Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 11th April 2018 ----- 24th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانیہ کے شہر لوٹن میں شوٹنگ کے واقعہ میں حراست میں لیے گئے تمام افراد ضمانت پر رہا

Luton shooting, Two men arrested on suspicion of attempted murder then released on bail

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ لوٹن شوٹنگ واقعہ میں حراست میں لیے گئے تمام افراد ضمانت پر رہا تفصیل کے مطابق جمعرات 5 اپریل کو لوٹن میں گن شاٹس سے ایک 30سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو ابھی تک ہسپتال داخل ہے ایک امام مسجد بھی گن شاٹ سے زخمی ہو گئے تھے جنہیں معمولی زخم أئے تھے امام مسجد کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا جنہیں بعد ازاں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

شوٹنگ واقعہ میں مشتبہ طور پر جمعہ کے روز پہلے دو افراد حراست میں لے گئے بعد ازاں جمعہ کے روز ہی تین مزید افراد حراست میں لے لیے گئے لیکن پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بیڈفورڈ شائر پولیس کو جمعرات کی شب دس بجے کے قریب ایک 47 سال کی عمر کے شخص کے گن شاٹ سے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد پورٹ لینڈ روڈ پر طلب کیا گیا تھا۔

رٹ لینڈ روڈ پر راںعہ مسجد واقع ہے جبکہ واقعہ میں ایک 30 سالہ شخص بھی شدید زخمی ہوا جس کے چہرے پر گولی ماری گئی تھی پولیس نے دو افراد ایک 30اور ایک 32سال کی عمر کے حراست میں لے لیا پھر 21, 26 اور 28 سال کی عمر کے تین دیگر افراد بھی گرفتار کیے گئے جو ضمانت پر رہا کر دیے گئے ہیں

تاہم پولیس نے کہا ہے شوٹنگ قابل تشویش ہے اور پولیس اور عینی شاہدین سے مدد پر زور دے رہی ہے پولیس نے یہ بھی کنفرم کیا ہے کہ رابعہ مسجد کے باہر شوٹنگ کوئی اینٹی مسلم ٹارگٹنگ کا واقعہ نہیں اور وہ ہر زاویہ سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے

Luton; Two men have been arrested on suspicion of attempted murder following a double shooting in Luton. Police were called to Portland Road just before 10pm on Thursday evening to a report that local Imam had been shot.

When they got there, they also found a second man with serious injuries. The imam was discharged from hospital with minor injuries, but the second man is still in intensive care.

Officers have since arrested two men from Luton, aged 30 and 32, in connection with the incident. "We are treating this as an isolated incident, but are continuing to appeal for information that could help our ongoing investigation," Detective Inspector Craig Laws said.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سٹوک آن ٹرینٹ میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے نو ٹیموں کی شرکت

Nine teams participate in volleyball tournament held in Stoke on Trent

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کے علاقے سٹوک آن ٹرینٹ میں شوٹنگ والی بال کا ٹورنامنٹ منعقد ہوئی جس کا انعقاد سٹوک کے حاجی چوہدری قیصر محمود راجہ سجاد کیانی اور راجہ بابر حسین نےکیا جس میں برطانیہ بھر سے نو ٹیموں نے حصہ لیا تھا

فائنل میچ لائی کراس اور ووسل کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں لائی کراس کی ٹیم نے میچ جیت لیا اور ووسل کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری رہیس تاج چوہدری محمد یونس اور چوہدری عبدالعزیز تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

اس ٹورنامنٹ میں سٹوک کے آصف ہاشمی اور چوہدری پرویز آف برمنگھم نے بطور اناوئنسر اپنے فرائض انجام دیے اس ٹورنامنٹ میں راجہ عثمان۔شاہ حسین چوہدری شہزاد راجہ رمضان راجہ رضوان عزیز الرحمن۔اسد رسول راجہ نثار چوہدری وحید چوہدری ادریس چوہدری طارق چوہدری واجد چوہدری عامر جمیل چوہدری جبار چوہدری گلشن راجہ قدیر راجہ فیصل چوہدری نثار چوہدری ابرار چوہدری امجد چوہدری راشد۔محمود حسین۔ارشد کیانی۔ملک تنویر۔حافظ اخلاق۔ساحی آفتاب راجہ عدیل چوہدری محسن نے بطور انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دی

انتظامیہ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا یہ ٹورنامنٹ سٹوک آن ٹرینٹ میں کامیاب ترین ٹورنامنٹ سمجھا گیا اپنے پوٹھواری کلچر کو دیار غیر میں بھی آباد کیا گیا جو قابل تعریف ہے

Stoke on Trent; Volleyball tournament was held in Stoke on Trent in which nine teams participated. The tournament was won by Lye Cross volleyball team who defeated Walsall in the final.

guest of the honor at the occasion was Ch Raees Taj, Ch Younis and Ch Abdul Aziz, The announcing team was of Ch Parvez and Asof Hashmi. The organizers thanked everyone who cooperated in the volleyball tournament.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- آستانہ عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر پیرساجد الرحمٰن برطانیہ کا تین ہفتوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل 10اپریل کو مانچسٹر کے ہوائی اڈہ سے شام سات بجے واپس پاکستان روانہ ہو گئے۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران مشائخ بگھار شریف کے سالانہ عرس کے علاوہ برطانیہ بھر میں منعقد ہونے والی مذہبی تقریبات میں شرکت کی۔ مانچسٹر ائرپورٹ سے مریدین کے علاوہ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں رخصت کیا۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر یونین کونسل منیاندہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر یونین کونسل منیاندہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا،سروے چیئر مین یونین کونسل چوہدری صداقت حسین کی نگرانی میں کیا گیا جس میں چوآ خالصہ سے سر صوبہ شاہ ،حیال میر گالہ ،پنڈوڑ ہ ہر دو،شاہ خاکی ،دھانگلی ، انچھوہا،منیاندہ، سکرانہ ، نمبل ،کھڈ اور بناھل سمیت تمام ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا۔چیئر مین چوہدری صداقت حسین نے پسماندہ یونین کونسل منیاندہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے کرانے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

مجاہد ریاض بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوتِ ولیمہ کی تقریب ڈھوک کھندوٹ نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ محمد ریاض بھٹی مرحوم کے صاحبزادے مجاہد ریاض بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوتِ ولیمہ کی تقریب ڈھوک کھندوٹ نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی نائب صوبیدار شاہد ریاض، واحد ریاض، زاہد ریاض ، فیصل ریاض اور یاسر ریاض کے بھائی، محمد تاج کے بھتیجے مجاہد ریاض کی شادی خانہ آبادی دختر محمد ارشاد بھٹی سے سرانجام پائی۔ دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں سید اسد رضا شاہ آستانہ عالیہ شاہ دلہا گجرات، جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل کلرسیداں چوہدری شوکت علی، چوہدری محمد گلتاسب، کونسلرز صوبیدار نمبردار نعمت علی، ایس ایم سلیمان بھٹی، صوبیدار محمد سرفراز، پروفیسر نثار احمد راجہ، صوبیدار عدالت حسین، ملک عبدالباسط، ارشد محمود بھٹی، ماسٹر محمد کامران بھٹی، قاضی عتیق احمد بگہاروی، راجہ محمد سعید، سابق نائب ناظم راجہ محمد نواز، راجہ محمد ظفر، پرویز بھٹی، وقار بھٹی، چوہدری انتظار علی، چوہدری اصغر، ماسٹر حاجی محمد رشید، غلام ربانی بھٹی، چوہدری طارق یوکے، حاجی محمد اسحاق، ماسٹر محمد شہزاد، وسیم انور بھٹی، سہیل بھٹی، ماسٹر قمر زمان، عشرت حسین، اساتذہ، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ دس سال سے شرقی کلر سیداں کی واحد سٹرک عوامی نمائندؤں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکی،اب بھی لالی پاپ دیا جا رہا ہے ؟

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کلر سیداں،دھان گلی ،ڈڈیال آزاد کشمیرشرقی کلر سیداں کی واحد روڈ جس سے دونوں خطے مستفید ہو رہے ہیں،گزشتہ ساڑھے تین سال سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کئی سروے کروائے جا چکے ہیں ،لیکن صرف کاغذی کاروائی تک ہی ممکن ہو سکے، بیان کی حد تک تو مسلم لیگ ن کے عہدے داروں نے بہت وعدے کئے، لیکن عملی طور پر آپ ویڈیو ملاحظہ کر سکتے ہیں،جگہ جگہ پر گڑھے پڑ چکے ہیں ،کبھی ایک ماہ کے بعد بیلدار ان گڑھوں میں مٹی ڈال کر پُر کرتے ہیں لیکن بارش کے ساتھ ہی وہی پرانے زخم تاز ہ ہو جاتے ہیں،کیچڑ کپڑوں پر،مٹی اور گرد و غبار عوام کی آنکھوں اور پیٹ میں جا رہا ہے،ایسی روڈ کو بھی کارپٹ کیا گیا جن پر صرف موٹر سائیکل یا کہیں دن میں دو چار گاڑیوں کا گذر ہو تا ہے،ادھر آزاد کشمیر حکومت نے ڈڈیال سے دھان گلی تک کارپٹ روڈ بنا دی ہے،اب تو حکومت کے پانچ سال پورے ہونے کو پنتالیس دن رہ گئے ہیں،پانچ دس میٹر گلیاں جن کا اتنا وویلہ کیا جا رہا ہے وہ بھی چند مخصوص افراد کے گھریلو گیٹ کے آگے سے ہی پکی کی جاتی رہی ہیں،ادھر کی بڑی سٹرکوں میں چوآ خالصہ سے دوبیرن کلاں اور سر صوبہ شاہ سے سموٹ بھی مرمت کی منتظر ہے،کیا یہ سب ۴۵ دن میں مکمل ہو جائیں گی یا اگلی باری کے لئے ایک بار پھر ووٹ کا تقدس بحال کرنا پڑے گا،کیا لاہور،راولپنڈی میں اس طرح کی کوئی روڈ ہے،کیونکہ یہ تمام کام حکومت پنجاب کا ہے،شاہد یہ روڈ کےئر ٹیکر گورنمنٹ کے حصے میں ہی آئے اور انہی ہی کے زمانے میں پایہء تکمیل تک پہنچ جائے۔۔۔؟

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

یونین کونسل سموٹ موضع پلال کے لیے 6لاکھ روپے کی گرانٹ جاری

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔یونین کونسل سموٹ موضع پلال کے لیے سینٹر راجہ محمد ظفرالحق اور معاون خصوصی میاں شہباز شرف ایم پی اے راجہ محمو علی ظفر ایڈووکیٹ نے گلی کے لے6لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جس کا کام مکمل ہوگا ۔سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل سموٹ مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل اکرام،جنرل کونسل سموٹ چوہدری فہد جمیل اور اہلیا ن پلال نے سینٹر راجہ محمد ظفرالحق اور معاون خصوصی میاں شہباز شرف ایم پی اے راجہ محمو علی ظفر ایڈووکیٹ کا دل کی اتھاہ گہراہوں سے شکریہ ادا کیا۔

some image some image some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات کا اپنے حلقے کا طوفانی دورہ ۔ ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں ،ورکروں سے ملاقاتیں

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات کا اپنے حلقے کا طوفانی دورہ ۔ ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں ،ورکروں سے ملاقاتیں ۔آمد ہ کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔ میرے ووٹرجھوٹے اور بے بنیاد پروپگنڈوں پر کان ناں دھریں الیکشن ڈھنکے کی چوٹ پر لڑوں گا ۔اپنے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا 11مئی 2013کو الیکشن ہوئے تھے اور میں دوبارہ کمپین 12مئی 2013سے شرو ع کر دی تھی ایک دن بھی آرام نہیں کیااتنا ورک کیا ہے کہ ہر یونین کونسل کے ایک ایک گاوں کی ایک ایک ڈھوک اور ہر ڈھوک کے ایک ایک گھر کے فرد کو جانتا ہوں میرے سیاسی مخالفین صورتحال اب یہ ہو گئی ہے کہ اب تو ان کو ہر میں ہی میں نظر آتا ہوں اپنے تمام ووٹروں سے مکمل رابطہ ہے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تی ہے حلقہ پی پی ٹو ہو یا سات الیکشن انشاء اللہ ضرور لڑوں گا اور اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔

اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا ۔, راجہ طارق محمود مر تضیٰ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک سے لوٹ مار کی رقم سے بیرون ملک بینک بھرنے والوں کی تمام رقم بیرون ممالک سے اپنے ملک لائے گئی عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گئے ملک 20کروڑ عوام قاہد تحریک انصاف عمران کے شانے کے ساتھ شانہ ملا کر کھڑی ہیں انشاء اللہ آئندہ کا وزیر اعظم عمران خان ہونگے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء میجر(ر) لطاسب ستی ، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشد ستی،جنرل کونسلر راجہ ظہیر ، سردار ارشد مجید اور دیگر کارکن بھی موجو د تھے۔راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے مزید کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے جس جرات اور بہادری سے کرپشن کا کیس لڑ کربعض سیاسی شخصیات کااصل چہرہ عوام کے سامنے لیا اس وجہ سے ملک کی عوام اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اس حلقے کا وزیرا عظم ہونے کے باوجود اس علاقے کے مسائل حل نہ ہو سکے جو کام میں نے اپنے دور ناظمیت میں کرائے تھے اس دور میں اس سے زیادہ نہیں ہے حالانکہ ہمارے حلقے کی قیادت کے پاس فنڈز دینے کی بھی بھر پور صلاحیت موجود تھی انشاء اللہ عوام کی ووٹوں کی طاقت ایک مر تبہ پھر کامیاب ہو کر اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

some image

الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے بلدیاتی نمائندے اور عوام ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ الیکشن کمشنر نعیم احمدنے بلدیاتی نمائندوں صحافیوں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے2018کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے بلدیاتی نمائندے اور عوام ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ 16مارچ تا 24اپریل تک وؤٹوں کے نئے اندراج ، درستگی اور فوتگی والی وؤٹ کو ختم کرایا جا سکتا ہے ضلع بھر میں 278ڈسپلے سنٹر قائم کیے گے ہیں جن میں 16سنٹر کہوٹہ میں رکھے گے ہیں تیس فارم متعارف کرائے گے ہیں فارم15,16,17پندرہ میں درج اور تبدیلی ، 16میں اعتراض کر سکتا ہے جبکہ فارم 17میں کوئی بھی وؤٹر جو درج ہے تبدیلی یا درستگی کرا سکتا ہے صرف فیملی ممبر ہی اندراج کرا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ وقت کم ہے علمائے کرام جمعہ کے اجتماع میں بھی وؤٹ کے حوالے سے خطبہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وؤٹ پول کے جائیں انھوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں 52فیصد وؤٹ پول ہوئے تھے ہم نے ڈپٹی وؤٹر ایجوکیشن کمیٹی قائم کر سی ہے جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے صحافی اور دیگر شخصیات شامل ہونگی اس موقع پر چےئر مین ام سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چےئر مین ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدواربرائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل، ، چےئر مین دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ کتنے دن گزر گے مگر ڈسپلے سنٹروں کا کسی کو کوئی علم نہیں ہمیں تمام حالات سے بے خبر رکھا گیا ہے اگر ہمارے ساتھ یہ سلوک ہے تو پھر عوام بے چاری کا کیا حال ہو گا۔ اس موقع پر چےئر مینوں ایم سی ممبران راجہ وحید احمدخان ، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، آصف ربانی قریشی ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ ، عبدالحمید قریشی ، ملک غلام مرتضیٰ ، چیف آفیسر مخدوم احمد بلال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر شہنشاہ بابر ، پرنسپل ہائی سکول محمد ناظم قمر ، چےئر مین دکھالی راجہ شوکت ، چےئر مین راجہ ظفراقبال بگہاروی ، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد احمد ستی ،چےئر مین یو سی پنجاڑ ظہور عباسی ،چےئر مین یو سی لہڑی راجہ ممتاز، وائس چیئر مین کے علاوہ کثیر تعداد مین عوام علاقہ نے شرکت کی انھوں نے بتایا کہ ہائی سکول پنجاڑ ، ہائی سکول دوبیرن خورد، ہائی سکول سمنبلا ،ہائی سکول سلامبڑ ، ہائی سکول بیور ، ہائی سکول سلامبڑ ، ہائی سکول مواڑہ ، ایلمنٹری سکول بھورہ حیال ڈپٹی ڈی او آفس کہوٹہ میں ڈسپلے سنٹر قائم ہیں عوام جلد از جلد رابطہ کر کے اس قومی فریضہ کو پورا کریں ۔

some image

احتساب چن چن کر فرد واحد کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیئے ۔ سیاسی مخالفین بیلٹ باکس سے خوفزدہ ہیں

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ احتساب چن چن کر فرد واحد کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیئے ۔ سیاسی مخالفین بیلٹ باکس سے خوفزدہ ہیں ۔2018کیا 2023کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن)جیتے گی ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے دس ہزار میگا واٹ اضافی لائی ۔کو ئی بھی جنرل،جج ،سپاہی اور وزیر اعظم احتساب سے بالاتر نہیں ۔ ہر ایک کو اپنی صفائی ثابت کرنی ہوگی ۔ پانامہ کے اندر کسی کمپنی میں نواز شریف کا کوئی نام نہ ہے ۔ میاں نواز شریف کا حق ہے کہ وہ کہے کہ زیادتی ہوئی ۔ 40ضمنی الیکشن میں تقریباََ سارے الیکشن مسلم لیگ (ن) جیتی ۔ میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فوری طور پر عہدہ اور دفتر چھوڑ دیا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر عبدالقیوم نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کا لج کہوٹہ میں سالانہ کونوو کیشن کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد ، کرنل (ر) مسعود عباسی ، چیئرمین میو نسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ، پرنسپل نعیمہ حفیظ ، وائس پرنسپل رضوانہ ایوب اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہاکہ پانامہ سے پٹ لر اقامہ پر فیصلہ آیا ۔ کشمیر میں پانامہ پانامہ کے باوجود مسلم لیگ(ن) جیتی ۔ پانامہ کے اندر کسی کمپنی میں میاں نواز شریف کا نام نہ تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں راتوں رات ختم کردی گئی ۔ حکومت پر اعتراض ہر ایک کا حق ہے ۔ سیاست سب کا حق ہے ۔ افواج پاکستان سب سے بہترین ادارہ ہے ۔ چور ، سلطانہ ڈاکو ، گالیاں اور غیر اخلاقی الفاظ آج سر عام استعمال ہو رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فصلی بٹیرے ہر موسم میں اڑتے ہیں ۔جنوبی پنجاب میں ساڑھے چار سال اقتدار میں رہنے کے بعد ہمارے دوستوں کو نئے صوبے کی یاد آئی ۔ یہ طریقہ ٹھیک نہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں دودھ کی نہریں بہانے والوں کو بتانا ہوگا ۔ کہ کہاں درخت لگے ۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مزید کہا کہ چوہدری نثاع علی خان ساؤتھ ایشیاء میں بیسٹ پارلیمنٹرین ہیں ۔کچھ لوگ لیڈر کے ساتھ وہ کرتے ہیں ۔ جو لیڈر سنناپسند کرتا ہے اور کچھ وہ بات کرتے ہیں ۔ جو لیڈر کے لیئے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست ایک نظریے کی ہونی چایئے ۔ جو لوگ بیلٹ باکس سے نہیں جیت سکتے وہ چور دروازے تلاش کرتے ہیں ۔ اور سب سے بڑھ پر ہمارا ملک پاکستان ہے تو پارٹیاں بھی ہیں ۔ ملک میں صوبے ہونے چاہیں ۔ افغانستان میں (34) صوبے اور انڈیا میں بھی زیادہ صوبے ہیں ۔کہوٹہ ایٹمی پلانٹ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام کے لیئے باعث فخر ہے ۔اہلیان کہوٹہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ کہوٹہ پاکستان کے دفاع کی علامت ہے ۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں کہوٹہ کی تاریخ کے پہلے کانووکیشن نے سماں باندھا دیا ۔ (9) طالبات کو شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈلز

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں کہوٹہ کی تاریخ کے پہلے کانووکیشن نے سماں باندھا دیا ۔ (9) طالبات کو شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈلز جبکہ سلور اور براؤں میڈلز بھی مہمان خصوصی سینیٹر عبدالقیوم نے اپنے دست مبارک سے دیئے ۔تقریب سے ڈائریکٹر کالجز ملک اصغر ، پرنسپل نعیمہ حفیظ ، وائس پرنسپل مسز رضوانہ ایوب اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے بھی خطاب کیا ۔ ممتازو سماجی شخصیت راجہ ارشد ، کرنل (ر) مسعود عباسی ، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی اور والدین کے ساتھ ساتھ طلباوطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کے احاطے میں ایک خوبصورت اور پر وقار ’’پہلے سالانہ کا نووکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی سینیٹر عبدالقیوم مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) نے اپنے خطاب میں کہا کہ درسگاہیں عبادت گاہیں ہیں ۔ خواتین پاکستان کی کل آبادی کا 50فی صد ہیں ۔ آج ہماری بچیاں افواج پاکستان میں اچھی آفیسرز اور ایئر دورس میں اچھی پائلٹس ہیں ۔ پاکستان کو اونچی فضا میں لیکر جانا ہے تو اڑنے کے لیئے رفت سفر باندھنا ہو گا ۔انسان کا رفت سفر ، ایمان کی طاقت ، تقویٰ، تعلیم اور اچھی نشوو نما ہے ۔ یورپی ممالک کی ترقی کا راز علم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا درجہ بہت بلند ہے ۔ بچے موم کی طرح ہوتے ہیں ۔ استاد جس طرف موڑے ،ٹیکنیکل ایجوکیشن ضروری ہے ۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ نالج اور علم اس وقت تک مکمل نہیں ۔ جب اسکو ٹرانسفر نہ کریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ( علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے ‘‘ یہ ہمارے نبیﷺکی تعلیمات ہیں ۔ اور اسلام میں تعلیم کی اتنی اہمیت ہے ۔ کہ پہلی وحی ہی اقرا یعنی پڑھ سے شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں قو می مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ ہمیں پاکستان کی سالمیت ، نیوکلیئر کے تحفظ ، دہشتگردی کے خاتمے اور معشیت کی بحالی کے لیئے مل کر اکھٹے ہو نا ہوگا ۔ آخر میں ادارے کی جانب سے دائریکٹر کالجز اصغر ملک ، پرنسپل نعیمہ حفیظ ، وائس مسز رضوانہ ایوب نے مہما ن خصوصی سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم کو خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں عملہ پر حملہ آور ہونے اور مریض کی والدہ کو دھکے دینے کے الگ الگ بیانات و الزامات کی اصل حقیقت جاننے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کی ہسپتال آمد ۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی ، عملہ ہسپتال اور چیئرمین سجاد ستی سے معلومات حاصل کیں اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی وڈیو بھی دیکھی ۔ ڈاکٹر ابرار نے مریض کی والدہ کو دھکے نہیں بلکہ ہاتھ کے اشارے سے سائیڈ پر کیا ۔ اے سی کہوٹہ نے معاملہ کو ففٹی ففٹی قرار دے دیا ۔لواحقین زیادہ تعدا د میں ایمرجنسی کی طرف نہیں جاسکتے ۔ ویٹنگ ایریا میں ٹی وی کے ساتھ بیٹھنے کا بہترین بندوبست ہے ۔ تفصیل کے مطابق اے سی کہوٹہ مہر عنصر حیات گزشتہ روز ہسپتال میں عملہ پر حملہ آور ہونے اور مریض کی والدہ کو دھکے دینے کے حوالے سے الگ الگ بیانات و الزامات اور خبر کی اشاعت پر ہسپتال فوری آئے اور انکوائری کی ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی ، چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی بھی موجود تھے ۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان نے بتایا کہ دھکے دینے کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ۔ میں نے پوری وڈیو چیک کی اور بیان لیئے ہیں ۔ جبکہ چیئرمین سجاد ستی نے کہاکہ مریض کی والدہ بضد ہیں ۔ کہ انہیں دھکے دیئے گئے ۔ جس پر اے سی کہوٹہ نے تمام موقع پرموجود عملہ کے بیان لیئے اور سی سی ٹی وی کیمرہ بھی چیک کیا اور آخر میں کہا کہ معاملہ ففٹی ففٹی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہفتہ کی رات ڈاکٹر ابرار کا موقف لینے کے لیئے دس سے بارہ مرتبہ ان کے موبائل نمبر پر کال کی گئی ۔ جس کا جواب انہو ں نے نہ دیا ۔ ڈاکٹر ابرار نے اپنی تحریری درخواست میں مؤ قف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ افراد ہسپتال عملہ پر حملہ آور ہوئے ،زدو کوب کیا ، عملہ سے بد تمیزی اور گالیاں بھی دیں ۔ جس پر اے سی کہوٹہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

غیر قانونی پارکنگ، جی ٹی روڈ گوجرخان کے دونوں اطراف میں موٹروے پولیس کی لاپرواہی بن گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پی پی پی سٹی گوجرخان کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ سٹی سیکرٹری جنرل راجہ عمران کامی، سینئر نائب صدر خاقان بابر کیانی نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ جو کہ جی ٹی روڈ گوجرخان کے دونوں اطراف میں موٹروے پولیس کی لاپرواہی بن گئی ہے اس سے عام لوگوں کو سخت پریشانی ہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے کوئی بھی بڑا سانحہ ہونے کا خدشہ ہے موٹروے پولیس کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز گوجرخان جی ٹی روڈ گوجرخان میں دن بھر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ کوئی بھی موٹر وے پولیس کا افسر اور سٹاف گوجرخان کی حدود میں کام نہ کر رہا ہے آئی جی موٹر وے پولیس خود آکر جی ٹی روڈ کا معائنہ کریں اور افسرا ن کو اپنا قبلہ درست کرنے کے احکامات جاری کریں جی ٹی روڈ کے یوٹرن پر بھکاریوں کی بھرمار ریڑھی بانوں نے بھی قبضہ کررکھا ہے اور اس کے خلاف گوجرخان کے شہری سراپا احتجاج ہیں

چوہدری محمد عظیم نے تحریک انصاف کا منشور اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنمااورامیدوار حلقہ پی پی8چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،امیدوار حلقہ پی پی 9 چوہدری ساجد محمود ، تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ آصف رضا اور تحصیل انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل نے کہا ہے کہ چوہدری محمد عظیم نے تحریک انصاف کا منشور اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے چوہدری محمد عظیم کی قیادت میں تحریک انصاف گوجرخان میں انتہائی مضبوط اور فعال ہو چکی ہے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف گوجرخان سے کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد عظیم جیسے اچھی شہرت والے رہنما کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں چوہدری محمد عظیم کا کرپشن سے پاک دور نظامت گوجرخان کے عوام آج بھی یاد کرتے ہیں جس میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کی بدولت چوہدری محمد عظیم پوری تحصیل میں انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اورانہوں نے مخالفین سیاستدانوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں چوہدیر محمد عظیم کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف تحصیل بھر سے کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دے گی کہ گوجرخان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے

دارالعلوم تجوید القرآن گوجرخان وارڈ نمبر11معراج محمدعربیؐ بسلسلہ دستار فضیلت گیارہ اپریل بروز بدھ بعد از نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محمد اصغر قریشی کے جاری اعلامیہ کے مطابق مکی جامع مسجد دارالعلوم تجوید القرآن گوجرخان وارڈ نمبر11معراج محمدعربیؐ بسلسلہ دستار فضیلت گیارہ اپریل بروز بدھ بعد از نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے جس میں مقامی علماء سمیت جمعیت اشاعت التوحید والسنت آل پاکستان کے امیر مولانا طیب پنج پیروالے اورشیخ تفسیر علامہ مولانا احمد جمشید ہری پور خصوصی خطاب ہوگاجبکہ صفی اللہ بٹ ہدیہ نعت پیش کریں گے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

نیب نے پاکستان پوسٹ میں حالیہ ہونے والی سینکڑوں بھرتیوں کی تحقیقات شروع کردی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ نیب نے پاکستان پوسٹ میں حالیہ ہونے والی سینکڑوں بھرتیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔جبکہ پاکستان پوسٹ کے ایک اعلی افسر کے خلاف بھی مالی بےقاعدگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق نیب نے پاکستان پوسٹ میں حالیہ ہونے والی کلاس فور بھرتیوں کے بارے میں شکایات پر تحقیقات شروع کی ہیں اور پاکستان پوسٹ سے ریکارڈ طلب کیاتھاجو فراہم کردیا گیاہے۔ادھر ایڈیشنل ڈی جی فنانشل سروسز کے خلاف پاکستان پوسٹ کے ہی ایک افسر خاور شاہ نے نیب کو شکایت کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایڈیشنل ڈی جی فنانشل سروسز کے بطور پوسٹل فائونڈیشن ایم ڈی کے دور میں مالی بےضابطگیاں ہوئی تھیں،جس پر سو سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔اس وقت کے وزیر مولانا عبدالغفور حیدری نے سپیشل آڈٹ کرایا تھا۔جس میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر ایک ہائی پروفائل انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔اس وقت کے ڈی جی پوسٹ اور سیکرٹری مواصلات کا نام بھی ملوث افراد میں لیا جارہا تھاتاہم بعد میں معاملہ گول کردیا گیا تھاجس پر خاور شاہ نے نیب سے رجوع کرلیا تھا۔رابطہ کرنے پر خاور شاہ نے بتایا کہ پرنٹنگ کے کام کی مد میں گھپلے تھے،اب نیب اس کی تحقیقات کررہا ہے۔

 

تھانہ پیرودھائی کی نئی عمارت کے لئے ایک کروڑ61 لاکھ روپے لاگت کاتخمینہ تیارکرلیاگیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ پیرودھائی کی نئی عمارت کے لئے ایک کروڑ61 لاکھ روپے لاگت کاتخمینہ تیارکرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ پیرودھائی کی تین منزلہ بلڈنگ کی تعمیرکے لئے محکمہ تعمیرات پنجاب راولپنڈی کے سٹاف نے تخمینہ لاگت تیارکرلیاہے ۔ پولیس سٹیشن کی نئی عمارت خیابان سرسید میں تعمیرکی جائے گی ۔تخمینہ لاگت کی فائل راولپنڈی پولیس نے منظوری کے لئے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازکوبھیج دی ہے۔تھانہ پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ کے سامنے کرائے کی عمارت میں کام کررہاہے جب کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ (پاٹا)نے پیرودھائی پولیس سٹیشن کے لئے ساڑھے تین کنال کاپلاٹ خیابان سرسیدمیں مختص کیاتھا جہاں اس وقت پولیس چوکی کام کررہی ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈڈیال مقبول بٹ شہید محمود مسافر کے حق میں بھوک ہڑتال ،دھر نہ کیمپ لگا یا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال مقبول بٹ شہید محمود مسافر کے حق میں بھوک ہڑتال دھر نے کیمپ لگا ئے گیا تفصیلات کے مطابق مقر رین کامطالبہ یہ تھا جبکہ تک محمود مسافر کو مظفر میں داخل نہیں ہو تا اس وقت تک اس کیاظہار یکجہتی کیمپ لگایا ہوا اس موقع پر راجہ محمود اعظم ،یاسر راجہ ،شہباز کشمیری راجہ وحید ،خواجہ ایاز،سفیر کشمیری ،شاہ نور ثنا اور دیگر بڑی تعداد ان سے اظہار یکجہتی کے کیمپ میں موجود تھی اس موقع انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منطور نہیں کیا جا تا ہم یہاں سے نہیں جائے گے

بھارت کشمیر یوں کے حق خوداریت کو تسیلم کرے, ایلزبری کے امام مسجد علامہ محمد حافظ جمیل

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ فلاح انسانیت ویلفیر ٹرسٹ کے صدر اور ایلزبری کے امام مسجد علامہ محمد حافظ جمیل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے کئے بے کشمیریوں نوجوان کی جام شہادت نوش کر چکے ہیں نہتے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم بندکرانے کے لئے اقوام عالمی برداری کو مجبور کریں کہ ان نہتے مظلوم کشمیرپر اور معضوم بچوں پر وحشیانہ کاروائی بند کرائیں اس موقع پرعلامہ حافظ محمد جمیل نے کہا کہ ہم برطانیہ میں کشمیر بھارتی فوج کی مظالم کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی اسی قسم کی مکارانہ پالیسی رہی تو اندیشہ ہے یہ جنگ کہ طرف حالات جارہے ہیں انہوں مزید کہا کہ شام ،فسیطن دیگر ملکوں میں مسلمانون پر مظالم ہو رہے ہیں اس کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ پاکستان جو ایک اسلامی ملک ہے اس کو کمزرو کرنے لئے پاکستان کے اندار سے ہی شازشیں بنار رہا ہے بھارت کی وحشی افواج کا مقابلہ کرنے کیلئے کنڑول لایں کو مضبوط کرنے اب وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر یوں کے حق خوداریت کو تسیلم کرے اور اوایل سی کی بھارت فوج فائرنگ بند کی جائے

ڈڈیال کے تمام بینکوں سے عوام اور تاجر برادرعاجر آگئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کے تمام بینکوں سے عوام اور تاجر برادرعاجر آگئے 100,50,نوٹ غائب اور جب کوئی چینج کے لئے جاتا تو اس کو ٹوکن لے بیٹھا دیا جاتا ہے 10سے 15منٹ بعد نمبر آتا تو کاونٹر سے جواب ملتا ہے کہ چینج ہمارے پاس نہیں ہے تاجر برادری کہ علی حکام اور اسٹیٹ بنک سے اپیل ہے کہ ہمارے اس مسئلے کو حل کروائیں کیونکہ ایسے اقدمات کی ضرروت ہے کہ چینج ہر بنک سے خاص وعام کو ملے چاہے اور ہم یہ نہیں کہتے کہ نئے نوٹ ہو ں لیکن قابل استعمال ہو نے چاہے کیونکہ پچھلے چند ماہ پہلے اتنے گندے نوٹ آئے تھے کہ بدبو اور خصتہ حالت سے ہاتھ لگانے کو دل نہیں کرتا تھا ہم اسٹیٹ بنک اور دیگر سے اپیل کرتے ہیں ہمارے حال پر رحیم کریں اور بینکوں کو نئے نہ ہوں لیکن قابل استعمال ہو نے چاہے تاکہ ہمارے کاروبار کانظام چلے چاہے کیونکہ اس وقت ہمارے ڈڈیال کی مین برانچوں میں چینج بالکل ہی نہیں ملتا ہے اس پر ہم تاجروں بھائیوں کو شدید پریشانی ہے کیونکہ اس کے بغیر ہمارا نظام نہیں چلتا ہے

Picture of the Day