Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 14th February 2018 ----- 27th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

نارویجن پاکستانیوں کا اعزاز، ناروے نے پہلی بار نیزہ بازی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

Norwegian Pakistani tent pegging team qualify for world cup

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ نیزہ بازی کا کھیل یوں تو روایتی طور پر پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہے مگر ناروے جیسے سرد ملک میں بھی یہ کھیل مقبولیت کی طرف گامزن ہے، ناروے میں اسکی مقبولیت کی اہم وجہ نارویجن پاکستانیوں کی نیزہ بازی میں دلچسپی ہے جو کئی سالوں سے اس کھیل کے فروغ کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

ناروے نے پہلی بار نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا اور ناروے ٹیم تمام نارویجن پاکستانیوں پر مشتمل تھی۔ ۔ سعودی عرب کے شہر دمام میں جاری کوالیفائنگ راونڈ میں ناروے ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوالیفائنگ راونڈ میں امریکہ، سعودی عرب، مصر اور ناروے کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ناروے کے علاوہ سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جو ستمبر میں دوبئی میں منعقد ہو گا۔ناروے کی چار رکنی ٹیم میں ڈاکٹر مامون اکرم گوندل، ڈاکٹر زبیر گوندل، چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری احمد خان گوندل شامل تھے۔

ناروے ٹیم کے کپتان ڈاکٹر مامون اکرم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ اوسلو اور گردونواح سے تعلق رکھنے ولی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے ٹیم کو پاکستان اور ناروے کا نام روشن کرنے پر دلی مبارکباد پیش کیں اور دلی مسرت کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر رفعت مسعود، ڈاکٹر مامون اکرم گوندل اور دیگر نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Oslo, Norway; The Norwegian Pakistani community are celebrating after Norwegian tent pegging team qualified for the world cup, all the tent pegging riders are Norwegian Pakistani nationals.

The tent pegging qualifying group stages contest was being held in Saudi Arabia in Damam, The Norwegian national team qualified, other teams which participated in the contest were USA, Saudi Arabia and Egypt.

The tent pegging world cup final is being held in Dubai, The final is being held in September. The tent pegging teams from around the world will participate in the tent pegging World cup final.

The Norwegian tent pegging national team riders Dr Mamoon Akram, Gaundal, Dr Zubair Gaundal, Ch Sarfraz Ahmed and Ch Ahmed Khan Gaundal were congratulated by Pakistani community and social and political personalities.

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

چکوال کے بعد لودھراں کی عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سن کر ازخود نوٹس لیا ہے, شیخ حسن ریاض

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما رکن بلدیہ کلر سیداں شیخ حسن ریاض نے کہا ہے کہ چکوال کے بعد لودھراں کی عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سن کر ازخود نوٹس لیا ہے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ با اثر قوتیں جتنا نواز شریف کو دیوار سے لگا رہی ہیں عوام بھی اسی شدت سے نواز شریف کے قافلے کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ۔نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا مگر انہیں کروڑوں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا۔نواز شریف نے درست سمت کا انتخاب کیا عوام جوق در جوق ان کے قافلے کا حصہ بنتے چلے جا رہے ہیں چکوال کے بعد مسلم لیگ ن نے لودھراں میں طاقتور امیدوار کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم چھین لیا ہے ۔لودھراں کے لوگوں نے نظام عدل کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا ہے دھرنے دینے والوں کو اپنے ہی گھر میں عبرت ناک شکست نے ان کے ہاں صف ماتم بچھا دی ہے انہوں نے دعوی کیا کہ آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہے ملک بھر سے نواز شریف کے نامزد امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

 

واٹر یوززچارجز میں سے نصف پنجاب کو ادا کئیے جائیں,متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار کے چیف آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار کے چیف آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر یوززچارجز میں سے نصف پنجاب کو ادا کئیے جائیں تاکہ دریائے غربی دیہات کو پسماندگی سے نکالا جا سکے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دریا جہلم پنجاب اور آزاد کشمیر کی مشترکہ ملکیت ہے اس میں طغیانی اور اپرائزنگ سے دریا کے دونوں اطراف مساوی تباہی اور بربادی آتی ہے مگر ماضی میں پنجاب کے متاثرین کو سوتیلا سمجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا جو لوگوں کی بنیادی حقوق کی صریحاً حلاف ورزی ہے منگلا ڈیم کے لیے قربانیاں اور نقصانات پوٹھوہار اور آزاد کشمیر کے ضلع میر پور کا ہوا مگر بحالی اور آبادکاری کے لیے صرف آزادکشمیر کے حقوق دئیے گئے کلر سیداں گوجرخان سوہاوہ اور دینہ کی تحصیلوں کو دانستہ نظر انداز کیا گیا۔اب اس زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا پنجاب حکومت واٹریوزز چارجز میں مساوی ادائیگی کا مطالبہ کرے ورنہ وہ عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے زمانے کے اس معاہدے کو بھی مسترد کر دیا جس میں منگلا ڈیم سے مچھلی کے ٹھیکے کے حقوق سو فیصد آزاد کشمیر کے سپرد کر دئیے گئے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اب پوٹھوہاریوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی کا حق نہیں لیں گے مگر اپنے حق سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا کسی کے بس میں نہ رہے گا۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کی قیادت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے دعوے کر رہے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے مگر اس جماعت کے امیدوار کی لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تو ضمانت ہی ضبط ہو گئی ،عوامی حلقوں کے مطابق نواز شریف کی معذولی کے بعد ان کے گراف میں تیزی آئی ہے خیبر سے کراچی لوگ ان کی باتیں توجہ سے سنتیں ہیں ۔پیپلز پارٹی نے چکوال کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کیا مگر مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے انتخاب جیت لیا۔لودھراں کے ضمنی انتخابات میں تجزیہ نگاروں کا دعوی تھا کہ یہاں پی ٹی آئی کے جہانگر ترین کے فرزند علی ترین ہی کامیاب ہوں گے مگر لودھراں کی عوام نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اپ سٹ کیا ہے جس سے پی ٹی آئی نہ صرف اپنی جیتی ہوئی نشست سے محروم ہو گئی بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار تین ہزار کے قریب ووٹ حاصل کر کے اپنی ضمانت بھی ضبط کر بیٹھے۔لودھراں کے انتخاب نے عوامی موڈ کی نشاندہی کر دی ہے جو ان حلقوں کے لیے مزید پریشان کن ہو گی جو نواز شریف کو گھر بھیج کر بھی مطلونہ نتائج حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا کسی کے بس میں نہ رہے گا۔

لودھراں کی عوام نے بھی نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھاری فتح پر کلر سیداں میں بھی خوشیاں منائی گئی رات گئے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر سید اقبال شاہ کی کامیابی کے اعلان کے فوری بعد نوجوان لیگی کارکن شیخ سلیمان شمسی نے آتش بازی کی جبکہ منگل کے روز رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین اور شیخ سلیمان شمسی مٹھائی لے کر بلدیہ دفتر گئے جہاں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،چیئر مین محمد زبیر کیانی، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین چوہدری صداقت حسین،چوہدری ضیارب حسین کے علاوہ ارکان بلدیہ چوہدری محمد اشرف،محمد حنیف،شیخ حسن ریاض،راجہ کامران عابد،جنید بھٹی ، ٹھیکیدار لطیف بھٹی ،شمشیرمسیح اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کی عوام نے بھی نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔

some image

سابق وزیر داخلہ کی بجائے وزیر داخلہ پاکستان و ایم این اے 50 ظاہر کیا گیا

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی لا علمی کا اندازہ اس بات سے با خوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے بوائز ہائی سکول آراضی میں دو اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کی تھی کے منصوبے کی نقاب کشائی کیلئے تیار کروائی گئی تختی میں انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 کا ایم این اے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وہ حلقہ این اے 52 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے حلقہ این اے 52 میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آراضی میں دو کمروں کی تعمیر کیلئے 27 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی تھی جسے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی زیر نگرانی مکمل کروایا گیا۔محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے منصوبہ کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کروانے کیلئے جو تختی تیار کروائی اس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 50 کا ایم این اے اورسابق وزیر داخلہ کی بجائے وزیر داخلہ پاکستان و ایم این اے 50 ظاہر کیا گیا ہے۔

متاثرین منگلا ڈیم تحصیل کلرسیداں کا آزاد کشمیر کے مقابلے میں کم معاوضے ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ متاثرین منگلا ڈیم تحصیل کلرسیداں نے آزاد کشمیر کے مقابلے میں کم معاوضے ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ہمیں کم معاوضے دے کر ہماری حق تلفی کی گئی ، انجمن متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار ریجن نے وزیر اعظم پاکستان کے نام اپنی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ متاثرین منگلا ڈیم کو مکانوں کے معاوضے ادا ہوچکے ہیں جبکہ زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی ابھی ہونا ہے جن میں کچھ متاثرین کی کے معاوضے کی رقم 20ہزار روپے سے کم ہوگی اور کچھ کی تو ہزار بارہ سو روپے بھی ہوگی ، ایسے متاثرین کو چیک دینے کے بجاے انہیں نقد رقم دی جائے تاکہ وہ بینک اکاوئنٹ اور دیگر مشکلات سے بچ سکیں، متاثرین منگلا ڈیم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیر کے معاون خصوصی حافظ عثمان یونین کونسل سموٹ میں مسلم لیگی رہنماء چوہدری مختار کی رہائش گاہ پر آکر خود معاوضے تقسیم کریں ۔

قوم نے الزامات، انتشار اور سازش پس پردہ کرداروں کے ہاتھوں میں کھیلنے والی سیاست کو ایک بار پھرمسترد کردیا، محمد تنویر ناز بھٹی

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں محمد تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک بیان میں حلقہNA-154میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر کہا کہ شکر الحمد للہ رب العالمین کہ جس ذات پاک نے نبی پاکﷺ کے قدموں کی خاک کے صدقے ہربار کی طرح اس بار بھی ہمیں سرخروکیا جس پر ہم سب نے سجدہ شکر بجالانا ہے،قوم نے پاکستان مسلم لیگ ن کو موجودہ صورت حال اور حالات کے باوجود واضح اکثریت سے فتح یاب کرکے اپنے مستقبل کے ارادوں کو ظاہر کردیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں کے شیروں کے ساتھ پارٹی کے نومنتخب ایم این اے مخدوم اقبال شاہ نے واقعی کمال کردکھایا، قوم نے الزامات، انتشار اور سازش پس پردہ کرداروں کے ہاتھوں میں کھیلنے والی سیاست کو ایک بار پھر ڈنکے کی چوٹ پرمسترد کردیا ہے اگر ابھی بھی کچھ لوگوں کو شعور نہ آیا اور یہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائے رہے تو ان کاانجام کیا ہونے والا ہے اس کی پیشنگوئی کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔ قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا شکریہ کہ جن کی قیادت میں بے مثال کارکردگی اور ملکی تعمیروترقی نے مخالفین اور دنیا بھر کو پاکستان کی تعریف و توصیف پر مجبور کردیا ۔اس قیادت کے بغیر قوم کے بہت سے خواب منتظر تعبیر ہی رہ جاتے انہی کی دلیرانہ، انتھک کاوشوں اور جدوجہد نے آج ہماری خوددار، خوشحال، خود مختار پاکستان کی امیدوں کو اور بھی مستحکم و توانا کردیا ہے اور اس منزل کے حصول کے لیے ہمارے ولولوں، جذبہء شوق اور اشتیاق کو عروج پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو صف اول کی واحد اور مقبول ترین قومی جماعت بنادیا ہے۔ محمد تنویر ناز بھٹی نے مزید کہا کہ تمام دوستوں سے التماس ہے کہ سب کو گلے لگا کر ساتھ لے کر چلیں اور قومی تعمیر وترقی کے لیے متحد ہوکر تمام تر توانائیوں سے ملک و قوم کو بھرپور فائدہ پہنچانے کے لیے بھرپور اپناکردار ادا کریں۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلرسیداں کے اسد محمود اعوان تنظیم الاعوان تحصیل کلر سیداں کے صدر نامزد ہو گئے ۔ضلعی صدر ملک سہیل اعوان نے ان کی نامزدگی کی ہے ان کا تعلق چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال سے ہے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ شہر میں بھی موسم سرما کی بارش جبکہ نڑھ میں برف باری

some image some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی موسم سرما کی بارش جبکہ نڑھ میں برف باری۔شدید خشک سالی سے پر شان چہر ے کھل اٹھے ۔اللہ پاک کے حضور سربسجود۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ شہر میں شہر میں بھی شدید بارش ہوئی جبکہ بادل خوب گرجے چمکے اور پھر خوب برسے ۔کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں ہر سال کی طرع اس سال بھی برف باری ہوئی جس کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سردی زوروں پر ہے ۔بارش کے موقع پر لوگوں نے جہاں اپنے مالک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا وہاں پر گھروں اور ریسٹورینٹ میں مزے مزے کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے ۔ کہوٹہ شہر کے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہو گئی جس کی وجہ سے عوام سخت پر شانی کا سامنا دیکھنا پڑھا۔کہوٹہ اور گرد نواح کے تمام زمینداروں کسانوں نے بارش ہونے پر اپنے مالک کا شکر ادا کیا ۔

some image

چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو کا میچ کے شرکاء اور کھلاڑیوں سے خطاب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے میچ کے شرکاء اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں کھیل کود سے جہاں جسم نشو نما ء پاتا ہے وہا ں پر ہی نوجوان دیگر غیر سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں جن ملکوں میں کھیل کے مید ا ن آباد رہتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے بگلہ راجگان یوسی مٹور میں میچ کے شرکاء اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ اس لیے لیا تھا کہ اپنے علاقے کی عوام کے مساہل حل کروں ۔اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے الیکشن میں سر خرو کیا اور عوام علاقہ کی خدمت کر رہا ہوں چیئر مین چوہدری شفقت محمودنے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن 2018میں اگر عوام نے کہا تو صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑوں گا اور جیت کر اپنے حلقہ پی پی ٹو میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دوں گا ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کی تحریک لبیک پاکستان تحصیل گوجرخان کے امیر حاجی محمدرمضان چشتی اور نصیب بٹ کی قیادت میں آنے والے وفدٍسے گفتگو

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ دنیا کا کوئی پیر ،مشائخ اور عالم دین اگر سرکار کی ناموس اور ختم نبوت پر پہرہ نہیں دے سکتا ،تو اُسے پیر یا عالم کہلانے کا کوئی حق نہیں،میرا ہر قسم کا تعادن تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے ساتھ ہے ،ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ آستانیہ عالیہ بھنگالی شریف نے تحریک لبیک پاکستان تحصیل گوجرخان کے امیر حاجی محمدرمضان چشتی اور نصیب بٹ کی قیادت میں آنے والے وفدٍسے اپنی گفتگو کے دوران کیا ،اس موقعہ پر انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت فارم پُر کر کے تحریک لبیک میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا،صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ نے وفد کے ساتھ آنے والے شمع رسالت کے پروانوں سے اپنی گفتگو میں کہا اب وقت آٍگیا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام کرنے کی خاطر ہمیں متحد ہو کر دین مصطفیٰ کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،اور آمدہ الیکشن میں آقا کریم سے وفا کرتے ہوئے اپنا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو دینا ہو گا

چوہدری نثار علی خان کے تمام فیصلے اور بیانات میرٹ پر مبنی ہوتے ہیں, راجہ طاہر اکبر کیانی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنما راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے تمام فیصلے اور بیانات میرٹ پر مبنی ہوتے ہیں جن میں سچائی کی جھلک نمایاں ہے پارٹی کے سینئر رہنما جنہوں نے ہمیشہ ملکی خیر خواہی کی بات کی ہے چوہدری نثار علی خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں ان کیخلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے عہدیدار اور ورکر ان کے شانہ بشانہ ہیں وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیااور عوام کش پالیسیوں اور منفی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثا ر علی خان کیخلاف اگر کوئی بھی بات کرے گا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان محب الوطنی کے جذبہ سے سرشا ر ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفا نبھائی اور ثابت قدم رہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان کے ہر فیصلہ پر لبیک کہتے ہیں اور تمام ورکر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہی ہماری طاقت ہیں انہوں نے کہا کہ سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان پارٹی کی پہچان ہیں جن کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہر کوئی معترف ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے سپاہی ہیں اور ان کی ایک آواز پر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں

واپڈا گوجرخان کی نااہلی کے باعث شہرکی نواحی آبادیوں میں گزشتہ روز سارادن بجلی بندرہی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ واپڈا گوجرخان کی نااہلی کے باعث شہرکی نواحی آبادیوں میں گزشتہ روز سارادن بجلی بند جبکہ بعض علاقوں میں رات سے بجلی کی سپلائی معطل مسلسل کئی گھنٹوں سے بجلی بند رہنے سے عوام کو سخت مشکلات ، واپڈا کمپلینٹ آفس میں موجود اہلکارنے رابطہ کرنے پر بتایاکہ گرڈ میں فالٹ ہے جب بارش رکے گی تو فالٹ تلاش کریں گے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے بعض علاقوں میں بجلی صبح سویرے ہی بند ہوگئی اور کچھ ایریا میں رات دے بجے سے بند رہنے سے عوام کو سخت مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا واپڈا کی طرف سے مسلسل دس بارہ گھنٹے بجلی بند رکھنے کے باعث کاروباری طبقہ اور گھریلو صارفین پریشان کن صورتحال میں مبتلا رہے واپڈا شعبہ شکایات پر لوگ سارا دن فون کر کے بجلی بندرکھنے کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے بتایا کہ گریڈ میں فالٹ ہے بارش رکنے کے بعد ہی فالٹ تلاش کریں گے

ضلع بناؤ تحریک نے بھی عوامی رابطہ مہم اور مختلف پروگرام تشکیل دینے شروع کر دئیے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ضلع بناؤ مہم کے تشہری عمل میں تیزی ، سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے شہر بھر میں گوجرخان ضلع بناؤ کے بینر بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کر دیئے اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق گوجرخان ضلع بناؤ تحریک نے جب سے ضلع کیلئے آواز بلند کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی ، وکلاء، صحافی ، کاروباری طبقہ نے اس آواز کیلئے تشہیری عمل تیز کردیا تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر ، راجہ طارق عزیزبھٹی ایڈووکیٹ شہزادہ خان کی طرف سے شہر بھر میں گوجرخا ن ضلع بناؤ کے پینافلیکس آویزاں کئے گئے روحانی تحریک کے مرزا عبدالرحمن اور شجر عباس ایڈووکیٹ نے بھی جگہ جگہ گوجرخان ضلع بناؤ کے بینر لگا دیے ہیں اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جبکہ سول سوسائٹی کی طرف سے ملک طیب نے بھی پمفلٹ تقسیم کئے بعض دوکانداروں نے بھی بڑے بڑے بینر آویزاں کر رکھے ہیں گوجرخان ضلع بناؤ مہم میں روز بروز تیزی دیکھی جارہی ہے اور ضلع بناؤ تحریک نے بھی عوامی رابطہ مہم اور مختلف پروگرام تشکیل دینے شروع کر دیے ہیں

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں لوٹ مار، بدعنوانی اور اقربا پروری اپنی انتہا پر

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں لوٹ مار، بدعنوانی اور اقربا پروری اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے بیشتر افسران سرکاری گاڑیوں کیلئے ملنے والا پٹرول ذاتی گاڑیوں میں استعمال کر رہے ہیں، ادارے کی کئی گاڑیاں قواعد وضوابط سے ہٹ کر ان من پسند ملازمین کو دے دی گئی ہیں جو قانونی طور پر اس کا استحقاق نہیں رکھتے، کئی جونئیر ملازمین کو نہ صرف اوپر تلے ترقیاں ملیں بلکہ برسہا برس سے مرضی کی سیٹوں پر تعینات چہیتوں کے گھروں میں سرکاری ڈرائیور ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، کیونکہ باز پرس کرنے والے محکمے بھی اپنی کارروائیاں صرف کاغذوں کی حد تک کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر خالد جاوید گورایا کے پاس کاغذات میں سرکاری گاڑی آر آئی ڈبلیو 378 مارگلہ ہے جسے انہوں نے اپنے شایان شان نہ سمجھتے ہوئے ڈپٹی میئر کو دے رکھا ہے اور اس سرکاری گاڑی کے نام کا پٹرول وہ اپنی ذاتی گاڑیوں کرولا 952اور دیگر میں ڈالوتے ہیں۔میونسپل آفیسر سروسز رفاقت گوندل کی سرکاری جیب 6020ہے مگر وہ اس گاڑی کے نام پر ذاتی گاڑی 566 میں تیل ڈالواتے ہیں جبکہ سرکاری جیب ایک سب انجنیئر کے زیراستعمال ہے، میونسپل آفیسر فنانس ناصر گوندل کی کاغذات میں سرکاری گاڑی خیبر 7755ہے جو عملاً راجہ آزاد کے زیراستعمال تھی اور ایکسیڈنٹ ہوکر کئی ہفتوں سے زیرمرمت اور یہاں موجود نہیں ہے اس گاڑی کے نام کا پٹرول ایم او ایف اپنی ذاتی گاڑی 86میں ڈالوا رہے ہیں، آدھی رات تک دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر اپنی سرکاری گاڑی کا پٹرول اپنی نجی گاڑی فیلڈر195میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ استحاق نہ رکھنے کے باوجود گریڈ چودہ کے انجنیئر ملک جمیل کے زیراستعمال سرکاری گاڑی 7201خیبر ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ افسران آریہ محلہ سے ملحقہ پٹرول پمپ پر سرکاری گاڑیوں کے نام کی چٹ دیکر اپنی ذاتی گاڑیوں کے ٹینکیاں بھرواتے ہیں اور سرکاری لاگ بک کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے اپنی گاڑیاں اپنے چہیتوں کو دے رکھی ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے یکجا ہونے والی ان تفصیلات کے بعد جب میونسپل کارپوریشن شعبہ فنانس کے ایک افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں سب ایسا کرتے ہیں۔ راولپنڈی کے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اندھیر نگری کا نوٹس لیتے ہوئے ادارے کو تباہی سے بچائیں جسے اب ٹوائلٹس بنوانے کیلئے بھی غیرملکی امداد لینی پڑ رہی ہے۔

 

پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالرشپ دیئے جائیں گے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیاگیاہے کہ پولیس ملازمین کے جوبچے کالجوں اوریونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں اورانہوں نے 65فیصد یااس سے زیادہ نمبرحاصل کررکھے ہیں انہیں محکمہ پولیس کی جانب سے تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے اس حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان کے حکم پرصوبے کے تمام اضلاع کے پنجاب پولیس کے ملازمین سے ان کے بچوں کے لئے تعلیمی سکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں سنٹرل پولیس آفس لاہورکی جانب سے جاری کئے گئے ایک سرکلرکے مطابق پنجاب پولیس کے ملازمین اپنے ایسے بچوں کے لئے تعلیمی سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں 25فروری تک جمع کراسکتے ہیں کہ جنہوں نے65فیصد یااس سے زیادہ نمبرحاصل کئے ہیں اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ5بڑی یونیورسٹیوں کامسیٹس یونیورسٹی ،لمزلاہور،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ صوابی ،نسٹ یونیورسٹی اورآغاخان یونیورسٹی میں اعلیٰ حاصل کرنے والے بچوں کوسکالرشپ کی مدمیں مکمل فیس کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ دیگراداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کوسکالرشپ کی مدمیں ٹیوشن فیس ،رجسٹریشن فیس اورایڈمیشن فیس پنجاب پولیس کی جانب سے اداکی جائے گی۔جب کہ پہلے سمیسٹرمیں داخل ہونے والے بچوں کوسکالرشپ کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لئے پندرہ ہزارروپے بھی دئیے جائیں گے۔اس حوالے سے سکالرشپ کے حصول کےلئے خصوصی درخواست فارم پرنٹ کرائے گئے ہیں جومتعلقہ سی پی اوآفسزسے حاصل کرکے 25فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یادرہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء کے بچوں کے لئے پہلی کلاس سے سکالرشپ دینے کافیصلہ پہلے ہی کیاجاچکاہے۔جس کے لئے درخواستیں بھی وصول کی جاچکی ہیں۔

شدیدبرف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعدادملکہ کوہسارمری پہنچ گئی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ شدیدبرف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعدادملکہ کوہسارمری پہنچ گئی۔سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔جبکہ شام کے اوقات میں سڑکوں پربرف جمنے سے ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آنے لگیں۔اتوارکی رات اورپیرکوہونے والی بارش اوربرف باری کے بعدملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعدادمیں سیاحوں نے مری کارخ کرلیاجس کے باعث مری جانے والے راستوں پرٹریفک کابہت زیادہ رش ہوگیا۔ٹریفک کورواں رکھنے اورسیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے سی پی اورراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی ،چیف ٹریفک آفیسرچودھری یوسف شاہداوردیگرافسران بھی مری پہنچ گئے اوراپنی نگرانی میں ٹریفک کورواں رکھنے کے لئے اقدامات کراتے رہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے کہاگیاہے کہ سیاح رات کے اوقات میں مری کا سفر نہ کریں۔سیاح رہنمائی اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 9269200۔051 پر رابطہ کریں۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو موسلا دھار بارش کی وجہ سے کشمیر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں عینی شاہدوں کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر ہونے کے باوجود ٹریفک کی روانی بحال نہ ہو سکی جبکہ سیونتھ ایونیو سے راول چوک تک بھی ٹریفک جام کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک کی لمبی قطاروں میں پھنسے رہے۔

تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری۔نوٹیفیکیشن اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ نے منتخب باڈی کے حوالے کیا

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری۔نوٹیفیکیشن اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ نے منتخب باڈی کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص مارتھ (چیف الیکشن کمیشن ٹحصیل پریس کلب ٹیکسلا) نے نومنتخب باڈی کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی باڈی اپنے آئینی مدت میں پریس کلب کے دفتر کی تمام تر ذمہ داریوں کی مجاز ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں ممبر الیکشن بورڈ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا صدر بار ٹیکسلا سید رضوان حیدر ،سید عمران حید ر شاہ رہنما مسلم لیگ ن بھی موجود تھے نوٹیفیکشن پر دستخط کے بعدتحصیل پریس کلب کے ممبران کو نوٹیفیکیشن کی کاپی پیش کی گئی جس کو صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا رانا محمد اکرام،توقیر ریاض خان سیکریٹری جنرل، شاویز خان (انفارمیشن سیکریٹری)،حافظ وسیم چوہدری (فنانس سیکریڑی)،حسن علی طاہر،مظہر حسین ،نوید شاہ،سید وسیم شاہ(ممبر الیکشن کمیشن)، شاویز خان،ملک عدنان(قانونی مشیر برائے کلب) نے وصول کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص اسلم مارتھ کا کہناتھا کہ صحافت ہماری آنکھ،کان اور زبا ن ہیں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت رہتی ہے میری خواہش ہے کہ ہمیں مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ہم مسائل کو حل کرنے اپنا بنیادی کردار ادا کرسکیں۔ نو منتخب باڈی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہے اس موقع پر ٹیکسلا بار کے صدر سید رضوان حیدر کا کہنا تھا کہ اتحاد میں ہی برکت ہے مجھے خوشی ہوئی کہ باقاعدہ ایک قانون پراسس کے تحت یہ سارے معاملات مکمل ہوئے صحافتی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرے اور ہم ٹیکسلا بار تحصیل پریس کلب کے شانہ بشانہ ہیں اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن سید عمران حیدر نقوی کاکہنا تھا کہ سچ اور حق کی پاسداری اور مثبت پہلوں سمیت منفی اکائیوں کو بھی اجاگر کیا جائے میڈیا اس معاشرے کی آنکھ کان اور زبان ہیں جو ہمیں دکھا یا جاتا ہے قوم اس ہی پر یقین رکھتی ہے اس لیے میڈیا کو چاہیے وہ زرد صحافت سے بچے اور مثبت کام کرے۔ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا واحد کلب ہے جس نے جمہوری پراسس کو مکمل کیا اور اور اپنی باڈی منتخب کی میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

حنیف شہید اور بشارت شہیدکا 45واں یوم شہادت 20فرروی کو قومی جوش وجذبے سے منایا جائے گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حنیف شہید اور بشارت شہیدکا 45یوم شہادت 20فرروی کو قومی جوش وجذبے سے منایا جائے گا ان نوجوانوں کی شہادت اور ان کے تیسرے ساتھی غازی دلاور کی جرات وقربانی دراصل کشمیریوں کے مسلح افواج پاکستان سے محبت اور مملکت خدا داد پاکستان سے عقیدت کا وہ سرفروشانہ اظہا رہے جو تاریخ کے صفحات میں نئی نسل کیلئے منیارہ نور حیثیت رکھتا ہے شہداء لندن ممیوریل سوسائٹی نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ افراز سے اپیل کی ہے کہ وہ شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 20فرروی صبح دس بجے مزار مرکزی عیدگا ہ میرپور اور بشارت شہید کے مزار پلاک تشریف لائیں سیکرٹری جنرل سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ جب مسقوط ڈھاکہ کے دلخراش سانحہ پر مسلح افواج پاکستان کے 93ہزار فوجی بھارتی قید میں چلے ملک دولخت ہو گیا بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر اپنی فتح کے شاد یانے بجا کر ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا تو قومی جذبہ اور پاک فوج سے محبت کے عقید ہ سے مجبور ہو کر 20فروری 1973میر پور ضلع کے تین غیرتمندنوجوان حنیف بشارت اور دلاور نے کھلونا نمائشی پستولوں کے ساتھ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر میں داخل ہو کر نعرہ حق بلند کیا تھا کہ پاکستان فوج رہا کڑو مقبوضہ کشمیر سے جابرانہ قبضہ ختم کر وبزدل بھارتی سفار تکاروں کی چیخ وپکار سے بر طانوی پولیس نے آکر اندھادھندفائرنگ کر دی جس سے حنیف اور بشارت موقعہ پر شہید اور غازی دلاور زخمی ہو گئے تھے اس واقع سے برطانیہ یورپ اور دیگر عالمی میڈیا حرکت میں آگیا تھا عالمی سطح پر ہمارے مطالبات و جذبات کو پذیزائی ملی تھی برطانیہ آزادکشمیر اور دیگر مماملک میں تاریخ ساز مظاہرے ہو ئے جن میں شہید کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیابھارتی قید میں پاکستانی فوجی افیسران کی بیگمات اور بچے ان شہیداکے مقبروں پر آکر فاتخہ خوانی کرتے ان کی جراتوں کو خراج عقیدت پیش کر نا کا ایک تسلسل قائم ہو گیا تھا کے ڈی چوہدری نے کہا 45سال پہلے قربانی دینا والے شہیدا ء لندن حنیف شہید اور بشارت شہید کے گرم گرم مقدس لہونے آنے والی نسلوں یہ درس دیا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور مسلح افواج پاکستان سے عقید ت کے طور پر جانوں کا ندازنہ دینا عین ایمان ہے دونوں شہیداء اور غازی دلاور کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ایثار اور قربانی کا یہ واقع پرائمری میٹرک کے نصاب میں شامل ہو نا چاہیے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

شاہ روز ستی کے بڑے بھائی ، آصف ستی اور قیصر ستی کے والد محترم صوبیدار جہانگیر وفات پا گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ شاہ روز ستی کے بڑھے بھائی ، آصف ستی اور قیصر ستی کے والد محترم صوبیدار جہانگیر وفات پا ء گے۔ان کی نمازے ان کے آبائی گاؤں کھڈیوٹ میں ادا کیا گیامر حوم کی نمازے جنازہ ممتاز عالم دین امیر اہلیسنٹ وجماعت پیر سید زبیر احمد شاہ نے ادا کیا گیا جبکہ نمازے جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عنصر حیات ،سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی،راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر میں ضلع کونسل راولپنڈی ،خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی ،ممتاز عالم دین مولاناحافظ ظہور احمد نقیبی ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،ن لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن سردار نذاکت حسین ،وائس چیئر مین یوسی نڑھ محمد بشیر ستی ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک حاجی عبدالرؤف، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ، ملک شوکت حسین المعروف ملک مہان ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ،شیخ خالد محمود ، ٹی ایم او کہوٹہ مخدوم احمد بلال،سردار آمین ثاقب، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ ذوالفقار علی ستی ،محکمہ واپڈا کہوٹہ کے راشد محمود ،آصف محمود ،سبط اللہ ، عنصر محمود ،سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

مسلم لیگی کارکن محمد علیم کھٹڑ کی نومولود بچی وفات پا ءگئی ۔ مر حومہ بچی کی نمازے جنازہ جامع مسجد تحصیل میں ادا کی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگی کارکن محمد علیم کھٹڑ کی نومولود بچی وفات پا ء گئی ۔ مر حومہ بچی کی نمازے جنازہ جامع مسجد تحصیل میں ادا کیا گیا ۔نمازے جنازہ میں ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ ، پر وفیسر آصف کھٹڑ ، حوالد ار سعید احمد کھٹڑ ، ندیم عار ف کھٹڑ ایڈوکیٹ ، وسیم عارف کھٹڑ ، راجہ شاہد محمود چھنی، شیخ راسب محمود،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔

بریڈفورڈ میں مقیم بیول کے رہائشی اقبال راٹھور کے بھانجے فرید وارثی کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----لیبیا کشتی حادثے میں جان بحق ہونے والے گوجرخان کے رہائشی فرید وارثی کی نماز جنازہ بروز جمعرات دن گیارہ بجے تکیہ بابا رحیم شاہ والے قبرستان میں ادا کی جائےگی- فرید وارثی کے ماموں اقبال راٹھور جو اسی دن بریڈ فورڈ سے پاکستان روانہ ہوگئے تھے اور مرحوم کی آخری رسومات ادا کرنے کےبعد واپس لوٹیں گے-

تعزیت

Condolences

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات پرکالم نگار و صحافی عبد العزیز پاشا،جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے رہنماء سردار محمد مسعود نے ان کی رہائش گا ہ پر جا کر ان سے تعزیت کاا ظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics