Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 12th November 2017 ----- 23rd Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

واہ کینٹ سے اغواء ہونے والا نوجوان ڈھائی ماہ بعد اسلام آباد سے بازیاب ، جائیداد کا تنازعہ ماموں نے بیٹوں کی مدد سے اغواء کیا

Nephew kidnapped on gun point by his uncle in Wah Cantt

some image some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ واہ کینٹ سے اغواء ہونے والا نوجوان ڈھائی ماہ بعد اسلام آباد سے بازیاب ، سول جج ٹیکسلاکی عدالت میں 164 کے بیان قلم بند،جائیداد کا تنازعہ ماموں نے بیٹوں کی مدد سے اغواء کیا،والدہ کی جانب سے تھانہ واہ کینٹ چوکی نمبر چار میں اغواء کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس لیت و لعل سے کام لیتی رہی،اثرو رسوخ کے حامل ملزمان کی کیس واپس نہ کرنے پر جان سے مارنے سمیت انتہائی نتائج کی دھمکیاں ، مغوی کی بہنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

پولیس داد رسی کی بجائے ملزمان سے ملی ہوئی ہے، انصاف کے حصول میں پولیس بڑی رکاوٹ ہے،بیٹے کو اغواء کرنے والوں کو سزا نہ دی گئی تو خود سوزی پر مجبور ہونگی ضعیف والدہ کی میڈیا سے گفتگو،اتھرا انسپکٹر مغوی کو سول جج کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر وکلاء سے بھی الجھ پڑا وکلاء کی ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل کو مذکورہ انسپکٹر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ

متاثرہ خاندان کے افراد نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور انصاف کی داد رسی کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی دھائی،تفصیلات کے مطابق عسکری سیمنٹ مزار کالونی کے رہائشی عارف گل ولد سید مسیح کو ڈھائی ماہ قبل اس کے گھر سے ماموں سالک سلیم اور اسکے بیٹوں نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور گاڑی میں ڈال کر نا معلوم مقام پر لے گئے،اس دوران مغوی کے مطابق اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف مقامات پر منتقل کیا جاتا رہا،جبکہ کھانے میں اسے نشہ آور اشیاء کھلاتے رہے جس سے اس کے حواس جواب دے گئے،عارف گل کے اغواء کی ایف آئی آر زیر دفعہ 365 کے تحت تھانہ واہ کینٹ سٹی چوکی نمبر چار میں مغوی کی والدہ شریفاں بی بی زوجہ سید گل کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ، مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی ملزمان کی نامزدگی کے باوجود پولیس انھیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیتی رہی

اس دوران ملزمان نے مغوی کی بہنوں بینش اور علیشا کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ واہ کینٹ سٹی میں زیر دفعہ354/34 کے تحت مورخہ 29 -9-2017 کو درج کی گئی،مذکورہ مقدمہ میں سالک سلیم کے بیٹے ، افتخار کھوکر، سرفراز کھوکر،شہباز کھوکر نامزد تھے،مگر پولیس نے اس مرتبہ بھی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور روائتی انداز اپناتے ہوئے الٹا مدعیان کو ہی دباتی رہی ،عارف گل کو 16 ستمبر کو واہ کینٹ سے اغواء کیا گیا جبکہ مقدمہ کا اندراج 26 ستمبر کو کیا گیا،مغوی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ماموں جائیداد ہتھیانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جبکہ موروثی جائیداد میں وہ جائز وارث ہے،ادہر جوڈیشل کمپلیکس میں مغوی کی پیشی کے دوران سید اقرار شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر میں جبکہ وہاں دیگر وکلاء بھی موجود تھے ، کسی کے تفتیشی ایس آئی عاطف ستار نے وکلاء سے بد تمیزی کی جس پر باقی وکلاء بھی وہاں جمع ہوگئے ، تفتیشی نے وہاں سے جانے میں ہی عافیت جانی جبکہ وکیل سید قرار شاہ نے اس ضمن میں ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل کو ایس آئی عاطف ستار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی درخواست دی ہے ،

Wah Cantt, Taxila; A Man kidnapped from Wah Cantt over two months ago has been found by police in Islamabad, It was discovered that the man had been kidnapped over land dispute by his own family.

According to statement given, Arif Gull of Askri cement Mirza Colony was abducted over two months ago, He had been abducted by his uncle Salak Saleem and his sons on gun point over a land dispute.

Arif Gull was subjected to beating up and torture while he had been kidnapped, his mother has now registered a police case against her own brother at the police station.

Mother of Arif Gull said that the police so far are not helping her family, as they are subjected to life threats, in court while the police attended the case a row broke out between lawyer's and the police which led to scuffles.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

کچھ وقت کمپنی کے مزدور پوٹھواریوں کے سنگ ، سنئےانکے مسائل

Migrant workers from Pothwar region daily issues working in Middle East

some image some image

دوبئی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ا ظہر منہاس )۔۔۔۔۔ کچھ وقت کمپنی کے مزدور پوٹھواریوں کے سنگ ، انکے مسائل ۔ دیار غیر میں جانے والو ایجنٹوں کی مکاریوں سے بچو ۔ ہمارے وطن میں ہر تیسرا شخص دیار غیر جانے کا متمنی ا ور خواہش مند ہے ۔ ا س مقصد کے لیے زمین بیچنے ، بیوی یا ماں کا سونے کا زیور بیچنے ، گھر بیچنے تک سے دریغ نہیں کرتا ۔

ہمارے ملک کی عوام کو تقریبا تمام خلیجی ممالک میں ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ کیا کبھی یہ لوگ ا ن مصائب سے چھٹکارا حاصل کر پائیں گے ۔ کل دوبئی میں موجود ایک چائینیز کمپنی کے کیمپ میں کچھ پوٹھواریوں سے ملا قات ہوئی باقی احوال ا ن کی زبانی۔ جنھوں نے بڑے کھلے ڈلے ماحول میں بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں جانے والو ایجنٹوں کی مکاریوں سے بچو ہم تو پھنسے ہیں تم لوگ تو بچو ۔پاکستان میں تو ایجنٹ بھاری بھر تنخواہیں ،کمیشن ، ا وور ٹائم ا ور مختلف جہتی سبز باغ دکھاتے ہیں ا ور اکثر سادہ لوح لوگ انکے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔ ایسی رہایش گاہیں کہ جن میں پاکستان میں جانور بھی رہنا پسند نہ کریں ۔ ٹائیلٹس ایسے جیسے پچاس سال قبل ہوتے تھے ا ور چوہڑے جن کی صفائی کیا کرتے تھے۔ جب ا نھیں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا تو انھیں میں سے ا یک دوست نے کہا ہم ایسے دستر خوان پر چاول بچھا کر کھاتے ہیں جیسے پاکستان میں جانوروں کو کھرلی میں کترا یا کتا وہ ڈالتے ہیں ۔

تنخواہ آٹھ سو درہم ہے ا ور اگر ایک چھٹی کرو تو سو درہم ایک دن کے حساب سے کاٹ لیتے ہیں ا ور انتظامیہ چائینہ والے کہتے ہیں چائینہ پاکستان فرینڈ ا ور کام اس طرح لیتے ہیں کہ ا یک لیبر نے بتایا جیسے پاکستان میں گنے کا جوس نکالتے ہوئے گنا مشین میں ڈالتے ہیں تو ایک طرف جوس ا ور دوسری طرف پھوک ٹھیک ا سی طرح مزدوروں سے پسینے کے ذریعے خون نکالتے ہیں ۔ دوسرے ممالک کے سفارت خانے ، قونصلیٹ ا ور اوورسیز فاؤنڈیشن اپنے ممالک کی عوام کے لیے دن رات کام کرتے ہیں جب کہ ہمارے وطن عزیز ا ور اسلامی فلاحی ریاست کے ا ن اداروں میں ا علی عہدووں پر فائز ہونے والے افراد ان حکومتی عہدوں سے ذاتی کاروبار ا ور منافع اٹھاتے ہیں ا ور عوام کو ا ور ذ لتوں کے ا ندر دھکیلتے ھیں ۔ کتنے ہی پاکستانی یہاں ہسپتالوں کے معمولی بل ادا نہ کرنے کی پاداش میں یا جیلوں کے اندر پڑے پڑے ا پنے لڑکپن کو جوانی ا ور جوانی کو بڑھاپے ا ور بڑھاپے سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ۔

کچھ بد قسمت ملک جانے کے لیے ٹکٹ نہ ہونے کی و جہ سے کئی کئی سال اپنے پیاروں سے دور رہنے پر مجبور ہیں ۔ کاش ہمارے ملک کی ا شرا فیہ ، سیاستدان ا ور ا فسرشاہی عوام کی خدمت کے دعوے کرنے کے بجائے عملی طور پر اس کا ثبوت بھی دیتے ۔ جبکہ بیرون ملک سے یہ محب وطن پاکستانی ہر سال لاکھوں ڈالرز زر مبادلہ کے طور پر اپنے وطن عزیز میں بھیجتے ہیں ۔ نہ ہی ا ن کا کوئی نمائندہ پارلیمٹ میں ہے ا ور نہ ہی ا نھیں ووٹ کا حق حاصل ہے حالانہ یہاں سے بیسیوں ممالک کے لوگ ا پنے اپنے ممالک کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں ۔

Dubai; The main result of the meeting with Pothwari working in Dubai as laborers is strong advise, is to stay in your own country work hard and make success their, as strong message which is ignored all the time.

ناروے۔ ڈاکٹرشہزاد ضیاء بنارس کی طرف سے پیر سید محمد یوسف بخاری اور چوہدری عمر شہزاد گجر کے اعزا ز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

Reception held for Pir Syed M Yousif Bukhari in Oslo

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ لیبر پارٹی کے مقامی رہنما،میڈیکل سپیشلسٹ اور چیئرمین ہیلتھ اینڈ سوشل ڈسٹرک گرورد اوسلو ڈاکٹرشہزاد ضیاء بنارس کی طرف سے پاکستان اور یورپ کے مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام مقامی ریسٹورینٹ کبابش اوریجنل میں کیا گیا۔

معزز مہمانوں میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے پیر سید محمد یوسف بخاری، چیف ایڈیٹر گجرات لنک امجد فاروق، چوہدری عمر شہزاد گجر، پولینڈ سے سید سبطین شاہ اور بیلجیم سے سید حسنات احمد بخاری شامل ہیں۔

تقریب میں اوسلو و گرد نواح سے مذہبی، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پیر سید فراست علی بخاری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ سید حسنات احمد بخاری نے پیش کی۔ تقریب میں مہمانوں کا تعارف پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے۔

تقریب سے پیر سید یوسف بخاری، سید نعمت علی شاہ بخاری، اوسلو سٹی کونسل کے ایم پی اے ڈاکٹر مبشر بنارس اور لیبرپارٹی گرورد کے مقامی رہنما چوہدری قاسم خان نے خطاب کیا۔ پیر سید یوسف بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں مسلمانوں پر رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کا حکم متعدد بار دیا ہے، اللہ رب العزت نے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا ہے، مسلمانوں کی دنیا و آخرت میں بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی اطاعت کو اپنے اوپر لازم کرلیں۔ تقریب سے ڈاکٹر مبشر بنارس نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگرکرنے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشیشیں جاری رکھیں گے۔

Oslo, Norway; A Reception was held for Pir Syed M Yousif Bukhari and Ch Umar Shezad Gujjar by Dr Shezad Zia banaras in Oslo, Large number of friends participated in the function.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں پولیس کی رات گئے کاروائی۔ ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے کیری ڈبہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس کی رات گئے کاروائی۔ ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے کیری ڈبہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا،دیگر ملزمان کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ملز مان نے گزشتہ ماہ کاروائیاں کر کے کلر سیداں اور کہوٹہ پولیس کو تگنی کا ناچ نچایا۔ ملزمان جب جہاں چاہتے سڑک پر بلاک رکھ کے لوٹ مار شروع کر دیتے۔ ملزمان نے پے در پے کلر اور کہوٹہ کی علاقوں میں وارداتیں کر کے نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ کئی لو گوں سے نقدی موبائل کے علاوہ موٹر سائیکل بھی چھین لیے تھے۔ ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم نے ملازمین کو ملز مان کی ہر ممکن گرفتاری کا ٹاسک دیا، جس پر کلر سیداں پولیس نے رات گئے کاروائی کر کے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے کلر سیداں منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کیری ڈبہ کے علاوہ مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے

 

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام ایم پی اے کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ داروغہ میں یو م والدین کی تقریب سے خطاب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام ایم پی اے نے کہا ہے کہ تہتر ہزار اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں مزید اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے ۔ وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ داروغہ میں یو م والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انھو ں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں ایک ایک لمحہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خدمت میں صرف کیا ہے اور حلقے کے تعلیمی اداروں کو اپنی ترجیح بنایا ۔ سی پیک اور توانائی سمیت پنجاب کے تما م قابل ذکر پروجیکٹس میں کلیدی کردار ادا کیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور پی پی 5- سے یہ اعزاز کوئی نہیں چھین سکتا ۔ عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی یہ عمل جاری رہے گا ۔انھوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب بجٹ کا 25فیصد تعلیم پہ خرچ کر ہی ہے جو اسکی تعلیمی ترجیح کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ سکول کی پرنسپل میڈیم رخسانہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انجینئر قمر الاسلام نے بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور تمام اسٹاف کو مبارک با د دی اور طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔انھوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اساتذہ کو بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل لوہدرہ نوید بھٹی ،کونسلر شفیق اور فواد بشیرسمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

نئی مردم شماری کے مطابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے کی تکمیل نے نیا پنڈوڑہ بکس کھول دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ نئی مردم شماری کے مطابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے کی تکمیل نے نیا پنڈوڑہ بکس کھول دیا ہے موجودہ این اے 50کے لیے پارلیمانی جماعتوں کے طے شدہ فارمولے کے مطابق 7لاکھ 80ہزار کی آبادی درکار ہے جبکہ تحصیل ہائے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کی نئی مردم شماری کے مطابق کل آبادی 5لاکھ 73ہزار 359ہے اس طرح پنجاب کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے کی تکمیل کے لیے مزید دو لاکھ آبادی کو اس میں شامل کرنا ضروری ہے جس کے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ تحصیل کلرسیداں کو اس حلقے میں شامل کر کے اس کو مکمل کیا جائے گا اس وقت بھی تحصیل کلرسیداں کی تقریباً سات یوسیز کنوہا، چوآخالصہ، سموٹ، منیاندہ، نلہ مسلماناں ، دوبیرن کلاں اور نصف یوسی بھلاکھر مری کے اس حلقے میں شامل ہیں جسے اب نئے فارمولے کے مطابق مکمل کرنے کے لیے بلدیہ کلرسیداں سمیت یوسیز گف ، غزن آباداور بشندوٹ کے بھی اسی حلقے میں شامل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں یاد رہے کہ 1970کے انتخابات میں بھی موجودہ تحصیل کلرسیداں کی تمام آبادیاں مری کے اس حلقے کا حصہ تھیں۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے تمام اشیائے روزمرہ کے نرخوں کو پر لگ گئے ہیں مرغ بے چارے کے سوا دیگر تمام اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے آٹا ، گھی، آئل ، شکر، سبزیات ، دالوں ، ویسن، لہسن ، پیاز ، ٹماٹر، آلو ، انڈے ، دہی اور بسکٹ سمیت تمام اشیاء کے نرخ بڑھا دئیے گئے ہیں جس کے باعث متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے بچوں کے مدارس کی بھاری فیسیں، مہنگی کتب، اضافی اخراجات کے ساتھ ساتھ گھر کا چولہا جلائے رکھنا ممکن نہیں رہا کوئی بھی سبزی 60روپے کلو سے کم پر دستیاب نہیں، ٹماٹر آج بھی ایک سو ساٹھ روپے فی کلو دستیاب ہیں پیاز ایک سو بیس روپے فی کلو فروخت ہوتا ہے زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگوں کو اشیائے روز مرہ کے لیے مشکلات کا سامنا ہے منصوبہ بندی کے فقدان کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ ہمیں پیاز کے لیے بھارت اور ٹماٹروں کے لیے افغانستان جیسے ملک سے رجوع کرنا پڑتا ہے یہ صورتحال معاشی ماہرین کے لیے لمحہ فکریہ ہونی چاہیے۔

شراب کے نشے میں دھت ہو کر لوگوں کو گالم گلوچ اور غل غپاڑہ کرنے پر عنصر محمود سکنہ اراضی بانڈی کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ شراب کے نشے میں دھت ہو کر لوگوں کو گالم گلوچ اور غل غپاڑہ کرنے پر عنصر محمود سکنہ اراضی بانڈی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کو رات پونے گیارہ بجے کے قریب مخبر کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ ایک شخص شراب کے نشے میں دھت ہو کر لوگوں کو گالیاں نکال رہا ہے جس کو بعد ازاں با امداد ہمرائیاں قابو کر لیا گیاجس نے دریافت پر اپنا نام عنصر محمود بتایاجسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے نشہ شراب ہونے کی تصدیق کر دی۔

جماعت اسلامی کے زیر انتظام یوتھ ونگ یوسی بھلاکھر کے انٹرا پارٹی انتخابات

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جماعت اسلامی کے زیر انتظام یوتھ ونگ یوسی بھلاکھر کے انٹرا پارٹی انتخابات آج(اتوار)کو منعقد ہو رہے ہیں جس کیلئے دو امیدواروں شاہین گروپ کے وقاص فرید اور حق گروپ کے سمیع الحق کے درمیان مقابلہ ہو گا۔پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو گی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔جماعت اسلامی کے محمد ضمیر،محمد تاج،عبدالقدوس انتخابات کے موقع پر معاونین جبکہ لیاقت علی پریذائیڈنگ آفیسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔راجہ ضمیر الرحمان کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو انتخابی نتائج کا اعلان کریں گے۔۔یہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد100بتائی جاتی ہے ۔

سردیوں کے آغاز پر پکھڑال میں ڈاگ ٹریک ریس،شائقین کی کثیر تعداد لطف اندوز ہوئی

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پکھڑال چوکپنڈوڑی کلر سیداں،صوبیدار راجہ ارشد پکھڑال مرحوم کی یاد میں ٹریک ریس کا انعقاد راجہ جمال جان،راجہ قمر،راجہ بشیر،راجہ کاظم حفیظ،راجہ فیاض،راجہ فرزند علی پکھڑال،راجہ شعور اختر مٹور،راجہ نعیم اور دوستوں کی طرف سے کیا گیا،پنجاب ،خیبرپختون خواہ ،آزاد کشمیرسے نامی گرامی ریسر ڈاگز نے حصہ لیا،باگڑی گروپ،سدا بہار گروپ ، اسلام آباد گروپ سمیت بہت سے ڈاگ گروپوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی،راجہ محمد افتخار پکھڑال کلر سیداں،نمبردار ارشد ڈڈیال آزاد کشمیر،ماسٹر عنائت،راجہ امتیاز پکھڑال سمیت بڑی تعداد اس ڈاگ ریس سے لطف اندوز ہوئی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ڈیرہ مشتاق شا ہ بازار کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے علاقے کی غریب بچیوں کے لیے فری ہائی سکول بنانے کا اعلان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈیرہ مشتاق شا ہ بازار کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے علاقے کی غریب بچیوں کے لیے فری ہائی سکول بنانے کا اعلان ۔لب سڑک کروڑوں روپے مالیت کی5کنال زمین بھی سکول کے لیے وقف کر دی ۔اہلیان علاقہ کے معززین کی طرف سے آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شا ہ بازار کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے علاقے کی غریب ،نادار، یتیم اور بے آسرابچیوں کے لیے فری ہائی سکول بنانے کا اعلان کر تے ہوئے لب سڑک کروڑوں روپے مالیت کی5کنال زمین بھی سکول کے لیے وقف کر دی اس موقع پر ان کے بھتیجے اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدنجم الحسن نقوی بھی موجود تھے ۔

وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کی عوام سے کیے ہوئے ایک ایک وعدے کا پورا کر یں گئے۔, راشد مبارک عباسی

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راشد مبارک عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کی عوام سے کیے ہوئے ایک ایک وعدے کا پورا کر یں گئے۔شاہد خاقان عباسی نے حلقہNA-50میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر ائے کہوٹہ شہر بلخصوص پی پی ٹوکی مختلف یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی مد میں اربوں روپے کی خطیر گرانٹ منظور کرنا اور معتدد علاقوں میں سروئے اور پائپ لاہنیں بچھواناان کا عظیم کارنامہ ہے،گاؤں گاؤں بجلی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن،سڑکیں اور گلیاں دے کر انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کے دل جیت لیے۔ ان کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ حلقے کے تمام مساہل حل ہوں گئے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی گوناگوں مصروفیات کے باجود اپنے حلقے کی عوام کے مساہل حل کر رہے اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے حلقے میں مزید ترقیاتی کام کرانے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا اسلام آباد میں قائم انکے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلاہے سینکڑوں افراد ہر سموار اور منگل کے روز انکے دفتر جاتے ہیں اور جہاں ان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ عوام کے مسائل بھی سنتے ہیں اور ان کو حل کر نے کے لیے ضروری اقدامات بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرانے پر وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی اورشوکت اقبال جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

مسائل کے حل کے لیے فی الفور ضلع کے الیکشن کرائے جاہیں ۔, چوہدری صداقت حسین

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مساہل کے حل کے لیے فی الفور ضلع کے الیکشن کرائے جاہیں ۔ضلعی الیکشن کی تکمیل سے ہی مساہل میں کمی آئے گئی ۔عوام نے جن توقعات کی بنا پر عوام نے ہم کو ووٹ دیے تھے ان کے اعتماد پر اترنے کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں کیونکہ جب ضلعی باڈی مکمل ہو گئی تویونین کونسلوں کے تمام چیئرمینوں کا فنڈز کی ترسیل ہو گئی اور جب فنڈز ملیں گئے تو ہم عوام کے مساہل حل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوئے 2سال کا عرصہ مکمل ہو نے کو ہے اور ہم بلدیاتی نمائند وں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران اپنی اپنی یونین کونسلو ں کے عوام سے باتیں کچھ وعدئے کیے تھے اب ہم فنڈز اس طرع سے میسر نہیں ہیں جس طرع ہونے چاہے اس کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ پی پی ٹوکی تمام یونین کونسلوں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرزمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مساہل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کے الیکشن کر ائے جاہیں تاکہ عوام کے مساہل حل ہو سکیں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

باربر شاپ اور حجاموں کی صفائی ستھرائی پر بھی چیک ضروری ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حکومت پنجاب نے جس طرح محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کو صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت اور بنانے والوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا ہے اسی طرح باربر شاپ اور حجاموں کی صفائی ستھرائی پر بھی چیک ضروری ہے جہاں پر شیو اور بال کٹنگ کرنے پر گندے اوزار استعمال کرنے سے بیماریوں کا موجب بن رہے ہیں بعض حجام بلیڈ و غیرہ کے استعمال پر بھی غفلت برتتے ہیں تفصیلات کے مطا ق حکومت پنجاب نے جس طرح کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں پر سختی کے ساتھ صفائی ستھرائی پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اس سے اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ حجام کی دکانوں پر بھی صفائی اور شیو کرنے اور بال کاٹنے کیلئے استعمال ہونے والے اوزار کو چیک کیا جائے گندے تولیے اور زیادہ مرتہ بلیڈ وغیرہ استعمال کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ضروری امر یہ ہے کہ ان باربر شاپ پر بھی صفائی کیلئے چیکنگ ہونی چاہیے

some image

اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج کیخلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی بذریعہ اوپن ٹرائل کرنے کی جائے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج کیخلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی بذریعہ اوپن ٹرائل کرنے کی جائے ان پر لگنے والے الزامات کی عوام اور میڈیا کے سامنے تحقیق کی جائے، شوکت عزیز صدیقی معزز جج اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقتدار کے نشے میں بدمست کرپٹ افسر شاہی و نوکر شاہی کے خلاف کاروائی کی، عوام کو آئینی و قانونی حقوق دلاتے ہوئے عدلیہ کا وقار بحال کیا ان خیالات کا اظہار راجہ حیدر عباس کلیال جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن گوجرخان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ ان کے خلاف من گھڑت ریفرنس فائل کیے اور کروائے گئے ہیں، قانونِ توہین رسالت کے حوالے سے اٹھائے گئے فاضل جج کے مخلصانہ اقدامات بھی ایک مخصوص ٹولے کو پسند نہیں آئے،بار ایسوسی ایشن گوجر خان کے اجلاس میں ممبران اس ریفرنس کو قطعی طور پر غلط اور بدنیتی پر مبنی سمجھتے ہیں ہم میاں ثاقب نثار چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے تمام فاضل ججزسے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جسٹس شوکت عزیر صدیقی کے خلاف ریفرنس کا اوپن ٹرائل بمطابق آرٹیکل 10-A آئن اسلامی جموریہ پاکستان 1973 کیا جائے تاکہ جملہ حقائق وکلاء اور پاکستانی عوام کے علم میں آسکیں اور تمام ریفرنس کے پیچھے موجود اصل حقائق عوامل اور محرکات بھی بے نقاب ہو سکیں نیز ان کیمرہ ٹرائل کو وکلاء برادری قبول نہیں کرے گی۔

اجتماعِ ارکان جماعت اسلامی زون پی پی فور دولتالہ آج 10بجے مسجد الھزال دولتالہ میں ہوگا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ اجتماعِ ارکان جماعت اسلامی زون پی پی فور دولتالہ آج 10بجے مسجد الھزال دولتالہ میں ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا زون کی تنظیم سازی مقامی امراٗ کا حلف نوٹیفیکیشن کی تقسیم اور جے آئی یوتھ پی پی فور کے انتخابات ہے، تمام ارکان کو اجلاس میں بروقت شریک ہونے کی تاکید کی گئی ہے، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی شرکت بھی متوقع ہے

some image

گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈوری جبر, گیٹ پر لگے آہنی تیر نے طالبعلم کی جان لے لی

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )----گیٹ پر لگے آہنی تیر نے طالبعلم کی جان لے لی،گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈوری جبر کلاس چہارم کا طالبعلم محمد دنیال ولد گلنواز مرحوم جو تفریح کے وقت کھیلتے ہوئے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سیدھا تیر پر جا گرا جس سے تیر طالبعلم کے سینے میں جا لگا اور طالبعلم موقع ہر ہی جان بحق ہو گیا۔شام پانچ بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخا ک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

جشن عید میلاد النبیْ ﷺ, جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں ایک اجلاس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )----سرکار کی آمد مرحبا ،میرے آقا کی آمد مرحبا جشن عید میلاد النبیْ ﷺجوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں سمیت دیگر میلاد کمیٹیوں نے ممبران نے شر کت کی اور حسب سابق فیصلہ ہوا کہ بارہ ربیع الاؤل کے دن اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح سے آنے والے جلوس رتالہ موڑ اکھٹے ہوں گئے اور دس بجے ایک بڑئے جلوس کی شکل میں چلے گا جبر بازار سے ہوتا ہوا بابا سائیں مرچو کے مزار پر تھوڑ ی دیر کے لیے رکے گا وہاں مختصر محفل ہوگی اس کے بعد تمام جلوس مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہو گا وہاں ایک بڑی محفل منعقد ہو گی جس میں مقامی نعت خوان اور مقامی علماء اکرام کے علاوہ ناظم دعوت تربیت منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان خصوصی خطاب کریں گئے جلوس کے اختتام پر مرکزی جامع مسجد کے سامنے مارکیٹ میں شیخ طاہر قیوم کے نگرانی میں لنگر دیا جائے گا ۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاؤل کا دن مسلمانوں کے لیے عید سعید ہے اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کو معا ف کرنے کا عمل اختیار کیا جائے میلاد مصطفی کی محفل سجانا اللہ پاک کی سنت ہے یوم میلاد شرکت سے نجات کا زریعہ ہے انہوں نے کہا بارہ ربیع الاؤل کے دن کو بازار کو خوبصورتی سے سجائیں اور جلوس میں بھرپور شرکت کر کے محبت رسول سے وابستگی کا عملی مظاہرہ کریں ۔

ڈہوک جنڈی میں راجہ پرویز اشرف کے کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحصیل گوجرخان پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے, وحید مراد

some image some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تحصیل گوجرخان میں سمیت ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گئے راجہ پرویز اشرف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ڈہوک جنڈی میں راجہ پرویز اشرف کے کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحصیل گوجرخان پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے جس میں یوسی بھڈانہ ڈہوک جنڈی کے درجنوں افراد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا اب عوام کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں نااہل قیادت کو ووٹ دے کر زیادتی کی گئی ہے جو تحصیل گوجرخان کے لیے کوئی نمایاں منصوبہ نہ لا سکے انہوں نے کہا پاسپورٹ آفس ،انڈر پاس ،گھر گھر میں سوئی گیس اور بجلی کے منصوبے راجہ پرویز اشرف کے منہ بولتے کارنامے ہیں جن کے بدولت وہ آئندہ الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے ۔

نصف صدی قبل بنائی جانے والی گولین پلی خستہ حالی کا شکار

اسلام پورہ جبر،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد انجم ملک)----نصف صدی قبل بنائی جانے والی گولین پلی خستہ حالی کا شکار > تفصیلات کے مطابق جبر بیول روڈ کے اوپر نالہ گولین پر موجود پلی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگئی ہے،جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،یادرہے کہ یہ پلی تقریبا آج سے پچاس سال قبل ضلع کونسل کے چیرمین قاضی خورشید نے تعمیر کروائی تھی،اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس پلی کو کھبی بھی مرمت نہیں کیا گیا،اس عرصے میں کئی حکومتیں آئی اور کئی حکومتیں گئیں لیکن کسی بھی عوامی نمائندے کو اس پر توجہ دینے کی توفیق نہیں ہوئی،با خبر ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے تحصیل اور ضلع کی سطح پر ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں کے فنڈز جاری کئیے ہیں،اہلیان علاقہ نے ارباب اختیارسے اپیل کی ہے کہ اک نظر کرم ادھر بھی ہو جائے ورنہ خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ پیش آگیا تو جانی ومالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے.

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پنجاب میں کیمیکلز سے پکائے گئے پھلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پنجاب میں کیمیکلز سے پکائے گئے پھلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ کیلشیم کاربائیڈکے ذریعے مصنوعی طریقے سے پکائے جانے والے پھل کھانے سے کینسر، انتڑیوں کی بیماریاں، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور دیگر پیچیدہ دماغی امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ مصنوعی طریقے سے کیمیکل لگا کر پکائے جانے والے پھل مردوخواتین، بوڑھوں اور بالخصوص کم سن بچوں کے لئے خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر 10دسمبر کے بعد کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پھلوں کا کاروبارکرنے والے تمام معروف فروٹ فارمز ، کولڈ سٹوریج اور فروٹ منڈیوں کے تاجر وں کو انتباہی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پھلوں پر کیلشیم کاربائیڈ لگانے سے ایسی ٹائیلین گیس پیدا ہوتی ہے جو انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کچے پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے کے لئے انسانی صحت کے لئے محفوظ ایتھالین گیس استعمال کی جاتی ہے جس سے بیماریوں کا اندیشہ نہیں رہتا۔ پنجاب بھر میں بھی طبی طور پر محفوظ طریق کار وضع کرنے کے لئے کچے پھلوں کو پکانے کا طریق کار طے کرنے کے لئے معاملہ پی ایف اے سائنٹیفک پینل کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ جس کی رپورٹ کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ کیمیکل لگے پھل بالخصوصی کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے پھل صحت کے لئے خاموش قاتل ہیں۔ انہیں فروخت یا سٹور کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام پھل خریدتے ہوئے کیلشیم کاربائیڈ یا دیگر کیمیکل کے بارے میں استفسار کر کے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کیخلاف آپریشن شروع

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ، جمعہ کے روز بغیر رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 225گاڑیوں کے چالان کئے گئے جن کے مالکان سے 15لاکھ روپے کی ریکوری متوقع ہے ، ادھر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل کی ہدایت پر ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس ریاض حسین قریشی کی سربراہی میں عملہ نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 115جائیدادیں سربمہر کر دیں ، مالکان کے ذمہ 10لاکھ روپے کے بقایا جات تھے ، ای ٹی او نے بتایا کہ سیل کی جانے والی جائیدادیں ٹیکس کی وصولی کے بعد ہی ڈی سیل کی جائیں گی ۔

سی پی اواسراراحمدعباسی نے شہری کے خلاف بے بنیادمقدمات درج کرنے پردوتھانیداروں کولائن حاضرکردیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی پی اواسراراحمدعباسی نے شہری کے خلاف بے بنیادمقدمات درج کرنے پردوتھانیداروں کولائن حاضرکردیا۔تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی ارشدکلیم اوراے ایس آئی اے حسنین کے خلاف چاہ سلطان کے رہائشی راجہ بشیرنے درخواست دی تھی کہ دونوں اے ایس آئیزنے ان کے خلاف دوجھوٹی اوربے بنیاد ایف آئی آرزدرج کیں اوراس کےمکان کادروازہ توڑکر گھرمیں داخل ہوکراسے گرفتارکیاگیا۔ پولیس انہیں انتقام کانشانہ بنارہی ہے جس پرسی پی اونے ایکشن لیتے ہوئے ان دونوں کوفوری طورپرمعطل کرکے پولیس لائن تبدیل کردیا۔

Taxila News

ٹیکسلاکی خبریں

some image

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں بریسٹ کینسر سے بچاو اور آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں بریسٹ کینسر سے بچاو اور آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شائستہ فیصل کر رہی تھیں جبکہ ہسپتال کی دیگر لیڈی ڈاکٹرز ،و پیرا میڈیکل سٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، فیمیل سٹاف بھی شریک تھا،اس موقع پر چھاتی کے سرطان سے بچاو کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے،10 نومبر کو منعقدہ چھاتی کے سرطان سے بچاو کے لئے واک سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شائستہ فیصل کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر سے اس مہلق مرض سے بچا جا سکتا ہے جس کے لئے خواتین کو اس کی آگاہی کی اشد ضرورت ہے ،جس سے بر وقت مرض کی تشخیص ممکن ہوسکے گی، خواتین کو اس سلسلے میں ایورنس کی ضرورت ہے تاکہ وہ چھاتی کے سرطان کی بنیادی علامات سے نہ صرف واقف ہوں بلکہ اس صورت میں فوری طبی امداد حاصل کر سکیں ، ڈاکٹر شائستہ فیصل کا کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان سے متعدد خواتین بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین اور ان پڑھ خواتین چھاتی کے سرطان کی بنیادی علامات سے نا واقف ہوتی ہیں ، اس سلسلے میں خواتین کو گھر گھر پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں، تاکہ چھاتی کے سرطان کی بر وقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر سے اس مہلق مرض سے بچا جاسکے،

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

قوموں کا عروج علم کی معراج سے وابستہ ہے۔ محمدگلریز انصاری ایریا منیجرآفاق میرپور ڈویژن

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ محمدگلریز انصاری ایریا منیجرآفاق میرپور ڈویژن نے کہاکہ قوموں کا عروج علم کی معراج سے وابستہ ہے۔ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کی بلندیوں کو چھونے میں ہے اور استادہی کسی بھی قوم میں یہ تبدیلی لا سکتا ہے۔ آفاق ہی واحد ادارہ جو پورے ملک میں اساتذہ کرام کو جدید طریقہ تدریس کی تربیت دے رہاہے جس کا مقصدمعیارتعلیم بہتر سے بہتر کرنا ہے۔اساتذہ کرام ہی قوم کی بہترین رہنمائی کرسکتے ہیں۔اساتذہ کرام ورکشاپس میں جوسیکھتے ہیں وہ آگے منتقل کریں ۔جدیدطریقہ تدریس کواختیارکیاجائے ۔اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کریں اور جدید طریقہ تعلیم سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میںآ فاق کے زیراہتمام ایک روزہ پرنسپل ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کے ٹرینرارشدمحمودارشدتھے ۔حاجی محمدقربان چودھری ،چودھری مشتاق احمد، چودھری محمدعلی ،چودھری آدم علی ،پیارس چودھری ،مولاناعبدالشکوراوردیگرنے بھی خطاب کیااورگلریز انصاری ایریا منیجرآفاق میرپور ڈویژن کاشکریہ اداکیا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ڈہوک سر والے خواجہ محمد مسعود کے بھائی خواجہ محمد ظفر انگلینڈ میں انتقال کر گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )ڈہوک سر والے خواجہ محمد مسعود کے بھائی خواجہ محمد ظفر انگلینڈ میں انتقال کر گئے انگلینڈ میں ایک بجے نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ادھر سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار حاجی محمد اشرف ،شیخ پرویز ا ختر نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

موہڑہ سلیال کے راجہ صغیر احمد کے بھائی راجہ شکیل احمد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ موہڑہ سلیال کے راجہ صغیر احمد کے بھائی راجہ شکیل احمد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن اڑھائی بجے موہڑہ سلیال میں ادا کی جائے گی ۔

معروف سیاسی شخصیت سید سجاد حسین شاہ وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹٹھی سیداں میں اداکیا گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سیاسی شخصیت سید سجاد حسین شاہ وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹٹھی سیداں میں اداکیا گیا ۔نمازے جنازہ میں پاک آرمی کت جنرل سید انیس اکبر ،چیر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، وائس چیئرمین اسد محمود ، علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبر دار ملک قمر الزمان ، معروف قانون دان سید جی ایم شاہ ، سید لعل حسین شاہ ، حوالدار عدالت ،عابد ستی آف کلیال ، معروف سماجی و مذہبی شخصیت حافظ ممتاز حسین ،سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ ،ٹھیکدار راجہ ساجد ،سید مناظر حسین شاہ آف سنگھوٹ ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )اسلام پورہ جبر کے مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخؒ نے پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافر نمبردار محمد یعقوب کی بیوی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عامر وزیر ملک منعقد ہوا جس میں پریس فوٹو گرافر چوہدری یعقوب کی اہلیہ کی و فات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا گیاادھر اتحاد گروپ کے صدر حاجی محمداصغر قریشی دیگر عہدیداران ملک سعادت حسین، حبیب مغل، محمدریاض قریشی، محمد اسلم قریشی، پہلوان امجد اور عبدالرزاق صراف نے بھی چوہدری یعقوب کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعزیت کااظہااور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Picture of the Day