Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 12th August 2017 ----- 19th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

جاتلی کے مقام پر 50000ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Truck loaded with 50,000 litre of oil overturns in Jatli, Gujar Khan

some image some image

Above; Fields filled with oil near Morra Hayat stop

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے مقام پر 50000ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو یکطرفہ کر کے ٹینکر والی سائیڈ کو بند کر دیا ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مندرہ چکوال روڈجاتلی کے مقام موہڑہ حیات اسٹاپ پر 50000لیٹر آئل سے بھرا ہوا ٹینکرngr1093 جو کہ چکوال کال پوائنٹ سے مورگاہ راولپنڈی جا رہا تھا ڈرائیور ارشد محمود سکنہ مسہ چلا رہاتھا جب یہ موہڑہ حیات کے مقام پر پہنچا تو اس کے پیچھے لگے ٹینکر کی ہک نکل گی اور ٹینکر اُلٹ گیا

تھانہ جاتلی پولیس سب انسپکٹر مہر ممتاز ،شبیر سب انسپکٹر ،عقیل شاہ ،ملک خادم ،واجد حسین اے ایس آئی پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کے انچارج ملک آصف بھاری نفری کے ہمراہ فوری طورپر موقع پر پہنچ کر ٹینکر والی سائیڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کی آمد رفت کو بند کر دیااور ٹینکر کو سیدھا کر دیا گیا خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا تھانہ جاتلی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Daultala, Gujar Khan; The Quick action by local Jatli police saved public from disaster as a Truck loaded with 50,000 litre of oil overturned in Jatli region of Gujar Khan.

According to Jatli police who told pothwar.com that, a a truck loaded with 50,000 of litre of oil and was travelling from Chakwal call point heading towards Morgha, Rawalpindi.

When the tanker reached on Mandra Chakwal road near Morra Hayat stop it overturned due to a faulty hook which came out and caused the accident. Nearby fields were filled with oil.

In a very dangerous situation the police blocked the traffic and diverted them, The driver of the oil tanker was named as Arshad Mahmood of Missa, he was arrested by the Jatli police and taken in for the investigation. In a very dangerous situation public were saved by the police action.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد، فری انٹری کے ساتھ،جو کہ ایک ہی وقت میں میلہ، کنٹری شو اور سپورٹس شو ہو گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

some image some image some image some image some image some image some image some image some image some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

کلر سیداں کے چار افراد مسقط میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے چار افراد مسقط میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں چھبیس سالہ چوہدری حارث مسعود ،اسکی والدہ ،اہلیہ اور تین ماہ کی بیٹی بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیدا ں کے گاؤں طوطا کے معروف سیاسی سماجی رہنما سابق کونسلر چوہدری ظفر اقبال کا بھتیجا شارجہ کی کمپنی میں ملازم تھا اس نے اپنی والدہ ،اہلیہ اور بیٹی کو سیر کے لیئے دوبئی بلایا جمعہ کے روز وہ اپنی گاڑی میں مسقط کے قریب سلالہ میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس سے چھبیس سالہ حارث مسعود اس کی والدہ غزالہ بیگم ،اہلیہ طیبہ اور تین ماہ کی بیٹی آئزہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اس افسوسناک واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور دور دراز سے لوگ طوطا پہنچنا شروع ہو گئے پورا گھرانہ غم میں ڈوبا ہوا تھا اور سیر کے لیئے جانے والے اپنی جانو ں سے بھی گئے ۔

 

ایف آئی اے کے اہلکار ر ا جہ سعد محمو د ر شتہ ا ز د و ا ج میں منسلک ہو گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چےئر مین ز کو ۃ کمیٹی بمعہ گنگا ل مسلم لیگ ن کے ر ہنما حا جی محمو د ا ختر کے فر ز ند اور ایف آئی اے کے اہلکار ر ا جہ سعد محمو د ر شتہ ا ز د و ا ج میں منسلک ہو گئے ا س خو شی کے مو قع پر د عو ت و لیمہ کا ا ہتما م کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے خا لد مرزا چےئر مین یو سی گف ر ا جہ فیصل منو ر ،بلد یہ کو نسلر ز چو ہد ر ی ا خلا ق حسین ،عا طف ا عجا ز بٹ ،سا بق نا ئب نا ظم چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،مسلم لیگ ن کے ر ہنما حا جی ز ا ہد ا قبا ل ،حا جی طا ر ق تا ج ،قاسم رضا ،مسعو د بھٹی سمیت معز ز ین علا قہ نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی مداخلت پر متاثرین منگلا ڈیم نے جمعہ کے روز کمشنر دفتر کے باہر دھرنا ملتوی کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی مداخلت پر متاثرین منگلا ڈیم نے جمعہ کے روز کمشنر دفتر کے باہر دھرنا ملتوی کر دیا متاثرین کے نمائندگان چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،راجہ جہانگیر اختر اور دیگر نے کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کلرسیدا ں کے چھ مواضعات کے متاثرین منگلا ڈیم 2009 سے تاحال معاوضوں سے محروم چلے آرہے ہیں ان کے گھر ،قبرستان،مساجد ،مدارس ،کھیت کھلیان اور باغات منگلا جھیل کی نذر ہو گئے اور ہر برس انہیں قریبی پہاڑیوں پر خیمے لگا کر زندگی بسر کرنا پڑتی ہے نو ماہ قبل منگلا اتھارٹی نے متاثرین کے لیئے بارہ کروڑ دس لاکھ کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کی تھی جو آج تک متاثرین کو نہیں ملی ہے اور وہ مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں کمشنر طلعت محمود گوندل نے وفد کو بتایا کہ انہوں نے چند ایام قبل تمام متاثرین کی فائلوں پر دستخط کر دیئے ہیں اور بہت جلد پراسیس مکمل ہونے پر تمام متاثرین کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی جس کے بعدوفد نے دھرنا منسوخ کر دیا ۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی نشاندہی پر واردات کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی نشاندہی پر واردات کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیا۔محمد عمران ولد نذیر احمد سکنہ کنڈ جو باپ اور بیٹے کے قتل کے ایک مقدمہ میں زیر حراست ہے نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے جس آلہ قتل پسٹل 30 بور سے وقوعہ کے وقت محمد شبیر اور مدثر بھٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا بعد از وقوعہ وہ پسٹل اپنے گھر میں چھپا دیا تھا جو نشاندہی کر کے اس وقت برآمد کروا سکتا ہوں۔ملزم کی رہائش موضع کنڈ داخلی کلر سیداں واقع ہے جو تھانہ سے خالد خان کو بطور امدادی لے کر ملزم کو ہمرائیاں ملازمین بسواری سرکاری گاڑی اس کے جائے مسکن پہنچا جہاں ملزم نے اپنے اس معقول انکشاف کی تائید میں بمعہ ہمرائیاں اپنے گھر کے قریب گاڑی رکوا کر نیچے اترکر بحراست پولیس آگے آگے چل پر اپنے مکان کے عقب میں پرانے رہائشی کمرے میں داخل ہو کر مغربی دیوار کیساتھ پڑا ہوا آئنی بکس کھول کر اس میں موجود پسٹل خود اٹھا کر پولیس کو پیش کیا اور بتایا کہ یہ وہی پسٹل ہے جس نے اس نے باپ بیٹے کو قتل کیا تھا جو ان لوڈ کرنے پر میگزین میں سے تین ضرب روند بھی برآمد کر لئے

کلر سیداں میں دو اوباش نوجوانوں نے نویں کلاس کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں دو اوباش نوجوانوں نے نویں کلاس کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سیدہ ایمان قیوم دختر قیوم علی (مرحوم) سکنہ چوآ خالصہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ وہ نویں کلاس کی طالبہ ہے ،مسمی قلب شاہ جس کا بذریعہ موبائل فون میرے ساتھ رابطہ تھا کہتا تھا کہ شادی کرونگا۔گزشتہ شب میں گھر میں موجود تھی کہ بوقت ایک بجے رات ملزم قلب شاہ ہمراہ جمشید الحسن شاہ عرف مون شاہ جو اس کا کزن ہے میرے گھر آیا اور مجھے سے رابطہ کیا۔ میں گیٹ پر گئی تو دونوں نے مجھے بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں لے گئے جہاں دونوں نے مجھے بالائی منزل پر لے جا کر زبردستی میرے منہ پر کپڑا باندھ دیا اور باری باری میرے ساتھ شیطانی کھیل کھیلا اورجمشید الحسن نے اپنے موبائل فون سے اس عمل کی ویڈیو بھی بنا لی۔مجھے کہا کہ گھر سے کپڑے اور زیورات وغیرہ لے آؤ اور ہمارے ساتھ لاہور چلوہم تمہیں وہاں رکھیں گے۔میں نے انکار کیا تو انہوں نے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ویڈیو بنا لی ہے تمہیں بدنام کردیں گے جس پر میں گھر سے سامان لانے کیلئے چلی گئی۔میں نے گھر پہنچ کر تمام وقوعہ اپنی والدہ کے سامنے بیان کیا اور ملزمان میری والدہ کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں15تا19اگست مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں15تا19اگست مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں میڈیکل چیک اپ، تمام لیبارٹریز ٹیسٹ، ایکسریز، الٹرا ساؤنڈ، اور دیگر ٹیسٹ بالکل فری ہونگے۔ حاملہ خواتین اور بچوں کو فری حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ نیز مستند ڈاکٹرز سے چیک اپ اور فری ادویات مہیا کی جائیں گی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں نے تمام انتظامات و انصرام کو حتمی شکل دے دی ہے اور الگ الگ اکاؤنٹرز بھی بنا دیے گئے ہیں۔ عوام الناس کو چاہیے کہ اس گورنمنٹ پنجاب کی فری سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

محمد الطاف مغل سہوٹ حیال کے صاحبزادے حلیم عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ محمد الطاف مغل سہوٹ حیال کے صاحبزادے حلیم عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک۔ محمد الطاف مغل کے صاحبزادے، محمد اشتیاق مغل کے بھتیجے ظفر اقبال بھٹی اور عاصم شہزاد بھٹی کے بھانجے حلیم عاقب کی شادی خانہ آبادی دختر غالب حسین مغل کے ساتھ سرانجام پائی۔ دعوت ولیمہ میں مسلم لیگی رہنما نمبردار اسد عزیز مغل، حاجی محمد ظہور، امجد عزیز مغل، حاجی تجارب بھٹی، حاجی قمر زمان، غلام رسول مغل، کونسلر چوہدری اسحاق، ڈاکٹر پرویز بھٹی، ارشد محمود بھٹی، غلام ربانی بھٹی، عشرت بھٹی، ارشاد بھٹی اور دیگر اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

مونسپل کمیٹی کہوٹہ کلر بائی پاس کے لیے ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے دی گئی35لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک کا کام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کلر بائی پاس کے لیے ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے دی گئی35لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک کا کام شروع ہو گیا اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ۔عوام کی خدمت راجہ محمد علی کی پہچان ہے ۔ہم اہل علاقہ احسان کا بدلہ احسان سے چکاتے ہیں الیکشن 2018میں اپنا قیمتی ووٹ ہمیشہ کی طرع راجہ محمد علی کو دے کر دوبارہ کامیاب کر یں گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹوراجہ محمد علی کی طرف سے جاری کروڑوں روپے کی گرانٹ سے ترقیاتی کام جاری ہیں گذشتہ گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ کے پاس مونسپل کمیٹی کہوٹہ کلر بائی پاس کے لیے35لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ سٹرک کا کام شروع ہوا ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدرڈاکٹر محمد عارف قریشی،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،جماعت اسلامی کے رہنما ء حاجی ملک عبد الروف ،صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ مسلم لیگی رہنماء حاجی ملک منیراعوان، حوالدار سعید احمد کھٹر،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ،صدر موبائل یونین محمد وسیم کھٹڑ،ندیم عارف کھٹڑایڈوکیٹ،ٹھیکدار عادل گوندل ،ممبران پریس کلب کہوٹہ اور دیگر افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر کا م شروع کر نے سے پہلے دعاء بھی کی گئی ۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،راجہ رفاقت جنجوعہ ، حاجی ملک منیر اعوان ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ،کبیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ عوام کی خدمت راجہ محمد علی کی پہنچان ہے حلقہ پی پی ٹو کی19یونین کونسلوں میں42کرورڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے ترقیاتی کام جاری ہیں انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل ہونگئے ۔

some image

الیکشن 2018میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل نظر نہیں آ رہا ۔

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین پرویز قادری،چیئرمین راجہ شوکت حسین،وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ الیکشن 2018میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل نظر نہیں آ رہا ۔الیکشن میں انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو کی19یونین کونسلوں کے لیے42 کروڑوروپے فنڈز جاری کرکے عوام کے دل جیت لیے ۔ٹنڈز بھی لگ گے کام شروع مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی راجہ محمد علی نے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر کے عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ملک میں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی ۔مخالف سیاسی جماعتوں کی سیاسی چالوں کو ملک کی عوام نے اچھی طرع پہچان لیا ہے انشا اللہ اب دھر نوں کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے مستردکر دیا قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئر مین یونین کونسل کنوہا پرویز قادری،چیئرمین یونین دکھالی راجہ شوکت حسین،وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے اپنے ایک مشترکہ بیان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائدمسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز ،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورچیئر مین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی ائے راجہ محمد علی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے اپنے اس دور حکومت میں بھی بے تر قیاقی کام کرائے اور بہت سے منصوبے زیر تعمیر ہیں انشاء اللہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو کی غیور عوام کے توقعات پر پورااترہیں گئے اور انشاء اللہ حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر ہیں گئے۔

راوت کے مقام پر میاں محمدنواز شریف کا نہ رکنامسلم لیگی کارکنوں کے لیے مایوس کن بات ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راوت کے مقام پر میاں محمدنواز شریف کا رکھنامسلم لیگی کارکنوں کے لیے مایوس کن بات ہے۔ لیگی ایم پی ایزپی پی ٹو اور پی پی فائیوکارکنوں کو بڑی تعدا د میں اگٹھا ناں کر سکے جس طرع اور مسلم لیگی رہنماؤں نے اگٹھے کیے ہیں۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ وکلز سیداں کے صدور کی کارکر دگی بھی مایوس کن رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت فی الفور نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار ماجد حسین اور علی رضاء آف گریڈ اسٹیشن نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف کے لاہور جاتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کے ساتھ ان کا پرتباک استقبال کیا ،گل پاشی بھی کی گئی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ہمارے حلقہ پی پی ٹو اور حلقہ پی پی فائیو سے ان کا اس طرع کا استقبال نہیں کیا گیا جس طرع کی توقع یا جس طرع کا دوسرے علاقوں میں استقبال کیا گیا ہے انہوں نے کہا ممبران اسمبلی حلقہPP-2اورحلقہ PP-5نے اس طرع کا کوئی بھی مثبت پلان ناں بنایا کہ قاہد محترم کا کس طرع کا استقبال کیا جائے انہوں نے صرف اپنے چند مخصوص افراد کو آدمیوں کو لانے کا جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے ذاتی طور پر کوئی بھی اجلاس ناں منعقد کیا صرف خانہ پری کے لیے دونوں حلقوں سے چند سو افراد کو لایا گیاانہوں نے کہامسلم لیگ ن کے صدور کی کارکردگی بھی ناں ہونے برابر تھی ان کو اب استعفیٰ دینا چاہے کیونکہ اگر جس عہدئے پر بیٹھ کر اس کے مطابق کام ناں کر سکیں تو اس پر بیٹھنے کا بھی کوئی حق نہیں بنتا انہوں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

نوازشریف کے فلاپ شو میں بلدیہ کے اہلکاروں کو زبردستی لانے کی مذمت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی گوجرخان شہر کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے فلاپ شو میں بلدیہ کے اہلکاروں کو زبردستی لانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فوٹیج موجود ہیں جن میں اہلکاروں کو جلوس کی شکل میں جی ٹی روڈ پر لایا جار ہا ہے چیئرمین بلدیہ کیخلاف نیب میں درخواست دیں گے کہ انہوں نے سرکاری ملازمین اور آفس کو نااہل شخص کے استقبال کی تیاریوں میں استعمال کیا ہے انہوں نے گوجرخان شہر کے باسیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے سپریم کورٹ سے نااہل شخص کا استقبال نہ کیا اور آئندہ آنے والے الیکشن کیلئے گوجرخان کے شہریوں نے ن لیگ کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل نوازشریف نے اپنی نااہلیت کو جی ٹی روڈ پر بھی ثابت کردیا ہے

<

تحصیل گوجرخان نے مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے,مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر تحصیل صدر ملک عابداعوان سٹی صدر شیخ احسن جمیل ودیگر عہدیداران سید تجمل حسین شاہ حبیب مغل خضر اسلام قریشی مظہر وارثی ودیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ تحصیل گوجرخان نے مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کے جانثاروں نے گوجرخان میں میاں نوازشریف کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ وہ آئندہ بھی تحصیل گوجرخان سے تینوں نشستوں پر پھر مسلم لیگ کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے مخالفین کو ایک بار پھر عبرتناک شکست ہوگی ان عہدیداران نے کہا کہ گوجرخان میں تاریخی استقبال سے مخالفین سخت گھبراہٹ کا شکار ہیں چند منٹوں میں ہزاروں کامجمع اس بات کی دلیل ہے کہ اہل گوجرخان اپنے محبوب قائد میاں محمدنوازشریف سے گہری محبت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

شادی شدہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گروہ کا انکشاف

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام، محمد نجیب جرال) شادی شدہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گروہ کا انکشاف گروہ میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ملوّث ہے گروہ کی سرپرستی تھانہ مندرہ میں تعیّنات سب انسپکٹر افضل چوہدری کرتا ہے مرکزی کردار دبئی فرار متاثرہ خواتین سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گئیں متعدد گھرانے اجڑ گئے سی پی او راولپنڈی کا سخت نوٹس اے ایس پی گوجر خان کو دس دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا سی پی اسرار عباسی تفصیلات کے مطابق گوجرخان جاتلی کے علاقہ میں شادی شدہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے اور اس گروہ کی بلیک میلنگ کی وجہ سے متعدد خواتین کے گھر اجڑ چکے ہیں گروہ کی سرپرستی تھانہ مندرہ میں تعیّنات سب انسپکٹر افضل چوہدری کرتا ہے اس گروہ میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق راولپنڈی پولیس سے بتایا جاتا ہے جب کہ نواحی گاؤں ناٹہ گوجرمل کا رہائشی شاکر نامی شخص گروہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق شاکر ان دنوں دبئی فرار ہو چکا ہے اس گروہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ ہونے والی فرحانہ کوثر نامی خاتون دیگر خواتین کے ہمراہ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کے پیش ہو گئیں ذرائع نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی نے اس مکروہ دھندے میں ملوث پولیس اہلکاروں کا سن کر سخت اظہار برہمی کیا اور اے ایس پی گوجر خان توحید میمن کو دس دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے دیا اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ پولیس کا کام تو عوام کی جان مال اور عزت کی حفاظت کرنا ہوتا ہے چہ جائیکہ ان کی عزت پامال کی جائے ایسا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا متاثرہ خواتین کی جانب سے سی پی او کو بتایا گیا کہ اس سکینڈل کے ماسٹر مائنڈ شاکر کے خلاف تھانہ جاتلی میں متعدد درخواستیں دی گئیں لیکن پولیس اہلکاروں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او جاتلی ضمیر حیدر کو متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے

جاتلی پُل پر ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے سبزی فروٹ سے بھری سوزوکی اُلٹ گئی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی پُل پر ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے سبزی فروٹ سے بھری سوزوکی اُلٹ گی ڈرائیور زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے سید جانے والی سبزی فروٹ سے بھری سوزوکیRIT2512جب جاتلی پُل پر پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے اُلٹ گی جس سے ڈرائیور اخلاق محمود سکنہ رئیاں گورسیاں جو کہ سید اڈے پر سبزی فروٹ کی دوکان کرتا ہے اسے شدید چوٹیں آئیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر ابتدائی طبعی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے گے جسے مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا

some image some image

رتیال اسٹا پ پر روڈ کی تعمیر مقامی لوگوں اور ٹرانسپوٹروں کے لیے وبال جان بن گئی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ رتیال اسٹا پ پر روڈ کی تعمیر مقامی لوگوں اور ٹرانسپوٹروں کے لیے وبال جان بن گی ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے4مختلف حادثات میں 7افراد زخمی مقامی لوگوں کا اعلی احکام سے سڑک کام کام ترجیع بنیادوں پر مکمل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ بہیر رتیال اسٹاپ سے پُل تک روڈ کی تعمیر جاری ہے اور ٹھیکیدار نے روڈ کی جس سائیڈ پر کام جاری ہے اُس سائیڈ پر کوئی ایسا بورڈ نہیں لگایا جس سے ڈرائیور حضرات کو آگاہی ہو سکے کہ سڑک پر کام ہو رہا ہے جس وجہ سے گزشتہ روز راولپنڈی کی جانب سے آنے والی تین کاریںABE709,CHB7977,LEA7161جو کہ مختلف مقامات کی جانب جا رہی تھیں حادثے کی وجہ مندرہ سے دولتالہ موڑ تک تو سڑک تعمیر ہے اور گاڑیوں والے اسی اسپیڈ میں جب اس زیر تعمیر سڑک کے قریب پہنچتے ہیں تو اچانک بریک لگانی پڑتی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آپس میں ٹکر ہو جاتی ہے یہ آپس میں ٹکرانے والی تمام گاڑیوں کی بھی یہی وجہ تھی جس کہ نتیجے میں گاڑیوں میں سوار افاد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں وہاں پر موجود مقامی لوگوں اور دوکانداروں نے اعلی احکام سے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کاکام جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ مذید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

چک بیلی خان کی ایک دکان سے 250بوری سے زائدغیر قانونی سیمنٹ پکڑا گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کی ایک دکان سے 250بوری سے زائدغیر قانونی سیمنٹ پکڑا گیا ہے بیسٹ وے سیمنٹ کے چکوال کے ڈسٹری بیوٹر ملک فاروق کے چک بیلی خان میں موجود سب ایجنٹ ملک سرفرازنے شکایت کی چک بیلی خان کے بازار میں بیسٹ وے کمپنی کا غیر قانونی سیمنٹ بیچا جا رہا تھا کمپنی کی مذکورہ پارٹی نے معلومات پائی کہ ایک ٹرک نمبرC-9241سے لالہ غضنفر سیمنٹ شاپ پر غیر قانونی سیمنٹ آف لوڈ کیا جا رہا ہے معلومات پانے پر چک بیلی خان پولیس کو شکایت کی گئی پولیس نے فوراً گاڑی قبضہ میں لے لی جس سے پتا چلا کہ توصیف نامی شخص اس سیمنٹ کا سپلائر ہے بعد ازاں مدعی پارٹی نے بتایا کہ ان کی درخواست پر پہلے تو پولیس نے کاروائی کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا لیکن کچھ وقت کے بعد ملی بھگت کر کے چھوڑ دیا گیا

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

عطا ء اللہ خان عیسی خلیوی کے شاگرد،،احمد شکیل،،جن کا تعلق شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلامپورہ کے گاؤں جمیل پورہ سے ہے

some image

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔ خطہ پوٹھوہار کی مٹی اتنی زرخیز ہے کہ اس مٹی نے ایسے ایسے قابل فخر شخصیات کو پروان چڑھایا جنہوں نے واقعی،، ستاروں پر ڈالتے ہیں جو کمند،، کا کام کیا اور نہ صرف اپنا نام بلکہ اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا چاہیے وہ کھیل کا میدان ہو یا سیاست کا قانون کا میدان ہو یا درس و تدریس کا اس خطے پوٹھوہار نے اپنا رنگ دکھایا ہے خطہ پوٹھوہار کی اپنی علاقائی زبان ہی کافی ہے جو دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہے اس طرح کی ایک شخصیت کیبارے میں بات کریں گے جنہوں نے کم وقت میں اپنے ملک سمیت پردیس میں بھی اپنی پیچان بنائی پاکستان کے معروف سرائیگی و اردو سنگر لالہ عطا ء اللہ خان عیسی خلیوی کے شاگرد،،احمد شکیل،،جن کا تعلق شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلامپورہ کے گاؤں جمیل پورہ سے ہے خطہ پوٹھوہار کے معروف (گھڑا نواز باوا محمد حنیف مرحوم)کے بیٹے ہیں انہوں نے پردیس میں رہتے ہوئے لالہ عطا ء اللہ خان عیسی خلیوی کے دست شفقت سے موسیقی کے دنیا میں قدم رکھا اور دن بدن اس فیلڈ میں مہارت کے ساتھ ابھر کر سامنے آ رہے ہیں آج کے ایک چھوٹی سے نسشت کے دوران انہوں نے بتایا کہ دنیا جانتی ہے کہ استاد محترم لالہ عطا ء اللہ خان عیسی خیلوی نے کس وجہ سے موسیقی شروع کی؟ اور اپنے اندر کے درد کو موسیقی کی شکل میں دنیا کے سامنے کھول کر دکھایا ہر انسان کے اندر ایک درد ہوتا ہے ایک پاکیزہ جزبہ محبت کا ہوتا ہے جو آدمی کسی نہ کسی موڑ پر اس کا اظہا رکرتا ہے یہ جو شعبہ ہے دکھی دلوں کا ہے دکھ کے مارے لوگوں کو خوش کرنا ہے

نااہل وزیر اعظم نے سرکاری وسائل بے دریغ استعمال کیے ہیں، چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ک نااہل وزیر اعظم نے سرکاری واسائل بے دریغ استعمال کیے ہیں نااہل وزیر اعظم کا گوجرخان میں خطاب نہ ہونے سے ثابت ہو گیا ہے لیگی ارکان اسمبلی صرف تحصیل لیول تک ہی صرف جمع منفی کر کے عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) کی اہل قیادت انہیں پہچانتی بھی نہیں ہے انہوں نے کہا برسر اقتدار جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کی بے توقیری کی مرتکب ہو رہی ہے لاہور ریلی کا شو (ن)لیگیوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے مرحب نے اپنا کام کرتے ہوئے ایک ننھے بچے کی جان لے لی انہوں نے کہا لیگی ارکان اسمبلی کو ڈوب کر مرنا چاہیے کہ وہ اپنے سابق وزیر اعظم کی آمد پر چند سو بندے اکٹھے کر سکے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مقامی مسلم لیگیوں میں آپس میں اختلاف ہیں انہوں نے کہا جو لیگی رہنماء آپس میں سلوک اتفاق نہیں کر سکتے وہ عوام کے مسائل کیا حل کریں گئے انہوں نے کہا عمران خان نے عوام کو شغور دے دیا ہے اب وہ وقت دور نہیں کہ عوام عمران خان کو ووٹ دے گی اور 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار آئے گی ۔

مقامی منتخب نمائندوں کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ گیا، پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ مقامی منتخب نمائندوں کو اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے اب عوام (ن) لیگ کی چال سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے شرقی گوجرخان سے نااہل وزیر اعظم کی ریلی کے استقبال کے لیے ایک سو آدمی بھی نہ جا سکا ہزاروں لوگوں کو ریلی میں لیکر جانے والے دعووئے کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی انہوں نے کہا منتخب نمائندوں کے ساتھ اس سے بڑ کر کیا زیادتی ہو سکتی ہے کہ سابق وزیر اعظم گوجرخان میں صرف چند منٹ روکے اور نہ تو خطاب کیا اور نہ ہی مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی انہوں نے کہا عوام کی عدم شرکت سے نواز لیگ کا کنٹینر ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا ہے تحصیل گوجرخان کی عوام نے مسلم لیگ کی اس ریلی میں شرکت نہ کرکے حکمران جماعت سے بیزاری کا اظہا رکر دیا ہے انہوں نے کہا اب عوام سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے عوام باخوبی سمجھتی ہے کہ جس طریقے سے راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کے کام کروائے اس کی مثال نہ تو پہلے ملتی ہے اور نہ ہی موجودہ منتخب نمائندے کرا سکیں گئے ۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت حقیقی معنوں میں کی ہے اور کرتی رہے گی ۔

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں جشن آزادی جوش و خروش منانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں جشن آزادی جوش و خروش منانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں شہر سمیت گردونواح میں سبز ہلالی پرچم بڑے بڑے لگا دیے گئے ہیں ادھر چےئرمین یوسی راجہ جمشید احمد کیانی کے علامیہ کے مطابق چودہ اگست کی شام کو یونین کونسل اسلام پورہ جبر کے آفس میں جشن آزادی مبارک کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہو گی اور پرچم کشائی کی جائے گی ۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں ایف ایس سی کی کلاسز شروع کی جائیں

بیول (پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی ۔۔۔۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں ایف ایس سی کی کلاسز شروع کی جائیں ‘ والدین کا صوبائی حکومت سے مطالبہ ۔دس سال قبل ہائیر سیکنڈری کا درجہ حاصل کرنے والے گرلز سکول بیول میں ابھی تک سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی آسامیاں مہیا نہیں کی گئیں۔صرف تین پوسٹیں دے کر سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا۔ اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال علاقے کی ذہین بچیاں بھی آرٹس مضامین پڑھنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ اس سال میڑک کے امتحان میں سکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا 29طالبات نے اے اور اے پلس گریڈ حاصل کیا۔ سکول میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ نے 1030نمبر حاصل کیے والدین کی بڑی تعداد نے سیٹنگ پرنسپل ساجدہ پروین کی خدمات کو سراہا اور حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گرلز سکول بیول کے سیکنڈری حصہ کے لیے مکمل SNEجاری کی جائے اور فی الفور سائنس مضامین کے سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کر کے ایف ایس سی کلاسز کا اجراء کیا جائے تاکہ علاقے کی ہونہار طالبات جدید سائنسی تعلیم سے بہرہ مند ہو سکیں۔

بیول کے نواحی علاقہ سوئیں چمیاں ڈھوک چھپراں کے مشہور قتل کیس کے ملزم عبدالمجید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ بیول کے نواحی علاقہ سوئیں چمیاں ڈھوک چھپراں کے مشہور قتل کیس کے ملزم عبدالمجید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور،ملزم پارٹی کی طرف سے مرزا کامران عادل ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ سوئیں چیمیاں ڈھوک چھپراں کے مشہور قتل کیس مقدمہ نمبر 409بجرم 302ت پ،324ت پ بعدالت جناب عرفان نسیم تارڑ گوجرخان سے نامزد ملزم عبدالمجید ولد امام دین کی ضمانت بعداز گرفتاری منظورہو گی،ملزم پارٹی کی طرف سے گوجرخان کے معروف قانون دان مرزا کامران عادل ایڈووکیٹ نے معزز جج صاحب کو دلائل پیش کیے جن کی بناء پر جج صاحب نے ملزم عبدا لمجید کو باعزت بری کردیا اس سے قبل اسی کیس کی ملزمہ معروف بیگم زوجہ رب نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورہوئی تھی۔

تحصیل گوجرخان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے,پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود نے کہا کہ اہلیان گوجرخان نے نااہل وزیر اعظم کو بری طرح مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ تحصیل گوجرخان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے کیونکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاگوجرخان آمد پر تاریخی استقبال ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کا گوجرخان آمد کے موقع پر چند سو بندے اکھٹے ہوئے اہلیان گوجرخان نے تحصیل گوجرخان کے موجودہ لیگی اراکین اسمبلی کے شو کو فلاپ کردیا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ جنر ل الیکشن میں تحصیل گوجرخان سے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی الیکشن سے قبل ہی گوجرخان کے باسیوں نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کے استقبال کا بائیکاٹ کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور انشااللہ مسلم لیگی اُمیدواروں کو الیکشن 2018میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا۔

Rawat News

رواتکی خبریں

روات میں جیب تراش گروہ نے دو مسافروں کی جیبوں کا صفایا کر دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات میں جیب تراش گروہ نے دو مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے بھاری جمع پونجی اور قیمتی دستاویزات سے محروم کر دیا جیب تراشی کی بڑھتی وارداتوں پر عوام علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقہ روات بازار میں جیب تراش گروہ کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ روز بھی ماہر جیب تراشوں نے کاروائی کرتے ہوئے روات بازار میں کھڑے دو مسافروں محمد مہربان سکنہ مانکرا ئے اور ظفر محمود سکنہ چوکپنڈوڑی کی جیبوں سے بالترتیب 95400 روے نقدی اور دیگر دستاویزات نکال لیں جبکہ قبل ازیں بھی جیب تراش گروہ متعدد مسافروں کو بھاری جمع پونجی سے محروم کر چکا ہے معززین علاقہ نے ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایس ایچ او کہوٹہ کے کار خاص اہلکاروں نے بھتہ وصولی کیلئے دیہاتی کو اٹھا لیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ایس ایچ او کہوٹہ کے کار خاص اہلکاروں نے بھتہ وصولی کیلئے دیہاتی کو اٹھا لیا 5 گھنٹے تک تھانہ میں بند کر کے وحشیانہ تشدد کر کے جسم چھلنی،25 ہزار روپے رشوت بٹور کر چھوڑ دیا عوامی حلقوں کا واقعہ پر شدید احتجاج کرپٹ اہلکاروں کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کروٹ کے رہائشی محمد حفیظ ولد محمد احمد نے روات میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ روز شام5 بجے لہڑی روڈ پرگھر کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او کے سادہ لباس کار خاص اہلکاروں امتیاز بٹ ،طاہر نے مجھے کہا کہ تم منشیات فروش ہو مجھے گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر تھانہ کہوٹہ لے آئے جہاں پر ایک کمرہ میں بند کر کے کانسٹیبل یاسر کو بھی بلا لیا گیا جنھوں نے میرے اوپر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت کا تقاضا شروع کر دیا اور باالآخر رات10 بجے مجھ سے مبلغ25 ہزار روپے رشوت وصول کر کے مجھے اس شرط پر رہا کیا گیا کہ دو دن کے اندر مذیدرقم30 ہزار روپے تم نے ہمیں ادا کر نی ہے ورنہ سنگین مقدمہ بنا کر جیل میں ڈال دیں گئے متاثرہ دیہاتی محمد حفیظ نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ اور سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی سے فوری اعلیٰ سطحی تحقیقات اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا قافلہ روات پہنچنے پر لیگی کارکنوں کی تعداد خاصی مایوس کن

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا قافلہ روات پہنچنے پر لیگی کارکنوں کی تعداد خاصی مایوس کن ،کوئی بھی بڑا قافلہ استقبال کیلئے نہ پہنچ سکا ،سابق وزیراعظم نے اسقبالی کارکنوں کی خاصی کم تعداد دیکھ کر رکنے کا گوارہ بھی نہ کیا موقع پر موجود کارکن قائد کی جھلک دیکھنے سے بھی قاصر رہے تفصیلات کے مطابق روات کا علاقہ جو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ این اے52 اور این اے49 پر مشتمل ہے جسے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں سے منتخب ہونے والے تمام چےئرمین وائس چےئرمین مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ہیں مگر لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے ووٹر ہونے کے باوجود گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اسقبال کیلئے چند سو کارکن بھی موجود نہ تھے جبکہ کسی بھی طرف سے کوئی بڑا جلوس قائد کے استقبال کیلئے دیکھنے کو نہ ملا اس موقع پر روات جی ٹی روڈ پر کارکنوں نے اسٹیج اور کرسیاں لگا کر اسقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا جہاں توقع کی جارہی تھی کہ میاں نواز شریف کارکنوں سے خطاب کریں گئے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

فیض پور شریف کا 53 واں سالانہ عرس مبارک 15 اگست بروز منگل بوقت صبح نو بجے تا نمازظہر تک �آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں منعقد ہو گا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔معروف روحانی پیشو خواجہ خواجگان حضرت خواجہ حافظ پیر محمد علی ؒ فیض پور شریف کا 53 واں سالانہ عرس مبارک 15 اگست بروز منگل بوقت صبح نو بجے تا نمازظہر تک �آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں منعقد ہو گا ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف پیر طریقت حضرت علامہ پیر محمد عتیق الرحمن صدارت کریں گے، عرس میں ختم خواجگان و ذکر ا ذکار کے علاوہ ملک کے مقتدر علماء کرام کے خطابات بھی ہوں گے ۔

Picture of the Day