Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 11th February 2018 ----- 24th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتا ۔وزیر اعظم کس نے بننا ہے اسکا فیصلہ الیکشن کے بعد ہو گا، چوہدری نثار علی خان

Cannot work under the leadership of Maryam Nawaz: Chaudhry Nisar

some image

ٹیکسلا(مظہر حسین،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتا ۔وزیر اعظم کس نے بننا ہے اسکا فیصلہ الیکشن کے بعد ہو گا۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو قرار دینے والے سیاستدان خود کو صادق و امین قرار دیتے ہیں۔ججز کی ذات پر حملے ہوں تو مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے۔سپریم کورٹ سے لڑائی نہیں بنتی ۔ن لیگ میں مسئلہ گھمبیر ہو گیا اسی لئے خود کو سائیڈ پر کر لیا۔بھٹو نے عوام کو آواز دی اور میڈیا نے شعور دیا ۔سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرے لئے مشکل وقت ہے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی طور پر پارٹی کے اندر اور باہر متحرک ہونگا،جمہوریت کے پیروکار کہلوانے والے پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں،پارٹی کو چلانے کے لئے خدشات اور تحفظات بدستور موجود ہیں،مشکل کام مشکل وقت میں پارٹی کو متحد رکھنا ہے،ذاتیات کی لڑائی سے پارٹی کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی

اتنا سیاسی یتیم نہیں کہ اپنے سے جونئیر کو صدر یا میڈم کا درجہ دوں،نواز شریف اور مریم نواز پر آج تک تنقید نہیں کی،ابھی تک واضح نہ ہوسکا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہے،ڈان لیکس کے حوالے سے وضاحت ہونی چاہئے ورنہ عوامی حلقوں میں اس بات کی تشہیرکا آپشن رکھتا ہوں،وزیر اعظم کون بنے گا اسکا فیصلہ آمدہ الیکشن کے نتائج پر منحصر ہے،انسان کی عزت نفس بھی کوئی چیز ہے واضح کردیا تھا کہ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کرسکتا،ایک دوسرے کو چور ڈاکو قرار دینے والے سیاستدان خود کو صادق و امین قرار دیتے ہیں عجب طونان بد تمیزی برپا ہوچکا ہے پاکستانی عوام تشویشن کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوہستان ہاؤس ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈ یا نے عوام کو شعور دیا، مگر اب یہ میڈیا سیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث تنزلی کا شکا ہے میڈیا کا کام انفارمیشن دینا ہے جج بننا نہیں،کچھ میڈیا گروپس تو فیصلے صادر کرنا شروع ہوجاتے ہیں،ریٹنگ کی جنگ میں گالم گلوچ الزام تراشیوں کو رواج دیا جارہا ہے،میڈیا کو اپنے آپ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے

انکا کہنا تھا کہ ٹیکنو کریٹ خاشامدی تو بن سکتا ہے لیک کبھی سیاستدان نہیں بنا سکتا، چونکہ سیاستدان وہی ہوتا ہے جو الیکشن لڑ کر آئے،پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سیا یک سولا کے جواب می انھوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں کا فیصلہ کرتا ہے جو ابھی نہیں بنا،وزیر اعظم پر ایل این جی الزام کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ محض سیاسی مخالفین کا شوشا ہے اسے کسی صورت بھی سنجیدہ نہیں لینا چاہئے،ایم کیو ایم میں توڑ پھوڑ کے حوالے سیا نکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے،تاہم تھوڑ پھوڑ پر تشویش ضرور ہے امید ہے کہ ایم کیو ایم پارٹی معاملات جلد حل کر لے گی،انکا کہنا تھا کہ آغاز میں ہی بات کی تھی کہ نہ کوئی دوسرا گروپ، فاروڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ کبھی ایسی کاروائی کا حصہ بنوں گا،خدشات اور تحفظات دور کرنے کے لئے سنٹڑل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہئے، انھوں نے کہا کہ نا انصافی اور زیادتی کا اظہار ضرور ہونا چاہئے تاہم فیصلے پھر بھی عدالتوں میں ہی ہوتے ہیں،انھوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو 90 کی دھائی میںآئے آج وہ مجھے پارٹی سے الگ کرنے کے حوالے سے بیان دے رہے ہیں اس بابت کچھ عرصہ انتظار کرونگا اگر معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کرنے کے لئے تدابیر کی گئیں تو فا بے ہا وگرنہ ڈان لیکس کے حوالے سے وضاحت عوامی سطح پر بیان کرونگا،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق، صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی، شیخذیشان سعید و دیگر موجود تھے

Taxila- Former interior minister Chaudhry Nisar Ali Khan has said that he cannot work for Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) under the leadership of Maryam Nawaz Sharif, The Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) made the comment while speaking to media on Saturday. Ch Nisar said that he had concerns and reservation regarding how the party is working.

He said that he did not criticize Nawaz Sharif nor Maryam Nawaz."I cannot play politics under the leadership of 'children'," he added. The former interior minister went on to say that a person, who has never contested an election, can never become a politician.

He added that the party will suffer if there is personal enmity between workers and leaders. "I wrote a letter to PML-N Chairman Nawaz Sharif stating that the party affairs should be resolved within the party," Nisar said.

Ch Nisar said that he plays politics for respect and will not remain silent if anyone makes fun of him. The ex-interior minister said that Dawn Leaks is a matter of sensitive nature.

He asked that why former special assistant to prime minister on foreign affairs Tariq Fatemi made to resign when he was not mentioned in the Dawn Leaks. He also said that he can only decide about his role after the 2018 general elections. "The issue regarding personal attack on judges can be serious," Nisar said.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سکول کے اوقات میں غلط پارکنگ پر ستر پاونڈ جرمانہ کا اعلان کر دیا گیا

Parents face £70 fine if they ignore new rule not to park on streets around their children's school

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ بھر میں سکول کے اوقات میں کچھ افراد گاڑیاں غلط پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے سکول انتظامیہ کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ مین روڈ پر بھی ٹریفک جام ہو جاتی ہے لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں کچھ لوگ روڈ پر بھی پارک کر کے سکول بچوں کو پک کرنے چلے جاتے ہیں اور پیچھے ٹریفکجام کی وجہ سے بعض اوقات پیرامیڈیکس کی ٹیم جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکتی پچھلے دنوں ایک ایمبولینس کے ٹریفک میں پھنس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب والدین اور بچوں کو سائیکل استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آزمائشی طور پر ایک سکول کلئیر زون قائم کیا جائے گا یہ آزمائشی مرحلہ اپریل میں شروع کیا جائے گا جو چھ ماہ جاری رہے گا اس کے علاوہ آزمائشی مدت کے دوران قانون شکنی پر ستر پاونڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

راولپنڈی سمیت 8اضلاع میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ز کی خالی آسامیوں پر نئے افسران کا تقرر

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب حکومت کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور نے راولپنڈی سمیت 8اضلاع میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ز کی خالی آسامیوں پر نئے افسران کا تقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی قاضی طارق محمود کی تقرری بطور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کردی ہے یہ نشست گذشتہ ماہ قاضی ظہور احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی تھی ڈی ای او گجرات نثار احمد کو ضلعی تعلیمی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کا چارج دے دیا گیا گورنمنٹ ہائی سکول چنڈیالہ باغ والا گوجرانوالہ محمد یونس ورائچ ڈی ای او نارووال تقرر کردیا گیا اسلامیہ ہائی سکول بدومہلی کے پرنسپل مطیع الرحمان خان کو ڈی ای او اوکاڑہ تعینات کردیا گیا گورنمنٹ ہائی سکول فتح جنگ کے پرنسپل عامر اقبال کا تبادلہ بطور ڈی ای او راولپنڈی کردیا گیا سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک 144فیصل آباد کو ڈی ای او چنیوٹ تعینات کردیا گیا ہیڈ ماسٹر آرایس ہائی سکول شجاع آباد ملتا ن رانا ولائت علی کو ڈی ای او ملتان لگا دیا گیا مسماۃ پروین کوثر ڈپٹی ڈی ای او ڈیرہ غازی خان کو ڈی ڈی او اور کوٹ ادو کی پوسٹ پر ٹرانسفر کردیا گیا مظفر گڑھ کے سینئر ہیڈ ماسٹر سجاد احمد کو ڈی ڈی او ڈیرہ غازی خان لگا دیا گیا مسماۃ اسماء احسان سینئر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول قصور کو ڈپٹی ڈی ای او پتوکی ضلع اوکاڑہ کی پوسٹ پر تعینات کردی گئی۔

کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں،نا معلوم چور ہزاروں روپے مالیت کے پالتو مرغے ، کبوتر اور بھوسہ چوری کر کے لے گئے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس میں شبیر کے گھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور وں نے ایک عدد مورنی،ایک جوڑا ولائتی مرغے،دوعدد سیل مرغے،چھ عدد مرغیاں چوری کر لیں۔چوری کی دوسری واردات شیراز نامی گھر پر ہوئی جہاں سے چوروں نے 60 عدد کبوتر چوری کر لئے۔چوری کی تیسری واردات فیصل نامی گھر پر ہوئی جہاں سے ہزاروں روپے مالیت کا بھوسہ چوری کر لیا گیا جس کے بعد چوروں نے عبدالقدوس نامی شخص کے گھر کا رخ کیا جہاں سے وہ کبوتر نکال ہی رہے تھے کہ گھر والوں کی آنکھ کھل گئی جس پر چور واردات کئے بغیر ہی فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

قوم صرف نواز شریف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے, چوہدری محمد ریاض

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ قوم صرف نواز شریف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکال باہر نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہی نوا ز شریف کی قیادت میں ملک کو پسماندگی سے باہر نکالا ،موٹر ویز، میٹرواور بڑی شاہرائیں نوا ز شریف کے ہی کار ہائے نمایاں ہیں ۔نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے در اصل قومی ترقی کے مخالف ہیں ان میں اگر کوئی صلاحیت ہوتی تو آج کے پی کے اور سند ھ پنجاب سے بہت زیادہ پیچھے نہ رہ جاتے ۔نواز شریف اور شہباز شریف نے سیاست نہیں کی بلکہ قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے ،مخالفین کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ آئندہ انتخابات کی صورت میں وہ نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکیں گے ۔مسلم لیگ ن گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ عوامی قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ گزشتہ حکومت کے دوران بجلی 18سے 20 گھنٹے جاتی تھی لوگوں کو سی این جی کے حصول کے لیے رات سڑکوں پر بسر کرنا پڑتی تھی روزانہ بم دھماکے ہوتے تھے آج ملک میں امن و امان کی صورتحال کہیں زیادہ بہتر ہے ،انرجی بحران پر قابو پایا جا چکا ہے جس کی بدولت پوری قوم آئندہ انتخابات میں بھی نواز شریف کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ایوان میں بھیجے گی ۔

پوری تحصیل کلر سیداں کو مری کے حلقے میں شامل کرنا عوامی مفاد میں ہے , ہارون کمال ہاشمی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری تحصیل کلر سیداں کو مری کے حلقے میں شامل کرنا عوامی مفاد میں ہے ماضی میں تحصیل کلر سیداں کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں میں منقسم کر کے لوگوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ،عوام کا پر زور مطالبہ رہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کو یکجا کیا جائے ۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق پوری تحصیل کلر سیداں کو قومی اسمبلی میں مری کہوٹہ کی نشست کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے یہ بات اس لحاظ سے انتہائی اطمینان بخش ہے کہ کلر سیداں تحصیل کو یکجا کیاجا رہا ہے ۔عوام کی یہ دیرینہ خواہش ہے کہ کلر سیداں کو دو حلقوں کی بجائے کسی ایک ہی حلقے میں شامل کیا جائے یہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ نئی حلقہ بندی پر اعتراض کر رہے ہیں وہ بلا جواز ہے جب کہ مقامی لوگ اس بات پر انتہائی خوش ہیں کہ تحصیل کلر سیداں کو ایک ہی حلقے میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کلر سیداں کے زیر اہتمام 19فروری سے 24فروری تک بی ایچ یو بھکڑال ، چوآخالصہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہفتہ صحت منایا جائے گا

کلر سیداں ( پوٹھوہارڈاٹ کام ، قیصراقبال ادریسی )۔۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کلر سیداں کے زیر اہتمام 19فروری سے 24فروری تک بی ایچ یو بھکڑال ، چوآخالصہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہفتہ صحت منایا جائے گا جبکہ پوری تحصیل میں ماں اور بچے کا ہفتہ صحت منایا جائے گا بنیادی مرکزصحت میں سکریننگ کیمپ اور ویکسینیشن مفت کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد شاہ نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری ہیلتھ کی خصوصی ہدایت پر کلر سیداں ٹی ایچ کیو ، بی ایچ یو بھکڑال اور چوآخالصہ میں ہفتہ صحت 19تا 24فروری منایا جارہا ہے جس میں سکریننگ اور مفت ویکسینیشن کیا جائے گی ۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے ممتاز سینئر مدرس محمد کامران بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔ جنڈی میرا نلہ مسلماناں محمد یاسین بھٹی کے بھائی، ماہرِ تعلیم محمد کامران کی شادی خانہ آبادی دُختر محمد اقبال سے سرانجام پائی۔ شادی کی تقریب میں چیئرمین چوہدری شفقت محمود، صدر پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں محمد تنویر ناز بھٹی، ہیڈماسٹرز غلام نبی بٹ، راجہ محمد شبیر، حاجی محمد یونس، گرداور چوہدری محمد اشفاق، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی، ماسٹر راجہ نجابت علی، ماسٹر محمد شہراز، چوہدری الفت حسین، منیر چشتی، راشد محمود راجہ، راجہ علی اختر، ملک محمد اشفاق، کیپٹن منظور حسین چوہدری، محمد رفیق بھٹی، بابو اظہر راجہ، ہیڈماسٹر فہیم رزاق، آئی ٹی ٹیچر اجمل منیر سردار، عدنان عباس، خرم شہزاد، زین العابدین، سجاد محمود، محمد رشید، مدثر محمود راجہ، محمد سبطین، وقاص شفیق، محمد عتیق، راجہ حامد محمود، چوہدری جمیل اختر، چوہدری تنویر، چوہدری ظفر، ولید اقبال، حامد محمود، اکرام عباسی مری، قاسم بدر جہلم، حفیظ چشتی، راجہ طلحہ اختر، اویس بیگ، ماسٹر حضر، صوبیدار مظہر حسین، قاضی محمد سلیم، اساتذہ، کونسلرز، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آمدہ الیکشن میں حلقہ پی پی ٹو کی عوام راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گئے،مشترکہ بیان

some image

سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔چوہدری الفت حسین ،مسلم لیگی رہنماؤں چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین راجہ ندیم ،راجہ سیعد احمد،راجہ علی اصغر،تنویر ناز بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آمدہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی ٹو میں سے راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے ،الیکشن میں ان کا مدمقابل کوئی بھی نظر نہیں آ رہا،2013کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ایم پی اے راجہ محمد علی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقے بھر میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دیے ،حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر ا اپنی علاقے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن2018میں بھی کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماؤں چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ سعید احمد ، راجہ علی اصٖغر اور تنویر ناز بھٹی صد ر مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ہماری تحصیل کہوٹہ ملک کی وہ واحد تحصیل ہے جس میں چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق ،ایم پی اے راجہ محمد علی جیسی عظیم شخصیات رہتی ہیں یہ ہمارے لیے بڑئے شرف کی بات ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اتحاد رکھنے میں اپنا اہم کر داراداکیا جس کیوجہ سے تمام اسلامی ممالک ان کی شخصیت پر اتفاق کرتے ہیں اسی لیے آج اللہ پاک نے ان کو جو عزت عطا فرمائی ہے اور پوری دنیا میں ان کا ایک مقام ہے ساری دنیا بلخصوص تمام اسلامی ممالک ان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق کی صحت دراز عمری کے لیے ہمیشہ دعاگو ہیں ۔

معروف صحافی مخدوم سید صابرحسین شاہ کے چھوٹے بھائی صحافی مخدوم سید مبارک حسین شاہ کی شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگے

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔معروف صحافی مخدوم سید صابرحسین شاہ کے چھوٹے بھائی صحافی مخدوم سید مبارک حسین شاہ کی شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگے ان کی شادی گجرات کی سید فیملی سے ہوئی ۔ان کی شادی کے موقع پر روات،کلرسیداں ،چوآخالصہ کے صحافیوں کے علاوہ دوست احباب نے شرکت کی۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کلر سیداں کے یوتھ کونسلر وجاہت اعجاز عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفرمحمود، حاجی طارق تاج نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ میلاد النبی کی تقریب آج بروز اتوار صبح دس بجے گاؤں شیر دھمیال میں حافظ علی اصغر کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس سے پیر غلام محی الدین سلطان ،محمد جمیل نقشبندی ، محمد ضمیر اور دیگر خطاب کریں گے ۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلرسیداں راجہ محمد خلیق مرحوم کے گھر آمد کے موقع پر سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی نے چوکپنڈوڑی کے مقام پر اپنے دفتر کے سامنے وفاقی وزیر چوھدری نثار علی خان کا پر تپاک استقبال کیا ہے جبکہ چوھدری نثار علی خان نے اپنا سکواڈ روک کر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر شوکت بھٹی کو اپنے گلے سے لگایا ہے اور ان کے استقبالیہ قافلے میں موجود تمام افراد کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ایم پی اے راجہ محمد علی کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں, راجہ فیصل محمود آف نوگراں

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے راجہ محمد علی کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔راجہ محمد علی کے ہر طرف ترقیاتی کاموں نے مخالفین کی رات کی نیندیں حرام کر دی ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت پر شان ہو کر من گھڑ ت بیان بازی کر رہے ہیں علاقے کی عوام باشعور ہے کھوٹے اور کھڑے کی خوب پہچان رکھتی ہے جھوٹے اور من گھڑت بیان بازی کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ کوٹ روڈکا کام بہت معیاری ہوا ہے ۔ٹھکیدار نفیس نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے ہم اہلیان علاقہ جہاں فنڈز کی تقسیم پر اپنے قاہدین کا شکر یہ ادا کرتے ہیں وہاں پر ہی معیاری کام کر نے پر ٹھکیدار نفیس کا بھی شکر یہ ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے گاوں کوٹ کو جانے والی سٹرک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبدالحمید مغل نے راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی کو درخواست جس پر راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی نے عمل درآمد کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی جس پربہت ہی معیاری کام مکمل ہو گیا ہے معززین علاقہ نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں، راجہ گلفرا ز احمد آف کوٹ ، راجہ ابرار احمد ، حافظ وسیم احمد ، چیئر مین راجہ غلام مصطفی،احسن اختر ، صابر حسین ، اظہر محمود ، راجہ امریز ، راجہ وقاص ، راجہ زبیر احمد ،راجہ قدید احمد ،راجہ حق نوازنے فنڈز جاری کر نے اور معیاری کام کرانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبدالحمید مغل کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے ۔

some image

مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی رہائش گاہ پر آمد

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی رہائش گاہ پر آمد ۔راجہ مظہر حسین کی عیادت کی اور ان کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکبا د ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی رہائش گاہ پرآئے اور ان کی عیادت کی اور ان کو عمرئے کی اداہگی پر دلی مبارکباد پیش کی ان کے ہمراہ معروف سیاسی وکاروباری شخصیت پوٹھوہار جیولرز والے چوہدری تو قیر اسلم بھی ساتھ تھے جبکہ اس موقع پر راجہ مظہر حسین کا صاحبزادہ چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی اور مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنر ل سیکر ٹری حفیظ احمد آسی بھی موجود تھے ۔مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے جہاں سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی عیادت کی اور ان کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد پیش کی وہاں پر انہوں نے ملکی اور علاقائی سیاست پر بھی بات چیت کی اور کہاکہ مسلم لیگ ن ایک مر تبہ پھر کامیاب ہو گئی اور آنے والی حکومت دوبارہ مسلم لیگ ن کی ہی ہو گئی ۔

some image

چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی شکائت پر آڑی سیداں تا دکھالی بھون روڈ کا دوبارہ کام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی شکائت پر آڑی سیداں تا دکھالی بھون روڈ کا دوبارہ کام شروع ہو گیا ۔ مگر چیئر مین یوسی کی طرف سے کام کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام ناں رکھنے پر کام میں غیر معیاری کا م کیا جا رہا ہے ۔ دیواروں میں ایک مر تبہ پھر ناقص پتھر لگایا جا رہا ہے ۔ملک نصیر اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو دورہ کر نے اور روڈ کے کام کی دیکھ بھال کر نے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق آڑی سیداں سے دکھالی روڈ براستہ بھون اور لونہ روڈ کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت نے18کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری کی تھی مگر کام کی مناسب دیکھ بھال ناں ہونے کی وجہ سے انتہائی غیر معیاری کام کیا گیا جس کی وجہ سے سڑک کئی جگہوں سے خراب ہو گئی اور سڑک کی دیواریں بھی تعمیر نہیں کی گئی جس کی شکائت چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے انٹی کرپشن سمیت دیگر ادا روڈ میں شکائت کی جس پر ایکشن ہوا اور کام شروع ہو گیا مگر اب ایک مر تبہ پھر مناسب دیکھ بھال ناں ہونے کی وجہ سے کام غیر معیاری کیا جا رہا ہے علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک نصیر اور دیگر اہلیان علاقہ نے چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو دورہ کر نے اور روڈ کے کام کی دیکھ بھال کر نے کی اپیل کی ہے ۔

some image

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی ممبر پنجاب کونسل ندیم احمد آف کلر سیداں سے ایک ملاقات

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ۔ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ممبر پنجاب کونسل ندیم احمد آف کلر سیداں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی 2 میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی۔ پورے پنجاب میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ اور کلر سیدا ں ٹی ایچ کیو نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجنوں تعلیمی اداروں کو راجہ محمد علی نے اپ گریڈ کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا۔ تھوہا خالصہ میں 10کروڑ کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے۔ کروٹ میں بجلی کا منصوبہ و دیگر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ۔جبکہ یہ منصوبہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ کلر سیداں کی 5یونین کونسلز شامل ہونے سے حلقہ پی پی ٹو میں مسلم لیگ (ن )کا گراف مزید بلند ہو گیا ہے۔ ان پانچ یو نین کونسلز میں سابق وزیر داخلہ نے اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

دو خا ندا نو ں میں دیرینہ دشمنی ،ء غلام مرتضی ستی نے2 1فروری کو جامع مسجد لہتراڑ میں ایک گرینڈ جرگہ بلا لیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ دو خا ندا نو ں میں دیرینہ دشمنی ،ء غلام مرتضی ستی نے2 1فروری کو جامع مسجد لہتراڑ میں ایک گرینڈ بلا لیا ،صلح کی کوشش کی جائے گئی تفصیلا ت کیمطا بق سابق ممبر نیشنل اسمبلی پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء غلام مرتضی ستی نے بروز سوموار 12فروری بعد نماز ظہر جامع مسجد لہتراڑ میں ایک گرینڈ جر گے کا اہتمام کیا ہے جس میں لہتراڑ میں دو خاندانوں کی دیرانہ دشمنی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں دونوں فریقین میں صلح کی کوشش کی جائے گئی غلام مر تضی ستی نے لہتراڑ کے تما م عمائدین اور تمام افرادکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس جر گہ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو ہمارے اپنے لوگ جو اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں انہیں تباہی سے بچایا جائے اور ان خاندانوں میں جو دشمنیاں ہیں ان کو دوستی میں بدلہ جائے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں چھ روزہ ہیلتھ میلہ 19فروری تا 24فروری کو منعقد کیا جائے گا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں چھ روزہ ہیلتھ میلہ 19فروری تا 24فروری کو منعقد کیا جائے گا THQہسپتال کوٹلی ستیاں کے MSڈاکٹر سلیمان خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چھ روزہ ہیلتھ میلہ میں بہت ساری بیماریوں جن میں ہیپاٹائٹس بی سی ،بلڈ پریشر ،ملیریااور ٹی بی کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے اور مفت چیک اپ کرکے حاملہ خواتین کو ٹیٹنس کی ویکسین بھی لگائی جائے گی ،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں ڈاکٹر سلیمان خان نے وہ لوگ جو ایسی بیماریوں کا شکار ہیں پر زور دیا کہ وہ اس ہیلتھ میلہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے 19تا 24فروری صبح 9بجے سے 2بجے تک ہسپتا ل میں آئیں اور مفت ٹیسٹ کرواکر مفت ادویات حاصل کریں اس سلسلہ میں ہسپتال کا عملہ مریضوں کا چیک اپ کرنے کے لئے مقررہ اوقات میں ہسپتال میں موجود رہے گا اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرے گا ۔

کو ٹلی ستیاں کے علا قہ اریا ڑی سے 3بچو ں کی ما ں پر اسرا ر طو ر پر لا پتہ

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کے علا قہ اریا ڑی سے 3بچو ں کی ما ں پر اسرا ر طو ر پر لا پتہ ،خا تو ن کو بچو ں سمیت سول کپڑو ں میں ملبو س چند افرا د تھا نہ کی گا ڑی میں لے گئے ،بچے را ت گئے کو پولیس چو کی کرو ر سے بازیا ب خا تون کا تا حا ل لا پتہ، لا پتہ خا تو ن کی بہن طا ہرہ فا طمہ کی میڈیا سے گفتگو، رحمت بی بی تین بچو ں کی ما ں ہے اہلخا نہ کیمطا بق پولیس چو کی کرو ر نے اسی کے خا وند قمر کیخلا ف بو گس مقدمہ بھی در ج کر رکھا ہے انوں نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے خا تو ن کو با زیا ب کروانے کی اپیل کی ہے جبکہ ایس ایچ اوتھا نہ کو ٹلی ستیاں ملک نزیر احمد نے اپنا مو قف دیتے ہو ئے بتا یا کہ کو ئی خا تو ن تھا نہ کو ٹلی ستیاں کی کسی چو کی میں مو جو د نہ ہے البتہ اریا ڑی کے دو افرا د اشفا ق احمد اور وحید احمد کیخلا ف زیر دفعہ 216اشتہا ریوں کو پنا ہ دینے پر مقدمہ درج کر کے گرفتا ر کیا گیا ہے ۔

تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے سرپرست انار خان نے پی پی ون کو تین حصوں پر مشتمل کرکے تنظیم سازی کردی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے سرپرست انار خان نے پی پی ون کو تین حصوں پر مشتمل کرکے تنظیم سازی کردی جس میں حلقہ پی پی ون اے بی اور سی شامل ہیں حلقہ پی پی ون اے تحصیل مری میں تنظیم سازی مکمل کی گئی جبکہ حلقہ پی پی ون بی میں کوٹلی ستیاں کی یونین کونسلز دھیرکوٹ ،ملوٹ ستیاں،وگہل اور میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں شامل ہیں کے لئے حاجی عبدالحفیظ ستی کو آرگنائزر مقررکیا گیا جبکہ حلقہ پی پی ون سی میں کوٹلی ستیاں کی یوسیز کرور ،اریاڑی،لہتراڑ اور بھتیاں شامل ہیں جن میں حافظ اختر حسین کو صدر جبکہ راجہ ظفر زمان کو ناظم نامزدکیا ۔

اجمل ستی ایڈووکیٹ جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن کو ٹلی ستیاں منتخب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ معروف قا نو ن دا ن سا بق امیدوارقو می اسمبلی حلقہ این اے پچا س صو لت مجید ستی ایڈووکیٹ صدر اور نو جوان قا نو ن دان اجمل ستی ایڈووکیٹ جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن کو ٹلی ستیاں منتخب ہو گئے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان شہر میں صفائی کا ناقص نظام جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ عملہ صفائی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں صفائی کا ناقص نظام جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ عملہ صفائی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان شہرمیں صفائی کا نظام کئی روز ابتر ہے جس کے باعث گلیوں محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈیر پڑے رہتے ہیں اور عملہ صفائی ان کو اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتا صفائی کی ناقص صورتحال کو بہتر کر کے صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں می ہونی چاہیے اور گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے

گوجرخان پولیس کی روایتی بے حسی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان پولیس کی روایتی بے حسی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ منشیات فروشی کا دھندہ بھی جاری، پولیس خانہ پری اور فرضی کارروائیوں سے نکل کر منشیات کے اڈوں کیخلاف اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے یہ باتیں جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر راجہ عمیر نے جے یو آئی یوتھ کے دفتر میں شہر بھر سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر میں سٹریٹ کرائم کے اضافے سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی شہر میں وارداتوں میں اضافے کا باعث ہے دوسرے شہروں سے نشے کے عادی افراد گوجرخان شہر میں آکر منشیات خریدتے ہیں راجہ عمیر نے یوتھ کے نوجوانون کو کہا کہ کمیونٹی کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے جب ریاستی ادارے اپنے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے لگے تو عوام کو پرامن معاشرے کے قیام کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے انہوں نے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور مشکوک افراد نظر آتے ہی پولیس کو اطلاع دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی جاسکے اور سٹریٹ کرائمز کو ختم کرتے ہوئے شہر کے ماحول کو پرامن بنایا جائے

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری، گزشتہ روز پولیس نے دوران گشت پرویز اقبال سے چھ کپی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

آزاد کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب کو مسرت سے بھر دیا ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ خالد مبین ناظم اعلیٰ مجلس تحفظ ختم نبوت گوجرخان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب کو مسرت سے بھر دیا ہے یقیناًتمام اراکین اسمبلی پوری امت مسلمہ کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے محاذ پر کام کرنے والوں کیلئے یہ سنگ میل ایک نئی منزل کی نوید نظر آرہا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی تابناک تاریخ گواہ ہے کہ جس جس نے آقاؐ کی ختم نبوت کیلئے کسی درجہ میں بھی کام کیا اللہ تعالیٰ نے اسے سرفرازی عطافرمائی اور جس نے قادیانیوں کی طرفداری کی اللہ تعالیٰ نے اسے ذلیل و رسواکر دیا

تحریک انصاف گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے جس کیلئے ہم اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھیں گے جو وعدے اور اعلانات کر رہے ہیں ان پر عملدرآمد بھی کرائیں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رکھے گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج چوہدری محمد عظیم نے پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد، شہزادہ خان، راجہ روئیداد، نمبردار فیض، راجہ یاسر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی چوہدری محمدعظیم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عوام برسوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے تحصیل گوجرخان پنجاب کی بڑی تحصیل ہے اور ضلع بننا اس کا حق ہے جو اس کو ملنا چاہیے لیکن ہر مرتبہ وعدے اعلانات اور طفل تسلیاں دے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی لیکن اب کی بارتحریک انصاف عوام کا دیرینہ مطلابہ کو پورا کرنے کیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہے گی ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور گوجرخان ضلع کی آواز بلند کرتی رہے گی

پنجاب میں اساتذہ کے لئے اتفاقیہ چھٹی لینے کا طریقۂ کار عذاب سے کم نہیں

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پنجاب میں اساتذہ کے لئے اتفاقیہ چھٹی لینے کا طریقۂ کار عذاب سے کم نہیں ہے سکول ٹیچر کو اتفاقیہ چھٹی کے لئے ادارہ کے پرنسپل کی بجائے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرنے یا قبل از وقت چھٹی لینے کا کہا جاتا ہے لیکن اس طریق�ۂ کار سے اتفاقیہ چھٹی کا مقصد ہی ختم ہو کر رہ جاتا ہے کیونکہ اگر کسی کا کوئی عزیز فوت ہوجائے تو ٹیچر کو فوت ہونے سے قبل محکمہ کو آگاہ کرنا ہوتا ہے کہ آج فلاں رشتہ دار نے فوت ہونا ہے اسی طرح بیماری کے متعلق بھی قبل از وقت اطلاع دینا پڑتی ہے کہ ٹیچر نے خود یا اس کے بچوں نے آج بیمار ہونا ہے اتفاقیہ چھٹی کا یہ طریقۂ کار کسی اور محکمے میں نہیں دیکھا جا رہا نہ ہی محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ سٹاف کے لئے ایسی کوئی قید ہے اس ضمن میں پنجاب ٹیچرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر دُہائی دی جا رہی ہے لیکن ابھی تک حکومتِ پنجاب پر کوئی اثر نہیں ہوا پنجاب کے اساتذہ نے حکومتِ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس مألہ کو سنجیدگی سے حل کیا جائے

چک خاص میں محکمہ بہبودِ آبادی راولپنڈی کی جانب سے ایم ایس یو کیمپ کا انعقاد

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ یونین کونسل بگا شیخاں کے موضع چک خاص میں محکمہ بہبودِ آبادی راولپنڈی کی جانب سے ایم ایس یو کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں موبائل سروس یونٹ ضلع راولپنڈی کی انچارج روبینہ سہیل اور فلاحی مرکز بگا شیخاں کی انچارج شاہین اختر نے ماں بچے کی صحت کے حوالے سے نہ صرف یہ کہ مفت مشورے دئیے گئے بلکہ مفت ادویا ت بھی فراہم کیں علاوہ ازیں محکمہ بہبودِ آبادی کی جانب سے علاقہ میں تشہیری پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن پر محکمہ بہبودِ آبادی کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے متعلق لوگوں کی راہنمائی کی گئی

some image

ضلع کوہسار کی جگہ ضلع گوجرخان بنانے کے لیے آواز بلند کی جائے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔گوجرخان ضلع بن کر رہے گا ضلع بناؤ تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں تحصیل گوجرخان پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے ضلع کوہسار کی جگہ ضلع گوجرخان بنانے کے لیے آواز بلند کی جائے سات لاکھ سے زائد آبادی والی تحصیل کی بنیادی حق ہے کہ اس کو ضلع بنائے جائے جبکہ شرقی گوجرخان کی یوسیز کو ملا کر اسلام پورہ جبر کے نام سے تحصیل بنائی جائے ان خیالات کا اظہار اسلام پورہ جبر کے معروف کاروباری شخصیت شیخ پرویز اختر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہم صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان ملک عامر پرویز کی طرف سے چلائی جانے والی ضلع بناؤ تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں تحصیل گوجرخان کی تمام تر سیاسی دینی مذہبی وکلاء اور صحافتی برادری اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس تحریک کو کامیاب بنایا جا سکے ،

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں تین سکولوں کے انضمام کیلئے کمیٹی تشکیل دینے ، ترقیاتی کاموں اور 158رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری دی گئی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں تین سکولوں کے انضمام کیلئے کمیٹی تشکیل دینے ، ترقیاتی کاموں اور 158رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری دی گئی، کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس جمعہ کو صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزا د تنو یر کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ ، وا ئس پریذ یڈنٹ ملک منیر احمد اور نا مز د /منتخب ممبران بھی مو جو د تھے ،تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق اجلاس میں ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادا ئیگی و کلیم،مختلف عوا می کا م بشمو ل گلیو ں کی تعمیرو مر مت ،عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع ، مر متی /تر قیا تی کا مو ں کی منظو ری دی گئی، بورڈ میٹنگ میں جا ئیدا د منتقلی کے 5کیسوں، 82رہا ئشی اور 76کمر شل نقشوں کی منظو ری دی گئی ، اجلاس میں کینٹ بورڈ سکولوں کے انضمام کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں قطعہ زمین کی قبرستا ن کیلئے ،کینٹ کے مختلف علا قو ں کی خو بصو رتی کیلئے مختلف پو دو ں کی خر یدا ری کی منظو ری کے ساتھ ساتھ کینٹ کے علا قو ں میں مضر صحت اور غیر معیا ری کھا نے کی فروخت پر بھا ری جر ما نہ عا ئد کر نے کی منظو ری دی گئی۔ ادھر بعض منتخب ممبران نے بتایا کہ بورڈ میٹنگ میں راولپنڈی کینٹ انتظامیہ کی طرف سے تینوں سکولوں علامہ اقبال کالونی ، عزیز آباد اور کمال آباد کے انضمام کی تجویز پر منتخب ممبران نے مزید وقت لے لیا اور کہا کہ بغیر انتظامات کے سکولوں کے انضمام سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو گی۔ بازار کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ بلڈنگ بائی لاز کو دوبارہ بازار کمیٹی میں زیرغور لاکر اس حوالے سے نئی سفارشات تیار کر کے آئندہ ہفتہ کے دوران سٹیشن کمانڈر سے اس حوالے سے میٹنگ ہو گی۔

چھ پلازہ مالکان ،ٹی ایم اے کے تین افسران اور سات بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی میں ٹی ایم اے حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی پلازے تعمیر کرنے اور پارکنگ کی جگہوں پر دکانیں بنا کر فروحت کرنے پر چھ پلازہ مالکان ،ٹی ایم اے کے تین افسران اور سات بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوگیا۔جس کی انویسٹی گیشن کیلئے تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز درج کئے جانے والے مقدمہ میں ٹی ایم اے کے ٹی او آرز ملک توصیف،ملک ممتاز اور شہزاد نوید گوہر کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹرز میں ارشد خان،غلام مصطفی،شمشیر شاہ،حاجی مختار،طارق یوسف،محمد سہیل اور سلیم ناز کے علاوہ چھ پلازوں رابی سنٹر،دوبئی پلازہ،چائنا سنٹر،گلف سنٹر،آشیانہ سنٹر کے مالکان ڈاکٹر رفیق،مرزا خان،شیراز افضل،سعد اللہ خان،خورشید بیگم،طاہر گل،عزیز اللہ،آدم خان،گل رحمان وغیرہ کے خلاف غیر قانونی تعمیرات،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے،بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،خیانت مجرمانہ،دھوکہ دہی، سرکاری ریکارڈ کی خودربرد سمیت دیگر الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ ایک شہری اکرام شاہ کی درخواست پرانکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے۔جس میں ٹی ایم اے حکام سے پلازوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا کہ کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔پلازہ مالکان نے دوران انکوائری تسلیم کیا تھا کہ پلازے بغیر منظوری کے بنائے گئے ہیں۔مقدمہ کی تحقیقاتی کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری ضیاء اللہ،انسپکٹر امجد شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل شامل ہیںجو قومی خزانے کو پہنچائے گئے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ کمائے گئے منافع کا بھی تعین کرے گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

لودھران کاضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی، ملک نذیر

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک نذیر نے اخبار بیان میں کہا کہ لودھران کاضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گئی آئندہ الیکشن میں مخایف جماعتوں کو شکیت فاش دی جائے گئی برطانیہ سے جو نیا قانون بنایا ہے کہ کرپشن کی جائیداد کو نیلام کر کے دولت کو واپس کردی جائے گی آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہو گئی ڈڈیال شہر کی سٹر ک تعمیر ہو ئے بیس سال سے زاہدکا عرصہ گزر چکا ہے ہر حکومت نے شہر ڈڈیال سے سوتیلی ماں سے جیسا سلوک کیا ہے ڈڈیال کی سٹرک کھنڈرات میں تبدیلی ہو چکی ہے تحصیل ڈڈیال میں آج تک کو ئی نمائندہ بن کر رہائش رکھنا گوارہ نہ کی خالعہ سرکار رقبہ کوڑھیروں کے بھاؤ امیر نادار وں کو تقسیم کر دیا گیا حالانکہ قانون کے مطابق یہ صرف نادار وں کو پٹہ دیا جا سکتا ہے

چوہدری محمد امین سابق تحصیل صدرٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کا ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محمد خان عادل ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کی اچانک وفات اساتذہ تحصیل ڈڈیال کے ساتھ ساتھ ان کے طلباء کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے ان خیالات کا اظہارچوہدری محمد امین سابق تحصیل صدرٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر نے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محمد خان عادل مرحوم نے محکمہ تعلیم میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے کہاکہ مرحوم فرض شناس اور محنتی معلم کے طورپر علاقہ میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے تھے ان کی اچانک وفات سے ڈڈیال بلخصوص محکمہ تعلیم میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا اس موقع پر تعزیتی اجلاس سے محمد سخاوت غوری ریٹائرڈ صدرمعلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد خان عادل سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہمارے بہت اچھے اور مخلص دوست تھے ان کی اچانک وفات ہمارے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں مرحوم ایک خوش اخلاق اور ہمدرد انسان تھے انہوں نے بحیثیت معلم اور بحیثیت ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محکمہ تعلیم کے لیے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں سخاوت محمود غوری نے کہاکہ ہمیں جس وقت بھی ان کی راہنمائی کی ضرورت ہوتی تو مرحوم احسن طریقہ سے ہماری راہنمائی کرتے تعزیتی اجلاس سے محمد حفیظ خان، راجہ اورنگزیب کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری بورڈمیرپور ، ضیاء اقبال ،اظہر شمیم اور محمد عرفان نے بھی خطاب کیا جبکہ تعزیتی اجلاس میں سیدسکندر حسین شاہ، احسان اللہ، تعبیر حسین شاہ،افضال تعظیم، راجہ طارق محمود، محمد عظیم، ساجد علی،محمد عمران، فیض خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق امیر جماعت اسلامی حلقہ چکسواری و معروف کاروباری شخصیت حاجی رحمت علی کی جواں سال بیٹی اور وجاہت جلیل کی چھوٹی بہن کی نمازجنازہ یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) میں ادا کر دی گئی

چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔سابق امیر جماعت اسلامی حلقہ چکسواری و معروف کاروباری شخصیت حاجی رحمت علی کی جواں سال بیٹی اور وجاہت جلیل کی چھوٹی بہن کی نمازجنازہ یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ حافظ محمد شفیق نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری سعود اقبال ،پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چوہدری ، سابق امیدوار اسمبلی زکریا جہانگیر، اسسٹنٹ کسٹوڈین ضلع میرپور چوہدری خلیق الزماں،کونسلر برطانیہ چوہدری بشیر ،چوہدری نذر حسین نذر ایڈووکیٹ ، انجمن تاجراں ضلع میرپور چوہدری نعیم، زراعت آفیسر سرکل چکسواری شفقت حسین ،پروفیسر نصیر احمد چوہدری ،سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چوہدری ،حاجی محمد قربان ،حاجی تاسب حسین ،صدر معلم بشیر پرواز صدر معلم خالدمحمود ،چکسواری پریس کلب کے صدر افراز محمود راجہ ،سابق صدر پریس کلب چکسواری مرزا محمد نذیر ،چوہدری ساجد حسین ،چوہدری اعظم المعروف لالہ مندری ،راجہ حمزہ محبوب ،پی ٹی آئی کے راہنما راجہ ضہیب،میاں ذوالفقار علی ،جماعت اسلامی کے راہنما راجہ ادریس،چوہدری محمد نعیم،کے ڈی اے کے سابق چیئرمین چوہدری عبدالمجید،چیئرمین زکوۃ و عشر حلقہ چکسواری راجہ عبدالعزیز،معروف کاروباری شخصیت عنصر مقصود،پروفیسر اکرم،حبیب اللہ چوہدری،عنصر محمود،چیئرمین ظفر اقبال مغل ،پروفیسر اسلم راہی ،ریٹائرڈ صدر معلم سلطان محمود قریشی،صدر معلم خالد محمود،راجہ اصغر علی ،ڈرگ انسپکٹر ضلع میرپور ڈاکٹر محمد عجائب،قاضی قدیر ،برطانیہ کے سینئر صحافی اسرار علی چوہدری، چکسواری پریس کلب کے نائب صدر غلام فرید راجہ ،نوجوان صحافی چوہدری قاسم نواز،چوہدری گلنواز،چوہدری محمد معروف قائداساتذہ چکسوار ی چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان اللہ دتہ بسمل پریس سیکرٹری انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں اشک بار آنکھوں کے سامنے دفن کر دیا گیا۔

بزرگ مسلم لیگی کارکن صوبیدار غلام مصطفیٰ انتقال کر گئے نما زجنازہ چک مرزا میں ادا کی گئی

بزرگ مسلم لیگی کارکن صوبیدار غلام مصطفیٰ انتقال کر گئے نما زجنازہ چک مرزا میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ،محمود شوکت بھٹی ، راجہ صغیر احمد، راجہ ظفر محمود، چیئر مین پرویز اختر قادری ، چوہدری شاہد گجر، نمبردار اسد عزیز، پرویز اختر منہاس، چوہدری مشتاق حسین، محمد مسعود بھٹی ، راجہ طارق محمود، راجہ عاصم ،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات پر چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین،وائس چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمیدمغل ،راجہ فیصل محمود آف نوگراں اور راجہ گلفراز آف کوٹ نے ان کی رہائش گا ہ پر جا کر ان سے تعزیت کاا ظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی بھانجی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کی محفل پاک آج مورخہ11فروری دن 11:30بجے راجہ رفاقت جنجوعہ کی رہائش گاہ نزد گودام محلہ راجگان کہوٹہ میں منعقد کی جائے گئی ۔

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور راجہ طارق عظیم کی خالہ اور آصف کیانی کی ساس اور کرنل (ر) راجہ تبسم عزیز جنجوعہ کی چچی کے انتقال پر چےئر مین مسلم لیگ ن قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، ایم پی اے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی نے انکے گھر جا کر تعزیت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی یوتھ کے صدر راجہ عمران عرف عمی ، مسلم لیگ ن سٹی کے صد رڈاکٹر عارف قریشی ، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی ، سنیئر صحافی سعید افضل چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم، محمد مسعود بھٹی نے گاؤں ڈھوک چوہدری گوہر جاکر چوہدری امتیاز حسین سے ملاقات کی اور ان کے بھائی چوہدری افتخار حسین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Picture of the Day