Our _Blog_

Our Daily News

Friday 13th October 2017 ----- 23rd Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سوہاوہ کے قریب بس ڈرائیوروں کی ریس نے ایک فرد کی جان لے لی، دو شدید زخمی

One dead two injured in triple mad bus race in Sohawa, Jhelum

some image

جہلم،سوہاوہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ظفرغوری )۔۔۔۔جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے قریب بسوں کی ریس کا نتیجہ 3 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک نوجوان جاں بحق، دوشدید زخمی،

جی ٹی روڈ سوہاوہ ترکی ٹول پلازہ کے قریب تین بسوں کی آپس میں ریس کے دوران ایک بس نمبری IDP-4055 نے موٹر سائیکل نمبری RIL -2174 کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اللہ دتہ ولد محمد پرویز،طیب حسین ولدعابد حسین ،محمد جلال ولدمحمد نصرت شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سوہاوہ راجہ شاہدنذیر اور ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیوکروایا ۔

ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کوفوراََ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ پہنچایا۔بس ڈرائیور بس سمیت وہاں سے فرار ہوگیا موٹر وے پولیس سوہاوہ کے ڈی ایس پی ندیم گل اور آپریشن آفیسر بلال احمد نے بس کا تعاقب کیا اور دینہ کے قریب سے بس کو جا لیا۔ موٹر وے پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کنڈیکٹر اور ہیلپر کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کردیاگیا۔

زخمیوں میں اللہ دتہ کو ٹانگ پر اور چہرے پر چوٹیںآئیں جبکہ محمد جلال اور طیب حسین کو شدید زخمی ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے پر محمد جلال نامی نوجوان راولپنڈی لیجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ سوہاوہ نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

Sohawa, Jhelum; One Person was killed while two were seriously injured and are fighting for their lives, as three mad bus drivers decided to have a race on GT road, putting public and passengers lives at risk.

According to SHO Sohawa police, Ch Mohammad Ilyas who told pothwar.com, that the incident happened near Taraki toll plaza in Sohawa, where the three bus drivers were racing each other, one of the bus driver then hit a oncoming motorbike,

In the incident three people were being taken to hospital, in which Mohammad Jalal died while on way to hospital, While Allah Ditta and Teayyab Hussain are being treated in the hospital and are in serious condition.

According to the police the bus driver has fled and a police case has been registered. The rescue services were praised for arriving on time and taking the injured to hospital.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

چوہدری قمر الزمان منہاس کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپ کا دورہ

Ch Qamar Ul Zaman Minhas of Hong Kong visits refugees in Bangladesh

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے مسلم کمیونٹی ہانگ کانگ کے چیئر مین چوہدری قمر الزمان منہاس نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپ کا دورہ کیا

انہوں نے متاثرین اور بنگلہ دیشی حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں ،قمر الزمان منہاس نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی حکومت اور فوج متاثرین کی بھر پور مدد کر رہے ہیں ہم نے بھی وہاں پر سکول قائم کرنے کے لیے حکومت سے درخواست کی ہے امید ہے جلد منظوری مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین بے سرو سامانی سے دو چار ہیں ان کے لیے سولر لائٹس ،کوکنگ سٹوو،ٹینٹس ،کمبلوں ،ادویات او ر خوراک کی اشد ضرورت ہے ۔موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے جس سے ان کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم نے سو خاندانوں کے لیے شیلٹر ہومز مہیا کئیے ہیں دو مساجد بھی تعمیر کی ہیں میڈیکل کیمپ بھی لگایا ہے اور بہت جلد سکولز بھی قائم کریں گے۔

Hong Kong / Kallar Syedan; Chairman of Muslim community in Hong Kong, Businesman Ch Qamar Ul Zaman Minhas of Manianda, Kallar Syedan visited the the refugee camps in Bangladesh and provided the aid to Rohinyga Muslims.

More than 400,000 Rohingya Muslims fled to Bangladesh to escape the aforementioned of human rights abuses such as rape, murder and arson.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

حکو مت بری طر ح نا کا م ہو چکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکو مت بری طر ح نا کا م ہو چکی ہے۔اداروں سے ٹکراؤ اس نے معمول بنا لیا ہے ،اداروں کی تضحیک جب حکومت کرے گی تو ان اداروں کا تحفظ کون کرے گا ان کے فیصلوں کو کون مانے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت کے رہنما خالد محمود مرزا کے گھر جا کر ان کے بھائی کرامت حسین کی ناگہانی مو ت پر فاتحہ خوانی کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت ا سلا می کے ضلعی امیرشمس ا لر حما ن سوا تی ،عطاء ا لر حما ن ،ر ا جہ محمد عر فا ن بھٹی ،چو ہد ر ی محمد ضمیر ،عبد ا لقد یر ،ر ا جہ ذ و ا لفقا ر ،ملک سفیر ،ر ا جہ عمیر ،غفا ر بھٹی بھی موجود تھے ۔سینیٹر راجہ سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوت آرڈنینس میں ترمیم ناقابل برداشت ہے اس کے ذمہ داروں کا نہ صرف تعین کیا جائے بلکہ ان کے ناموں سے قوم کو آگاہ بھی کیا جائے۔اس بارے میں حکومت کی قائم کردہ سرکاری کمیٹی پر کسی کو اعتماد نہیں یہ کمیٹی ختم بنوت کے قانون سے حلف کو نکالنے والے حکومتی عہدے داران کا ہی ساتھ دے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں سزا دلوائے۔

 

یوسی دکھالی کے گاؤں بھورہ حیال میں کلاس نہم کی طالبہ ڈینگی سے جاں بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلاس نہم کی طالبہ ڈینگی سے جاں بحق ،یہ واقعہ یوسی دکھالی کے گاؤں بھورہ حیال میں پیش آیا ۔مرزا زاہد کے مطابق نجی مدرسہ میں زیر تعلیم کلاس نہم کی طالبہ عزیزہ بی بی دختر محمد جہانگیر کی طبیعت خراب ہوئی اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جس نے انہیں راولپنڈی جانے کا مشورہ دیا طالبہ کئی ایام بینظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج رہی اور جا نبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔لواحقین کے مطابق طالبہ کی موت ڈینگی کے باعث ہوئی ہے۔

کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ،کھانے کے اوقات میں چولہے بجھ جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے سارا سارا دن گیس دستیاب نہیں ہوتی کلر سیداں ساگری اور ملحقہ علاقوں میں دن کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں مدارس گئے بچوں کے لیے کھانا ہوٹل سے لانا پڑتا ہے۔صارفین نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کر کے مخالفین کے غبارے سے ہوا خارج کر دی,محمد زبیر کیانی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کر کے مخالفین کے غبارے سے ہوا خارج کر دی ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین نے بلاوجہ بڑی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں مگر چوہدری نثار علی خان نے حقائق بیان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کل کی طرح آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہے اس میں گروہ بندی ہے نہ ہی کوئی رکن اسمبلی کسی اور جانب دیکھ رہا ہے۔ چوہدری نثا ر علی خان نے حقائق کی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے کی طرح مضبوط کھڑی ہے۔جس سے مخالفین کو بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا یہ نادان لوگ ہیں جو چوہدری نثار علی خان جیسے مدبر اور عظیم سیاست دان سے اپنی مرضی کی توقعا ت وابستہ کرتے ہیں۔

کلر سیداں بائی پاس پر کیری ڈبہ جل کر تباہ،گاڑی میں موجود تمام لوگ محفوظ رہے

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں بائی پاس پر کیری ڈبہ جل کر تباہ،گاڑی میں موجود تمام لوگ محفوظ رہے۔یہ واقعہ گزشتہ روز دن کے وقت میں کلر سیداں بائی پاس پر اس وقت پیش آیا جب وحید سکنہ پیکاں ساتھیوں کے ہمرا ہ کیری ڈبہRIV1427پر بائی پاس سے گزر رہا تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی ڈرائیور نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو سڑک کے کنارے پارک کیا اور گاڑ ی میں موجود تمام افراد باہر نکل گئے جو محفوظ رہے اور کیری ڈبہ جل کر تباہ ہو گیا۔

چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔غلام حسین سکنہ گولین نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میر ا تعلق ایک غریب اور شریف گھرانے سے ہے۔میں نے کثیر تعداد میں مال مویشی پال رکھے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل مسمی افضل انور سکنہ چک مرزا میرے ڈیرے پر آیا اور مویشی خریدنے کیلئے مالیتی چار لاکھ 75 ہزار روپے میں سودا طے کیا اور روبرو گواہان ایک لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم نقد موقع پر ادا کی اور بقایا سالم رقم دو لاکھ اسی ہزار روپے عید الضحی کے فورا بعد کرنے کا وعدہ کیا۔مقررہ مدت گزرنے کے بعد اس سے رابطہ کیا مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔بعد ازاں میں اس کے گھرچلا گیا جہاں اس نے گواہان کی موجودگی میں ایک عدد چیک مالیتی دو لاکھ اسی روپے میرے حوالے کیا جو بنک میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔اب رقم واپس کرنے کی بجائے قتل کرنے کی دھمکیا ں دے رہا ہے ۔

پہلا آل پاکستان سپر فور شورٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 14اکتوبر بروز ہفتہ صبح دس بجے سدا کمال پل پر منعقد ہو رہا ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پہلا آل پاکستان سپر فور شورٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 14اکتوبر بروز ہفتہ صبح دس بجے سدا کمال پل پر منعقد ہو رہا ہے جس میں چیئر مین یو سی دوبیرن راجہ ندیم احمد،وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل،سابق ناظم الحاج غلام ظہئیرمہمان خصوصی ہوں گے۔جیتنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے نقداور ٹرافی انعام دی جائے گی۔

بھیائی مہر علی، حاجی برکت حسین کے صاحبزادے قیصر محمود رشتہ ادواج میں منسلک ہو گئے۔

some image some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔بھیائی مہر علی سے کویت میں مقیم حاجی برکت حسین کے صاحبزادے، بسمہ اللہ ماربل اور بسمہ اللہ سینٹری مرید چوک کلرسیداں کے مالک ٹھیکیدار حاجی داؤد اور ٹھیکیدار حاجی مسعود کے بھانجے اور فیصل محمود(کویت) کے بھائی بسمہ اللہ(بی ایم) الیکٹرک سٹو ر مرید چوک کلر سیداں کے مالک قیصر محمود رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب بھیائی مہر علی میں منعقد ہو ئی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی اور دولہا کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

راجہ ندیم احمد نےسی دوبیرن کلاں کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ ممتاز مسلم لیگی رہنماء چیئر مین راجہ ندیم احمد نے سساں ناں موہڑہ یوسی دوبیرن کلاں کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔اپنی ذاتی کوششوں سے سساں ناں موہڑہ یوسی دوبیرن کلاں کی عوام کے لیے100-KVکا نیاء ٹرانسفارمر نصب کر اکر عوام علاقہ کا دل جیت لیا ۔معززین علاقہ ملک شیرمحمد،ملک جہانگیر ، چوہدری شاہد ، محمد تصور اور دیگر کی طرف سے چیئر مین راجہ ندیم احمداور وائس چیئر مین ٹھیکدار بشارت کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین راجہ ندیم احمداور ٹھیکدار بشارت نے کہاہم نے یوسی دوبیرن کلاں کی پسما ند گی ا و ر علا قہ کی تر قی کے لیے ا لیکشن میں حصہ لیا تھاعو ا م نے ہمیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر یں گئے ۔مخلو ق خد ا کی خد مت ہمار مشن تھا ا و ر ر ہے گا۔ ہما ر ی کا میا بی سے یو نین کو نسل میں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گیا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شاہد خاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی نے بے شمار تر قیاتی کام کر ائے ہیں ہم وفاء والے لوگ ہیں اور وفا ء کا بدلہ وفاء کی صورت میں ہی دیتے ہیں انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں یونین کونسل دوبیرن کلاں سے مسلم لیگ ن کے رہنماء موجودہ وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شاہد خاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی کا بھاری اکثریت کامیاب کر اہیں گئے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

راجہ صغیر احمد آف مٹور کاشتہ روز کلرسیداں واپڈا سب ڈوثیزن کا دورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 2کے ا میدوار راجہ صغیر احمد آف مٹور گزشتہ روز کلرسیداں واپڈا سب ڈوثیزن کا دورہ ۔کہوٹہ کے علاقے ہوتھلہ کے رہائشی ابرار حسین کولائن سپر ٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی ملنے پرمبارکباد پیش۔ اس موقع پرچیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن آف ڈیرہ مشتاق شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے راجہ صغیر احمد نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین(CBA) کے عہدے دار ابرار حسین کو لائن سپر ٹینڈنٹ بنے پر مبارک پیش کی اس موقع پرآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین(CBA) کے چیئرمین چوہدری وسیم شہزادوائس چیئرمین صبور خان، سیکرٹری ممتاز علی، سئینر وائس چیئرمین محمد ابرارقاضی جاوید ظفر، سید نجم الحسن، رانا سلیم ، راجہ ارشد محمود ، سردار خان،ارشد عنایت مرزا ودیگر اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے اور اسی مشن کو جاری رکھیں گے ابرار حسین محکمانہ ترقی پر دلی طور پر مبارک باد پیش کر تے ہیں۔

some image

پولیس تھانہ کہوٹہ نے جھولے لعل قتل کیس میں نڑھ کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے راجہ احسان الحق اور زاہد اقبال

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ احسان الحق اور زاہد اقبال نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے جھولے لعل قتل کیس میں نڑھ کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔آئے روز کسی ناں کسی شخص کو تھانے بلا کر تنگ کیا جاتا ہے ۔محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او راولپنڈی اس معاملے پر فی الفور نوٹس لیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ احسان الحق اور زاہد اقبال نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ گذشتہ ماہ قبل نڑھ کے مقام پر ایک پھیری والا مزدور جو وہاں پر عر صہ بیس سال سے مزدری کر رہا ہے اور جھولے لعل کے نام سے معروف تھا اس کا کسی نے قتل کر دیا تھا پولیس تھانہ کہوٹہ اور قتل کیس کی انکوئری کر نے والی مخصوص برانچ نے قتل کا سراغ تو ناں لگا سکے البتہ نڑھ کے رہائشیوں کا بلا وجہ تنگ کر ناانہوں نے اپنا معمول بنا لیا ہے آئے روز کسی ناں کسی غریب شخص کو بلا کر بلا وجہ تنگ کیا جا تا ہے انہوں نے کہا ہم اہلیان علاقہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او راولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر از خود نوٹس لیں اور زمہ داران کو پولیس تھانہ کہوٹہ سے فی الفور تبدیل کیا جائے اور اصل قاتلوں کا گرفتار کیا جائے ۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ سے مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے کارکن راشدمحمود ستی کی ملاقات

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ سے مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے کارکن راشدمحمود ستی کی ملاقات،آنے والے الیکشن2018کے سلسلے میں گفتگو۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ سے مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے کارکن راشدمحمود ستی نے گذشتہ روز ان کے آفس میں ملاقات کی اور مختلف معملات پر گفتگو بھی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں جہاں بھی نظر اٹھاہیں نظریں بے اختیار وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی کے تر قیاتی کاموں پر جا کر ٹھہرتی ہیں انہوں نے کہا راجہ محمد علی نے بلا تقریق تر قیاتی کام کر اکر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ملک میں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی ۔مخالف سیاسی جماعتوں کی سیاسی چالوں کو ملک کی عوام نے اچھی طرع پہچان لیا ہے انشا اللہ اب دھر نوں کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے مستردکر دیا ہے ۔

سنیارٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ)تحصیل کہوٹہ کے دفتر میں آویزاں کر دی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے تمام گرلزسکولوں کے تمام ریگولرPSTٹیچرزکوہدایت کی جاتی ہے کہ ان کی TENTATIVEسنیارٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ)تحصیل کہوٹہ کے دفتر میںآویزاں کر دی گئی ہے لہذا وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سنیارٹی چیک کر لیں تاکہ سنیارٹی لسٹ کو حتمی شکل دی جا سکے اس کے بعد کسی کا اعتراض قابل قبول نہیں ہو گا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے 22کروڑ کی رقم واٹر سپلائی کہوٹہ کے لیئے مختص کردی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم کے معاونین حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کی کاوشیں رنگ لائیں ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے 22کروڑ کی رقم واٹر سپلائی کہوٹہ کے لیئے مختص کردی ہے ۔ مسافروں کی سہولت کے لیئے لاری اڈہ کہوٹہ میں 25لاکھ گرانٹ سے انتظار گاہ ،صا ف پانی ، واش رومز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ کہوٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کے لیئے 47لاکھ کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ تا الفلاح بنک روڈ کہوٹہ سہر کے بائی پاس کی تعمیر و توسیع ایک انقلابی اقدام ہے ۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے47 لاکھ کی گرانٹ سے کہوٹہ شہربائی پاس کا افتتاح کردیا ا س مو قع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران راجہ ظہور اکبر نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 22کروڑ کی رقم کہوٹہ واٹر سپلائی کے لیئے مختص کردی ہے ۔ اور لاری اڈہ کے لیئے بھی25لاکھ کے فنڈز مہیا کیئے ہیں ۔جس سے انتظارگاہ ،صاف پانی ، واش رومز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اس موقع پر راجہ ظہور اکبر کے ہمراہ سٹی صدر مسلم لیگ( ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چیف آفیسر مخدوم احمد بلال ، سابق چیف آفیسر سردار آمین ثاقب ،صدر لیبر ونگ راجہ تنویر بنارس ، جنرل سیکرٹری شیخ خالد محمود ، انجینیئر حبیب ستی بھی موجود تھے ۔ راجہ ظہور اکبر نے حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہا اور وزریر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کہوٹہ ضمیر کیانی سے زمیداروں اور کسانوں کے وفد کی ملاقات

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کہوٹہ ضمیر کیانی سے زمیداروں اور کسانوں کے وفد کی ملاقات کھاد ڈیلروں کی لوٹ مار اور من مانے ریٹس پر شدید احتجاج ۔ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔ نہ صرف چالان اور جرمانے بلکہ جیل کی ہوا کھانہ پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کہوٹہ ضمیر کیانی نے تحصیل کہوٹہ کے زمینداروں ،کسانوں اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر مقامی زمیندار راجہ گلشن ضمیر اور دیگر کسانوں نے شکایت کی کہ کہوٹہ شہر میں میلاد چوک پنڈی روڈ پر واقع ماشااللہ کھاد ڈیلر دونوں ہاتھوں سے زمیداروں کو لو ٹ رہا ہے ۔ ڈی اے پی کھاد کافی بیگ پہلے 2670اور دوسرے دن 2700روپے میں فراہم کیا گیا ۔ جبکہ 50کلو بیگ کو گھر جاکر وزن چیک کرنے پر 44کلو فی بیگ نکلا ۔ جس سے زمینداروں کو نقصان ہو رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر زراعت توسیع ضمیر کیانی نے اس موقع پر کہا کہ ناجائز منافع خورقانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ ضمیر کیانی نے بتایا کہ کہوٹہ میں کچن گارڈننگ کے حوالے سے بیج کے پیکٹ بھی زمینداروں کو فراہم کیئے گئے ہیں ۔ جبکہ کھاد وں پر سبسڈی کت متعلق بھی امینداروں کو آگاہ کیا

کہوٹہ شہر میں بنائی گئی پبلک لٹرین تین ماہ سے بند

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں بنائی گئی پبلک لٹرین تین ماہ سے بند ۔ عوامی بیت الخلا ء بند ہونے سے دکانداروں اور شہر میں خریداری کے لیئے آنے والی خواتین اور بزرگوں کو پریشان کا سامنا ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں سبزی منڈی کے ساتھ ملحقہ ’’عوامی بیت الخلا ء گزشتہ تین ماہ سے بند پڑے ہیں ۔ سابق ٹی ایم او کہوٹہ امیر احمد شاہ حمدانی کے دور میں چالو کئے گئے باتھ رومز کی اچانک بندش پر تاجروں شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ دور دراز کے دیہاتوں اور گاؤں سے بزرگ ، خواتین خریداری کے لیئے کہوٹہ شہر آتے ہیں ۔ عوامی بیت الخلاء بند ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

راجہ عتیق سرور کا بابو اعجاز احمد ستی کی رہائش گاہ لہتراڑ میں کارنر میٹنگ سے خطاب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کوٹلی ستیاں میں پونے چار ارب کے ترقیاتی کام جاری ہیں جتنے پروجیکٹ تحصیل کوٹلی ستیاں میں جاری ہیں پورے پنجاب میں اسکی مثا ل نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور نے بابو اعجاز احمد ستی کی رہائش گاہ لہتراڑ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے لہتراڑ بالا اور پائیں کی واٹر سپلائی کی سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد کام شروع کرانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے 342کے ایوان میں جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کا چناؤ کیا ہے وہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے اس موقع پر ڈاکٹر ضغیم ہادی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر کرنل (ر) نصیر عابد ستی،ماسٹر زیبر احمد آف بگا،شوکت ستی ایڈووکیٹ ،راجہ زاہد محمود، راجہ ناصر محمود ستی،راجہ طاہر محمود ستی ،نمبردار علی اختر،ڈاکٹر فیاض احمد ،ممبر ایم سی یاسر غفار ستی،غلام مصطفی، تنزیل الرحمان ستی، سابق کونسلر ظفر اقبال،ڈاکٹر منیر ستی،چیف اخلاق،چیئرمین سجاد ستی،بابو افتخار ستی،اظہر شہزاد ستی، آصف جاوید،ابراہیم ستی،جاجی نجیب ستی،حاجی عزیز ستی، حاجی منیر ،حاجی انور بیگ ،حاجی اصغر بیگ،نمبردار تیمور،نمبردار محمد منصور، اخلاق احمد ستی،مقصود ستی،محمود ستی،واجد عباس ستی،طفیل ستی،ماسٹر جمیل احمد،سردار کامران ہارون،محبوب ستی ،حافظ امجد ،ارشاد کیٹھوال،محمد اشتیاق ،مشتاق احمد،ظہور احمد ،سجاد احمد ،سائیں عبدالرحمان،محمد الیاس ،فولاد احمد ،حاجی غفور ستی،چیف تبارک ،محمد فاروق،محمد سلیم ،سرفراز احمد عرف کالا،محمد آزاد ،طاصف ندیم،نائیک رفیق اور دیگر بھی موجود تھے.

some image

متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کیساتھ کئی لو گو ں کو سیا سی انتقا م کا نشانہ بنا یا گیا,راجہ احسا ن ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ معرو ف سماجی و سیا سی شخصیت امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی ون راجہ احسا ن ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ کو ٹلی ستیاں اور مری کے عو ام ہو شیا ر رہیں ایک مر تبہ پھر سبز با غ دکھا نے کے لیے ما ضی کی طرح ایک مخصوص ما فیا پھر سے سر گرم ہو گیا ہے جو عوا م کے ضمیرو ں کے سو دے کر کے ذا تی مفا دا ت تو حا صل کر لیتے ہیں مگر علا قے کو یکسر محرو م رکھتے ہیں انتخا با ت میں کا میا بی کے بعد عوام کو بھو ل جا نے والوں کو آج ایک مرتبہ پھر جب 2018کے انتخا با ت قریب آرہے ہیں انہیں عوام کی یاد آئی ہے مگر اس مرتبہ عوام استحصا لی کا بدلہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ہی لیں گے مجھے اس با ت پر بے حد خو شی بھی ہے کہ کو ٹلی ستیاں اور مری کے نو جوانوں کی ایک بڑ ی تعد اد جنہوں نے چا ر سالوں میں عوام کیساتھ ہو نے والی نا انصا فیوں ، استحصا لی،تھا نہ کچہری کے ذریعے عوام کیساتھ ظلم و زیا دتیوں کیخلا ف کمر کس لی ہے جو کہ یہاں کے پسے ہو ئے طبقے کے لیے روشن مستقبل کی ایک واضع دلیل ہے ترقیاتی کا م ہو ں یا کسی کا ذاتی کا منتخب نما ئندوں یہاں کے عوام کیساتھ جو نا روا سلو ک روا ں رکھااس میں وہ محض ایک مخصوص ما فیا کو نوا زتے رہے مگر اب کی با ر ماضی کی روا یا ت کا خا تمہ ہو گا کسی کے ضمیر کا سودا نہیں ہو گا عوام نے اپنے فیصلے کر لیے ہیں 2018کے انتخا با ت میں وہی امیدوار کا میا ب ہو گا جس نے چا ر سا ل عوام کے حقو ق کا دفا ع کیا ،عوام کے اندر مو جو د رہا ہو انہوں نے کہا کہ کو ٹلی ستیاں اور مری کے عوام جنہیں یو نین کو نسلوں کے خا تمے کے ذریعے بنیا دی حق را ئے دہی سے محرو م کیا گیا متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کیساتھ جو کھلواڑ ہوا سمیت کئی ایسے لو گو ں کو سیا سی انتقا م کا نشانہ بنا یا گیا ظا لما نہ و جا برا نہ نظا م سے بھی ابتر ہے تھا

امیدوار قومی اسمبلی آصف شفیق ستی کی قیا دت میں جئے عوام کا میا ب ریلی کے انعقا د پر انہیں مبا رکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پی ایس ایف کو ٹلی ستیاں کے رہنما ؤ ں نا ظر سعید ستی ، رو حیل ستی ، جنید ستی ،مبشر ستی ، وقاص ستی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پیپلز پا رٹی حلقہ این اے پچا س کے امیدوار قومی اسمبلی آصف شفیق ستی کی قیا دت میں جئے عوام کا میا ب ریلی کے انعقا د پر انہیں مبا رکبا د پیش کی اور دیگر قا ئدین جن میں راجہ شفقت علی عبا سی سا بق ایم پی اے ، عبد الجبا ر ستی ممبر فیڈرل کو نسل ، اسد ستی تحصیل صدر پی پی کو ٹلی ستیاں ،نزیر عبا سی ایڈووکیٹ صدر پی پی پی تحصیل مری ،سردار محمود ،ارم نصیر ستی ،جاوید انقلابی ،چوہدری خالد، فیاض جنجوعہ، عثمان فاروق ستی ،عاشق عبا سی و دیگر تما م عہدیدا را ن و کا رکنا ن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریلی کو کا میا ب کر نے میں اپنی تما م تر کو ششیں برو ئے کا ر لا تے ہو ئے دن را ت محنت کی انہوں نے کہا کہ ہم آصف شفیق ستی کے مشکو ر ہیں کہ جنہوں نے کا میا ب ریلی کا انعقاد کر کے پا رٹی کو ایک نئی جہت دی آصف شفیق ستی پیپلز پا رٹی کا قیمتی اثا ثہ اللہ تعا لی انہیں مزید ترقی دے انشاء اللہ 2018میں استحصا لی نظا م کیخلا ف پیپلز پا رٹی اپنا بھر پو ر کردا ر ادا کرے گی ایک طویل عرصہ سے عوامی حقوق پر شب خو ن مارنے والوں دن گنے جا چکے ہیں آصف شفیق ستی نے گرا س رو ٹ لیول پر کا رکنوں کو انتہا ئی مختصر وقت میں جو کلیدی کردا ر ادا کیا اس کی ایسی مثا لیں ماضی میں کم ملتی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کا ہر نو جوان آصف شفیق ستی کیساتھ دست و با زو کا کردا ر ادا کرے گا ۔

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

some image

باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں پرنسپل کرنل (ر) صغیراب رزلٹ اور ڈسپلن اس کالج کی پہچان ہو گا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں پرنسپل کرنل (ر) صغیراب رزلٹ اور ڈسپلن اس کالج کی پہچان ہو گا جوں جوں اس کالج میں بہتری ہوتی ہے میرا ضمیر مطمن ہوتا ہے فوجی فاونڈیشن ہائیر سکینڈری سکول دولتالہ کے پرنسپل کرنل (ر) محمد صغیرنے دولتالہ و جاتلی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتناکوالفائیڈ اسٹاف ہمارے پاس ہے کسی اور ادارے کے پاس نہیں یاد رہے کہ کالج میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کالج میں پڑھانے والے اُساتذہ کی تعریف کر رہے ہیں کہ حقیقی معنوں میں کو اچھی تعلیم دینے پرمحنت کی جا رہی ہے رہی جس کا ثبوت رزلٹ ہے

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں سکول اُساتذہ اور معززین علاقہ کی کاوشوں سے آئی کیمپ کا انعقاد

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں سکول اُساتذہ اور معززین علاقہ کی کاوشوں سے آئی کیمپ کا انعقاد جس سینکڑوں بچوں کی آنکھیں چیک کی گی بچوں میں اویات اور چشمے فری تقسیم کیے گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر چشم کے ڈاکٹروں میل اور فی میل اسٹاف نے حصہ لیااور سکول میں پڑھنے والے جن بچوں کو بینائی کا مسئلہ تھا ان کو ڈاکٹر ز نے چیک کیا اور انہیں فری چشمے اور ادویات فراہم کیں اس کامیاب انعقاد پر معززین علاقہ نے سکول ہیڈ ماسٹر قیصر بشیر اور دیگر اُساتذہ کرام کو آئی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا

ایوزیشن دیکھی حکومت دیکھی لیکن اپنے دامن پر کرپشن کا دھبہ نہیں لگنے دیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ایوزیشن دیکھی حکومت دیکھی لیکن اپنے دامن پر کرپشن کا دبہ نہیں لگنے دیا شوکت عزیز بھٹی میری اپنی یونین کونسل کنگھریلہ اور دیوی یونین کونسل میں گیس کی فراہمی نہیں ہو سکی ان دونوں یونین کونسلوں کی اساس محرومی ختم کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے موہڑیہ حیات میں راجہ خضر کی طرف سے دیے گے استقبالیے سے خطاب میں کہا اس مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید نے کہا کہ یونین کونسل دیوی میں ابھی تک پی پی پی کوئی الیکشن نہیں جیت سکی تو پھر گیس کی فراہمی کیسے ممکن ہو سکتی آخر میں عمائدین نے راجہ خضر کو اپنی مدد آپ کے تحت پانچ لاکھ روپے کا پروجیکٹ شروع کروانے پر خراج تحسین پیش کیا

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

some image

دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جان بحق

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جان بحق ،تفصیلات کے مطابق محمد خالد ولد محمد اسلم جو قاضیاں قبرستان میں بابا معصوم بادشاہ کے مزار پر کام کر رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ ارشد عرف ساجو ڈھوک سجاول کے قریب اپنے موٹر سائیکل پر تیز رفتاری کی وجہ سے گہری کہرائی میں گرنے سے جان کی بازی ہار گیا ایک ہی روز دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں سرپردخاک کر دیا گیا ۔

اسلام پورہ جبر شہر اور اس کے گردونواح میں باؤلے کتوں کی بھرمار

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر شہر اور اس کے گردونواح میں باؤلے کتوں کی بھرمار شہری خوفزدہ ،آئے دن باؤلے کتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگے بچوں بوڑھوں سمیت تمام شہری پریشانی کا شکار ہونے لگے گزشتہ روز باؤلے کتے نے جبر میں دو بچوں کو کاٹ لیا جن کو بروقت ہسپتال پہنچایا گیا اور کتوں کو مقامی نوجوانوں نے فائرنگ کر کے مار دیا مقامی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Rawat News

رواتکی خبریں

some image

تھانہ روات کے علاقہ میں 6 مسلح ڈاکو مویشی فارم میں گھس گئے عملہ پر وحشیانہ تشدد

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ میں 6 مسلح ڈاکو مویشی فارم میں گھس گئے عملہ پر وحشیانہ تشدد کر کے انھیں چار پائیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چھین کر فرار ،بروقت ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے والا تفتیشی اے ایس آئی لائن حاضر ہونے کے بعد دوبارہ تھانہ روات تعینات ،واقعہ کے ایک ہفتہ بعد روات پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عوام علاقہ کا آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کلیام اعوان کے رہائشی فصل حبیب نے مورخہ27 ستمبر کو روات پولیس کو تحریری درخواست دی کہ گزشتہ شب 6 مسلح ڈاکو اچانک دیواریں پھلانگ کر میرے برف خانہ سٹاپ پر واقع مویشی فارم میں داخل ہو گئے اور وہاں دیکھ بھال پر مامور معظم ،قمر عباس کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسیوں سے چارپائی کے ساتھ باندھ دیا اور اس دوران 4 عدد گائے ولائتی ،ایک عدد بچھڑا ،ایک عدد بکرا ،دو موبائیل فون اور نقدی مبلغ10 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی اے ایس آئی اکرام نے کئی دن تک مقدمہ درج نہ کیا جسے سی پی او راولپنڈی کے حکم پر لائن حاضرکر دیا گیا جو بعد ازاں تیسرے ہی دن مقامی سرکل ڈی ایس پی سلیم خٹک کے حکم پر دوبارہ تھانہ روات تعینات ہو گیا عوام علاقہ نے سی پی او راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ روات کے علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک نوجوان جانبحق ،3 زخمی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک نوجوان جانبحق ،3 زخمی تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل نمبریLRE3614 پر سوار ذوالفقار ،یاسر سلطان اور ظفر اسلام چک بیلی روڈ پر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار جیپ نمبریNRI.188 کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں ظفر اسلام موقع پر جانبحق جبکہ ذوالفقار اور یاسر شدید زخمی ہو گئے دوسرے حادثہ کے دوران فیز8 گھڑی چوک میں کار نمبریICT.628 کے ڈرائیور نے روڈ کراس کرنے والے شخص عبدالجبار کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے مقدمات درج کر لئیے ۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسلحہ ،منشیات اور جواء بازی کا ایک بھی مقدمہ درج رجسٹرڈ نہ ہو سکا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ ماڈل تھانہ روات میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسلحہ ،منشیات اور جواء بازی کا ایک بھی مقدمہ درج رجسٹرڈ نہ ہو سکا عوام علاقہ کا مقامی پولیس کارکردگی پر تشویش کا اظہار ،جرائم پیشہ گروہ کو چھوٹ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کی حدود میں بڑھتے جرائم کے باوجود گزشتہ 10 دنوں سے مقامی پولیس کی جانب سے کسی بھی مجرم کے خلاف منشیات اسلحہ ،جواء بازی ،فحاشی کا مقدمہ درج نہ ہو سکا مقامی پولیس کی سست روی اور مبینہ چشم پوشی کے باعث جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری سے مذموم دھندوں میں مشغول ہیں معززین علاقہ نے روات پولیس کی حالیہ کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

کورین سفارتکار کے گھرسے شراب چوری کرنے والے پولیس ملازمین تاحال گرفتارنہ ہوسکے

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ۔۔۔۔ کورین سفارتکار کے گھرسے شراب چوری کرنے والے پولیس ملازمین تاحال گرفتارنہ ہوسکے۔تھانہ شالیمارمیں تعینات اے ایس آئی ملک آصف اور دوکانسٹیبلزپر کورین سفارتکارکے گھرسے شراب چوری کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کے ملک آصف اور دیگردوکانسٹیبلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہے ہیں۔تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتارنہیں کیاجاسکا۔ایس ایس پی آپریشنزنے تینوں اہلکاروں کونوکری سے فارغ کردیاہے۔ملزمان نے کورین ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری کے گھرغیر قانونی طورپر چھاپہ مارا،ایک ہزار بوتل قبضے میں لے لی تھی۔ملزمان نے برآمد کی گئی شراب میں سے آدھی بیچ دی تھی جبکہ باقی پولیس چوکی میں چھپارکھی تھی۔کورین سفیر کی درخواست پر تھانہ کوہسارپولیس نے چھاپہ مارکر شراب چوکی سے برآمد کرلی تھی۔

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب)۔۔۔۔ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر فاروق لطیف کا تبادلہ امیگریشن ایئر پور ٹ اسلام آباد،انسپکٹر غازی خان کا تبادلہ ایف آئی اے سی سی سی اسلام آباد ،انسپکٹر غضنفر عباس کا تباد لہ امیگر یشن ایئر پو رٹ اسلام آباد،انسپکٹر محمد ندیم چو دری کا تباد لہ ایف آئی اے (اے ایچ ٹی سی) اسلام آباد،ایس آئی کاشف کا تبادلہ امیگریشن ائیر پورٹ اسلام آباد،ایس آئی وجاہت علی سلطان کا تباد لہ ایف آئی اے (سی سی سی)اسلام آباد،اے ایس آئی سلطان احمد کا تباد لہ امیگریشن ایئر پو رٹ اسلام آباد ،اے ایس آئی عالیہ بطول کا تبادلہ ایف آئی اے (سی بی سی )اسلا م آباد ،اے ایس آئی میمو نہ کا تباد لہ ایف آئی اے(این آر3سی) اسلام آباد ،اے ایس آئی بلا ل عبا سی کا تباد لہ ایف آئی اے (اے ایچ ٹی سی)اسلام آباد ،اے ایس آئی سہیل خان کا تبادلہ ایف آئی اے (اے سی سی) اسلام آباد ،اے ایس آئی بابرفاروق کا تباد لہ لاء برانچ( زی او)اسلام آباد،ایچ سی عرفان ال خورشیدکا تباد لہ امیگریشن ائیر پورٹ اسلام آباد ،ایچ سی عمران کا تبادلہ ایف آئی(این آر3سی) اے اسلام آباد ،ایف سی نوابزادہ کا تبادلہ امیگریشن ائیر پورٹ اسلام آباد ،ایف سی ملک شہباز کا تبا دلہ امیگریشن ائیر پورٹ اسلام آباد ،ایف سی یاسر خان کا تبادلہ ایف آئی اے (این آر 3 سی)اسلام آباد ،ایف سی نفیس ممتاز کا تبادلہ ایف آئی اے اسلا م آباد،ایف سی حبیب قریشی کا تبادلہ امیگریشن ائیر پورٹ اسلام آباد ،ایف سی طاہر منظورکا تبادلہ لابرانچ زی اواسلام آباد ،ایف سی وقار علی کا تبادلہ امیگریشن ائیرپورٹ اسلام آباد ،ایف سی امتیاز حسین کا تبادلہ ایف آئی اے راولپنڈی ،ایف سی طاہر حسین کا تبادلہ ایف آئی اے گلگت کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تھانہ سول لائن کی چوکی طارق آباد کی حدود غوثیہ چوک میں واقع سمارٹ فوٹوگرافر کی دوکان میں چوری کی واردات

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ۔۔۔۔تھانہ سول لائن کی چوکی طارق آباد کی حدود غوثیہ چوک میں واقع سمارٹ فوٹوگرافر کی دوکان میں چوری کی واردات. سمارٹ مارکیٹ کے صدر اور دکان کے مالک سید ندیم شاہ کے مطابق چور رات کے پچھلے پہر دکان کے تالے توڑکر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سامان کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور خفیہ جگہ ہر رکھے ہوئے آہنی سیف جسکا وزن تقریباء 20 کلوگرام سے زائد ہے کو اٹھا کر لے گئے. سیف میں گاڑی کی اصل فائل, چار پراپرٹی کی رجسٹریاں , کچھ ضروری اسٹام پیپرز کے علاوہ دولاکھ سے زائد رقم موجود تھی. وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

منگلا ڈیم اپریزنگ سے متاثر ہونے والے آج بھی معاضوں سے محروم

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ واپڈا بے لگام ہاتھی بن چکا لوگ مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں واپڈا میرپور میں ڈیم لگا کر اربوں کھربوں روپے کما چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم اپریزنگ سے متاثر ہونے والے آج بھی معاضوں سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اب تو واپڈا توہین عدالت کا مرتکب بھی ہورہا ہے عدالتوں نے عوام کے حق میں فیصلے دے چکا ہے لیکن بے لگام واپڈا آج بھی سفید ہاتی کا کردار ادا کررہا ہے کئی لوگ آج بھی معاوضوں کے حصول کے لیے بار بار دفاتر کے چکالگاتے ہیں لیکن واپڈا کی کرپٹ ،بدیانت بیوروکریسی آج بھی عوام کو ذلیل و رسوا کررہی ہے نمبر دار راجہ آزادخان نے کہاکہ واپڈا میرپور کی سرزمین سے آج بھی بجلی کی صورت میں اربوں کماتا ہے پنجاب کی سرسبز زمین میرپور کے پانی کی بدولت ہیں لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند نہ ہوئی تو لوگ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہوگی۔ہم کشمیر یوں کو الحا ق پا کستا ن کی سز ا دی جا رہی ہے وا پڈا مسا ئل کا حل کر نے کیے بجا ئے ہمیں طفل تسلیاں دے کر ہمیں بے وقوف بنا رہا ہے

کو ئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہوقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کر نا پڑ ے گا,چیف ڈرگر انسپکٹر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد حنیف

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ چیف ڈرگر انسپکٹر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا کہ ڈڈیال سب ڈویژن میں میڈ یکل تمام پرائیویٹ میڈیکل ہسپتالوں کے ڈائریکٹرصاحبان نے یقین دلایا کہ ہمارا تعاون سیکرٹری ہیلتھ منیجر جنرل خالدحسین اسداورڈائریکٹر جنرل چوہدری محمدبشیر نے آزاد کشمیر میں غیر معیاری ادویات (نیچرل)کو ہر گزاپنی دوکانوں پر نہ رکھیں آزاد کشمیر کے اند ارجومہم شروع کی گئی اس کامیاب کرنے کے لئے ڈڈیال کے سرکاری نیم سرکاری اور میڈ یکل مالکان نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے پور ے وثوق سے کہا جاسکتاہے کہ آزاد کشمیر کے اندر ایک پسماندہ علاقہ ہے اسکی خوشخالی کیلئے محکمہ صحت کے اندر غیر معیاری اور زائد معیادادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدم نہایت ہی ضروری ہیں ایسے تمام بلیک لسٹ ڈسٹری بیوٹرز کو ضرور کہا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ ایسا کو ئی دھوکہ نہ دیں کو ئی ادویات سپلائی نہ کریں جس سے لوگوں کی جانوں کا ندیشہ ہو چیف انسپکٹر ضلع میرپور کے تمام ہول سیل ڈسٹری بیوٹرز کو ضرور کہا ہے کہ اپنے سٹورروں پر ہر گزجعلی ادویات نہ رکھے اور ایک بات نوٹ کر لے کہ میرپو ر ٹریڈرزاور ڈسٹری بیوٹرز بغیر بل وارنٹی فارم دس کے بغیر ادویات فروخت کرتے ہیں یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ ڈڈیال میڈیکل سٹوروں کو اندھیر وں مے رکھ کر یہ کام کیا گیا ہے انہوں نیوزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان اور ڈائر یکٹر ہیلتھ منجیر جنرل خالد حسین اسد نے آزاد کشمیر کے وزیر صحت اور ڈائریکٹرجنرل کو یقین دلاتا ہیں کہ چاہتے کو ئی کتنا ہی با اثر کیوں ہو ں اس مہم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کر نا پڑ ے گا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ----سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی چوہدری صفدر حسین، چوہدری یاسر علی، نصیر وارثی، جہانگیر وارثی اور افتخار وارثی نے قمر غلام بوٹا کے سسر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی۔ مرحوم مرزا ولی بریڈ فورڈ میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے مرحوم کی میت کو پاکستان میں لے جاکر نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا-

Picture of the Day