Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 12th January 2017 ---------- 13th Rabi Ul Sani 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

واہ کینٹ کے علاقہ لوسر شرفو میں قتل کی لرزہ خیز واردات خاندانی دشمنی کا شاخسانہ

گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ، بھانجے نے ماموں کے گھر گھس کرتین خواتین ایک تین سالہ بچی سمیت چھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا

Six murdered in a family feud including a child in Wah Cantt

some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ واہ کینٹ کے علاقہ لوسر شرفو میں قتل کی لرزہ خیز واردات خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ، بھانجے نے ماموں کے گھر گھس کرتین خواتین ایک تین سالہ بچی سمیت چھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ ایک خاتون زخمی ، اطلاع پر اایس ایس پی آپریشن راولپنڈی عرفان طارق خان، ایس پی پوٹھوار عتیق طاہر اور مقامی پولیس کے افسران ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی، پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، ملزم موقع واردات سے فرار، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیں،ہلاک ہونے والوں میں ماں بیٹا گھریلو ملازمین خواتین، ملازم مرد اور ملازمہ کی تین سالہ بچی شامل ہیں،شدید زخمی خاتون کی حالت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق میاں خان کا سگا بھانجا حمزہ ولد لیاقت بدھ کی صبح اچانک انکے گھر گھسا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اطلاعات کے مطابق پہلے وہ ایک گھر میں گھسا اور فائرنگ کے بعد دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں یکے بعد دیگے اس نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کردیا،ہلاک ہونے والوں میں اسکی سگی خالہ فوزیہ بی بی ، اسکا جوانسال بیٹا احتشام ، گھریلو ملازمہ حنا زوجہ جاوید، رضیہ بی بی مرد ملازم جاوید،اور ملازمہ کی تین سالہ کمشن بچی ثنا شامل ہیں،جبکہ ہلاک ہونے والے احتشام کی بیوی کلثوم کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال جبکہ حالت غیر ہونے پر فوری طور پراسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسک حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انکے درمیان رشتہ کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ، تاہم گھریلو دشمنی کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لء چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،زخمی ہونے والی خاتون کے مطابق فائرنگ فوزیہ بی بی کے بھانجے حمزہ نے کی ،پولیس نے زخمی خاتون کے بیان قلم بند کر لئے۔

بریکنگ نیوز:

مقامی پولیس کی جانب سے تازہ ترین اطلاع کے مطابق قاتل حمزہ واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ مگر جس گاڑی کے ذریعے قاتل فرار ہوا اسے موٹروے پر حادثہ پیش آگیا۔ اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

Taxila; At least six people were killed in Rawalpindi apparently in family feud. The incident occurred in Losar Sharfoo area of Wah Cantt where a man along with his cronies shot dead six members of a family.

Police said Hamza, the key suspect of shooting, barged into a house and opened fire, killing two men, three women and a minor girl. Another woman was critically injured, the gunmen fled after committing murder.

Police reached the scene and shifted the bodies to hospital for medico-legal formalities. Investigating motives behind the gruesome act of murder, police said old enmity and family feud could be a reason.

Breaking news:

According to police who told pothwar.com, that the main suspect who murdered the family, Hamza was escaping on motorway after the murder and was involved in a accident  and was killed on the spot. The police said we can confirm Hamza is dead.

Breaking News

بریکنگ نیوز

موہڑہ ہفیال،بیول کے چوہدری ساجد محمود رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

Ch Sajid Mehmood of Mohra Hafyal, Bewal passed away in Huddersfield, UK

some image

سلاو، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، خصوصی رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔ بیول اور ہڈرزفیلد کے چوہدری ساجد محمود رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کینسر جیسے موذی مرض کا شکار تھے۔جس کی تشخیص انتہائی تاخیر سے ہوئی ڈاکٹروں کے مطابق بروقت تشخیص سے مرض کا علاج ممکن تھا مگر تقدیر، تدبیر پر غالب رہی اور مرحوم اب سے کچھ دیر پہلے وفات پاگئے۔ مرحوم کافی عرصہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ وابستہ رہے۔جبکہ پاکستان میں وہ ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک رہے۔ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے مسجد ابو بکر، چرچ سٹریٹ ، ہڈرسفیلڈ میں ادا کی جائے گی۔

Namaz e janaza will be held at Masjid Abu Bakhr, 169 Church Street, Huddersfield, HD1 4UJ, Today Thursday 12th Jan at 2pm.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اوسلو: چوہدری شبیرمہمندچک اور ملک حنیف شالیمارکی طرف سے نارویجن پاکستانی شخصیات کے اعزازمیں عشائیہ

Reception held for Pakistani Norwegian community in Oslo

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ ناروے میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شبیرحسین آف مہمند چک اور شالیمارریسٹورنٹ کے پروپرائٹرملک محمد حنیف نے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چید ہ شخصیات کے اعزازمیں نئے سال کے آغازپر عشائیہ دیاگیا۔ اس موقع پرپاکستان یونین ناروے کے چیئر مین چوہدری قمراقبال، سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویزمہر، سفارتخانہ پاکستان کے قونصلر ابرارحسین خان، اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرراجہ مبشربنارس، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ چوہدری خالدمحمود، ناروے میں پاکستان کے سابق انوسٹمنٹ قونصلرچوہدری جہانگیرنوازگلیانہ، اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر مرزامحمد ذوالفتار، قائد میگزین کے چیف ایڈیٹرمیرفضل حسین، گوبل ٹی وی کے ایم ڈی چوہدری ارشد وحید، پاک۔ناروے فورم کے سینئرعہدیدارچوہدری وسیم شہزاد، پاسپورٹ سیکشن سفارتخانہ پاکستان کے انچارج غلام مجتبیٰ سومرو، تنظیم پاکستان کمیونٹی ناروے کے صدر چوہدری اظہررندھیر، ہیومن سروسزناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور، مسلم لیگ کے چوہدری نجیب اللہ گورالہ، چوہدری الیاس کرکو، انجمن کشمیریاں ناروے کے صدر شیخ فوادانور، سماجی شخصیات چوہدری پرویزبھٹی گڑھا جٹاں، چوہدری غضنفر سیکریالی، چوہدری فرخ مہمند چک، چوہدری شوکت صابووال، چوہدری نوازاکبر و دیگر موجودتھے۔

 

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں سکول فوکس پروگرام کے تحت دودھ کانفرنس

Milk conference held at girls high school, Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----   حکومت پنجاب کی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ اور اس میں استعمال ہونے والی غیر معیاری اشیاء کو جانچنے سے متعلق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں سکول فوکس پروگرام کے تحت دودھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سول ویٹرنری ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر حاجرہ قادر نے طالبات کو بازاری دودھ کی نسبت گھر کا دودھ استعمال کرنے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والے دودھ کے نقصانات کے بارے میں لیکچر دیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائی کا عمل جاری ہے اور اس کی روک تھام کیلئے شہریوں میں دودھ سے متعلق اگاہی پیدا کرنے کیلئے ورکشاپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سکولوں کی طالبات کو دودھ کے استعمال کے بارے میں اگاہی پیدا کرنے کیلئے اجزائی تراکیب،افادیت ،دودھ میں ملاوٹ اور دودھ کی ترسیل سے متعلق اگاہ کیا جانا مقصود ہے۔

کلرسیداں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،رات کی تاریکی میں آپریشن کر کے دو منشیات فروش بھائی گرفتار

Kallar police order crackdown against drug dealers

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  کلرسیداں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،رات کی تاریکی میں آپریشن کر کے دو منشیات فروش بھائیوں کو گرفتار کر کے تین کلو کے قریب چرس برآمد کر لی مقدمات درج تفتیش شروع ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں ملک خضر حیات نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کو حکم جا ری کرتے ہوئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے کارروائی کے دوران دو بھائیوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلونو سو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ٹکال کے رہائشی منشیات فروش بھائی ندیم احمد اور محمد تنویر عرف جوری پسران محمد صادق ، چوآ خالصہ ٹکال موڑ پر مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑے ہیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے قابو کیا جا سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں بھائیو ں کی تلاشی کے دوران ندیم احمد کے قبضہ سے پندرہ سو جبکہ اس کے بھائی محمد تنویر کے قبضہ سے چودہ سو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔سب انسپکٹر محمد ظریف اور اے ایس آئی ظہور احمد مصروف تفتیش ہیں ۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 2016 کا نتیجہ آ ج بروز جمعرات دس بجے جاری کیا جائے گا

Intermediate examination results to be announced today

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 2016 کا نتیجہ آ ج بروز جمعرات دس بجے جاری کیا جائے گا رزلٹ سی ڈی کی قیمت تین سو روپے مقرر کی گئی ہے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلے کے مطاب انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2017 چھ مئی کو شروع ہوں گے درخواستیں سنگل فیس کے ساتھ سولہ جنوری ڈبل فیس کے ساتھ چودہ فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ سات مارچ تک دی جا سکتی ہیں ۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے امتحان برائے پنجم وہشتم کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

Date sheet published for class 5/6th exams

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----  پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے امتحان برائے پنجم وہشتم کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی پنجم کے امتحانات دو فروری سے دس فروری اور ہشتم کے امتحانات گیارہ فروری سے بیس فروری کے درمیان ہوں گے ۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ضلع راولپنڈی کا بہترین ہسپتال بنانا میرا مشن ہے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔.

THQ hospital to deliver the best modern medical facilities to the people is the top priority, Dr H Anwar

some image

کلر سیداں (قیصراقبال ادریسی ، نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) ۔۔۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ضلع راولپنڈی کا بہترین ہسپتال بنانا میرا مشن ہے عوام کو جدید طبعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ٹی ایچ کیو میں نہ صرف غریب بلکہ امیر بھی علاج کرانے کے لیے آئیں گے کلر سیداں کی عوام کو آپریشن تھیٹر دے دیا ہے انشااللہ جلد بلڈ بنک بھی قائم کریں گے ۔ ٹی ایچ کیو کی تمام سروسز کو فعال کر دیا ہے مریضوں کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل ڈاکٹر ہمایوں انور نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال دن بدن بہتری کی جانب رواں ہے عوام کو بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے آپریشن تھیٹر مکمل فعال ہوچکا ہے جہاں ہر روز کئی مریضوں کا آپریشن کیا جاتا ہے جو کہ کلر سیداں کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے آپریشن تھیٹر فعال ہونے سے ٹی ایچ کیو میں اپنڈکس ، ہرنیاں ، بواسیر اور زہر باد کے آپریشن کیے جارہے ہیں اب کلر سیداں کی عوام کو اس طرح کے آپریشن کرانے کے لیے راولپنڈ ی جا نے کی ضرورت نہیں رہی انہوں نے مزید بتایا کہ بہت جلد کلر سیداں ٹی ایچ کیو میں بلڈ بنک قائم کریں گے جس سے دیگر آپریشن کرنا بھی کلر سیداں میں ممکن ہوجائے گا ۔

بھلاکھر کی رہائشی ،ممبر ضلع کونسل،صدر پاکستان تحریک انصاف (وویمن ونگ)تحصیل کلر سیداں میڈم نبیلہ انعام سے بات چیت

IInterview with Nabeela Inam of PTI and village Balakhar

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔بھلاکھر کلر سیداں،سابق کارکن پاکستان مسلم لیگ ن ،ممبر ضلع کونسل ،صدر پاکستان تحریک انصاف (وویمن ونگ)تحصیل کلر سیداں ،ایکس پرنسپل او پی ایف سکول کلر سیداں،سابق کونسلر تحصیل ہائے کہوٹہ و کلر سیداں،وارڈن ہائی کمشن میڈم نبیلہ انعام کی پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت،انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف کو کیوں جوائن کیا،انہوں نے کہا کہ تیرہ جنوری ۲۰۱۷ بروز بعد از نماز جمعہ بھلاکھر میں عظیم الشان جلسہ عام ہو گا،جس میں،میں اہم اعلان کروں گی ،نون والوں نے وفا نہیں کی،میرا نظریہ تو یہ ہے کہ وفا کرو گے تو وفا کریں،جفا کرو گے تو جفا کریں گے،پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ وفا کی ہے،مجھے ممبر ضلع کونسل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بات چیت ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔ /p>

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

غوثیہ مسجدنذدفلورمل کہوٹہ میں میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل۔سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺکی شر کت

TThousands attend millad celebrations at Ghausia Masjid near Floor mill, Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ غوثیہ مسجدنذدفلورمل کہوٹہ میں میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل۔سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺکی شر کت ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزغوثیہ مسجدنذدفلورمل کہوٹہ میں میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک پرنور محفل منعقد کی گی جس میں امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ ، نوجوان عالم دین مولانا حافظ ذوالفقار احمد قادری ،مولاناحافظ غلام محمد قادری ، مولانا حافظ صغیر احمد قادری ،ننھے منے ثناء خواں عبدالوہاب نے خطاب کیا ۔اس موقع پر امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ ، نوجوان عالم دین مولانا حافظ ذوالفقار احمد قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبیﷺکا میلاد منانا چاہے اور ان کی سنتوں کو اپناناچاہے نبی پاک ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا نبی کریم حضرت محمد ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلناچاہے اور ان کی آل سے محبت کر نی چاہے آپ ﷺسے سچا، پکا پیارہی کامل ایمان کی سب سے بڑی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے پہلے اہل عرب والے اندھیروں اور جالیت کا سفر کررہے تھے مگر آپ ﷺ کی آمد کے بعداہل عرب سے جاہلیت کے بادل چھٹ گئے،امیر غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق مٹ گیا آپ ﷺ نے فرمایا کسی امیر کو کسی غریب پر کسی کالے کو کسی گورے پر کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ،فوقیت صرف تقویٰ کی بنا پر حاصل کی جا سکتی ہے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔ /p>

some image some image

چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Chairman UC Hothla , Raja Mazhar takes charge at the union council office

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔سینکڑوں افراد کا چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور وائس چیئرمین اسد محمود ستی کا پر تباک استقبال ۔سیکر ٹری یونین کونسل ہوتھلہ سمیت یونین کونسل کے تمام کونسلر زکی شر کت ۔یونین کونسل ہوتھلہ کو مثالی یونین کونسل بنانے کا عہد ۔الیکشن میںیونین کونسل ہوتھلہ کی عو ا م نے ہمیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر ہیں گے اپنی یونین کونسل کی عوام کو مایوس نہیں کر ہیں گئے۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا رچیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے گز شتہ ر و ز یونین کونسل ہوتھلہ کے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد یونین کونسل کے کونسلر ز کے پہلے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹر ی یونین کونسل دوبیرن خوردآفتاب احمد ، جنرل کونسلرراجہ گلزار احمدآف نتھوٹ ،راجہ طلعت محمود،راجہ عمران ایڈوکیٹ ،حاجی نواز،رفاقت قریشی ،ملک ناصر بھون ،کسان کونسلر سید صداقت حسین شاہ ،یوتھ کونسلر راجہ منیب احمد ،لیڈز کونسلر افرازیب خانم اورزمر د بی بی نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، صوبیدارپر ویز،راجہ نسیم احمد ، راجہ حفیظ آسی ، راجہ اظہر علیوٹ ، راجہ طالب پنیالی ، سید طاہر حسین شاہ ، صوبیدار رشید ،تاجی کیانی، پٹواری راجہ شاہد ممتاز ، پٹواری عامر محمود سمیت یونین کونسل ہوتھلہ کے دیگر معززین سمیت یوسی کے سرکاری ادروں کے سربراہوں نے شر کت کی ۔

چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے کہا کہ ہما ر ی کا میا بی سے یونین کونسل ہوتھلہ میں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گا ما ضی میں یہاں سے صرف ووٹیں یو نین لی جاتی تھیں کام کے حوالے سے ہمارییونین کونسل ہوتھلہ کو نظر ا ند ا ز کیا گیا جس سے بے پنا ہ مسا ئل کا سا منے ہے عو ا م سے مشا و ر ت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غا ز کیا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کی غیور عوام نے 5د سمبر کے د ن مخا لفین کو شکست سے د و چا ر کر کے علا قے کے عز ت کی پگ ہما ر ے سر پے ر کھ د ی ہے جس سے ہم ا نہیں کبھی ما یو س نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرون سپورٹروں کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں جنوں نے میری توقعات سے بڑھ چڑھ کر دن رات اپنی نیندیں میری کامیابی کے لیے قربان کیں ۔میں تازیست آپ کا احسان مند رہو ں گا۔ پانچ دسمبر کو الیکشن کا عمل ختم اب ہم کو اختیارات بھی مل گئے ہیں الیکشن کمپین کے دوران جو وعدے جو کئے گئے ان پر عمل پیرا ہونے کے لئے وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں،ان کے لئے یو سی اور وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل جن میں تعلیم،صحت اور ذرائع آمد و رفت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس میں عوام کا مکمل تعاون درکار ہو گا،ہم سب ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں سب مل کر علاقے کی ترقی میں دن رات محنت سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھے گابلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جارہی رکھوں گا یونین کونسل ہوتھلہ کی عوام کے کام ذاتی کام سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے یونین کونسل ہوتھلہ کی عوام نے جس طرح مجھے ووٹ کی پرچی دے کر مجھ پر احسان کیا بالکل اسی طرح میں علاقہ کے کام کروا کے ان کا احسان کا بدلہ لوٹانگا ۔

some image some image

ایم پی اے راجہ محمد علی نے یونین کونسل مواڑہ کے لیئے گرانٹ دے کر ہمارے دل جیت لیئے، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ

MPA Raja M Ali praised for his contributions in UC Moawra

some image some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایم پی اے راجہ محمد علی نے یونین کونسل مواڑہ کے لیئے گرانٹ دے کر ہمارے دل جیت لیئے راجہ محمد علی کے مشکور ہیں ۔ترقیاتی کاموں کانیا سلسلہ شروع ہوگا ۔ان خیالات کا اظہا ر میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ایم اپی اے راجہ محمدعلی نے یونین کونسل مواڑہ کے لیئے گرانٹ فراہم کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل مواڑہ میں ترقیاتی کاموں کانیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ علاقہ کے مسائل حل کرنے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لا ئے جائیں گے ۔ /p>

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان عنقریب چک بیلی خان کا دورہ کریں گے

Ch Nisar Ali Khan plans of visting Chak Bale Khan

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان عنقریب چک بیلی خان کا دورہ کریں گے جس میں وہ چک بیلی خان روڈکو دو رویہ کرنے سمیت متعدد منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے اس بات کا اظہار چک بیلی خان کے نواحی علاقہ جات میں مختلف لوگوں کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تقریبات کے موقع پر ن لیگی ذارائع نے کیا ہے ذرائع کے مطابق یہ دورہ پندرہ جنوری سے قبل کیا جائے گا جس میں چک بیلی خان کو گیس کی فراہمی کے کام میں تیزی لانے اور دیگر اہم منصوبوں کے متعلق اعلانات بھی کئے جائیں گے /p>

شہر میں گندگی پھیلانے والے داکانداروں اور ریڑھی ہاکروں کے خلاف کاروائی کی جائے

Demand for action to be taken aginst traders and stall holders for dumping rubbish on streets

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے مین بازار میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے گند پھینک پھینک کر سڑک کے اطراف میں بنے ہوئے نالے بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے نالوں کا پانی سڑک پر پھیل جاتا ہے لنک سڑکیں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تالاب بنی ہوئی ہیں لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں ایک مخیر نے ذاتی پیسے خرچ کرکے نالے کی صفائی کروائی لیکن چند ہی روز بعد گند ڈالنے والوں نے اپنا عمل پھر شروع کر دیا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ شاہرات،پوٹھوہار ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا مناسب بندوبست کیا جائے نیز شہر میں گندگی پھیلانے والے داکانداروں اور ریڑھی ہاکروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے

چک بیلی خان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا

Staff shortages Chak bale khan institutions still could not be solved

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح کے علاوہ خاص کر گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چک بیلی خان سٹاف کی شدید کمی کا شکار ہیں مذکورہ اداروں میں معمولی اعزازئیے پر ٹیوٹر رکھ کر کام چلایا جا رہا ہے جس سے طلبہ و طالبات کی تعلیم باقاعدہ طریقے سے نہیں ہو پاتی طلبہ و طالبات کو مجبوراً بھاری فیسوں کے عوض پرائیویٹ تعلیمی اداروں یا دور دراز راولپنڈی اور چکوال کا رخ کرنا پڑتا ہے کئی تو مجبوری کے باعث تعلیم سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں جبکہ تعلیم جاری رکھنے والے بھی سٹاف کی کمی کے باعث بار بار فیل ہو کر گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں علاقہ کے اربابِ اختیار گلیوں نالیوں کی پختگی کو زیرِ موضع تو ضرور بناتے ہیں لیکن معاشرے کا مستقبل بننے والے ان ہونہاروں کی طرف کسی کا خیال تک نہیں جاتا طلبہ وطالبات اور ان کے والدین نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا جانب توجہ دی جائے۔

جاتلی اور گرد ونواح کے علاقے باران رحمت کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے

After heavy rainfall cold wheather sweeps in Jatli and surrounding region

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی اور گرد ونواح کے علاقے باران رحمت کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں آگے نجی اور سرکاری سکولوں میں حاضری کی شرح کئی گنا کم والدین کا وزیر اعلی پنجاب سے سکولوں میں چھٹیاں دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سردی کی لہر اور چلنے والی ٹھنڈی ہواوں نے سکولوں میں جانے والی معصوم بچوں کو گھروں میں محصور کر دیا شدید سردی کے باعث سائیکلوں اور گاڑیوں میں سفر کر کے سکولوں میں پہنچے والے اکثر بچے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چھٹی لے کر گھروں کی طرف روانہ ہو گے بچوں کا کہنا ہے کہ اس سردی میں سکول پہنچا مشکل ہی نہیں بلکے نا ممکن ہو گیا ہے جس کے باعث پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں حاضری کی شرح انتہائی کم ہونے سے سرکاری سکولوں میں محکمہ کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر 100فیصد حاضری یقینی کوبنانے کے احکامات کی وجہ سے ٹیچرز سخت پریشان ہیں ٹیچروں کا کہنا ہے کہ اس شدید سردی کے باوجود ہم نے بچوں کے والدین سے سکولوں میں بھیجنے کے لیے رابطے کرنے کے باوجود بچوں کو سکولوں میں نہیں بھیجا گیا والدین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے سکول میں چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا ہے

جاتلی کے علاقہ بہیر رتیال میں اسلم شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ

Aslam Shaheed trust holds free eye camp in Behar Ratiyal, Jatli

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ بہیر رتیال میں اسلم شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کے علاقہ بہیر رتیال میں فری آئی کیمپ میں الشفا ہسپتال سے آئے ہوئے میل اور فی میل ڈاکٹرز نجیب خان ،مہر کلثوم ،ندیم خان ،ذیشان ،سعید نے شرکت کی اور کیمپ میں آئے ہوئے تین سو سے زاہد مرد اور خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات فراہم کیں مریضوں نے کیمپ کے انعقاد کی خصوصی کاوش کرنے پر راجہ طالب حسین کا شکریہ ادا کیا

some image some image

جاتلی محفل میلاد النبی ﷺ بسلسلہ عُرس غوث الوری کا انعقاد بروز جمعہ کو ہو گا

Millad celebrations to be held in Jatli on Friday

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی محفل میلاد النبی ﷺ بسلسلہ عُرس غوث الوری کا انعقاد بروز جمعہ کو ہو گا تفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ بسم اﷲمسجد ڈھوک قاسم آباد بہیر رتیال میں محفل میلا د انعقاد پذیر ہو گی جس میں خصوصی شرکت جابر حسین شاہ بھنگالی شریف کریں گے محفل میں نعت خواں محمد رضوان (گوڑھا)جابر حسین (بینس )وسیم ارشد قادری چکوال اور صاحبزادہ قاضی محمد سعید خصوصی خطاب کریں گے محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا جائے گا مسجد کمیٹی کا جانب سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گی ہے

ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی،حادثہ ٹائر میں چادر پھنس جانے کے باعث ہوا

Thekadar Nazir Ahmed of village Natta Gujjar mall killed in a motorbike accident

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی،حادثہ ٹائر میں چادر پھنس جانے کے باعث ہوا،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں ناٹہ گجر مل کا رہائشی ٹھیکیدارنذیر احمد گزشتہ شام موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہا تھاجبکہ محمد اشفاق بھی اس کے ہمراہ سوار تھا، گوجرخان روڈ پر آہدی موڑ کے قریب سردی کے باعث اوڑھی ہوئی چادرموٹرسائیکل کے ٹائر میں آ جانے کے باعث حادثہ رونما ہوگیا جس کے باعث دونوں سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دیہی مرکز صحت دولتالہ لایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا جہاں ٹھیکیدار نذیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ محمد اشفاق کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

ظالمانہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا چھوٹے بچے صبح ناشتہ کے بغیر سکول جانے پر مجبور

Gujar Khan region badly hit by excessive load shedding

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ظالمانہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا چھوٹے بچے صبح ناشتہ کے بغیر سکول جانے پر مجبور اور واپسی پر بھی فاقہ کشی گیس نہ ہونے کی وجہ سے دن بھر چولہے ٹھنڈ ے پڑ گئے خواتین معصوم بچوں سمیت حکومت کیخلاف دھائی اور بددعائیں دینے لگیں گونگے بہرے حکومتی ارکان اسمبلی خاموش تماشائی بن کر رہ گئے تفصیلا ت کے مطابق گوجرخان شہر میں گیس اوربجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے معصوم چھوٹے بچوں سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا بغیر ناشتے کے سکول جانے والے بچے واپسی پر بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہونے لگے مقامی ارکان اسمبلی اگر ہر وقت میاں برادران کی مدح سرائی کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیتے تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے بجلی نہ ہونے سے کاروباری شخصیات کاکاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ سے ہوٹل والوں کی چاندنی ہو گئی مجبور لو گوں کی کھال اتارنے لگے جبکہ لکڑی فروخت کرنے والوں نے بھی دام دوگنے کر دیئے گوجرخان کی عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے حال پر ترس کھاؤ اور بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرو

دوسری شادی کا شو ق مہنگا پڑ گیا پہلی بیوی عدالت پہنچ گئی بغیر اجازت نیا گھر بسانے پر عدالت نے شوہر کو جیل بھجوا دیا

M Bashir Khan of Gujar Khan sent to jail after getting married 2nd time around without 1st wife permission

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ دوسری شادی کا شو ق مہنگا پڑ گیا پہلی بیوی عدالت پہنچ گئی بغیر اجازت نیا گھر بسانے پر عدالت نے شوہر کو جیل بھجوا دیا تفصیلا ت کے مطابق گوجرخان کے رہائشی محمد بشیر خان نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی رچا لی جس پر پہلی بیوی سیخ پا ہو گئی انہوں نے ممتازقانون دان ایم کلیم اللہ بھٹی کے ذریعہ جوڈشیل مجسٹریٹ گوجرخان فرخ فرید بلوچ کی عدالت میں کیس دائر کیا کہ شوہر محمد بشیر خان نے میری اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی جس پر ملزم نے بتایا کہ اس نے دوسری بیوی کو طلاق دے دی ہے عدالت نے مدعیہ (ب) کے وکیل ایم کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو دو ماہ سزا اور پانچ ہزار جرمانے کا حکم جاری کیا

اپوزیشن نے بے جا الزامات لگا کر تنگ نظری کامظاہرہ کیا ہے, شاہد صراف

Shaid Saraf deplores oppostions allegations

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کے چئیرمین شاہد صراف وائس چئیرمین خواجہ نعیم قیوم نے کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی بالائی دیوار کے ساتھ تعمیر ہونے والی پبلک لیٹرین کا ٹینڈر 25جون 2016کو جاری ہوا میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کی حیثیت سے گزشتہ ہفتہ چارج سنبھالا ہے لیکن اپوزیشن نے بے جا الزامات لگا کر تنگ نظری کامظاہرہ کیا ہے اور ایک فلاحی منصوبہ پر اپنی سیاست چمکائی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری رشید ،راجہ سہیل عباس کیانی ،چوہدری راشد،عفت عائشہ ،صدیق مسیح ،خان آصٖف،عمران بٹ ،خواجہ جہانگیر ،سید ندیم عباس بخاری ،مختار طاری ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جس عوامی لیٹرین کا ذکر اخبارات میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے کیا گیا ہے وہ ہمارے چارج سنبھالنے سے پہلے ہی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان امتیاز شاہد گوندل نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کی ملکیتی زمین کی حدود میں شروع کی جو کہ ابھی تک زیر تعمیر ہے اس کی تعمیر میں ہمارا کوئی عمل دخل نہ ہے،اپوزیشن ممبران کی جانب سے ایسے بے جا الزامات لگانا ان کی ذہنی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ یہ عہد کرکے آئے ہیں کہ گوجرخان شہر میں عوامی فلاح کے کام کریں گے جس کی ہم نے اپوزیشن ممبران کو بھی کھلم کھلا دعوت دے رکھی ہے

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں داخل مریضوں کو دو وقت کا کھانااحسن طریقے سے ان کے بیڈ تک پہنچانا"آبرو"کا بہت بڑاکارنامہ

Farhat Fahim Bhatti and family praisedd for providing food for aptints at THQ hospital for past one year daily

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں داخل مریضوں کو دو وقت کا کھانااحسن طریقے سے ان کے بیڈ تک پہنچانا"آبرو"کا بہت بڑاکارنامہ ہے مریضوں کے دکھ درد کو محسوس کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری زندگیوں کا مشن ہونا چاہیے ان خیالات کااظہار ایم ایس ڈاکٹر راجہ محمد پرویز نے آبرو ویلفیئر کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاآبرو ویلفیئر کے آرگنائزر ملک ادریس، جلیل کیانی اور امین ڈار نے بتایا کہ آبرو میس بنے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے اورکھانا سروکرتے ہوئے تقریباً سات ماہ ہو گئے ہیں آبرو ویلفیئر کے تحت 2100مریضوں کو ان کے بید پر عزت کے ساتھ کھانا مہیاکیا گیا اس میس کے چیئرمین راجہ فرحت فہیم بھٹی اور ان کی فیملی کو اس اچھے کام پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ ان کی فیملی جاری وساری رکھے گی سالگرہ کے موقع پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عامر ڈاکٹر عائشہ نوید ریاض نعیم اشرف نے بھی شرکت کی اورراجہ فرحت فہیم بھٹی اور ان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مریضوں کا بہت بڑا مسئلہ حل کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی فیملی کو عزت اور اجر عظیم عطا فرمائے

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ بزرگ صحافی ملک وزیر محمد تحصیل گوجرخان کے سالار صحافت ہیں جنہوں نے ساری زندگی اصولی صحافت کی اورحق سچ کا علم بلند کئے رکھاکی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے صاحبزادے نوجوان صحافی عامر وزیر ملک کا پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا تیسری مرتبہ بطور صدر انتخاب خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار سر پرست اعلی پریس کلب دولتالہ محمد ریاض چشتی ، صدر راجہ صدیق کیانی ، عامر مقبول چوہدری ، نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے احمد نواز کھوکھر کو چیف ایگزیکٹو ،ملک جاید اقبال کو جزل سیکرٹری ، راجہ ارشد کو نائب صدر منتخب ہونے اور نصیر قریشی ، ملک نصیر ، ازرم خیام ارباب اعجاز ، اور دیگر کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے بانی ملک وزیر محمد نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا کہ وہ نہ صر ف عوام کو درپیش مسائل کو منظرعام پر لاکر ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ پریس کلب کی سابقہ روایات کے مطابق ڈویژن بھر کے علاقائی صحافیوں پر پڑنے والی افتاد کیخلاف بھی آوازاٹھا کر اسے منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار اداکریں گے انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ علاقائی صحافیوں پرپڑنے والی افتاد کیخلاف نہ صرف یہاں سے آواز اٹھائی بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچایا اور علاقائی صحافیوں کا بھرپور ساتھ دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ صاحبزادہ مرزا محمد نواز صابری نے صاحبزادہ مرزا یاسر مشتاق کو سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ کی اپنے مرشد حضرت صاحبزادہ مرزا محمد عارف کی جانب سے خلیفہ مقرر کرنے ملنے پر مبارک باددی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحفظ ناموس رسالتؐ اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے آج بروز جمعرات رات سات بجے ڈریم لینڈ ہوٹل اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہورہا ہتے سیمینار سے مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اللہ وسایا ،مولانا اقبال نعیمی ،مولانا ضمیر ساجد اور زبیر فاروق سمیت متعدد رہنمااس حوالہ سے خصوصی خطاب کرینگے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ محمد احسان آف کماندریال نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بانی پوٹھوہار پریس کلب حاجی ملک وزیر کی کاوشیں اور خدمات قابل ستائش ہیں آج گوجرخان کے صحافیوں کو پریس کلب کی خوبصورت عمارت میسر ہے جہاں وہ بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں شعبہ صحافت میں ملک وزیر محمد کی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور بالخصوص ڈویژن بھر کے صحافیوں سے کسی بھی قسم کی بھی انتقامی کاروائیوں پر ہر سطح پر آواز بلند کی اور ان کا بھرپور ساتھ دیا پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران بھی ا ن کے مشن کو اسی محنت اور جذبے سے جاری رکھیں گے

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

خضر محمو د ستی آف پر چھن ن لیگ چھو ڑ کر سا تھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شا مل ہو گئے

Khizar Mahmood Satti of Chan defect PML-N to join PTI

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ خضر محمو د ستی آف پر چھن ن لیگ چھو ڑ کر سا تھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شا مل ہو گئے انہوں نے با قا عدہ شمو لیت کا اعلا ن صدر یو تھ ونگ پاکستان تحریک انصا ف کو ٹلی ستیاں وجزل سیکرٹری خا ور ستی و دیگر عہدیدا ران کیساتھ ایک خصوصی ملا قا ت میں کیا جس میں خضر محمو د ستی نے پی ٹی آئی کی قیا دت پر مکمل اعتما د کا اظہا ر کر تے کہا کہ قا ئدتحریک انصا ف عمرا ن خا ن کی کرپشن کیخلا ف کو ششیں او ر کے پی کے میں شاندا ر حکو متی نظا م اورسچی و کھری سیاسست ،کرپٹ نظا م کیخلا ف کو ششوں سے متاثرہو کر اور ن لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے کی کو ٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ نا انصا فیوں جن میں متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کے بے یا رومدد گا ر ہو نے ، یو نین کو نسلوں کی غیر منصفا نہ تقسیم ، ایس ایچ او کیس میں خا مو شی، اربوں رو پے کے بلک واٹر سپلا ئی سکیم کی بندش جیسے اقدا ما ت سے ما یوس ہو کر انہوں نے ن لیگ چھو ڑ کر سا تھیوں سمیت با قا عدہ تحریک انصا ف میں شمو لیت اختیا ر کی اس موقعہ پر صدر یو تھ ونگ تحریک انصا ف کو ٹلی ستیاں ،جزل سیکرٹری خا ور ستی و دیگر عہدیدا ران نے انہیں پا رٹی میں شمو لیت پر خو ش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ خضر محمو د ستی کی پی ٹی آئی میں شمو لیت سے کو ٹلی ستیاں میں پی ٹی آئی یو تھ ونگ مزید مضبو ط ہو گی اور اسے استحکا م حا صل ہو گااور کہا کہ کو ٹلی ستیاں کے مزید نو جوان بھی تحریک انصا ف کا حصہ بنیں گے جس سے آئندہ عام انتخا با ت میں کو ٹلی ستیاں کے عوام کو استحصا لی نظا م سے نجا ت حا صل ہو گی

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

تھانہ صدر واہ پولیس کی کاروائی ، قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی،گیارہ قمار باز گرفتار

Saddar police raid and arest six gamblers red handed

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ تھانہ صدر واہ پولیس کی کاروائی ، قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی،گیارہ قمار باز گرفتار،دا وپر لگی ،لاکھوں روپے رقم ، اور قیمتی موبائلز قبضہ میں لیکر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرر واہ پولیس نے جی ٹی روڈ واہ کینٹ بالمقابل نیو سٹی نذد شیل پمپ ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا کر قمار بازی میں مصروف گیارہ جواریوں کو دھر لیا، مذکورہ مقام پر کسی وقت پی ٹی آئی کا دفتر بنا ہوا تھا،پولیس نے عابد ، ارشد محمود، نازک، ثاقب ، افتخار ، توقیر شوکت، محسن جاوید، نعیم، ناظم حسین، محبوب الرحمان اور قربان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اکتالیس ہزار پانچ سو نقد رقم ، قیمتی موبائلز فونز مالیتی 72 ہزار برآمد کر کے انکے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنا احسن کردار ادا کر رہی ہے ، تاہم جرائم کے خاتمیہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا تفریق جاری ہے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شخص شدید زخمی ڈاکو لاکھوں روپے لیکر فرار، تاجر برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،شہر میں خوف و ہراس،تفصیلات کے مطابق بدھ دن دیہاڑے ریلوے روڈ ٹیکسلا کی بیکری میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر دوکندار سے 35ہزار نقد کیش چھین کر فرار ہو گئے اس واقعہ پر لوگ اکٹھے ہوئے تو تھوڑی دیر بعد ایچ ایم سی راڈ پر اوؤر ہیڈ پل کے ساتھ ایجنسی میں ڈاکو داخل ہوئے اور میر ناسر نامی مالک سے رقم کا تقاضا کیا اس پر مالک نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا جسکے نتیجے میں میر ناصر نامی شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اسی اثناء میں ڈاکو لاکھوں روپے کیش لیکر فرار ہو گئے ،منگل اور بدھ کی درمیانی شب گدوال پلازہ کے نزدیک نامعلوم چور امجد نامی دوکاندری کی شاپ کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے ،ان وارداتوں کے بعد ٹیکسلا کے تاجروں میں بے چینی پھیل گئی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

سب ڈویژن ڈڈیال کے نواحی گا ؤں ڈگار کے مقام پر ٹریکٹرالٹ گیا ڈرائیور موقع پر جابحق

Tractor over turns as driver is killed in village Dagar, Dadyal

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سب ڈویژن ڈڈیال کے نواحی گا ؤں ڈگار کے مقام پر ٹریکٹرالٹ گیا ڈرائیور موقع پر جابحق ہو گیا پورے علاقہ میں ہچل میچ گئی خبر سنتے ہی ورثاء پر غشی طاری ہو گئی بڑی تعدادمے لوگ گھر پہنچا شروع ہو گئے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن ڈڈیال کے گا ؤ ں موضع ڈگار کے مقام پر ڈرائیور معروف شاہ ولد حاکم شاہ ساکن سبنھل ڈگارتحصیل ڈڈیال ٹریکٹر کو کھیتوں میں لے کر جا رہاتھا راستہ دشوارہونے کی وجہ سے ٹریکٹر اوپروالی زمین نہ چرھ سکا ٹریکٹر اُلٹ گیاجس کے نتیجے میں ڈرائیور اس کے نیچے آگیا اور موقع پر جان بحق ہو گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محبوب بکروال , محمد فاروق , نظرحسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی تنظیموں کی ہم قدر کرتے ہیں پر اس کا یہ مطلب نہیں جو من میں آئے وہی کریں نئی آبادی تروٹہ کے مقام پر سکول کی اشد ضرورت ہے ممبر اسمبلی چوہدری مسعود خالد نے ہم سے وعدہ کر رکھا ہے کہ سکول حکومتی سطح پر تعمیر کر کہ دیا جائے گا ہمیں ان پر پورا پورا یقین ہے چند عقل سے نابلد لوگ حکومتی تعمیر و ترقی دیکھ کر راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں جن کے مذموم مقاصد سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں دیگر سیاسی جماعتوں نے اس تنظیم کو ہوا دے رکھی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف کام کریں سکول کی تعمیر ہم سب کا مشترکہ فیصلہ ہے اس سکول کی آڑمیں خالصہ سرکار کو ہڑپ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی ہر کام کا ایک پروسیس ہوتا ہے کاغذی کاروائی کے بغیر کام کی شروعات سمجھ سے بالاتر ہے ایک غیر مقبول تنظیم نے بغیر نوٹیفکیشن اور بغیر کسی کی اجازت کے سرکاری رقبے پر سکول کی تعمیر کے نام پر چندہ اکٹھا کرنا شروع کر رکھا ہے اور سوشل میڈیا پرایک تماشا برپا کر رکھا ہے جس کی ہم جتنی مذمت کریں وہ کم ہے ہم نے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی سپورٹ کی ہم نے مقامی ایم ایل اے کو اپنے مسائل سے آگاہ کر رکھا ہے وہ جلد ہمارے مسائل حل کروائیں گے تروٹہ سکول کی تعمیر حکومتی سطع پر ہو گی چال بازیاں ہم چلنے نہیں دیں گے مقامی انتظامیہ فی الفورموقع دیکھیں خالصہ سرکار پر قابضہ جمانے کی کوشیشیں کرنے والوں کو سختی کے ساتھ منع کریں گے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا ڈاکٹر لیاقت علی ڈار ایک مخلص اور فر ض شناس تھے جنہوں نے اپنی سروس جس نیک نیتی سے انجام ی ہے وہ ہمارے محکمہ میں ایک مثال ہے انہوں نے جس طریقہ سے اپنی ڈیوٹی کو محنت اور پوری فرض شناسی سے انجام دیا ڈڈیال کے عوام ہیلتھ کے حوالے ایک عرصہ تک ان کی خدمات کو یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر لیاقت علی ڈار کے اعزاز میں دی گئی الودعی پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا الودعی تقریب میں ڈسٹر کٹ میڈیکل آفیسر اصغر علی چوہدری یم ایس ٹی ایم کیو ہسپتال ڈڈیل سردار منظور حسین ڈیٹننل سرجن ڈاکٹر تسلیم نواز ڈاکٹر سمیر ہاشمی ڈاکٹر زین العاہدین ڈاکٹر محمد یوسف ڈاکٹر ساجد ڈاکٹر محمد عبد الرؤف چوہدری نظیر نے شرکت کی ڈاکٹر لیاقت نے خطاب کر تے ہوئے کہ میں نے اپنے فر ائض کو ایک خدمت کے طور انجام دیا میر ے ساتھ میر ے سٹاف کے لوگو ں نے میر اساتھ دیا آج میں اپنی سروس پوری کر کے اپنے محکمہ سے باعزت رٹیا ئرڈ ہو کر جارہا ہوں جبکہ اس کے علاوہ علاقہ ڈڈیال کے لوگوں نے بھی میر ے ساتھ تعاون کیا مجھے امید ہے آنے والے نوجوان ڈاکٹر بھی اپنی فرض شناسی پورا مظاہر ہ کر تے ہوئے نیک نیتی سے لوگوں کی خدمت کر یں گے انہوں نے کہا میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری او ر ڈسٹر کٹ میڈیکل آفیسر میر پور چوہدری اصغر علی ایم ایس ڈڈیال سردار منظور حسین اور دیگر سٹاف کے لوگو ں ہمیشہ میر ے ساتھ تعاون کیا اس پر بھی میں اپنے محکمہ کی قیادت اور سٹاف لوگوں کا احسان مند ہو ں

some image some image some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

جامعہ فتح درس القرآن للبنات چوآ خالصہ کے بانی ڈنمارک میں مقیم چوہدری امتیاز چوہان کو سپرد خاک کر دیا گیا

Ch Imtiaz Chohan of Denmark and Mohalla Akbri, Choa Khalsa passed away

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔حویلی مقدم چوآ خالصہ،چوہدری ارسلان شہزاد چوہان ڈنمارک، پاکستان مسلم لیگ ن ڈنمارک کے صدر چوہدری عاشر چوہان ،چوہدری یاسر چوہان ڈنمارک،چوہدری باسط چوہان ڈنمارک کے والد محترم ،چوہدری رضوان مقدم،چوہدری انوار چوہان کے ماموں ،پٹواری چوہدر ی گلفراز چوہان کے بھائی،چوہدری صولت مدثر کے قریبی رشتے دار ،جامعہ فتح درس القرآن للبنات چوآ خالصہ کے بانی چوہدری امتیاز چوہان رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چےئرمین آغا سید راحت علی شاہ،ممبر بلدیہ کلر سیداں عابد حسین زاہدی،سابق کونسلر شیخ قلب عباس،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،سابق ٹی ایم او مالک داد بھٹی،صوبیدار میجر عبد الرزاق گجر،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پٹواری چوہدری تنویر ، پرویز کیانی،صوبیدار مہربان حسین،ماسٹر منظور کیانی،بابو محمد عارف،چوہدری ابرار گجر،چوہدری وقاص گجر ،چوہدری رضوان گجر ، چوہدری عمران قمر،ماسٹر محمد رمضان گجر،طاہر محمود بھٹی،سابق ہیڈ ماسٹر محمد رفیع،چیف مہربان حسین،چوہدری غلام شبیر،چوہدری صغیر احمد، چوہدری طارق محمود،چوہدری محمد شبیر،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،راجہ عجائب ایڈووکیٹ،ماسٹر راجہ لیاقت ،بابو تنویر،راجہ تنویر لنگڑیال،چچا محمد خان لاہوری،راجہ زاہد حسین سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری ارشد محمود کی بیوی کو نماز جنازہ کے بعد بیول کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Wife of Ch Arshad Mahmood passed away in Bewal

بیول(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- چوہدری ارشد محمود کی بیوی کو سپرد خاک کر دیا گیا - تفصیلات کے مطابق بیول کے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار محمد ریاض کی بھتیجی، ساجد وارثی کی بھابھی اور چوہدری ارشد محمود کی بیوی کو نماز جنازہ کے بعد بیول کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، چوہدری مزمل حسین، چوہدری فیاض اختر، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری صفدر حسین سابق کونسلر، چوہدری بشارت نور، چوہدری منظور حسین، لالہ شبیر، مرزا خورشید کونسلر خورشید احمد کے علاوہ بیول کے دکانداروں،صحافیوں اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی-

some image some image some image some image

چوہدری جمیل گجر کی والدہ محترمہ کو آج محلہ اکبری چوآ خالصہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

Mother of Ch Jamil Gujjar passed away in Mohalla Akbri, Choa Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔محلہ اکبری چوآ خالصہ،چوہدری جمیل گجر کی والدہ،چوہدری ابرار گجر،چوہدری ایاز گجر،چوہدری وقاص گجر کی خالہ،ماسٹر چوہدری شفیق گجر کی پھوپھی محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن دو بجے محلہ اکبری چوآ خالصہ میں ادا کی جائے گی۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پریس کلب دولتالہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر راجہ صدیق کیانی منعقد ہوا ہے جس میں محمد ریاض چشتی ، چوہدری عامر مقبول قاسم علی قاسم ، چوہدری صغیر ، عادل نواز کیانی ، سلیم شیخ ، نجیب جرال ، یاسر مغل ،راجہ عزیز آف گوجرخان،جاوید کوثر،امیر افضل قریشی،خان ضمیر،ظفر چشتی،پیر سید بیدار بخت جیلانی ،ملک جاوید،راجہ ثاقب بشیر،مرزا ندیم،راجہ جاوید،راجہ خالد جنجوعہ،منیر ملہوترا،یاور ملہوترا،خواجہ جہانزیب اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں گوجرخان کے صحافی شفقت کیانی کی خوش دامن کی ناگہانی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلندی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کلر سیداں کے صحافی جاوید اقبال کے والد کی وفات پر پوٹھوہار پریس کلب کے چیف ایگزیکٹو احمد نواز کھوکھر ،صدر عامر وزیر ملک ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال ،نائب صدر خواجہ ظہیر ،مرزا رفعت اور راجہ ارشد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان سے ہمدردی اور دعائے مغفرت کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عامر وزیر ملک منعقد ہوا جس میں ممبر پریس کلب راجہ شفقت علی کیانی کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اجلاس میں احمد نواز کھوکھر ،فرزند علی چوہدری، ملک جاوید اقبال، خواجہ ظہیر، راجہ ارشد، مرزا رفعت، شہزادہ ارباب، عامر قریشی، ملک نصیر، راجہ اقبال، اسد ملک ،سیدتصور شاہ ودیگر نے شرکت کی

Picture of the Day

View of sunset in Wah Cantt, Taxila

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics