| Friday 14th September, 2012 |
|
Shawwal 26th, 1433 A H | |||
|
|||||
| <<<<<< Previous day News | Next day News >>>>>> | ||||
| کنوہا میں چوری کی دلیرانہ واردات عورتوں پر تشدد،چور لاکھوں کے زیورات موبائل فون اور نقد ی لے کر فرار علاقہ بھر میں خوف و ہراس | |||||
|
|
|||||
| Armed robbery at the residence of Haji Abdul Khaliq in Kanoha, Kallar Syedan | |||||
![]() |
|||||
| سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین، کنوہا کلر سیداں،روز گار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کنوہا کے رہائشی پرویزاقبال ولد حاجی عبد الخالق کے گھربارہ ستمبر رات آٹھ بجے کے قریب چوری کی دلیرانہ وردات گھر میں اس وقت تمام عورتیں تھیں حاجی عبد الخالق نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چور بارہ عدد سونے کی چوڑیاں تین سونے کے لاکٹ موبائل اور پنتیس ہزار روپے نقدی بھی لے گئے پولیس تھانہ کلر سیداں مصروف تفتیش ہے تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے گا | |||||
|
Kanoha, Kallar Syedan
- Armed robbery was committed at
the residence of Haji Abdul Khaliq in Kanoha, the family was
tied with ropes and robbed of all their possessions. For full details please watch video below... |
|||||
| UK News... | |||||
![]() |
|||||
| چوہدری مشتاق احمد آف گوڑہ(کنڈور) حال مقیم برطانیہ کے باغیچے میں سوا من سے زائد وزن کے بھاری بھر کم وزن کے کدو کی نمائش | |||||
![]() |
|||||
| سلاؤ(رپورٹ: ساجد جنجوعہ، نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ) سلاؤ کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت چوہدری مشتاق احمد آف گوڑہ(کنڈور) تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ کے باغیچے میں سوا من سے زائد وزن کے بھاری بھاری کم وزن کی کدو(پیٹھے) کی نمائش۔ مینر پارک سلاؤ کے چوہدری مشتاق احمد جو اپنی جسمانی ورزش کے لئے اپنے گھر کے پچھواڑے میں واقع صحن میں شوقیہ باغبانی کیا کرتے ہیں تو انہوں نے دیگر سبزیوں،پھلوں اور پھولوں کے پودوں کے علاوہ کدو کے بیج بھی کیاروں میں بو دیئے۔ بیج سے بیل اگ کر منڈے چڑھی اور پھر اس پر صرف ایک کدو(Pumpkin)اگ آیا۔ اور پھر اچھی کھاد،پانی اور گوڈی(نالائی) کے بعد کدو بہت بڑا ہو گیا۔ اس کدو کی شہرت گرد و نواح میں بھی پھیل گئی ۔اور اپنی کمیونٹی کے علاوہ مقامی کمیونٹی سمیت دیگر لوگ بھی اس کو گارڈن میں دیکھنے آ رہے ہیں۔ باغبانی سے تعلق رکھنے والے ایک انگریز کسان نے کہا کہ اس نے اپنی زندگی میں اس جیسا اتنا بڑا کدو آج تک کہیں نہیں دیکھا۔بیل سے لگے کدو کو دو صحت مند آدمیوں نے اٹھا کر اسکیل پر رکھا تاکہ اس کا وزن کیا جا سکے ، ایک اکیلا آدمی اسے نہیں اٹھا سکتا ۔کدو کا وزن 55kg سے کچھ زیادہ ہی تھا۔ چوہدری مشتاق احمد کے باغیچہ میں چوہا خالصہ کے خطۂ پوٹھوار کے باسی چوہدری محمد اصغر آف ڈھوک بابا بلندحال مقیم برطانیہ نے ایک نمائش کا اہتمام کیا ۔جس میں اخباری نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔تاکہ وہ بھی آ کر قدرت کی اس رعنائی ،انمول اوربیش بہا نعمت کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکیں۔ دن بھر اس کدو کو دیکھنے والوں کا ایک تانتا سا بندھا رہا اور لوگ اس بھاری بھر وزنی دیو قامت کدو کو قدرت کا کرشمہ قرار دیتے رہے جبکہ چوہدری مشتاق کو مبارکبادیں دیتے رہے کہ جن کی بھرپور توجہ اور محنت سے ایسے قد کاٹھ کا کدو پیدا ہوا۔کدو کی نمائش کے موقع پر چوہدری مشتاق احمد اور ان کے صاحبزادے عدیل مشتاق احمد چوہدری بڑی گرم جوشی اور خندہ پیشانی کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے اور لوگوں کو اس کے بارے میں مفید معلومات بھی مہیا کرتے ہیں۔وہ بہت خوش ہیں کہ قدرت نے انہیں ان کی محنت کا بہتر ثمر عطا کیا ہے۔ | |||||
| 55kg Pumpkin found in garden of Ch Mushtaq in Slough | |||||
|
|
|||||
| Slough - A 55kg Pumpkin in the garden of Ch Mushtaq has amazed locals in Manor Park, many visitors have come to see the extra size pumpkin. Above Ch Ali Asghar of Dhok Baba Balnad with Ch Mushtaq of village of Kandor. | |||||
| لوٹن سے تعلق رکھنے والی قانون کی طالبہ انیسہ علی کی شاعری کی کتاب کی اشاعت | |||||
![]() |
|||||
| لوٹن نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔لوٹن سے تعلق رکھنے والی قانون کی طالبہ انیسہ علی کی شاعری کی کتاب شائع ہو گئی ہے انیسہ علی کا کہنا ہے کہ ان کی شاعری روزمرہ کے حالات و واقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ لگ بھگ تین سال سے شاعری کرہی ہیں۔ | |||||
| Law Student Anisa Ali of Luton publishes her poetry | |||||
Luton -
Anisa Ali, A
university law student has had a collection of her poetry published
in print. |
|||||
| France News... | |||||
![]() |
|||||
| ڈاکٹر ارشاد کمبو صدر پی پی پی فرانس کو شیخ اصغر علی دولتالہ ،شیخ سعید،شیخ سجاد اور دیگر مبارک دی | |||||
![]() |
|||||
| پیرس(خالد بشیر,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈاکٹر ارشاد کمبو صدر پی پی پی فرانس کو شیخ اصغر علی دولتالہ ،شیخ سعید،شیخ سجاد اور دیگر نے وزارت داخلہ کی طرف سے معاون کی تقر ری پر مبارک دیتے هوئے کہا کہ پارٹی کے لیے جو قربانیاں انهوں نے دی یہ اسکا انعام هے اور دیار غیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ان جیسا جیالا کم هی دیکهنے میں آیا هے اور امید کرتے هیں کہ اس سے کمیونٹی کے مسائل جن سے وه بخوبی واقف هیں حل کرانے میں بہتر طریقے سے کام هو گا | |||||
| PPP Officials in Paris congratulted | |||||
![]() |
|||||
| Paris- PPP, President, France Dr Arshad Kambo, Sheikh Asghar Ali Daultala and Sheikh Sajjad have all welcomed the PPP government recognition of their work in Paris. | |||||
| Kahuta News... | |||||
![]() |
|||||
| ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی | |||||
|
|||||
| کہوٹہ:عمران ضمیر، نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور راجہ ظفر اقبال بگہاروی 15ستمبر کو عید ملن پارٹی دینگے۔ شاہد خاقان عباسی نے اربوں کے میگاپراجیکٹس مکمل کرائے ۔ بجلی گیس تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کیں اور مشکل و کھٹن دور میں مسلم لیگ ن سے عہد وفا نبھایا۔ تفصیل کے مطابق ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظہور سابق سٹی ناظم کہوٹہ اور مسلم لیگی رہنما راجہ ظفراقبال بگہاروی کل بروز ہفتہ دن12 بجے کہوٹہ کلب میں ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی خدمات اور ترقیاتی کاموں کے اعتراف میں شاندار استقبالیہ و عید ملن دیں گے۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں راجہ ظہور اکبر اور راجہ ظفر اقبال بگہاروی کے مطابق علاقہ بھر سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران ورکر کارکن اس تقریب میں شریک ہونگے۔ | |||||
| Eid millan party to be held in honour of MNA Shahid Khaqan Abbasi | |||||
| Kahuta - Raja Zahoor Akbar and Raja Zaffar Iqbal Bagharvi will give eid millan party in honour of MNA, Shahid Khaqan Abbasi on 15th September. | |||||
| Kallar Syedan News... | |||||
![]() |
|||||
| محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے بنیادی مرکز صحت نلہ مسلماناں اور فلا حی مر کز چوآخالصہ میں بے بی شو کا انعقاد | |||||
![]() |
|||||
| سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب پنجاب یو تھ فیسٹیول کے حوالہ سے صحت مند بچوں کے مقابلہ کے لیے بنیادی مرکز صحت نلہ مسلماناں اورفلاحی مرکز چوآخالصہ میں ایک بے بی شو کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات کے مہمان خصوصی ، سابق نائب ناظم یو سی چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر، راجہ علی اصغر آف بھٹھی،راجہ امتیاز ٹکال اور تحصیل آفیسر محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ منیر احمد، شیخ محسن کلر سیداں، عاصم قریشی این جی او کلر سیداں زاہد مرزانے صحت مند بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انچار ج فلاحی مرکز چوآخالصہ میڈم فرح ناز نے اس موقع پرخطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بچوں کی جدید تعلیم اور اعلیٰ معیا ر صحت نہایت اہم ہے۔ ایک صحت مند بچے سے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ اسٹیج سکرٹیری کے فرائض راجہ انوار الحق نے سر انجام دئیے۔ | |||||
| Healthy children contest in Nalla Musalmana and Choha Khalsa | |||||
| Kallar Syedan - A Healthy children contest was held at health centres in Nalla Musalmana and Choha Khalsa, The children were given prizes at the contest. | |||||
| کلرسیداں میں ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران ٹائر شاپ سیل!متعدد کو جرمانے اور وارننگ | |||||
![]() |
|||||
| کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کلرسیداں میں دینگی کے خلاف مہم کے دوران ٹائر شاپ سیل!متعدد کو جرمانے اور وارننگ ،اب مقدمات قائم کر کے جیل بھیجا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر کا انتباہ !تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تسنیم علی خان نے اٹمالوجسٹ فرقان اللہ بابر کے ہمراہ کلرسیداں کا دورہ کیا،دکانداروں کو جرمانے اور آخری وارننگ دی ،مرید چوک میں چالیس سے زائد ٹائر ضبط کرنے کے بعد دکان کو سیل کر دیا گیا۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تسنیم علی خان نے ٹی ایم اے میں منعقدہ تمام محکمہ جات کے انچارج صاحبان کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہماری کوششیں اطمینان بخش نہیں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے تمام اداروں کو مستعدی سے کام کرنا ہو گا کسی کوتاہی اور تاخیر کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کلرسیداں میں ڈینگی لارووں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر بہت اہم ہیں،ہمیں مشنری جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اگر کسی سرکاری ادارے میں لاروا پایا گیا تو اس کے انچارج کے خلاف کاروائی ہو گی۔محکمہ تعلیم صورتحال کا فوری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کے کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے اب مزید جرمانے نہیں مقدمات درج کیئے جائیں گے،باربر شاپس،سینٹری شاپس،ہوٹل ،سروس اسٹیشن بھی چیک کیئے جائیں گے جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ | |||||
| Tyre shop shut down after dengue virus inspection | |||||
| Kallar Syedan - A Tyre shop was forced shut down due to being in danger of dengue virus, traders also were handed fines and asked to do more and stop dengue virus. The wast warehouse and tyre shops have already being warned to protect their work places. | |||||
| کلریاں میں رضوان نامی شخص سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا | |||||
|
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار
ڈاٹ کوم) کلرسیداں کے گاؤں کلریاں میں رضوان
نامی شخص سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا ،وہ رات گئے رفع حاجت کے
لیئے اٹھا تھا کہ اسے سانپ نے ڈس لیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔ |
|||||
| Rizwan of Kallariyan killed with snake bite | |||||
| Kallar Syedan - M Rizwan of village Kallariyan was bitten by a deadly snake as he went to toilet during the night. | |||||
| یو سی منیاندہ یو سی دوبیرن اور یو سی نلہ مسلماناں میں وبائی امراض کی وجہ سے ڈاکٹر بھی محفوظ نہ رہ سکے | |||||
|
|
|||||
| سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین، نلہ مسلماناں،ڈاکٹر ظفر اللہ خان نیازی جو بی ایچ یوسی نلہ مسلماناں کے انچارج ڈاکٹر ہیں رات سے گیس ٹروکی مرض میں مبتلا ہیں انہوں نے بتایا کہ گرم موسم کی وجہ سے پانی کی سطح ان علاقوں میں انتہائی کم ہو گئی تھی حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی گدلہ ہو گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ صحت کی طرف سے پانی میں ڈالنے والی ادویات کا نہ ہونا ہے محکمہ صحت کی طرف سے اس سال کوئی احتیاطی تدابیر اور نہ ہی ادویات مہیا کی گئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے مرد و خواتین اس بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں ڈاکٹر ظفر اللہ خان نیازی اور ڈاکٹر ربنواز راجہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بازارکی بنی ہو ئی اشیاء مثلا کٹے ہوئے پھل نہ کھائیں اور پانی کو اوبال کرپئیں | |||||
| Public warned not to eat cut fruit | |||||
| Kallar Syedan - Dr Zaffar Ulla Khan who is recovering from gastro has urged locals not to eat cut fruit and drink boiled water. | |||||
| پوٹھواری خوبصورت گاؤں کی سیر کا سلسلہ جاری پوٹھوار ڈاٹ کوم کا آج کا انتخاب ،،تل خالصہ کلر سیداں | |||||
| Tour of village Tal Khalsa with Pothwar.com | |||||
| Kallar Syedan - For more please watch video below... | |||||
| Gujar Khan News... | |||||
![]() |
|||||
| تحریک منہاج القرآن اس صدی میں اپنا کام بہت احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ چوہدری محمد عظیم | |||||
![]() |
|||||
| گوجرخان (عبدالستار نیازی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) تحریک منہاج القرآن مانکیالہ مسلم تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام آزادی و دفاع پاکستان کانفرنس گزشتہ روز منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عوام کو جاگیرداروں ، لٹیروں اور بدمعاشوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینادوبھر کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی میں اپنا کام بطریق احسن اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنما راجہ محمد جواد نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو تباہی ہمیں نظر آرہی ہے اس سب کے ہم ہی ذمہ دارہیں۔ ہم اپنے منشور سے بہت دور نکل آئے ہیں۔ ہمارا کام گلیاں ، نالیاں نہیں بلکہ اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کرنا ہے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان قاضی شاہد مسعود ایڈووکیٹ نے کہا ہمارے ملک کے حکمران ہمیشہ سے ہی انگریزوں کے غلام چلے آرہے ہیں۔ ہم اپنے مقصد اور منشور سے بہت دور ہو چکے ہیں۔قائد اعظم نے 14اگست 1947 ء کو جو پاکستان ہمارے حوالے کیا تھا ، ہم نے وہ پاکستان ٹکڑوں میں تقسیم کر دیاہے۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما نایاب خاور ایڈووکیٹ ، صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی ، ناظم تحریک منہاج القرآن گوجرخان محمد ریاست قادری، سابقہ ناظم یونین کونسل مانکیالہ افتخار احمد بھٹی، ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن گوجرخان حاجی خالد محمود، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان حافظ غلام مجتبیٰ ، ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان عبدالستار نیازی سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر کارکنان ، اہل علاقہ خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ | |||||
| Tahreek Minhaj celebrates Pakistan day in Mankiala | |||||
| Gujar Khan - Tahreek Minhaj Ul Quran celebrated Pakistan independence day and defence day at Islamic centre, Mankiala, guest of honour was Ch M Azim of PTI. | |||||
![]() |
|||||
| راجہ عبدالجبار بھٹی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات | |||||
![]() |
|||||
| بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)محمد مبین ہاشمی: جب تک جسم میں آخری سانس ہے ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا،اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے منیجر نیشنل آف پاکستان اور شرقی گوجرخان کی معروف سماجی شخصیت راجہ عبدالجبار بھٹی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر گوجرخان کے دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے معاملات پر بھی اظہار خیال ہوا۔راجہ عبدالجبار بھٹی نے گوجر خان میں میگا پراجیکٹ گیس، بجلی اور سڑکوں کی تعمیرات کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ | |||||
| Raja Abdul Jabbar meets Prime Minsiter | |||||
Bewal - Manger national bank of Pakistan, Raja Abdul Jabbar met with Prime Minister Raja Parvez Ashraf. Raja Abdul Jabbar thanked the PM for all the development work being carried out in Gujar Khan and promised full support to the Prime Minister. |
|||||
| محمد مجتبیٰ شفیق راجہ ولد محمد شفیق سابق ناظم یونین کونسل گھنگریلہ کی سالانہ امتحانات برائے انٹرمیڈیٹ بورڈ راولپنڈی میں شاندار کامیابی | |||||
![]() |
|||||
| گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمد مجتبیٰ شفیق راجہ ولد محمد شفیق سابق ناظم یونین کونسل گھنگریلہ نے سالانہ امتحانات برائے انٹرمیڈیٹ بورڈ راولپنڈی میں آئی کام پارٹ2میں 903نمبر حاصل کر کے نہ صرف A-1گریڈ حاصل کیا بلکہ پنجاب کالج آف کامرس گوجرخان (کامرس گروپ) میں اول پوزیشن بھی حاصل کی ہونہار طالب علم نے اس شاندار کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی کرم و نوازش کے بعد اساتذہ کی محنت و شفقت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا طالب علم کو کالج میں اول اور راولپنڈی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر عزیز واقارب اور دوست احباب نے مبارک باد پیش کی ہے | |||||
| M Mujtaba Shafiq of Gungrila achieves first position in exams | |||||
|
Gujar Khan -Mohammad Mujtaba Shafiq (pictured left) has achieved first position at linerboard exams, Mujtaba is son of Raja M Shafiq, ex nazim Gungrila. |
|||||
| تبادلوں کیخلا ف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو دس دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری | |||||
| گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)بااثر شخصیت کی ایما پر 42مرد وخواتین اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جج علی باقرنجفی نے تبادلوں کیخلا ف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو دس دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق تین ہفتہ قبل ای ڈی او راولپنڈی نے 42مرد وخواتین اساتزہ کے تبادلے یونین کونسل تھاتھی کے دور دراز علاقے میں کر دیے تھے جس پر اساتذہ تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئی تھیں ان تبادلوں کے خلاف یاسمین اختر نے عدالت سے رجوع کیا پٹیشنر کے وکیل سعیدین خان ایڈووکیٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر رٹ پٹیشن پر فاضل جج علی باقر نجفی نے ای ڈی او راولپنڈی کو25اگست کے تبادلوں کے حکم کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب ایجوکیشن سے دس روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا کہا | |||||
| Court orders report in to force transfer of teachers | |||||
| Gujar Khan - Lahore High court has ordered, Secretary Punjab education to submit a report in to 24 teachers being transferred. The teachers are bitterly disappointed at being transferred and blame local personality with power and sources in forcing the transfer of teachers. | |||||
| یو سی قاضیاں گیس کی تقریب کی کوریج کرنے کے بعد گھر آتے ہوئے ناکہ کے بعد اسلام پورہ جبر کے صحافی بال بال بچ نکلے | |||||
![]() |
|||||
| اسلام پورہ جبر(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ سے۔ یو سی قاضیاں گیس کی تقریب کی کوریج کرنے کے بعد گھر آتے ہوئے ناکہ کے بعد اسلام پورہ جبر کے صحافی بال بال بچ نکلے ،تفصیلات کے مطابق منگل کے دن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی یو سی قاضیاں ،یو سی بھڈانہ کے دیہاتوں میں گیس فراہمی کی تقریبات کی کوریج کرنے کے بعداسلام پورہ جبر کے صحا فی تقریبا ساڑھے نو بجے جب گھر واپس آرہے تھے تو منجوٹھہ سٹاپ کے نزدیک کا کوڑہ کس پر لگے ناکے کو دیکھ کر صحافی ڈاکٹر محمد شعیب نے بڑی ہو شیاری کے ساتھ وہاں سے اپنی مہران کا ر کو بھگا نکلے اس طرح کا ر میں بیٹھے اسلام پورہ جبر کے صحافیوں میں ڈاکٹر محمد شعیب ،شیخ محمد ممرازچوہدری محمد زاہد (سپین) او ردیگر دوست با ل بال بچ نکلے ۔ | |||||
| Journalist run for their lives near Kakora, Manjotha | |||||
| Gujar Khan - Journalist covering PPP gas opening ceremony in Rukhia Shareef, were about to be hit by armed gang at Kakora Kass when journalist Dr M Shoaib managed to escape in his car with other journalist. | |||||
| Kashmir News... | |||||
![]() |
|||||
| محکمہ زراعت فیض پورشریف کے بیلدار ظفراقبال مغل نے یونین کونسل فیض پورشریف کے مختلف موضعات کادور ہ کیا | |||||
![]() |
|||||
| چکسوار ی (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)محکمہ زراعت فیض پورشریف کے بیلدار ظفراقبال مغل نے یونین کونسل فیض پورشریف کے مختلف موضعات کادور ہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران زمیندارو ں کوفصل کے بچاؤ کے تدابیر بتائیں۔ انہوں نے علاقہ کے مختلف باغات چیک کیے ۔ کیڑے ما ر ادویات کے بارے میں باغات مالکان کوآگاہ کیاحالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والی فصلوں کے جائزہ بھی لیا ۔ اس دورے کے دوران غالب حسین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے ۔ | |||||
| Agriculture officials visit Faiz Pur Shareef | |||||
| Chakswari - Zaffar Iqbal Mughal of agriculture dept visited faiz pur shareef and met with local farmers, the farmers were advised how to save their crops. | |||||
|
Death announcements .
انتقال پر ملال
| |||||
| چیف آرگنائزر عوامی مسلم لیگ گوجرخان ملک طارق محمود کے چچا حاجی رخمت حسین کی وفات پر اظہار تعزیت | |||||
| Haji Rakhmat Hussain of Gujar Khan passed away | |||||
| گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چیف آرگنائزر عوامی مسلم لیگ گوجرخان ملک طارق محمود کے چچا حاجی رخمت حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا جن میں تحریک انصاف پی پی 3کے امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، حلقہ پی پی 4سے چوہدری ساجد محمود اظہا ر افسوس کیلئے عوامی مسلم لیگ گوجرخان کے دفتر تشریف لائے اور مرحوم حاجی رخمت حسین کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی | |||||
| Statements and Messages... | |||||
| چکسواری , جمعیت علماجموں وکشمیر کے صدر وآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن ایم ایل اے نے کہاہے کہ برصغیر پاک وہندمیں علماومشائخ کے کاوشوں سے اسلام کی شمعیں روشن ہوئی۔قیام پاکستان میں علماومشائخ نے بنیادی کرداراد کیا۔ گوئی میں مسلمانوں پر قادیانیوں حملہ آور ہوناافسوسناک ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انتظامیہ کوقادیانیوں کے کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ۔ برطانیہ میں اہلسنت کے علمااوراکابرین نے اسلام کی عظیم خدمت کی ہے ۔ ہمارا عقیدہ ومسلک وہ عقیدہ ومسلک ہے جوصحابہ کرام کاعقیدہ ومسلک تھا۔ ہم سواد اعظم ہیں۔ جب کفار نے مسلمانوں کوتقسیم کرناشرو ع کیااس وقت علماومشائخ عظام اہلسنت نے اسلام دشمن پاورز کی سازشوں کوناکام بنادیا۔ اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے۔برطانیہ اوریورپ میں لوگ اپنے نبی ﷺ کے دین کے مطابق زندگیاں گزاررہے ہیں۔ برطانیہ میں مساجداوردینی مراکز دین اسلام کی تبلیغ واشاعت اوردینی وجدید علوم کی تعلیم وتربیت میں تاریخ ساز کردار کریں گے ۔ برطانیہ میں جماعت اہلسنت کی نئی تنظیم ایک نئی روح بخشے گی ۔ برطانیہ میں فرزندان توحیدوشمع رسالت کے پروانے دین اورعقیدے پر استقامت کامظاہرہ کررہے ہیں مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ کے سرپرست مولانا پیر سیدعبدالقادرگیلانی کی ملک وبیر ون ملک خدمات قابل ستائش ہیں۔ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ کے سیکرٹری جنرل مولاناحافظ ظہیر احمداورترجمان مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ سیدانوار شاہ کاظمی کی خدمات کوسراہا۔ آزادکشمیر میں اہلسنت متحدومنظم ہیں۔ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف ہونے والی ہرسازش اورہرفتنہ کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔ حضورنبی کریم ﷺ کی محبت اصل ایمان ہے ۔ اسلام اورملکی قوانین کی رو سے قادیانی غیر مسلم ہیں۔ ان کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ نے 1974 ء میں اتفاق رائے سے قرار داد پاس کی قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دیا۔ آزادکشمیر قانون سازاسمبلی نے دومرتبہ قادیانیوں کوکافرقرار دیا۔قادیانی اسلام اورملک کے آئین کے مطابق کافرہیں۔ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں وہ غیر مسلم اقلیت کی حیثیت سے رہیں وہ اسلامی شعائر استعمال نہیں کرسکتے ۔مساجدنہیں بناسکتے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ کے امیر علامہ قاضی عبداللیف قادری کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔ | |||||
| گوجرخان , پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل میں اضافے کا باعث ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں لاقانونیت مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ حکومت کے کارنامے ہیں یہ بات مسلم لیگ یونین کونسل کونتریلہ کے صدر راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر کے رکھ دیا ہے لوڈشیڈنگ سے کاروبارتباہ بے روزگاری کے باعث نوجوان طبقہ نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں نااہل حکومت بری طرح ناکام ہے آمدہ انتخابات میں نوازشریف کامیاب ہو کر عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے | |||||
| گوجرخان , گوجرخان میں ڈینگی لاروا کو تلاش اور اس کی تلفی کیلئے بھرپور اقدام کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان چوہدی رب نواز منہاس نے آج ملک واجد ٹی ایم او رفاقت گوندل ٹاؤن آفیسر تنویر گجر ٹاؤن آفیسر امیر حمزہ اینٹامالوجسٹ چاندمبین چیف آفیسر محمد اجمل اور محمد بشیر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا ٹائر شاپس کباڑے خانے سی این جی اسٹیشن اور زیر تعمیر عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا مختلف مقامات سے لاروا برآمد ہوا جس پر اس کی تلفی کیلئے ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا اور لاروا کی پیدائش و افزائش کی جگہوں کو ختم کیا گیا عوام میں بیداری شعور کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز منہاس نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کیخلاف مہم عوام تعاون کے بغیر مکمل نہیں کی جا سکتی کیونکہ ڈینگی لاروے کو موزوں حالات ہم خود فراہم کرتے ہیں اگر ہم گھروں کی چھتوں پر کھڑا پانی نکال دیں اورمشروبات کے خالی کین ٹائر روم کولرز پرندوں کے پینے کے پانی کیلئے رکھے گئے برتن وغیرہ باقاعدگی سے صاف کرتے رہے اور ان میں ایک دن سے زیادہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں تو ڈینگی لاروا کی افزائش نہیں ہو سکتی اور اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہوگی | |||||
| گوجرخان , پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو حقیقی معنوں میں ارض پاک میں رائج کرنے کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی نے اپنی رہائش گاہ بھٹی ہاؤس صندل کھینگر میں قائد اعظم کے یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی راجہ محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کی اقلیتوں کیلئے پاکستان کے قیام کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ہندو اکثریت برصغیر میں دیگر اقلیتوں کا استحصال نہ کر سکے پاکستان میں مسلمان اکثریت میں ہیں لہذا قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں ہمیں دیگر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے تقریب میں ماسٹر راجہ صفدر بھٹی غلام قمر راجہ زرداد بھلا راجہ قاسم صغیر بھٹی اور دیگر ن شرکت کی قائد اعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آخر میں دعا کی گئی | |||||
| گوجرخان , روزنامہ صدائے پوٹھوہار کے چیف ایڈیٹر ملک طارق محمود کے چچا حاجی رخمت حسین کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے مسلم لیگی رہنما ساجد محمود بھٹی معروف سماجی شخصیت راجہ منور احمد ناز نے ملک طارق سے ملاقات کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی | |||||
| راولپنڈی۔چار افراد کے قتل کیس میں نامزد پانچ ملزمان ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس راول پنڈی میں گزشتہ سال چار افراد کے قتل پر پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد کچھ دیر فیصلہ محفوظ کیا تو تمام ملزمان ایک ایک کر کے کمرہ عدالت سے باہر نکلے اور فرار ہو گئے۔ عدالت نے کچھ دیر بعد ملزمان کی درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تو پولیس اہلکار ملزمان کو ڈھونڈتے ہی رہ گئے۔ | |||||
| گوجرخان , پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مرزا عبدالرحمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم نمبر1جو کہ شہر کا پوش ایریا ہے بے پناہ مسائل میں گھرا ہوا ہے نکاسی آب کا مسئلہ نہ ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں آبادی کے مکین بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں مرزا عبدالرحمان نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی راجہ جاوید اشرف جس طرح تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں وہ شہر کی اس آبادی پر بھی نظر رکھ کر سوریج نظام سڑکوں کی تعمیرکیلئے فوری اعلانات کر کے آبادی کے مکینوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں | |||||
| گوجرخان , تھانہ مندرہ کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نجی ٹارچرسیل میں شہری پر وحشیانہ تشدد کے نتیجہ میں ہلاکت کا واقعہ پنجاب میں گڈ گورنس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے تشدد کے مرتکب جلا دصفت پولیس اہلکاروں کو فوراً گرفتار کر کے نشان عبرت بنایاجائے اور گوجرخان سرکل میں اے ایس پی تعینات کیا جائے ان خیالات کااظہار شباب ملی گوجرخان کے صدر راجہ عمیر خان نے اپنے تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنے من پسند ممبران اسمبلی کو نوازنے کیلئے ان کے علاقوں میں من پسند پولیس افراد تعینات کر رکھے ہیں جس سے پورا صوبہ پولیس اسٹیٹ بن کر رہ گیاہے تھانہ مندرہ کے پولیس اہلکاروں نے نجی ٹارچر سیل میں ایک شہری کو مک مکا نہ کرنے پرذبح کر دیا لیکن کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت نے اس انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لینا گوارا نہیں کیا راجہ عمیر نے کہا کہ شباب ملی گوجرخان مظلوم خاندان کے ساتھ ہے ظالم پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور سرکل گوجرخان میں اے ایس پی تعینات کیا جائے | |||||
| گوجرخان , اسامہ کی تلاش میں امریکہ کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا یہ بیان کہ امریکیوں سے بے پناہ محبت اور سی آئی اے کیلئے کام کرنے پر فخر ہے ڈاکٹر آفریدی کا کھلا اعتراف جرم ہے حکمرانوں اور مسلح افواج کا امتحان ہے کہ وہ اس غدار وطن کے خلاف عملی کارروائی کر کے غدار وطن کو کیفرکردار تک پہنچائیں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمد جواد نے اپنے تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے امریکہ اور اس کی ایجنسیوں کیلئے کام کرنے کا اعتراف کر کے اقبال جرم کیا ہے ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پر بھی سنگین الزامات عائد کئے راجہ محمد جواد نے کہا کہ غدار وطن کے اعلانیہ اعتراف کے بعد اب حکمرانوں اور مسلح افواج کا امتحان ہے کہ وہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں | |||||
| گوجرخان, محمد بنارس حاجی محمد رمضان حاجی محمد عمران انصاری ذوالفقار حسین راجہ ربنواز واہلیان گوجرخان سٹی متاثرین 11ہائی وولٹیج تاریں بجلی وارڈ نمبر 19,10,9,8,7ڈھوک وادی ، ڈھوک شاہ زمان، ڈھوک حیات علی، صندل روڈ ، وارڈ نمبر14نے وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے درخواست کی ہے کہ گوجرخان سٹی سے 11KVوولٹیج کی تاریں آبادی والے علاقوں سے ہٹا کر جی ٹی روڈ پر کرنے اور فنڈرلیز فرما کر متاثرین 11KVتار کی ہر ممکن مدد فرمائیں کیونکہ یہ تاریں پہلے ادوار میں یہاں نصب کی گئی تھیں جس سے متعدد افراد جل چکے ہیں اور اپنے اعضاء سے محروم ہو چکے ہیں متاثرین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں | |||||
| چکسواری , زندہ قومیں اپنے محسنوں کوکبھی فراموش نہیں کرتیں۔ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے ۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ حضرت قائداعظم محمدعلی جناح محسن عظیم ہیں۔ پوری قوم بابائے قوم بانی پاکستان سے محبت اورعقیدت رکھتی ہے ۔ نوجوان نسل قائداعظم کاافکار اور نظریات کی امین ہے ۔ ان خیالات کااظہار گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں بزم اد ب کے زیر اہتمام بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنی جدوجہدمحنت اورلگن سے پاکستان حاصل کیا۔ وہ انیسویں صدی کے عظیم رہنماتھے۔ نہ صرف برصغیر میں بلکہ جہاں بھی ان کہیں بھی پاکستان کانام آتاہے وہاں قائداعظم کاذکر ضرور ہوتاہے ۔ قائداعظم کوطلبہ سے بہت محبت تھی ۔ انہوں نے ہمیشہ طلبہ کوحصول علم پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی ۔ قائداعظم کافرمان کام کام بس کام کواگر اپنالیاجائے توہم ترقی کی منازل بہتر انداز میں طے کرسکتے ہیں۔ تقریب سے محمدفاروق طفیل حسین لیاقت علی اورنگ زیب شاکرحیدر علی یاسر عرفات محمدوسیم اختر نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اورنگ زیب مدرس نے انجام دیے ۔ تقریب کے آخر میں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی مسلمانوں افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی اوربابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی ۔ | |||||
| چکسواری, چودھری ظفراقبال کی بیٹی عندلیب ظفر گولڈمیڈل حاصل کرنے پر تعلیمی کمیٹی ڈھانگری بہادر کے عہدیداروں حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم چودھری محمداعجاز چودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری محمداقبال المعروف صوفی مظہر چودھری محمدہارون اے ڈی چودھری چودھری منیر اختر چودھری چودھر ی جاویداقبال سعیدچودھری لیاقت علی سابق کونسلر نے چودھری ظفراقبال اوران کی بیٹی عندلیب ظفراوران کے خاندان کواس اعزاز پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔ اوراس اعزاز پر دلی مسرت کااظہار کیاہے ۔یادرہے کہ چودھری ظفراقبال کاتعلق یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع ڈھانگری بہادر سے ہے ۔ وہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے لئے میرپور شہر میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کی بیٹی عندلیب ظفر نے ایم ایس سی اپلائڈسائیکالوجی کاامتحان ریکارڈ نمبروں کے ساتھ پاس کیااورگولڈمیڈل حاصل کرنے کااعزاز حاصل کیا۔ ڈھانگری بہادر کے عوام نے اس اعزاز پر دلی مسرت کااظہار کرتے ہوئے چودھری ظفر اقبال ان کے بیٹی عندلیب ظفر اوران کے خاندان کودلی مبارک باد پیش کی ہے | |||||
| اسلام آباد, بہتر پاکستان کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کے زرخیز دماغوں و صلاحیتوں سے استفادے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ’’صدارتی پروگرام برائے ہائیلی کوالیفائیڈ اوورسیز پاکستانیز کی دیکھ بھال‘‘ کے پروگرام کا اجراء کردیا ہے جس کے تحت پاکستانی انسانی سرمائے کی مہارتوں کو ترقی دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی این ٹی پی ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے ڈی جی ایچ یو آئی سی ڈاکٹرنذیر احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کا وفد ڈائریکٹر عمران احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سنبل ریاض اور سسٹم انیلاسسٹ زاہد منظور پر مشتمل تھا۔ ملاقات میں ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا اور ڈاکٹر نذیر احمد کے مابین ہمدرد یونیورسٹی اور نیشنل ٹیلنٹ پول کی بہتر پاکستان کیلئے بیرون ملک اعلیٰ پاکستانی دماغوں کی نشاندہی اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔ وزارت تعلیم و تربیت کے ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کا صدارتی پروگرام کو آگے بڑھانے اور عملدرآمد کے ضمن میں سب سے پہلے ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا انتخاب و دورہ کیا۔ کوئی بھی اعلیٰ تعلیمی یونیورسٹی ایک سے زائد شعبوں میں اپنی ضروریات اور ان کو پورا کرنے کی اہل شخصیات کی نشاندہی کرسکتی ہے۔ نیشنل ٹیلنٹ پول نے بیرون ملک مقیم اعلیٰ پاکستانی دماغوں کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں جنہیں بعد میں متعلقہ یونیورسٹیوں اور اداروں کی ضرورت کے مطابق بروئے کار لایا جائے گا۔ | |||||
| کلرسیداں, محمدجاویدچشتی ۔70ماؤں سے زیادہ اپنے بندے سے پیار کرنے والے اللہ کو اپنے بندوں کے زندہ آگ میں جلنے سے دکھ نہ ہواہوگا؟گنہگاروں کے عیبوں پر پردے ڈالنے والے اللہ نے اسی دنیا میں دوزخ اصغر بپا کردی؟جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو اس کی زد میں غریب اور محنت کش ہی کیوں آتاہے ؟ عذاب ان فرعونوں کے حصے میں کب آئے گا جو 65سال سے اس ملک عزیز کو گدھ کی طرح کھائے جارہے ہیں؟پیٹ کی آگ بجھانے والے آگ کے پیٹ میں کیوں چلے گئے؟فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف کب مقدمہ درج ہوگا جنھوں نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لئے بغیر فیکٹری کو لائسنس جاری کررکھاتھا؟60ارب روپے لوٹنے والوں کی وجہ سے نہ جانے کتنے گھرانوں کے چولہے بجھ چکے ہیں ان کے خلاف کاروائی کون کرے گا؟جن آنکھوں میں چھوٹے چھوٹے خواب تھے ان آنکھوں میں آگ کے شعلے کس تیزی سے لپکے ہوں گے ؟یہ اور اس جیسے سوالات زبان زد عام ہیں اگر آپ جواب دے سکتے ہیں تو ضرور دیجیئے گا۔۔۔ | |||||
|
سلاؤ(رپورٹ و تصویر: ساجد جنجوعہ) ملک اس وقت زیادہ صوبوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وفاقی یا صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئیں جبکہ عوام کو درپیش گھمبیر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے لسانی تعصب اور مزید صوبوں کی بات چھیڑی گئی۔ ان خیالات کا اظہار خطہ پوٹھوار کی معروف سماجی شخصیت محمد افضل بیگ آف کلر سیّداں (راولپنڈی) حال مقیم برطانیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے محب وطن افراد اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی،استحکام اور سلامتی کے لئے ہر وقت دعا گو رہتے ہیں۔جبکہ حکمران طبقہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہا اور عوامی مسائل حؒ کرنے میں ناکام رہا۔ملک میں بے روزگاری عام ہے جبکہ بجلی ،سڑک اور پانی سمیت عوام بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے عصبیت کو ہوا دے رہی ہیں۔اور زبان،علاقہ اور نسل کی بناء پر صوبوں کی تقسیم اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔ ملک ایسے چونچلوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ |
|||||
| کلرسیداں,عبدالعزیز پاشا, پریس کلب کلر سیداں کے سابق صدر عابد حسین زاہدی مقامی صحافیوں ، سید سجاد حیدر شاہ، قیصر ادریسی، ذاکر حسین قاضی، عبدلعزیز پاشا، محمد عامر چوہدری ، جاوید اقبال ، راجہ اسرار احمد ، نے نوائے وقت کے میگزین ایڈیٹر زاہد حسن چغتائی کی پھوپھی اورمیر پور کے صحافی ارشد محمود بٹ کے بہنوئی اور سابق وزیر چوہدری رفیق نئیر کے بھائی، رحمٰن آباد مری روڈ کے تاجر فاروق بٹ کی اہلیہ فرحان بٹ کی والدہ اور عباس انور کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی طور پر اظہار افسوس کیا ان کے لواحقین کو اللہ صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ | |||||
| کلرسیداں,عبدالعزیز پاشا, کلرسیداں میں مختصر عرصہ میں پی ٹی سی ایل ٹیلی فون کیبل چوری کی پانچ وارداتیں ، کلرسیداں پولیس آج تک کسی ایک واردات کا بھی سراغ نہیں لگا سکی ، شہرسے ملحقہ چوآ روڈ پر مصروف ترین شاپنگ سنٹر کے قریب نالہ کانسی کے نیچے بچھی پی ٹی سی ایل کی لاکھوں روپے مالیت کی کیبل نامعلوم چور ایک ہی جگہ سے پانچ بار چوری کرچکے ہیں لیکن آج تک کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا ۔کیبل چوری کی آخری واردات یہاں ایک ہفتہ قبل پیش آئی جس میں نامعلوم چور تین فٹ زمین کھود کر کیبل کاٹ کر لے گئے جس کے نتیجے میں کلرسیداں ٹیلی فون ایکسچینج سے منسلک مضافاتی آبادیوں کے ایک سو ستر ٹیلی فون کنکشن گزشتہ ایک ہفتے سے خراب پڑے ہیں ، کلرسیداں پولیس ٹیلی فون کیبل چوری کی وارداتوں کا سنجیدہ نوٹس نہیں لیتی ، عوامی شکایات پر گزشتہ روزنمائندہ نے جب ایس ڈی او ٹیلی فون کلرسیداں راجہ امتیاز سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی شکائت پر کلرسیداں پولیس نے کبیل چوری کی ایف آئی آر تو کاٹ لی مگر ایک ہفتہ سے زائد گزرنے کے باوجود تفتیشی سب انسپکٹر سلابت خان ابھی تک جائے واردات کا موقع دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکے ، انہوں نے بتایااس معاملہ میں محکمہ پی ٹی سی ایل کو پولیس کی طرف سے موثر سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے کیبل چوری کی لگاتار وارداتیں ہورہی ہیں اور محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ | |||||
| کہوٹہ:عمران ضمیر، پنجاب سپورٹس فیسٹیول تحصیل کہوٹہ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ٹی ایم اے کہوٹہ میں تحصیل بھر کے سیکرٹریوں کے اجلاس میں تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ شمس توحید عباسی نے بریفنگ دی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی راجہ ظہور اکبر فوکل پرسن تحصیل کہوٹہ اور صدارت سید مظہر عباس کاظمی ٹی او آرنے کی۔ تحصیل سطح کے مقابلوں کا آغاز 18ستمبر سے ہو گا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کہوٹہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس سے خطاب کے دوران راجہ ظہور اکبر سابق ناظم کہوٹہ سٹی، سید مظہر عباس کاظمی ٹی او آر اور شمس توحید عباسی تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ نے کہا کہ پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012کے دوسرے مرحلے یونین کونسل لیول کے مقابلے 17ستمبر کو اختتام پذیر ہونگے۔ جبکہ 18ستمبر کو تحصیل لیول پر مقابلوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ | |||||
| اسلام پورہ جبر,ممراز شیخ ۔گوجرخان اور گردونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں شرقی گوجرخان کے علاقے ان دنوں چوروں اور ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن چکے ہیں آئے روز وارداتیں وقوع پذیرہورہی ہیں گزشتہ رات مقامی صحافی بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے لٹتے بچے انتظامیہ بتائے کہ اس قسم کی وارداتوں کے تدارک اور سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے کیا پالیسی اپنائی گئی عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں فوری احکامات جاری کریں بالخصوص تمام تھانوں کو اس قسم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہوسکے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء و سابق صوبائی امیدوارچوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ افراد کی بیخ کنی ناگزیر ہوچکی عوام میں عدم تحفظ کا احساس دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے بالخصوص شرقی گوجرخان کے علاقوں میں ان دنوں سخت خوف و ہراس کی فضاپائی جاتی ہے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے کام چلایا جاتا رہا اور عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ اجاتا رہاتو عوام ووٹ کی طاقت سے ایسے راہنماؤں کا احتساب کرینگے جو برے وقت میں انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ گئے انہوں نے کہا کہ زبانی دعوؤں کا وقت گزرچکا اب عوام کارکردگی کے منتظر ہیں خالی خولی بیانات سے انہیں بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کی تمام محرومیوں کا بھر پور طریقہ سے خاتمہ کرے گی ۔ | |||||
| اسلام پورہ جبر,ممراز شیخ ۔مون سون کی بارشوں نے موہڑہ دھمیال روڈ کی تباہی نکال دی نئی آبادی ڈھوک سدھن اور دیگر آبادیوں کو اسلام پورہ جبر روڈ سے ملانے والی لنک روڈ حالیہ مون سون کی بارشوں سے بری طرح تباہ ہوچکی ہے جس پر سفرامرمحال ہوچکا ہے سڑک پر کئی جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں بارش کے دنوں میں طلباء و طالبات کیچڑ میں لت پت تعلیمی اداروں میں پہنچتے ہیں مذکورہ سڑک کی پختگی کا مطالبہ کئی مرتبہ سیاسی راہنماؤں سے کیا گیا مگر سوائے لارے لپے کے بات آگے نہ بڑھ سکی عوام علاقہ کاکہنا ہے کہ انتخابات کے دنوں میں سیاسی راہنماء بڑی بڑی گاڑیوں میں پہنچ آتے ہیں اور اسکے بعد ادھر کارخ نہیں کرتے اور مسائل جوں کے توں رہتے ہیں عوام علاقہ نے حکومت پنجاب اور سیاسی زعماء سے مطالبہ کیا ہے . | |||||
| کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) ڈی ایس پی ملک محمد ارشد کو بطور ڈی ایس پی کلرسیداں/کہوٹہ تعینات کیا گیا ہے یہ معروف اور ہر دلعزیز پولیس افسرملک محمد اشرف کے فرزند ہیں ملک ارشد نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ | |||||
| مندرہ,حکومتِ پنجاب کے زیرِ ا ہتمام بے بی گر و تھ شو گزشتہ روزکلیام اعوان میں منعقد ہواجس میں مہمانِ خصوصی سماجی شخصیت ملک مسعود ،ریجنل یونین آف جر نلسٹس تحصیل گوجر خان کے صدر دوست محمد خان اور سید عا فیت کا ظمی تھے جس میں پو ز یشن لینے والوں بچوں کو ا نعا مات سے نوازا گیا،آئندہ پروگرام مو ہڑہ مندو مرکز مندرہ میں منعقد ہو گا،تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے زیرِ ا ہتمام دو سے تین سال تک کے بچوں میں گروتھ شوکلیام اعوان مندرہ میں منعقد ہوا جس میں بچوں کے قد اور وزن میں کے مطابق فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے بچوں میں مہمانِ خصوصی سماجی شخصیت ملک مسعود ، اور سید عافیت کاظمی ایف ڈبلیو اے نے انعامات تقسیم کیے، تقریبِ تقسیمِ انعامات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ،ملک مسعود صاحب، سید عافیت کاظمی اور دوست محمد خان نے بچوں کی زہنی و جسمانی نشونما پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین کا یہ فر ض بنتا ہے کہ بچوں کی مثبت سر گر میوں پر حو صلہ افزائی کریں اور پنجاب حکومت صحت،تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میوں کے مو ا قع فر ا ہم کر نے کے لیے کو شاں ہے ،اس موقع پر سید اقبال حسین شاہ ،شازیہ گِل ایف ڈبلیو ڈبلیو اور اہلیانِ علاقہ نے نئی نسل کے لیے حکومتِ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔ | |||||
| مندرہ,تھانہ مندرہ کے نئے ایس ایچ او خان شبیر نے گزشتہ روز تھانہ مندرہ کا چا رج سنبھال لیا،واضح رہے کہ تھانہ مندرہ کے سا بقہ ایس ایچ او ملک آصف نوازکو 26سالہ نوجوان کی مبینہ تشددسے ہلاکت کے بعدلائن حاضر کر دیا گیا،اس کی جگہ تھانہ مندرہ میں نئے ایس ایچ او خان شبیر نے چا رج سنبھال لیا | |||||
| مندرہ,مندرہ کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے شہری میرداد کیس میں ایس ایچ اوملک آصف نوازکوشاملِ تفتیش اور ایف آئی آر میں نامزد نہ کرنے پرشکوک و شبہات کا اظہار کیا اور کہا کے افسرانِ بالاراولپنڈی ایس ایچ او ملک آصف کو ہر حال میں بچانے کے لیے کوشاں ہیں،مگرمحرر تھانہ مندرہ عبدالشکور کوبے گناہ قربانی کا بکر ا بنا یا جا رہا ہے، یا د رہے کہ گجرات سمیت دینہ میں پولیس اور عوامِ علاقہ میں کشیدگی کا باعث بننے کے بعد ایس ایچ اوملک آصف نوازکو تھانہ گوجرخان تعینات کیا گیا، گزشتہ سال گوجرخان میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے پر پو لیس کی فا ئر نگ اور دو معصوم نو جوانوں کی گولی لگنے سے ہلاکت پر معطل کر دیا گیا تھامگرسیاسی آ شر بادسے دوبارہ تھانہ مندرہ میں تعینات کیا گیا ،ان دو نوجوانوں کی ہلاکت کا غم ابھی تازہ ہی تھا کہ اک اور نوجوان کو پو لیس گردی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے درندہ صفت اور پجاریِ زر انسان کو محکمہِ پو لیس سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا جائے کیونکہ ایسے انسان کا پولیس میں رہنا محکمہ پولیس پر ایک بد نما داغ ہے۔ | |||||
| Your comments آپ کی رائے | |||||
|
Name: waseem ayaz Email Address: waseemayaz36@yahoo.com Comments: goood website |
|||||
|
Name: Tahir Ahmad (Bangla) Email Address: sitka_76@yahoo.com Comments: Major Raja Muhammad Sadiq be jin ka taluq Bangle say tha wo be pani walay peer kay naam say janay jatay thay ap ki website be unka zikar nahi ha Comments: Mehfooz hussain Shaheed ka taluq be Pothwar say tha agr un ki pic be title per ah jay tu bohat achi bat ho ge |
|||||
| Picture of the day آج کی تصویر | |||||
| Punjaar Road Kahuta Near Doberan by Mansoor Qaiser | |||||
![]() |
|||||
|
|
|||||
![]() |
|||||
| Important information for the website viewers... ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات | |||||
| Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem. | |||||
| 1. Install browser 9, any older version will cause problem | |||||
|
|
|||||
| 2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer. | |||||
| Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@live.co.uk. Please note it is all free and their are no charges . | |||||
| Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@live.co.uk and we will get back to you. | |||||
| Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers. | |||||
| News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news. | |||||























