• HOME
  • Pothwar News
  • Kahuta
  • Gujarkhan
  • Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Showbiz
  • About us
  • Search
Saturday 14th July, 2012 Shaban 23rd, 1433 A H
Share This link  
<<<<<<  Previous day News Next day News >>>>>>>
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے صدر ایم یاسین آزاد کا کلرسیداں بار ایسوسی ایشن سے خطاب
President of Pakistan Bar association addressees Kallar Bar association
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی, نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے صدر ایم یاسین آزاد نے کہا ہے کہ وکلاء کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ اداروں کی بالادستی اور مضبوطی چاہتے ہیں،ہم آزاد خودمختار عدلیہ،مضبوط پارلیمان کے حق میں ہیں،لولی کنگڑی جمہوریت کو بھی چلتا رہنا چاہیئے،کسی آمر کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ لنچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار حسن رضا خان ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب میں ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم،پاکستان بار کونسل کے ارکان سید قلب حسن،میاں عباس،میاں اسرار الحق،حبیب قریشی،سردار عبدالحمید،نیاز راٹھور،پنجاب بار کونسل کے ارکان ظفر محمود مغل،مشتاق مغل،کلرسیداں بار کے سابق صدور راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ راجہ ایم ستاراللٰہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے قوم کسی ڈکٹیٹر کو قبول نہیں کرے گی،کسی کو بھی جمہوری نظام کا راستہ روکنے اور جوڈیشری کی طاقت کم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں،آئین بھی اس کی حکمرانی کی اجازت نہیں دیتا،ملک بھر کے وکلاء کسی ایک شخص کی بالادستی نہیں بلکہ ادروں کی مضبوطی چاہتے ہیں اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ آزاد عدلیہ کے حق میں نہیں اور وہ وکلاء کو تقسیم کرنے کے در پے ہیں مگر وکلاء عدلیہ کو آزاد ،پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،لولی لنگڑی جمہوریت کو بھی چلنے دیا جانا چاہیئے،وکلاء کسی آمر کو جمہوری بساط لپیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء قومی معاملات میں متحد اور ایک ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،کچھ لوگ وکلاء کی صفوں میں اپنی سیاسی جماعتوں کی سیاست کر کے بار پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں ایسے عناصر کا راستہ روکا جائے گا۔وکلاء کو تقسیم کرنے والے اپنے پیشہ سے مخلص نہیں ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری عدلیہ کی آزادی ،پارلیمان کی مضبوطی،جمہوری نظام کے تسلسل اور قانون کی بالادستی کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ ہے انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم اور ایم ستار اللٰہ ایڈووکیٹ کے نقش قدم پر چل کر ترقی کی منازل طے کریں ۔انہوں نے کلرسیداں بار کے لئے ۱۰ لاکھ کی گرانٹ کا وعدہ کرتے ہوئے دیگر مسائل بھی حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔تقریب سے کلرسیداں بار کے صدر سردار حسن رضا ،جنرل سیکرٹری عطر احمد،خالد کھوکھر ،راجہ گلفراز احمد اور جاوید چشتی نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan - The President of Pakistan Bar Association and Supreme court Bar Association M Yasin Azaad was in Kallar Syedan and addressed the Bar Association.

In his speech he said the Supreme court is independent institution and in favour of strong national democratic government and the nation will never accept another dictator.

M Yasin Azaad then announced 10 lakh rupee grant for Kallar Bar association. At the meeting were Sardara Hassan Raza, Attar Rehman, Khalid Khokar, Raja Gulfraz Ahmed and Muhammad Javed Chishti.
 
Kahuta News... 
کہوٹہ بار ایسوسی ایشن چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ کی زیر قیادت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،توہین عدالت بارے حکومت کا نیا قانون آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ یہ عدالت کی تفحیک اور توہین ہے ۔ وزیراعظم کو بچانے کیلئے تمام کاروائی کی گئی۔ پنجاب بار کونسل کے احکامات کے تحت بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے وکلاء نے صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ کی زیر قیادت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور بھرپور احتجاج کیا۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، ملک کرامت حسین ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا نیا قانون ایک کالا قانون ہے۔ نیا قانون عدلیہ کو ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے وکلاء نے کہا کہ حکومت نے اپنی کرپشن اور سیاہ کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے عدالتوں کو بھی نہیں بخشا۔ حکومت عدلیہ سے ٹکراؤ نہ اختیار کرئے ورنہ ملک بھر کے وکلاء میدان میں نکلیں گے۔ سیاہ جھنڈے بھی اس موقع پر لہرائے گئے۔
Kahuta Bar association boycott courts sessions
Kahuta - The Bar association of Kahuta has boycotted court sessions, the Bar association has deplored the government new law which is to undermine supreme court position said Ch Nasim ud din advocate.
Kallar Syedan News... 
کلرسیداں تھانے کے سب انسپکٹر نے سلام کا جواب بدتمیزی اور گالی گلوچ سے دے کر صوبہ بھر میں پولیس گردی کا عملی ثبوت دیا
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی, نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی!کلرسیداں تھانے کے سب انسپکٹر نے سلام کا جواب بدتمیزی اور گالی گلوچ سے دے کر صوبہ بھر میں پولیس گردی کا عملی ثبوت دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنما چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی بھیائی میئر علی خان جلیل حسین ولد نزر حسین کسی کام سے کلرسیداں پولیس اسٹیشن گئے انہوں نے محرر کے کمرے میں داخل ہوتے وقت ابھی السلام و علیکم ہی کہا تھا کہ وہاں موجود سب انسپکٹر محمد عباس آگ بگولہ ہو گیا اور اس نے سلام کا جواب گالی گلوچ اور بدتمیزی سے دیا اور ماتحت اہلکاروں کو حکم دیا کہ سلام کرنے والے شخص کو حوالات میں بند کر کے اس کی چھترول کی جائے مسلم لیگی کارکن نے اس اشتعال کی وجہ جاننا چاہی تو تھانے دار نے اسے مزید غلیظ گالیاں دیں۔جس پر مسلم لیگی کارکن نے تھانے سے بھاگ کر جان بچائی۔جلیل حسین نے پولیس حکام کو متذکرہ تھانے دار کے خلاف درخواست دے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar inspectors orders slipper bashing anyone saying Salam
Kallar Syedan - Kallar Syedan inspector M Abbas swore at Jalil Huusain of village Bhai Mehar Ali after he entered kallar police station and said Salam, The furious inspector said in rage anyone entering police station and saying salam beat them with slippers, as Jalil quickly went through exit.
دل کے عارضہ میں مبتلا بچی حدیقہ خالد کے علاج کے لیے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے قارئین کی جانب سے ملے امداد کی تفصیل
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) سکوٹ کے رہائشی گو نگے بہرے خالد محمود کی سات سالہ بچی حدیقہ خالد جو کہ دل کی شریان میں سوراخ کی وجہ سے تکلیف سے دوچار ہے کہ علاج کے پوٹھوار یوں نے دل کھول کر مدد کی اور کئی قارئین خواہش کے با وجود مدد نہ کر سکے ، نمائدہ پوٹھوار ڈاٹ کوم اور حدیقہ خالد کی تمام فیملی ان سب کی مشکور اور دعا گو ہے۔ حدیقہ خالد کو ملنے والی امداد کی تفصیل یوں ہے، ڈنمارک میں مقیم ایک پوٹھوار ی( نام شائع کر نے کی اجازت نہیں) کی جانب سے ایک لاکھ اٹھاون ہزار روپے، محمود احمد آف سہر( حال مقیم شفیلڈ یو کے)ساٹھ ہزار روپے، حاجی اللہ دتہ صاحب اور کبیر صاحب آف گہدر(حال مقیم یو کے)بیالیس ہزار روپے، امسو س عامر منیا ندہ( حال مقیم ہا نگ کانگ) کی جانب سےپچاس ہزار روپے روپے اکرام سعید صاحب یو اے ای دس ہزار روپے اور رفاقت ملک صاحب آف چکڑالی بدھال( حال مقیم دوبئی) کی جانب سے دس ہزار روپے مالی مدد کی اللہ تعالیٰ ان تما م افراد کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کا وعدہ ہے کہ ان کا ایک پائی بھی ضا ئع نہیں جا ئے گی اور حدیقہ خالد کی علاج معالجہ اور آپریشن پر خر چ ہو گی۔
Special to thanks to donors for Hadiqa Khalid
Kallar Syedan - A Special thank you massage has been sent to those who have donated for Hadiqa Khalid who needs heart operation. Amongst kind donors were a donor from Denmark who disi not want to have his name published , paid 158,080 rupees, Mahmood Ahmed of Sehar and Sheffield, UK 60,000 Rupees, Haji Allah Ditta and Kabir sahib of Ghadur and UK 42,008 Rupees, Amoos Amir Manyan of Hong Kong 50,000 Rupees, Rafaqat Malik of Chakrali 10,000 rupees, Gulnar Ansari of Slough 28,450 Rupees and Akram Saeed of UAE 10,000 rupees. We have stopped taking any money as the target has been achieved. Thank you for your calls.
روات سے کلر سیداں تک دو رویہ سڑک پر تیزی سے کام جاری ہے پوٹھوار ڈاٹ کوم کسیاتھ سردار مارکیٹ سے ساگری تک سیر کیجئے
Video of road works of newly constructed Rawat to Kallar Syedan highway
 Kallar Syedan - For more please watch video below...
 
چند چہیتوں کو بچانے کیلئے دوہری شہریت کے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے ,انجینئر قمرالاسلام راجہ ایم پی اے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) محمدجاویدچشتی۔انجینئر قمرالاسلام راجہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ چند چہیتوں کو بچانے کیلئے دوہری شہریت کے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔وہ یونین کونسل بگا شیخاں کے گاؤں تل زیریں اور کرپال میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں قبضہ گرپوں کی سرگرمیوں کو ہر قیمت پر روکا جائیگا اور اس ضمن میں حکومت پنجاب کی پالیسی بڑی واضح ہے۔اس موقع پر مسلم لیگی عمائدین اور اہلیانِ علاقہ کے مطالبے پر انہوں نے دونوں گاؤں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 18 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور انہوں یقین دلایا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کا یہ عمل جاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر ملک الطاف ،عبدالجبار، خالد محمود،شوکت کیانی راجہ اشفاق ، راجہ صغیر ، راجہ حنیف، راجہ اظہر، راجہ ظفر ، راجہ پرویز ، راجہ اشتیاق ، راجہ اعجاز، صوبیدار غضنفر سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Nationality law changed to please few favourites, MPA Qamar Ul Islam
Kallar Syedan - MPA, Engineer Qamar Ul Islam has deplored PPP government for changing nationality law just to please few favourites and not in interest of the nation.

MPA, Engineer Qamar Ul Islam was addressing locals of Tal and Karpal, the villagers were also granted 18 lakh rupees grant for development projects.
Gujar Khan News... 
 چوہدری محمد ریاض کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات گوجرخان کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات گوجرخان کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری تفصیلات کے مطا بق سابقہ صوبائی وزیرومسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد ریاض نے گزشتہ رو ز وزیراعلیٰ پنجا ب میاں شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات کی اس ملاقات میں حلقہ این اے 51کے معروضی حالات کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے چوہدری محمد ریاض کے مطالبہ پر حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر پانچ کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی جس کی سکیمیں سابقہ صوبائی وزیر جلد ہی انہیں پیش کریں گے علاوہ ازیں ملاقات میں تحصیل گوجرخان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اور مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے سابقہ صوبائی وزیر کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں ملاقات کے بعد چوہدری محمد ریاض نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف جلد ہی گوجرخان کو ضلع بنانے کا باضابطہ اعلان کریں گے اس سلسلے میں پی پی پی کی طرف سے ہونے والا پروپیگنڈہ محض سیاسی نمبرنگ کے سوا کوئی چیز نہیں ہے
Punjab government issues five Karor rupee grant for Gujar Khan
Gujar Khan - Ch M Riaz after meeting with Punjab Chief Minister has said that a five karor rupee grant has been issued for NA51, Gujar Khan.
حضرت با با سید سجاد حسین بخاری ؒ 2روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)باوا سید ناصر علی نقوی کے زیر اہتمام حضرت با با سید سجاد حسین بخاری ؒ 2روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں کبڈی میچ نعتیہ پروگرام منعقد ہوئے مہمان خصوصی چوہدری ذوالفقار فخر پوٹھوہار اور راجہ محمد انور کو موٹر سائیکلوں کے جلوس میں درگاہ عالیہ تک لایا گیا اس موقع پر آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا یہ تقریبات عرس پر چراغاں سے ہوا
Syed Sajjad Hussain Bukhari urs mubarak ends in Gujar Khan
Gujar Khan - The Hazarat Baba Syed Sajjad Hussain Shah Bukhari urs mubarak has ended, the two day event was organised under guidance of Bava Syed Nasir Ali Naqvi.
ڈونگی ڈویم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوانوں ذیشان علی اور اصغر مصطفی کی وفات پر ان کے لواحقین سے گہرے غم و رنج کااظہار
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و روحانی تحریک کے بانی عبدالرحمان مرزا عمر رمضان مرزا ایڈووکیٹ صوبیدار عبدالمجید خلیق الرحمان بھٹی حافظ بلال وغیرہ نے چند روز قبل ڈونگی ڈویم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوانوں ذیشان علی اور اصغر مصطفی کی وفات پر ان کے لواحقین سے گہرے غم و رنج کااظہار کیا اور نوجوانوں کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی انہوں نے اس بات پربھی تعجب اور افسوس کااظہار کیا کہ ڈونگی ڈیم گرد ونواح کی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے بنایا گیا تھا تاکہ علاقہ زرعی حوالے سے ترقی کر سکے مگر ایک اندازے کے مطابق جب سے ڈونگی ڈیم بنا آج تک تقریباً 300افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ان رہنماؤں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ چونکہ سمال ڈیم پنجاب گورنمنٹ کے تحت بنائے جاتے ہیں لہذا گورنمنٹ پنجاب نہ صرف ڈوب کر ہلاک کرنے والوں کے لواحقین کو مالی معاوضہ ادا کرے بلکہ اس ڈیم کو تیراکی کیلئے مکمل طور پر بین کرے اور ڈیم پر ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ نہانے کیلئے آنے والے نوجوانوں کو منع کریں او رڈیم پر ہر وقت اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں
Tragedy as two more die in Doongi dam
Gujar Khan - Condolences were paid to the families after Zeeshan Ali and Asghar Mustafa died while swimming in Doongi dam. The dam was made to help farmers with water but locals have started to swim in dangerous waters, around 300 people have died since the dam opened.
راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بنا کر صدرآصف علی زرداری نے خطہ پوٹھوار کو عزت وتوقیر بخشی ہے‘ مرزا عبدالرحمٰن
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل۔ پاکستان کھپے نعرے کے خالق اور مجید نظامی کے مرد حر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بنا کر خطہ پوٹھوار کو عزت وتوقیر بخشی ہے ۔ اہلیان گوجرخان صدر زرداری کے اس احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ان خیالات کا اظہارپی پی روحانی تحریک نے بانی ‘ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے بانی کارکن عبدالرحمان مرزا نے بیول میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاوقت کا تقاضہ ہے خطہ پوٹھوہار کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جائے ۔ ضلع چکوال ، راولپنڈی ، اور جہلم کے سنگم مقام پر پوٹھوہار یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ تینوں اضلاع کے بچے جدید تعلیم حاصل کرسکیں۔ مندرہ چکوال روڑ کی کشادگی‘ دولتالہ گوجرخان روڈ ، بھنگالی گلیانہ روڈ ‘ بھڈانہ تا جنڈ مہلو روڈ‘ بیول اسلام پورہ جبر روڈ ‘ گوجرخان تا ماہندر تا بھاٹہ روڈ ا ور دیگر رابطہ سڑکیں بھی خصوصی توجہ کی منتظر ہیں انہوں کہا تحصیل گو جرخان کے عوام کے لئے ایک جدید سہولتوں سے لیس ہسپتال کا قیام بھی وقت کی ضرورت ہے ۔ بھر کے بڑے قصبات میں پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب وسمیت فلڑیشن پلانٹ لگوائے جائیں ۔تحصیل سطح پر ٹینشن کی ماری عوام کیلئے تفریحی پارک بھی ضروی ہے ۔تحصیل گوجرخان کی تمام یونین کونسلز بالخصوص بیول اور گرد و نواح کی آبادی کو بلا تخصیص گیس کی سہولت مہیا کی جائے گیس۔آدھی اور مسہ گیس فیلڈ میں اوجی ڈی سی ایل مروجہ قوانین کے مطابق مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے اور مقامی آبادی کو دیگر سہولیات فراہم کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالرحمان مرزا نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سے میرا اختلاف اصولی تھا ۔پوٹھوار دھرتی کا فرزند ہونے کے ناتے مجھے ان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی ہے۔ او ر میں امید کرتا ہوں کہ وہ تحصیل گوجرخان کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف کو چاہیے کہ وہ خود گوجرخان کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں اور گوجرخان کو ضلع بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈائریکٹو جاری کرنے کے ساتھ ساتھ فوراً فنڈز جاری کریں تاکہ ضلع بنانے میں کوئی امر مانع نہ رہے ۔ اسی طرح انہیں ٹراما سنٹر کے لئے فی الفور فنڈز جاری کرنے چاہیے تاکہ غریب عوام کو ایمرجنسی میں مناسب طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ پریس کانفرنس کے دوران مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ بھی مرزا عبدالرحمٰن کے ہمراہ تھے۔
President Zardari has given respect to Pothwar, Abdul Rehman Mirza
Gujar Khan -Abdul Rehman Mirza speaking to media thanked President Zardari for giving respect to Pothwar by selecting Raja Parvez Ashraf as Prime Minister. The PPP founding member then gave details of future planes of development in Gujar Khan.
میاں نواز شریف ،خادمِ اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کرپٹ حکومت کے خلاف اپنی تحریک تیز کریں ,خصیت خان اسمعیل خان
اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت خان اسمعیل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف ،خادمِ اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کرپٹ حکومت کے خلاف اپنی تحریک تیز کریں حکمران عدلیہ اور دیگر اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں صرف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے تمام اداروں سے ٹکراؤ کر رہی ہے خان اسمعیل خان نے مذید کہا تحصیل گوجرخان سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹوں کا اعلان کریں ٹکٹ بھی میرٹ اور پارٹی کے لیے دی گئی قربانیوں کوبھی مد نظر رکھا جائے کیونکہNA51وزیر اعظم پاکستان کا حلقہ ہے اس میں مضبوط امیدوار کا سامنے لایا جائے جو وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو عبرتناک شکست سے دو چار کریکیونکہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے عوام کے ساتھ روا رکھی گئی زیادتیوں کی انتہا کر دیاب الیکشن میں ان سے حساب برابر کریں گے۔
Campaign should be increased against corrupt governement, Khan Ismail Khan
Gujar Khan - Well known political personality of Bewal, Khan Ismail Khan has urged Mian Nawaz Sharif to increase campaign against current corrupt government.
مندرہ تا چکو ال رو ڈ پر وا قع مرید پھا ٹک عوا م کیلئے وبا ل جا ن بن گئی
مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مندرہ تا چکو ال رو ڈ پر وا قع مرید پھا ٹک عوا م کیلئے وبا ل جا ن بن گئی گا ڑی کی آمد سے گھنٹوں پہلے ہی پھا ٹک کا بندہو جا نا معمو ل بن گیا مسا فروں کو شدید مشکلات کا سا منا،تفصیلا ت کے مطا بق مندرہ سے چکوال جانے وا لی سڑک پر مر ید سٹا پ پر وا قع ریلوے پھا ٹک کی وجہ سے ا ہلیا ن علا قہ اور دور دراذ کے مسا فر سخت پر یشان ،لو گو ں کے مطا بق ریلوے پھا ٹک ریل گاڑی کے آنے سے گھنٹوں پہلے ہی بند کر دیا جا تا ہے خصو صا صبح کے ٹا ئم پر جس کی وجہ سے سکو لوں کے طلباء اور ڈیو ٹی پر جا نے وا لے حضرا ت سخت مشکل سے دو چا ر ہیں اور اس کے سا تھ سو نے پر سہا گہ یہ کہ وہا ں پر کو ئی ٹر یفک پو لیس یا وا رڈن پو لیس کا اہلکا ر تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے پھا ٹک بند ہو نے پر ڈرائیور حضرا ت اپنی گا ڑیا ں غلط طریقے سے رو ڈ پر کھڑی کر لیتے ہیں اور پھا ٹک کے اطر اف میں گا ڑیوں کی چار چار قطا ریں بن جا تی ہیں جسکی وجہ سے پھا ٹک کھل جا نے کے بعد بھی ٹریفک کا نظا م درہم بر ہم ہوا رہتا ہے اور گاڑیا ں غلط لا ئنوں پر کھڑی کر نے کی وجہ سے ٹر یفک معمو ل کے سا تھ نہیں چل سکتی با لخصو ص ایمبو لینسیں بھی پھنس جا تی ہیں اور ان میں مو جو د مر یض بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اپنی ذندگی کی با زی ہا ر جا تے ہیں اہلیا ن علا قہ نے اپنے الگ الگ بیا نا ت میں چیف آف آر می سٹا ف،منسٹر ریلوے اور چیف آف وا ر ڈن پو لیس سے در خوا ست کی ہے کہ وہ اس پھا ٹک پر مو جو د عملہ کا قبلہ درست کر یں اور یہا ں وا ر ڈن پو لیس کے اہلکا ر تعینا ت کریں ،یا پھر مرید پھاٹک پر برج قائم
Motorist face uphill task at Mandar Chakwal rail crossing
Gujar Khan -The locals have bitterly complained that the Mandra Chakwal road rail crossing is shut long time before the train arrives, the unreasonable shut down is causing problems for local motorist.
رمضان المبارک کے آنے سے قبل ہی مندرہ شہر میں مہنگا ئی کا جن بے قابو
مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)رمضان المبارک کے آنے سے قبل ہی مندرہ شہر میں مہنگا ئی کا جن بے قابو، ضرو ریا ت ز ندگی کی اشیا ء غریب عوا م کی پہنچ سے با ہر ،پیا ز ،آلو ،ٹما ٹر اور با قی سبز یوں کے ریٹ آسما ن سے با تیں کر نے لگے آئے رو ز کی اس بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی رو ٹی سے مجبور ہو کر خو دکشیا ں کر نے لگے تفصیلا ت کے مطا بق مندرہ شہر میں مہنگا ئی کے طو فا ن نے عوا م کا جینا محا ل کر دیا ضرو ریا ت ز ندگی کی تما م اشیا ء غریب عوا م کی پہنچ سے دو ر ہو تی جا رہی ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے آتے ہی گھی ،سبزیوں ،دا لوں اور گو شت کے ریٹ عا م آدمی کی قوت خرید کا امتحا ن لینے لگے ہیں مو جو دہ دور حکو مت میں جہاں ملک میں لا قا نو نیت ،دہشت گر دی سے ما ری قوم کی مصیبتں اس مہنگا ئی کے طو فا ن نے مز ید بڑھا دی ہیں اور مڈل کلا س اور سفید پو ش طبقہ لو گوں کیلئے زندگی گز ا رنا مشکل ہو گیا ہے ا س طرح ہر رو ز بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عوا م تو عوا م بلکہ کا رو با ری حضرا ت بھی پر یشا ن ہیں اور ان کے کا رو با ر تقر یباً ٹھپ ہو چکے ہیں اور وہ فا قہ کشی کی ز ندگی گزا رنے پر مجبور ہو گئے ہیں سیا سی ،سما جی اور کا روبا ری حلقوں نے رو ٹی کپڑا اور مکا ن کا نعر ہ لگا نے وا لے اس حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریب عوا م کے منہ سے نو الہ نہ چھینے اور ان کی مشکلا ت کو کم کر نے بجا ئے ان میں اضا فہ نہ کر یں بلکہ اس با برکت مہینہ میں عوام کو بہتر سے بہتر سبسڈی دے کر عوام دوستی کا ثبوت دیں،،،،،،،،
Price increase in Mandra bazaar on arrival of Ramadahan
Mandra, Gujar Khan - The Mandra traders are accused of raising prices before the arrival of Ramadhan, Mandra bazaar is first bazaar to be accused hiking prices.
 
Raja Abul Jabbar Bhatti, Raja Asim, Raja Masoor with Prime Minister Raja Parvez Ashraf and Slough MP Fiona Mactaggert
Daultala News.. دولتالہ کی خبریں
گورنمنٹ پرائمری سکول فریال فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا، اہلیان گاؤں سے بارہا کی گزارشات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی
دولتالہ (محمد نجیب جرال,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گورنمنٹ پرائمری سکول فریال فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا، اہلیان گاؤں سے بارہا کی گزارشات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہیڈ ماسٹر کا موقف،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسران نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو احتجاج کریں گے عوامی و سماجی حلقوں کی اعلیٰ حکام کو وارننگ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نڑالی کے گاؤں فریال میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کے گرد گندگی اور گوبر کے ڈھیر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی توجہ کے منتظرہیں،گندگی اور آلودگی کی وجہ سے وبائی امراض کے پھوٹنے کا خطرہ، ہیڈ ماسٹر محمد وسیم کا موقف ہے کہ ہم نے کئی بار گاؤں کے معززین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ڈھیروں کو یہاں سے ہٹائیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، عوام و سماجی حلقوں کے علاوہ راجہ احمد خان، چوہدری امجد علی اور دیگر نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر بچوں میں کوئی بھی وبائی مرض پھوٹا تو اس کے ذمہ دار وہ ہونگے۔
Cow dung dumped at the entrance of Faryal school
Narali, Daultala - Children face health hazard at gov primary school in Faryal village, cow dung is dumped at the entrance of the school, despite being told not to dump the dung, the local farmers have ignored school headmaster request.
Mountains of cow dung dumped at the entrance of school
گورنمنٹ پرائمری سکول فریال سے چور پنکھوں کا صفایا کر گئے
 دولتالہ (محمد نجیب جرال,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گورنمنٹ پرائمری سکول فریال سے چور پنکھوں کا صفایا کر گئے، چھٹیاں ختم ہونے پر بچوں کو گرمی برداشت کرنا پڑے گی، پولیس چوکی دولتالہ میں رپورٹ درج کرا دی گئی، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول فریا ل میں گزشتہ روز چور پنکھے اور دیگر سامان لے گئے ، سکول میں چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی چاندی، چاہے جوا کھیلیں یا منشیات کا استعمال کوئی پوچھنے والا نہیں، چھٹیاں ختم ہونے پر ننھے پھولوں کو گرمی میں ہی بیٹھنا پڑے گا،پولیس نے ہیڈ ماسٹر محمد وسیم کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے،
Burglars snatch fans off Faryal primary school
Daultala - As the cow dung problem was not enough, the troubled school was hit by burglars as they made off with school fans, The school head said that school has no security guard.
پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ ملازمین کا استحصال کر رہی ہے، پنشنز میں برائے نام اضافہ زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے,مرزا محمد خالد
 دولتالہ (محمد نجیب جرال,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ ملازمین کا استحصال کر رہی ہے، پنشنز میں برائے نام اضافہ زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، ہمیں پوری توقع ہے کہ راجہ پرویز اشرف گوجرخان کو ماڈل تحصیل بنا دیں گے، وزیر اعظم کے انتخابی حلقے کی مائیں بہنیں ان کے کیے گئے وعدے کے پورا ہونے کی منتظر ہیں،ان خیالات کا اظہار سابق اے بی ایم  سب ڈویژن دولتالہ مرزا محمد خالد نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی انتظامیہ اپنے ملازمین کا استحصال کر رہی ہے، ملازمین کو اضافہ شدہ تنخواہ اور پنشن پوری نہیں دی جارہی، برائے نام اضافہ زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی طرف سے سوئی گیس کی فراہمی کے کیے گئے وعدے کے پورا ہونے کی منتظر ہیں، ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم گوجرخان کو ماڈل تحصیل بنا دیں گے، وہ اپنی دھرتی کے ساتھ وفا کریں گے۔
Pensioners ripped off by wapda, Mirza M Khalid
Daultala - Mirza M Khalid speaking to media said that PTCL are not giving full pension to its ex employees, the pension rise is just in papers and not being given to the pensioners.
Kashmir News... 
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسوار ی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسوار ی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے ۔ اس نئی اورخوب صورت عمارت کاافتتاح وزیر اعظم آزادکشمیر کریں گے ۔ گورنمنٹ گرلزڈگر ی کالج چکسوار ی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ محکمہ زراعت چکسوار ی کاعملہ نئی عمارت کے صحن میں پودے لگانے میں مصروف ہے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج چکسوار ی کی نئی عمارت وزیر اعظم آزادکشمیر کاتاریخی کارنامہ ہے ۔ چکسوار ی اوراس کے نواحی علاقوں کی طالبات کے لئے علم کے حصول میں بہت بڑ ی سہولت اوروزیر اعظم آزادکشمیر کاانمول تحفہ ہے ۔ تعلیم کے فروغ کے لئے یہ کالج سنگ میل کاکردار اداکرے گا۔ ۔ کئی بار اس کے فنڈز روک لیے گئے اوراس کی تعمیر میں تاخیر ہوتی رہی اورتقریباآٹھ سال کے بعداس کی تعمیر کاکام مکمل ہواہے ۔ اس کالج اوراس کے ہاسٹل کی تعمیر میں ماضی کی حکومتوں نے تاخیر ی حربے اختیار کیے اورروڑے اٹکائے مگر حلقہ نمبر دو چکسوار ی کے ایم ایل اے ( موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر ) نے اپنی جدجہدجاری رکھی اوربالاخر چکسوار ی کے عوام کے لئے یہ شاہکار عمارت مکمل ہوگئی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداپنے دست مبارک سے اس کاافتتاح کریں گے ۔ عوا م علاقہ نے اس عمارت کی تعمیر کی تکمیل پر خوشی کااظہار کیاہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی کاوشوں پر ان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے اوران کابہت بہت شکر یہ اداکیاہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے گزشتہ سالوں میں بحیثیت ایم ایل اے حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کی تعمیر وترقی کے لئے جوشاندار اقدامات کیے اورجس خلوص کے ساتھ اپنے حلقہ انتخاب کے عوا م کے لئے خدما ت انجام دی ہے اوردے رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ حلقہ نمبردو چکسوار ی کے عوام بڑے خوش قسمت ہیں کہ چودھر ی عبدالمجیدصاحب ان کے قائدہیں ۔ انہوں نے ہر دور میں نہایت خلوص کے ساتھ خدمات انجام دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ تعمیر وترقی کے ہیر و اورتعلیمی اداروں کے قیام کے لحاظ سے ان کا شاندار ریکار ڈ ہے
Gov girls degree college Chakswari building completed
Chakswari - The Gov Girls Degree College building construction work has been completed in Chaksawari, The Prime Minister of Azad Kashmir was thanked for his contributions.
Messages...
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فورم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام بیدارئ شعور سٹوڈنٹس کنونشن مورخہ 15جولائی بروز اتوار دن 10بجے جناح ہال جی ٹی روڈ گوجرخان میں منعقد کیاجائے گ
 
وارثی۔سابق جنرل کونسلرو مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فیاض اختر ، چوہدری عدنان فیاض نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کو اب اخلاقی جرات کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے مستعفی ہو جا نا چایئے اور نگران حکومت تشکیل دے کر فوری طور پر انتخابا ت کرانے چائیں
 
وزیر اعٰلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلرسیداں بار کے لئے ۲ کمپیوٹرز اور پرنٹر کا عطیہ دیا ہے۔کلرسیداں بار کے صدر سردار حسن رضا اور جنرل سیکرٹری عطر احمد خالد کھوکھر نے کمپیوٹرز کی فراہمی پر وزیر اعلٰی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
انجمن تاجراں مغل بازار کے صدر راجہ شاہد پکھڑال ،راجہ طارق منہاز،راجہ ناظم عباس اور ادریس بھولا نے بیل دوڑ کے چیلنج مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے بیلوں ،مینا اور منڈیا کے مالک صاحبزادہ نوید اقبال آف چکڑالی کو دلی مبارکباد دی ہے۔
 
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایم یاسین آزاد نے کلرسیداں بار سے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں موجود سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس جناب سردار محمد اسلم اور سینیئر قانون دان راجہ ایم ستار اللٰہ ایڈووکیت کا بار بار تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان سے رہنمائی لیتے ہیں،نوجوان وکلاء بھی ان کے نقش قدم پر چل کر ترقی کی منازل طے کریں۔
Death announcements .
انتقال پر ملال
صوبیدار بوستان خان کی اہلیہ محترمہ اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں
Wife of Subaidar Bostan Khan passed away in Nambal
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،چڑال موضع نمبل،صوبیدار بوستان خان کی اہلیہ محترمہ غلام حسین یو اے ای کی والدہ صاحبہ اور صوبیدار عبدالخالق کی بھابی رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ تین بجے آبائی قبرستان چڑال میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں تمام مکتبہء فکر کے افراد نے شرکت فرما کر مر حومہ و مغفورہ مائی صاحبہ کی بلندئی درجات کے لئے دعا فرمائی
رابطہ نمبر ۔ صوبیدار بوستان خان 00923155312304
راجہ علی شان یوکے اور راجہ طہاور خان کی والدہ محترمہ کو چک مرزا میں سپرد خاک کر دیا گیا
Mother of Raja Ali Shan and Raja Tahwar Khan passed away in Chak Mirza
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین ،چک مرزا یوسی کنوہا، راجہ علی شان یو کے اور راجہ طہاور حسین کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں محترمہ و مرحومہ مائی صاحبہ حاجی ظفر علی راجہ یوکے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم حاجی غضنفر علی راجہ یو کے راجہ احسن اختر یو کے راجہ امیر قابل راجہ محمد عربی یوکے کی ممانی راجہ محمد وحید راجہ نوید یوکے راجہ اظہر راجہ ظہیر یو کے کی دادی راجہ عابد حسین یوکے راجہ وقاص حسین یوکے اور راجہ نوید اختر یوکے کی نانی راجہ محمد زعفران کی ہمشیرہ راجہ نعیم اختر یوکے راجہ مہربان حسین یوکے راجہ شمریزاختر یو کے کی ساس اور راجہ قاسم نمبردار اسحاق نمبردار الیاس کی خالہ تھیں نماز جنازہ دن ساڑھے گیا رہ بجے آبائی قبرستان میں اد ا کی گئی نماز جنازہ میں مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت فرما کر مرحومہ و مغفورہ مائی صاحبہ کی بلندئی درجات کے لئے دعا فرمائی
رابطہ نمبر ۔راجہ طہاور حسین00923005345704
ڈھوک پڑیاں سوئی حافظاں‘ محمد کریم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ‘ بیول میں سپرد خاک کر دیا گیا
M Karim of Dhok Pariyan, Sui Hafizan passed away
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل۔ ڈھوک اسماعیل آباد نئی آبادی بیول کے رہائشی محمد خلیل ‘ محمد منیر کے والد‘ سٹیشن ماسٹر ریلوے اسٹیشن گوجرخان محمد مظہر کے سسر محمد کریم قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نمازجنازہ شام چھ بجے وارثیہ درس بیول والے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کی امامت مولانا ناج دین امام جامع مسجد بیول نے کرائی۔ نمازجنازہ میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم محمد کریم نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ڈھوک پڑیاں سوئی حافظاں میں گزار۔ چند سال قبل وہ مستقل طور پر بیول منتقل ہو گئے تھے۔
Share This link  
Your comments آپ کی رائے
Name: muhammad irfan from itly vill jocha mamdoat batahri kallar syedan

Email Address: irfanjochamamdoat@gmail.com

Comments: salaam to all pothwar .com team aap loag humare liey bohat mehnat kar rehe hain hum ko ittni door se khabrain poncha rehe hain
 
Name: Zubair kayani karachi

Email Address: z.a_kayani@yahoo.com

Comments: its nice to see the news of our areas.it is good effort from the team of pothwar.com.I appriciate of this efforts & wish to betterness of our web site.Thanks
 
Name: Sajid Hussain: Nala Musalmana/Doberan Kallan - Maidenhead UK

Email Address: sajh786@gmail.com

Comments: Congratulation to Wajid to moving into his own Shop. Thank you so much for Uploading Video for Wajid Shoes and Book Store in Doberan Kallan I really appreciate it. Pothwar.com is doing very good job espeacially Chaudhry Ulfat sb ko Sallam to cover all region.
Name: Majid Mehmood Raja.Nala Musalmana/Birmingham UK

Email Address: Rajamajid11@yahoo.co.uk

Comments: Asslam-0-Alikum to all Pothwar.Com's team nd viewers,
Ch.Ulfat Sb ap ne Humain England mn reh kr Doberan Kallan ki sair krai or Doberan k logon se gup shup lga kr elaky ki yaad taza kra di,
ALLAH Pak apko salamat rakhy...
Pothwar Zindabad"Pakistan Paindabad.
Name: RAJA IMRAN>UC DOBERAN/SAKOT

Email Address: barcelonalife@live.com

Comments: i love pothwar meri traf se sab koo dil se salam oor dil se duaa krtaa pothwar.com hamesha esi tera josh or jazbay se kam krte rahien...AMEEN.
Picture of the day                                                                آج کی تصویر
Haji Zameer Abbasi Saroha Chaudhrian and Luton with Olympic torch as it arrived in Luton, UK
 

Important information for the website viewers...                         ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات
Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem.
 
1. Install browser 9, any older version will cause problem
2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer.
 
iphone and ipad
All flash files are not compatable with apple company which makes ipad and iphone, for this you may not be able to see picture files.
 
Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@live.co.uk. Please note it is all free and their are no charges .
 
Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@live.co.uk and we will get back to you.
 
Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers.
 
News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news.
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar