Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 14th November 2017 ----- 25th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بلیک برن میں دوسری جنگ عظیم میں قربانی دینے والوں کی یاد میں تقریب

دو منٹ کی خاموشی، مسلمان شہداء کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا

Sacrifice of Muslim Solders in World War appreciated on Remembrance day

some image

بلیک برن:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، شکیل سلام----- بلیک برن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کارپوریشن پارک میں دوسری جنگ عظیم اور دیگر جنگوں ہلاک ہونے والے لاکھوں لوگوں کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی کونسل کے رہنماؤں، سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جنگ عظیم دوئم 1918میں دن گیارہ بجے، گیارہ نومبر کو ختم ہوئی تھی ۔ اب ہر سال نومبر کے دوسرے اتوار کے دن ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لئے اپنی جان قربان کردی اور ہمیں آزادی عطا کی۔ یاد رہے دوسری جنگ عظیم میں مسلمانوں کی اکثریت نے حصہ لیا اور برما، جاپان اور دوسرے کئی ممالک میں لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آج کی تقریب میں مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں بلیک برن کے مئیر اور بلیک برن کی ایم پی کیٹ ہولرن نے شر کت کی اور میموریل پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔ اس کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا اور پھول چڑھائے۔ بلیک برن ملٹی فیتھ گروپ کی طرف سے صادق پٹیل نے ایک پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ان کے ہمراہ عمررسیدہ یہودی عورت رینی بھی موجود تھیں۔

ایشیائی بچوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا اور مختلف مقامی سکولوں کی نمائندگی ہوئے میموریل گارڈن میں پھولوں کے گلدستے پیچ کئے اور آج کے دن کی یاد میں پاپی پھول پہنے ۔ ٹھیک گیارہ بجے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ تقریب میں پولیس، آرمی اور دیگر تنظیموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آرمی اور نیوی کے افسران نے پریڈ میں حصہ لیا۔

Blackburn; Politicians, members of the public and veterans commemorated those who lost their lives in conflict as the UK marks Remembrance Sunday. A two-minute silence was held across the country and wreaths were laid at memorials.

Their was special appreciation for Muslim Solders who gave their lives in two World wars at the ceremony in Blackburn, hundreds of thousands of Muslims soldiers and people of other minority faiths who have served in the British Armed Forces across two World Wars, laying down their lives to defeat the menace of Nazism and to keep Britain safe.

Few people know about the role of Muslim soldiers in the World Wars and our shared multi-ethnic history. In the First World War, 1.5 million soldiers from the undivided Indian-subcontinent fought for Britain in 1914-18 – 400,000 of them Muslims from what is now Pakistan.

Historic records show that at least 885,000 Muslims were recruited from across the Muslim world to fight for the Allies – including Britain, France, the Russian Empire and the Kingdom of Hejaz (now western Saudi Arabia). Over 89,000 are known to have been killed during more than four years of a grinding war of attrition. Research from think tank British Future ahead of the First World War centenary found that only a fifth of people are aware that Muslim soldiers fought at all in the Great War of 1914-18, and only 2 per cent are aware of just how many served this country, though awareness is now growing.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

یونان میں سڑک کے ایک حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق

Two Pakistani national killed in fatal accident in Athens, Greece

(ایتھنز ( زاہد مصطفی اعوان۔۔ یونان میں سڑک کے ایک حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں ، جن کی نماز جنازہ جمعہ کی شام یونان کے علاقے میگارہ میں ادا کردی گئی۔

تفصیل کے مطابق، ایتھنز کے نواحی شہر میگارہ میں رہائش پذیر سیف اللہ ولد اللہ دتہ عمر پچاس سال شادی شدہ سکنہ دریکاں کلاں تحصیل پھالیہ اور ظہور احمد ولد محمد علی عمر سنتیس سال سکنہ بھکی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین موٹر سائیکل پر کام پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ ویگن کی ٹکر سے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے۔

نماز جنازہ میگارہ میں ادا کر دی گئی ہے اور اب میتیں سوموارکو یونان سے پاکستان روانہ ہو جائیگی۔ واضح رہے کہ یونان میں مقیم پاکستانی باشندے ڈیڈ باڈی فنڈ میں چندہ دیتے ہیں تاکہ یہاں مرنے والے پاکستانیوں کی میتیں تدفین کے لیے پاکستان روانہ کی جاسکیں۔

Athens, Greece; Two Pakistani nationals were killed in a fatal accident when their motorbike was hit by oncoming vehicle, the two men have been named as Saif Ullah of Tehsil Phallia and Zahoor Ahmed of Mandi Bahawal Din.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلرسیدا ں روات روڈ پر سرشام ڈکیتی کی واردات مسلح ملزمان نے جیولرز باپ بیٹا کی گاڑی روکی فائرنگ کی دو کلو طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقد لو ٹ کر فرار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیدا ں روات روڈ پر سرشام ڈکیتی کی واردات مسلح ملزمان نے چھپر بائی پاس پر کلرسیداں جانے والے جیولرز باپ بیٹا کی گاڑی روکی فائرنگ کی دو کلو طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقد لو ٹ کر فرار ہو گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،یہ واقعہ پیر کی شام کو اس وقت پیش آیا جب مقامی جیولرزارشد بٹ شاہ باغ میں واقع اپنی جیولری کی دوکان بند کر کے بیٹے حمزہ کے ہمراہ اپنی گاڑی میں کلرسیداں آ رہے تھے جب وہ چھپر بائی پاس پہنچے تو عقب سے آنے والی پیلی ٹیکسی نے انہیں روکا اور اسی اثناء میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان بھی پہنچ گئے جنہوں نے ا ن پر فائرنگ کی جس سے ارشد بٹ اور ان کا چوبیس سالہ بیٹا حمزہ بٹ شدید زخمی ہو گئے اور ملزمان گاڑی سے دو کلو کے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے کلرسیداں منتقل کیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر شیخ محمد قاسم موقع پر پہنچ گئے مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعے سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا روات کلرسیداں کی مصروف روڈ پرسرشام ڈکیتی کی واردات سے کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

 

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھر میں تیسری بار اول پوزیشن لینے میں کامیاب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھر میں تیسری بار اول پوزیشن لینے میں کامیاب ،کوٹلی ستیاں نے دوسری پوزیشن حاصل کی اس کا فیصلہ صوبائی سیکرٹری صحت کی صدارت میں لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں کلرسیدا ں نے پنجاب بھر کے ٹی ایچ کیوز کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورا س نے 72 پوائنٹس حاصل کیئے جبکہ ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں نے دوسری اور کہوٹہ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی اس طرح صوبہ بھر کی پہلی پانچ پوزیشنوں میں سے پہلی دوسری اور پانچویں ضلع راولپنڈی نے حاصل کی ۔سیکرٹری ہیلتھ نے کلرسیداں کی تیسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سی ای او ،ڈی ایچ او اور ایم ایس کلرسیداں کو دلی مبارکباد دی ۔ادھر مقامی کاروباری شخصیت محمد مسعود بھٹی نے انفرادی کامیابی حاصل کرنے پر انہیں پارٹی دی اور اس کامیابی پر تمام اسٹاف کو مبارکباد د ی ۔ادھراسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس نے بھی ٹی ایچ کیو کلرسیداں کی کارکردگی کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلرسیدا ں ہسپتال نے صوبہ بھر میں مسلسل تینوں بار پہلی پوزیشن حاصل کر کے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے جس سے ہسپتال کے عملے کاحوصلہ بلند ہوا ہے انہوں نے اسٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی اطمینان بخش کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ اولپنڈی روڑ پنیالی کے مقام پرٹریفک کا المناک حادثہ ۔کشمیر سے راولپنڈی جانے والے پاک آرمی کے میجر جان بحق

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ اولپنڈی روڑ پنیالی کے مقام پرٹریفک کا المناک حادثہ ۔کشمیر سے راولپنڈی جانے والے پاک آرمی کے میجر جان بحق جبکہ ان کے فیملی کے دیگر شدید زخمی ہو گے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی ، وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،ٹریفک پولیس کے خرم فیاض ستی ، آصف ستی ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے وارڈن عبد الشکور کھٹر ، راجہ جاوید سلطان اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گے زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سے ولپنڈی جانے والی کار نمبر ی WU.468اور راولپنڈی سے کہوٹہ آنے والے ڈنمپر نمبری GLTD.2792میں روڑ پنیالی کے مقام پر المناک حادثہ ہو ا جس کے نتیجے میں پاک آرمی کے میجر جان بحق وجاہت کاظمی جان بحق جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد شدید زخمی ہو گے ۔

some image some image

تحصیل کہوٹہ کے نوجوان ممتاز عالم دین امام جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی صاحب کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب ملینم شادی حال کہوٹہ میں ہوئی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے نوجوان ممتاز عالم دین امام جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی صاحب کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب ملینم شادی حال کہوٹہ میں ہوئی ۔اس موقع پر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول دوبیرن کے ہیڈ ماسٹر معروف مائر تعلیم راجہ منیر الدین جنجوعہ ، خطیب جامع مسجد عثمان غنی عبد اشکور حمادی ،مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک غلام مر تضیٰ وائس چیئر مین ایم سی کہوٹہ ،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف ، یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ، سید حیدر علی شاہ ،راجہ یاسر محکمہ اسپیشل ایجو کیشن ، ملک حسام محمود المعروف ملک سونا، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ضلع اور تحصیل بھر کے علماء دین ، اساتذہ ،وکلاء اور صحافیوں نے شر کیت کی اس موقع پر مہمانوں نے دولہاآصف الرحمن کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ مولانا قاری عثمان عثمانی صاحب نے تمام مہمانوں کی پر تکلف کھانوں سے تواضع کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

موضع کوٹ میں ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی وساطت سے18لاکھ کی خطیر گرانٹ سے ایک سٹرک تعمیر کی گئی, عبد الحمید مغل

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یوسی دکھالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موضع کوٹ میں ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی وساطت سے18لاکھ کی خطیر گرانٹ سے ایک سٹرک تعمیر کی گئی اور کوٹ گاوں کو جانے والی سٹرک کے لیے مزید 4لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے جو بہت جلد ریلیز ہو جاے گئی اور اس پر کام بھی شروع ہو جائے گا۔حکومت مساہل کے حل کے لیے فی الفور ضلع کے الیکشن کرائے جاہیں ۔ضلعی الیکشن کی تکمیل سے ہی مساہل میں کمی آئے گئی ۔عوام نے جن توقعات کی بنا پر عوام نے ہم کو ووٹ دیے تھے ان کے اعتماد پر اترنے کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں کیونکہ جب ضلعی باڈی مکمل ہو گئی تویونین کونسلوں کے تمام چیئرمینوں کا فنڈز کی ترسیل ہو گئی اور جب فنڈز ملیں گئے تو ہم عوام کے مساہل حل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوئے 2سال کا عرصہ مکمل ہو نے کو ہے اور ہم بلدیاتی نمائند وں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران اپنی اپنی یونین کونسلو ں کے عوام سے باتیں کچھ وعدئے کیے تھے اب ہم فنڈز اس طرع سے میسر نہیں ہیں جس طرع ہونے چاہے اس کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ پی پی ٹوکی تمام یونین کونسلوں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرزمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مساہل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کے الیکشن کر ائے جاہیں تاکہ عوام کے مساہل حل ہو سکیں ۔

کہوٹہ پولیس کے نئے ایس ایچ او بشارت عباسی کا منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، ساڑھے تین سو بوتل شراب برآمد ، دو ملزمان گرفتار

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ پولیس کے نئے ایس ایچ او بشارت عباسی کا منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، ساڑھے تین سو بوتل شراب برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار جبکہ ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ بھی لگا لیا ۔ نوجوان عمر حیات کا قاتل اس کاحقیقی ماموں زاد بھائی نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی نے بد نام زمانہ منشیات فروش گلفراز عرف گلا ساکن بھلوٹ اور ندیم عرف دیمو ساکن جیوڑہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 350بوتل شراب برآمد کرلی ۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ایک ماہ قبل ہوتھلہ میں قتل ہونے والے مقتول عمر حیات کے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔ عمر حیات کو فائر کر کے قتل کیاگیا ۔ گرفتار ہونے والا ملزم منصور مقتول عمر حیات کا ماموں زاد بھائی ہے ۔ نئے تعینات ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی کی کارکردگی کوشہریوں نے زبردست سراہا ہے ۔ شہریوں نے ان کی تعیناتی کو منشیات فروشوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی اور الارم قرار دیا ہے ۔

خطہ پوٹھوہارکے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانامحمدیعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اورممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ عزتوں اور عظمتوں کے طلب گار دامن مصطفی ﷺ سے اپناتعلق مضبوط ترکرلیں، شوکت پارینہ اور عظمت رفتہ کے لئے ہمیں ادھر ادھر دیکھنے کی ضرورت نہیں، قرآن اور صاحب قرآن ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ گمٹی میں خطہ پوٹھوہارکے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانامحمدیعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پروفیسرساجدالرحمن نے کہاکہ ابراہیم علیہ السلام سے مانوس پرندوں کے گوشت پوست کی بابت قرآن کہتاہے کہ ہرلوتھڑے کومعلوم تھاکہ وہ کس پرندے کاحصہ ہے، صوفیاء کاوجود ان پرندوں سے بدرجہااعلیٰ وارفع ہے۔ صوفیاء کے ساتھ نسبت رکھنے والوں کوچاہئے کہ وہ اپنی زندگیوں کوپاکیزہ بنائیں، آج میڈیاکے ذریعے ان زندگیوں کوناپاک بنانے کی کوششیں عروج پرہیں، اپنے اخلاق کواخلاق مصطفوی ﷺ کے تابع بناکرمعاشرے میں انقلاب بپا کیاجائے۔نسب اولیا ء آپ کے کردار واطوار میں نظر آنی چاہئے۔ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن عیدگاہ شریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ ختم نبوت پر ایمان ہماری جان، مال اور اولاد سے بڑھ کرہمیں عزیزہے ، اس پر حملہ کرنے والوں کوپاش پاش کردیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ صراط مستقیم وہی ہے جواولیاء امت نے اختیار کیا، اللہ جب کسی سے پیار کرتاہے تواس کی یاد کودوام عطاکردیتاہے ، آج صوفیاء کی یاداگردلوں میں موجزن ہے تواس کاباعث یہی ہے کہ اللہ ان سے محبت کرتاہے۔ مولانامحمداقبال قریشی نے کہاکہ اولیاء اللہ کی محبت اللہ نے لوگوں کے دلوں میں ڈال دی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹرعزیرہاشم ایڈووکیٹ، ڈائریکٹرسی ڈی اے خضرحیات ستی، امیدواربرائے صدربارایسوسی ایشن گوجرخان افتخارقریشی ایڈووکیٹ، ممبربلدیہ راجہ ظفرمحمود، سابق ناظم کنوہاحاجی غلام ظہیربھٹی، صحافی ناصربشیرراجہ، ماسٹرعبدالرشید سمیت بہت بڑی تعدادمیں لوگ موجود تھے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی پی5 کے راہنما چوہدری محمد امیر افضل نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بر سرِ اقتدار آ کر علاقے کو صحت کی سہولیا ت سے آراستہ کریں گے بد قسمتی سے علاقہ صحت کی سہولیات سے محروم چلا آ رہا ہے لیکن کسی نے توجہ نہ دی مریض وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سسک سسک کر مر جاتے ہیں لیکن کو ئی پروا تک نہیں کرتا انہی حالات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی وقتاً فوقتاً کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ اس معاملہ کو حکومتی سطح پر لے جا کر حل کریں گے اس موقع پر حلقہ این اے52کے راہنما راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے عوامی خدمت کا جو بیڑہ چوہدری امیرِ افضل نے اٹھایا ہے وہ قابلِ تحسین ہے اس سلسلے میں وہ ہر مقام پر چوہدری محمد امیر افضل کے ساتھ کاندھا ملا کر کھڑے ہوں گے کیمپ کے اختتام پر بتایا گیا کہ اس کی میں 600سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انھیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

پارلیمانی الیکشن کا سال ہے الیکشن کا زمانہ قریب آتے ہی مروجہ سیاسی ورکرز کی مخصوص سرگرمیاں شروع

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جے یو آئی گوجرخان کے رہنماخالد مبین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی الیکشن کا سال ہے الیکشن کا زمانہ قریب آتے ہی مروجہ سیاسی ورکرز کی مخصوص سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں عوام رابطہ مہم کے نام پر بیچاری عوام پھر سے انہیں یاد آجاتی ہے ہر امیدوار ایک بڑے چاپلوس گروہ کے ہمراہ گلی محلوں میں گھومتا نظر آتا ہے عوام کو نئے سرے سے نئے خواب دکھا کرالٹے سیدھے وعدے کرکے کہیں ترقیاتی کاموں اور کہیں باقاعدہ نوٹوں کی جھلک دکھلا کر ووٹ کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے جیتنے والا آئندہ الیکشن تک غائب اور ہارنے والے پہلے چنددن دھاندلی کا شور مچاکراگلے الیکشن کی تیاری میں مصروف ہو جاتے ہیں المیہ یہ ہے کہ گزشتہ کئی الیکشنز میں جیتنے والوں کی اکثریت وہ ہے جو ہر الیکشن میں ہواکے رخ کو دیکھ کر پارٹی بدل کرجیتتے آرہے ہیں عوام کو اب بیداری کا ثبوت دینا چاہئے گلیوں نالیوں بجلی گیس فراہمی جیسے کاموں سے بالاتر ہو کر اپنی نمائندگی کیلئے حقیقی عوامی نمائندوں کو جو عام عوام میں سے ہوں اور مخصوص اقتداری اشرافیہ سے تعلق نہ رکھتے ہوں کو آگے لانا چاہئے اگرچہ ہمارے ملک کا پورا انتخابی وانتظامی نظام بشمول میڈیا حقیقی عوامی نمائندوں کی مکمل حوصلہ شکنی کرتا ہے اور صرف دولتمند ارب پتیوں کو آگے لاتا ہے لیکن عوام کو اپنی جمہوری قوت سے اس ظالمانہ نظام کو بدلنا ہو گا اسلام کے عادلانہ نظام کو لانے کیلئے تاکہ پاکستان اپنے مقصد قیام کی منزل پا سکے جمعیت علماء اسلام قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی مدبرانہ قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذکی آئینی جدوجہدکر رہی ہے

some image

یوسی جاتلی کی ڈھوک آہیر میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی کاموں اور گیس کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں جن یونین کونسلوں میں ابھی تک گیس پائپ لائن نہیں بچھی انشااﷲ ان میں بھی جلد کام شروع ہو جائے گا تحصیل بھر میں جاری تمام ترقیاتی کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جا ئیں گے 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ دوبارہ اقتدار میں آئے گی یوسی جاتلی کی ڈھوک آہیر میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوسی جاتلی کی ڈھوک آہیر میں ملک برداران کامران ،ارشد اور فدا نے گیس فراہمی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے اپنے دست مبارک سے گیس کا شعلہ بلند کیا اس موقع پر شوکت عزیز بھٹی ،راجہ محمد حمید ،ریاض مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی راجہ جاوید اخلاص نے گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور پاکستانی عوام کو در پیش مشکلات پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے گوجرخان میں ترقیاتی کام زور شور سے شروع ہیں جن میں گیس ،بجلی ،کی فراہمی اورمیں شاہرواں کی پختگی کا کام تیزی سے جاری ہے آنے والے دنوں میں ان ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ 2018کے الیکشن سے قبل جاری کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں جن یونین کونسلوں یا دیہات میں گیس کی فراہمی نہیں ہوئی ان کو بھی گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے کے کا م کا آغاز ہو جائے گا 2018کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک دفعہ پھر کامیاب ہو کر اقتدادر میں آئے گی شوکت عزیز بھٹی ،راجہ محمد حمید،ریاض مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے

راجہ شوکت عز یز بھٹی نے ڈونگی میں راجہ نعیم نواز کے بھانجوں کی دعوت ولیمہ میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کوعظیم ملک بنا ئیں گے شر یف بر داران عملی طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں مسلم لیگ کے خلاف کی جانے والی تما م ساز شیں ناکام ہو ں گی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ئے گی اورعام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے اور مسلم لیگ ن کار کردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر ئے گی حلقہ پی پی فور کے عوام کے مسا ئل کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے ،حلقہ عوام کے تمام دیر نیہ مسا ئل تر جیح بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عز یز بھٹی نے ڈونگی میں راجہ نعیم نواز کے بھانجوں کی دعوت ولیمہ میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں بہتر ین کار کر دگی کی مظاہرہ کیا اور عوامی مسائل حل کیے ملک سے دہشت گردی، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ سمیت متعدہ مسا ئل پر قابو پا لیا ہے جوعوامی حکومت کے عظیم کار نامے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے دیر ینہ مسا ئل حل کر رہی ہے گوجر خان کے عوام باشعور ہیں 2013میں عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن کو بھاری اکثر یت سے کامیاب کر ایا تھا انشا اللہ 2018 میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو کامیا ب کر ائیں گے

مندرہ چکوال روڈ پر واقع جاتلی ، رتیال پر اسٹاپ پر کام کرنے والا ٹھیکیدار تعمیرکو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے قبل مشینری سمیت غائب

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ پر واقع جاتلی ، رتیال پر اسٹاپ پر کام کرنے والا ٹھیکیدار نالوں، پُلیوں اور سڑک کی دونوں سائیڈوں کے شولڈرز کی تعمیرکو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے قبل مشینری سمیت غائب مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گی ادھورے کام کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈکی کشادگی کے لیے 5سال قبل کام شروع کیا گیا جو تاحال مکمل نہ ہو سکا جاتلی اور رتیال اسٹاپ پر نالے اور پلی کی تعمیر کرنے والا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر مشینری لے کر غائب ہو گیا جس سے مقامی آبادی کے لوگوں اور ٹاجروں کو شدید مشکلات درپیش آ گئیں ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے ایک سائیڈ کا نالہ تعمیر کر کے اس پر نہ تو لنٹر ڈالا اور نہ ہی دوسری سائیڈ پر نالے کی تعمیر کی گی جس سے روز مرہ کے استعمال کا پانی گھروں اور دوکانوں کے سامنے جمع ہو جاتا ہے جس سے راہگیروں اور مقامی آبادیکے لوگوں کو گزرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ارباب اختیار سے ٹھیکیدار کا بل روک کر باقی ماندہ کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سختی سے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ جاتلی کے علاقہ موہڑہ ٹھاکرہ میں چھری کے وارسے ایک شخص زخمی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ موہڑہ ٹھاکرہ میں چھری کی وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا مقدمہ دج تفصیلات کے مطابق غلام عباس نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں موہڑہ ٹھاکرہ کا رہائشی ہوں گزشتہ روز میں گلی میں سے گزر رہا تھا تو وہاں پر پہلے سے موجود محمد بنارس مسلح چھری جبکہ محمد عارف جو خالی ہاتھ کھڑا تھا محمد عارف نے کہا آج تم نہیں بچ کر جا سکتے عارف نے مجھے پکڑ لیا اتنے میں بنارس نے چھری سے مجھ پر حملہ کر دیا جو مجھے سامنے پیٹ پر لگی جبکہ کہ دسری وار میری چھاتی پر کیا جس سے میں مضروب ہو گیا پولیس نے زیر دفعہ 324/34کے تحت مقدمہ درج کرلیا

گورنمنٹ ہائی سکول نابن جنجوعہ سکول کی دیوار کی تعمیرروکوانے کے لیے طیب ،بابر اور عبدالمجید کی مسلح ہو کر سکول کے اُساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، کاغذات پھاڑ دیے ،مقدمہ دج

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول نابن جنجوعہ سکول کی دیوار کی تعمیرروکوانے کے لیے طیب ،بابر اور عبدالمجید نے مسلح ہو کر سکول کے اُساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور کاغذات پھاڑ دیے مقدمہ دج تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نابن جنجوعہ کے سکول ہیڈ ماسٹر بابر شہزاد نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ رضوان ،سجاد ،عزت بیگ سکول کی دیوار تعمیر کروانے کے لیے مستری مزدور لگائے ہوئے تھے اتنے میں طیب نواز مسلح پسٹل ،بابر رضا مسلح رائفل اورعبدالمجید مسلح ڈانڈ سکول پہن گے اور ہمیں گالی گلوچ شروع کر دی اور ہماری طرف اسلحہ سیدھا کر کے دھمکیاں دینے لگے کہ یہاں سے بھاگ جاؤ نہیں ہم دیوار تعمیر نہیں کرنے دیں گے اگر دوبارہ کام شروع کیا تو جان سے مار دیں گے طیب نواز نے میرے ہاتھ میں اُٹھائے ہوئے کچھ ضروری کاغذات بھی پھاڑ دیے پولیس نے زیر دفعہ 506/353/186ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس حرکت میں آ گی

ڈِس آنر چیک کی پادا ش میں گرفتار آزاد کشمیر کے سابق وزیر طاہر کھوکھر جوڈیشل میجسٹریٹ سول جج عدیل مجید قریشی کے حکم پر رہا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تین سال قبل آزاد کشمیر میں بس ٹرمینلز کیلئے جگہ کی لیز اور تعمیرات کی آڑ میں ہتھیائی گئی تھی 10لاکھ روپے کی واپسی کے ڈِس آنر چیک کی پادا ش میں گرفتار آزاد کشمیر کے سابق وزیر طاہر کھوکھر جوڈیشل میجسٹریٹ سول جج عدیل مجید قریشی کے حکم پر رہا ،رہائی کا حکمنامہ مدعی ملک طاہر رفیق کو مکمل رقم کی وصولی کے حوالہ سے انکے کونسل طاہر ارحیل ایڈووکیٹ کے توسط سے معزز عدالت میں بیان حلفی کے بعد جاری کیا گیا ،یہ مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج ہوا تھا اور موجودہ ایس ایچ اوانسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ نے تمام دباؤ،مصلحتوں اور پیشکشوں کو ٹھکراتے ہوئے طاہر کھوکھر کو بحریہ ٹاؤن سے گرفتار کیاتھا

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

بے قابو کوسٹر ڈمپر سے جاٹکرائی ،کانسٹیبل نثار سمیت دو افراد جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی وے پر اتوار کی صبح اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک کوسٹر کھوکھر ہوٹل کے قریب ایک موٹرسائیکل کو کچلتی ہوئی ڈمپر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کے ایک کانسٹیبل نثار احمد سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس جی لائن میں تعینات 45سالہ کانسٹیبل نثار احمد روات اپنے گھرجاتے ہوئے کوسٹر ایل ای ایس 5166 کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، حادثہ کا شکار ہونےوالی کوسٹر ڈمپر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 60 سالہ ڈرائیور عبدالغنی بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے جن میں 60 سالہ حمید حق نواز، 60 سالہ کلیم حنیف،34 سالہ خورشید فضل،65 سالہ حمید انور،55 سالہ نسیم جوزہ حمید،59 سالہ مظہر کمال اور 36 سالہ شاہد اقبال شامل ہیں۔زخمیوںکو پمز منتقل کردیاگیا جبکہ کانسٹیبل کی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کے بعد میت اس کے آبائی گائوں روانہ کردی گئی۔ لوہی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے زون تھری کے علاقوں شاہ اللہ دتہ، چونترہ، لکھوال، بنی گالہ، سید پور، بہارہ کہو، کوٹ ہتھیال اور سنگ جانی میں پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کو غیرقانونی قرار دے دی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے زون تھری کے علاقوں شاہ اللہ دتہ، چونترہ، لکھوال، بنی گالہ، سید پور، بہارہ کہو، کوٹ ہتھیال اور سنگ جانی میں پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان ایریاز کی سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر زون تھری کی تمام غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کے زوننگ ریگولیشنز 1992ء کے تحت زون تھری گرین کیریکٹر ہے جہاں ہائوسنگ ڈویلپمنٹ نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس سے شہر کی ہریالی متاثر ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سی ڈی اے اب تک ان ترقیاتی سرگرمیوں سے چشم پوشی سے کام لیتا رہا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ مسلسل ان زمینوں کے انتقالات بھی کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ سی ڈی اے کی طرح اگر آئی سی ٹی سے بھی رپورٹ طلب کرے تو معلوم ہو گا کہ زرعی زمین کو سکنی بنانے کیلئے ہزاروں انتقال کئے گئے ہیں حالانکہ اسکی اجازت نہیں تھی۔ زون تھری میں زمین کی خریدو فروخت ا ستعال کی نوعیت کی تبدیلی کیلئے زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔ پلاننگ ونگ نے آج تک کبھی زون تھری میں زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی پبلک نوٹس دیا۔ پلاننگ ونگ اب سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے کے بعد حرکت میں آیا ہے۔ غیرایکوائرڈ شدہ اراضی پر تعمیرات کو روکنا پلاننگ ونگ اور شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی ذمہ داری تھی مگر ابھی تک ان شعبوں کے کسی افسر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سپریم کورٹ کا یہ کردار قابل تحسین ہے کہ اس نے اسلام آباد کی ہریالی کو بچانے اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کیلئے سی ڈی اے کو متحرک ہونے کا حکم دیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ کیلئے زون تھری میں ایکشن ایک ٹیسٹ کیس ہے کیونکہ اس میں میونسپل کارپوریشن کے اہم عہدیدار ملوث ہیں جن کیخلاف کارروائی سے چیئرمین سی ڈی اے گریزاں ہیں کیونکہ وہ میئر بھی ہیں۔ اس غیرجانبدار آپریشن کیلئے ضروری ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کسی دیانتدار سینئر بیوروکریٹ کو لگا دیا جائے جسے وزیراعظم کی مکمل تائید حاصل ہو اور وہ کسی سیاسی دبائو میں نہ آئے۔

کینٹ میں قبرستان کے ایشو پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل سید نجم الحسن نے وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ راجہ عرفان امتیاز سے کینٹ میں قبرستان کے ایشو پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ انہیں رکھ دھمیال میں کینٹ کے مکینوں کیلئے قبرستان کے نام پر رکھی گئی جگہ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے حصول کیلئے کوششیں تیز کی جائیں ، وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز نے جنگ کو بتایا کہ ڈی جی ایم ایل اینڈ سی نے انہیں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کینٹ کے رہنے والوں کیلئے قبرستان کی سہولت کے حوالے سے جو زمین دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہےاس سلسلے میں انہیں بتایا جائے تاکہ قبرستان کی اس زمین کے حصول کیلئے اقدامات کئے جاسکیں ۔وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز نے بتایا کہ کینٹ ایریاز کے قبرستان میں میتوں کو دفنانے کیلئے جگہ ختم ہو چکی ہے ، بعض قبرستانوں میں ایک ہی جگہ پر دو سے تین قبریں بنائی جا رہی ہیں ، پنجاب حکومت نے کینٹ کے مکینوں کو رکھ دھمیال میں جگہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر رکھا ہے اب ضرورت اس پر عملدرآمد کی ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ادارہ کے شاندارنتائج ،مثالی تدریسی ماحول ، بہترین نظم وضبط کاکریڈٹ چودھری محمدبشیرپروازکوجاتاہے

some image

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم چودھری محمدبشیرپروازنے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں جس نے مجھے عزت دیا۔پانچ سال قبل بطورصدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالاذمہ داری سنبھالی توادارہ مسائل میں گھراہواتھا۔میں نے ادارہ کیاکہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالاکومثالی ادارہ بناؤں گاجس کی آزادکشمیربھرمیں پہچان ہو۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوراساتذہ کرام کے تعاون سے سرخروہوا۔ گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالاکے اساتذہ کرام اعلیٰ تعلیم یافتہ فرض شناس اورمحنتی ہیں جواپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں ۔میری کوششوں سے ادارہ میں ہال نہ ہونے کے باوجود میٹرک کاامتحانی مرکزقائم ہوا۔ ادارہ میں سائنس نمائش کااہتمام کیاگیا۔نامورسیاسی سماجی علمی شخصیات نے ادارے کادورہ کیا۔جدیدطریقہ تدریس کواپناتے ہوئے ادارے میں نرسری کاماڈل کلاس روم قائم کیاگیا۔ادارہ میں جدیدکمپیوٹرلیب قائم کی گئی ۔مخیرشخصیات نے میرے ساتھ مثالی تعاو ن کیا۔ادارہ کی تمام کامیابیاں اساتذہ کرام کی بدولت ہیں جوکمی رہ گئی ہے اس کاذمہ دارمیں ہوں۔میں نے ادارہ کے لیے جوکیاوہ میرے فرائض میں شامل تھاکسی پرکوئی احسان نہیں کیااپنافرض اداکیاہے۔ میں پانچ سال بطورصدرمعلم ادارہ ہذاخدمات سرانجام دیں ۔الوداعی تقریب کاانعقاداورشانداراستقبال کرکے اساتذہ کرام نے جس محبت کااظہارکیاوہ ناقابل فراموش ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالامیں اپنے اورخالدمحمودصدرمعلم ادارہ ہذاکے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت خالدمحمودنے کی ۔خالدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چودھری محمدبشیرپروازاعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ادارہ کے شاندارنتائج ،مثالی تدریسی ماحول ، بہترین نظم وضبط کاکریڈٹ چودھری محمدبشیرپروازکوجاتاہے ۔ادارہ میں امتحانی ہال کے لیے بھرپورکرداراداکروں گا۔تقریب سے مدرسین چودھری محمدیاسین ،مرزاعبدالرحمن اورصحافی عمران بلال نے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمدبشیرپروازکوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔نظامت کے فرائض راجہ آفتاب کیانی نے احسن اندازمیں سرانجام دئیے ۔تلاوت کلام پاک کی سعادت محمدعمرنے حاصل کی جبکہ ابوبکرامجدنے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔تقریب میں اساتذہ کرام اورصحافیوں افرازمحمودراجہ ،معظم علی چودھری ،غلام فریدراجہ ،چودھری واجدعلی نے شرکت کی ۔ خالدمحمودنے ادارے کے اساتذہ کرام کی جانب سے چودھری محمدبشیرپروازکوتحفہ پیش کیاقبل ازیں چودھری محمدبشیرپروازکاپرتپاک استقبال کیاگیا

some image

چکسواری بازارکے مسائل حل کرنے میں حکومت اورضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی باعثِ تشویش ہے

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔انجمن تاجراں چکسواری کے راہنماؤں چودھری ارشدرحمان اونرزمیندارہ آئرن سٹور چکسواری سیدعلی رضاشاہ،رمضان جانو،چودھری غلام مصطفےٰ احمدخان ودیگرنے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہاکہ چکسواری بازارکے مسائل حل کرنے میں حکومت اورضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی باعثِ تشویش ہے۔چکسواری بازارمیں ٹریفک کے مسائل دن بدن گھمبیرشکل اختیارکرتے جارہے ہیں۔سارادن وقفے وقفے سے ٹریفک جام رہنامعمول بن چکاہے جبکہ پریشرہارن کے بے دریغ استعمال سے صوتی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ اور تاجرذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔پرنٹ وسوشل میڈیاکے ذریعے متعددمرتبہ حکام بالاکی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروائی گئی مگرمتعلقہ حکام کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔تاجر راہ نماؤں نے کہاکہ چکسواری بازارمیں شدیدٹریفک جام سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثرہورہی ہیں جس سے تاجروں کی مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔چکسواری بائی پاس روڈکی خستہ حالی کی وجہ سے تمام ہیوی ٹریفک نے چکسواری بازارکارُخ کرلیاہے اس کے علاوہ پورے چکسواری بازارکی ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لیے صرف ایک اہلکارتعینات ہے ۔تاجر راہ نماؤں نے حکومتِ آزادکشمیرکے اربابِ اختیار،ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس آزادکشمیرکے حکام بالاسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ دن کے اوقات(صبح8تاشام5بجے تک)میں چکسواری بازارمیں ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی عائدکی جائے۔چکسواری بازارمیں پریشرہارن کے استعمال پرپابندی اورخلاف ورزی کرنے والے کوسخت ترین سزادی جائے۔ اس کے علاوہ چکسواری کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاران کی نفری میں اضافہ کیاجائے اوراہلکاران کوہدایات دی جائیں کہ غلط گاڑی پارک کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتیں تاکہ چکسواری بازارمیں ٹریفک کی روانی برقراررہے،خریداروں اورتاجروں کی مشکلات میں خاطرخواہ کمی ہواورتجارتی سرگرمیوں پہلے کی طرح صحت مندماحول میں جاری رہ سکیں

تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں تیز ایس ایچ او ڈڈیال عمار ڈار کا ہمراہ نفری تروٹہ کے مقام پر کامیاب چھا پہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں تیز ایس ایچ او ڈڈیال عمار ڈار کا ہمراہ نفری تروٹہ کے مقام پر کامیاب چھا پہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطا بق ایس ایچ او تھا نہ پو لیس ڈڈیال خو اجہ عمارڈار کا ہمرا ہ نفر ی نے تروٹہ چھا پے کے دوران ملزم نزاکت علی عرف جاکو ولد لیاقت علی قوم جاٹ کے قبضہ سے 115 گرام ہیروئن برآمدکی اور ملزم کے خلاف CNSA 9B کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو پاپند سلاسل کر دیا۔ ٹروتہ کے مقام پر چھاپہ میں اے ایس آئی ذوہیب طاہر ، سہیل مرزا ،تجمل بٹ، ذوالفقار علی نے بھی حصہ لیا۔دوسری کا روا ئی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال عمار ڈار نے ہمراہ نفری بٹھار میں چھاپہ مار کر دو ملزمان جانسر ولد نزیر حسین اور آصف ولد محمد شریف ساکنہ بٹھار کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان 1 عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125, جرنیٹر, بکریاں, مرغ اور دیگر سامان بڑی تعداد میں برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔اس کا روا ئی پر عوا م علا قہ نے پو لیس تھا نہ ڈڈیال کے آفیسرا ن کو خراج تحسین پیش کیا اور تھانہ پولیس ڈڈیال میں تعینات فرض شناس عملہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کاشکریہ ادا کیا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تل خالصہ میں حاجی محمد خان انتقال کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تل خالصہ میں حاجی محمد خان انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،چیئرمین راجہ شوکت وارثی ،چیئرمین چوہدری رمضان ،چوہدر ی جاوید کوثر ،ضمیر الرحمٰن ،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب کے تایا کیپٹن جہانگیر سلطان وفات پا گئے

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب کے تایا ، حاجی محمد ظہیر کے بھائی کیپٹن جہانگیر سلطان پاکستان سہر تھاتھی میں وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ بروز منگل دن ایک بجے سہر تھاتھی میں ادا کی جائے گی- خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب اپنے تایا کی آخری رسومات اور جنازہ میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے -

تعزیت

Condolences

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر اور مسلم لیگ یونین کونسل بیول کے صدر چودھری مزمل نے مدنی محلہ بیول راجہ صفدر کے گھر جاکر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی-

رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی بلدیہ کونسلر راجہ طارق محمود ،یوسی کونسلر طارق عباسی ،اکرام الحق قریشی،ڈی ایس پی اشفاق مغل ،محمد مسعود بھٹی نے موہڑہ سلیال جا کر مقامی صحافی عتیق مرزا کے کزن راجہ شکیل کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعذیت کا اظہار کیا ہے۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کی خالہ جان ، سیکرٹری یوسی مواڑہ فہیم کھٹڑ کی نانی جان اور غلام عباس کی والدہ محتر مہ کے ایصال ثواب کے لیے ایک دوعاہیہ مٖحفل کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر مین یونین کونسل مواڑہ مجیر عبد الروف جنجوعہ ، چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ،پروفیسر آصف کھٹڑ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی جبکہ محفل پاک سے امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ نے خطاب کیا اور قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت وشان بیان کی آخر میں مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

some image

Picture of the Day