Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 11th June 2017 ----- 16th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کلرسیداں کے مشہور مقدمہ قتل ناہید اختر زوجہ محمدشبیرقریشی کے ملزم کوعدالت سے سزائے موت کاحکم

Man who murdered Nahid Akhtar of Norway in Kallar Syedan given death sentence

some image

Above; File photo of Nahid Akhtar being treated at THQ Kallar Syedan.

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں کے مشہور مقدمہ قتل ناہید اختر زوجہ محمدشبیرقریشی کے ملزم کوعدالت نے سزائے موت کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھیائی مہرعلی خان کے محمدشبیرقریشی اپنی اہلیہ ناہید اخترکے ہمراہ ناروے میں مقیم تھا اس دوران انھوں نے کلرسیداں شہرمیں بھی اپناگھرتعمیرکرنے کافیصلہ کیا۔

جس کے لئے ناہید اخترناروے سے کلرسیداں منتقل ہوئی، اور انھوں نے مکان کی تعمیرشروع کرادی۔ اسی دوران ان کی ایک مزدور ذکاء اللہ ساکن موہڑہ وینس یوسی مغل تھانہ روات سے شناسائی ہوئی جس نے گھرتک رسائی حاصل کرلی۔ 23دسمبر2014ء کوذکاء اللہ نے ناہید اختر کے گھردستک دی اس نے دروازہ کھولا تو ملزم نے تیل ڈال کراسے آگ لگا دی،

جس سے وہ خود بھی جھلس گیاتھا، ناہید اختر کوہسپتال پہنچایاگیا جہاں اس نے اپنے نزعی بیان میں کہاکہ اسے آگ ذکاء اللہ نے لگائی۔ جس کے بعد ناہید اختر کوناروے منتقل کیاگیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی حسنین رضا کی عدالت میں ملزم کے خلاف چالان پیش ہوا، استغاثہ کی جانب سے راجہ ستااللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے ، عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کوسزائے موت کاحکم سنادیا۔ یادرہے کہ ملزم پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قیدہے۔

Norway / Kallar Syedan; Zika Ullah who was responable for torching and murdering Naheed Akhtar of Norway and village Bhiye Mehar Ali has been given death sentence, Additional session judge Rawalpindi, Husnain Raza gave the verdict.

Zika Ullah was arrested on 23rd December 2014 and sent to Adiyala jail, Nahid Akhtar, Mother of six who had arrived from Norway was thrown petrol at her face and set alight in a row in village Bhaiye Mehar Ali near Sakot. According to Kallar Syedan Police, Nahid Akhtar wife of Mohammad Shabbir had arrived alone from Norway to construct a house in her native village of Bhaiye Mehar Ali

Nahid Akhtars driver Zika Ullah of Morra Vaince in Rawat was demanding money and after being refused the money demand had threatened Nahid Akhtar.

Nahid Akhtar went to open her front door she was met by Zika Ullag who threw petrol at her and set alight with lighter, according to Nahid Akhtar who told pothwar.com in 2014 while she was being treated at THQ hospital in Kallar Syedan, She was later flown to Norway but died from her burns.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

برطانوی پارلیمنٹ کے الیکشن بڑے پُرامن طریقے سے مکمل ہوئے , پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس

British Parliment elections end peacfully, Hafiz M Idris

some image

برمنگھم(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے الیکشن بڑے پُرامن طریقے سے مکمل ہوئے کوئی لڑای فساد نہیں کوئی گولی نہیں چلی کسی گلو بٹ نے کسی سے کوئی ووٹ نہیں چھینا کوئی ڈرایا دھمکایا نہیں گیا نہ ہی کسی امیدوار نے کسی کو کوئی دھمکی دی اور نہ ہے پیسے دے کر خریدنے کی کوشش کی اور نہ کسی امیدوار نے مقررہ حد سے پیسے خرچ کئے اور نہ ہی ہارنے والوں نے کسی انتقامی رد عمل کا اظہار کیا

جیتنے والوں نے سڑکیں بند کی کوئی ایسا جشن بھی نہیں منایا عوام کی خدمت کرنے والی ایسی ہی قومیں اور ان کے لیڈر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا جن علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی آباد ہے ان حلقوں سے امیدوار بڑی بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہوئے ہیں اپوزیشن کا کوئی تصور بھی نہیں چھوڑا گیا اگر کوئی نما ئیندہ عوام کا کام نہ کرئے تو اتنی بڑی اکثریت کو ختم کرنا بھی مشکل کام ہے

پہلے اگر کسی کی مجارٹی تیس ہزار تھی تو اب چالیس ہزار تک پہنچ گی ان حالات میں عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے جیتنے اور ہارنے والوں کے درمیان اگر ہزار پانچ سو ووٹ کافرق ہو تو جیتنے والے کو خطرہ رہتا ہے کہ اگر عوام کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا تو اگلے الیکن میں ہار جاؤں گا یہاں بھی پاکستان کی طرح ہول سیل کے حساب سے ووٹ کاسٹ کیا جاتا ہے۔

حافظ ادریس نے کہا کہ سیاسی شعور کا تقاضہ ہے کہ سیاست میں بیلنس آف پاور رکھا جائے اپزیشن کو اتنا مضبوط کیا جائے کہ جیتے والا من مانی نہ کر سکے اس سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے اور عوامی مسائل اور مشکلات حل کرنے میں مدد ملتی ہے ووٹ کا تقدس پاملا نہیں ہوتا اور ووٹر کا وقار احترام بڑ جاتا ہے۔

Birmingham; The United Kingdom elections 2017 have ended peacefully, their was no war of words or any problem at any polling station a credit to democracy, Where all the candidates are given respect either they are from opposition or in current government.

In order to have strong government it is also important to have strong opposition. Hafiz Idris told pothwar.com.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے ہدایت پر پیکاں تابمعہ گنگال سڑک کاٹینڈرجاری کردیاگیا

Tenders issued for 30 Lakh rps road works from village Paikan to Bima Gangal

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے ہدایت پر پیکاں تابمعہ گنگال سڑک کاٹینڈرجاری کردیاگیا، منصوبے پر ایک کروڑ 30لاکھ رقم خرچ ہوگی، بمعہ گنگال کے مکین عرصہ سے اس روڈ کامطالبہ کررہے تھے اور یہاں متعددحادثات بھی ہوچکے تھے۔ اس بڑے منصوبے کے لئے بھاری رقم دینے پر چودھری نثارعلی خان رابطہ کمیٹی کے ممبراور چیئرمین زکوۃ کمیٹی حاجی محموداختر، ٹھیکیدار محمدبشیر، ٹھیکیدار عبدالقدوس، حوالدارمحمدظہیر، چودھری محمدسفیر، راجہ سعدمحمود، چودھری محمدجمیل، راجہ محمدبنارس، راجہ محمدرمضان سمیت پورے گاؤں کے لوگوں نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان شکریہ اداکیاہے۔

 

رکن پنجاب اسمبلی قمر السلام راجہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا

MPA Qamar Ul Islam Raja visits THQ Kallar Syedan

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ رکن پنجاب اسمبلی قمر السلام راجہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی سمیت،مرد و خواتین وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا،مریض ایمرجنسی میں پہنچنے کے بعد کن کن مراحل سے گزرتا ہے، ایم پی اے نے تمام صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔ایم پی اے نے آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور آپریشن کے بارے میں سرجن سے تفصیلات معلوم کیں،ایم پی اے نے ہسپتال میں لاکڑا کاکڑا کے مریضوں کیلئے قائم کی گئی مخصوص وارڈ کو بھی دیکھا۔ ایم پی اے جو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ہیلتھ کونسل کمیٹی کے سرپرست اعلی بھی ہیں نے بعد ازاں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چےئرمین ہیلتھ کونسل اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد حسین شاہ،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، صوبیدار(ر) ظفر بیگ، چوہدری طارق تاج اور دیگر نے بھی موجود تھے۔کمیٹی نے ہسپتال میں لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی کی سپلائی کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے سو کے وی کے ایک عدد جنریٹر ،ڈینٹل یونٹس اورانتظار گاہ میں سیلنگ فینز اور مریضوں کے بیٹھنے کیلئے نشستوں کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ایم پی اے نے اشیاء کی خریداری کیلئے کوٹیشن طلب کرنے کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سب کمیٹی بنا دی جو ڈپٹی ایم ایس کی نگرانی میں یہ فریضہ سر انجام دے گی۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے ایم پی اے کو بتایا کہ لیبارٹری کو سو فیصد فکشنل کرنے کیلئے تمام اقدامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد کسی بھی ضروری ٹیسٹ کیلئے مریضوں کو بازار کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ایم پی اے نے بعد ازاں ایم سی کلر سیداں میں قائم رمضان سستا بازار کا بھی دورہ کیا اور خریداروں سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر کنٹرول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس اور برکتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا منافع ممکنہ حد تک کم کریں اور عوام کو روزمرہ اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ثواب کمائیں۔اس موقع پر چےئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،اے سی چوہدری ربنواز خان منہاس،ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، ظفر اقبال بیگ،شیخ حسن ریاض اور پرویز منہاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کلر سیداں اور سر صوبہ شاہ میں اچانک چھاپے مار کر گرانفروشی کے مرتکب 15 کے قریب دکانداروں کو مجموعی طور پر 32 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے

Tehsildar raids Sir sooba shah bazaar and hands fines to 12 traders

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر کلر سیداں طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر تحصیلدار کلر سیداں محمد طارق خان جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے گزشتہ روز کلر سیداں اور سر صوبہ شاہ میں اچانک چھاپے مار کر گرانفروشی کے مرتکب 15 کے قریب دکانداروں کو مجموعی طور پر 32 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دہئے۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹ نے بتایا کہ وہ خود فرضی گاہک بن کر دکانوں پر گئے اوراشیائے خوردونوش خریدیں۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کا ہی احساس کرتے ہوئے اپنا جائز منافع کمائیں، گاہکوں کی کھال مت اتاریں۔

حکومت پنجاب نے آٹے کے سفید بیگ فروخت کرنے پر پابندی لگا دی

The Punjab government has banned the sale of white bags of flour

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حکومت پنجاب نے آٹے کے سفید بیگ فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈائزڈگرین آٹا بیگ اب اوپن مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ تمام تاجروں کو ہدایایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ 11 جون تک سفید بیگ والے آٹے کی فروخت کو مکمل کر لیں جس کے بعد سفید بیگ کو فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اوراگر کسی بھی دکان میں سفید آٹے کا بیگ پایا گیا تو فوڈز اتھارٹی اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔گرین آٹا بیگ سستے ریٹ میں اب مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

کلر سیداں میں فیس بک آئی ڈیز ہیکر گروپ متحرک مختلف سیاسی شخصیات کی فیس بک آئی ڈیز کو نشانہ بنایا جارہا ہے

Hacker group targets various political figures Facebook IDs in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلر سیداں میں فیس بک آئی ڈیز ہیکر گروپ متحرک مختلف سیاسی شخصیات کی فیس بک آئی ڈیز کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر ضلع کونسل ٹیکنو کریٹ کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ ، تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن سید جنید عباس شاہ ، ممبر میونسپل کمیٹی کلر سیداں عابد زاہدی اور وائس چئیرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل کی فیس بک آئی ڈی پر ہیکرز نے حملہ کیا اور ممبر ٹیکنو کریٹ ضلع راولپنڈی کامران عزیز چوہدری اور پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے انفارمیشن سیکرٹری جنید عباس شاہ کی آئی ڈیزکو ہیک کرنے کے بعد دونوں آئی ڈیز سے غیر اخلاقی ایس ایم ایس اور ایزی پیسہ کے ذریعے پیسے منگوانے کی بھی کوشش کی گئی ہے جبکہ ممبر ایم سی عابد زاہدی اور وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل کی فیس بک آئی ڈیزپر بھی ہیکرز کا حملہ ہوا ہے مقامی فیس بک صارفین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے جس کے برعکس ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فیس بک آئی ڈیز ہیک ہونے سے ناخوشگوار واقع ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

یوسی لوہدرہ کے محلہ قاسم آباد کی رہائشی خدیجہ بی بی اور اس کے شوہر محمد صابر اور ممتاز بی بی پر بھاوج اور دیور کا سرعام تشدد

Couple beaten up in village Lodhra, Qasim Abbad

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ یوسی لوہدرہ کے محلہ قاسم آباد کی رہائشی خدیجہ بی بی اور اس کے شوہر محمد صابر اور ممتاز بی بی پر بھاوج اور دیور کا سرعام تشدد جگہ ہمارے نام کر دو بصورت دیگر جان سے ماردیں گئے کی دھمکیاں،غریب خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورمظلوم خاندان کی وفاقی وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق یوسی لوہدرہ کے محلہ قاسم آباد کی رہائشی خدیجہ بی بی اور اس کے شوہر محمد صابرنے گزشتہ روز ر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بھاوج شبانہ کوثراور اس کے میاں غلام عبا س نے ہمیں ہمارے گھر سے بے دخل کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے حواریوں بابر مرزا اور عثمان نامی دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر گذشتہ روز ان کے گھرمیں داخل ہو کر ان پر اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بری طرح زخمی کردیا جس پر بااثر ملزمان نے ہمیں دھمکیاں دیں کہ اگر مکان خالی نہ کیا تو جان سے مار دیں گئے۔ خدیجہ بی بی کا کہنا تھا وہ جس جگہ رہائش پذیر ہے یہ جگہ اس کے سسر کی ہے جس کی وفات کے بعد میرا خاوند بھی حصے کا حقدار ہے لیکن شبانہ کوثر اور اس کا خاوند اپنے حواریوں سے مل کرپوری جگہ پر قبضہ کرنے چاہتے ہیں ہم کزشتہ ڈیڑھ سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا جب کبھی ہم اپنے گھر کا رخ کرتے ہیں تو شبانہ کوثر اس کا خاونداور اس کے حواری گالم گلوچ اور پتھراؤکرتے ہیں، اس موقع پر جب علاقہ کے رہائشیوں قمرزمان جنجوعہ‘محمد طفیل ‘حاجی آصف‘محمد پرویز‘محمد حسین اور محمد منظور سے بات چیت کی گئی تو اہل محلہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اشخاص نے پورے محلے کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور کبھی ہم غلطی سے ان کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کریں تو ہمارے ساتھ بھی ان کا برتا ؤغیر مناسب ہوتا ہے اہل محلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملہ کی ڈی ایس پی انکوائری کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بااثر افراد نہ صرف اہلِ محلہ کو تنگ کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے شرفاء کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔

محکمہ مال کے ضلعی افسران کی مبینہ ملی بھگت عوامی احتجاج کے پیش نظر پٹوار سرکل تخت پڑی کے پٹواری کوچند ہفتے کیلئے سرکاری چھٹی پر بھیج دیا گیا

Concern over revenue officer being given leave for holidays

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ محکمہ مال کے ضلعی افسران کی مبینہ ملی بھگت عوامی احتجاج کے پیش نظر پٹوار سرکل تخت پڑی کے پٹواری کوچند ہفتے کیلئے سرکاری چھٹی پر بھیج دیا گیا منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی زمینداروں کا انتظامیہ کے روئیے پر شدید تحفظات کا اظہار ،بااثر پٹواری خورشید اور اسکی پشت پناہی کرنیوالے ذمہ داران کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بااثر سیاسی شخصیت کے چہیتے پٹواری خورشید عرف پپو کے نارواء روئیے ،غیر حاضری اور زمینوں میں خرد برد کے خلاف منتخب عوامی نمائندوں اور سینکڑوں مقامی زمینداروں کے احتجاج اور شکایات کے بعد اے جی ڈی سی راولپنڈی عارف رحیم نے بااثر پٹواری خورشید کو چند ہفتوں کی سرکاری چھٹی دے دی جسکے بعد سائلین متعلقہ افسران کے دفاتر میں گزشتہ کئی دنوں سے خوار ہو رہے ہیں مگر کہیں سے انصاف نہیں مل رہا جنرل کونسلر تخت پڑی چوہدری مرزا خان ،چوہدری یاسین ،چوہدری اعظم ،سہیل طارق ،محمد عمران ،جمیل احمد ،قیصر محمود و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ذاتی نوٹس اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

درالعلوم صدیقیہ پنڈوڑہ سے گنج میرا تک ساڈھے پانچ سوفٹ گلی کا کام شروع

Road Work starts on Daral Aloom Saddiqiya Pindora to Ganj Maira

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہدخاقان عباسی کی جاری 8لاکھ کی گرانٹ سے درالعلوم صدیقیہ پنڈوڑہ سے گنج میرا تک ساڈھے پانچ سوفٹ گلی کا کام سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ طارق محمود،وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق امیدوار وائس چیئرمین سموٹ چویدری مختار احمد کی کوششوں سے شروع ہوگے۔اہل علاقہ نے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہدخاقان عباسی کو گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چوہدری سوداگر۔ماسٹر الیاس،ماسٹر کرامت محمد عارف اور دیگر موجود تھے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ 17کروڑ56لاکھ کی خطیر گرانٹ سے زیر تعمیر سٹرک کا کا کام شرو ع

یونین کونسل ہوتھلہ اور یونین کونسل دکھالی کے سینکڑو ں افراد کاوفاقی وزیر پٹرلیم شاہد خاقان کا شکریہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرلیم شاہد خاقان کی خصوصی کاوشوں سے منظور ہونے والی آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ 17کروڑ56لاکھ کی خطیر گرانٹ سے زیر تعمیر سٹرک کا کا کام شرو ع ۔یونین کونسل ہوتھلہ اور یونین کونسل دکھالی کے سینکڑو ں افراد کاوفاقی وزیر پٹرلیم شاہد خاقان کا شکریہ۔آڑی سیداں تا دکھالی روڈ کا منصوبہ خالصتاً وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی درخوات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور ہوا تھا اور اس سنگ بنیاد29-01-2017کو رکھا گیا تھا ۔ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ہوتھلہ کے گاوں بھون کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارملک فدا حسین، سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ اور دیگر افراد نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کے معتدد گاؤں کے لیے 17کروڑ روپے کی لاگت سے گیس دینے پر وفاقی وزیر پٹرلیم شاہد خاقان کاشکر یہ ادا کرتے ہیں 17کروڑ روپے کی لاگت سے گیس منصوبے پر کام شروع ہے جبکہ 17کروڑ روپے56لاکھ کی لاگت سے آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ سڑک کی تعمیر بھی شروع ہے انہوں نے کہا کہ یو سی ہوتھلہ کے یہ دو بڑے منصوبے مکمل ہونے سے جہاں لوگوں کو گیس جیسی بنیادی سہولت میسر ہو گی وہاں پر دوں یونین کونسلوں میں سڑک کی تعمیر سے سفری سہولیات میں بھی آسانی ہوگی انھوں نے کہا کہ گیس اور سڑکوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مہیا کرنے پر ہم وفاقی وزیرشاہد عباسی اور حافظ عثمان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں جہنوں نے اتنے خطیر فنڈز مہیا کر کیے۔انشاء اللہ الیکشن 2018میں شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر کامیاب ہو نگئے ۔

some image

بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ بابو اقبال آف ممیام کا صاحبزادہ راجہ قلب عباس عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ بابو اقبال آف ممیام کا صاحبزادہ راجہ قلب عباس عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ۔ راجہ قلب عباس کو گذشتہ روز بے اہر پورٹ اسلام آباد پر ان کے والد محترم راجہ بابو اقبال، ان کے بھائی راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ،راجہ عمران ، راجہ حیدر اور دیگر عزیز و اقارب نے استقبال کیا ۔راجہ قلب عباس کوعمرئے کی اداہگی پر دربارعالیہ سید فضل حسین شاہ بخاریؒ ممیام شریف کے سجادہ نشیں ساہیں گلفام عباس سرکار،راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ،راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ شجاع آف ممیام ، کنگ آف سلطان خیل راجہ تصدق جنجوعہ ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے ۔ .

کہوٹہ چوکپنڈوری روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے محکمہ ہائی وے نے پہلے بھی ٹھکیدارسے ملی بھگت کر کے اس سڑک میں ناقص مٹریل کا استعمال کیا, کونسلر راجہ شاہد اجمل

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کونسلر راجہ شاہد اجمل نے کہا کہ کہوٹہ چوکپنڈوری روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے محکمہ ہائی وے نے پہلے بھی ٹھکیدارسے ملی بھگت کر کے اس سڑک میں ناقص مٹریل کا استعمال کیا جسکی وجہ سے سڑک ایک سال سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی رپیرنگ کیلئے محکمہ ہائی وے نے چار ماہ قبل کھڈے لگائے مگر تاحال اس کی مرمت نہ کی جا سکی جسی وجہ سے عوام علاقہ شدید مشکالت کا شکار ہیں جبکہ منتحب نمائندوں اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ان خیالات کا اظہار کونسلر راجہ شاہد اجمل ،سابق نائب ناظم یو سی دکھالی راجہ نسیم اختر ، راجہ مظہر حسین ، و دیگر نے کیا انھوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ ہائی وے کے اہلکاران کو بتا چکے مگر انھوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی انھوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اسکو مرمت نہ کیا گیا تو عوام علاقہ سڑک بلال کر کے شدید احتجاج کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ ہائی وے پر ہوگی۔

حلقہ پی پی ٹو تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی سے ملاقات

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حلقہ پی پی ٹو تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی سے ملاقات پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم کیا جائے موجودہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے پی ٹی آئی کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی سیاسی صورت حال اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے اور پارٹی کو منظم اور مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات مل سکے اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرنے کیلئے یو سی اور وارڈ سطح پر تنظیم سازی ہو رہی ہے جبکہ لوگوں کی بی تعداد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے .

some image

کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا ترجیح ایجنڈا ہے ہماری کوشش ہے, تحصیل کہوٹہ ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم

ر :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا ترجیح ایجنڈا ہے ہماری کوشش ہے کہ کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی کو صاف پانی میسر ہو اور ہر جگہ فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے راوالپنڈی ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے آنے سے کہوٹہ شہر میں صفائی کے نئے دور کا آغاز ہو گا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل کہوٹہ ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم نے ایک انٹرویو میں کیا انھوں نے کہا کہ کہوٹہ بائی پاس ایم اسی کا اپنا ایک قبرستان اور نوجوانوں کیلئے ایک سٹیڈئیم کی تعمیر ہمارا مشن ہے انھوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم کیلئے چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی خصوصی کاوشوں سے وفاقی وزیر شاہد عباسی 22کروڑ کے فنڈز مہیا کریں گئے جسکا ابتدائی کام مکمل ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واٹر سپلائی سکیم کے لئے کی گئی کاوشوں پر ہم چےئر مین راجہ ظہور اکبر،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور وفاقی وزیر شاہد عباسی کے انتہائی مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی اور پاکستان میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انھوں نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

تھانہ کہوٹہ گن گلی چیک پوسٹ پولیس سوئی رہی ڈاکو اپنا کام دکھا گئے علاقے میں نہ ختم ہونے والے ڈاکو راج نے پھر سر اٹھا لیا

کو ٹلی ستیاں و کشمیر جا نے والے سینکڑوں مسافر وں کو لو ٹ لیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تھانہ کہوٹہ گن گلی چیک پوسٹ پولیس سوئی رہی ڈاکو اپنا کام دکھا گئے علاقے میں نہ ختم ہونے والے ڈاکو راج نے پھر سر اٹھا لیا کو ٹلی ستیاں و کشمیر جا نے والے سینکڑوں مسافر وں کو لو ٹ لیا گیا ، منتخب نما ئندوں کے دعوں اور وعدوں کے با وجو د پٹرلینگ پو سٹوں کا قیام 5سالوں کے بجٹ میں بھی عمل میں نہ لا یا جا سکے پولیس بے بس ڈاکو ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں روپے عیدی اکھٹی کر کے لے کر فرار راولپنڈی ،کوٹلی ستیاں ، کشمیر روڈ پر گن گلی کے مقام پرسحری کے وقت ڈکیتی کی واردات میں گن پوئنٹ پر 25 مسافر گاڑیوں کو لوٹا گیا جس میں مسا فر لاکھوں روپے اور قیمتی کاغذات سے محروم چار ڈا کو مسلسل دو گھنٹے تک لوٹ مار کرنے کے بعد ایک کار چھین کر فرار ہو گئے جسے وہ نیلاسند کے قریب چھوڑ کر جنگل میں روپوش ہو گئے پولیس ہمیشہ کی طر ح موقعہ پر لیٹ پہنچی ،شہریوں کا روڈ بندکرکے پولیس کے خلاف احتجاج ،آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی ،وصال فخرسلطان راجہ ،سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی سے نااہل پولیس اہلکاروں اور ذمہ دا ران کیخلا ف کاروئی کا مطالبہ پنجاب حکو مت کی گڈ گورنس اور عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے دعووں پر بڑا سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق لہتراڑ روڈ پر گن گلی چیک پوسٹ سے چند قدم کی مسافت پر سحری کے وقت ڈاکوروڈ بند کر کے کئی مسافر گاڑیوں کو مسلسل 2گھنٹے لوٹتے رہے اور جاتے ہوئے شہری سے کا ر چھین کر کو ٹلی ستیاں کی طرف لہتراڑکی جا نب فرار ہو گئے پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر سوئے رہے تھانہ کہوٹہ گن گلی چیک پوسٹ جس کی سر پرستی چند سال قبل تھا نہ کو ٹلی ستیاں کو بھی دی گئی تھی نہ جا نے اس کا زمہ دا ر کو ن عوام اس معاملے سے بے خبر مگر فرائض میں غفلت برتنے والے نااہل پولیس اہلکاروں کی وجہ سے آئے دن کوٹلی ستیاں ، کشمیر روڈ پرڈکیتیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ پولیس کے لیے لمحہ فکریہ اورپنجاب حکو مت کی گڈ گورنس اور عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے دعووں پر بڑا سوالیہ نشان ہے یاد رہے کہ گن گلی کے مقام پر ہر سال عید سے پہلے ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں مگر حکومت کی جا نب سے کو ئی مستقل لا ئحہ عمل طے نہ کر نا بھی ایک بڑا سوالیہ نشان یا نا اہلی کا ثبو ت ہے عینی شاہدین اور متاثرہ مسافروں کیمطابق چند فرلانگ دور پولیس کی چیک پوسٹ بھی ہے جہاں پر کوئی اہلکار بھی مدد کو نہ پہنچا متا ثرہ مسافروں کاڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے خلاف روڈ پر زبردست اجتجاج بعد ازاں کہوٹہ پویس نے ڈاکوؤں کی طرف سے چھینی گئی گاڑی کے مالک کی مدعیت میں صرف کار چوری کا مقدمہ درج کر کے کہ برآمدگی بھی کر ڈالی متا ثرہ مسافروں کو سہانے خواب دکھا دیے،

کوٹلی ستیاں کے ایک ثپو ت کرنل امجد آزاد کو بر یگیڈیر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کوٹلی ستیاں کے ایک ثپو ت کرنل امجد آزاد کو بر یگیڈیر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی کرنل امجد آزاد نے کو ٹلی ستیاں کے گا ؤں پھو فنڈی کے پرا ئمری سکو ل سے اپنی تعلیم کا آغاز جو میٹرک کا امتحا ن ہا ئی سکو ل بن سے پا س کر نے کے بعد 1989میں پا ک آرمی سے کمیشن حا صل کیا انکی محنت اور ترقی پر خطہ کو ہسار کے لو گوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے تحصیل کو ٹلی ستیاں کی دھرتی میں حقیقی معنوں میں ایسے ہی ثپو ت مو جو د ہیں جن پر اس خطہ کے لو گوں کو ما ن ہے یہ ذرخیز مٹی جس نے ایسے ہی کئی ثپو ت پیدا کر کے ثا بت کیا کہ اس دھرتی میں ایک بڑا ٹیلنٹ مو جو د ہے کرنل امجد آزاد کا بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی پا نا اس با ت کو بھی ثا بت کر رہا ہے کہ جس طرح انہوں نے گا ؤں کے ایک پرئمری سکو ل سے اپنی تعلیم کا آغاز اس وقت کیا جب یہاں نہ ہی بجلی ، اور نہ ہی سڑک جیسی بنیادی سہو لت میسر تھی بلکہ کئی کلو میٹر دو ر پیدل سفر طے کر کے سکو ل تک جا نا ہو تا تھا انہوں نے محض محنت کر کے یہ مقام حا صل کیا جس سے یہ بھی ثا بت ہو رہا ہے کہ محنت را ئیگاں نہیں جا تی اور با لخصوص پاکستان آرمی جہا ں میرٹ یقیناًاولین ترجیح ہے جہا ں جو کو ئی جتنی محنت کر تا ہے اتنی ہی ترقی پا تا ہے آج ضرو رت اس امر کی ہے کہ ہمیں اس دھرتی کے ایسے ہی ثپو توں کی تقلید کر تے ہو ئے محنت کیساتھ آگے بڑھنا ہو گا کیونکہ محنت کا کو ئی نعم البدل نہیں ۔آج کے اس ترقی یا فتہ دو ر میں جب ہر طرح کی سہو لیا ت ہما ری دہلیز پر میسر ہوں انٹر نیٹ کا دو ر ہو با لخصوص طلبہ و طا لبا ت کے لیے یہ وقت اور مو قعہ ہے کہ وہ ایسی ہی محنت کر یں تا کہ اس خطہ کا نا م مزید رو شن ہو سکے یہاں یہ امر بھی وا ضع ہے کہ گا ؤں کے ایک پرا ئمری سکو ل سے تعلیم حا صل کر نے والا شخص جس نے پا ک فو ج میں اس علاقہ کا نا م رو شن کیا اگر یہاں کیڈٹ کا لج یا دیگر بڑے تعلیمی ادا رے جن میںیو نیو رسٹیز ہو ں تو یہاں یقیناًٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں اور ایسے ہی کئی ثپو ت پیدا ہو سکتے ہیں جو اس خطہ کا نا م ہر شعبہ میں رو شن کر سکتے ہیں اور ملک و قوم کی خدمت بھی کر سکتے ہیں ۔

تبسم منیر ستی پیپلز پا رٹی ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر نا مز د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تبسم منیر ستی پیپلز پا رٹی ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر نا مز د ، پیپلز پا رٹی پنجا ب سے صدر قمر زمان کا ئرہ اور جزل سیکر ٹری ندیم افضل چن نے با قا عدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا تبسم منیر ستی پیپلز پا رٹی میں طلبہ سیاست سے پا رٹی کے خدما ت سر انجا م دے رہے انہوں نے اپنی نا مزدگی پر پا رٹی قیا دت کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے اس عزم کا اعا دہ کیا کہ وہ ما ضی کی طرح مستقبل میں بھی پا رٹی کیساتھ مخلص کا رکنوں کی طرح کردا ر ادا کر تے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی تما م تر صلا حتیں برا ئے کا ر لا ئیں گے انہوں کہا پیپلز پا رٹی غریبوں ، ہا ریوں اور کسانوں کی جما عت ہے جس نے ہمیشہ غریب کی با ت کی اور یہ درس بھٹو خا ندا ن نے پی پی پی کا رکنا ن کے لیے چھو ڑا ہے تا ریخ گواہ ہے کہ بھٹو خا ندا ن نے غریب بھی با ت کر تے ہی کئی قربا نیاں دیں

تمام ٹرانسپو ٹرز اور اڈہ ما لکا ن کو بریفنگ دیں اور وارڈنز و ہدا یا ت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سٹی ٹریفک پو لیس کو ٹلی ستیاں کی ما ہ مئی 2017کی کا روائی اوور لو ڈنگ ، بغیر رو ٹ پرمنٹ ، اوور چا رجنگ،بغیر پرمنٹ ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ،غیر نمو نہ نمبر پلیٹ،کالے شیشے لگانے، مسا فروں کیساتھ بدتمیزی ،بغیر کاغذات گاڑیوں اور مو ٹر سا ئیکلوں سمیت قوانین کی خلا ف ورزی کرنے پر ایک لا کھ ستا ون ہزار رو پے کے جرما نے کر کے قومی خزانے مین جمع کروائے ان خیا لا ت کا اظہا ر انچا رج ٹریفک پو لیس کو ٹلی ستیاں محمد سرفراز نے صحا فیوں کو تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چیف ٹریفک پو لیس آفیسر راولپنڈی نے سختی سے احکا ما ت جا ری کییکہ ٹریفک قانین پر عمل درآمد یقینی بنا یا جا ئے تا کہ حا د ثا ت سے بچا جا سکے اور عوام اور ٹرا نسپو ٹرز سے اپیل کر تے ہو ئے ہو ئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور قا نو ن کیساتھ تعا ون کو یقینی بنا ئیں ان احکا ما ت یو یقینی بنا نے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل جنید محسن خا ن نے تمام ٹرانسپو ٹرز اور اڈہ ما لکا ن کو بریفنگ دیں اور وارڈنز و ہدا یا ت بھی دیں کہ وہ بلا امتیا ز قانو ن کی خلا ف ورزی کر نے والوں کیخلا ف کا روائی عمل میں لا ئیں اور عوام کی توقعا ت پر پو را اتریں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجر خان شہر کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ لا وارث ہو گیا دیکھ بھال نہ ہونے سے گندگی اور غلاظت سے اٹا پڑا ہے ٹونٹیاں پوڈری اتار کر لے گے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجر خان شہر کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ لا وارث ہو گیا دیکھ بھال نہ ہونے سے گندگی اور غلاظت سے اٹا پڑا ہے ٹونٹیاں پوڈری اتار کر لے گے اور پلانٹ پر شہریوں کو پانی بھی میسر نہ ہے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی پانی کی فراہمی دیکھ بھال کس کی ذمہ داری ہے شہریوں کا سوال تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سکیم نمبر 1میں واٹر فلٹریشن پلانٹ پر شہر ی آبادی کو صاف پانی میسر نہ ہے فلٹریشن پلانٹ پر پینے کے لیے پانی لینے کے لیے آنے والوں کو مایوسی کے ساتھ واپس جانا پڑتا ہے فلٹریشن پلانٹ کی حالت زنگ آلود دیواریں باہر گندگی کے ڈھیر غلاظت بدبودار اور تعفن پھیلا ہوا ہے جبکہ صرف چار ٹونٹیاں لگی ہوئی ہیں باقی تمام پوڈری اتار کر لے گے فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر کو بھی تبدیل کرنے کی زحمت گوارا نہ کی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز منہاس نے عوامی شکایت پر فوری طور پر بلدیہ آفیسر، شہری اور میڈیا نمائندہ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی اپنی سر براہی میں بنائی تھی جو ہر ماہ اپنی نگرانی میں فلٹر کی تبدیلی اوردیگر دیکھ بھال کی نگرانی پر مامور تھی اب حالت یہ ہے کہ فلٹر پلانٹ بند پڑا ہوا ہے بلدیہ گوجر خان کے ذمہ داران شہریوں کا احساس کرتے ہوئے شہر کے واحد فلٹریشن پلانٹ پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں

الزامات اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں, مسلم لیگ دوبئی کے صدر سردار فیاض طفیل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ الزامات اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں کہ ان کا مشن صرف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ملک میں جاری ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا ہے میاں محمد نواز شریف کی جرأتمندانہ پالیسیوں کے باعث ملک و ملت کے وقار میں اضافہ ہوا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ دوبئی کے صدر سردار فیاض طفیل نے مسلم لیگ کے راہنما راجہ علی اصغر کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ افتخار وزیر کونسلر ، راجہ سکندر ، نجم نجمی ، ساجد صدیقی ، ذیشان و دیگر بھی موجود تھے سردار فیاض نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی سہولت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا اہم کارنامہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے میاں محمد نواز شریف نے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر دکھایا آج پورے ملک میں جدید طرز کے بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جو کہ ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا عوام کسی صورت سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے وہ اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اس موقع پر راجہ علی اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تمام شعبوں میں جدت لائی ہے اراضی ریکارڈ سنٹر کو کمپیوٹرائزڈ کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا اور بھرپور سہولیات مسیر کی تمام ریکارڈ کو آن لائن کر دیا

پارٹی کے اندر سیکنڈ لائن قیادت کی اکثریت کے اردگرد یس سر ہاں سر اور جی سر کرنے والوں کا ہجوم ہے, عبدالرحمن مرزا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے گلگت سے لیکر بلوچستان تک خیبر سے لیکر کراچی تک شہید ذوالفقار علی بھٹو، بھٹو خاندان ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لاکھوں خون دینے والے جیالے اب بھی منتظر ہیں کہ پارٹی کے لئے فعال کردار ادا کریں لیکن پارٹی کے اندر سیکنڈ لائن قیادت کی اکثریت کے اردگرد یس سر ہاں سر اور جی سر کرنے والوں کا ہجوم ہے ان ابن الوقتوں اور خوشامدیوں اور مفاد پرستوں نے اور دیہاڑ داری کے مزدوروں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا مجھ جیسے خودار کارکن کے لئے چاپلوسوں کے ساتھ کام کرنے کا جی نہیں چاہتا ہم حقیقت پسند ہیں اور حقیقت پسندی ہی ہمارا سرمایہ ہے میرا لڑکپن ، نوجوانی بھر پور جوانی اور ادھیڑ پن عوام اور خواص کے سامنے ہے میں نے پارٹی پلیٹ فارم کے اندر ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ سیاست کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور حقیقی جیالوں کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی یہی میرا گناہ بن گیا اور اسی کی سزا آج دن تک بھگت رہا ہوں سچ بولنے والوں کو کھڈالائن لگایا جاتا ہے ابن الوقتوں خوشامدیوں مفاد پرستوںآصف علی زرداری صاحب، بلاول بھٹو زرداری صاحب ، محترم نیئر بخاری صاحب ، قمر زمان کائرہ صاحب ، ندیم افضل چن اور چوہدری ظہیر بیٹھ کر سر جوڑیں اور اس مفاد پرست ٹولے جو گزشتہ 25برسوں سے پارٹی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہا اور جس کے باعث راولپنڈی ڈویژن سے پارٹی کا جنازہ نکلا ان کوہمیشہ کے لئے عہدوں سے فارغ کریں مخلص وفادار جانثار کارکنان سے باربار ملیں ان کے زخموں کا مداوا کریں اور پارٹی ان کے حوالے کریں تاکہ پارٹی بہتر کردار ادا کر سکے ضلع راولپنڈی کی نئی تنظیم نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ثابت کیا تھا کہ پارٹی میں دم خم ہے نامعلوم کن وجوہات کی بنیاد پر انہوں بھی چپ سادھ لی ہے میں نے زبانی تمام حالات سے ضلعی قیادت کو آگاہ کیا تھا اب عنقریب تحریری طور پر ضلعی قیادت اور اعلیٰ قیادت کا آگا ہ کروں گا اس کے باوجود اگر پارٹی کی سیکنڈ لائن قیادت ٹس سے مس نہ ہوئی تو آئندہ بہتری کی کوئی توقع نہ رکھی جائے آئندہ کا لائحہ عمل جیالوں سے مل کر مرتب کریں گے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

تحصیل گوجرخان کے موجودہ لیگی اراکین اسمبلی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے, تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے موجودہ لیگی اراکین اسمبلی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے چار سال خواب خرگوش کے مزلے لینے کے بعد جب الیکشن قریب آئے تو گلی،نالی کی پختگی کا کام شروع کر دیا ہے لیکن عوام باشعور ہوچکے ہیں اب ان کا آمدہ الیکشن میں مکمل بائیکاٹ کریں گئے اورا ن کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل گوجرخان پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور انشااللہ الیکشن 2018میں یہ ثابت ہوجائے گا۔

مسلم لیگی قائدین کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے, مسلم لیگ ن یو سی بیول کے رہنما چوہدری نوید فرید

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یو سی بیول کے رہنما چوہدری نوید فرید نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے تحصیل بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے تنقید ی سیاست کرنے والے اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ یو سی بیول میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر ہم ایم پی اے افتخاراحمدوارثی اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو بلا تفریق عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔

پا کستان پیپلزپارٹی تحصیل بھر سے کلین سویپ کرے گی, پیپلزپارٹی یونین کونسل قاضیاں کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پا کستان پیپلزپارٹی تحصیل بھر سے کلین سویپ کرے گی لوگ دھڑا دھڑ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی یونین کونسل قاضیاں کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہاکہ راجہ پرویز اشرف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوام راجہ پرویز اشرف کے دور کو یاد کرتے ہیں راجہ جاوید نے کہا جتنے راجہ پرویز اشرف کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی راجہ جاوید نے کہا کہ موجودہ ایم این اے نے عوام کو مایوس کیا راجہ جاوید نے کہا 2018کے عام انتخابات میں تحصیل بھرمیں راجہ پرویز اشرف نمایاں کامیابی حاصل کریں گئے اور راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر ترقی کا دور شروع ہو گا

جوجوز فاسٹ فوڈ بیول کے منیجر چوہدری وسیم عباس کو اللہ نے بیٹے سےنوازا

some image some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) جوجوز فاسٹ فوڈ بیول کے منیجر چوہدری وسیم عباس کے گھر اللہ نے چاند سا بیٹا عطا کیا - بیٹے کی ولادت پر وسیم عباس کو بیول اور برطانیہ میں مقیم دوست احباب اور عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی- وسیم عباس نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی رحمتوں سے نوازتے ہوئے چاند سا بیٹا عطا کیا-

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

یہ ٹاؤن میں غریب محنت کش کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر میاں خان نے اپنا کمال دکھانا شروع کر دیا

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔پولیس اسٹیشن لوہی بھیر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں غریب محنت کش کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر میاں خان نے اپنا کمال دکھانا شروع کر دیا ۔گزشتہ دنوں ملزمان نے کیٹرنگ کے شعبے سے وابستہ نوجوان کو بڑا آرڈر دینے کیلئے بحریہ ٹاون فیز فور بلایا اور فلیٹ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور زیادتی بھی کی اس دوران ملزمان نے نوجوان سے اسکا موبائل،نقدی اور موٹر سائیکل بھی چھین لیا ملزمان کی بحریہ ٹاون کے سوک سنٹر فیز فور کے ہو ٹل چائے خانہ سے گرفتاری پر تمام اشیاء ملزمان سے بر آمد بھی کر لی گئی ملزمان موبائل میں غریب نوجوان کی ویڈیو بھی بناتے رہے سب انسپکٹر میا ں خان نے اپنے کار خاص صفدر کے زریعے پہلے واقع کی ایف ائی ار کے اندراج کیلئے سولہ ہزار روپے لیئے بعد میں ملزمان سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی زیادتی کا شکار نوجوان گزشتہ سات دن سے ملزمان سے بر آمد شدہ اپنی اشیاء جن میں موٹرسائکل موبائل،پرس اور دیگر اشیاء4 لینے تھانہ جانے پر مجبور ہے لیکن آج انکشاف ہوا کہ سامان تو سپرداری پر مل سکتا ہے لیکن ویڈیو ڈیلیٹ ہو چکی ہے سب انسپکٹر شاطرانہ چالوں میں ماہر سمجے جاتے ہیں بھاری رشوت کے عوض ماحول بنا کر راضی نامے پر زور دے رہے ہیں مدعی مقدمہ کے اسرار کے باوجود ڈی این اے نہ کروانا،ذیادتی کے شکار نوجوان پر تشددکے واضح نشانات کے باوجود میڈیکل نہ کروانا سب انسپکٹر میاں خان کا کمال ہی تو ہے اورایف آئی آر میں تفتیشی کے موبائل نمبر کی جگہ وزارت دفاع کے ملازم کا نمبر درج کیا گیا ہے

some image

انسانی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون اور جنوبی کوریا جانے والے دو سادہ لوح لڑکوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سیل نے بینظیر بھٹو اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ پر ایک کارووائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون اور جنوبی کوریا جانے والے دو سادہ لوح لڑکوں کو گرفتار کر لیا، زرائع ۔تینوں افراد نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے فلائٹ نمبر پی۔کے 854 کے زریعے جمعرات رات10:40 پر سیول براستہ بیجنگ جانا تھا۔ اے ایچ ٹی سی نے ایک خاتون جس کا نام رابعہ یونس ولد محمد یونس ہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دونوں گرفتار لڑکوں جن کے نام ملک عبدالباسط (رہائشی ایبٹ آباد) اور زریاب خالد (رہائشی ہری پور ہزارہ) کو رات گئے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔اس سے قبل دونوں لڑکوں نے اپنے بیانات میں ایف آئی اے کو بتایا کہ رابعہ یونس نے ان سے جنوبی کوریا کے بیس روزہ وزٹ ویزہ کے لیے فی کس مبلغ آٹھ لاکھ روپے وصول کیے اور ان دونوں نے کوریا پہنچ کر غائب ہو جانا تھا۔ایف آئی اے کے انسپکٹر واجد نے بتایا کہ خاتون اورلڑکوں کی مشکوک حرکات نے اے ایچ ٹی سی کے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چوکنا کر دیا جس پر تینوں افراد کو حراست میں لے کر جب پوچھ گچھ کی گئی تو لڑکوں نے انکشاف کیا کہ وہ سولہ لاکھ کے عوض وزٹ ویزہ پر جنوبی کوریا جارہے تھے۔انسپکٹر نے مزید بتایا کے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں لڑکوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

نصیب ٹریولزاینڈرینٹ اے کار فیض پو رشریف اورغوثیہ ٹینٹ سروس فیض پورشریف کے زیراہتمام فیض پورشریف بازار میں ایک بڑے افطارڈنرکااہتمام کیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نصیب ٹریولزاینڈرینٹ اے کار فیض پو رشریف اورغوثیہ ٹینٹ سروس فیض پورشریف کے زیراہتمام فیض پورشریف بازار میں ایک بڑے افطارڈنرکااہتمام کیاگیاافطارڈنرکااہتمام وانصرام چودھری منور حسین چودھری غضنفراقبال محمدکامران مغل محمدہارون اقبال محمدآصف نعیم اور طاہرعزیز نے کیاافطارڈنرمیں سیاسی وسماجی کاروبار ی شخصیات سمیت ہرطبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی افطارڈنرکے لئے بہترین انتظامات کیے گئے تھے بہترین نظم وضبط کے ساتھ افطارڈنرپیش کیاگیاافطارڈنر کے شرکاء نے بہترین انتظامات کرنے پرمیزبانوں اورانتظامیہ کومبارک بادپیش کی اوران کوخراج تحسین پیش کیا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

بیول ‘ ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام مرتضیٰ وفات پا گئے‘ نمازجنازہ اتوار شام تین بجے دھیڑہ کنیال بیول میں ادا کی جائے گی

some image

Ex Head teacher, Ch Ghulam Murtaza passed away in Dhera Kaniyal Bewal

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل ۔بیول سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم سابق سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام مرتضیٰ تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔وہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گیارہ جون بروز اتوار شام تین بجے دھیڑہ کنیال بیول میں ادا کی جائے گی۔ چوہدری غلام مرتضیٰ علمی حلقوں میں ایک جانی پہچانی شخصیت تھے۔وہ کافی عرصہ درس و تدریس سے وابسطہ رہے۔ بطور معلم اور بطور ہیڈ ماسٹر انہوں نے علاقے کے کئی سکولوں میں خدمات سرانجام دیں جن میں چنگا میرا ، دریالہ سیگن، بیول ، اسلام پورہ جبر، میرگالہ خالصہ سکول شامل ہیں۔ وہ کچھ عرصہ بطور اے ڈی آئی بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ وہ علاقے بھر میں ایک اچھے اور قابل استاد اور بہترین منتظم کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اپنی ملازمت کے آخری آٹھ دس سال انہوں نے گو رنمنٹ ہائی سکول بیول میں بطور سنیئر ہیڈ ماسٹر خدمات سرانجام دیں اور اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ درس و تدریس ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا ۔ وہ ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ تک ہائی کلاسوں کو ریاضی اور انگریزی پڑھاتے رہے۔ سن2000 میں ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے شاہین سکول بیول کا انتظام سنبھالا اور یہاں بھی اپنی تدریسی وانتظامی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے مضبوط تعلیمی بنیاد رکھی۔چوہدری غلام مرتضیٰ صاحب کے شاگردوں نے مختلف شعبہ ہائی زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے لیکن اس کے باوجود جونہی صحت تھوڑی بہتر ہوتی وہ اپنے سکول پہنچ جاتے اور بچوں کو پڑھانے لگتے۔ اپنی ناسازی ء طبع کی وجہ سے اس سال جنوری میں انہوں نے شاہین پبلک سکول بیول کا انتظام اپنے قریبی دوست سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد قریشی کے سپرد کیا۔ جنوری 2017 میں فیض صاحب کی ویلکم پارٹی میں انہوں نے خطاب کیا۔چوہدری غلا م مرتضیٰ کو تاریخ اور اردو ادب سے بھی گہری دلچسپی رہی۔ انہیں فارسی اور اردو کے بہت سے اشعار بالخصوص کلام اقبال ازبر تھا۔اچھے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت اچھے مقرر بھی تھے۔ طلبہ کی تعلیم کے علاوہ ان کی اخلاقی تربیت پر بہت زور دیتے۔ اپنے ماتحت اساتذہ سے بھی ان کا رویہ مشفقانہ ہوتا۔ نئے اساتذہ کو تدریسی اصول سیکھانے پر خصوصی توجہ دیتے۔ان کے ماتحت اساتذہ ہمیشہ ان سے سیکھتے رہتے اور ان کی انتھک محنت سے انسپائیر بھی ہوتے۔مرحوم چوہدری غلام مرتضیٰ صاحب نے سوگواران میں چوہدری ماجد ندیم احمد ( حال مقیم یوکے)، الیکٹریکل انجینئر چوہدری راشد، اور آئی ٹی ایکسپرٹ چوہدری احسن کلیم (حال مقیم یوکے) شامل ہیں۔دعا ہے اللہ چوہدری غلام مرتضیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر سے نوازے۔

پیپلز پا رٹی تحصیل کو ٹلی ستیاں کے بزرگ رہنما ء ٹھیکیدا ر محمد سرور انتقا ل کر گئے ۔انکی نما ز جنا زہ ضیا ء شکریا ل راولپنڈی مین دا کی گئی

PPP activist Thekadar Mohammad Sarwar of Kotli Sattian passed away in Rawalpindi

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی تحصیل کو ٹلی ستیاں کے بزرگ رہنما ء ٹھیکیدا ر محمد سرور انتقا ل کر گئے ۔انکی نما ز جنا زہ ضیا ء شکریا ل راولپنڈی مین دا کی گئی نما ز جنا زہ میں غلا م مرتضی ستی ، عبد اجبا ر ستی ، شو کت علی عبا سی ، آصف شفیق ستی ، احسان ستی ، حا جی عا شق حسین ، فا روق ستی، اسد ستی ، مسرت ستی ، عثما ن فا رو ق ستی،اشتیا ق ستی ، مشتا ق ستی ،طا لب حسین ستی ،سمیت ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے کثیر تعدا د مین شرکت کی اور مرحو م کی پیپلز پا رٹی کے لیے خدما ت پر انہیں خرا ج عقیدت بھی پیش کیا گیا

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزااور ان کے برادر اصغر پیپلزلائر ز فورم راولپنڈی ڈویژن کے ممتاز رہنماء محمد رمضان مرزا ایڈوکیٹ اور ملک بلال نے جلیل مغل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا وہ جمیل مغل کی رہائشگاہ پر گئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے رب کریم سے دعا کی کہ رب کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، بعدازاں عبدالرحمن مرزا اور ملک بلال مختار جاتلی گئے وہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے تحصیلی صدر عبدالحمید ایڈوکیٹ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ رب کریم سے دعا کی راجہ حمید سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل اور اس کے بدلے اجر عظیم عطاء فرمائے

Picture of the Day

Aisha Masjid & Islamic Centre, Walsall .... Ramadan Mubarak

some image

Aisha Masjid & Islamic Centre is one of the largest masjid in Walsall. Located between the multicultural neighbourhoods of Caldmore and Palfrey, the Masjid has good links with all religious groups in the area and is proud to be the centre of inter-community relations.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image