Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 13th January 2018 ----- 25th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ضلع راولپنڈی کی چار تحصیلوں کو الگ کرکے نیا ضلع کوہسار بنانے کی تیاریاں جاری

Plans for new Distt Kohsar with Murree, Kahuta, Kallar Syedan and Kotli Sattian

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ ضلع راولپنڈی کی چار تحصیلوں کو الگ کرکے نیا ضلع کوہسار بنانے کی تیاریاں جاری ہیں جن میں تحصیل مری ، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیداں کو ملا کر نیا ضلع کوہساربنائے جانے کا امکان ہے

نیا ضلع بنائے جانے پر تحصیل کلرسیداں ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے سیاسی عمائدین اور سول سوسائٹی میں شدید اضطراب کی کیفیت پائی جارہی ہے جبکہ تحصیل مری کے عوام کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ اگر ضلع کوہسار کا قیام عمل میں لایا گیا تو ممکن ہے کہ اس کا ہیڈ آفس راولپنڈی میں قائم کیا جاے جس سے تحصیل مری کو کو ئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوگا اگر ہیڈ کوارٹر مری میں قائم کیا گیا تو تحصیل کلرسیداں کی عوام کو دو ضلعیکراس کرکے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر تک رسائی ممکن ہوسکے گی جو ایک مشکل ترین عمل ہے

کلرسیداں سے راولپنڈی جانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا سفر درکار ہوتا ہے جبکہ کلرسیداں سے مری جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر کم از کم چار گھنٹے درکار ہوں گے ، کلرسیداں کی عوام یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اسی طرح کہوٹہ کے عوام کے لیے بھی ایسی ہی صورت حال ہے ۔ اگر ضلع کوہسار کو ہیڈ کوارٹر راولپنڈی قائم کردیا بھی دیا جاے تو مری کے عوام ویسے بھی راولپنڈی ہی آتے ہیں ان کے لیے کوئی مشکل تو نہیں لیکن ان کے نام پر ضلع قائم کرکے انہیں ضلعی سہولیات فراہم نہ کرنا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔

ضلع کوہسار کے قیام پر تحصیل کہوٹہ ، تحصیل کلرسیداں اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے سیاسی عمائدین میں اب تک کوئی اتفاق نہ ہوسکا ، چند روز قبل کہوٹہ کے بلدیاتی نمائندوں نے ضلع کوہسار کے قیام کی شدید مخالفت کی ہے ۔بظاہر اس معاملہ میں چاروں تحصیلوں کی منتخب سیاسی قیادت اختلاف کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ضلع کوہسار بنانے والے سیاسی کاریگروں کو ایک ہی رائے ہے کہ تمام تحصیلوں کے عمائدیں کی مشاورت سے ہی فیصلہ کیا جاے ۔اب اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا ا نذاہ قبل از وقت نہیں لگایا جاسکتا ۔ لیکن اگلے دو ہفتوں اس کا فیصلہ ہوجائے گا ۔

Kallar Syedan; The Punjab government is planning to establish a new district that will encompass four tehsils: Murree, Kahuta, Kallar Syedan and Kotli Sattian. The proposed name for the district is Kohsar. The four tehsils are currently part of Distt Rawalpindi.

The proposed plan had been discussed in detail in a high-level meeting of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), attended by senior leaders. The source added that the Punjab chief minister has given a “green signal” and the district’s headquarters would either be Murree or Kahuta. He confirmed that work on the proposed district is in progress but the Punjab government is yet to inform Rawalpindi division officially.

Currently protest was held in Kahuta, Where the local residents of Kahuta are demanding, that if Distt Kohsar is to be established then the head office should be in Kahuta and not any where else.

There is growing unrest amongst the public over planned Distt Kohsar. Currently Tehsil Kahuta public have come out on streets with their demands or they will not be part of new district.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں ڈرائیور ہوشیار ہو جاہئں، راہگیروں پر کیچڑ اچھالنے پر ڈرائیور کو پانچ ہزار پاونڈ جرمانہ کر دیا گیا

Drivers Splashing a pedestrian with your car can cost you £5,000

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ میں کاونٹی کے شہر سینٹ آہیوس میں ایک تیز رفتار ڈراہیور کو راہگیروں پر کیچڑ اچھالنے پر پانچ ہزار پاونڈ جرمانہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ماں اپنے دو کم سن بچوں کے ساتھ سڑک کئ کنارے پیدل جارہی تھی کہ ایک ڈراہیور نے سڑک پر کھڑے پانی سے گاڑی گزاری جس کی وجہ سے سڑک کا سارا گندا پانی ماں اور بچوں پر جا گرا اور وہ سب گیلے ہو گئے

ماں آخر ماں ہوتی ہے بچوں کو سخت سردی میں گیلا نہ دیکھ سکی اور فوری طور پر پولیس کو بتا دیا جس پر ڈرائیور کو پانچ ہزار پاونڈ جرمانہ کر دیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق سخت بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی جمع ہو گیا تھا مگر گاڑی کے لیے صاف جگہ موجود تھی ڈراہیور نے جان بوجھ کر پانی سے گاڑی گزاری اور پانی سے ماں بچوں کو گیلا کر دیا اور ان کے سارے کپڑے بھی گندے کر دیے -

یاد رہے کہ برطانیہ کے روڈ ٹریفک ایکٹ 1988ء کے تحت پیدل راہگیروں کا لحاظ کیے بغیر ڈراہیونگ کرنا جرم ہے اور کسی بھی بے احتیاطی کی وجہ سے ڈراہیورز کو سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو کوئی تکلیف پہنچے- برطانیہ میں یہ بات قابل تعریف ہے کےیہاں انسان اور جانور دونوں کی زندگی کو اہمیت دی جاتی ہے تمام ڈراہیورز گاڑی چلاتے وقت احتیاط کریں اور راہگیروں کا خیال رکھیں ورنہ پولیس والے آپ کا خیال رکھنا نہیں بھولیں گئے -

London; UK drivers should be concerned if they are caught splashing a pedestrian with their car as it can attract some serious fines and punishments.

For something that may seem fairly innocuous to a driver, it carries substantial charges. Drivers can be punished with up to £5,000 in fines or up to nine penalty points. Splashing drivers with a puddle falls into the category of driving without reasonable consideration.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلرسیداں بار میں وکلاء کی باہمی چپقلش برقرا ر،آج ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں بار میں وکلاء کی باہمی چپقلش برقرا ر،آج ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے اطلاعات کے مطابق کلرسیداں کے وکلاء نے انتخابی عمل کے لیے مختلف وکلاء کے ناموں پر مشتمل ووٹر لسٹ تیار کر رکھی تھی دونوں دھڑوں کے ایک دوسرے کی فہرستوں پر شدید اعتراضات تھے جس کے نتیجے میں انتخابی عمل سے چند گھنٹے قبل جمعہ کی شام کوپنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید عظمت علی بخاری نے فریقین کے اعتراضات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ہونے والے کلرسیداں بار کے انتخابات کو ملتوی کر دیا اور طے کیا کہ بار کونسل فہرستوں کو از سر نو جائزہ لے گی اور پندرہ ایام کے اندر ایک متفقہ اور حتمی فہرست جاری کر کے انتخابات کے لیئے نئے شیڈول کا اعلان کرے گی ۔

 

ملک بھر کی ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ ہی نہیں بنائے گئے, اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد الیاس

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد الیاس نے کہا ہے کہ آج بھی ملک بھر کی ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ ہی نہیں بنائے گئے خواتین کے شناختی کارڈبنانے میں عدم دلچسپی پر سب کو گہری تشویش ہونی چاہئے ،انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں اور کہوٹہ کی سولہ یوسیز کے چیئرمین حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راولپنڈی کی بھی سینتیس لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنوائے گئے نادرا اس سلسلے میں تمام سہولیات مہیا کرنے کو تیار ہے بلدیاتی چیئرمین اور ارکان اس معاملے میں اپنا کردارادا کریں ہماری کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل تمام خواتین کے شناختی کارڈ تیار کیئے جا سکیں اس مقصد کے لیئے ہم اپنی موبائل ٹیمیں گاؤں کی سطح پر بھیجنے کو بھی تیار ہیں معاشرے کے تمام طبقات کو اس بارے میں اپنا کردارادا کرنا چاہیئے خواتین بھی آگے آئیں اور اپنے شناختی کارڈحاصل کر کے آئندہ انتخابی عمل میں اپنا جمہوری حق استعمال کریں ۔

کلرسیداں کے آئمہ کرام کے نماز جمعہ کے اجتماعات میں واقعہ قصور پر حکمرانوں کو قصوروار قراردیتے ہوئے لوگوں کو ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے مشورے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں کے آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں واقعہ قصور پر حکمرانوں کو قصوروار قراردیتے ہوئے لوگوں کو ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے مشورے دیے اور کہا کہ ان حکمرانوں کی موجودگی میں انصاف کا حصول ممکن نہیں ہے انہوں نے لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ذمہ داری بھی حکمرانوں پر عائد کی جامعہ مسجد نور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مفتی محمد اکبر اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھنی چاہیئے جنہوں نے کئی عشروں سے یہ حکمران قوم پر مسلط کر رکھے ہیں اور یہ آئندہ بھی انہی لوگوں کو ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف مل جاتا تو شاید زینب کا واقعہ پیش نہ آتا مگر حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں چودہ بے گناہ افراد کو شہید کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا گیا جس کا مقصد قانون کا مذاق اڑانا تھا ایسے لوگوں کی حمایت کرنے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنی چاہیئے ،مولاناقاسم چلاسی نے بلال مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حکمران چننے والوں کو قیامت کے دن شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا روزمحشر شہداء کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں میں ہوں گے جو لوگ اسلام کی بجائے کسی اور نظام کے استحکام کے لیئے کام کرتے ہیں وہ مجرم ہیں مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ چکیالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصور کے واقعے نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں اس طرح کے واقعات تبھی ہوتے ہیں جب قانون کی حکمرانی مذاق بن جائے انہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اسے مقام عبرت بنانے کا بھی مطالبہ کیا ،قاری محمد اجمل قادری نے کہا کہ خدا ہمیں درست حکمران چننے کی توفیق عطا کرے ۔

کئی چینلز فحاشی اور عریانی پھیلانے میں مصروف ہیں, شیخ محمد اکرم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما شیخ محمد اکرم نے پیمرا کی توجہ بعض نجی ٹی وی چینل کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کئی چینلز فحاشی اور عریانی پھیلانے میں مصروف ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بعض چینل نظریہ پاکستان کے منافی پروگرام اور مناظر پیش کر رہے ہیں بعض اشتہارات میں بھی غیر اخلاقی تصاویر کو دکھایا جاتا ہے اور یہ سب کچھ اس ملک میں ہو رہا ہے جسے اسلامی نظام کی خاطر حاصل کیا گیاتھا ،مگر ذمہ دار پیمرا بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہا ہے ۔

موہڑہ نگڑیال مسجد میں حاجی محمد اسحاق نگڑیال کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان جلسہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔14جنوری بروز اتوار موہڑہ نگڑیال مسجد میں حاجی محمد اسحاق نگڑیال کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان جلسہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ ہورہا ہے ۔جس میں خصوصی خطاب مذیبی سکالر علامہ صاحبزادہ ساجد الرحمن کا ہوگا۔تما م اہل اسلام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہیںْ

حلقہ پی پی ٹو میں ریکارڈ تر قیاتی کام ہو رہے ہیں، راجہ محمد علی

some image some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔مسلم لیگ(ن) کی مو جودہ دور حکومت میں حلقہ پی پی ٹو میں ریکا رڈ تر قیاتی کام ہو رہے ہیں،آئندہ چند ماہ میں کہوٹہ وکلر سیداں کی چھ یو نین کو نسلوں میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جا ئے گا ، ان خیالات کا اظہارمشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے سکوٹ میں مولوی عبدالخالق( مرحوم) کے بھانجے اور مقامی زکوۃ کمیٹی کے چیرمین مبارک علی راجہ کے کزن راجہ ذولفقار علی ( مرحوم) کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا حلقے میں کروڑ وں روپے کے میگا پروجیکٹ منظور ہو چکے ہیں جن پر جلد کام کا آغاز ہو گا۔ انھوں نے راجہ ذولفقار علی (مرحوم) کی وفات پر ان کے بیٹے راجہ توصیف اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔ چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیرمین منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چیرمین کنوہا پرویز قادری، سابق نا ظم کنوہا حاجی غلام ظہیر،(ن) کنوہا کے رہنما پاشا شاہ، مسلم لیگ(ن) یو سی دوبیرن کلاں کے رہنما کیپٹن( ر) عبدالمعروف، ماسٹر محمد ازرم اورحاجی محمود حسین آف سکوٹ بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

some image some image

جوانسالہ وائس چئیرمین راجہ ابرار کی بڑی کاوش اڑھائی ہفتوں میں روڈ کے لئے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے گرانٹ منظور کرا لی

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔مرزا کمبیلی،ٹوٹے ہوئے تعلق جوڑنے والے جوانسالہ وائس چےئرمین راجہ ابرار نے عوامی خدمت کی مثال قائم چند ہفتے قبل تقریبا ایک کلو میٹر تک اپنی ذاتی زمین سے راستہ دے کر قائم کی تھی ، انہوں نے صرف زمین ہی نہیں دی بلکہ اس کے لئے کثیر الرقم ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے گرانٹ منظور کر ا کر اس پر کام بھی شروع کر ا دیا ہے،انہوں نے جہاں پر بنگیال،کھمبال اور عباسی برادری کا شکریہ ادا کیا وہاں پر ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کا گرانٹ دینے پر دل کی اتھاہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں راجہ جاویداخلاص کو عوام بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایں گئے،افتتاحی تقریب میں سابق کونسلر حاجی مظہر عباسی،جنرل کونسلرطارق محمود عباسی،چوہدری ثمر مبارک،افتخار حسین،خرم شہزاد،راجہ آصف نے وائس چےئرمین راجہ ابرار کی اس انتھک کوشش کو خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے مرزا کمبیلی سے درکالی معموری تک درینہ مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا،افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت نبی ﷺ سے کیا گیا ،آخر میں عالم اسلام، استحکام پاکستان اور یہاں کے باسیوں کے اتفاق اور اتحاد کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی،اس موقع پر علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،یاد رہے کہ یہاں کے رہائشی کافی عرصہ سے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مسائل کا شکار تھے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ضلع کوہسار کے خلاف کہوٹہ کلر چوک میں کہوٹہ بچاو تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ضلع کوہسار کے خلاف کہوٹہ کلر چوک میں کہوٹہ بچاو تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ۔ضلع کو ہسار کا ہیڈ کواٹر کہوٹہ نا ں رکھا گیا تو پھر ضلع کوہسار نامنطور ۔نئے نئے شوشے اور لالی پاپ ناں دیں ضلع کوہسار کے حوالے سے کہوٹہ پاکستان کا ضامن ہے جس کی وجہ سے ملک دشمن عناصرمیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتااس لیے کہوٹہ کی عوام کو مشکلات میں ناں ڈالا جائے کہوٹہ ایک تاریخی شہر ہے اس کی اپنی ایک پہچان ہے کہوٹہ کی عوام کے حقوق کی خاطرہرپلیٹ فارم میںآواز بلند کر یں گئے ان خیالات کا اظہارکہوٹہ بچاو تحریک کے چیئر مین راجہ عبد اللہ ایڈوکیٹ،وائس چیئر مین ایم ذرین اعوان،چیئرمین یوسی مٹورراجہ اشتیا ق احمد ،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،یوتھ ونگ کے راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،آصف ربانی قریشی،میجرحفیظ ،ملک طاہر آف چھنی ،جاوید عباسی،راجہ کامران اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ کہوٹہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ضلع کوہسار کے بجائے اس حلقہ میں تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کریں اسکا ہیڈ کواٹر مری میں رکھ کر اس علاقہ کے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس علاقے کو نہ کوئی یونیورسٹی بنائی گئی نہ کالجز ہیں اور نہ ہی کہوٹہ کے ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا الیکشن کے قریب دنوں میں ایسے اعلانات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ اگر وہ اس علاقے سے مخلص ہیں تو آتے ہی سہالہ اور ہیڈ برج ، موٹر وے اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا جاتا عوام کو پر شا ن کر نے کے بجائے ان کے مساہل حل کیے جاہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت میں یہ بات برداشت نہیں کر یں گے کہ کہوٹہ کی عوام کئی گھنٹوں کی فاصلہ طے کر کے مری جاہیں اگر کہوٹہ میں مر کز ناں رکھا گیا تو ہم تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل ، ہر گاوں اور ہر ڈھوک میں جاکر عوام کو بتاہیں گئے کہ آپ کے ساتھ یہ ظلم کیا جا رہا ہے ۔

some image

سانحہ قصور نے دل کو چھلنی کر دیا ہے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ تصدق جنجوعہ ، چوہدری صداقت حسین ،راجہ شکیل کیانی ، اسد محمود ستی ، راجہ سخاوت ایڈوکیٹ اور حاجی ملک منیر اعوان نے واقعہ قصور معصوم زینب سانحہ کے حوالے سے کہا کہ سانحہ قصور نے دل کو چھلنی کر دیا ہے یہ سانحہ پوری انسانیت کا قتل ہے معصوم زینب کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سر عام سزا دی جائے تاکہ پھر دوبارہ ایسادلخراش واقع پیش نا ں ہو ۔ہم غم کی اس گھڑی میں معصوم زینب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورگناہوں سے پاک ، معصوم زینت کے لیے دعاء گو ہیں ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل ، چیئر مین یونین کونسل منیادندہ چوہدری صداقت حسین ، پی پی پی کے رہنماء راجہ شکیل ، وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ کے صدرحاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور سے ہر مکتبہ فکر کے لوگ پر شان اور دکھ میں مبتلا ہیں ایک سال میں 12واقعات ہوئے مگر وہاں کی پولیس نے ایک بھی کیس کے ملز م کو گرفتا ر تک ناں کر سکی جس وجہ سے وہاں کے والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔سانحہ قصور کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم غم کی اس گھڑی میں معصوم زینب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورگناہوں سے پاک ، معصوم زینت کے لیے دعاء گو ہیں اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معصوم زینب کے قاتلوں فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچاہیں ۔

some image

پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر ضلع کوہسار بنائے گی جس کا مر کز کہوٹہ ہو گا ۔, راجہ وحید احمد خان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر ضلع کوہسار بنائے گئی جس کا مر کز کہوٹہ ہو گا ۔ کہوٹہ ضلع الپنڈی کی بڑی تحصیل ہے اور آزاد کشمیر کا گیٹ وے بھی ہے آزاد کشمیر کے پانچ اضلاح کا راستہ کہوٹہ سے گزرتا ہے اگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ضلع کوہسار بناناہی چاہتے ہیں تو مر کز کہوٹہ کو بنایا جائے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء جاوید عباسی ، طاہر ارشاد ، سردار مظہر ، تحضرف ستی ، قاضی حفیظ ،افضال عباسی ،ملک آصف ، راجہ صہیب طاہر اور دیگر بھی افراد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لیحاظ سے بھی تحصیل مر ی اور تحصیل کلر سیداں سے فاصلہ یکساں بنتا ہے شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیر اعظم ثابت کر یں اب تک ان کے رویے سے یہ نظر آتا ہے کہ وہ نااہل وزیر اعظم کے اشاروں پر چل رہے ہیں انہوں نے 45دنوں میں احسن کارکر دگی کا اعلان کر نے والوں کی کارکر دگی صفر ہے ان سے ہماری گذارش ہے کہ وہ مجوزہ ضلع کوہسار کا مر کز کہوٹہ کو بناہیں یہی ضلع کوہسار کا میر ٹ بھی ہے اگر کہوٹہ کو مر کز ناں بنایا گیا تو ہم سخت احتجا ج کر یں گئے انہوں نے سانحہ قصور کی بھی پر زور مذمت کی اور کہا کہ ہم غم معصوم زینب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورگناہوں سے پاک ، معصوم زینت کے لیے دعاء گو ہیں اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معصوم زینب کے قاتلوں فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچاہیں۔

یوسی بیور میں مخصوص نشستوں کے الیکشن کا اعلان ہو گیا ۔امیدواروں نے کاغذات نامزگئی جمع کرا دیے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی بیور میں مخصوص نشستوں کے الیکشن کا اعلان ہو گیا ۔امیدواروں نے کاغذات نامزگئی جمع کرا دیے ۔15جنوری جانچ پڑتال ۔24جنوری واپسی اور6فروری کا دفتر یوسی بیور میں ووٹوں کی پولینگ ہو گئی ۔یوسی بیو ر سے کسان کونسلر کے لیے عبد القدیر اعوان ، یوتھ کونسلرکے لیے احتشام محمود ،لیڈز کونسلرکے لیے شازیہ پر وزین ،فوزیہ عجائب اور گل فیاض نے کاغذات نامزدگئی جمع کر ائے اس موقع پر جنر کونسلر یوسی بیورراجہ سجاد احمد اور سیکر ٹری یوسی سید شہزاد حسین شاہ بھی موجود تھے ۔

some image

گرلز کالج کہوٹہ اور گرلز ہائی سکول کے باہر سکول ٹائم اور چھٹی ٹائم میں آوارہ نوجوانوں نے ڈھیرے ڈال لیے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ گرلز کالج کہوٹہ اور گرلز ہائی سکول کے باہر سککول ٹائم اور چھٹی ٹائم میں آوارہ نوجوانوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اوع سکول آنے جانے والی بچیوں کو تنگ کرتے ہیں جسکی وجہ سے بچیوں کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ والدین شدید پریشان ہیں کئی مرتبہ پولیس اور انتظامیہ کو کہنے کے باوجود یہاں نہ سکیورٹی مہیا کی گئی اور نہ ہی پولیس گشت کا کوئی نظام بنایا گیا ہے جبکہ اسی طرح کی صورت حال پرائیویٹ اداروں میں بھی پائی جاتی ہے شہریوں والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز اور بوائز ہائی سکول کے باہر ان نوجوانوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو بلا وجہ صرف بچیوں کو تنگ کرتے ہیں آوازیں کستے اور غیر اخلاقی حرکات کرنے کیلئے وہاں کھڑے ہوتے ہیں سکول ٹائم اور چھٹی ٹائم وہاں سول کپڑوں اور وردی میں پولیس اہلکار تعینا کیے جائیں تاکہ بچیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پراوئیویٹ سکولوں کے باہر بھی جہاں بچیاں زیر تعلیم ہیں وہاں پولیس تعینات کی جائے یا پراؤیٹ سکول والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ سکول کے باہر بھی سکیورٹی کا انتظام کریں تاکہ ناخوشگوار واقعات سے بچایا جا سکے ۔

موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا, تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے راہنما

کہوٹہ  :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا میاں نواز شریف کے نرڑ پر کیے گے اعلانات پر ابھی تک کام شروع نہ کرنے والے وزیر اعظم ضلع کوہسار کیا بنائیں گے۔ ضلع کی مخالفت نہیں مگر عوام کی مشاورت سے اسکا ہیڈ کواٹر رکھا جائے۔ اس علاقے کی ضرورت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو اعلان کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ بنانا نوجوانوں کے لیے کالجز یونیورسٹی اورسپورٹس سٹیڈیم ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے راہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، اور سابق صدر راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقے کے عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ آج نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے پھرتے ہیں مگ۔ نوکری ملنا مشکل ہے۔ اتنی بڑی وزارت اور اسکے بعد وزیر اعظم کا عہدہ رکھنے کے باوجود اگر اس علاقے کے مسائل حل نہ ہوسکے۔ تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی انھون نے مطالبہ کیا ۔کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا اللہ فوری مستعفی ہوں۔ انکے ذمہ نہ صرف ماڈل ٹاؤن کے 14قتل ہیں بلکہ قصور میں تیس مارے جانے والے لوگ بھی انکے ذمہ ہیں۔ تحریک انصاف عوامی تحریک کے ساتھ ہے انشا اللہ بہت جلد اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہو گا انھوں نے کہا کہ اگر ضلع بنایا گیا تو اس کا ہیڈ کواٹر تمام سٹیک ہہولڈرز کے مشورہ سے رکھا جائے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

جینٹری گرلز کالج میں منعقدہ مقابلہ نعت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ممبر قومی اسمبلی عائشہ سیّد نے کہا کہ ختم نبوت کی شق میں نقب نہیں لگانے دیں گے تاجدارِ ختم نبو تؐ کے لائے ہوئے نظام میں ہی تمام مسائل کا حل ہے دکھوں سے کراہتی انسانیت کو امن و سکون صرف اور صرف نظام مصطفیؐ کے دامن میں ہی مل سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جینٹری گرلز کالج میں منعقدہ مقابلہ نعت سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر معروف ماہر تعلیم راجہ محمد حاشر ڈائریکٹر جینٹری کالج میڈیم نادیہ نورین وائس پرنسپل راجہ محمد عمیر نے بھی خطاب کیا ، عائشہ سید نے کہا کہ نوجوان نسل سے ہم پرامید ہیں کہ وہ اپنا تعلق تعلیمات مصطفی ؐ سے جوڑتے ہوئے عملی زندگی کے ہر میدان میں نبی پاکؐ کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئے روز خواتین پر تشدد کے ہونے والے واقعات دراصل اسلام سے دوری کا نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ قصور میں معصوم زینب کے واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے حکومت کی ترجیحات میں عوام کی جان و مال عزت کا تحفظ ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک پر براجمان حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں ہمیں تعلیم کے شعبہ پر توجہ دینی ہو گی تاکہ قوم باشعور ہو سکے اور ایسے واقعات مستقبل میں رونما نہ ہوں آخر میں انہوں نے مقابلہ نعت میں آئزہ سحر، اقصیٰ امین ، حسیبہ ناز کو بالترتیب اول ، دوئم ، سوئم آنے پر انعامات دیے جبکہ کالج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے

some image

جھنڈا کے رہائشیوں کا مسئلہ حل کرانے پر چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف کا شکریہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء الحق، مرز امظہر، عبدالرحمن ، عمران ملک، مرزا ظفر ، مرزا مبشر، مرزا خالد نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم نمبر1اور بہاری کالونی کے نکاسی آب کے پانی سے جھنڈا کے متاثر ہونے کا خطرہ تھا اس مسئلہ کوسابق کونسلرملک غضنفر نے خصوصی کاوشوں سے حل کرایا جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں انہوں نے کہا کہ جھنڈا کے رہائشیوں کا مسئلہ حل کرانے پر چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کو حل کرانے میں خصوصی دلچسپی لی اور جھنڈا کے رہائشیوں کا یہ مسئلہ حل کرا دیا

گوجرخان شہر میں جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرے کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرے کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا چوبیس گھنٹوں میں پریشر ٹھیک کرانے کی یقین دہانی کرانے والے چیئرمین بلدیہ کا چار دن گزرنے کے باوجودوعدہ پورا نہ ہو سکاشہر کے مختلف وارڈوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بدستور جاری، مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ دھرنا رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کی رہائش گاہ (پنڈی) کے سامنے دیا جائے گا سیاسی سماجی اور شہری تنظیموں نے مشاورت شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گوجرخان شہر کے اکثریتی علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر تھا جس سے تنگ آکر چند روزقبل مختلف وارڈوں کے مرد وخواتین نے جی ٹی روڈ ر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی تھی جس پر چیئرمین بلدیہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو 24گھنٹوں میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا کے انہیں سڑک سے ہٹایا تھا چیئرمین کے وعدے کو گزرے چار دن ہو گئے لیکن گیس پریشر بحال نہ ہو سکا اس صوتحال پر شہر کی مختلف سیاسی سماجی اور شہری تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ باہمی مشاورت کے ساتھ اگلے احتجاجی مرحلے میں رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص کے گھر واقع راولپنڈی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس دھرنے میں خواتی بھی شریک ہونگی

مقدمات کے عدم اندراج سے جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے والی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہدشفیق قریشی سے )۔۔۔۔مندرہ میں چوریوں کا سلسلہ دراز،دو ہفتے قبل عین جی ٹی روڈ سے ساڑھے تین لاکھ کی بیٹریز چرا لی گئی تھیں جن کا مثالی پولیس سراغ نہ لگا سکی،محرر تھانہ ایف آئی آرز کے اندراج میں رکاوٹ بننے لگا جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے والی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے اعلی حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار بشارت حسین سکنہ سنجوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں ریٹائر سرکاری ملازم ہوں تیس دسمبر کو میری شاپ واقع جی ٹی روڈ راجہ فاروق مارکیٹ سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر مختلف اقسام کی بیٹریز اور یو پی ایس مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے چرا لیے جس کی ایف آئی آر کا اندراج ہونے کے باوجود پولیس واردات کا سراغ لگانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ھے ان کے عزیز عمران عرف مانی نے بتایا کہ جب ہم ایف آئی اار کے سلسلہ میں تھانہ گے تو نعیم نامی اے ایس آئی ہمیں ایف آئی آر کے اندراج سے روکتا رہا عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا کہ ہماریے ٹیکسز سے تنخواہیں لیکر مقدمات کے عدم اندراج سے جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے والی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے

some image

پاکستان تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما جہا نگیر تر ین کے ہیلی کاپٹر کی سیال شریف جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث یو نین کونسل جاتلی کے قصبے موہڑہ فاطمہ میں ہنگامی لینڈنگ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان تحر یک کے مرکزی رہنما جہا نگیر تر ین کے ہیلی کاپٹر سیال شریف جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث یو نین کونسل جاتلی کے قصبے موہڑہ فاطمہ میں ہنگامی لینڈنگ تمام افراد محفوظ ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناﷲ اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے فالٹ دور نہ ہونے پر ہیلی کاپٹر کی حفاطت کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی فالٹ دور ہونے پر آج دوبارہ اُڑان بھرے گا عوام بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحر یک کے مرکزی رہنما جہا نگیر خان تر ین دیگر افر اد کے ہمر اہ سیال شریف جار رہے تھے کہ فلا ئی کر نے کے تھوڑی دیر بعدہیلی کاپڑمیں وارننگ سگنل آنا شروع ہوگئے تو پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پرجاتلی کے نواحی علاقے موہڑہ فاطمہ کھیتوں میں اتارا لیا جہانگیر ترین اپنے وفد اور عملے کے ارکان کے ہمر اہ مکمل طور پر محفوظ ہیلی کاپٹر سے باہر آگئے،ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر علاقے میں خوف ہر اس پھیل گیا اور مقامی لوگ بڑی تعدا د میں موقع پر پہنچ گئے بعدازں جہا نگیر ترین پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری ساجد محمود کے ہمر اہ طاہر محمد مغل زرعی فارم میں چلے گئے جہاں دیگر پارٹی رہنما بھی پہنچ گئے اور جہا نگیر ترین سے خیر یت دریافت کی تقریبا ایک گھنٹے بعد بذریعہ روڈ سیال شر یف روانہ ہوگئے

some image

چکوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے, راجہ شوکت عز یز بھٹی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عز یز بھٹی نے کہا ہے کہ چکوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے نواز شریف بیس کروڑ لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں انشا اللہ 2018 کے جنر ل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کر ئے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کو اڈنیٹر ایم پی اے راجہ نعیم نواز کی رہا ئش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہوں نے راجہ نعیم نواز اور ان کے صاحبز ادے راجہ جہا نز یب کوعمر ے کی سعادت حاصل کر تے پر مبارک باد پیش کیاان کا مز ید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سا ز شیوں کے جتنے مر ضی اتحاد بن جا ئیں لیکن مسلم لیگ کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا چکوال کے عوام نے پانامہ ڈرامہ کو ووٹ کے ذریعے مسترد کر دیا انہوں نے کہ کہ ضمنی الیکشن نے آئندہ انتخابات میں عوامی مزاج کے رخ کا تعین کر دیا ہے مخا لفین ضمنی نتائج سے سبق حاصل کر یں عوام مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر چیئر مین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور،چیئر مین یوسی سکھو چوہدری ابر ار سرور، چیئر مین یوسی دولتالہ سید قلب عباس شاہ،جما عت اسلامی کی رہنما راجہ محمد جواد،مرزا منیر نے بھی راجہ نعیم نواز کی ان کی رہا ئش گاہ پر جاکر عمر ے کی سعادت حاصل کر نے پر مبارک باد پیش کی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی 3 وارداتیں ،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی 3 وارداتیں ،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں کسی بھی واردات کا سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے نواحی علاقہ فیز8 سے یکے بعد دیگرے3 مختلف گھروں عائشہ گلریز طارق کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلای زیورات ،300 غیر ملکی ڈالر اور الیکٹرانک سامان چوری کر لیا جبکہ قبل ازیں سید رضوان شاہ اور بہادر خان کے گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،لیپ ٹاپ ،نقدی اور الیکٹرانک سامان چرا لیا اور فرار ہو گئے بڑھتی وارداتوں پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

صدر سرکل کے تھانہ جات کی حدود میں قائم پولیس چوکیوں پر کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کے سرپرست تھانیدار سیاسی بنیادوں پربطور چوکی انچارج تعینات ،جرائم بڑھنے لگے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔صدر سرکل کے تھانہ جات کی حدود میں قائم پولیس چوکیوں پر کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کے سرپرست تھانیدار سیاسی بنیادوں پربطور چوکی انچارج تعینات ،جرائم بڑھنے لگے ،ناتجربہ کار اور نااہل تھانیدار جرائم کنٹرول کرنے کی بجائے بھتہ وصولیوں میں مشغول ،عوام علاقہ کا من پسند تعیناتیوں پر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر سرکل کے تھانہ روات ،گوجر خان اور مندرہ کی حدود میں قائم پولیس چوکی قاضیاں ،دولتالہ اور انڈسٹریل ایریا میں محکمانہ ملی بھگت اور سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر کرپٹ تھانیدار بطور چوکی انچارج تعینات کر دئیے گئے ہیں جن میں ایک سب انسپکٹر قبل ازیں بھی آ ر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ کے حکم پر عوامی شکایات کے پیش نظر تھانہ روات سے تبدیل کیا گیا تھا جو بعد ازاں محکمانہ ملی بھگت اور سیاسی اثرو رسوخ کی بناء پر بطور چوکی انچارج تعینات ہو گیا عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ سابقہ محکمانہ ریکارڈ کی پڑتال کر کے نااہل اور سفارشی سب انسپکٹروں کو فوری تبدیل کر کے فرض شناس تھانیدار بطور چوکی انچارج تعینات کیے جائیں ۔

غیر قانونی سلینڈروں کی بھرائی کا کام عروج پر

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں رورل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث غیر قانونی سلینڈروں کی بھرائی کا کام عروج پر ،سلینڈر سے سلینڈر میں گیس بھرنے کا عمل بدستور جاری ،قبل ازیں بھی آگ بھڑک جانے کے باعث سانحات رونماء ہو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق اے سی رورل اسلام آباد اور سہالہ پولیس کی مبینہ چشم پوشی کے باعث روات بازار میں واقع درجنوں مقامات جاوا روڈ ،بنی سراں ،جی ٹی روڈ کے سامنے دکانداروں نے ری فلنگ کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جہاں غیر قانونی طور پر سلینڈر سے سلینڈر میں گیس کی بھرائی کی جاتی ہے بیشتر دکانداروں نے مارکیٹوں کے اندر سٹور نماء کمروں میں ری فلنگ کیلئے مشینری نصب کر رکھی ہے کچھ عرصہ قبل بھی روات میں ری فلنگ کے دوران آگ بھڑک جانے سے مارکیٹ جل گئی تھی عوام علاقہ نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

راجہ ایوب خان کی بطور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی تعیناتی انتہائی خوش آئند ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ راجہ ایوب خان کی بطور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی تعیناتی انتہائی خوش آئند ہے ،سیاسی ایڈمنسٹریٹر ز لوگوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرسکتے ہیں ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیر کے اندر میرٹ اور گڈ گورننس کا شاندار عملی مظاہرہ کیا ہے ،این ٹی ایس کا اجراء بھی خوش آئند اقدام ہے ،ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی راہنماء راجہ آزاد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے سیاسی وسماجی راہنماء راجہ آزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ایوب خان کو کوٹلی کا ضلعی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنا خوش آئند اقدام ہے وہ ایک سیاسی ورک ہیں جو عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ بہتر انداز میں عوام کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں راجہ آزاد نے کہا کہ وزیراعظم فاروق حیدر نے جس طرح آزاد کشمیر میں این ٹی ایس کا اجراء کیا ہے وہ بھی قابل تحسین اقدام ہے جس سے میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو انکا حق ملے گا کوئی دوسرا کسی کا حق نہیں مار سکے گا ،انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور سے لالہ عبدالمالک اور ڈڈیال سے ساجد نذیر ایڈوکیٹ کو تعینات کرنا بھی خوش آئند اقدام ہے ،ڈڈیال سے حکومت نے ایک شریف النفس شخص کو تعینات کر کے اچھی روایت قائم کی ہے ،ضلع کوٹلی سے راجہ ایوب خان کا بطور ضلعی ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکنان کو نہیں بھولے اس پر میں ایم ایل اے راجہ نصیر احمد خان اور وزیراعظم فاروق حیدر لو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور راجہ ایوب خان سے امید رکھتا ہوں وہ ضلع کوٹلی کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے بھرپور کرادر ادا کریں گے ۔

چک سوار ی میں قتل کی لرزہ خیز واردات نا معلو م قا تل نے فائر نگ کر کے دو افرادیوسف ثا نی اور ضیا ء الد ین کو موت کے گھا ٹ اتار دیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ چک سوار ی میں قتل کی لرزہ خیز واردات نا معلو م قا تل نے فائر نگ کر کے دو افرادیوسف ثا نی اور ضیا ء الد ین کو موت کے گھا ٹ اتار دیا، قا تل موقع سے فرا ر، پو لیس مو قع پر پہنچ آئی ،لاشیں ابتد ائی معا ئنہ کے لیے سر کا ر ی ہسپتال منتقل ،علا قے میں خو ف و ہراس کی فضا ء۔تفصیلا ت کے مطا بق شام تقر یبا پو نے پا نچ بجے چک سوار ی با زار میلا د چو ک میں فا ئر نگ کی آواز سن کر د کاندار ،مسا فر اور خر یدار سہم گئے ۔نامعلو م قا تل جس نے چادر لپیٹ ر کھی تھی میلا د چو ک میں کھڑ ی گا ڑی نمبر LEA3128میں مو جو د یو سف ثانی اور ان کے دامادضیا ء الد ین سا کن ارنیال پنیا م پر اند ھا د ھند فائر نگ شروع کر دی جس کی و جہ سے زخمو ں کی تا ب نہ لاتے ہو ئے دو نو ں شخصیا ت جانبحق ہو گئیں جبکہ نامعلو م قاتل موقع سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا ۔جا نبحق ہو نے والے سسر داماد اور چچا بھتیجا بھی تھے ۔فا ئر نگ کی آواز دور دور تک سنی گئی اور واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طر ح پھیل گئی اور سینکڑ وں افراد مو قع پر پہنچ آئے ۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس موقع پر پہنچ آئی اور ضرور ی کا روائی کے بعدابتدائی معائنہ کے لیے لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر چک سواری اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو میر پور روانہ گئیں ۔جا ئے واردات سے ایک عدد پمپ ایکشن ایک بندوق ،ایک ماسک اور ایک عدد چا در ملی ہے جنہیں پو لیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ۔گا ڑی کی ڈرائیو رنگ سا ئیڈ فا ئر نگ کے نشا نات مو د ہیں ۔پولیس ابھی تک قاتلوں کو گرفتار کریں میں ابھی تک کامیابی نہیں ہو ئی اور وجہ قتل بھی نہیں لگ سکا ہے

ڈڈیال کی تاریخ میں ایم ایل اے ڈڈیال چو ہدر ی مسعود خالد کانا م سنہر ی خر فو ں میں لکھا جا ئے گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کی تاریخ میں ایم ایل اے ڈڈیال چو ہدر ی مسعود خالد کانا م سنہر ی خر فو ں میں لکھا جا ئے گاڈڈیال میں تر قیا تی کا م تیز ی سے جا ر ی ہیں ان کا سا رے کا سارا کر یڈیٹ ایم ایل اے ڈڈیال چوہدر ی مسعود خالد کو جا تا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر راجہ آزاد خا ن نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ڈڈیال میں ریکارڈ تو ڑ تر قیا تی کا م شروع ہیں پچھلے دس سا لو ں میں کو ئی کا م نہ ہوا تھا جس کی و جہ سے ڈڈیال کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی لیکن اب ڈڈیال میں تر قیا تی کا م تیز ی سے شروع ہیں د ھا ن گلی روڈ کا کام مکمل ہو نے سے اسلام آبا د کا سفر آرام د ہ ہو گیا ہے کٹھار روڈ کا جو حصہ بن ہے اس سے بھی کٹھار کا سفر کا فی حد تک بہتر ہو گیا ہے اور اب سیا کھ روڈ کی بھی منظور ی ہو گئی ہے یہ سب ایم ایل اے چو ہدر ی مسعود خالد کی د ن را ت محنت کی و جہ سے ہو پایا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ایم ایل اے ڈڈیال چو ہدری مسعود خالد کی زند گی کر پشن سے پا ک ہے ان پر کو ئی ایک رو پے کی بھی کر پشن ثا بت نہیں کر سکتا یہ غر یب عوا م کی خد مت کر نے کا جذبہ ر کھتے ہیں ان کے سا بقہ دورے حکو مت مین بھی بیشما ر تر قیا تی کا م ہو ئے تھے اور اب بھی بیشما ر تر قیا تی کا م شروع ہیں امید ہے بہت جلد ایم ایل اے ڈڈیال چو ہدر ی مسعود خا لد ڈڈیال میں تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا دیں گے

بیر و ن ملک مقیم ہو ں اور یہا ں پر تین چا ر سا ل انصا ف کے لیے در در بھٹک رہاہو ں , جہا نگیر خا ن آف ر حمانیا ں رٹہ

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ جہا نگیر خا ن آف ر حمانیا ں رٹہ نے ڈڈیال پر یس آفس میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ میں بیر و ن ملک مقیم ہو ں اور یہا ں پر تین چا ر سا ل انصا ف کے لیے در در بھٹک رہاہو ں میر ا حقیقی چچا محمد رفیق ، چو ہدر ی شاہنوازاور منصف داد نے میر ے مکا ن اور میر ے پلاٹ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور میر ا راستہ بھی بند کیاہوا ہے اور مجھے جا ن سے ما ر نے کی د ھمکی بھی د یں ر ہے ہیں میر ا پاکستا ن میں خدا کے علاوہ کو ئی نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میں13سال سے جگہ کا کیس لڑ رہا ہو ں گا و ں کے لو گ بھی ان ڈرتے ہیں کیو نکہ وہ پیسے والے لو گ ہیں میں نے پو لیس تھا نہ ڈڈیال میں در خواست دی لیکن کو ئی سنوائی نہیں ہو ئی پھر میں نے گز شتہ روز ڈی ایس پی ڈڈیال کودر خواست دی میں ان کامشکو ر ہو ں جنہو ں نے میر ی در خواست پر عمل کر تے ہو ئے پو لیس تھا نہ ڈڈیال کے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ موقع چیک کر کے دودن کے اندر رپورٹ کریں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ بھی ہو تا ہے یا میر ا کو ئی جانی وما لی نقصا ن ہو تا ہے تو اس کے ذمہ دار میر ا حقیقی چچا محمد رفیق ، چو ہدر ی شاہنوازاور منصف دادہو نگے انہو ں نے میر ی گا ڑی کو بھی نقصان پہنچا یاتھا کئی با ر انہو ں نے مجھ پر حملہ کر نے کی کو شش بھی کی ہے ایک با ر میں جب صبح با ہر آیا تو انہو ں نے غنڈے میر ے گھر کے با ہر بیٹھا ئے ہو ئے تھے مجھے ڈرانے کے لیے یہ میر ے سا تھ اتنی زیا دتی کر رہے ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا ایک طر ف پورا گا و ں ہے جو ان کے خلاف نہیں بو لتا اور ایک طر ف میں ہو ں جو اس ظالموں کے خلاف بو ل رہا ہو ں لیکن میر ی کو ئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ میر ی وزیر اعظم آزاد کشمیر اورانتظامی ادارو ں سے اپیل ہے کہ میر ی مدد کی جا ئے اور مجھے ان ظا لمو ں سے انصا ف دلا یاجا ئے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

دوبیرن کلاں ڈھوک مستریاں ملک ظہور کی اہلیہ اور ملک آفتاب احمد تندور والے کی والدہ وفات پا گئیں

some image

دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) محمدوقار۔۔۔۔ دوبیرن کلاں ڈھوک مستریاں ملک ظہور کی اہلیہ اور ملک آفتاب احمد تندور والے کی والدہ وفات پا گئی ہیں جن کی نمازجنازہ میں راجہ جاوید ، حاجی فیاض ، راجہ اسحاق کونسلر ، وائس چےئرمین ٹھیکیدار بشارت ، محمد امین بھٹی (یوکے) چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری ظہیر احمد ، افسر بھٹی، بلال خان ، بٹ برادران ، واجد حسین، چوہدری فیصل ، حکیم عصمت، گلفراز کیانی ، راجہ شفیق کیانی ، سائیں پرویز اختر، آصف کیانی، حاجی باوا بشیر، راجہ منظور، کونسلر خضر محمود، کمانڈر سلطان محمود، حاجی فرید چوہدری شاہد ضیاء کے علاوہ کیثر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

دوبیرن کلاں کے مرزا منظور حسین (یوکے) کی اہلیہ برطانیہ میں انتقال ہو گیا، ان کی نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی

some image

دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) محمدوقار۔۔۔۔ دوبیرن کلاں کے مرزا منظور حسین (یوکے) کی اہلیہ اور مرزا جاوید کوثر کی بھابھی اور مرزا کلیم حیدر مرزا خرم ظفیر مرزا فرخ ظفیراور مرزا مختار حسین کی ساس گزشتہ روز برطانیہ میں انتقال ہو گیا تھا جن کا جسد خاکی پاکستان لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ایس ایس پی راجہ بشارت محمود، ماسڑ صدیق خان راجہ جاویدعرف جیدی راجہ ارشد، راجہ ظفراقبال ظفری، راجہ محمد جاوید، خان بشیر خان ، خان صدیق خان ، خان شبیر خان، خان یعقوب ، چوہدری جمیل اختر پٹواری، حاجی فیاض ، راجہ اسحاق کونسلر ، وائس چےئرمین ٹھیکیدار بشارت ، محمد امین بھٹی (یوکے) چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری ظہیر احمد ، افسر بھٹی، بلال خان ، بٹ برادران ، واجد حسین، چوہدری فیصل ، حکیم عصمت، گلفراز کیانی ، راجہ شفیق کیانی ، سائیں پرویز اختر، آصف کیانی، حاجی باوا بشیر، راجہ منظور، کونسلر خضر محمود، کمانڈر سلطان محمود، حاجی فرید چوہدری شاہد ضیاء کے علاوہ کیثر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پٹواری نعیم لنگڑیال کے والد محمدرفیق لنگڑیال انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پٹواری نعیم لنگڑیال کے والد محمدرفیق لنگڑیال انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین سیدراحت علی شاہ ،انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی بشیر خان ،چوہدری جمیل اختر ،چوہدری محمداشفاق،چوہدری شعبان ،چوہدری ساجد ،پرویز کیانی ،ٹھیکیدار محمد پرویز ،جاوید اختر لنگڑیال ،نور الٰہی نوری اور دیگر نے شرکت کی ۔

حاجی محمد لیاقت بٹ کی بیٹی انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ چلومیرگالہ میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔حاجی محمد لیاقت بٹ کی بیٹی،صوفی محمد عباس مغل،محمد بلال مغل،محمد ابرار مغل(حال مقیم انگلینڈ) کی بہن،محمد صغیر مغل ،محمد شفقت مغل ،محمد شاہد مغل(حال مقیم انگلینڈ)محمد باسط مغل،کی کزن انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ چلومیرگالہ یں ادا کی گئی نمازجنازہ میں امیدوار پی پی دو راجہ صغیراحمد،چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر،سابق امیدوار ناظم منیاندہ ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل،حافظ عبدالجبار،بابق ظفر اقبال،راجہ ثقلین سیا سی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رابطہ نمبر03005132283

پاکستان پیپلز پارٹی پی پی فور کے رہنماراجہ طارق محمود چوہان کی والدہ انتقال کر گئیں جن کو آبائی قبر ستان سنپال میں سپر دخاک کر دیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی پی پی فور کے رہنماراجہ طارق محمود چوہان کی والدہ انتقال کر گئیں جن کو آبائی قبر ستان سنپال میں سپر دخاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں راجہ جاوید اشرف،محمد حسن بھٹی،محسن صغیر بھٹی،چوہدری محمد یاسین کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ڈیرہ سیداں میں تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہدشفیق قریشی سے )۔۔۔۔اسلامک سینٹر برطانیہ(بلیک برن) کے صدر سید شفاعت حسین شاہ کے برادراکبر،وائس چیئر مین یونین کونسل مندرہ سید عنصر عباس شاہ کے ماموں،سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ ،انسپکٹر سید شبیر عباس شاہ ،پی وائی او برطانیہ کے راہنما سید شجر عباس شاہ ،بے نظیر ہسپتال راول پنڈی کے ڈاکٹر سید غلام عباس شاہ کے والد محترم سید شیر حسین شاہ گزشتہ روز انتقال کر گے تھے ان کی رہائش گاہ ڈیرہ سیداں ساہنگ میں ان کی تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھ رہا سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری فخر الزماں،سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویزاشرف،چیئر مین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف،کرنل ابو ذر کاظمی،کرنل اسلم مرزا،کرنل نوید اقبال،ڈی ایس پی ساجد گوندل،ڈی ایس پی ثاقب کاظمی،ڈی ایس پی رضوان عباس،ڈی ایس پی نذر شاہ ہمدانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ شکیل،سیکشن آفیسر عرفان مروت،پروٹوکول آفیسر قومی اسمبلی راجہ حقنواز،پی ایس ٹو آئی جی کرامت عثمانی،سابق ایڈوکیٹ جنرل جلیل کاظمی،تحصیلدار مرزا سعید ،چیف آفیسر بلدیہ چاند مبین،انسپکٹر طارق،سابق مشیر چوہدری اختر،سابق مشیر چوہدری گل اخلاق،چیئر مین راجہ ذوالفقار علی ،چیئرمین راجہ سجاد سرور،چیئرمین چوہدری ناصر تاج،چیئر مین قلب عباس شاہ،چیئر مین ببر شاہ دولتالہ،وائس چیئر مین چوہدری ذوالفقار،کونسلر سٹی راجہ افتخار وزیر،کونسلر چوہدری رشید،کونسلر خواجہ اعجاز،کونسلر راجہ ادریس،کونسلر سہیل کیانی،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجددولتالہ،صحافتی تنظیموں کے راہنما عامر وزیر ملک،سید مختار حسین کاظمی،زاہد شفیق قریشی،ارباب اعجاز،راجہ جاوید،ملک محمد نصیر،پروفیسر حمید اصغر،پروفیسر،جمشید علی،سابق ناظم عبدالغفور کیانی،ممتازسوشل ورکرمحمد جلیل کیانی،الحاج فرخ اقبال،حاجی ظفر علی،راجہ جبران،راجہ کامران،امجد عباسی،پیر ہارون نذیر بادشاہ دربار عالیہ کھنیارہ شریف،پیر اکرار شاہ بھنگالی،پیر ذوالفقار شاہ دلمی،پیر عون بخاری اچ بلوٹ شریف،پیر اعظم کاظمی جھلیاری،گلفراز اعوان،راجہ جواد ارسلان ایڈوکیٹ،شاہد کیانی ایڈوکیٹ،فرقان راجہ ایڈوکیٹ،جبار بھٹی بینک منیجر،راجہ عمیر،ٹھیکیدار بنارس،راجہ ساجد یوسف،راجہ خاور اقبال،راجہ عمران کامی،خاقان بابر کیانی،تیمور بوبی،راجہ طارق اخلاص،ٹھیکیدار ظفر اقبال،سابقہ ناظم شجاعت کاظمی،ابرار کاظمی،سابق کونسلر طارق صراف،ڈ چوہدری غلام صابر گل پیڑہ،یوتھ کونسلر چوہدری علی عکاس گل پیڑہ،مختار شاہ ہمدانی،راجہ سہیل عزیز گڈو،خان عصمت اللہ خان، ،راجہ مسرور،،راجہ ندیم فاضل،علامہ اشفاق نقوی،

Picture of the Day