Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 14th January 2018 ----- 26th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی کوسٹر گراری پل کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، 1شخص جان بحق 6شدید زخمی

Coaster bus crashes in Kahuta, One dead 6 seriously injured

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی کوسٹر گراری پل کے قریب بریک فعل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی 1شخص جان بحق 6شدید زخمی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔

شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج ملک جہانگیر ، سول ڈیفنس کہوٹہ کہوٹہ پوسٹ وارڈ ن عبد الشکور کھٹڑ ،صحافی ملک عامر محمود ، ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ بھی جائے وقوعہ پر جا پہنچے ۔

تفصیل کے مطابق راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی کوسٹرنمبری9124 گراری پل کے قریب بریک فعل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں1شخص جان بحق اور 6شدید زخمی ہوگئے جان بحق ہونے والے شخص کانام شعیب آفتاب جبکہ زخمی ہونے والوں میں شیزان، قمر تاج ، ارسل محمود ، قدید احمد ، صائقہ بی بی اور کوثر بی بی شامل ہیں ۔

Kahuta; A Coaster bus traveling from Rawalpindi to Azaad Kashmir has crashed and overturned due to break failure, One person has been reportedly dead while six people have been seriously injured.

The incident happened near Garari bridge in Kahuta, The one person who was killed in the incident has been identified as Shoaib Aftab, the six injured are Shezan, Qamar Taj, Arsal Mahmood, Qadir Ahmed, Saiqa Bibi and Kosar Bibi.

Kahuta police arrived on th scene, the injured passengers were taken to Tehsil Head quarter hospital from there they were shifted to hospital in Rawalpindi. The local villagers assisted the authorities as they got the news of the accident.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

کیش کی خاطر جعلی ایکسیڈنٹ کرنے والا داود خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے

Crash for cash' fraudster Daud Khan jailed in Birmingham

some image some image

برمنگھم، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔ برمنگھم میں انشورنش کے پیسے حاصل کرنے کی خاطر جعلی ایکسیڈنٹ کرنے والے گروہ کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔ برمنگھم کا داود خان اپنے بھائی اور دو دوسرے دوستوں کے ساتھ مل کر جان بوجھ کر گاڑیوں سے حادثات کراتے اور انشورنش کمپنیوں سے لاکھوں بٹورتے۔

عدالت میں دکھائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کس طرح داود نے راونڈ ابائوٹ میں اپنی گاڑی کو شدید بریکیں لگائیں تاکہ اس کے پیچھے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرائے بنا نہ رہ سکے۔چار افراد کے گروہ پر انشورنس کمپنیوں کو اس وقت شبہ ہوا جب ہر حادثے کی نوعیت اور حادثے کے نتیجے میں چوٹوں کی صورت حال ایک سی پائی گئی۔

آلم راک برمنگھم کے داود خان کو دو سال جیل کے ساتھ اٹھارہ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے بین کر دیا گیا۔جبکہ اس کے بھائی سردار کو چھ ماہ اور شمس فاضل کو ایک سال کی سزا سنائی گئی۔تینوں نے عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ اور فراڈ کے ذریعے انشورنس کمپنیوں سے رقم ہتھیانے کا اعتراف بھی کیا۔چوتھے مجرم نیاز حسین کو بھی معطل چھ ماہ کی سزا سنائی گئی۔

Birmingham; Daud Khan a fraudster has been jailed for orchestrating deliberate “cash-for-crash” road collisions in a bid to sting insurance companies and drivers. Daud Khan roped in his brother and two other accomplices as he used bogus details to set up policies and then submitted fake personal injury claims.

Video footage from one ‘collision’ showed Khan slam on his brakes at a roundabout, causing a second vehicle to slam into his car from behind. The four-man gang, all from Alum Rock , were rumbled when insurers grew suspicious over the nature of the injuries.

Daud Khan, 20, of Cotterills Lane, was jailed for two years and banned from driving for 18 months.His brother Sardar, 25, also of Cotterills Lane, was handed a six-month suspended sentence and a third conspirator, Shamus Fazil, 20, of Woodlands Road, was jailed for a year.

All three pleaded guilty to two counts of conspiracy to commit fraud by false representation. The fourth defendant, Niaz Hassan, 23, of Farndon Road, admitted one count of the same offense and was also handed a six-month suspended sentence.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

کینیڈا ؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعے میں شرپسند شخص نے 11 سالہ مسلمان لڑکی کے سرسے حجاب اتار کر قینچی سے کاٹ ڈالا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو کے مصروف اور گنجان آباد علاقے میں دن دیہاڑے پیش آیا جہاں تاک میں بیٹھے شرپسند نے بھائی کے ساتھ جانے والی مسلمان لڑکی پر حملہ کرکے اسکارف کھینچ ڈالا لڑکی کے شور مچانے پر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگیا تاہم کچھ منٹ بعد موقع ملنے پر اس نے دوبارہ حملہ کردیا اور قینچی سے اسکارف کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر گرڈ اسٹیشن کلرسیداں کی اپ گریڈیشن مکمل

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر گرڈ اسٹیشن کلرسیداں کی اپ گریڈیشن مکمل ، 5کروڑ کی لاگت آئی ستر ہزار سے زائد صارفین کو لو وولٹیج کی شکایات سے نجات ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرکز چوآخالصہ میں کم وولٹیج کی شکایات کے ازالے کے لیے واپڈا کو فوری فیز بلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجہ میں وزیراعظم نے فیزبیلٹی رپورٹ کی فوری منظوری دیتے ہوئے 5کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی جس سے کلرسیداں گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کردیا گیا ، کلرسیداں گرڈ اسٹیشن میں 10x13میگا وولٹ ایمپیئر کا ٹرانسفارمر نصب ہے جو صارفین کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر تھا وزیر اعظم کی ہدایت پر واپڈا نے کلرسیداں گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے یہاں 20/26میگا والٹ ایمپیئر کا ٹرانسفارمر نصب کردیا جس سے آئسکو سب ڈویژن کلرسیداں، چوآخالصہ اور بیول کے ستر ہزار سے زائد صارفین کو کم وولٹیج کی شکایات سے نجات دلا دی گئی ادھر چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں شفقت محمود چودھری ، چیئرمین منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،چیئرمین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ، چیئرمین سموٹ راجہ علی اصغر، چیئرمین کنوہا راجہ پرویز اختر قادری ، چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیئرمین بھلاکھر محمد صفدر کیانی نے کلرسیداں گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کلرسیداں کی 6یوسیز میں گلیات کی تعمیر کے لیے 28کروڑ کی رقم جاری کر دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کلرسیداں کی 6یوسیز کنوہا، چوآخالصہ، سموٹ، منیاندہ ،نلہ مسلماناں، دوبیرن کلاں میں گلیات کی تعمیر کے لیے 28کروڑ کی رقم جاری کردی، جس کے باضابطہ ٹینڈر بھی طلب کرلیے گئے ہیں سب سے زیادہ رقم یوسی سموٹ کے لیے مختص کی گئی جو تقریباً 80لاکھ ہے یوسی چوآخالصہ کے لیے 60لاکھ ، منیاندہ ، کنوہا اور دوبیرن کلاں کے لیے 40/40 لاکھ یوسی نلہ مسلماناں کے لیے 30لاکھ رکھے گئے ہیں ادھر یوسی سموٹ سے راجہ طارق اور چوہدری مختار احمد نے یوسی سموٹ کی گلیات کے لیے 80لاکھ کی خطیر رقم کی منظوری اور ٹینڈر کی طلبی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھاری گرانٹس سے یوسی سموٹ کی گلیات کی تعمیر سے لوگوں کے دیرینہ مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چےئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عظمت بخاری ایڈووکیٹ نے پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوارعرفان احمد چوہدری کی درخواست پر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فیاض احمد وڑائچ ایڈووکیٹ ،ممبر پنجاب کونسل کو کلر بار ایسوسی ایشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا جو متنازع ووٹر لسٹوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے پندرہ ایام کے اندر ایک حتمی فہرست جاری کر کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرے گی۔دریں اثناء راجہ یاسر بشیر گروپ کے صدارتی امیدوار اطہر احمد خالد نے ہفتہ کے روز مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ قوتوں نے نادیدہ اشاروں پر جمہوری عمل کو سپوتاژ کر کے انتہائی غیر جمہوری قدم اٹھایا ہے جس کی میں پر زور الفاظ میں مزمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور جمہوریت کے تسلسل کو بلا رکاوٹ جاری رہنا چاہے اسی میں کلر سیداں بار کی بہتر اور ہم سب کا مشترکہ مفاد ہے،انہوں نے کہا کہ وہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس موقع پر موجود سابق صدور راجہ یاسر بشیر، راجہ گلفراز احمد،جنرل سیکرٹری کے امیدوار فہیم الدین کیانی ،محمد عثمان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری کے سابق امیدوار راجہ محمد اسرار،راجہ عابد حسین و دیگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس پنجاب بار کونسل کی جانب سے جعلی ووٹر لسٹ وصول ہونے کے باوجود بار کے وسیع تر مفادکی خاطر ہم نے قبول کر لیالیکن اس بار مخالف پینل کو ہمارا یہ پیغام ہے کہ اب کی بار کوئی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام قابل قبول نہیں ہو گا ۔مخالف گروپ اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

سالانہ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد نمبل میں کیا گیا،علامہ محمد نواز چشتی بھڈانہ کا خصوصی خطاب

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔تہرو نی باڑی نمبل،سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد اہلیان گاؤں کی جانب سے امسال بھی عقیدت و احترام کے ساتھ گیا گیا،علامہ محمد نواز چشتی نے زکوۃٰ و خیرات کے بارے میں دین میں اہمیت کے بارے تفصیل سے بتایا،انہوں نے کلام باہو ؒ اور عارف کھڑی ؒ کے کلام کو احسن انداز میں پیش کیا،اس محفل میں قاضی محمد فیاض، ڈاکٹر ربنواز راجہ ،ماسٹر محمد اشفاق ملک،شعر خواں راجہ طالب قمری سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

سکوٹ، سابق کو نسلر سید انتظار حسین شاہ کے فرزند سید غلام رضا کاظمی رشتہ آ زدواج میں منسلک ہو گئے

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے ) ۔۔۔۔سابق کونسلر یونین کونسل دوبیرن سکوٹ سید انتظار حسین شاہ کاظمی کے بیٹے سید غلام رضا کاظمی( جوکہ آسٹریلیا میں بسلسلہ روز گار مقیم ہو تے ہیں) رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے ۔ دعوت ولیمہ کی تقریب پیرس شادی ہال کلرسیداں میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شیراز کیانی،مےئر میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس ،چےئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیرمین یو سی چوآخالصہ سید راحت شاہ ،سابق اُمیدوار برائے چےئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ جاوید،سابق ممبر ڈسڑکٹ کونسل چوہدری نذیر،راجہ جاوید کیانی، چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی،سابق وائس چیرمین چوہدری فاروق آف بھٹھی، سائیں امجد،راجہ امداد،،سابق ناظم اور پی پی پی کلرسیداں سٹی کے صدر محمد اعجازبٹ،پی پی پی میونسپل کمیٹی کے صدرچوہدری زین العابدین،پی پی پی کلرسیدا ں کے سید طاہر شاہ کاظمی،ممتاز مذہبی شخصیت سید حامد علی شاہ،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سید تنویر حسین شاہ کاظمی ،سب انسپکٹر سید نصرت کا ظمی،ممبر ایم سی کلرسیداں چوہدری ظفر ،صحافیوں ایم۔اے۔صبور ملک،سید صابر شاہ،سید مبارک نقوی،سید قاسم شاہ کے علاوہ عمائدین علاقہ،تاجروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہا کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کی سر پر ستی میں فر ی آئی کیمپ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کی سر پر ستی میں فر ی آئی کیمپ ۔کثیر تعداد میں اہل علاقہ مستعفید ۔بعض کو آپریشن اور بعض مریضوں عینکیں اور ادویات دی گئی ۔مریض مرد و خواتین کی طر ف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کو دعاہیں ۔تفصیل کے مطابق ٹاون کمیٹی کہوٹہ کے دفتر میں چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کی سر پرستی میں فر ی آئی کیمپ کا افتتاح ہواجس میں الشفاہسپتال کے ماہر ڈاکٹرو ں کی سر پرستی میں نے مر یضوں فری چیک اپ کیا بعض مریضوں کو صرف ادویات,بعض کو عینکیں اور کئی مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا جائے یہ آپریشن آصف ہسپتال نزد پرانا تھانہ میں کیا جائے گا یہ آپریشن لیزر کے ذریعے میں بغیر ٹانکے اور بغیر ٹیکے کے کیا جائے گا یہ آپریشن بھی فری ہو گا مریض کو صرف لیزر کی قیمت ادا کر نا پڑے گئی ۔اس موقع پر موجود تمام مریضوں اور ان کے لواحقین نے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔

some image

روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کاغریبوں کی مددکا سلسلہ بددستورجاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹرراجہ سجاد جنجوعہ کی طرف سے جاری روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کاغریبوں کی مددکا سلسلہ بددستورجاری۔اپنے علاقے کے غریب افراد کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے 1سال 8ماہ ہو گے ۔روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے آنر ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹرراجہ سجاد جنجوعہ کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں ۔رواں ماہ میں اپنی یونین کے 48گھرانوں کو 2000اور3000فی کس کے حساب سے امداد کی ۔تحصیل کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے آنر معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خرج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ میں ممتازمسلم لیگی رہنماء سابق امیدوار برائے چیئر مین معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اوران کے بھائی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے اپنے علاقے کی غریب عوام کی امداد کے لیے روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے نام سے ایک رفاعی ادارے کا قیام رکھا جس کو ماہانہ2000اور3000فی کس کے حساب سے امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے 1سال اور 8ماہ ہو گئے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنے اس آفس میں علاقے کے غریب ، نادار ،بیواہوں اور یتیموں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کرتے ہیں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے کہا کہ یہ جو نیکی کا کام کر رہے ہیں یہ کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ پاک کی رضاء کی خاطر کر رہے رفاع عامہ کے یہ کام اللہ کی رضاء کی خاطر جب کیے جاتے ہیں تو جہاں اللہ پاک رزق روزی میں بے شمار برکت ڈٖالتے ہیں وہاں پر ہی ایک قلبی سکون میسر ہوتا انہوں نے کہا ہم اللہ پاک سے دعاء کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور کرہیں آمین ۔

some image

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر انے پر مبارکباد ۔مسلم لیگ ن اپنے ترقاتی کاموں کی وجہ سے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہے انشاء 2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی مسلم لیگ ن کے مخالفین حکومت کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالف سیاسی جماعتیں سخت پرشان ہیں -کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز حکومت نے یوں ہی ترقیاتی کام جاری رکھے توان کے لیئے اقتدار کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے-ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ نے راجہ محمد علی سے ملاقات کے بعد اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوتھ ونگ کے راجہ قار محبوب جنجوعہ،عاصی جنجوعہ اور حامد ستی بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خادم اعلی جناب شہباز شریف کی زیر نگرانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس کے بر عکس دیگر صوبوں کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور ان اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیئے وفاقی حکومت کو مسائل میں الجھانا چاہتی ہے-لیکن یہ ان کی خواب خیالی ہے انشاء اللہ2018میں بھی ن لیگ ہی حکومت بر سر اقتدار آئے گئی ۔

some image

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات میں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کی شاندار فتح

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات میں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کی شاندار فتح ۔ راجہ سعیداحمد ایڈووکیٹ گروپ کے سردار نزاکت ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔ جبکہ مخالف گروپ کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا ۔ راجہ سعیداحمد ایڈووکیٹ گروپ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے کلین سویپ کیا ۔ جنرل سیکرٹری کے لیئے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ راشد ایڈووکیٹ جبکہ نائب صدر کے لیئے راجہ احتشام ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ نے مخالف گروپ کے امیدواروں ماجد غازی ایڈووکیٹ ،قمر زمان قریشی ایڈووکیٹ اور زبیر آفتاب ایڈووکیٹ کو شکست دے دی ۔ صدارت کے امیدوار امجدرشید عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات واپس لے لیئے اور الیکشن میں حصہ نہ لیا ۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ممبران الیکشن بورڈ راجہ افشارمحبوب ایڈووکیٹ اور اعجاز عباسی ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی سے بھتیاں کے وفد کی ملا قا ت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وزیر اعظم شا ہد کا قان عبا سی سے بھتیاں کے وفد کی ملا قا ت ، وفد میں، رکن پنجا ب اسمبلی ثو بیہ انور ستی ، سا بق پارلیما نی سیکرٹر ی پنجا ب شا ہد ریا ض ستی ، سابق ممبر ضلع کو نسل عاصم ریا ض ستی ، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور فیصل با غی ، غفا ر ستی، اسد ایو ب ستی ،ما سٹر اسحا ق ستی ، سمیت کثیر تعداد عہدیداران و کارکنا ن مسلم لیگ ن شامل تھے وزیر اعظم شا ہد کا قان عبا سی نے کہا کہ ضلع کو ہسار کا قیام ہر دو صورت میں عمل میں لا یا جا ئے گا پریپگنڈے اور سازشیں کر نے والے ہر دور میں اپنے عمل سے باز نہ آئے حلقہ کے عوام کے احسان کو بدلہ ضرور چکا ؤں گا جلد خو شخبری دیں گے پی ٹی وی بو سٹر،بجلی فراہمی کے لیے فنڈز دنو ئی ریسٹ ہا ؤ س تا پنج پیر سڑک کی تعمیر سمیت دیگر سڑکوں کے فنڈز فراہمی ، ، یونین کو نسلوں کی بحا لی ،موبائیل سروس دو ماہ میں فراہم کر نے، واٹر سپلا ئی سکیموں کے لیے فنڈز، گرلز مڈل سکول دنو ئی اور اور بوا ئز مڈل سکو ل دیگل کی اپ گریڈیشن کی وفد کو یقین دہا نی وفد مین شامل لیگی رہنما ؤں و کارکنا ن کی وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی کو مبا رکبا د اور 2018کے انتخا با ت میں بھر پو ر کامیابی کی یقین دہا نی ۔

some image

پا کستان پیپلز پارٹی یوسی سانٹھ سرو لہ کی تنظیم سازی عہدیداروں کو نامزد کرکے تنظیم کا اعلان

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔پا کستان پیپلز پارٹی یوسی سانٹھ سرو لہ کی تنظیم سازی موضع انوالی سے جہانزیب ستی صدر، کٹھیاں سے ماسٹر محمد سعید جنرل سیکرٹری، موضع بھن سے نثار احمد ستی سنئیر نائب صدر، کورینہ کلاں سے حولدار (ر) سخی محمد سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، آڑھنگہ سے سجاد حسین ،جوائنٹ سیکرٹری اور موضع انوالی سے بابو امتیاز علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کیے گئے پی پی پی یونین کونسل سانٹھ سرولہ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں پی پی پی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر محمد اسد ستی اور جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی نے عہدیداروں کو نامزد کرکے تنظیم کا اعلان کیا اور موقع پر پی پی پی تحصیل کوٹلی ستیاں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اخلاص ستی پی وائی او ضلع راولپنڈی کے رہنما راجہ مسرت ستی اور پی ایس ایف کے رہنما ناظر سعید ستی بھی موجود تھے نئے عہدیداران کو مبارک باد دی گئی اور جلد تنظیم سازی مکمل کرے کی ہدائت کی گئی ۔ پی پی پی ضلع راولپنڈی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد ستی اور نائب صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی تبسم منیر ستی نے نئے عہدیداران کو مبارک باد دی اور تحصیل کوٹلی ستیاں کی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا

سیا ب عبا سی کو پنجا ب ٹیچر یو نین ضلع راولپنڈی کا پریس سیکرٹری نا مزد ہو نے پر پریس کلب کو ٹلی ستیاں اور پی ٹی یو حلقہ شما لی و جنو بی کے عہدیدا ران کی طرف سے مبا رکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔سیا ب عبا سی کو پنجا ب ٹیچر یو نین ضلع راولپنڈی کا پریس سیکرٹری نا مزد ہو نے پر پریس کلب کو ٹلی ستیاں اور پی ٹی یو حلقہ شما لی و جنو بی کے عہدیدا ران کی طرف سے مبا رکبا د تفصیلا ت کیمطا بق ٹیچر رہنما ء سیا ب عبا سی کو پنجا ب ٹیچر یو نین ضلع راولپنڈی کا پریس سیکرٹری نا مزد ہو نے پر پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیو ں بزرگ صحا فی عبد الغفو ر ستی ، رسا لت علی چشتی ، عبد اللہ ہا رون ستی ، نو ید ستی ، آصف محمود ستی ، یا سر محمو د ستی ، اظہر شہزا د ستی ، با بو اعجا ز ستی ، طا ہر محمو د ستی سمیت پنجا ب ٹیچر یو نین ضلع راولپنڈی حلقہ شما لی کے صدرنا صر شہزاد ستی ، جزل سیکرٹری امجد محمو دستی و دیگر اورحلقہ جنو بی کے صدر را جہ وحید ستی اور جزل سیکرٹری منصو ر احمد عبا سی و دیگر عہدیدا را ن نے مبا رکبا د پیش کی اور کہا کہ سیا ب عبا سی ٹیچر یو نین کے عظیم رہنما ء ہیں جنہو ں نے ہمیشہ ٹیچرز کے مسائل کو اجا گر کر نے میں اہم کردا ر ادا کیا اب جبکہ انکا پنجا ب ٹیچر یو نین ضلع راولپنڈی کا پریس سیکرٹری منتخب ہو نے سے پی ٹی یو راولپنڈی کے مسائل مزید بہتر اندا ز میں حل ہو ں گے

خطہ کو ہسار میں پہلی کو ہسار یو نیو رسٹی کا قیام ایک خو ش آئندقدم ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔پی ایس ایف پا کستان کے رہنما ء تو صیف پرو یز ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ خطہ کو ہسار میں پہلی کو ہسار یو نیو رسٹی کا قیام کو خو ش آئند اقدا م، مگر کو ٹلی ستیاں کو محرو م رکھنا انصا ف کے تقا ضو ں کی پا ما لی ہے کو ٹلی ستیاں کیساتھ جہا ں ہر دو ر میں نا انصا فیا ں اور سو تیلی ما ں جیسا سلو ک رواں رکھاکیا گیا اس وقت جبکہ ایک تا ریخی مو قعہ تھا جب اس حلقہ سے وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی جنہیں یہاں کے عوام نے ہمیشہ کا میا ب کیا وہ اگر چا ہتے یا اس خطہ کیساتھ مخلص ہو تے تو خطہ کو ہسار میں ایک کیا ہر تحصیل میں یو نیو رسٹی کا قیام عمل میں لا یا جا سکتا تھا مگر ایک یو نیو سٹی کا قیا م وہ بھی مری کے ایک کو نے میں جہاں کو ٹلی ستیاں کے اعلی تعلیم کے حصول کے خوا ئشمند طلبا ء کا وہا ں جا کر تعلیم حا صل کر نا دشوار ہو گا تو صیف پرویز ستی نے کہا کہ کو ہسار یو نیو رسٹی کا قیام دو نو ں تحصیلوں مری اور کو ٹلی ستیاں کے سینٹر مقام پر عمل میں لا یا جا ئے تا کہ دو نو ں تحصیلوں کے اعلی تعلیم کے خوا ئشمندطلبا ء استفا دہ حا صل کر سکیں انہوں کہا کہ اگر یہاں انصا ف کے تقا ضو ں کو پا ما ل کیا گیا تو بھر پو ر احتجا ج کر یں گے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

کچھ سیاستدان اپنی زمینوں کی مالیت بڑھانے کیلئے مری کو ضلع کوہسار کا درجہ دینا چاہتے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل گوجرخان کا باسی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ اس کے حقوق کا دفاع کروں کچھ سیاستدان اپنی زمینوں کی مالیت بڑھانے کیلئے مری کو ضلع کوہسار کا درجہ دینا چاہتے ہیں 2013 ء کی الیکشن مہم کے دورا ن گوجرخان کی عوام سے جلسہ سے خطاب کے دورا ن وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیں گے مگر وہ وعدہ آج تک وفا نہیں ہو سکا ان خیالات کااظہار بار ایسوسی ایشن کے صدر مرزا عمراسداللہ اور جنرل سیکرٹری حیدر عباس نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان 36یونی کونسلوں کی بیشتر آبادی بیرون ممالک سے زرمبادلہ بھیج رہی ہے یہاں سے نکلے والے مٹی کے تیل کی مد میں یومیہ کم از کم آٹھ کروڑروپے حکومت پاکستان کو مل رہے ہی جبکہ ضلع کوہسار صرف اور صرف چیڑ کے درخت اور پہاڑ ہیں آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی سیاست چمکانے کیلئے گوجرخان کی بجائے ضلع کوہسار بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں گوجرخان کو اگر ضلع نہ بایا گیا تو یہاں کے عوام بھرپور احتجاج کریں گے

گوجرخان شہر میں جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرے کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرے کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا چوبیس گھنٹوں میں پریشر ٹھیک کرانے کی یقین دہانی کرانے والے چیئرمین بلدیہ کا چار دن گزرنے کے باوجودوعدہ پورا نہ ہو سکاشہر کے مختلف وارڈوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بدستور جاری، مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ دھرنا رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کی رہائش گاہ (پنڈی) کے سامنے دیا جائے گا سیاسی سماجی اور شہری تنظیموں نے مشاورت شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گوجرخان شہر کے اکثریتی علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر تھا جس سے تنگ آکر چند روزقبل مختلف وارڈوں کے مرد وخواتین نے جی ٹی روڈ ر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی تھی جس پر چیئرمین بلدیہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو 24گھنٹوں میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا کے انہیں سڑک سے ہٹایا تھا چیئرمین کے وعدے کو گزرے چار دن ہو گئے لیکن گیس پریشر بحال نہ ہو سکا اس صوتحال پر شہر کی مختلف سیاسی سماجی اور شہری تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ باہمی مشاورت کے ساتھ اگلے احتجاجی مرحلے میں رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص کے گھر واقع راولپنڈی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس دھرنے میں خواتی بھی شریک ہونگی

پنجاب کی بڑی تحصیل گوجرخان کو نظر انداز کر کے مری، کوٹلی ستیاں کو ملا کر کوہسار ضلع بنانے کی خبروں نے گوجرخان کی منتخب عوامی قیادت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پنجاب کی بڑی تحصیل گوجرخان کو نظر انداز کر کے مری، کوٹلی ستیاں کو ملا کر کوہسار ضلع بنانے کی خبروں نے گوجرخان کی منتخب عوامی قیادت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا کہ وہ واقعی اپنے حلقہ کی نمائندگی کے اہل ہیں جبکہ تحصیل گوجرخان کے عوامی نمائندے گھگھوگھوڑے ثابت ہوئے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف گوجرخان کے شہزادہ خان، شہری محاذ کے ٹھیکیدار بنارس، جماعت اسلامی کے راجہ عمیر خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بڑی تحصیل گوجرخان کے عوام کابرسوں پرانا مطالبہ ہے کہ اسے ضلع کا درجہ دیا جائے لیکن ہر دورمیں اس مطالبہ کو پورا کرنے کا وعدہ کر کے منتخب موجودہ و سابقہ نمائندوں نے وقت گزارا سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی گوجرخان کے عوام کے اس اہم مطالبہ کو پورا نہ کر سکے ان کا کہنا تھا کہ انہو ں نے میاں شہبازشریف سے اس بارے میں بات کی لیکن کام نہ ہو سکاان رہنماؤں نے کاکہنا تھا کہ منتخب نمائندوں میں اگر جرات ہو تو وہ بڑے سے بڑا مطالبہ اور مسئلہ حل کرا سکتے ہیں لیکن گوجرخان کے ارکان اسمبلی اپنی حکومت میں تحصیل گوجرخان میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ تک نہ لا سکے جبکہ شاہد خاقان عباسی ے کوہسار ضلع کے منصوبہ کو عملی جامعہ پہنا کر اپنی اہلیت ثابت کر دی مقامی ارکان اسمبلی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے

some image

۔سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ مورخہ15جنوری بروز سوموا راسلام پورہ جبر نزد ویگ اڈہ ہو رہا ہے

اسلام پورہ جبر(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ مورخہ15جنوری بروز سوموا راسلام پورہ جبر نزد ویگ اڈہ زیر صدارت سید صدام بادشاہ منعقد ہد ہو رہا ہے جس میں گولین کلب ،منکا کلب ،فہیم کلب اور ٹکال کلب حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری محبوب حسین آف لس اور چوہدری ابرار وارثی ہوں گئے شائقین کو ایک زبردست ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا ،

some image some image

ملک پورملک مشتاق کے گھر ایک عظیم الشان محفل منعقد ہو رہی ہے

اسلام پورہ جبر(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔آج 14جنوری بروز اتوار نماز ظہر تا عصر ڈھوک ڈاورہ موضع ملک پورملک مشتاق کے گھر ایک عظیم الشان محفل منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب قاری محمد فاروق چشتی خطیب اعظم راولپنڈی والوں کا ہو گا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

بیول پل کے قریب مین روڈ کے اطراف میں پانی کی نکاسی لین بند ہو نے سے سارا پانی مین روڈ پر

some image some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔ بیول پل کے قریب مین روڈ کے اطراف میں پانی کی نکاسی لین بند ہو نے سے سارا پانی مین روڈ پر اگٹھا ہو کر بہتا ہے جہاں پر سے گزرنے والی گاڑیاں ،موٹرسائیکل چھینٹے اڑاتے گزرتے ہیں جب کہ اس پانی کی وجہ سے مین روڈ بھی خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ارد گرد کی زمینوں پر مٹی کی بھرائی او ر عمارتیں بنانے سے اس جگہ کا لیول سڑک کے لیول سے زیادہ ہو گیا ہے اور پانی کی نالیاں بھی بند پڑی ہیں مین اڈہ کی اترائی کی طرف سے نیچے بہنے والا سارا پانی وہاں پر آ کر اگٹھا ہو نے لگتا ہے اور مین سڑک پر باہر آ جانے سے پوری سڑک کی ایک طرف بہتا ہے جو کہ کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے جب کہ اس کی وجہ سے روڈ بھی ٹوٹ رہی ہے۔اہلیان علاقہ نے ارباب اختیار سے اس مسئلے کے حل کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

چوہدری سکندر منظور رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) بیول کے مشہور بزنس مین ساہیں منظور حسین کے بیٹے اور نمائندہ خصوصی پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی کے کزن چوہدری سکندر منظور رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے - سکندر منظور کی شادی چوہدری محمد رمضان کی بیٹی سے انجام پائی شادی کی تقریبات میں چوہدری سکندر منظور کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دولہا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی- سکندر منظور کی دعوت ولیمہ کل بروز اتوار بیول میں منعقد ہوگی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گے-

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

گوڑھاشاہاں میں پندرہ سال سے زیر التوا سکول کی تعمیر کے پروجیکٹ کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدا یت

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے گوڑھاشاہاں میں پندرہ سال سے زیر التوا سکول کی تعمیر کے پروجیکٹ کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدا یت کرتے ہوئے تیس دن کے اندر کہا کہ تعلیم قومی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے لہذا اس پروجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ وفاقی دارالحکومت کے نواحی گائوں گھوڑا شاھاں کے رہائشیوں نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ وفاقی حکومت نے ان کے گائوں میں سکول کے قیام کیلئے چودہ دسمبر 2002کو زمین الاٹ کی اور سکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے 48.755ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی بعد ازاں اٹھارہویں ترمیم کے تحت یہ پروجیکٹ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے دائرہ اختیار میں چلا گیا یوں سکول کی تعمیر کا یہ منصوبہ تاخیرکا شکا ر ہوتا رہا۔

 

کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نےتجاوزات کے خلاف آپریشن کی سست روی کا نوٹس لیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نےتجاوزات کے خلاف آپریشن کی سست روی کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو کسی صورت تعطل کا شکار نہ بنایا جائے۔کمشنر نے نالہ لئی کے کناروں پر تجاوزات اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور واسا کو کہا کہ نالہ لئی کی طرف جانے والے تمام انٹری پوائنٹس پر بیرئیرز لگائے جائیں تاکہ کوئی ٹرالی ملبہ لے کر نالہ لئی تک نہ پہنچ سکے۔یہ ہدایات جمعہ کو اعلی سطح کے اجلاس میں جاری کی گئیں۔جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل،سی ٹی او شاہد یوسف،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف آفیسر خالد جاوید گورائیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کو سخت کیاجائے۔ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف آر ڈبلیو ایم سی اور آر ایم سی ایکشن لیں۔سی ٹی او راولپنڈی کو ہدایت کی گئی کہ وہ وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کریں اور ٹریفک کی روانی کو بہتر کریں۔غلط پارکنگ والی گاڑیاں اٹھانے والے لفٹرکی تعداد بھی بڑھائی جائے۔چیف آفیسر آر ایم سی کو ہدایت کی گئی کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا دائرکار مزید بڑھایا جائے۔اور ایک دفعہ جس کو جرمانہ لے کر چھوڑا جائے دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر اس کا کاروبار سیل یا اس کے خلاف ایف آئی آر دی جائے۔لیکن آپریشن کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔نالہ لئی کے حوالے سے چیف آفیسر خالد جاوید گورائیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے20دنوں میں34ایف آئی آرز کرائی ہیں۔چودہ سے زیادہ ٹرک سامان اور123موٹر سائیکل ضبط کئے گئے جبکہ دو لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ کیا جاچکا ہے۔آر یم سی کو عملہ کی کمی کا سامنا ہے جو عملہ ہے وہ بھی عمررسیدہ ہوچکا ہے اور ریٹائرمنٹ کے قریب ہے۔ آر ایم سی کے شعبہ انفورسمنٹ میں اس وقت افرادی قوت کل30افراد پر مشتمل ہے۔جس کے باعث آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری انسپکٹرز کو نالہ لئی کی مانیٹرنگ کا اختیار دیا گیا ہے۔جن کے پاس ایف آئی آر دینے کا بھی اختیار ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ آر ڈبلیو ایم سی اور آر ایم سی دونوں مل کر ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔

تھانہ مورگاہ کے علاقے میں چھرے کے وار کر کے جواں سال نرس کو قتل اور چودہ خواتین کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ قمر سلطان نے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں چھرے کے وار کر کے جواں سال نرس کو قتل اور چودہ خواتین کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھرا مار ملزم محمد علی کو 12اگست 2016کو کومبنگ آپریشن کے دوران چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متعدد خواتین پر چھریوں سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا جن میں فوجی فائونڈیشن ہسپتال کی نرس انعم ناز اور اسکی سہیلی ارم شہزادی بھی شامل تھیں۔دو برس قبل گرفتار ہونے والے ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ وہ محبوبہ کی بیوفائی اور سوتیلی ماں کے ظلم کا بدلہ لینے کیلئے خواتین کو نشانہ بناتا تھا، گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قتل کے الزام میں عمر قید ایک لاکھ روپے معاوضہ جبکہ اقدام قتل کے الزام میں 10سال قید کی سزا سنائی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

تھانہ پو لیس ڈڈیال کے ایس ایچ اور عمار ڈار نے خفیہ معلومات پر دھان گلی چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر ایک اور بڑے منشیات سپلائر کو دھر لیا

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایس پی میرپو سید ریاض حیدر بخاری ڈی ایس پی عطاالرحمن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پو لیس ڈڈیال کے ایس ایچ اور عمار ڈار نے خفیہ معلومات پر دھان گلی چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر ایک اور بڑے منشیات سپلائر کو دھر لیا منشیات فروش پاکستان سے آزاد کشمیر منشیات سپلائی کرنے والو میں بڑا سپلائر زگِنا جاتا ہے ملزم فرحان داس ولد پورن داس ساکن ڈاکخانہ جی پی او کوہاٹ کا رہائشی ھے ملزم انتہائی چالاک اور شاتر ھے ملزم کی گاڑی چیک کرنے پر خفیہ خانوں سے 10 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس بر آمد ھوئی مزید ملزم نے پولیس کو اہم انکشافات کیے اور شامل گروپ کے لوگوں کے نام بھی بتائے پولیس کے مطابق جلد ہی اس گروپ کے تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لے آئیں گے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار۔ایڈیشنل ایس ایچ او زوہیب طاہر۔اے ایس آئی اجمل۔آئی ایچ سی اسد اقبال۔ڈی ایف سی ناظم۔ سہیل و تجمل بٹ نے حصہ لیا۔۔

پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر صدر جما عت چو ہدری لطیف اکبر کی قیا دت میں متحد اور منظم ہے, سابق وزیر حکومت چو ہدری محمد افسر شا ہد ایڈووکیٹ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابق وزیر حکومت چو ہدری محمد افسر شا ہد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر صدر جما عت چو ہدری لطیف اکبر کی قیا دت میں متحد اور منظم ہے چوہدری لطیف اکبر کی قیا دت میں پیپلز پا رٹی عوا می خدمت کا مشن جا ری رکھے گئی ۔ پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ عوا می حقوق کا بھر پو ر دفا ع کیا۔اور ہمیشہ پسئے ہو ئی طبقات کی تر جما نی کی ۔انشا ء اللہ آ نے وا لے انتخا با ت میں پیپلز پا رٹی بھر پو ر کا میا ب حا صل کر تے ہو ئے دو با رہ حکومت بنا ئے گئی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ شہید مختر مہ بے نظیربھٹو کے نظریا ت پر کا ربند رہ کر پا رٹی کا رکنا ن جمہو ریت کی مضبو طی کے لیے بھر پو ر کا م کر سکتے ہیں شہید بی بی نے ہمیشہ نوجوانو ں کو جدوجہد کر نے اور ملک کی خدمت کا در س دیا ۔بھٹو ازم کے چا ہنے وا لے ملک میں حقیقی جمہو ری انقلا ب تک جدوجہد جا ری رکھیں گے ۔پیپلز پا رٹی آج بھی عوا م کے دلو ں میں بستی ہے ۔عوا م کے دلو ں سے پیپلز پا رٹی کی محبت کو کو ئی نہیں مٹا سکتا ۔بلا ول بھٹو زرداری بے نظیر کی عملی تصویر ہیں۔بے نظیر بھٹو شہید نے جمہو ریت کی خا طر اپنی جا ن کا نذرانہ پیش کر کہ امر یت کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیئے شہید را نی مختر مہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک جدوجہدجا ری رکھیں گے

قصور میں پیش آنے وا لے واقع پر شدید ردعمل کا اظہا ر

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ خطہ اند رہل کی معروف سیا سی ورفا عی شخصیت نمبردار را جہ آزادخا ن نے پنجاب کے علا قہ قصور میں پیش آنے وا لے واقع پر شدید ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ ملت اسلا میہ کی بیٹی زینب کے ساتھ پیش آنے وا لا واقع پنجاب کی مجموعی زہنی حا لت کا آ ئینہ دار ہے قصور میں پیش آنے وا لے اس واقع نے ملت اسلا میہ کی بنیا د یں ہلا کر رکھی دیں ہیں اورددر مند اہلیا ن پا کستا ن کے سر شر م سے جھک گے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ پنجا ب میں لا قانونیت کا سنگین دور شروع ہو چکا ہے جہا ں چھو ٹی چھوٹی ننھی پریو ں کی جا نو ں بھی خطرہ ہے پنجا ب کے لو گ اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ بہو بیٹیو ں کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے اس طر ح کے سنگین واقعا ت نہیں عا م لو گو ں کو سوچنے پر مجبو ر کر دیا ہے کہ کیا پا کستا ن اسی لیے معروض وجو د میں آ یا تھا قوم کی بیٹیو ں کے سا تھ اس طر ح کا بہیما نہ سلو ک کسی بھی معا شرے کے رو نکٹھے کھڑے کر نے کے لیے کا فی ہے اس انسا نیت سوز واقع نے انسا نیت کو بھی شر ما کر رکھا دیا زینب کا قتل حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ہے انہو ں نے کہا کہ معصوم زینب کا قتل پو ری انسا نیت کا قتل ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے معصو م بچی کے قا تلو ں کو گر فتا ر کر کہ سر عا م پھا نسی کے پھندے پر لٹکا یا جا ئے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری محمد وحید عرف بلا قلیل علالت کے بعدخالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک کھندوٹ کلیال میں ادا کی گئی

some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈہوک کھندوٹ کلیال چوہدری محمد سعید ، چوہدری محمد ظہیر کے بھائی چوہدری محمد وحید عرف بلا قلیل علالت کے بعدخالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک کھندوٹ کلیال میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں چیئرمین شفقت محمود چوہدری نلہ مسلماناں، چیئرمین راجہ محمد ندیم دوبیرن کلاں ، سابقہ ناظم صوبیدار راجہ محمد منظور ، وائس چیئرمین صوفی راجہ محمد حنیف ، وائس چیئرمین ٹھیکدار محمد بشارت ، ہیڈ ماسڑ راجہ محمد شبیر، کونسلر اشفاق احمد بھٹی ، کونسلر ملک طارق،گرداور اشفاق، ڈاکٹر ربنواز راجہ، ڈاکٹر پرویز ، محمد منیر چشتی ،راجہ محمد حفیظ ، سرادر محمد نصیر، چوہدری محمد معروف ،ملک اظہر ، چوہدری ظفر، ملک ظفر، راجہ افراسیاب ،واجد دوبیرن ، راجہ یاسر محمود ،راجہ زاہد اور اہلیانِ علاقہ اور دور ونزدیک سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔نمازجنازہ حضرت علامہ قاری حافظ عبدالبا سط نے پڑھائی۔ مرحوم کو ا پنے آبائی قبرستان ڈہوک کھندوٹ کلیال میں سپرد خاک کیاگیا۔ رابط نمبر: چوہدری محمد ظہیر0303.0103419

some image

Picture of the Day