Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 13th June 2017 ----- 18th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یونین کونسل بیول کے علاقہ سنگنی چھپراں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،بھتیجا قتل جبکہ بھائی شدید زخمی

Land dispute leads to man shooting dead his nephew and injuring hi brother in Gujar Khan

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،بھتیجا قتل جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ یونین کونسل بیول کے علاقہ سنگنی چھپراں میں زمین کے تنازعہ پر تین بھائیوں رب نواز،عبدالمجید اور شاہ نواز کے درمیان جھگڑا ہوا پہلے خواتین گالی،گلوچ کرتی رہی

جس کے بعد رب نواز اور عبدالمجید نے پسٹل نکال لیا اور اپنے بھائی شاہ نواز اور بھتیجا قمر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قمر کو ایک گولی جبکہ شاہ نواز کو دو گولیاں لگی جن کو فوری طور پر ہولی فیملی پہنچادیا گیا جہاں پر بھتیجا قمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا

پولیس تھانہ گوجرخان اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی اور دونوں ملزمان رب نواز اور عبدالمجید کو بمعہ اسلحہ گرفتار کر لیا جبکہ بھتیجا قمر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا

آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھائی شاہ نواز کی حالت بھی نازک تھی عوامی وسماجی حلقوں نے ایس ایچ او گوجرخان کی بروقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر اُنہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Bewal, Gujar Khan; A Land dispute in village Sangni Chapran led to a man being shot dead and one injured. According to Gujar Khan police a row broke out over land dispute between three brothers, Rab Nawaz, Abdul Majid and Shah Nawaz.

First their was swearing between women and then Abdul Majid and Rab Nawaz pulled gun out and shot dead their nephew Qamar and also fired at their brother Shah Nawaz who was also injured but survived.

Gujar Khan police were called who have arrested both brothers Abdul Majid and Rab Nawaz, in possession of fire arms. The situation of Shah Nawaz is critical in the hospital.

The body of Qamar was handed back to the family after post mortem. Gujar Khan police were praised for their quick response in arresting both men.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

کار کے حادثے میں بریڈفورڈ کا ٹیکسی ڈرائیور طاہر خان جاں بحق

Taxi driver Tahir Khan killed in a fatal accident in Bradford

some image

بریڈفورڈ،پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔۔ کیلے میں ایک خوفناک ٹریفک کے حادثے میں انتیس سالہ ٹیکسی ڈرائیور ظاہر خان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے دو گاڑیوں ، سلور ٹویوٹا اور سفید سوزوکی سوفٹ کے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئیں اور حادثے کی اصل وجوہات سے پولیس کا آگاہ کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت دو دوسری گاڑیاں طاہر خان کی گاڑی کے آس پاس سڑک پر موجود تھیں جس وقت طاہر کی گاڑی سڑک چھوڑ کر نزدیکی گرحے میں جا پڑی پولیس اور میڈیکل کے آنے پر طاہر کو جائے حادثہ پر ہی مردہ پایا گیا۔

Bradford; POLICE investigating a fatal road traffic collision in Keighley have appealed for the drivers of two vehicles to come forward.

Officers want to speak to the drivers of a silver Toyota Hiace van and a white Suzuki Swift, which were travelling along the A629 Aire Valley trunk road towards Silsden at about 9.30am on May 24.

It is believed they may have vital information about a grey Peugeot Partner minicab which left the road and went into a ditch at around the same time.

The minicab driver, who was pronounced dead at the scene, was named as Tahir Khan, 29, of Keighley.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

کلر سیداں میں دو حادثات نے دو کمسن بچوں کی جان لے لی

Two children killed in fatal accidents in Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں دو حادثات نے دو کمسن بچوں کی جان لے لی،لونی جندراں میں کمسن محمد جواد اپنے والد کی ٹریکٹر ٹرالی تلے دب کر جاں بحق جبکہ محنت کش کا نو سالہ بیٹا والدہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کرنے بازار گیا تو ٹرالی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔پہلا واقعہ لونی جندراں میں پیش آیا جہاں گھر کے صحن میں کھڑے ٹریکٹر ٹرالی کو محمد نصیر نے سٹارٹ کیا تو ارد گرد کے گھروں کے بچے جمع ہو گئے محمد نصیر نے سب بچوں کو پیسے دئیے اور وہ پیسے لیتے ہی واپس پلٹ گئے اسی اثنا میں محمد نصیر نے ٹریکٹر ٹرالی کو ریورس کیا ہی تھا کہ عقب میں کھڑے اس کا ساڑھے تین سالہ بیٹا محمد جواد ٹرالی تلے کچل کر جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ محنت کش طاہر کا نو سالہ بیٹا عید کی شاپنگ کے لیے اپنی والدہ کے ہمراہ رکشے میں کلر سیداں آ رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے حاشر رکشے سے باہر جا گر ا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔دونوں بچوں کو لونی جندراں اور مک میں سپردخاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،ملک زبیر احمد،صوبیدار ظفر اقبال بیگ ،صوفی ضابر حسین،ٹھیکیدار محمد لطیف،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری محمد اشرف،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

 

آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ 150جے سی اوز کویت میں گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

Armed forces pensioners deprived of their pension for past eight months

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ 150جے سی اوز کویت میں گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں انہیں گزشتہ برس حکومتی سر پرستی میں کویت بھیجا گیا تھا۔معاملہ سمندر پارپاکستانیوں کے وزیر کے نوٹس میں لاؤں گا چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی وفد کو یقین دھانی۔تفصیلا ت کے مطابق حاجی محمد منیر کی قیادت میں ایک وفد نے پیر کے روزچئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ گزشتہ برس کویت حکومت کی درخواست پر پاکستان حکومت نے آرمی ائر فورس اور دیگر اداروں کے ریٹائرڈ 2000کے قریب جے سی اوز کو ملازمت پر کویت بھیجا جہاں اس وقت 150پاکستانی گزشتہ آٹھ ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہے کویت حکومت کی جانب سے انہیں زندہ رہنے کے لیے بنیادی غذا فراہم کی جاتی ہے جبکہ ان کی گزر اوقات کے لیے ان کے لواحقین ہر ماہ معقول رقم پاکستان سے کویت بھیجتے ہیں۔لہذا پاکستانی حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی غیر ذمہ داری کا بھی نوٹس لے،شیخ عبدالقدوس نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے انچارج زبیر گل سے بات کریں گے جو اسے وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس کی شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

Traders in Shah Bagh handed fines over fruit and veg prices

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران انسداد ناجائز منافع خوری پرائس چیکنگ عمل میں لاتے ہوئے چار سبزی و فروٹ فروشوں کو مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کے الزام میں 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے اپنے ملازم راحیل کو فرضی گاہک بنا کر بھیجوایا جس نے واپسی پر بتایا کہ دکاندار مسمی محمد خان نے کیلا دو سو روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کر رہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ 140 روپے فی درجن ہے۔اسی طرح محمد رشید اور راشد کی دکانوں کو چیک کیا گیا تو وہاں زائد المعیاد اور مضرصحت اشیائے خوردونوش پڑی ہوئی تھیں جبکہ ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ تھی ،اس کے خلاف بھی استغاثہ مرتب کر دیا گیا۔شاہ باغ میں ہی ایاز محمود سے ریٹ لسٹ طلب کی گئی جو نہ فراہم کر سکا جس پر اے سی نے اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثہ مرتب کر دیا،اے سی نے دوبیرن کلاں کا بھی دورہ کیا جہاں بیکری میں چیکنگ کے دوران ڈبل روٹی اور کریم رولز پر زائد المعیاد تاریخ درج نہ تھی جس پر فیاض نامی مالک کو ایک ہزار جبکہ چوآ روڈ کلر سیداں میں آلو مہنگے داموں فروخت کرنے پر ابرار نامی سبزی فروش کو تین ہزار روپے جرمانے کی چٹ تھما دی ۔

دوبیرن تا نارہ روڈ کی تعمیر میں ناقص اور خراب حکمت عملی نے افادیت کو ختم کر دیا، اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ

Authorities asked to take action against low standard work being carried out at Doberan to Nara road

some image some image some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ دوبیرن تا نارہ روڈ کی تعمیر میں ناقص اور خراب حکمت عملی نے افادیت کو ختم کر دیا، اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ دوبیرن کلاں تا نارہ روڈ میگا پراجیکٹ جس کی لاگت23کروڑ45لاکھ اور فاصلہ15کلو میٹر ہے۔ وفاقی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خصوصی طور پر منظوری دی تھی۔ یہی سڑک پہلے سے اٹھارہ فٹ چوڑی تعمیر تھی اور اب اس کو سولہ فٹ چوڑاتعمیر جا رہا ہے۔ پنڈ بینسو ، نلہ مسلماناں اور سہر کا یہ علاقہ نیم پہاڑی ہے اور اس سڑک کی چڑھائیوں اور اترائیوں کو گریڈ ڈاؤن نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے لوڈ گاڑیوں کیلئے چلنا مشکل ہو گا۔ نیز اس روڈ میں پنڈ بینسو ٹیلیفون ایکسچینج کی وجہ سے پی ٹی سی ایل انڈر گراؤنڈ مین کیبل کی موجودگی میں محکمہ ہائی وے نے کیبل کو بچانے کی خاطر بعض جگہوں سے روڈ کو سرننگ نما بنا دیا ہے جس سے موسم برسات کی بارشوں میں سلائیڈنگ اور موسم سرما کی تاریک راتوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کیلئے آسانیاں پیدا کر دی ہیں جس سے پورا علاقہ خوف زدہ ہے۔ محکمہ ہائی وے کی اس ناقص منصوبہ بندی نے اتنی خطیر رقم سے بننے والی مرکزی سڑک کی افادیت کو مشکوک بنا دیا ہے۔ اہلِ علاقہ اور مسلم لیگی کارکنان نے وفاقی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ سموٹ کے کارکن راجہ محمد طارق ،چوہدری مختار نے یو سی سموٹ میں گلیات کی تعمیر پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یو سی کے دور دراز علاقوں میں گلیات کی تعمیر جاری ہے جس کا کریڈٹ شاہد عباسی کو جاتا ہے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ البراق کمپنی نے تاحال صٖفائی کا نظام ناں سنبھال سکے ۔کہوٹہ شہرمیں گندگی کے بڑھے بڑھے انبھار

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ البراق کمپنی نے تاحال صٖفائی کا نظام ناں سنبھال سکے ۔کہوٹہ شہرمیں گندگی کے بڑھے بڑھے انبھار۔سینٹری ورکروں کے انچارج گل اجمیر اور نذیر صرف تعلق داروں کے محلوں میں سینٹری ورکر ز بیجتے ہیں ۔گریڈ اسٹیشن کہوٹہ وارڈ نمبر 10میں ڈھنگی وائرس کے حملے کا خطرہ۔ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کا عملہ صفائی میٹھی نیند سو گیا۔کائی بھی پوچھنے والا نہیں گر یڈ اسٹیشن کہوٹہ جامع مسجد الخلیل کے سامنے سامنے گند گی کا اتنا بڑا نبھار لگا ہوا ہے کہ جب نمازی نماز کے لیے آتے ہیں تو گند گی سے اٹھنے والی بد بو سے ان شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے متعدد بارمونسپل کمیٹی کہوٹہ کے عملہ صفائی محمد نذیر اور گل اجمیر کو اہل علاقہ گذارش کر چکے ہیں مگر وہ عملہ کی کمی کا بہانہ بنا کر ان کو ٹال دیتے ہیں جبکہ مذکورہ محکمے کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے شہر میں باولے اور آوارہ کتوں کی بھر مار ہے آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے گلی محلوں میں اب بھی خوف و ہراس کی فضا بر قرارمونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اعلیٰ افسران کے احکامات کو بھی اہلکاروں نے خا طر میں نہ لایا مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اہلکار و ں نے عملی طور پر تو کچھ نہ کیا صرف تمام کاروائی خا نہ پری تک محدود کر رکھی ہے آوارہ کتے ہر وقت شہر بھر میں دندناتے ہوئے نظر آرہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ کے ان ناافسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے لیئے ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ۔. چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) محمد ظہور عباسی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) محمد ظہور عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے لیئے ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ (75) لاکھ سے گلہ گلوریاں تا کیرل سڑک پر تیز رفتاری سے کام جاری ۔جبکہ منیند ، باڑہ ، سنگیاں ، کھوئیاں ، کھرانگ مرینیاں کے دیہاتوں کے لیئے (25) ، (25) لاکھ کی لاگت سے رابطہ سڑکیں بنائی جائیں گی ۔ دیرینہ عوامی مطالبات پورے کرنے پر گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ راجہ محمد علی کے مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر (ر) محمد ظہور عباسی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے کہا کہ گلہ گلوریاں تا کیرل سڑک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر تھی ۔ منیند اور باڑہ کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات کے لوگ شدید مشکلات کا شکار تھے ۔ راجہ محمد علی نے عوامی مطالبے پر (75) لاکھ کے فنڈز جاری کیئے ۔ جس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس سڑک کے بننے سے دویونین کونسلوں دوبیرن خورد اور پنجاڑ کے گاؤں کا رابطہ ہوگا۔ جوکہ علاقہ میں میگاپراجیکٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل پنجاڑ میں راجہ محمد علی کی قیادت میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں ۔ بجلی کے منصوبوں کے لیئے (60) لاکھ کی گرانٹ بھی جاری ہو چکی ہے ۔ جس سے ڈھن لہڑی ،موضع سنگھیاں کی سکیم بھیج دی گئی ہے ۔ چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد علی نے دیرینہ عوامی مطالبات پورے کر دیئے ۔ جس پر اہلیا ن علاقہ شکر گزار ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں ۔ کہ آئندہ بھی علاقائی مسائل کے حل کے لیئے راجہ محمد علی اس سے بڑھ کر کردار ادا کرینگے ۔

نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ ،الفلاح بنک اور جی پی او کہوٹہ میں نہ بیٹھنے کی جگہ نہ ہی کھڑے ہونے کی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ ،الفلاح بنک اور جی پی او کہوٹہ میں نہ بیٹھنے کی جگہ نہ ہی کھڑے ہونے کی ۔ماہ صیام میں بزرگ پینشنر سارا سار دن کھڑے رہ کرتنگ آگے ۔ان بنکوں میں تعینات کیشیراور بنک کادیگر عملہ تعلق داروں اور سفارشیوں کو فی الفور پنشن دئے دیتے ہیں بزرگ پینشنر روں اورعوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ ،الفلاح بنک اور جی پی او کہوٹہ میں بوڑھے پنشنر حضرات بنک عملے کی ٖوجہ سارا سار ادن بنک کے باہر پنشن کے حصول کے لیے کھڑئے کھڑئے ہلکان ہو جاتے ہیں جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ برانچ میں تعینات کیشیراور بنک دیگر عملہ تعلق دارون اور سفارشیوں کو فی الفور پنشن دئے دیتے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لنیں کی اپیل کی ہے ۔

یونین کونسل ہوتھلہ کے متعدد گاؤں کو سوئی گیس دینا شاہد خاقان عبا سی کا بڑا کارنامہ ہے ۔ نمبر دار ملک قمر الزمان

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نمبر دار ملک قمر الزمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کے متعدد گاؤں کو سوئی گیس دینا شاہد خاقان عبا سی کا بڑا کارنامہ ہے ۔عوام علاقہ ان کے اس احسان کو ساری زندگی نہیں بھلا سکتی ۔ آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ 17کروڑ56لاکھ کی خطیر گرانٹ سے زیر تعمیر سٹرک کا کا کام شرو ع ہے انشاء اللہ اس سٹرک سے صرف دو یونین کونسلیں ہی نہیں بلکہ دو تحصیلیں مستعفید ہونگئے ۔ ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبر دار ملک قمر الزمان ، حاجی فرید ، ٹھیکیدار خورشید ، راشد کیانی ، حاجی جہانگیر ، حاجی گل نواز ، حاجی ریاض ، محمد خان ،حاجی نذیر ، کامران الطاف ،زاہد بٹ اوت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں حلقہ این اے50کی عوام نے جس طرع کا اعتماد کا اظہار قاہد محتر م جناب شاہد خاقان عباسی پر کیا انہوں نے بھی عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اربوں روپے کی خطیر گرانت سے تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں کی یونین کونسلوں میں سوئی گیس دی اور کارپیٹ سڑکیں انہوں نے کہا ہماری یونین کونسل ہوتھلہ میں کروڑوں روپے کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس دی جو کہ ان کو عوام پر ایک بہت بڑا احسان ہے انشاء اللہ الیکشن 2018میں شاہد خاقان عباسی کو بھر پور طریقے سے کامیاب کریں گئے۔

تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر پرویز اقبال ، غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ طارق مرتضیٰ ، خورشید ستی اور راجہ وحید احمد کے اعزاز میں افطار ڈنر

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر پرویز اقبال ، غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ طارق مرتضیٰ ، خورشید ستی اور راجہ وحید احمد کے اعزاز میں افطار ڈنر ۔ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف سمیت تحریک انصاف کے ورکروں کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سیکر ٹری اطلاعات راجہ پرویز اقبال نے اپنی رہائش گاہ میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں غلام مرتضیٰ ستی ، طارق مرتضیٰ ، خورشید ستی ، راجہ وحید احمد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر افطار ڈنر میں راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف ، طاہر ارشاد ستی ، راجہ سہیل احمد ، راجہ امتیاز حسین ، راجہ تنویر ، صوبیدارنصیر ، راجہ شوکت جنجور ، راجہ طارق آف جنجور ، جاوید عباسی ، غلام نبی اور دیگر تحریک انصاف کے کارکنا ں ورکروں نے شرکت کی ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد امد آئی خریداری کیلئے بازاروں میں آنے والوں کو یہ پیشہ ور بھکاری کچھ دیے بغیر جانے نہیں دیتے اور پیسے نہ دینے والوں کو بددعائیں بھی دے رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے اس صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ان پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے جو حقداروں کی حق تلفی کررہے ہیں

گوجرخان میں صفائی کی ابتر صورتحال تشویشناک ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلی نالیوں میں جمع ہوتے گند نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں صفائی کی ابتر صورتحال تشویشناک ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلی نالیوں میں جمع ہوتے گند نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنماؤں راجہ محمد عمیر، خواجہ کبیر،راجہ ممتاز،راجہ محمود، ٹھیکیدار بنارس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامی ادارے اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے انتظامات اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے کمپنی کی ناقص کارکردگی انتظامی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی کے حوالہ سے ناقص اقدامات کے باعث پید اہونے والی صورتحال پرقابو پایا جائے اور تمام ادارے اپنے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی نااہلی کا مظاہرہ نہ کریں

یوتھ ونگ گوجرخان جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان کا بھرپور استقبال کرے گی اور افتخار احمدوارثی ہماری ریلی کی قیادت کریں گے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیف کوارڈی نیٹرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ خواجہ جہانگیر، ملک عابد حسین اعوان،خضر اسلام قریشی، سید تجمل حسین شاہ، شیخ احس اور مبشر حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نوازشریف انشاء اللہ جے آئی ٹی میں بھی سرخروہونگے اور مخالفین جس طریقے سے انہیں راستے سے ہٹاے کی کوشش کر رہے ہیں وہ منہ کے بل گریں گے اور انہیں بری طرح ناکامی ہوگی میاں نوازشریف نے گوادر اور سی پیک کا منصوبہ بنایا وہ ملک دشمنوں کی آنکھوں میں بری طرح کھٹکتے ہیں میاں نوازشریف خلیجی ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی کو بھی ختم کرائیں گے کیونکہ میاں نوازشریف ہی اس وقت امت مسلمہ کی وحدانیت کی علامت ہیں اور یوتھ ونگ گوجرخان جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان کا بھرپور استقبال کرے گی اور افتخار احمدوارثی ہماری ریلی کی قیادت کریں گے

مسلم لیگ کی حکومت خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہے عوام کے مسائل کو ختم کیا جارہا ہے, راجہ امیر کاظم

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ کی حکومت خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہے عوام کے مسائل کو ختم کیا جارہا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف صحیح معنوں میں ملکی ترقی اور عوام کے مسائل کے خاتمے کے لئے عملی کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت بلاتفریق تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہے پورے ملک میں میگا پروجیکٹ دیئے گئے ہیں تاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات ختم ہو سکیں ، جہالت کی سیاست کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی بجائے عوام کی خدمت کریں ، راجہ امیر کاظم نے کہا کہ آئندہ بھی مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

غربی گوجرخان کے دیہی علاقوں میں قائم بینکوں میں چھوٹے کرنسی نوٹوں کی شدید قلت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ غربی گوجرخان کے دیہی علاقوں میں قائم بینکوں میں چھوٹے کرنسی نوٹوں کی شدید قلت ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں اور فطرانہ زکوۃ دینے والوں کو مشکلات کا سامنا بینک والوں کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے نوٹ منگوانے کے لیے آرڈ ر دیتے ہیں اس کے باوجود نہیں مل رہے عملہ بھی اس مشکل صورت حال سے دو چار اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق رمضان کے شروع ہوتے ہی غربی گوجرخان کے دیہی علاقوں جاتلی ،دیوی ،جھونگل ،سید اور دیگر میں قائم نجی بینکوں میں 10,20.50.100کے کرنسی نوٹوں کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو فطرانہ ،زکوۃ دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ان کا کہنا ہے کہ چھوٹوں نوٹوں سے سینکڑوں غربا کو ان کاحصہ مل جاتا ہے جبکہ بڑے نوٹوں سے چندمستحق لوگوں کو ہی یہ مل سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دوکانداروں بھی اس کی زد میں ہیں انہیں گاہگوں کو بقایا جات واپس کرنے کے لیے چھوٹے نوٹ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے بینک کے عملے کا کہنا ہے کہ قلت کی وجہ سے چھوٹے نوٹ لینے کے لیے آنے والوں کو جب ہم یہ بتاتے ہیں کہ چھوٹے نوٹ نہیں ہیں تو وہ ہم سے جھگڑا شروع کر دیتے ہیں جس سے ہمیں بھی اس دشوار ی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں نے گورنر آف اسٹیٹ بینک سے چھوٹوں نوٹوں کی بینکوں میں ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں

تحصیل گوجرخان کا راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی کا مشہور زمانہ کیس اعلیٰ عدلیہ سے ہوتا ہوا الیکشن کمیشن میں پہنچا ہے

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تحصیل گوجرخان کا راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی کا مشہور زمانہ کیس اعلیٰ عدلیہ سے ہوتا ہوا الیکشن کمیشن میں پہنچا ہے جس کی آج مورخہ 12/06/2017تاریخ سماعت ہے اور فیصلہ بھی متوقع ہے، غالب امکان یہ ہے کہ فیصلہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کے خلاف ہی آئے گا،کیونکہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی باڈی لینگویج سے اس کی عکاسی ہوتی رہی ہے، خاص بات یہ ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور پھر سیشن کورٹ شوکت عزیز بھٹی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہیں، دلچسپ امر یہ کہ ممبر صوبائی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی کہ آپ یہ کیس سننے کا اختیار نہیں رکھتے الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو درخور اعتنا ہی نہیں سمجھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اندریں کانہ معاملہ کچھ اور ہے، قانونی ماہرین کا ٰخیال ہے کہ الیکشن کمیشن اگر بھٹی کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو اپنے پاؤں پر خود کلھاڑی مارے گا، کیونکہ ماضی میں الیکشن کمیشن کے اپنے دیے گئے فیصلے ہی اس کے گلے پڑیں گے، طلال چوہدری کی وہ درخواست جو عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے تھی اس بنا پر مسترد ہوگئی تھی کہ یہ درخواست الیکشن ٹربیونل کے پاس مقررہ مدت یعنی ساٹھ دن کے اندر جانی چاہیے تھی (جو صرف اسی قسم درخواستیں سننے کے لیے بنایا جاتا ہے) نہیں گئی، پھر شوکت عزیز بھٹی کا کیس الیکشن ٹربیونل کے بجائے الیکشن کمیشن خود کیسے سن سکتا ہے جبکہ اعلیٰ عدلیہ میں الیکشن کمیشن بھٹی کے خلاف مدعی تھا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کسی بھی کیس کا مدعی اسی کیس میں جج کیسے بن سکتا ہے؟ کیا یہ سب معاملات ممبر صوبائی اسمبلی بھٹی کے ذہن میں نہیں ہونگے، کیا میر غیبی بنام میر نادر خان مگسی کیس میں سپریم کورٹ کی ججمنٹ سے وہ لاعلم ہونگے جس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ کسی بھی منتخب نمائندے کو ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا جب تک کوئی عدالت فیصلہ نہ دے؟ اگر الیکشن کمیشن نے نااہل کیا بھی تو اس کا اثر آمدہ عام انتخابات 2018ء پر نہیں ہوگا، دوسرے یہ کہ اگر راجہ شوکت عزیز بھٹی الیکشن کمیشن کی نااہلی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل چلے جاتے ہیں تو الیکشن کمیشن کے ممبران کے لیے اپنے عہدے بچانا مشکل ہوجائے گا، مسلم لیگ ن کے وہ رہنما جو ان کی نااہلی کی آس لگائے بیٹھے ہیں وہ خاطر جمع رکھیں بھٹی کو کچھ نہیں ہوگا وہ اپنی مٹھائیاں ان کے حق میں فیصلہ آنے تک سنبھال کر رکھیں کام آئیں گی

راجہ شوکت عزیز بھٹی لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، مرزا مسعود انجم اور ارشد بٹ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ممبر صوبائی اسمبلی پی پی فور مرد بحران ہیں، انہیں اللہ پاک نے ہر میدان میں سرخرو کیا ہے، اپنے حلقے کے لوگوں کے دلوں کی آواز ہیں ہم ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں مرزا مسعود انجم اور ارشد بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، عوام سے محبت اور ان کی نیک نیتی کی وجہ سے اللہ پاک نے انہیں ہر میدان میں فتح نصیب کی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس انہیں کوالیفائی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، مخالفین اور حاسدین کو منہ کی کھانا پڑے گی ہمارا قائد مرد بحران ہے چھوٹے موٹے مسائل اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم اپنے قائد کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

پاکستان تحریک انصا ف بیول کے رہنما چوہدری عصمت ناہید کا بیول یونین کونسل کا دورہ

some image some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف بیول کے رہنما چوہدری عصمت ناہید کا بیول یونین کونسل کا دورہ مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی۔اور دوست احباب سے ملاقات کی ۔ پی ٹی آ ئی کے سر گرم رکن چوہدری عصمت ناہید نے گزشتہ دن بیول میں مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر وہ مرحوم ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام مرتضیٰ کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے چوہدری ماجد ندیم سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی جب کہ پکا کھوہ کے مقام پر بھی انہوں نے چیف آزاد کے صاحبزادے مرحوم احمد بٹ کے لئے انکے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اور بیول میں ماسٹر بد ر منیر ہاشمی کی والدہ کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر گئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی جب کہ ڈھوک راجگان موہڑہ ہفیال میں را جہ اصغر کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی جب کہ ان کے ہمراہ ارشد سلیم پی ٹی آئی کے رکن بھی موجود تھے

آنے والے الیکشن میں اگلی مدت کیلئے عوام سے ان کی تائید و حمایت لے کر دوبارہ ن لیگ کی حکومت بنائیں گے

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جیسا انتھک اور محنتی حکمران پہلے گزرا ہے نہ آئندہ ہوگا . پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جتنا کام گذشتہ چار سال کے دوران ہوا ہے اس کی مثال ہماری پوری تاریخ میں نہیں ملتی . انہوں نے یہ بات اپنے حلقے کے عوام سے مختلف ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تندہی ، محنت ، خلوص نیت اور رفتار نے پوری دنیا کو ان کا معترف بنا دیا ہے اور پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے عوام بھی خواہش رکھتے ہیں کہ ان کو شہباز شریف مل جائے . افتخار احمد وارثی نے کہا کہ ہماری یہ کارکردگی ہمارا منشور ہے جس کو لے کر ہم عوام کے پاس جائیں گے اور آنے والے الیکشن میں اگلی مدت کیلئے عوام سے ان کی تائید و حمایت لے کر دوبارہ ن لیگ کی حکومت بنائیں گے .

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔" نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا۔ " پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق جو نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی مسلم لیگ ن کی نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی کے کنوینر بھی ھیں نے کمیٹی کی ر پورٹ اور سفارشات آج صدر پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم نواز شریف کو بھیج دیں۔ کمیٹی نہال ہاشمی کا نکتہ نظر جاننے کے بعد اس نتیجے ہر پہنچی کہ نہال ہاشمی نے متنازعہ تقریر کر کے پارٹی ڈسپلن ، پالیسی اور پارٹی پوزیشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم نواز شریف کو سفارش کی ہے کہ نہال ھاشمی کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ تقریر کرنے اور پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا جائے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کی متفقہ سفارشات کو منظور کرتے ھوئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

سٹی ٹر یفک پولیس راولپنڈ ی کا مری روڈپر ون ویلنگ کے خلاف بڑا آپریشن

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ سٹی ٹر یفک پولیس راولپنڈ ی کا مری روڈپر ون ویلنگ کے خلاف بڑا آپریشن.آج صبح ون ویلنگ کے خلاف کاروئی کے دوران مزید تین ایف آ ئی آر درج تین ون ویلرز گرفتار..تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔سی ٹی او یوسف علی شاہدکا کہنا ہے کیگزشتہ 4 دنوں کی کروائی کے دوران ون ویلرز کے خلاف اب تک 14 ایف آئی آر درج کروا کر 21ون ویلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے..ون ویلنگ کے خلا ف کاروائی اسی طرح جاری رہے گی۔.

بینک آف پنجاب صدر برانچ میں شہری کے اکاونٹ سے 91ہزار کی رقم غائب ہو گئی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ بینک آف پنجاب صدر برانچ میں شہری کے اکاونٹ سے 91ہزار کی رقم غائب ہو گئی ۔ بینک کے افسران سے معلوم ہوا کے رقم جعلی اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایچ بی ایل درہم پورہ برانچ لاہور سے نکالی گئی ہے۔ دوران استعمال کسی اے ٹی ایم مشین میں کارڈ کسی طرح سکین ہوگیا بینک منیجر نے نرالی منطق پیش کر دی ۔ہم ذمہ دار نہیں آپ کا کارڈ لاہور میں استعما ل ہوا. بینک منیجر نازیہ کا شہری کو کرارا جو اب۔ اے ٹی ایم مشین میں مخصوص گروہ کی طرف سے سکینگ مشین نصب کی جاتی ہیں اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے بھی ای میل بھیجی ہے. ۔ شہری کی درخواست پر بینک انتظآمیہ اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ ہیلتھ کا اٹک میں چھاپہ

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ ہیلتھ کا اٹک میں چھاپہ محلہ شاہ فیصل آباد میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سے سینکڑ وں لیٹر جعلی فلیورز برآمد فیکٹری کا مالک راجہ شکیل انٹرنیشنل برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنک تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا فیکٹری سے کم تنخواہ پر کام کرنے والے نوجوانوں کے ذریعے مال مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا ۔ محکمہ ہیلتھ کے ترجمان کا کہنا ہے کے فیکٹری کو سیل کرکے برآمد کئے گئے فلیورز اور دیگر اشیاء کے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کے آفس کو جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ سینیٹر رحمان ملک کے آفس کو جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کو جی آئی ٹی نے پاناما کیس میں ۳۱ جون کو بلایا ہے۔ رحمان ملک کو بذریعہ فون جی آئی ٹی سمن کی اطلاع دی گئی۔ رحمان ملک بیرون ملک دورہ پر ہیں اور اپنا دورہ ختم کرکے وطن واپس آرہے ہیں اور وہ جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ رحمان ملک نے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ لینے کی استدعا کی ہے۔

ماڈل ایان علی پر کسٹم کلکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اپیل

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ ماڈل ایان علی پر کسٹم کلکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایان علی کی اپیل پر سماعت کی ایان علی کی طرف سے خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔وفاق کی جانب سے جواب عدالت میں آ چکا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے کوئی وکیل آج عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر دیا کے آئندہ سماعت پر وفاق کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوں ۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

چودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر حال مقیم نیویار ک امریکہ نے چودھری قاسم مجید کو پاکستان پیپلز پارٹی آازدکشمیر ضلع میرپور کاصدربننے پردلی مبارک باد

some image some image

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر حال مقیم نیویار ک امریکہ نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیدسابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے فرزند چودھری قاسم مجید کو پاکستان پیپلز پارٹی آازدکشمیر ضلع میرپور کاصدربننے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہار کیاہے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکز ی قیادت کاچودھری قاسم مجیدکوصدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور بنانے پردلی شکریہ اداکیاہے انہوں نے کہاکہ چودھری قاسم مجید نے ایک مخلص کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے شاندارخدمات انجام دی ہیں ان کی شاندار خدمات کابہترین اعتراف ہے اوران کی پارٹی کی جانب سے بہترین حوصلہ افزائی ہے کارکن پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اورکارکن کی حوصلہ افزائی اس کی خدمات کااعتراف ہوتاہے چودھری قاسم مجیداپنے والدمحترم سابق وزیرا عظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدسابق وزیراعظم آزادکشمیر کی پارٹی کیلئے شاندارخدمات کوبطور نمونہ سامنے رکھ کرجماعت کے لئے اورکارکنوں کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے اوراپنی تمام ترصلا حیتیں بروئے کارلائیں گے اورکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ہم انکی قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہیں اورانہیں اپنی طرف مکمل حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں

مسلم کانفرنس کے سابق ضلعی صدر جاوید ظفر کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد اپنے آبائی گاوں پگل چک آمد پر شایان شان استقبال

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے سابق ضلعی صدر جاوید ظفر کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد اپنے آبائی گاوں پگل چک آمد پر شایان شان استقبال کیا گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے بڑے جلوس میں جاوید طفر کو منعقدہ افطار ڈنر کے پروگرام میں لایا گیا استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹکٹ ہولڈر علی زمان راجہ ایڈووکیٹ تھے تقریب پہنچنے پر مہمان خصوصی علی زمان راجہ کا میزبان تقریب چوہدری جاوید ظفر، تحصیل صدر چوہدری محمد بشارت، سٹی صدر راجہ محمد بشیر، جاوید ملک ، قمر زمان گجر ، ڈاکٹر قمر اقبال، سمیت اہلیان یونین کونسل رائے پور و لیگی کارکنان نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن مرزا رفیق ایڈووکیٹ لالہ اسرار چوہدری، فیاض مغل ،عدنان فاضل ایڈووکیٹ، چوہدری گلستاب خان ظفر خان ، سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے افطار ڈنر میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہما ن خصوصی علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جاوید ظفر اور ان کے ساتھیوں کی لیگ میں شمولیت میاں نوا زشریف اور راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ن لیگ کی حکومت نے راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں 10ماہ میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا دیے میرٹ گڈ گورننس کے لیے ایسے اقدام اٹھائے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی چوہدری جاویدظفر، لالہ اسرار ، فیاض مغل اور ان کے ساتھیوں کو کھلے دل سے خوش آمد ید کہتے ہو ئے ان کو عزت اور جائز مقام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسعو د خالد سے کوئی اختلاف نہیں وہ ہمارے بھائی ہیں کبھی کبھار ایشو پر اختلا ف ہو سکتا ہے وہ میں سمجھتا ہوں میرا حق ہے میں اپنے مزاج کا شخص ہوں کبھی بھی غلط کام اور اپنے ضمیر کے خلاف کسی بات کو تسلیم نہ کبھی کیا نہ آئندہ کرونگا انہوں نے کہا کہ جلد یونین کونسل رائے پور سے اہم شخصیات ن لیگ کا حصہ ہونگی میزبان تقریب چوہدری جاوید ظفرنے کہاکہ عوام علاقہ اور کارکنان ن لیگ کا شکر گزار ہوں جہنوں نے میرا شایان شان استقبال کیا میں نے 22 سال پیپلز پارٹی اور 10سال سے زائد قیمتی سال مسلم کانفرنس کے ساتھ رہا مگر سب سے پہلے علی زمان راجہ نے مجھے لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جب مسلم کانفرنسی قیادت نے بھگوڑوں غدداروں اور جانثار کارکنوں کو ایک ترازوں میں تولنے کا سلسلہ شروع کیا تو میں نے لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا انشاء اللہ راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہو ئے بلدیاتی الیکشن میں یو سی رائے پور سے ٹکٹ کی جنگ لڑونگا اگر جماعت نے اعتماد کیا تو الیکشن لڑونگا لیکن ٹکٹ کے لیے رائیونڈ بھی جانا پڑا تو جاونگا مسعو د خالد منتخب ممبر اسمبلی ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں لیکن صرف ہدایت فاروق حیدر خان کی مانوں گا اس موقع پر چوہدری بشارت و دیگر نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہو نے والوں کو خوش آمدید کہتے ہو ئے مکمل تعاون وحمایت کا یقین دلایا ۔

مہمونہ رشید کی اس شاندار کامیابی پر راجہ محمد رشید خان سینئر مدرس ان کی فیملی کا مبارک باد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ راجہ محمد رشید خان سینئر مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سورکھی کی ہونہار صاحبزادی نے این ٹی ایس کی تینوں پرائمری ،جونیئر جنرل لائن اور جونیئر سائنس معلمات کی آسامیوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ پاس کرلیا جس پر اہلیان رٹہ نے مبارکباد پیش کی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل رٹہ ڈڈیال کے رہائشی سینئر مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سورکھی راجہ محمد رشید خان کی ہونہار صاحبزدی مہمونہ رشید نے این ٹی ایس میں مشتہر شدہ آسامیوں پرائمری ، جونیئر جنرل لائن اور جونیئر سائنس معلمہ کے لیے ٹیسٹ دیا تھا جس میں مہمونہ رشید نے اعلیٰ نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی مہمونہ رشید کی اس شاندار کامیابی پر اہلیان رٹہ راجہ عابد الرحمن، محمد نسیم سابق ممبر، میاں حبیب الرحمن، آفتاب احمد سمیت دیگر نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر معززین نے کہاکہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مہمونہ رشید نے تینوں شعبہ جات میں کامیابی حاصل کرکے اہلیان رٹہ کا سرفخر سے بلند کردیا ہے مہمونہ رشید کی اس شاندار کامیابی پر راجہ محمد رشید خان سینئر مدرس ان کی فیملی کا مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

سابقہ حکو متو ں کے پھیلائے گند ادارو ں کی تباہی لا قانو نیت کے با وجو د ہماری حکو مت عو ام کو ریلیف دینے میں کا میا ب ہو رہی ہے۔, چوہدری مسعود خالد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابقہ حکو متو ں کے پھیلائے گند ادارو ں کی تباہی لا قانو نیت کے با وجو د ہماری حکو مت عو ام کو ریلیف دینے میں کا میا ب ہو رہی ہے۔ ابھی ہماری گور نمنٹ بنے ہو ئے300دن ہو ئے اس کے با و جود آپ کو کا رکردگی نظر آ رہی ہے۔ ہمارے قا ئد میا ں نواز شریف وزیر اعظم پا کستا ن کے ویژ ن کے مطابق۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فا روق حیدر خا ن نے گڈ گو رننس ادارو ں کی بحالی تعمیر و ترقی کے نئے دور کاآ غاز کر دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبر اسمبلی حلقہL.A.1چوہدری مسعود خالد نے یونین کو نسل انکر میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شا مل ہو نے والے رہنما ؤ ں کی طر ف سے افطا ر ڈنر سے بطو رمہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا جو دیگر سیاسی جما عتو ں کو چھوڑ کر ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں یہ ہما ری کارکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ تاریخ میں پہلی بار فری ایمر جنسی سروسیز، وزیر اعظم کمیو نٹی،انفراسٹرکچر پرو گرا م،پبلک سروس کمیشن، کی تشکیل جیسے کا رنامے مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کے کا رنا مے ہیں۔ ڈڈیال کی سا تو ں یو نین کو نسلو ں میں لنک روڈز کا کا م جاری ۔انشا ء اللہ بجٹ کے بعد آ پ لو گو ں کے لئے نئے فنڈز ملے گے۔ اور جلد سو رکھی تا ڈڈیال سڑک کا کام شرو ع ہو جائے گا۔ جو الیکشن میں آپ سے وعدے کئے تھے انشا ء ا للہ وہ تمام پورے کرو نگا۔ میرا ما ضی آ پ کے سامنے ہے۔ جس طر ح2001 ؁ء کاویژن وہ آ ج بھی میرے دل میں مو جو د ہے اللہ تعالی نے موقع دیا آ پ لوگو ں کی خدمت کا انشا ء اللہ تعالیٰ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا ؤ گا۔ڈڈیال مسائل کے دلدل میں پھنسا ہو ا تھا۔کھنڈرا ت میں تبدیل تھا۔میں جب ڈڈیال دیکھتا تھا۔ تو مجھے بہت دُکھ ہو تا تھا۔اللہ نے موقع دیا ہے بھرپور فائدہ اُٹھا ؤ گا۔ڈڈیال کو اصلی حالت میں لا ؤ گا۔ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو نے والو ں کو خو ش آمدید کہتا ہو ں۔ اور اپنے مکمل تعا ون کا یقین دلاتا ہو ں۔ عو ام کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔ اگر ادارو ں میںآپ کے جائز کا م نہیں ہورہے تو برائے راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں عو امی خا دم ہو ں۔آپ لوگو ں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آ ج اس مقام پر پہنچا یا ۔چیئرمین عبدالرشید،ملک صدیق،چوہدری صا بر،چوہدری یو نس، چوہدری اسلم، اپنے سا تھیو ں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے جس طرح پنجا ب میں پیپلز پارٹی کاصفایا ہو رہا ہے اس طرح ڈڈیال میں لوگ بھی پیپلز پارٹی چھوڑ کر (ن ) لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سوڑ میں والد کے ہاتھوں قتل ہونے والا جوان سال بیٹا سپرد خاک کر دیا گیا

Inam Nabi murdered by his own father buried in his native village, Soor, Panjar

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سوڑ میں والد کے ہاتھوں قتل ہونے والا جوان سال بیٹا سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مقتول کی والدہ نے تھانہ کہوٹہ میں بتایا کہ میرا خاوند غلام نبی ہر روز مجھ سے لڑتا اور جھگڑتا تھا ۔ جس پر میرے بیٹے انعام نبی نے کہا کہ میں اپنی والدہ اور بہنوں کو اپنے ساتھ لے جاؤں گا ۔والدہ نے بتایا کہ ہم گزشتہ روز سامان وغیرہ پیک کر رہے تھے ۔ کہ اتنے میں میرے خاوند نے 12بور رائفل سے فائر کر کے میرے بیٹے کو قتل کر دیا ۔ مقتول کی عمر 23سال تھی اور نیوی میں ملازمت کر تا تھا۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ گوجر خان کے صدر راجہ عبد الحمید ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعز یت کر نیوالوں کا تنا تا بندھا رہا چیرمین یوسی موہڑ ہ نورہ راجہ عرفان عزیز ،وائس چیرمین کاشف انجم ،پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی ،مسعود سرور،مسلم لیگ کے رہنما صادق جنجوعہ ،ڈاکٹر محبوب اعوان ،نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صدر امجد حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ،سینیر نائب صدر راجہ پرویز اختر ،راجہ ابو بکر ،راجہ اسحاق ،سیکرٹری فنانس ملک مسعود ،سیکرٹری اطلاعات محمد انور شمس ،چیرمین قاضی یعقوب ،نے ان کی رہا ئش گاہ ڈھوک کر می یو سی دیوی میں جا کر ان سے تعز یت کی اور مر حومہ کے لیے دعائے مغفر ت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کے لیے دعا کی

some image

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔ سنیئر ٹیچر ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی ،ممتاز ماہر تعلیم و سابق ہیڈ ماسٹر محمدافضل ،ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال بھٹی ،ہیڈ ماسٹر ممتاز علی بھٹی،طارق محمود بھٹی نے معروف ماہر تعلیم سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام مرتضی کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلنددرجات اور لواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعا کی۔

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنما چوہدری نوید فرید نے مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اورلواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف کیانی ،جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق جنجوعہ،سید جنید عباس،راجہ مبشر جنجوعہ ،چوہدری وقاص سیٹھی،ایاز قمر،تنویر اختر شیرازی ،چوہدری توقیر اسلم،سردار صلاح الدین احمد نے ایس پی جمیل احمد ہاشمی اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ہارون کمال ہاشمی سے ان کی خالہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Picture of the Day

Birmingham Central Masjid .... Ramadan Mubarak

some image

Birmingham Central Masjid is one of the earliest purpose-built masjid in the United Kingdom. After initially raising money to lay the foundations of the masjid, funds ran dry. A possibility existed that Birmingham City Council would sell the land to another buyer if the masjid was not completed within two years.

The masjid trustees therefore went to local businesses ― both Muslim and non-Muslim ― for donations. Soon enough, sufficient money was raised to pay for the building and completion of the masjid in 1969. The masjid was then officially opened in 1975.

A golden dome was added to the top of the minaret in 1981. In 1986, the masjid sought and was granted permission to call prayer within certain limits. Between 1988 and 1990, Al-Hijrah School educated children in three rented rooms within the masjid before moving to Midland House in Small Heath.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image