Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 14th October 2017 ----- 24th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

شفیلڈ برطانیہ کے ٹیچر چوہدری محمد اکرم کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ کے لئے دو لاکھ روپے مالیت فرنیچر کا عطیہ

Kind hearted Sheffield teacher, Ch M Akram, makes donation for Bhadana high school

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ---- بھٹیاں بھڈانہ سے تعلق رکھنے والے شفیلڈ برطانیہ میں مقیم معروف ٹیچر چوہدری محمد اکرم کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ کے طلبہ کے لئے دو لاکھ روپے مالیت کا نیافرنیچر عطیہ کیا گیا ہے

جس میں ساٹھ امتحانی کرسیاں ، تین میز، ایک وائٹ بورڈ اور ایک گرین بورڈ شامل ہیں۔ چند ماہ قبل چوہدری محمد اکرم نے گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کے وزٹ کے دوران سکول کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنیچر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

برطانیہ جاتے ہی انہوں نے سکول کے لئے یہ ڈونیشن دیا ہے جس پر سکول پرنسپل ،اساتذہ اور طلبہ نے چوہدری محمد اکرم اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جان و مال اور کاروبار میں برکت کی دعا کی ہے۔

نفسا نفسی کے اس دور میں وہ لوگ عظیم ہیں جو اپنے علاقے کی تعمیر وترقی بالخصوص تعلیمی بہتری کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ جو لوگ دوسروں کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے حالات میں بہتری کی تدبیر فرما دیتا ہے ۔

Gujar Khan/ Sheffield; Kind heated teacher from Sheffield in UK, Chaudhry Mohammad Akram had made a donation to government boys high school in Bhadana, Gujar Khan.

Chaudhry Mohammad Akram who recently visited government boys high school in Bhadana on his trip to Pakistan and pledged to support the school, keeping his promise he donated two Lakh rupees for furniture to the school.

The school was supplied with chairs, desk, white board and green board for the use of school. Jhangir Afzal who is head teacher at the high school Bhadana, Thanked Chaudhry Mohammad Akram and his family for their contribution to the school.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

امام حسینؓ کا صبر اور ان کی استقامت عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ مفتی محمد یارخان کا شہادت امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب

Shadat e Imam Hussain RA conference held in Oslo

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ بزم نقشبند اوسلو کے زیر اہتمام سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اوسلو اور گردنواح سے محبان اہل بیت نے شرکت کی۔ اوسلو کی تمام مساجد کے علمائے کرام نے کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے دینی اور ملی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی برطانیہ کے نامور عالم دین مفتی محمدیار خان قادری تھے جبکہ کانفرنس کی صدارت بزم نقشبند کے صدر حاجی محمد اسلم نے کی۔ کانفرنس کا آغاز سید بلال شاہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ نعت رسول مقبولﷺ اور بارگاہ امام حسینؓ میں منقبت پیش کرنے کی سعادت یسٰین سعید، محمد عبدالمنان، سید ابرار شاہ اور محمد اسماعیل نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض مسجد ہذا کے امام و خطیب علامہ نصیر احمد نوری نے سرانجام دیئے۔

مفتی محمد یار قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا میں امام حسینؓ نے صبر و استقامت کی وہ مثال قائم کی ہے جو عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام کربلا اپنے خانوادے کی قربانی دے کر بھی اللہ کی بندگی کو نہیں بھولے اور نماز ادا کی

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی محافل اس وقت فائدہ مند ثابت ہوں گی جب امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے گا۔ کانفرنس میں غلاف کعبہ اور ریاض الجنہ کے مقدس کالین کے ٹکرے کی زیارت بھی کروائی گئی۔ کانفرنس کے اختتام پر قاری انصر علی قادری اور دیگر نے درودوسلام پیش کیا۔

Oslo, Norway; Shadat e Imam Hussain RA conference was held in Oslo by Bazme Naqshband, Oslo, Large number of people participated in the conference under the guidance of Mufti Mohammad Yar Khan.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاؤ۔ یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔ کشمیر کی بیٹی میئر آف سلاؤ عشرت شاہ۔ برطانیہ میں مقیم کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی سادات گھرانے کی خاتون کشمیری نژاد برطانوی مئیر آف سلاؤ کونسلر محترمہ عشرت ناز شاہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ برطانیہ میں وہ پہلی مسلمان خاتون ہیں جو لیبر پارٹی کی طرف سے سلاؤ بارو کونسل (برکشائر ) انگلینڈ یوکے UK کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔ امسال مئی 2017 ء میں انہیں اس عہدۂ جلیلہ پر فائز کیا گیا تھا۔ ملکۂ برطانیہ کی نمائندہ میئر آف سلاؤ کونسلر عشرت شاہ گزشتہ روز سیٹیزن شپ سیرمنی کیلیئے جب دی کروو (لائیبریری ) ہنچیں تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

ڈکیتی اور نوسربازی کے معروف مقدمے کے ملزمان کی تبدیلی تفتیش کی درخواست ایس ایس پی انوسٹگیشن نے مسترد کر دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈکیتی اور نوسربازی کے معروف مقدمے کے ملزمان کی تبدیلی تفتیش کی درخواست ایس ایس پی انوسٹگیشن نے مسترد کر دی اور عبوری ضمانتیں کرانے والے ملزمان سے کلر سیداں کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ گروہ ایسا ہے جسے راولپنڈی ضلع کے نصف درجن سے زائد پنجاب پولیس کے انسپکٹرز اور ڈی ایس پی صاحبان کی پشت پناہی حاصل ہے اس گروہ میں رشید نامی ٹیلر ماسٹر خود کو آئی ایس آئی کا انسپکٹر اور گاڑی مکینک طاہر ایوب خود کو آئی ایس آئی کا ڈرائیور بتاتا ہے دونوں نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے اس گروہ کا ایک ساتھی محمد یوسف سکنہ مانسہرہ مفرور ہے اور یہ خود کو کرنل کے طور پر پیش کرتا ہے ۔اس گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں ملزمان نے گزشتہ برس کلر سیداں کے مبارک شاہ کو سکیم 3راولپنڈی بلا کر مبینہ طور پر بلیک میل کیا اور ان سے گاڑی ایک لاکھ ستر ہزار نقد اور دو موبائل چھین لیے ۔اس مقدمہ میں یوسف اور ثمینہ ریاض بدستور مفرور ہیں اور یہ گروہ بڑے عرصے سے راولپنڈی کے پوش علاقے میں کرائے کے مکا ن میں مقیم تھا لوگوں کو جھانسہ دے کر قابو کیا جاتا اور پھر انہیں بلیک میل کر کے لوٹ لیا جاتا ۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان مصروف تفتیش ہیں جنہوں نے ملزمان سے گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

 

زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مضروب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔عبدالوحید ولد محمد یوسف سکنہ سکنہ گنگوٹھی چوکپنڈوری نے پولیس کو ا بتدائی بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز اپنی حویلی کے ساتھ شیڈ بنا رہا تھا اور اس موقع پر میرا بھائی مجیب الرحمان بھی میرے ساتھ کام کر رہا تھا ۔تھوڑی دیر کیلئے حویلی میں پانی لینے گیا تو اس اثناء میں ثاقب حسین اور ذیشان جن کے ہاتھوں میں کلہاڑیاں تھیں آ گئے اور کہا کہ جس جگہ پر شیڈ بنا رہے ہو وہ جگہ ہماری ہے ،لہذا کام بند کر دو۔اس بات پر جھگڑا ہو گیا اور ثاقب حسین نے وار کلہاڑی کیا جو میرے سر پر لگا جس کے بعد ذیشان نے کلہاڑی کا وار کیا جو میرے ناک پر لگاجس سے میں مضروب ہو کر زمین پر گر گیا ۔

نواز شریف کی جماعت کی صفوں میں رانا ثنا ء اللہ جیسے لوگوں کی موجودگی قیام پاکستان کے مقاصد کی بھی نفی ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ معروف عالم دین مفتی محمد اکبر اویسی نے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت نے ملکی وحدت پر وار کیا ہے نواز شریف کی جماعت کی صفوں میں رانا ثنا ء اللہ جیسے لوگوں کی موجودگی قیام پاکستان کے مقاصد کی بھی نفی ہے۔انہوں نے جامعہ مسجد نور میں نماز جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے خدا کے غضب کو آواز دی ہے ہم گناہ گار ہو سکتے ہیں مگر ختم نبوت پر پختہ یقین ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کا بیان ناقابل قبول ہے نواز شریف اپنی صفوں میں موجود منکرین ختم نبوت کو نکال باہر کریں نواز شریف کے ساتھی ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور قوم اس بات کی اجازت نہیں دے گی۔حکمرانوں کی منافقت بے نقاب ہو چکی ہے ۔ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکانے والے آج دنیا کے سامنے رسوا ہو رہے ہیں۔انہیں اس صورتحال سے سبق حاصل کرتے ہوئے توبہ کرنا چاہئیے ۔

کلر سیداں میں نجی بینکوں اور کاروباری مراکز کی اندھیر نگری

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں نجی بینکوں اور کاروباری مراکز کی اندھیر نگری،سڑک پر پارکنگ قائم کر کے آمدورفت کے لیے مسائل پیدا کئیے جا رہے ہیں ۔تمام نجی بینکوں کی اپنی کوئی پارکنگ ہی نہیں ان کے سٹاف کی گاڑیاں پنڈی چوآ اور گوجرخان روڈ کے شولڈرز پر کھڑی ہوتی ہیں تو کھاتے داروں کی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کی جاتی ہیں ۔اسی طرح کئی شاپنگ مالز کے سٹاف نے سڑک کے شولڈرز پر اپنی بائیکس پارک کر رکھی ہیں جس کے باعث آنے والے گاہک اپنی گاڑیا ں سڑک پر کھڑی کرتے ہیں جس کی وجہ سے سارا دن پنڈی چوآ روڈ پر ٹریفک جام رہتی ہے اور اس ساری صورتحال کے ذمہ دار نجی بینک اور کاروباری مراکز ہیں جو اس صورتحال سے لا تعلق رہ کر آنکھیں چراتے ہیں شہریوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی چوہدری یوسف علی شاہد کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے آگاہی مہم شروع

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سی ٹی او راولپنڈی چوہدری یوسف علی شاہدنے موٹر سائیکل سواروں کے لیے آگاہی مہم شروع کی ہے جس کام مقصد ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے ایک خط کے ذریعے ماتحت عملے کو کہا ہے کہ تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نہ استعمال کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے ۔جس کے بعد ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دے کر اس کی ہر صورت پابندی کرائی جائے۔بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کو خودکشی سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ان سے ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کرائی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کلر سیداں ٹریفک وارڈنز کے رکشہ چلانے والوں کی چیکنگ ،پہلے ہی روز 23رکشہ ڈرائیور ایسے نکلے جن کی عمریں پندرہ سے سترہ برس تھیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں ٹریفک وارڈنز کے رکشہ چلانے والوں کی چیکنگ ،پہلے ہی روز 23رکشہ ڈرائیور ایسے نکلے جن کی عمریں پندرہ سے سترہ برس تھیں اور یہ شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بھی حامل نہ تھے اور یہ اس کم عمری میں بھی رکشہ چلا کر حادثات کو فروغ دے رہے تھے۔کلر سیداں ٹریفک وارڈنز نے 23ڈرائیوروں کے چالان کر کے ان سے دس ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ وصول کیا جبکہ دو رکشے تھانے میں بند کر دئیے گئے،موٹر سائیکل سواروں کو روک کر انہیں ہیلمٹ استعمال کرنے کو کہا گیا اور واضع کیا گیا کہ اگلی بار بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے کو حوالات میں بند کر دیا جائے گا۔

حیال میرگالہ میں کئی ہزار آبادی اس جدید دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔حیال میرگالہ میں کئی ہزار آبادی اس جدید دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم گزشتہ کہی برس قبل اپنی مدد آپ کے تحت انھوں نے گلیوں میں اینٹوں لگا کر گلیاں پکی کی۔اس کے بعد کسی نے توجہ نہ دی اس وقت جگہ جگہ گندا پانی کھڑا طرح طرح بیماریوں کودعوت دیا رہا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبیدار محمد حنیف حافظ عبدالرحمن،سابق کونسلر نمبردار نذر،سابق امیدوار جنرل کونسلر ماسٹر عبدالرزق اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان صرف ووٹ کے لیے آتے ہیں اس کے بعد واپس آنے گوراہ نہیں کرتے۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی ،معاون خصوصی وزیراعظم حافظ عثمان عباسی،ایم پی اے راجہ محمد علی سے گزارش کی جس طرح آپ دوسرے گاؤں یونین کونسل میں تعقیاتی کام کروا رہا ہے اس طرح ہمارے حال پر رحم کر کے ہمیں بھی ترقیاتی فنڈ جاری کر کے ہمارے کام بھی کروائے۔

تحصیل کلر سیداں میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے لیے دوروزہ ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ کا انعقاد

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے لیے دوروزہ ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ کا انعقاد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے 366ملازمین کے سکریننگ ٹیسٹ کیئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں محکمہ صحت کے ملازمین کے لیے ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ لگایا گیا ہے جس میں تحصیل بھر کے 366ملازمین اپنا مکمل طبعی معائنہ کروائیں گے کیمپ آج شام4بجے اختتام پذیر ہوگا کیمپ میں ہیپٹائٹس بی ، سی ، ایچ آئی وی ۔ایڈز ، ہیموگلوبن ، ملیریا ، بلڈ شوگر ،ویکسینیشن ، بلغم کا ٹیسٹ ، مکمل طبعی معائنے کے ساتھ ساتھ طبعی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی کیمپ کی نگرانی سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیاض بٹ ، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیوکلر سیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر اور ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل کلر سیداں ڈاکٹر عابد شاہ کررہے ہیں ۔

آئیسکو کے میٹر ریڈرز کی پھرتیاں،میٹر ریڈنگ کے بجائے کھلے گھروں کو بند ظاہر کرنے کا نیاطریقہ اپنا لیا

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔آ ئیسکو کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھیجنے کی شکا یا ت کے ازالہ کے لیے گزشتہ دو سال سے میٹر ریڈرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صارف کے میٹر ریڈنگ کی تصویر بھی بنائیں اور وہ تصویر صارف کے بل پر بھی لگائی جا تی ہے۔ لیکن آئیکسو کے میٹر ریڈرز نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے، ڈھوک تھلہ دوبیرن کلاں کے رہائشی طارق محمود کے مطابق اس کے بل پر جو تصویر بند گھر ظاہر کر کے لگائی گئی ہے وہ اس کے گھر کے گیٹ ہی نہیں بلکہ کسی اور بند گیٹ کی تصویر لگا کر میرے گھر کو بند ظاہر کیا گیا ہے جبکہ میرا گھر چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ شنید یہ ہے کہ آئیسکو کے میٹر ریڈرز نے اس طرح بند گھروں کی کئی تصویریں بنا کر محفوظ کر رکھی ہیں اوراگر میٹرریڈنگ نہ کر سکیں انہی بند دروازوں کی فر ضی تصویر نکا ل کر بلوں پر لگا دی جا تی ہیں اور صا رفین کو ہیوی بل کا ٹیکا لگا یا جا تا ہے۔ آئیکسو کے صا رفین نے صو رتحال پر تشو یش کا اظہارکر تے ہو ئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹر ریڈر کو فیلڈ میں جا کر میٹر ریڈنگ کا پابند کیا جا ئے اور فرضی ٖفوٹو لگا کر فرضی اور غلط میٹر ریڈنگ کی روک تھام کی جا ئے۔

نیو سکول سسٹم فیز آٹھ کے سکول مالکان سات ماہ گزرنے کے بعد بھی ادائیگیوں سے محروم، ایم پی اے قمر الاسلام سے نوٹس لینے کی اپیل

ملک آصف، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔۔پیف پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں کئی ایک نئے سکولوں کا اجرا کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت نیو سکول سسٹم فیز آٹھ کے مالکان کا کہنا ہے کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی ادائیگی عمل میں نہیں لائی گئی۔مالکان نے اپنی جیب سے سکول کی اسٹیبلشمنٹ کا کام کیا جبکہ پیف پروگرام کے تحت انھیں وعدہ کیا گیا تھا کہ جلد ہی انھیں ادائیگی کر دی جائے گی۔ سکول مالکان نے پیف پروگرام کے کوآرڈینیٹر انجنئر قمر الاسلام راجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور مالکان کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یوسی لہڑی کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پوسٹ آفس ،6کلومٹر سڑک، یونین کونسل کے آفس اورپرائمری سکول کی منظوری دے دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز کی محنتیں رنگ لے آہیں۔ یوسی لہڑی کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پوسٹ آفس ،6کلومٹر سڑک، یونین کونسل کے آفس اورپرائمری سکول کی منظوری دے دی جبکہ 25کروڑ کی گرانٹ سے نارہ تا دوبیرن 15کلومٹرسٹر ک بھی مکمل ہو گی ۔اس کے علاوہ یوسی لہڑی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز دینے پر چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید ، صوبیدار میجر(ر)خان پر ویزخان ، راجہ انوار لحق، کونسلر شبیر خان ، کونسلر راجہ ذوالفقار ، کونسلر سلطان محمود ، کونسلر صابر ، یوتھ کونسلر عامر محمود اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق یونین کونسل لہڑی کے چیئر مین راجہ ممتاز اور وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار کی دن رات کوششوں سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ نے یونین کونسل لہڑی کے لیے پوسٹ آفس ،6کلومٹر سڑک ،یونین کونسل کے آفس اورپرائمری سکول کی منظوری دے دی6کلومیٹر سٹرک سابق وزیر اعظم پاکستان کے دورہ نڑھ کہوٹہ کے موقع پر جو اعلان کیا گیا تھا اس اعلان کی روشنی میں منظور ہوئی ہے یہ سٹرک سالگراں تا بڑا کس تعمیر کی جائے گئی اس کی تعمیر سے اہلیان علاقہ کا ایک بہت درینہ مسلہ حل ہو جا ئے جب کہ اس پہلے 15کلومیٹر کی سٹر ک جو نارہ تا دوبیرن تعمیر ہوئی ہے اس کی تعمیر سے مثبت اثرات مر تب ہوئے ہیں ترقیاتی کاموں کی منظوری اور نارہ تا سٹرک کے تعمیر پر چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید ، صوبیدار میجر(ر)خان پر ویزخان ، راجہ انوار لحق، کونسلر شبیر خان ، کونسلر راجہ ذوالفقار ، کونسلر سلطان محمود ، کونسلر صابر ، یوتھ کونسلر عامر محمود اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیاہے ۔

قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام جامع مسجد مکی میں عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ"ختم نبوت"انعقاد

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام جامع مسجد مکی میں عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ"ختم نبوت"انعقاد۔نامور علمائے کرام سمیت سینکڑوں شمع اسلام کے پر وانوں کی شرکت۔ ختم نبوت ﷺکے حوالے سے ملک کے معروف عالم دین مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا اللہ وسایا خصوصی خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد مکی کہوٹہ میں نوجوان عالم دین تحصیل کہوٹہ زیر اہتمام قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی ہذا کے ایک بہت پر نور محفل پاک بسلسلہ"ختم نبوت"منعقد ہوئی جس میں حافظ محمد تقی عثمانی تلاوت کی اور حافظ محمد کبیر مغل نے نعت رسول مقبولﷺ پڑھی جبکہ محفل پاک سے ملک کے معروف عالم دین مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا اللہ وسایانے اپنے خصوصی خطاب میں فر ماکہ ختم نبوتﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔نبوت کا سلسلہ رب کائنات نے آپﷺ کے بعد قیامت تک بند کر دیا ہے دنیا میں تین بڑھے مذاہب ہیں مسلمان ، یہودی اور عیسائی اور ان تینوں مذائب کا ایمان ہے کہ اللہ نے نبوت کا سلسلہ حضرت آدم ؑ سے شروع کیا اور آپ ﷺ کے بعد بند کر دیا ہے اب اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کر تا ہے تو وہ مسلمان نہیں ہے اگر روہے زمین پر موجود یہود یوں اور عیسائیوں سے پوچھیں کہ اب کسی کو نبوت مل سکتی ہے تو وہ بھی کہیں گئے کہ نہیں کیونکہ ان کے نبیوں حضرت عیسیؑ اور حضرت موسیؑ پر کو جو آسمانی کتابیں تورائت اور انجیل نازل ہوئی ہیں ان میں بھی ارشاد ہے کہ ہمارے بعد اللہ کا ایک نبیﷺ آئے گاجو آخری ہو گا انہوں نے کہا کہ جہاں انسان کی انتہا ہوتی وہاں سے میرے رب کی ابتدا شروع ہوتی ہے جس جس طرع میرا رب اکیلا ہے لا شریک ہے اور رب العالمین ہے اسی طرع ہمارے پیارے آقاﷺ بھی ختم نبوت کے سلسلے میں اکیلے ہیں ان کے بعد نبوت کا دروازہ قیامت تک کے لیے بند ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ختم نبوت ﷺ کے بل میں تر میم کر نے کی ناپاک جسارت کی ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے حکومت نے جو ایک کمیٹی راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں بنائی ہے ہم ان سے اپیل کرتے ہیں اس سلسلے میں وہ فی الفور رپورٹ سامنے لائی جائے اور عوام کے سامنے بھی اس شخص کو لائے جا ئے انہوں نے کہا ہم قادیانوں کے حوالے سے کیپٹن صفدر نے جو کچھ کہا ہے اس کی حمائت کرتے ہیں اور میاں محمد نواز شریف اور رانا ثنا ء اللہ نے جو کہا کہ ہے اس کی نفی کر تے ہوئے مذمت کرتے ہیں ۔آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں ،برما،کشمیر،فلسطین کے مسلمانوں اور بلخوص کہوٹہ کے تین نوجوان،حمزہ ،طیب اورطلعت جو گذشتہ ہفتے ایک حادثے میں شہید ہو گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعا کی گئی ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پاپین ڈیم پروجیکٹ، چار بار سیاسی اعلانات ہونے کے باوجود ابھی تک ایک اینٹ بھی نہ لگائی

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاپین ڈیم پروجیکٹ چار بار سیاسی اعلانات ہونے کے باوجود ابھی تک ایک اینٹ بھی نہ لگائی جا سکی روات سے50کلومیٹر دور جنوب مغرب میں چک بیلی خان کے موضع پاپین کے مقام پر ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی طویل عرصہ سے کی جار ہی ہے منصوبہ کا پی سی ون بھی تیار ہو چکا ہے89ہزار600ایکٹر فٹ گنجائش کے حامل ڈیم کو ابھی تک صرف کاغذی حیثیت حاصل ہے مسلم لیگ ن کے راہنما جناب چوہدری نثار علی خان اپنے اپوزیشن لیڈر اور وزراتِ داخلہ کے دونوں ادوار سمیت اب تک اس ڈیم کا چار مرتبہ اعلان کر چکے ہیں وفاقی وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار اپنی ایک بجٹ تقریر میں بھی اس ڈیم کے لئے رقم مختص کرنے کا علان کر چکے ہیں لیکن ڈیم کے لئے بنیادی اینٹ لگانا تو درکنار جگہ کے لئے کوئی چوکیدار بھی ابھی تک اپنی جھگی لگا کر نہیں بیٹھا چوہدری نثار علی خان صاحب کے33سالہ سیاسی دور کے گذر جانے کے باوجود بھی اس علاقہ کے لوگ یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ جلد یہ ڈیم بنے گا اور ان کی 18ہزار ایکڑ ارضی سیراب ہو گی علاقہ کے عوام منصوبہ میں دی گئی 52کلومیٹر طویل دو نہروں کی امید بھی لگائے بیٹھے ہیں لیکن ابھی کتنا لمباعرصہ گذرے گا اور کتنے لوگ اس ڈیم پر لوگوں کو سبز باغ اگا کر دکھائیں گے اس کا کچھ نہیں کہا جا سکتاعوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے ڈیم کا کام شروع کیا جائے اور خواہ مخواہ پی سی ون کو دہرا کر قومی دولت کو فضول میں نہ اڑایا جائے۔

چک بیلی خان میں ساؤنڈ ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی عروج پر ہے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں ساؤنڈ ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی عروج پر ہے مساجد سمیت ٹریکٹروں اور چنگ چی رکشوں پر بلند آواز میں سپیکر چلانا معمول بنا ہوا ہے ٹریکٹرز اور رکشاز پر روحانی تسکین کے نام پر بے ہودہ موسیقی لگانا اور مساجد میں نیکی کے نام پرلوگوں کاسکون برباد کر نا معمول بنا ہوا ہے ذمہ دار محکمے از خود ان کے خلاف ایکشن لینے کو گناہ سمجھتے ہیں عوامی حلقوں نے ذمہ دار محکموں سے اپیل کی ہے کہ جب حکومت نے اس چیز کو نقصان دہ محسوس کر کے ایک قانون بنا دیا ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کروایا جاتا لہٰذا درخواست ہے کہ ذمہ دار محکمے فوری طور پر اپنی ذمہ داری پوریہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

some image

دولتالہ پھمبل چوک میں کار اور ہائی ایس کی ٹکر سے دولتالہ کالج کے دو طالبعلم زخمی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ پھمبل چوک میں کار اور ہائی ایس کی ٹکر سے دولتالہ کالج کے دو طالبعلم زخمی فرحان کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچا دیا گیا احسن معمولی زخمی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس چوکی دولتالہ نے ہائی ایس قبضے میں لے لیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی اور پرنسپل ڈگری کالج دولتالہ حمید اصغر نے خون عطیہ کی اپیل کی، گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے طلبہ اور عملہ اپیل پر لبیک کہتے ہوئے بوائز ڈگری کالج دولتالہ کے اپنے طالب علم بھائی کو خون دینے کے لیے راولپنڈی کی ایمرجنسی میں پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاحسن سکنہ نشان حیدر اپنے دیگر دوستوں ماویہ اور فرحان سکنہ جاتلی کے ہمراہ دولتالہ کالج جارہے تھے جب وہ دولتالہ پھمبل چوک پہنچے تو ان کے آگے کھڑی کار جسکا ڈرائیور بلال سکنہ ڈونگی کلاں جو کہ دولتالہ نجی بینک میں ملازمت کرتا ہے اس نے اچانک گاٰڑی کا دروازہ کھولا تو یہ تینوں موٹر سائیکل سوار اس کے ساتھ ٹکرا گے جس سے فرحان اور احسن زخمی ہو گے اور کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اتنے میں ملہال مغلاں کی جانب سے آنے والے ہائی ایس فرحان کے اُوپر سے گزر گیا جس سے یہ شدید زخمی ہو گیا زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ یو دولتالہ لے جایا گیا احسن جس کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اسے مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا جب کہ فرحان کوانتہائی سیریز حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی بھیج دیا گیا آخری اطاعات آنے تک اس کی ایک آنکھ ضائع ،دماغ اور ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کی وجہ سے اسے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا پرنسپل ڈگری کالج دولتالہ نے طلباء اور سٹاف کے اس ایثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

جاتلی میجر (ر) اسلم شہید ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ہیپاٹاٹس اور شوگر کی تشخیص اور معائنے کے لیے فری کیمپ کا انعقاد

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی میجر (ر) اسلم شہید ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ہیپاٹاٹس اور شوگر کی تشخیص اور معائنے کے لیے فری کیمپ کا انعقاد جس میں 200سے زاہد لوگوں کو چیک کیا گیا تفصیلات کے مطابق جاتلی کے نواحی گاؤں بہیر رتیال میں میضر (ر) اسلم شہید ویلفیر ٹرسٹ کے تحت شوگر ،ہیپاٹاٹس سی بی کی تشخیص کے لیے فری کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز مبشر ،عزیز ،اور فہد نے 200سے زاہد مریضوں کا معائنہ کیا اور اس مرض کے متعلق آگاہی حفاظتی تدابیر اور علاج کے بارے میں آگاہ کیا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی سکول کے ہیڈ ماسٹر قیصر بشیر گوندل کی کاوشوں سے سکول میں الخدمت فاونڈیشن کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی سکول کے ہیڈ ماسٹر قیصر بشیر گوندل کی کاوشوں سے سکول میں الخدمت فاونڈیشن کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں600 بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا بچوں میں اویات اور چشمے فری تقسیم کیے گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر امراض چشم کے ڈاکٹرز طارق،عاطف ،لیڈیز ڈاکٹرز حنا اور قراۃلعین نے 600 بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات اور 42 بچوں کو چشمے فراہم کیے

فوجی فاونڈیشن ہائیر سکینڈری سکول دولتالہ کے پرنسپل کرنل (ر) محمد صغیرنے دولتالہ و جاتلی کے صحافیوں سے گفتگو

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں پرنسپل کرنل (ر) صغیراب رزلٹ اور ڈسپلن اس کالج کی پہچان ہو گا جوں جوں اس کالج میں بہتری ہوتی ہے میرا ضمیر مطمن ہوتا ہے فوجی فاونڈیشن ہائیر سکینڈری سکول دولتالہ کے پرنسپل کرنل (ر) محمد صغیرنے دولتالہ و جاتلی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتناکوالفائیڈ اسٹاف ہمارے پاس ہے کسی اور ادارے کے پاس نہیں یاد رہے کہ کالج میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کالج میں پڑھانے والے اُساتذہ کی تعریف کر رہے ہیں کہ حقیقی معنوں میں کو اچھی تعلیم دینے پرمحنت کی جا رہی ہے رہی جس کا ثبوت رزلٹ ہے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

some image

بیول کا دکاندار ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بیول کا دکاندار ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ سیداں گوجرخان کا رہائشی سینتالیس سالہ محمد ارشد ولد لال خان کافی عرصہ سے بیول میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ کا کام کرتا تھا ۔ گزشتہ روزشام ڈھلے دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر گوجرخان جا رہا تھا کہ نڑالی کسوال کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ موٹر سائیکل گڑھے میں گرنے سے وقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ علی الصبح سڑک کنارے پڑی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس چوکی قاضیاں کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان روانہ کر دی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ متوفی کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ نمازجنازہ میں بیول کے دکانداروں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان کو ہائی کا درجہ دیا جائے۔ مل اعوان یوسی چنگا بنگیال کے عوام

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مل اعوان یوسی چنگا بنگیال کے عوام نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان کو ہائی کا درجہ دیا جائے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سولہ سال قبل سکول کے لئے سولہ کنال اراضی عطیہ کی تھی جس پر گرلز مڈل سکول تعمیر ہوا تھا ۔ اب 16سال گزرنے کے باوجود بھی اسے ہائی کا درجہ نہیں مل سکا ۔مل اعوان اور ملحقہ آبادی کی طالبات مڈل کے بعد تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں کیونکہ اکثر آبادی غریب افراد پر مشتمل ہے جو دور دراز سکولوں میں تعلیم دلوانے کے لئے گاڑیوں کے کرائے اور فیسیں ادا نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے علاقے کی بچیاں مڈل کے بعد تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ گزشتہ ادوار میں بھی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی طرف سے وعدے کئے گئے لیکن گرلز مڈل سکول مل اعوان اپ گریڈ نہیں ہو سکا۔ اہلِ علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹڑی سکول مل اعوان تحصیل گوجرخان کو ہائی کا درجہ دیا جائے۔

شرقی گوجرخان کی مختصر خبریں

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- جوجوز فاسٹ فوڈ بیول جو کسی نام کا محتاج نہیں صفائی اور کوالٹی کے لحاظ سے بیول اور گردونواح میں مشہور ہے گزشتہ روز پوٹھواری ڈراموں کے مشہور فنکار نزاکت علی نے جوجوز فاسٹ فوڈ بیول کا دورہ کیا - جوجوز فاسٹ فوڈ بیول کے منیجر چوہدری وسیم عباس اور چوہدری عمر فاروق نے نزاکت علی کا استقبال کیا اور جوجوز فاسٹ فوڈ کا وزٹ کرایا اور جوجوز کی سپیشل اشیاء کھانے کو پیش کی-

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

موٹروے کو دہشتگردی سے بچالیا گیا ۔موٹروے پولیس نے صوابی ایم ون پرسے راکٹ لانچر برآمد کر لیے

some image

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) -----موٹروے کو دہشتگردی سے بچالیا گیا ۔موٹروے پولیس نے صوابی ایم ون پرسے راکٹ لانچر برآمد کر لیے ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے 7 راکٹ لانچر برآمد کیے ۔مطلقہ پولیس اسٹیشن حضر و کو راکٹ لانچر کی اطلاع دے دی گئی تھی۔راکٹ لانچر دریاسے صفائی کرنے والے عملے کو ملے ۔صفائی کرنے والے عملے نے موٹروے پولیس کو اطلاع دی ۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کے راکٹ لانچر قابل استعمال ہیں ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم کی کارروائی 19 اکتوبر تک کے لئے ملتوی

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ----احتساب عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم کی کارروائی 19 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت کے لئے کمرہ عدالت میں آئے تو اس موقع پر وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔کمرہ عدالت میں بدنظمی اور ہلڑ بازی کے باعث معزز جج نشست سے اٹھ کر چلے گئے اور تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں جن کی عدم موجودگی کے باعث ظافر خان بطور نمائندہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر دیگر ملزمان مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ سماعت سے قبل وکلا اور جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی اس دوران ایک وکیل نے پولیس افسر کو تھپڑ رسید کر دیا جبکہ اہلکاروں کے تشدد سے ایک وکیل کا سر بھی پھٹ گیا جس پر وکلا نے شدید احتجاج کیا۔ مریم نواز سمدھی چوہدری منیر کی رہائشگاہ سے پیشی کے لئے روانہ ہوئیں تو ان کے ہمراہ پرویز رشید، آصف کرمانی اور وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔ نیب ریفرنسز پرنواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم 13 اکتوبر کو عائد ہو گی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر لندن میں رہائش پذیر حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کا کیس الگ کردیا تھا جب کہ دونوں ملزمان کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا۔ملزمان کی لاہور میں رہائش گاہ اور احاطہ عدالت میں چسپاں کیے گئے اشتہار میں لکھا ہے کہ دونوں ایک ماہ کے اندر عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا جائے گا، اس اشتہار کی اشاعت کے بعد کسی بھی مرحلے پر جائیداد ضبطی کی کارروائی بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کریں

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کے لئے دو مرتبہ 26 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔مسلم لیگ ن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور آج وہ ان حربوں میں کسی حد تک کامیاب بھی دکھائی دئیے ۔

کامرہ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

some image

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ----کامرہ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہائی ایس گاڑی ڈمپر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔3 ذخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

آ زاد کشمیر کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنا نے میں اپنے فرائض منصبی کو بہترین انداز میں ادا کرینگے

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔۔ راجہ امجد پر ویز کو سیکرٹر ی تعلیم آ زاد کشمیر تعینات ہو نے پر سابق اے ای او حلقہ نمبردو چکسواری اخلاق احمد دانش آ زاد کشمیر سکول ٹیچر آ رگنا ئز یشن کے مرکزی رہنما راجہ شہباز خا ن اور انجمن اساتذہ جمو ں و کشمیر ضلع میر پو ر کے پریس سیکرٹری چودھری اللہ دتہ بسمل نے اپنے مشترکہ بیا ن میں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ امجد پر ویز کی محکمہ تعلیم آ زاد کشمیر میں بطور سیکر ٹری تعلیم تعیناتی خوش آ ئند اقدام ہے محکمہ تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہونگے راجہ امجد پر ویز ایک نہایت ہی قابل فر ض شنا س اور باصلا حیت آفیسر ہیں انہو ں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز تعلیمی معیار میں پوشیدہ ہے انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ امجد پر ویز اپنی خدا داد صلا حیتو ں کو بروئے کا رلا کر آ زاد کشمیر کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنا نے میں اپنے فرائض منصبی کو بہترین انداز میں ادا کرینگے ۔

لو گو ں کو انتظامیہ سے بہت ساری توقعات وابستہ ہو تی ہیں, کمشنر ڈویژن میر پور چودھری طیب حسین

some image

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔ کمشنر ڈویژن میر پور چودھری طیب حسین نے کہاکہ لو گو ں کی انتظامیہ پر بہت ساری توقعات وابستہ ہو تی ہیں شہریو ں کی مشکلات کو دور کر نا انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے میں ہر اس جا ئز شکایت کا فوری ازالہ کروں گا جو میر ے اختیار میں ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے بطور کمشنر ڈویژن میر پور کا چارج سنبھالتے ہو ئے اور مبارک بادیں دینے واولے وفود سے باتیں کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر چکسواری پر یس کلب کے صدر مر زا محمد نذیر سابق سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ا متیا ز حسین راجہ ایڈووکیٹ اور شکیل احمد رضا کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھی کمشنر آ فس میر پور میں آ کر مبارک باد دینے والی تما م شخصیات کا چودھری طیب کمشنر ڈویژن میر پور نے شکریہ ادا کیا ۔

حکومت پے درپے عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کر رہی ہے۔وزیر قانون ثنا ء اللہ کو پتا نہیں کہ ملک کا قانون کیا ہے,

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حکومت پے درپے عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کر رہی ہے۔وزیر قانون ثنا ء اللہ کو پتا نہیں کہ ملک کا قانون کیا ہے 74کی پارلیمنٹ قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قادیا نیو ں کو کا فر قرار دیا تھا اور قا دیا نی تا قیا مت کا فر ہی ہے اور اُن کو کا فر نہ کہنے والے تجدید ایما ں کر یں پا کستان کے سب سے بڑے صو بہ پنچا ب کا وزیر قا نون ہے اور اس کو پتا نہیں کہ قا دیا نی کو ن ہے لیکن میں قا دیا نی شعار اسلام استعما ل نہیں کر سکتے اور نہ مسا جد کی طرف پر اپنی عبادت گاہ بنا سکتے ہے ایسے نا اہل شخص کو فی الفور وزارت سے بر طرف کیا جا ئے اور اسمبلی کی رُکنیت ختم کر کے قرار واقی سزا دی جا ئے حکومت ختم نبوت جیسے اساس معا ملہ کو بار بار چھڑ خا نی چھوڑ دے ہو ش سے کا م لے اور اپنے ایما نو ں کی حفا ظت کریں اقتدار انی جا نی چیز ہے وزیر قا نون کو عقیدہ ختم نبوت کا قا نون چڑ ھیا جا ئے تاکہ وزیر صا حب کو پتا چلے کہ قادیا نی کو ن ہے اس موقع پر مطا لبہ کیا گیا کہ ڈا کٹر آ صف اشرف جلالی چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی گر فتا ری کی مذ مت کرتے ہے اور ڈا کٹر کی طرف سے پیش کئے گئے مطا لبات کو تسلیم کیا جا ئے اور ان 11مطا لبات کی مکمل حما یت کرتے ہیں ورنہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تحریک چلا ئی جا ئے گی۔لہذا قراداد مرکز اہلسنت ڈڈیال میں جمعتہ المبارک عظیم اجتما ع کی پیش کی گئی جیسے لو گو نے ہا تھ اُٹھا کر حما یت کی علامہ نو از بشیر جلالی خطیب مسجد ،الحاج جمیل اقبال ملک صدر جما عت اہلسنت ،سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ صدر تحریک تحفظ اسلا م آزاد کشمیر ،علامہ ادریس مجددی ترجما ن جما عت نے پیش کی۔

ڈڈیال میں ایک نوجوان نے خود کشی کر لی ڈڈیال سہالیہ کالج روڈ کے قریب ایک نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال میں ایک نوجوان نے خود کشی کر لی ڈڈیال سہالیہ کالج روڈ کے قریب ایک نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پو لیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال سہالیہ کالج روڈ کے قریب حاجی آغاخان کے بیٹے اور اختر خان کے بھائی گل خان کی لاش درخت ست لٹکی ہوئی پائی جسکی اطلاع ملتے پولیس جائے قوع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ ماٹم کے لئے لے گئے لیکن ولد اور بھائی نے ایس ڈی ایم سے کہا کہ ہمارے بیٹے نے خود کشی کی ہے اس پر کوئی شک نہیں ہے اس لئے باڈی کا پوسٹ ماٹم نہ کیا جائے جس کے کے باڈی کو بغیر پوسٹ ماٹم وارث لے گئے ابتدائی ملنے والی رپورٹ کے مطابق آغا خان نے کہا کہ لیں دین کے معاملے پر گزشتہ روز اپنے نوجوان بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس پر گل خان نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی

فوکل پرسن سی ڈی سپروایزرقمر ریاض نےسی ڈی سی میرپور کی ہدایت پر ڈنیگی اور ملیر یا کے بچاؤ کے لئے سپرے مہم شروع کر دی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ فوکل پرسن سی ڈی سپروایزرقمر ریاض نے ADHOسی ڈی سی میرپور کی ہدایت پر ڈنیگی اور ملیر کے بچاؤ کے لئے گھر گھرسپرے مہم کو مختلف مقامات پر شروع کر دیا ہے اور لوگوں کو ہدایت کہ اپنے پنے گھر میں پانی کے برتن اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھین ڈڈیال میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق ابھی تک کوئی ڈنیگی کیس امراض سامنے نہیں آیا ،پرائیوٹ سٹی ہسپتال سے ایک مریض کے ڈنیگی ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر سی ڈی سی سپروائرزقمرریاض نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مریض کا تعلق ضلع کوٹلی سے ہے اور یہ تحصیل ڈڈیال کا رہائش نہیں ہے اس لئے اس بیماری کو ڈڈیال سے منسلک کر نا درست نہیں اور اس میں یہی صداقت ہے اس کچھ دن قبل شہر کے کچھ سرکاری سکولوں اور قرب وجوار میں کالونیوں میں سپرے اور احتیاطی تدابیراور بریفنگ دی جاچکی ہے پرائیوٹ سکول میں ملیر اور ڈنیگی کے حوالے سے بریفنگ سی ڈی سی سپروائرزقمرریاض نے نے دی اور کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ تمام تحصیل ڈڈیال کو بجائے رکھیں جہاں ہمارا فرض وہاں آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ اپنا اردگرد کے ماحول کو صاف شفاف رکھیں فریج اور اے سی گملے وغیرہ کو دیکھتے رہیں پانی کو جلد ازجلدخشک کر دیا کریں تاکہ اس میں مچھرلاروہ نہ بناسکے اگر مچھر بناگئے تو اس سے بیماری پیدا ہو نا کا اندیشن ہو تا ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

علی اصغر کی اہلیہ محمد آمین ،محمد یاسین کی والدہ محمد جاوید منشی ،محمد ٖغالب کی خالہ انتقا ل کر گئیں

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔علی اصغر کی اہلیہ محمد آمین ،محمد یاسین کی والدہ محمد جاوید منشی ،محمد ٖغالب کی خالہ انتقا ل کر گئی ان کی نماز جنازہ حیال میرگالہ میں اداکی گئی ۔نمازجنازہ میں چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر،وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،چوہدری ارشاد،سابق کونسلر چوہدری پرویز،جنرل کونسلر راجہ محمو آصف،پٹواری حسن اختر،سابق کونسلر نمبردار نذر،سابق امیدوار جنرل کونسلر ماسٹرعبدالرزق سیاسی سماجی کارباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

some image

حاجی منظور حسین خالق آ بادی کے بڑ ے بھا ئی حاجی رحمت خان بر طا نیہ میں ا نتقال کر گئے

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔ حاجی منظور حسین خالق آ بادی کے بڑ ے بھا ئی حاجی رحمت خان بر طا نیہ میں ا نتقال کر گئے جن کی نما ز جنازہ خالق آ باد کے مقام پر ادا کرکے ان کے ابا ئی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر اولڈہم میں مقیم حاجی منظور حسین خالق آ بادی کے بڑ ے بھائی حاجی رحمت خا ن حرکت قلب بند ہو نے سے گز شتہ ہفتے بر طا نیہ میں وفات پا گئے تھے ان کی میت اپنے ابائی گا ؤ ں خالق آ باد میں لائی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر بر طا نیہ کے مرکزی نا ئب صدر وسابق پولیٹیکل کوار ڈی نیٹر برائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی اولڈ ہم برانچ بر طا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہورحسین سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میر پور راجہ محمد ریاض مسلم لیگ ن خالق آ باد کے صدر حاجی محمد یونس چکسواری پر یس کلب کے صدر مر زا محمد نذیر نے حاجی منظور حسین خالق آ باد ی کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مر حو م کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Picture of the Day