین کونسل فیض پور شریف کے صدر چودھری بشارت حسین نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے صدر معلم خالد محمود اساتذہ اور طالب علم محمد غفورکو دلی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیاہے انہوں نے کہا کہ صوفی محمد یعقوب شہید گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا آزاد کشمیر کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔اس ادارے کے صدر معلم اور اساتذہ نے جذبہ فرض شناسی ، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیے۔ طلبہ کی بہترین رہنمائی کی طلبہ نے دل و جان سے محنت کی ۔ جس کی بدولت ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ امتحان میں جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے نتائج شاندار رہے۔ادارے شاندار کارکردگی پر عوام علاقہ ،ادارے کے صدر معلم اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آزاد کشمیر ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری ، ایم ایس ڈڈیال سردار منظور حسین ودیگر کی طرف سے دی گئی الوادعی پارٹی میں مہمان خصوصی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے ایم ایس ڈڈیال سردار منظور حسین ودیگر کی طرف سے دیے گئے الوادعی پارٹی سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا میری سروس کا آغاز ڈڈیال سے ہی ہوا تھا ،34سال پہلے 13اپریل ہی کے دن جب مجھے ملازمت کا آڈر ملا تو میں جائے تعنیاتی کے لئے میں ڈڈیال پہنچا تو ڈڈیال سے مجھے کھٹار پہنچنا تھا 34سال پہلے ڈڈیال سے رٹہ تک سڑک کچی تھی جبکہ رٹہ سے کھٹار تک سڑک نام کی کوئی چیز نہ تھی ،پگڈنڈیوں کے راستے کئی میل پیدل چلنا پڑتا تھا ،بی ایچ یو کھٹار میں پہنچ کر سوچا یہ تو ایک چینلج ہے مجھے یا تو نوکری کرنی ہے یا پھر گھر بیٹھنا ہے ،ماں کے حکم ماں کی خواہش اور ماں کی دعاوں کی وجہ سے ملازمت شروع کی ،ملازمت کے پہلے دن سے آج تک جو کچھ بھی ہوں ماں کی دعا کی وجہ سے ہوں

،میرا کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں،کوئی تگڑے لوگوں کی فوج میرے پیچھے نہیں ،لیکن محکمہ ہیلتھ کی سب سے بڑی پوسٹ پر پہنچنا ماں کی دعا ہی سے ممکن ہوا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ گیا میں نے این ایچ ایس میں انٹرویو دیا وہاں مجھے ملازمت مل گئی وہاں رہ کر میں بہت پیسے کما سکتا تھا ،این ایچ ایس سے کامیابی کی اطلاع میں نے بخوشی جب اپنی والدہ کو دی تو والدہ مجھے کہنے لگی کیا میں نے تمہیں اس لیئے پڑھایا تھا کہ تم گوروں کی جاکر خدمت کرو گے ماں کے حکم پر میں نے واپسی کا سفر باندھ لیااور آج بھی اپنے لوگوں کی خدمت پر مامور ہوں،انہوں نے کہا جب میں نے کھٹار سے سروس کا آغاز کیا تو اس وقت میرے کالج و یونیورسٹی فلومیرے دوست راجہ عابد میرے جاننے والے کھٹار میں موجود تھے ،میں نے کھٹار میں سروس شروع کی تو میرے دوست راجہ عابد میرے پاس آئے وہ مجھے کہنے لگے یہ پہاڑی علاقہ ہے یہاں سانپ کے ڈسنے کے بہت سے واقعا ت ہوتے ہیں

اگر چہ اس زمانے میں نزلہ زکام کی دوائی دینے والا ڈاکٹر ایک نعمت تھا میں نے راجہ عابد کے تعاون سے کھٹار بی ایچ یو میں ویکسین کا بندوبست کیا اُس وقت میں اور عابدمرحوم دونوں اسلام آباد گئے ،عابد مرحوم نے ویکسین لے کر دی تھی 34سال پہلے میں نے ایک سو کے قریب سنیک بائیڈ کیسزز جو آئے تھے انکی جانیں بچائی تھیں ،انہوں نے کہا کہ حقوق اللہ بندے اور اللہ کامعاملہ ہے ،جبکہ حقوق العباد بندے کا بندے سے معاملہ ہے اور میں سروس پیشہ دوستوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ اگر وہ صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک دیانت داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں وہ رزق حلال کمانے والے لوگ ہیں ،جو ملازمین دیانت سے ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتے وہ رزق حلال نہ ہی خود کھاتے ہیں اور نہ ہی بچون کو کہلاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں نے آزادکشمیر کے اندر ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز شروع کروائیں میری تحریک پر آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر صحت راجہ نجیب نقی نے ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے لئے کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا جس پر میں اکابریں حکومت کا شکر گزار ہوں،موجودہ حکومت باڈرز ایریاز پر بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ،باڈرز ایریاز کے لئے حکومت 8نئی ایمبولینسز خرید رہی ہے ،اس موقع پر تقریب سے ایم ایس ڈڈیال سردار منظور حسین ،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضل داد ،ڈاکٹر ناصر عظیم ،ڈاکٹر تسلیم نواز ،محمد ساجد ،محمد مظفر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں تحصیل صدر پریس کلب عبد الشاہد چوہدری ،اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری محمد نعیم اور محکمہ صحت کے دیگر ملازمین وآفسران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔

تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد ،قادیانی کا فر ہے حکومت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی مبارکباد کے پوسٹر پر کالی سیاہی سے سپرے کر دیا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد قادیانی کا فر ہے حکومت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی مبارکباد کے پوسٹر پر کالی سیاہی سے سپردکر دیا گیا ۔اس حرکت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ۔ ہماری شرافت کا فائدہ نہ اُٹھا یا جا ئے ورنہ انجام بُرا ہوگا۔ان خیالا ت کا اظہار الحاج جمیل اقبال ملک صدر جماعت اہلسنت نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہامقامی انتظامیہ فوری طور پر قادیانی کو گرفتار کرئے ورنہ سخت احتجاج کیا جا ئے گا ۔متفقہ طور پر قانون کے تحت قا دیانی کا فر ہے اُن کی اسلام دشمن سرگرمیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ حکومت پاکستان ان عناصر کو لگام دے۔ ڈڈیال کے اندر ایسی حرکات کرنے والے عناصر فوری طور گرفتار کریں ورنہ حالت کی ذمہ دار مقامی نتظامیہ پرہوگی۔میڈیا آفس میں دیگر تنظیمات جماعت اہلسنت کا متفقہ اجلاس منعقد ہوا آئندہ لائحہ عمل بھرپورطریقے سے طے پایا جائے گا۔

ڈڈیال انجمن تاجران کے الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں دونوں گروپس نے کامیابی کے دعوے شروع کردیے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال انجمن تاجران کے الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں دونوں گروپس نے کامیابی کے دعوے شروع کردیے ،ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم عروج پر ،تاجر دوست گروپ اور تاجر انصاف گروپ ٹولیوں کی شکل میں تاجروں سے ووٹ مانگنے پر مجبور ،امیدواروں کا سکون غارت ہوگیا ،شپ وروز تاجروں کی منتیں کرنے لگے ،ستائے ہوئے تاجروں نے اپنے مطالبات کی لمبی فہرستیں بنالیں ،ووٹ مانگنے والے جب ووٹ مانگنے جاتے ہیں تو کئی تاجر اپنے مطالبات کی لمبی فہرست انکے سامنے رکھتے ہیں تو امیدواروں کے پاوں سے زمین سرکنا شروع ہوجاتی ہے ،ڈڈیال کے تاجر قانون کرایہ داری بلٹی کے معملات ،ٹیکس کے معملات ،برقیات کے معلات ۔ بلدیہ کے معملات یا پھر شہر کی صفائی کے معملات ہوں تاجر برادی مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں ،تاجر دوست گروپ کے صدارتی امیدوار انور لطیف ڈار ،اگر چہ بڑا سیاسی بیک گروانڈ شہری مسائل کے حل کے لئے جہدوجہد ،سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے جانے پہچانے امیدوار ہیں ،لیکن انکے مقابلے میں آنے والے چوہدری اصغر منا اگر چہ نئے امیدوار ہیں لیکن انکی عزم وہمت جوان ہے،وہ بھی تاجر برادری کو انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں ،ایک گروپ کی سرپرستی ،حاجی خلیل ،صادق بٹ ، فاروق شاہد ،حاجی مسعود،کررہے ہیں ،جبکہ دوسرے گروپ کی سرپرستی چوہدری زبیر ،سروسر چغتائی ،طیب انصاری ،کررہے ہیں ،فتح کا ہما کس کے سر بیٹھتا ہے اسکا فیصلہ 22اپریل کی شام کو ہوگا ،دونوں گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپورکی طرف سے ابھی تک ضمنی امتحانات کا اعلان نہ ہونے سے والدین پریشان حال

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپورکی طرف سے ابھی تک ضمنی امتحانات جماعت 5th اور 8th کا اعلان نہ ہونے سے والدین پریشان حال ،جبکہ سرکاری ادارہ جات نے ایک اور دومضامین فیل والے طلباء و طالبات کو ادارہ میں داخلہ پر پابندی لگا دی دوسری طرف پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات کی موجیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کی طرف سے ضمنی امتحانات کا اعلان نہیں ہو سکا باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین ایلیمنٹری بورڈ میرپور کی ضمنی امتحانات کے بارے میں کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے کے باعث جماعت 5th اور 8th کے طلباء و طالبات کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے امتحان میں ناکام ہونے والے طلباء و طالبات کے والدین سخت پریشان ہیں اور ان میں بے چینی پائی جاتی ہے طلباء و طالبات کے والدین نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کو ضمنی امتحانات لینے کا پابند بنائیں تاکہ ہمارے بچوں کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ معروف تاجر رہنما خواجہ محمد اکرم نے ماسٹر نصرت علی میر سیٹھی ارشد محمود میاں ہارون نے معروف قانون دان مرزا خورشید ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

دوبیرن کلاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) محمد وقار : سماجی راہنما خان شبیر خان اور خان نصیر خان کی ہمشیرہ کی وفات پر راجہ محمد صدیق ممبر قانون ساز، سابق ممبر پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی چےئرمین بلدیہ پنڈی گھیب آفتاب حیدری، چےئرمین یوسی اخلاص ممتاز بھٹی سابق ناظم اخلاص جہانگیر خان، چےئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چوہدری محمد اشفاق گرداور،آصف نورانی، منیر چشیے ملک خرم اعوان ، خان صدیق، چوہدری جمیل اختر، چوہدری عبدالمعروف ،راجہ ظہیر جنجوء۔ سردار نصیر، راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ جاوید اشرف کیانی، چوہدری سیلم، ماسٹر ارشد ،چوہدری محمد یسین، حاجی محمد ایوب ، چوہدری فصیل ، چوہدری نصیر، ماسٹر صدیق ، ظفر کیانی ، گلفراز کیانی، محمد تاج منہاس، راجہ فصیل جنجوء، حاجی محمد سیلم ، رفاقت خان، کاشف خان کاشی، حافظ فرخ بشیر ، نمبردار فرحت، قاضی ندیم احمد، قاضی عبدالباسط علی،امجد بٹ ،چوہدری ضیاء احمد، جاوید اختر کالا، چوہدری مبشر مشتاق، الیاس شریف رنیال، شبیر بھٹی، ماسڑساجد، اشتیاق شریف رنیال، مجید صدیقی، ، طاہر حمید بٹ، اظہر بٹ ، سجاد حسین، عاصم حسین، راجہ ناہید،حاجی بنارس ،عمران مانی، صوبیدار قربان، راجہ انصر محمود، تنویز ساعت بھٹی، راجہ یاسر کیانی سنےئر نائب صدر انجمن تاجران دوبیرن کلاں ، ارشد بھٹی ، مرزاعابد حسین کیانی، شکیل جرال، حمید بٹ، ڈاکٹر مجید، سردار مقصود صابر، حکیم احوالدار رفیق ، محمد عنائت اور سبحان صدیق نے ان کی رہائش گا ہ پر تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاکی

some image some image

Picture of the Day