• HOME
  • Pothwar News
  • Kahuta
  • Gujarkhan
  • Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Showbiz
  • About us
  • Search
Tuesday 11th September, 2012 Shawwal 23rd, 1433 A H
Share   Tweet  
<<<<<<  Previous day News Next day News >>>>>>>
قتل یا خود کشی،تھانہ مندرہ کے اہلکاروں کے نجی ٹارچر سیل میں ڈکیتی کے مبینہ ملزم کی ہلاکت
پولیس کا اے ایس آئی ملک فیاض اور دیگر ملازمان نعش کو ہسپتال میں چھوڑ کر فرار
Arrested man found dead at Mandra police station, Police officer charged for murder
مندرہ(زاہد شفیق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)قتل یا خود کشی،تھانہ مندرہ کے اہلکاروں کے نجی ٹارچر سیل میں ڈکیتی کے مبینہ ملزم کی ہلاکت ،27سالہ امیر داد کی تیز دھار آلے سے شہہ رگ کٹی ہوئی تھی ،پولیس مضروب کو آر ایچ سی مندرہ لے گئی اور ڈاکٹر کو بتایا کہ یہ ہمارا اے ایس آئی ھے اور اس نے تھانہ میں خود کشی کی کوشش کی ھے ،ڈاکٹر نے مضروب کو ہو لی فیملی ریفر کر یا جہاں پہنچ کر مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کا اے ایس آئی ملک فیاض اور دیگر ملازمان نعش کو ہسپتال میں چھوڑ کر فرار لواحقین نے تھانہ مندرہ کے باہر جی ٹی روڈ کو کئی گھنٹے بلاک رکھا ،ایس پی صدر وحید خٹک نے چار پولیس ملازمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاٍ پولیس سٹیشن مندرہ کے اے ایس آئی ملک فیاض نے 26جون کو کلیام اعوان میں ہونے والی ڈکیتی کے شبہ میں 27سالہ امیرداد ولد فضلداد سکنہ سرخ ڈھن تحصیل سوہاوہ حال مقیم بکرا منڈی گروٹی راولپنڈی کو تین دن پہلے گرفتار کر لیا اور اسے تھانہ مندرہ میں گرفتاری ڈال کر اپنے نجی ٹارچر سیل جی ٹی روڈ مندرہ چکوال موڑ لے گیا جہاں نوجوان پر تین دن اے ایس آئی ملک فیاض،کانسٹیبل عدنان اور کانسٹیبل احتشام مسلسل تین دن بد ترین تشدد کرتے رہے اور اسے چھوڑنے کے عوض ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے ذرائع سے معلوم ہوا ھے کہ گزشتہ روز اسے ڈرانے کے لیے اس کے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا آر ایچ سی کے ڈاکٹر خلیل اللہ کے مطابق مقتول کے گلے پر سات سینٹی میٹر لمبا اور تین سینٹی میٹر گہرا زخم آنے سے اس کی شہ رگ کٹ گئی تھی پولیس مضروب کو آر ایچ سی مندرہ لیے گئی اور ڈاکٹر کو بتایا کہ یہ ہمارا اے ایس آئی امیر داد ھے اور اس نے تھانہ میں خود کشی کی کوشش کی ھے ،ڈاکٹر نے مضروب کو ہو لی فیملی ریفر کر یا جہاں پہنچ کر مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کا اے ایس آئی ملک فیاض اور دیگر ملازمان نعش کو ہسپتال میں چھوڑ کر فرار لواحقین نے تھانہ مندرہ کے باہر جی ٹی روڈ کو کئی گھنٹے بلاک رکھا ،ایس پی صدر وحید خٹک اور ڈی ایس پی اقبال کاظمی فوری طور پر موقع پرپہنچ گئے اور لواحقین سے مذاکرات کر کے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگاایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک آصف نواز نے اے ایس آئی ملک فیاض اور عدنان،احتشام کے خلاف زیر دفعہ 302/342ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا,مندرہ پولیس کے سب انسپکٹر ملک فیاض کے ہاتھوں قتل ہونے والا بدقسمت 27سالہ شخص امیر داد کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ شادی شدہ تھا اور اپنے پیچھے ایک بیوہ کے علاوہ دو معصوم بچے چھوڑے مزید پتہ چلا ہے کہ مقتول مال مویشیوں کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا تھا ملک فیاض سب انسپکٹر نے اسے تین روز قبل کلیام ڈکیتی کے شبہ میں راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا,،امیر داد کی آخری تصویر
Mandra, Gujar Khan - Amir Dad, 27, of Sohawa was arrested by Mandra police, he was found dead at Mandra police station and three police officers fled police station.

According to current information Amir Dad son of village Srkh Dann, Sohawa was arrested for alleged robbery in Kalyam Awan, he was brought to Mandra police station where he died, the three police officers who had been interrogating Amir Dad, ASI Malik Fayaz, constable Adnan and Constable Eitsham have all fled police station after the incident.

In a report it is also revealed that Amir Dad was arrested and the officers had demanded 1 lakh rupee bribe to release him, Amir Dad who made his living by selling livestock couls not afford to pay 1 lakh, he was beaten and sharp oject was put around his neck which killed him.

According to Dr Khalil Ullah at Mandra health centre, Amir Dad died after his neck veins were cut due to sharp object being put around his neck.

When the relatives and public found out about the horror, crowd gathered outside Mandra police station and main GT road was blocked and tyres set on fire.

After the incident SP Waheeed Khatak and SP Iqbal Kazmi arrived at the station and police case was registered against the police officers and murder charges were recorded. ( last picture of murdered Amir Dad >>>>>
UK News... 
بیرون ملک میں آباد پاکستانیوں نے رمضان شریف میں ایک کھرب اور بتیس ارب روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا
سٹوک آن ٹرینٹ(پوٹھوار ڈاٹ کوم ) بیرون ملک میں آباد پاکستانیوں نے رمضان شریف میں ایک کھرب اور بتیس ارب روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔ دُنیا کے مختلف ممالک میں آباد پاکستانیوں کی تعداد 63 لاکھ ہے۔ ویکی پیڈیا پرپاکستانی ڈائسپورا کے مطابق 63لاکھ پاکستانی اپنے آبائی وطن سے باہر آباد ہیں یا در بدر کی ٹھوکریں کھا رہیں ۔ان میں9لاکھ سے زائد وہ پاکستانی بھی ہیں جو چالیس سال سے بنگلہ دیش کے بہاری کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔بنگالی انھیں اُردو سپیکنگ ہونے اور پاکستانی فوج کا ساتھ دینے کی جرم میں اپنی قوم کا حصہ نہیں مانتے اور پاکستانی اُنھیں اپنانے سے گرہیز کر رہے ہیں۔ویکی پیڈیا کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں جن کی تعداد 15لاکھ بتائی گئی ہے۔برطانیہ میں یہ تعداد بارہ لاکھ بتائی گئی ہے جن میں گیارہ لاکھ انگلینڈ میں، 90,000سکاٹ لینڈ میں،9,000ویلز میں اور1,000شمالی آئیر لینڈ میں۔ متحدہ عرب امارات یعنی دوبئی میں بھی ان کی تعدا د بارہ لاکھ بتائی گئی ہے۔امریکہ میں چار لاکھ نو ہزار۔کنیڈا 124,730۔اٹلی میں ایک لاکھ
۔کویت ایک لاکھ۔اومان 85,000۔یونان 80,000۔فرانس60,000۔قطر میں 83,000۔ سپین47,000۔بحرین میں45,000۔ ناروے میں39,134۔
آسٹریلیا31,277۔جرمنی 31,000۔لیبیا 30,000۔ڈنمارک21,665۔سویڈن5000۔نیدرلینڈز (ہالینڈ) 19,408۔ہانگ کانگ20,000۔جاپان میں یہ تعداد 10,000۔چین میںیہ تعداد 653 بتائی گئی ہے جس میں دفاعی تعاون کے سلسلے میں تعینات لوگ شامل نہیں ہیں ۔انڈونیشیا 400۔ملیشیا10,000۔فلسطین میں صرف دس کی تعداد ہے وہ بھی شاید سفارتی عملہ ہو۔ایرن11,000۔افغانستان12,000۔ترکی 12,000۔بلجیم14,5000۔اردن8,000۔جنوبی کوریا 7,000۔اس کے علاوہ بھی دُنیا کے متعدد ممالک میںیہ تعداد2یا4سو فی ملک ہے ۔ یاد رہے کہ یہ اعداد و شمار ایک ذرائع کے اندازے کے مطابق ہیں،سرکاری یا حتمی نہیں ہیں اور اِسی اندازے کے مطابق اس سال رمضان شریف میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے ۔جس کا اندازہ پاکستانی کرنسی میں لگانا کافی مشکل کام ہے۔ ایک عام ورکنگ کلاس آدمی کی گنتی لاکھ یا ہزار تک ہی محدود ہوتی ہے۔لیکن میرے ایک دوست جو ٹریول ایجنٹ بھی ہیں اور کرنسی ڈیلر بھی انھوں نے اپنے کال کلیٹرپر اس کا حساب ایک کھرب اور 32ارب پاکستانی روپے کیا ہے۔بات پھر بھی سمجھ میں نہ آنے کے بعدکرنسی ڈیلر نے بتایا کہ 18کروڑ کی آبادی پر 783روپے فی آدمی تقسیم کرنے سے ہی بات سمجھی جاسکتی ہے۔ زرمبادلہ بھیجنے والوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاکستانی سر فہرست رہے ہیں۔برطانیہ اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھی حسب معمول رمضان کے موقع پر اپنے رشتہ داروں کو دولت سے نواز کر زردار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بقول اقبالؒ : پھر بھی ہم سے گلہ کہ وفادار نہیں۔
Overseas Pakistani national sent record amount of money home during Ramadhan
Stoke on Trent - It has been estimated by the Banking Industry analysts that the remittance (money) amount from Overseas Pakistanis is the highest during and before the month of Ramadan. About 1.5 billion dollars were sent during this period.
According to Pakistani Diaspora it is also estimated that there are around 7 million Pakistanis living abroad with a vast majority of them living in the Middle East, Europe and North America. Please note that all these figures estimated.
گلوسٹر میں نیزہ بازی کے فن کا شاندار مظاہرہ
گلوسٹر نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ گلوسٹر میں ہونے والے دیہی میلے میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین میں شرکت کی اس میلے کو دیکھنے کے لئے برطانیہ بھر کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس میلے میں پنڈوڑہ ہردو کے ارشد محمود آزاد کشمیر سے چوہدری گلبہار اور چوہدری گلزار نے خطہ پوٹھوار کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے پگڑی اور خوبصورت شلوارقمیض میں اپنے روایتی فن کا مظاہرہ  چوہدری خادم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کیا۔اس موقع پر گوجرخان کے چوہدری طارق ٹھاکر کے
Thosands fans cheer Pothwari tent pegging team in Gloucester
Gloucester - Thousands of people turned up at Frampton country fair, Pothwari tent peging team were guest to take part in the show.

The Pothwari team were, Arshad Mehmood of Pindora Hardo, Kallar Syedan, Ch Gulbar Khan and Ch Gulzar Khan of Ankar, Azaad Kashmir. At the event were Ch tariq of Gujar Khan, Ch Khadam of Thakar, Zeeshan Mehmood and Ch Abid Hussain.
 
France News... 
پاکستان سے آئے چوهدری توقیراور چوهدری مجید کے ساتھ گوجرخانوی دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر
پیرس(خالد بشیر,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پوٹهوہار کے نژاد ابرار کیانی کا پاکستان سے آئے چوهدری توقیراور چوهدری مجید کے ساتهه گوجرخانوی دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنرجس میں مہمانوں کے علاوه راجہ افتخار،افضان نواز،بابر مغل نڑالی،ملک امجد میرا شمس،عامر قیوم،چوهدری منور صدر پوٹهوہار ایسوسی ایشن،علی اصغر شمسی،ملک فیاض،چوهدری اشفاق موہڑه سندهو،چوهدری مختیار آف مورگاه،چوهدری طاہر چکوالی،چوهدری فیاض،چوهدری سلیم،چوهدری منصور،چوهدری سجاد،راجہ ظہیر گوجرخانوی،ملک وجاہت،عنصر محمود،شہزاد وارثی بیورو چیف ڈیلی پکار،حسن وارثی اور ڈپٹی اڈیٹر جزبہ مرزا خالد بشیر(نیوز رپورٹر  فرانس)شامل تهے)
Ch Tauqir and Ch Majid arrive in Paris
Paris, France - A Grand dinner party was given in honour of Ch Tauqir and Ch Majid by French Pothwari from Gujar Khan, Locals from Paris had gathered to welcome Ch Tauqir and Ch Majid.
 
Kahuta News... 
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے پر کہوٹہ میں پہیہ جام رہا ٹرانسپورٹروں نے سڑک ٹائر جلا کر بلاک کر ڈالی
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے پر کہوٹہ میں پہیہ جام رہا ٹرانسپورٹروں نے سڑک ٹائر جلا کر بلاک کر ڈالی۔ راولپنڈی آزادکشمیر روڈ کہوٹہ کے مقام پر کئی گھنٹے بند رہنے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں۔ صدر ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ راجہ عمران اللہ کی زیر قیادت سینکڑوں ٹرانسپورٹروں معززین علاقہ کا مظاہرہ۔ وفاقی حکومت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا۔ اگر وفاقی حکومت نے قیمتیں واپس نہ لیں تو احتجاج کی لہر شدت اختیار کر جائے گی تفصیل کے مطابق صدر اڈہ پیرودہائی ٹرانسپورٹ یونین راجہ اسد کی کال پر کہوٹہ شہر میں ٹرانسپورٹروں نے راجہ عمران اللہ کی قیادت میں پہیہ جام کر دیا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ عمران اللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اور انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں اس دوران سڑک کو پتھر پھینک کر اور ٹائر جلا کر ٹرانسپورٹروں نے مکمل بلاک کر ڈالا اور زبردست نعرے بازی بھی کی۔ گاڑیوں کی لمبی میلوں لائنیں لگ گئیں۔ صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر بنارس کی قیادت میں شہریوں اور مزدوروں نے ٹرانسپورٹروں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے وہئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا ادھر کہوٹہ کے نواحی دیہات اور آزاد کشمیر میں مکمل پہیہ جام رہا۔
Transporters protest in Kahuta
Kahuta - The Kahuta transporters have held a protest by setting light to tyres and blocking roads, the protest is over price rise on fuel.
دارلعلوم یعقوبیہ بگھار شریف کے ہونہار اور باہمت نابینا طالب علم حافظ محمد عاصم نے اس سال پنجاب یونیورسٹی سے بی اے پاس کر لیا
بگھار شریف (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،بگھار شریف،دارلعلوم یعقوبیہ سیکنڈری سکول بگھار شریف تحصیل کہوٹہ کے ہونہار اور باہمت طالب علم حافظ محمد عاصم جن کا تعلق بگھار شریف سے ہے انہوں نے قرآن پاک دارالعلوم یعقوبیہ سے حفظ کیا حافظ محمد عاصم پیدائشی طور پر نابینا ہیں انہوں نے اپنی بینائی کو زندگی کا مسئلہ نہیں بننے دیا اور ہمت نہیں ہاری اور آج حافظ محمد عاصم گریجویٹ ہیں اسی ادارے سے میٹرک کا امتحان سن دو ہزار آٹھ کل آٹھ سو نمبروں میں سے چھ سو تہتر نمبر حاصل کر کے قابلیت کی بنیاد پر راولپنڈی بورڈ سے وظیفہ حاصل کیا ایف اے کا امتحان سال دو ہزار دس راولپنڈی بورڈ سے کل گیار سو نمبروں میں سے آٹھ سو دو نمبر لیکر امتیازی حیثیت میں پاس کیا اس سال پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی اے کا امتحان کل آٹھ سو نمبروں میں سے چار سو بیس نمبر لیکر پاس کیا حافظ محمد عاصم نے پیدائشی کمزوری کو کبھی بھی تعلیمی میدان میں رکاوٹ نہیں سمجھا اور محنت جاری رکھی اب ارباب اختیار سے اپیل کرتا ہے کہ مناسب سروس مہیا کی جائے یاد رہے کہ اس ادارے کی سرپرستی مذہبی سکالرصاحبزادہ پروفیسرڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب فرما رہے ہیں یہ ادارہ ضلع بھر میں تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے
Blind student from Baghar shareef education achievement
Baghar Shareef, Kahuta - Hafiz Mohammad Asim who already has achieved memorising Quran has passed BA exams, Hafiz Asim is student at well known Dar Al Aloom Yaqoobia secondary school, Baghar Shareef run under supervision of Dr Sajid Ur Rehman.
خطہ پو ٹھوار کے گاوٓں تھوہا خالصہ کا بارش کے بعد کا خو بصورت اور دلکش منظر راجہ طیب کے کیمرے کی آنکھ سے آیئے دیکھتے ہیں
View of Thoa Khalsa after rain fall
 
 
Kallar Syedan News... 
سیکرٹری بلدیات کا یو سی سکوٹ دوبیرن کے بارے میں فیصلہ زمینی حقائق اور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ہے، مدعی یونین کو نسل کیس
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے) سیکرٹری بلدیات کا یونین کونسل کیس میں دوبیرن کلاں کے حق میں فیصلہ زمینی حقائق اور ہائی کورٹ کی ڈائر یکشن کے خلاف ہے کیونکہ ہائی کورٹ نے واضع حکم دیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے۔، انصاف کے حصول کے لیے جد وجہد جاری رہے گی،صرف ایک موضع کی سہولت کے لیے با قی گیارہ موضع جات کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سکوٹ کی جانب سے کیس کی پیر وی کر نے والی اہم شخصیات ، راجہ محمد جا وید، راجہ عزیر الحق اور حاجی محمد فیاض اور سابق ناظم یو سی سکوٹ دوبیرن راجہ ندیم احمد(حال مقیم بارسلونا اسپین) نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا کہ سابق چیرمین مولوی عبدلخالق (مرحوم) نے علاقہ کے حق کے حصول کے لیے جو جدو جہد شروع کی تھی وہ ان کے مشن کے تکمیل تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ کہ گیارہ موضع جات ، ممیام، گھوئی، سلطان خیل(کنڈیاری)، ممیال، بلانڈی، سکوٹ، سینتھہ، دودہلی، بھلاکھر، سہی، پھگواڑی گلہ، کے عوام کی ایک ہی رائے ہے۔ گر کسی کو شک ہے تو وہ ریفرنڈم کر ا کے عوام کی رائے معلوم کر لے۔ کیونکہ سکوٹ ان تمام موضع جات کی مرکزی جگہ ہے اور عوام کی سہولت اسی میں ہے یو نین کو نسل کا دفتر سکوٹ میں قائم رہنا چایئے۔ ان تمام مو ضع جات اور دوبیرن کلاں کے درمیان کو ئی سڑک نہیں ہے اور عوام کو دھمالی سے ٹرن لے کر دوبیرن جانا پڑتا ہے۔ اس روٹ پر پبلک ٹر انسپورٹ نہ ہونے کے بر ابر ہے سکوٹ جوڑ سے عوام کو گاڑی سے لٹک کر دوبیرن جا نا پڑتا ہے۔
Doberan verdict is against high court ruling

Kallar Syedan - The residence of Sakot region have responded to Doberan union counil case ruling, the locals said this is verdict against high court ruling and public consent should be taken weather the Sakot region public want to be part of UC Doberan Kallan.

The Sakot locals also claim that it is not practical to be part of Doberan Kallan, it is not accessible for Sakot region public to commute to Doberan. The Sakot public have also promised to continue their campaign for a separate.

سکوٹ کے مضافات اور سکوٹ جامع مسجد کی سیر کیجئے صرف پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ تو آ ئیے چلتے ہیں سکوٹ
View and info on Sakot jammia masjid
 
پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ گاؤں گاؤں سیر کا سلسلہ جاری آج کا انتخاب بگلہ راجگان اور مضافات
Tour of village Bagla Rajgaan in Sakot
 
پہر حالی کے بارہ گھرانوں نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی چوآ خالصہ سے پی پی پی کے رہنما ؤں کا جلوس
Dozen families in Pehar Hali defect to PPP from PML-N
Pehr Hali - For more please click on video below..
 
انسپکٹرجیند محسن وارڈن پولیس کلر سیداں کی ہدایت پر کامران بٹ اور وسیم رضاء نے عوامی شکایات پر متعدد گاڑیوں کے چالان کئے
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،چوآ خالصہ کلر سیداں روڈ پر ٹویوٹا ویگن اور سوزوکی مالکان اپنی مرضی کے ساتھ آئے دن کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ خطر ناک طریقے سے گاڑی کو اوور لوڈکر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آئے دن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہو ئے وڈران پولیس کلر سیداں کے انچارج انسپکٹر جنید محسن کی ہدایت پر کامران بٹ اور وسیم رضاء نے چوآ خالصہ کلر سیداں روڈ پر چیکنگ کے دوران اوور لوڈ اورمن مانے کرایے وصول کر نے والے ٹویوٹا ویگن اور سوزوکی مالکان کی گاڑیوں کے چالان کئے
Traffic wardens hand out fines in Kallar bazaar
Kallar Syedan - The traffic wardens handed fines to law breaking motorist on Choa Kallar road, Traffic warden Wasim Raza and Kamran Butt also handed fines to transporters for charging excessive fares.
کلرسیداں پولیس کی چیرہ دستیاں ،کپڑوں کی دھلائی کے پیسے طلب کرنے پر کلرسیداں پولیس اھلکار دھوبی کو اٹھا کر تھانے لے گئے
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کلرسیداں پولیس کی چیرہ دستیاں ،کپڑوں کی دھلائی کے پیسے طلب کرنے پر کلرسیداں پولیس اھلکار دھوبی کو اٹھا کر تھانے لے گئے جہاں دنڈوں اور لاتوں سے اس کی مرمت کی گئی،اس سے سنتالیس ہزار پانچ سو ستر روپے اور موبائل چھین لیا اور شراب فروخت کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔جیل سے رہائی پر کلرسیداں کے نوجوان محنت کش طاہر حسین ولد محمد یامین سکنہ کلرسیداں نے پولیس حکام کے نام ایک درخواست میں کہا کہ اس نے چوآ روڈ پر ڈرائی کلین کی دکان قائم کر رکھی ہے اکتیس اگست کو دو پولیس کانسٹیبل لیاقت اور کامران دوکان پر آئے اور اپنے کپڑے مانگے میں نے انہیں تین سو پچاس روپے کا بل بتایا جس پر وہ دونوں مشتعل ہو گئے ،اس موقع پر موجود عینی شاہدین کی مداخلت سے پولیس اھلکاروں لیاقت اور کامران نے پوری رقم ادا کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ہم تمہیں اس کا مزہ ضرور چکھائیں گے ۔واقعہ کے دو دن بعد شام چار بجے دونوں پولیس اھلکار لیاقت اور کامران دوکان پر آئے اور مجھے زبردستی اٹھا کر تھانے لے گئے جہاں مجھے ڈنڈوں سے مارا پیٹا گیا اسی دوران اے ایس آئی آصف،اے ایس آئی بابر بھی آ گئے انہوں نے بھی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میری جیب میں موٹر سائیکل خریدنے کے لئے رکھی گئی رقم سنتالیس ہزار پانچ سو ستر روپے اور موبائل چھین لیا اور میرے خلاف شراب فروشی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے مجھے جیل بھیج دیا۔جیل سے رہائی کے بعد اے ایس آئی بابر اور آصف سے تقریباً اڑتالیس ہزار روپے کی واپسی کا تقاضا کیا تو دونوں نے مجھے دھمکی دی کہ اگر پیسے مانگو گے تو تمہارے خلاف نائن سی کا مقدمی بنا ر تمہیں جیل بھیج دیں گے۔طاہر حسین نے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے کلرسیداں پولیس کی اس قانون شکنی کا ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ کلرسیداں پولیس نے چند ایام قبل طاہر حسین کے خلاف شراب نوشی کا مقدمہ درج کیا تھا ۔
A Laundrette arrested by police for asking fee for his work
Kallar Syedan - Kallar Laundrette Tahir Hussain had cleaned cloths for members of police, after his hard work he asked for fee, Tahir was beaten up has his saving and mobile taken off him, then he was charged with false case of selling alcohol by the crooked police. The two cops who did all this has been named as constable Liaqut and Kamran.
Gujar Khan News... 
تھانہ روات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )تھانہ روات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،متعدد منشیات فروش گرفتار ،روات پولیس کے مطابق ایس ایچ او روات انسپکٹر ملک محمد یوسف کی نگرانی میں سب انسپکٹر محمد نذیر نے عملہ کے ہمراہ منشیات فروشی کے اڈوں پر چھاپے مار کر محمد ریاض سکنہ تل سے 150 کپی شراب ،مسعوداحمد سکنہ بگا شیخاں سے 1100 گرام چرس ،شوکت اور اسکی بیوی کے قبضہ سے 1040 گرام چرس جبکہ چک بیلی روڈ سے دوران ناکہ بندی کار نمبری 332 کو روک کر 800 کپی شراب اور 60 لیٹر الکوحل برآمد کر کے سلیم عرف پہاڑیا ،شہزاد اور ندیم سکنہ کوٹلی ستیاں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے گئے ۔
Rawat police takes action against drug dealers
Gujar Khan - Rawat police did action against drug and alcohol dealers in Rawat, amongst arrested were M Riaz of Tal, Masood Ahmed and his wife, Shezad and Nadim of Kotli Sattian.
مریم فرید کیانی نے پنجاب کالج گوجرخان سے آئی کوم میں 875 نمبر لیکر پنجاپ کالج گوجرخان میں تیسری پوزیشن حاصل کی
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )ممراز شیخ سے۔ریڈیو بارسلو نا (سپین)کے معروف کمپےئر راجہ اظہر کیانی کی بھانجھی مریم فرید کیانی نے پنجاب کالج گوجرخان سے آئی کوم میں 875 نمبر لیکر پنجاپ کالج گوجرخان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس شاندار کارکردگی پر دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے مریم فرید کیانی کے والدین کو مبارکبادی۔
Marayam Farid achieves third position at Punjab college, Gujar Khan
Gujar Khan - Maryam Farid niece of well known Raja Azhar Kiyani of radio Barcelona has achieved third position at Punjab college, Gujar Khan.
ماسٹر محمد افتخار بھٹی مرحوم کے دو بھتیجو ں محمد احسن اعجاز ‘ عبدالسمیع اعجاز کی ’’ آئی کام‘‘ کے امتحان میں کامیابی
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔ گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ کے سابق مدرس مرحوم ماسٹرمحمد افتخار بھٹی آف موہڑہ دھیال کے دو بھتیجوں نے پنجاب کالج آف کامرس راولپنڈی سے آئی کام کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔ محمد احسن اعجاز نے گیارہ سو نمبروں میں سے سات سو تیس جبکہ عبدالسمیع اعجاز نے سات سو نوے نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ دونوں طلبہ گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ کے سابق طالب علم ہیں۔آسٹریلیا میں مقیم سہیل جاوید بھٹی نے دونوں کزنز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Ahsan and Abdul Masih Ejaz of Morra Dhayal pass with top marks
Gujar Khan -Bewal  - Two ex. Choa khalsa students , nephews of Master Iftikhar Bhatti (Late) of Mohra Dhiyal has passed Intermediate in Commerce exam from Punjab College of Commerce Rawalpindi. M.Ahsan Ejaz got 730/1100 and Abdul Sami Ejaz Got 790 /1100 marks. Their cousin M. Sohail Javed Bhatti , from Australia congratulated them
پولیس سرکل گوجرخان کے تینوں تھانوں کے پولیس اہلکاروں کے نجی ٹارچر سیلوں میں تشدد کے واقعات اور مک مکا کا سلسلہ جاری
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پولیس سرکل گوجرخان کے تینوں تھانوں کے پولیس اہلکاروں کے نجی ٹارچر سیلوں میں تشدد کے واقعات اور مک مکا کا سلسلہ جاری آئی جی پنجاب نوٹس لے کر پولیس کی پرائیویٹ رہائشوں پر پابندی عائد کریں تفصیلات کے مطا بق پولیس سرکل ملازمین نے تھانے سے باہر اپنی رہائش گاہوں کو عقوبت خانے بنا رکھاہے جہاں پر پولیس مختلف نوعیت کے جرائم اور مقدمات میں ملوث افرا دکو پہلے ان ٹارچر سیلو ں میں جا کر اپنی تفتیش کاآغاز کرتی ہے اگر یہاں پر مک مکا ہو جائے تو جان چھوٹ جاتی ہے اگر لین دین نہ ہو تو پھر پولیس ملازمین ان داتا بن کر ملزمان پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور بدترین تشدد کر کے پھر تھانے تک پہنچایا جاتا ہے گزشتہ روز مندرہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں حراست میں لیا گیا ملزم میر داد کی موت بھی بے پناہ تشدد کا باعث ہوئی اس سے قبل بھی تھانہ گوجرخان کے پولیس ملازمین کی پرائیویٹ رہائش گاہوں پر تشدد کے واقعات سامنے آچکے ہیں بالخصوص محافظ اور ایگل موٹر سائیکل سوار پولیس ملازمین کی شکایات عام ہے کہ یہ چھوٹے موٹے جرم میں ملوث لو گوں کو ان ٹارچرسیلوں میں لے جا کر مال پانی بٹور کر دیہاڑی لگا تے ہیں ان ٹارچر سیلوں میں انتہائی شرمناک حرکات اور مظالم کئے جاتے ہیں عوامی سماجی کاروبای حلقوں نے ڈی آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ٹارچر سیلوں پر فوری ایکشن کر کے پولیس ملازمین کو تھانوں میں رہائشیں رکھنے کا پابند کریں
Torcher cell and illegal activities by police in Gujar Khan
Gujar Khan - The three Gujar Khan police stations are accused of having torcher cell, where a member of public is taken, he would be beaten up and forced to make a deal, if this does not happen the accused is taken finally in to station for further torcher. The Punjab police chief is urged to force police to shut down torchercelss.
Kashmir News... 
پیپلز پار ٹی کی حکو مت مسلم لیگ ن کے کا ر کنو ں کے سا تھ ا نتقا می کا رر وا ئیاں کر نے پر ا تر آ ئی
چکسوار ی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر کے مر کز ی ر ہنما ر یٹا ئر ڈ کر نل محمد معر و ف نے کہاکہ آ زاد کشمیر کی مو جو دہ پیپلز پار ٹی کی حکو مت مسلم لیگ ن کے کا ر کنو ں کے سا تھ ا نتقا می کا رر و ئیو ں کر نے پر ا تر آ ئی ہے خا لق آ با د اور پو ٹھہ بینسی ٹا ؤ ن کمیٹیو ں کا نو ٹیفکیشن منسو خ نہ ہو تو چو دہ ستمبر کو حکو مت کے خلا ف د ما د م مست قلندر ہو گا خا لق آ با د اور پو ٹھہ بینسی چھو ٹے چھو ٹے گا ؤ ں ہیں و ہا ں پر ٹا ؤ ن کمیٹیا ں بنا نے کا کو ئی جوا ز نہیں صر ف علا قے اور بر ا در یو ں کو تقسیم کر نے کی گھنا ؤ نی سا ز ش کی جا ر ہی ہے جس کو کسی صو ر ت میں کا میا ب نہیں ہو نے د نیگے ا ن خیا لا ت ا ظہار ا نہو ں نے 14 ستمبر کے کا کڑ ہ ٹا ؤ ن میں ہو نے و الے ا حتجا جی مظا ہر ے میں کا ر کنو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ا س مو قع پر مسلم لیگ ن ضلع میر پور کے ا یڈ یشنل سیکر ٹر ی ر ا جہ شجا عت علی حلقہ نمبر دو چکسوار ی ا سلا م گڑ ھ کے صدر ٹھیکیدار چو ہدر ی طا لب حسین اور نا ئب صدر ر ا جہ محمد فیا ض خا ن یو نین کو نسل فیض پو ر شر یف کے صد ر چو ہد ر ی بشا ر ت کے علا و ہ ار شد حسین میٹھا با بر حسین راجہ مظہر اقبال راجہ حبیب خا ن اور د یگر کا ر کن مو جو د تھے ا نہو ں نے کہا کہ پو ٹھہ بینسی اور خا لق آ با د کی ٹا ؤ ن کمیٹیو ں کے جا ر ی نو ٹیفکیشن کے خلا ف 14ستمبرکو پہیہ جا م ہڑ تا ل کر ینگے ان خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ا و صا ف سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ا نہو ں نے کہا کہ حکو مت آ زا د کشمیر ہما ر ے صبر کا امتحا ن نہ لے 14ا گست کو ہو نے وا لا ا حتجا ج ا س و قت تک جا ر ی ر ہے گا جب تک ا ن د و نو ں ٹا ؤ ن کمیٹیو ں کا نو ٹیفکیشن و ا پس نہیں لیا جا تا ا نہو ں نے کہا کہ و ز یر ا عظم چو ہدر ی عبدا لمجید حلقہ نمبر دو کے پر ا من علا قے کا ما حو ل خر ا ب کر نا چا ہتے ہیں 14 ستمبر کو ہو نے وا لی ہڑ تا ل میں پہلے سے تین گنا ں سے زا ئد لو گ شر کت کر ینگے ا نہو ں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو کسی کی جا گیرنہیں کہ و ہ جو چا ئے کر تا پھر ے ہم ا پنے حقو ق کا کسی کو سو دا نہیں کر نے د ینگے ۔
PPP Led gov officials taking action against PML-N officials
Chaksawri - Col (r) M Mahroof of PML-N has accused PPP led gov officials of taking action against PML-N activist in Azaad Kashmir, and are subjected to false case registered against them.
Sports News.. .
سپورٹس نیوز
چوہدری کامران یو کے کے تیتر نے لگا تار اٹک کے بعد چوکپنڈوری میں بھی اول پوزیشن حاصل کی
سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،چوکپنڈوری کلر سیداں،اس سیزن میں آل پاکستان سیاہ تیتر ٹورنامنٹ میں چوہدری کامران یو کے سروہا چوہدریاں کے تیتر نے اٹک اور چوکپنڈوری میں اول پوزیشن حاصل کی چھ بار دوسری چار بار تیسری پوزیشن حاصل کر کے خطہ پوٹھوار میں نمایاں رہے اس ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن پوٹھوار گروپ سرصوبہ شاہ نے اور تیسری پوزیشن شیر دل ہری پورکے تیترنے حاصل کی اول دوئم سوئم آنے والے تیتروں کے مالکان کو پندرہ ہزار روپے دس ہزار روپے پانچ ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں
Black Franklin of Ch Kamran of UK wins competition in Chauk Pindori
 
Death announcements .
انتقال پر ملال
موضع گسرور یو سی تھاتھی کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی راجہ محمد عربی تقدیر الہٰی وفات پا گئے
Haji Raja M Arbi of Gasror, UC Thahthi passed away
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )ممراز شیخ سے۔موضع گسرور یو سی تھاتھی کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی راجہ محمد عربی تقدیر الہٰی وفات پا گئے نمازہ جنازہ میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کے لیے بخشش کی دعاکی اور اہل خانہ نعیم کیانی ،عادل بلال،ندیم کیانی سے صبروجمیل کی دعا کی۔
پی پی پی یوسی کلر سیداں کے صدر چوہدری حسن اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا کثیر تعداد میں تمام مکتبہ ء فکر کی نماز جنازہ میں شرکت
Thousands pay respect to Late Ch Hassan Akhtar at his namaz e janaza in Kallar
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )پیپلز پارٹی یونین کونسل کلرسیداں کے صدر مقامی تاجر چوہدری حسن اختر کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم ،سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی،مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ساجد الرحمٰن ،صوبیدار غلام ربانی ،شیخ محمد ندیم،حاجی اظہر حسین آزاد،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری محمد ایوب،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ قمر مسعود،جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ق تحصیل کلرسیداں کے صدر حافظ سہیل اشرف ملک،جنرل سیکرٹری راجہ محمد جاوید،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار ،جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،جماعت اسلامی کے راہنما صوفی محمد جاوید ،جے یو پی کے راجہ ازرم حمید،کلرسیداں بار کے سابق صدور چوہدری واصف علی، راجہ یاسر بشیر،راجہ گلفراز احمد سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ محمد اکرم،انجمن تاجراں کے عہدے داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،چوہدری حسن اختر کا شمار کلرسیداں کے ملنسارافراد میں ہوتا تھا انہیں چند ایام قبل راولپنڈی کے ایک بڑے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں دوران انجیؤ گرافی ڈاکٹر کی غفلت سے انفیکشن ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
کلرسیداں کے گاؤں سروہا کے پٹواری راجہ خالد کے والد ریٹائرڈ مدرس راجہ زرداد کو آبائی گاؤں ھنیسر میں سپرد خاک کر دیا گیا
Raja Zar Dad passed away in Hainser
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )سول جج چکوال راجہ احتشام کلرسیداں کے گاؤں سروہا کے پٹواری راجہ خالد کے والد ریٹائرڈ مدرس راجہ زرداد کو آبائی گاؤں ھنیسر میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم ،ریٹائرڈ جسٹس راجہ محمد صابر،رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی،تحریک انصاف کے راہنما راجہ طارق مرتضٰی ،کل پاکستان انجمن پٹواریان کے صدر صوفی محمد بشیر ،کلرسیداں کے صدر چوہدری محمد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔
چکڑالی بدھال,ملک عامر سہیل تقدیر الہی سے وفات پا گئے
Malik Amir Sohail passed away in Chakrali Badhal
اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔چکڑالی بدھال والے ملک مشتاق کے بیٹے ملک ضمیر سہیل ،ملک شہزاد کے بھائی حاجی شہزاد کے کزن ملک عامر سہیل تقدیر الہی سے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،چوہدری خرم زمان ،چوہدری ایاز وارثی محمد اشفاق ،محمد فاروق وارثی ،ماسٹر خالد محمود ،چوہدری نثار مانکرا نے اظہارِ تعزیت کیا اور پسماندگان سے صبرو جمیل کی دعا کی ۔
Statements and Messages...
روات(چوہدری عقیل احمد ,موجودہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر برسراقتدار آنے والی حکومت نے کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے صدر آصف علی زرداری کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کے سکینڈل کے بعد راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنانا افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنماء ککھڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار(ر)چوہدری نثار علی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی ادارے آئے روز تباہی کی طرف جا رہے ہیں چار سالہ دور میں بجلی ،گیس جیسے سنگین بحرانوں پر قابو نہ پایا جا سکا ،کمر توڑ مہنگائی سے غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکا ہے ملک کو درپیش بحرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے عوام دوست جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کا برسراقتدار آنا ناگزیر ہو چکا ہے اور میاں نواز شریف میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جنھیں بروئے کار لاکر بحرانوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔
 
روات(چوہدری عقیل احمد ,روات کلر سیداں روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں وطیرہ بنا لیا ،زبردستی زائد کرایوں کی وصولی اور اوورلوڈنگ جاری وارڈن اہلکار خاموش تماشائی ،مسافر پریشان ،تفصیلات کے مطابق مسافروں سفیر احمد ،عزیز احمد ،محمد عمران ،طاہر محمود ،عاصم محمود ،و دیگر نے بتایا کہ روات سے کلر سیداں روڈ پر سفر کرنا عذاب بن چکا ہے بیشتر ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں کسی بھی گاڑی میں کرایہ نامہ آویزاں نہیں ہے زبردستی دگنے کرائے وصول کئیے جا رہے ہیں جبکہ متعدد گاڑیوں میں ایکسٹرا سیٹ ابھی تک لگی ہوئی ہیں جن پر بھیڑ بکریاں سمجھ کر مسافروں کو ٹھونس دیا جاتا ہے مگر عرصہ دراز سے تعینات مقامی وارڈن اہلکار مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں معززین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی سے نوٹس کی اپیل کی ہے ۔
 
راولپنڈی(عبدالعزیز پاشا )مسلم لیگ(ن) کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان،سابق ناظم نلہ مسلمانہ صوبیدار مقصود، مسلم لیگ(ن) کے سینےئر رہنما حکیم امجد نواز جنجوعہ اور نمبر دار اسد عزیز نے کلر سیداں کے سب انسپکٹر ملک افسر کے بیٹے کی وفات پر ان کے آفس جا کر تعزیت کی اورگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی بخشش کی دعا کی گئی۔
 
سڈنی (پوٹھوار ڈاٹ کوم )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سالا نہ پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں منفرداشکال کی پتنگیں لو گوں کی توجہ کا مر کز بن گئیں ساحل کے کنارے منعقد ہو نے والے ا س Festival Of The Winds میں دنیا بھر سے پتنگ با ز ی کے شو قین لاتعداد افراد نے حصہ لیا جہا ں ہر پتنگ کی شکل اور انداز ایک سے بڑھ کر ایک تھاسا حل کے کنارے سجے اس میلے میں عظیم الشان سمندری وہیل کی شکل میں بنی ایک دیوہیکل پتنگ خا ص طور پر مر کزنگا ہ رہیں جو تیز ہو ا سے گھو متیں تو ایک منفرد نظا رہ سا منے آ تا
 
برسلز(پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔لجیئم کے دا رلحکومت برسلز میں عظیم الشان غبا روں کی سالانہ پر یڈ منعقد کی گئی غبا ر وں کی اس پر یڈ میں عا م سے نہیں بلکہ مختلف کا رٹو ن کرداروں کی شکل کے غبا رے شامل تھے جبکہ پر یڈ میں مو سیقی بکھیر نے والے افراد نے بھی جو کروں جیسے دلچسپ روپ دھا رے ہو ئے تھے ۔ منفر د شکلو ں کے یہ رنگا رنگ غبا ر ے فضا ء میں اڑے تو بچوں کے سا تھ ساتھ بڑ وں کا مو ڈ بھی خو شگو ار ہو گیا
 
اسلام آباد (پوٹھوار ڈاٹ کوم )وزیراعظم راجا پرویز اشرف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم چین میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے چین روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں چین کے چار روزہ دورے میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں راجا پرویز اشرف چین میں کل سے شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے علاوہ چینی ہم منصب وین جیا باؤ سے ملاقات کریں گے ورلڈ اکنامک فورم گیارہ سے تیرہ ستمبر تک جاری رہے گا اس دوران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دیگر ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے چین روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا آزمودہ اور بہترین دوست ہے دونوں ملکوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا
 
گوجرخان ,راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2012ء میں پنجاب کالج بوائز کیمپس کے طالب علم محمد شاہ رخ پاشا نے انجینئرنگ گروپ میں گریڈ حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی
 
گوجرخان ,انجمن غلامان مصطفےٰؐ کے اراکین کا ایک اجلاس انجمن کے سرپرست اعلیٰ ممتاز شاعر و صحافی الحاج محمد اخلا ق ارشد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انجمن کے صدر محمد ریاض یاد، مرزا میر چمن، ڈاکٹر عبدالشکور، تاج تابش، مرزا محمد اصغر، عرفان فانی کے علاوہ دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اجلاس میں پوٹھوہاری لینگویج اینڈ کلچرل کونسل کے چیئرمین معروف شاعر وکیمپیئر سید آل عمران کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی یا درہے کہ سید آل عمران گزشتہ دو ماہ سے شدید علیل ہیں
 
گوجرخان ,فحاشی و عریانی کے سیلاب میں نوجوانوں کو غرق کرنا دشمنان دین کی سازش ہے ان کی اس مکروہ سازش کو ناکام بنایا جائے گا ان خیالات کااظہار شباب ملی پی پی 3گوجرخان کے صدر راجہ محمد عمیر نے یہاں دفتر میں مطوعہ بھڈانہ اور جھنڈا سے آئے ہوئے کارکنوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ بے راہروی کے اس دور میں صاف ستھرے کردار کے مالک شباب ملی کے ممبران کو معاشرے میں نمایاں نظر آنا چاہیے اس مقصد کیلئے اپنی کردار سازی پرخصوصی توجہ دیں معاشرے سے ظلم ناانصافی کرپشن کو مٹانے کیلئے اور مظلوم کا ساتھ دینے کیلئے ہر وقت کمربستہ رہنا ہوگا آخر میں کارکنان کو جلد از جلد ممبر شپ مہم کو تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی گئی
 
گوجرخان ,پیپلزپارٹی گوجرخان کے رہنما راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے باشعور عوام پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر بھاری کامیابی سے ہمکنار کریں گے صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی میں ہی پیپلزپارٹی کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے حلقہ این اے 51میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا کر مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ خلوص نیت ہو تو قلیل مدت میں بھی ترقیاتی کام ممکن ہو سکتے ہیں راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریلوے انڈر پاس پاسپورٹ آفس کا قیام تمام یونین کونسلوں کو گیس کی فراہمی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے تحصیل گوجرخان میں تعمیر وترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے گوجرخان میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے آئندہ الیکشن میں تینوں نشستوں سے کامیابی حاصل کرے گی
 
گوجرخان,معروف تاجر چوہدری گل محمد صراف کے بیٹے چوہدری شہزاد احمد گل کی شادی گزشتہ روز بخیر و خوبی انجام پائی اور دعوت ولیمہ کی محفل مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں تاجر وکلاء صحافی سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
 
گوجرخان ,جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰ حافظ محمد اقبال راجہ محمد آفتاب کیانی عبدالمجید جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات نئے الیکشن کا تقاضا کر رہے ہیں مرکزی و صوبائی حکومتوں سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں افراتفری مہنگائی بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ پنجاب میں کرپشن بدانتظامی قتل وغارت ڈاکہ زنی ہو رہی ہے پیپلزپارٹی کی عوامی اور مسلم لیگ ن کی اصولی سیاست نے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا ہے موجودہ حکمرانوں کا منشور آئندہ نسلوں کو تاریک اور مقروض پاکستان کا تحفہ ہے عوام کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں مرکزی حکومتوں کی جانب سے الیکشن کے قریب ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کھلی دھاندلی ہے تمام اعلانات جھوٹے وعدے ہیں
 
گوجرخان ,فخر پوٹھوہار راجہ پرویز اشرف نہایت تندہی اور متانت کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ مفاہمت کو مشعل راہ بنا کر قومی سیاست میں افہام و تفہیم کے ساتھ قومی مسائل کے حل اور اداروں کے درمیان باہمی احترام کی روش اختیار کر رکھی ہے ان خیالات کااظہار بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدر حامد رضا چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں تحصیل گوجرخان کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کاآغاز کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام دوست دور اندیشن اور حقیقت پسند سیاسی رہنما ہیں انہوں نے راجہ جاوید اشرف جیسی انتہائی متحرک شخصیت کا عوامی خدمت کیلئے انتخاب کیا جنہوں نے انتہائی سرعت اور چابکدستی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھائی
 
گوجرخان ,عوامی نیشنل پارٹی گوجرخان کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت خان نادر خان منعقد ہوا جس میں تحصیل گوجرخان کیلئے خان مجاہد خان ایڈووکیٹ کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا
 
اسلام پورہ جبر ,سابق کونسلر مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد فیاض اختر ،چوہدری محمد صدیق ،چوہدری بشارت نور ،چوہدری ذیشان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا موجودہ مرکزی حکومت نے مہنگائی سے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام تنگ آچکے ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں 2013کے الیکشن میں ملک بھر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی اور مرکز سمیت صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی اور تحصیل گوجرخان میں بھی مسلم لیگ ن تینوں سیٹوں پر واضح برتری سے الیکشن جیتے گی مسلم لیگ ن گوجرخان چوہدری ریاض کی قیادت میں متحد ہے چوہدری فیاض اختر نے مذید کہا چوہدری محمد ریاض نے اپنے دور حکومت میں سکول سڑکیں بنائیں اور عوام کو روزگار بھی دیا۔
 
اسلام پورہ جبر ,یو سی چنگا کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت راجا شوکت علی وارثی نے وزیر اعظم پاکستان راجا پرویز اشرف پیپلز پارٹی گوجرخان کے سرپرست اعلی راجا جاوید اشرف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے حبیب چوک تا چنگا میرا بیس فٹ چوڑی سڑک کی منظوری اور موضع ہڑر مل اعوان ،چنگا میرا ،باغ باگسانہ ،موہڑہ بگھو ،ڈریال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا اور ممتاز قانون دان راجہ زاہد خورشید کی کاوشوں کی بھر پور تعریف کی ۔
 
چک سواری) الفلاح سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری کے پرنسپل راجہ طارق محمودنے کہا کہ الفلاح سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری معیاری تعلیمی درسگاہ ہے۔پیسہ کماناہمارامقصدنہیں بلکہ فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں ۔الفلاح سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری کادوسال قبل انٹرمیڈیٹ کی کلاسوں کاآغازکیا۔ادارہ کاانٹرمیڈیٹ کاپہلامجموعی نتیجہ شانداررہا۔۔اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں اللہ تعالیٰ نے خصوصی فضل وکرم کیا۔ادارہ کاسٹاف محنتی باصلاحیت ہے ۔ادارہ کے شانداراساتذہ کرام کی محنت کاثمرہے ۔الفلاح سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری کاانٹرمیڈیٹ کاپہلامجموعی نتیجہ 89فیصدرہا۔ادارہ کی 9طالبات نے تعلیمی بورڈ میرپورکے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں حصہ لیااورآٹھ طالبات کامیاب ہوئیں ۔ادارہ کی ہونہارطالبہ عمرانہ انیس نے 833نمبرلے کرچکسواری بھرمیں اول پوزیشن حاصل کی ۔عطیہ گل نے 732 نمبرلے کرادارہ میں دوم اورطیبہ گل نے 717نمبرلیکرادارہ میں سوم پوزیشن حاصل کی ۔ادارہ کامیٹرک کاگزشتہ دس سال سے مجموعی نتیجہ سوفیصدآرہاہے۔الفلاح سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی سال بھرجاری رہتی ہیں
 
چکسواری ,سیاسی وسماجی رہنماؤں حاجی چودھر ی محمدسوارخان حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر حاجی محمدنجیب خان چودھری محمدنواز چودھری محمدفاضل گجر چودھری خادم حسین گجر چودھری عمران ما نی چودھری محمدموسٰی چودھری ندیم شمید گورنمنٹ ڈگر ی کالج چکسوار ی کے پرنسپل پروفیسر حاجی علی اصغر چودھری پروفیسر محمداسلم راہی پروفیسر احتشام الرحمان چوہان پروفیسر محمدسلیم مرزا پر وفیسر نصیر احمدچودھری پر وفیسر عبدالعزیز قریشی پروفیسر تنویر احمد تعلیمی کمیٹی ڈھانگری بہادر کے عہدیداروں حاجی چودھر ی محمدسلیم حاجی چودھری محبوب الرحمن چودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری کرامت حسین کوٹھوی چودھر ی محمداقبال المعروف صوفی مظہر منشی چودھری عبدالرشیدگورنمنٹ ہائی سکول چکسوار ی کے صدر معلم حاجی چودھری تاسب حسین حاجی اخلاق احمددانش قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین نگیال چودھری عبدالمجیدراجہ شہباز خان صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالا (فیض پورشریف ) کے صدر معلم حاجی چودھری محمدبشیر پروازاور معروف سماجی رہنماحاجی امین افسرنے ممتازماہر تعلیم محمدافضال بیگ کوگورنمنٹ ایلیمنٹری کالج میر پور کاپرنسپل تعینات ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔ ان کی تعیناتی پر دلی مسرت کااظہار کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کازبردست خیر مقدم کیاہے ۔
Pets in UK
Your comments آپ کی رائے
Name: MAHMOOD.KALLAR .LONDON

Email Address: MAHMOODFARAZ400@YMAIL.COM

Comments: SALAAM TO ALL POTHWAR TEAM AND VIEWERS NO COMMENT ON PAKISTANI PEOPLE SAY LEADER BUT IMUST SAY NONSENCE NO HEALTH AND SAFETY ANY WHERE IN THAT COUNTRY ONLY POOR PEOPLE BORN TO SUFFER IN HOT IN RAIN THOUSEND OF PEOPLE DIENG BECAUSE OF ELECTRIC SHOCK FLOOD POOR PEOPLE HAVE NO RIGHT TO LIVE THEY R SERVENT FOR LITTLE MONEY IF IT WAS ME GEN KAYANI OR MUSHARAF RATHERTHEN I DIE I PUT EACH AND SINGLE MPA TO ZARDARI HANG THEM UP IN FRONT OF PUBLIC TARGET KILLING IN KARACHI ALL BECAUSEE OF MQM I WAS WITH MQM PEOPLE IN CENTRAL JAIL I KNOW THEM THEY MAKE POOR PEOPLE TO STAMP ON MQM OTHERWISE THEY SHOOT U THEY ONLY USE POOR PEOPLE BY THREAT ALTAF HUSSAIN ONLY WANT MONEY ANY HOW BIG TERRARIST
 
Name: mohammad ishtiaq doberan kalan bradford uk

Email Address: doberan@hotmail.co.uk

Comments: slam 2 all and in yesterdays picture of the day( kallar bridge)coments about health and safety ... dear friend compare this bridge pictures to my sweet pakistans pictur then this bridge hopfully look stronger .. thanks for your effort but you need to do allot more to open pakistani public eyes in upcoming election .... potwhar.com all of you doing a great job . please keep it up ..
 
Name: Junaid kayani . (morha Gujran) Malaysia

Email Address: Sadafkayani21@yahoo.com

Comments: Slam to pothwar news team.bhot khusi hoti ha.jb hum pardesiun ko apny pothwar ki har news parnay ko milti ha.hum sub pardesiun pothwariun ki tarf say dua ha k jo is pothwar news ko chala rhy han.un ko allha neki krny aor borahi say bachaye rakhy.meri dil ki kowahiss ti k pardes jain jahaz main betna.meri ye kowahiss b pori ho gai ha.wo din dor naie jb hum b pothwar ki ronak bany gay . Jb apny watan waps ahain gay apnu k pas.. slam to all team.and mery jo jo friend han un ko b slam.
Name: adeel ashfaq arazi awan

Email Address: qandeel_ashfaq@yahoo.co.uk

Comments: slaam to all viewers of pothwar.com
i just wanted to say that our prime minister is only doing work where he think he will get political benifits he does not think about the public he won election from our area but since then he did not come to our village ARAZI AWAN border of tehsil gujjar khan no one made any efforts in past and did not do anything for arazi awan and mora bhatian which are just off from Driala MORR and no one making any eforts we will realy appreciate that if they do some efforts.
THANKS
Name: Talib Hussain Raja Nala Musalmana(Barcelona Spain)

Email Address: hussain.bcn@hotmail.com

Comments: i like pothwar news i love my kallar syedan.
Name: M Asad Malik Laphi Chakwal

Email Address: asad_laphi@yahoo.com

Comments: Nice efforts to promote the region
Picture of the day                                                                آج کی تصویر
Jabber bazaar by Mumraz Sheikh
 

Important information for the website viewers...                         ویب سائٹ کے بارے میں ضروری معلومات
Urdu Fonts problem... If you have problem reading Urdu fonts do following things to sort the problem.
 
1. Install browser 9, any older version will cause problem
2. If after installing browser 9 you still have the problem then you need to click following link http://urdu.ca/1 and follow online procedure this will take only few minutes, after installing you need to switch off and restart your computer.
 
Sending pictures and video to us.. If you wish to send any of your videos to be uploaded in pothwar.com, simply email us the link and we will add it in the website, you can also send pictures to our email address pothwar@live.co.uk. Please note it is all free and their are no charges .
 
Complaints.. If you have any complaints about the website or any other matter, please email us to pothwar@live.co.uk and we will get back to you.
 
Website.. Pothwar.com website is a community website all the people cooperating with us are doing so as volunteers.
 
News.. Any news published in pothwar.com is responsibility of the reporter providing the news.
 
footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar