Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 15th February 2018 ----- 28th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

روات کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائیوں کی ہلاکت

Brothers killed in a fatal accident on Rawat Kallar road

some image

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔روات کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائیوں کی ہلاکت ،روات پولیس نے واقعہ کے ایک ماہ بعد گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی

تفصیلات کے مطابق مورخہ12 جنوری کو روات کلر روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران پجارو گاڑی نمبری BC123 جسے ڈرائیور چوہدری آصف ساکن آراضی چلا رہا تھا کی ٹکر سے موٹرسائیکل نمبریRIW3236 پر سوار 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے

جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر بعد ازاں وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا تھا جس پر گزشتہ روز متوفین کے بھائی طارق ولد محمد رشید ساکن ڈھوک مندو خان بشندوٹ کی درخواست پر روات پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور مالک چوہدری آصف ساکن آراضی کلرسیداں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Rawat; Two brothers were killed in a fatal accident has the driver fled, according to traffic police who told pothwar.com that, two men from village Dhok Mandoo Khan in Bishondote were killed.

A Police case has been registered by M Tariq son of Mohammad Rashid who is brother of the two men killed in the accident. According to the family the two young men were on their motorbike on Rawat Kallar road,

When they were hit by the driver of Ch Asif of village Arazi who was driving in a Pajareo vehicle, both injured young men were taken to hospital but died from their injuries. Police have registered a case against Ch Asif and his driver.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

بریڈفورڈ میں غیرقانونی طور پر بیروزگاری الاونس کلیم کرنے پر محمد خلیل کو جیل بھیج دیا گیا

Mohammed Khalil sentenced for wrongly claiming £34,000 in Bradford

some image

بریڈفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ بریڈفورڈ کے محمد خلیل کو غیر قانونی طور پر بیروزگاری کلیم کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔۔ عدالت میں بتایا گیا کہ محمد خلیل نے یہ کہہ کر بیروزگاری الاونس کلیم کیا تھا کہ وہ کام نہیں کرسکتا۔ اور اس کے علاوہ اس نے تین سو پچاس کے قریب دوسرے افراد کو بھی اسی طرح کلیم کرنے میں مدد دی تھی۔

عدالت میں بتایا گیا کہ پہلے پہل محمد خلیل واقعی بیماری کے باعث کام نہیں کر سکتا تھا مگر بعد میں وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا تھا ایسی صورت میں وہ بیروزگاری الاونس کا حقدار نہیں تھا۔اپنے کلیم فارم میں محمد خلیل نہ بتایا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کا کام کرنے کے قابل نہیں مگر جن افراد کو جلی کلیم کرنے میں وہ مدد دیتا رہا تھا انھیں مختلف کیش پوائنٹ سے پک اینڈ ڈراپ بھی کرتا تھا تاکہ اپنا حصہ وصول کر سکے۔

عدالت میں بتایا گیا کہ محمد خلیل مختلف فارن نیشنل کو ٹیکس کریڈٹ اور چائلڈ بینیفٹ کلیم کرنے میں اپنی سروسز فراہم کرتا رہا۔ اور ان کی جانب سے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو مختلف مواقع پر فون کالز بھی کرتا رہا۔ایک موقع پر سلواکیہ کی ایک خاتون نے محمد خلیل کو کلیم حاصل کرنے یں مدد دینے پر اٹھارہ سو پونڈز دئیے۔ وہ اس طرح مختلف ریٹس پر دوسرے افراد کی مدد کرتا رہا تھا۔

Bradford; Mohammed Khalil who said he was housebound in order to receive employment support allowance was actually being paid to assist more than 350 other people with their own benefit claims, a court heard. Mohammed Khalil, 59, even drove some of his ‘customers’ to cash points himself to ensure he received his cut of their money.

Prosecutor Robert Stevenson told Bradford Crown Court that Khalil had dishonestly claimed £34,488 in employment support over a period of four years and three months. His payments were stopped in April last year, but an investigation by HMRC found he had actually been fit to work since January 2013.

On his claim form, Khalil had stated that he was unfit to perform any work and had no form of income. But Mr Stevenson told the court that while claiming his benefits, the defendant had been working as an “intermediary” for foreign nationals to help them make claims for tax credits and child benefits.

He made phonecalls and wrote letters to HMRC on their behalf, and was found to have assisted more than 350 claimants, mainly from Slovakia. In one case, a woman paid Khalil a total of £1,800, with him driving her to the bank to complete the transaction.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

(پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سے ----پاکستان کی 27 کپڑے کی صنعت سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں پیرس میں منعقد ہونے والی ٹیکس ورلڈنمائش 2018 میں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں انتہائی اعلی معیار کی کپڑے کی مصنوعات جن میں دھاگہ، تیار شدہ کپڑے، اون سے بنی مصنوعات اور ڈینم شامل ہیں کو پیرس میں منعقد 4 روزہ 42ویں ٹیکس ورلڈ نمائش میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وزیر اعظم ہاؤس میں حلقہ پی پی 2کلر سیداں اور کہوٹہ کے بلدیاتی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں کا مشترکہ اجلاس

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی ایک دن قبل بھی اقتدار نہیں چھوڑیں گے جولائی میں عام انتخابات ہوں گے آئندہ الیکشن نواز شریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور عوامی قوت کی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں حلقہ پی پی 2کلر سیداں اور کہوٹہ کے بلدیاتی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئر مین منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،وائس چیئر مین ٹھیکیدار محمد بشارت، چیئر مین نلہ مسلماناں چوہدری صداقت حسین ، وائس چیئر مین راجہ محمد حنیف،چیئر مین کنوہا پرویز اختر قادری ، وائس چیئر مین شاہد اکبر گجر، چیئر مین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ، وائس چیئر مین سموٹ عرفان الحق ایڈووکیٹ ،وائس چیئر مین بھلاکھر راجہ طلال خلیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پرویز اختر قادری نے تلاوت کی اور تحصیل کلر سیداں کی جانب سے سپا سنامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کلر سیداں میں کیڈٹ کالج ، ٹیکنیکل کالج اور پاسپورٹ دفتر قائم کیا جائے دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی نمائندگان کو خصوصی گرانٹس دی جائیں ۔چیئر مین چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ ووٹ یوسی منیاندہ سے ملے تھے مگر ہمارے مسائل ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں ترجیحی بنیادوں پر یوسی منیاندہ کو بھی سوئی گیس مہیا کی جائے ،کھڈ سے قاسم آباد سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجرا کیا جائے ۔چیئر مین راجہ ندیم احمد نے کہا کہ کلر سیداں کے دیہات پسماندہ ہیں تین یوسیز میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے

جبکہ دوبیرن کلاں ،منیاندہ اور نلہ مسلماناں میں بھی یہ سہولت مہیا کی جائے ۔چیئر مین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ نے سوئی گیس کی فراہمی اور کلر دھانگلی دورویہ سڑک کی منظوری پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔چیئر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے بھی نلہ مسلماناں میں سوئی گیس کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلدیاتی چیئر مینوں کے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے جلد حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں یوسی کنوہا ،چوآخالصہ اور سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے یوسیز منیاندہ ،نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں میں سوئی گیس کے سروئے کے احکامات جاری کئیے جا چکے ہیں آج بروز جمعرات سے دوبیرن کلاں میں سروئے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے نئے ضلعے کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے ضلعے کے قیام کا مقصد لوگوں کے مسائل میں اضافہ نہیں کمی لانا ہے ۔اس بارے میں پائے جانے والے خدشات بے بنیاد ہیں کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل کے بعد نئے ضلعے کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور لوگوں کی سہولت کے لیے اس ضلعے کا ہیڈ کواٹر راولپنڈی شہر میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی دی مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو ملک میں دہشتگردی اور انرجی بحران نے سنگین صورتحال اختیار کر رکھی تھی ہم نے دن رات محنت کی اور قوم کو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی مسئلے کے مستقل حل کے لیے نئے بجلی گھر قائم کیئے گئے دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف اس وقت ترقی ہوتی ہے جب مسلم لیگ اقتدار میں آتی ہے ۔ہم نے پانچ برس میں قوم کی صیحح معنوں میں خدمت کی ،انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی ۔نئے انتخابات جولائی میں ہوں گے مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی کی بنیا د پر الیکشن میں حصہ لے گی اور عوامی قوت سے انتخابات میں ایک بار پھر بھاری کامیابی حاصل کرے گی ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقدہ بلدیاتی چیئر مینوں کے اجلاس میں چیئر مین یوسی سموٹ راجہ علی اصغرچکوال میں نجی مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوئے ،وائس چیئر مین چوآخالصہ نمبردار عزیز احمد ،وائس چیئر مین منیاندہ توفیق تاج علالت کے باعث شرکت نہ کر سکے جبکہ کہوٹہ کی دو یوسیز مٹوراور ہوتھلہ کے چیئر مین حضرات کو اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔

 

ساس بہو کی لڑائی کے نتیجہ میں بھاوج،بھاوج کی والدہ اور دو بھائیوں نے حملہ آور ہو کر سکول ٹیچر کو زخمی کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ساس بہو کی لڑائی کے نتیجہ میں بھاوج،بھاوج کی والدہ اور دو بھائیوں نے حملہ اوور ہو کر سکول ٹیچر کو زخمی کر دیا۔پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔حافظ یاسر محمود سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز گھر سے دوائی لینے کیلئے بازار گیاہوا تھا کہ بوقت قریب دو بجے دن ،میری بیوی مسماۃ(ش ک)مریم سکول سے چھٹی پر گھر واپس پہنچی تو مسمیان سفیر لیاقت،قدیر،مسماۃ فیاض بیگم،شمع لیاقت سکنائے منڈی کہوٹہ ،میری بیوی پر حملہ آور ہو گئیں۔مسمی سفیر نے وار بلا کیا جو میری بیوی کو گردن پر پچھلی جانب لگا،دوسرا وار ڈنڈا مسماۃ شمع لیاقت نے کیا جو بیوی کی کمر پر لگا جس سے وہ گر گئی اور تینوں نے لاتوں،مکوں اور بلوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔شور وویلا کی آوازیں سن کر مسمیان دانیال اور واجد حسین موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے میری بیوی کی جان بخشی کروائی۔مسمی سفیر کے پاس پسٹل بھی تھا جس کی وجہ سے مجھے اور میری فیملی کو سخت خطرہ جان ہے ۔

ہماری عزت وحرمت اسی میں ہے کہ ہم دامن مصطفی ﷺ سے وابستہ ہوجائیں،, خا لد محمو د مر ز ا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جما عت ا سلامی کے کے ر ہنما ا مید و ا ر حلقہ پی پی 5خا لد محمو د مر ز ا نے کہاہے کہ ہماری عزت وحرمت اسی میں ہے کہ ہم دامن مصطفی ﷺ سے وابستہ ہوجائیں، محبت کا صرف دعویٰ نہیں بلکہ عمل سے اس کاثبوت بھی دیاجاناچاہئے۔ا نہو ں نے جا مع مسجد بلا ل میں کلر سید اں ز و ن کے عہد ے د ا ر و ں سے گفتگو کے د و ر ا ن کیا ۔ انھوں نے کہاکہ اللہ کے دیئے گئے مال میں سے اپنے رشتہ داروں اور ضرورت مندوں پر خرچ کیاجائے تاکہ معاشرے سے محرومیوں کاخاتمہ ہو۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں جومال ودولت اللہ نے دی ہے اس کے ہم مالک نہیں بل کہ حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے خالق ومالک کے بتائے ہوئے طریقے سے اس دولت کوخرچ کریں۔ انھوں نے نئی نسل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عزتیں اوررفعتیں اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیراہونے میں ہے، اپنے ماضی سے مضبوط تعلق کے ساتھ جدیدعلوم سے اپنے مستقبل کوتابناک کیاجائے۔

کلر سید اں شہر میں سو ئی گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ پر ا حتجا ج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلد یہ کو نسلر عا طف ا عجا ز بٹ،مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید ،یسین قر یشی نے کلر سید اں شہر میں سو ئی گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ پر ا حتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ سو ئی گیس کے عملہ کی نا ا ہلی و جہ سے کلر سید اں شہر کے ا ند و ر نی حصے میں سو ئی گیس کی بند ش سے گھر یلو صا ر فین کو شد ید سر د ی کے مو سم میں جس مشکلا ت کا سا منا ہے گھر یلو خو ا تین کو صبح نا شتے کے ا و قا ت ا و ر شا م کو کھا نے پکا نے کے ا و قا ت میں گیس کی بند ش سے ا مو ا ر خا نہ د ا ر ی میں شد ید پر یشا نی کا سا منا ر ہتا ہے ا نہو ں نے محکمے کے ا ر با ب ا ختیا ر سے فو ر ی نو ٹس لے کر کلر سید اں شہر کی ا ند ر و نی آ با د ی کے لیے گیس کی سپلا ئی کو ممکن بنا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ہارون کمال ہاشمی کو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا کوارڈینٹر نامزد کردیا گیا

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ ہارون کمال ہاشمی کو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا کوارڈینٹر نامزد کردیا گیا۔ اس سے قبل ہارون کمال ہاشمی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نارتھ پنجاب اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اب نہیں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی میں ضلعی کوارڈینٹر کی بھی ذمہ داری سونب دی گئی انہیں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا کوارڈینٹر نامزد کردیا گیا، ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صدر پی ٹی آئی نارتھ پنجاب عامر محمود کیانی نے کیا. یاد رہے کہ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی میں ضلعی صدارت کی سیٹ کئی ماہ سے خالی تھی اس سے قبل زاہد کاظمی ضلعی صدر تھے جنہیں برطرف کردیا گیا تھا۔اب ضلع کی تمام تر ذمہ داریاں کوارڈینٹر ہارون کمال ہاشمی ہی سرانجام دیں گے۔

کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں،نا معلوم چور ہزاروں روپے مالیت کے پالتو مرغے ، کبوتر اور بھوسہ چوری کر کے لے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں،نا معلوم چور ہزاروں روپے مالیت کے پالتو مرغے ، کبوتر اور بھوسہ چوری کر کے لے گئے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس میں شبیر کے گھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور وں نے ایک عدد مورنی،ایک جوڑا ولائتی مرغے،دوعدد سیل مرغے،چھ عدد مرغیاں چوری کر لیں۔چوری کی دوسری واردات شیراز نامی گھر پر ہوئی جہاں سے چوروں نے 60 عدد کبوتر چوری کر لئے۔چوری کی تیسری واردات فیصل نامی گھر پر ہوئی جہاں سے ہزاروں روپے مالیت کا بھوسہ چوری کر لیا گیا جس کے بعد چوروں نے عبدالقدوس نامی شخص کے گھر کا رخ کیا جہاں سے وہ کبوتر نکال ہی رہے تھے کہ گھر والوں کی آنکھ کھل گئی جس پر چور واردات کئے بغیر ہی فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

تحصیل اور ضلعی سطح کے عہدوں پر فائز رہنے والے تحصیل میں نئی قیادت کو پروان چڑھانے کی بجائے روکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کارکنان کی رائے کے خلاف ضلعی قیادت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے اس بات کا مطالبہ تحصیل صدر ٹریڈرز ونگ کلر سیداں شیخ قدیر تحصیل جنرل سیکرٹری عاصم مغل سابق جنرل سیکرٹری سٹی کلر سیداں راجہ عبدالحمید حافظ رضوان کارکن پی ٹی آئی نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل کی تنظیم سازی تحصیل کے ورکرز کی رائے کے خلاف کی گئی تو ضلعی قیادت کے فیصلے بھی قبول نہیں کریں گے تحصیل کلر سیداں میں من مانے فیصلے مسلط کئے جانے سے پی ٹی آئی روبہ زوال ہو رہی ہے۔مخصوص لوگوں کو بار بار اہم عہدوں سے نوازنا پارٹی کے نظریات سے انحراف ہے تحریک انصاف کے نمائندوں کی عدم دستیابی اور دھڑے بندیاں عوام کو پارٹی سے دور کر رہی ہیں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ تمام تر فیصلہ سازی ان کی مرضی و منشاء کے مطابق ہو کارکنان کی رائے کو اہمیت نہیں دی جارہی جو اشخاص کارکنان کی بارہا دعوت کے باوجود پارٹی دفتر آنا گوارا نہیں کر رہے مسند قیادت کے طلبگار ہیں۔ تحصیل اور ضلعی سطح کے عہدوں پر فائز رہنے والے تحصیل میں نئی قیادت کو پروان چڑھانے کی بجائے روکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے تحت بننے والی کلر سیداں سے دوبیرن کلاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔دوبیر ن کلا ں سے کلر سیداں تک حال ہی میں بننے والی روڈ سکوٹ جوڑ سے دوبیرن کلاں تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہے اگر اس کو جلد مرمت نہ کیا گیا تو یہ جلد ہی کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گی،عوامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے ارباب اختیار سے گذارش کی ہے کہ جس ٹھکیدار نے یہ روڈ بنائی ہے اس سے پوچھا جائے،کہ ایک سال کہ قلیل مدت میں ہی کثیر لاگت سے بننے والی یہ شاہراہ کیوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے،سکوٹ جوڑ،سے سدا کمال تک روڈ کئی جگہوں سے بیٹھ گئی ہے ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

جذبہ ایمانی سے ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کرکے دم لیں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ پی پی 2کے رہنماحافظ منصورنگڑیال

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن8ن قریشی۔۔۔۔۔تحریک لبیک یا رسول اللہ پی پی 2کے رہنماحافظ منصورنگڑیال نے کہاکہ سابقہ حکمران جماعت اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کو تحریک لبیک یارسول اللہ نے پاؤں تلے روند دیا ہے۔الیکٹرونکس میڈیا کے تعصبانہ روے کے باوجود حلقہ این اے 154لودھراں میں تحریک لبیک یارسول اللہ نے دس امیدواروں میں تیسری پوزیشن پر آ کر مخالفین کوایک بارپھر اپنی اہمیت کا احساس دلایا۔انھوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ الیکشن 2018میں تمام جماعتوں کو شکست دے کر تحریک لبیک یا رسول اللہ اپنی حکومت بناے گی۔انھوں نے کہاکہ کچھ لبرل سوچ کی حامل طاقتیں تحریک لبیک یارسول اللہ کا راستہ روکنا چاہتی ہیں جذبہ ایمانی سے ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کرکے دم لیں گے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کلرسیداں کا مقامی صحافی کہوٹہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہو ائی فائرنگ میں شدید زخمی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کلرسیداں کا مقامی صحافی کہوٹہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہو ائی فائرنگ میں شدید زخمی ہو گیا۔کارتوس کا شھرا لگنے کی وجہ سے صحافی چوہدری جواد مجید کی دائیں آنکھ ہو گئی۔ واقعہ پر برداری کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں شاہ باغ کے معروف صحافی چوہدری جواد مجید تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بملوٹ ساعی میں شادی کے موقع رسم منہدی پر مووی بنا رہا تھا کہ اچانک رات آٹھ بجے کے قریب وہاں شادی میں شریک افراد نے ہو ائی فائرنگ کی گئی اس دوران کسی نامعلوم شحض کے فائر ینگ کر نے پر میری دائیںآنکھ پر کارتوس کا چھڑا لگنے سے میری آنکھ زخمی ہو گئی اس سلسلے میں صحافی کے بھائی عثمان مجید نے تھانہ کہوٹہ پو لیس کو ایک تحریری درخواست دی لیکن کہوٹہ پو لیس نے درخواست پرتاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی کر نے کے بجائے درخواست کو اپنے پاس رکھ کر ملزمان پارٹی کے ساتھ مک مکا کر لیا کلرسیداں کی صحافی برادری نے آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی سے اس واقعہ کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کی اور واقعہ میں ملوث افراد کا روائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جنرل الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کے لئے سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑنگا , راجہ صغیر احمد

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمدآف مٹورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے کہا ہے کہ عوام جس طرح مجھ سے محبت کر تے ہیں میں اپنے رب کا بڑا شکر گزار ہوں عوامی محبت پر اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں حلقے کا بچہ بچہ مجھ سے واقف ہے انہوں نے کہا ہے 2018ء کے جنرل الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کے لئے سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑنگا عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے۔انہوں نے کہا اپنے حلقے کی عوام کے مساہل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اور جیت کر اپنے علاقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔اس موقع پروائس چیئر مین یوسی مٹورراجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر، معروف تاجر مسعود بھٹی، نمبردار اسد محمود ، راجہ عمران عرف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، راجہ اویس جنجوعہ ،راجہ بلال آف مٹور،راجہ یاسرجنجوعہ،راجہ زوہیب اور دیگر افرادبھی موجود تھے۔

some image

روڈ کرانے چلتے شخص کو کیری ڈبے کے ڈراہیور نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بزرگ جان بحق

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ روڈ کرانے چلتے شخص کو کیری ڈبے کے ڈراہیور نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیازخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے بزرگ جان بحق ۔بھاگتے ہوئے کیری ڈبے کی نمبر پلیٹ رات کے اندھیرے میں وہی گر گئی جس کی وجہ سے اس کو ٹریس کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں پٹیاریاں کے رہائشی بزرگ فضل کریم ولد مر زا خان جن کا بیٹا بیمار تھا وہ اپنے بیٹے کو دیکھ کر ہسپتال سے لوٹے گاڑی سے اتر کر سٹرک کے کنارے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ ایک کیری ڈبے والا ان کو ٹکر مار کر چلا گیا جس کی وجہ سے بزرگ زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے کیری والے کی نمبر پلیٹ رات کے اندھیرے میں وہاں پر ہی گھر گئی جس کی وجہ سے اس کو ٹریس کر لیا گیا ۔

جھنڈی سٹاپ کے قریب "تھری سٹار"ریفریشمنٹ اینڈ ہو ٹل کا افتتاح

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جھنڈی سٹاپ کے قریب "تھری سٹار"ریفریشمنٹ اینڈ ہو ٹل کا افتتاح ۔ پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے افتتاح کیا ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ جھنڈی سٹاپ کے قریب کتھیل ہون کے رہائشی بابر لطیف نے "ریفریشمنٹ اینڈ ہو ٹل کے نام سے ایک کارباری مر کز کا قیام کیا جس کا باقاعدہ افتتاح گذشتہ روز سابق تحصیل ناظم کہوٹہ ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے کیا جبکہ اس موقع پر سر دار آصف ، سردار اکبر ، حافظ خرم ، ربنواز ، راجہ شوکت اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ تمام افراد نے بابر لطیف کو نئے کاروباری کی مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ۔

some image

پنڈی کہوٹہ ڈبل روڈ کے 16ارب 70کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ عبد القدوس عباسی ،اسد محمود ستی ، راشد مبارک عباسی ،راجہ فیصل محمود ، سید نجم الحسن نقوی، اشتیاق احمد ستی ، اور راجہ اظہار مجید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پنڈی کہوٹہ ڈبل روڈ کے 16ارب 70کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری کے بعد فنڈزاور ورک آڈر جاری کر نا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا عظیم کارنامہ ہے تحصیل کہوٹہ کی اور آزاد کشمیر کی عوام ان کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بلاسکتے ہیں ۔جب یہ روڈ تعمیر ہوئی گئی تو کہوٹہ پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہو گا ۔اس کام میں ان کا ساتھ دینے والے عظیم ساتھی حافظ عثمان عباسی کی شب و روز محنتوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی ،جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ فیصل محمود، سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں اورراجہ اظہار مجید المعروف راجہ زاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی خدمت وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا خاصہ ہے ہمارے عظیم قاہد شہید خاقان عباسی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کے صاحبزادے محترم وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں جو سبق ان کو ان کے والد محترم نے دیا ہے وہ اسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انشاء اللہ آمدہ الیکشن2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

محکمہ ہائی وے پنجاب کی ملی بھگت سے کو ٹلی ستیاں کی سڑکیں کھنڈرات بن گئیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ محکمہ ہائی وے پنجاب کی ملی بھگت سے کو ٹلی ستیاں کی سڑکیں کھنڈرات بن گئیں۔ حا لیہ برف با ری اور با رش نے محکمہ کی کا رکردگی کا پو ل کھو ل دیا سڑکو ں کی تعمیر کے دوران ہی جگہ جگہ گہڑے پڑنا نا قص مٹریل کے استعمال اور محکمہ ہائی وے پنجاب کی ملی بھگت محکمہ کی عدم توجہی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ محکمہ ہائی وے پنجاب کو متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہ ہو رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے پنجاب کی عدم توجہ ، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کو ٹلی ستیاں کی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں محکمہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے میلا د چو ک تا بھن رو ڈ ، میلا د چو ک تا پھو فنڈی رو ڈ ، اور میلا د چو ک تا ملو ٹ ستیاں رو ڈمذکورہ تما م سڑکو ں کی تعمیر میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ ابھی سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہوا تھا کہ پہلے ہی گڑھے پڑ نا شرو ع ہو چکے ہیں ہلکی بارش نے ہی ٹھیکیداروں اور محکمہ ہائی وے پنجاب کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ متعدد بار اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا ہے کو ٹلی ستیاں کے شہریوں ، ٹرانسپورٹروں،مسافروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وفاقی محتسب ، اینٹی کرپشن صوبا ئی وزیر مواصلا ت پنجا ب ، کمشنر راولپنڈی ،اور ڈی سی او راولپنڈی و دیگر ذمہ داران سے فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

اجمل ستی ایڈووکیٹ جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن کو ٹلی ستیاں منتخب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ٍ معروف قا نو ن دا ن سا بق امیدوارقو می اسمبلی حلقہ این اے پچا س صو لت مجید ستی ایڈووکیٹ صدر اور نو جوان قا نو ن دان اجمل ستی ایڈووکیٹ جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن کو ٹلی ستیاں منتخب ہو گئے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گزشتہ کئی ہفتوں سے گوجرخان شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے آر ڈبلیو ایم سی کے نااہل ورکروں نے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے گوجرخان شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے آر ڈبلیو ایم سی کے نااہل ورکروں نے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر وبائی امراض پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں صورتحال سے تنگ شہریوں نے کٹڑہ تمباکو کے سامنے سروس روڈ پر کوڑے کے ڈھیر کو سڑک پر پھیلا کر بطور احتجاج آگ لگا دی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے والے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث کچھ علاقوں میں پانی گھرو ں اور دوکانوں میں چلا گیا اس صورتحال پر شہری حلقوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدف تنقید بنایا جبکہ کٹڑا تمباکو چوک کے سامنے بڑے فلتھ ڈپو کا کچر اشہریوں نے سڑک پر پھیلا کر بطوراحتجاج آگ لگا دی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپی کیخلاف نعرے بازی کی

چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں پابندی کے باوجود مقامی یو سی چئیر مین کی سرپرستی میں کتوں کی لڑائی

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں پابندی کے باوجود مقامی یو سی چئیر مین کی سرپرستی میں کتوں کی لڑائی اور اس پر لاکھوں روپے کا جوا ہوتا رہا لیکن کوئی ادارہ بھی قانون نافذ کرنے کے لئے ٹس سے مس نہ ہو اموضع دھندہ میں ایک ہفتے کے دوران کتوں کی لڑائی کا یہ تیسرا مقابلہ ہے جس پر لاکھوں روپے کا جوا بھی لگایا گیا ہے میڈیا میں کئی بار لوگوں کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا چکی ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اس فضول کھیل کی وجہ حکومتی پارٹی سے وابستہ مقا می کھڑپینچ ہیں سابق امیدوار برائے چئیر مین راجہ امتیاز خان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ موضع دھندہ کی نئی نسل کو بجائے اس کے کہ علم کی روشنی سے منور کیا جائے یہاں کتوں کی لڑائی جیسے جاہلانہ کھیلوں کو رواج دینے کا عمل پچھلے تین سالوں سے جاری ہے جس پر اور افسوس کی یہ بات ہے کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے منتخب بلدیاتی نمائندے ہی نئی نسل کو ان فضولیات کی طرف دھکیل رہے ہیں راجہ امتیاز خان نے کہا ہے کہ ایک طرف ن لیگ کی حکومت کتوں کی لڑائی جیسے فضول کھیلوں پر پابندی کا اعلان کرتی ہے دوسری جانب اس کے اپنی ہی لوگ ان کاموں کی سرپرستی کرتے ہیں جوحکومتی جماعت کے لئے انتہائی شرمناک ہے

نواحی گاوں نوڈیل کی بیوہ خاتون کی چودہ سالہ نا بالغ بیٹی اغواء، پولیس نے نامزد ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

مندرہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے) ۔۔۔۔ کے نواحی گاوں نوڈیل کی بیوہ خاتون کی چودہ سالہ نا بالغ بیٹی اغواء، پولیس نے نامزد ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا نیئر سلطانہ بیوہ انور حسین سکنائے نوڈیل نے بتایا کہ دس جنوری کو میں بازار سے سودہ سلف لے کر واپس آئی تو میری چودہ سالہ بیٹی مسماۃ ربیعہ گھر پر موجود نہ تھی باوجود تلاش کے وہ ہمیں نہ ملی گزشتہ روز ایک شخص نے فون کر کہ کہا کہ آپ کی بیٹی میرے پاس ھے بعد میں اس کا نام انعام ولد عبدالغفور سکنہ ڈھوک فیضن چہاری معلوم ہوا ہم نے اس کے والد عبدالغفور سے فون پر رابطہ کیا تو اس نے لڑکی کی واپسی کے لیے رقم کا تقاضہ کیا پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدہ درج کر لیا

مندرہ بس سٹاپ کے قریب چائے کے ہوٹل پر ایک نامعلوم شخص کی پر اسرار موت

مندرہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے) ۔۔۔۔ مندرہ بس سٹاپ کے قریب چائے کے ہوٹل پر ایک نامعلوم شخص کی پر اسرار موت،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان ٹی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دی منیر اختر سکنہ ٹھنڈی سڑک نے پولیس کو بتایا کہ میں چائے کا ہوٹل کرتا ہوں گزشتہ روز ایک شخص دن اڑھائی بجے میرے ہوٹل پر آیا اور بینچ پر بیٹھ گیا میں سمجھا کہ چائے وغیرہ پیئے گا لیکن مذکورہ بیٹھتے ہی نیچے گر گیا ریسکیو 1122کو اطلاع کی جنہوں نے چیک کیاتو وہ فوت ہو چکا تھامحرر تھانہ مندرہ نعیم کے مطابق متوفی کی عمر 55سال کے قریب ھے اور اس کے پاس سے کوئی شناخت نہ ملی ھے مذکورہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان ٹی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دی ھے

تین خواتین سمیت چھ افراد نے پڑوسیوں کے گھر پر دھاوا بول دیا ،حاملہ خاتون سمیت دو خواتین مضروب

مندرہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے) ۔۔۔۔ تین خواتین سمیت چھ افراد نے پڑوسیوں کے گھر پر دھاوا بول دیا ،حاملہ خاتون سمیت دو خواتین مضروب،پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عمران شہزاد سکنہ بگھوال درکاہی نے پولیس کو بتایا کہ مجھے فون پر اطلاع ملی کہ دن تین بجے مسمیان رئیس ،عمیر ،حارث اور مسماۃ مہوش،مسماۃپروین اور رمسماۃریحانہ نے ہمارے گھر آکر میرے بھائی اکرام کی بیوی کرن کو مارنا شروع کر دیا جو کہ تین ماہ سے حاملہ تھی جبکہ میری دوسری بھابی مریم کو بھی ڈنڈوں سے مارا اور کپرے پھاڑ ے اور گھر کے دروازے بھی توڑ دیئے لوگوں نے منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑوائی پولیس تھانہ مندرہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

some image

گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں کے مڈل کلاس کے بچوں کا امتحانی سنٹر بھڈانہ رکھ دیا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ غریب والدین کے لئے نئی آزمائش گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں کے مڈل کلاس کے بچوں کا امتحانی سنٹر بھڈانہ رکھ دیا گیا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق والدین اور معززین علاقہ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایک طرف تو وزیر پنجاب ہر بچے کو تعلیم دینے کے لئے کوشاں ہیں اور دوسری طرف پنڈی بورڈ غریب والدین کے لئے آسانی دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے معززین نے کہا کہ ہائی سکول قاضیاں کے آٹھوں جماعت کے طلباء کا قاضیاں میں سنٹر ہونے کے باوجود بھڈانہ رکھ دیا گیا ہے غریب والدین جو اس مہنگائی کے دور میں بمشکل سکول بھیجتے ہیں اور بچوں کو جیب خرچ تک نہیں دے پاتے وہ کرایہ کہا ں سے دیں گے معززین اور والدین نے اعلی احکام سے بچوں کا قاضیاں سنٹر میں امتحان لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی لیٹروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی, پیپلز پارٹی یونین کونسل تھاتھی کے صدر چوہدری حمید

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی یونین کونسل تھاتھی کے صدر چوہدری حمیدنے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی لیٹروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی پی پی جمہوریت کا دوسرا نام ہے ملک کی غریب عوام کی ترجمان واحد سیاسی جماعت پی پی پی ہے اور موجودہ نااہل لیگی قیادت سے اہلیان گوجرخان سخت مایوس ہیں عوام اب پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کو یاد کررہے ہیں جب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی اور اب الیکشن مہم میں بھرپو ر پذیرائی مل رہی ہے اور متعددسیاسی دھڑے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں گوجرخان کے عوام کی نظریں اب صرف اور صرف سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر ہی لگی ہوئی ہیں موجودہ اسمبلی ارکان راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر تختیا ں لگا کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود منتخب نمائندے کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں لگا سکے نااہل قیادت کا عوام انتخابات میں محاسبہ کریں گئے او رانشااللہ الیکشن 2018میں پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی ۔

پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز،مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مبین ہاشمی :۔۔۔۔۔پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز،مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔عوامی وسماجی حلقوں نے انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بلا امیتاز کاروائیوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج راجہ اعزاز عظیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے پہلی کاروائی میں منشیات فروش محمدداؤد ولد محمدحسین آف ملک پور سے 2000گرام چرس برآمد کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے کیر ی ڈبہ بھی برآمد کر لیا گیا اس کے علاوہ بیول پل پر مشہور منشیات فروش عمران الیاس عرف شبرو ولد طارق کے خلاف کاروائی کی گی جس میں پولیس کو شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم کامیاب کاروائی کے بعد پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1195گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا واضع رہے کہ ملزم محمدداؤ د کے خلاف 12ایف آئی آر اور ملزم عمران الیاس عرف شبرو کے خلاف 04ایف آئی آر پہلے بھی درج ہیں ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران نامعلوم چور دو گھرانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،غیر ملکی کرنسی ،الیکٹرانک سامان اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران نامعلوم چور دو گھرانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،غیر ملکی کرنسی ،الیکٹرانک سامان اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ،علاقہ میں چوری کی 8 واردات سراغ نہ لگ سکا تفصیلات میں نامعلوم چوروں نے فیز8 کے رہائشی طارق حسین کے گھر کی کھڑکیاں کاٹ کر اندر سے نقدی مبلغ ایک لاکھ30 ہزار روپے ،پانچ سو ڈالر ،دو عدد موبائیل فون ،دو عدد لیپ ٹاپ ،گھڑیاں اور 10 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئیے جبکہ دوسری واردات کے دوران ہمایوں علی کے گھر سے 50 ہزار روپے نقدی ،موبائیل فون و دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لیں علاقہ میں بڑھتی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تھانہ روات میں فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمداسلم کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی چھچھ روڈ کا افتتاح

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمداسلم نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی چھچھ روڈ کا افتتاح کر دیا عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر چوہدری نثار خان کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ابرار احمد چوہدری ،راجہ اورنگزیب ،جنرل کونسلر چوہدری اسد علی کی کاوشوں ذاتی کاوشوں پر چوہدری نثار علی خان نے ڈھوک مندول تا ڈھوک چھچھ یو سی چہان کی پسماندہ سڑک کیلئے8 کروڑ20 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی جسکا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا معززین علاقہ نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

تھانہ مارگلہ پولیس چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مفرور ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ مارگلہ پولیس چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مفرور ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئی مقدمہ کے اندراج کے6 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی تھانیدار ملزم کی سرپرستی کرنے لگا سائل انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،ملزم سرعام دندناتا پھر رہا ہے تفصیلات کے مطابق تخت پڑی کے رہائشی روشن خان ولد عبدالکریم خان نے مورخہ5 اگست2017 کو تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر162/17 درج کرایا کہ مسمی محمد رحمان ولد قمر دین ساکن حال این ڈی سی کالج ایم ایس جی آفس مجھ سے گاڑی مبلغ اڑھائی لاکھ روپے میں سودا کیا اور رقم کی ادائیگی کی بجائے مجھے 2 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بعد ازاں ڈس آنر ہو گیا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود مقدمہ کے تفتیشی اے ایس آئی صہیب پاشا نے ملزم کی گرفتاری کی بجائے اسکے ساتھ ساز باز کر لی ہے اور مجھے خوار کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم سرعام آزادانہ گھوم رہا ہے سائل روشن خان نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے ملزم کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کے تفتیشی صہیب پاشا کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

دو کروڑ بیاسی لاکھ روپے کے چیکس کے مقدمات میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ دو کڑوڑ بیاسی لاکھ روپے کے چیکس کے مقدمات میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور۔مدعی مقدمہ اضافی رقم وصول کر چکا ہے جبکہ چیکس کا غلط استعمال کیا اور دھوکہ دہی کا مرتکب۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ بدھو گاؤں کا رہائشی بدنامِ زمانہ مکیاں پٹھان جو کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پابندِ سلاسل تھاجسکے خلاف مدعی مقدمہ وقاراحمد سکنہ مردان نے تھانہ واہ کینٹ سٹی میں مقد مات نمبر 344/15,266/17, ،290/17 ،105/17 زیر دفعہ489/F فرش درج رجسٹرکروا رکھے تھے، ملزم فضل محمود عرف مکی پٹھان سکنہ بدھو واہ کینٹ جو کہ دو کڑوڑ بیاسی لاکھ روپے کے چیکس کے مقدمات میں ملوث تھا کی ضمانت ہائیکورٹ نے دو ،دو لاکھ روپے کے مچلکوں عوض منظور کر لی ،ملزم کی پیروی مشہور قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کر رہے تھے ملزم نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائیکورٹ راولپنڈی میں ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم بے گناہ ہے اور مدعی مقدمہ اضافی رقم وصول کر چکا ہے جبکہ چیکس کو غلط استعمال کیا گیا ہے اور مدعی مقدمہ نے دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے جس پر مقدمہ نمبر344/15میں جسٹس شاہد احمد خان جبکہ مقدمات105/17,266/17,290/17میں ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی نے دو ،دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق وائس چیئرمین راجہ زاہد حسین مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ بڑکی بدھال والے قبرستان میں ادا کی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق وائس چیئرمین راجہ زاہد حسین مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ بڑکی بدھال والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری محمدریاض، چوہدر ی جاوید کوثر ایڈووکیٹ ثاقب علی بیگ راجہ خرم پروی راجہ تاج راجہ ساجد یوسف ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ چاند مبین راجہ افتخار وزیر ٹھیکیدار محمدبنارس معراج گل مغل چوہدری عامر خورشید راجہ انور سعید راجہ اصغر سعید عامر فرید چوہدری حنیف حاجی ریاض مرزا بشیر ملک محمد نصیر راجہ آفتاب پہا ظہور کبیر جنجوعہ ارشد بھٹی غلام قمر عمران کامی خاقان بابر کیانی یاور قریشی قاضی اعجاز عدنان شریف رضوان ملک مرزا منور حسین آصف ڈاکٹر سعید ماسٹر غلام علی بٹ چوہدری گلریز قدیر ساجد محمود بھٹی جمشید صراف ملک حارث شیخ محمد سلیم طاہر مغل احمدفاروق اعوان شیخ محمد حفیظ مرزا بشارت سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

چک مرزا کے سائیں پرویز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چک مرزا کے سائیں پرویز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازجنازہ میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، راجہ ظفر محمود،چوہدری مشتاق حسین،راجہ طارق محمود، ڈی ایس پی ملک محمد افسر، محمد اعجاز بٹ، زین العابدین ،نصیر اختر بھٹی ، مسعود بھٹی،راجہ عاشق حسین ،محمد افسر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سید شیر حسین شاہ باقری مرحوم کی رسم چہلم

some image

مندرہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے) ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سید شیر حسین شاہ باقری مرحوم کی رسم چہلم کا ایک بہت بڑا اجتماع ان کے آبائی گاوں ڈیرہ سیداں میں گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی نعت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت بحضو ر سرور کونینﷺ پیش کیا جبکہ ممتاز مذہبی سکالر سید منتظر عباس نقوی نے فکر انگیز اور اتحاد بین المسلمین کے حوالہ سے سے جمع خطاب کیا پیپلز پارٹی کے راہنماوں راجہ جاوید اشرف،عبدالرحمٰن مرزا ،سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ سید شجر عباس شاہ نے مرحوم سید شیر حسین شاہ باقری کی زندگی اور ان کی فلاحی اور سماجی شخصیات کے حوالہ سے خطاب کیا اہلیان علاقہ اور ضلع بھر کی ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری فخر الزماں،سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری گل اخلاق ایڈوکیٹ،وائس چانسلر پروفیسر میاں عبدالرشید،کرنل امین نوید،ڈی ایس پی راجہ شکیل،چیئرمین راجہ ذوالفقار علی،چیئر مین سید قلب عباس،وائس چیئر مین سید عنصر عباس شاہ،پیر سیداقرار شاہ بھنگالی شریف،پیر سید زبیرشاہ بخاری، پیپلز پارٹی کے راہنما عبدالرحمٰن مرزا، شیر افگن قریشی، افتخار وزیر راجہ،راجہ عمران کامی،عرفان نواز راجہ،یاور قریشی،تیمور بوبی،امجد بھٹی،چوہدری عامر خورشید،ملک سہیل،قادر نواز قادری،پرویز کیانی،سردار قمر عابد،کونسلر راجہ سہیل کیانی ایڈوکیٹ،اسلامک سینٹر برطانیہ (بلیک برن ) کے صدر سید شفاعت حسین شاہ،ہمایوں ظفر،راجہ حمید سلیم،راجہ شباب عزیز،راجہ رستم قمر،چیئر مین راجہ افتخار امیر جماعت اسلامی راجہ عمیر، کونسلر ثاقب علی بیگ ایڈوکیٹ،راجہ ظہور منظور ایڈوکیٹ،راجہ عدنان ایڈوکیٹ راجہ عدنا ن ایڈوکیٹ،انعام شفقت ایڈوکیٹ،شرجیل دھمیال ایڈوکیٹ،فخر عمران بنگش ایڈوکیٹ،میاں زاہد ایڈوکیٹ،رمضان مرزا ایڈوکیٹ،پروفیسر باسط،نمبردار انتخاب عالم،چوہدری غلام صابر،سابق کونسلرراجہ روئیداد چب، خادم مندرہ چوہدری رضی حسنین، آصف خان ،امجد علی بٹ،سیکرٹری فیصل بھٹی،ملک افتخار،سید کاظم نقوی،ماسٹر سعید،پی ٹی آئی کے ممتاز راہنما راجہ اشفاق ساغر آف صندل،شیخ افضل،شوکت میر،راجہ مولا داد کھنہ، سینئر صحافی سید تبسم عباس شاہ،زاہد شفیق قریشی،خالد قریشی،راجہ صدیق کیانی،ازرم خیام اور بے شمار سیاسی و سماجی نے بھر پور شرکت کی اور مرحوم سید شیر حسین شاہ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا مرحوم کے بیٹوں انسپکٹر سید شبیر عباس اور ڈاکٹر سید غلام عباس نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مرحوم کے فلاحی مشن کو جاری رکھیں گے اور اہل علاقہ کے دکھوں کا مداوا کر کے ان کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کریں گے اور اعلان کیا کہ بہت جلد سید شیر حسین شاہ میڈیکل کیمپس کا آغاز کیا جائے گا جس میں اہل علاقہ کا مفت علاج کیا جائے گا

Picture of the Day