Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 11th November 2017 ----- 22nd Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سکول لیٹ آنے کا کیوں پوچھا ۔لیذیز ٹیچر کے گھر والوں کا سر کاری سکول کے ہیڈماسٹر پر حملہ ۔مارمار کر شدید زخمی کر دیا

Police case registered as head teacher of a school is beaten up in Kahuta

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سکول لیٹ آنے کا کیوں پوچھا ۔لیذیز ٹیچر کے گھر والوں کا سر کاری سکول کے ہیڈماسٹر پر حملہ ۔مارمار کر شدید زخمی کر دیا ۔سکول فر نیچر کی توڑ پھوڑجبکہ کاغذات کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ۔

پولیس تھانہ کہوٹہ نے بجرم 506،427،337A(!)اور186کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیدکاظم حسین شاہ ولدعظمت حسین شاہ ساکن نڑالہ،علیوٹ تحصیل کہوٹہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا

کہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سنمبل گاہ میں بطور ہیڈ ماسٹرڈیوٹی سر انجام دیتا ہوں ہمارے سکول کی لیڈی ٹیچر (ح ۔ظ)سکول میں آدھا گھنٹہ لیٹ آہیں میں نے وجہ پوچھی تو وہ بولی آپ کون ہوتے ہو مجھ سے پوچھنے والے اور مجھے گالیاں دینے لگی تھوڑی دیر میں نے میڈم(ح۔ظ)کی کلاس کا وزٹ کیا کہ تاکہ حاضر طلباء کی تعداد معلوم کر سکوں مجھے دیکھ کر میڈم(ح۔ظ) نے شور مچانا شروع کر دیا

آپ میرے کمرے میں کیوں آئے ہواور ساتھ اپنے بھائی حماد الدین ولد ظفر کو کال کر کے سکول بلوایاحماد الدین سکول آیااور آتے ہی مجھے مارنا شروع کر دیا اور مجھے زخمی کر کے گھسیٹنا شروع کر دیا اور زور کوب کیا سکول کا فر نیچر توڑا اور ریکارڈ رجسٹر کو بھی ضائع کر نے کی کوشش کی حماد الدین کے پیچھے اس کی والدہ بھی آگئی انہوں نے بھی مجھے گالم گلوچ کیا ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے بجرم 506،427،337A(!)اور186کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

Kahuta; A police case has been registered at Kahuta police station, after a head teacher at school was badly beaten up by fellow teachers family in a row over late attendance.

The head teacher has been named as Syed Kazim Shah son of Azmat Hussain Shah of village Narrala, Alliot in Kahuta. Syed Kazim Shah is head teacher at government boys primary school in Sambal Gha.

According to Syed Kazim Shah who registered a report at Kahuta police station, said in his statement that, one of the lady teacher was late arriving at the school, he asked why she was late, in which she replied who you are to ask me what time i should arrive,

Later the head teacher went to check up a class in which this lady teacher was teaching to check up, the lady teacher started to scream, why i had walked in to class room, Then the lady teacher brothers turned up and beat the head teacher and broke school furniture in rage. Kahuta police station have registered the report and are investigating.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں نئے قانون کے تحت چار ہزار ڈرائیورز پکڑے گئے

Over 4,000 drivers caught by police on new regulations

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ میں ڈرائیونگ کے نئے قانون کے تحت دو برس میں تقریبا چار ہزار ڈراہیورز حضرات پکڑے گئے- ان ڈراہیورز کو پکڑنے کے لیے خصوصی آپریشن عمل میں لایا گیا

جس میں ایک لاری کو استعمال کیا گیا پولیس نے بغیر لائٹ والی لاری استعمال کرتے ہوئے خطرناک ڈرایونگکی فلم بنائی ایسٹ مڈلینڈ میں ایک ڈراہیورز کی گھٹنوں سے سٹیرنگ موو کرنے کی بھی فلم بندی کی گئی

اور وہ گھٹنوں سے گاڑی چلا رہا تھا ساتھ فون بھ استعمال کر رہا تھا اور لنچ بھ کر رہا تھا پولیس نے جن ڈرائیورز کو پکڑا ان میں زیادہ تر ڈراہیورز فون استعمال کر رہے تھے - ایک اور ڈراہیور جو ڈیش بورڈ پر پاؤں رکھ کر ڈراہیور کر رہا تھا - پولیس نے چار ہزار ڈراہیورز میں سے چار سو کو زبانی وارننگ دی تقریبا اہ ہزار ڈراہیورز ع فکسڈ پنالٹی نوٹس دیے اور سو سے زائد کیس پراسیکیوشن میں گئے -

ڈرائیونگ کے دوران ایک لمحے کئ لیے توجہ کا ہٹ جانا کسی معصوم کی زندگی کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے لہذا گاڑی چلاتے وقت توجہ ڈرائیونگ پر رکھیں فون استعمال کرنے کے لیے گاڑی کو محفوظ جگہ پارک کر لیں- اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں

Slough; More than 4,000 drivers in England have been caught committing offences over the last two years, following a special operation using a lorry, police say. Since April 2015, officers from 28 forces have used an unmarked lorry to film examples of dangerous driving.

One man in the East Midlands was seen steering with his knees while eating lunch and using his mobile phone.

Highways England, which funded the vehicle, said it would continue to use the HGV to catch offenders. The position of the cab in the lorry allowed police to see inside vehicles on motorways and busy A roads.

بارسلونا میں اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Allama Iqbal day celebrated in Barcelona

(پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سے -----بارسلونا میں اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانیو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علامہ محمد اقبال کی شاعری ، علم وفن اور فکر اقبال کو سمجھنے کی کوشش کی گئی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت ظلحہ شیر خان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول علی ریحان نے پیش کی۔ کلام اقبال ہر لحظہ ہے مومن معروف صوفی گائیک قدیر اے خان نے ترنم سے پیش کر کے ہال میں خاموشی طاری کر دی۔

یوم اقبال کی تقریب کی نظامت ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے کی انہو ں نے کہاکہ علامہ محمد اقبال کی ہمہ جہت شخصیت صرف پاکستانیو ں کے لئے ہی علم و روشنی کا مینارہ نہیں ہے بلکہ آپ کے علم کی چکا چوند یورپی ممالک تک پھیلی ہو ئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اقبال کا پیغام ہر دور کے انسان کے لئے ہے۔ اقبال نے اس وقت علم بغاوت بلند کیا جب کہ بادی النظر میں مغرب ہر حیثیت سے مشرق پر قابض ہو چکا تھا اور ہندوستان کے عوام ایک ایسے وقت کے منتظر تھے کہ جب مشرقی تہذیب مجموعی حیثیت سے مغربیت کے طوفان میں گم ہو جانے والی تھی۔ اس نازک موقع پر اقبال نے پہلا نعرہ جنگ بلند کیا۔اقبال ہی تھے جنہو ں نے مغربی فلسفے کو مادہ پرستانہ تنگ نظری کہا۔

علامہ محمد اقبال کی تحریک پاکستان کے لئے خدمات پر راجہ نامدار اقبال خان نے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے آفاقی کلام کے ذریعے نوجوانوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور یہ خواب دکھایا کہ آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے۔ اور اس کا حصول مسلمانوں کے لئے ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کا ہر اول دستہ بنا دیا تھا۔ مصور پاکستان علامہ اقبال امت مسلمہ کے ایسے شاعر ہیں جنہوں نے درد ملت کا درماں بن کر مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ وہ مسلم امہ کے روحانی پیشوا کی حیثیت رکھتے ہیں وہ اقبال کہ جس سے اقبال بھی آگاہ نہیں اُس وقت منصہ شہود پر نمودار ہوئے جب امت مسلمہ کسی مرد دانا کی رہنمائی کو ترس رہی تھی۔

یوم اقبال کی تقریب کے فاضل مقرر افضال احمد بیدار نے اپنے مقالہ کا عنوان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خطوط عطیہ بیگم کے نام رکھا۔اور فاضل مقرر نے نہایت فصیح و بلیغ انداز میں سامعین کو ان خطوط کی اہمیت اور اردو ادب میں ان کی حیثیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ عطیہ بیگم کے نام خطوط اردو ادب میں سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں جس میں عطیہ بیگم کے مختلف سوالات کا علامہ اقبال نے نہایت علمی جوابات دئیے ہیں۔

Barcelona; Allama Iqbal day was celebrated in Barcelona, the event was organized by Urdu dost association based in Barcelona, large number of Pakistani Catalonia community was present.

some image

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ شکیل کیانی رہنماء پی پی پی حلقہ پی پی ٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کا نااہل وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو سرکاری پروٹوکول دینا کونسے قانون میں آتا ہے ہماری جماعت پی پی پی کے سابقہ دور میں منتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو جب عدالت عظمیٰ نے بلایا توموجودہ نااہل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ کا احترام کرو اور اس میں پیش ہو جاؤ اگر وہ فیصلہ تمہارے حق میں کریں تو وزیراعظم رہو ورنہ گھر جاؤ،کیا یہ مکالمہ اور رول ان پر لاگو نہیں ہوتا،جبکہ ملکی وسائل سے تنخواہ لینے والے وزراء عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے ان کو مزیدمساہل دینے میں سرگرم ہیں،جبکہ دوسری طرف وہ نااہل وزیر اعظم کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ان کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے میثاق جمہوریت کے معاہدہ کو توڑ کر سیاسی قتل کیا آج وہ جب خود کرپشن میں ملوث ہے تو آصف علی زرداری کو منانے کیلئے اپنے وزیرخارجہ کو کیوں استعمال کرتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ نیب بلاامتیاز اپنی کاروائی کرے اگر ہماری جماعت میں سے بھی کسی نے کرپشن کی ہے تو ہم نیب کے سامنے پیش ہوں گے کیونکہ ہم عدلیہ اور ملکی اداروں کا احترام کر کے ان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ارکان اسمبلی کے منصوبوں کو منظور تو کر لیتی ہے لیکن اس نااہل حکومت کے پاس ان منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز نہیں ہیں ،اس لیے 2018کا انتخاب موجودہ حکومت کو ان کی حیثیت بتا دے گا۔

بارسلونا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان ) -----کاتالونیا پریمیئر لیگ2017 کا فائنل اتوار 12 نومبر شام 3 بجے منجوئیک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا،جس میں بارسلونا قلندر کی جانب سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارز عبدالرازاق اور یاسر عرفات بھی شرکت کرینگے، سٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی بارسلونا میں معروف بزنس مین اور بارسلونا قلندر کے مالک چوہدری امانت حسین مہر کے والد الحاج چوہدری کرامت حسین مہر ہونگے، واضع ہوکہ بارسلونا قلندر کی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہفتہ کو کاتالونیا کنگ اور تاراگونا گلیڈئیٹر کے درمیان ہونیوالے سیمی فائنل میں ہو گا۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

چچا بھتیجا میں جھگڑا ،خاتون سمیت پانچ سے زائد افراد لہو لہان زخمیوں میں برطانیہ سے رخصت پر آیا ہوانوجوان بھی شامل ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چچا بھتیجا میں جھگڑا ،خاتون سمیت پانچ سے زائد افراد لہو لہان زخمیوں میں برطانیہ سے رخصت پر آیا ہوانوجوان بھی شامل ہے یہ واقعہ دوبیرن کلاں کے قریب کھناہدہ میں پیش آیا یہاں لندن کے نواحی قصبے چشم سے ایک نوجوان رخصت پر گھر آیا ہوا تھا ا س سے ملنے اس کے رشتے دار بھی اس کے گھر آئے ہوئے تھے کہ گلی میں موٹرسائیکل کے ایکسیلٹر کو تیز کرنے پر چچا بھتیجا میں جھگڑا ہو گیا دیگر لوگ بھی اس مار پیٹ میں شامل ہو گئے جس کے ہاتھ میں جو لگا اس نے وہ اٹھا لیا اور جس کے ہاتھ جو لگا اس نے اسے پیٹ کر رکھ دیا ۔اس طرح پانچ سے زائد افراد کے سر کھل گئے اور وہ لہولہان ہو گئے تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو کلرسیداں پہنچایا گیا مگر کلرسیداں کے معززین کی مداخلت پر لہو لہان فریقین کے درمیان صلح کرا کر انہیں باہم شیر و شکر کر دیا گیا ،اس لڑائی میں لندن کے نواحی قصبے چشم سے آنے والا ایک نوجوان بھی بری طرح سے زخمی ہوا تمام زخمیوں نے مرہم پٹی کرا کر صلح کی اور رات گئے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔

 

موبائل فونز کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری ہونے والی سموں کے باوجود موبائل فون سے نوسربازی کا سلسلہ تیزی سے نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں تیزی بھی آچکی ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ موبائل فونز کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری ہونے والی سموں کے باوجود موبائل فون سے نوسربازی کا سلسلہ تیزی سے نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں تیزی بھی آچکی ہے ۔موبائل فون پر میسج کیا جاتا ہے کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ میں آپ کے لیے بیس ہزار روپے نکلے ہیں اور واپسی کال کر کے رقم کی وصولی کا طریقہ معلوم کریں۔دوسری جانب مختلف موبائل کمپنیز سے کال کی جاتی ہیں کہ آپ کا انعام نکلا ہے اور فوراً رابطہ قائم کریں،جمعہ کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب فون نمبر 03363561179سے ایک صارف کو کال کی گئی کہ آپ کا یو فون کانمبر آپ کے استعمال میں ہوتاہے میں بھی یو فون سے بول رہا ہوں آپ کا پانچ لاکھ کا انعام نکلا ہے واپس کال کر کے تفصیلات معلوم کر لیں ،نو سر باز اس طرح کی کالیں دن رات کر کے سادہ لو ح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ آج کل بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سم جاری نہیں ہوتی مگر اس کے باوجود موبائل سموں کے ذریعے نو سرباز لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔مقامی حلقوں نے اس طرح کی نو سر بازی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 13نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب مسجد قادریہ جیلانیہ گوجر خان روڈ کلر سیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے معروف سکالر علامہ محمد فیاض بشیر قادری ،مفتی زاہد محمود شازلی اور دیگر خطاب کریں گے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

سینئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر علیل ہو گئے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سینئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر علیل ہو گے گذشتہ روز قبل ان کو الشفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج رکھا گیا ہے تمام دوستوں اور قائرین سے التماس کی جاتی ہے کہ ان سینئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاء کر یں ۔

ایم سی کہوٹہ کے زمہ دران کی غفلت کہوٹہ شہرمیں آوارہ کتوں،خارشی،زخم آلودہ،کیرم زدہ کتوں اور آورہ جانورں کی بھرمار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم سی کہوٹہ کے زمہ دران کی غفلت کہوٹہ شہرمیں آوارہ کتوں،خارشی،زخم آلودہ،کیرم زدہ کتوں اور آورہ جانورں کی بھرمارجبکہ جا بجا گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ" چڑھانے "لگے ، محکمے کے زمہ دران بے خبر موجیں مارنے میں مصروف، جامع مسجد الخلیل گریڈاسٹیشن کی عوام مساہل سے دوچار ہیں ناں سٹریٹ لائٹس ، ناں سپلائی کا پانی ، کچی گلیاں انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ تمام زمہ دارن خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہے بار باراطلاع کر نے کے باوجودمحکمے کے کان تک جوں نہیں رینگتی عوامی مسلوں کا سنی ان سنی کر دیتے ہیں ناں ہی محکمہ صحت والے ناں ہی ایم سی کہوٹہ والے جبکہ کہوٹہ انتظامیہ کے زمہ دار افسرا ن سارا دن دفتر میں بیٹھ کر آنے والے2018 کے الیکشن کے بارے میں تبصرے کرتے رہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن جیتے گئی یا پی ٹی آئی۔ سارا سارا دن اس پر گفت و شنید ہوتی رہتی ہے، عوامی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی سے از خودنوٹس لنیے کی اپیل کی ہے ۔

some image

مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی کو مسلم لیگ ن (دی لائنز گروپ )تحصیل کلر سیداں کا صدر مقر ر کر دیا گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی کو مسلم لیگ ن (دی لائنز گروپ )تحصیل کلر سیداں کا صدر مقر ر کر دیا گیا ۔لاہور میں ایک تقریب میں مسلم لیگ ن (دی لائنز گروپ) کے چیف ایگزیکٹومیاں رضاء ،مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) کے سر پرست اعلیٰ فرحت نواز بوبی اورمسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) ضلع راولپنڈی کے صدر راشد محمود بھٹی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ان کو نوٹیفکیشن دیا ۔اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی نے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے جو مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا انہوں نے اپنے قاہدین میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے انشاء للہ ملک کے تمام مساہل مسلم لیگ ن ہی حل کر ہے گئی انہوں نے کہا ملک میں جتنے بڑئے بڑئے کام ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے ہی پلیٹ فارم سے ہوئے ہیں ملک کی عوام کو بھی پتہ ہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا اوڑھنا بچھونا عوام کی خدمت کر نا ہے انشاء اللہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن ایک مر تبہ پھر کامیاب ہو گئی ۔تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کے مسلم لیگ ن کے رہنماوں ،سیاسی وسماجی شخصیات نے مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی کو مسلم لیگ ن (دی لائنز گروپ )کاتحصیل کلر سیداں سے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

پنجا ب ٹیچر یو نین کے انتخا با ت ، حلقہ شما لی سے مضبو ط پینل سا منے آگیا

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پنجا ب ٹیچر یو نین کے انتخا با ت ، حلقہ شما لی سے مضبو ط پینل سا منے آگیا ،نا صر شہزاد ستی صدر امجد محمو د جزل سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے ، تا حا ل مد مقا بل کو ئی پینل سامنے نہیں آیا بڑی تعدا د میں ٹیچرز کی جا نب سے حما ئت کا اعلا ن تفصیلا ت کیمطا بق پنجا ب ٹیچر یو نین کے دسمبر میں ہونے والے انتخا با ت کے سلسلے میں حلقہ شما لی سے مضبو ط پینل سا منے آگیا ،نا صر شہزاد ستی صدر امجد محمو د جزل سیکرٹری نے اسا تذہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا اسا تذہ کی عزت و تکریم اور انہیں انکے حقو ق دلا نا اولین ترجیحی ہے غیر ضرو ری نو ٹسز بلا وجہ سزاؤں اور مسلسل اسا تذہ کے حقو ق کو دبا نے کیخلا ف میدا ن میں نکلے ہیں تعلمی ادا روں میں سیا سی مدا خلت بھی بردا شت نہیں کی جا ئے جس کے ذریعے اسا تذہ کے حقو ق پر ڈا کہ ڈا لا جا تا ہے اسا تذہ اپنی ذمہ دا ریاں پو ری کریں با قی کسی کو بھی انکے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنے کی اجا زت نہیں دیں گے ہمیں یہ بھی فخر ہے کہ ہمیں اسا تذہ کے حقو ق کے دفا ع کی ذمہ دا ری کے لیے سامنے لا یا گیا جو کہ ایک پغمبری پیشہ ہے سنئیر ہیڈما سٹر عبد الجبا ر ستی ، ما سٹر مہتا ب احمد ستی و دیگر اپنے خطا با ت میں انہیں حما ئت کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ دو نو ں امیدوار میں اسا تذہ کے حقوق اور مسائل کے حل کا جذبہ رکھتے ہیں جو کہ ایک خو ش آئند اقدا م ہے نا صر شہزا د ستی یونین میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے ضلعی نا ئب صدر پنجا ب ٹیچر یو نین کی حثیت سے بے مثا ل کا م کیے اور اساتذہ کے حقو ق کے لیے ہر فو رم پر آواز اٹھا ئی

ادا رو ں کو مضبو ط کر نے کے لیے تما م مکا تب فکر کے لو گوں کو میدا ن عمل میں آنا ہو , آصف شفیق ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے پچا س آصف شفیق ستی نے کہا ہے کہ ادا رو ں کو مضبو ط کر نے کے لیے تما م مکا تب فکر کے لو گوں کو میدا ن عمل میں آنا ہو گا،حکو متی نما ئندوں سمیت تما م سیا سی جما عتوں کے رہنما ؤں اور سماجی تنظیمو ں کو سپیشل ایجو کیشن سنٹر کو ٹلی ستیاں کے مسائل کے حل کے لیے ملکر کردا ر ادا کر نا ہو گا، المیہ ہے کہ ذا تی مفا دا ت کے لیے ہر کو ئی سوچتا ہے مگر اجتما عی مفا دا ت کو پس پشت ڈا ل دیا جا تا ہے خصو صی بچے یا خصوصی افراد اللہ تعا لی کی آزما ئش میں ہو تے ہیں ان کے مسائل کا حل صدقہ جا ریہ ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سپیشل ایجو کیشن سنٹر کو ٹلی ستیاں میں منعقدہ ایس ایم سی کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقعہ پر انہوں نے سکو ل کے مسائل کی تما م تفصیلا ت حا صل کیں اور پھر 40.000رو پے نقدی اور ایک ٹیچر کی ما ہا نہ پانچ ہزار رو پے تنخواہ دینے کا بھی اعلا ن کیا آصف شفیق ستی نے ایس ایم سی کمیٹی اور سکو ل انتظا میہ کو مستقل گا ڑی کی فراہمی ، پٹرول کی فراہمی میں مشکلا ت سمیت ہا سٹل کے لیے جگہ کے انتظا م جیسے مسائل کے حل کی بھی یقین دہا نی کروائی اس مو قعہ پر پیپلز پا رٹی کو ٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی ، پی وائی او کے ضلعی رہنما ء مسرت ستی ، کے علا وہ ایس ایم سی کمیٹی کے ممبرا ن خصوصی بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی سکو ل انتظا میہ اور ممبرا ن ایس ایم سی کی جا نب سے آصف شفیق ستی کے تعا ون پر انکابھر پو شکریہ ادا کیا گیا آصف شفیق ستی نے کہا کہ خصوصی بچے ہما رے قیمتی اثا ثہ ہیں انکی ترقی اور مسائل کے حل کے حل سیا ست سے با لا تر ہو کر کا م کر نا ہو گا تا کہ خصوصی بچوں میں چھپا ٹیلنٹ سا منے لا یا جا ئے اور انہیں معا شرے میں اہمیت دی جا ئے

نو منتخب ممبر میونسپل کمیٹی ڈا کٹر فیا ض را جہ کو الطا ف ا حمد ستی گرو پ کیطرف سے مبارکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کے ضمنی انتخا با ت میں سپیشل سیٹ پرکا میاب ہو نے والے نو منتخب ممبر میونسپل کمیٹی ڈا کٹر فیا ض را جہ کو الطا ف ا حمد ستی گرو پ کیطرف سے مبارکبا د ، ممبرا ن میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں الطا ف احمد ستی ،شا ہد اقبا ل ستی ایڈووکیٹ ، مصطفی ستی ، صدا قت حسین ستی ،آفتا ب احمد ستی ، یامین ستی ،دلشاد ستی ، قیصر محمو د ستی، یا سر غفا ر ستی نے مبارکبا د پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ڈا کٹر فیا ض را جہ کی کا میا بی مسلم لیگ ن اور الطا ف ا حمد ستی گرو پ کی کا میابی ہے ڈا کٹر فیا ض را جہ کی کا میابی سے میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن گرو پ کو مزید تقویت ملی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قا ئدین وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی ، صو با ئی وزیر راجہ اشفا ق سرور ، حا فظ عثما ن عبا سی اور را جہ عتیق سرو ر کی قیا دت میں میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کو ایک مثا لی میونسپل کمیٹی بنا ئیں گے قا ئدین کی خصوصی مہربا نی سے کو ٹلی ستیاں میں اربو ں رو پے کے منصو بوں پر کا م جا ری ہے جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی گوجرخان شہر میں گیس کا پریشر کم کر دیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی سٹی گوجرخان کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ اور پی پی پی کے رہنما چوہدری محمد یونس جونی وارڈ نمبر16پی پی پی کے صدر حاجی امیر زیب خان نے کہا ہے کہ سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی گوجرخان شہر میں گیس کا پریشر کم کر دیا گیا ہے جو عوام کے سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ صبح اور شام جب گیس کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس وقت گیس پریشر ختم کر دینا گوجرخان کے عوام کا استحصال ہے جوکسی بھی صورت برداشت نہ کیا جائے گااس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے

some image

محکمہ تعلیم اور منتخب نمائندوں کی نااہلی، گورنمنٹ گرلز پرائمری ماڈل سکول موہڑہ فاطمہ کی خستہ حال بلڈنگ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ محکمہ تعلیم اور منتخب نمائندوں کی نااہلی، گورنمنٹ گرلز پرائمری ماڈل سکول موہڑہ فاطمہ کی خستہ حال بلڈنگ ، محکمہ تعلیم کے نمائندے تاحال خاموش ، تین سال سے خطرہ قرار دی گئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے تاحال کوئی عملی اقدامات نہ کئے گئے چھتوں سے پلستر گرنا شروع ہوگیا طلبا و طا لبات کمروں سے باہر صحن میں بیٹھنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق سکول کونسل کے اراکین راجہ محمد اعظم، راجہ احمد حسین، راجہ سجاد حسین کونسلر ، راجہ مشتاق حسین ، راجہ محمد اختر، کپتان لال خان، راجہ طاہر محمود، راجہ شہزاد ودیگر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گرلز پرائمری سکول موہڑہ فاطمہ کی حالت انتہائی خستہ ہے جس کے باعث محکمہ تعلیم کے نمائندے تین سال قبل اسے خستہ حال قرار دے چکے ہیں، تین سالوں میں کئی بار بلڈنگ کی تصاویر لے کر جاچکے ہیں مگر عملدرآمد کوئی نہیں ہوا بلڈنگ اتنی خستہ حال ہوچکی ہے کہ چھت سے مٹیر یل گر نا شروع ہو گیا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے سکول کونسل نے اپنی مدد آپ کے تحت دو کمرہ جات تعمیر کئے،سکول کونسل اہلیان علاقہ نے سیکرٹری ایجوکیشن ، ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سکول عمارت کی تعمیر جلد از جلد کی جائے۔

some image

موجودہ نااہل حکمر ان مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں, پاکستان تحر یک انصاف گوجر خان کے صدر چوہدری محمد عظیم

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان تحر یک انصاف گوجر خان کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمر ان مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں لاکھوں نوجوان ہاتھوں میں ڈگر یاں اٹھائے دھکے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ حکمر ان ملکی خز انہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ان کر پٹ حکمر انوں کا کڑا احتساب کر ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پر یس کلب دولتالہ کے چیف ایگز یکٹو چوہدری عامر مقبول کی رہا ئش گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعوئے کر نیوالوں نے آج بڑا کشکول اٹھا لیا ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں رہی کرپشن کی وجہ سے غریب عوام کو انصاف ملنا محا ل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھا سکی لوگ علاج معالجے کی سہو لیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ذلیل خوار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمر ان خان کی قیادت میں موروثی سیاست کوختم کر کے ایسا صاف و شفاف نظام لائے گی جس کی وجہ سے عام آدمی کو بھی انصاف ملے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسا ئل سے مالا مال ہے اگر حکمر ان صحیح ہوں تو پوری دنیا کے لوگ پاکستان میں روز گار کے لیے آئیں

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ادارے کے عملے اور سیاسی سرپرستی میں رہائشی نقشوں کے علاوہ بلانقشہ وخلاف نقشہ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ عروج پر

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ادارے کے عملے اور سیاسی سرپرستی میں رہائشی نقشوں کے علاوہ بلانقشہ وخلاف نقشہ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔کارپوریشن کے اپنے ایک اعلٰی افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران بالخصوص تجاوزات، غیرقانونی تعمیر اور ندی نالوں پر قبضے کی ماضی میں شائد ہی مثال ملے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ چھوٹی موٹی کارروائی ڈالنے کیلئے تو عملہ سے مک مکا ہوتا ہے جبکہ بڑے بڑے پلازوں کے چھت ڈالنے کیلئے ایک مخصوص گروپ سے رابطہ کرنا پڑتا ہے جہاں ایک کمرشل پلازے کی چھت ڈلوانے کیلئے علاقے اور جگہ کے حساب سےلاکھوں روپے تک رقم لی جا رہی ہے، جب افسر کی توجہ گنج منڈی روڈ پرایک گڈزکمپنی کے مالک سے لاکھوں روپے رشوت لیکر سیٹ بیک چھوڑے بغیر خلاف نقشہ چار سے زائد دکانوں کی تعمیر، لیاقت روڈ کے ساتھ باڑہ مارکیٹ کے کونے پر ایک بلڈنگ پر لنٹر ڈالے جانے، ورکشاپی محلہ کے کونے پر چار نمبر چونگی کے قریب دکانیں بنوانے، ناز سینما کے قریب ہسپتال کے سامنے لاکھوں روپے لیکر غیر قانونی کمرشل بلڈنگ تعمیر کروانے، اقبال روڈ پر کیلیاں والی مسجد کے سامنے سیٹ بیک چھوڑے بغیر پلازہ کی تعمیر، محمدی چوک اور سیدپور روڈ پر پلازوں کے شیڈ پر دیواریں بنوانے سمیت شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں بلانقشہ وخلاف نقشہ پلازوں کی تعمیر کی طرف دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم بے بس ہیں کچھ کرنا بھی چاہیں تو نہیں کر سکتے کیونکہ ادارے کے ایک لوڈر سے لیکر کلرک اور انسپکٹر تک ہم سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم تو بدعنوانی پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملازم کیخلاف بھی کارروائی نہیں کر سکتے کیونکہ کچھ کرنے پر منتخب نمائندے تک بول پڑتے ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی پر افسر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سٹریٹ لائٹس اور پارکنگ سے لیکر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کروڑوں روپے کے تقریباً تمام ٹھیکے مبینہ طور پر بعض نام نہاد رہنمائوں کے بچوں، بھتیجوں، بھانجھوں، دوستوں اور فرضی ناموں سے بنائی جانے والی ان کی کمپنیوں کو دیئے گئے ہیں، راولپنڈی کے شہریوں نے وزیراعلٰی پنجاب کے ساتھ سات محکمہ انٹی کرپشن کے اعلٰی حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔

 

پی سی بی نے 11تا28نو مبر تک جا ری رہنے والے ٹی ٹو ئنٹی ٹو ر نا منٹ کیلئے فوڈ سٹریٹ راولپنڈی اسٹیڈیم کو مکمل بند کرنے کی درخواست کر دی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پی سی بی نے 11تا28نو مبر تک جا ری رہنے والے ٹی ٹو ئنٹی ٹو ر نا منٹ کیلئے فوڈ سٹریٹ راولپنڈی اسٹیڈیم کو مکمل بند کرنے کی درخواست کردی ہےجبکہ میچوں کے دوران ڈبل روڈ کو بھی بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجاویزڈ پٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ٹی ٹو ئنٹی میچ کی تیا ر یوں کے حو الے سے جا ئز ہ اجلا س میں دی گئیں جو ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) میا ں بہز اد عا دل کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اے سی سٹی احمد حسن را نجھا ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی خالد جا و ید گو را ئیہ، ڈسٹر کٹ آفیسر سو ل ڈ یفنس سنجید ہ خا نم اور دیگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ں کے سر بر اہا ن نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد اجلاس کے شرکاء نے اسٹیڈیم اور گردو نواح کا بھی دورہ کیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے زیادہ مدت سے ایک ہی جیل میں تعینات ملازمین کوتبدیل کرنے کاحکم دے دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ آئی جی جیل خانہ جات نے زیادہ مدت سے ایک ہی جیل میں تعینات ملازمین کوتبدیل کرنے کاحکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہدسلیم بیگ نے پنجاب کی تمام جیلوں کے سپرنٹندنٹس کوایک مراسلہ بھجوایاہے جس میں کہاگیاہے کہ وہ اپنی جیلوں میں تعینات ایسے ملازمین کی فہرستیں تیارکریں کہ جوکافی عرصہ سے تعینات ہیں اوران سے نئی پوسٹنگ کے لئے اپنی مرضی کی تین جیلوں کے نام لکھواکرآئی جی آفس لاہورکو بھجوائیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ بعض جیلوں میں کئی ملازمین گذشتہ کئی برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں جومختلف خرابیوں کاباعث بنے ہوئے ہیں جنہیں فوری طورپرتبدیل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈڈیال فیسٹیول سیمینار ز کے سلسلہ کا پہلا سیمینار 26نومبر کو بعنوان( اکنامک گروتھ ،ملازمت اورمواقعے) منعقد ہو رہا ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال فیسٹیول سیمینار ز کے سلسلہ کا پہلا سیمینار 26نومبر کو بعنوان( اکنامک گروتھ ،ملازمت اورمواقعے) منعقد ہو رہا ہے سیمینار میں نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے اور اپنی زندگیوں کو بہتر انداز میں ترتیب دیتے ہوئے گزارنے کی خصوصی ترغیب دی جائے گی علاقہ اندرھل میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا سیمینار ہو گا جس سے ڈاکٹرثاقب شیر انی ،چیف اکنامک ایڈوائرز وزیر اعظم پاکستان اور ڈاکٹر نثار احسین ہمدانی ، پی ایچ ڈی ہاروڈ یونیوورسٹی چیئرمین اکنامک ڈیپارٹنمنٹ یو نیورسٹی آف آزاد کشمیر خطاب کریں گے ماہرین اکنامک نوجوانوں کو موجودہ درپیش حالات کے تناظر میں زندگی گزارنے کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دیں گے تاکہ نوجوان بہتر منصوبہ بندی سے نا صرف اپنے گھر ، خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں بلکہ آنے والے وقت میں ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں نوجوانوں میں اس بات کو اجاگر کیا جائے گا کہ وہ کس طرح ملازمت یا بزنس کو مینج کرتے ہوئے اپنا اور اپنے نسل کا مستقبل تابناک بنا سکتے ہیں اس سیمینار کے انعقاد کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کا انعقاد چیئرمین ڈڈیال فیسٹیول کور کمیٹی راجہ سکندر علی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی ممبران راجہ ساجد محمود ، انور لطیف ڈار ، محمد لطیف ثانی ایڈووکیٹ ، محمد منیب ، مرزا رفیق ایڈووکیٹ او ر دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سیمینارز کو بہتر انداز میں منظم اور مربوط بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں ترتیب دی گئی راجہ سکندر علی خان کا اس موقع پرکہنا تھا کہ آنے والے وقت میں سیمینارز کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور نوجوان نسل کی بہتری کے لیے ڈڈیال فیسٹیول کور کمیٹی اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اکنامک گروتھ سیمینارزجو 26نومبر کو منعقد ہو رہا ہے اس کے لیے باقاعدہ دعوت نامے جاری کیے جائیں گے دعوت نامے کے بغیر سیمینار میں داخلہ نہیں ہو سکے گا ، یہ دعوت نامے جلد جاری کردیئے جائیں گے ۔

عوام علاقہ بٹھار کو تگنی کا ناچ نچانے والا چور بل آخر ڈڈیال پولیس کے ہاتھ لگ گئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ عوام علاقہ بٹھار کو تگنی کا ناچ نچانے والا چور بل آخر ڈڈیال پولیس کے ہاتھ لگ گئے جانسر اور آصف بٹھار کے مختلف گھریلواستعمال اشیا سمیت جانور چوری کر تے تھے جس سے عوام علاقہ بٹھار میں شدید بے چینی پائی جار تھی ایس ایچ او تھانہ پو لیس ڈڈیال خواجہ عمار ڈار بمہ نفری بٹھار میں چھاپہ مارکر دنوں ملزمان جانسر اولد نذیر حسین اور آصف ولد محمد شریف ساکنہ بٹھار کو گر فتار کر کے چوہدری سامان جس میں ایک عد د ہنڈا موٹر سائیکل 125جرنیٹر بکر یاں مرغ اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی عوام علاقہ ڈڈیال نے اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ڈڈیال پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سلاو حاجی عبدالرحمن آف قاضیاں کی جوان بیٹی اللہ کو پیاری ہوگئی

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو میں مقیم قاضیاں کئ رہائشی حاجی عبدالرحمن کی جوان بیٹی وفات پاگئی- مرحومہ کی نماز جنازہ سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی گئی نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی - حاجی عبدالرحمن کے لیے بڑا صدمہ ہے پچھلے ہفتے حاجی صاحب کی والدہ کا انتقال ہوا آج بیٹی اللہ کو پیاری ہوگئی اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

some image

ڈھوک دھمیال موضع بھلاکھر کے راجہ نصیر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈھوک دھمیال موضع بھلاکھر کے راجہ نصیر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ مقامی قبرستا ن میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین راجہ صفدر کیانی،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری عبدالغفار،جبران صفدر کیانی،مرزا عبدالرحمان،چوہدری محمد شیراز،راجہ جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری محمد یعقوب کی اہلیہ وفات پا گئیں، ان کی نماز جنازہ مانکیالہ مسلم میں ادا کی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے فوٹوگرافر چوہدری محمد یعقوب کی اہلیہ وفات پا گئی ان کی نماز جنازہ مانکیالہ مسلم میں ادا کی گئی نماز جنازہ پیر سید سلطان شاہ بھنگالی شریف نے پڑھائی نماز جنازہ میں شاہد صراف، چوہدری اشتیاق، راجہ محمد جواد، عبدالغفورکیانی،راجہ ساجد یوسف، ٹھیکیدار بنارس، راجہ خرم پرویز، شہزادہ خان، خواجہ اعجاز، راجہ سہیل عباس، چاند مبین، مرزا منور، حاجی بشیراللہ والے، عزیز اللہ بھٹی،طاہر راحیل اعوان، راجہ لیاقت آف کاہلی،چوہدری خورشید، راجہ سجاد سلیم حیدر، سیٹھی وسیم، سید ندیم عباس شاہ بخاری، ابراروارثی،عمران کامی، چوہدری ضمیر انور، عمران بٹ، مرزا بابراورمقامی صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

بیول کے رہائشی راجہ صفدر کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول مدنی محلہ کے رہائشی راجہ جاوید کی زوجہ اور راجہ صفدر راجہ عثمان گھکڑ کی والدہ کو نماز جنازہ کے بعد بیولکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی -

حاجی چوہدری محمد صابر اور ان کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ ،حاجی چوہدری خورشید یو کے،ماسٹر چوہدری خلیل،چوہدری ظہیر یو ایس اے،چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری ادریس کی والدہ محترمہ و والد محترم حاجی چوہدری محمد صابر کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا،جس میں علامہ حافظ محمد کلیم یوسف،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،راجہ ارشد محمود،راجہ ندیم حیدر،بابو تنویر سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری اللہ دتہ بسمل اورراجہ محمدفاروق نے گزشتہ روزنئی آبادی بوعہ ڈھوک چوہدریاں جاکرچودھری مطلوب حسین کی ہمشیرہ محترمہ اور حاجی چودھری محمدسلیم کی کزن اورچودھری محمدصابرکی زوجہ محترمہ کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی ا ظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

Picture of the Day